حصہ اول

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 8

86
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
بے حد متوازن شخصیت کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم بھی ہے۔پس اُمَّةً وَسَطاً“ کا یہ معنی بھی
بنے گا کہ یہ بہترین امت ہے۔یہ بنیادی خصلت جس قوم میں پیدا ہو جائے اور وہ ہر حال میں وسطی
طریق اختیار کرنے والی ہو نیز اس کا جھکاؤ ایک طرف نہ ہو تو دوسری قومیں اسے عزت و وقار اور اعتماد
کی نظر سے دیکھتی ہیں لیکن کسی ایک طرف جھکاؤ رکھنے والی قوم کو ہرگز یہ حق نہیں مل سکتا کہ وہ دیگر
قوموں کے درمیان عدل و انصاف کی کرسی پر بیٹھے اور ان پر نگران مقرر کی جائے۔پس اسلام کو ایک عالمگیر منصف کے طور پر پیش کرنا بالکل برحق ہے کیونکہ یہ وہ دین ہے جس
میں تمام بنی نوع انسان کا نگران بننے کی صلاحیت موجود ہے۔اسی طرح امت کے اخلاق کی نگرانی
کیلئے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے کہ یہ امت واقعی انصاف پر قائم ہے اس پر ایک ایسے رسول کو نگران
بنادیا گیا ہے جو صفت عدل میں درجہ کمال کو پہنچا ہوا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدائے بزرگ و
برتر اور مالک کون و مکاں کا کامل اعتماد حاصل ہوا چنا نچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ
درج ذیل آیت کے مطابق تمام انبیاء پر بھی نگران قرار دیا گیا۔صراط
فَكَيْفَ إِذَا جِتُنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيْدِ وَ جِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًان
مستق
(النساء 42:4)
ترجمہ: پس کیا حال ہو گا جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں
گے اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔قرآن کریم مسلمانوں کیلئے جو راہ عمل تجویز کرتا ہے وہ نہ صرف بے حد متوازن اور معتدل ہے
بلکہ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ یہ راہ ہر ظاہری اور باطنی بجھی سے پاک ہے۔دینِ اسلام کا مرکزی نکتہ
یہ ہے کہ اس
کی تعلیم بے حد متوازن اور تعصب سے کلیہ پاک ہے۔چنانچہ اس مضمون کو واضح کرتے
ہوئے فرمایا:
قُلْ إِنَّنِي هَدْيِنِى رَبِّى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ
إِبْرَهِيْمَ حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام 162:6)
ترجمہ: تو کہہ دے کہ یقیناً میرے رب نے مجھے سیدھے رستے کی طرف
ہدایت دی ہے۔(جسے ) ایک قائم رہنے والے دین، ابراہیم حنیف کی ملت
( بنایا ہے ) اور وہ ہرگز مشرکین میں سے نہ تھا۔

اسلام مذهبی تعلیمات کا منتهی
87
یہ آیت صراط مستقیم کے معانی پر ایک نئے رنگ میں روشنی ڈال رہی ہے۔یعنی صراط مستقیم
درمیانی راہ ہونے کے علاوہ استقلال اور ثابت قدمی کی صفت بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔مثلاً اِسْتَقَامَ
زید کے معنی ہیں کہ زید گرائے جانے اور غیر متوازن کرنے کی تمام تر کوششوں کے خلاف ڈٹا رہا“
جبکہ قام سے مراد صرف سیدھا کھڑارہنا ہے۔قام اور اِسْتَقَامَ کا مصدر تو ایک ہی ہے لیکن جب قَامَ
کے شروع میں ”است“ کا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس کے بنیادی معنوں میں ایک نئے مفہوم کا اضافہ
ہو جاتا ہے یعنی قدم اکھاڑنے اور غیر متوازن کرنے کی تمام بیرونی کوششوں کے باوجود ثابت قدم
رہنا اور تمام تر مخالف حالات کے باوجود پورے استقلال سے اپنے عقائد پر مضبوطی سے جمے رہنا۔پس دشمن کے حملے جو صراط مستقیم سے ہٹانے کیلئے ہیں، کے مقابل پر مسلمانوں کو کہا گیا کہ وہ یہ دعا
کرتے رہیں کہ انہیں صراط مستقیم پر قائم رہنے کی طاقت ملتی رہے۔پس صراط مستقیم ایسی راہ ہے جسے لوگ ٹیڑھا کرنے کی کوشش کریں گے مگر اللہ تعالیٰ نے اس
بات کا انتظام فرما رکھا ہے کہ اس راہ میں تبدیلی کی تمام کوششیں بالآخر ناکام ہو جائیں گی۔ہرصدی
میں کم از کم ایک بار کسی انہی مصلح کے ذریعہ تجدید دین کا وعدہ اس امر کو یقینی بنا دیتا ہے کہ وقتاً فوقتاً
انسانی تحریف اور فطری کمزوریوں کی اصلاح ہوتی رہے گی۔وسطاً کے حقیقی معنی یہی ہیں کہ جیسے
اسلام کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر قسم کی کبھی اور جانبداری سے پاک ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت اور تعلیم بھی سیدھی اور جانبداری سے پاک ہے۔یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ صراط مستقیم کا تصور بھی مذہب میں بتدریج وسعت پذیر ہوا
ہے اور اس نے مختلف ادوار میں سے گزر کر انسانی ارتقا کے ساتھ ساتھ ترقی کی ہے۔اسلام سے پہلے
مذاہب میں بھی صراط مستقیم کی اصطلاح پائی جاتی ہے، مثلاً مذکورہ بالا آیت کی رو سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مذہب کو صراط مستقیم قرار دیتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
دین کی طرف بھی یہی بات منسوب کرتے ہیں اور خود کو ان کی تعلیم سے ہم آہنگ بیان فرماتے ہیں۔اب
سوال یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صراط مستقیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صراط مستقیم
میں فرق کیا تھا ؟ در اصل فرق صرف درجے کا ہے اگر چہ مذہب کے آغاز سے ہی انسان
کو صراط مستقیم پر
چلایا گیا ہے لیکن اسلام سے پہلے کے تمام مذاہب مخصوص زمانے اور مخصوص قوم کیلئے آئے تھے۔ان میں
سے کوئی مذہب بھی عالمگیر نہیں تھا۔چنانچہ ان کیلئے صراط مستقیم کی اصطلاح کا اطلاق بھی مخصوص زمانی اور
قومی تقاضوں کے مطابق کیا گیا چنانچہ الہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:

عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
الَّذِينَ آمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَيْكَ لَهُمُ الْأَمْنُ
وَهُمْ مُهْتَدُونَ وَتِلْكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِةٌ
نَرْفَعُ دَرَجُتٍ مَّنْ نَّشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمُ عَلِيْمٌ وَوَهَبْنَالَةٌ
اِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلَّا هَدَيْنَا وَنُوْحًا هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ
ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَن وَآتُوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَهَرُونَ
وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَ يَحْيَى وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلَّ
مِنَ الصَّلِحِينَ وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُوْنُسَ وَلُوْطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا
عَلَى الْعَلَمِينَ وَمِنْ أَبَا بِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُم
وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (الانعام 83:6 تا88)
ترجمہ: وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو کسی ظلم کے ذریعے
مشکوک نہیں بنایا یہی وہ لوگ ہیں جنہیں امن نصیب ہوگا اور وہ ہدایت یافتہ
ہیں۔یہ ہماری حجت تھی جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے خلاف عطا کی۔ہم
جس کو چاہتے ہیں درجات میں بلند کر دیتے ہیں۔یقینا تیرا رب بہت حکمت
والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔اور اس کو ہم نے اسحاق اور یعقوب عطا۔کئے۔سب کو ہم نے ہدایت دی اور نوح کو ہم نے اس سے پہلے ہدایت دی تھی
اور اس کی ذریت میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ
کو اور ہارون کو بھی۔اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا عطا کیا کرتے
ہیں۔اور زکریا اور بیچی اور عیسی اور الیاس ( کو بھی)۔یہ سب کے سب صالحین
میں سے تھے۔اور اسماعیل کو اور الیسع کو اور یونس کو اور لوط کو بھی۔اور ان سب کو
ہم نے تمام جہانوں پر فضیلت بخشی۔اور ان کے آباؤ اجداد میں سے اور ان کی
نسلوں میں سے اور ان کے بھائیوں میں سے ( بھی بعض کو فضیلت بخشی ) اور
انہیں ہم نے چن لیا اور صراط مستقیم کی طرف انہیں ہدایت دی۔صراط مستقیم پر اسلام کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے۔درحقیقت اسلام سے پہلے بھی تمام انبیاء کو
88

اسلام مذهبی تعلیمات کا منتهی
89
صراط مستقیم کی ہی تعلیم دی گئی تھی جیسا کہ مذکورہ بالا آیات میں یہی حقیقت بیان ہوئی ہے۔پھر سوال
یہ ہے کہ ایک عالمگیر نبی کب دنیا میں آیا ؟ اور صراط مستقیم کا عالمی تصور پیدا کب ہوا؟ یہ بات سمجھنے کیلئے
ان قرآنی آیات کا مطالعہ مد ثابت ہوتا ہے جن میں اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمی اور
آفاقی حیثیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس بارے میں قرآن
کریم فرماتا ہے:
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء 108:21)
ترجمہ: اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کیلئے رحمت کے طور پر۔نیز فرمایا:
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(29:34)
ترجمہ: اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کیلئے بشیر اور نذیر بنا کر۔مگر اکثر
لوگ نہیں جانتے۔یہ بات خصوصاً قابل ذکر ہے کہ نزول قرآن تک قرآن کریم کے علاوہ کسی اور الہامی کتاب
نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ کسی عالمگیر پیغام اور شریعت کی حامل ہے اور نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے پہلے کسی اور نبی نے تمام بنی نوع انسان کو مخاطب کرتے ہوئے بلا تمیز قوم اور ملت عالمگیر رسول
ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ بھی انبیا نے محض اپنی قوم کو مخاطب کیا ہے۔زیادہ سے زیادہ انہوں نے ہمسایہ اقوام یا اپنی قوم میں رہنے والے غیر اقوام کے افراد کو اپنے مخاطبین
میں شامل کیا ہے۔لیکن بنی نوع انسان کو بحیثیت مجموعی قرآن کریم کے سوا کسی نے مخاطب نہیں
کیا۔اس لئے گزشتہ مذاہب میں صراط مستقیم کے معانی ان کی مخصوص ضروریات تک ہی محدود سمجھے
جانے چاہئیں۔اسلام اور فطرت انسانی
یہ حقیقت واضح ہو جانے کے بعد کہ قرآن کریم وہ واحد الہامی کتاب ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ
کل اقوام عالم اور سارے زمانوں کیلئے ہے، یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس کی تعلیمات سب انسانوں پر
یکساں اطلاق پائیں گی۔ان میں انسانی معاشرے کے کسی ایک حصے کو فوقیت دینے کا کوئی امکان
نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس کی تعلیم کسی ایک علاقے پر اطلاق پانی چاہئے۔اسے زمان و مکان کی

90
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
تمام حدود و قیود سے بالا ہونا چاہئے۔ورنہ اس کا آفاقی ہونے کا دعوی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔اس پہلو سے جب ہم قرآن کریم کی تعلیم کا جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تعلیم اس
دعوے کی بھر پور تائید کرتی ہے۔سب سے اہم اور بنیادی دلیل جو اس سلسلے میں پیش کی گئی ہے وہ یہ
ہے کہ دینِ اسلام فطرت انسانی سے کامل ہم آہنگی رکھتا ہے یعنی یہ وہ دین ہے جو کسی خاص دوریا
مخصوص قوم کو سامنے رکھ کر تشکیل نہیں دیا گیا بلکہ یہ فطرت انسانی سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔ظاہر ہے کہ فطرت انسانی ہر جگہ ایک ہی رہتی ہے اور نسلی اور طبقاتی تقسیم اس پر اثر انداز نہیں ہوتی۔اسی طرح بنیادی انسانی صفات وقت گزرنے کے ساتھ بھی تبدیل نہیں ہوتیں۔آج سے دس ہزار
سال قبل کا پسماندہ انسان بھی وہی فطرت رکھتا تھا جو آج کا نسبتاً ترقی یافتہ انسان رکھتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:
فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ
الدِّيْنُ الْقَيْمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (الروم 31:30)
ترجمہ: یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔اللہ کی تخلیق میں کوئی
تبدیلی نہیں۔یہ قائم رکھنے اور قائم رہنے والا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔خدا تعالیٰ نے انسان کی فطرت کو جس سانچے میں ڈھالا ہے وہ تبدیل نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ کی
پیدا کردہ ہر چیز کے معین خدو خال ہیں اور اس کی ایک خاص پہچان ہے۔چنانچہ ہر نوع حیات، ہر
گروہ اور ہر صنف اسی قانون کے تابع ہے اور کوئی بھی اس سے مستی نہیں۔جب تک کوئی نوع اپنی
تخلیق کے مخصوص مقصد تک محدود رہتی ہے، اس کے پاس اس طرز عمل پر چلنے کے سوا کوئی متبادل
رستہ نہیں ہوتا جو اس کیلئے بنایا گیا ہے۔جب اس کا کردار بدلنا شروع ہوتا ہے تو یہ بھی نظام قدرت کی
خلاف ورزی نہیں ہوتی۔دراصل بعض صفات میں تبدیلی کے اس تدریجی عمل کے ذریعے ادنی انواع
سے اعلیٰ انواع میں منتقلی کی تیاری ہورہی ہوتی ہے۔یہ بھی فطرت کے نظام کا ایک حصہ ہے۔اس
اعتبار سے بنیادی نظام میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔ان معنوں میں جب تک انسان HOMO
SAPIEN میں شمار ہوتا ہے تب تک انہی جینیاتی خواص کا حامل رہے گا جو اس کے قدیم آبا ؤ اجداد
میں پائے جاتے تھے۔پس اس نا قابل تغیر عالمگیر فطرت انسانی سے تعلق رکھنے والی مذہبی تعلیمات
بھی نا قابل تغیر ٹھہرتی ہیں۔لہذا گزشتہ مذاہب اگر چہ تبدیل تو نہیں ہوئے لیکن ضروریاتِ زمانہ کے مطابق ان میں جزوی

اسلام مذہبی تعلیمات کا منتهی
91
اصلاحات ہوتی رہی ہیں۔پس اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ اسلام دیگر مذاہب کورد
کر کے صداقت پر اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس کے نزدیک خدا کا تصور تمام مذاہب
میں پایا جاتا ہے۔مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ یہ بنیادی تعلیم اپنی مضبوطی اور حجم میں بڑھتی گئی اور اس کی
کئی شاخیں نکل آئیں جو اس مذہب کی ثانوی تعلیمات کی حیثیت رکھتی تھیں۔پھر مذہبی ارتقا کے
ساتھ ساتھ ان ثانوی تعلیمات کا پھیلاؤ بنیادی تعلیم کی نسبت زیادہ ہو گیا۔یہ شاخیں جو بنیادی تعلیم
سے پھوٹی تھیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن بنیاد میں کوئی تغیر نہیں ہوا۔قرآن کریم ایک ایسے مذہب کا
دعویدار ہے جو بنیادی فطرت کو قربان کئے بغیر انسانی کردار کے تمام ضروری پہلوؤں کا احاطہ کرتا
ہے۔اس کے لئے دِین قيِّمة “ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جس کے معنی دین برحق کے ہیں۔نیز اس میں یہ مفہوم بھی شامل ہے کہ نہ صرف یہ اپنی ذات میں ایک سچا دین ہے بلکہ اپنے اندر یہ
طاقت بھی رکھتا ہے کہ دوسروں کو حق پر قائم کرے۔مذہب تو خدا تعالیٰ کا وہ کلام ہے جو انسانی فطرت
پر نقش ہے اور تمام بنی نوع انسان خدا تعالیٰ کی فطرت کا ہی نقش اپنے اندر رکھتے ہیں۔اسی مضمون کو
بیان کرتے ہوئے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ
ترجمہ: ہر بچہ فطرت اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم مزید فرماتے ہیں:
(9)
مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِدَانِهِ أَوْ يُنَصِرَانِهِ
أَوْ يُمَحِسَانِهِ۔ترجمہ: ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے والدین اُسے یہودی یا عیسائی
ا
(10)
یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔اس
کا منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک فطرت انسانی
اور دینِ اسلام ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔تاہم ماں باپ بچے کا رخ جس طرف چاہیں موڑ سکتے ہیں۔فرائڈ نے کئی الجھے ہوئے اور مخش نظریات دنیا کے سامنے پیش کئے جن میں سے کئی اب تک
غلط ثابت ہو چکے ہیں۔وہ بالعموم مذہب کا اور خصوصاً اسلام کا مخالف تھا۔مذہب کو بے وقعت کرنے
اور ہستی باری تعالیٰ کو رد کرنے کی کوشش میں اس نے یہ نظریہ پیش کیا کہ بچے کے مذہب کا اس کی
شخصیت پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔بچے کی پرورش اس رنگ میں بھی کی جاسکتی ہے کہ وہ دہریہ بن جائے

92
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
اور اسے کسی بھی قسم کا مذہبی انسان بھی بنایا جا سکتا ہے۔اس کی تربیت اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ
وہ اس پختہ یقین کے ساتھ بلوغت کی عمر میں داخل ہو کہ وہ خدا کا پیغمبر ہے۔فرائڈ کو یہ سمجھ نہیں آئی کہ اسلام اور خدا تعالیٰ کے خلاف یہ دلیل پیش کرتے ہوئے وہ بچے کی
پیدائش اور تربیت کے متعلق در حقیقت اسلامی نظریات کی ہی تائید کر رہا ہے۔فرائڈ کے پیدا ہونے
سے بہت پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بتا چکے ہیں کہ ہر بچہ خدا تعالیٰ کی فطرت پر پیدا ہوتا ہے
لیکن بعد ازاں والدین یا پرورش کرنے والوں کے زیر اثر سے کسی بھی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔پھر اسی سے متعلق ایک اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر انسانی فطرت یا ضمیر کی اصلیت کیا ہے؟
بہت سے مشہور فلسفی اور اہل عقل و دانش اس اصول پر متفق ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ انسان کی فطرت پر
اخلاقی تعلیم کی ایک چھاپ ہے۔یہ ایک ایسا نقش ہے جو کسی مخصوص مذہبی تعلیم کے زیر اثر پیدا نہیں
ہوا بلکہ اس فطری اخلاقی تعلیم کا شعور ہی دراصل ضمیر کہلاتا ہے۔یہاں آٹھویں صدی کے مشہور فلسفی عمانوایل کانٹ کا ذکر کرنا مناسب ہوگا۔اس نے بہت سے
ایسے دلائل کو ر ڈ کیا ہے جو مختلف لوگوں نے ہستی باری تعالیٰ کے اثبات میں پیش کئے ہیں۔خاص طور
پر ایسلام (Anselm) کے ہستی باری تعالیٰ کے حق میں دلائل کی کانٹ نے پر زور تردید کی ہے۔تاہم
جس چیز نے کانٹ کے اپنے ضمیر کو سوچنے پر مجبور کر دیا وہ یہی ہے کہ ہر انسان میں ایک اخلاقی شعور
پایا جاتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں صرف یہی دلیل قابل قبول ہے۔(11)
یہ ضابطہ اخلاق در اصل انسانی ضمیر کا ایک حصہ ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر شخص اس کو پورے
طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔آخری صاحب شریعت نبی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
پر جو وحی نازل ہوئی وہ اس فطرتی ضابطہ اخلاق پر روشنی ڈالتی ہے۔کانٹ کا استدلال اپنے اندر وزن رکھتا ہے۔اُس کے اس حقیقت کو سمجھ لینے سے کہ ہر
انسان کی فطرت میں خدا تعالیٰ کے تصور کی چھاپ موجود ہے۔ہمارے ذہن میں قرآن کریم کی وہ
عظیم الشان آیت آتی ہے جس میں یہ ذکر موجود ہے کہ خدا کا تصور مخلوق کی فطرت کا جز ولا ینفک۔ہے۔یہ در حقیقت فطرتِ انسانی کے اس بنیادی خاکے میں شامل ہے جس نے انسانی ارتقا کے سفر
میں اس کا رہنما بنا تھا۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
وَإِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي أَدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ

اسلام مذہبی تعلیمات کا منتهی
وَ أَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ ۚ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوْا بَلَى شَهِدْنَا
أَنْ تَقُوْلُوْا يَوْمَ الْقِمَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غُفِلِينَ (الاعراف 173:7)
ترجمہ: اور (یاد کرو) جب تیرے رب نے بنی آدم کی صلب سے ان کی نسلوں
(کے مادہ تخلیق ) کو پکڑا اور خود انہیں اپنے نفوس پر گواہ بنادیا اور پوچھا) کہ کیا
میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں ! ہم گواہی دیتے ہیں۔93
مبادا تم قیامت کے دن یہ کہو کہ ہم تو اس سے یقینا بے خبر تھے۔یہ آیت اس حقیقت کی تمثیلی رنگ میں وضاحت کر رہی ہے کہ کس طرح خدا تعالی پر ایمان
انسانی فطرت کے بنیادی خدو خال میں شامل ہے۔احتساب اور موروثی گناہ:
اسلام نہ صرف افراد کے مابین بلکہ مختلف ادوار میں بھی کامل عدل کی تعلیم دیتا ہے۔اسی اصول
کو اگر مذہبی تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ہر زمانے میں خدا تعالیٰ
نے انسان کے ساتھ عدل کا ہی معاملہ فرمایا ہے۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے:
تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ ۚ وَلَا
تُسْلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ (البقرة 135:2)
ترجمہ: یہ ایک امت تھی جو گزر چکی۔اس کیلئے تھا جو اس نے کمایا اور تمہارے
لئے ہے جو تم کماتے ہو۔اور تم اس کے متعلق نہیں پوچھے جاؤ گے جو وہ کیا
کرتے تھے۔جہاں تک احتساب کا تعلق ہے تو ہر نسل اپنے اعمال
کیلئے اور ہر زمانہ اپنے طرز عمل کیلئے خود
جوابدہ ہے۔یہ قرآنی طرز بیان مختلف ادوار میں انسان کی ارتقائی حالتوں کا تناسب ہم پر مزید کھول
دیتا ہے۔چنانچہ بنی نوع انسان کا احتساب ان کی اپنی تاریخ کے مخصوص ادوار میں ان کی
استعدادوں کے مطابق ہوگا۔وہ اپنی فطری صلاحیتوں کے مطابق اسی طرح پر کھے جائیں گے جس
طرح ہم اپنی استعدادوں کے مطابق۔اس تناظر میں قرآنی تعلیمات وقت اور مقام دونوں اعتبار
سے اپنے اندر ایک آفاقیت رکھتی ہیں۔انسانی فطرت ایسی عادلانہ تعلیم کو ہی الہی تعلیم گردانتی نیز انسانی اور خدائی تعلیمات کے مابین

94
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
تمیز کرنے کی بھی یہی ایک کسوٹی ہے۔اس سلسلے میں موروثی گناہ کے عیسائی عقیدے کا مطالعہ بھی
نہایت دلچسپ ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ عقیدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام
کو دیا گیا ہو۔چنانچہ ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم
میں تحریف پولوس نے کی۔بصورت دیگر وہ خدا نہایت درجہ عجیب وغریب ہو گا جو آدم علیہ الصلوۃ
والسلام کی ایک وقتی فروگزاشت پر آپ کو اور آپ کی آنے والی تمام نسلوں کو ہی ہمیشہ ہمیش کیلئے سزا
دیتا چلا جائے۔اس سے ہمارا مقصد عیسائیت کی مذمت کرنا نہیں ہے بلکہ یہ دکھانا مقصود ہے کہ انسانی
ہاتھوں سے سچائی کو کس طرح مسخ کیا گیا ہے۔موروثی گناہ کے عقیدے کے مختلف پہلوؤں کی بحث میں پڑے بغیر آئیے دیکھیں کہ قرآن کریم
کس طرح بیک جنبش قلم اس دعوی کو رد کرتا ہے۔مذکورہ بالا آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم سے
تمہارے آباؤ اجداد کی بداعمالیوں کی بابت ہر گز نہیں پوچھا جائے گا۔وہ صرف اپنے اعمال کے جوابدہ
ہوں گے اور تمہیں صرف اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہئے۔چنانچہ قرآن کریم یہ اعلان فرماتا ہے کہ:
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَإِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ
مِنْهُ شَيْ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبى (فاطر 19:35)
ترجمہ: اور کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان) کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی اور
اگر کوئی بوجھ سے لدی ہوئی اپنے بوجھ کی طرف بلائے گی تو اس (کے بوجھ
میں) سے کچھ بھی نہ اٹھایا جائے گا خواہ وہ قریبی ہی کیوں نہ ہو۔یہ آیت کریمہ کفارہ کے عقیدے کا رد کر رہی ہے۔کفارہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلواۃ
والسلام صلیب پر جان دے کر دوسروں کی بخشش کا باعث ہو گئے ہیں۔مذکورہ آیت کریمہ یہ اعلان کر
رہی ہے کہ کسی موجودہ یا آئندہ نسل سے گزشتہ نسلوں کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے نہیں کہا جائے
گا۔ایک فرد کا بوجھ کسی بھی صورت میں کسی دوسرے انسان پر نہیں ڈالا جاسکتا خواہ وہ اس بوجھ کو
اٹھانے کیلئے تیار بھی ہو۔در حقیقت اسے انصاف کے ادنی تقاضوں کے خلاف قرار دیا گیا ہے کہ
کرے کوئی اور بھرے کوئی !
پس اگر انصاف کی ہی بحث ہے تو عہد نامہ جدید ( لوقا23:9) مندرجہ بالا قرآنی آیت کا مضمون
ہی بیان کرتا دکھائی دیتا ہے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ بعد میں آنے والوں نے کفارہ کی جو کہانی
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب کی تھی اس میں آپ علیہ السلام کا کوئی حصہ نہیں تھا۔

اسلام مذہبی تعلیمات کا منتهی
95
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم در حقیقت بنیادی طور پر قرآن
کریم کی تعلیم کی طرح ہی سادہ
رواضح تھی کہ انصاف کو انصاف کے محل پر اور بخشش کو بخشش کے مقام پر رکھا جائے۔لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى کا واضح قرآنی اعلان جرم وسزا کے معاملہ میں ایک اہم پہلو
کو بیان کرتا ہے جو انسانی فطرت سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔اس سے قبل ایک اور مضمون پر
روشنی ڈالتے ہوئے جو آیت پیش کی گئی تھی وہ موروثی گناہ کے عقیدے کو نہایت عمدگی سے رد فرما رہی
ہے۔یہ نہ صرف انسان کو پیدائشی طور پر گناہ سے پاک قرار دیتی ہے بلکہ اس کی فطرت کو اللہ کی
فطرت سے مشابہ قراردے
کر بنی نوع انسان کے شرف اور مرتبہ کوبھی خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔یہاں وہی آیت دوبارہ درج کی جاتی ہے:
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ
عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيْمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ
النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
(الروم 31:30)
ترجمہ: پس (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔یہ
اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا۔اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی
نہیں۔یہ قائم رکھنے اور قائم رہنے والا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔جہاں تک ماضی، حال اور مستقبل کا تعلق ہے تو مذکورہ بالا آیات ان تینوں زمانوں کے انسانوں
کے مابین مکمل تو ازن کی نہایت عمدہ تصویر پیش کر رہی ہیں۔ہر انسانی نسل سے برابر سلوک کیا جائے
گا اور کوئی نسل بھی احتساب سے مستثنیٰ قرار نہیں پائے گی۔ماضی، حال اور مستقبل کے مابین عدل کے
مسئلے کو بیان کرتے ہوئے قرآن کریم یہ ہدایت دیتا ہے:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ
وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر 19:59)
ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر جان یہ نظر
رکھے کہ وہ کل کیلئے کیا آگے بھیج رہی ہے اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ
اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔آنے والی نسلیں اپنے بداعمالیوں کیلئے جواب دہ ہوں گی بالکل اسی طرح جیسے موجودہ اور
گزشتہ زمانے کے لوگ اپنے اعمال کیلئے جواب دہ ہوں گے۔خدا تعالیٰ کے غضب اور اس کی سزا

96
عدل، احسان اور ایتاء ذي القربى - حصه اول
کے لحاظ سے ہر نسل دوسری نسل سے الگ ہے۔پہلوں کے گناہوں کا بوجھ آج کے لوگوں پر اور آج
کے لوگوں کے گناہوں کا بوجھ آنے والوں پر نہیں ڈالا جائے گا۔عدل کی یہ حسین تعریف پولوس کی اس عیسائیت میں کہیں بھی نہیں ملتی جس پر آج عیسائیوں کی
اکثریت عمل پیرا ہے۔حالانکہ حضرت عیسی علیہ السلام نے یہ تعلیم دی کہ ہر شخص اپنا بوجھ خود اٹھائے
گا جبکہ پولوس کے نقش قدم پر چلنے والے عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ہر آئندہ نسل گزشتہ نسلوں کے تمام
گناہوں کا بوجھ اٹھائے گی۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَتِ
فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيَّان (مریم 60:19)
ترجمہ: پھر ان کے بعد ایسے جانشینوں نے (ان کی ) جگہ لی جنہوں نے نماز کو
ضائع کردیا اور خواہشات کی پیروی کی۔پس ضرور وہ گمراہی کا نتیجہ دیکھ لیں گے۔اگر نیک لوگوں کی اولا دا پنی عبادتوں سے غافل ہو جاتی ہے اور شہوات کی پیروی کرتی ہے تو ان
کے آبا و اجداد کی نیکی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔جس طرح کوئی نسل گزشتہ نسلوں کے گناہوں کی سزا
نہ پائے گی اسی طرح آئندہ زمانے کے انسان کو گزشتہ لوگوں کے نیک اعمال کی جزا بھی نہیں ملے گی۔قرآن کریم کے بغور مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآنی تعلیمات اتفاقی ، بے ربط اور بے جوڑ
نہیں ہیں بلکہ یہ ایک عظیم اور حسین نظام کا حصہ ہیں جو دراصل عدل کے قیام اور استحکام پر مبنی
ہے۔اس میں تمام انسانوں کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا گیا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کس جگہ اور
کس زمانے میں پیدا ہوئے۔تمام انسانوں کے بنیادی حقوق ایک جیسے ہی ہیں۔مختلف افراد کے
مابین پائے جانے والے نسلی اور زمانی امتیازات کی بنیاد بھی عدل وانصاف پر ہے نیز مشرق ومغرب،
کالے گورے اور عربی عجمی کے مابین تمام تعلقات بھی عدل کے آفاقی اصول
پر ہی مبنی ہیں۔اس عظیم الشان کامل اور حسین تعلیم کے متعلق بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ ایک ناخواندہ عرب
نے جو بکریاں چرایا کرتا تھا ، خود بنالی اور پھر اسے خدا کی طرف منسوب کر دیا۔اس سے بڑھ کر جھوٹی
بات اور کیا ہو سکتی ہے۔کسی زمانہ کا کوئی عالم آج تک ایسی حسین اور متوازن تعلیم کا عشر عشیر بھی دنیا
کے سامنے پیش نہیں کر سکا۔بلکہ وہ تمام کتب جنہیں الہامی تسلیم کیا جاتا ہے یکجائی طور پر بھی ایسی
متوازن اور حسین تعلیم پیش نہیں کر سکتیں جو اسلام نے پیش کی۔پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ عرب کے خشک

اسلام مذہبی تعلیمات کا منتهی
97
ریگزار میں پیدا ہونے والا ایک اُمی اس گہری اور کامل حکمت کا سرچشمہ بن گیا؟ اپنی انہی اعجازی
خوبیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قرآن کریم بار بار یہ دعویٰ فرماتا ہے:
قُل لَّبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا
الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
( بنی اسرائیل 89:17)
ترجمہ: تو کہہ دے کہ اگر جن و انس سب اکٹھے ہو جائیں کہ اس قرآن کی مثل
لے آئیں تو وہ اس کی مثل نہیں لاسکیں گے خواہ ان میں سے بعض بعض کے
مددگار ہوں۔بلا شبہ آج تک کوئی اس چیلنج کا جواب نہیں دے سکا۔بنی نوع انسان کیلئے ہدایت:
موروثی گناہ کی بحث کے بعد اب ہم مذہب کے ایک مثبت پہلو کو لیتے ہیں جو بنی نوع انسان
کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی کا تصور ہے۔دنیا میں بہت سے ایسے مذاہب گزرے ہیں جو
کسی ایک قوم یا دور کے ساتھ مخصوص تھے۔انہوں نے تاریخ انسانی میں اگر چہ بہت عظیم کردارادا کیا
لیکن ان کے کردار کی عظمت اور ان کا فیض صرف چند قوموں تک محد و در ہا اور ان کا زمانہ بھی محدود تھا
یعنی گزشتہ اقوام کو جو مذاہب اور تعلیمات دی گئی تھیں وہ تمام زمانوں
کیلئے نہیں تھیں۔بدلتے ہوئے
حالات نئی تعلیمات کے متقاضی تھے۔چنانچہ جب سابقہ تعلیمات کی ضرورت نہ رہی تو خدا تعالیٰ نے
انہیں تبدیل فرما دیا اور ان کی جگہ نئے دین کی بنیا د رکھ دی۔مذہب کا از سر نو احیاء ہوا اور پھر ایک
عرصہ تک یہ تعلیمات ضرورتِ زمانہ کے اعتبار سے قابل عمل رہیں۔مذاہب کا یہ وہ فلسفہ ہے جو بظاہر سادہ اور عام فہم ہے لیکن تعجب ہے کہ قرآن کریم کے سوا کسی
اور الہامی کتاب میں اس بچے فلسفے کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔دیگر تمام مذہبی کتب دنیا کے دوسرے
انسانوں سے کلیہ بے نیاز محض ایک قوم کا ذکر اس طرح کرتی ہیں گویا خدا نے ہدایت کیلئے صرف اسی
ایک قوم کو منتخب کر لیا تھا اور باقی سب اقوام نعوذ باللہ اس کے رحم سے محروم ہو کر رہ گئی تھیں اور ان میں
کوئی بھی فرستادہ مبعوث نہ ہوا جو انہیں ہدایت دیتا۔اسلام کے سوا کسی اور مذہب نے یہ ذکر تک نہیں کیا کہ دیگر اقوام عالم یا زمانوں میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہدایت اور رہنمائی نازل ہوئی تھی۔یہ دعوئی خواہ کیسا ہی عجیب کیوں نہ دکھائی دے

·

آج 10 میں سے 10 باقی