اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرنا کسی معنے قراءت متواترہ کا جیسا کہ تمام مفسرین محققین نے کیا ہے درست نہیں ہے اب تھوڑی سی (۱۶۹
گزارش اور ہے کہ عتاب بن بشیر سے بخاری۔ ابوداؤد۔ ترمذی۔ نسائی نے تخریج کی ہے جیسا کہ
تقریب میں بھی لکھا ہے کیا جناب کے نزدیک یہ عتاب ساقط الاعتبار ہے۔ آگے رہا خصیب جن
محدثوں نے اس سے تخریج کی ہے اس کو میں ابھی نہیں لکھتا کیونکہ تقریب میں بھی اس کے ترجمہ میں
اس مقام پر کچھ پر کچھ نہیں لکھا دیکھ رہا ہوں کہ آ دیکھ رہا ہوں کہ آپ عتاب کی نسبت کیا جواب دیتے ہیں یا اس ناچیز پر عتاب
ہی عتاب فرماتے ہیں ۔ قولہ عموماً یہ بات غلط ہے ۔ اقول اس اسناد کی رواۃ میں علل ظاہرہ تو جناب
والا بیان فرما چکے لیکن علل خفیہ غامضہ سے اطلاع نہ فرمائی ۔ شائد اس واسطے کہ ان کی پر کچھ سوائے جناب
والا کے اور کسی کو حاصل نہیں اسی واسطے تمام مفسرین محققین نے اس قراءت سے بغیر تحقیق تائید معنے
قراءت متواترہ کے فرمائی ہے کیونکہ وہ ان علل خفیہ غامضہ سے واقف نہ تھے اور جناب والا واقف
ہیں ۔ قولہ ہاں دو قول مرجح ضمیر قبل موتہ میں البتہ منقول ہیں الح اقول جب کہ حسب اقرار
جناب کے دو قول آیت کی تفسیر میں منقول ہیں اور یہ ثابت ہو چکا کہ تمام تفاسیر میں قول راجح بدلائل
یہی لکھا ہے کہ ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف راجع ہے تو پھر جو معنے جناب لیتے ہیں ان کی
قطعیت میں کیونکر فرق نہ آوے گا اور و ماهو جوابكم فهو جو ابنا جو ارشاد ہے وہ یہاں پر نہیں
ہو سکتا یہ تو قیاس مع الفارق ہے کیونکہ آیت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں احتمال مخالف
غیر ناشی عن الدلیل ہے یہ تو مقابلہ نص کا ہوا جاتا ہے۔ ساتھ قول کے بلکہ ترجیح قول کی اوپر نص کے
ہوئی جاتی ہے اور یہی تو تقلید نا جائز ہے جس کو ہم اور آپ مدت سے چھوڑے بیٹھے ہیں ذوالوجوہ
کلام میں خواہ کلام الہی ہو یا کلام رسول مقبول صلعم کسی معنے کو اقوال سے ترجیح ہو سکتی ہے اور نص کے
مقابل قول کی ترجیح درست نہیں کتب اصول فقه مثل مسلم الثبوت وغیرہ کے یہ مسئلہ معتبر نہیں ہو چکا
ہے بسبب عدم فرق کرنے کے ان دونوں امروں میں جناب والا کو اس مقام پر دھوکا ہو گیا ہے ذرا
اس بارہ میں غور فر ما یا جاوے پس ثابت ہوا کہ یہ قیاس جناب کا قیاس مع الفارق ہے قولہ یہ کذب
صریح ہے اقول صحیح بخاری سے ثابت ہو چکا ہے کہ ابن عباس وفات مسیح کے قائل ہیں ۔ پس بحکم
قاعده اصول حدیث کہ صحیح بخاری مقدم ہے سب کتب حدیث پر اصح الکتب بعد كتاب الله
صحیح البخاری مسئلہ مسلمہ ہے پس سوائے اس کے جو قول مخالف ابن عباس کا ہے ساقط رہے گا پھر
گزارش یہ ہے کہ بعض ائمہ دیگر بھی مثل ابن اسحاق اور وہب وغیرہ کے وفات مسیح کے قائل ہیں اور جو
معنے اس آیت کے ابو مالک نے کئے ہیں کہ ذلک عند نزول عیسى بن مريم لا يبقى احد من

١٠ أهل الكتاب الا من امن بہ اس کو آپ فرما چکے ہیں کہ آیت سے یہ معنے یعنی وقت نزول ہرگز
ثابت نہیں ہوتے اور حسن بصری کی طرف قبول ان معنے کا اسناد کرنا نہایت موجب تعجب ہے حسن
بصری کا قول تو جناب نے نقل کیا ہے یعنی النجاشی و اصحابہ اس قول میں معنے استقبال سے
کیا نسبت یہ تو خاص حال ہو گیا اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تو خودان معنے کا قبول بطور شک کے
فرماتے ہیں نہ مثل جنا۔ تل جناب کے کہ یہ آ یہ ر یہ آیت معنے مطلوب میں قطعی الدلالت لذا تہا ہے اور ابن کثیر سے
جو جناب نقل فرماتے ہیں کہ یہ معنی بدلیل قاطع ثابت ہیں الخ ۔ لہذا جناب سے مطالبہ دلیل قاطع کا
ہے وہ دلیل قاطع بیان فرمائی جاوے ۔ ۔ نگفته ندارد کسی با تو کار ولیکن چو گفتی دلیلش بیار
آگے رہا کسی قول کا کسی کے نزدیک اولی ہونا یا اصح ہونا سو یہ چیز دیگر ہے اور قطعی الدلالت ہونا چیز دیگر
وشتان بينهما پس تقریب دلیل جناب کی محض نا تمام ہے قولہ میں تو وہی معنے جو تمام صحابہ و
تابعین و غیر ہم سے الخ اقول ۔ تمام صحابہ یا تابعین سے منقول ہونا ان معنی کا غیر صحیح ثابت ہو چکا اور
آپ خود تسلیم فرما چکے کہ ہاں دو قول مرجع ضمیر قبل موتہ میں البتہ منقول ہیں انتھی قولکم پس ایسا
کچھ فرمانا جناب کا اس اقرار کے مناقض ہے اور مسائل مستنبط کتاب وسنت کو مخترع فرمانا یہ ایک اختراع
جدید ہے اور اہل لسان اپنی کلام میں از منہ ثلثہ کی تصریح کب کیا کرتے ہیں بلکہ نجم کے علماء اور غیر علماء
بھی وقت تخاطب کے ایسی تصریحات نہیں کیا کرتے یہ صرف عجم کے اطفال وقت پڑھنے میزان منشعب
کے پڑھا کرتے ہیں کہ فعل کیا اس ایک مرد نے بیچ زمانہ گذرے ہوئے کے صیغہ واحد مذکر غائب کا
بحث اثبات فعل ماضی معروف کی۔ اور حضرت اقدس مرزا صاحب نے جو زمانہ استقبال کو بھی تسلیم فرما
کر معنے بیان فرمائے ہیں وہ تو یہ مضمون ہے کہ خصم را تا بدروازہ باید رسانید یہ جناب کو کیا مفید ہے اور
یہ جو آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ جن صحابہ نے ارجاع ضمیر کا طرف کتابی کے کیا ہے وہ خطا پر ہیں
اگر آپ کی اس تحطیہ صحابہ کو سرسری طور پر تسلیم بھی کر لیا جاوے تو حضرت مرزا صاحب جو عاشق
رسول مقبول اور فریفتہ محبت صحابہ صلعم ہیں ہرگز اس آپ کی بات کو تسلیم نہ کریں گے کہ وہ صحابہ قطعی
غلطی اور باطل پر ہیں جیسا کہ آپ پرچہ اول میں فرما چکے ہیں کہ جتنے معنے اس کے ماعدا ہیں سب
غلط اور باطل ہیں كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ کے پس کیونکر ہو سکتا ہے کہ یہ مقام
استبعاد کانہ ہو قوله قراءت مذکورہ فی الواقع ضعیف ہے الخ اقول جب تک کہ حکم ترجمہ
عتاب بن بشیر اور نصیب کا بموجب علم اصول حدیث کے بیان نہ فرمایا جاوے اور یہ ثابت نہ کیا
جاوے کہ ایسے رواۃ جو مرتبہ خامسہ میں واقع ہیں ان کی روایت سے جو قراءت آئی ہو اس سے تائید
معنی قراءت کے درست نہیں تب تک یہ قول قابل قبول نہیں ہو سکتا کیونکہ تمام مفسرین محققین اس
ا الكهف : ٦

قراءت کو واسطے تائید معنی قراءت متواترہ کے لائے ہیں قوله معنے مذکور کا فساد اس وجہ سے نہیں ہے اے ا
الح اقول جب کہ اس معنے کا فساد جو آپ کے معنے کے مخالف ہیں۔ اس وجہ سے نہیں ہے کہ وہ مخالف
ہو قاعدہ نحو کے تو پھر اور کس وجہ سے وہ فساد ہے بیان فرمایا جاوے ہم نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آپ کے
معنے قاعدہ نحو کے سراسر موافق ہیں لیکن اس سے یہ کب لازم آتا ہے کہ دوسرے معنے جو حسب اقرار
جناب کے مخالف قاعدہ نحو کے نہیں ہیں وہ فاسد اور باطل ہوں ۔ یہ کیسا معما ارشاد فرمایا گیا ذرا سوچکر
اور تامل فرما کر توضیح اس کی فرمائی جاوے قوله پس اس قول کا کذب كالشمس في نصف النهار
ظاہر ہو گیا اقول یہ بات اپنے محل پر ثابت ہو چکی ہے کہ جب صرف اقوال رجال میں بحث آ کر پڑتی
ہے تو لحاظ کثرت اقوال کا کیا جاتا ہے نہ قلت کا پس اگر تمام جہان کی تفسیروں میں سے ایک تفسیر ابن
جریر جناب نے پیش فرمادی اور ابن کثیر اس کا تابع ہوا تو اس سے قطعیت معنے جناب کی کیونکر حاصل
ہو گئی۔ ایک یا دو مفسرین تو ایک طرف اور تمام جہان کی تفسیریں دوسری طرف ۔ اب آپ ہی انصاف
سے فرماویں کہ کس کو ترجیح دی جاوے گی پھر اگر حضرت اقدس مرزا صاحب نے بموجب مثل مشہور و
مقبول وللاكثر حكم الكکل کے ایسا کچھ ارشاد فرمایا کہ سب کے سب آپ ہی کے معنے کو ضعیف
ٹھہراتے ہیں تو اس قول کا کذب كالشمس في نصف النهار کیونکر ظاہر ہو گیا۔ بحكم النادر
كالمعدوم وللاكثر حکم الکل کے یہ تو عکس القضیہ ہے اور پھر یہ سب مضمون اس صورت میں
ہے کہ معنے مطلوب جناب کے نصوص کے متعارض نہ ہوتے در صورتیکہ یہ معنی متعارض نصوص بینہ کے
ہیں تو پھر ابن جریر کے قول سے جس کا تابع ابن کثیر بھی ہو گیا ہے قطعیت آپ کے معنے کی اور بطلان
دوسرے معنے کا کیونکر ثابت ہو سکتا ہے بینوا توجروا قوله بالجملہ مقصود رفع مخالفت ہے نہ اثبات
دعوئی ۔ اقول بڑے تعجب کی بات ہے جب آپ کے معنے پر کوئی بڑا فساد لازم آتا ہے تب آپ
دعوے ہی سے دست بردار ہو جاتے ہیں اور پھر بھی اپنے دعوے کو قطعی الثبوت فرمائے جاتے ہیں۔
جناب من اگر معنے قراءت متواترہ کے وہ کئے جاویں جو قراءت غیر متواترہ سے ثابت ہوتے ہیں تو پھر
دعوے جناب پر اب کونسی دلیل باقی رہ گئی ۔ مولا نا رفع مخالفت جو آپ کیا کریں ذرہ سوچ کر اور تامل
فرما کر کیا کریں وہ رفع مخالفت ہی کیا ہوا جس سے دعوی بالکل نیست و نابود ہو جاوے۔
وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْ لَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَانا قوله سند میں جو جرح ہے وہ الخ
اقول کوئی ایسی جرح جناب نے بیان نہیں فرمائی جس سے تمام مفسرین محققین کا اس قراءت غیر متواترہ
ل النحل : ٩٣

۱۷۲ کو واسطے تائید معنے قراءت متواترہ کے لانا باطل ثابت ہوا اور اس کا جناب سے مطالبہ ہے قولہ تفسیر
ابن جریر اور تفسیر ابن کثیر اس معنے کی صحت پر معترض ہیں اقول جواب اس کا مکر رسہ کر ر گذر چکا۔ بھلا
تیرہ سو برس کی تفاسیر اس قدر کثیر کا مقابلہ صرف ایک تفسیر ابن جریر ومن تبعہ یعنے ابن کثیر کیا کرے گی
وللاكثر حكم الكل والنادر کالمعدوم علاوہ یہ کہ اقوال مندرجہ ابن جریر معارض ہیں نصوص
قرآن مجید اور حدیث شریف کے فتسقط لا محالة قوله محض غلط ہے الح اقول یہ ثبوت
تعارض بين المعنيين کی کیا عمدہ دلیل ارشاد ہوئی ہے سبحان اللہ مگر یہ تو ارشاد ہو کہ یہ تعارض کونسا ہے
آیا صرف تعارض عرفی بمعنے متعدد کے ہے یا بمعنے تناقض منطقی کے۔ بشق اول حضرت مرزا صاحب کو
کچھ مضر نہیں دو متعدد معنے جمع ہو سکتے ہیں مثلت مثلاً یہ معنے کہ ہر ایک اہل کتاب کو قبل موت عیسی بن
مریم کے یہ خیالات شک و شبہ صلب وقتل کے حضرت عیسی بن مریم کی نسبت چلے آتے ہیں جو اس آیت
کے اوپر مذکور ہیں اور ان کو ان شبہات کے ہونے پر یقین ہے اور یہ معنے کہ ہر ایک اہل کتاب اپنے مرنے
سے پہلے اس بیان مذکورہ بالا پر ایمان ویقین رکھتا ہے کہ مسیح بن مریم یقینی طور پر صلب وقتل کی موت
سے نہیں مرا اس کے قتل یا صلب کی نسبت صرف شکوک و شبہات ہیں علی ھذا القیاس اور معانی جو
حضرت اقدس نے ازالہ وغیرہ میں بہ سبب زوالوجوہ ہونے آیت کے لکھے ہیں وہ متناقض نہیں جو باہم جمع
نہ ہوسکیں۔ اور بشق ثانی ان دونوں معنوں میں تناقض ثابت فرمایا جاوے ورنہ حضرت مرزا صاحب کا
یہ کہنا کہ الہامی معنے ان معنوں کے مغائر نہیں بہت درست اور نہایت صحیح ہے۔ پھر سخت تعارض اور بین
تخالف کیسا۔ یہ کیا ضرورت ہے کہ در صورت ارجاع اس ضمیر کی طرف کتابی کے ہونے میں ہم نے ان
دونوں معنی کا غیر متناقض ہونا ثابت کر دیا اور نہ جمع کیوں ہو سکتی اجتماع النقيضين تو درست ہے ہی نہیں
اور حضرت مرزا صاحب یہ کب کہتے ہیں کہ ضمیر قبل موتہ کی طرف عیسی بن مریم کے رجوع نہیں
ہو سکتی وہ تو یہ کہتے ہیں کہ در صورت ارجاع ضمیر کے طرف عیسی بن مریم کے وہ معنے جو آپ کرتے ہیں
وہ مور د فساد ہیں اور اس وجہ سے قابل تسلیم نہیں ہیں اور آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَب کو وفات مسیح
میں مرزا صاحب نے کسی جگہ یقینی صريحة الدلالت اور قطعية الدلالت نہیں لکھا ہاں وفات مسیح
میں بطور اشارۃ النص کے لکھا ہے اب آپ ہی انصاف فرمائیے کہ آیت ذوالوجوہ کا با وجود اقرار زوالوجوہ
ہونے کے ایک وجہ پر اصرار کر کر اس وجہ کو قطعی الدلالت کہہ دینا اور باقی وجوہ کا بلا دلیل جحد و انکار
کرنا وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ کا مصداق ہے یا نہیں۔ قولہ یہ امر مسلم ہے الخ ۔
النمل : ۱۵

اقول یہ ایک نزاع لفظی ہے اور مرزا صاحب کو کچھ مصر نہیں ۔ کسی کلمہ کے تکلم کے بعد متصلہ کا زمانہ آپ ۱۷۳
کے نزدیک استقبال قریب ہے اور اہل عربیہ کے نزدیک حال ہے۔ مطول اور ہوامش اس کے سے
یہ مطلب ثابت ہو چکا اور ایسے مناقشات کرنے کی نسبت عرف اور اہل عربیہ کی طرف سے محشیان
مطول وغیرہ یہ کہہ چکے کہ یہ مناقشات واہیہ ہیں قولہ فرق نہ کرنا الخ اقول فرق کرنا ایسی عرفی باتوں
میں جو نہایت درجہ کی موشگافی ہے لا حاصل ولا طائل ہے جو منجملہ مناقشات واہیہ کے ہیں نہ داب
محصلین جیسا کہ ماہر علم عربیہ وفنون بلاغت بلکہ قاصر پر بھی مخفی نہیں قولہ بلکہ کہا گیا ہے کہ اس کا ایفا
الح اقول اس کے کیا معنے کہ مجاہدہ تو کریں زمانہ حال میں اور ہدایت حاصل ہو کسی زمانہ نا معلوم
آئندہ میں ۔ اے مولانا مجاہدہ کے ساتھ ہی بطور اتصال لزومی کے ہدایت الہی فوراً اور معاً پہنچ جاتی
ہے بلکہ مجاہدہ فی اللہ بھی خود ہدایت سے ہی ہوتا ہے۔ مجاہدہ اور ہدایت کا ایسا اتصال ہے جیسا طلوع
شمس اور وجود نہار میں۔ اگر جناب کو اس میں کچھ کلام ہوگا تو انشاء اللہ تعالیٰ اس بارہ میں دلائل علمیہ
کتاب وسنت سے پیش کی جاویں گی ۔ بالفعل بطور تنبیہ کے مختصر عرض کیا گیا اور بڑے تعجب کی بات
ہے کہ آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ ہم کو اس سنت اللہ سے ہرگز انکار نہیں کہ مجاہدہ کرنے پر ضرور ہدایت
مرتب ہوتی ہے اور پھر بلا وجہ و بغیر دلیل یہ بھی فرماتے جاتے ہیں کہ اس آیت سے یہ مطلب
ثابت نہیں ہوتا مولانا اس آیت سے تو یہ مطلب بطور عبارت النص کے ثابت ہوتا ہے اگر چہ
دوسری آیات سے بھی ثابت ہو اور نون ثقیلہ کا حال تو ناظرین منصفین کو معلوم ہو چکا کہ اس نے
اثبات مدعا جناب سے بالکل دست برداری کر دی ہے اور وہ آیت کے پورے معنے کو ادھورا نہیں
کر سکتا۔ پھر ہمیں کیا ضرورت واقع ہوئی ہے کہ کلام ابلغ البلغاء کو پورے معنے سے عاری کر کر
ادھورے معنے پر محمول کریں قولہ یہ آیات منافی قطعیۃ الدلالت الح اقول آيت ليؤمنن به
آپ کے مسلک کے بموجب عام ہے اور مفہوم ان آیات کا خاص ہے اور یہ امر گذر چکا کہ خاص
مخصص عام کا ہوا کرتا ہے نہ برعکس جو عکس القضیہ ہوا جاتا ہے و مر تفصيله قوله یه حصر غیر
مسلم ہے الح اقول خود آپ کا حصہ ہی معنے غلام میں جو صرف بمعنے کو دک صغیر کیا گیا ہے غیر مسلم
ہے قاموس وغیرہ کو ملاحظہ فرمائیے اور منتہی الا رب میں بھی لکھا ہے غلام بالضم کودک و مردمیا نہ سال
از لغات اضداد است یا از هنگام ولادت تا آمد جوانی ۔ پس اندریں صورت جو صراح وغیرہ سے
نقل فرمایا گیا ہے جناب کو کچھ بھی مفید نہیں اور حضرت مرزا صاحب کو کچھ بھی مضر نہیں ہے قوله
اول یہ کہ آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الخ - اقول - چند مرتبہ عرض ہو چکا کہ حضرت مرزا صاحب

۱۷۴ اس آیت کو وفات مسیح میں صريحة الدلالت اور قطعية الدلالت نہیں کہتے جیسا کہ جناب اس
آیہ کو حیات مسیح میں قطعیۃ الدلالت فرماتے ہیں۔ بموجب اقرار جناب کے آپ کے نزدیک بھی ضمیر
قبل موتہ کی زوالوجوہ ہے جس کو اہل اصول نے ایسی ضمیر کو متشابہ کی مثال میں لکھا ہے پھر اگر ایک وجہ
کو تسلیم کر کر اس کے معنے صحیح اور سالم عن الفساد حضرت مرزا صاحب نے بیان فرمائے ہیں تو اس سے یہ
کب لازم آتا ہے کہ دوسری وجہ غلط اور باطل ہو گئی قوله دوم بر تقدیر موت بھی الح اقول الله تعالیٰ
جو اصدق الصادقین ہے فرماتا ہے۔ اَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُؤْمِنَ لِرُقِيكَ حَتَّى
تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَبًا نَّقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَسُولًا !
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مخبر صادق نے جو خبر دی ہے اس مسیح آنے والے کے واسطے از روئے
احادیث متفق علیہ کے یہ قید بھی لگا دی ہے و امامکم منکم اور فامکم منکم یعنی امكم بكتاب
الله تعالى وسنة رسوله صلى الله عليه و سلم پر جملہ احادیث مطلقہ جو درجہ تو اتر معنوی کو
پہنچی ہوئی ہیں ان سے مراد بھی یہی مقید ہوگا كما مر تفصیلہ پس ثابت ہوا کہ مخبر صادق نے یہ خبر
بھی نہیں دی کہ مسیح بن مریم جو اس امت میں آنے والا ہے وہی عیسی بن مریم بنی اسرائیلی آوے گا جو
نبی و رسول بنی اسرائیل کا تھا بلکہ یہ خبر دی ہے۔ وہ مسیح آنے والا تم میں سے ایک ایسا اور ایسا امام ہوگا اور
اس کی امامت کتاب اللہ کے معارف واسرار اور سنت رسول صلعم کے بیان دقائق و حقائق میں ہوگی جیسا
کہ صحیح مسلم میں اس کی بحث واقع ہو چکی قوله بر تقدیر وفات بھی الخ اقول مولانا بڑی وجہ قوی اور
معقول موجود ہے جس کا بیان مفصلاً ثابت ہو چکا یعنی حضرت عیسی بن مریم رسول اللہ جنت میں داخل
ہو چکے قیل ادخل الجنة وادخلي جنتي وماهم منها بمخرجين + قوله ظاہراس سے
یہ مفہوم ہوتا ہے کہ سوائے احادیث نزول کے دیگر ان اقول ملاحظہ فرمایا جاوے ازالۃ الاوهام
افادات البخاری صفحه ۹۰۱ تا که جناب کو ثابت ہو کہ بخاری میں متعدد جگہ ابن مریم کا ذکر کر کے اس سے
مراد کوئی مثیل لیا گیا ہے قوله افسوس کہ باوجود الخ اقول باوجود اسکے کہ آپکے اقرار سے آیت وان
من اهل الكتاب حیات و وفات میں ذوالوجوہ ہے پھر بھی آپ اس کو قطعی الدلالت حیات میں فرماتے
ہیں انالله وانا اليه راجعون والی الله المشتكى اب سنیے یہ تو آپ کی تحریر کا جواب
تر کی بتر کی ہوا اب ایک نہایت منصفانہ اور فیصلہ کرنے والا جواب دیا جاتا ہے آپ اگر انصاف کے
مدعی اور حق کے طالب ہیں تو اسی جواب کا جواب دیں اور جواب تر کی بترکی سے تعارض نہ کریں ایسا کریں
گے تو یقیناً سمجھا جاوے گا کہ آپ فیصلہ کرنا نہیں چاہتے اور احقاق حق سے آپ کو غرض نہیں
بنی اسرائیل: ۹۴ دیکھئے اگلے صفحہ ۳۰۵ پر درج حاشیہ (حاشیہ صفحہ ۱۷۴ ایڈیشن اول ) ۔ ناشر

ہے وہ جواب یہ ہے کہ مولوی صاحب میں نے کمال نیک نیتی سے احقاق حق کی غرض سے اپنے ان جملہ ۱۷۵
جوابوں کو جن کو میں اس وقت پیش کرنا چاہتا تھا یکبارگی قلمبند کر کے آپ کی خدمت میں پیش کر دیا اور
آپ نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ میرا اصل تمسک اور مستقل دلیل پہلی آیت ہے مع ہذا اس کی قطعی الدلالت
کے ثبوت میں قواعد نحو یہ اجماعیہ کو پیش نہ کیا اگر آپ بھی نیک نیت اور طالب حق ہیں تو اس کے جواب
میں دوصورتوں میں سے ایک صورت اختیار کریں یا تو جملہ دلائل و جوابات سے تعرض کریں اور ان میں
سے ایک بات کا جواب بھی باقی نہ چھوڑیں یا میری بات یعنی وفات مسیح سے جو سنت اللہ کے موافق ہے
تعرض فرماویں۔ اس کے سواکسی بات کے جواب سے متعرض نہ ہوں مگر افسوس کہ آپ نہ پہلی صورت
اختیار کرتے ہیں نہ دوسری بلکہ میری اصل بات کے علاوہ اور باتوں سے بھی تعرض کرتے ہیں مگر ان کو بھی
ادھورا چھوڑا اور بہت سی باتوں کے جواب کا حوالہ آئندہ پر چھوڑا کہ ازالہ کا جواب یوں بسط سے دیا
جاوے گا اور ؤوں تفصیل سے رد کیا جاوے گا اور ان کے مقابلہ میں اپنے دلائل وغیرہ کے بیان کو بھی اپنے اب
آئندہ رد ازالہ اوہام پر ملتوی کیا اور جو کچھ بیان کیا وہ ایسے انداز سے بیان کیا کہ اصل دلیل سے بہت دور
چلے گئے اور اپنے بیان کو ایسے پیرایہ میں ادا کیا کہ اس سے عوام دھوکا کھاویں اور خواص نا خوش ہوں ۔اس
کی ایک مثال آپ کی یہ بحث ہے کہ آپ مدعی نہیں ہیں۔ صاحب من جس حالت میں آپ نے خود مدعی
ہو کر دلائل بھی پیش نہ کئے اور یہ بھی فرماتے رہے کہ میرا منصب مدعی ہونے کا نہیں ہے تو آپ کو اس بحث
کی کیا ضرورت تھی صرف دلائل قطعیۃ الدلالت پیش کر دیتے ۔ دوسری مثال یہ ہے کہ حضرت شیخنا و شیخ
الکل کی رائے کے بھی آپ نے خلاف بے موقع کیا اور لوگوں کو یہ جتانا چاہا کہ حضرت شیخ الکل بھی اس
اس
بحث میں آپ سے علم کو کم رکھتے ہیں حالانکہ یہ امر خلاف ہے اور طرہ اس پر یہ ہے کہ وہ بھی ۔۔
بحث میں آپ کے مخاطب ہیں حالانکہ شیخ الکل نے اس بحث میں بسبب چند مصالح علمیت کے مناظرہ
نہ فرمایا لہذا شیخ الکل کا ذکر آپ کے خطاب میں محض اجنبی و نا مناسب تھا کیونکہ آپ کو شیخ الکل کی رائے
سے مخالف ہونا نہیں چاہئے تھا اور نیز اپنے موافق مولوی محمد حسین صاحب سے بھی مخالفت مناسب نہیں
تھی باوجود یکہ حضرت شیخ الکل نے فیما بین جناب اور مولوی صاحب بٹالوی ممدوح کے اس نزاع
معلومہ کی بابت صلح بھی کرادی تھی پھر ان کے نہ شریک کرنے میں کیا مصلحت تھی تیسری مثال
حاشیه صفحه ۱۷۴
لے عبارت زیر خط مولانا صاحب کی ہے اور کلمات غیر معلم بخطوط اس پیچید ان کے ہیں ناظرین منصفین
لطف اس معارضہ بالقلب کا حاصل کر کر داد انصاف دیں الانصاف احسن الاوصاف اور جو کلمات
مولوی صاحب پر عائد ہوئے اور اس جگہ لکھے گئے ہیں وہ میری طرف سے نہیں مولوی صاحب کی ہی عبارت
ایس جہان کو ہست فعل ما ندا باز می آید نداها را صدا
بعینہا ہے ۔

۱۷۲) یہ ہے کہ آپ نے نہ صرف ایک تفسیر ابن جریر کی عبارت و اقوال بعض صحابہ رضوان اللہ علیہم اور وہ بھی
بطور شک کے جس پر ان دلالت کرتا ہے نقل کر کے عوام الناس کو یہ جتانا چاہا ہے کہ تمام مفسرین اور عامہ
صحابہ و تابعین مسئلہ حیات مسیح میں جو اس آیہ لیؤمنن به قبل موتہ کو قطعی الدلالت نہیں کہتے محض غلطی
اور باطل پر ہیں نعوذ باللہ منہ اور مع هذا یہ بھی جتلانا چاہا ہے کہ وہ سب مرزا صاحب کے مخالف اور
ہمارے موافق ہیں اور یہ محض مغالطہ ہے کوئی صحابی کوئی تابعی کوئی مفسر اس بات کا قائل نہیں ہے کہ
حضرت مسیح بن مریم علیہ السلام کی حیات اس آیہ سے بطور قطعی الدلالت کے ثابت ہوتی ہے اور ابن
جریر اور ابن کثیر کا مطلب بھی یہ نہیں ۔ ہاں البتہ انہوں نے اپنی رائے کو ترجیح دے کر یہ تقول مسامحتا
کر دیا ہے کہ یہ رائے دلیل قاطع سے ثابت ہے چنانچہ اب جناب سے اسی دلیل قاطع کا مطالبہ ہے اگر
موجود ہو تو بیان فرمائی جاوے چوتھی مثال آپ کا عوام الناس کو یہ جتانا ہے کہ نون لیؤمنن کو باوجودلام
تاکید کے التزاماً خالص استقبال کیلئے ٹھہرانا تمام صحابہ و مفسرین کا مذہب ہے جو سراسر آپ کا دھوکا و
مغالطہ ہے آپ کی اس قسم کی باتوں کا میں تین دفعہ جواب ترکی بتر کی دے چکا آئندہ بھی اگر یہی طریق
جاری رہا تو اس سے آپ کو تو یہ فائدہ ہوگا کہ اصل بات مل جاوے گی اور آپ کی اتباع میں آپ کی
جواب نویسی ثابت ہو جاوے گی مگر اس میں مسلمانوں کا یہ حرج ہوگا کہ ان پر نتیجہ بحث ظاہر نہ ہوگا اور
آپ کا اصل حال نہ کھلے گا کہ آپ لا جواب ہو چکے ہیں اور اعتقاد حیات مسیح میں خطا پر ہیں اور بات کو
ادھر اُدھر لے جا کر ٹلا رہے ہیں لہذا آئندہ آپ کو اس پر مجبور کیا جاتا ہے کہ اگر بحث منظور اور الزام فرار
سے احتراز مد نظر ہے تو زائد باتوں کو چھوڑ کر میری اصل بات یعنی وفات مسیح پر دلیل قطعی قائم کرنے میں
کلام و بحث کو محدود و محصور کریں اور جو میں نے یہ شہادت قواعد نحویہ اجماعیه و باستدلال قواعد
علم بلاغت واصول حدیث واصول فقہ و سائر علوم درسیہ رسمیہ کے مضمون آیت کا زمانہ استقبال کیلئے
مخصوص نہ ہونا اور بصورت صحت تحقق اس مضمون کا وقت نزول سے مخصوص نہ ہونا ثابت کیا ہے اس کا
جواب در صورت عدم تسلیم قواعد نحو یہ اجماعیہ و علم بلاغت وغیرہ کے دو حرفی یہ دیں کہ تمام قواعد نحوی و
قواعد علم بلاغت وغیرہ بے کاروبے اعتبار ہیں یا خاص کر یہ قاعدہ یعنی صیغہ مستقبل کا واسطے دوام
تجددی کے آنا غلط ہے اور اس کو فلاں شخص امام فن نے غلط قرار دیا ہے اور اس کی غلطی پر قرآن یا
حدیث صحیح یا اقوال عرب عرباء اء سے سے یہ یہ دلیل د ہے اور بجائے بجائے اس اس ۔ کے قاعدہ صحیحہ فلاں ہے یا یا یہ کہ فہم
معنے قرآن کیلئے کوئی قاعده علم بلاغت و علم اصول فقه و علم اصول حدیث وغیرہ کا مقرر نہیں ہے جس
☆
خط کشیدہ عبارت ۱۸۹۲ ء ایڈیشن میں موجود ہے جبکہ ۱۸۹۵ء کے ایڈیشن میں سہو کتابت سے نقل ہونے سے رہ گئی ہے۔ (ناشر)

طرح کوئی چاہے قرآن کے معنے گھڑ سکتا ہے اور در صورت تسلیم قاعدہ اور تسلیم تعمیم مضمون آیت ۱۷۷
بزمانه حال و استقبال یا تجدد دوامی کے اس مضمون کی تخصیص زمانہ نزول مسیح سے فلاں دلیل کی
شہادت سے ثابت ہے یا اس تعمیم سے جو فائدہ بیان کیا گیا ہے وہ اور صورتوں اور اور معنے سے بھی
جو بیان کئے گئے ہیں حاصل ہو سکتا ہے اور اگر مجرد اختلاف ایک دو مفسرین کا تفسیر آیت میں اس
تعمیم کا مبطل ہو سکتا ہے اور مجرد اقوال ایک دو مفسر کے آپ کے نزدیک لائق استدلال و استناد
ہیں تو آپ مفسرین صحابہ و تابعین کے ان اقوال کو جو دربارہ وفات مسیح وارد ہیں اور صحیح بخاری
وغیرہ میں مذکور ہیں قبول کریں۔ کیونکہ اصح الکتاب بعد كتاب الله صحیح البخاری مسئلہ مسلمہ
ہے یا ان کے ایسے معنے بتادیں جن سے حیات مسیح ثابت ہو ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جہان
کے مفسرین اور جملہ صحابہ و تابعین ہمارے ساتھ ہیں ان میں کوئی اس کا قائل نہیں کہ مسیح بن مریم
کی حیات اس آیہ سے بطور قطعية الدلالت کے ثابت ہوتی ہے آپ ایک صحابی یا ایک تابعی یا
ایک امام مفسر سے یہ سند صحیح اگر یہ ثابت کر دیں کہ حضرت مسیح کی حیات اس آیت سے بطور قطعیہ
الدلالت کے ثابت ہے اور برہان قطعی اس کی یہ ہے تو ہم وفات مسیح سے دست بردار ہو جاویں
گے لیجئے ایک ہی بات میں بات طے ہوتی ہے اور فتح ہاتھ آتی ہے۔ اب اگر آپ یہ ثابت نہ
کر سکے تو ہم سے تمیں آیات قرآن شریف اور احادیث صحیح بخاری وغیرہ اور صحابہ و تابعین کے
اقوال سنیں جن کو ہم آئندہ بھی جواب رد ازالہ اوہام میں انشاء اللہ تعالیٰ نقل کریں گے جیسا کہ
بعض اب بھی بیان کئے گئے ہیں۔ آپ مانیں یا نہ مانیں عامہ ناظرین تو اس سے فائدہ اٹھاویں گے
اور اس سے نتیجہ بحث نکالیں گے آپ سے ہم کو امید نہیں رہی کہ آپ اصل مدعا کی طرف آئیں اور
زائد باتوں کو چھوڑ کر صرف وہ دو حرفی جواب دیں جو اس منصفانہ جواب میں آپ سے طلب کیا گیا
ہے۔واخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين والصلوة والسلام على خير خلقه
محمد وآله وأصحابه اجمعين وعلى من اتبع الرشد و الهدى من بعد ماتبين من
الغي والطغوى - محرره سیم ربیع الثانی ۱۳۰۹ کتبہ محمد احسن ۔ امر وہی نزیل بھوپال ۔

مراسلت نمبر (۲)
مابین
☆
منشی بو بہ شاہ صاحب و منشی محمد الحق صاحب
اور مولوی سید محمد احسن صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از خاکسار بو به شاه و محمد الحق بخدمت مولانا مولوی محمد احسن صاحب زاد لطفه
بعد مراسم مسنون تمنا مشحون مدعا آنکه شاید جناب کو یاد ہو گا جب آپ ہمراہ لشکر
گورنر جنرل لارڈ رین صاحب بہادر مقام لاہور میں تشریف لائے ۔ چند اشخاص خدمت
میں حاضر ہو کر مشرف زیارت ہوئے تھے لیکن بعد اس کے کبھی اتفاق زیارت نصیب نہ ہوا
اور نہ کبھی باہم خط و کتابت کی نوبت پہنچی اگر چہ اس بات کا تو علم تھا کہ آپ ریاست
بھوپال میں ایک مدت سے قیام پذیر ہیں ۔ جب جد عبد الرحمہ راقم محمد الحق ریاست
میں پنشن خوار ہوئے انہوں نے چند بار آپ کا بار آپ کا ذکر تحریر فرمایا۔ اس وقت وجہ تصدیعہ دہی یہ
ہے کہ ہم نے سنا ہے کہ جناب نے ایک رسالہ موسومہ اعلام الناس درباره تائید مرزاغلام
احمد قادیانی تالیف فرما کر طبع کر دیا ہے اور اس میں دلائل ان کے دعوی مسیح ہونے کے بڑے
پر زور لکھے ہیں جب سے یہ بات سنی ہے اس رسالہ کے معائنہ کا از حد شوق ہے۔ اگر چہ ہم
ہر دو اب تک مرزا قادیانی کے معتقد نہیں ہیں اور بڑا انتظار آپ کے رسالہ کا ہے۔ اگر ممکن
د الحق مباحثہ دہلی کا یہ حصہ مراسلت نمبر ۲ جو ایڈیشن اوّل میں چھپ چکا ہے روحانی خزائن کی تدوین کے وقت دستیاب نہ ہونے کی
وجہ سے شامل نہ ہو سکا ۔ اب یہ حصہ اس جلد میں شامل کیا جا رہا ہے۔ (ناشر) خط چونکہ پھٹا ہوا تھا یہاں سے پڑھا نہیں گیا۔ (ناشر)

ہو تو ایک رسالہ بذریعہ پمفلٹ عنایت فرما کر اس کی قیمت اور خرچ ڈاک سے مطلع
فرماویں۔ انشاء اللہ قیمت مذکور بذریعہ ٹکٹ ارسال خدمت کی جائے گی ۔ یا پہلے اطلاع
۱۷۹ دیں کہ جس قدر قیمت اس کی ہو ترسیل خدمت کی جائے گی امید کہ جواب سے ضرور مطلع
فرماویں۔ پتہ یہ ہے لاہور ڈڈلیٹر آفس پاس محمد الحق ملازم ڈڈلیٹر کے پہنچے۔ مکرر یہ کہ چند
اشعار مؤلفہ مرزا قادیانی رسالہ توضیح المرام میں ثبت ہیں۔ ان کے مطلب پر خدشہ گزرتا
ہے۔ مولانا مولوی محمد اسمعیل رحمۃ اللہ نے تقویت الایمان میں ایسے مضامین کی مذمت کی
ہے۔ چونکہ مولانا مرحوم تیرھویں صدی کے مجدد تھے اور مرزا کو مجددیت کا دعویٰ چودھویں
صدی مرکوز خاطر ہے۔ پھر ایک بات کو ایک مجدد نا جائز اور گناہ تحریر فرمائے دوسرا مجدد
اسی بات کو اپنی کتاب میں ترویج دے یہ امر کیونکر جائز سمجھا جائے ۔ اشعار یہ ہیں۔
شان احمد را که داند جز خدا وند کریم آنچنان از خود جدا شد کز میان افتاد میم
زان نمط شد محو دلبر کز کمال اتحاد پیکر او شد سراسر صورت رب رحیم
ہوئے محبوب حقیقی سے دمد زان روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قديم
گرچه منسوبم کند کس سوئے الحاد و ضلال چون دل احمد نه می بینم دگر عرش عظیم
ان اشعار کا مضمون سر بسر عقیدہ وجود یہ پر دال ہے جس سے گروہ موحدین کوسوں متنفر چلا
آتا ہے۔ مسلمانوں میں وجودی ہنود میں بیدانتی با ہم ایک ہی ہیں۔ تعجب ہے کہ مرزا
مدعی مجددیت ہو کر ایسے کلمہ ملحدانہ اپنی تالیف میں درج کرے۔ دلیری یہ ۔ گرچہ منصو بم
کند کس سوئے الحاد و ضلال ۔ یعنی گو مجھے کوئی ملحد یا زندیق پڑا کہے میرا کیا بگاڑ سکتا ہے۔
ہاں دنیا میں تو کوئی کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا الا روز حشر اس احکم الحاکمین کے سامنے
قلعی کھل جائے گی ۔

مولوی محمد احسن صاحب کا جواب
بسم الله الرحمن الرحیم
از عاجز سید محمد احسن بخدمت بو به شاه و محمد الحق صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ دو خط
آپ کے صادر ہوئے حال یہ ہے کہ رسائل اعلام الناس اب تقسیم مفت میں باقی نہیں رہے
پچاس جلد اس احقر کو ملی تھیں وہ سب تقسیم ہو گئیں ۔ اور لاہور میں چند اشخاص کے پاس یہ
رسائل پہنچ گئے ہیں۔ آپ کسی سے خرید فرما لیجئے اور نسبت اشعار مندرجہ توضیح مرام کے جو
خدشات آپ نے تحریر فرمائے ہیں وہ بہ سبب عدم غور اور تامل کے ہیں ۔
شان احمد را که داند جز خداوند کریم آنچنان از خود جدا شد کز میان افتاد میم
اول تو ان اشعار کا مطلب اور شرح خود حضرت اقدس نے سیاق اور سباق اشعار میں ۱۸۰
مفصل اور مشرح کر کر لکھ دی ہے کہ جس کے مطالعہ سے مخلصین کو کسی طرح کا خدشہ اور شبہ
باقی نہیں رہتا ۔ آپ اس مقام کو مطالعہ فرماویں اور اگر صرف لا تقربوا الصلوة پر نظر
رہے گی تو شکوک و شبہات کیونکر رفع ہو سکتے ہیں۔ ثانیاً ان آیات کے کیا معنی ہیں۔ دنا
فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى ، وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ
اللهَ رَمَى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى إِنَّ الَّذِينَ
يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ و غير ذلك من الآيات الكثيرة جو معنى ان آيات
کے آپ سمجھیں ان اشعار کو تفسیر اس کی تصور فرماویں۔ ثالثا ان اشعار میں کوئی خدشہ ظاہری بھی
نہیں معلوم ہوتا حاصل مطلب یہ ہے کہ رتبہ و درجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے
خدائے کریم کے کوئی نہیں جان سکتا۔ آنحضرت کے رتبہ اعلیٰ کا تو ذکر ہی کیا ہے کسی ادنی ولی کا
النجم : ١٠٩
الانفال : ۱۸
النجم : ۵۴ الفتح :

·

آج 10 میں سے 10 باقی