حصہ دوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 3
عبادت
میں
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کا مقام
127
یہ دلچسپ واقعہ عدل کے ساتھ ساتھ احسان اور ایتاً و ذی القربیٰ کا بھی احاطہ کئے ہوئے ہے۔اگر ایک شخص صرف انصاف کا طالب ہے تو اس کے ساتھ محض انصاف ہی برتا جائے گا۔لیکن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نصیحت فرمائی ہے کہ ہم ہمیشہ انصاف کی بجائے رحم مانگیں۔جہاں تک مذکورہ بالا واقعہ کا تعلق ہے تو اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعانے مریض کو موت
کے منہ سے چھڑالیا۔یہ در حقیقت ایتا عذی القربی کا اظہار ہے۔وگرنہ اس قدر خطر ناک بیماری سے
بچ نکلنے کا بظا ہر کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا تھا۔دعا کے مضمون کے ضمن میں اب ہم جائزہ لیتے ہیں کہ عدل ، احسان اور ایتاً ذی القربی دیگر
طریق ہائے عبادت میں کس طرح اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔بانی جماعت احمد یہ حضرت مرزا غلام احمد
بالصلوة والسلام نے اس ضمن میں ان تینوں موضوعات پر الگ الگ روشنی ڈالی ہے۔ذیل میں آپ
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات میں سے کچھ اقتباسات درج کئے جاتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:
" خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے در حقیقت تین قسم پر منقسم ہیں۔اول وہ
لوگ جو بباعث محجوبیت اور رؤیت اسباب کے احسانِ الہی کا اچھی طرح
ملاحظہ نہیں کرتے اور نہ وہ جوش ان میں پیدا ہوتا ہے جو احسان کی عظمتوں پر نظر
ڈال کر پیدا ہوا کرتا ہے اور نہ وہ محبت ان میں حرکت کرتی ہے جو محسن کی
عنایات عظیمہ کا تصور کر کے جنبش میں آیا کرتی ہے۔(20)
انسان اپنے روزمرہ معاملات میں ہر وقت احسان الہی کا دست نگر ہے۔دن ہو یا رات ،
سوتے اور جاگتے گویا ہر ایک حرکت میں وہ برکات خداوندی کا مهبط ہے۔بعض لوگ اپنی زندگی
غفلت میں ہی گزار دیتے ہیں اور انہیں یہ عرفان ہی نہیں ہو پا تا کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنے فضلوں کی
بارش مسلسل برساتا چلا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
چونکہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کے وسعت فہم سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا اس
لئے ان سے جب تک کہ وہ اس حالت میں ہیں یہی چاہتا ہے کہ اس کے حقوق
کا شکر ادا کریں اور آیت إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدُلِ میں عدل سے مراد یہی
(21)۔۔اطاعت برعایت عدل ہے۔“
وہ لوگ جو خوف کھاتے ہیں اپنی نمازوں کے متعلق جن میں ان
کو سرور نہیں مل رہا ہوتا۔جن میں
وہ خدا تعالیٰ کے حضور حضوری کے جذبات نہیں پاتے اور بڑے فکر کے بعض لوگوں کے خط آئے ہیں
128
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ان کو کم از کم اتنی خوشخبری تو ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ انکے حال کے مطابق معاملہ کرے گا
اور یہاں عدل بھی اللہ کا احسان ہے وہ جانتا ہے آپ کی کیفیات کو آپکی کمزوریوں کو۔خدا تعالیٰ یہاں
عدل کا سلوک فرمائے گا۔بہت اچھا تو نے اپنی طاقت کے مطابق تو عبادت شروع کر دی میں اسی کو
قبول کر لیتا ہوں لیکن اسپر کھڑے رہنا مومن کا کام نہیں کیونکہ ترقیات کے لامتناہی آگے دروازے
کھلے ہیں اور یہی عبادت پھر احسان میں داخل ہو جاتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود اس کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتے ہیں:
اس سے بڑھ کر ایک اور مرتبہ انسان کی معرفت کا ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا کہ
ہم ابھی بیان کر چکے ہیں انسان کی نظر رویت اسباب سے بالکل پاک اور منزہ
ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ہاتھ کو دیکھ لیتی ہے اور اس مرتبہ پر
انسان اسباب کے حجابوں سے بالکل باہر آ جاتا ہے اور یہ مقولہ کہ مثلاً میری اپنی
ہی آبپاشی سے میری کھیتی ہوئی یا میرے اپنے ہی بازو سے یہ کامیابی مجھے ہوئی یا
زید کی مہربانی سے فلاں مطلب میرا پورا ہوا اور بکر کی خبر گیری سے میں تباہی
سے بچ گیا۔یہ تمام باتیں بیچ ہیں اور باطل معلوم ہونے لگتی ہیں اور ایک ہی ہستی
اور ایک ہی قدرت اور ایک ہی محسن اور ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے۔تب انسان
ایک صاف نظر سے جس کے ساتھ ایک ذرہ شرک فی الاسباب کی گرد و غبار نہیں
خدا تعالیٰ کے احسانوں کو دیکھتا ہے اور یہ رویت اس قسم کی صاف اور یقینی ہوتی
ہے کہ وہ ایسے محسن کی عبادت کرنے کے وقت اس کو غائب نہیں سمجھتا بلکہ یقیناً
اس کو حاضر خیال کر کے اس کی عبادت کرتا ہے اور اس عبادت کا نام
قرآن شریف میں احسان ہے اور صحیح بخاری اور مسلم میں خود آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے احسان کے یہی معنی بیان فرمائے ہیں، (22)
اس طرح انسان مقام عدل سے ترقی کر کے مقام احسان
کو پالیتا ہے۔جب ہم ذکر الہی میں
اس قدر کھوئے جائیں تو اللہ تعالیٰ کا احسان اس کی محبت کے ساتھ ساتھ ہمارے رگ و ریشے میں
سرایت کر جاتا ہے۔تب اس کے احسان کی قدر دانی محض ایک دلچسپ ذہنی عمل نہیں ہوتا بلکہ اس کے
جذبات کا طبعی جزو بن جاتی ہے۔نتیجہ ایسا انسان ایک سچی تڑپ کے ساتھ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے
(22)،،
عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
129
لگتا ہے۔پس جو شخص اس طریق پر عبادت بجالاتا ہے وہ دیکھے گا کہ اب اس کیلئے اپنی پہلی غفلت کی
حالت میں دوبارہ لوٹ جانا ناممکن ہو چکا ہے اور وہ قطعاً نہیں چاہے گا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ وصل کی
اس کیفیت میں کسی قسم کا کوئی تعطل واقع ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی مرکزی خیال کو
آگے بڑھاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
اس درجہ کے بعد ایک اور درجہ ہے جس کا نام ایتاء ذی القربی ہے اور
تفصیل اس کی یہ ہے کہ جب انسان ایک مدت تک احسانات الہی کو بلا شرکتِ
اسباب دیکھتار ہے اور اس کو حاضر اور بلا واسطہ حسن سمجھ کر اس کی عبادت کرتا
رہے تو اس تصور اور تخیل کا آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک ذاتی محبت اس کو جناب
الہی کی نسبت پیدا ہو جائے گی کیونکہ متواتر احسانات کا دائمی ملاحظہ بالضرورت
شخص ممنون کے دل میں یہ اثر پیدا کرتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ اس شخص کی ذاتی محبت
سے بھر جاتا ہے جس کے غیر محدود احسانات اس پر محیط ہو گئے۔پس اس
صورت میں وہ صرف احسانات کے تصور سے اس کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اس
کی ذاتی محبت اس کے دل میں بیٹھ جاتی ہے جیسا کہ بچہ کو ایک ذاتی محبت اپنی
ماں سے ہوتی ہے۔پس اس مرتبہ پر وہ عبادت کے وقت صرف خدا تعالیٰ کو
دیکھتا ہی نہیں بلکہ دیکھ کر بچے عشاق کی طرح لذت بھی اٹھاتا ہے اور تمام
اغراض نفسانی معدوم ہو کر ذاتی محبت اس کے اندر پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وہ
مرتبہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے لفظ ابْتَائِ ذِي الْقُرْبی سے تعبیر کیا ہے
اور اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے اس آیت میں اشارہ کیا ہے ، فَاذْكُرُوا اللهَ
كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ،، * (23)
ترجمہ: اللہ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے آباء کا ذکر کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بہت
زیادہ ذکر۔کیسا عمدہ اسلوب تحریر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے محبت الہی کے لطیف
ترین پہلوکو بھی اندرونی تفاصیل کے ساتھ بیان فرما دیا ہے۔آگے چل کر مزید فرماتے ہیں:
130
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
یہ وہ مرتبہ ہے جس میں تمام اغراض نفسانی جل جاتے ہیں اور دل ایسا محبت
سے بھر جاتا ہے جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اسی مرتبہ کی طرف
اشارہ اس آیت میں ہے کہ ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاء
*
مَرْضَاتِ اللهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ یعنی بعض مومن لوگوں میں سے
وہ بھی ہیں کہ اپنی جانیں رضائے الہی کے عوض بیچ دیتے ہیں اور خدا ایسوں ہی
پر مہربان ہے۔66
(24)
بالفاظ دیگر ایسے لوگ کسی مخفی محرک کے تابع اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کر رہے ہوتے۔وہ کسی
صلے اور اجر کے طالب نہیں ہوتے۔یعنی انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کو اچھے اعمال کا
بدلہ ملتا ہے یا نہیں۔اگر کوئی شخص محض اللہ کوئی نیکی بجالاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس پر کرم نوازی فرماتا
ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو بات بیان فرما ر ہے ہیں وہ محنت اور صلے کے اس
فلسفے سے بہت بالا ہے۔اس اعلیٰ مقام پر فائز لوگ محض جنت کمانے کیلئے اچھے اعمال بجا نہیں لاتے
بلکہ وہ تو صرف اور صرف رضائے باری تعالیٰ کے حصول کی خاطر ایسا کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی
رضا انہیں دل و جان سے بھی پیاری ہوتی ہے اور اسے خوش کرنا ہی دراصل ان کی جنت اور ان کی
زندگیوں کا واحد مقصد ٹھہرتا ہے۔الغرض اسلامی نظام عبادت حیرت
انگیز طور پر بےحد متوازن اور مکمل ہے جس کی تمام باریک
تفاصیل پر عدل، احسان اور ایتا و ذی القربی کی چھاپ دکھائی دیتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ایک انسان تھے اور کسی انسان کیلئے ممکن نہیں تھا کہ وہ قرآن کریم جیسا بے نظیر معجزہ لائے۔یہ لازماً
ایک علیم وخبیر اور قادر مطلق خدا کا ہی کام تھا۔ہم عبادت کی روح پر بحث کر چکے ہیں۔اب ہم کچھ ایسے نظر آنے والے ستونوں کی بات
کرتے ہیں جن کے سہارے عبادت قائم ہوتی ہے اور اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ کیا یہاں بھی
عدل، احسان اور ایتا عذی القربی کوئی اہم کردار ادا کر رہے ہیں؟
عدل نے اسلامی عبادات کے تمام بنیادی پہلوؤں کا احاطہ کر رکھا ہے۔نمازیں مساجد اور
گھروں میں باجماعت اور اکیلے اکیلے ادا کی جاتی ہیں۔اگر اسلام نے صرف باجماعت نماز کا ہی حکم
دیا ہوتا تو لوگوں کی اکثریت آہستہ آہستہ نماز کی ادائیگی چھوڑ بیٹھتی۔اگر اسلام نے باجماعت نماز کا
عبادت
میں
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کا مقام
131
کوئی متبادل مقرر نہ فرمایا ہوتا تو ہوسکتا تھا کہ چرچ کا رخ نہ کرنے والے عیسائیوں کی طرح مسلمانوں
کی روزمرہ زندگی سے بھی نمازیں بکلی غائب ہو چکی ہوتیں۔عبادت میں عدل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی نمازوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔انفرادی
نمازیں تقریباً تمام با جماعت فرض نمازوں کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں۔ایک اور قابل ذکر حقیقت یہ بھی ہے کہ نماز با جماعت مردوں کی طرح عورتوں پر بھی فرض کر دی
جاتی تو ان پر ایک نا قابل برداشت بوجھ پڑ جا تا کیونکہ وہ بالعموم گھر کی نگرانی اور بچوں کی دیکھ بھال کی
ذمہ دار ہوتی ہیں۔اس صورت میں ایک چھوٹا بچہ جسے مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اس کی
ماں
کو بھی مسجد جانا پڑتا جو کہ ماں اور بچہ دونوں کے ساتھ ظلم ہے اور عدل کے تقاضوں کے برخلاف۔یہ اسلامی تعلیمات میں پائے جانے والے توازن کی ایک نہایت عمدہ مثال ہے۔بعض دیگر حالات
مثلاً حیض یا خون نفاس کے ایام میں خواتین کو انفرادی اور اجتماعی تمام عبادات سے مکمل رخصت دے
دی گئی ہے۔عبادت کی ایک اور خصوصیت اسے بآواز بلند یا خاموشی سے ادا کرنے کا اختیار بھی ہے۔انسانی
مزاج صبح سے شام تک اور پھر رات کے بعد صبح تک ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا
ہے۔صبح اور شام نیز رات کی گھڑیاں بہت سے لوگوں میں گنگنانے کا میلان پیدا کرتی ہیں۔دن کے
درمیانی حصہ یعنی زوالِ آفتاب سے لے کر سہ پہر تک پرندے بھی چہچہانا بند کر دیتے ہیں۔یہ وقت
سکوت اور قیلولہ کا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روزانہ پانچ میں سے تین نمازوں میں قِرَاءَتْ بِالْجَهْرِ
رکھی گئی ہے اور باقی دو نمازیں خاموشی سے ادا کی جاتی ہیں۔اسی طرح ان تینوں نمازوں کے کچھ حصے
میں بلند آواز کی اجازت ہے جبکہ باقی حصے خاموشی کے متقاضی ہیں۔مزاجوں کی تبدیلی کا تعلق صرف
اوقات کی تبدیلی سے ہی نہیں بلکہ مختلف لوگوں کے مزاج بھی مختلف ہوتے ہیں۔چنانچہ سب کے
مناسب حال احکام ہیں۔نماز تہجد کے متعلق حکم بالکل منفرد انداز رکھتا ہے۔اس نماز کیلئے یہ لازمی قرار نہیں دیا گیا کہ
صرف دل میں پڑھی جائے یا ضرور بلند آواز سے قرآت کی جائے بلکہ دونوں کے مابین رستہ اختیار کیا
جاسکتا ہے جیسا کہ فرمایا:
وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا
132
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
ترجمہ: اور اپنی نماز نہ بہت اونچی آواز میں پڑھ اور نہ اسے بہت دھیما کر اوران
کے درمیان کی راہ اختیار کر۔مندرجہ ذیل حدیث اس آیت کی تشریح کرتی ہے:
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بالکل خاموشی کے ساتھ تہجد ادا کیا کرتے
تھے۔یہاں تک کہ آپ کے ساتھ کھڑا آدمی بھی آپ کی ہلکی سی آواز بھی نہ سن
سکتا تھا۔اس کے برعکس حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بلند آواز سے قراءت کیا
کرتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ” آپ دل ہی دل میں نماز کیوں پڑھتے ہیں؟“
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ! میں جس تک اپنی مناجات پہنچانا چاہتا ہوں اس تک تو پہنچ جاتی ہیں لہذا
میرے لئے یہی کافی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” بالکل
خاموشی سے دل ہی دل میں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔دھیمی آواز میں پڑھنا
چاہئے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مزاج حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے مختلف
تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استفسار پر کہ وہ تہجد میں بآواز بلند تلاوت
کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ ”میں تلاوت قرآن کریم کے ذریعے
شیطان کو دور بھگاتا ہوں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
شیطان کو اس طریق پر سزا دینے کی ضرورت نہیں ، دھیمی آواز میں تلاوت کرنی
چاہئے۔کیونکہ تہجد میں بآواز بلند قرآت کرنے سے ارد گرد موجود لوگوں کی
(25)،،
عبادت میں خلل واقع ہوسکتا ہے
ایک اور حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بآواز بلند نماز تہجد ادا
کرنے سے بعض غیر مسلوں کی نیند میں خلل واقع ہوا جس پر وہ ناراض ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم دیا گیا کہ
دوسروں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی نیند میں مخل نہ ہوا جائے۔تاہم آواز میں دھیمی رکھنے کا حکم
عبادت
میں
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کا مقام
133
محض ساتھ والے ہمسایوں کی خاطر نہیں بلکہ مسلمانوں کے اپنے گھر میں چھوٹے چھوٹے بچے موجود
ہو سکتے ہیں جن کے آرام میں اس وقت ہرگز خلل نہیں ڈالنا چاہئے۔بعض ایسے بیمار لوگ یا خواتین
ہوسکتی ہیں جن کا تہجد کیلئے جاگنا ضروری نہیں۔نماز تہجد ادا کرنے والے کو چاہئے کہ ان سب کی خاطر
اپنی آواز کو دھیما رکھے۔مندرجہ بالا آیت واضح طور پر ہم سے یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم ان دونوں
انتہاؤں کے مابین ایک متوازن راہ اختیار کریں تا کہ تہجد نہ پڑھنے والے تہجد پڑھنے والوں کی وجہ
سے تنگ نہ ہوں۔ایک وقت تھا جب مسلم ممالک میں نماز فجر کی اذان لاؤڈ سپیکر پر نہیں دی جاتی تھی۔چنانچہ دھیمی
آواز صرف ان لوگوں کو ہی بیدار کیا کرتی تھی جو واقعتہ اسے سننا چاہتے اور علی اصبح اٹھنے کی نیت رکھتے
تھے۔اس طرح اذان کی آواز مسجد کے
اردگرد ہمسایوں تک محدود رہتی تھی لیکن اب صورت حال یکسر
مختلف ہے۔اب تو ملاؤں کی انا کی تسکین نہیں ہوتی جب تک اذان انتہائی بلند آواز میں اور طاقتور ترین
لاؤڈ سپیکر کے ذریعے نہ دی جائے۔اگر بات ایک سپیکر تک محد و در رہتی تو اس قدر نا قابل برداشت نہ ہوتی
جتنی اب ہو چکی ہے۔اب تو لوگ بے شمار اذا نہیں سنے پر مجبور ہیں۔ایک اذان ختم ہوتی ہے تو دوسری
شروع ہو جاتی ہے۔یہ سب اذانیں مختلف آوازوں اور مختلف اوقات میں کہی جاتی ہیں اور ان انتہائی
طاقتور لاؤڈ سپیکروں کی بدولت دُور دُور کے رہنے والے بھی ان اذانوں سے مستفید ہوتے ہیں۔بعض مولوی حضرات پو پھٹنے سے قبل ہی اذان شروع کر دیتے ہیں اور بعض کافی دیر بعد اذان کہنا شروع
کرتے ہیں۔نتیجہ بے سری آوازوں کا تقریباً نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلتا ہے۔پھر اسی پر بس نہیں بلکہ بعض تو لہک لہک کر اذانیں کہ رہے ہوتے ہیں اور بعض محض بھڑی
آوازوں میں لڑا رہے ہوتے ہیں۔بعض ملاؤں نے تو ایسے طریق اختیار کر لئے ہیں جن کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نام و نشان تک نہیں ملتا۔بہت سے ملاں نماز فجر کے
وقت سے بہت پہلے حمدیں اور نعتیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں پھر کہیں جا کر اذان کی باری آتی ہے۔چنانچہ نماز تہجد سے لے کر صبح صادق کے طلوع ہونے تک بشمول غیر مسلموں کے تمام لوگوں کی نیند اور
سکون اسی طرح بر باد کیا جاتا ہے۔بعض مولوی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان کی آواز بہت سریلی اور سحرانگیز ہے۔وہ اسی یقین کے ساتھ خود
ستائشی میں مبتلا ہوتے ہیں گویا سارا شہر ان کی سریلی آواز کا منتظر ہے۔حالانکہ انہیں یہ محسوس نہیں ہورہا ہوتا
کہ وہ تو محض دہشت پھیلا رہے ہیں۔افسوس! کہ وہ اس آیت قرآنی پر نظر ڈالنا بھی گوارا نہیں کرتے:
134
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ اِنَّ اَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيْرِ
(لقمان 20:31)
ترجمہ: اور اپنی آواز کو دھیما رکھ۔یقیناً سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ ممتاز مسلم صوفی بزرگ، حضرت شیخ سعدی شیرازی ایک مرتبہ ایک ایسے
آدمی کے پاس سے گزرے جو بآواز بلند تلاوت قرآن کریم میں مصروف تھا۔بدقسمتی سے اس کی
آواز نہایت بھڑی تھی۔آپ نے اُسے نرم اور دھیمے لہجہ میں تلاوت کی نصیحت فرمائی۔اس پر وہ بولا :
میں تو محض خدا تعالیٰ کی خاطر بآواز بلند تلاوت کر رہا ہوں۔تم دخل اندازی کرنے والے کون
ہوتے ہو؟‘ شیخ سعدی نے جواباً فرمایا: ”خدارا! اس قد را ونچی آواز میں تلاوت نہ کر دور نہ لوگ اللہ
اور اس کے اس پاکیزہ کلام سے ہی برگشتہ ہو جائیں گے۔“
اسلام ایک عالمگیر مذہب ہونے کا دعویدار ہے چنانچہ اس کے طریق عبادت میں بھی اس کے
الہامی سرچشمہ کی آفاقیت نظر آنی چاہئے۔یہ عدل کے تقاضے کے منافی ہوگا کہ لوگوں پر کوئی ایسا نیا
طریق عبادت عائد کر دیا جائے جو ان کے سابقہ روایتی طریق کو بالکل رد کر دے یہاں تک کہ انہیں
اسلام کے تجویز کردہ طریق اور اپنے طریق میں کوئی مشابہت ہی دکھائی نہ دے۔بعض مذاہب میں لوگ دوزانو بیٹھ کر ذکر الہی کرتے ہیں اور بعض میں رکوع کرنے کو ترجیح
دیتے ہیں۔مختلف لوگ مختلف طریق پسند کرتے ہیں۔بعض خدا کے حضور بازو کھلے چھوڑ کر اور بعض
باز و تہہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں۔بعض مذاہب میں جھک جانا ہی عبادت کے مرکزی نقطہ کی حیثیت
رکھتا ہے جبکہ بعض دیگر مذاہب میں پیشانی کو زمین پر رکھ دینا عقیدت کے اظہار کا نقطۂ معراج سمجھا
جاتا ہے۔اسلام نے بڑی جامعیت کے ساتھ ان سب طریق ہائے عبادت کو اس طرح یکجا کر دیا
ہے کہ جزوی طور پر ہر مذہب کی نمائندگی ہو جاتی ہے۔اسلامی احکام نماز میں معاشرے کے ہر طبقے اور ہر انسانی حالت کا خیال رکھا گیا ہے۔مسجد
کے قرب و جوار میں آباد تندرست مردوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دن میں پانچ مرتبہ نماز باجماعت کی
ادائیگی کیلئے مسجد جائیں اور نمازوں کے اوقات اس طرح مقرر کئے گئے ہیں کہ عموماً وہ کسی کے
روزمرہ پروگرام میں مخل نہیں ہوتے۔مثلاً نماز ظہر دو پہر کے کھانے کے وقفہ میں بآسانی ادا کی جاسکتی
عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام
135
ہے اور اگر مسجد قریب ہو تو وہاں جا کر وقت مقررہ پر باجماعت نماز ادا کرنے میں کوئی مشکل در پیش
نہیں ہونی چاہئے۔باقی چار نمازیں ایسے اوقات میں ادا کی جاتی ہیں کہ جب لوگ عموماً اپنے ضروری
دنیوی کاموں سے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں۔تاہم بعض صورتوں میں ایک شخص کے پیشہ وارانہ
فرائض اس بات میں روک بن جاتے ہیں کہ وہ شخص تمام نمازیں مسجد میں جا کر ادا کرے۔مثلاً
کسان طلوع فجر سے بہت پہلے اپنا کام شروع کر چکے ہوتے ہیں اور چرواہے اپنے ریوڑ دور دراز کی
چرا گاہوں کی طرف ہانک لے جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کیلئے یہ امر بہر حال مشکل اور دقت طلب ہے
کہ اپنا کام چھوڑ کر قریبی مساجد کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں۔اس لئے انہیں رخصت دی گئی ہے
کہ جہاں نماز کا وقت ہو جائے وہیں ادا کر لیں۔یہ رخصت عدل کے تقاضوں کے مطابق نہیں بلکہ یہ
ایک قدم آگے بڑھ کر احسان کے دائرہ میں داخل ہو جاتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ:
ایک مرتبہ ایک گڈریے نے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انفرادی نماز
کی نسبت نماز باجماعت کی فضیلت پر بہت زور دیا ہے تو اس نے نہایت
عاجزی سے عرض کیا کہ اس کا زیادہ تر وقت تو آبادی سے دور صحرا میں گزرتا ہے
وہ کس طرح نماز باجماعت ادا کر سکتا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ ایسی صورت میں کہ جب صحرا میں نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہو۔اگر
تو قرب و جوار میں کوئی مومن موجود ہوا تو تم سے آن ملے گا یوں تم نماز
باجماعت ادا کر سکو گے بصورت دیگر جب تم نماز کیلئے کھڑے ہو گے تو فرشتے
آسمان سے اتر کر تمہارے ساتھ نماز میں شامل ہو جائیں گے۔اس حدیث مبارکہ سے کئی نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں:
1: اگر کسی کی راہ میں اس کے پیشہ وارانہ فرائض حائل ہوں تو اسے نمازوں کیلئے مسجد آنے سے
رخصت ہے۔2: اگر وہ اپنی سہولت والی جگہوں پر نماز باجماعت کا بآسانی انتظام کر سکے تو باقاعدہ مسجد میں
جا کر نماز ادا نہ کر سکنے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے حضور اس کی نماز با جماعت ہی شمار ہوگی۔3: اگر اس کی خواہش کے باوجود کوئی دوسرا شخص نماز با جماعت کیلئے نہ ملے تو بھی اللہ تعالیٰ اس
136
کی نماز ، باجماعت ہی قبول فرمائے گا۔عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
مندرجہ بالا حدیث میں بیک وقت عدل، احسان اور ایتا و ذی القربی کے تینوں درجات شامل
ہیں۔عدل اس طرح کہ کسی کو بھی اس کی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں ٹھہرایا گیا۔احسان اس طرح
کہ نماز کیلئے کسی کو میسر آنے والی زمین کا ہر ٹکڑا اللہ تعالیٰ نے مسجد قرار دے دیا ہے اور فرشتوں کو اس
کے ساتھ شامل ہونے کا حکم دے کر ایتا ء ذی القربی والی نوازش کا دامن پھیلا دیا ہے۔اسلامی نظام عبادت کی ایک دلچسپ خصوصیت اس سمت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے جس کی طرف
مسلمانوں کو بوقت نما ز رخ پھیر لینے کا حکم دیا گیا ہے۔اگر انہیں کعبے کی صحیح سمت معلوم ہو تو بوقت نماز
وہ قبلہ رو ہو جائیں۔تاہم اگر کوئی سفر میں ہو اور اسے کعبے کی سمت کا صحیح پتہ نہ چل رہا ہو تو پھر وہ جس
طرف بھی منہ کر کے نماز ادا کرے گا وہ صحیح سمجھی جائے گی۔مزید برآں اگر کوئی شخص کار یا جہاز وغیرہ
میں سفر کر رہا ہے تو قبلہ رو ہونے سے مکمل طور پر رخصت دے دی گئی ہے۔یادر ہے کہ اسلامی تعلیم کے مطابق نماز کی ادائیگی کو دوسری ہر بات پر فوقیت حاصل ہے۔خواہ
کسی بھی قسم کے حالات ہوں
کسی کو نماز سے ہرگز رخصت نہیں ہے۔اگر وضو کیلئے پانی دستیاب نہ ہو تو
تیم اس کا متبادل بن جاتا ہے۔ہر کوئی اپنی اپنی سہولت کے مطابق نماز ادا کر سکتا ہے۔اگر وہ جسمانی
حرکات نہیں بجالا سکتا اور اشارہ سے بھی نماز پڑھ لے تو اس کی نماز مکمل متصور ہوگی۔مثلاً ایک شدید
بیمار
شخص جسمانی حرکات کی بجائے اپنی آنکھوں کو ہلکی سی جنبش دے کر نماز ادا کرسکتا ہے۔اُس کیلئے
اس قسم کی نماز بھی مکمل سمجھی جائے گی۔بظاہر یہ چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں لیکن کوئی اور مذہب ایسی بار یک تفاصیل میں نہیں گیانہ
ہی کسی مذہب نے اتنی باریکی سے انسانی ضروریات اور حدود کا اس قدر خیال رکھا ہے۔اس سے
ثابت ہوتا ہے کہ اسلام ایک عالمگیر اور دائی مذہب ہے جو تمام زمانی یا جغرافیائی حدود سے بالا ہے
اور مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔حکمرانی در اصل عدل کی ہے۔ہر پیر و جواں اور امیر وغریب ایک امام کی اقتدا میں صف بندی
کرتے ہیں۔کسی کو بھی اپنی جگہ مخصوص کرنے کی اجازت نہیں بلکہ جو بھی مسجد میں پہلے پہنچے وہ جہاں
چاہے بیٹھ سکتا ہے۔کوئی کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا نہیں سکتا۔سب کیلئے یہ حکم ہے کہ وہ کندھے سے
عبادت
میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ کا مقام
137
کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔کسی دولتمند کو خواہ اس نے کتنا ہی قیمتی لباس زیب تن کیوں نہ کر رکھا ہو
اجازت نہیں کہ وہ اپنے اور کسی غریب نمازی کے مابین فاصلہ رکھے خواہ وہ غریب چیتھڑوں میں ملبوس
ہو۔چنانچہ یوں نہ صرف نماز پڑھنے والوں کو ایک امام کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کا حکم ہے بلکہ انہیں
واضح طور پر یہ درس بھی دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کا مقام ان کی ظاہری جسمانی حالت
سے قطعاً کوئی تعلق نہیں رکھتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہی زیادہ معزز اور مکرم ہے جو خشیت اللہ اور
تقوی اللہ میں زیادہ بڑھا ہوا ہے۔یہ امر فیصلہ کن ہے کہ نمازی کو اس کی ہر نماز کا اجر اس کی باطنی کیفیت کے مطابق دیا جاتا ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا کہ بظاہر تو تم
سب نے ایک ہی طرح نماز ادا کی ہے لیکن در حقیقت ابوبکر کی ایک نماز تمہاری عام نمازوں سے ستر
گنا بڑھ کر ہے۔حضرت
ابوبکر بہت متقی انسان تھے۔آپ ہمیشہ بڑے انہماک کے ساتھ نماز ادا
کرتے تھے اور اسی خصوصیت کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے بارے میں
مذکورہ بالا رائے قائم فرمائی۔عبادت کے تعلق میں ایتاء ذی القربی کا بہترین اظہار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
اسوہ حسنہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حسن سلوک سے ہوتا ہے۔آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے یاد الہی کے حوالے سے اپنی دائمی حالت و کیفیت کو ایک مرتبہ یوں بیان
فرمایا :
تَنَامُ عَيُنِي وَلَا يَنَامُ قَلْبِي۔ترجمہ: میری آنکھیں تو سو جاتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔(7
یہ درجہ یقیناً احسان سے بھی اعلیٰ ہے جسے صرف اور صرف ایتا عذی القربیٰ کا ہی نام دیا جاسکتا
ہے۔یہ کیفیت کسی حد تک بعض ماؤں کی اس کیفیت سے مشابہ ہے جو ان کے دلوں میں اپنے
پیارے بچوں کیلئے پائی جاتی ہے کیونکہ بظاہر جب وہ گہری نیند بھی سورہی ہوتی ہیں تو ان کے ذہنوں
میں انہی کا خیال گردش کرتا رہتا ہے۔
138
عدل، احسان اور ایتاء ذى القربى - حصه دوم
مساجد کی آفاقیت:
وَانَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ ( سورة الجن 19:72)
ترجمہ: یقیناً مسجدیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔مساجد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کیلئے وقف ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی
مومن کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دے۔تمام عبادت گاہیں جن کا مقصد قیام تو حید ہے ، ان
کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی نقطہ نظر تھا۔آج سے سو سال قبل کی مسلم دنیا کی صورت حال اس سے بالکل متضاد دکھائی دیتی ہے۔لگتا ہی
نہیں کہ ان کی مساجد حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے نمونے پر بنائی گئی ہیں۔وہ تو
فرقوں میں تقسیم تھیں کسی ایک فرقے سے تعلق رکھنے والا دوسرے کی بنائی ہوئی مسجد میں قدم رکھنے کی
ہرگز جرات نہیں کر سکتا تھا۔اس سے تو وہ زمانہ یاد آ جاتا ہے جب امریکہ میں گوروں اور کالوں کے
چرچ الگ الگ کر دیئے گئے تھے۔کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک حبشی ، گوروں کیلئے مخصوص کسی چرچ
میں داخل ہونے لگا تو اسے سختی سے روک دیا گیا جس سے اُسے سخت دلی صدمہ پہنچا اور وہ وہیں چرچ
کی سیڑھیوں میں بیٹھ گیا اور سسکیاں بھرتے بھرتے نیند کی آغوش میں چلا گیا۔کیا دیکھتا ہے کہ
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام خواب میں آکر اس سے پوچھتے ہیں کہ تم اس طرح بلک بلک کر کیوں
رور ہے ہو؟ اس نے جوا با عرض کیا کہ کیوں نہ روؤں ؟ میں عبادت کی غرض سے چرچ میں داخل ہونا
چاہتا تھا کہ مجھے باہر نکال دیا گیا۔اس پر حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس بے چارے سے
مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: ” میری طرف دیکھو کہ جب سے یہ چرچ تعمیر ہوا ہے میں نے بھی کبھی
اس میں قدم رکھنے کی جرات نہیں کی تو پھر تو کیوں روتا ہے؟“
عبادت میں اعتدال:
اسلامی عبادت کا ایک اور حسین پہلو یہ ہے کہ رضائے باری تعالیٰ کے حصول کی خاطر اپنی
طاقت سے بڑھ کر عبادت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سختی اور انتہا
پسندی کی حوصلہ شکنی فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ فرمایا: