اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 13
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیچمدان نے یہ دو تین آیتیں واسطے توضیح قاعدہ استدلال مولوی صاحب کے بطور مثال کے لکھ دیں ۱۴۵
تا کہ ہر ایک ادنیٰ طالب علم جو ترجمه خوان قرآن مجید ہو حیات مسیح پر قرآن شریف سے بہت سی
آیات قطعی الدلالت استخراج کر سکے ۔ قوله سوم یہ کہ یہ قراءت غیر متواترہ ہے الخ اقول قراءت
غیر متواترہ سے احتجاج نہیں کیا گیا بلکہ قراءت غیر متواترہ صرف واسطے تائید معنی قراءت متواترہ
کے حسب اصول مفسرین لائی گئی ہے چنانچہ تمام مفسرین محققین اس قراءت غیر متواترہ کو واسطے
تائید معنے قراءت متواترہ کے اپنی تفاسیر میں لائے ہیں اسی طرح پر حضرت اقدس مرزا صاحب
اس قراءت غیر متواترہ کو واسطے تائید معنے قراءت متواترہ کے لائے ہیں اور جناب والا نے جو
روایات اس کل اپنے مباحثہ میں بیان و نقل فرمائی ہیں ان کی رجال اسانید کی کچھ بھی توثیق و تعدیل
بیان نہیں فرمائی ۔ کیا یہ وجوب حضرت مرزا صاحب پر ہی ہے آپ پر واجب نہیں کہ اس مقام تحقیق
میں ان رجال اسانید کی توثیق و تعدیل حسب اصول علم اسماء الرجال بیان فرماتی و دونه خرط
القتاد - أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ قوله - چہارم یہ کہ مرزا
صاحب الح اقول آیت مذکورہ چونکہ ذوالوجوہ ہے اس واسطے حضرت اقدس نے اس کو دوسری وجہ
سے بھی تفسیر فرمایا ہے یعنی قبل موتہ کی ضمیر کو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف بھی راجع کر کر وہ تفسیر
کی ہے اور وہ معنے بیان کئے ہیں کہ جن پر کسی طرح کا اعتراض وارد نہیں ہوتا ایسی آیات ذوالوجوہ
کی تفسیر مختلف وجوہ سے کرنا ایک فقہ محمود ہے قال ابو الدرداء لا يفقه الرجل حتى يجعل
للقرآن وجوها اور جناب کی طرح حضرت اقدس نے ایسی آیت ذوالوجوہ کو ایک وجہ میں
محصور کر کر قطعی الدلالت ایک وجہ پر نہیں فرمایا ۔ اور در صورت ارجاع ضمیر کی طرف حضرت عیسی
علیہ السلام کے جو معنے آیت کے آپ کرتے ہیں اس پر طرح طرح کے اعتراضات وارد ہوتے ہیں۔
پس کیا یہی مقتضائے دیانت و انصاف ہے کہ جو معنے انواع انواع اعتراضات کے مورد ہوں ان پر تو
اصرار کیا جاوے اور جو معنے خالی از فساد ہوں ان کو تسلیم نہ کیا جاوے۔ الحاصل در صورت ارجاع ضمیر کی
طرف حضرت عیسی کے اگر آپ وہ معنے جو حضرت اقدس نے ازالہ میں تحریر فرمائے ہیں تسلیم و قبول
فرماتے ہیں تو فنعم الوفاق سب نزاع طے ہو گیا اور اگر ان معنے خالی از فساد کو آپ تسلیم
نہیں فرماتے تو اس وجہ سے کہ آپ کے معنے مورد اعتراضات کثیرہ ہیں ارجاع ضمیر حضرت عیسی کی
طرف بسبب ان فسادات کے نہیں ہو سکتا کتابی یا احد مقدر کی طرف ضمیر رجوع ہووے گی
البقرة : ۴۵
۱۴۶ جس کی تائید قراءت غیر متواترہ کرتی ہے۔ بعد اللتيا والتي حضرت اقدس نے ارجاع ضمیر کو طرف
کتابی یا احد مقدر کی کسی جگہ اپنی تحریر میں غیر صحیح نہیں فرمایا اگر آپ نے کسی تحریر میں دیکھا ہو تو بہ صحیح نقل
بیان فرمایا جاوے۔ آگے رہی یہ بات کہ موت مسیح پر استدلال حضرت اقدس نے اس آیہ سے کیا ہے
اس کی نسبت یہ گذارش ہے کہ کسی جگہ اس استدلال کو قطعی الدلالت نہیں فرمایا۔ جب کہ آیت ذوالوجوہ
ہے تو نہ حیات مسیح پر قطعی الدلالت ہو سکتی ہے اور نہ وفات مسیح پر ۔ ادلہ وفات مسیح بطور تعین و قطع کے اور
بہت ہیں جو او پر سابق میں گذر چکیں اور ازالہ میں بہ تفصیل مذکور ہیں۔ مگر ایسی آیت ذوالوجوہ کو حیات
مسیح پر قطعی الدلالت ٹھہرانا یہی تو مو نا یہی تو مجادلہ ہے کہ جس میں مناظرہ کا رائحہ بھی موجود نہیں ہے۔ قولہ یہاں
ارادہ حال غلط محض ہے بلکہ خالص مستقبل مراد ہے بچند وجوہ اقول یہاں پر تو مولا نا صاحب نے کمال
ہی کیا ہے کہ نون ثقیلہ کے غلبہ ونقل خیال میں ترتیب آیات جو درایا وروایتا مراد الہی ہے اس کو بھی غلط
محض فرما دیا۔ در ایتا بیان اس کا یہ ہے کہ آیت قَدْنَرٰی تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ میں
مولوی صاحب کانون ثقیلہ تو موجود ہے ہی نہیں جو خالص استقبال ہی مراد ہو اور حال مراد نہ ہو سکے۔
پس ہم کہتے ہیں کہ قد نری میں زمانہ حال مراد ہے اور فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا میں حرف
فا داخل ہے جس کا فائدہ یہ ہے کہ قد نری پر مترتب بلا مہلت ہووے۔ مسئلہ نحو مجمع علیہ ہے کہ الفاء
للترتيب اى للجمع مع الترتيب بلامهلة پس فَلَنُوَلِيَنَّگ کا بھی حال ہی ہوا۔ اور فَوَلِ
وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سے میں بھی وہی حرف فاموجود ہے جو با تفاق نحاۃ ترتیب بلا مہلت
کے واسطے آتی ہے پس نظم و نسق آیات سے معلوم ہوا کہ قد نری الایہ پر فَلَنُوَلِيَنَّكَ الا یہ بلا مہلت
مترتب ہوا اور فَلَنُوَلِيَنَّكَ الآ یہ پر فول وجهك الا یہ بلا مہلت متربت اور متسبب ہوا کوئی فاصلہ
زمانہ دراز یا کوتاه کا در میان ان آیات کے واقع نہیں ہے جو فَلَنُوَلینگ کو خالص زمانه استقبال در از یا
کوتاہ کیلئے ہی قرار دیا جاوے۔ پس در ایتاً ثابت ہوا کہ فَلَنُوَلِيَنَّنگ میں زمانہ حال مراد ہے جس کی
مقدار مختلف اور مفوض الى العرف ہے اور روایتاً بیان اس کا یہ ہے حواشی بخاری شریف میں لکھا
ہے۔ ثم اعلم ان الروايات اختلفت فى ان التحويل هل كان خارج الصلوة بين الظهر
والعصر او في اثناء صلوة العصر فالظاهر من حديث البراء الذي سبق في كتاب
الايمان في صفحه ١٠ انه كان خارج الصلوة حيث قال انه صلى الله عليه وسلم صلى
اول صلوة صلاها الى الكعبة صلوة العصر الحديث قال مجاهد و غیره نزلت
اتاس البقرة : ۱۴۵
هذه الآية و رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسجد بني سلمة و قدصلي (۱۳۷)
با صحابه ركعتين من صلوة الظهر فتحول في الصلوة واستقبل الميزاب
وحوّل الرجال مكان النساء والنساء مكان الرجال فسمى ذلك المسجد
مسجد القبلتين كذاذكره البغوى ثم قال وقيل كان التحويل خارج الصلوة
بين الصلوتين ورجح الواقدى الاول وقال هذا عندنا اثبت ذكره في
المظهرى وقال فيه ايضا فحديث البراء محمول على ان البراء لم يعلم
صلوته صلى الله عليه وسلم في مسجد بني سلمة الظهر او المراد انه اول
صلوة صلاها كاملا الى الكعبة انتهى والله اعلم ۔ اور اگر مولوی صاحب اسی
بیضاوی کی طرف جس سے یہاں پر کچھ پر کچھ تھوڑا سانقل عبارت کیا آخر عبارت تفسیر آیت تک
رجوع فرماتے تو یہ مطلب اسی سے واضح ہو جاتا۔ قال البيضاوى روى انه عليه السلام
قدم المدينة فصلى نحو البيت المقدس ستة عشر شهرا ثم وجهه الى الكعبة
في رجب بعد الزوال قبل قتال بدر بشهرين و قد صلی با صحابه في مسجد
بني سلمة ركعتين من الظهر فتحول في الصلوة واستقبل الميزاب و تبادل
الرجال والنساء صفو فهم فسمى المسجد مسجد القبلتین ۔ اور ایسا ہی فتح البیان
وغیرہ میں لکھا ہے ۔ اور کشی عبدالحکیم نے جو فول و جھک کو انجاز وعد لکھا تو اس نے یہ کب کہا
ہے کہ اس انجاز وعد میں فاصلہ قصیر یا طویل زمانہ کا واقع ہوا ہے ایفائے وعد کو زمانہ حال جس کی
مقدار مفوض الى العرف ہے کچھ منافی نہیں اور یہ جو آپ فرماتے ہیں کہ اس تقدیر پر فَوَلِ وَجْهَكَ
زاید ولا طائل ہو جاوے گا تو گزارش یہ ہے کہ آیت فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ
الحرام متعدد جگہ موجود ہے آپ کے مسلک پر وہ بھی زاید ولا طائل ہوئی جاتی ہے ۔ فما هو
جوابكم فهو اوفکذا جوابنا اور شاہ ولی اللہ صاحب کے ترجمہ میں جو متوجہ گردانیم لفظ
مضارع کیا گیا ہے وہ زمانہ حال و استقبال دونوں کو شامل ہے یہ جناب والا کا کمال فہم ہے
کہ لفظ مضارع کو خالص استقبال کے واسطے فرماتے ہیں اور تراجم اردو میں جو ترجمہ بلفظ
استقبال کیا گیا اس سے استقبال قریب مراد ہے جس کے آپ بھی قائل ہیں ہم اسی کو حال
کہتے ہیں ۔ کتب علم بلاغت سے ثابت ہو چکا کہ مقدار زمان الحال مختلف
۱۳۸) بحسب الافعال و مفوض الى العرف قوله ارادہ حال اس آیہ میں بھی غلط ہے الخ
اقول در حالیکه استقبال قریب کے آپ بھی قائل ہیں اور کتب علم بلاغت مطول وغیرہ سے ثابت
ہو چکا کہ زمانہ حال ایک امر عرفی ہے اور اس کی مقدار باعتبار افعال کے مختلف ہے اور اسی وجہ سے
مفوض الی العرف ہے تو یہ بحث جناب کی ایک نزاع لفظی ہو گئی ہے جس کا بار بار تکرار کیا جاتا ہے جو
آپ کی شان سے نہایت بعید ہے اور میں حیران ہوں کہ ترجمہ شاہ ولی اللہ صاحب کو جو بلفظ
مضارع ہے آپ کیوں اس کو خالص استقبال قرار دیتے ہیں اور ذرہ متنبہ نہیں ہوتے اور اس پر طرہ
یہ ہے کہ لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کو جو ابھی جلا دیں گے ہم اس کو ہے خالص استقبال کس طرح
فرماتے ہیں ۔ لفظ ابھی تو خالص حال کے واسطے آتا ہے۔ اِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ لان
هذا الفهم بعيد عن الصبي فضلا عن الفاضل الذي هو نائب النبي قوله واضح ہو
الح اقول حضرت اقدس مرزا صاحب ان معنوں کے لینے میں ہرگز منفر د نہیں تمام سلف وخلف
امت بعض ان آیات کو حال پر اور بعض کو استمرار پر محمول کرتے چلے آتے ہیں کما مر تفصيله
قوله اول یہ کہ ان اقول جزاكم الله في الدارين خیرا ۔ کہ جناب نے اس امر کو تو تسلیم فرما
لیا کہ اللہ تعالیٰ کی یہ عادت مستمرہ ہے کہ مجاہدہ کرنے والوں کو اپنی راہیں مدام دکھلایا کرتا ہے فقط ۔
اور یہ مسئلہ کتب علم بلاغت سے ثابت ہو چکا ہے کہ صیغہ مستقبل کا بحسب مقامات مناسبہ کے دوام
تجددی اور استمرار کے واسطے مستعمل ہوا کرتا ہے۔ پس اب گزارش یہ ہے کہ کیا وجہ کہ اس آیت کے
ایسے ناقص اور ادھورے معنے کئے جاویں جو اس عادت مستمرہ کو شامل نہ ہوویں حالانکہ کتاب اللہ
بلاغت میں طرف اعلیٰ حدا اعجاز کو پہنچی ہوئی ہے اور حضرت نبی علیہ السلام فرماتے ہیں اوتیت جوامع
الکلم اور سلمنا کہ آیت وعدہ ہے لیکن وعدہ کو زمانہ حال یا استمرار سے کچھ منافات نہیں ہے کیونکہ
وعدہ زمانہ حال کے واسطے بھی کیا جاتا ہے اور بطور استمرار کے بھی وعدہ ہو سکتا ہے جیسا کہ حضرت اقدس
نے مشرحاً بیان فرمایا ہے۔ اور حضرت اقدس نے جو معنی دوم کی تائید میں تصحیح خالص استقبال کی کی ہے
وہ صرف جناب کی خاطر سے کی ہے۔ بقول شخصے کہ خصم را تا بخانه باید رسانید ۔ چنانچہ الفاظ
حضرت اقدس کے اس پر دال ہیں جو جناب نے بھی نقل فرمائے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ کیا استقبال کے طور پر
یہ دوسرے معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے مسیح پر
ایمان نہیں لائے گا ۔ قوله - دوم یہ کہ الخ - اقول مولانا شاہ ولی اللہ صاحب کے الفاظ مضارع
لاص : 1
کو خالص استقبال کے واسطے ٹھہرانا زبان فرس میں ایک جدید قاعدہ کی تجدید کرنی ہے۔ باقی الفاظ ۱۴۹
ترجمتین کے جو بصیغہ مستقبل ہیں ان کی نسبت وہی گزارش ہے کہ صیغہ مستقبل کا دوام تجددی کے واسطے
مستعمل ہونا کتب علم بلاغت سے ثابت ہو چکا ہے۔ قولہ یہاں ارادہ حال و استمرار قطعاً باطل ہے الخ ۔
اقول مولانا صاحب صرف آیت لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِي کا لوح محفوظ میں مکتوب ہونا جو جناب
نے بحوالہ بیضاوی تحریر فرمایا اس کی کچھ ضرورت نہیں تھی کیونکہ بیضاوی وغیرہ کی تفسیر کو تو آپ آیت
ليومنن به قبل موته میں محض غلط اور باطل فرما چکے ہیں یہ پیچید ان جناب کی تائید کے واسطے یہ عرض
کرتا ہے کہ کل قرآن مجید لوح محفوظ میں مکتوب ہے۔ قال الله تعالى بَلْ هُوَ قُرْ أَنَّ مَجِيدٌ
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظ مگر گزارش یہ ہے کہ قرآن مجید میں جو از منہ ثلاثہ کا اعتبار کیا گیا ہے وہ وقت نزول
سے کیا گیا ہے ورنہ اگر وقت کتابت لوح محفوظ کا لحاظ کیا جاوے تو تمام از منہ ثلاثہ ماضی و حال و استقبال
بلکہ استمرار سب استقبال ہی میں داخل ہیں پھر جناب والا کی تمام بحث عمدہ اور اصل جونون ثقیلہ کی نسبت
ہے محض بیکار ہوئی جاتی ہے۔ پس اندریں صورت جو آیات کہ حضرت اقدس نے تحریر فرمائی ہیں ان کا تو
ذکر ہی کیا ہے اس بنا پر تو تمام صیغے ماضی و حال و استمرار مندرجہ قرآن مجید سب استقبال میں داخل ہیں اور
یه نزاع حال و استمرار کا محض بے سود۔ اگر آیت لیؤمنن به قبل موتہ میں حضرت اقدس نے استمرار مراد
لیا تو کتابت لوح محفوظ سے وہ بھی استقبال میں داخل رہا اور اس آیت لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی میں بھی
اگر حال یا استمرار مراد لیا تو وہ بھی کتابت لوح محفوظ سے استقبال میں ہی ہوا پھر یہ جو آپ ارشاد فرماتے
ہیں کہ ارادہ استمرار قطعاً باطل ہے اسکے کیا معنے ہیں۔ استمرار بھی تو اس بنا پر استقبال ہی میں داخل ہے یہ تو
ایسا استقبال ہے کہ کوئی زمانہ اس سے باہر رہ ہی نہیں سکتا اور ترجمہ مولانا شاہ ولی اللہ صاحب کو جو بلفظ
مضارع ہے خالص استقبال کہنا جناب کا ہی کام ہے یہ پیچید ان تو اس مسئلہ کو کہتے کہتے تھک گیا ۔
گفته گفته من شدم بسیار گو
از شما یک تن نه شد اسرار جو
ناظرین کو اب بخوبی معلوم ہو گیا ہوگا کہ حضرت اقدس مرزا صاحب کا بعد تین پر چوں کے بحث کا ختم
کر دینا نہایت ہی ضروری تھا ورنہ اپنی اوقات کو مکر رسہ کر ر صرف کرنا محض تضیع اوقات تھی کیونکہ مولوی
صاحب کی اس بحث میں سواء اعادہ ان امور کے جن کا جواب شافی و کافی اول ہی پرچہ میں ہو چکا اور
رہا سہا بلکہ مکرر دوسرے پرچہ میں بھی اتمام حجت کیا گیا اور پھر پر چہ ثالث میں بھی بپاس خاطر مولانا
صاحب کے سہ کر ر جوا بہائے شافی و کافی دیئے گئے معہذا اگر اب بھی بحث ختم نہ کی جاتی تو اس ہیچمد ان کو
یہ بتلایا جاوے کہ وہ کون سا امر جدید جواب طلب پیش کیا گیا ہے جس کا جواب مکر رسہ کر ر نہ ہو چکا ہو
ا المجادلة: ٢٢ ٢ البروج : ٢٢-٢٣
نیا
۱۵۰ من حسن اسلام المرء تر که مالا یعنیہ کا مضمون بھی تو پیش نظر حضرت اقدس کے رہتا ہے اور
اس پر بھی آخر پر چہ سوم میں یہ بھی تحریر فرما دیا گیا کہ اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد جب پبلک کی
طرف سے منصفانہ رائیں شائع ہوں گی اور ثالثوں کے ذریعہ سے صحیح رائے جو حق کی موید ہو پیدا ہو جائے
گی تو اس تصفیہ کے بعد آپ تحریری طور پر دوسرے امور میں بھی بحث کر سکتے ہیں لیکن اس تحریری بحث
کیلئے میرا اور آپ کا دہلی میں مقیم رہنا ضروری نہیں جب کہ تحریری بحث ہے تو دور رہ کر بھی ہو سکتی ہے
میں مسافر ہوں اب مجھے زیادہ اقامت کی گنجائش نہیں فقط ۔ ایہا الناظرین باوجود اس کے مولوی
صاحب کا بھوپال میں واپس تشریف لاکر بر ملا مجالس وعظ وغیرہ میں ہر کہ ومہ کے سامنے یہ اشتہار دینا
کہ حضرت اقدس مرزا صاحب مقام دہلی سے میرے مقابل نہ ٹھہر سکے اور گریز کر گئے کیسا اپنے موقع
اور حل پر ہے فاعتبروا یا اولی الابصار باقی ترجمتین کے الفاظ جو بلفظ استقبال ترجمہ کئے گئے ہیں
ان سے مراد دوام تجد دی ہو سکتا ہے كما مر غير مرة قوله اول یہ کہ ان ۔ اقول آیت میں حرف
فاء جو واسطے ترتیب بلا مہلت کے آتا ہے موجود ہے۔ پس جس وقت کوئی شخص مرد ہو یا عورت عمل نیک
کرے در حالیکہ وہ مومن ہو تو اسکے واسطے بلا مہلت حيوة طيبة متحقق ہو جاتی ہے ورنہ حرف فاء لغو
ہو جاوے گا۔ تفسیر ابن کثیر سے جو آپ نے معنے نقل فرمائے وہ بھی اسی مطلب کو ثابت کر رہے ہیں
دیکھو اس میں صاف لکھا ہے کہ بان يحيى الله حيوة طيبة في الدنيا ہاں البتہ لَنَجْزِيَنَّهُمْ کو
صاحب تفسیر ابن کثیر نے واسطے حاصل ہونے تاسیس کے آخرۃ کے واسطے لکھا کیونکہ یہ ایک مسئلہ علم
بلاغت کا ہے کہ التاسيس خير من التاكید ہم بھی یہاں استقبال ہی تسلیم کرتے ہیں مگر یہ حضرت
مرزا صاحب کو کچھ مضر نہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے قاعدہ نون ثقیلہ کے نقص کے واسطے تو صرف
ایک صیغہ قرآن مجید کا جو واسطے حال یا استقبال یا استمرار کے آیا ہو کافی ہے کیونکہ آپ التزاماً ہر جگہ ایسے
صیغے میں استقبال مراد لیتے ہیں پس موجبہ کلیہ کا نقیض سالبہ جزئیہ ہی آتا ہے جو یہاں صادق ہے پس
موجبہ کلیہ غیر صادق ہوگا۔ اور حضرت مرزا صاحب ایسے صیغے میں صرف زمانہ حال یا خالص
استقبال یا فقط استمرار التزاماً ہر جگہ مراد نہیں لیتے بلکہ بحسب مقتضائے مقامات مناسبہ کہیں حال مراد
ہوتا ہے اور کہیں استقبال اور کسی جگہ دوام تجدّدی مراد ہوتا ہے پس اس مسلک کے نقص کے واسطے
کتنے ہی صیغے آپ ایسے نقل فرمائیں جن میں خالص استقبال مراد ہو تو حضرت اقدس کے صراط مستقیم
کو کچھ مضر نہیں کیونکہ وہ التزاماً کوئی خاص ایک زمانہ ایسے صیغے میں ہر جگہ مراد نہیں لیتے ۔ قوله
یہاں استقبال مراد ہے بچند وجوہ اول یہ کہ الخ ۔ اقول لا نسلم اما اولا آنكه العبرة
لعموم اللفظ لالخصوص السبب ۔ قاعدہ مسلّمہ اہل اصول کا ہے پس کیا ضرورت ہے کہ اس ۱۵۱
آیت سے سوائے مہاجرین وانصار کے اور کوئی ناصر مراد نہ ہو سکے ۔ ثانیاً آنکہ سلمنا کہ مہاجرین و
انصار ہی مراد ہیں لیکن جس وقت سے کہ مہاجرین وانصار نے اللہ اور اسکے رسول کی نصرت کرنی شروع
کی اسی وقت سے نصرت الہیہ شامل حال ان کے ہوگئی تھی اگر چه نصرت تامه و کاملہ الہیہ کا ظہور تامہ کسی
قدر زمانہ کے بعد عوام پر ظاہر ہوا ہو۔ ثانیا آنکہ یہ جو جناب فرماتے ہیں کہ جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے
وہ چیز بعد زمانہ وعدہ کے پائی جاتی ہے۔ سلمنا لیکن یہ کیا ضرور ہے کہ بعد یت منفصلہ ہی ہو۔ ہو سکتا
ہے کہ بعد یت متصلہ ہو ۔ تقدم ذاتی اور تاخر ذاتی کا مسئلہ جو بین امنطقین مشہور و معروف ہے۔ بنظر و
لحاظ فضل و رحم ارحم الراحمین کے یہاں پر کیوں نہیں مراد ہو سکتا۔ حرکت مفتاح اگر چہ حرکت دید کے بعد تخت تحقق
ہوتی ہے لیکن ان دونوں حرکتوں میں کوئی فاصلہ زمانہ دراز کا نہیں ہوتا مع ہذا کہتے ہیں کہ حرکت ید مقدم
ہے اور حرکت مفتاح متاخر اگر ایسی ہی قبلية و بعدية آپ کی مراد ہے تو پھر یہ سب ایک نزاع لفظی ہوا
جو حضرت اقدس مرزا صاحب کو کچھ بھی مصر نہیں ہے اور تراجم ثلاثہ کی کیفیت ناظرین کو پہلے معلوم ہو چکی ۔
قولہ یہاں بھی مستقبل مراد ہے الخ ۔ اقول وعد اور موعود میں جو قبلیة اور بعدیة ہے اس کا حال
معلوم ہو چکا اور تراجم ثلاثہ کا حال بھی مکر رسہ کر رلکھا جا چکا حاجت اعادہ کی نہیں ہے اور یہاں عادت
مستمرہ ہونے میں کون سا محذور لازم آتا ہے بیان فرمایا جاوے۔قوله بالا معلوم ہو چکا ۔ اقول نہ
کچھ بالا معلوم ہوا اور نہ کچھ زیر معلوم ہوا بلکہ قاعدہ نون ثقیلہ کا بالکل تہ و بالا ہو چکا ۔ قولہ ان لوگوں
کی کلام میں کہیں تصریح حال کی نہیں الح اقول آپ تمام قرآن مجید میں سے ایک ہی صیغہ ایسا
بتلا دیں جس میں اللہ تعالیٰ نے یا رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے تصریح کردی ہو کہ اس صیغہ میں
سوائے استقبال کے اور کوئی زمانہ مراد نہیں تو پھر ہم بھی ایسی تصریح کہیں تلاش کریں گے مولانا
صاحب اہل لسان جو صیغے مضارع وغیرہ کو اپنی کلام میں استعمال کرتے ہیں اس کلام میں کہیں یہ
تصریح نہیں ہوتی ہے کہ یہاں پر ہماری مراد حال ہے یا استقبال یہ فہم تو اہل لسان اپنے اپنے
محاورات کے بموجب سمجھ لیتے ہیں اور غیر اہل لسان حسب قواعد صرف و نحو و علم بلاغت وغیرہ سمجھتے ہیں
اور ہم نے اوپر ان سب علوم سے ثابت کر دیا کہ ان صیغوں میں حال بھی مراد ہو سکتا ہے اور استمرار
بھی مظہری وغیرہ سے مصرحاً گذر چکا کہ فان حقيقة الكلام للحال اور حضرت اقدس نے جو اس
آیہ میں معنی استقبال بطور امکان کے تجویز فرمائے ہیں تو صرف الزاما انجام مخالفین کیلئے تجویز کئے ہیں
قوله تو جواب یہ ہے کہ بے شک اس صورت میں قاعدہ مقرر کی بنا پر انح اقول یہاں پر یہ تو
جناب نے اقرار فرما لیا کہ بے شک اس صورت میں قاعدہ مقرر کی بنا پر البتہ رڈ نہ ہو سکے گا
۱۵۲ مگر ثانیا آپ جو فرماتے ہیں کہ اس کارڈ منوط ہوگا ۔ قوله امر آخر پر جس کا ذکر اوپر ہو چکا الخ۔
اقول اس رد کا جواب ہیچمد ان کی تقریر سے اوپر ہو چکا پس فیصلہ شد۔ قولہ میرا مطلب وہ نہیں ہے جو
آپ سمجھے ہیں الحج ۔ اقول آپ کی خاطر سے ہم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آپ کا مطلب صرف اس قدر
ہی ہے کہ یہ معنی جو میں نے اختیار کئے ہیں اس طرف ایک جماعت سلف میں سے گئی ہے مگر یہ تو ارشاد
ہو کہ جب آپ کے معنے کی طرف صرف ایک ہی جماعت گئی ہے اور دیگر جماعات صحابہ وتابعین اور
ہزار ہا مفسرین محققین دوسرے معنوں کی طرف گئے ہیں اور ان معنوں کو بہ براہین مبرہن کیا ہے اور
آپ کے معنوں کو مرجوح طور پر بیان کرتے ہیں تو کیا آپ کے اختیار کر لینے سے ایک معنے مرجوح
کو وہ معنی قطعی الدلالت ہو سکتے ہیں جو آپ کے غیر پر حجت قطعی ہو سکیں ایسے معنی مرجوح کو اختیار کر
کر اپنے غیر پر حجت قطعی گردانا یہ تو صریح ایک تحکم ہے ۔ قولہ ۔ میری ادلہ کا قوی ہونا الخ ۔ اقول
ان اللہ کا أَوْ هَنُ مِنْ بَيْتِ الْعَنْكَبُوت ہونا ثابت ہو چکا ۔ پس یہ آپ کا فرما آپ کا فرمانا بجائے خود نہیں
ہے۔ قولہ آپ نے نون ثقیلہ کے بارہ الخ ۔ اقول آیات محکمات جونون ثقیلہ کے بارہ میں لکھی گئی
ہیں معہ حوالہ تفاسیر کے وہ قیامت تک قائم رہیں گی اور جو کوئی ان کا مقابلہ کرے گا وہ هَبَاءً مَّنثُورًا
ہو جاوے گا ۔ قال الله تعالى إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُوْنَ ، قوله جب یہ امر
ثابت ہو گیا الح اقول یہ امر ثابت نہیں ہوا کہ نون تاکید جو معہ لام تاکید کے مضارع میں داخل
ہو التزاماً وہ خالص زمانہ استقبال کیلئے کر دیتا ہے تو پھر تم کیونکر قائم نہ رہے گی ۔ قولہ آپ نے
ان معنے کی تقریر میں جو میرے نزدیک متعین ہیں تھوڑی سی خطا کی ہے ان اقول یہ معنی غیر صحیح ہیں
کیونکہ اس صورت میں ایک ایسے لفظ کی تخصیص جس میں عموم در عموم ہے بلا وجود مخصص کے کرنی
پڑتی ہے اوّل تو لفظ اہل کتاب کا ایک ایسا عام لفظ ہے جو ہر زمانہ کے اہل کتاب کو شامل ہے جو
اہل کتاب کہ اس بات کے قائل تھے کہ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ "
اور جو مصداق ہیں إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيْهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْه " ان سے لے کر آنحضرت صلعم
کے وقت کے اہل کتاب اور جو قیامت تک موجود ہوں گے سب کو شامل ہے ایک عموم تو یہ ہوا اور
دوسرا عموم یہ ہے کہ من اهل الكتاب ترکیب نحوی میں صفت واقع ہوا ہے احمد مقرر کی پھر
احد جو نکرہ محضہ ہے خبر نفی میں واقع ہوا ہے جو مفید استغراق ہے ارشاد الفحول میں لکھا ہے جس کا
خلاصہ یہ ہے۔ النكرة في النفى تعم سواء دخل حرف النفي على فعل نحو ما رأيت
رجلا او على الاسم نحو لارجل في الدار ولولم يكن لنفى العموم لما كان قولنا لا
اله الا الله نفيا لجميع الآلهة سوى الله سبخنه فتقرر ان المنفية
الحجر: ۱۰ ۲-۳ النساء: ۱۵۸
بما اولن اولم اوليس اولا مفيدة للعموم - والنكرة المنفية ادلّ على العموم منها ۱۵۳
اذا كانت في سباق النفي - والصفى الهندى قدم النكرة على الكل يعني على كل
صيغة العام اور طرق قصر سے طریق نفی و استثناء بھی اس میں موجود ہے جو ایک مسئلہ علم بلاغت کا
ہے۔ پس ایسے لفظ عام کو جس میں اس قدر عموم در عموم مراد الہی ہے ایک شرذمہ قلیلہ اہل کتاب کے
ساتھ بلا وجود تخصص کے مخصوص کرنا کوئی وجہ نہیں رکھتا اگر یہ عموم مراد الہی نہ ہوتا تو کلام مجید جو بلاغت
میں حد اعلیٰ اعجاز کو پہنچ گیا ہے ایسے خاص معنے و مراد کو ایسے الفاظ عامہ سے بیان نہ فرماتا اور ابو مالک
کے قول کی توجیہ جو جناب فرماتے ہیں وہ مصداق ہے توجيه القول بمالا يرضى به قائله
کے۔ کیونکہ الفاظ قول ابو مالک کے یہ ہیں ذلک عند نزول عيسى بن مريم عليه السلام
لا يبقى احد من اهل الكتب الا امن به ۔ اس قول میں تو تصریح ہے۔ عند نزول کی یعنے
نزدیک وقت نزول کے جملہ اہل کتاب ایمان لے آئیں گے۔ جناب ذرہ غور سے ملاحظہ
فرماویں۔ قوله حاصل میری کلام کا یہ ہے ان اقول جب کہ آیت سے جناب کے نزدیک یہ نہیں
ثابت ہوتا کہ مسیح کے نزول کے بعد فوراً سب اہل کتاب ایمان لے آویں گے تو پھر یہ قول ابو مالک
کا آپ نے واسطے احتجاج اپنے مدعا کے کیوں نقل فرمایا ہے۔کہ ذلک عند نزول عیسی بن
مريم عليه السلام اور ایسے زمانہ کا آنا جس میں بسیط الارض پر کوئی کافر نہ رہے آیات بینات
قرآن مجید کی جو سابق مذکور ہوئیں اس کو رد کر رہی ہیں قوله دوم یہ کہ الخ اقول جب کہ ایمان سے
مراد ایمان شرعی نہیں بلکہ یقین مراد ہے تو پھر کہاں گیا وہ دعویٰ کہ جملہ اہل ملل و نحل عیسی بن مریم کے
وقت میں اسلام میں داخل ہو جاویں گے اور دفع تعارض جو کیا کرتے ہیں تو ایسی وجوہ سے کہ مناقض
مدعا نہ ہوں وہ کیا دفع تعارض ہوا کہ جس سے اور مفاسد دیگر پیدا ہو جاویں دفع تعارض کے واسطے
آپ کہاں سے کہاں چلے جاتے ہیں ذرہ غور کر کر دفع تعارض فرمایا کیجئے قولہ جس زمانہ کے لئے
یہ حضر کیا گیا ہے الخ ۔ اقول مولانا بحث تو اس میں ہے کہ جو لفظ ایسا عام ہو کہ جس کا عموم کئی وجوہ
سے بیان کیا گیا ہو۔ کما مربیانہ وہ عام تمام اپنے افراد کو شامل ہوتا ہے جب تک کہ کوئی
مخصص اس کا پیدا نہ ہو یہاں پر صرف ایک نون ثقیلہ پیدا ہوا تھا اگر وہ خفیفہ نہ ہو جا تا تو شاید کسی وجہ
سے کسی قدر تخصیص حاصل ہو سکتی مگر اس نون ثقیلہ کی کیفیت خفت معلوم ہو چکی تو اب کوئی بھی
مخصص باقی نہ رہا۔ پس اندریں صورت تخصیص کی کیا وجہ ہے کہ مراد تو ہوں ایک زمانہ نا معلوم کے
اہل کتاب اور ان کو ایسے صیغہ عام در عام سے بیان فرمایا جاوے۔ حصول المامول میں لکھا ہے ولاشک
ان الاصل عدم التخصیص پس ایسی تخصیص کی کیا وجہ ہے کہ مخاطب تخصیص کرتے کرتے بھی
تخصه
۱۵۴﴾ تھک جاوے اور پھر مع هذا اس تخصیص در تخصیص کا نام پورا حصر رکھا جاوے پورے حصر کے معنے تو
استغراق جميع افراد سے حاصل ہوتے ہیں نہ تخصیص در تخصیص سے یہ بھی ایک اصطلاح جدید علم اصول
فقہ کی جناب نے پیدا کی ہے إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَابٌ قوله بلکہ یہ تو مقتضی نون ثقيله ولفظ
بعد موتہ کا ہے جو کلام الہی میں واقع ہوا ہے الخ ۔ اقول مولانا اب تو سرے سے مقتضی ہی نہ رہا۔
پھر مقتضی کہاں ہو سکتا ہے اور پھر یہ کیونکر ہو سکے گا کہ ادھر تو الفاظ عموم در عموم کے بیان کئے جاویں اور
اُدھر خصوص در خصوص مراد ہو یہ تو تناقض ہوا جاتا ہے و تعالى كلام الله عن ذلك علوا
کبیر ا۔ واضح ہو کہ مولوی صاحب کی عبارت میں لفظ بعد موته غلط لکھا گیا ہے قرآن مجید میں قبل
موتہ ہے اور چونکہ لفظ احمد کامل درجہ کا نکرہ ہے لہذا اس کی نفی حسب قواعد نحو و علم بلاغت کے بحرف
ان کامل استغراق کو ہوگی جو جناب کے مدعا کے مخالف ہے قولہ اور ایسا ہی ان کا یہ فرمانا الخ ۔ اقول
مولانا صاحب ظاہر ہے کہ آیت وَ إِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ واسط
حیات مسیح کے مسوق نہیں ہے جو حیات میں نص ہو بلکہ حیات کا تو اس میں ذکر بھی نہیں موت کا ہی ذکر
ہے پس جناب کا استدلال کرنا اس آیہ سے بطور اشارة النص وغیرہ کے ہوگا۔ پس جملہ اہل کتاب کا
ایمان لانا قبل موت مسیح بن مریم کے آپ کے استدلال کا ایک مقدمہ ہوا اور اس مقدمہ کی نسبت اب
آپ ایسا کچھ ارشاد فرماتے ہیں کہ اس مقام پر نہ میں مدعی ان کے ایمان کا ہوں اور نہ مدعی اس امر کا
کہ مراد ایمان سے یقین ہے مقصود اس مقام پر صرف رفع تناقض ہے جو آپ نے درمیان آیت و
احادیث کے سمجھا ہے۔ فقط اقول مولانا یہ تو سب آپ کی دلیل کے مقدمات تھے جب کہ اثبات
مقدمات اپنی دلیل سے دست بردار ہو گئے تو پھر دلیل دلیل کب قائم رہ سکتی ہے کیونکہ دلیل موقوف
اثبات مقدمات پر ہوتی ہے مثل ثبت العرش ثم انقش ۔ اور رفع تناقض اگر منظور تھا تو ایسی وجوہ
سے رفع فرمایا جاتا جس میں اور مفاسد پیدا نہ ہوتے۔ یہاں پر تو آپ کی رفع تناقض سے اور مفاسد
پیدا ہو گئے حتی کہ بسبب انہیں مفاسد کے آپ خود اثبات مقدمات دلیل اپنی سے دست بردار ہو گئے
پھر دلیل کیونکر دلیل باقی رہی کہ المقدمة ما يتوقف عليه صحة الدليل اعم من ان يكون
جزءا من الدليل ام لا ۔ اب آپ ہی انصاف سے فرمائیے کہ آپ جو اس جگہ بیچمدان اور حکیم نورالدین
صاحب کو حکم تسلیم کرتے ہیں تو اب یہ بیچمدان اور حکیم نورالدین کیا فیصلہ کریں گے بجز اسکے
کہ جو آپ نے خود ارشاد فرما دیا اور اپنے مقدمہ دلیل سے دستبردار ہو گئے ۔ پس دلیل بھی
دلیل نہ رہی - قوله اول یہ کہ آیت وَإِنْ مَنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ میں صاف وعدہ ہے الح اقول
مولوی صاحب نے مسئلہ نسخ سیخ نی اور اور تخصیص حمص میں خلط ملط کر دیا لہذا اولاً یہ ہیچمد ان تعریف عام و خاص
کی اور جو تخصیص و نسخ میں فرق ہے علم اصول سے لکھتا ہے تا کہ ناظرین کی سمجھ میں بخوبی
اص : ٦ ٢ النساء : ١٦٠
آجاوے کہ یہاں پر تخصیص مطلوب مولوی صاحب کی جاری نہیں ہو سکتی ۔ ارشاد الفحول میں لکھا ۱۵۵
ہے۔ وفي الاصطلاح العام هو اللفظ المستغرق لجميع ما يصلح له بحسب
وضع واحد دفعة والخاص هو اللفظ الدال على مسمى واحداعم من ان يكون
فردا اونوعًا اوصنفا و قيل ما دل على كثرة مخصوصة ومن الفروق بين النسخ
والتخصيص ان التخصيص لا يكون الا لبعض الافراد و النسخ يكون لكلها اب
گذارش یہ ہے کہ آیات بینات سے بطور اخبار کے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہر زمانہ میں قیامت تک کچھ نہ کچھ
کا فر بھی موجود رہیں گے۔ قال الله تعالى وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ
ايضًا قال - وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ
إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَا مُلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ
الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ کے اب با وجود اس اخبار اللہ تعالیٰ کے آپ یہ فرماتے ہیں کہ آیت وَان
مِنْ أَهْلِ الْكِتَب میں صاف وعدہ ہے کہ قبل موت حضرت عیسی کے سب اہل کتاب مومن ہو جاویں
گے اور یہ آیت مخصص واقع ہوئی ہے ان آیات بینات کی ۔ مولانا صاحب اگر آپ ان دونوں آیتوں
میں واسطے توفیق مفاہیم مختلفہ کے تخصیص کے قائل ہیں تو ظاہر یہ ہے کہ جناب کے معنے عام ہیں
العام هو اللفظ المستغرق لجميع ما يصلح له الخ اور مفہوم آیت لَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ
الآيه کا خاص ہے کہ الخاص مادل على كثرة مخصوصة او كما قيل پس بموجب فروق
مذکورہ بالا کے مفہوم آیت لَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ الآيہ کا جو خاص ہے آپ کے معنے عام کا مخصص
ہو سکتا ہے نہ برعکس لان التخصيص لا يكون الالبعض الافراد لیکن اندریں صورت اس د
تخصیص سے کوئی فائدہ مترتب نہیں ہوتا کیونکہ اس تخصیص کا مطلب یہ ہوا کہ آئندہ ایک خاص زمانہ
میں بعض اہل کتاب ایمان لے آئیں گے حالانکہ بعض اہل کتاب تو ہر زمانہ میں ایمان لائے ہوئے
ہیں۔ علاوہ یہ کا یہ کہ اگر اسکے برعکس تخصیص مانی جاوے تو وہ نسخ ہوا جاتا ہے تخصیر ہے تخصیص نہیں رہتی اور نسخ اخبار
میں عند الاصولیین درست نہیں ہے۔ ایہا الناظرین مولوی صاحب نے اس مسئلہ میں غور نہیں
فرمایا اس واسطے اشتباه والتباس واقع ہو گیا کہ جو آیت خاص تھی اور مخصص ہو سکتی تھی اس کو عام قرار
دے دیا اور جو آیت کہ عام تھی اس کو خاص یا مخصوص فرمادیا ۔ فتأملوا وانظروا واعتبروا يااولی
الابصار ۔ قوله دوم احادیث صحیح سے ثابت ہے الخ ۔ اقول ۔ مولوی صاحب آیت کا تو یہ مفہوم
ہے کہ مومنین متبعین قیامت تک فائق رہیں گے اور کا فرقیامت تک مغلوب رہیں گے اور مضمون
احادیث کا یہ ہے کہ وقت قیام قیامیت کے سب شریر رہ جاویں گے ان دونوں مفہوموں میں کسی
طرح کا تعارض نہیں معلوم ہوتا جو تخصیص یا نہ ہوتا جو تخصیص یا نسخ کے طور پر ان دونوں مفہوموں میں تو میں توفیق کی
جاوے ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ دفعہ واحدۃ جملہ مومنین متبعین کو اللہ تعالیٰ اپنی طرف اٹھا لے اور بقیہ
ا يوسف : ۱۰۴ ۲ هود : ۱۲۰۱۱۹
۱۵۶ شرار الناس پر اس وقت سے قیامت قائم ہو جاوے چنانچہ اس درایت کی روایت صحیح بھی مؤید ہے۔ شم
يبعث الله ريحا طيبة فتوفى كل من في قلبه مثقال حبة من خردل من ايمان فيبقى من
لاخير فيه فيرجعون الى دين ابائهم۔ رواه مسلم پس آیت سے تو یہ معلوم ہوا کہ مومنین متبعین
کا وجود جب تک دنیا میں رہے گا قیامت تک ساتھ غلبہ کے رہے گا اور کافر مغلوب رہیں گے اور جب
کہ مومنین متبعین کو اللہ تعالیٰ اپنی طرف اٹھا لے گا تب اس وقت سے بقیہ شرذمہ کفار پر قیامت قائم
ہوگی ۔ پس ثابت ہو گیا کہ وجود کفار بھی الی یوم القیامہ رہے گا۔ جن پر قیامت قائم ہوگی اور وجود مومنین
متبعین بھی جو کفار پر وقت قیام قیامت غالب رہیں گے رہے گا اور نزدیک قیام قیامت کے کچھ قبل
اسکے ریح طیبہ سے مومنین اٹھائے جاویں گے اس میں کوئی تناقض نہیں ۔ ثانیاً یہ گذارش ہے کہ سلمنا
کہ آیت عام مخصوص البعض ہے اور احادیث صحیحہ مثل لا تقوم الساعة الاعلى شرار الخلق
وغیرہ اس کی مخصص ہیں لیکن چونکہ آیت مستغرق تھی کل افراد زمانوں کے واسطے اور حدیث خاص ہے
واسطے وقت قیام ساعت کے کے پر پس یہ احادیث خاص اس آیت عام کی مخصص ہو گئیں لیکن اس تخصیص
سے مدعا کو کیا فائدہ ہوا مانا کہ آیت مخصوص البعض ہے لیکن بعد اس تخصیص کے بقیہ افراد از منہ کو جس
میں مسیح بن مریم کا زمانہ بھی داخل ہے شامل رہے گی اور شمول و عموم اس کا زمانہ سیح بن مریم کے واسطے
حجت رہے گا کتب اصول میں یہ مسئلہ مصرح کیا گیا ہے حصول المأمول مؤلفه حضرت نواب
صاحب بہادر مرحوم و مغفور کی عبارت یہاں پر نقل کی جاتی ہے۔ واما اذا كان التخصيص بمبين
فقد اختلفوا في ذلك على اقوال ثمانية منها انه حجة في الباقي واليه ذهب الجمهور
واختاره الآمدي وابن الحاجب وغيرهما من محققى المتأخرين وهو الحق الذي لا
شك فيه ولا شبهة لان اللفظ العام كان متناولا للكل فيكون حجة على كل واحد من
اقسام ذالک الکل و نحن نعلم بالضرورة ان نسبة اللفظ إلى كل الاقسام على
السوية فاخراج البعض منها بمخصص لا يقتضى اهمال دلالة اللفظ على ما بقى ولا
يرفع التعبد به وقد ثبت عن سلف هذه الامة ومن بعدهم الاستدلال بالعمومات
المخصوصة وشاع ذلك وذاع وقد قيل انه ما من عموم الاوقد خص وانه لا يوجد
عام غير مخصص فلو قلنا انه غير حجة في ما بقى للزم ابطال كل عموم و نحن نعلم ان
غالب هذه الشريعة المطهرة انما تثبت بعمومات - پس اس تخصیص - صیص سے کہاں ثابت ہو ثابت ہوتا ہے وہ
دعوی کہ مسیح بن مریم کے وقت میں سب اہل ملل و نحل اسلام میں داخل ہو جاویں گے قولہ یہ آیت بھی
عام مخصوص البعض ہے الخ اقول حسب قواعد علم اصول فقہ کے جو عام و خاص میں بظاہر ایک قسم کا