حصہ سوم
عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی, حصہ 3
کائنات میں۔خدا کا ریکارڈ نگ سسٹم
وَقَالُوْا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَيْنَا قَالُوا انْطَقَنَا اللَّهُ الَّذِى
انْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ )
وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ
وَلَا جُلُودُكُمْ وَلَكِنْ ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرً ا مِمَّا تَعْمَلُوْنَ
( حم السجدہ 21:41 تا 23)۔۔۔۔ان کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن کے چمڑے اُن کے خلاف گوہی
دیں گے کہ وہ کیسے کیسے عمل کیا کرتے تھے اور وہ اپنے چمڑوں سے
کہیں گے تم
نے کیوں ہمارے خلاف گواہی دی؟ وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے ہمیں بلوایا
جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی ہے اور وہی ہے جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا
اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔اور تم (اس سے ) چُھپ نہیں سکتے تھے کہ
تمہارے خلاف تمہاری سماعت گواہی دے اور نہ تمہاری نظریں ( گواہی دیں)
اور نہ تمہاری جلدیں۔لیکن تم یہ گمان کر بیٹھے تھے کہ اللہ کو تمہارے بہت سے
187
اعمال کا علم ہی نہیں۔یہ ایسی ہی کیفیت ہے جیسے کبوتر خطرہ سے بچنے کے لئے اپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے
کہ وہ دکھائی نہیں دے رہا۔یا پھر شتر مرغ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ریت میں اپنا سر دھنسا کر یہ
سمجھتا ہے کہ وہ ہر دیکھنے والے کی نظر سے غائب ہو گیا ہے۔وہ لوگ جو اس غلط فہمی میں زندگی بسر کر
دیتے ہیں کہ وہ دنیا ہی کی نظر سے نہیں خدا کی نظر سے بھی چھپے بیٹھے ہیں ان کے سامنے جب یہ نظام
شھادت حشر کے دن پیش کیا جائے گا تو ان پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فرد جرم بدرجہ کمال درست
ثابت ہوگی کہ وَلكِنْ ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ۔
188
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
20۔بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاہدات
اب معاہدات کی بات کرتے ہیں۔جہاں تک معاہدات کا تعلق ہے اس مضمون کو بھی خدا تعالیٰ نے
بڑی وضاحت اور وسعت کے ساتھ روشن فرما دیا ہے۔قرآن کریم کی آیات میں ایک ایسی عظیم الشان
ترتیب ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور نہایت حسین پیرائے میں باہم منسلک اور
مربوط ہے۔فرمایا:
اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَنْ
نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُتُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْ فِى بِمَا عُهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ
فَسَيُؤْتِيْهِ أَجْرًا عَظِيمًا
(فتح 11:48)
یقیناً وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی کی بیعت کرتے ہیں۔اللہ کا
ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھ پر ہے۔پس جو کوئی عہد توڑے تو وہ اپنے ہی مفاد کے
خلاف عہد توڑتا ہے اور جو اُس عہد کو پورا کرے جو اس نے اللہ سے باندھا تو
یقیناً وہ اسے بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔اس میں پہلی قابل غور بات تو یہ ہے کہ جسے ہم بیعت کہتے ہیں کیا ایک انسان کو خدا کے نام پر
کوئی معاہدہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔کیونکہ جس کے ساتھ معاہدہ کیا جاتا ہے اسکا صاحب اختیار ہونا
لازمی ہے۔بغیر صاحب اختیار ہونے کے کوئی کیسے معاہدہ کر سکتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کا آپ
مطالعہ کریں تو اوّل سے آخر تک انبیاء کے صاحب اختیار ہونے کا مضمون پہلے چھیڑا ہے اور یہ فرمایا
ہے کہ جب تم انبیاء کی بیعت کرتے ہو، انکو تسلیم کرتے ہو تو اس لئے نہیں کہ ان کو اپنی ذات میں حق
ہے کہ تم سے کوئی معاہدہ کریں۔کسی فرد بشر کو کوئی حق نہیں ہے کہ خدا کے نام پر کوئی معاہدہ کرے یہ حق
صرف خدا کو ہے۔اسلئے جب وہ کسی کو مقرر فرماتا ہے تو اسکی بیعت کرنا بظاہر ایک بندہ کی بیعت کرنا
دکھائی دیتا ہے لیکن دراصل بیعت کرنے والا خدا کی بیعت کر رہا ہوتا ہے۔کیونکہ اگر وہ خدا کی بیعت
نہیں ہے تو وہ شرک ہے پس اس آیت کے مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں بعض لوگوں نے اسپر شرک کی
تعلیم کا الزام لگا دیا ہے حالانکہ یہ شرک کی کلی تا نفی کرنے والی آیت ہے۔چنانچہ بہائی اس آیت پر اعتراض کرتے ہیں اور خود مجھے بھی ایک دفعہ ایک مجلس میں اس
بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
189
اعتراض کا جواب دینے کی توفیق عطا ہوئی۔ایک بہائی نے اٹھ کر مجھے چیلنج کیا کہ تم کہتے ہو کہ
قرآن کریم توحید کامل کو پیش کرتا ہے میں اسکا نقص بتا تا ہوں۔دیکھو قرآن میں لکھا ہے"
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ “ کہ اے
محمد! جو تیری بیعت کر رہے ہیں وہ اللہ کی
بیعت کر رہے ہیں۔یعنی تو اللہ ہے۔اس نے کہا کہ دیکھو جو وہم تھا کہ یہ مجازی کلام ہے اسے آگے
چل کر دور کر دیا اور یہ کہہ دیا یدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ “ کہ یہ لوگ جو محمد کی بیعت کر رہے ہیں ان
پر محمد کا نہیں بلکہ اللہ کا ہاتھ ہے۔حالانکہ وہ ہاتھ محمد مصطفی ﷺ کا ہی ہاتھ تھا۔تو اسکو پھر میں نے
تفصیل سے مضمون سمجھایا اور امید رکھتا ہوں کہ اسے سمجھ آ گئی ہوگی۔لیکن اردگرد کے جو دوسرے لوگ
تھے ان کو یقینا سمجھ آ گئی تھی کہ یہ شرک کے خلاف تعلیم دینے والی آیت ہے، شرک کی طرف مائل
کرنے والی نہیں۔کیونکہ اگر کوئی انسان خدا کے نام پر کسی ایسے بندہ سے عہد کر لیتا ہے جسے خدا نے
مقرر نہیں فرمایا تو اس نے گویا ایک خدا گھڑ لیا۔اس مضمون کو بڑی لطافت سے دیگر انبیاء کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا۔چنانچہ سب
سے پہلا نبی جسے قرآن کریم پیش کرتا ہے وہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں جن سے سلسلہ نبوت اور
سلسلہ بیعت کا آغاز ہوا۔سب سے پہلے یہ سوال اس موقعہ پر اٹھا کہ اگر آدم کی اطاعت کی جائے تو
کیوں کی جائے جبکہ وہ انسانوں میں سے ایک انسان تھا۔قرآن کریم اسکا جواب یہ دیتا ہے کہ آدم کو
في ذات یہ حق نہیں کہ وہ کسی دوسرے بندہ کی گردن اپنے سامنے جھکائے بلکہ اسے یہ حق اس وقت
حاصل ہوتا ہے جب خدا تعالیٰ اس سے کلام فرمائے اور اسے مامور کر دے۔پس آدم کی اطاعت
دراصل فی نفسہ آدم کی اطاعت نہیں بلکہ امر اللہ کی اطاعت ہے۔اگر یہ نہ ہو تو پھر آدم کی اطاعت کسی
پر فرض نہیں رہتی۔اس وضاحت کے بعد اگر ان آیات کا مطالعہ کریں جن میں آدم کو سجدہ کرنے کا ذکر ملتا ہے تو
ان کے منطوق اور مفہوم کو آپ زیادہ آسانی اور صراحت سے
سمجھ سکیں گے۔چنانچہ فرمایا:
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ
وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (ص 38 : 72-73)
جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں گیلی مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے
والا ہوں۔پس جب میں اسے مکمل کرلوں اور اس میں اپنا کلام ڈال دوں تو تم
لوگ فرمانبرداری کے ساتھ اس کے آگے جھک جاؤ۔
190
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
- حصه سوم
سَوَّيْتُه “ کے بیان میں زندگی کے پیدائش کے آغاز سے لیکر جو کچھ مٹی سے ہوا۔ارتقاء کی
وہ ساری منازل بیان ہو گئیں جن سے گزرتا ہوا انسان بالآخر شجر تخلیق کے سب سے آخری پھل کی
صورت میں ظاہر ہوا۔غور طلب بات یہ ہے کہ اس کے باوجود کہ اسکا تسویہ ہو گیا اور ہر پہلو سے وہ
ٹھیک ٹھاک بنادیا گیا یہ نہیں فرمایا کہ باقی سب زندہ وجود اسکی اطاعت میں جھک جائیں بلکہ ایک
شرط عائد فرمائی کہ جب میں اس میں اپنی روح پھونکوں تب اسکی اطاعت تم پر فرض ہوگی۔روح کا لفظ بہت سے معانی پر اطلاق پاتا ہے۔عام طور پر سابقہ بہت سے مسلمان علماء یہ
مطلب سمجھتے رہے کہ اس سے مراد زندگی ہے اور تخلیق کا نقشہ ان کے ذہن میں یہ ابھرا کہ خدا تعالیٰ
نے مٹی سے ایک مادھو بنایا پھر اس کے نوک پلک درست کئے جس طرح ایک بت گرمٹی کا بت بناتا
ہے اور پھر کہیں اس کے نقش ابھارتا ہے، کہیں بعض حصوں کو دباتا ہے، کہیں خم پیدا کرتا ہے۔غرضیکہ
بڑی محنت سے اور توجہ سے رفتہ رفتہ اس کے نوک پلک درست کر کے اسے ایک خوبصورت انسانی پیکر
میں تبدیل کر دیتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے عمل فرمایا۔پس ٹھیک ٹھاک کرنے کے عمل تک وہ محض
بت کا بت تھا اور اسمیں زندگی کی کوئی رمق پیدا نہیں ہوئی تھی۔پھر جب یہ فرمایا کہ وَنَفَخْتُ فِيْهِ
مِنْ رُّوحِی “ تو مراد یہ ہے کہ آسمیں زندگی پھونکی۔افسوس کہ اس تمسخر آمیز تخلیق آدم کا تصور
باندھنے سے پہلے انہوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ کہیں ایک جگہ بھی خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا
کہ پھر میں نے اسے زندہ کر دیا۔حالانکہ اگر " نَفَخْتُ فِیهِ مِنْ رُوحِی “ سے مراد زندگی عطا
کرنا ہوتا تو کسی ایک جگہ تو خدا تعالیٰ نے سیدھے سادھے لفظوں میں ذکر فرما دیا ہوتا مثلاً فــلــمــا
احبيته “ کہا جا سکتا تھا۔کہ جب میں اسے زندہ کر دوں۔مزید برآں ایسے علماء کو اس بات پر بھی غور
کرنا چاہیئے تھا کہ اپنی روح پھونکنے کا ذکر ہے۔کیا نعوذ بالله من ذلک خدا نے اپنی زندگی میں
سے کچھ حصہ آدم کے جسم میں داخل فرمایا تھا۔پھر روح کا کیا معنی ہے۔قرآن کریم اس مسئلہ کو یوں
حل فرماتا ہے:
وَيَسْلُوْنَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي
( بنی اسرائیل 86:17)
اور وہ تجھ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں۔تو کہہ دے کہ روح میرے
رب کے حکم سے ہے۔یعنی روح سے مراد اللہ کا امر ہے۔اور بائبل کے محاورہ میں لفظ کلام بھی اسی امر کی طرف اشارہ
کرتا ہو ا معلوم ہوتا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو جو Word of God کہا جاتا ہے اسکا
مطلب یہ ہے کہ وہ خدا کے امر سے پیدا ہوئے ہیں۔
بندہ سے
النت
خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
ميثاق النبيين :
191
جہاں تک انبیاء کی ذات کا تعلق ہے وہ عہد لینے کے مجاز بنائے جانے سے پہلے خود اللہ تعالیٰ
کے ساتھ ایک ایسے عہد کے رشتے میں باندھے جاتے ہیں جو عام انسانوں کے عہد سے بالا تر ہے
اور در حقیقت اس عہد سے ہی وہ زمین میں خلیفتہ اللہ ہونے کے مجاز ٹھہرتے ہیں یعنی اس عہد کے
بعد ان کے لئے خدا کی رضامندی کے سوا کوئی اور بات کہنا ناممکن ہو جاتا ہے۔روز مرہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک منصف جب لوگوں سے سچائی پر قائم رہنے کا حلفیہ بیان لیتا ہے تو
وہ خود بھی جب اسے منصف بنایا جاتا ہے تو حکومت کے بالا نمائندوں کے سامنے اسی کا ایک حلف
اٹھاتا ہے۔چنانچہ اس مضمون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
وَإِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّنَ مِيْثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَهِيمَ
وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيْطَانُ لِيَسْتَلَ
الصُّدِقِيْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًاO
(احزاب 8:33-9)
اور جب ہم نے نبیوں سے ان کا عہد لیا اور تجھ سے بھی اور نوح سے اور ابراہیم
اور موسیٰ اور عیسی ابن مریم سے۔اور ہم نے ان سے بہت پختہ عہد لیا تھا تا کہ وہ
سچوں سے ان کی سچائی کے متعلق سوال کرے۔اور کافروں کے لئے اس نے
دردناک عذاب تیار کیا ہے۔نبیوں سے لئے گئے اس عہد کی تفصیل تو یہاں نہیں بتائی گئی لیکن اسکا مقصد بیان فرما دیا
لِيَسْتَلَ الصَّدِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ “ چونکہ انبیاء کو غیروں سے عہد لینے کی نمائندگی عطا کی گئی
ہے اسلئے انہیں بھی تو صدق پر کار بند رہنے کے لئے کسی عہد کا پابند ہونا پڑے گا اور یہ وہی عہد ہے
جسکا ابھی ذکر گزرا ہے۔پس عہد کے نتیجہ میں ہم سب کی گردنیں خدا کے حضور جھکائی جاتی ہیں اور
اس عہد کی رو سے ہم سے جواب طلبی کی جاتی ہے۔اسی لئے فرمایا کہ ہر قوم کے لئے اسکی کتاب اس
پر گواہ بنے گی کیونکہ دراصل وہی عہد ہے اور یہ نہیں ہوگا کہ ایک امت کے انسانوں کو کسی دوسری
امت کے پیغام کے ساتھ پر کھا جائے اور اس کے مقابل پر ان سے مطالبہ کیا جائے کہ اپنے اعمال کو
اس کتاب یا عہد کے مطابق سچا کر کے دکھاؤ۔فرمایا:
كُل أُمَّةٍ تُدْعَى إلى كتبها (الجاثية 29:45)
ترجمه۔۔۔۔ہر امت اپنی کتاب کی طرف بلائی جائے گی۔
192
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
ہرامت اپنی کتاب کی طرف بلائی جائے گی اور اس عہد کے مطابق جو اسکی کتاب میں درج ہے
قیامت کے دن اس سے سوال کیا جائے گا۔خدا تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ اس نے ایک عہد تو انبیاء
سے اپنے تعلق میں لیا تا کہ وہ اس عہد کی رو سے خدا تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ٹھہر ہیں۔اور ایک عہد انبیاء
کا ان کی امتوں سے تعلق کے سلسلہ میں لیا تا کہ ان کی امتیں اس عہد کی رو سے انبیاء کے سامنے جوابدہ
ٹھہریں۔لیکن ایک تیسرا عہد بھی لیا جسکا ذکر دوسرے کسی مذہب میں وضاحت کے ساتھ نہیں ملتا اور وہ
عہد ہے انبیاء کے انبیاء سے تعلقات کا عہد اور انبیاء کی امتوں کے بعد میں آنے والے دوسرے انبیاء
کے ساتھ تعلق کا عہد۔غرضیکہ یہ عہد کا سلسلہ ایک مکمل دائرہ اختیار کر لیتا ہے۔فرمایا:
وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيْثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَ حِكْمَةٍ ثُمَّ
جَاءَكُمْ رَسُوْلٌ مُصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ
قَالَ ءَ اَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِفْ قَالُوا اَقْرَرْنَا
قَالَ فَاشْهَدُوْا وَأَنَا مَعَكُمْ مِّنَ القَهِدِينَ ( آل عمران 82:3 )
اور جب اللہ نے نبیوں کا میثاق لیا کہ جبکہ میں تمہیں کتاب اور حکمت دے چکا
ہوں پھر اگر کوئی ایسا رسول تمہارے پاس آئے جو اس بات کی تصدیق کرنے
والا ہو جو تمہارے پاس ہے تو تم ضرور اس پر ایمان لے آؤ گے اور ضرور اس کی
مدد کرو گے۔کہا کیا تم اقرار کرتے ہو اور اس بات پر مجھ سے عہد باندھتے ہو؟
انہوں نے کہا (ہاں) ہم اقرار کرتے ہیں۔اس نے کہا پس تم گواہی دو اور
میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔یہاں کتاب سے مراد تو ظاہر ہے وہ آیات الہی ہیں جو نبی پر نازل ہوتی ہیں۔ان میں اوامر بھی
ہوتے ہیں اور نواہی بھی۔اس وحی کو کتاب کہا جاتا ہے اور حکمت اس کتاب میں مضمر وہ فلسفہ ہوتا
ہے جو نبی پر ظاہر فرمایا جاتا ہے اور وہ اپنی امت کو اس کے مطابق تعلیم دیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم
نے آنحضرت ﷺ کے دونوں کام بیان فرمائے۔فرمایا:
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ الجمعة 3:62)
وہ کتاب کی ظاہری تعلیم بھی دیتا ہے اور اسکا فلسفہ، اس کے پوشیدہ راز بھی ان کو
سمجھاتا ہے۔
بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
193
اسی طرح ایسے غیر شرعی انبیاء جو بعد میں مبعوث ہوتے ہیں اور نئی کتاب نہیں لاتے وہ بھی کسی
پہلے نبی کی کتاب کی پیروی کرتے ہیں اور ضرورت زمانہ کے لحاظ سے اس کی مزید حکمتیں بیان
کرتے ہیں۔تو فرمایا جب خدا نے نبیوں سے ایک عہد لیا وہ نبیوں والا عہد یہ تھا کہ جب بھی تمہارے
پاس کتاب آئے اور حکمت بھی بیان ہو چکی ہو اور تم یہ مجھ بیٹھے ہو کہ سب کچھ مکمل ہو گیا، کتاب بھی مل
گئی حکمتیں بھی بیان ہو گئیں گویا اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ “ پھر
تمہارے پاس کوئی پیغمبر آئے تو اگر وہ تمہاری مسلمہ کتاب اور اس کتاب کی بیان فرمودہ حکمتوں کی
تصدیق کرتا ہو اور ان سے انحراف کرنے والا نہ ہو۔یہ میثاق اسبين جو سورۃ آل عمران میں تفصیلاً مذکور ہے اسی میثاق النبیین کے متعلق سورة
الاحزاب کی متعلقہ آیت کھلے کھلے لفظوں میں یہ بیان کر رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کو
مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ نبیوں کا عہد تجھ سے بھی لیا ہے وَ مِنْكَ ضمناً یہاں یہ سوال
اٹھتا ہے کہ اگر رسول اللہ ﷺ کے بعد غیر شرعی مطیع نبی بھی نہیں آسکتے جو آپ کی شریعت کے کامل
مصدق اور تابع ہوں تو پھر آپ سے یہ عہد کیوں لیا گیا کہ اگر آپ کے بعد مصدق نبی ظاہر ہوں تو ان
سے تعاون ہونا چاہیئے ظاہر ہے کہ اس جگہ خطاب آنحضرت ﷺ سے ہے لیکن مراد آپ کی
وساطت سے امت محمدیہ ہے اور ہر جگہ نبیوں سے لئے ہوئے عہد میں ان کے بعد آنے والے انبیاء
کے تعلق میں انکی امتیں ہی مراد ہوتی ہیں۔ورنہ وہ نبی جو فوت ہو چکا وہ آئندہ آنے والے نبی کی کیسے
تائید کر سکتا ہے۔اہل کتاب سے عہد :
صلى الله
پھر قرآن کریم اہلِ کتاب سے لئے گئے عہد کا الگ ذکر کرتا ہے جو میثاق النبین نہیں ہے بلکہ
جن لوگوں نے کتاب کو تسلیم کر لیا ہے ان کے ساتھ عہد کا مضمون شروع ہو جاتا ہے۔معاہدات کے
تعلق میں کوئی ایک بھی پہلو نہیں جسے قرآن کریم نے تشنہ چھوڑ دیا ہو۔اہلِ کتاب سے لئے گئے عہد کا
ذکر کرتے ہوئے قرآن مجید فرماتا ہے:
وَإِذْ اَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا
تَكْتُمُوْنَهُ فَنَبَدُوْهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا
فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ
(آل عمران 3: 188 )
اب جب اللہ نے ان لوگوں کا میثاق لیا جنہیں کتاب دی گئی کہ تم لوگوں کی
194
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
بھلائی کے لئے اس کو کھول کھول کر بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں۔پھر
انہوں نے اس (میثاق) کو اپنے پسِ پشت پھینک دیا اور اس کے بدلے
معمولی قیمت وصول کر لی۔پس بہت ہی برا ہے جو وہ خرید رہے ہیں۔یعنی ہم نے اہل کتاب سے ایک میثاق لیا تھا۔عام عہد سے بڑھ کر میثاق کے لفظ میں عظمت
پائی جاتی ہے۔ایک ایسا پختہ عہد جو دونوں طرف سے ہو جو TREATY کو اور اسکوتوڑنے والا
نقض عہد کا سنگین مجرم قرار دیا جائے۔فرمایا جن کو کتاب دی گئی ہم نے ان سے یہ عہد لیا تھا کہ اس
کتاب کے تمام احکامات کو کھول کھول کر بیان کرنا اور خواہ کسی آیت کی گواہی تمہارے خلاف جاتی ہو
اس کے باوجود تمہارا یہ حق نہیں ہے کہ اس آیت کو چھپا لو بلکہ جس طرح تمہارے رسول پر وحی نازل
ہوئی بعینہ اسی طرح اس کے ہر پہلو کو کھول کر لوگوں کے سامنے رکھو پھر لوگوں پر چھوڑ دووہ نتیجہ اخذ کریں
کہ تمہارا استدلال درست ہے یا تمہارے مخالف علماء کا استدلال درست ہے۔لیکن ضروری ہے کہ
دونوں پہلوؤں کو بلکہ ہر پہلو کو کھول کر بیان کرو۔فرمایا " فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوُا
بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ، کتنی حسرت کی بات ہے کہ انہوں نے اس عہد کو پختگی کے باوجودا اپنی پیٹھوں کے
پیچھے پھینک دیا۔اور کیوں پھینک دیا ؟ اس کے بدلہ ادنی دنیوی اموال پر راضی ہو گئے۔پس جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والوں کی مخالفت کی جاتی ہے جیسا کہ حضرت محمد
مصطفی ﷺ کی مخالفت اس زمانے میں ہو رہی تھی اسکا نفسیاتی پس منظر بیان فرمایا گیا ہے۔فرمایا
ہے اگر یہود عہد شکنی نہ کرتے اور اپنی بائیل کی وہ آیات بھی لوگوں کے سامنے پڑھ کر سناتے جن
آیات سے آنحضرت ﷺ کی تائید ہوتی تھی تو پھر ان پر کوئی حرف نہیں تھا پھر ہم نہیں کہ سکتے تھے کہ
یہ ٹیڑھی فطرتوں والے جھوٹے لوگ ہیں۔فرمایا وہ تو یہ کام کرتے ہیں کہ بعض آیات کو چھپاتے ہیں
اور ان کو عامتہ الناس کے سامنے پیش نہیں کرتے گویا ان پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں چونکہ بالعموم عوام الناس
کو پوری کتاب کا علم نہیں ہوتا اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ اسی حد تک تعلیم ہے جو ہمارے علماء ہمیں بتا
رہے ہیں۔جماعت احمدیہ کو اس دور میں ایسے ہی علماء سے واسطہ پڑا ہوا ہے۔تعجب ہے کہ فی زمانہ
علماء جو اپنے زعم میں ختم نبوت کی حفاظت پر مامور ہو بیٹھے ہیں اس آیت پر کیوں غور نہیں کرتے اور
اگر کرتے ہیں تو عوام سے کیوں چھپاتے ہیں۔بالعموم وہ اپنے وعظوں میں اس آیت کے ذکر ہی سے
اجتناب کرتے ہیں کیونکہ اس کا مضمون اس مضمون کے مخالف نظر آتا ہے جو انہوں نے ختم نبوت کا
سمجھ رکھا ہے۔
بندہ سے
خدا کا معاهده اور ذیلی معاهدات
195
پس دیکھئے قرآن کریم کس طرح فطرت انسانی پر بار یک نگاہ ڈالتا ہے اور دلوں کی بھی اور نفس
کی ٹھوکر کے ہر موقعہ کے متعلق کھلے الفاظ میں خبر دار کرتا ہے تاکہیں ایسا نہ ہو کہ وہ لاعلمی کا عذر رکھ
سکیں۔عہد شکنی قوموں کو ہدایت سے محروم کر دیتی ہے۔خدا تعالیٰ سے شریعت کو قبول کر کے قومیں جو
عہد باندھتی ہیں اس عہد کو توڑنے کا محرک بھی بیان فرما دیا تا کہ انسان اس سے متنبہ رہے۔فرمایا
فَنَبَدُوْهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا،
کہ وہ دنیا کے اموال یا دنیا کی لذتوں کی معمولی قیمت حاصل کر کے عہد توڑتے ہوئے خدا کی
رضا کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔اسی طرح ان علماء پر بھی یہ آیت اطلاق پاتی ہے جنہوں نے دین کو اپنی
روزی کا ذریعہ بنایا ہوا ہوتا ہے اور چونکہ روزی کمانا مقصد اوّل ہے اس لئے دینی اقدار جب بھی
روزی کمانے کے مصالح سے ٹکراتی ہیں تو قربان کر دی جاتی ہیں۔ہندو پاکستان کے اکثر علماء جن کی
ناء ونوش اپنی یا دیگر مسلمان حکومتوں کی خیرات پر منحصر ہے یا پرانے معاشرہ کے مطابق صاحب
حیثیت زمینداروں کی دی ہوئی روٹی پر گزر اوقات ہے ان کے لئے بڑی آزمائش ہے کہ وہ
رائج العام نظریات کے خلاف قرآن کریم کی ایسی گواہیاں پیش کریں جو ان کے رزق کی راہیں بند کر
دیں۔مگر محض مجبوری کا عذر نہیں بلاشبہ ایسے بھی ملتے ہیں جن کے دل تقویٰ سے کلینتہ عاری ہیں اور
محض حب زر کی ہوس میں مبتلا ہو کر بکثرت ایسے جھوٹ بولتے ہیں اور کلام الہی کے ساتھ وفا میں
خیانت کے مجرم ٹھہرتے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں وہ حکومتوں کے منظور نظر ہو جائیں یا عوام الناس میں
ایسی شہرت پا جائیں کہ ان کو بڑے بڑے دنیاوی اور مالی فوائد پہنچنے لگیں۔جب یہ کیفیت پیدا ہو
جائے اور انحطاط یہاں تک پہنچ جائے تو پھر ایسے علماء قبول حق کے معاملہ میں بے حس ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مصلح یا پیغمبر مبعوث کیا جائے تو یہی وہ علماء ہیں جو نہ
صرف انکار میں پہل کرتے اور شوخی دکھاتے ہیں بلکہ چونکہ دنیا کی خاطر دین کے عہد توڑنے کی
انہیں عادت پڑ چکی ہوتی ہے اور دنیا کی خاطر دین بیچنے کی شرم ٹوٹ چکی ہوتی ہے اس لئے ایسے
مواقع پر جب خدا کی طرف سے کوئی آنے والا انکو ہدایت کی طرف بلاتا ہے تو اس موقع کو بھی وہ دنیا
طلبی کے لئے ایک مزید ذریعہ بنالیتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم نے اس حد سے بڑھی ہوئی بیماری کا
ذکر ان الفاظ میں فرمایا:
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ (الواقعة 83:56)
یعنی کیا میرے پاک بندوں کی تکذیب ہی کو تم نے رزق کمانے کا ذریعہ بنالیا
196
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه سوم
ہے۔پس عہد شکنی کوئی معمولی گناہ نہیں یہ ایسا روحانی مرض ہے جو بڑھتا چلا جاتا
ہے اور بالآخر ہلاکت تک پہنچا دیتا ہے۔قومی معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا:
ایک اور موقعہ پر قرآن کریم قومی معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا کا ذکر فرماتا ہے۔فرمایا:
فَيَا نَقْضِهِمْ مِّيْثَاقَهُمْ لَعَثْهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قُسِيَةً يُحَرِّفُونَ
لا
(المائدہ 14:5)
الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِ ۖ وَنَسُوْا حَظَّا مِمَّا ذُكِرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ
تَطَّلِعُ عَلَى خَابِنَةٍ مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ
اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
پس اُن کے اپنا عہد توڑنے کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو
سخت کر دیا۔وہ کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے ہٹا دیتے تھے اور وہ اس میں سے
جس کی انہیں خوب نصیحت کی گئی تھی ایک حصہ بھول گئے اور ان میں سے چند
ایک کے سوا تو ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر آگاہ ہوتا رہے گا۔پس ان سے
در گذر کر اور صرف نظر کر۔یقینا اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس آیت کریمہ میں قوموں
کو عہد شکنی پر دی جانے والی سزا کا ذکر فرماتا ہے اور وہ وجوہات
بیان فرماتا ہے جنہوں نے انہیں خدا کی عقوبت کا سزاوار بنا دیا۔معمولی سے تدبر سے بھی یہ بات کھل
جاتی ہے کہ ہر سزا جس کا ذکر کیا گیا ہے وہ اس نوعیت کی ہے کہ اس کے نتیجہ میں پھر مزید سزائیں لازم
آتی ہیں۔یعنی ایک جرم کے نتیجہ میں سزا یہ دی جارہی ہے کہ مزید جرم کرنے کی جسارت تمہیں ملے گی
یہ سلسلہ بڑھتے بڑھتے لازماً تمہیں ہلاکت تک پہنچا دے گا۔پہلی سزا تو لعنت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بالعموم ایسی قوم جو عہد شکنی کرے خدا تعالیٰ سے دور
ہوتی چلی جاتی ہے اور تعلق باللہ کے آثار ان کی روز مرہ زندگی اور ان کے رہن سہن سے محو ہوتے چلے
جاتے ہیں۔یہانتک کہ وہ ملعون کہلانے کے مستحق بن جاتے ہیں۔دوسری سزا یہ بیان فرمائی گئی کہ
ایسی قوموں کے دل سخت ہو جاتے ہیں اور یہ دلوں کی سختی دینی امور میں بھی ظاہر ہوتی ہے اور دنیاوی
امور میں بھی۔چنانچہ یہود کے دلوں کی سختی جواب ضرب المثل بن چکی ہے اسکی بنیادی وجہ بھی یہی
عبد شکنی قرار دی گئی مگر اس مضمون کا اطلاق عموماً ہر عہد شکنی کرنے والی قوم پر ہوتا ہے اور عہد شکنی کا دل
بندہ سے
خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاهدات
197
کی سختی سے ایک طبعی تعلق ہے۔چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ عہد شکنی کرنے والے بنی نوع انسان کی
ہمدردی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں اور سوسائٹی میں غریب اور محروم طبقے کی تکلیفوں اور مصائب سے
بے تعلق اور بے حس ہوتے چلے جاتے ہیں سوائے اس کے کہ نام اور دکھاوے کی خدمت خلق ہو۔بظاہر عیسائی تو میں انسانی ہمدردی میں ایک خاص شہرت
رکھتی ہیں اور خود عیسائیت کی تعلیم اس
معاملہ میں ایک حسین تعلیم ہے لیکن بنظر غور دیکھیں تو بڑے بڑے عظیم الشان عیسائی ممالک کا
اقتصادی نظام ہی سخت دلی پر مبنی ہے۔چنانچہ فی زمانہ رائج کیپٹلزم (capitalism) اور سود کا
عالمگیر نظام اہل کتاب سے تعلق رکھنے والی دو قوموں یعنی یہود اور نصاری کا مرہون منت ہے اور ادنیٰ
اور محروم اور غریب طبقے کی تکالیف اور مصائب کے احساس سے عاری یہ نظام امیر وغریب میں مزید
فرق کرتا چلا جاتا ہے۔تیسری سزا یہ بیان فرمائی گئی کہ ایسی قومیں اپنے مطلب کی خاطر قوانین کو
توڑنے موڑنے اور من مانے مطالب نکالنے کی عادی بن جاتی ہیں۔آجکل کی ڈپلومیسی کی جان اسی
مکر وفریب میں ہے۔چنانچہ مذہبی دنیا میں بھی ایسی قوموں کے علماء خود اپنے الہی صحیفوں اور احکامات
سے اس قسم کا کھیل کھیلتے ہیں اور مطالب کو توڑنے موڑنے میں اور اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے میں
کوئی باک محسوس نہیں کرتے۔ایک اور سزا یہ بیان فرمائی گئی کہ اگر چہ وہ پوری شریعت کو مکمل طور پر تو ترک نہیں کرتے لیکن اس
کے بعض حصوں کو اختیار کر لیتے ہیں اور بعض حصوں کو بھلا دیتے ہیں۔ایسی قوموں کی تاریخ کے
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ واقعتہ عہد شکن قوموں نے یہی رخ اختیار کیا اور کلیتہ دین سے منحرف
نہیں ہوئیں بلکہ بعض حصوں سے چھٹی رہیں اور بعض حصوں کو متروک کر دیا۔قرآن کریم کے مطابق
اس
کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ قومیں بالعموم خائن بن جاتی ہیں اور خدا ہی کے معاملہ میں نہیں دنیا میں بھی ایک
دوسرے سے خیانت کرنا ان کا شعار بن جاتا ہے سوائے ان چند لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے اس بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔یعنی ساری قوم سو فیصدی بدنہیں ہوا کرتی بلکہ اکثریت بد ہو جاتی
ہے اور بہت تھوڑی تعداد نیکی پر قائم رہتی ہے۔پس سرسری مطالعہ سے بھی صاف ظاہر ہے کہ یہ
ساری سزائیں وہ ہیں جو دراصل سزائیں نہیں بلکہ بیماریوں کے نتائج ہیں۔اس نقطۂ نگاہ سے عدل کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ عہد شکنی ، ترک عدل کی ایک سنگین
صورت ہے اور اس کے نتیجہ میں صرف ایک بیماری نہیں بلکہ مسلسل بڑھنے والی متعدد بیماریاں انسان
کو چمٹ جاتی ہیں جو بالآخر اس کے لئے مہلک ثابت ہوتی ہیں۔جہاں ان سزاؤں کا بیان ہے وہاں
خود خدا تعالیٰ کی طرف سے عدل کی ایک بہت ہی پیاری مثال بھی پیش کر دی گئی۔خدا تعالیٰ کسی قوم
198
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی - حصه
سوم
کے خلاف فتویٰ دینے میں ایسی عمومیت اختیار نہیں کرتا کہ ساری قوم کو ہی یک قلم مردود قرار دیدے
بلك إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ میں بالخصوص مومنوں کو متوجہ فرمایا کہ جہانتک تمہارا تعلق ہے تم کسی قوم کو
بحیثیت قوم تمام تر خائن اور بددیانت اور بد عہد قرار نہیں دے سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے کہ
ان میں سے بعض نیک اور سچے اور انصاف پسند لوگ بھی ہوتے ہیں۔جہاں تک بندے کا تعلق ہے
دوسرے کو متہم کرنے میں اس پر بہت احتیاط لازم ہے کیونکہ وہ عالم الغیب نہیں۔ایک اور جگہ عہد شکنی
کی سزاؤں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
أوليك لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ (الرعد 26:13 )
ہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے بدتر گھر ہوگا۔یعنی ایسے لوگوں پر خدا کی لعنت کی ماراس رنگ میں پڑتی ہے کہ ہر معاملہ میں یہ لوگ بد انجام ہو
جاتے ہیں۔سوء الدَّارِ “ کا ایک معنی یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آخرت میں انکا ٹھکانہ برا ہو گا اور ان کا
آخری گھر ان کے لئے بہت ہی تکلیف دہ ثابت ہوگا۔جرم اور سزا میں باہمی مناسبت :
اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کو اس کے نقض عہد کی ایسی سزا دی ہے جو اس کے عہد کے ساتھ مناسبت
رکھتی ہے۔چنانچہ فرمایا:
وَمِنَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيْثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظًّا
مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَة
وَسَوفَ يُنَبِّئُهُمُ اللَّهُ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُونَ ) ( المائدة 15:5)
اور اُن لوگوں سے ( بھی ) جنہوں نے کہا کہ ہم نصاری ہیں ہم نے ان کا میثاق
لیا پھر وہ بھی اس میں سے ایک حصہ بھلا بیٹھے جس کی انہیں تاکیدی نصیحت کی گئی
تھی۔پس ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک باہمی دشمنی اور بغض
مقدر کر دیئے ہیں اور اللہ ضرور اُن کو اس ( کے بدانجام ) سے آگاہ کرے گا جو
صنعتیں وہ بنایا کرتے تھے۔خدا تعالیٰ جرم کے مطابق سزا دیتا ہے انہوں نے ایک حصہ کی نافرمانی کی تو اسی کے مطابق ان
پر سز لازم آتی ہے۔قرآن کریم نے اس موقعہ پر سزا تو معین کر دی ہے لیکن یہ نہیں فرمایا کہ عیسائیت