اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کا مصدر ہوا ہے کیونکہ لیؤمنن میں لام مکسورہ لام الامر سمجھا ہے حالانکہ قرآن خواں اطفال بھی جانتے ۲۵
ہیں کہ قرآن مجید میں لام مفتوحہ لام تاکید ہے اور اگر یہ معنی ہیں کہ ان اہل کتاب میں سے ہر ایک شخص
اس بات کو اپنے مرنے سے پہلے تسلیم کر لیتا ہے یعنی یہ جملہ خبر یہ ہے تو اس وقت ليؤمنن خالص
استقبال کیلئے نہیں رہتا ہے اس لئے یہ معنے غلط ہوئے اور وہ معنے اس آیت کے جو خاکسار نے اول
بیان کئے سلف میں سے ایک جماعت کثیر اسی طرف گئی ہے ان میں سے ہیں ابو ہریرہ اور ابن عباس اور
ابو مالک اور حسن بصری وقتاده و عبد الرحمان بن زید بن اسلم تفسیر ابن کثیر میں ہے حدثنا ابن بشار
حدثنا عبد الرحمن عن سفيان عن ابى حسين عن سعيد بن جبير عن ابن عباس وان
من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته قال قبل موت عيسى بن مريم وقال العوفي
عن ابن عباس مثل ذلك قال ابومالک فی قوله الا ليؤمنن به قبل موته قال ذلک
عند نزول عيسى بن مريم عليه السلام لا يبقى احد من اهل الكتاب الا أمن به وقال
الضحاك عن ابن عباس وان من اهل الكتاب الاليومنن به قبل موته یعنی الیهود
خاصة وقال الحسن البصرى يعنى النجاشی و اصحابه رواهما ابن ابي حاتم وقال
ابن جریر حدثني يعقوب حدثنا ابن علية حدثنا ابورجاء عن الحسن وان من اهل
الكتاب إلا ليؤمنن به قبل موته قال قبل موت عيسى وانه لحى الآن عند الله و لكن
اذا نزل آمنوا به اجمعون و قال ابن ابی حاتم حدثنا ابي حدثنا علی بن عثمان
اللاحقى حدثنا جريرية بن بشير قال سمعت رجلا قال للحسن یا ابا سعید قول الله
عز وجل وان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته قال قبل موت عيسى ان الله
رفع اليه عيسى وهو باعثه قبل يوم القيمة مقاماً يومن به البرو الفاجر و كذا قال قتادة
وعبد الرحمن بن زيد بن اسلم وغير واحد وهذا القول هو الحق كما سنبينه بعد
بالدليل القاطع انشاء الله و به الثقة وعليه التكلان انتهی ۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا
اس طرف جانا حدیث صحیحین سے ظاہر ہے مخفی نہ رہے کہ جناب مرزا صاحب نے اس معنی پر جس
کو ہم نے صحیح اور حق کہا ہے۔ ازالۃ الاوہام کے صفحہ ۳۶۸۔ اور صفحہ ۳۶۹ میں چار اعتراض کئے
ہیں ان سب کا جواب مسکت بفضلہ تعالیٰ ہمارے پاس موجود ہے ۔ اعتراض اول آیت موصوفہ
بالا صاف طور پر فائدہ تعمیم کا در تعمیم کا دے رہی ہے ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل کتاب کے لفظ سے
تمام وہ اہل کتاب مراد ہیں جو مسیح کے وقت میں یا مسیح کے بعد برابر ہوتے رہیں گے اور آیت
میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں جو آیت کو کسی خاص محدود زمانے سے متعلق اور وابستہ کرتا ہو۔ فقط
جواب اس کا بدو وجہ ہے اول یہ کہ آیت میں نون تاکید ثقیلہ موجود ہے جو آیت کو خاص زمانہ
مستقبل سے وابستہ کرتا ۔ ا ہے۔ دوم یہ کہ اس تعمیم کے موافق آپ کے معنی اول جوازالۃ الا و ہام میں لکھے
گئے ہیں بھی باطل ہوئے جاتے ہیں کیونکہ آپ کے نزدیک لفظ اہل کتاب کا آیت موصوفہ میں ان
سب اہل کتاب کو بھی شامل ہے جو مسیح کے وقت میں ان کو صلیب پر چڑھانے سے پہلے موجود تھے
حالانکہ ان کا بیان مذکورہ بالا پر ایمان رکھنا قبل اس کے کہ وہ اس پر ایمان لاویں کہ مسیح اپنی طبعی موت سے
مر گیا غیر متصور ہے اور ایسا ہی آپ کے دوسرے معنے بھی باطل ہوئے جاتے ہیں۔ وهذا غير خفی
على من له ادنى تأمل -
اعتراض دوم احادیث صحیحہ بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ مسیح کے دم سے اس کے منکر خواہ وہ اہل کتاب
ہیں یا غیر اہل کتاب کفر کی حالت میں مریں گے فقط جواب اس کا بدو وجہ ہے۔ اول یہ کہ آیت میں
کہیں تصریح اس امر کی نہیں ہے کہ مسیح کے آتے ہی سب اہل کتاب مسیح پر ایمان لے آویں گے بلکہ
آیت میں تو صرف اسی قدر ہے کہ مسیح کی موت سے پہلے ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے سب
اہل کتاب ان پر ایمان لے آویں گے۔ پس ہو سکتا ہے کہ جن کفار کا علم الہی میں مسیح کے دم سے کفر کی
حالت میں مرنا مقدر ہوان کے مرنے کے بعد سب اہل کتاب ایمان لے آویں۔ دوم ہو سکتا ہے کہ
مراد ایمان سے یقین ہو نہ ایمان شرعی جیسا کہ آپ کے دونوں معنے کے موافق ایمان سے مراد ایمان
شرعی نہیں ہے بلکہ یقین مراد ہے۔ اعتراض سوم۔ مسلمانوں کا یہ عقیدہ مسلمہ ہے کہ دجال بھی اہل کتاب
میں سے ہوگا اور یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ مسیح پر ایمان نہیں لائے گا فقط اس کا جواب بھی انہیں دو وجہوں
سے ہے جو اعتراض دوم کے جواب میں لکھی گئیں اعادہ کی حاجت نہیں ۔ اعتراض چہارم ۔ مسلم میں
موجود ہے کہ مسیح کے بعد شریر رہ جائیں گے پھر قیامت آئے گی اگر کوئی کافر نہیں رہے گا تو وہ کہاں سے
آجاویں گے فقط ۔ یہ اعتراض جناب مرزا صاحب کی شان سے نہایت مستبعد ہے کیا مرزا صاحب یہ
نہیں خیال فرماتے کہ یقیناً دنیا میں ابتداء ایک ایسا زمانہ بھی ہو چکا ہے کہ کوئی کافر نہ تھا پھر یہ کفار جو
اب تک موجود ہیں کہاں سے آگئے جیسے یہ کفار ہو گئے ایسا ہی بعد عیسی علیہ السلام کے بھی ہو جائیں
گے۔ دلیل دوسری یہ آیت سورہ آل عمران کی ہے۔ وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَ مِنَ
الصَّلِحِينَ ۔ اس آیت سے علماء نے استدلال حیات مسیح پر کیا ہے تفسیر ابوالسعود میں ہے و به
استدل على انه عليه السلام سينزل من السماء لما انه عليه السلام رفع قبل التكهل
قال ابن عباس رضي الله عنه ارسله الله تعالى وهو ابن ثلاثين سنة ومكث في
رسالته ثلثين شهرا ثم رفع الله تعالى اليه تفسیر کبیر میں ہے قال الحسين بن الفضل
ال عمران: ۴۷
وفي هذه الآية نص في انه عليه الصلوة والسلام سينزل الى الارض - بیضاوی میں ۲۷
ہے۔ وبه استدل على انه سينزل فانه رفع قبل ان اکتھل ۔جلالین میں ہے یفید نزوله
قبل الساعة لانه رفع قبل الكهولة معالم میں ہے وقيل للحسين بن الفضل هل
تجدنزول عيسى في القرآن قال نعم قوله و كهلا وهو لم يكتهل في الدنيا وانما
معناه وكهلا بعد نزول من السماء انتهی ۔ یہ آیت اگر چہ فی نفسها قطعية الدلالة حیات مسیح
پر نہیں ہے مگر بانضمام آیہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِہ کے قطعی الدلالة ہو جاتی
ہے اور اس بنا پر ایک حسن اس آیت میں یہ ہوتا ہے کہ جیسا کلام فی المهد ایک آیت اور معجزہ ہے
ایسا ہی كلام في الكهولة معجزہ ٹھہرتا ہے کیونکہ اس زمان دراز تک جسم کا بغیر طعام و شراب کے زندہ
رہنا اور اس میں کچھ تغیر نہ آنا خارق عادت ہے ورنہ کلام فى الكهولة تو سب ہی کہوں کیا کرتے
ہیں حضرت مسیح کا اس میں کیا کمال ہوا جس کو اللہ تعالیٰ نے فہرست نعم جلیلہ میں ذکر فرمایا ہے۔
دلیل سوم ۔ سورہ نساء میں ہے وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا ۔ بَلْ زَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ۖ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا
حَكِيمًا " یہ آیت بھی فی نفسہا اگر چہ قطعی الدلالۃ حیات مسیح پر نہیں ہے مگر ظاہر اس سے رفع الروح
چه
مع الجسد ہے کیونکہ ماقتلوہ اول و ثانی اور ما صلبوہ کے ضمیر منصوب کا مرجع تو قطعاً روح مع الجسد ہے
پس یہ امر دال ہے اس پر کہ مرجع رفعہ کے ضمیر منصوب کا بھی روح مع الجسد ہے علی الخصوص جب آیت
وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْ مِنَنَّ بِہ اس کے ساتھ ضم کی جاوے تو یہ بھی قطعی الدلالت ہو جاتی ہے۔
دلیل چہارم۔ سورہ زخرف میں ہے وَإِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا
صِرَاطٌ مُسْتَقِیم کے یہ آیت بھی فی نفسہا اگر چہ قطعی الدلالۃ حیات مسیح پر نہیں ہے مگر ظاہر یہی ہے
کیونکہ ارجاع ضمیر انه کا طرف قرآن مجید کے بالکل خلاف سیاق و سباق ہے پس ضرور مرجع عیسی علیہ السلام
ہوئے اب یہاں تین احتمال ہیں یا حدوث مقدر مانا جاوے یا ارادہ معجزات یا نزول اول باطل ہے اس
لئے کہ ہمارے آنحضرت صلعم کا حدوث : رت صلعم کا حدوث علامت قریبہ قیامت کے ہے جیسا کہ حدیث صحیح یا میں وارد ہے
بعثت انا والساعة كهاتين پس حضرت عیسی علیہ السلام کی تخصیص کی کوئی وجہ نہیں اور ایسا ہی احتمال
دوم بھی باطل ہے کیونکہ معجزات سب دلالت علی قدرۃ اللہ تعالٰی میں برابر ہیں ۔ تخصیص معجزات عیسویہ کی
کیا ہے پس متعین ہوا کہ مراد نزول ہے خاص کر جب کہ آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ جو قطعی الدلالة
ہے اور احادیث صحیحہ بخاری و مسلم اس کی تفسیر واقع ہو گئی ہیں تو اس حیثیت سے یہ آیت بھی قطعی الدلالت
حیات مسیح پر ہوگئی دلیل پنجم آیت وَمَا الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا
ا النساء : ١٦٠ النساء : ۱۵۹۱۵۸ ۳ الزخرف: ۶۲ الحشر : ۸
۲۸ ہے موافق اس آیت کے جو احادیث صحیحہ کی طرف رجوع کی گئی تو بکثرت اس باب میں احادیث صحیحہ
موجود ہیں جن کا تو اتر جناب مرزا صاحب نے ازالہ الا وہام کے صفحہ ۵۵۷ میں تسلیم فرمایا ہے ان میں
سے حدیث متفق علیہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم
والذي نفسي بيده ليوشكن ان ينزل فيكم ابن مريم حكما عدلا فيكسر الصليب
ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويفيض المال حتى لا يقبله احد حتى تكون السجدة
الواحدة خيرا من الدنيا وما فيها ثم يقول ابوهريرة فاقرء وا ان شئتم وان من اهل
الكتاب إلا ليؤمنن به قبل موته الآية معنے حقیقی ابن مریم کے عیسی بن مریم ہیں اور صارف یہاں
کوئی موجود نہیں بلکہ آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ اس معنی کی تعیین کر رہی ہے پس نزول عیسیٰ علیہ
السلام متعین ہو گیا۔ اس سے ظاہر یہی ہے کہ وہ زندہ ہیں ابن کثیر میں ہے ۔ وقال ابن ابی حاتم
حدثنا ابي حدثنا احمد بن عبد الرحمن حدثنا عبدالله بن جعفر عن ابيه حدثنا
الربيع بن انس عن الحسن انه قال في قوله تعالی انی متوفیک یعنی وفاة المنام
رفعه الله في منامه قال الحسن قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لليهود ان
عيسى لم يمت وانه راجع اليكم قبل يوم القيمة ۔ یہ حدیث اگر چہ مرسل ہے لیکن آیت
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ اس کی صحت کی عاضد ہے یہ اخیر چار آیات اگرچہ ہر واحدان میں سے بنفسہا
دلیل قطعی حیات مسیح علیہ السلام پر نہیں ہے مگر تا ہم بہ نسبت ان تنہیں آیات کے جو جناب مرزا صاحب نے
ازالہ الاوہام میں واسطے اثبات وفات مسیح علیہ السلام کے لکھی ہیں۔ یہ آیات قوی الدلالت حیات مسیح پر
ہیں۔ باقی رہا یہ امر کہ جناب مرزا صاحب نے تمیں آیات واسطے اثبات وفات مسیح علیہ السلام
کے لکھی ہیں سو ان کا جواب اجمالی یہ ہے کہ یہ آیات تین قسم کی ہیں اول وہ جن میں لفظ
توفی با تخصیص حضرت مسیح کی نسبت واقع ہوا ہے ۔ دوم وہ آیات جو عموماً سب انبیاء گزشتہ کی
نات پر دلالت کرتی ہیں سوم وہ آیات کہ نہ ان میں حضرت مسیح کی وفات کا خصوصاً ذکر ہے نہ
عموماً صرف جناب مرزا صاحب نے ان سے محض اجتہاداً استنباط وفات کیا ہے قسم اول کا
جواب یہ ہے کہ بعض فرض و تسلیم اس کے لفظ توفی کے معنے حقیقی موت وقبض روح کے ہیں اور
دوسرے معنے مجازی ہیں ہم کہتے ہیں کہ آیہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۔
سے جو قطعی الثبوت و قطعی الدلالة ہے حیات حضرت مسیح علیہ السلام کی ثابت ہو گئی تو اب
یہ آیت صارف ہوگئی آیات مذکورہ کی معنی حقیقی سے اس لئے آیات تو فی معنی مجازی پر محمول
کی جاویں گی اور وہ معنی مجازی جو یہاں مراد ہو سکتے ہیں وہ اخذ تام و قبض ہے جس کو اردو
ا النساء: ١٦٠
میں پورا لینا کہتے ہیں اور توفی کا استعمال اخذ تام وقبض لغت ۔ تام و قبض لغت سے ثابت ہے قاموس میں ہے و اوفی ۲۹
عليه اشرف وفلانا حقه اعطاه وافيا توفاه واوفاه فاستوفاه و تو فاہ اور صحاح میں ہے
اوفاه حقه ووفاه بمعنى اى اعطاه حقه وافيا و استوفى حقه و توفاه بمعنى ۔
مصباح المنیر میں ہے و توفيته واستوفيته بمعنی ۔ مجمع البجار میں ہے واستوفیت حقی ای اخذته
تاما ۔ صراح میں ہے۔ ایفاء گزاردن حق کسے تمام ويقال منه اوفاه حقه ووفاه استيفاء توفى تمام گرفتن
حق ۔ اور قسطلانی میں ہے التوفي اخذ الشيء وافيا و الموت نوع منه انتھی۔اور دوسرے معنے
مجازی انسامت ہیں جن کو اردو میں سلانا کہتے ہیں اور تو فی بمعنی انامت قرآن مجید سے ثابت ہے فرمایا
اللہ تعالیٰ نے سورہ زمر میں اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي مَنَامِهَا
فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَى لے اور فرمایا سورہ انعام میں تھو
الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَى أَجَلُ
مُّسَمًّی کے اور قسم دوم کا جواب بعد تسلیم عمومات کے یہ ہے کہ آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ جو
قطعي الثبوت و قطعی الدلالة ہے ان آیات کی مخصص وارق مخصص واقع ہوئی ہے اور قسم سوم کا جواب یہ
ہے کہ اگر بالفرض تسلیم کیا جاوے کہ الفاظ فی نفسہا ان معانی کے بھی متحمل ہیں جو جناب مرزا
ہے
صاحب نے بیان کئے ہیں لیکن آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ جو قطعی الثبوت و قطعی الدلالة ۔
ان احتمالات کو رد کرتی ہے لہذا وہ معانی باطل ہوئے صحیح معانی ان آیات کے وہ ہیں جو تفاسیر معتبرہ
میں مذکور ہیں اور وہ موافق ہیں آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَب کے اور جواب تفصیلی ان آیات کا
جن کو مرزا صاحب نے واسطے ثبوت وفات پیش کیا ہے ازالہ الاوہام کے جواب میں انشاء اللہ
به بسط بسيط لکھا جاوے گا ۔ واخر دعوانا ان الحمدلله رب العلمين
والصلوة والسلام علی خیر خلقه محمد و آله وصحبه وسلم۔
وا ربیع الاول ۱۳۰۹ ہجری روز جمعه
محمد بشیر عفی عنہ
الزمر : ۴۳ الانعام: ۶۱
حضرت اقدس مرزا صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ ۔ اما بعد چونکہ مولوی
محمد بشیر صاحب نے اس عاجز سے سلسلہ بحث کا جاری کر کے بارادہ اثبات حیات حضرت مسیح ابن مریم
ایک طولانی تقریر لکھی ہے اس لئے میرے پر بھی واجب ہوا کہ اظہار حق کی غرض سے اس کا جواب لکھوں ۔
سو پہلے میں صفائی بیان کیلئے اس قدر لکھنا مناسب سمجھتا ہوں کہ جیسا کہ حضرت مولوی صاحب
موصوف کا خیال ہے یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ مسئلہ وفات حیات مسیح میں بار ثبوت اس عاجز کے ذمہ
ہو یہ طے شدہ بات ہے کہ دعوئی کا ثبوت مدعی کے ذمہ ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ جب کسی کی وفات یا
حیات کی نسبت جھگڑا ہو تو مدعی اس کو قرار دیا جائے گا جو امور مسلمہ فریقین کو چھوڑ کر ایک نئی بات کا دعویٰ
کرے مثلاً یہ بات فریقین میں مسلم ہے کہ عام قانون قدرت خدا تعالیٰ کا یہی جاری ہے کہ اس
عمر طبعی کے اندر اندر جو انسانوں کیلئے مقرر ہے ہر یک انسان مر جاتا ہے اور خدا تعالیٰ نے بھی
قرآن کریم کے کئی مواضع میں اس بات کو بتصریح بیان کیا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا !
یعنی تم پر دو ہی حالتیں وارد ہوتی ہیں ایک یہ کہ بعض تم میں سے قبل از پیرانہ سالی فوت ہو جاتے ہیں اور
بعض ارذل عمر تک پہنچتے ہیں یہاں تک کہ صاحب علم ہونے کے بعد محض نادان ہو جاتے ہیں۔ اب اگر
خلاف اس نص صریح کے کسی کی نسبت یہ دعوی کیا جائے کہ باوجود اس کے کہ عمر طبعی سے صد ہا حصے زیادہ
اس پر زمانہ گزر گیا مگر وہ نہ مرا اور نہ ارذل عمر تک پہنچا اور نہ ایک ذرہ امتداد زمانہ نے اس پر اثر کیا تو
ظاہر ہے کہ ان تمام امور کا اس شخص کے ذمہ ثبوت ہوگا جو ایسا دعویٰ کرتا ہے یا ایسا عقیدہ رکھتا ہے کیونکہ
قرآن کریم نے تو کسی جگہ انسانوں کیلئے یہ ظاہر نہیں فرمایا کہ بعض انسان ایسے بھی ہیں جو معمولی انسانی عمر
سے صد ہا درجہ زیادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور زمانہ ان پر اثر کر کے ان کو ارذل عمر تک نہیں پہنچاتا اور ننکسه
في الخلق كا مصداق نہیں ٹھہرا تا پس جب کہ یہ عقیدہ ہمارے آقاومولی کی عام تعلیم سے صریح مخالف
ہے تو صاف ظاہر ہے کہ جو شخص اس کا مدعی ہو ثبوت اسی کے ذمہ ہے۔ غرض حسب تعلیم قرآنی عمر طبعی کے
اندر اندر مر جانا اور زمانہ کے اثر سے عمر کے مختلف حصوں میں گوناگوں تغییرات کا لحاظ ہونا یہاں تک کہ
الاعراف : ۹۰ الحج: 1
شخص
بشرط زندگی ارذل عمر تک پہنچنا یہ ایک فطرتی اور اصلی امر ہے جو انسان کی فطرت کو لگا ہوا ہے جس کے ۳۱
بیان میں قرآن کریم بھرا ہوا ہے۔ سو جو شخص اس اصلی امر کے مخالف کسی کی نسبت دعوی کرتا ہے اثبات
دعوئی اس کے ذمہ ہے مثلاً زید جو تین سو برس سے مفقود الخبر ہے اس کی نسبت دو شخصوں کی کسی قاضی کی
عدالت میں یہ بحث ہو کہ ایک اس کی نسبت یہ بیان کرتا ہے کہ وہ فوت ہو گیا اور دوسرا یہ بیان کرتا ہے کہ
اب تک زندہ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ قاضی ثبوت اس سے طلب کرے گا جو خوارق عادت زندگی کا قائل
ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو شرعی عدالتوں کا سلسلہ درہم برہم ہو جائے اب ہمارے اس تمام بیان سے ظاہر
ہے کہ دراصل ہمارے ذمہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ وفات جو ہر یک انسان کیلئے حد مقررہ فطرت تک
ایک طبعی امر ہے اس کا ثبوت دیں بلکہ ہمارے فریق مخالف کے ذمہ یہ بار ثبوت ہے کہ ایک شخص حد
مقررہ فطرت اللہ تک فوت نہیں ہوا بلکہ دراصل اب تک زندہ ہے اور صد ہا برس کے مرور زمانہ نے اس
پر ذرہ اثر نہیں کیا۔ ظاہر ہے کہ قرآن کریم میں کئی انبیاء وغیرہ کا ذکر کر کے ان کی موت کا کچھ بیان نہیں
کیا تو کیا اس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ وہ ابتک زندہ ہیں بلکہ زندگی کسی کی جب ہی ثابت ہوگی کہ
جب زندگی کا ثبوت دیا جائے گاور نہ موت وحیات کے ترک ذکر سے موت ہی سمجھی جائے گی۔
اب جب کہ یہ بات فیصلہ پاچکی ہے کہ ہمارے ذمہ یہ بار ثبوت نہیں کہ مسیح ابن مریم
جو اوروں کی طرح انسان تھا وہ کیوں اور انسانوں کی طرح عمر طبعی کے دائرے کے اندراندرفوت
ہو گیا بلکہ حضرت مولوی صاحب کے ذمہ یہ بار ثبوت ہے کہ مسیح ابن مریم انسان ہو کر اور تمام
انسانوں کے خواص اپنے اندر رکھ کر ابتک بر خلاف نصوص عامه قرآنیه و حدیثیه و بر خلاف قانون فطرت
مرنے سے بچا ہوا ہے اور زمانہ نے اس پر اثر کر کے ارذل عمر تک بھی نہیں پہنچایا۔ تو اب دیکھنا چاہئے کہ
مولوی صاحب نے اس بارہ میں کیا ثبوت دیا ہے۔ اور کن آیات قطعية الدلالة اور احادیث صحیحہ
مله مرفوعہ کے کھلے کھلے منطوق سے اس عظیم الشان دعوی کو بپا یہ ثبوت پہنچایا ہے۔ سو ا ہے۔ سو واضح ہو کہ
مولوی صاحب نے سب سے پہلے یہ دلیل پیش کی ہے کہ سورۃ النساء کی یہ آیت کہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ
الْكِتُبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا حضرت مسیح ابن مریم کی
حیات جسمانی پر شاہد ناطق ہے اور چونکہ حضرت مولوی صاحب موصوف کے دل میں یہ دھڑکا تھا کہ
یہ آیت تو زوالوجوہ ہے اور تمام مفسر کئی کئی معنی اسکے کر گئے ہیں اور کسی مبسوط تفسیر میں اس کو ایک ہی
معنے میں محدود نہیں رکھا گیا لہذا حضرت مولوی صاحب نے اس کو قطعية الدلالة بنانے کیلئے
متصلہ
النساء : ١٦٠
۳۲ بہت سی کوشش کی ہے اور پوری جانفشانی سے ناخنوں تک زور لگایا ۔ ہے لیکن افسوس کہ وہ اس قصد میں
ناکام رہے اور قطعية الدلالة نہ بنا سکے بلکہ اور بھی شبہات ڈال دیئے۔
مولوی صاحب نے اس کامیابی کی امید پر کہ کسی طرح آیت موصوفہ بالاقطعية الدلالة ہو جائے
یہ ایک جدید قاعدہ بیان فرمایا ہے کہ آیت کے لفظ لیو منن میں نون تاکید ہے اور نون تاکید مضارع کو
خالص استقبال کیلئے کر دیتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے خیال میں اس مدعا کے اثبات کیلئے قرآن
کریم سے نظیر کے طور پر کئی ایسے الفاظ نقل کئے ہیں جن کی وجہ سے ان کے زعم میں مضارع استقبال
ہو گیا ہے۔ لیکن مجھے افسوس ہے کہ مولوی صاحب نے اس تفتیش میں ناحق وقت ضائع کیا کیونکہ اگر
فرض کے طور پر یہ مان لیا جائے کہ آیت موصوفہ میں لفظ لیو منن استقبال کے ہی معنی رکھتا ہے پھر بھی
کیونکر یہ آیت مسیح کی زندگی پر قطعية الدلالة ہوسکتی ۔ ہے کیا استقبالی طور پر یہ دوسرے معنے بھی نہیں
ہو سکتے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے مسیح پر ایمان نہیں لائے گا دیکھو یہ بھی
تو خالص استقبال ہی ہے کیونکہ آیت اپنے نزول کے بعد کے زمانہ کی خبر دیتی ہے بلکہ ان معنوں پر
آیت کی دلالت صریحہ ہے اس واسطے کہ دوسری قراءت میں یوں آیا ہے جو بیضاوی وغیرہ میں لکھی ہے
الاليؤمنن به قبل موتهم جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اہل کتاب اپنی موت سے پہلے مسیح ابن مریم پر ایمان
لے آویں گے۔ اب دیکھئے کہ قبل موتہ کی ضمیر جو آپ حضرت مسیح کی طرف پھیرتے تھے دوسری قراءت
سے یہ معلوم ہوا کہ وہ حضرت مسیح کی طرف نہیں بلکہ اہل کتاب فرقہ کی طرف پھرتی ہے۔ آپ جانتے
ہیں کہ قراءت غیر متواترہ بھی حکم حدیث احاد کار رکھتی ہے اور آیات کے معنوں کے وقت ایسے معنے زیادہ تر
قبول کے لائق ہیں جو دوسری قراءت کے مخالف نہ ہوں ۔ اب آپ ہی انصاف فرمائیے کہ یہ آیت جس
کی دوسری قراءت آپ کے خیال کو بکلی باطل ٹھہرا رہی ہے کیونکر قطعية الدلالة ٹھہر سکتی ہے۔
ماسوا اس کے آپ نے جونون ثقیلہ کا قاعدہ پیش کیا ہے و ہا ہے وہ سراسر مخدوش اور باطل ہے۔ حضرت
ہر ایک جگہ اور ہر ایک مقام میں نون ثقیلہ کے ملانے سے مضارع استقبال نہیں بن سکتا۔ قرآن کریم کیلئے
قرآن کریم کی نظیریں کافی ہیں اگر چہ یہ سچ ہے کہ بعض جگہ قرآن کریم کے مضارعات پر جب نون ثقیلہ
ملا ہے تو وہ استقبال کے معنوں پر مستعمل ہوئے ہیں۔ لیکن بعض جگہ ایسی بھی ہیں کہ حال کے معنے قائم
رہے ہیں یا حال اور استقبال بلکہ ماضی بھی اشترا کی طور پر ایک سلسلہ متصلہ ممتدہ کی طرح مراد لئے گئے
ہیں۔ یعنی ایسا سلسلہ جو حال یا ماضی سے شروع ہوا اور استقبال کی انتہا تک بلا انقطاع برابر چلا گیا۔
پہلی آیات کی نظیر یہ ہے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا فَوَلِ ۳۳)
وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ لے اب ظاہر ہے کہ اس جگہ حال ہی مراد ہے کیونکہ مجر دنزول
آیت کے بغیر توقف اور تراخی کے خانہ کعبہ کی طرف منہ پھیرنے کا حکم ہو گیا یہاں تک کہ نماز میں ہی
منہ پھیر دیا گیا۔ اگر یہ حال نہیں تو پھر حال کس کو کہتے ہیں۔ استقبال تو اس صورت میں ہوتا کہ خبر اور ظہور
خبر میں کچھ فاصلہ بھی ہوتا سو آیت کے یہ معنے ہیں کہ ہم تجھ کو اس قبلہ کی طرف پھیرتے ہیں جس پر تو
راضی ہے سو تو مسجد حرام کی طرف منہ کر اور ایسا ہی یہ آیت وَانْظُرُ إِلَى الهِكَ الَّذِي ظَلْتَ
عَلَيْهِ عَاكِفًا لَنُحَرِ قَنَّهُ کے الخ یعنی اپنے معبود کی طرف دیکھ جس پر تو معتکف تھا کہ اب ہم اس کو
جلاتے ہیں۔ اس جگہ بھی استقبال مراد نہیں۔ کیونکہ استقبال اور حال میں کسی قدر بعد زمان کا ہونا شرط
ہے۔ مثلاً اگر کوئی کسی کو یہ کہے کہ میں تجھے دس روپیہ دیتا ہوں سولے مجھ سے دس روپیہ تو اس سے یہ
ثابت نہیں ہوگا کہ اس نے استقبال کا وعدہ کیا ہے بلکہ یہ کہا جائے گا کہ یہ سب کارروائی حال میں ہی ہوئی۔
اور دوسری آیات جو حال اور استقبال کے سلسلہ متصلہ ممتد ہ پر اشترا کی طور پر مشتمل ہیں ان کی نظیر
ذیل میں پیش کرتا ہوں۔ (۱) پہلی یہ آیت وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا کے یعنی جو لوگ
ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں اور کریں گے ہم ان کو اپنی راہیں دکھلا رہے ہیں اور دکھلائیں گے۔
صاف ظاہر ہے کہ اگر اس جگہ مجرد استقبال مراد لیا جائے تو اس سے معنے فاسد ہو جائیں گے اور یہ کہنا
پڑے گا کہ یہ وعدہ صرف آئندہ کیلئے ہے اور حال میں جو لوگ مجاہدہ میں مشغول ہیں یا پہلے مجاہدات بجا
لاچکے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی راہوں سے بے نصیب ہیں۔ بلکہ اس آیت میں عادت مستمرہ جاریہ دائرہ
میں الازمنة الثلثہ کا بیان ہے جس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ ہماری یہی عادت ہے کہ مجاہدہ کرنے
والوں کو اپنی راہیں دکھلا دیا کرتے ہیں۔ کسی زمانہ کی خصوصیت نہیں بلکہ سنت مستمرہ دائرہ سائرہ کا بیان
ہے جس کے اثر سے کوئی زمانہ باہر نہیں۔
(۲) دوسری یہ آیت كَتَبَ اللهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى کے یعنی خدا مقرر کر چکا ہے کہ میں
اور میرے رسول ہی غالب ہوتے رہیں گے ۔ یہ آیت بھی ہر ایک زمانہ میں دائر اور عادت مستمرہ الہیہ کا
بیان کر رہی ہے۔ یہ نہیں کہ آئندہ رسول پیدا ہوں گے اور خدا انہیں غالب کرے گا۔ بلکہ مطلب یہ ہے
کہ کوئی زمانہ ہو حال یا استقبال یا گزشتہ سنت اللہ یہی ہے کہ رسول آخر کار غالب ہی ہو جاتے ہیں۔
(۳) تیسری آیت یہ ہے۔ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً
البقرة: ۱۴۵ ۲ طه : ۹۸ ۳ العنكبوت: ۷۰ المجادلة : ٢٢
۳۴) وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ لا یعنی ہماری یہی عادت اور یہی سنت ہے کہ
جو شخص عمل صالح بجالا و بجالا وے مرد ہو یا عورت ہو اور وہ مومن ہو ہم اس کو ایک پاک زندگی کے ساتھ زندہ
رکھا کرتے ہیں اور اس سے بہتر جزا دیا کرتے ہیں جو وہ عمل کرتے ہیں۔ اب اگر اس آیت کو صرف
زمانہ مستقبلہ سے وابستہ کر دیا جائے تو گویا اس کے یہ معنے ہوں گے کہ گزشتہ اور حال میں تو نہیں مگر
آئندہ اگر کوئی نیک عمل کرے تو اس کو یہ جزا دی جائے گی ۔ اس طور کے معنوں سے یہ ماننا پڑتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے آیت کے نزول کے وقت تک کسی کو حیاۃ طیبہ عنایت نہیں کی تھی فقط یہ آئندہ کیلئے وعدہ
تھا۔ لیکن جس قدر ان معنوں میں فساد ہے وہ کسی عقل مند پر مخفی نہیں۔ (۴) چوتھی آیت یہ ہے
وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ! یعنی وہ جو خدا تعالیٰ ا وہ جو خدا تعالیٰ کی مدد کرتا ہے
خدا تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے۔ اب حضرت دیکھئے اس آیت کے لفظ لینصرن کے آخر میں بھی نون
ثقیلہ ہے۔ لیکن اگر اس آیت کے یہ معنی کریں کہ آئندہ کسی زمانہ میں اگر کوئی ہماری مدد کرے گا تو ہم
اس کی مدد کریں گے تو یہ معنے بالکل فاسد اور خلاف سنت مستمرہ الہیہ ٹھہریں گے کیونکہ اللہ جل شانه
کی تو قدیم سے اور اسی زمانہ سے کہ جب بنی آدم پیدا ہوئے یہی سنت مستمرہ ہے کہ وہ مدد کرنے والوں
کی مدد کرتا ہے۔ یوں کیونکر کہا جائے کہ پہلے تو نہیں مگر آئندہ کسی نامعلوم زمانہ میں اس قاعدہ کا پابند
ہو جائے گا اور اب تک تو صرف وعدہ ہی ہے عمل درآمد نہیں ۔ سُبحانه هذا بهتان عظیم۔
(۵) پانچویں آیت یہ ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُدْخِلَنَّهُمُ
في الصلِحِينَ کے یعنی ہماری یہی سنت مستمرہ قدیمہ ہے کہ جو جو لوگ ایمان لاویں اور عمل صالح کریں
ہم ان کو صالحین میں داخل کر لیا کرتے ہیں ۔ اب حضرت مولوی صاحب دیکھئے کہ لندخلنھم میں
بھی نون ثقیلہ ہے لیکن اگر اس جگہ آپ کی طرز پر معنی کئے جائیں تو اس قدر فساد لازم آتا ہے جو کسی پر
پوشیدہ نہیں کیونکہ اس صورت میں ماننا پڑتا ہے کہ یہ قاعدہ آئندہ کیلئے باندھا گیا ہے اور اب تک کوئی
نیک اعمال بجالا کر صلحاء میں داخل نہیں کیا گیا ۔ گویا آئندہ کیلئے گنہگار لوگوں کی تو بہ منظور ہے اور پہلے
اس سے دروازہ بند رہا ہے۔ سو آپ سوچیں کہ ایسے معنے کرنا کس قدر مفاسد کو مستلزم ہے۔ حضرت
قرآن کریم میں اس کے بہت نمونے ہیں کہ نون ثقیلہ کے ساتھ مضارع کو بیان کر کے از منہ ثلاثہ اس
سے مراد لئے گئے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ اس سے انکار کر کے بحث کو طول نہیں دیں گے کیونکہ یہ تو
اجلی بدیہات میں سے ہے انکار کی کوئی جگہ نہیں ۔
اب میں آپ کے اس قاعدہ کو توڑ چکا کہ نون ثقیلہ کے داخل ہونے سے خواہ نخواہ اور ہر ایک
النحل : ۹۸ ۲ الحج : ۴۱ العنكبوت : ١٠
جگہ خالص طور پر استقبال کے معنے ہی ہوا کرتے ہیں۔ اور آپ کو معلوم ہے کہ تمام مفسر قدیم وجدید جن ۳۵
میں عرب کے رہنے والے بھی داخل ہیں لیؤمنن کے لفظ میں حال کے معنے بھی کرتے ہیں۔ معالم
وغیرہ تفسیریں آپ کو معلوم ہیں حاجت بیان نہیں وہ لوگ بھی تو آخر قواعد دان اور علم ادب اور محاورہ
عرب سے واقف تھے۔ کیا وہ آپ کے اس جدید قاعدہ سے بے خبر رہے۔ اور آپ نے تفسیر ابن کثیر
کے حوالہ سے جو لکھا ہے کہ نزول عیسیٰ ہوگا اور کوئی اہل کتاب میں سے نہیں ہوگا جو اس کے نزول کے بعد
اس پر ایمان نہیں لاوے گا یہ بیان آپ کیلئے کچھ مفید نہیں۔ اول تو آپ سے آیات قطعية الدلالة
اور احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعہ کا مطالبہ ہے اور پھر اس قول کو مانحن فیه سے تعلق کیا ہے نزول سے کہاں
سمجھا جاتا ہے جو آسمان سے نزول ہو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ أَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ لے کہ ہم نے لوہا
اتارا ہم نے لباس اتارا ہم نے یہ نبی سے اتارا ہم نے چار پائے کے گھوڑے گدھے وغیرہ اتارے۔
کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ یہ سب آسمان سے ہی اترے تھے۔ کیا کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل مل سکتی
ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ سب در حقیقت آسمان سے ہی اترے ہیں ۔ پھر ہم نے تسلیم کیا کہ بخاری و
مسلم وغیرہ میں نزول کا لفظ آیا ہے۔ مگر حضرت میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ اس لفظ سے کیا فائدہ اٹھا سکتے
ہیں مسافر کے طور پر جو ایک شخص دوسری جگہ جاتا ہے اس کو بھی نزیل ہی کہتے ہیں۔ اور یہ بھی واضح رہے
کہ آپ اس عاجز کے اعتراضات کو جو ازالہ اوہام میں آیا تھا موصوفہ بالا کے ان معنوں پر وارد ہوتے
ہیں جو آپ کرتے ہیں اٹھا نہیں سکے بلکہ رکیک عذرات سے میرے اعتراضات کو اور بھی ثابت کیا۔
آپ کے نون ثقیلہ کا حال تو معلوم ہو چکا اور لیؤمنن کے لفظ کی تعمیم بدستور قائم رہی اب فرض کے طور
پر اگر آیت کے یہ معنی کئے جائیں کہ حضرت عیسیٰ کے نزول کے وقت جس قدر اہل کتاب ہوں گے
سب مسلمان ہو جائیں گے جیسا کہ ابو مالک سے آپ نے روایت کیا ہے تو مجھے مہربانی فرما کر سمجھا دیں
کہ یہ معنے کیونکر درست ٹھہر سکتے ہیں۔ آپ تسلیم کر چکے ہیں کہ مسیح کے دم سے اس کے نزول کے بعد
ہزار ہا لوگ کفر کی حالت میں مریں گے۔ اب اگر آپ ان کفار کو جو کفر پر مر گئے مومن ٹھہراتے ہیں یا اس
جگہ ایمان سے مراد یقین رکھتے ہیں تو اس دعوے پر آپ کے پاس دلیل کیا ہے۔ حدیث میں تو صرف کفر
پر مرنا ان کا لکھا ہے یہ آپ نے کہاں سے اور کس جگہ سے نکال لیا ہے کہ کفر پر تو مریں گے مگر ان کو حضرت
عیسی کی رسالت پر یقین ہوگا اور کس نص قرآن یا حدیث سے آپ کو معلوم ہوا کہ اس جگہ ایمان
قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا قَدْ انْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا -
وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَنِيَةَ أَزْوَاجٍ
الحديد : ٢٦ الاعراف: ۲۷ ۳ الطلاق: ۱۲۱ الزمر:
۳۶ سے مراد حقیقی ایمان نہیں بلکہ یقین مراد ہے ظاہر لفظ ایمان کا حقیقی ایمان پر دلالت کرتا ہے اور صرف عن الظاہر
کیلئے کوئی قرینہ آپ کے پاس چاہئے ۔ جب کہ لفظ لفظ آیت میں یہ شبہات ہیں تو پھر آیت
قطعیۃ الدلالت کیونکر ہوئی اگر آپ لیؤمنن سے بغیر کسی قرینہ کے مجازی ایمان مراد لیں گے تو آپ
کے مخالف کا حق ہوگا کہ وہ حقیقی معنی مراد لیوے آپ کو سوچنا چاہئے کہ ایسے ایمان سے فائدہ ہی کیا ہے
اور مسیح کی خصوصیت کیا ٹھہری ایسا تو ہر ایک نبی کے زمانہ میں ہوا کرتا ہے کہ بد بخت لوگ زبان سے اس
کے منکر ہوتے ہیں اور دل سے یقین کر جاتے ہیں۔ حضرت موسیٰ کی نسبت اللہ جل شانہ فرماتا ہے
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ لا یعنی انہوں نے موسیٰ کے نشانوں کا انکار کیا۔ لیکن ان
کے دل یقین کر گئے اور ہمارے سید و موٹے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے يَعْرِفُونَهُ كَمَا
يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ کے یعنی کافر لوگ جو اہل کتاب ہیں ایسے یقینی طور پر اس کو شناخت کرتے ہیں
جیسے اپنے بیٹوں کو پس اگر ایمان سے مراد ایسا ہی ایمان ہے جو جَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ
کا مصداق ہے تو پھر ہمارے علماء نے کیوں شور مچا رکھا ہے کہ اس وقت اسلام ہی اسلام ہو جائے گا
بلا شبہ قرآن شریف کا یہ منشاء نہیں۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس تاویل کو خود ر کیک سمجھ کر اسی وجہ
سے یہ دوسرا جواب دیا ہے کہ آیت کے یہ معنی ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے ایک زمانہ ایسا آوے گا کہ
اس زمانہ کے اہل کتاب ان پر ایمان لے آویں گے اور اس زمانہ سے پہلے کفر پر مرنے والے کفر پر
مریں گے۔ اب حضرت آپ انصافاً فرماویں کہ ان معنوں کو آپ کے ان معنوں سے جو آیت
لیؤمنن کی نسبت آپ بیان فرماتے ہیں موافقت ہے یا مخالفت ابھی آپ قبول کر چکے ہیں کہ مسیح کے
نزول کے بعد تمام اہل کتاب ان پر ایمان لے آویں گے اور اب آپ نے اس قبول کردہ بات سے
رجوع کر کے یہ نئے معنے نکالے کہ نزول کے بعد ضروری نہیں کہ تمام کفار ایمان لے آویں بلکہ بہتیرے
کفر پر بھی مریں گے حضرت آپ اس جگہ خود سوچیں کہ ان کا حرف کل اہل کتاب کو ایمانداروں میں
شامل کرتا ہے یا کسی کو باہر رکھتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ان کا لفظ تو ایسا کامل حصر کے لئے استعمال کیا
جاتا ہے کہ اگر ایک فرد بھی باہر رہ جائے تو یہ لفظ بیکار اور غیر موثر ٹھہرتا ہے۔ اوّل تو آپ نے ان کے
لفظ سے زمانہ قبل از نزول کو باہر رکھا پھر آپ نے زمانہ بعد از نزول میں بھی اس کا پورا پورا اثر ہونے
سے انکار کیا۔ تو پھر اس لفظ لانے کا فائدہ کیا تھا اور یہ تاویلیں آپ کو کسی حدیث یا آیت سے ملیں یا
حضرت کا اپنا ہی ایجاد ہے۔
یا حضرت آپ ان آیتوں پر متوجہ ہوں شاید خدا تعالیٰ انہیں کا اثر آپکے دل پر ڈالے۔ اللہ جل شانه
النمل: ۱۵ الانعام: ۲۱