اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

متصل سے یہ ثابت ہے کہ معنی آیت کے یہی ہیں جو مولوی صاحب نے کئے ہیں۔ پیشین گوئی کا تو ذکر ۱۰۹
ہی کیا ہے۔ مولانا شاہ ولی اللہ صاحب تو دیگر مطالب تفسیر یہ کی نسبت یہی تحریر فرماتے ہیں۔
پیش این فقیر محقق شده است که صحابه و تابعین بسیار بود که نزلت الآية في
کذا و کذا می گفتند و غرض ایشان تصویر ما صدق آں آیت بود و ذکر بعض حوادث که آیت
آن را بعموم خود شامل شده است خواه این قصه متقدم باشد یا متاخر اسرائیلی باشد یا جاہلی یا اسلامی
تمام قیود آیت را گرفته باشد یا بعض آن را و الله اعلم از میں تحقیق دانسته شد که اجتهاد را دریں
قسم دخلی هست و قصص متعدده را آنجا گنجائش ہست پس ہر کہ ایں نکتہ مستحضر دارد حل مختلفات
سبب نزول بادنی عنایت ہے تو اں نمود ۔ انتہی ۔
ہاں مولوی صاحب کو صرف اتنا اختیار تھا کہ اپنے ان معنے مختار کوترجیح دیتے نہ یہ کہ ان کو قطعية الدلالت
فرماتے اور نہ ایسا کلمہ کہتے کہ مصداق ہو۔ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ کا اس معنے
کے ماعدا جتنے معنے تمام دنیا بھر کی تفسیروں میں لکھے ہیں سب غلط اور باطل ہیں اے مولوی صاحب اتق الله
نام نیک رفتگان ضائع مکن تا بماند نام نیکت یادگار
یہ قضیہ بھی تو مسلمہ مفسرین ہے کہ فمتى اختلف التابعون لم يكن بعض اقوالهم حجة
علي بعض ۔ پھر مولوی صاحب کا تمام دنیا بھر کے مفسرین کو باطل اور غلطی پر قرار دینا اور اپنے معنی کو
حجت قطعی گرداننا کیا یہی تقوی اور دیانت اور اظہار حق وصواب ہے؟ بینوا توجروا۔
علم زبان فارسی
مولوی صاحب نے جو ترجمہ شاہ ولی اللہ صاحب کی طرف توجہ فرمائی تو بسبب غلبہ خیال نون
ثقیلہ کے جو جو صیغے کہ فارسی میں واسطے مضارع کے آتے ہیں ان کو خالص استقبال کے واسطے
اپنی طرف سے خلاف قواعد فرس قرار دے لیا۔ شاہ ولی اللہ صاحب کے الفاظ ترجمہ یہ ہیں ۔ پس
البته متوجه گردانیم تر ابان قبله که خوشنود شوی والبته بسوزانیم آن را پس پرا گندہ سازیم آن رای والبته
دلالت کنیم ایشان را برا ہہائے خود۔ والبتہ غالب شوم منو غالب شوند پیغمبران منوالبته زنده کنمیش
بزندگانی پاک و دراریم ایشان را در زمره شائستگاں ۔ ايها الناظرين اطفال دبستان بھی
اس قاعدہ کو خوب جانتے ہیں کہ علامت خالص استقبال کی خواہد ۔ خواہند ۔ خواہی ۔ خواہید ۔
خواہم ہے اور علامت خالص حال کی لفظ مے کا مضارع پر داخل ہونا ہے ۔ اور یہ الفاظ مندرجہ
ا الكهف : ٦

ترجمہ سب کے سب صیغے مضارع کے ہیں نہ خالص استقبال کے۔ اس پر علاوہ یہ ہوا ہے کہ اردو میں
لفظ ابھی کا جو خالص حال کے واسطے آتا ہے مولوی صاحب نے اس کو ترجمہ شاہ رفیع الدین صاحب
میں یعنی ابھی جلا دیں گے ہم اس کو ، خالص استقبال کے واسطے مقرر فرمایا ہے۔ اب ناظرین
انصاف فرماویں کہ مولوی صاحب کا اس جگہ پر حضرت مرزا صاحب کی نسبت یہ فرمانا کہ هذا بعيد
من شان المحصلین - کیسا اپنے موقع اور محل پر واقع ہوا ہے۔ سبحان اللہ۔
علم مناظرہ
مولوی صاحب نے علم مناظرہ کی طرف صرف اس قدر توجہ فرمائی کہ حضرت مرزا صاحب نے جو
تعریف مدعی کی لکھی۔ اور اس کی فلاسفی بیان فرمائی اس پر جھٹ اعتراض کر دیا کہ یہ تعریف لفظ مدعی کی
مخالف ہے اس کے جس کو علماء مناظرہ نے لکھا ہے اور رشید یہ سے یہ عبارت نقل فرمادی کہ :۔
المدعى من نصب نفسه لاثبات الحكم اى تصدى لان يثبت الحكم
الخبرى الذي تكلم به من حيث انه اثبات بالدليل او التنبيه -مگر یہ نہ سوچا کہ
حضرت مرزا صاحب نے جو سر اور گر مدعی ہونے کا بہ تفصیل وبسط کلام بتلایا ہے اور اس پر ایک
دلیل عقلی قطعی بھی قائم کر دی ہے۔ وہی سر من حيث انه اثبات بالدلیل کی حیثیت سے
بخوبی سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ رشیدیہ میں اسی تعریف کے آگے اس قید حیثیت کا فائدہ یہ لکھا ہے۔
فلایرد ما قيل انه يصدق هذا التعريف على الناقض بالنقض الاجمالي
والمعارض وهماليس بمدعيين في عرفهم لانهمالم يتصديا لاثبات الحكم
من حيث انه اثبات بل من حيث انه نفى لاثبات حكم تصدى باثباته الخصم و
من حيث انه معارضة لدليله۔
مگر مولوی صاحب نے تو سوائے ایک نون ثقیلہ کے جس کا حال انشاء اللہ تعالیٰ بیان علم نحو
میں آئے گا کسی طرف توجہ ہی نہیں فرمائی ۔ نہ تو اس قید حیثیت پر نظر فرمائی جو خود تحریر نہیں فرمائی
تھی اور نہ اس عبارت رشیدیہ کی طرف غور فرمایا جو لکھی گئی ۔ اور حضرت مرزا صاحب نے تو
جہاں جہاں اپنے رسائل میں بطور معارضہ کے وفات عیسی بن مریم ثابت کی ہے یا نقض اجمالی
یا نقض تفصیلی کیا ہے یا دلیل حیات میں کوئی فساد بیان فرمایا ہے اور یا دلیل مدعی حیات کو باطل کیا
ہے تو اس بیان نقض و ن و معارضہ سے حضرت ا ے حضرت اقدس سلمه مدعی نف مدعی نفس الامری کیونکر ہو سکتے ہیں ۔
۔

لانا لانسلم ان الناقض والمعارض متصديان لاثبات الحكم من حيث انه اثبات بل
من حيث انه نفى لاثبات حكم تصدى باثباته الخصم من حيث انه معارضة او نقض
لدليله
نا تمامی تقریب از روئے علم مناظرہ
اور علم مناظرہ کے رو سے تقریب مولوی صاحب کی دلیل کی محض ناتمام ہے بیان اس کا
چہار سطری یہ ہے۔ مدعا مولوی صاحب کا مستح ہو کر یہ رہا ہے کہ بعد نزول عیسی بن مریم اور قبل موت ان
منقر
کی کے ایسا زمانہ آوے گا کہ سب اہل کتاب مومن ہو جاویں گے یعنی اسلام میں داخل ہو جاویں گے۔
اور دلیل مولوی صاحب کی مستلزم اس مدعا کو نہیں ہے۔ کیونکہ مولوی صاحب کا اقرار پر چہ ثانی میں
مندرج ہے کہ مراد ایمان سے یقین ہو سکتا ہے نہ ایمان شرعی ۔ پس دلیل سے سب اہل کتاب کا ایمان
شرعی کے ساتھ مومن ہونا اور اسلام میں داخل ہونا ثابت نہ ہوا اور تقریب محض ناتمام رہی
ایها الناظرين ذره انصاف کرو کہ اس مشکل مسئلہ مناظرہ کو حضرت اقدس نے کس آسانی اور سہولت اور
حسن اسلوب سے بیان کیا ہے کہ ہر ایک قاصی و دانی اس کو سمجھ سکتا ہے لیکن افسوس کہ حضرت مولوی
صاحب نے اس پر ذرہ بھر خیال نہ فرمایا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
فقہ حدیث
اس مباحثہ میں فقہ حدیث مولوی صاحب کا یہ ہے کہ ما اتاكم الرسول کا مصداق
حضرت ابو ہریرہ کا قول اور فہم مشکوک مندرجہ فاقرء و ا ان شئتم وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا
لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِہ لے کو ٹھہرا دیا ہے اور طرفہ اس پر یہ ہے کہ یہ بھی اقرار ہے کہ فہم صحابی کو
میں حجت نہیں جانتا ۔ مولانا صاحب جب کہ قول و فہم صحابی حجت نہیں ہے تو اقوال تابعین وغیرہ جو
جناب نے اپنے معنے کی تائید میں نقل فرمائے ہیں وہ کیونکر حجت قطعی ہو گئے ۔ تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ
ضیری کے اگر فقہ حدیث کی طرف مولوی صاحب توجہ فرماتے تو فیصلہ اس مباحثہ کا بہت آسان
تھا۔ بیان اس کا بطور نمونہ کے مجملاً یہ ہے کہ صاحب صحیح مسلم نے روایت و در ایتا اس امر کا فیصلہ کر دیا
ہے۔ وامامکم منکم جو صحیحین کی حدیث میں ایک جملہ واقع ہے اس سے کوئی دوسرا امام سوا
ابن مریم کے مراد نہیں ہے۔ بلکہ یہ جملہ یا تو بطور صفت کے اسی ابن مریم کا وصف واقع ہوا ہے
النساء : ١٦٠ ٢ النجم : ٢٣

یا حال ہے فاعل نَزَلَ یا يَنزِلُ سے جس کا عامل وہی نَزَلَ یا يَنزِلُ ملفوظ ہے اور اس مطلب کو
امام مسلم نے چند روایت سے ثابت کیا ہے اول روایت ابن عیینہ سے چنانچہ لکھتے ہیں وفی روایة
ابن عيينه اماماً مقسطًا حكمًا عدلا پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں قال
رسول الله صلى الله عليه و سلم كيف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم فامكم - ناظرین
غور فرماویں کہ اس روایت میں کسی تخصیص اور تصریح سے موجود ہے کہ وہی ابن مریم تمہاری امامت
کرے گا نہ یہ کہ کوئی دوسرا اس کے وقت میں امام ہو۔ پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ دوسری اسناد سے
لکھتے ہیں کیف انتم اذا نزل فيكم ابن مريم فامكم منکم اس روایت سے تمام شبہات و
شکوک شاکین دفع کر دیئے گئے ہیں۔ پھر آگے چل کر فرماتے ہیں فقلت لابن ابی ذئب ان الا
وزاعي حدثنا عن الزهرى عن نافع عن ابي هريرة وامامكم منكم قال ابن ابی ذئب
أتدرى ما امكم منكم فقلت تخبرني قال فامكم بكتاب ربکم تبارک و تعالی و
سنة نبيكم صلى الله علیه و سلم ۔ اب تو کوئی بھی شک باقی نہیں رہا جس کا دفع امام مسلم
صاحب نے نہ فرمایا ہو کہ امامکم منکم حال یا صفت اسی مسیح بن مریم کی واقع ہے نہ کسی دوسرے
شخص کی خواہ امام مہدی ہوں یا اور کوئی ۔ اب کہاں ہیں وہ اہلحدیث جو دعویٰ کیا کرتے ہیں کہ احادیث
صحیحین سب حدیثوں سے مقدم ہیں اور مع هذا یہ بھی کہے چلے جاتے ہیں کہ امامکم منکم تو سواء
ابن مریم کے کوئی دوسرا امام مہدی وغیرہ ہوگا ۔ ایھا الناظرین یہ ہے مصداق مَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ
کا یا وہ جو مولا نا صاحب نے فہم مشکوک بلفظ ان حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا لکھا ؟
علم محو
مولوی صاحب نے اس مباحثہ میں علم نحو سے بڑی اعانت لی ہے اور دار مدار کل اپنی
استدلال کا اور مناط قطعية الدلالت ہونے اپنی دلیل کا اسی مسئلہ نون ثقیلہ کو گردانا ہے مگر دانست
ناقص میں یہ مسئلہ نحو یہ نون ثقیلہ کا ایک نہایت مقدمہ خفیفہ ہے جس سے بحر خفت کے اور کچھ حاصل
نہیں ہو سکتا۔ بیان اس کا یہ ہے ۔ اول تو مولوی صاحب نے اس مسئلہ کو ایسی کتابوں سے نقل فرمایا
ہے کہ ان سے ہر ایک طالب علم نقل کر سکتا ہے ۔ مولوی صاحب کو اس میں کوئی مابہ الامتیاز
خصوصیت جیسا کہ ان کی شان عالی ہے۔ حاصل نہیں ہوئی ۔ کاش اگر ائمہ کبار نحو میں مثل زجاج
جو ہری۔ سیرانی ۔ ابوعلی فارسی خلیل ابن احمد ۔ اخافش ثلاثہ ۔ اصمعی ۔ کسائی ۔ سیبویہ۔ مبرد

بخشری وغیرہ سے کچھ اقوال اس بارہ میں نقل فرماتے تو یہ مباحثہ نحوی مولوی صاحب کا کسی قدر ۱۱۳
ما بہ الامتیاز ہو جاتا ۔ اگر چہ بمقابل حضرت اقدس مرزا صاحب جیسے مؤيد من اللہ کے ان ائمہ کبار
کی نقل اقوال بھی کچھ وقعت نہیں رکھتی ملاحظہ فرماؤ کتب قرا اگر وہ میسر نہ ہوں تو مطالعہ کرو کتب
مولانا شاہ ولی اللہ صاحب اگر وہ بھی بالفعل نہ ملیں تو دیکھو فوز الكبير حضرت شاہ ولی اللہ صاحب
اس میں لکھتے ہیں۔
و در نحو قرآن خللی عجیب راه یافته است و آن آنست که جماعتی مذہب سیبویه را اختیار
کرده اند و هر چه موافق آن نیست آن را تاویل می کنند ۔ تاویل بعید باشد یا قریب وایں نزد
من صحیح نیست اتباع اقوی و اوفق بسیاق و سباق باید کرد۔ مذہب سیبویه باشد یا مذہب فراء
در مثل وَالْمُقِيمِينَ الصَّلوةَ وَالْمُؤْتُونَ الزَّكُوةَ ، حضرت عثمان گفته اند ستقيمها
العرب بالسنتها و تحقیق این حکم نزد یک فقیر آنست که مخالف روزمره مشهوره نیز روزمره
است و عرب اول را در اثناء خطب محاورات بسیار واقع می شد که خلاف قاعده مشهوره بر زبان
گزشتے ۔ اگر احیاناً بجائے و اویا آمده باشد یا بجائے تثنیہ مفرد یا بجائے مذکر مؤنث چہ عجب ۔
پس آنچه محقق است آنست که ترجمه وَالْمُقِيمِينَ الصَّلوة بمعنے مرفوع باید گفت واللہ اعلم ۔
اگر مولوی صاحب قواعد نحو مندرجہ شرح ملا و حواشی اس کے، کے ایسے پابند ہیں کہ سرِ مو
تجاوز نہیں ہو سکتا تو سوال ذیل کا جواب مرحمت فرمادیں ۔ انہیں کتابوں میں لکھا ہے کہ نون
التاكيد لا يؤكد الامطلوبا والمطلوب لا يكون ماضيا ولا حالا ولا خبرا
مستقبلا اس سے ثابت ہوا کہ ليؤمنن به قبل موته جملہ خبریہ نہیں ہے بلکہ جملہ قسمیہ انشائیہ
ہے چنانچہ تفسیر بیضاوی وغیرہ میں بھی واللہ کو پہلے لیؤمنن کے مقدر مانا ہے اور جملہ قسمیہ انشائیہ
ہی قرار دیا ہے اور جب کہ جملہ قسمیہ انشائیہ ہوا تو پیشین گوئی یعنی خبر مستقبل کیونکر ہو سکتا ہے کجا
جملہ خبریہ اور کجا جملہ انشائیہ بہ میں تفاوت ره از کجاست تا بکجا ۔ اور پھر ایک فساد اس میں اور
بھی پیدا ہو گیا وہ یہ ہے کہ تمام اہل کتاب سے جو ایمان لانا حضرت عیسی پر مطلوب الہی ہے وہ قبل
ان کی موت کے ہے کیونکہ تقئيد بقيد قبل موته محض بریکار تو ہے ہی نہیں ۔ مطول
وغیرہ کو دیکھو جملہ مقیدات میں بموجب قواعد علم بلاغت کے لحاظ قید کا ضروری ہوتا ہے ورنہ
ل النساء : ١٦٣

قید محض لغو اور بے فائدہ ہو جائیگی ۔ قواعد جو علم بلاغت کی رعایت سے بعید ہے ہے؟ اگر کاش
بجاۓ قبل موتہ کے من قبل موتہ بھی ہوتا تو کسی قدرمنافی مدعا نہ ہوتا۔ یہاں پر تو
طلب ایمان کا ظرف زمان قبل موته واقع ہوا ہے نہ من قبل موته قال في
المطول و مختصره ما حاصله واما تقييد الفعل وما يشبهه من اسم الفاعل
والمفعول وغيرهما بمفعول مطلق اوبه اوفيه۔ اوله۔ اومعه۔ ونحوه۔ من
الحال والتميز والاستثناء فليترتب الفائده لان الحكم كلما زاد خصوصا
زاد غرابة وكلما زاد غرابة زاد افادة۔ كما يظهر بالنظر الى قولنا شيء
ما موجود و فلان بن فلان حفظ التوراة سنة كذافى بلدة كذا ۔ اس حیات
سے تو حضرت عیسیٰ کی وفات مثل دیگر انبیاء کے ہی اچھی ہوتی ۔ اگر حالت حیات و نیز
ممات ان کی میں سب اہل کتاب کو ان پر ایمان لانا مطلوب الہی ہوتا اور اب تو بعد ان کی
موت کے ان پر ایمان لانا اس جگہ مطلوب الہی نہیں رہا۔ ان هذا لشيء عجاب بل
هو عين الفساد۔
بحث ترکیب نحوی
الا ليؤمنن به ترکیب نحوی میں کیا واقع ہوا ہے۔ اگر احد مقدر کی صفت ہے اور اَحَدٌ
مبتدا مقدم الخبر ہے یعنی من الكتاب اس کی خبر واقع ہوئی ہے تو یہ معنے بھی یہ بداہت
فاسد ہیں۔ کیونکہ حاصل معنے یہ ہوئے کہ جو شخص ایسا ہو کہ ایمان لاوے عیسی پر قبل ان کی
موت کے وہ شخص اہل کتاب میں سے نہیں ہے حالانکہ یہ امر ثابت ہو چکا ہے کہ اس شخص
مومن کا موافق جناب کی مسلک کے اہل کتاب میں سے ہونا کچھ ضرور نہیں ۔ سواء
اہل کتاب کے دیگر کفار بھی مسیح ابن مریم کے وقت میں اسلام میں داخل ہوں گے اور اگر
الا ليومنن محل خبر میں ہے اور من اھل الکتاب صفت ہے احد مقدر کی اور احد معہ
اپنی صفت کے مبتدا ہے تو بھی معنے فاسد ہیں۔ کیونکہ اس صورت میں بھی تخصیص و تقید
اہل کتاب کی موہم اس کی ہے کہ سوائے اہل کتاب کے اور ملت والے حضرت عیسی پر
ایمان نہ لاویں اور اسلام میں داخل نہ ہوں و هذا خلاف دعواكم۔

مرجع ضمير قبل موته
مرجع ضمیر قبل موتہ میں از روئے نحو کے یہ بحث ہے کہ آیت مذکورہ مدعائے مولوی صاحب میں حسب
فہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے بطور شک کے بھی تب دلالت کرے گی کہ ضمیر قبل موتہ کا مرجع
صرف حضرت عیسی کا ہونا از روئے قواعد نحو کے واجب ولازم ہو اور کتابی ما احد کا مرجع ہونا
از روئے نحو کے بطور قطعی کے محض باطل اور ممتنع ثابت کیا جاوے حالانکہ وہ وجوب اور یہ امتناع از روئے
قواعد نحو کے ہرگز ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ عام مفسرین نحومین نے راجح اور اولی قول بموجب قواعد نحو کے
یہی اختیار کیا ہے۔ کہ ضمیر قبل موتہ کی راجع ہے طرف کتابی کے جو لفظ اہل کتاب سے سمجھا گیا یا احد
مقدر ہے جس کا مقدر ماننا بسبب استثناء کے ضروریات سے ہے۔ اور اگر جناب والا یہ وجوب اور
امتناع ثابت کریں گے تو تمام مفسرین کا اجماع ایک امر ممتنع نحوی پر لازم آتا ہے واللازم باطل
فالملزوم مثله فهذا الدعوى تقول على الله وفاسد بالقطع ولا يقول به الامن رضی
بتاسيس بنائه عَلَى شَفَا جُرُفٍ هَارِ فَانْهَارَ بِهِ۔
بحث سیاق و سباق آیہ از روئے نحو
نحو میں سیاق اور سباق کلام کی رعایت بھی بہت کیا کرتے ہیں لہذا اگر آیت مذکورہ سے یہ پیشینگوئی جو
مدعا مولوی صاحب ہے مرادا الہی ہو تو سباق کے بالکل خلاف ہے۔ کیونکہ اوپر ہی عنقریب اس آیہ کے
یہ پیشینگوئی موجود ہے فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلا اور ا قَلِيلا اور اس کے جملہ خبریہ ہو۔ ریہ ہونے میں کوئی کلام اور بحث
نحوی بھی نہیں ہے بخلاف آیت پیش کردہ مولوی صاحب کے کہ بموجب ہوامش شرح جامی وغیرہ
کے اس کے جملہ خبریہ ہونے میں بموجب مسلک مولوی صاحب کے کلام گذر چکا پس ایسا اختلاف
سیاق و سباق جس کو کوئی نحوی پسند نہ کرے گا کلام الہی میں کیونکر ہو سکتا ہے۔ صدق الله تعالی وَ لَوْ
كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ه
سیاق
بیان سیاق یہ ہے کہ آیت وَيَوْمَ الْقِيِّمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَیدا " بھی اس معنے کے مخالف
پڑتی ہے مجملاً بیان اس کا یہ ہے کہ یہ مسئلہ بکتاب اللہ وسنت صحیحہ ثابت ہو چکا ہے کہ پچھلی تمام
امم ماضیہ پر یہ امت مرحومہ شہید و گواہ ہوگی اور اس امت مرحومہ پر رسول مقبول صلی اللہ
ا النساء : ۲۴۷ النساء : ۸۳ النساء : ١٦٠

علیہ وسلم (روحی فداه) شهید و گواہ ہوں گے ۔ قال الله تعالی وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا
لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا" واخرج احمد
والبخاري والترمذى والنسائي وغيرهم عن ابي سعيد الخدري قال قال رسول الله
صلى الله عليه و سلم يدعى نوح يوم القيامة فيقال له هل بلغت فيقول نعم فيدعى
قومه فيقال لهم هل بلغكم فيقولون ما اتانا من نذير و ما اتانا من احد فيقال لنوح من
يشهد لك فيقول محمد وامته ذلك قوله يعنى هذه الاية فيشهدون له بالبلاغ
واشهد عليكم پس اب دریافت کیا جاتا ہے کہ ضمیر علیهم کا مرجع بھی اہل کتاب جو ایمان لے
آویں گے اور اسلام میں داخل ہو کر ہمارے حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل
ہو جاویں گے تو بالضرور ان کے شہید و گواہ بجز رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت عیسی کیونکر
ہو سکتے ہیں حضرت عیسی کا غایت درجہ تو یہ ہے کہ اپنی امت کے شہید ہوں فرمایا اللہ تعالیٰ نے كُنتُ
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ کے پے اور اگر کہو کہ یہ منصب جو ہمارے رسول مقبول صلی اللہ علیہ
وسلم کا ہے۔ وہ بعد نزول حضرت عیسی کے حضرت عیسی کو مل جاوے گا۔ تو نعوذ باللہ لازم آتا ہے کہ ختم
نبوت نہیں ہوا واللازم باطل فالملزوم مثله اور اگر کہو کہ مرجع ضمیر علیهم کا وہ اہل کتاب ہیں
جن کا ذکر یہاں سے ایک کوس بھر کے فاصلہ پر ہوا ہے تو یہ استفسار ہے کہ اس قدر بعید مرجع کا ماننا
کس کا مذہب ہے فرا کا یا سیبویہ کا ۔ بینوا توجروا۔
بحث نحوی بابت زمانه حال
یہ جو بعض کتب نحو میں لکھا گیا ہے کہ زمانہ حال کا ایسا نہیں ہے کہ اس میں کوئی فعل واقع ہو سکے اور اسی
بنا پر مولوی صاحب نے زمانہ استقبال کی دو قسمیں فرمائیں اول استقبال قریب و دوم استقبال بعید۔
اگر چہ مطلب ہمارا اسی سے حاصل ہو گیا کہ مولوی صاحب جس کو استقبال قریب کہتے ہیں ہم اس کو
حال کہیں گے صرف ایک نزاع لفظی رہ گئی مگر علاوہ اس کے یہ گذارش ہے کہ یہ ایک تدقیق منتظمین
کی ہے۔ ہم کو کیا ضرورت ہے کہ ایسی تدقیق جو بالکل خلاف عرف اہل عربیت کے ہے اس پر اڑ
جاویں دیکھو مطول اور اس کے ہوامش میں لکھا ہے وهذا يعني الزمان الحال امر عرفى كما
البقرة : ۱۴۴ ۲ المائدة : ۱۱۸

يقال زيد يصلّى والحال ان بعض صلوته ماض وبعضها باق فجعلوا الصلوة
الواقعة فى الأنات الكثيرة المتعاقبة واقعة في الحال و تعیین مقدار الحال
مفوض الى العرف بحسب الا فعال ولا يتعين له مقدار مخصوص فانه يقال
زيد ياكل ويمشى ويحج ويكتب القرآن ويعد كل ذلك حالا ولا شک فی
اختلاف مقادیر از منتھا ۔ اور السید السند ایسی ہی تدقیقات کی نسبت حواشی مطول میں تحریر
فرماتے ہیں ۔ والحق انها مناقشات واهية لان هذه التعريفات بينات يفهم اهل
اللغة منها ومن تلك العبارات ماهو المقصود بها ولا يخطر ببالهم شيء
مما ذكروا أما التدقيق فيها فيستفاد من علوم اخر يلاحظ فيها جانب المعنى
دون القواعد اللفظية المبنية على الظواهر انتهى موضع الحاجة -
بحث بطرز دیگر بابت مرجع ضمیر قبل موته
اگر ضمیر قبل موتہ کی حضرت عیسی کی طرف رجوع کر کر وہ معنے لئے جاویں جو مولوی
صاحب لیتے ہیں تو ایک اور فساد لازم آتا ہے اور وہ یہ ہے کہ بالا تفاق حضرت عیسی نبوت
سے معزول و عاری اور حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل ہو کر آویں
گے اور سب کو یہ دعوت کریں گے کہ اسلام لا کر حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت میں داخل ہو جاؤ۔ مگر یہاں پر عکس القضیہ ہوا جاتا ہے۔ حضرت خاتم النبین پر ایمان
لانے کا تو کچھ ذکر نہ ہوا اور ایک شخص امتی پر ایمان لانے کا ذکر فرمایا گیا۔ لیکن کسی امتی پر
ایمان لانے کے کوئی عمدہ معنے قا کی عمدہ معنے قابل التفات نہیں معلوم ہوتے ۔ اور اگر کہو کہ حضرت عیسی
پر ایمان لانا مستلزم زم ۔ ہے۔ ہمارے پیغمبر : صلی اللہ علیہ علیہ وسلم وسلم پر پر ایم ایمان لانے کے واسطے تو یہ
گذارش ہے کہ سلمنا لیکن یہ ایمان ضمن میں ایمان بعیسی کے بالتبع حاصل ہوا نہ
بالاصل جو مقصود اصلی اللہ تعالیٰ کا ۔ ا ہے۔ پس مقصود اصلی کو ترک کرنا اور غیر مقصود کو اختیار
کرنا جس سے طرح طرح کے تو ہمات ختم نبوت میں پیدا ہوتے ہیں کیا ضرورت ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تو وہ مرتبہ ہے کہ تمام انبیاء کو بہ تاکید تمام حکم ہوا ہے ۔
اور ان سے اقرار و میثاق لیا گیا ہے کہ وہ سب حضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
پی

۱۱۸ لاویں - قال الله تعالى وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ وَحِكْمَةٍ
ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقُ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ ءَ أَقْرَرْتُمْ
وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِصْرِى قَالُوا أَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُمْ مِّنَ
الشُّهِدِينَ - فَمَنْ تَوَلَّى بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ لے ۔ مولانا صاحب یہی
گر تھا کہ حضرت میاں صاحب مد ظلہ اور محمد حسین نے جناب والا کو بہت فہمائیش کی کہ یہ آیت
مطلوب ، میں قطعی الدلالت نہیں اس آیت کو آپ بمقابل مرزا صاحب ہرگز پیش نہ کریں کیونکہ
یہ دونوں صاحب اس آیہ کے نشیب و فراز سے واقف تھے مگر جناب نے ان کی فہمائیش کو قبول نہ
فرمایا اور تفسیر ابن کثیر پر تکیہ کر لیا۔ آپ کے شان محققی سے یہ امر نہایت بعید ہے۔
بحث لام تاکید با نون تاکید ثقیله
از ہری وغیرہ نے تصریح میں تصریح کی ہے کہ لام تاکید کا حال کے واسطے آتا ہے۔ اب تسلیم کیا
که فقط نون تا کید صرف استقبال کے واسطے ہے لیکن جب کہ کسی صیغہ میں لام تاکید بھی ہو۔ جو
حال کے واسطے آتا ہے اور نون تاکید بھی ہو۔ چنانچہ ما نحن فيه میں ہے تو وہاں پر خالص
استقبال بالضرور ہونے کی کیا وجہ ۔ اس کی کوئی دلیل مولوی صاحب نے نحو سے ارشاد نہیں
فرمائی۔ اور تقریب دلیل محض نا تمام رہی ہے۔ یہ مانا کہ صرف نون تاکید استقبال کے واسطے نحو
میں لکھا ہے۔ امر نہی ۔ استفہام یمنی ۔ عرض وغیرہ ان میں صرف نون تاکید ہوتا ہے۔ بغیر لام
تاکید کے۔ پس ان صیغوں میں صرف استقبال ضرور مراد ہو سکتا ہے۔ لیکن جس صیغہ میں لام
تاکید بھی ہو اور نون تاکید بھی اس میں خالص ہونے استقبال کی کیا دلیل ہے۔ شاید مولوی صاحب
نے ازہری کی اس عبارت سے یہ بات سمجھی ہے کہ لانهما تخلصان مدخولهما للاستقبال۔
ہم کہتے ہیں کہ یہاں پر استقبال سے صرف صیغہ استقبال مراد ہے جس کی نسبت السنہ اطفال پر
جاری ہے کہ صیغہ حال ہمچو صیغہ استقبال است اور یہ بات خود از ہری کی عبارت سے بھی معلوم ہوتی
ہے کہ ذلک ینافی الماضی اگر مراد از ہری کی خالص زمانہ استقبال ہوتی تو کہتا کہ
وذلك ينافى الماضى والحال اور اسی واسطے قسم کے جواب مثبت میں کوئی شرط زمانہ
استقبال کی نہیں رہتی صرف صلاحیت تامہ فعلی کے واسطے دخول نون کی تمام کتب نحو میں لکھی ہے
آل عمران: ۸۲-۸۳

اور اسی وجہ سے اکثر نحو بین نے لفظ مستقبل مثبت کی جگہ لفظ مضارع مثبت کا اختیار کیا ہے اور اکثر نے 119
صرف لفظ فعل مثبت كا كما لا يخفى على من دارس كتب النحو - شرح ملا اور ہوامش اسکے میں
لکھا ہے ولزمت ای نون التاكيد في مثبت القسم اى في جوابه المثبت لان القسم
محل التاكيد فكرهوا ان يؤكد وا الفعل بامر منفصل عنه و هو القسم من غير ان
يؤكدوه بما اتصل به و هو النون بعد صلاحيته له اى صلاحا تاما و احترز عما
لا يصلح اصلا كالجملة الاسمية والفعل الماضى المثبت ومافيه مانع كما
سيجيء و عما لا يصلح صلاحا تاما كالمستقبل المنفى الى اخر العبارة -
تفصیل حال جواب قسم فعل مثبت
تفصیل حال جواب قسم فعل مثبت کی تفصیل مقام یہ ۔ ا مقام یہ ہے کہ جب قسم کا : کا جواب مثبت جملہ فعلیہ واقع ہو تو
باعتبار زمانہ کے اُس کی پانچ صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو خالص ماضی مراد متکلم کی ہو۔ اس صورت میں لام
اور قد کے ساتھ اکثر جواب قسم آتا ہے جیسا کہ والله لقد قام زید۔ یا جواب قسم میں مراد متکلم کی
صرف حال ہو تو اندریں صورت جواب قسم میں صرف لام آویگا جیسا کہ
يمينا لأ بغض كل امرأ يزخرف قولا ولا يفعل
اور یا صرف استقبال مراد متکلم کے ہو اس صورت میں لام تا کیدنون تاکید کے ساتھ جواب قسم کا
آنا لازم ہے جیسا کہ تَاللَّهِ لَا كَيْدَنَّ أَصْنَامَكُمْ ۱۷۵ ان صورتوں کی تصریح تو جملہ کتب
نحو صغیر و کبیر میں لکھی ہے مولانا عبدالحکیم تکملہ میں لکھتے ہیں ۔ قوله فالام آه هذه اللام لام
الابتداء المفيدة للتاكيد لا فرق بينها و بين الا من حيث العمل وتفصيل
الكلام في هذا المقام ان القسم الذي لغير السوال جوابه اما جملة اسمية
مثبتة فيلزمها ان واللام و قد يجمع بينهما و حينئذ يدخل اللام على الخبر
فلا يستغنى الاسمية عنهما من دون استطالة الا نادرا و اما جملة
اسمية منفية فيلزمها ما اولا او ان النافية و اما جملة فعلية فان كان فعلها
ماضيا غير منصرف او منصرفًا في معنى التعجب او المدح يلزمها اللام و
ان كان ماضيا منصرفا لا في التعجب او المدح يلزمها مع اللام
ا الانبياء : ۵۸

۱۲۰ قد اوماً في معناه مثل ربما و قد يقدر قد يكتفى باللام باللفظ ولا يكتفى بقد الا
اذا طال القسم او كان في ضرورة الشعر نحو قوله تعالى قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا
و ان كان مضارعا استقباليا يلزمها للام مع نون التاكيد ان دخلت اللام على
نفس المضارع الا نادرا اولا يكتفى عن الام بالنون الا في ضرورة الشعر واذا لم
يدخل اللام على نفس المضارع يكتفى باللام نحو لَئِنْ قُتُمْ أَوْ قُتِلْتُمْ
لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ وان كان مضارعا حاليا يكون باللام من غير النون و
اما جملة فعلية منفية فيلزمها فى الماضى ما اولا و الا يلزم تكرار لا ههنا لان
الماضي منقلب في الجواب مع الاستقبال و في المضارع استقباليا كان او
حاليا ما اولا مع النون او بدونها ۔ الخ ۔ اب اگر قسم کے جواب مثبت فعلی میں مراد متکلم
کے دوام تجد دی ہو یا حال و استقبال دونوں مراد ہوں جو چوتھی اور پانچویں صورت ہے تو اس
کے واسطے بھی وہی صیغہ مضارع کا مؤکد بلام تا کیدونون تاکید بولیں گے اگر مولوی صاحب
اس کو ناجائز فرماویں تو بحوالہ ائمہ کبار نحو کے جو سابق مذکور ہو چکے اس مراد کے واسطے کوئی
صیغہ استخراج فرماویں ورنہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایسے مافی الضمیر کے لئے کوئی صیغہ اور پتہ نشان
عرب میں موجود نہ ہو۔ بینوا توجروا ۔
حاصل یہ ہے کہ قسم کے جواب کے واسطے صرف استقبال کا ہونا کچھ واجب اور لازم نہیں
ہے بلکہ جواب قسم کبھی ماضی ہوتا ہے کبھی حال کبھی استقبال کبھی استمرار اور دوام تجد دی اور نیز
سابق ازمیں علم بلاغت سے ثابت ہو چکا کہ صیغہ مستقبل کا واسطے استمرار اور دوام سے استمرار اور دوام تجددی کے
مستعمل ہوتا ہے۔ پس اگر جواب قسم کا صیغہ مستقبل مؤکد بلام تا کیدونون تاکید ہووے تو اس کی
امتناع دوام تجددی کے لئے ہونے میں یا حال واستقبال دونوں مراد ہونے میں کونسی دلیل نحوی قائم
کی گئی ہے باوجود یکہ لام تاکید بھی جو حال کے واسطے آتا ہے اس میں موجود ہے اگر کوئی ایسی دلیل
اکابر ائمہ نوبین سے بطور اجماع کے منقول ہوئی ہو تو بیان کی جاوے اُس میں نظر کی جاوے گی بلکہ
جو آیات کہ جناب نے بطور شواہد کے اپنے مدعا کے واسطے لکھی ہیں۔ ان میں اکثر آیات واسطے
استمرار اور دوام تجددی کے لئے اور حال و استقبال دونوں زمانوں کے واسطے ہو سکتی ہیں کوئی محذور
الشمس: ۱۰ ال عمران : ۱۵۹

·

آج 10 میں سے 10 باقی