اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
L
نحوی لازم نہیں آتا ۔ البتہ آیت اول میں چونکہ صرف نون تاکید ہے لام تاکید نہیں لہذا وہ صرف ۱۲۱
استقبال کے واسطے ہے ۔ اور آیت دوم فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا " میں ) میں لام تاکید
معہ نون تاکید موجود ہے۔ پس اسکے حال و استقبال ہونے میں کوئی محذور نہیں ہے علی ھذا
القیاس ۔ آیت سوم وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ " میں حال و استقبال
دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں ان آیات کو صرف استقبال پر حمل کیا ہو تو ہم کو کچھ
مضر نہیں اور آیت چهارم لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنہ سے میں حال و استقبال دونوں
مراد ہو سکتے ہیں اور ہم یہ کب کہتے ہیں کہ ہر جگہ حال ہی مراد ہوا کرے اور لَتَنْصُرُنہ میں صرف
استقبال ہی مراد ہونا ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ آیت پنجم لَتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ ۴ ۱۰ میں لام تاکید معہ نون تاکید موجود ہے حال و
استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں صرف استقبال کا مراد ہونا ان آیات میں
لکھا ہو تو ہم کو کچھ معفر نہیں ۔ اور آیت نمبر ۴ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ 2 اگر خبر بمعنے انشاء کے ہے
اور اس واسطے صرف استقبال مراد ہے تو ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ آیت ششم لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ
میں دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کوئی محذور لازم نہیں آتا آیت ہفتم وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ میں لام
تاکيد مع نون تاکید موجود ہے ۔ حال و استقبال دونوں مراد ہیں ۔ ورنہ اس کے کیا معنے کہ وہ
مہاجرین اللہ تعالیٰ کے راہ میں قتل تو کئے گئے اور اُس کی راہ میں تکلیفیں اُٹھا چکے اور ابھی تک
جنت میں داخل نہیں ہوئے اور ہزاروں برس کے بعد کہیں جنت میں داخل ہونگے بلکہ ہم تو یہ
کہتے ہیں کہ نزول آیت کے وقت میں بھی داخل ہوئے اور ہونگے اور داخل ہوتے چلے جاتے
ہیں یاد کرو القبر روضة من رياض ا الجنة الخ ۔ آیت ہشتم وَلَا ضِلَّنَّهُمْ ^ کے بھی
مضارع ہونے میں کوئی محذور نہیں ۔ ابلیس کا اضلال حضرت آدم کے وقت دخول جنت سے
متحقق ہے ۔ آیت نم لَتَجِدَنَّ 2 میں بھی دونوں زمانے مراد ہو سکتے ہیں۔ کونسا محذور لازم آتا
ہے بیان کیا جاوے اس میں نظر کی جاوے گی ۔ آیت دہم ۔ لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللهُ " میں بھی خالص
استقبال کا بطور وجوب ولزوم کے مراد ہونا کچھ ضرور نہیں و من ادعى فعليه البيان ۔ آیت یاز دہم۔
لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ " میں بھی دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کیونکہ مرتے جاتے ہیں۔
البقرة : ۱۴۵ - البقرة : ۱۵۶ ۳ آل عمران: ۸۲ ۴ آل عمران: ۱۸۷ ۵ آل عمران: ۱۸۸
آل عمران: ۱۹۶ ۸ النساء : ۱۲۰ ۹ المائدة: ۸۳ ا المائدة ۹۵ ال النساء: ۸۸
۱۲۲﴾ اور جمع ہوتے جاتے ہیں اور یہ جمع قیامت تک رہے گا۔ قیامت اُسکی انتہا ہے کیونکہ الی
انتہا کے واسطے آتا ہے آیت فَلَنَسْتَلَنَّ الَّذِينَ کے میں صیغہ فلنسئلن مضارع ہو سکتا
ہے کیونکہ لام تاکید معہ نون تاکید کے اُس میں موجود ہے اور دوام تجددی بھی مراد ہو سکتا
ہے۔ شروع سوال وقت موت سے ہی برزخ میں بھی ہوتا ہے اور حشر و نشر اجساد میں بھی
رہے گا تا دخول جنت یا نار۔ شاہ عبدالقادر صاحب ترجمہ اسکا زمانہ حال کے ساتھ فرماتے
ہیں سو ہم کو پوچھنا ہے اُن سے جن پاس رسول بھیجے تھے اور ہم کو پوچھنا ہے رسولوں سے۔
آیت لَا قَطِعَنَ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ میں حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے
ہیں ۔ شاہ ولی اللہ صاحب نے ترجمہ بلفظ مضارع کیا ہے۔ البتہ ببرم دستہائے شمارا و پاہائے
شمارا - آیت وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ سے میں بھی دونوں زمانے
مراد ہو سکتے ہیں اور کوئی محذور لازم نہیں آتا۔ کیونکہ وقت نزول آیہ سے یعنی حضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت سے یہود پر عذاب نازل ہونا شروع ہو گیا اور یہ عذاب اُن پر قیامت تک
نازل رہے گا۔ اسی واسطے ترجمہ اس آیہ کا حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے بلفظ مضارع کیا
ہے۔ و یادگن چوں آگاہ گردانید پروردگار تو که البته بفرستند برایشان تا روز قیامت آیت
وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُونَا " میں حال و استقبال دونوں مراد ہیں کیونکہ اس کے کیا
معنے کہ کفار پیغمبروں کو اذیت تو دے چکے یا دیتے ہیں اور ان پیغمبروں نے ابھی تک
صبر نہیں کیا کسی آئندہ زمانہ میں صبر کریں گے اور زمانہ حال میں بے صبر ہیں
إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ ، آیت وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ
لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ اَرْضِنَا الآية میں بھی حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں۔
کوئی محذور لازم نہیں آتا ۔ خصوصاً جبکہ لحاظ کی جاوے تعریف زمانہ حال کی جو او پرگزرچکی کہ
زمانہ حال ایک امر عرفی ہے اور اُسکی مقدار بلحاظ افعال کے مختلف ہے اور وہ مفوض الی
العرف ہے۔ آیت وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ مَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ میں تسلیم کیا
که صرف زمانہ استقبال مراد ہے مگر ہم کو یہ کچھ مضر نہیں ۔ ہم یہ کب کہتے ہیں کہ ایسے صیغ میں
زمانہ حال ضرور بالضرور مراد ہی ہوتا ہے اور آیت مذکورہ میں ایک صارف بھی موجود ہے۔
۳-۲-۱ الاعراف : ۷ ۱۲۵ ۱۶۸ ۴ ابراهیم : ۱۳ ۵ ص: ۲۶ ابراهيم : ۱۴ کے النحل : ۹۳
کہ جسکے سبب سے زمانہ حال مراد نہیں ہو سکتا کہ وہ لفظ یوم القیامة کا ہے مگر مولانا شاہ ولی اللہ صاحب ۱۲۳
نے ترجمہ اسکا بلفظ مضارع کیا ہے۔ والبتہ بیاں کند برائے شما روز قیامت آنچہ دراں اختلاف ہے
نمودید ۔ شاید حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے ترجمہ بلفظ مضارع اسواسطے کیا ہے کہ من مات فقد
قامت قيامته ، حدیث صحیح ہے پس یہ بیان بطور استمرار کے ہمیشہ جاری ہے قیامت تک یعنی حشر
اجساد تک - آیت وَلَتُسْأَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ میں دونوں زمانے حال و استقبال مراد ہو سکتے
ہیں۔ کوئی محذور لازم نہیں آتا۔ شاہ عبد القادر صاحب نے ترجمہ آیت کا برعایت زمانہ حال کیا ہے۔ یعنے اور
تم سے پوچھ ہونی ہے جو کام تم کرتے تھے۔ یہاں تک جس قدر آیتیں مولوی صاحب نے لکھیں وہ سب
مناقض اور منافی دعوے مولوی صاحب کے ہیں اور موید حضرت اقدس مرزا صاحب کے وَلَنِعْمَ مَا قِيلَ
عدو شود سبب خیر گر خدا خواهد خمیر مایه دوکان شیشه گرسنگ است
اس مقام پر ہیچید ان کو وہ مثل یاد آئی جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسی آیت کے رکوع میں
بیان فرمایا ہے قال الله تعالى - وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْ لَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ
انكانا و آيت فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ کے میں حال
واستقبال بلکہ استمرار مراد ہے کوئی محذور لازم نہیں آتا۔ اور شاہ ولی اللہ صاحب نے بھی ترجمہ
اسکا بلفظ مضارع کیا ہے۔ ہر آئینہ زندہ نیمش بزندگانی پاک و بدهیم آنجماع را مزد ایشاں ۔ اور
شاہ عبد القادر صاحب فائدہ میں لکھتے ہیں اچھی زندگی قیامت کو جلا دینگے یا دنیا میں اللہ کی
محبت اور لذت میں ۔ آیت وَقَضَيْنَا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ فِي الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي
الْأَرْضِ مَرَّتَيْ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِيرًا 1 میں اگر زمانہ استقبال ہی مراد ہے تو
حضرت مرزا صاحب کو کچھ مضر نہیں کیونکہ حضرت اقدس اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ کسی جگہ
ان صیغ میں خالص زمانہ استقبال مراد نہیں ہو سکتا بلکہ وہ تو یہ فرماتے ہیں کہ بحسب مقامات
ایسے صیغ میں کہیں تو دوام تجد دی مراد ہوتا ہے جیسا کہ حواشی مطول سے صیغہ مستقبل کا ہونا دوام
تجددی کے واسطے نقل ہو چکا اور کہیں حال و استقبال مراد ہوتا ہے اور کہیں خالص استقبال چونکہ
یہاں پر سیاق آیہ میں چند قرائن صارفہ عن ارادة الحال موجود ہیں اسواسطے حال مراد نہیں خالص
استقبال مراد ہے۔ لیکن مولوی صاحب کا استقبال تو یہاں پر بھی موجود نہیں کیونکہ نزول آیت سے
ل النحل : ۹۴
النحل : ٩٣ النحل: ۹۸ بنی اسرائیل : ۵
۱۲۴ بہت پہلے دونوں مرتبہ فساد بھی اسرائیل کے زمانہ ماضی میں ہو چکے ہیں ۔ اول فساد کی سزا میں
جالوت غالب ہوا اور دوسرے فساد کی جزا میں بخت نصر غالب ہو چکا ۔ آیت وَلَيَنْصُرَنَّ الله
مَنْ يَنْصُرُه لے میں دونوں زما لے میں دونوں زمانہ حال و استقبال مراد ہیں اور کوئی محذور نہیں بلکہ یہاں پر مضارع
ہونا ضروری ہے بلکہ دوام تجدد ہی کا مراد ہونا انسب ہے۔ کیونکہ جو شخص جس وقت سے ارادہ
نصرت الہی کرتا ہے اُسی وقت سے نصرت الہی شامل حال اسکے ہونے لگتی ہے اگر چہ دوسروں کو
محسوس نہ ہو۔ آیت : - لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ کے میں دونوں زمانہ حال و استقبال مراد
ہو سکتے ہیں کیونکہ لفظ استخلاف کا عام ہے شامل ہے استخلاف روحانی اور جسمانی دونوں کو ۔ پھر
روحانی استخلاف تو وقت بعثت سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ سلمنا کہ استخلاف جسمانی و ظاہری ہی
مراد ہے تو کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خلیفہ اللہ نہیں تھے بلکہ ان سب وعدوں مندرجہ آیت
کا ایفا تو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے شروع ہو گیا تھا۔ پھر اگر آیت مذکورہ میں زمانہ
حال بھی مراد ہو تو کونسا محذور نحوی لازم آتا ہے۔ خصوصاً اُس حالت میں کہ مطول وغیرہ سے
تصریح ہو چکی کہ زمانہ حال کا ایک امر عرفی ہے اور اس کی مقادیر مختلف ہیں جو مفوض ہیں اہلِ
عرف پر ۔ آیت لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا سے دونوں زمانہ حال و استقبال مراد ہو سکتے ہیں
مقدار زمان الحال مفوض الى العرف ۔ اسی واسطے شاہ ولی اللہ صاحب نے ترجمہ اس
آیت کا ساتھ لفظ مضارع کے کیا ہے۔ ہر آئینہ عقوبت کنم او را عقوبت سخت ۔ اور اگر خالص
استقبال ہی مراد ہو تو حضرت اقدس مرزا صاحب کو کچھ مضر نہیں ہے۔ وہ کب قائل ہیں کہ ایسے
صیف میں زمانہ حال التزاماً مراد ہوتا ہے۔ آیت لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا " میں حال و استقبال بلکہ
دوام تجددی اور استمرار مراد ہے اسمیں کونسا محذور نحوی لازم آتا ہے۔ خود وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِينَا اس کی دلیل ہے جو متضمن شرط کو ہے اگر یہ شرط زمانہ ماضی میں واقع
ہو چکی تو جزا اسکی بھی زمانہ ماضی میں واقع ہو چکی اور اگر یہ شرط زمانہ حال میں متحقق ہو تو جزا
اس کی زمانہ حال میں متحقق ہوتی ہے اور اگر شرط زمانہ استقبال میں واقع ہو گی تو جزا اس کی
بالضرور زمانه استقبال میں متحقق ہوگی ۔ خلاصہ یہ ہے کہ یہ آیت بمنزلہ قضیہ شرطیہ فیصلہ لزومیہ
کے ہے۔ مولوی صاحب اس بارہ میں جب کچھ مباحثہ منطقیہ بیان فرماویں گے تو ہیچمد ان بھی
انشاء اللہ تعالیٰ کلام کو بسط کر دے گا ۔ آیت وَلَتَعْرِ فَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ میں دونوں
الحج : ۴۱ ۲ النور : ۵۶ النمل : ۲۲ ۴-۵ العنكبوت : ۷۰ محمد : ۳۱
زمانه حال و استقبال مراد الہی ہیں زمانہ استقبال کی کوئی تخصیص ضروری نہیں ہے اسی واسطے ۱۲۵
ترجمہ اسکا مولانا شاہ ولی اللہ صاحب نے بلفظ مضارع کیا ہے۔ والبته بشناسی ایشان را
در اسلوب سخن - آیت لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَ بِمَا عَمِلْتُمْ ! اگر صرف زمانہ استقبال ہی مراد
مان لیا جائے تو حضرت اقدس مرزا صاحب کو کچھ مضر نہیں زمانہ حال کا ارادہ اُن کے نزدیک لازم
اور واجب نہیں اور اس آیہ میں جو خالص زمانہ استقبال مراد ہوا تو اس کا سبب یہ ہے کہ سیاق آیت
میں قرائن صارفہ عن ارادة الحال موجود ہیں کیونکہ یہ آیت جواب ہے زعم کفار کا کہ بعث ہرگز نہ
ہو گا لہذا جواب میں بھی صرف استقبال مراد ہوا ۔ قال الله تعالى - زَعَمَ الَّذِينَ
كَفَرُوا أَن لَّنْ يُبْعَثُوا قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذَلِكَ
عَلَى اللهِ يَسِير ۲ ۲۸/۵ ظاہر ہے کہ لن مضارع کو خالص استقبال کے واسطے کر دیتا ہے پس
جبکہ زعم کفار صرف نفی بحث استقبال کے واسطے تھا تو جواب اور اُن کی رد میں بھی صرف استقبال
ہی مراد لیا گیا۔ پس یہاں پر ایک قرینہ صارفہ عن ارادة زمان الحال موجود ہے۔ اور اگر آغاز
بعث کا وقت موت سے لیا جاوے اور انتہا اس کا یوم النشور اور حشر اجساد تک ہو بلحاظ
حدیث صحیح کے کہ من مات فقد قامت قيامته وارد ہے تو زمانہ حال بھی مراد ہو سکتا ہے۔
آیت لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ سے میں لام تاکید جو حال کے واسطے آتا ہے معہ نون تاکید
ثقیلہ کے موجود حال و استقبال دونوں زمانہ مراد ہیں۔ نہیں معلوم مولوی صاحب نے اکثر آیات
گزشتہ جن میں بحسب مقامات کہیں حال و استقبال دونوں مراد ہیں اور کہیں دوام تجد دی
مراد ہے۔ خصوصاً آیت ھذا کو خالص استقبال کے واسطے کیوں قرار دیا ہے۔ آیت ھذا کی تفسیر
ملخصاً فتح البیان سے لکھی جاتی ہے تا کہ ناظرین کو ثابت ہو کہ خالص استقبال کا التزاماً مراد ہونا
اس آیہ میں محض غلط اور باطل اور مخالف ہے تفسیر حضرت تئمہ محدثین حضرت نواب صاحب بہادر
مغفور و مرحوم کے۔ حضرت مرحوم نے تفسیر آیت مذکورہ میں جو لکھا ہے اس کا حاصل یہ ہے۔ حالا
بعد حال قالى الشعبى و مجاهد لتركبن يا محمد سماء بعد سماء قال الكلبي يعنى
تصعد فيها و هذا على القراءة الاولى وقيل درجة بعد درجة و رتبة بعد رتبة في القرب
من الله و رفعة المنزلة و قيل المعنى لتركبن حالا بعد حال كل حالة منها مطابقة
أن التغابن : الانشقاق : ۲۰
۱۲۶ لاختها في الشدة وقيل المعنى لتركبن ايها الانسان حالا بعد حال من
كونك نطفة ثم علقة ثم مضغة ثم حيا وميتا و غنيًا و فقيرًا قال مقاتل
طبقا عن طبق يعنى الموت و الحيوة و قال عكرمة رضيع ثم فطيم ثم غلام
ثم شاب ثم شيخ و عن ابن مسعود قال يعني السماء تنفطر ثم تنشق ثم
تحمر و قيل يعني الشدائد واهوال الموت ثم البعث ثم العرض و قيل
لتركبن سنن من كان قبلكم كما ورد في الحديث الصحيح انتهى حاصله
وملخصه۔ بالا خراب ناظرین کی خدمت میں ایک گزارش ضروری یہ ہے کہ جناب
مولوی صاحب نے پرچہ نمبر دوم میں فرمایا ہے ۔ کہ بیضاوی میں لکھا ہے کتب الله
لاغلبن انا و رسلي بالحجة " ظاہر ہے کہ لوح محفوظ میں جب لکھا تھا اس وقت اور
اس سے پہلے غلبہ متصور نہ تھا کیونکہ غلبہ کے لیے غالب مغلوب ضروری ہیں اُس وقت نہ رسل
تھے نہ اُن کی امت تھی یہ سہ امت بھی یہ سب بعد اس کے ہوئے ہیں انتھی ۔ یہ ہیچمدان مولوی صاحب
کے قول کی اور تائید کرتا ہے کہ جناب نے بیضاوی کا حوالہ جس کی تفسیر کو آیت لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
میں آپ محض باطل اور غلط فرما چکے ہیں ناحق تحریر فرمایا۔ خود قرآن شریف میں موجود ہے
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ ظاہر ہے کہ کتابت لوح محفوظ کی سب سے
سابق ہے زمانہ ماضی و حال و استقبال جمله از منه ثلاثه کتابت لوح محفوظ سے زمانہ استقبال
میں واقع ہیں فیصلہ شد۔ مولوی صاحب نے تمام نزاع استمرار و ماضی و حال حضرت اقدس
مرزا صاحب کا ختم کر دیا۔ و الله الحمد
ہوئی ماضی و یا کہ حال ہوا
چلو جھگڑا ہی انفصال ہوا
چونکہ مولوی صاحب کا اقرار پر چہ ثانی میں بدیں خلاصہ مضمون مندرج ہو چکا ہے کہ اصل اور
عمدہ بحث کل ابحاث مندرجہ پر چہ ہائے ثلاثہ کی بحث نون تاکید کی ہے پس جبکہ نون تاکید کا
نزاع ہی سب ختم ہو چکا ۔ لہذا کل پر چہ ہائے ثلاثہ کا جواب بھی ختم ہو گیا ۔ مگر بفرمائش بعض
احباب بطور قال و اقول کے بھی جواب دیا جاتا ہے۔ قال اگر جناب مرزا صاحب الی
قولہ تو میں اپنے اس مقدمہ کو غیر صحیح تسلیم کر لونگا ۔ اقول حضرت اقدس مرزا صاح مرزا صاحب تفاسیر
معتبرہ اور آیات بینات سے یہ بات ثابت فرما چکے کہ فان حقيقة الكلام للحال و لا
البروج : ۲۲-۲۳
وجه لان يراد به فريق من اهل الكتب يوجدون حين نزول عیسی علیه ۱۲۷
السلام وقال الزجاج هذا القول بعيد لعموم قوله تعالى وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
والذين يبقون يومئذ يعنى عند نزوله شرذمة قليلة منهم - كذا في فتح البيان -
اور اس ہیچمد ان کے بیان سے بحوالہ مطول و ہوامش وغیرہ اُس کے کے دوام تجد دی اور حال و
استقبال کا مراد ہونا بحسب مقامات مناسبہ ثابت ہو چکا ۔ پس اب مولوی صاحب کو لازم ہے کہ
بہ تقاضائے اتقاء خشية الهیه کے حسب اقرار خود اس اپنے مقدمہ کو غیر صحیح تسلیم فرماویں قال
اور حاصل ترجمہ یہ ہے۔ اقول حضرت اقدس مرزا صاحب آیات بینات سے یہ امر بخوبی ثابت
فرما چکے کہ ایسا زمانہ قیامت تک کبھی نہیں آسکتا کہ بسیط الارض پر کوئی فرقہ کفرہ فجرہ کا باقی نہر ہے۔
ہاں البتہ غلبہ اور ظہور اہل اسلام کا کبھی جسمانی طور پر اور کبھی روحانی طور پر اور کبھی براہین احمد یہ
کے رُو سے بالضرور ہو گا ۔ خود آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله جو مفسرین نے زمانہ سیح بن مریم کے واسطے لکھی ہے یہی
مضمون بآواز بلند ندا کر رہی ہے اور جمیع ما فی الارض کی ہدایت تو مشیت الہیہ کے محض خلاف
ہے۔ قال الله تعالى وَلَوْ شِئْنَا لَا تَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدُهَا وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي
لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ " ايضا قال تعالى وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ
لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذَلِكَ
خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
و غير ذلك من الآيات الكثيرة المصرحة بذالك قوله تو اس معنے کے غلط
ہونے کی یہ وجہ ہے کہ صاحب القول الجمیل سلمہ اس مقام پر غلط فاحش کا مصدر ہوا ہے الی قولہ
اس لئے یہ معنی غلط ہے۔ اقول مولا نا صرف صاحب قول الجمیل سلمہ نے ہی اس جملہ کو جملہ
انشائیہ نہیں قرار دیا بلکہ جملہ نخوبین ایسے جملہ کو جو مصدر بقسم ہو خواہ وہ قسم مقدر ہو یا ملفوظ جملہ انشائیہ
کہتے ہیں اور حصر جملہ انشائیہ کا صرف صیغہ امر میں یہ جناب والا کا ہی ایجاد ہے۔ جملہ انشائیہ کی اقسام
تو سوا امر کے اور بہت ہیں جو ہر ایک کتاب صغیر و کبیر نحو میں مذکور ہیں۔ اس مسئلہ کو نحو میر خوان
اطفال بھی جانتے ہیں۔ صاحب القول الجمیل سلمہ نے لیؤمنن کو ہرگز ہرگز صیغہ امر کا نہیں سمجھا
النساء: ١٦٠ ٢ التوبة: ٣٣
السجدة : ۱۴ هود : ۱۱۹ ۱۲۰
۱۳۸) بلکہ تحریض سمجھی ہے۔ جو بیضاوی وغیرہ میں لکھی ہے اُسی تفسیر کے موافق معنے آیت کے صاحب القول
الجمیل نے لکھے ہیں ۔ پس یہ اعتراض جناب کا صاحب القول الجمیل سلمہ پر اپنے موقع پر نہیں ہے۔
اور یہ بات تو ثابت ہو چکی کہ خالص استقبال کا مراد ہونا اس مقام پر کچھ ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ زمانہ
حال کا مراد ہونا بھی یہاں پر ضروری ہے۔ قولہ اُن میں سے ہیں ابو هريره الى قوله ۔ و هذا
القول هو الحق كما سنبينه بعد بالدليل القاطع انشاء اللہ تعالی ۔ اقول اس قول میں
جسقدر تابعین وغیرہ کا اس طرف جانا مولوی صاحب نے ذکر فرمایا کوئی قول ان کا ایسا نقل نہیں کیا جس
سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ جس طرح مولوی صاحب اس آیہ کو قطعی الدلالت فرماتے ہیں اسی طرح یہ
جماعت بھی اس آیہ کو قطعی الدلالت کہتی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تو خود بطور شک کے جس پر
حرف ان دلالت کرتا ہے یہ فہم اپنا مشکوک قرار دیتے ہیں پھر اور کسی تابعی وغیرہ کا ذکر ہی کیا ہے۔ پس
تقریب مولوی صاحب کی محض نا تمام ہے۔ اور مستلزم مدعا کو نہیں اور پھر اس پر مولوی صاحب کا یہ فرمانا
کہ ایک جماعت کثیر سلف میں سے اسی طرف گئی ہے کیسا اپنے محل اور موقعہ پر ہے ناظرین ذرا ملا حظہ
فرماویں۔ اور صاحب تفسیر ابن کثیر جو فرماتے ہیں ۔ کہ و هذا القول هو الحق الخ۔ تو ان سے
مطالبہ دلیل قاطع کا ہے۔ وہ دلیل قاطع بیان فرمائی جائے ۔ نون ثقیلہ کی دلیل تو بہت ہی خفیفہ ہو گئی ۔
قوله اول یہ کہ آیت میں نون تاکید ثقیلہ موجود ہے الی قولہ غیر متصور ہے۔ اقول مقدمہ نون ثقیلہ
کا بسبب لام تاکید مفتوحہ کے بالکل خفیفہ ہو گیا اور ایسی تعمیم کہ ( جو اہل کتاب قبل چڑھائے جانے مسیح
کے صلیب پر دنیا میں موجود تھے ۔ آیت ليؤمنن بہ ان کو بھی شامل ہو ) کچھ ضروری نہیں۔ سباق آ یہ
میں اہل کتاب موجودین قبل واقع صلیب کے کب مراد ہیں جو یہاں پر بھی وہ مراد ہوں ۔ دیکھو سب
جملوں ما سبق آیت کو وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ *
و غير ذلك من الجمل ۔ قولہ اور ایسا ہی آپ کے دوسرے معنے بھی باطل ہوئے جاتے
ہیں الخ ۔ اقول جبکہ مقدمہ نون ثقیلہ کا بسبب موجود ہونے لام تاکید مفتوحہ کے بالکل خفیفہ ہو گیا تو
اب یہ معنے کیونکر باطل ہو سکتے ہیں اور اگر اور وجوہ اُسکے ابطال کی آپ کے نزدیک موجود ہوں بیان
فرمائی جاویں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ان میں نظر کی جاوے گی ۔ قولہ جواب اعتراض دوم بدو وجہ ہے اول
یہ کہ الی قوله بلکہ یقین مراد ہے۔ اقول جبکہ آیت میں کہیں تصریح اس امر کی نہیں تھی کہ مسیح کے
آتے ہی سب اہل کتاب مسیح پر ایمان لے آویں گے تو جناب نے واسطے اثبات اپنے دعوے کے
ا النساء : ۱۵۸
یہ قول ابو مالک کا کیوں نقل فرمایا ہے قال ابو مالک فی قوله إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ﴿۱۹﴾
قال ذلك عند نزول عيسى بن مريم عليه السلام لا يبقى احد من اهل
الكتب الا امن به اور پھر اس پر علاوہ یہ ایک لطیفہ اور ہے کہ قول حسن کا بھی واسطے استدلال
اپنے مدعا کے نقل فرمایا ہے وقال الحسن البصری یعنی النجاشی و اصحابه ۔ بھلا
کہاں نجاشی اور کہاں اس کے اصحاب اور کہاں نزول عیسی بن مریم اور کجا وہ اہل کتاب جو عند
نزول عیسیٰ بن مریم ایمان لاویں گے۔ یہ ہیں تفاوت رہ از کجاست تا بکجا ۔ اور پھر یہ قول بھی
نقل فرمایا گیا ہے۔ وقال الضحاك عن ابن عباس وان من اهل الكتب الا ليؤمنن
به قبل موته يعنى اليهود خاصة - يه كيسا تنا یہ کیسا تناقض اور اختلاف ہے۔ صدق اللہ تعالی
وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا اور پھر باب اعتقادیات
میں بطور امکان کے یہ فرمانا آپ کا (پس ہو سکتا ہے کہ جن کفار کا علم الہی میں مسیح کے دم سے کفر
کی حالت میں مرنا مقدر ہوان کے مرنے کے بعد سب اہل کتاب ایمان لے آویں ) کیسا اپنے
محل اور موقع پر ہے باب عقائد میں ایسے ہی ادلہ قطعیۃ الدلالت ہونے چاہئیں اور پھر جبکہ
ایمان سے مراد ایمان شرعی نہ ہوا بلکہ مراد اُس سے یقین ہوا تو کہاں گیا وہ مدعی کہ بعد نزول اور
قبل موت عیسیٰ بن مریم کے ایک زمانہ ایسا آویگا کہ سب اہل کتاب اسلام میں داخل ہو
جاوینگے ۔ مولانا وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْ لَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ أَنْكَاثًا قوله
اعتراض سوم کا جواب بھی انہیں وجہوں سے ہے الخ ۔ اقول ان دونوں وجہوں کا غیر موجود
ہونا معلوم ہو چکا کوئی اور وجہ نون خفیفہ وغیرہ کی بیان فرمائی جاوے قوله یہ اعتراض جناب
مرزا صاحب کی شان سے نہایت مستبعد ہے۔ الی آخر العبارة - اقول مولانا وہ کونسا
زمانہ ہو چکا ہے جسمیں کوئی کافر نہ تھا۔ اگر فرماؤ حضرت آدم کے اوائل وقت میں تو گزارش یہ
ہے کہ حضرت ابلیس علیه اللعن سب سے بڑے کا فر موجود تھے۔ اور بعد ہونے اولاد کے
قابیل و ہابیل کا قصہ خود قرآن مجید میں موجود ہے اور اگر کہو کہ قبل حضرت آدم کے۔ تو
گزارش یہ ہے کہ اس زمانہ سے بحث ہی کب ہے اور اگر خواہ مخواہ آپ اس زمانہ کو ہی
مصداق اس کا قرار دیویں اور فرماویں گل ملائکہ مومنین ہی تھے۔ تو ہم کہیں گے کہ جنات کفار
بھی موجود تھے پھر وہ کونسا زمانہ تھا جس میں کوئی کا فر موجود نہ تھا ۔ قال الله تعالى حكايتا
النساء : ١٦٠ ٢ النساء : ٣٨٣ النحل : ٩٣
١٣٠) عن ابليس قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِى إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ
إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِ يَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ
الْمُخْلَصِينَ قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ
مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ مولانا صاحب صيغه لاغوينهم اجمعین میں آپ کا نون ثقیلہ بھی موجود
ہے اور قرائن الى يوم يبعثون اور الى يوم الوقت المعلوم وغیرہ بھی موجود ہیں جن کی وجہ سے
یہاں پر خالص زمانہ استقبال مراد ہے۔ الحاصل خلاف مشیت الہیہ ایسا زمانہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جس
میں سب لوگ ہدایت پر ہو جاویں اور کوئی گمراہ و کافر بسیط الارض پر موجود نہ رہے پس میری دانست
ناقص میں ایسا کچھ فرمانا آپ کے شان سے نہایت مستعد ہے نہ حضرت مرزا صاحب کا فرمانا۔انصاف
کو ہاتھ سے نہ دیجئے ۔مثل مشہور ہے الانصاف احسن الاوصاف قوله دلیل دوسری الخ ۔
اقول مولانا اول تو یہ گذارش ہے کہ کھل کے معنے میں کسی لغت کی کتاب میں دو ہزار برس کایا
زیادہ کا زمانہ بھی لکھا ہے یا نہیں اگر کسی کتاب میں لکھا ہو تو نقل فرمایا جاوے اور اگر کہیں نہیں لکھا تو
پھر دو ہزار برس یا زیادہ کا زمانہ اس کے مفہوم میں کیونکر معتبر ہو سکتا ہے۔ ثانیا جس قد ر کتب تفاسیر کی
عبارات سے جناب نے استدلال کیا ہے کسی تفسیر میں رفع قبل التكهل بجسده العنصري
على السماء کا ثبوت کسی آیت یا حدیث صحیح مرفوع متصل سے نہیں دیا پھر جب تک کہ رفع کذائی
قبل التكهل دلیل قطعی سے ثابت نہ ہوئے تو دلیل آپکی مستلزم مدعی کو کیونکر ہو سکتی ہے۔ فتح البیان میں
لکھا ہے۔واورد على هذا عبارة المواهب مع شرحها للزرقاني وانما يكون الوصف
بالنبوة بعد بلوغ الموصوف بها اربعين سنة اذهو سن الكمال ولها تبعث الرسل ومفاد
هذا الحصر الشامل لجميع الانبياء حتى يحي وعيسى هو الصحيح ففي زاد المعاد
للحافظ ابن القيم ۔۔۔۔۔۔ ما يذكر ان عيسى رفع وهو ابن ثلث وثلثين سنة لا يعرف به
اثر متصل يجب المصير اليه۔ قال الشّامي وهو كما قال فان ذلك انما يروى عن
النصارى و المصرح به في الاحاديث النبوية انه انما رفع وهو ابن مائة وعشرين سنة
ثم قال الزرقاني وقع للحافظ الجلال السيوطي في تكملة تفسير المحلى وشرح
النقاية وغيرهما من كتبه الجزم بان عيسى رفع وهو ابن ثلث و ثلثين سنة و يمكث
ا ص : ۸۰ تا ۸۶
بعد نزوله سبع سنين ومازلت أتعجب منه مع مزيد حفظه و اتقانه و جمعه ۱۳۱
للمعقول والمنقول حتى رأيته في مرقاه الصعود رجع عن ذلك انتهى
اور حسین ابن الفضل سے جو یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ وفي هذه الآية نص في انه عليه
الصلوة والسلام سينزل الى الارض ۔ اگر نص سے مراد وہی نص ہے جو مصطلح اہلِ اصول
ہے تو آپ ہی فرماویں کہ کلام فی الکهولت واسطے نزول من السماء بجسده العنصري
کے کیونکر نص ہو گیا ۔ اور اگر نص سے کچھ اور مراد ہے تو بیان ہو اس میں نظر کی جاوے گی ۔
اور پھر یہ گذارش ہے کہ جناب والا نے آغاز پر چہ اوّل میں یہ اقرار و عہد کیا ہے کہ اس مباحثہ
میں بحث صعود ونزول وغیرہ کا خلط نہ کیا جاویگا۔ پھر یہاں پر اس اقرار و عہد کا نقض آپکی جانب
سے کیوں ہوا ۔ اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا لے ثالثا کیا ایسی پیشین گوئیوں کی حقیقت کما
ینبغی ایسے ہی اجتہادات اور اقوال علماء سے قبل از وقوع محقق طور پر اور قطعی و یقینی معلوم ہو سکتی
ہے۔ جیسے اقوال کہ جناب نے اس دلیل دوم میں بیان فرمائے ہیں۔ نہیں نہیں مجھ کو خوب یاد آیا
مولا نا صاحب تو خود اس دلیل دوم کی نسبت فرما چکے ہیں کہ یہ دلیل فی نفسم قطعية الدلالت
حیات مسیح پر نہیں ہے۔ ہاں البتہ یہاں پر ایک استفسار باقی رہا وہ یہ ہے کہ جناب والا یہ بھی
فرماتے ہیں کہ ( مگر بانضمام آیہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ
قطعية الدلالت ہو جاتی ہے ) اب استفسار یہ ہے کہ اصول حدیث کے رُو سے صحیح لذاته
و صحيح لغيره ياحسن لذاته و حسن لغيره - تو بالضرور ایک اصطلاح مقررہ
اصول حدیث کی ہے ۔ ا ہے ۔ شائد اسی بناء پر جناب نے قطعی الدلالت کی دو قسمیں ارشاد فرمائیں
اول قطعية الدلالت فى نفسه - دوم قطعية الدلالت لغيره - یہ اصطلاح یا علم مناظرہ
کی ہوگی یا شائد علم اصول فقہ کی ہو۔ لہذا گذارش ہے کہ جس کتاب علم مناظرہ یا اصول فقہ میں
دلیل کی یہ دونوں قسمیں لکھی ہوں بہ صحیح نقل ارشاد فرمائی جاویں۔ کیونکہ ہیچید ان کو یہ اصطلاح
نہیں معلوم ۔ نظار نے تو تعریف دلیل کی سیکھی ہے ی ہے۔ والدليل هو المركب من قضيتين
للتأدى الى مجهول نظری ۔ اور بعض نے دیکھی ہے ما يلزم من العلم به العلم
بشيء آخر يا ما يلزم من التصديق بشيء آخر بطريق الاكتساب ۔ رشیدیہ میں
لکھا ہے فان حمل ذلك التعريف على تعريف الدليل القطعي البين الانتاج
بنی اسرائیل : ۳۵ ۲ النساء : ۱۶۰
کے
۱۳۲ ومعنى الاستلزام ظاهر وإن اريد به التعميم كما هو الظاهر حمل الاستلزام على
المناسبة المصححة للانتقال لا على امتناع الانفكاک اور اصولیین نے تعریف دلیل کی
لکھی ہے هو ما يمكن التوصل لصحيح النظر في احواله الى مطلوب خبری کالعالم
مثلا فانه من تامل في احواله لصحيح النظر بان يقول انه متغير وكل متغير حادث
وصل الى مطلوب خبرى وهو قولنا العالم حادث فعند الاصوليين العالم دليل وعند
الحكماء مجموع العالم متغیر و کل متغیر حادث۔
واضح خاطر ناظرین ہو کہ مولوی صاحب نے اول دلیل کا نام تو قطعية الدلالت في نفسه رکھا
ہے اور بقیہ اربعہ کا نام ظنی رکھ کر قطعية الدلالت لغیرہ فرمایا ہے اور غیر سے مراد وہی دلیل اوّل
ہے۔ پس یہ دلائل اربعہ فقیہ دلیل اوّل کے انضمام سے قطعية الدلالت کیونکر ہوگئیں ۔ اگر دلیل
اول ان دلائل کے واسطے بمنزلہ مقدمہ دلیل کے گردانی گئی ہے کہ المقدمة ما يتوقف عليه
صحة الدليل اعم من ان يكون جزءا من الدليل اولا تو اس صورت میں دلیل اول دلیل
نہ رہی بلکہ مقدمہ دلائل اربعہ ہو گئی۔ ہاں اسکا ترتیب کرنا جناب پر باقی رہا اور خواہ جناب اس کو مرتب
فرماویں یا نہ فرماویں ہم تو اُس پر نقض تفصیلی کر چکے۔ اور اگر وہ خود فی نفسہ ایک دلیل جدا گانہ ہے تو یہ
دلائل نہ رہے بلکہ حسب اصطلاح نظار کے امارت ہو گئے ۔ لانه يقال لملزوم الظن امارة
لا دلیل اور یہ اصطلاح جناب کی حسب اصطلاح اصول فقہ کے بھی درست نہیں معلوم ہوتی ۔ اگر
درست ہوتی تو مثلاً خفی کو جو ظاہر کے مقابل ہے ظاهر لغیرہ اور مشکل کو جونص کے مقابل ہے
نص لغیرہ اور مجمل کو جو مفسر کے مقابل ہے مفسر لغیرہ اور متشابہ کو جو محکم کے مقابل ہے
محکم لغیرہ بھی کہہ دیا کرتے اور تمام اقسام نظم قرآن مجید کے جو اصولیین نے لکھے ہیں انکار جوع
کسی جگہ پر ایک قسم کی طرف ہو جایا کرتا ۔ اگر اس قسم کا مسئلہ اصول فقہ میں مندرج ہو تو از راہ عنایت
ذرہ وضاحت سے بیان فرما دیا جاوے تا کہ ہیچمد ان کی سمجھ میں آجاوے اور جو حُسن کہ جناب نے
اپنے معنے کے بموجب کلام فی الکہولت میں ارشاد فرمایا ہے وہ حسن تو سب کچھ سہی مگر اُس حُسن کا
ثبوت ایسے مقام پر کتاب وسنت صحیحہ سے بھی تو ہونا ضروری ہے۔ ورنہ ایک خیالی حُسن ہو گا جیسے شعراء
کو اپنے خیالات اور مضامین شاعری کا حُسن معلوم ہوا کرتا ہے اور اس کلام فی الکہولت کی نسبت