حصہ اول
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 6
62
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کہ وہ اپنے آقا کی جگہ تخت پر بیٹھ جائیں اور آقاان کی غلامی اختیار کرلے۔جولیس سیزر اس کی ایک مثال ہے جو ایک مرتبہ بڑی شاندار اور بارعب تقریر کر رہا تھا کہ اچانک
اس پر مرگی کا حملہ ہوا اور وہ تکلیف کے باعث تڑپنے لگا۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے شیکسپر لکھتا ہے:
” جب اُسے دورہ پڑا تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا،
کہ وہ دیوتا کیسے تڑپتا تھا،
اس کے ہونٹ جو اظہار حق کی جرات نہیں رکھتے تھے، کیسے پھیکے پڑ چکے تھے،
اور وہی آنکھ جس کے اشارہ سے ایک دنیا کا نپتی تھی ، اُجڑ چکی تھی ، اب کس
قدر ویران تھی۔“ (Julius Ceaser Act 1 Scene II)
لیکن اس قسم کے واقعات انسان کی انانیت پر کوئی اثر نہیں ڈالتے کیونکہ جیسے ہی وہ صحت کی
طرف لوٹتا ہے تو ذلت اور بے بسی کے ان لمحات کو یکسر بھول کر فورا ہی اپنی جھوٹی انا کا لبادہ دوبارہ
اوڑھ لیتا ہے حالانکہ اگر آپ غور کریں تو مرگی، جو انسان سے اس کا وقار چھین سکتی ہے، درحقیقت
اعصابی نظام کے ایک بالکل معمولی عدم توازن کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔یہاں تک کہ اکثر
اوقات یقین کرنا بھی ناممکن ہوتا ہے کہ اعصابی نظام کا کون سا حصہ بیمار ہے۔-
حفاظت پر مامور فرشتے:
ترقی کی راہوں پر انسان کیلئے جابجا خطرات موجود ہیں۔ترقی کی جانب اٹھنے والا ہر غیر محتاط
قدم تباہی کی طرف لے جاسکتا ہے۔زندگی اور موت کا عمل بار یک تفاصیل میں جا کر بھی دیکھیں تو
ساتھ ساتھ چلتا ہے۔زندگی کی حفاظت کرنے والا نظام اس
قدر گہرا اور اعلیٰ ہے کہ اسے ابھی تک
پوری طرح سمجھا ہی نہیں جاسکا لیکن جو کچھ بھی سمجھ میں آچکا ہے اسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔مذہبی نقطہ نظر کے مطابق ، بظاہر اس خود کار نظام کے پیچھے، ایسی غیر مرئی شعوری طاقتیں کارفرما ہیں
جن کی جہات ہم سے مختلف ہیں اور جنہیں فرشتے کہا جاتا ہے۔یہ سارا نظام کا ئنات ایسے قوانین
قدرت کے ذریعے چلایا جا رہا ہے جن کا قیام اور نفاذ بار یک دربار یک تفاصیل میں بھی فرشتوں کے
ذریعے ہوتا ہے۔یہاں بھی اسی کا اطلاق ہوتا ہے۔مثلاً ترقی کی جانب بڑھتی ہوئی زندگی کی ہرا کائی
کیلئے ہر قدم پر یہ خطرہ موجود ہے کہ اس کا ایک غلط قدم اسے موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔لیکن
زندگی کی حفاظت پر مامور فرشتے ہر قدم پر اس کی صحیح رہنمائی کر رہے ہوتے ہیں۔ہاں جب موت
کے وقت کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو زندگی کا ہر قدم موت کی جانب اٹھنے لگتا ہے۔
انسانی جسم کا اندرونی توازن
63
انسان کی بے اعتدالیاں:
اگر انسان کو کھلی چھٹی دے دی جائے تو وہ تمام حدود سے تجاوز کر جاتا ہے۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا
ایک بہت بڑا احسان ہے کہ جسم کے اندر موجود عظیم کارخانہ کے چلانے میں انسان کا اختیار بہت کم
ہے۔وہ نہیں جانتا کہ اس کے اپنے جسم کے اندر کیا کچھ ہورہا ہے اور نہ ہی وہ اپنے اندرونی نظام میں
دخل دے سکتا ہے۔زندگی کے لاتعداد افعال انسان کے کسی شعوری عمل کے بغیر ہی جاری وساری
ہیں۔یقیناً بعض صورتوں میں انسان
کو اختیار دیا گیا ہے۔مثال کے طور پر کھانے پینے میں اسراف،
شہوانی لذات میں محو ہو جانا، طرز زندگی کا پر تعیش ہونا اور بعض دیگر عادات ہیں جن میں انسان کو اپنی
مرضی کا اختیار دیا گیا ہے۔چنانچہ انسان ان معاملات میں جو بگاڑ پیدا کرتا ہے اس سے ہم بخوبی
واقف ہیں۔وہ اپنے خلاف جو بھی زیادتیاں کرتا ہے، ان کے بدنتائج سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی اس
کے اندر ایک باقاعدہ نظام جاری کیا گیا ہے۔یہ نظام اسے اس کی بہت سی بے اعتدالیوں اور
زیادتیوں کے نتائج سے بڑی حد تک بچاتا ہے۔لیکن اگر انسان مسلسل غلطیاں کرتا چلا جائے یا تمام
حدود سے تجاوز کرتے ہوئے خود کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں ڈال لے تب سزا کا نظام ضرور حرکت
میں آتا ہے۔اس کے باوجود صحت اور بیماری، زندگی اور موت کے درمیان ایک طویل کشمکش جاری
رہتی ہے اور قدرت ایسا ہر ممکن انتظام کرتی ہے کہ تخریبی قوتوں کے خلاف یہ جدو جہد طویل عرصہ تک
جاری رہ سکے۔مذہبی اصطلاح میں ہم جسے بداخلاقی یا سرکشی کہتے ہیں ہمارے نزدیک اس کا اطلاق در حقیقت
مادی دنیا پر بھی ہوتا ہے۔بے شک ہمارا مقصد یہ نہیں کہ مادی اور روحانی امور کے سلسلہ میں ایک
جیسی اصطلاحات کا استعمال کیا جائے لیکن ان کی باہمی مشابہتیں اتنی قوی ہیں کہ انسان کی توجہ خود
بخود ان کی طرف مبذول ہو جاتی ہے۔تاہم یہ بات ہر گز نہیں بھولنی چاہئے کہ ایسے انتہائی نازک
مواقع پر بھی اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم اور اس کی بے پایاں رحمت ہی ہے جو انسان کو بچاسکتی ہے۔
64
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
7- عدل سے انحراف
اگر کوئی شخص کھلے ذہن کے ساتھ برائیوں کی اصل جڑ تلاش کرنے کی کوشش کرے تو وہ ہمیشہ اسی
نتیجہ پر پہنچے گا کہ تمام معاشرتی، سیاسی، اقتصادی اور اخلاقی برائیوں کی جڑ دراصل عدل کا فقدان ہی
ہے۔پس عدل و انصاف قائم کئے بغیر دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن ہی نہیں سکتی کیونکہ جب نا انصافی اور
جبر و استبداد کا دور دورہ ہو جائے تو بدی جنم لیا کرتی ہے اور دنیا تباہی کے رستہ پر چل نکلتی ہے۔اگر انسان حقوق اللہ کی ادائیگی میں عدل سے کام نہیں لیتا تو یہ امر بعید از امکان ہے کہ وہ بنی
نوع انسان کے ساتھ عدل کر سکے۔یاد رکھنا چاہئے کہ عدل کے تقاضوں کو صحیح معنوں میں پورا نہ
کرنے کے بدنتائج ضرور بھگتنا پڑتے ہیں۔اس قسم کی سزا کا تعلق خدا تعالیٰ کے غضب سے نہیں جو
گویا آسمان سے اترتا ہے بلکہ یہ تو قوانین قدرت کی خلاف ورزی کا فطری نتیجہ ہے کیونکہ کوئی بھی
قوانین قدرت سے بالا نہیں۔یہاں بھی رحمت خداوندی ، مغفرت اور احسان کارفرما ہے جس کی وجہ سے انسان کو اس کے ہر گناہ
کی سزا نہیں دی جاتی لیکن جب وہ مقررہ حدود سے تجاوز کر جاتا ہے تو احسان کی ڈھال واپس لے لی
جاتی ہے اور پھر سزا کے عمل میں کوئی روک نہیں رہتی۔قرآن کریم اس مضمون کو یوں بیان کرتا ہے:
وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا عَنْ
كَثِيرٍ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِي الْأَرْضِ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ
اللهِ مِنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ (الشورى 32,31:42)
ترجمہ: اور تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اس سبب سے ہے جو تمہارے اپنے
ہاتھوں نے کمایا۔جبکہ وہ بہت سی باتوں سے درگزر کرتا ہے۔اور تم زمین میں
عاجز کرنے والے نہیں بن سکتے اور اللہ کے سوا تمہارا کوئی سر پرست اور مددگار
نہیں۔بالفاظ دیگر انسان اپنے لئے خود ہی مصیبتیں کھڑی کر لیتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس کے اکثر گناہ
معاف فرما کر اسے تباہی اور بربادی سے بچاتا ہے۔چنانچہ جنگوں کی تاریخ پر غور کرنے سے یہی
ثابت ہوتا ہے کہ نقض امن کی بنیادی وجہ ہمیشہ قوانین عدل کی خلاف ورزی ہوا کرتی ہے۔
عدل سے انحراف
عقیدہ تثلیث :
65
خدا تعالیٰ کے ساتھ بے انصافی کی ایک نہایت موزوں مثال تثلیث کا عقیدہ ہے۔چنانچہ
قرآن کریم فرماتا ہے:
تَكَادُ السَّمُوتُ يَتَفَطَرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ
هَذَا اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا (مریم 91:19و92)
ترجمہ: قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور
پہاڑ لرزتے ہوئے گر پڑیں کہ انہوں نے رحمن کے لئے بیٹے کا دعویٰ کیا ہے۔انسانوں کے مابین جنگ اور بدامنی کی وجوہات پر غور کرنے سے بالآخر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ
قرآن کریم کا مذکورہ بالا بیان یقیناً یہاں اطلاق پاتا ہے، جیسا کہ ابھی ہم ثابت کریں گے۔عیسائیت کی تاریخ سے ہمیں براہ راست ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ عیسائی اقوام اپنے باطل
عقائد کی وجہ سے غضب الہی کا مورد ٹھہری ہوں۔بلکہ اس کے برعکس وہ تو دنیوی اعتبار سے اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کا مورد دکھائی دیتی ہیں۔ان اقوام نے ساری دنیا پر حکومت کی ہے اور آج بھی غیر عیسائی
اقوام کے بالمقابل طاقت کا توازن انہی کے حق میں ہے یہاں تک کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ساری دنیا
کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں ہے۔اگر چہ گزشتہ چند دہائیوں سے تیسری دنیا کے ممالک بھی کسی قدر
آزادانہ طور پر ترقی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔لیکن اسے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ
آج بھی عیسائی اقوام کی برتری اسی طرح برقرار ہے جسے دیکھ کر انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اگر
واقعہ ایسا ہی ہے تو پھر قرآن کریم کے مذکورہ بالا بیان کے کیا معنی ہوئے؟
عیسائیت کی تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آغاز میں عیسائیت اللہ تعالیٰ کی وحدانیت
کے عقیدہ پر ہی قائم تھی۔تثلیث اور خدا کے بیٹے کا تصور بہت بعد میں پولوس کے ذریعہ عیسائیت کے
عقائد میں داخل ہوا۔اس وقت سے لے کر آج تک اس معمہ کی بہت سی مخصوص تو جیہات پیش کی
جاتی رہی ہیں اور عیسائیت کے مختلف فرقے اس بارہ میں مختلف نظریات اپناتے رہے ہیں۔چوتھی
صدی عیسوی کے آغاز سے لے کر اب تک بڑے بڑے عیسائی فرقے اس مسئلہ پر باہم برسر پیکار
دکھائی دیتے ہیں۔تثلیث کے متعلق ہر فرقہ درست نظریہ پر قائم رہنے کا دعویدار ہے۔اس کے باوجود
سبھی خدائے واحد پر ایمان کا دعوی بھی رکھتے ہیں۔بالفاظ دیگر ان کا خدائے واحد اپنی ذات میں گویا
منقسم تھا ان کی اس طرز فکر کی وجہ سے قرآن کریم نے انہیں مشرک نہیں کہا بلکہ انہیں یہ حق دیا ہے کہ وہ
66
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
بے شک تو حید پر ایمان کا دعوی کرتے رہیں تا ہم تو حید کے محض زبانی اقرار کے باوجود ان کے اعمال
مشرکوں والے ہی ہیں۔پس سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قرآنی پیش گوئی پھر کس انداز میں پوری ہوئی؟
زیر نظر آیت پر گہرا غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں جس غضب الہی کا ذکر ہے وہ ایک عظیم
عالمی فساد کی صورت میں ظاہر ہونے والا ہے۔اس سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ مسیحی عقائد کے اندرہی
دراصل ان کا باہمی انشقاق مضمر ہے۔پس جس سزا کا ذکر ہے وہ ان کے جرم کے عین مطابق ہے۔تثلیث خدائے واحد و یگانہ کی ذات کو تقسیم کرنے کی ایک کوشش ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس عقیدہ پر
ایمان رکھنے والے خود اندرونی طور پر بٹے ہوئے ہیں۔چنانچہ استعماری اقوام کی یہ حکمت عملی کہ
لوگوں
کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرو“ بھی اسی کا ایک شاخسانہ ہے۔یورپ میں علم کی نشاۃ ثانیہ عقل اور منطق کے استعمال اور سچائی کی تلاش کا زمانہ ہے۔یہی وہ
دور ہے جس میں مغرب کی عیسائی اقوام میں زندگی کی نئی لہر دوڑ گئی اور عیسائی عقائد پر شکوک و شبہات
کا اظہار کیا گیا کہ یہ عقل انسانی سے متصادم ہیں۔دانشوروں کی اس بغاوت پر چرچ نے شدید رد عمل
کا اظہار کیا اور عقائد پر اعتراضات کرنے والے لوگوں کی سخت مذمت کی گئی اور انہیں سزائیں دی
گئیں۔جب سائنس دانوں اور فلسفیوں کو چرچ کی طرف سے اپنے سوالات کا جواب نہ مل سکا تو وہ
مذہب سے ہی برگشتہ ہو گئے۔دراصل چرچ کے چنگل سے نکلتے نکلتے خدا سے بھی دور ہوتے چلے
گئے۔یہاں سے سائنسی طرزفکر اور مذہبی عقائد کی راہیں بالکل جدا ہو گئیں۔جب تک عیسائی دنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی رہی تب تک کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہوا تھا۔لیکن
جیسے ہی مغرب کے افق پر عقل تحقیق اور علم کا سورج طلوع ہوا تو انہوں نے ہر چیز کو ایک بالکل نئے
تناظر میں دیکھنا شروع کر دیا۔انہیں اس بات کا علم ہو چکا تھا کہ نہ تو زمین ساکن ہے اور نہ ہی یسوع مسیح
کی جائے پیدائش کے احترام میں سورج زمین کا طواف کر رہا ہے۔سائنسی انقلابات نے کائنات کا
تصور کلیۂ تبدیل کر کے رکھ دیا۔ان پر کھل گیا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے نہ کہ سورج زمین کے
گرد اور یسوع مسیح کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے زمین سورج کیلئے قطعاً قابل تعظیم نہیں۔جب عیسائی دانشوروں نے حقائق فطرت کو بے نقاب کرنا شروع کیا تو اس خوف سے کہ اسے
کہیں چرچ کی طاقت کے خلاف ایک کھلی کھلی بغاوت ہی نہ سمجھ لیا جائے ، انہوں نے اپنے شبہات کو
مخفی رکھا۔چنانچہ لا ادریت پیدا ہوئی جس سے آگے دہریت پر بنی فلسفوں اور اشتراکیت نے جنم لیا۔تثلیث کے عقیدے پر باہمی اختلاف سے عیسائی دنیا دو مخالف گروہوں میں یوں
تقسیم ہوئی کہ
ان کے درمیان خلیج بڑھتی ہی چلی گئی اور ایک دوسرے کے خلاف رویے بھی سخت تر ہوتے چلے گئے۔
عدل سے انحراف
67
دنیا کو دوحصوں میں منقسم قرار دینے پر شاید کسی کو حیرانی ہورہی ہولیکن حقیقت یہ ہے کہ محض مغرب کی
عیسائی دنیا دو گروہوں میں بٹ گئی تھی۔لیکن جہاں تک انسانی طاقت کا تعلق ہے تو اس کا مرکز متحدہ
عیسائی طاقتیں اور کمیونسٹ بلاک ہی تھا جو کچھ عرصہ پہلے عیسائیت کا ہی ایک مضبوط گڑھ تھا۔اس تناظر میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ دونوں عالمی جنگوں نے انسان کے سیاسی، اقتصادی اور
سماجی رویوں پر نظریات ،عقائد اور فلسفوں کے اثرات کو کافی حد تک واضح کر دیا ہے۔عدل کی خلاف ورزیوں
پر متنبہ کرنے والا نظام:
اب ہم ایک ایسے نظام کا مطالعہ کرتے ہیں جو انسانی جسم کے اندر نظامِ عدل کی خلاف ورزیوں
پر متنبہ کرتا ہے۔بیماری کے معمولی آثار بھی ظاہر ہوں تو سارا انسانی جسم بے چین ہو جاتا ہے۔سطحی
نظر سے دیکھیں تو یہ ایک غیر ضروری مداخلت معلوم ہوتی ہے۔لیکن درحقیقت زندگی کی حفاظت اور
بقا کیلئے ایسا ہونا انتہائی ضروری ہے۔درد کا احساس ہی ہر نوع حیات میں موجود اس دفاعی نظام کو
بیدار کرتا ہے جو عام حالات میں فعال نہیں ہوتا۔درد اور بے چینی نہ صرف عمومی طور پر سارے جسم کو
بیماری سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ یہ دفاعی نظام کی معین رہنمائی کرتے ہیں کہ جسم میں خطرہ کہاں ہے؟
خطرے اور اس کے مقام کی تعیین کے بعد دفاعی نظام خطرے کی جگہ اور نوعیت کے مطابق اس سے
نبرد آزما ہونے کیلئے مناسب اقدامات کرتا ہے۔زندگی کا دفاعی نظام صرف درد کی وجہ سے بیدار نہیں
ہوتا بلکہ ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ، جوکسی بھی فرد کی زندگی کو در پیش ہے، بیدار ہو جاتا ہے
اور پھر ہر نوع حیات میں یہ نظام ایک ردعمل دکھاتا ہے جو کہ بہت بار یک تفاصیل پر مبنی ہوتا ہے۔اس
سے دفاعی وسائل جسم میں نہ صرف پیدا ہوتے ہیں بلکہ انہیں معین مقام تک پہنچایا جاتا ہے جہاں ان
کی ضرورت ہوتی ہے۔انسان کو دیگر جانوروں سے ممتاز کرنے والا ایک ایسا خاص نظام عطا کیا گیا ہے جو نہ صرف جسم پر
بیماری کے حملے سے متنبہ کرتا ہے بلکہ انسان کے اخلاقی شعور کو اپنی ذات سے متعلق اور خدا تعالیٰ سے متعلق
بھی بیدار کرتا ہے اور انسان اور خدا تعالیٰ کے مابین تعلق کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسی قسم کا ایک تنبیہ اور دفاع کا نظام انسان کے مذہبی اور اخلاقی اعمال کے تعلق میں کارفرما
ہے۔قرآن کریم مذہب کی تاریخ کو انبیا کے ساتھ ان کے مخالفین کے سلوک کے حوالے سے پیش
کرتا ہے اور مختلف ادوار میں انسان کے اخلاقی اور معاشرتی زوال
کا مفصل تجزیہ کرتا ہے۔جب کسی
قوم کو آنے والی تباہی سے بچانے کیلئے اس میں انبیا کو مبعوث کیا گیا تو اکثر و بیشتر ان کی شدید
68
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
مخالفت کی گئی لیکن خود مخالفین کو ہی اس اندھی مخالفت کے نتائج بھگتنا پڑے۔یعنی یا تو انہیں صفحہ ہستی
سے مٹادیا گیا یا پھر وہ رفتہ رفتہ ایسے زوال پذیر ہوئے کہ ذکر کے قابل بھی نہ رہے۔قرآن کریم ایسے بہت سے لوگوں کے حالات بیان کرتا ہے جنہوں نے عدل وانصاف کے
تقاضوں کو نظر انداز کر دیا۔اس میں آئندہ نسلوں کیلئے عبرت کا سامان ہے۔متنبہ کرنے والا یہ نظام انسان کے ایمان اور عقائد کے تمام پہلوؤں پر محیط اور حاوی ہے۔توحید باری تعالیٰ کیلئے کلیۂ وقف ہو جانے کو ایمان کا بلند ترین مقام کہا جاسکتا ہے جبکہ ایمان کے نچلے
درجے پر انسان کا روزمرہ کا طرز عمل ہے جو ایک سچے مومن کو کافر سے ممتاز کرتا ہے۔روزمرہ کے
اس طرز عمل کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مومن کو نصیحت فرماتے ہیں کہ وہ دوسرے لوگوں کو
در پیش ہر قسم کے امکانی خطرات کو دور کرنے کی عادت ڈالے۔اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رستے میں پڑی ہوئی کئی ایسی چیزوں
کا ذکر فرمایا ہے جو راہ چلتے ہوؤں کیلئے
باعث تکلیف ہو سکتی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ انتباہ بھی فرمایا ہے کہ اگر کوئی مومن رستہ
میں پڑا ہوا ناخن کا نشایا ایسی چیز جو ایک بے خبر آدمی کیلئے تکلیف کا باعث ہو سکتی ہے ،نہیں ہٹاتا تو اس
کا ایمان اسی حد تک کمزور ہو گا۔اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے والا رستہ بھی خطرات سے پر ہے جو
آغاز میں چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن رفتہ رفتہ بڑے ہوتے چلے جاتے ہیں۔اسلامی تعلیم کا یہ وہ دلچسپ حصہ ہے جس کا مطالعہ اسلام کے متعلق بحیثیت مجموعی ہمارے علم کو
وسعت اور گہرائی عطا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایک اور موقع پر اسی بارے میں گفتگو کرتے ہوئے
حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح انسان دیگر اشیا پر اپنا حق رکھتا ہے۔اسی
طرح تمام اشیا کے بھی انسان پر حقوق ہیں۔بازاروں ،سڑکوں اور رستوں کے حقوق ہیں جو ان کو استعمال
کرنے والوں پر عائد ہوتے ہیں۔بازاروں کے حقوق کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں
توجہ دلائی ہے کہ عوامی جگہوں یا سڑکوں پر بلا مقصد کھڑا رہنا اور آمد ورفت میں رکاوٹ کا باعث بننا
ناپسندیدہ فعل ہے۔اسی طرح دکانوں وغیرہ کو وسعت دینے کیلئے ناجائز تجاوزات قائم کر لینا بھی آپ
صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے منافی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان کے ستر درجات ہیں
جن میں سے سب سے چھوٹا درجہ رستوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی عادت ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ کس طرح ایمان کا جزو ہو گیا ؟ ذرا سا غور کرنے سے اس میں مضمر حکمت بآسانی
سمجھ میں آسکتی ہے وہ یہ کہ حقیقی ایمان باللہ اس امر کا متقاضی ہے کہ جو حفاظت اور امن خدا تعالیٰ کی
عدل سے انحراف
69
طرف سے انسان کو میسر ہے اسے دوسری مخلوق تک بھی پہنچایا جائے۔پس اگر کوئی دوسروں کی
حفاظت اور امن کی ذمہ داری سے غافل ہے تو اس کا ایمان کمزور ہے۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ اسلامی تعلیمات کا دائرہ انسان کی ادنی ترین ضروریات پر بھی
حاوی ہے۔لیکن یہ امر مضحکہ خیز ہونے کے ساتھ ساتھ دردناک بھی ہے کہ آج اکثر مسلم ممالک میں
ان بنیادی تعلیمات کی خلاف ورزی عام ہے۔سڑکوں اور رستوں کی مرمت ہی نہیں ہوتی اور ان کی
حالت ناگفتہ بہ ہے یہاں تک کہ بعض حکومتی ادارے بھی جب پائپ یا تاریں وغیرہ بچھانے کیلئے
اہم اور بڑی بڑی شاہراہوں پر کھدائی کرتے ہیں تو انہیں ویسا ہی کھلے کا کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔وہاں
نہ تو خطرہ کی نشان دہی کرنے کیلئے کوئی روک کھڑی کی جاتی ہے اور نہ ہی رات کو سفر کرنے والوں
کیلئے روشنی کا انتظام کیا جاتا ہے حالانکہ گزرنے والوں
کیلئے وہ جگہ ہلاکت خیز ہوتی ہے۔بد قسمتی سے سڑکوں پر ہونے والے بہت سے حادثات تنبیہ کے اس نظام کو نظر انداز کر دینے کے
نتیجے میں وقوع پذیر ہورہے ہیں۔مثلاً ایک مرتبہ میں اسلام آباد میں اپنی کار پر کہیں جارہا تھا۔میں نے
کار کی ہیڈ لائٹس نیچی کی ہوئی تھیں کہ مجھے شک گزرا کہ سڑک کے درمیان کوئی غیر معمولی چیز پڑی ہوئی
ہے۔خطرے کو بھانپتے ہی میں نے فوراً بریک لگائی تو معلوم ہوا کہ چند گز آگے سڑک کے آر پار ایک
بہت بڑا گڑھا کھدا ہوا ہے اور اس کے باوجود وہاں نہ تو کوئی سرخ نشان تھا اور نہ ہی روشنی کا خاطر خواہ
انتظام تھا۔اس پر مستزاد یہ کہ گڑھے کے ارد گرد سے مٹی بھی ہٹا دی گئی تھی حالانکہ اگر وہ ہوتی تو کم از کم
و ہی مسافروں کو خطرے سے آگاہ کرنے کا ایک ذریعہ بن جاتی۔چنانچہ ہم محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ہی محفوظ رہے۔میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ سفر کر رہا تھا اگر میں اچانک بریک نہ لگا تا تو یقینا ہم
سب ایک مہلک حادثے سے دو چار ہو جاتے۔جیسا کہ اگلے ہی دن یہ خبر ملی کہ کسی جرمن سیاح کی نئی
مرسڈیز کا راسی گڑھے کی نذر ہوگئی۔خدا کرے کہ اس کی جان بچ گئی ہو۔آمین
اسی قسم کا ایک اور واقعہ ہمیں شیخو پورہ سے گوجرانوالہ جانے والی سڑک پر بھی پیش آیا۔فرق
صرف یہ ہے کہ وہاں کھری ہوئی سڑک کا ملبہ بھی موجود تھا اس لئے رات کو موٹر چلاتے ہوئے جب
اچانک مٹی کے ڈھیر پر میری نظر پڑی تو میں اس سے ٹکرانے سے پہلے ہی بریک لگانے میں کامیاب
ہو گیا۔وہاں بھی گاڑی چلانے والوں کیلئے خطرے سے آگاہی کا کوئی نشان موجود نہ تھا۔گڑھا اتنا بڑا
تھا کہ جب ہم نے کار سے اتر کر اس کے اندر جھانکا تو یہ دیکھ کر دہشت زدہ ہو گئے کہ ایک سالم بس
اس گڑھے میں گری پڑی تھی جس کا اب محض ڈھانچہ ہی باقی رہ گیا تھا۔
70
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
یہ صرف دو مثالیں ہیں جو میں نے پیش کی ہیں ورنہ روزانہ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔اس
سے یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ جہاں نظام عدل کی یہ حالت ہو کہ انسانی حقوق کے ادنی تقاضے بھی
پورے نہ ہورہے ہوں وہاں اس کے نتائج انتہائی ہولناک ہو سکتے ہیں۔اس قسم کے معاشرے میں ہم
دیگر بنیادی حقوق کی حالت کا بھی بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔پس اس پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک مسلم
معاشرے کو ادنی ترین درجہ پر بھی عدل کے احکام کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے۔
مذہب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
-8
مذہب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
71
قوانین عدل انسان کے اس طرز عمل پر بھی اطلاق پاتے ہیں جو مذہب کے دائرے میں آتا
ہے۔مذہب کے حوالے سے ہم اپنی گفتگو کا آغاز اس دور سے کرتے ہیں جو قر آنی تعلیم سے پہلے کا
زمانہ ہے یعنی وہ دور جس میں سب سے پہلے حضرت آدمؑ پر بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے مذہبی
تعلیم نازل فرمائی گئی۔اس ابتدائی تعلیم کے جو خد و خال قرآن کریم نے محفوظ فرمائے ہیں ان سے
یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ وہ بنیادی طور پر سماجی اور معاشی انصاف سے متعلق تھے۔حضرت آدم کا دین ایسی مضبوط بنیادیں استوار کرتا دکھائی دیتا ہے جن پر بتدریج آسمانی
تعلیمات کی عمارت تعمیر ہوئی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا
گیا اور محض عدل سے جو گفتگو شروع ہوئی تھی وہ احسان اور ایتا عذی القربی جیسی اعلیٰ تعلیمات تک
جا پہنچی۔مختصر یہ کہ حضرت آدم کے زمانے سے لے کر حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانے تک ایک معین ارتقائی عمل کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جہاں مذہب اپنے
نقطہ کمال کو پہنچتا ہوا دکھائی دیتا ہے جبکہ دیگر مزعومہ مذاہب یا تو دیو مالائی قصے کہانیاں ہیں یا پھر آسمانی
مذاہب کی بگڑی ہوئی ایسی شکلیں جو انسانی دست برد کا شکار ہو چکی ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام کا دور:
نبوت آسمان سے روشنی کا ایسا پیغام لاتی ہے جس کے سامنے اس زمانے کے لوگوں کو یا تو
سرتسلیم خم کرنا پڑتا ہے یا پھر اپنی خطاؤں اور گناہوں کے طبعی نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ یہ
کس قسم کا عدل ہے جو انبیاء کے اس حاکمانہ کردار کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے۔الہامی مذہب کی
آمد سے پہلے معاشرہ اپنے قائدین کو منتخب کرنے اور پھر ان کی اطاعت کرنے یا نہ کرنے میں کلیۂ
آزاد تھا۔تو پھر اچانک انسان کو ایک دوسرے انسان کی اطاعت پر کیوں مجبور کر دیا گیا ؟ قرآن کریم
اس اشکال کا حل یوں پیش کرتا ہے کہ حضرت آدم کو دوسروں پر کوئی ذاتی فضیلت حاصل نہ تھی۔وہ
بھی دیگر انسانوں جیسے ایک انسان ہی تھے اور انہیں دیگر لوگوں کو اپنی اطاعت پر مجبور کرنے کا کوئی حق
حاصل نہ تھا۔لیکن جب اللہ تعالیٰ نے آپ کے اندر نفخ روح کیا یعنی اپنا کلام اور حکم ڈالا تب انہیں یہ
حق مل گیا۔نفخ روح کی قرآنی اصطلاح کا مطلب انسان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کا نزول
ہے۔چنانچہ فرمایا:
72
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّى خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ
حَمَامَّسْنُونٍ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ
سجِدِينَ
(30,29:15 31)
ترجمہ: اور (یاد کر) جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں گلے سڑے
کیچڑ سے بنی ہوئی خشک کھنکتی ہوئی ٹھیکریوں سے بشر پیدا کرنے والا ہوں۔پس جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کرلوں اور اس میں اپنا کلام پھونکوں تو اس کی
اطاعت میں سجدہ ریز ہو جانا۔ایسا ہی ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سورۃ کہف میں یوں ملتا ہے:
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوْا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ
بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا
(الكهف 111:18)
ترجمہ: کہہ دے کہ میں تو محض تمہاری طرح ایک بشر ہوں۔میری طرف وحی کی
جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے۔پس جو کوئی اپنے رب کی لقاء
چاہتا ہے وہ ( بھی ) نیک عمل بجالائے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو
شریک نہ ٹھہرائے۔نفخ روح کی اولین شرط ” تقوی، یعنی خوف خدا ہے۔مراد یہ ہے کہ حقیقی معنوں میں خوف خدا
رکھنے والا ہی مکالمہ ومخاطبہ الہیہ سے مشرف کیا جاتا ہے۔چنانچہ صرف اور صرف تقویٰ ہی باعث
عزت و تکریم ہے۔نفخ روح (سورۃ الحجر: 30) یعنی اللہ تعالیٰ کا کسی کے اندر ” زندگی کی روح پھونکنا“ کے الفاظ
ہمیشہ صرف انسانوں کیلئے استعمال ہوئے ہیں، جانوروں کے تعلق میں یہ الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔نفخ “ سے مراد کسی چیز میں پھونکنا ہے۔اس اصطلاح کے اول معنی زندگی کی روح پھونکنا ہے لیکن
اس سیاق وسباق میں یہ اصطلاح صرف انسانوں کیلئے ہی مخصوص ہے۔تمام جانداروں میں انا اور
شعور کا ایک مرکز ہوتا ہے لیکن یہ شعور اپنی ذات میں اس قابل نہیں ہوتا کہ جسمانی زندگی کے بعد بھی
زندہ رہ سکے۔روح کے بالمقابل ”زندگی“ کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے جو کہ تمام جانداروں کو
دی گئی ہے لیکن روح صرف انسانوں کو عطا کی گئی ہے۔
مذهب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
73
قرآن کریم کی ایک اصطلاح «نفس“ ہے جو بکثرت استعمال ہوئی ہے جس کا سیدھا سادا
مطلب ہے ”زندگی“۔لیکن یہ روح کی طرح معین اصطلاح نہیں ہے۔ہر جاندار نفس یعنی زندگی
رکھتا ہے لیکن ہر زندہ چیز روح نہیں رکھتی۔ان دونوں اصطلاحات میں یہی بنیادی فرق ہے۔روح،
شعور کی دوسری اور زیادہ ترقی یافتہ حالت کا نام ہے جو جسم کے مرنے پر اس سے جدا ہو جانے کے
باوجود از خود زندہ رہنے کی اہلیت رکھتی ہے۔توانائی کی اس اکائی کی وضاحت ممکن نہیں کیونکہ انسانی علم
ابھی اس مقام تک نہیں پہنچا جہاں وہ روح کی ماہیت کو سمجھ سکے۔بہر حال
انسانی فہم و ادراک کی سہولت
کی خاطر قرآن کریم روح کو كَلِمَةُ الله “ قرار دیتا ہے۔اس سے زیادہ انسان روح کو نہیں سمجھ سکتا۔نفع کا بنیادی معنی وحی الہی ہے چنانچہ وحی کے سارے عمل کا احاطہ یہی اصطلاح کرتی ہے۔روح کی پیدائش زندگی کے ارتقا کا اگلا قدم ہے۔روح کہیں باہر سے نہیں آیا کرتی بلکہ یہ پہلا بلند
مرتبہ ہے جو خدا تعالیٰ انسانوں کو عطا کیا کرتا ہے جبکہ وحی الہی دوسرا بلند تر درجہ ہے جس کے ذریعے
خدا تعالیٰ اپنے چنیدہ بندوں کو عام لوگوں سے ممتاز کر کے دکھلاتا ہے۔وحی الہی سے مشرف ہونے
والوں میں سے بعض نبوت جیسے بلند تر مقام پر سرفراز کئے جاتے ہیں۔پس نخ روح کے ذریعے
زمین پر خدا تعالیٰ کے خلیفہ کی پیدائش اس اصطلاح کے اعلیٰ اور لطیف معنی ہیں۔اس نقطہ نگاہ سے نبی
اللہ کی اطاعت کو نہ تو خلاف عدل کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی خلاف عقل قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ نبی
صرف اور صرف خلیفہ اللہ کی حیثیت سے ہی اطاعت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔خدا تعالی کی نمائندگی کا استحقاق اسی کو ہوتا ہے جو سچائی کے ساتھ کامل وابستگی کی بدولت ہمیشہ
خدا تعالیٰ کا معتمد ہوتا ہے۔چنانچہ ناممکن ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیغام کے تعلق میں بنی نوع
انسان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی کا مرتکب ہو۔اللہ تعالیٰ اس کی تمام صلاحیتوں کو ایک کامل
تناسب اور توازن کے کمال تک پہنچانے کے بعد ہی اسے نبوت کے اعلیٰ مقام پر سرفراز کیا کرتا ہے
اور اپنا کامل اعتماد اسے عطا فرماتا ہے اور وہ بندہ کبھی بھی اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتا۔ان خلفاء
میں بعض تو صاحب شریعت نبی ہیں جو شریعت خداوندی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہیں۔جب تک یہ دور
جاری رہتا ہے ان کے نقش قدم پر آنے والے انبیاء کوئی نئی شریعت نہیں لاتے۔وہ حاملین وحی نبوت
ہوتے ہیں اور خدا تعالی کی نمائندگی میں دیگر فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔مثلاً خدا تعالیٰ کی ہستی پر
لوگوں کے ایمان کو مضبوط کرنا اور معاشرے کی اصلاح کرنا۔قرآن کریم کے نزدیک خدا تعالیٰ کی عبادت، مقررہ طریق پر نماز کی ادائیگی اور نیک کاموں