حصہ اول
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 7
74
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کیلئے مال کا خرچ کرنا۔وہ تین بنیادی تعلیمات ہیں جو تمام مذاہب میں پائی جاتی ہیں۔چنانچہ
قرآن کریم فرماتا ہے:
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا
الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزَّكُوةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ (البينة 6:98)
ترجمہ: اور وہ کوئی حکم نہیں دیئے گئے سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی عبادت کریں،
دین کو اس کے لئے خالص کرتے ہوئے ، ہمیشہ اس کی طرف جھکتے ہوئے اور
نماز کو قائم کریں اور زکوۃ دیں۔اور یہی قائم رہنے والی اور قائم رکھنے والی
تعلیمات کا دین ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کی جنت :
حضرت آدم کو عطا کی جانے والی شریعت اس عالمگیر اصول سے مختلف نہیں ہو سکتی تھی۔مندرجہ بالا آیات میں خدا اور انسان کے باہمی تعلق کی وضاحت کی گئی ہے اور انسان کے انسان کے
ساتھ تعلق کے اصول یعنی وہ شریعت جو حضرت آدم علیہ السلام کو عطا کی گئی قرآن کریم نے دو آیات
میں کر دی ہے۔ان میں سے پہلی آیت جس کثرت سے بیان کی جاتی ہے اسی قدر اس سے غلط مطلب
اخذ کیا جاتا ہے۔یہ بہشت کے دو درختوں سے متعلق حضرت آدم علیہ السلام کو دیئے گئے حکم خداوندی
کے بارے میں ہے ان میں سے ایک درخت کے متعلق تو اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام اور حوا کو
اجازت دے رکھی تھی کہ بلا روک ٹوک جہاں سے چاہیں اس کا پھل کھائیں لیکن دوسرے درخت
سے دور رہنے کی آدم کو تاکیدی نصیحت فرمائی تھی۔قرآن کریم میں یہ درخت، شجرہ خبیثہ کے طور پر
مذکور ہے۔عام طور پر لوگ اس کے ظاہری معنی لیتے ہیں اور اسے زمین پر پائے جانے والے پھل دار
درختوں جیسا ہی ایک درخت سمجھتے ہیں اور چونکہ یہ بیان عہد نامہ قدیم کے بیان سے بہت مشابہ ہے
اس لئے مسلم، یہود اور عیسائی مفسرین نے استعارہ استعمال ہونے والے ان الفاظ میں مضمر معانی کو
سمجھنے کی کوشش کی ہے۔میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ مختلف علماء نے اس سے کیا کیا استنباط کیا ہے لیکن میں
پورے وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ ان دونوں درختوں سے مراد شریعت خداوندی کے اوامر و نواہی پر
مشتمل تعلیم ہی ہے جو حضرت آدم کو دی گئی تھی۔شجرہ خبیثہ کا تعلق شریعت کے اس حصے سے ہے جس
مذهب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
75
میں اللہ تعالیٰ نے مذہبی معاشرے کو باہمی تعلقات میں اخلاق اور عدل کے احکام کی حدود سے تجاوز
کرنے سے منع فرمایا ہے۔تاہم اس کے معانی کی تعیین کو انسان کی سمجھ پر ہی نہیں چھوڑ دیا گیا جس
کے عدل اور دیانت وغیرہ کے تصورات دیگر انسانوں سے مختلف ہو سکتے ہیں۔اس کی روک تھام کیلئے
انبیاء علیہم السلام کو دی گئی تعلیم نہایت واضح اور جامع ہے۔دوسرا درخت وہ ہے جس پر طیب پھل لگتے ہیں۔اس میں سے جہاں سے چاہیں کھانے پر آدم
علیہ السلام اور حوا کو آزادی دی گئی۔اس سے واضح طور پر آدم علیہ السلام کو دی گئی شریعت کے مثبت
احکام یعنی اوامر مراد ہیں۔اگر چہ اس آیت میں مجوزہ ضابطہ اخلاق کے بنیادی خاکے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں پھر
بھی اس سے بآسانی یہ استنباط کیا جاسکتا ہے کہ آدم اور ان کی جماعت کو ایک دوسرے کے بنیادی
حقوق پامال کرنے سے منع کر دیا گیا کیونکہ یہی باتیں ہیں جو ہمیشہ نقض امن اور سخت تکلیف کا باعث
ہوا کرتی ہیں۔اسی موضوع پر ایک اور آیت اس ابتدائی معاشرے کے مناسب حال، اقتصادی عدل کے
ضابطے کی بنیادیں استوار کرتی دکھائی دیتی ہے۔إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوْعَ فِيْهَا وَلَا تَعْرَى وَاَنَّكَ لَا تَطْمَؤُا فِيهَا
وَلَا تَضْحى
(120,119:20; b)
ترجمہ: تیرے لئے مقدر ہے کہ نہ تو اس میں بھوکا رہے اور نہ ننگا اور یہ (بھی)
کہ نہ تو اس میں پیاسا ر ہے اور نہ دھوپ میں جلے۔پس اقتصادی پہلو سے حضرت آدم کی تعلیمات میں ایک معاشرے کی تشکیل کے آغاز میں ہی
چار بنیادی حقوق انسان کو دیئے گئے ہیں:
(۳
ہر انسان کا حق ہے کہ اسے مناسب غذا ملے۔کوئی بھی بھوکا نہیں رہے گا،
مناسب لباس بھی ہر شخص کا بنیادی حق ہے،
ہر شخص کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی کی ضمانت دی گئی ہے،
(۴) کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہو گا جسے سر چھپانے کی جگہ میسر نہ ہو۔تاہم کثر علماء کے نزدیک حضرت آدم علیہ السلام کے قصے میں جس جنت کا ذکر ہے وہ دراصل
وہی جنت ہے جس کا آخرت میں مومنین سے وعدہ کیا گیا ہے۔ایسے نظریات پر غور کریں تو انسان یہ
76
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ عالم آخرت کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے وہ اس جنت سے یکسر مختلف ہے جو
حضرت آدم علیہ السلام اور آپ کے پیروکاروں کو عطا کی گئی تھی۔یہ کیسی جنت ہے جس میں کھانے کو
صرف اتناہی میسر ہے جس سے بمشکل بھوک مٹائی جا سکے اور جہاں پینے کو سادہ پانی بتن ڈھانکنے کو
چند کپڑے اور سر چھپانے کیلئے چھت میسر ہے۔قرآن کریم نے نیک لوگوں کو مرنے کے بعد کسی ایسی
جنت کے ملنے کا کوئی ذکر نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو کوئی ضرورت پڑی ہے کہ اس جنت کی خاطر دنیا کی
خوشیوں اور نعماء سے دست کش ہو جائے۔ترقی یافتہ معاشروں کے پسماندہ ترین لوگ بھی اس سے کہیں بہتر جنت سے لطف اندوز ہو
رہے ہیں جس قسم کی جنت سے حضرت آدم علیہ السلام کو نکالا گیا تھا۔ہمیں یہ یقین کرنے میں بڑا تامل
ہے کہ کٹر ملاؤں کو ایسی جنت کی خواہش ہوگی جہاں ایک بے کس لا چار عورت ہو اور ایک تنہا شجر ممنوعہ
اور اسی قبیل کے کچھ اور پھلدار پودے بھی موجود ہوں لیکن ساتھ ہی کافی تعداد میں سانپ بھی موجود
ہوں۔مناسب لباس کا وعدہ بھی ایفا ہوتا نظر نہ آئے جب آدم علیہ السلام اور حوا آنکھ کھلنے پر خود کو
برہنہ دیکھیں۔نہ تن ڈھانکنے کو کپڑے ہوں ، نہ سر چھپانے کیلئے چھت ستر پوشی کیلئے محض جنت کے
نہ
درخت کے کچھ پتے ہوں! کیا کوئی نیک انسان ایسی شاندار جنت میں داخل ہونے کی تمنا کر سکتا
ہے؟ افسوس! کہ وہ سمجھتے نہیں۔یقیناً یہ وہ جنت تو نہیں جس کا قرآن کریم نے مومنوں سے نیک
اعمال اور قربانیوں کے بدلے آخرت میں بطور انعام دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔یہ تو اُس اقتصادی تصور پر بھی کوئی فوقیت نہیں رکھتی جسے کارل مارکس نے سائنسی سوشلزم کے
فلسفے کی بنیاد پر پیش کیا ہے۔قرآن کریم کے نزدیک یہ وہ پہلا وعدہ ہے جو آدم اور حوا کی کہانی میں
انسان کو دیا گیا ہے۔اسے بنیادی انسانی حقوق کا اولین منشور بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔بلکہ یہ تو سائنسی
سوشلزم کی جنت ارضی کے تصور سے بھی بڑھ کر ہے۔اشترا کی فلسفے کا بغور مطالعہ ہمارے اس نقطہ نظر
کی بھر پور تائید کرتا ہے کہ مارکسزم اور لینن ازم محض تین بنیادی حقوق تک ہی محدود ہیں اس سے زیادہ
ان میں کچھ بھی نہیں، باقی سب کچھ اختیاری ہے جو مہیا کیا بھی جاسکتا ہے اور نہیں بھی۔سائنسی
سوشلزم محض غذا، چھت اور لباس کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔قرآن کریم کا پیش کردہ اقتصادی عدل کا بنیادی تصور اشترا کی آئیڈیل سے وسیع تر ہے۔اشتراکی معاشروں میں غالباً اس غلط خیال کی وجہ سے پانی کی ضمانت نہیں دی گئی کہ یہ کوئی زیادہ اہم
بات نہیں ہے۔ماہرین کے پیش کردہ حقائق اور اعداد و شمار ایک بالکل مختلف کہانی بتاتے ہیں جن کے
مذهب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
77
مطابق افریقہ اور ایشیا میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد پانی کی نہایت قلیل مقدار پر بمشکل گزارہ کر
رہی ہے اور جو پانی میسر ہے وہ بالعموم صحت کیلئے سخت مضر اور نا قابل استعمال ہے۔حال ہی میں
اقوام متحدہ کی متعلقہ تنظیمیں پانی کی اہمیت اور صحت بخش پانی کی مناسب مقدار میں فراہمی کے حقوق
پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔پس جنت کے بارے میں قرآنی تصور کی فضیلت کا اندازہ لگائیں
جہاں
بالکل ابتدائی اور بنیادی سطح پر پانی کی اہمیت کو سمجھا گیا ہے اور اسے معمولی خیال نہیں کیا گیا۔نبوت کا اپنے کمال کی طرف سفر :
حضرت آدم کے بعد انبیا کا سلسلہ جاری رہا اور یہ مرقرین قیاس ہے کہ حضرت آدم کے بعد اور
حضرت نوح سے پہلے کئی انبیاء گزرے ہوں تاہم قرآن کریم میں ان
کا ذکر نہیں ملتا جس کی وجہ یہ ہو
سکتی ہے کہ وہ صاحب شریعت نبی نہیں تھے۔حضرت نوح کے زمانے تک وہ شریعت نافذ رہی جو
حضرت آدم کو عطا ہوئی تھی۔حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے تک انسانی تہذیب و تمدن نے کافی ترقی کی۔اگر حضرت
نوح دجلہ اور فرات کی سرزمین میں مبعوث کئے گئے تھے تو تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ یہ علاقہ ایک
اچھا خاصا ترقی یافتہ تجارتی مرکز بن گیا تھا جہاں دور دراز سے تجارتی قافلے کھنچے چلے آتے
تھے۔سازگار موسمی حالات کے باعث میسو پاناما (Masopatama) کے علاقے میں بسنے والی
خانہ بدوش اقوام جن کا گزارہ محض شکار پر تھا ، نے زراعت پر مبنی ثقافت کی بنیاد رکھی اور مستقل
آبادیاں بنا کر رہنے لگیں۔آب پاشی کے طریق، دھات کاری، ظروف سازی، فن تعمیر اور دیگر
کاموں میں انہوں نے کافی ترقی کی۔قرآن کریم کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
پسپائی (POMPET) کے اس معاشرہ کی مانند ایک آسودہ حال معاشرہ تھا جو شدید زلزلے اور
آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گیا تھا۔اس ترقی یافتہ انسانی معاشرہ کو بدلتے ہوئے حالات اور بڑھتے ہوئے معاشرتی تقاضوں کے
پیش نظر زیادہ ترقی یافتہ آسمانی تعلیم کی ضرورت تھی۔قرآن کریم کے مطابق حضرت نوح کے زمانہ
کے لوگ ہر قسم کے ظلم میں ملوث تھے نیز پورا معاشرہ صراط مستقیم سے ہٹ کر گناہوں کی دلدل میں
ھنس چکا تھا۔اس سے بآسانی یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ان پر گناہ کے تصور کو خوب اچھی طرح واضح کر
دیا گیا تھا کیونکہ شریعت کے بغیر گناہ کے کوئی معنی نہیں ہیں۔چنانچہ مذہبی اصطلاح میں گناہ سے مراد
شریعت کی خلاف ورزی ہے۔دنیا کے مختلف خطوں اور مختلف ادوار میں مبعوث ہونے والے انبیاء کی امتوں کا بھی یہی حال
78
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
ہے تاہم قرآن کریم نے غیر ضروری تفاصیل کو چھوڑتے ہوئے ان کی تعلیمات کا صرف عمومی رنگ میں
ذکر فرمایا ہے۔حضرت اسحاق علیہ السلام ، حضرت اسماعیل علیہ السلام ، حضرت یعقوب علیہ السلام
اور حضرت یوسف علیہ السلام اس شریعت کے تابع تھے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو عطا کی گئی تھی۔چنانچہ ان کے مذہب کا مرکزی نقطہ مکمل وفاداری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور سنت ابرا ہیمی علیہ
السلام کی پیروی نیز ان کی لائی ہوئی تعلیمات پر عمل قرار پایا۔”ملت“ کے لفظ میں یہ مفہوم پوری
طرح شامل ہے تاہم ان تعلیمات کی تفصیل یہاں بیان نہیں ہوئی۔لیکن قرآن کریم سے قبل ظاہر
ہونے والی تمام شرائع پر ہمیشہ یہ رہنما اصول اطلاق پاتا ہے کہ خدا تعالیٰ لوگوں پر ہمیشہ ان کی
استطاعت کے مطابق ہی بوجھ ڈالا کرتا ہے۔یعنی وہ ہمیشہ لوگوں کی ضروریات اور ان کے اقتصادی،
معاشرتی اور اخلاقی ماحول کے مناسب حال اعمال کا ہی مکلف ٹھہرایا کرتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ تک یہی سلسلہ جاری رہا لیکن موسوی شریعت پہلے انبیاء کی
شریعت کی نسبت زیادہ تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔اس شریعت کے بعض احکام کی وضاحت کرتے
ہوئے قرآن کریم حضرت یعقوب علیہ السلام کے زمانہ میں غذا سے متعلق ہدایات پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو متعدد پہلوؤں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مثیل قرار دیا
گیا ہے۔اسی طرح عہد نامہ قدیم (استثناء 18:18) میں مذکور مماثلت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
مستقبل میں مبعوث ہونے والے ایک نبی کی خبر دی گئی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اس کے
بھائیوں میں سے اور اس کی مانند ہوگا۔قرآن کریم میں موسوی شریعت کا اتنا تفصیلی ذکر کیوں ہے جبکہ حضرت نوح علیہ السلام جیسے
عظیم الشان صاحب شریعت نبی کی تعلیمات کے متعلق وہ بالکل خاموش ہے؟ اس سوال کے جواب
میں یادرکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کے مطابق محمدی شریعت کا براہ راست موسوی شریعت سے موازنہ
کیا جاسکتا ہے۔دونوں
انبیاء میں مماثلت پائی جاتی ہے۔لیکن چونکہ قرآنی شریعت اکمل ترین ہونے
کی دعویدار ہے لہذا جہاں کہیں بھی ان دونوں میں اختلاف دکھائی دیتا ہے، وہیں اس دعوے کی
تصدیق ہو جاتی ہے۔چنانچہ دیگر وجوہات کے علاوہ موسوی شریعت کی اہم تعلیمات کو محفوظ رکھنے کی
ایک وجہ یہ باہمی موازنہ بھی ہے۔چنانچہ مذہب کے ارتقا میں یہ بہت ہی اہم سنگ میل ہے جس کی
تشکیل خاص منشائے الہی کے تحت ہوئی ہے۔موسوی شریعت میں عدل پر بہت زور دیا گیا ہے۔عفو کا
ذکر بھی ملتا تو ہے لیکن استثنائی اور محض ایک متبادل کے طور پر جبکہ عمومی قاعدے کے طور پر موسوی
79
مذهب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
شریعت میں عدل اور انتقام کا اصول ہی کارفرما ہے۔جیسا کہ ہم بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ عضو کی شرط لفظ " احسان میں شامل ہے۔چنانچہ احسان کو بکلی
نظر انداز نہ کرنے کے باوجود موسوی شریعت میں اسے وہ اہمیت حاصل نہیں جو سیحی تعلیمات میں دی
گئی ہے۔اس حقیقت کے باوجود کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے اس الزام کو کلیۂ رد فرمایا ہے کہ آپ
موسوی شریعت کو تبدیل کرنے آئے ہیں ( متی 17:5 و18 ) آپ علیہ السلام نے موسوی شریعت کے
ایک حکم یعنی انتقام کی بجائے دوسرے حکم یعنی عفو و در گزر پر زور دیا۔لیکن جب آخری صاحب شریعت
نبی حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت مذہبی ارتقا اپنے کمال کو پہنچ گیا تو انتہائی
ترقی یافتہ ، جامع اور متوازن تعلیم دی گئی جو عدل ، احسان اور ایتا عوذی القربی کے مابین حسین توازن
کو مضبوطی سے قائم کرتی ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کے ذکر کی طرف واپس آئیں تو عدل کی تعلیمات کے متعلق بہت سے
سوالات حل طلب ہیں۔قرآن کریم کے مطالعہ سے یہ نتیجہ نکالنا چنداں مشکل نہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام
کی قوم میں فی الحقیقت عدل اور انصاف بالکل اٹھ چکا تھا اور ہر شعبہ زندگی میں ظلم وستم کا دور
دورہ تھا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ظالم قوم کو احسان کی تعلیم کے پیش نظر معاف کیا جاسکتا ہے؟ یا
عدل کا تقاضا ہے کہ ہر ظالم کو اس کے گناہوں کی سزادی جائے۔یہ دوا ہم سوال سیر حاصل بحث
کے متقاضی ہیں۔حضرت نوح علیہ السلام کی قوم نے مسلسل آپ علیہ السلام کے ساتھ تمسخر کیا، آپ علیہ السلام کی
تعلیمات کے انکار پر مصر رہے اور آپ علیہ السلام کے مشن کونا کام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ
کیا۔ان سب باتوں کے باوجود خدا کو یہ علم تھا کہ حضرت نوح علیہ السلام اپنی قوم کیلئے رحم کی دعا کریں
گے۔چنانچہ پیشتر اس کے کہ ان کی تباہی کی گھڑی آن پہنچتی ،اللہ تعالیٰ نے یہ بتا کر کہ اس قوم کی اصلاح کی
کوئی امید باقی نہیں رہی، حضرت نوح علیہ السلام کو ان کیلئے بخشش کی دعامانگنے سے منع فرما دیا۔اللہ تعالیٰ
کے اس فیصلہ کے بعد حضرت نوح علیہ السلام نے ان کے حق میں دعا کی بجائے بددعا کی جس میں
بلا استثناء تمام منکرین شامل تھے۔حتی کہ وہ یہ بھی نہ جانتے تھے کہ بدقسمتی سے ان کا حقیقی بیٹا بھی اس
بددعا کا شکار ہو جائے گا۔یہ انکشاف ان پر اس وقت ہوا جب انہوں نے دیکھا کہ خود ان کا بیٹا بھی
غرق ہونے کو ہے۔تب وہ حیرت سے پکار اٹھے : ” میرا بیٹا! میرا بیٹا! میرا خون! میرا خون!“۔دراصل یہ خدا تعالی کا فیصلہ تھا کہ ایک ایسی مثال قائم کی جائے جس سے یہ الہی فیصلہ عبرت
80
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کے ایک نشان کے طور پر ظاہر ہو اور آئندہ آنے والی نسلیں اس سے عظیم سبق سیکھیں۔اس میں یہ سبق
دیا گیا ہے کہ جب عدل و انصاف کا وقت آجاتا ہے تو کوئی بھی انسانی رشتہ اس عمل میں دخل نہیں دے
سکتا۔جب اللہ تعالیٰ ایک قسم کے ظالموں کو سزا دینے کا فیصلہ صادر فرما دیتا ہے تو پھر اس مخصوص طبقہ
سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور کسی کو کسی دوسرے پر کوئی ترجیح
نہیں دی جاتی یہاں تک کہ انبیا علیہم السلام کے قریبی رشتہ داروں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا۔حضرت لوط علیہ السلام کو جس قوم کی طرف مبعوث فرمایا گیا وہ ہم جنس پرستی، کھلی کھلی بے حیائی
اور شاہراہوں پر ڈاکہ زنی جیسے جرائم میں ملوث تھی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو ان کے
حق میں دعا کرنے کی اجازت دی لیکن جب انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام کی تنبیہات پر کان نہ
دھرا اور اپنے گھناؤنے جرائم پر مصر رہے تو پھر خدا تعالیٰ نے ان کی تباہی کا فیصلہ کر لیا۔حضرت ابراہیم
اور حضرت لوط کو آنے والے عذاب کی خبر دی گئی جس کے بعد سدوم اور گمورہ نامی بستیوں کے
باسیوں کا وجود ایک خوفناک زلزلہ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا۔یہاں اگر چہ انبیاء نے رحم مانگا
لیکن تقدیر الہی بد کرداروں
کو بخشنے کی بجائے اصول عدل کے عین مطابق سزاد ینے کا فیصلہ کر چکی تھی۔اس کے برعکس حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کو اللہ تعالیٰ نے باوجود عذاب کی پیش گوئی کے بچا
لیا۔ہوا یوں کہ حضرت یونس علیہ السلام کی قوم نے آپ کا بکلی انکار کر دیا لیکن تباہی کا فیصلہ ہونے
پہلے پہلے آخری لمحات میں ان کے تو بہ کرنے پر اللہ تعالیٰ نے انہیں بخش دیا۔اس سے ثابت ہوتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے غضب کی تقدیر آخری لمحہ میں بھی ٹل سکتی ہے۔لوگ اگر اپنی حالت میں تبدیلی کر
لیں تو تقدیر الہی بھی اس کے مطابق بدل جایا کرتی ہے۔لیکن ایسا معاشرہ بہر حال تباہ و برباد کر دیا جاتا
ہے جہاں جرائم کا غلبہ ہو چکا ہو۔تاہم اگر لوگ حقیقی تو بہ کر کے جرائم سے باز آجائیں تو رحمت باری
تعالیٰ سے حصہ پا کر یقیناً بخشے جاتے ہیں۔لیکن اگر وہ اپنے گناہوں پر مصرر ہیں تو پھر خدا کے چنیدہ
انبیاء کی نمازیں اور دعا ئیں بھی انہیں تباہی سے نہیں بچا سکتیں۔پس احکام عدل اس امر کے متقاضی نہیں کہ ہر ظالم کولا ز ما سزادی جائے۔بلکہ رحمت اور بخشش
کا دروازہ کھلا رکھا جاتا ہے لیکن جب سفا کی حد سے بڑھ جائے تو احسان کرنا بے فائدہ ہو جاتا ہے۔اس صورت میں انبیاء کی متضرعانہ التجائیں بھی ایسی بدکردار اقوام کو بدانجام سے نہیں بچاسکتیں۔تعلیمات عدل کا ارتقا
مختلف ادوار میں مبعوث ہونے والے انبیاء کرام کے حالات کے مطالعے سے اس امر پر روشنی
مذهب کی تشکیل میں تین تخلیقی اصولوں کا کردار
81
پڑتی ہے کہ عدل کی تعلیمات کس طرح اپنے ابتدائی مراحل سے ترقی کرتے کرتے کمال تام تک
پہنچیں اور جو آگے چل کر اسلامی شریعت کی بنیاد ٹھہر ہیں۔قبل از میں ہم نے حضرت آدم علیہ السلام کی شریعت کے چار بنیادی اصولوں پر گفتگو کی تھی جن
میں ہر شخص کو بنیادی ضروریات زندگی یعنی غذا، پانی ، مکان اور لباس کی ضمانت دی گئی ہے لیکن حضرت
نوح علیہ السلام کے زمانے میں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ علیہ السلام کی قوم مادی ترقی اور اعلیٰ تہذیب و
تمدن رکھنے کے باوجود اپنی اخلاقی عظمت کھو بیٹھی۔انہوں نے حضرت نوح علیہ السلام کی تعلیمات کو رد
کر دیا اور اس حد تک ظلم کے مرتکب ہوئے کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے بلا استثناء تمام بدکاروں کو سزادینے
کا فیصلہ صادر فرما دیا۔چنانچہ نہ تو کوئی امتیاز روا رکھا گیا اور نہ ہی کوئی عذر قبول کیا گیا اور تمام مکفرین و
مکذبین کو ہلاک کر دیا گیا۔ان میں ایک کو بھی نہیں چھوڑا گیا حتی کہ خود اپنے بیٹے کیلئے آپ کی التجا کو بھی
قانون عدل کے منافی قرار دے دیا گیا۔خدا تعالیٰ نے عدل کا یہی رستہ اختیار فرمایا تا کہ اس کی بنیاد
مضبوط ہو کیونکہ یہی وہ واحد بنیاد تھی جس پر آئندہ اعلیٰ اخلاق کے محل تعمیر ہونے تھے۔حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانے تک معاشرے میں عدل کی تعلیم اس مضبوطی سے
معاشرے میں قائم ہو چکی تھی کہ کوئی بڑے سے بڑا آدمی بھی اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے
ہوئے عدل کے تقاضوں کو نظر انداز کرنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔چنانچہ حضرت یوسف علیہ السلام کو
مصر کے تمام خزانوں کے امین ہونے کے باوجود اتنا بھی اختیار نہیں تھا کہ اپنے بھائی کو بلا استحقاق
اپنے پاس روک لیں۔موسوی شریعت میں عدل و انصاف پر اس قدر زور دیا گیا کہ احسان اور عفو و درگزر کی اہمیت
بظاہر بہت ہی کم دکھائی دیتی ہے۔یہود کو بنی نوع انسان کے ساتھ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت
کے بدلے دانت کی تعلیم دی گئی۔اس کے برعکس حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے حواریوں کو
دوسرا گال بھی پیش کر دینے کی تاکید فرمائی۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عدل کی اہمیت
اور اپنے حقوق پر زور دیا جبکہ عیسائیت کی تعلیم نے احسان اور ایثار کے جذبے کو اتنا ابھارا کہ دوسری
انتہا پر جا پہنچی۔بعض ادوار میں عدل پر زور دیا گیا اور بعض میں عدل کو قربان کئے بغیر احسان پر زور دیا گیا۔تعلیم خواہ کوئی بھی ہو اصول عدل کی خلاف ورزی کہیں بھی نہیں ملتی۔یادر ہے کہ ایثار، عدل کے منافی
ہرگز نہیں تاہم احسان کی خاطر دوسروں کے حقوق پامال کرنے کا کسی مذہب میں کوئی تصور نہیں مل
وو
82
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
سکتا۔چنانچہ عیسائیت نے عفوو درگزر یا احسان کی خاطر دوسروں کے حقوق غصب کرنے کی ہرگز
اجازت نہیں دی۔الغرض تمام آسمانی تعلیمات اپنے اپنے زمانہ کے تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ رہی ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں بنی اسرائیل کے مخصوص حالات کے تقاضوں کے پیش نظر
عدل اور مساوی بدلہ لینے پر زور دیا گیا جبکہ عیسوی دور کا بیمار معاشرہ ایک بالکل الگ قسم کے علاج کا
متقاضی تھا۔اسی موازنے میں سلسلہ عدل کو دیکھا جا سکتا ہے جو ان دو مختلف ادوار کو باہم ملا رہا ہے۔
اسلام مذہبی تعلیمات کا منتهی
9- اسلام: مذہبی تعلیمات کا منتہی
اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ترقی یافتہ دور :
83
اب ہم اُس عظیم الشان دور کا ذکر کرتے ہیں جو نزول قرآن
کا دور ہے اور جس میں قرآن کریم کے
نزدیک مذہب کا ارتقا اپنے نقطہ عروج تک پہنچ گیا اور تعلیمات ہر پہلو سے مکمل ہو گئیں جیسا کہ فرمایا:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائد 4:50)
ترجمہ: آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر میں
نے اپنی نعمت تمام کر دی ہے اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے دین کے طور پر
پسند کر لیا ہے۔قرآن کریم نے عدل کے مضمون کو ہر شعبہ زندگی کے تعلق میں بیان فرمایا ہے۔یہ ایک بہت
ہی دلچسپ اور وسیع مطالعہ ہے جس کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنا تو سر دست پیش نظر نہیں لیکن اس حد
تک تفصیل ضروری ہے کہ قاری مضمون کو پوری طرح سمجھ لے اور وہ قرآن کریم کی جامعیت اور کمال
کے اس دعویٰ کو پوری طمانیت کے ساتھ قبول کر سکے۔قرآن کریم اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفے صلی
اللہ علیہ وسلم کا عدل کے سیاق و سباق میں ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتَبُ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًان
(الكيف 2:18)
ترجمہ: سب تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور
اس میں کوئی کبھی نہیں رکھی۔قرآن کریم کی کوئی تعلیم بھی بے مقصد نہیں ہے یعنی ساری کتاب کا ”الف“ سے لے کر
یا تک مطالعہ کر جاؤ عدل کے اس درمیانی رستے سے کوئی ذرہ بھر بھی بھی تم اس کتاب میں نہیں پاؤ
گے۔یہ ایسی کتاب ہے جو کسی ایک قوم یا نظریے کی طرف جھکاؤ نہیں رکھتی بلکہ متوازن اور نوع
انسانی کیلئے ایک عالمگیر کتاب ہے۔لَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا میں ” ، “ کی ضمیر چونکہ ”عبد“ یعنی خدا کے بندے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف بھی پھیری جاسکتی ہے اس لئے اس
کا دوسرا معنی یہ بنے گا کہ سب حمد اللہ ہی کیلئے ہے جس
نے اپنے ایسے بندے پر ایک کتاب اتاری جس میں
کسی قسم کی کوئی کبھی نہیں ہے۔66 699
"
84
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
پھر اس مضمون کو مزید کھولتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ وہ رسول ہے جس کو ہم نے ساری
دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجا ہے اس لئے اس کا نور کسی ایک قوم یا علاقے تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام
بنی نوع انسان کیلئے ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:
اللَّهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحُ
المِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِيٌّ يُوْقَدُ مِنْ
شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا
يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ
مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
(النور36:24)
عليمه
ترجمہ: اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے
جس میں ایک چراغ ہو۔وہ چراغ شیشے کے شمع دان میں ہو۔وہ شیشہ ایسا ہو گویا
ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے۔وہ (چراغ ) زیتون کے ایسے مبارک درخت
سے روشن کیا گیا ہو جو نہ مشرقی ہو نہ مغربی۔اس (درخت) کا تیل ایسا ہے کہ
قریب ہے کہ وہ از خود بھڑک کر روشن ہو جائے خواہ اسے آگ کا شعلہ تک نہ چھوا
ہو۔یہ نور علی نور ہے۔اللہ اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے
اور اللہ لوگوں کیلئے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کا دائمی علم رکھنے والا ہے۔پس بانی اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی امتیازی شان کو اس آیت نے اللہ کے
نور کی تمثیل کے طور پر پیش فرمایا جو اپنے تعلقات اور ترجیحات میں نہ مشرق کی طرف جھکا ہوا ہے نہ
مغرب کی طرف اور اسی مضمون
کو مزید کھولتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سراج منیر بھی رکھا
گیا یعنی ایسا سورج جو سب کو برابر روشنی پہنچاتا ہے۔سورج بظاہر منبع نور دکھائی دیتا ہے لیکن گہرے تدبر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی روشنی دراصل اس
کے خالق کی عطا ہے جس سے صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ نور کا اصل مبداء ذات باری تعالیٰ ہی ہے اور
انبیائے کرام مخلوق خدا تک اس کا نور پہنچانے میں محض سورج کا کردار ادا کرتے ہیں۔اجرام فلکی میں
روشنی کے بہت سے سرچشمے ہیں جن میں زمین کے حوالے سے سورج کو ایک منفرد مقام حاصل ہے
اسلام مذهبی تعلیمات کا منتهی
85
جس کا عالمگیر کردار واضح اور نمایاں ہے۔بعینہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات ایسی ہمہ
گیر شخصیت کی حامل ہے جو بلا تمیز شرق و غرب سارے کرہ ارض کو بقعہ نور بنا رہی ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات قرآنی تعلیمات کی مظہر کامل
دکھائی دیتی ہے اور ان دونوں میں کامل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔چنانچہ جب ام المومنین حضرت
عائشہ صدیقہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی بابت استفسار کیا گیا تو آپ نے مختصر مگر نہایت
جامع جواب دیا:
كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو مجسم قرآن تھے۔(8)
جملہ اسلامی تعلیمات ہر پہلو کے اعتبار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت کے مطابق
ہیں۔جس طرح اسلامی تعلیمات میں ایک حسین توازن پایا جاتا ہے اور وہ اصول عدل ، احسان اور
ایتاً ء ذی القربی پرمبنی ہے بالکل اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔راه اعتدال:
اسی طرح امت محمدیہ کی بحیثیت ایک قوم کے جو فطرت ہے وہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے عین مطابق ہے جیسا کہ فرمایا:
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ
وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا (البقرة 144:2)
ترجمہ: اور اسی طرح ہم نے تمہیں وسطی امت بنادیا تا کہ تم لوگوں پر نگران ہو
جاؤ اور رسول تم پر نگران ہو جائے۔جس طرح بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کتاب ہر قسم
کی کبھی اور جانبداری سے پاک اور درمیانی راہ پر قائم ہیں اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت بھی درمیانی راہ پر قائم اور افراط و تفریط سے پاک ہے۔چنانچہ انتہا پسندی کی تبلیغ اور تقلید کرنے
والے نام نہاد اسلامی فرقوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔عربی لفظ وَسُط “ کے معانی میں درمیانی رستہ کے علاوہ بہترین ہونے کا مفہوم بھی شامل
ہے۔چنانچہ جب کسی انسان کیلئے لفظ وسط “ استعمال کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ