حصہ اول

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 5

50
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
متوازن ہیں اور یہ سب کچھ انسانی تخلیق کے بنیادی ڈھانچے پر معین اور واضح رنگ میں لکھا ہوا موجود
ہے۔یہ دیکھ کر دماغ چکرا جاتا ہے کہ انسانی جسم کی ساخت کا تمام تر منصو بہ کس طرح اپنے وقت پر
بار یک در بار یک تفاصیل کے ساتھ عملی رنگ میں ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے۔انسانی جسم سے غیر ضروری مادوں کے اخراج کا نظام بھی اپنی ذات میں ایک مکمل نظام ہے۔یقیناً یہاں بھی اصول عدل کا رفرما ہے جبکہ انسان کو اس کا کچھ بھی علم نہیں جسے قدرت نے غذا کے مفید
حصہ کو ہضم کرنے کے بعد زہریلے مادوں کو باہر نکالنے کا یہ شاندار نظام عطا کر رکھا ہے۔ایک انسان
اپنے دانتوں کے ساتھ نا انصافی کرتا ہے اور نتیجہ انہیں خراب کر لیتا یا کھو دیتا ہے تب اسے اپنی حماقت
کا احساس ہوتا ہے کیونکہ کھانے میں بے اعتدالی اور اسراف نہ صرف دانتوں بلکہ نظام انہضام اور
نظام اخراج دونوں کیلئے بیک وقت نقصان دہ ہوتا ہے اور ذیا بیطیس کی بعض اقسام کی وجہ بنتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان کو غذا کی ان بے اعتدالیوں سے نمٹنے کیلئے کئی ایک دفاعی نظام بھی عطا
کئے گئے ہیں۔بات کو مزید کھولنے کیلئے ہم ذیا بیطس کی مثال پر مزید غور کرتے ہیں۔ذیا بیطس ایک عام سی
بیماری ہے لیکن دراصل یہ محض ایک بیماری نہیں بلکہ اب تک اس کی سینکڑوں اقسام دریافت کی جاچکی
ہیں اور ان میں سے تقریباً ہر ایک کے خلاف جسم کو اندرونی دفاعی قو تیں بھی دی گئی ہیں۔اس کی بعض
اقسام غدودوں مثلاً لبلبہ کی خرابی سے پیدا ہوتی ہیں۔لبلبہ دو قسم کی رطوبتیں پیدا کرتا ہے جن میں سے ایک انسولین کہلاتی ہے۔انسانی جسم کے تمام
خلیات کو اپنی بقا کیلئے مسلسل توانائی کی ضرورت رہتی ہے۔انسولین کا کام شکر کو ہضم کر کے یہ توانائی
ان خلیات تک پہنچانا ہے۔اگر انسان شکر نہ بھی کھائے تو جو نشاستہ دار غذائیں وہ مختلف شکلوں میں
استعمال کر رہا ہوتا ہے وہ شکر میں تبدیل ہوتی جاتی ہیں اور اگر انسولین ضرورت سے زیادہ مقدار میں
پیدا ہونی شروع ہو جائے تو وہ ہائپوگلیسمیا (HYPOGLYCAEMIA) نامی بیماری کا باعث
بنتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار اچانک انتہائی خطرناک حد تک گر جاتی ہے اور فوری طبی
امداد نہ ملنے کی صورت میں اچانک موت واقع ہو سکتی ہے یا پھر گہری بے ہوشی کی وجہ سے دماغ کے
خلیات اور دیگر اعضائے رئیسہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جسم میں انسولین کی پیداوار کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک پیچیدہ اطلاعی نظام کام کر رہا ہے جو گویا
ایک الارم بجا کر جسم کو یہ بتا دیتا ہے کہ جس قدر انسولین چاہئے تھی وہ پیدا ہو چکی ہے اب مزید کی

انسانی جسم کا اندرونی توازن
51
ضرورت نہیں۔انسولین کو بے اثر کرنے والی رطوبت بھی انہیں غدودوں میں پیدا ہو رہی ہوتی ہے
جہاں انسولین پیدا ہوتی ہے۔جسم جب یہ رطوبت خارج کرتا ہے تو انسولین کی پیداوار فور ارک جاتی
ہے اور انسان مکمل سیری کی کیفیت محسوس کرتا ہے۔تو ازن کسی بھی لحاظ سے بگڑ جائے صحت پر اس
کے بداثرات مترتب ہوں گے۔انسولین اور اس کا توازن قائم رکھنے کیلئے قدرت نے جو انتظام کر رکھا ہے اس کی کہانی یہیں ختم
نہیں ہو جاتی۔انسولین کے علاوہ بعض دیگر کمیاب عناصر بھی اس پیچیدہ نظام کی معاونت کرتے
ہیں۔دراصل خون میں موجود ہر خلیہ کو توانائی درکار ہوتی ہے اور اس توانائی کے استعمال کے بعد
فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔چنانچہ قدرت نے ایسا انتظام کر رکھا
ہے جس کے ذریعے فاضل اور زہریلے مادے باہر پھینک دیئے جاتے ہیں۔مذکورہ بالا تمام افعال خون کی گردش کے ذریعے ہی سرانجام دیئے جاتے ہیں یہ نظام اپنے اندر
بے شمار عجائبات رکھتا ہے لیکن یہ خود کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔خون میں پائے جانے والے مختلف قسم کے
خلیات جس مائع میں تیرتے ہیں اگر اسے ان خلیات کے اندر آنے دیا جائے تو یہ ان کے نیوکلیس کو
فوری طور پر تباہ کر سکتا ہے۔اس ممکنہ خطرہ سے نمٹنے کیلئے ہر خلیہ ایک دُہری تہ دار جھلی میں لپٹا ہوتا ہے
جو اس کیمیائی محلول کو براہ راست خلیہ میں جذب ہونے سے روکتی ہے۔یوں یہ دُہرے غلاف والی
جھلی خلئے کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاتی ہے۔دونوں جھلید دوں میں بعض ایسے مسام پائے جاتے
ہیں جن میں سے شکر کا مالیکیول اور اس سے جڑا ہوا انسولین کا مالیکیول گزر کر خلئے کے مرکز تک جا
پہنچتا ہے جہاں اسے فوراً ہی استعمال کر لیا جاتا ہے۔فاضل مادے انہی جھلیوں کے مساموں کے
ذریعے واپس خون میں شامل ہو جاتے ہیں جو پھر جلد پر پسینے کی صورت میں یا گردوں وغیرہ کی انتہائی
پیچیدہ لعاب دار جھلیوں کے ذریعے خارج کر دیئے جاتے ہیں۔خلئے میں شکر کا انجذاب اور فاضل
مادوں کا اخراج نا قابل یقین تیز رفتاری سے ہوتا ہے۔یہ توانائی کی نقل و حمل کا نظام ہے لیکن اسی پر بس نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔انسانی جسم کے ہر عضو کو بشمول ان خلیات کے جو خون میں موجود ہیں اپنی بقا کیلئے ایک معین مقدار میں
شکر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہاں بھی ترجیحات مقرر ہیں۔دماغ کو دیگر تمام جسمانی
اعضا پر ایک فوقیت حاصل ہے۔اگر خون میں شکر کی سطح گر بھی جائے تو دماغ کو کسی نہ کسی طرح شکر کی
مسلسل فراهمی از بس ضروری ہے تاوقتیکہ جسم میں شکر کا ذخیرہ ختم نہ ہو جائے۔چنانچہ اگر انسانی جسم

52
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کے تمام اعضا یکساں مقدار میں شکر استعمال کر سکتے تو کسی اور جگہ زیادہ کھپت کی وجہ سے دماغ کو شکر
کی فراہمی کا سلسلہ رک جانے کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا۔پس ترجیحات کے مابین توازن قائم رکھنے
کیلئے جسم میں ایسے غدود موجود ہیں جو دماغ کے علاوہ ہر عضو میں شکر کا استعمال روکنے کیلئے ایک خاص
قسم کی رطوبت پیدا کرتے ہیں۔انسانی جسم میں یہ توازن محض ایک جگہ پر ہی نہیں پایا جا تا بلکہ نہایت بار یک در بار یک بے شمار
توازن پیدا کئے گئے ہیں اور پھر انہیں قائم بھی رکھا جاتا ہے۔یہ وہ کامل عدل ہے جو انسانی زندگی کی
مختلف سطحوں پر لاشعوری طور پر مصروف عمل ہے۔اسے اگر کامل عدل نہ بھی کہا جائے تب بھی اس
حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عدل اور کامل توازن ایک ہی مظہر فطرت کے دو نام ہیں۔بالفاظ
دیگر ہم بلا خوف تردید یہ کہ سکتے ہیں کہ کامل صحت دراصل کامل عدل کا ہی دوسرا نام ہے۔انسانی جسم میں شکر کے توازن کے مسئلہ کو بخوبی سمجھنے کیلئے ایک معین مثال پر غور کریں کہ انسانی
جسم کو کس قدر شکر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ سطح کیا ہے۔خون کے
ہر 100 ملی لٹر میں کم از کم 60 ملی گرام شکر درکار ہوتی ہے۔اس مساوات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ شکر کی
ی سطح 100 ملی لٹر خون میں 180 ملی گرام سے نہیں بڑھنی چاہئے۔(5) اگر یہ اس سے بڑھ جائے تو اس
غیر متوازن حالت کو بلڈ شوگر کہا جاتا ہے۔اگر انسولین کے ذریعے یہ توازن قائم نہ رہے تو ضرورت سے زیادہ شکر کو گردوں کے ذریعے
جسم سے باہر نکال دیا جاتا ہے تاکہ یہ زائد شکر جسم کی خلیاتی بافتوں کو گلا کر ختم نہ کرنا شروع کر دے۔جب یہ زائد شکر پیشاب کے رستے جسم سے خارج ہونا شروع ہو جائے تو یہ ذیا بیٹس کی وہ قسم ہے
جس میں پیشاب میں شکر کی زائد مقدار پائی جاتی ہے۔بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ گردے بھی
اس شکر کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہو پاتے جس کی وجہ سے خون میں شکر کی سطح خطر ناک حد تک بلند
ہو جاتی ہے جس سے بعض اعضا کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔جس طرح تیز اب کسی چیز کو گلا دیتا ہے اسی
طرح خون میں شکر کی زائد مقدار سے دل کے والو گل کر ناکارہ ہو جاتے ہیں۔عروق شعری میں
جہاں خون کے بہاؤ کی رفتار بہت ست ہوتی ہے یہ زائد از ضرورت شکر جم کر کئی قسم کی بیماریوں اور
نقصانات کا پیش خیمہ بنتی ہے۔چنانچہ اگر آنکھوں کی عروق شعریہ یعنی باریک رگوں میں ایسا ہو تو سفید
یا کالاموتیا اور آنکھ کی دیگر بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔یہ پیغام رساں اعصاب کی کا ہلی اور سست روی
کا باعث بھی بن سکتا ہے جس کا براہ راست نتیجہ دیگر خطرات کے ساتھ ساتھ ان پیغامات کی ترسیل

انسانی جسم کا اندرونی توازن
53
میں سست روی بھی ہوتا ہے جو اعصاب کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے جاتے ہیں۔روزمرہ کے تجربات میں ہم دیکھتے ہیں کہ ذیا بیطس کے بعض مریض اس در دکو محسوس نہیں کر سکتے
جو دل کے کھچاؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔چنانچہ خطرہ کی ان گھنٹیوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے انہیں
اچانک دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے۔پس عدل کے توازن
کی باتیں کرنا محض ایک علمی لذت کا حصول
نہیں ہے۔کارخانہ قدرت میں عدل کے مستقل فقدان یا اس کے عدم توازن کی بالعموم سزا ملتی ہے۔افسوس! که انسان اس سبق کو یکسر نظر انداز کر دیتا ہے اور اس دھو کے میں مبتلا رہتا ہے کہ وہ عدل کو قائم
ند رکھ کر بھی اس کے بدنتائج سے بچ سکتا ہے۔اس موضوع پر ہم آئندہ صفحات میں بات کریں گے۔بیماری کے خلاف حفاظتی تدابیر:
اب ہم تو ازن کی بعض اور مثالوں کو لیتے ہیں جو ایک صحت مند زندگی کے قیام کیلئے اللہ ہ
نے پیدا فرمایا ہے۔صرف انسان ہی نہیں بلکہ دیگر بے شمار انواع حیات بھی اسی محکم اور غیر متبدل
اصول توازن کے تابع ہیں۔چنانچہ جہاں کہیں دانستہ یا نادانستہ اس قانون کی خلاف ورزی ہوگی
و ہیں بیماری ضرور نمودار ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے احسانِ عظیم کے طور پر انسانی جسم کو ایسا نظام بھی عطا کر رکھا ہے جو اسے مختلف
صدمات سے بچاتا اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔یہ نظام صرف عدل کے دائرہ سے ہی تعلق نہیں رکھتا
بلکہ ایک زائد انعام ہے جو بغیر کسی محنت کے خاص رحمت سے اسے عطا ہوا ہے۔ایک اور زاویے سے
دیکھا جائے تو کہا جاسکتا ہے کہ انسانی کمزوریوں، حد سے زیادہ غفلت اور حادثات کو دیکھتے ہوئے
اللہ تعالیٰ نے تلافی کا ایک مکمل نظام اسے فراہم کر رکھا ہے۔انسان کے شعوری نقطہ نگاہ سے دیکھا
جائے تو اس میں احسان زیادہ کارفرم دکھائی دیتا ہے جس پر قبل از میں کسی حد تک بحث گزرچکی ہے۔احسان اور ایتا ء ذی القربی کے ذریعے جو کچھ انسان کو ملتا ہے وہ عدل سے بلند تر ہے۔مثلاً اگر
انسان کو اس کی روز مرہ کی غذائی ضروریات کیلئے غذا کو ہضم کرنے والی رطوبتیں فراہم کر دی جاتیں تو
اس کا مطلب یہ تھا کہ ہر جاندار صرف اتنا ہی کھا سکتا جتنی ضرورت ہوتی۔اس صورت میں اس کیلئے
زائداز ضرورت کھا سکنے کی کوئی گنجائش نہ ہوتی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے جانداروں کے ساتھ انتہائی احسان کا
یہ سلوک فرمایا ہے کہ زائد از ضرورت جو غذا بھی وہ استعمال کرتے ہیں وہ چربی کی صورت میں محفوظ ہو
جاتی ہے جو خوراک کی قلت کے وقت اس کی زندگی کو قائم رکھنے کے کام آتی ہے۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ ضرورت سے زیادہ چربی ایک بوجھ ہے لیکن ہر جاندار کو اپنی بقا کیلئے مناسب مقدار میں چربی

54
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کی ضرورت ہوتی ہے۔عام طور پر ہر جاندار اس سے دو گناغذا ہضم کر سکتا ہے جتنی ایک صحت مند زندگی
کیلئے مطلوب ہے لیکن جب وہ اس حد سے بھی تجاوز کرتا ہے تو سزا کا دائرہ شروع ہو جاتا ہے۔یہ
ناممکن ہے کہ وہ قوانین عدل توڑنے کا عادی بھی ہو اور اسے اس کے نتائج بھی نہ بھگتنا پڑیں۔توازن قائم رکھنے والے اس نہایت لطیف نظام کے بارہ میں ہمارا علم ابھی تک نا کافی ہے۔لیکن
افسوس! انسان کتنا بد قسمت ہے کہ حیاتیاتی ارتقا کا نقطہ عروج ہونے اور سوچنے سمجھنے کی بہترین
صلاحیتوں سے نوازے جانے پر وہ بجائے خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننے کے اکثر رعونت کا شکار ہو
جاتا ہے۔عادلانہ سلوک روا ر کھنے والے خالق کے ساتھ اس کا رویہ کس قدر غیر عادلانہ ہے۔حقیقت
یہ ہے کہ باہم مربوط لا تعداد عوامل کی ایک وسیع اندرونی کائنات ہے جو ایک حسین اور کامل توازن کے
ساتھ تمام ضروریات زندگی کا ہر پہلو سے احاطہ کئے ہوئے ہے۔انسان کے اندر پایا جانے والا یہ حسین
توازن اور کامل ہم آہنگی ایک اعلیٰ درجہ کی موسیقی کی مانند ہے۔انسان تخلیق خداوندی کا سب سے بڑا
شاہکار ہے لیکن ان عجائبات سے کتنا بے خبر ہے جو اس کے اندر موجود ہیں۔انسولین کی پیداوار میں احسان کا کردار:
اس نکتہ کی مزید وضاحت کیلئے ہم ہر جانور کو در کارشکر کی روزمرہ ضروریات والی مثال پر دوبارہ
غور کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ کا احسان بسیار خوری کے بداثرات سے مریض کو
بچاتا ہے۔مثلاً اگر لبلبہ سے پیدا ہونے والی انسولین صرف روزانہ کی شکر کی ضرورت کے عین مطابق
ہوتی تو ظاہر ہے کہ یہ محض روزانہ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کافی ہوتی۔اس صورت میں احسان کا
کوئی بھی کردار نہ ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو روزمرہ ضروریات سے زیادہ مقدار میں انسولین پیدا
کرنے کی صلاحیت عطا فرمائی ہے۔چنانچہ اگر ایک صحت مند انسان ضرورت سے کئی گنا زائد شکر
استعمال کر بیٹھے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے احسان کا سلوک اسے اس کے بدنتائج سے محفوظ رکھے گا۔دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ اگر لبلبہ کسی خرابی کے باعث مطلو به انسولین کا 1/7 حصہ بھی پیدا کر رہا
ہو، تو یہ تھوڑی سی مقدار بھی روزمرہ کی ضروریات کو بآسانی پورا کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔ان
سائنسی مظاہر کی باریکیوں کو نہ سمجھنے والے ایک عام آدمی کیلئے اس امر کی مزید وضاحت مفید ہوگی۔انسولین کا پیدا ہونا کسی بھی طرح کوئی اتفاقی امر نہیں ہے۔جانوروں کو اپنی ضروریات کا کچھ بھی
علم نہیں ، بس کھانے کی ایک شدید طلب ہے جو انہیں ہر ایسی چیز کھانے پر مجبور کرتی ہے جس سے ان
کی بھوک مٹ سکے اور وہ خوش ذائقہ بھی ہو۔لیکن اس کے باوجود ایک خاص مقام پر پہنچ کر انہیں

انسانی جسم کا اندرونی توازن
55
اندرونی طور پر یہ تنبیہ ہو جاتی ہے کہ اب کھانے سے ہاتھ روک لینا چاہئے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا کا
ایک بڑا حصہ بھوک سے مرجاتا کیونکہ بسیار خور دوسروں کیلئے کچھ بھی نہ چھوڑتے۔عام صحت مند جانوروں میں بھی انسولین کی پیداوار میں کمی بیشی با قاعدہ ایک منظم طریق پر
ہوتی ہے۔حالت آرام میں ایک جانور کو بہت کم انسولین درکار ہوتی ہے لیکن جب اچانک وہ متحرک
اور فعال ہوتا ہے تو اسی نسبت سے انسولین کی پیداوار بڑھنے لگتی ہے۔اگر یہ نہ ہو تو کھیلوں اور ورزشی
مقابلہ جات میں کسی اعلیٰ معیار کا حاصل کرنا ناممکن ہو جائے بالخصوص اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے
والے اکثر کھلاڑی تمغہ وصول کرنے سے پہلے ہی اچانک موت کا شکار ہو جائیں گے۔اگر جسم تو انا ہے اور اسے متوازن غذامل رہی ہے تو فضلات کے اخراج کی خاطر گردوں کو اپنا
کام سرانجام دینے کیلئے مقررہ وزن اور حجم میں ہونا ضروی ہے۔لیکن گردوں میں فضلات کے اخراج
کی صلاحیت روزمرہ ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے کیونکہ معمول کا کام سرانجام دینے کیلئے ایک
گردے کا آٹھواں حصہ ہی کافی ہوتا ہے۔اچانک لاحق ہونے والی بیماری یا خوش خوراک لوگوں کی
بے اعتدالیوں کے باعث اسے کسی اضافی سہارے کی قطعاً ضرورت نہیں ہوتی۔یہاں احسان اور
ایتاء ذی القربیٰ اپنے پورے حسن کے ساتھ کارفرما دکھائی دیتے ہیں۔اگر انسان اپنے گردوں سے انصاف نہ کرے یعنی عدل سے کام نہ لے اور احسان الہی کو بھی
مسلسل نظر انداز کرتا چلا جائے حتی کہ گردہ کا7/8 حصہ کھو بیٹھے، تب بھی وہ ایک صحت مند شخص کی طرح
بقیہ زندگی گزار سکتا ہے بشرطیکہ وہ اس نقصان سے سبق سیکھ کر متوازن غذا کا استعمال شروع کر دے۔چنا نچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر صورتوں میں عدل اور احسان ایک دوسرے کے عمل میں دخل دیئے
بغیر ا کٹھے پنپ سکتے ہیں۔تاہم اگر ان دونوں میں ٹکراؤ کا اندیشہ ہو تو احسان کے عمل کو روک دیا جاتا
ہے اور عدل جاری و ساری رہتا ہے خصوصاً جب احسان عدل
کو قربان کرنے کا متقاضی ہو یعنی جب
احسان کرنے کیلئے عدل کو ہاتھ سے دینا پڑے۔جہاں تک احسان، عدل کے ساتھ ساتھ رہ سکتا ہے
اسے اپنا کام کرنے کی اجازت ہے۔اگر چہ احسان کا مرتبہ بہت بلند ہے لیکن عدل زیادہ بنیادی
حیثیت رکھتا ہے اور بنیادی اشیاء کو اضافی اور اختیاری اشیاء پر کسی صورت بھی قربان نہیں کیا جاتا۔اسی تعلق میں ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَلْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِى مِعَى وَاحِدٍ وَّ الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ امْعَاءٍ۔ترجمہ: مومن تو ایک آنت سے کھاتا ہے جبکہ کافرسات آنتوں سے کھاتا
ہے۔(6)

56
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اوّل
یہ حدیث نظام انہضام کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ گنجائش کی خوب وضاحت کر رہی ہے۔انسولین کی عدم فراہمی کے علاوہ بھی ذیا بیٹی کی سینکڑوں دیگر وجوہات ہوسکتی ہیں۔پس لبلبہ
کے ٹھیک کام کرنے کے باوجود بھی کسی کو ذیا بیطیس کا مرض لاحق ہو جانا عین ممکن ہے۔سائنسدان اب
تک ایسے کئی عوامل دریافت کر چکے ہیں جو خون میں شکر کے انجذاب کے پیچیدہ نظام کو قائم رکھنے
میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔تاہم آخری نتیجہ ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ مکمل متوازن غذا یا بالفاظ دیگر عدل
پر زور دیا جاتا ہے۔کیلشیم:
کیلشیم بھی جانوروں کو صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر کیلشیم کا توازن
معمولی سا بھی بگڑ جائے تو ان کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔انسانی صحت کے حوالے سے
کیلشیم کے توازن میں معمولی سا بگاڑ گلوکوز کی سطح میں عدم توازن سے پیدا ہونے والے خطرات سے
کہیں زیادہ مضر ثابت ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات اچانک موت کا باعث بھی بن جایا کرتا ہے۔مویشیوں میں پائی جانے والی ایک عام سی بیماری اس امر کی بخوبی وضاحت کرتی ہے کہ کیلشیم کا مقررہ
تناسب میں ہونا جسم کیلئے کس قدر ضروری ہے۔بعض اوقات وائرس یا ماحولیاتی عوامل کے باعث ،مویشیوں میں توانائی کی اچانک کمی ظاہر ہونا
شروع ہو جاتی ہے جو کسان کیلئے بہت تشویش کا باعث ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی بظاہر کوئی وجہ دکھائی
نہیں دے رہی ہوتی۔مثلاً ایک گائے جو ایک رات پہلے بالکل تندرست تھی اچانک بے جان سی ہو کر
گھٹنوں کے بل ایسے گرتی ہے کہ دوبارہ اُٹھ نہیں پاتی۔بخار یا کسی اور بیماری کی کوئی ظاہری علامت
بھی موجود نہیں ہوتی اور جانور موت کے منہ میں جارہا ہوتا ہے۔ایک قابل ڈاکٹر ، جلد حل ہو جانے والی
کیلشیم کا ٹیکہ لگا کر یقینا اسے بچا سکتا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے معجزانہ طور پر اس میں دوبارہ جان پڑ گئی ہو۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیلشیم کا اپنی مطلوبہ سطح کو برقرار رکھنا کس قد راہم بات ہے۔ایک صحت مند
انسان کو کیلشیم کی کم سے کم 2۔9 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 4۔10 فیصد مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔(7)
بعض اوقات کیلشیم کی سطح میں کمی بھی انسانوں میں مسلسل بڑھتی ہوئی کمزوری کا باعث بن جایا
کرتی ہے۔اب تک اس
کو سمجھنے کیلئے جو اصول ہمارے علم میں آیا ہے وہ یہ ہے
کہ کیلشیم کی سطح میں کسی
قسم کا کوئی بگاڑ پیدا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔اس پر کام
کرنے والے سائنسدانوں کی کئی نسلیں بھی اس لطیف توازن کو برقرار رکھنے والے تمام ذمہ دار عوامل

انسانی جسم کا اندرونی توازن
کو شاید مکمل طور پر نہ سمجھ سکیں۔57
انسانی جسم کی ساخت میں کیلشیم کا کردار انتہائی پیچیدہ ہے۔کیلشیم فاسفیٹ انسانی ڈھانچے کو
مضبوطی اور سختی عطا کرتی ہے جبکہ کیلشیم کے نمکیات ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ
خلئے کے اردگرد موجود جھلی نما بافتوں کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔چنانچہ خلیات اور دانتوں کی خستگی نیز
طبیعت کا حد سے بڑھا ہوا چڑ چڑا پن، کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں جبکہ کیلشیم کی زیادتی کا نتیجہ ذہنی
الجھنوں اور جسمانی کاہلی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔خلئے کے اندر زندہ پروٹوپلازم ہوتا ہے جس کے گرد ایک مضبوط جھلی پائی جاتی ہے۔کیلشیم کی کمی
کے باعث یہ جھلی اپنی مضبوطی کھو کر خلئے کی کمزوری کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خلئے سے باہر
پروٹو پلازم کے ابھار بن سکتے ہیں۔انسانوں میں کیلشیم کی کمی بیشی ان کی غذا اور ماحول کے مطابق
ہوتی ہے چنانچہ اس کی کمی یا زیادتی سے ان کی زندگی کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہوسکتی ہے نیز ہڈیوں
کے ریشوں اور خون میں کیلشیم کا عدم توازن مندرجہ ذیل بیماریوں
کا پیش خیمہ ثابت ہوا کرتا ہے۔---ویسوڈیلیشن (VASODILATION): جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر گر
جاتا ہے،
یا۔۔۔دل کے عضلات میں سکڑنے کی طاقت کا کم ہو جانا،
--- ہڈیوں کی بافت میں ایسی تبدیلی جس کے نتیجے میں وہ بھر بھری ہو کر سوکھ جاتی ہیں،
--- تشویشناک آسٹیور تھریٹس (OSTEOARTHRITIS): جس میں
کیلشیم کا تناسب بگڑ جاتا ہے اور انجائنا کے حملے بھی ہوتے ہیں۔کیلشم کی یہ کمی بلڈ پریشر میں کمی کے
باعث ہوتی ہے جو دماغ کے خلیوں
اور دیگر بافتوں میں شدید اور مستقل خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو ایک اور حفاظتی نظام فراہم کر رکھا ہے جو کیلشیم کا توازن بگڑنے
نہیں دیتا کیلشیم کے لطیف توازن کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار عوامل لا تعداد ہیں اور انتہائی پیچیدہ طور
پر باہم مربوط بھی ہیں۔اس نگران اور اصلاحی نظام کا سورۃ الشمس کی آیت نمبر 9 کے ساتھ ایک گہرا
تعلق ہے۔اس تناظر میں تقویٰ سے مراد یہ ہوگی کہ ہم نے زندگی کے تعمیری مادے میں خطرات کی
نشان دہی کر دی ہے اور ان سے بچاؤ کے متعلق تمام تفصیلی ہدایات لکھ چھوڑی ہیں۔چنانچہ کیلشیم کے
تناسب پر نظر رکھتے ہوئے بر وقت ضروری اقدام کرنے والے کئی نظام جسم میں طبعی طور پر موجود
ہیں۔بوقت ضرورت پیچیدہ غدودی نظام فوراً حرکت میں آتا ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ

58
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
وہ سب کچھ فراہم کر سکے جو جسم کو درکار ہے۔خون اور نرم بافتوں کو کیلشیم کی تھوڑی سی مقدار درکار ہوتی ہے جبکہ بقیہ مقدار دانتوں اور ہڈیوں
میں ذخیرہ ہو جاتی ہے۔جب خون میں کیلشیم کی کمی واقع ہوتو اسے اس ذخیرے سے پورا کیا جاتا
ہے۔غذا میں کیلشیم کی مقدار کے لحاظ سے جسم اس کے انجذاب کی شرح میں
کمی بیشی کرتارہتا ہے۔اگر
غذا میں کیلشیم کم ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جسم مقررہ مقدار سے زیادہ کیلشیم جذب کر رہا ہے اور اگر
کیلشیم زیادہ مقدار میں کھائی جارہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زائد کیلشیم ہڈیوں میں ذخیرہ ہوتی
رہے گی یہاں تک کہ یہ اپنی بلند ترین ممکنہ سطح تک پہنچ جائے تب آنتوں کے ذریعہ کیلشیم کے جذب
ہونے کی شرح کم ہو جاتی ہے۔وٹامن ڈی کی موجودگی جسم میں کیلشیم کے انجذاب کو بڑھا دیتی ہے۔لہذا منطقہ حارہ کے ممالک میں، جہاں خواہ غذا میں کیلشیم کی مقدار کم بھی ہو جسم پر زیادہ دھوپ پڑنے
سے پیدا ہونے والے وٹامن ڈی کی وجہ سے کیلشیم کے جذب ہونے کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے۔پیراتھائرائڈ (PARATHAYROID) غدود میں پیدا ہونے والا پیرا تھورمون
(PARATHORMONE) نامی ہارمون کیلشیم کے توازن میں با قاعدگی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔یہ وٹامن ڈی کے ساتھ مل کر جسمانی ضرورت کے مطابق کیلشیم کے انجذاب میں کمی بیشی کا کام کرتا
ہے۔اس طرح کیلستون (CALCITONE) نامی ایک اور ہارمون بھی کیلشیم کے توازن کو
با قاعدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جب خون میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو
کیلسٹون زائد کیلشیم کو ہڈیوں میں واپس بھیج دیتا ہے علاوہ ازیں آنتوں کے ذریعہ جذب ہونے والی
کیلشیم کوبھی گھٹا دیتا ہے۔سوڈیم اور پوٹاشیم :
اب ہم ایک اور پہلو سے فجور اور تقویٰ کے نظام کی وضاحت کرتے ہیں۔سوڈیم اور پوٹاشیم دو
ایسے عناصر ہیں جو زندگی کی بقا کیلئے نہایت ضروری ہیں۔ان دونوں کے مابین ایک توازن کا ہونا
از حد ضروری ہے۔تاہم پورے انسانی جسم میں دونوں کا تناسب یکساں نہیں ہوتا بلکہ مختلف حصوں
میں مختلف ہوتا ہے۔مثلاً ہڈیوں اور گوشت میں پوٹاشیم کی مقدار سوڈیم سے زیادہ ہونی چاہئے جبکہ
خون میں سوڈیم کی مقدار پوٹاشیم سے زیادہ۔ان نمکیات میں عدم توازن خطرناک نتائج کا حامل ہو
سکتا ہے۔لہذا جسم کے مختلف حصوں میں ان دونوں کے مابین توازن کو برقرار رکھنا کوئی اتفاقی امر
نہیں
بلکہ ایک نہایت منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

انسانی جسم کا اندرونی توازن
59
اسی طرح اعصابی نظام کی صحت کا انحصار کافی حد تک سوڈیم اور پوٹاشیم دونوں پر ہے لیکن
اعصاب میں ان کی ضرورت حالات کے مطابق بدلتی رہتی ہے۔کوئی بھی پیغام ایک زنجیر کی صورت
میں ایک سے دوسرے خلئے تک آگے سے آگے پہنچایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ جسم کے اس حصے تک
پہنچتا ہے جہاں اس کا پہنچایا جانا مقصود ہوتا ہے۔پیغامات کی ایک سے دوسرے خلئے تک ترسیل کے
دوران سوڈیم خلیات کے اندر جاتی جبکہ پوٹاشیم خلیات کے اندر سے باہر آتی ہے۔اب اگر اس کے
فوراًبعد اس عمل کا رخ نہ پلٹا جائے اور پوٹاشیم کی سطح کو دوبارہ جلد معمول پر نہ لایا جائے تو اچانک
موت واقع ہو جائے گی۔اس سے ہم سورۃ الانفطار کی آٹھویں آیت میں استعمال کی گئی قرآنی بیان ” فَسَونَكَ فَعَدَ لَكَ“
کا مطلب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔گویا یہ چھوٹا سا فقرہ ہمارے بدن میں موجود ہر قسم کے توازن
کے سارے پیچیدہ نظام کا خلاصہ ہے۔خلیات کی تقسیم کا عمل :
انسانی جسم میں خلیات کی تقسیم کا عمل بھی بہت دلچسپ ہے۔ہر سات سال کے اندر انسانی جسم
کے تمام خلیات کیٹا بولزم (CATABOLISM) جیسے انتہائی پیچیدہ نظام کے تحت تبدیل ہو
جاتے ہیں۔عمل تعمیر کے تحت خلیات کی تعمیر اور تخریب کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے لیکن ہمیں محسوس
نہیں ہو رہا ہوتا کیونکہ اس سے جسمانی خدو خال میں کوئی بنیادی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔یہ تو ممکن ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کسی کی صحت اچھی ہو جائے اور وزن بھی بڑھ جائے یا پھر
صحت بگڑ جائے اور گوشت پوست کم ہو جائے لیکن جسمانی ساخت بعینہ قائم رہتی ہے۔کیونکہ عمل تعمیر
کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ہر نیا خلیہ جو مرنے والے خلئے کی جگہ لے رہا ہوتا ہے، اپنے پیش رو کی
ہو بہو تصویر ہوتا ہے۔اس کی مزید وضاحت کیلئے سب سے زیادہ معروف مثال انگلیوں کے نقوش کی ہے۔چنانچہ
ایک نومولود کے انگوٹھے کا نقش اس کے بوڑھا ہونے تک اپنی تمام تر تفاصیل کے اعتبار سے بعینہ قائم
رہتا ہے۔اس مضمون کا تعلق انسانی جسم میں جاری نظام عدل کے ساتھ ہے۔جسمانی اعضاء کومسلسل
نئے خلیات کی ضرورت رہتی ہے۔اگر یہ نئے خلیات پیدا نہ ہوں تو اعضاء ختم ہو جائیں لیکن اگر نئے
خلیات کی فراہمی ضرورت سے زیادہ ہو جائے تو اعضاء کا حجم بڑھتا چلا جائے گا۔اگر یہ فراہمی
ضرورت سے کم ہو تو اعضاء سکڑنے لگ جائیں گے۔اگر اپنی عمر پوری کر چکنے والے خلیات کی جگہ

60
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اتنے ہی نئے خلیات پیدا نہ ہوں تو ایک عدم توازن پیدا ہو جائے گا۔اس اصول کا اعضاء پر اطلاق
کر کے دیکھا جائے تو اس کے نتائج بآسانی سمجھ آسکتے ہیں۔آنکھ کی ہی مثال لے لیں۔آنکھ جو افعال سرانجام دیتی ہے ان کے دوران آنکھ کے ہر حصہ میں
خلیات مسلسل استعمال ہو رہے ہوتے ہیں۔اب اگر نئے بننے والے خلیات کی تعدا د مرنے والے
خلیات سے زیادہ ہو جائے تو آنکھیں بڑی ہو کر باہر نکل آئیں گی اور اگر اس توازن کا پلڑا دوسری
طرف جھک جائے تو آنکھ کی جسامت کم ہوتے ہوتے پہلے تو ایک نقطہ کے برابر رہ جائے گی اور پھر
بالکل ہی معدوم ہو جائے گی۔مختصر یہ کہ اگر جسم کے کسی بھی عضو کا توازن بگڑ جائے تو یا تو یہ بہت ہی بڑا
ہو جائے گا یا پھر بکلی فنا ہو جائے گا۔عالم حشرات پر ایک نظر:
اگر چہ اب تک بعض ترقی یافتہ انواع حیات اور انسان کے جسمانی نظام کی مثالیں دی گئی ہیں
لیکن یادر ہے کہ نظام عدل تمام انواع حیات کا پوری طرح احاطہ کئے ہوئے ہے۔حشرات کی دنیا کیلئے بھی نگرانی کا یہ نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہر کیڑے کا ایک مقررہ حجم
ہے جو اگر مسلسل ایک نظام کے تابع نہ رہے تو نا قابل تصور حد تک بگڑ سکتا ہے۔حشرات الارض اپنی
زندگی کو برقرار رکھنے کیلئے بعض ایسی مخصوص قسم کی غذائیں کھاتے ہیں جو ان کے مناسب حال ہیں۔اگر قوانین قدرت ان کی مسلسل نگرانی نہ کر رہے ہوتے تو ان
کا حجم بڑھ کر سارے کرۂ ارض کے برابر
ہو جاتا۔ان کی نشو و نما ایک مخصوص مقام تک پہنچ کر کیوں رک جاتی ہے؟ ایسی کون سی طاقتیں ہیں
جنہوں نے یہ حدود متعین کر رکھی ہیں؟ ایسا کون سا نظام ہے جو ان کی نشو ونما کو ایک حد کے اندر رکھتا
ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کو اچھی طرح سمجھ لینا ضروری ہے۔ان جانداروں کو بلا روک ٹوک بڑھنے
دینا بظاہران کے ساتھ رحم کا سلوک دکھائی دیتا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا دیگر تمام انواع حیات کو
قربان کر کے انہیں بڑھنے دیا جائے؟
پس توازن یا انسانی اصطلاح میں عدل از خود قائم نہیں رہتا بلکہ بعض مخصوص قوتوں کے تابع
اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔قبل ازیں ہم نے جسم کے ہر عضو کی نشو ونما کی مثال دی تھی۔وہ نظام جو
دانتوں اور آنکھوں وغیرہ کی نشو و نما کو ان مذکورہ بالا جانوروں میں کنٹرول کرتا ہے دراصل تمام
انواع حیات پر حاوی ہے۔افسوس کہ انسان بے حد نا شکرا ہے۔وہ اپنی تمام تر ذہانت کے باوجود
اس قادر مطلق ہستی سے غافل ہے جس کی گواہی کائنات کا ذرہ ذرہ دے رہا ہے۔

انسانی جسم کا اندرونی توازن
عدم توازن اور بیماری:
61
اگر انسان اپنی اصل حیثیت پر غور کرے تو اُسے معلوم ہوگا کہ وہ محض ایک مشت خاک ہے۔وہ
بلاوجہ اتراتا پھرتا ہے جبکہ وہ کسی بھی چیز کا مالک نہیں ہے۔مالک حقیقی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی
کی ذات ہے۔انسان
کو ایسا کامل جسمانی وجود بخشا گیا ہے کہ صحت کی حالت میں وہ یہ سمجھنے سے قاصر
رہتا ہے کہ اس کا یہ وجود نہایت عظیم اور باریک در بار یک نظام ہائے توازن کا مرہون منت ہے۔لیکن جب وہ بیمار پڑتا ہے تو اس کی بے آرامی ، درد اور تکلیف اس پر اس کی کمزوری اور بے بسی کو
آشکار کر دیتی ہے۔تب کہیں جا کر اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے وجود کا اصل سہارا فقط اللہ تعالیٰ کی
ذات ہی ہے اور وہی ہے جو ارد گرد پھیلی ہوئی تمام بیماریوں
کا لقمہ بننے سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔انسان کو ایک ایسے اندرونی خود کار دفاعی نظام کے ذریعے ہر قسم کی بیماری سے بچایا جاتا ہے جو مسلسل
اس کی نگرانی پر مامور ہے۔یہاں یہ امر قابل توجہ ہے کہ خواہ جسم کا کوئی چھوٹا سا اور بظاہر غیر اہم دکھائی دینے والا عضو بھی
بیمار پڑ جائے جبکہ باقی سارا جسم بالکل تندرست ہو تب بھی انسان کا پورا وجود اذیت میں مبتلا ہو جاتا
ہے۔مثال کے طور پر انگلی کی ایک پور سوجی ہو، دانت میں کیڑا لگا ہو یا آنکھ کے پوٹے میں انفیکشن
ہو تو یہ بھی انسان کیلئے انتہائی تکلیف اور بے چینی کا موجب بن جاتا ہے۔اس سے بچنے کیلئے بعض
لوگ خود کشی تک کر لیتے ہیں حالانکہ تکلیف اور بیماری تو صرف ایک چھوٹے سے محدود حصے میں ہوتی
ہے۔دماغ میں رسولی بن جائے تو انسان مرگی جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر نہ صرف خود اذیت کا
شکار ہوتا ہے بلکہ اس کا سارا خاندان اور حلقہ احباب بھی تکلیف اٹھاتا ہے۔ایسے مواقع پرہی اللہ تعالیٰ
کے احسانات کی پوری طرح سمجھ آتی ہے۔اس کا فضل ہے جو مسلسل ہر ذی روح پر بارش کی طرح
برس رہا ہے۔یہ مضامین انہی لوگوں کی سمجھ میں آیا کرتے ہیں جن میں سوچنے سمجھنے اور شکر گزار بندہ
بننے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔الغرض تو ازن یعنی عدل کا بگاڑ ہی بیماری کا دوسرا نام ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض بڑے
بڑے لوگ جنہیں تاریخ کے مختلف ادوار میں عزت و شہرت حاصل تھی، جب بیمار ہوئے تو اپنے
تیمار داروں سے مدد کی بھیک مانگا کرتے تھے جوان کی کسی بھی قسم کی مد کرنے سے قاصر تھے۔بڑے
بڑے جابر اور طاقتور بادشاہوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا کہ جب کسی بیماری نے انہیں معذور کر دیا تو
وہ اس قدر بے حیثیت دکھائی دیتے تھے کہ ان کے ادنی ترین غلام بھی اس بات پر تیار نہ ہوتے تھے

·

آج 10 میں سے 10 باقی