اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 14
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تعارض ہوا کرتا ہے لہذا واسطے توفیق کے عام کو عام مخصوص البعض کر لیا کرتے ہیں۔ اور واضح ہو کہ ۱۵۷
تعارض کے واسطے یہ بھی شرط ہے کہ ہر دو ادلہ بہمہ وجوہ درجہ مساوی پر ہوں یہ مسئلہ بھی کتب اصول میں
مبین ہے۔ پس اب گذارش یہ ہے کہ آیت ليؤمنن به قبل موته بچند وجوہ ذوالوجوہ ٹھہر چکی ہے تو
اندریں صورت کیونکر مخصص ہو سکتی ہے اُس آیہ کے جو ذ والوجوہ نہیں یعنے مثلاً یہ آیت فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ
الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ، اور اگر تخصیص بھی مابین ان دونوں آیتوں کے تسلیم کی
جاوے تو چونکہ آیت وان من اهل الكتب عام تھی اور آپ بھی اسکے عموم کے واسطے ایک زمانہ کے
قائل ہیں اور آیت فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ وغیرہ کا مخصوص خاص
ہے کہ الخاص مادل على كثرة مخصوصة۔ تو اندرين صورت خاص یعنی آیت ثانی عام یعنے
آیت اوّل کی مخصص ہو دے گی نہ برعکس کہ عکس القضیہ ہوا جاتا ہے کمامر قولہ اس واسطے اس آ یہ
کو قطعی الدلالة لذاتها نہیں کہا گیا ۔ اقول جب کہ جناب والا بسبب ذوالوجوہ ہونے کے آیت
تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا ل کو قطعی الدلالت لذا تھا نہیں کہتے تو پھر آیت
ليؤمنن به قبل موتہ کو کیوں قطعی الدلالت فرماتے ہو کیونکہ آیت لیومنن به قبل موته به نسبت
لفظ کہل کے زیادہ تر ذوالوجوہ ہے اول تو ضمیر بہ میں روایت و درایتاً بہت سا کچھ اختلاف ہے پھر ضمیر
قبل موتہ میں اختلاف کثیر ہے پھر لفظ اہل کتاب میں بھی بہت اختلاف ہے پھر یہ آیت کیونکر قطعی
الدلالت ہو گئی اور وہ نہ ہوئی لان هذا ترجیح بلا مرجح ۔ اور دلیل کی دو قسمیں جو باعتبار دلالت
کے آپ کرتے ہیں ۔ ایک قطعی الدلالت في نفسها اور دوسری قطعی الدلالت لغيرها یه
ایک اصطلاح جدید اح جدید ہے جو دوسرے پر ؟ رے پر حجت نہیں کمامر غیر مرة قوله مسلّم ہے کہ آیت انی
مُتَوَفِّيك الى اقول آپ خود قسطلانی سے نقل فرما چکے ہیں کہ التوفي اخذ الشيء وافيا
والموت نوع منه اس سے معلوم ہوا کہ موت میں بھی اخذ شيء وافيا ہوا کرتا ہے کیونکہ
والموت نوع منه قوله آپ کو نزول عین عیسی بن مریم سے الخ اقول مولانا مجھ کو یہ افسوس آتا
ہے کہ آپ ہمیشہ وعدہ فرمایا کرتے تھے کہ میں اگر مباحثہ کروں گا۔ تو بعد دیکھنے تمام ازالہ اوہام کے لیکن
افسوس یہ ہے کہ آپ نے ازالہ اوہام کو اول سے آخر تک مطالعہ نہ فرمایا۔ سرسری طور پر دو ایک مقام دیکھ
لئے اور مباحثہ قائم کر لیا جس کا انجام یہ ہوا کہ بہت سے امور کی بحث آپکی جانب سے ایک تکرار بے سود رہی۔
ازالہ اوہام اگر آپ مطالعہ فرماویں تو جناب کو صد ہا صوارف ایسے قوی مل جاویں کہ معنے حقیقی ابن مریم
کے ان صوارف کی وجہ سے ہرگز نہیں لے سکتے ۔ مثلاً ایک صارف یہ ہیچمدان سابق لکھ چکا کہ خود صحیحین
کی حدیث میں اس مسیح بن مریم کی صفت و امامکم منکم واقع ہے اور صحیح مسلم میں باسانید صحیحہ
المائدة : ۱۵ - المائدة : ااا
۱۵۸ فامکم منکم بھی ہے جو سب احتمالات کو قطع کرتا ہے کمامر سابقا قوله اس حدیث کو قطعی
الدلالت نہیں کہا گیا صرف تائید کے لئے لائی گئی ہے اقول جب کہ اس حدیث کی معارض احادیث
متفق علیہ موجود ہیں تو پھر یہ حدیث بمقابلہ احادیث متفق علیہ کے ساقط رہے گی پھر تائید کے کیا معنے ۔
خصوصاً اس حالت میں کہ در صورت عدم مخالفت و تعارض احادیث متفق علیہ کے بھی فی نفسہ وہ حجت
نہیں ہو سکتی ہے۔ کمامر قوله آپ وہ حدیث صحیح مرفوع متصل الخ ۔ اقول ۔ آپ ملاحظہ فرمائیے
ازالہ اوہام اور نیز جو اس میں افادات البخاری لکھے ہیں ان کو مطالعہ فرمائیے تا کہ مخالفت تعلیم قرآن بھی
ثابت ہو جاوے۔ وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا وَمَا كُنَّا
لِيَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدَنَا اللَّهُ۔
==:
===
====
مولوی محمد بشیر صاحب کے پرچہ ثالث پر سرسری نظر
بسم الله الرحمن الرحيم
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى سَيِّدِنَا محمد وآلهِ وَاصْحَابِهِ اجْمَعِيْنِ وَ حَسْبُنَا
اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ - اما بعد واضح خاطر عاطر ناظرین منصفین ہو کہ
پر چہائے ثلاثہ مولوی صاحب کے جوابات حضرت اقدس مرزا صاحب کی طرف سے ایسے شافی و کافی
دیئے گئے ہیں کہ اب حاجت جواب دینے کی باقی نہیں رہی کیونکہ مولا نا صاحب نے اس پر چہ ثالث میں
بھی اعادہ انہیں ابحاث کا کیا ہے جن کا جواب حضرت اقدس کی طرف سے مکرر ہو چکا لیکن چونکہ مولوی
صاحب کی طرف سے مکر رسہ کرر درخواست مباحثہ از پیچید ان اس اقرار سے واقع ہوئی کہ اگر مجھ کو اس مسئلہ
متنازعہ فیہا کا حق ہونا اب بھی ثابت ہو جاوے گا تو میں بالضرور قبول کرلوں گا۔ لہٰذا ادھر سے بھی اظہار الحق
والصواب جوا بہائے شافی و کافی بامید مضمون اذا تكرر تقرر کر کے مکر رسہ کر ر دیئے جاتے ہیں شائد کہ
مولانا صاحب حسب اقرار خود اس حق کو قبول فرمالیں۔ اول میں ان تمام احادیث کا فیصلہ قطعی مجملاً چند سطور
میں کرنا چاہتا ہوں جو اس وقت بعض سائلین نے پیش کی ہیں بعدۂ جواب بطور قولہ واقول کے اس پر چہ
ثالث کا لکھا جاوے گا۔ فیصلہ بعض احادیث متفق علیه درباره نزول مسیح بن مریم ساتھ قید منکم کے
وارد ہیں چنانچہ و امامکم منکم اور صیح مسلم میں فامکم منکم يعني امكم بكتاب الله وسنة
رسوله - اب جس قد را حادیث کہ اس قید سے مطلق آئی ہیں خواہ ہزاروں ہی ہوں وہ سب احادیث
مطلقہ اس مقید پر محمول کی جاویں گی کیونکہ قاعدہ مجمع علیہ علم اصول کا ہے کہ مطلق مقید پر محمول ہوا کرتا ہے ﴿۱۵۹
ارشاد الفحول میں لکھا ہے جس کی تلخیص حضرت نواب صاحب بہادر مرحوم و مغفور نے ان الفاظ سے کی
ہے۔ الثانى ان يتفقا في السبب والحكم فيحمل احدهما على الآخر اتفاقا وبه قال
ابو حنيفة ورجح ابن الحاجب وغيره ان هذا الحمل هو بيان للمطلق اى دال على
ان المراد بالمطلق هو المقيد وقيل انه يكون نسخا والاول اولی و ظاهر اطلاقهم
عدم الفرق بين ان يكون المطلق متقدما او متأخرا اوجهل السابق فانه يتعين
الحمل ۔ اور اگر کوئی کہے کہ مسیح بن مریم پر تعریف مطلق کی کب صادق آتی ہے جو اس میں تقید جاری ہو
تو جواب اس کا یہ ہے کہ حضرت اقدس نے ازالہ میں اور نیز اخیر پر چہ ثالث میں اس بات کو بخوبی ثابت
کر دیا ہے کہ احادیث میں جوت جو مسیح بن مریم مذکور ہے اس سے مراد مثیل مسیح ہے نہ عین عیسی بن مریم ۔
چنانچہ آخر پر چہ ثالث میں تحریر فرماتے ہیں کہ اطلاق اسم الشيء على ما يشابهه في اكثر
خواصه وصفاته جائز حسن تفسیر کبیر صفحہ ۶۸۹۔ اور ظاہر ہے کہ لفظ مثیل مسیح کے مطلق ہونے
میں کچھ شک نہیں جس کی تقیید ساتھ منکم کے احادیث متفق علیہ سے ثابت ہو چکی اور جس قدر
احادیث مطلقہ واقع ہیں وہ سب محمول اس مقید پر ہو گئیں فیصلہ شد + اب ایک خواب جو مولا نا صاحب
نے دیکھا ہے اور وہ بشری ہے واسطے اطلاع و آگہی ناظرین کے لکھا جاتا ہے تا کہ مولانا صاحب
اس مباحثہ میں اس خواب کی تعبیر کو بھی ملحوظ نظر رکھیں ۔
خواب مولانا محمد بشیر صاحب
بتاریخ ۱۶ ۔ ربیع الثانی مولوی عبد الکریم صاحب ساکن پاترہ نے ہیچمد ان سے بیان کیا کہ
مولانا محمد بشیر صاحب نے خواب ذیل کو مجھ سے بیان کیا ۔ کہ اندر مکان کے میں کھانا کھا رہا ہوں
اور جسم پر لباس کسی قدر نہیں ہے اس اثناء میں معلوم ہوا کہ ڈپٹی امداد علی صاحب مرحوم آئے ہیں
میں نے چاہا کہ ان کا استقبال مکان کے باہر سے ہی کروں ۔ استقبال کے واسطے باہر کو آیا تو
دیکھا کہ ڈپٹی صاحب ممدوح دروازہ صدر سے اندر آگئے ہیں میں نے معانقہ کرنے کا قصد کیا تو
انہوں نے فرمایا کہ تم سے کیا معانقہ کریں تمہاری حالت وہیئت تو جنوں کی سی ہو رہی ہے۔
میں نے چاہا کہ کچھ جواب اس کا دوں لیکن ان کے لحاظ سے کچھ جواب نہیں دیا اور صرف یہ کہا کہ
سے قصور ہوا معاف کیجئے پھر ڈ پٹی صاحب سے معانقہ ہو گیا فقط تعبیر اس خواب کی یہ احقر کچھ نہیں
دیتا مولوی صاحب اس خواب کے مضمون پر خود غور فرماویں وبس - وَالْعَاقِلُ تَكْفِيهِ الإِشَارَةُ -
ہم
تو
۱۶۰) قوله اول یہ کہ آپ قبل ادعائے مسیحیت براہین احمدیہ میں اقرار حیات مسیح کا کر چکے ہیں الخ ۔ اقول۔
ادعائے مسیحیت بطور روحانی براہین احمدیہ میں بھی موجود ہے اور ازالہ اوہام وغیرہ میں بھی وہی دعویٰ
ہے کوئی دعوی جدید نہیں ۔ آگے رہا اقرار حیات مسیح سو وہ بطور منطوق کے براہین میں نہیں لکھا گیا۔ ہاں
البتہ مسیح کا دوبارہ دنیا میں آنا لکھا ہے جس سے حیات مسیح بطور مفہوم کے لازم آتی ہے اور یہ مسئلہ مقررہ
علم اصول کا ہے کہ لازم القول یا لازم المذہب کا مذہب ہونا ضروری نہیں ۔ معہذا اس سے جناب کو کیا
فائدہ ہوا کیونکہ مانا کہ حضرت مرزا صاحب کو حیات مسیح کا اقرار تھا لیکن جب کہ بسبب عدم وجدان
دلیل کے حیات مسیح پر حضرت مرزا صاحب حیات مسیح سے دستبردار ہو گئے اور دعوی حیات ثابت نہ ہوا
تو وفات مسیح خود بخود ثابت ہوگئی کیونکہ حیات و وفات میں کوئی واسطہ نہیں ہے مگر اس صورت میں
بار ثبوت حضرت کے ذمہ کہاں رہا۔ قولہ ۔ خاکسار ایک سوال کرتا ہے الی آخرہ۔ اقول ۔ مولانا
صاحب نے اس جگہ پر بہت سی شقوق بطور منطقین کے جاری فرمائیں ۔ مگر دانست ناقص میں طول
عبث کیا ہے۔ لہذا جواب اس کا مختصر لکھا جاتا ہے۔ اوّل ہم اس شق کو اختیار کرتے ہیں کہ خیال وفات
مسیح بعد اس الہام کے پیدا ہوا ہوا ہے اور تسلیم کیا کہ الہام سے پہلے اس خیال سے کچھ واسطہ نہ تھا مگر
اس جدت سے حضرت مرزا صاحب ایسے مدعی نہیں ہو سکتے جس کے ذمہ بار ثبوت ہو تقریر اس کی وہی
ہے کہ حضرت نے حیات پر کوئی دلیل اور ثبوت نہ پایا تو اس دعوے یا اقرار سے دستبردار ہوئے اور
جب کہ اقرار حیات سے دستبردار ہوئے تو بجز وفات کے اور کچھ نہیں ہے کیونکہ اجتماع الضدین و
ارتفاع الضدین محالات سے ہے پس اس تقریر سے کسی طرح پر بار ثبوت حضرت اقدس کے ذمہ نہیں
ہوا اور وفات خود بخود ثابت ہو گئی ۔ اب ہم اس شق کو بھی اختیار کرتے ہیں کہ قبل الہام سے بھی یہ خیال
وفات تھا مگر اس کا یقین نہیں تھا اور بعد الہام کے یقین وفات ہو گیا اور یہ بھی تسلیم کر لیا کہ مفید
یقین اس وقت میں الہام ہوا جس کی تائید نصوص نے بھی کی اور اس وجہ سے کہ اکثر لوگوں کو ملہم ہونا
حضرت اقدس کا پایہ ثبوت کو نہیں پہنچا اور ان کے لئے الہام حجت بھی نہیں تھا لہذا حضرت اقدس
نے سنت اللہ و آیات قرآن مجید سے اس یقین کو ثابت کر دکھایا تا کہ مخالفین اور منکرین الہام پر
بھی حجت ہو جاوے اب مخالفیر ب مخالفین کو لازم ہے کہ یا تو ان نصوص و آیات کا جواب شافی دیویں ورنہ
وفات مسیح کو تسلیم کریں پھر بعد تسلیم وفات مسیح کے مسیح موعود ہونے کی بحث ہو سکتی ہے قوله سوم
اس مقام پر نصوص قرآنیہ قطعی طور پر الخ ۔ اقول یہاں پر بھی دوشقیں منطقین کے طور پر جاری
فرمائی گئی ہیں لیکن حاصل ان کا کچھ بھی نہیں معلوم ہوتا ۔ ہم اس شق کو اختیار کرتے ہیں کہ نصوص
قرآنیہ قطعی طور سے وفات مسیح پر دلالت کرتی ہیں۔ اور جو فساد اس شق پر بیان کیا گیا ہے اسکی نسبت ہم ۱۲۱
بھی مولوی صاحب سے یہاں پر صرف ایک سوال کرتے ہیں تا کہ طول لازم نہ آوے جو اس سوال کا
جواب مولوی صاحب دیویں وہی جواب حضرت اقدس مرزا صاحب کی طرف سے تصور فرماویں۔
سوال یہ ہے کہ قرآنیت ہر دو سورتوں معوذتین کی قطعی طعی طور پر آپ کے نزدیک ثابت ہے یا نہیں بر تقدیر طور پر آ
ثانی آپ اس کا اشتہار دیں کہ میرے نزدیک یعنی مولوی صاحب کے نزدیک معوذ تین قطعی قرآن
نہیں ہیں اور بصورت شک اول لازم آتا ہے کہ آپ کے نزدیک وہ صحابہ جنہوں نے ان ہر دو
سورتوں کے قرآن ہونے کا انکار کیا تھا نعوذ باللہ کا فر ہوں ۔ کیونکہ منکر قرآن متواتر کا جو قطعی اور یقینی
ہے کافر ہوتا ہے فماهو جوابكم عنه فهو جوابنا قوله چهارم آپ نے جو تعریف مدعی کی
بیان کی ہے الح اقول تعریف مدعی کی حضرت مرزا صاحب نے محض اپنی رائے سے نہیں بیان کی بلکہ
فقہاء اور محدثین اور نظار جو تعریف مدعی کی بموجب اپنی اپنی اصطلاح کے کرتے ہیں اس کی
تشریح اور توضیح بطور ستر اور گھر کے بیان کی ہے اور قرآن مجید سے بھی مستنبط ہے و کیف لا۔
وكل العلم في القرآن لكن تقاصر عنه افهام الرجال اس مقام پر مولانا صاحب نے
کتاب الاقضيه والشهادات کتب حدیث کو اور کتاب الدعویٰ کتب فقہ کو اور تمام آیات مخاصمه و آیت
مداینه قرآن مجید کو غور و امعان سے نظر نہیں فرمایا جو ایسا کچھ فرماتے ہیں کہ یہ نہ سہی کوئی قول کسی صحابی
یا تابعی یا کسی مجتہد یا کسی محدث یا فقیہ کا اسکے ثبوت کیلئے پیش کیجئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اگر
مولوی صاحب کا اس فرمانے سے یہ مطلب ہے کہ جس عبارت اردو میں حضرت اقدس نے تعریف
مدعی کی بیان کی ہے وہ کہیں مذکور نہیں تو البتہ یہ فرمانا مولانا صاحب کا کسی قدر درست اور راست
ہے فی الحقیقت یہ عبارت اردو کی جو حضرت اقدس نے تعریف مدعی میں بیان کی نہ قرآن مجید میں
مذکور ہے اور نہ کسی حدیث میں اور نہ کتب فقہ عربیہ میں کہیں لکھی ہے کیونکہ وہ عربی زبان میں ہیں اور
بعینها یہ الفاظ تو شائد کسی کتاب فقہ اردو میں بھی نہ نکلیں گے۔ لیکن اس بنا پر تو جناب مولوی صاحب کا
سب وعظ و پند جو اردو میں ہوا کرتا ہے وہ بھی کہیں مذکور نہیں اندریں صورت وہ سب وعظ و پند محض
رائے جناب کی ہوئی جاتی ہے ما هو جوابكم فهو جو ابنا اور اگر یہ مطلب نہیں صرف مطلب سے
مطلب ہے تو لیجئے زیادہ طوالت تو اس تحریر مختصر میں کیا کی جاوے صرف بحوالہ حجت اللہ مولانا شاہ ولی اللہ
صاحب ایک حدیث کی شرح لکھے دیتا ہوں ۔ قال صلعم لو يعطى الناس بدعواهم لادعى الناس
دماء رجال واموالهم ولكن البينة للمدعى واليمين على المدعى عليه فالمدعى
۱۲۲ هو الذى يدعى خلاف الظاهر ويثبت الزيادة والمدعى عليه هو مستصحب الاصل
والمتمسك بالظاهر ولا عدل من ان يعتبر فيمن يدعى بينة فيمن يتمسك
بالظاهر و يدرأ عن نفسه اليمين اذا لم تقم حجة الأخرو قد اشار النبي صلعم الى
سبب مشروعية هذا الاصل حيث قال لو يعطى الناس الخ يعني كان سببا للتظالم
فلا بد من حجة انتهى - ایہا الناظرین اب ملاحظہ فرماؤ کہ جو تعریف اور فلاسفی مدعی ہونے کی
حضرت مولانا شاہ ولی اللہ صاحب احب حکیم امت نے عربی عبارت میں بیان فرمائی اس کا مطلب وہی ہے
جو حضرت اقدس نے اردو میں بیان فرمایا یا کچھ اور ہے۔ بَيِّنُوا توجروا قوله پنجم یہ تعریف مدعی کی
الخ ۔ اقول ہم پہلے ثابت کر چکے کہ رشیدیہ میں قید من حيث انه اثبات بالدليل او التنبيه اى
بیان کا مجمل ہے جس کو حضرت اقدس نے شرح فرمایا ہے ۔ فتذکروا اور عصام الملة والدین کی
مراد بھی وہی ہے جو رشیدیہ سے ثابت ہو چکی۔ پس جو تعریف مدعی کی حضرت اقدس نے لکھی ہے بالکل
مطابق ہے اس تعریف کے جو علم مناظرہ میں لکھی ہے۔ علاوہ بریں یہ کہ اس مباحثہ میں جناب والا مدعی
ہو چکے ہیں۔ مع هذا اندریں صورت حضرت اقدس اس مباحثہ حیات و ممات میں مدعی کیونکر ہو سکتے
ہیں۔ قولہ آپ نے تو ضیح المرام اور ازالہ اوہام میں اس امر کا اقرار کیا ہے الخ ۔ اقول ۔ اگر حضرت اقدس
نے بموجب قول ابوالدرداء کے لا يفقه الرجل حتى يجعل للقرآن وجوها ضمير قبل موتہ کی
طرف حضرت عیسی کے راجع کی ہے تو اس صورت میں آیت کی تفسیر وہ ہوگی جو ازالة الاوهام میں لکھی
ہے اُس کو ملاحظہ فرمائیے پھر آپ کا مدعا ہر طرح پر کیونکر ثابت ہوگا۔ یہ کیا ضرور ہے کہ درصورت
ارجاع ضمیر موتہ کی طرف حضرت عیسی کے وہی معنے ہوں جو آپ کے نزدیک ہیں۔ غاية الامر یہ
ہے کہ اس صورت میں جو معنے مورد اعتراض آپ کرتے ہیں وہ بھی ایک احتمال ضعیف کے طور پر
ہو سکتے ہیں اندریں صورت آپ کے معنے قطعی کیونکر ہو جاویں گے اذاجاء الاحتمال بطل
الاستدلال مثل مشہور و مقبول ہے۔ باقی جناب کے کل قول کا جواب شافی و کافی حضرت اقدس نے ایسا
دیا ہے کہ خوبی اُس کی انصاف ناظرین منصفین پر موقوف ہے مگر اس کا کیا علاج ہے کہ نہ آپ اس کو
قبول کریں اور نہ جواب شافی دیں۔ دیں۔ قولہ ۔ خود آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الى اقول ۔ ہرگز ہرگز
صریح نہیں بلکہ ذوالوجوہ ہے كما مر بيانه۔ قوله رہی یہ بات کہ بعض مفسرین نے الخ ۔ اقول یہ
التباس حق کا ساتھ غیر حق کے کیا گیا ہے کیونکہ جب ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف راجع
ہو گی تو سوائے معنے مضارع کے جو دونوں زمانوں حال و استقبال کو شامل ہے۔ اور کیا معنے ہوں ﴿۱۶۳
گے اور جملہ تفاسیر میں ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف راجع کی ہے حتی کہ جلالین جو اخصر التفاسیر
ہے اس میں بھی اول قول یہی لکھا ہے کہ ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف راجع ہے پھر اور تفاسیر
کا تو ذکر ہی کیا ہے۔ پھر کوئی اہل علم ایسی بات منہ سے نکال سکتا ہے کہ حال و استمرار کے معنے
یہاں پر غلط محض ہیں ۔ اور اگر حضرت اقدس نے اس تقدیر پر بھی معنے استقبال کا مراد ہونا ممکن فرمایا
ہے تو اس سے یہ کب لازم آتا ہے کہ حال و استمرار کا مراد ہونا باطل ہے ایک وجہ کی امکان صحت
سے دوسری وجوہ کا ابطال کیونکر لازم آ گیا ۔ قولہ بلکہ یہ خروج بقول آپ کے آپ پر لازم آ گیا
الح اقول مولانا آپ نے ضرور اس شرط کا خیال و لحاظ نہیں کیا اور حضرت اقدس نے اس شرط کو پورا
کر دیا کیونکہ نون ثقیلہ کا جو استعمال صحیح صحیح تھا اس کو بھی قرآن مجید سے ہی ثابت کر دیا اور جناب نے
بمقابلہ قرآن مجید کے غیر کتاب اللہ وسنت رسول کی طرف رجوع کیا اور اقوال اور فہم رجال سے جو
خود بموجب آپ کے اقرار کے حجت نہیں استدلال کیا۔ اور ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۶ سے جو جناب
نے حضرت اقدس کو الزام دیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے بچند وجوہ ۔ اما اولاً آنکہ ازالہ اوہام کی تقریر کے
وقت آپ کب مخاطب تھے اور فیما بین جناب اور مرزا صاحب کے ازالہ اوہام کی تحریر کے وقت یہ
شرط کب ہوئی تھی کہ قال اللہ اور قال الرسول سے باہر نہ جاویں گے۔ یہ شرط تو آپ سے اس
مباحثہ میں ہوئی ہے۔ اور ازالہ اوہام جواب ہے سب مخالفین مختلف طبائع کا ہر شخص کو اس کے فہم کے
بموجب الزام اور جواب دیا گیا ہے پھر اس مباحثہ میں یہ نقض واعتراض کیوں کیا جاتا ہے۔ اما ثانیاً
آنکہ حضرت اقدس نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۰۲ میں کس نحوی کے قول سے استناد کیا ہے وہاں پر بھی
محاورہ قرآن مجید سے یہ بات ثابت کی ہے کہ قَالَ صیغہ ماضی کا ہے اور اسکے اول میں اِ موجود
ہے جو تمام محاورات قرآن مجید میں واسطے ماضی کے آتا ہے ۔ پس عبارت مندرجہ صفحہ ۶۰۲ - ازالہ
میں غیر اللہ کے کلام سے کب استدلال کیا ہے بینوا توجروا ۔ مولانا یہی تو حضرت اقدس کا
کمال ہے جو دوسرے میں نہیں پایا جاتا کہ ہر ایک مطلب کو قرآن مجید سے ہی استخراج و استنباط
فرماتے ہیں صدق الله تعالى لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِيْنٍ قوله آپ
ایسی باتیں کرتے ہیں الخ ۔ اقول یہ تو آپ کا ہی مغالطہ ہے نہ حضرت اقدس کا دور نہ آپ پر لازم
ہے کہ جن آیات میں آپ نے معنے استقبال کے لئے ہیں۔ اس استقبال کی تصریح یا تو قرآن مجید سے
الانعام : ٦٠
۱۶۴ یا حدیث صحیح سے یا قول صحابی سے ثابت کریں اور اس آیہ کو آپ بھی تو پیش نظر رکھیں کہ آتَأْمُرُونَ
النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ قوله یہ بات بھی آپ
کی سراسر مغالطہ دہی پر مبنی ہے الخ ۔ اقول جناب نے بغیر سوچے اور تامل کئے اس مغالطہ کو جس کے
مسند الیہ آپ ہی ہیں ۔ حضرت اقدس کی طرف نسبت کیا ہے بیان اس کا یہ ہے کہ جو علماء عارف باللہ
اور مؤید من اللہ ہوتے ہیں وہ بتائید روح القدس جملہ علوم کا استخراج قرآن مجید سے کر سکتے ہیں۔
قال الله تعالى : لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينِ ، وايضا قال الله تعالى
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - وايضًا قال الله تعالى : وَعَلَّمْتُهُ مِنْ لَّدُنَّا
علما ہے اور علماء ظاہر کو یہ بات نصیب نہیں ہو سکتی ان کو البتہ اشد احتیاج طرف علوم رسمیہ اور فنون
درسیہ کی ہوتی ہے یہ مسئلہ اپنے محل پر ثابت کیا گیا ہے اور کافی و کامل طور پر آیت کے معنے کا کھل جانا
اور اس پرا کا بر مومنین اہل زبان کی شہادت مل جانا ثابت ہو گیا اب اس کا کوئی اہل علم انکار نہیں کر سکتا
اور کوئی قاعدہ نحویہ اجماعیہ آپ نے ایسا بیان نہیں فرمایا جس کا ادھر سے انکار کیا گیا ہو۔ اور نون ثقیلہ کا
حال تو آپ کو معلوم ہو چکا اور اب یہ بھی سنا جاتا ہے کہ سابق میں جس قدر شد و مد سے نون ثقیلہ کی
بحث طلبہ کے روبرو بیان فرمایا کرتے تھے اب اس نون ثقیلہ کا نام تک نہیں لیا جاتا۔ مثل مشہور ہے
جولة غير الحق ساعة وجولة الحق الى الساعة اور حضرت اقدس نے کسی علم میں آپ
سے الزام نہیں کھایا۔ تمام علوم رسمیہ اور فنون درسیہ کے رو سے جناب پر ہی الزام عائد ہو گیا ہے۔
كما مر ۔ اور ایسی باتیں کرنے سے جو آپکی یہ غرض ہے کہ حضرت اقدس کی نا واقعی علوم درسیہ سے
لوگوں پر ثابت کریں یہ غرض ہرگز حاصل نہیں ہوگی ۔ کیونکہ علاقہ پنجاب میں سب کو معلوم ہے کہ اوائل
عمر میں سب مراحل اور جملہ منازل علوم درسیہ کے بھی آپ طے فرما چکے ہیں اور فی الحقیقت یہ سچ ہے کہ
علماء ظاہر کو ان علوم سے چارہ نہیں پھر مع هذا آپ نے جو علماء ظاہر میں سے ہیں ان علوم کو کیوں ترک
فرما رکھا ہے۔ پس اگر جناب کو حضرت اقدس سے مباحثہ کرنا ہے تو پہلے ان دو کاموں میں سے ایک کام
کیجئے اور اگر ایک بھی آپ قبول نہ کریں گے تو یہ امر اس بات پر محمول ہوگا جس کو آپ حضرت اقدس
کی طرف منسوب فرماتے ہیں یا تو ان علوم درسیہ کی اجماعی باتوں کے تسلیم کرنے کا اقرار کیجئے یا
بالفعل مناظرہ موقوف کر کے ایک ایک کتاب ایسے قاعدوں کی رائج و شائع کیجئے جیسا نون ثقیلہ کا
قاعدہ جناب نے ایجاد فرمایا ہے مگر اس کے ساتھ یہ بھی ہو کہ ان قواعد نو ایجاد کو سب علمائے اسلام
البقرة: ۴۵ - الانعام: ۶۰ ۳ العنكوت : ٧٠ الكهف : ٦٦
قبول بھی کر لیں اور اگر سب علمائے اسلام نے قبول نہ کیا تو پھر ایسی ایجادوں سے کیا فائدہ ہوا۔ پس ۱۶۵
بموجب اس طریقہ کے جو جناب نے دربارہ نون ثقیلہ ایجاد کیا ہے کوئی عاقل کسی عاقل کو الزام نہیں
دے سکتا جب آپ کسی علم میں ترمیم فرماویں گے تو دوسرا بھی ترمیم کر سکتا ہے قولہ اس کا جواب عامہ
تفاسیر میں الخ ۔ اقول یہ کون کہتا ہے کہ عامہ تفاسیر میں اس کا جواب بطور تاویلات رکیکہ اور توجیہات
ضعیفہ کے نہیں لکھا مطلب تو یہ ہے کہ قواعد نحو جو کتب درسیہ نحویہ میں لکھی ہیں ۔ قراءت متواتر وان هذان
اس کے خلاف ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قواعد علوم تابع و خادم قرآن مجید ہیں۔ اور قرآن مجید سب کا
متبوع اور مخدوم پس جملہ علوم کو تابع قرآن مجید کا کرنا ضرور ہے نہ برعکس ۔ پس بمقابلہ و تعارض
قرآن مجید کے کوئی قاعدہ ہو ساقط الاعتبار رہے گا۔ کما مربيانه۔ قوله ی خطا فاحش ہے۔ اقول
یہ خطا فاش ہے کیونکہ إِنَّ هذان قراءت متواترہ کب ہے جو یوں لکھا جاتا کہ بجائے اِنَّ هَذَيْنِ کے
إِنَّ هذان لکھا ہو اور لفظ فاش کو مولوی صاحب نے خلاف محاورہ فرس کے فاحش لکھا ہے یہ خطا فاش
محاورہ فرس و نیز محاورہ اردو کے ہے۔ قولہ یہ بات اگر قواعد اختلافیہ کی نسبت الح اقول جو مضارع موکد
به لام تاکید معہ نون تاکید کے ہووے اس کا استعمال التزاماً خالص استقبال کیلئے ہونا کسی ایک امام نحو نے
بھی نہیں لکھا۔ چہ جائیکہ اس پر اجماع ہو گیا ہو۔ و من ادعی الان فعليه البيان اور میزان الصرف
وغیرہ کے حاشیہ میں لکھی ہونے سے اجماع ائمہ نحات کا ثابت نہیں ہوسکتا۔ لہذا آپ کو ضرور ہے کہ جلد
اشتہار اس بات کا دیویں کہ خالص استقبال کا مراد ہونا اور وہ بھی التزاماً ہر ایک صیغہ مضارع مولد بلام
تا کیدونون تاکید میں جو ہم نے لکھا تھا اور اس کو منسوب با جماع ائمہ نحات کیا تھا وہ خلاف نفس الامر کے
اور غیر صیح تھا ہم نے اس سے رجوع کیا تا کہ کوئی آپ کا معتقد دروازہ الحاد کا نہ کھولنے پاوے۔قوله
سُبْحَنَكَ هُذَا بُهْتَانُ عَظِيمُ - اقول - التفاسير المعتبرة تشهد بها والله الكريم۔
وَإِنَّهُ لَقَسَمُ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ، قوله آپ ان اکابر کا مطلب الخ ۔ اقول ۔ آپ ہی ان
اکابر مفسرین کا مطلب بالکل نہیں سمجھے فافهم - قوله - توضیح المرام سے معلوم ہوتا ہے الخ اقول۔
ايها الناظرين ذرا انصاف کرو اور برائے خدا، اللہ تعالی سے ڈر کر توضیح المرام کو بھی دیکھو اور
ازالۃ الا وہام کو بھی ملاحظہ کرو کہ حضرت اقدس نے کسی جگہ پر آیت ليؤمنن به قبل موته کووفات
مسیح پر قطعی الدلالت یقینی یا صریح الدلالت لکھا ہے جو مولوی صاحب بطور معارضہ کے فرماتے ہیں کہ
آپ کی یہ تقریر بادنی تغیر آپ پر منعکس ہو جاتی ہے الخ ہاں البتہ اگر حضرت اقدس آیت ليؤمنن به
قبل موته کو وفات مسیح پر قطعی الدلالت فرماتے جیسا کہ مولوی صاحب اس آیہ کو حیات مسیح پر ا
ا النور: 31 الواقعة : ۷۷
۱۲۶ قطعی الدلالت فرماتے ہیں تو بالضرور جو الزام مولوی صاحب پر عائد ہے وہ حضرت اقدس پر بھی
عائد ہو جاتا واذ لا فلا آگے رہی یہ بات کہ کوئی ایسے معنے کسی آیت کے جو مفسرین سابقین پر
مکشوف نہ ہوئے ہوں اور وہ حضرت اقدس مرزا صاحب پر مکشوف ہوں سو اس میں کوئی محذور لازم
نہیں آتا کم ترک الاول للآخر مثل مشہور ہے کیونکہ یہ بات اپنے محل پر ثابت کی گئی ہے کہ
معارف و اسرار قرآن مجید کے ایک خزائن لا انتہا ہیں جو وقتاً فوقتاً اولیاء اللہ اور علماء عارفین باللہ پر
نازل ہوتے رہتے ہیں پچھلے مفسرین نے یہ کب دعوی کیا ہے کہ جس قدر معارف و اسرار قرآن مجید
کے تھے وہ سب ہم پر مکشوف ہو گئے اور اب آئندہ کوئی اسرار اور معارف باقی نہیں رہا۔ خصوصاً
تفاصیل و تفاسیران پیشگوئیوں کی جو ابھی تک واقع نہیں ہوئیں ان کی نسبت تو سب کا یہ اقرار ہے کہ
قَالُوا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ قال الله
تعالى: وَإِنْ مِنْ شَيْ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ، جب کہ ہر شے
کی نسبت ایسا کچھ ارشاد فرمایا گیا تو قرآن مجید جو افضل الاشیاء ہے اس کے خزائن اسرار کا کیا ذکر
ہے قولہ یہ طعن بادنی تغییر آپ پر بھی وارد ہوتے ہیں ۔ اقول - جوابه مرانفا قوله اس
عبارت سے صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے الخ ۔ اقول ۔ جو معنی آیت ليؤمن به قبل موته
کے آپ لیتے ہیں ان معنے کو تمام مفسرین محققین نے سوائے ابن جریر طبری و من تبعه کے بطور
مرجوح قول ضعیف قرار دیا ہے اور قول اول اور راجح یہی لکھا ہے کہ ضمیر قبل موتہ کی طرف کتابی
کے راجع ہے اور مانا کہ دونوں احتمال مساوی درجہ پر ہیں اور پھر یہ بھی تسلیم کیا کہ آپ کے نزدیک قول
مرجوح تو راجح ہے اور قول راجح مرجوح ہے لیکن مع هذا ایک قول کو قطعی الدلالت کہنا باطل ہے اذا
جاء الاحتمال بطل الاستدلال - اور آیت إِنِّي مُتَوَفِّیک بالضرور وفات مسیح میں
صریح الدلالت ہے اور توفی کے معنے میں سوائے وفات کے جو اور قول لکھے ہیں وہ غیر صحیح ہیں۔
اب اگر کہا جاوے کہ جب کہ تم نے آیت ليؤمنن به قبل موتہ کو بسبب زوالوجوہ اور ذواحتمالات ہونے
کے متشابہ قرار دے دیا۔ اور تمہارے نزدیک صریح الدلالت نہ رہی تو پھر آیت متوفیک اور فلما
تو فیتنی بھی وفات مسیح میں صریح الدلالت نہ رہی کیونکہ وہ بھی زوالوجوہ ہے اس واسطے کہ تفاسیر میں معنے
توفی کے سوائے موت کے اور کچھ بھی تو لکھے ہیں۔ تو جواب یہ ہے کہ احتمال کی دو قسمیں ہیں ایک تو احتمال
ناشی عن الدلیل ہوتا ہے اور دوم احتمال غیر ناشی عن الدلیل احتمال ناشی عن الدلیل مقبول ہوتا ہے اور جس
البقرة : ٣٣ ٢ الحجر : ۲۲
کلام میں احتمال ناشی عن الدلیل پیدا ہو وہ کلام بالضرور ایک وجہ پر قطعی الدلالت نہیں رہتا۔ اور جو ۱۶۷
احتمال غیر ناشی عن الدلیل ہے وہ عند اولی الابصار ساقط الاعتبار ہوتا ہے۔ اگر ایسے احتمالات
بعیدہ کا لحاظ کیا جاوے تو ہم کو ضروریات دین کا ثابت کرنا بھی مشکل ہو جاوے گا تفاسیر میں سب طرح
کے اقوال ضعیفہ ور کیکہ وروایات موضوعہ مندرج ہیں اگر ان سب روایات موضوعہ اور اقوال رکیکہ کو
تسلیم کیا جاوے تو پھر شرع اسلام میں ایک بڑا غدر بر پا ہو جاوے گا اور اگر کوئی کہے کہ توفی کے
معنوں میں سوائے وفات وموت کے جو دوسرا احتمال مفید مخالفین ہے وہ بھی ناشی عن الدلیل ہے۔ تو
گزارش یہ ہے کہ ایسے مدعی پر لازم ہے کہ ثبوت اس احتمال کا دلیل سے ثابت کرے اور انعام ایک
ہزار روپیہ کا جو حضرت اقدس نے ازالہ الا وہام میں ایسے شخص کے واسطے مشتہر کیا ہے وہ طلب کرے -
بعد طے کرنے اس مرحلہ کے یہ بات زبان پر لاوے کہ معنے توفی میں سوائے موت و وفات کے
دوسرا احتمال بھی ناشی عن الدلیل ہے۔ ودونه خرط القتاد قوله نووی کی عبارت سے صرف
اس قدر ثابت ہوتا ہے الخ ۔ اقول جب کہ نو وی جیسے شارح حدیث نے یہ امر بدلیل ثابت کیا
ہے کہ اکثر ائمہ تفسیر نے ضمیر موتہ کی کتابی کی طرف راجع کی ہے تو قطعی الدلالہ کی ہے تو قطعی الدلالت ہونے میں
آیت مذکورہ کے دربارہ حیات مسیح کیونکر فرق نہ آوے گا۔ آگے رہا آپ کا جرح جو نسبت قطعی
الدلالت ہونے آیت متوفیک وغیرہ کے کیا ہے اس کا جواب مختصر ابھی اوپر گذر چکا ہے اور
تفسیر ابن کثیر میں جو یہ قول نقل کیا ہے کہ المراد بالوفاة ههنا النوم يہ جناب کو کچھ مفید نہیں
کیونکہ یہ رائے ہے ایک مفسر کی غایۃ الامر یہ کہ ایک جماعت قلیلہ کی رائے ہے جو غیر پر حجت نہیں ۔
خصوصاً ایسی ایسی حالت میں جو صحیح بخاری کی معارض ہے ہے بالفعل بالفعل ہم ہم اس اس رائے را۔ پر یہ جرح کرتے ہیں کہ
اگر مراد توفی سے انا مت ہوتی تو فَيُرْسِلُ الأخرى کا مضمون واقع ہو جاتا یا اس کی نسبت کچھ
ایسی تصریح ہوتی کہ یہ نوم ایک غیر معہود نوم ہے یہ کیسی نوم ہے کہ قریب دو ہزار برس کے گذر چکے اور
ابھی تک فَيُرْسِلُ الاخرى واقع نہیں ہوا کما مر بیانہ سابقًا اور حضرت اقدس مرزا صاحب نے
کسی جگہ پر آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَب کو وفات مسیح میں قطعی الدلالت نہیں لکھا و من
ادعى فعليه تصحیح نقل قوله قوله اور ایک ترجمہ کر کے اوراق کو بڑھایا ہے الخ اقول
جب کہ اختلاف مع الدلیل ہے تو ثابت ہو چکا کہ منافی قطعیت ہے اور آیت اِنِّی مُتَوَفِّيكَ اور
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں جو احتمال دوسرا معنے توفی میں ہے وہ ناشی عن الدلیل نہیں لہذا وہ احتمال اس کے
۱۶۸ قطعی الدلالت ہونے میں مضر نہیں ہو سکتا اور یہ چند مرتبہ گذر چکا کہ آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ کو
حضرت اقدس نے دربارہ وفات مسیح قطعی الدلالت کہیں نہیں لکھا قولہ اور تفسیر مظہری والے کا یہ تقول
الح اقول مولانا صاحب قول صاحب تفسیر مظہری کا اگر آپ کے نزدیک تقول تھا اور مخدوش تھا اور
مخالف تھا عامہ تفاسیر کی تو کسی تفسیر سے اس کا مخدوش ہونا بدلائل ثابت کیا ہوتا بلا وجہ کسی مفسر کے قول
مبرہن کو مخدوش اور تقول اور مخالف کہہ دینا دیانت اور انصاف کے خلاف ہے اور جو صارف معنے حال
سے جناب نے نون ثقیلہ کو قراردیا تھا وہ تو صارف رہا ہی نہیں پھر اگر کوئی طالب حق تفسیر مظہری کی طرف
سے آپ کی خدمت میں یہ کہے کہ لام تاکید جو حال کے واسطے آتا ہے وہ صارف عن معنے الاستقبال
ہے تو آپ اس کا کیا جواب دیویں گے اور طرفہ یہ ہے کہ جس تفسیر کی عبارت کو جناب نے دار مدار اپنے
مباحثہ کا گردانا ہے اور مناط استدلال اس کو قرار دیا ہے اس عبارت میں خود جناب نے یہ قول بھی نقل کیا
ہے۔وقال الحسن البصری یعنی النجاشي و اصحابه رواهما ابن ابی حاتم ۔ اب آپ
ہی انصاف فرماویں کہ جب حال کے معنے آپ کے نزدیک محض باطل تھے تو جناب نے قول حسن بصری
کو جو مناقض آپ کے مدعا کے ہے کیوں نقل فرمایا اور اس کا ابطال بدلیل کیوں نہیں کیا یہ کیا بات ہے
کہ جس معنے کو التزاماً آپ مراد لیتے ہیں اس پر استدلال قول مناقض سے کیا جاوے۔ إِنَّ هَذَا لَشَيءٌ
عجاب اور رواۃ اسناد قراءت ابی بن کعب کی جو تفسیر ابن کثیر میں درج ہیں اور جناب نے ان کی
تضعیف کی ہے اور علم اسماء الرجال میں ہمہ دانی ظاہر فرمائی ہے اس کی نسبت یہ گذارش ہے کہ جناب کی
تحریر میں خفیف بالفا لکھا ہوا ہے اور تقریب میں کسی جگہ خفیف کا ترجمہ نہیں لکھا اگر خصیب بصاد و با ا
ہے تو جناب پر واجب تھا کہ اول تو بمقابل حضرت اقدس مرزا صاحب کے جو آپ کے نزدیک علم اسماء
الرجال میں دخل نہیں رکھتے اور شائد اس علم میں حضرت اقدس کو توجہ والتفات نہ ہوا ہو کیونکہ مولانا شاہ
ولی اللہ صاحب نے بھی حجتہ اللہ میں اس علم کو قشر علوم حدیث فرمایا ہے اندریں صورت آپ ثابت کرتے
کہ خصیب تین ہیں جن میں سے یہاں پر خصیب بصیغہ تصغیر معین ہے اور یہ ترجمہ اس کا جو مراتب
اثنا عشر سے مرتبہ خامسہ پر واقع ہے کہ بموجب علم اصول حدیث کے اس مرتبہ خامسہ کا فلاں حکم ہے
مثلاً یہ کہ حدیث اس کی اس مرتبہ فلاں کی ہوتی ہے۔ على هذا القياس - عتاب بن بشیر کا مرتبہ بھی
مراتب اثنا عشر سے مرتبہ خامسہ پر ہے پس بمقابلہ ہم جیسے طلبہ کے جو علم اسماء الرجال سے بے خبر ہیں
اس قدر تو آپ پر ضرور واجب تھا کہ رواۃ مرتبہ خامسہ کا حکم علم اصول حدیث سے بیان فرما دیتے تا کہ
یہ معلوم ہو جاتا کہ ایسے رواۃ مرتبہ خامسہ کی روایت سے جو کوئی قراءت آئی ہو اس سے تائید