اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 9
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں علوم رسمیہ میں اس ہیچید ان کو ان پر ترجیح ہے۔ یہ بیچمیدان احق بالمباحثہ ہے۔ جن علماء و اولیا کے ۹۷
نفوس قدسیہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو الہام میں یدطولیٰ حاصل ہو ان کو علوم رسمیہ کی ضرورت ہی نہیں
ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ بھی فحول علما کا تسلیم کیا ہوا ہے اور اپنے محل پر ثابت ہے۔ یہاں تک کہ رسائل منطق
اور ان کے حواشی میں علماء متقشفہ نے بھی اس مسئلہ کو مسلم کر کر لکھ دیا ہے کہ فنون منطق وغیرہ علوم
رسمیہ کی حاجت نفوس قدسیہ کو ہرگز نہیں ہوتی اور جملہ قواعد صحیحہ اور اصول حقہ ان علوم کے ان کے
اذہان میں ایسے مرکوز ہوتے ہیں کہ کوئی مسئلہ علمی متعلق ان فنون رسمیہ کے ان سے خلاف صادر نہیں
ہوتا ۔ پس اگر تسلیم بھی کیا جاوے کہ حضرت مرزا صاحب کو علوم رسمیہ میں مزاولت کم ہے تو ان کو باوجود
حاصل ہونے یدطولیٰ کے الہام میں اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔ اور اسی وجہ سے ایسے علماء صاحب
نفوس قدسیہ ملہمین کا کوئی عالم علوم رسمیہ کا مقابل و ردیف نہیں ہوسکتا ومن المثل السائر في
الورى ومن الرديف و قد ركبت غضنفرا مولوی شاہ ولی اللہ صاحب حکیم امت رحمۃ اللہ
علیہ علوم حدیثیہ اسماء الرجال واصول فقہ واصول حدیث کی نسبت حجۃ اللہ میں ارشاد فرماتے ہیں۔
وهذا بمنزلة اللب والدر عند عامة العلماء وتصدى له المحققون من الفقهاء هذا -
وان ادق العلوم الحديثية باسرها عندى واعمقها محتدا وارفعها منارا و اولى العلوم
الشرعية عن آخرها فيما ارى واعلاها منزلة واعظمها مقدارا هو علم اسرار الدين
الباحث عن حكم الاحكام ولمياتها واسرار خواص الاعمال و نكاتها فهو والله
احق العلوم بان يصرف فيه من اطاقه نفائس الاوقات ويتخذه عدة لمعاده بعد
ما فرض عليه من الطاعات الى ان قال ولا تبين اسراره الالمن تمكن في العلوم
الشرعية باسرها واستبد في الفنون الالهية عن اخرها ولا يصفوا مشربه الا لمن
شرح الله صدره لعلم لدنى وملاء قلبه بسر وهبى وكان ما ذلك وقاد الطبيعة سيال
القريحة حاذقافي التقرير والتحرير بارعا في التوجيه و التحبير الى اخره اور اس
احقر کو جو جناب نے حسن ظن فرما کر ایسا بڑھا دیا کہ مرزا صاحب سے احق بالمباحثہ قرار دیا یہ
حسن ظن خلاف واقعہ ہے اور عکس القضیہ چه نسبت خاک را با عالم پاک ۔ ایسا حسن ظن تو وضع
الشيء في غير محلہ ہے اور اگر جناب والا کے نزدیک یہ حسن ظن فی محلہ ہے تو وہی مباحثہ
۹۸ دہلی واسطے مطالعہ کے روانہ فرمایا جاوے اس پر بغور وا معاون نظر کرلوں گا۔
ایک
گزارش پنجم
مشورہ ضروری خدمت مبارک میں عرض کرتا ہوں کہ آیت لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ کو
جناب نے حیات مسیح میں قطعی الدلالت بڑے زور شور سے ثابت کیا ہے۔ علماء دہلی حضرت میاں
صاحب مد ظله و غیره و نیز مولوی محمد حسین بٹالوی اس آیت کو حیات مسیح میں قطعی الدلالت نہیں سمجھتے۔
چنانچہ جناب نے بھی بروقت ملاقات اس بیچمیدان سے یہ امر بیان فرمایا تھا اور نیز بذریعہ تحریرات آمدہ
از دہلی یہ امر احقر کو معلوم ہوا تھا اور نیز مولوی محمد حسین نے اشاعہ میں صرف اتنا لکھا ہے کہ یہ آیت مطلوب
میں اشارہ کرتی ہے۔ اندریں صورت یہ سب علماء اس استدلال میں آپ سے مخالف ہیں اگر اولاً مباحثہ
جناب ان علماء سے ہو جاوے اور پہلے باہمی آپس میں اس کا تصفیہ کر لیا جاوے تو بہتر ہے کہ اس کا ثمرہ
عظیم حاصل ہوگا ۔ احقر بھی اس امر خاص میں ان علماء کا موافق ہے جب تک کہ وہ حق پر رہیں بعد تصفیہ
باہمی کے جو امر حق ہوگا احقر تک بھی پہنچ جائے گا اور اگر یہ مشورہ پسند خاطر عاطر نہ ہو تو وہی مباحثہ دہلی
روانہ فرما دیا جاوے۔ انشاء اللہ تعالیٰ احقاقاً للحق اس پر بہت غور وامعان سے نظر کرلوں گا۔
گزارش ششم
علاقہ محبت اور ہجر ان کی نسبت جو جناب نے فرمایا اس کی نسبت یہ گذارش ہے کہ فی الحقیقت
احقر کو تو جناب کی خدمت میں اب تک ویسی ہی محبت ہے جیسا کہ سابق میں تھی اس وجہ سے جو اشعار
عربی جناب نے لکھے ہیں ان کو بار بار پڑھتا ہوں اور دل نیاز منزل پر ایک حالت رقت کی طاری ہوتی
ہے اور ان کے ساتھ ان اشعار کو بھی خم کرتا ہوں ۔
ولقد ندمت على تفرق شملنا ندما افاض الدمع من اجفاني
ونذرت ان عاد الزمان يلمنا ماعدت اذكر فرقة بلساني
واقول للحساد موتوا حسرة والله اني قد بلغت امانی
طفح السرور على حتى انه من فرط ما قد سرنی ابکانی
ياعين ما بال البكالك عادة تبكين في فرح وفي احزاني
اور عبارت جناب میں یہ جو منطوق بالمفہوم ہے کہ جب سے اس مسئلہ کوتم نے تسلیم کیا ہے۔ تب سے ہجران
ا النساء: ١٦٠
اختیار کیا گیا ہے یہ امر نفس الامر کے خلاف معلوم ہوتا ہے شاید واسطے خاطر داری اور مدارات عوام 99
کے مصلحتا یہ جتلانا منظور ہے کہ ہم ابتدا سے اس مسئلہ میں مخالف ہیں نہ متوقف کیونکہ جس روز تک
جناب والا دہلی سے واپس تشریف لائے ہیں اس روز تک تو ہجر ان کی ہاء ہوز بھی موجود نہ تھی حتیٰ کہ
بنا بر مدارات احقر کے کسی قدر علماء دہلی کی شکایت غیر مہذبی اور مرزا صاحب کی ثناء تہذیب احقر سے
نہ سے ایک بیان فرمائی اور مباحثہ کے سنانے کا بھی وعدہ غریب خانہ احقر پر تشریف لا کر فرمایا گیا اور دہلی ۔
عنایت نامه بنام احقر در جواب عریضہ ارسال ہوا جس میں کچھ تذکرہ مجمل مباحثہ کا تھا اور اس سے
پہلے وقت تشریف بری دہلی کے جناب والا نے بمعیت چند اشخاص معزز و مہذب اس احقر کے پاس
قدم رنجہ فرمایا اور ارادہ جانے کا دہلی کو بغرض مباحثہ ظاہر فرمایا گیا گویا احقر سے رخصت ہو کر دہلی تشریف
لے گئے اور اس سے پہلے جب مولوی محمد حسین صاحب اور جناب سے کسی مسئلہ میں کچھ مباحثہ ہوا تھا
اور احقر خدمت مبارک میں حاضر ہوا تو جناب والا نے اپنی زبان فیض ترجمان سے اس کل مباحثہ کی
زبانی نقل فرمائی اور یہ بھی ارشاد کیا کہ بعد اللتيا والتی میں نے تو مولوی محمد حسین صاحب کو دجال
کذاب کہہ دیا۔ یہ سب حال سن کر احقر کو اس امر سے نہایت رنج ہوا اور بعض احباب سے اس رنج کو
احقر نے ظاہر بھی کیا کہ مولوی محمد حسین صاحب کے ساتھ جو علماء مشہورین میں سے ہیں ایسا معاملہ و
مکالمہ مناسب نہیں تھا یہ سب واقعات اس امر کے شواہد ہیں کہ جناب والا کو مرزا صاحب کے امر میں
بسبب اس کے کہ ان کے دعاوی حیز امکان میں ہیں توقف تھا اور حیز امتناع میں نہ سمجھے گئے
تھے۔ چنانچہ روایت ثقات سے یہ امر بھی معلوم ہوا تھا کہ جناب نے حصہ اول اعلام کی نسبت ارشاد
فرمایا کہ اس میں جو ادلہ مندرج ہیں وہ ادلہ امکان کے اچھے لکھے ہیں۔ خلاصہ سب معروضات کا یہ
ہے کہ سابق اس سے دعاوی مرزا صاحب آپ کے نزدیک سلسلہ ممکنات شرعیہ میں داخل تھے نہ
ممتنعات شرعیہ میں ۔ اسی واسطے جناب کو توقف تھا اور یہ واقعات سب کے دیکھے ہوئے اور سنے
ہوئے ہیں ۔ اب اس کے خلاف کے اظہار میں جناب کی کوئی مصلحت ہے تو احقر کو اس میں کچھ کلام
نہیں ۔ صرف اظہاراً للصواب ایک امر حق ظاہر کیا گیا اور یہ بطور مبتداء الحق کہا گیا ہے اب
دیکھئے خبر اس کی مو واقع ہوتی ہے یا حلو ۔
گزارش هفتم
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کے اثر سے محفوظ رہنے کی نسبت جو ارشاد ہوا۔ وہ اگر چہ آپ
کی ذات محبت سمات سے متوقع ہے مگر آپ کے معتقدین اور متعظین سے کیونکر متوقع ہو۔ جناب کو
اگر اپنے دل پر پورا قابو ہے تو دوسروں پر کیا قدرت و اختیار ہے قلب المؤمن بين اصبعين من
اصابع الرحمن - بذرائع معتبر میں نے سنا کہ ایک جلسہ میں جو حال میں منعقد ہوا تھا اس میں میرے
سچے دوست مجمع البر والخير اسم با مسمے مولوی خیر اللہ صاحب وغیرہ نے آپ کو یہ مشورہ دیا
که مولوی محمد احسن یا تو اس مسئلہ سے توبہ کریں یا مباحثہ کر لیں ورنہ سلام کلام جملہ حقوق اسلام ان سے
ترک کئے جاویں اور زمرہ اہلحدیث سے خارج۔ اس کا تدارک جناب والا کی طرف سے کیا واقع ہوا ان
کے مشورہ کے بموجب ایک عنایت نامہ واسطے طلب مباحثہ کے تحریر فرمایا گیا جس سے بسبب ایسے شرورو
فساد کے نیاز مند کوسوں بھا گتا ہے اور کل بروز جمعہ بھی جلسہ وعظ میں بھی یہی اعلان کیا گیا۔ پھر احقر کو
اظہار صواب اور احقاق حق کی امید با وجود دخل دینے ایسے مجمع الخیروں کے کیونکر ہو اس کی کیا سبیل ہے۔
گزارش هشتم
طرز مناظرہ جو تبدیل فرمایا گیا ہے اور یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ایک میعاد کے بعد مدعی مجیب بن
جاوے اور مجیب مدعی ۔ یہ بھی رائے ناقص میں مستحسن نہیں معلوم ہوتا ۔ اگر چہ جناب نے اس کو بہت غور
اور فکر سے ایجاد کیا ہو کیونکہ ایسا انقلاب اور تبدیل بحث آداب مناظرہ سے رائے ناقص میں بالکل
خلاف ہے۔ غصب منصب جو علماء نظار کے نزدیک مذموم ہے ایسی صورت میں اس کا ارتکاب کرنا پڑ
جاوے گا۔ علاوہ بریں یہ عرض ہے کہ مباحثہ تو حیات و ممات ہی میں ہے اور جناب والا مدعی حیات کے
ہیں پس جب کہ جناب مدعی حیات کے نہ رہیں گے اور اس دعوے سے دستبردار ہو جاویں گے تو بحث
ختم ہو چکی ۔ آپ خود بخود قائل ممات کے ہو گئے کیونکہ حیات و ممات میں کوئی واسطہ تو ہے ہی نہیں
جو بحث باقی رہے ۔ اجتماع الضدین تو محالات میں سے ہے حیات بھی نہ ہو اور ممات بھی نہ ہو
اس کے کیا معنے ۔ ہاں اہل دوزخ کے واسطے ایسا کچھ ارشاد ہوا ہے کہ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيِي !
حیات و ممات میں ایسا تضاد ہے جیسا کہ وجود و عدم میں ۔ پھر یہ بات فہم ناقص میں نہیں آتی کہ
جناب والا ایک میعاد کے بعد دعوی حیات سے بھی دست بردار ہو جاویں اور پھر بھی ممات کے
قائل نہ ہوں اور بحث جاری رہے اس میں جناب والا کو کیا اظہار حق وصواب مرکوز خاطر عاطر ہے
الروم: ۲۴۲ الاعلیٰ : ۱۴
اندریں صورت فریقین کے پرچہ مساوی نہ رہیں گے ۔ تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيرى جناب والا نے ۱۰۱
یہ مسئلہ علمیہ عنایت نامہ میں ایسا مندرج فرمایا ہے کہ ہیچمد ان کی سمجھ میں نہیں آتا اور اغلب کہ دیگر
ہمہ دانوں کی سمجھ میں بھی نہ آوے گا پس طرز جدید رائے ناقص میں مستحسن نہیں ہے ۔ وہی طرز اور
وہی مباحثہ محررہ جناب جس سے دہلی میں فتح ہوئی ہے کافی ہے کیونکہ مجرب بھی ہو چکا ہے اندریں
صورت و ہی مباحثہ دہلی ہیچمدان کے پاس روانہ فرمادیجئے ۔ حق ہوگا تو قبول کرلوں گا ورنہ نظر کر کر
کچھ عرض کروں گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
گزارش نهم
جناب والا جب دہلی سے واپس تشریف لائے تو بروقت ملاقات کے احقر سے فرمایا تھا کہ جب
حضرت میاں صاحب مدظلہ نے بہت سا کچھ اصرار کیا کہ اگر مباحثہ کرتے ہو تو اس میں مولوی محمد
حسین صاحب وغیرہ سے ضرور بالضرور مشورہ کر لو کیونکہ تلاحق افکار سے علم میں ترقی ہو جاتی ہے تب
آپ نے میاں صاحب سے کہا کہ مجھ کو اپنی ادلہ پر ایسا وثوق ہے کہ حاجت اعانت اور مشورہ کی ہرگز
نہیں ہے مطلب یہی تھا گو الفاظ اور ہوں ۔ یہ سب قصہ جب سے احقر نے آپ کی خاص زبان فیض
ترجمان سے سنا ہے اگر چہ بذریعہ آمد خطوط بھی معلوم ہوا تھا تب سے احقر نہایت مضطرب اور بے قرار
ہے کہ وہ ادلہ قطعیہ دفعتاً کیونکر غیب الغیب سے عالم شہود میں پیدا و ظاہر ہوگئیں کہ نہ حضرت شیخ الکل
مدظلہ کے خیال میں آئیں اور نہ مولوی محمد حسین وغیرہ کی قوت متخیلہ میں گزریں اور تعجب پر تعجب
یہ ہے کہ روایت عدول و ثقات سے سنا گیا کہ چند روز قبل تشریف بری دہلی کے آپ نے بھی بر ما فر مایا
تھا کہ حیات مسیح پر کوئی دلیل قطعی نہیں معلوم ہوتی ۔ شرق سے غرب تک بھی اگر کوئی تفحص کرے تو بھی
ایسی دلیل نہ ملے گی پس جب کہ وہ ادلہ قطعیہ دفعتاً غیب الغیب سے عالم شہود میں آگئی ہیں اور مباحثہ
دہلی میں پیش ہو کر صورت فتح و صورت فتح و غلبہ بھی پیدا ہو گئی ہے تو وہ ادلہ قطعیہ محرہ پیش شدہ بعینہا ہیچمدان کے
پاس روانہ فرمادی جاویں۔ بھلا جب وہ اللہ قطعی الدلالت ہوں گی تو احقران کو کیونکر قبول نہ کرے گا اور
جو مقدمہ اس کا لکھا جا رہا ہے اگر آپ چاہیں تو اس کو نہ دکھلائیے کیونکہ وہ مقدمہ غایت الامر یہ ہے کہ
بطور مبادی کے ہوگا نہ بطور مقاصد اور اصول مطالب کے کیونکہ ایسے اصول و مقدمات مقاصد سب
قبل ہی سے معہد ہو چکے ہوں گے اصول مقاصد میں اس کو دخل ہی کیا ہے۔
گزارش دهم
جناب کو معلوم ہے کہ یہ احقر دس بجے سے شام تک کچہری میں کام سرکاری کرتا ہے صبح سے
النجم : ٢٣
۱۰۲ دس بجے تک کچھ سبق گھر پر پڑھاتا ہے۔ کچھ تلاوت قرآن مجید کی بطور نذر کے اپنے اوپر لازم اور
واجب کر لی ہے۔ بقیہ وقت حوائج خورد و نوش اور حقوق وغیرہ میں صرف ہو جاتا ہے اور دس بج جاتے
ہیں۔ اور اوقات جناب کے بالکل فارغ ۔ احقر کا یہ حال کہ کبھی تعطیل ہو گئی تو ایک گھنٹہ کی مجھ کو فرصت
مل گئی جس میں کچھ لکھ لکھا لیا یا کسی کتاب وغیرہ کا مطالعہ کر لیا۔ چنانچہ یہ ملتمسہ جمعہ کے روز لکھنے بیٹھا تھا
اس میں بعض احباب آگئے ملتوی رکھا گیا۔ لیکن اتفاقا آج بتاریخ یاز دہم ربیع الثانی بروز ہفتہ بھی تعطیل
تھی لہذا اس کو پورا کر لیا۔ ورنہ اگر تعطیل نہ ہوتی تو آج پورا بھی نہ ہوتا ۔ یہ احوال اوقات احقر کا جناب کو
معلوم ہے لیکن بمزید احتیاط اس واسطے التماس کیا گیا کہ اگر مباحثہ دہلی احقر کے پاس واسطے مطالعہ کے
روانہ کیا جاوے تو اس پر نظر اوقات فرصت میں کروں گا۔ جناب والا کی طرف سے تعجیل نہ فرمائی
جاوے کیونکہ تقبیل کی کچھ ضرورت بھی ایسی نہیں معلوم ہوتی ۔ سب کام تأمل اور تا نی سے اچھا ہوتا
ہے۔ ہاں البتہ جناب والا نے جو طرز مباحثہ دہلی تجویز کیا ہے احقر کو بہت مستحسن معلوم ہوتا ہے۔
دعوی حیات سے جس وقت دست برداری ہو گئی اس وقت ممات ثابت ہو جاوے گی اس میں تضیع
اوقات بہت کم ہوگی کیونکہ پھر بحث کی کچھ حاجت ہی نہ رہے گی ۔ اس تجویز کے استحسان میں احقر بالکل
آپ کا موافق ہے البتہ اتنا امر اس پر مزید عرض کرتا ہوں کہ وہی مباحثہ دہلی بعینها مرحمت ہو اسی پر نظر
کرلوں گا۔ تبدیل طرز مناظرہ کی کوئی ضرورت نہیں اور غیر مقبول ہے۔ مورخہ دہم ربیع الثانی روز جمعہ
وقت شام مطابق سیزدهم نومبر ۱۸۹۱ء۔
طرز استدلال مباحثہ دہلی پر نظر
حامدا ومصليا و مسلّما اس نیاز نامہ کا جواب مولوی صاحب نے جو بھیجا تو اس میں
گزار شہائے وہ گا نہ مندرجہ اخلاص نامہ کو تصدیق فرمایا لیکن اس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ کلمة حق
اريد بها الباطل اور کچھ عذرات باردہ ایسے تحریر فرمائے کہ احقران کو بالفعل شائع نہیں کرتا کیونکہ عوام
کو ان سے تلون طبع کا اور ثبوت مل جاوے گا اور طرز استدلال مباح جاوے گا اور طرز استدلال مباحثہ دہلی کا کچھ تبدیل فرما کر صرف آیت
ليؤمنن به قبل موته سے استدلال کیا اور آخر میں یہ بھی لکھا کہ ادلہ حیات مسیح میرے پاس اور بھی
بہت ہیں وہ پھر لکھی جاویں گی اور مطاوی تحریر میں بعض ایسے الفاظ تحریر فرمائے جو مولوی صاحب کی
شان سے بعید تھے اور طرز استدلال کی نسبت فرمایا کہ یہ وہی طرز ہے جو مباحثہ دہلی کا تھا احقر نے ۱۰۳
اس عنایت نامہ حال کو تین نوٹ بدیں خلاصہ مضمون دے کر بجنسها واپس کر دیا۔
خلاصہ مضمون نوٹ اول
الفاظ خلاف تہذیب کے خطوط احقر اور جناب کی تحریر میں آنا مناسب نہیں ورنہ مباحثہ نہ ہوگا۔
خلاصہ مضمون نوٹ دوم
اس تحریر کا مقابلہ اصل مباحثہ سے کرادیا جاوے۔
خلاصہ مضمون نوٹ سوم
کل ادلہ حیات مسیح اس تحریر میں جمع کر دی جاویں۔ بار بار ایک دعواے پر وقتاً فوقتاً متفرق ادلہ کا
پیش کرنا کچھ ضرور نہیں ہے ہاں فریقین کو اختیار ہے کہ جب تک چاہیں نقض و جرح ادلہ میں یا تائید
ان کی میں وقتاً فوقتاً تحریر کریں۔ اس کا جواب آج کی تاریخ تک مولوی صاحب کی طرف سے صادر
نہیں ہوا لہذا بعد انتظار بسیار احقر اب اس وعدہ کا ایفا کرتا ہے جو آغاز اخلاص نامہ میں نسبت تعبیر
اینکه می بینم به بیدار لیست یا رب یا بخواب ) کے کیا گیا تھا۔
تعبیر
تعبیر اس کی یہ ہے کہ مولوی صاحب کو مباحثہ دہلی میں فتح اور کامیابی حاصل نہیں ہوئی جیسا کہ
مشہور کر رکھا ہے بلکہ نا کامی ہوئی ہے جس کو احقر بعد نہ تعالیٰ ناظرین کو ثابت کر دکھاوے گا۔ انشاء اللہ
تعالی ۔ ناظرین کو مباحثہ کے معائنہ سے واضح ہوا ہوگا کہ جن علوم رسمیہ کی اعانت سے علماء ظاہر ایسے
مسائل میں بحث و نظر کرتے ہیں ان علوم میں سے سوائے نحو کے اور وہ بھی ادھورے طور پر مولوی صاحب
نے کسی ایک علم سے بھی مدد نہیں لی مثلاً دار مدار علماء نظار کا ایک علم اصول فقہ ہے مولوی صاحب نے
اس کی طرف بالکل توجہ نہیں فرمائی ورنہ تین چار سطروں میں مباحثہ ختم تھا۔ ہیچمدان بطور نمونہ کے بعض
علوم رسمیہ کی اعانت سے مجملاً کچھ کچھ عرض کرتا ہے۔ اگر مولوی صاحب بھی ان علوم رسمیہ کی اعانت رتا ہے ۔اگر صاحب ان رسموں کی
سے مباحثہ فرماویں گے تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ ہیچمد ان بھی تفصیل سے عرض کرے گا۔
علم اصول فقه
مولوی صاحب نے اس علم کی طرف بالکل توجہ نہیں فرمائی ۔ اگر چہ احقر کا منصب
مدعی کا نہیں ہے لیکن اس غرض سے کہ مولوی صاحب اس علم کی طرف توجہ فرماویں کچھ
عرض کرتا ہے کہ وفات عیسی بن مریم آیت انّی متوفیک سے بروایت صحیح بخاری
۱۰۴ عن ابن عباس أعنی ممیتک کے بطور عبارت النص کی ثابت ہے اور مولوی صاحب اگر تمام
تو غل اپنا جو علم اصول میں ان کو ہے صرف فرماویں گے تو اس کا نتیجہ شائد اس قدر حاصل ہو کہ حیات
عیسی بن مریم آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ سے بطور اشارة النص
کے ثابت کی جاوے لیکن یہ مسئلہ تمام کتب میں مندرج ہے کہ تُرَجَّحُ الْعِبَارَةُ عَلَى الْإِشَارَةِ وَقْتَ
التَّعَارُضِ پس وفات ثابت رہی اور حیات ساقط الاعتبار ٹھہری اور مباحثہ ختم ہوا۔
طرز دوم از روئے علم اصول فقہ
دوسرے طور پر آیت انی متوفیک حسب روایت صحیح بخاری کے وفات عیسی ابن مریم میں محکم
ہے۔ کیونکہ تعریف محکم کی کتب اصول فقہ اور نیز حضرت نواب صاحب بہادر مرحوم و مغفور نے حصول
المامول وغیرہ میں دیکھی ہے الْمُحْكَمُ مَالَهُ دَلَالَةٌ وَاضِحَةٌ اور بفرض تسلیم لفظ قبل موته حیات مسیح
پر اگر دلالت بھی کرے تو یہ دلالت واضح نہیں ہے کیونکہ اس میں ضمائر وغیرہ ذوالوجوہ ہیں اور روایتاً و
در ایتاً مفسرین کا ان میں بہت سا کچھ اختلاف ہے اور اسی کو متشابہ کہتے ہیں ۔ پس یہ لفظ متشابہ ہوا ۔ اسی
حصول المامول میں لکھا ہے وَالْمُتَشَابِهُ مَالَهُ دَلَالَةٌ غَيْرُ وَاضِحَةُ اب ظاہر ہے کہ ہوتے محکم کے
متشابہ کی طرف کیونکر رجوع ہو سکتا ہے لقوله سبحانه تعالى فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ
فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلہ کے اسی طرح پر اگر دیگر قواعد علم اصول
کی طرف رجوع کیا جاوے تو مباحثہ چار پانچ سطروں میں ختم ہو سکتا ہے مگر آپ احقر کو اس تقریر سے
مدعی نہ قرار دے لیویں یہ تقریر تو بطور نقض یا معارضہ کے عرض کی گئی ہے اور یہی سائل کا منصب ہے۔
طرز استدلال از روئے اصول حدیث
مولوی صاحب نے اس علم کی طرف بھی توجہ نہیں فرمائی ورنہ چار پانچ سطروں میں فیصلہ
ہو جاتا تقریر اس کی بطور نمونہ مجملاً یہ ہے کہ صحیحین کی حدیثوں سے جو ازالۃ الاوہام میں لکھی ہیں
وفات عیسی بن مریم ثابت ہوتی ہے اور اگر بعض روایات مرسل یا ضعیف وغیرہ سے حیات مسیح بن مریم
ثابت کی جاوے تو اس کو علم اصول حدیث کب تسلیم کرے گا ۔ وہ تو بآواز بلند پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ
احادیث متفق علیها جملہ احادیث پر مقدم ہیں ۔ پس وقت تعارض کے احادیث متفق علیہا جملہ احادیث پر
مقدم رہیں گی ۔ وهو المطلوب ۔
النساء: ۱۶۰ ۲ ال عمران: ۸
استدلال از روئے علم منطق
مولوی صاحب نے اس مباحثہ میں علم منطق سے بھی کام نہیں لیا اور نہ شکل اول بدیہی الانتاج
سے ایک دو سطر میں فیصلہ ہو جاتا مگر یاد رہے کہ میں مدعی نہیں ہوں بلکہ ناقض اور معارض ہوں ۔
بطور نمونہ کے تقریر اس کی یہ ہے۔ عیسی بن مریم كان نبيامن الناس ومات الناس حتّى
الانبياء يعني كلهم ما توا فعيسى بن مريم ايضًا مات مقدمہ صغری تو مسلّم ہی ہے اور
مقدمہ کبری ایسا مشہور ہے کہ اطفال مکتب لفظ حتی کی مثال میں پڑھا کرتے ہیں پس وہ بھی مسلم ہے
اور اگر مسلم نہ ہو تو آیت قرآن مجید موجود ہے ۔ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ لب وغير ذلك من الآيات
تنبیہ جامع مسجدوں میں اثناء خطب منظومہ اردو میں ائمہ مساجد پڑھا کرتے ہیں۔
آدم کہاں حوا کہاں مریم کہاں عیسی کہاں ہارون اور موسی کہاں اس بات کا ہے سب کو غم
ايضاً
حضرت آدم نبی نیچے زمیں کے چل بسے نوح کشتی بان عالم بھی یہاں سے چل بسے
یوسف و یعقوب و اسماعیل و اسحاق وخليل
اور سلیمان آسمانی مہر والے چل بسے
ہوڈ اور ادریس و یونس شیت وایوب و شعیب دعوت اسلام کر کے ٹھہرے چندے چل بسے
حضرت عیسی نبی دارد و موسی خاک میں لے کے توریت و زبور انجیل حق سے چل بسے
واسطے جن کے زمین و آسمان پیدا ہوا جنت الفردوس میں وہ حق کے پیارے چل بسے
الى آخر ما قال ۔
استدلال از روئے علم بلاغت
اس علم کی طرف بھی مولوی صاحب نے رخ تک نہیں کیا ورنہ بہت آسانی سے فیصلہ ہو سکتا تھا
مطول اور اس کے حواشی میں لکھا ہے وتقديم المسند اليه للدلالة على ان المطلوب
انماهو اتصاف المسند اليه بالمسند على الاستمرار لا مجرد الاخبار بصدوره
عنه كقولك الزاهد يشرب و يعزب دلالة على انه يصدر الفعل عنه حالة فحالة
على سبيل الاستمرار قال السيد السند على قول العلامة۔ انما يدل عليه الفعل
آل عمران : ۱۴۵
١٠٦ المضارع ۔ قد يقصد بالمضارع الاستمرار على سبيل التجدد و التقضى بحسب
المقامات و وجه المناسبة ان الزمان المستقبل مستمر يتجدد شيئًا فشيئًا فناسب
ان يراد بالفعل الدال عليه معنى يتجدّد على نحوه بخلاف الماضي لانقطاعه
و الحال لسرعة زواله ۔۔۔۔۔۔ الى آخر العبارة۔ حاصل مطلب اس کا یہ ہے کہ تقدیم مسند الیہ
کی کبھی دلالت کرتی ہے اس بات پر کہ مسند الیہ مسند کے ساتھ بطور استمرار کے متصف ہے اور وہاں پر
صرف یہی مطلوب نہیں ہوتا کہ مسند کے صادر ہونے کی مسند الیہ سے خبر دی جاوے جیسا کہ زاہد شراب
پیتا ہے اور طرب و خوشی کرتا ہے۔ السید السند فرماتے ہیں کہ مضارع سے استمرار کا قصد علی سبیل التجدد
اور تقضی کے بحسب مقامات کے قصد کیا جاتا ہے اور صیغہ مضارع کا جو واسطے دلالت کرنے کے اوپر
استمرار کے خاص کیا گیا اور ماضی و حال کو استمرار کے واسطے مقرر نہ کیا اس کی یہ وجہ ہے کہ زمانہ مستقبل
ایک ایسی شے مستمر ہے جو چیزے چیزے متجدد ہوتی رہتی ہے۔ پس جو فعل کہ اس زمانہ متجدد پر دلالت
کرے اسی کو دوام تجددی کے واسطے مقرر رکھا گیا اور یہی مناسب تھا۔ بخلاف ماضی کے کہ وہ منقطع
ہو چکا اور حال سریع الزوال ہے۔ السید السند دوسری جگہ ہوامش مطول میں لکھتے ہیں وقد يقصد
في المضارع الدوام التجددى وقد سبق تحقيقه ۔ دوسری جگہ مطول میں لکھا ہے۔ کما
في قوله تعالى اللهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمُ بعد قوله تعالى إِنَّمَا نَحْنُ
مُسْتَهْزِءُونَ حيث لم يقل الله مستهزئ بهم بلفظ اسم الفاعل قصداً الى
حدوث الاستهزاء و تجدده وقتا بعد وقت الى قوله و هكذا كانت نكايات الله
في المنافقين و بلايا النازلة بهم يتجدد وقتا فوقتا وتحدّث حالا فحالا انتهى
و ايضا قال كما ان المضارع المثبت يفيد استمرار الثبوت يجوز ان يفيد المنفى
استمرار النفى وغير ذلك من العبارات الصريحة۔ پھر اس صیغہ مستقبل کے دوام تجددی
کے واسطے مستعمل ہونے میں کسی کا خلاف بھی نہیں معلوم ہوتا ایک مسئلہ اتفاقیہ ہے۔ پس اگر حضرت
مرزا صاحب نے حسب مقتضائے مقامات قرآن مجید میں مستقبل سے معنے دوام تجددی کی مراد لی تو
کونسا محذور لازم آیا بینوا توجروا ! لومباحثہ ایک صفحہ میں ختم ہو گیا۔
البقرة : ١٦ ٢ البقرة: ۱۵
L
علم اسماء الرجال
اس علم کی طرف مولوی صاحب نے صرف اس قدر توجہ فرمائی ہے کہ رجال اسناد قراءت قبل
موتهم کی توثیق و تعدیل حضرت مرزا صاحب سے دریافت فرمانے لگے مگر جو روات کہ مولوی
صاحب کی روایات مندرجہ مباحثہ میں قابلِ تنقید واقع ہوئی ہیں ان کا کچھ بھی احوال تحریر نہ فرمایا۔ پھر
حضرت مرزا صاحب سے رواۃ اسناد اس قراءت کی توثیق جو تفاسیر معتبرہ میں بحوالہ مصحف ابی بن کعب
لکھی ہے یہ بعد تسلیم کر لینے اس قراءت کے مصحف ابی میں توثیق رجال کیوں دریافت فرمائی گئی۔
تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيری - علم اسماء الرجال میں کمال تو یہ ہوتا کہ جو راوی کی زبان سے نکلتا اس
کی وفیات و سنین ولادت اور اعمار اور سوانح عمری اور کئی اور القاب اور جملہ اسباب قادحہ خفیہ غیر خفیہ
زبانی بیان فرما دئے جاتے ورنہ اب تو اکثر کتب حدیث کے حواشی پر اسماء الرجال چڑھا ہوا ہے۔ ادنیٰ
طالب علم نقل کر سکتا ہے۔ مولوی صاحب کی اس میں کیا خصوصیت ہے۔ پس کوئی کمال علم اسماء الرجال
میں مولوی صاحب نے یہاں پر ظاہر نہیں فرما یا شاید کسی اور وقت کے لئے رکھ چھوڑا ہو۔
علم قراءت
اس علم کی طرف مولوی صاحب نے بالکل توجہ نہیں فرمائی ۔ ورنہ چند سطور میں فیصلہ ہو
جاتا۔ بطور نمونہ کے تقریر اس کی مجملاً یہ ہے کہ اگر تسلیم کیا جاوے کہ قراءت مندرجہ مصحف ابی بن کعب
بالکل قراءت شاذہ ہے تو قراءت مشہورہ کے لئے اس کے مبین و مفسر ہونے میں کیا کلام ہے۔
یہ مسئلہ بھی قراء وغیرہ کے نزدیک مسلم ہے۔ اتقان وغیرہ میں لکھا ہے ۔وقال ابو عبیدة فی فضائل
القرآن المقصد من القراءة الشاذة تفسير القراءة المشهورة و تبيين معانيها الى قوله فهذه
الحروف و ما شاكلها قد صارت مفسرة للقران وقد كان يروى مثل هذا عن التابعين في
التفسير فيستحسن فكيف اذا روى عن كبار الصحابة ثم صار في نفس القراءة فهو اكثر
من التفسير واقوى فادني ما يستنبط من هذه الحروف معرفة صحة التاويل - انتهى ۔ چونکہ
متعلق علم قراءت کے مولوی صاحب نے کچھ بھی تحریر نہیں فرمایا لہذا زیادہ طول نہیں کیا گیا۔
النجم : ٢٣
۱۰۸﴾ جب مولوی صاحب کچھ تحریر فرماویں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ خاص اس قراءت کی نسبت بہ تفصیل اور بھی
لکھا جاوے گا ۔ واضح ہو کہ ابی بن کعب وہ صحابی جلیل القدر ہیں جن کی نسبت حضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ارشاد فرماتے ہیں وَ أَقْرَأُ كُمُ أُبَى وايضا قال قال رسول صلى الله عليه و سلم لابی بن
كعب ان الله امرنى ان اقرأ عليك القرآن قال أ الله سمانى لك قال نعم قال و قد
ذكرت عند رب العلمين قال نعم فذرفت عيناه متفق علیہ اور ان حضرت ابی کا ایک
مصحف بھی ہے جس کی ترتیب سور اتقان وغیرہ میں لکھی ہے۔
علم تفسیر
مولوی صاحب نے اس علم کی طرف صرف اس قدر توجہ فرمائی ہے کہ بعض تابعین کے اقوال دربارہ
ترجیح اپنی معنی مختار کے تفسیر ابن کثیر سے نقل کئے ہیں اور حضرت ابو ہریرہ کا فہم اور کچھ حضرت ابن عباس
سے ایک آدھ قول نقل فرمایا ہے اور پر چہ ثانی میں مولوی صاحب نے یہ بھی اقرار کیا ہے کہ اس
میرے معنی کی طرف ایک جماعت سلف میں سے گئی ہے یعنی اس آیت کی تفسیر مختلف فیہ اور ذوالوجوہ
ہے اجماعی طور پر ایک معنے نہیں ہیں اور یہ بھی اقرار ہے کہ فہم صحابی کو میں حجت نہیں جانتا۔ باوجود اس
کے مولوی صاحب نے فن تفسیر کی طرف بالکل توجہ نہیں فرمائی ۔ فن تفسیر کے رو سے کسی ایسی آیت کے
معنی میں جس میں تعلق کسی پیشین گوئی کا ہو واقع ہونے پیشین گوئی تک قطعی کچھ فیصلہ نہیں ہو سکتا۔
صرف ایک اجتہادی امر ہے کیونکہ حقیقت پیشین گوئی کی لا علم لنا میں داخل ہے بخلاف دیگر مطالب
ضرور یہ تفسیر یہ کے کہ وہ علمتنا میں داخل ہو سکتے ہیں اور قطعی فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔ مولوی صاحب
باوجود یکہ اس آیت کو متعلق پیشین گوئی قرار دیتے ہیں پھر بھی لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ لا
کا کچھ خوف نہ کیا اور آیت کی تفسیر میں اقوال رجال غیر معصومین سے یہ بات قطعی طور پر یقین کر لی
کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ بعد نزول عیسی بن مریم کے اور قبل موت اس کی کے جس میں سب
اہل کتاب حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے جب کہ آیت ذوالوجوہ اور متشابہ ہے اور مولوی
صاحب کے نزدیک اس کا تعلق بھی پیشین گوئی سے ہے تو معہذا قطعی اور یقینی طور پر مولوی
صاحب کون سے علم سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ نے بھی شکی طور پر اپنے فہم کو ترجیح
دی تھی و بس ۔ کیا مولوی صاحب کو علم غیب ہے؟ یا اس آیت کی تفسیر میں کسی حدیث صحیح مرفوع
بنی اسرائیل : ۳۷