اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 12

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو حسن حضرت اقدس مرزا صاحب نے بدلیل بیان فرمایا ہے وہ کیا تھوڑا حسن ہے جو اس خیالی حسن کو ۱۳۳
واقعی خیال کر لیا جاوے۔ قوله دلیل سوم الى آخره الدليل - اقول مولانا صاحب مَا قَتَلُوهُ
وَمَا صَلَبُوهُ کی ضمیر کا مرجع جو جناب نے روح مع الجسد کو قرار دیا۔ یہ مرجع ضمیر تو آپ ہی کے نا
مافی الضمیر میں ہے۔ ہیچمدان نے تو ما قبل اس آیہ کے تمام رکوع میں تفحص کیا مگر کسی جگہ روح مع الجسد
مذکور نہیں۔ یہ کیا معما جناب نے ارشاد فرمایا۔ البتہ مسیح عیسی بن مریم تو مذکور ہے اور وہی مرجع
مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ کی ضمیر کا ہے اور وہی مرجع بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " کا۔ ظاہر ہے کہ
اعلام و اسماء کا اطلاق جیسا کہ روح مع الجسد پر ہوتا ہے ویسا ہی صرف روح بلا جسد پر بھی ہوتا ہے
بلکہ حقیقت انسانیہ کا مصداق تو وہی روح انسانی ہے۔ ولنعم ما قال المولوى
ه
شدن
آں تو ئی کہ بے بدن داری بدن پس مترس از جسم جاں بیرون شد
معنے آیت کے یہ ہوئے کہ اُٹھا لیا اللہ تعالیٰ نے عیسی کو اپنی طرف یعنی اس کی روح کو اُٹھا لیا جیسا کہ
دوسری جگہ فرمایا تھا کہ يُعيسى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى کے پس اس آیت کو خواہ آیت
اول کے ساتھ انضمام کیجئے یا نہ کیجئے مدعا کو ہرگز مستلزم نہیں اور تقریب دلیل کی محض نا تمام ہے بلکہ اس
آیہ سے تو عکس مد عا جناب کا ثابت ہوتا ہے جیسا کہ حضرت اقدس مرزا صاحب سلمہ نے مفصلاً بیان
فرمایا ہے ۔ قولہ دلیل چهارم الی آخر الدلیل ۔ اقول مولانا صاحب جناب کا اقرار پر چہ اوّل میں
مندرج ہے کہ اس مباحثہ میں بحث صعود و نزول عیسیٰ " وغیرہ کا خلط نہ کیا جاویگا پھر یہاں پر مناط
استدلال خود نزول کو کیوں قرار دیا گیا۔ اور یہ کیوں فرمایا گیا کہ ( پس متعین ہوا کہ مراد نزول ہے )
سلمنا کہ نزول ہی مراد ہے لیکن نزول بارثانی مراد ہونے کی وجہ وجیہ نہیں ہے وہی نزول باراول
کیوں نہ مراد ہو جس کو جناب نے حدوث سے تعبیر کیا ہے اور اس احتمال حدوث کو جن وجوہ سے جناب
نے باطل کیا ہے ان وجوہ کو حضرت اقدس مرزا صاحب نے بدلائل باطل کر دیا مطالعہ فرمائی جاویں
تحریرات ۔ ان کی حاجت اعادہ ذکر کی نہیں اور تمام قرآن مجید میں لفظ نزول سے نزول بار اول یعنے
حدوث مراد لیا گیا ہے ملاحظہ فرماؤ ۔ ازالہ اوہام اور اعلام الناس کو۔ قوله معنے حقیقی ابن مریم کے عیسی
بن مریم کے ہیں اور صارف یہاں پر کوئی موجود نہیں ۔ اقول جناب مولانا صاحب ایک صارف کا کیا
ذکر ہے متعدد صارف موجود ہیں ۔ یاد کرو فامكم منكم و امامکم منکم وغیرہ جو سابق میں
ا النساء : ۱۵۸ ۲ النساء : ۱۵۹ آل عمران : ۵۶

۱۳۴) یہ بیچمید ان شرح اس کی مفصل لکھ چکا اور حضرت اقدس مرزا صاحب نے ازالہ اوہام میں اور
نیز ان پرچوں میں بکثرت مذکور فرمائے ہیں وہ ملاحظہ فرمائے جاویں پھر کوئی وجہ نہیں ہے کہ
باوجود موجود ہو نے صوارف کثیرہ کے حقیقی ہی معنے مراد لئے جاویں اور حدیث مرسل جو سیکھی گئی
که قال الحسن قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لليهود ان عيسى لم يمت
وانه راجع اليكم قبل يوم القيامة - اسکی نسبت یہ گذارش ہے کہ اولا تو اس حدیث کی تخریج
فرمادی جاوے کہ یہ حدیث کس کتاب حدیث میں لکھی ہے۔ ثانیا تعدیل و توثیق اسماءالرجال سب
رواۃ اسناد کی کی جاوے۔ ثالثا بعد طے کرنے ان مراتب کے یہ حدیث مرسل ٹھہرے گی جو بمقابل
احادیث صحاح متصل مرفوع کے جوازالہ وغیرہ میں لکھی ہیں ساقط الاعتبار رہے گی ۔ رابعا اگر کوئی
حدیث صحیح متصل مرفوع اسکی معارض بھی نہ ہو تو بھی بعد طے کرنے ان مدارج اربعہ کے حدیث مرسل
کے خود حجت ہونے میں کلام ہے ۔ سب اصول کی کتابوں میں لکھا ہے فذهب الجمهور الى
ضعفه وعدم قيام الحجة یہ نہیں معلوم مولا نا صاحب نے اس حدیث کو ایسے مقام میں جہاں
دليل قطعية الدلالت مطلوب ہے اور اسی کی بحث ہو رہی ہے کیوں مذکور فرمایا ہے۔ ایسے اقوال یا
احادیث ضعیفہ جو بعض تفاسیر وغیرہ میں لکھے ہیں تو اُن کو باب اعتقادیات میں کیا دخل ہے۔ بیچمیدان
کے ایک محب مکرم اخونا المعظم جناب حکیم نورالدین صاحب ایک خط موسومہ احقر میں تحریر فرماتے
ہیں کہ امام شعرانی نے طبقات کبری جلد دوم صفحہ ۴۴ میں لکھا ہے ۔ وكان يقول ان علی بن ابی
طالب رضى الله تعالى عنه رفع كما رفع عيسى عليه السلام وسينزل كما ينزل
عيسى عليه السلام ثم قال الشعراني هكذا كان يقول سيدى على الخواص پس
جو معنے نزول علی بن ابی طالب کے ہیں وہی معنے نزول عیسیٰ بن مریم کے ہیں و على هذا
القياس رفع کو سمجھنا چاہیے ۔ قولہ تو اب یہ آیت صارف ہوگئی آیات مذکورہ کے معنے حقیقی سے۔
اقول یہ امر ثابت ہو چکا کہ آیات اِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي وغيره وفات مسیح بن مریم
میں نص صریح اور محکم ہیں اور آیت لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِه بسبب چند در چند ذ والوجوہ ہونے
کے متشابہ ہے اور متشابہ کسی طرح پر محکم کے صارف عن الاحکام نہیں ہو سکتے اور اشارۃ النص
بھی بمقابل عبارة النص کے وقت تعارض کے ساقط ہو جاتی ہے اور کتب لغت سے توفی کے

معنے جو لکھے گئے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ اصل معنے توفی کے پورا حق لے لینے کے ہیں۔ تو اس سے ۱۳۵
مد عا جناب کا کب ثابت ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کونسا حق اپنا حضرت عیسی سے پورا لیا تھا۔ جس کی
نسبت فرمایا گیا کہ یا عیسی انی متوفیک یعنی اے عیسی" میں تجھ سے اپنا حق پورا لینے والا
ہوں ۔ یا حضرت عیسیٰ نے جو یہ فرمایا کہ فلما تو فیتنی یعنی جبکہ تو نے اپنا حق پورا لے لیا۔ یہ معنے
ہیچمدان کی سمجھ میں بالکل نہیں آتے اور ایک تحریف سی معلوم ہوتی ہے اور اگر کہا جاوے کہ توفی
کے معنے میں جو لفظ حق کا لکھا ہے اُس سے تجرید کر لی گئی ہے اور قبض تام کے معنے بھی آتے ہیں۔
چنانچہ قسطلانی سے ہم نے نقل کیا کہ اخذ الشئ وافيًا تو یہاں پر یہ معنے ہوئے کہ حضرت عیسی کو
روح مع الجسد سے پورا لے لیا تو یہ گزارش ہے کہ نص میں اس تاویل رکیکہ کی ضرورت ہی کیا ہے
علاوہ یہ کہ قسطلانی نے بھی خود اقرار کر لیا کہ والموت نوع منه اس اقرار سے تو صاف و صریح
ثابت ہو گیا کہ موت میں بھی قبض تام ہوتا ہے وهذا يخالف دعواكم پس قسطلانی سے بھی یہی
ثابت ہوا کہ حضرت عیسیٰ کی وفات ہو چکی روح مع الجسد کا اُٹھایا جانا تو کسی لغت سے بھی ثابت نہ
ہوا اور سلمنا کہ توفی بمعنے انا مت یعنے سُلا دینے کے قرآن مجید سے ثابت ہے مگر اس معنی کے
اثبات سے ما نحن فيه میں جناب کا کیا مطلب ہے بلکہ جو آیات کہ جناب نے واسطے اثبات اس
اپنے مطلب کے ذکر فرمائی ہیں وہ بھی مدعا جناب کے مخالف ہیں کیونکہ بموجب ان آیات کے معنے
توفی کے اگر انامت کے مانحن فیه میں تسلیم بھی کئے جاویں تو پھر بھی آیات مدعا جناب کو نفی بھی
کرتی ہیں کیونکہ اگر حضرت عیسی کی توفی بطورا نامت کے واقع ہوئی ہوتی تو ضرور تھا کہ پہر دو پہر میں
حد درجہ ایک دو دن میں جاگ اُٹھتے اور وَيُرْسِلُ الأخرى لے کا مضمون پیدا ہو جاتا یہ کیسی
انا مت ہوئی کہ قریب دو ہزار برس کے ہو گئے ابھی تک وَيُرْسِلُ الْأَخْرى کا مضمون واقع
نہیں ہوا۔ اس سے تو صریح یہی معلوم ہوا کہ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کاہی
مضمون واقع ہو چکا ہے۔ آیت میں دو صورتیں مذکور ہیں ایک ارسال دوسری امساک در صورت انامت
کے ارسال واقع ہوتا ہے اور درصورت موت کے امساک جب ہم دیکھتے ہیں کہ قریب دو ہزار برس
سے امساک ہی امساک ہے اور ارسال نہیں ہے تو بالضرور ماننا پڑے گا اسی صورت کو جس میں امساک
ہوتا ہے اور وہ موت ہے نہ ا نامت اور سورہ انعام کی آیت سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اُس میں
ا الزمر : ۴۳ الزمر : ۴۳

۱۳۶) بھی توفی بطور ا نامت کے جو مذکور ہے وہ رات بھر تک ہوتی ہے نہ دو ہزار برس تک بلکہ اسمیں تو
تصریح ہے کہ ہے کہ اللہ تعالیٰ رات : رات میں سلا دیتا ہے اور دن میں اُٹھا دیتا ہے وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَكُمْ
بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى
اور اگر بطور حکماء کے بھی اس بارہ میں نظر کی جاوے تو بھی یہی مطلب جو ہم نے تفسیر آیات
مذکورہ میں لکھا ثابت ہوتا ہے چنانچہ حواشی بیضاوی میں لکھا ہے۔ قال الزعفراني ناقلا عن
الامام النفس الانسانية جوهر مشرق رو حانى اذا تعلق بالبدن حصل ضوء ه
في جميع الاعضاء وهو الحيوة ففي وقت الوفاة ينقطع ضوءه عن ظاهر
البدن وباطنه وذلك هو الموت و اما في وقت النوم فينقطع ضوء ة عن
ظاهر البدن من بعض الوجوه ولا ينقطع عن باطنه فثبت ان النوم والموت من
جنس واحد لكن الموت انقطاع تام والنوم انقطاع ناقص انتھی ۔ پس اگر انقطاع
ناقص ہوتا تو ضرور بحکم وَيُرْسِلُ الأخرى کے حضرت عیسی جاگ اُٹھتے ۔ جبکہ دو ہزار برس
سے ابھی تک نہیں جاگے تو معلوم ہوا۔ کہ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ کے
مصداق ہو گئے ہیں اور انقطاع تام ہو چکا ہے۔ قولہ اور قسم دوم کا جواب الی قولہ ان آیات کی
مخصص واقع ہوئی ہے۔ اقول اس آیت کا حال تو معلوم ہو چکا غایت الامر یہ ہے کہ حیات مسیح
میں متشابہ ہے پھر کیونکر خصص ہو سکتی ہے۔ علاوہ یہ کہ جب وفات عیسی بن مریم بطور اخبار کے
ثابت ہو چکی تو اب اس آیت یا کسی اور آیت سے حیات کیونکر ثابت ہو گی یہ تو اخبار ماضیہ کا نسخ
ہوا جاتا ہے اور بموجب قواعد اصول کے اخبار میں نسخ ہرگز جائز نہیں ہے کیونکہ ایسے نسخ سے کلام
باری تعالیٰ میں کذب صریح لازم آتا ہے ۔ واللازم باطل فالملزوم مثله قوله صح
معانی ان آیات کے وہ ہیں جو تفاسیر معتبرہ میں مذکور ہیں ۔ الخ اقول جو معانی ان آیات کے
حضرت اقدس مرزا صاحب نے تحریر فرمائے ہیں وہ تفاسیر معتبرہ میں لکھے ہوئے ہیں۔ معہدا
علوم رسمیہ جو خادم کتاب ہیں اُن کے بھی موافق ہیں ۔ جب جناب جواب تفصیلی از الہ الا وہام
کا تحریر فرما دینگے اور اُن معانی حقہ کا ابطال کرینگے تو انشاء اللہ تعالیٰ مفصلاً ومشرحًا احقاق حق
کیا جاوے گا ۔ وَاخِرُ دَعْوانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
الانعام : ۶۱ ۲ الزمر : ۴۳

مولوی محمد بشیر صاحب کے
پر چہ ثانی پر سرسری نظر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لوليه والصلوة على نبيه - اما بعد واضح خاطر عاطر ناظرین ہو کہ پر چہائے ثلاث محررہ
مولوی صاحب کا جواب جو حضرت اقدس مرزا صاحب سلمہ نے اپنے پرچوں میں دیا ہے وہ ایسا
کافی وشافی ووافی ہے کہ ہوتے اسکے اب کسی کے جواب کی حاجت نہیں رہی۔ ناظرین جب
انصاف سے ملاحظہ فرماویں گے تو یہ امر ان پر خود بخود واضح ہو جاوے گا۔ کسی کے جتلانے اور
بتلانے کی کیا حاجت ہے۔ مثل مشہور ہے مشک آنست که خود بوید نه که عطار گوید لیکن چونکہ
مولوی صاحب نے بھوپال میں واپس تشریف لا کر اپنی فتح یابی کا اعلان کیا اور اس پر طرہ یہ ہوا کہ
مکر رسہ کر ر اس ہیچمد ان سے درخواست مباحثہ فرمائی گئی اور مجالس وعظ میں ھل من مبارز کا
ڈنکا بجایا گیا اور اس عاجز ہیچمد ان کا نام لے لے کر طلب مباحثہ کیا گیا تو اس عاجز پر بھی واجب
ہو گیا کہ مولانا صاحب کے امر واجب الاذعان کی اطاعت کرے اور مولوی صاحب کی فتح یابی پر
کچھ نظر کرے کہ فی الحقیقت وہ فتح یابی ہے یا محض آب سرابی ہی ہے اس میں دونوں امر مذکورہ
حاصل ہوتے ہیں ۔ چہ خوش بود که برآید بیک کرشمہ دوکار ۔ لہذا مولوی صاحب کے پرچہ ثانی پر
کچھ اند کے نظر کرتا ہوں ۔ قولہ واضح ہو کہ جناب مرزا صاحب نے بہت امور کا جواب اپنے
پرچہ میں نہیں دیا الخ ۔ اقول حضرت اقدس مرزا صاحب نے آپ کے مضمون کا جواب ایسا
کافی وشافی دیا ہے کہ اس سے بڑھ کر بجر طوالت پر ملامت کے اور کچھ متصور نہیں۔ ناظرین
صورت الحال کو دیکھ کر خود بخود انصاف فرمالیویں گے۔ مثل مشہور ہے کہ اصدق المقال
ما نطقت به صورة الحال اور آپ کی ابحاث ثلاثہ میں جو اصل اور عمدہ بحث تھی یعنے

۱۳۸ نون تاکید ۔ اس کو تو حضرت اقدس نے ایسا تو ڑا ہے کہ اس سے زیادہ ہرگز متصور نہیں کیونکہ اس بات کو
سب علماء وطلبہ جانتے ہیں کہ تمام اصول علوم رسمیہ کے اور جملہ قواعد اور فنون درسیہ کے جو کتب فن میں
محمہد اور مشید کئے جاتے ہیں ان کے اثبات اور استحکام کے واسطے شواہد قرآن مجید سے بڑھ کر اور کوئی
شاہد نہیں ہے نہ امثال واشعار جاہلیت کا وہ مرتبہ ہے اور نہ اقوال عرب عرباء کا وہ رتبہ مثل مشہور ہے کہ
اذاجاء نهر الله بطل نهر معقل جس قاعدہ کے واسطے کوئی آیت قرآن مجید کی شاہد مل جاوے تو
پھر اس میں نہ سیبویہ کی حاجت ہے نہ اخفش کی نہ فرا کی ضرورت ہے نہ زجاج کی اس جگہ سب فر
یفر ہو جاتے ہیں اور اسکے مقابل میں زجاج زجاج بھی ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے اور قول مبر د بھی محض بارد ہو جاتا
ہے الصباح يغني عن المصباح کا مضمون صادق آتا ہے۔ قرآن مجید میں جب کہ بقراءت
متواتره وَالْمُقِيمِينَ الصَّلوةَ بجاۓ والمقيمون الصلوة وارد ہو گیا اور ان لهذين
لسحرن بجاۓ ان هذين الساحرين اور وَالصُّونَ سے بجائے والصابئين قراءت متواترہ
میں آگیا۔ تو نہ فرا کی چلی نہ اخفش کی ۔ سب کے سب تاویلات رکیکہ بنا رہے ہیں اور کچھ نہیں ہو سکتا
اور اصل وہی ہے جو حکیم امت حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے فرمایا کہ مخالف روز مرہ مشہورہ ہم روز
مره است الحاصل یہ جناب والا کا بھی اقرار ہے جو پرچہ ثالث میں مندرج ہے کہ اصول فقہ اور اصول
حدیث جملہ علوم خادم کتاب وسنت کے ہیں اور کتاب اللہ سب کی مخدوم ہے۔ اب یہ گذارش ہے کہ
با وجود یکه حضرت اقدس مرزا صاحب نے متعدد آیات قرآن مجید اور عبارت تفاسیر معتبرہ سے
واسطے جرح کرنے آپ کے نون تاکید کے تحریر فرمائی ہیں۔ پھر آپ یہ کیا معمے فرماتے ہیں کہ جناب
مرزا صاحب نے نہ تو کوئی عبارت کسی کتاب نحو کی نقل کی اور نہ ان عبارات میں جو خاکسار نے نقل
کی تھیں کچھ جرح کی ۔ اِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ " قوله اور یہ امر بھی مخفی نہ رہے کہ میری
اصل دليل الى قوله دوسری آیات محض تائید کیلئے لکھی گئی ہیں الخ ۔ اقول جب کہ آیت
لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِه ۔۔ جناب کے نزدیک قطعی الدلالت ہے تو دیگر مو یا الدلالت ہے تو دیگر مؤیدات کے پیش کرنے
کی کیا ضرورت ہے اسی سے ثابت ہوا کہ آیت مذکور جناب کے نزدیک قطعی الدلالت نہیں ہے
ور نہ تائید کی کیا ضرورت ہوتی ہذا خلف ۔ خلاصہ یہ کہ اگر آیت مذکورہ کو قطعية الدلالت کہتے ہو تو
دیگر مؤیدات کی ضرورت نہیں اور اگر تائید اس کی دوسری آیات سے کرتے ہو تو خود وہ آیت
ا النساء : ١٦٣ طه : ۶۴ المائدة : ٧٠ ٢ ص :
ه النساء : ۱۶۰

قطعية الدلالت في نفسہ نہیں رہتی لیکن اب گزارش یہ ہے کہ ہر چہار آیات کو تو ﴿۱۳۹
چارونا چار خود جناب نے ادلہ ہونے سے خارج کیا اور آیت اولی کو دنیا بھر کے مفسرین متشابہ اور
ذوالوجوہ کہہ رہے ہیں وہ تو کسی طرح پر بھی حیات مسیح میں قطعية الدلالت ہو ہی نہیں سکتی کما
مرشرحه - پس اب جناب کے پاس حیات مسیح پر کونسی دلیل باقی رہی ۔ اگر موجود ہو تو پیش
کیجئے ۔ ورنہ چونکہ حیات و ممات میں کوئی واسطہ نہیں ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ سے خوف کر کر اب تو
حیات مسیح کے دعوے سے رجوع فرمائیے۔ قولہ اس میں کلام ہے بچند وجوہ الی قولہ تو یہ کام
عبث آپ نے کیوں کیا۔ اقول انالله وانا اليه راجعون ۔ جب کہ مولانا جیسے فاضل اجل
قواعد علم مناظرہ کو قلم انداز فرماویں گے اور ملحوظ نظر نہ رکھیں گے تو اب اس بیچمید ان کو کس سے امید
ہے کہ اس مباحثہ میں حسب اصول مناظرہ گفتگو کرے ۔ چوکفر از کعبه برخیز و کجا ماند مسلمانی۔
ايها الناظرين ظاہر ہے کہ حضرت اقدس مرزا صاحب اس مباحثہ میں سائل اور مانع کا منصب
رکھتے ہیں خصوصاً مولوی صاحب جیسے مدعی کے مقابلہ میں کہ دعوی بھی ان کا خلاف سنت اللہ اور
فطرت اللہ کے واقع ہوا ہے پس اگر حضرت اقدس نے توضیح مرام وغیرہ میں یہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح
بسبب فوت ہو جانے کے دنیا میں نہ آویں گے اور اس منع پر کچھ سند وغیرہ بیان کی ہے تو کیا اس منع
وغیرہ سے حضرت اقدس بموجب اصول مناظرہ کے مدعی حقیقی بن گئے ۔ سائل اور مانع کا تو کام ہی
یہی ہے کہ منع وغیرہ کا ایراد ادلہ مدعی پر کر کرے ۔ خواہ مناقضہ اور اور نقض نقض بعد تفصیلی لی کے کے طور طور پر پر ہو ہو بلاس بلا سند یا مع السند
کے یا معارضہ کے طور پر ہو یا نقص اجمالی کی طرز پر وغیرہ وغیرہ جس کی تفصیل رسائل صغیر و کبیر علی علم
مناظرہ میں لکھی ہے پس اگر سائل ان طرق مناظرہ اور آداب مباحثہ سے بحث کرے تو کیا وہ
فی الحقیقت مدعی ہو جاوے گا ہرگز نہیں ہرگز نہیں۔ رشید یہ وغیرہ میں لکھا ہے جس کا ماحصل یہ
ہے۔ السائل من نصب نفسه لنفى الحكم الذى ادعاه المدعى بلانصب دليل
عليه وقد يطلق على ماهو اعم وهو كل من تكلم على ما تكلم به المدعى اعم من
ان يكون مانعا او ناقضا او معارضا ۔ اور اس میں لکھا ہے المنع طلب الدليل على
مقدمة معينة ويسمى ذلك مناقضة و نقضا تفصيليا ۔ والسند مايذكر لتقوية
المنع ويسمى مستندا ۔ اور اسی میں لکھا ہے۔ النقض ابطال الدليل بعد تمامه

۱۴۰ متمسكا بشاهديدل على عدم استحقاقه لاستدلال به و هو استلزامه فسادا اما
اعم من ان يكون تخلف المدلول عن الدليل اوفسادًا آخر مثل لزوم المحال
وغیره ۔۔۔۔۔۔ الى آخره پس اگر حضرت اقدس مرزا صاحب نے جو منصب سائل کا رکھتے ہیں
یہ ابحاث اپنے رسائل میں درج فرمائی ہیں تو ان کے درج کرنے سے وہ مدعی کیونکر ہو گئے اور جو
فرض منصب سائل کا ہے اگر اس کو حضرت اقدس بموجب آداب مناظرہ کے بجالائیں تو یہ سب
کام ان کا عبث کس اصل مناظرہ کے رو سے ہو گیا۔ اور اگر کہو کہ حضرت اقدس مرزا صاحب کے
مقابل ان رسائل میں مدعی کون ہے جو مرزا صاحب سائل اور مانع ہو گئے تو جواب اس کا یہ ہے
کہ وہ تمام مخالفین حضرت اقدس کے جو دعویٰ حیات مسیح کا کرتے ہیں وہی مدعی ہیں جن کے
خلاف میں حضرت اقدس نے ان رسائل میں کلام کیا ہے اور یہی تعریف ہے سائل کی کہ
السائل من تكلم على ما تكلم به المدعى اعم من ان يكون مانعا اوناقضا
او معارضا ۔ اور یہ جو آپ نے فرمایا کہ بالجملہ بار ثبوت وفات مسیح دو حیثیت سے آپ کے ذمہ
ہے الخ یہ ایک التباس حق کا ساتھ غیر حق کے یا تو قصداً کیا گیا ہے یا بسبب عدم امعان نظر کے
اصول مناظرہ میں پیدا ہوا ہے اگر اصول مناظرہ میں امعان نظر فرمایا جاوے تو یہ التباس رفع
ہو جاوے گا۔ مولانا صاحب گذارش یہ ہے کہ جب مانع اور سائل کسی مدعی کی دلیل کا نقض ومنع
کرے گا۔ اگر وہ منع بلا سند ہے تو صرف لا نسلم کہے گا اور اگر اس منع اور نقض کے ساتھ کوئی
سند یا شاہد مذکور ہو تو وہ سند وغیرہ بالضرور مشتمل مقدمات پر بھی ہوگی لیکن وہ مانع یا ناقص و معارض
اس اشتمال مقدمات سے حقیقتا مدعی اس بحث متنازعہ فیہ میں نہیں ہو سکتا۔ خصوصاً ایسی حالت میں
کہ دعوی مدعی اول کا مخالف سنت اللہ کے ہو اور منع خصم کے موافق سنت اللہ کے جیسا کہ مانحن
فیہ میں ہے پس وفات مسیح کو جو آپ اصل دعوی حضرت اقدس کا فرماتے ہیں بموجب آداب
مناظرہ کے یہ بات درست نہیں ہے۔ یہ اصل دعوی نہیں یہ تو اصل فطرۃ اللہ ہے جس کے قائل اور
تمام جگہ آپ بھی ہیں اور نہ وفات مسیح کی حضرت اقدس کی دلیل کا کوئی ایسا مقدمہ ہے جس کے
اثبات کی ان کو ضرورت ہو کیونکہ جو امر فطرت اللہ اور سنت اللہ کے موافق ہوتا ہے وہ ظاہر بمنزلہ
بدیہی کے ہوتا ہے اس کے اثبات کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی لیکن جب کہ آپ اس سنت اللہ
کے ایک خاص مقام میں منکر ہو گئے ہیں تو بحیثیت انکار جناب کے وہ وفات مسیح ایک مقدمہ اعتباری

ہو گیا ہے۔ پس صرف اس لحاظ سے حضرت اقدس نے بحکم آنکہ خصم را تا بخانه بانکد رسانید - دلائل ۱۳۱
وفات مسیح کے اپنے رسائل میں مذکور فر ما دیئے ہیں اور وہ بھی بطور نقض و معارضہ و تخلف وغیرہ کے جو
سائل کا ہی فرض منصب ہے آپ اصول مناظرہ میں غور فرمائیے اور خلط مبحث نہ کیجئے ۔ غرض کہ حسب
آداب مناظره حضرت اقدس کسی طرح پر مدعی حقیقی اس مسئلہ متنازعہ فیہ میں نہیں ہو سکتے ہاں البتہ مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ ان کا ہے اور وہ اسکے مدعی ہیں اور بار ثبوت اس دعوے کا ان کے ذمہ ضرور ہے۔ جس کو
ازالہ الاوہام وغیرہ میں مفصلاً اور مشرحاً بہ براہین بیان فرمایا ہے ۔ مگر جب بحث حیات و ممات مسیح ختم
ہو چکے گی تب آپ ثبوت اس دعوے کا ان سے طلب فرما سکتے ہیں مگر اس وقت اس بحث کا
چھیڑ نا خلط مبحث کرنا ہے وہ بعد اس بحث حیات وفات مسیح کے ان سے ہو سکتی ہے وبس ۔ قولہ اس
قاعدہ کو جدید قاعدہ کہنا نہایت محل استبعاد ہے۔ الخ ۔ اقول مولانا حضرت اقدس مرزا صاحب نے تو
آپ کے اس قاعدہ کو جدید ہی فرمایا تھا مگر ہیچمدان نے اس کا اجد ہونا ثابت کر دیا اور کوئی محل
استبعاد کا بھی نہیں رہا۔ میزان خوان اطفال بھی جانتے ہیں کہ صرف نون تاکید البتہ مضارع کو
خالص مستقبل کر دیتا ہے لیکن جب لام تاکید بھی موجود ہو جو واسطے حال کے آتا ہے اور نون
تاکید بھی تو ایسے صیغے میں نہ کوئی شیخ زادہ اس بات کا قائل ہے کہ خالص استقبال کا ہونا ضروری
ہے اور نہ کوئی سید زادہ یہ کہتا ہے ۔ ازہری جو لکھتا ہے کہ لانهما تخلصان مدخولهما
للاستقبال تو یہاں پر استقبال سے مراد صیغہ استقبال ہے نہ زمانہ استقبال ۔ اور یہ بات تو
زبان اطفال میزان خوان پر بھی جاری ہے کہ صیغہ حال ہمچو صیغہ استقبال است ۔ اور ازہری نے
جو اس مسئلہ کی دلیل بیان کی ہے اس سے بھی مطلب ثابت ہوتا ہے کیونکہ اگر مراد اس کی زمانہ
استقبال ہوتی تو کہتا کہ ذلک ينافى المضى والحال آگے ازہری نے جو یہ لکھا کہ
ولا يجوز تاکیده بهما اذا كان منفيا او كان المضارع حالا - الخ ۔ تو اس کا صریح
مطلب یہ ہے کہ اگر مضارع سے خالص حال مراد ہو اور استقبال مراد نہ ہو تو اس صورت میں
صرف لام تاکید بغیر نون کے مضارع پر آوے گا اس سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ اگر حال واستقبال
دونوں مراد ہوں تو بھی لام تاکید اور نون تاکید سے اس مضارع کو موکد نہ کریں گے ۔ خود فوائد
ضیائیہ کے حواشی تکملہ عبدالحکیم وغیرہ میں اس بات کی تصریح کر دی گئی ہے کہ مراد فعل مستقبل

۱۴۲ سے یہاں پر فعل مستقبل او پر فعل مستقبل اصطلاحی ہے ملاحظہ فرماؤ ہوامش شرح جامی کی ۔ علی ھذا التباس جس
قدر عبارات كتب نحو کی جناب نے نقل فرمائی ہیں ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ جس صیغہ میں
لام تاکید معہ نون تاکید کے ہو تو وہ بالضرور خالص استقبال کے واسطے ہی آئے گا۔ ہاں البتہ اس
قدر ثابت ہوتا ہے کہ صرف نون تاکید کے داخل ہونے سے صیغہ مضارع کا خالص استقبال کے
لئے اکثر جگہ ہو جاتا ہے پس جب تک کہ اجماع اکا بر ائمہ نخویین کا در صورت اجتماع لام تاکید معہ
نون تاکید کے اس بات پر آپ ثابت نہ کریں گے کہ سوائے زمانہ استقبال کے زمانہ حال کا مراد
ہونا ممتنع ہے تب تک تقریب دلیل جناب کی محض نا تمام رہے گی و اين هذا يثبت من تلک
العبارات المنقولة اور بعد اس اثبات کے بھی یہ گذارش کیا جاوے گا کہ صیغہ مستقبل کا مستعمل
ہونا واسطے دوام تجددی یا استمرار کے علم بلاغت سے ثابت ہو چکا ہے وهذا يناقض دعواكم
پھر یہ قاعدہ جناب کا اجد نہیں تو کیا قدیم ہے۔ قوله خاکسار کی اصل دلیل اتفاق ائمہ نحاۃ کا ہے
اس قاعدہ پر انج اقول اتفاق اور اجماع کا تو ذکر ہی کیا ہے کسی ایک امام نحو کا قول بھی آپ نے
ایسا نقل نہیں فرمایا جس سے تقریب دلیل جناب کی تمام ہوتی كما مر شرحه ۔ اور حضرت
اقدس مرزا صاحب نے آیات قرآن مجید کی جو ماخذ تمام علوم کا ہے اس بارہ میں تحریر فرمادیں
اور تفاسیر معتبرہ مثل مظہری وغیرہ سے ثابت کر دیا کہ فان حقيقة الكلام للحال
قوله ۔ ہاں آیات اس قاعدہ کی تائید کیلئے لکھی ہیں ۔ الخ ۔ اقول ۔ ایها الناظرین آیات سے
بڑھ کر اور کس کا قول ہوگا اذاجاء نهر الله بطل نهر معقل - قوله مخفی نہ رہے الخ ۔
اقول مولانا یہ ایک اور دوسرا قاعدہ علم نحو میں اس پہلے قاعدہ سے بھی زیادہ اجد آپ نے ایجاد
کیا۔ بھلا کون سے قاعدہ نحو سے الا یؤمن صیغہ تحریض کا بغیر حرف تحصیض کے لائے ہوئے
ہو سکتا ہے اور قسم کے جواب مثبت میں جو باتفاق نحومین کے نون تاکید کا آنا بطور وجوب ولزوم
کے لکھا ہے اس کو بھی آپ نے توڑ دیا۔ خود فوائد ضیائیہ میں لکھا ہے۔ ولزمت ای نون
التاكيد في مثبت القسم اى في جوابه المثبت لان القسم محل التاكيد فكرهوا
ان يوكدوا الفعل بامر منفصل عنه وهو القسم من غير ان يوكدوه بما يتصل به وهو
النون بعد صلاحية له انتهى موضع الحاجت اور پھر با وجود توڑ دینے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے القیاس “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

تحف
اس وجوب ولزوم نحوی کے آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ عبارت إِلَّا يُؤْمِنُ نہایت ہی عمدہ ہے
ایسی عمدہ عبارت کو چھوڑ کر بجائے إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ اختیار کرنا ہر گز نہیں چاہئے تھا۔ ان هذا
لشيء عجاب اور اگر کوئی کہے۔ کہ لیؤمنن میں بھی حرف تخصیص موجود نہیں ہے۔ پھر اس کو
بیضاوی وغیرہ نے صیغہ حضیض کا کیوں قرار دیا ہے تو جواب اس کا یہ ہے کہ اول تو بیضاوی نے
ليؤمنن کو صیفی تحریض کا نہیں کہا صرف کا لو عید والتحریض کہا ہے۔ ثانیا وجہ اس کی یہ ہے کہ
مضارع مصدر بحرف تخصیص میں جو تخفیض ہوتی ہے اس میں طلب ضرور ہوتی ہے۔ چنانچہ
فوائد ضیائیہ میں لکھا ہے۔ ومعناها في المضارع الحض على الفعل والطلب له
فهي في المضارع بمعنى الامر اور نون تاکید بھی امر مطلوب کی ہی تاکید کرتا ہے تکملہ
وغیرہ میں لکھا ہے کہ نون التاكيد لا يوكد الا مطلوبا۔ پس اس مناسبت سے بیضاوی
نے صیغہ لیومنن کو کالوعيد والتحريض قرار دیا ہے بخلاف صرف یؤمن کے کہ وہ کسی
طرح پر صیغہ تحریض کا نہیں ہو سکتا ہے یہ مولانا صاحب کا بڑا تی صاحب کا بڑا تحکم ہے کہ ایک قاعدہ اپنی طرف
سے ایجاد فرما کر پھر اسکے بموجب قرآن مجید میں اصطلاح لگائی جاتی ہے۔ باقی اس اقول کا
مقولہ آخر تک جو بیان فرمایا گیا ہے وہ محض بناء فاسد على الفاسد ہے جس کا جواب
اظهارا للصواب مکر رسہ کر ر گذر چکا ہے۔ اب ضرورت اعادہ جواب کی نہیں ہے قولہ اس
میں کلام ہے بچند وجوہ اول یہ کہ الخ ۔ اقول جناب والا بار بار وہی ایک بات فرمائے جاتے
ہیں جس کا ابطال حضرت اقدس مرزا صاحب بدلائل بینہ فرما چکے ہیں ۔ قوله دوم یہ کہ یہ
قراءت ہمارے معنے کے مخالف نہیں ہے۔ الخ ۔ اقول اول تو زمانہ نزول کا مراد لینا آپ کے
اقرار مندرجہ اول پرچہ کے خلاف ہے اقرار یہ ہے کہ اس بحث میں صعود ونزول وغیرہ کا خلط
نہ کیا جاوے گا ۔ ثانیاً آپ کی طرز استدلال کے بموجب صرف اسی آیت لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ
موتہ کے قطعی الدلالت ہونے کی کیا وجہ ہے۔ تمام قرآن شریف کے وہ صیغے مندرجہ آیات
جن میں ایمان لانے کا ذکر یا کسی اور امر معروف کی پیشین گوئی زمانہ آئندہ میں ہے وہ سب
آیات حیات مسیح پر قطعی الدلالت ہو گئیں ۔ تقریر اس کی بموجب استدلال جناب کے یوں
ہو سکتی ہے۔ کہ یہ معنے ہمارے معنے کے مخالف نہیں ہیں کیونکہ اس صورت میں یہ معنے ہیں کہ ہر
ایک شخص اپنے مرنے سے پہلے زمانہ آئندہ میں ایمان لے آوے گا اور یہ معنے اول کے ساتھ
الدالله

۱۴۴ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول حضرت عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے
سبحان اللہ کیا عمدہ استدلال ہے۔ اے مخالفین حضرت مرزا صاحب! مولوی محمد حسین وغیرہ تم کو مبارک
ہو کہ ہمارے حضرت مولوی صاحب نے کیا عمدہ طرز استدلال کا بموجب اصول موضوعہ جدیدہ علم
مناظرہ کے ایجاد کر دیا ہے کہ تمام قرآن مجید کے ایسے صیغے جن میں ایمان لانے کا ذکر یا کسی اور امر
معروف کی پیشین گوئی زمانہ استقبال میں ہو حیات مسیح کے لئے دلائل قطعية الدلالت ہو گئیں اب تم
کو متعدد ایسے صیغے قرآن مجید میں مل جاویں گے جو مولوی صاحب کی طرز استدلال کی طرح پر وہ سب
کے سب حیات مسیح پر قطعية الدلالت ہو جاویں گے ۔ اب جو مشکلات مولوی محمد حسین وغیرہ کو بمقابل
حضرت اقدس کے اس بحث میں پیش آرہی تھیں ہمارے مولانا صاحب نے وہ سب حل فرمادیں۔
سبحان اللہ استدلال ہو تو ایسا ہو ۔ یہ فتح عظیم تم کو مبارک مبارک مبارک این کار از تو آید و مرداں
چنیں کنند ۔ اب میں دو تین آیتیں اور مولوی صاحب کی طرف سے دلیل قطعی حیات مسیح پر لکھے دیتا ہوں
ج
جو بموجب طرز استدلال مولوی صاحب کے قطعی الدلالت ہیں مثلاً آیت فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً
وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ لا جو مولوی صاحب نے خالص استقبال کے واسطے اول پر چہ میں
لکھی ہے وہ حیات مسیح میں قطعی الدلالت ہے۔ کیوں قطعية الدلالت ہے۔ یوں ہے کہ جو شخص ہے کہ جو شخص مرد ہو یا
عورت نیک عمل کرے در حالیکہ وہ مومن بھی ہو تو ہم زمانہ آئندہ میں البتہ زندہ رکھیں گے اس کو ساتھ زندگی
پاکیزہ کے اور البتہ بدلا دیں گے ہم ان کو ثواب ان کا یہ معنے مولوی صاحب کے معنوں کے کچھ مخالف
نہیں اور مولوی صاحب کے معنوں کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول
عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے۔ پس یہاں تک دلیل قطعی الدلالت کی تقریب تمام ہو چکی اور مثلاً آیت
وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيز بھی حیات مسیح پر قطعی الدلالت ہے۔
کیوں قطعی الدلالت ہے۔ یوں ہے کہ نون ثقیلہ تو اس میں موجود ہی ہے جو خالص زمانہ استقبال کے واسطے
آتا ہے۔ پس یہ نصرت الہیہ مومنین صالحین اور مومنات صالحات کو زمانہ آئندہ میں ہوگی اور یہ معنے مولوی
صاحب کے معنوں کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول حضرت عیسی علیہ السلام
مراد لیا جاوے۔ وہ تقریب دلیل کی تمام ہوگئی علی ھذا القیاس - آیت وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنا سے جس کو مولوی صاحب نے واسطے اثبات قاعدہ نون ثقیلہ کے پرچہ اول میں لکھی
ہے وہ بھی حیات مسیح پر بموجب طرز استدلال مولوی صاحب کے قطعی الدلالت ہو سکتی ہے۔
ا النحل : ۹۸ الحج : ۱ العنكبوت : ۷۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی