اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرماتا ہے ۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ﴿۳۷﴾
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِیم کے اب دیکھئے کہ قرآن کریم میں
الله جل شانه کا صاف وعدہ ہے کہ قیامت کے دن تک دونوں فرقے متبعین اور کفار کے باقی رہیں
گے۔ پھر کیونکر ممکن ہے کہ درمیان میں کوئی ایسا زمانہ بھی آوے کہ کفار بالکل زمین پر سے نابود
ہو جائیں ۔ پھر اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ
یعنی قیامت کے دن تک ہم نے یہود اور نصاری میں عداوت ڈال دی ہے اب ظاہر ہے کہ اگر قیامت
سے پہلے بھی ایک فرقہ ان دونوں میں سے نابود ہو جائے تو پھر عداوت کیونکر قائم رہے گی ۔ حضرت ان
نصوص صریحہ بینہ سے تو صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ کفر کو اختیار کرنے والے قیامت کے دن تک
رہیں گے ۔ پھر اس کے یہ معنی کیونکر درست ٹھہر سکتے ہیں۔ کچھ سوچ کر جواب دیں۔
دوسری دلیل آپ نے یہ پیش کی ہے کہ يُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا کے اور آپ
کھل کے لفظ سے درمیانی عمر کا آدمی مراد لیتے ہیں۔ مگر یہ صحیح نہیں ہے۔ صحیح بخاری میں دیکھئے جو بعد
کتاب اللہ اصح الکتب ہے اس میں کھل کے معنے جوان مضبوط کے لکھے ہیں اور یہی معنے قاموس اور
تفسیر کشاف وغیرہ میں موجود ہیں اور سیاق سباق آیات کا بھی انہیں معنوں کو چاہتا ہے۔ کیونکہ اللہ
جل شانہ کا اس کلام سے مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم نے خوردسالی کے زمانہ میں کلام کر
کے اپنے نبی ہونے کا اظہار کیا پھر ایسا ہی جوانی میں بھر کر اور مبعوث ہو کر اپنی نبوت کا اظہار کرے گا سو
کلام سے مراد وہ خاص کلام ہے جو حضرت مسیح نے ان یہودیوں سے کیا تھا جو یہ الزام ان کی والدہ پر
لگاتے تھے اور جمع ہو کر آئے تھے کہ اے مریم تو نے یہ کیا کام کیا۔ پس یہی معنے منشاء کلام الہی کے مطابق
ہیں اگر ادھیڑ عمر کے زمانہ کا کلام مراد ہوتا تو اس صورت میں یہ آیت نعوذ باللہ لغو ٹھہرتی گویا اس کے یہ
معنے ہوتے کہ مسیح نے خورد سالی میں کلام کی اور پھر پیرانہ سالی کے قریب پہنچ کر کلام کرے گا اور
درمیان کی عمر میں بے زبان رہے گا مطلب تو صرف اتنا تھا کہ دو مرتبہ اپنی نبوت پر گواہی دے گا
منصف کیلئے صرف ایک بخاری کا دیکھنا ہی کافی ہے۔ پھر جس حالت میں آپ خود مانتے ہیں کہ یہ
آیت قطعية الدلالت نہیں اور جس آیت کا سہارا اس کو دیا گیا تھا وہ آپ کی مخالف ثابت ہو گئی تو پھر
یہ آیت جو خود آپ کے اقرار سے قطعية الدلالت نہیں کیا فائدہ آپ کو پہنچاسکتی ہے۔
تیسری دلیل آپ نے یہ پیش کی ہے کہ سورت نساء میں ہے وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ
وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا کے آپ اس میں بھی قبول کرتے ہیں کہ یہ آیت قطعية الدلات نہیں مگر باوجود
ال عمران : ۵۶ - المائدة : ۱۵ ۳ ال عمران : ۲۴۷ النساء : ۱۵۹،۱۵۸

۳۸ اس کے آپ کے دل میں یہ خیال ہے کہ اس رفع سے رفع مع الجسد مراد ہے کیونکہ مَا قَتَلُوهُ
وَمَا صَلَبُوہ لے کے ضمیر کا مرجع بھی روح مع الجسد ہے۔ لیکن حضرت آپ کی یہ سخت غلطی ہے۔ نفی قتل
اور نفی مصلوبیت سے تو صرف یہ مدعا اللہ جل شانہ کا ہے کہ مسیح کو اللہ جل شانہ نے مصلوب
ہونے سے بچا لیا اور آیت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے اس وعدہ کے ایفا کی طرف اشارہ ہے جو دوسری
آیت میں ہو چکا ہے اور اس آیت کے ٹھیک ٹھیک معنے سمجھنے کیلئے اس آیت کو بغور پڑھنا چاہئے ۔ جس
میں رفع کا وعدہ ہوا تھا اور وہ آیت یہ ہے يُعِيسَی اِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى "
حضرت اس رافعک الی میں جو رفع کا وعدہ دیا گیا تھا یہ وہی وعدہ ہے جو آیت بل رفعه الله اليه
میں پورا کیا گیا اب آپ وعدہ کی آیت پر نظر ڈال کر دیکھئے کہ اس کے پہلے کون لفظ موجود ہیں تو فی الفور
آپ کو نظر آ جائے گا کہ اس سے پہلے انی متوفیک ہے اب ان دونوں آیتوں کے ملانے سے جن
میں سے ایک وعدہ کی آیت اور ایک ایفاء وعدہ کی آیت ہے آپ پر کھل جائے گا کہ جس طرز سے وعدہ
تھا اسی طرز سے وہ پورا ہونا چاہئے تھا یعنی وعدہ یہ تھا کہ اسے عیسیٰ میں تجھے مارنے والا ہوں اور اپنی طرف
اٹھانے والا ہوں اس سے صاف کھل گیا کہ ان کی روح اٹھ کھل گیا کہ ان کی روح اٹھائی گئی ہے کیونکہ موت کے بعد روح ہی اٹھائی
جاتی ہے نہ کہ جسم ۔ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں کہا کہ میں تجھے آسمان کی طرف اٹھانے والا ہوں
بلکہ یہ کہا کہ اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور جو لوگ موت کے ذریعہ سے اس کی طرف اٹھائے جاتے ہیں
اسی قسم کے لفظ ان کے حق میں بولے جاتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے یا خدا تعالیٰ کی طرف
رجوع کر گئے جیسا کہ اس آیت میں بھی ہے یا يَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى
رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی ہے اور جیسا کہ اس آیت میں
اشارہ ہے إنا انا لله وإنا إليه راجعون۔
چوتھی دلیل آپ نے یہ پیش کی ہے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَإِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ
فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا ، اس جگہ بھی آپ مان گئے ہیں کہ یہ آیت آپ کے مطلب پر قطعية الدلالت
نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو محض اللہ یاد دلاتا ہوں کہ اس آیت کو حضرت مسیح کے دوبارہ نزول سے
شکی طور پر بھی کچھ تعلق نہیں بات یہ ہے کہ حضرت مسیح کے وقت میں یہودیوں میں ایک فرقہ
صدوقی نام تھا جو قیامت سے منکر تھے پہلی کتابوں میں بطور پیشین گوئی کے لکھا گیا تھا کہ ان کو
سمجھانے کے لئے مسیح کی ولادت بغیر باپ کے ہوگی اور یہ ان کے لئے ایک نشان قرار
دیا گیا تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ دوسری آیت میں فرماتا ہے وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ :
ال النساء : ۱۵۸ ۳ ال عمران : ۵۶ الفجر : ۲۸ تا ۳۱ ۵ الزخرف : ۶۲ ۲ مريم: ۲۲

اس جگہ الناس سے مراد وہی صدوقی فرقہ ہے جو اس زمانہ میں بکثرت موجود تھا چونکہ توریت میں ﴿۳۹﴾
قیامت کا ذکر بظاہر کسی جگہ معلوم نہیں ہوتا اس لئے یہ فرقہ مردوں کے جی اٹھنے سے بکلی منکر ہو گیا تھا۔
اب تک بائکیل کے بعض صحیفوں میں موجود ہے کہ مسیح ا اپنی ولادت کے رو سے بطور علم الساعة کے
ان کیلئے آیا تھا۔ اب دیکھئے اس آیت کو نزول مسیح سے تعلق کیا ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ مفسرین نے
کس قدر جدا جدا طور پر اس کے معنے لکھے ہیں ایک جماعت نے قرآن کریم کی طرف ضمیر ان کی
پھیر دی ہے کیونکہ قرآن کریم سے روحانی طور پر مردے زندہ ہوتے ہیں اور اگر خواہ نخواہ تحکم کے طور پر
اس جگہ نزول مسیح مراد لیا جائے اور وہی نزول ان لوگوں کیلئے جو آنحضرت صلعم کے عہد میں تھے نشان
قیامت ٹھہرایا جائے تو یہ استدلال وجود قیامت تک ہنسی کے لائق ہوگا اور جن کو یہ خطاب کیا گیا کہ مسیح
آخری زمانہ میں نزول کر کے قیامت کا نشان ٹھہرے گا۔ اب تم با وجود اتنے بڑے نشان کے قیامت
سے کیوں انکاری ہوئے ۔ وہ عذر پیش کر سکتے ہیں کہ دلیل تو ابھی موجود نہیں پھر یہ کہنا کس قدر عبث
ہے کہ اب قیامت کے وجود پر ایمان لے آؤ شک مت کرو۔ ہم نے دلیل قیامت کے آنے کی بیان
کر دی۔ دلیل پنجم آپ نے بیان فرمائی ہے کہ حدیث بخاری اور مسلم میں مسیح کے نزول کے بارے میں
لکھا ہے اور ابو ہریرہ نے اس تقریب پر فرمایا ہے فاقرء وا ان شئتم وان من اهل الكتب الخ۔
حضرت یہ کچھ دلیل نہیں نزول مسیح موعود سے کس کو انکار ہے اور فہم ابو ہریرہ حجت کے لائق نہیں اور
ابوہریرہ نے فاقرء وا ان شئتم میں شک کا لفظ استعمال کیا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ وہی صحابی ہیں جو
حديث دخول في النار كوسن کر اس دھوکہ میں پڑے رہے جو ہم میں سے سب سے آخر مرنے والا
دوزخ میں پڑے گا۔ پیش گوئی کو اجتہادی طور پر سمجھنے میں انبیاء نے بھی غلطی کھائی فذهب وهلی کی
حدیث آپ کو یاد ہو گی پھر ابو ہریرہ نے اگر غلطی سے پیشگوئی کے الٹے معنے سمجھ لئے تو کیا حجت ہو سکتی ہے۔
پھر آپ ابن کثیر سے یہ نقل کرتے ہیں کہ حسن سے روایت ہے کہ ان عيسى لم يمت وانه
راجع اليكم یہ حدیث مرسل ہے پھر کیونکر قطعية الدلالت ہوگی ماسوا اس کے یہ بخاری کی حدیث
صحیح مرفوع متصل سے جو حضرت عیسی کی وفات پر دلالت کرتی ہے اور نیز قرآن کی تعلیم سے مخالف
ہے۔ پھر کیونکر سند کے لائق ہے۔
بعد اس کے آپ نے میرے دلائل وفات مسیح پر جرح کیا ہے۔ یہ جرح سراسر آپ کی عدم
توجہ پر دلالت کرتی ہے میں اس وقت ایسے دلائل پیش کرنا نہیں چاہتا۔ آپ کے دلائل حیات مسیح کا
فیصلہ کر کے پھر پیش کروں گا ۔ والحمد لله اولا واخرًا وظاهرا وباطنا كل شيء فان
ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاكرام۔

پر چه نمبر ۲
الحق مباحثہ دہلی
مولوی محمد بشیر صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حامدا ومصلّيًا مسلمًا ۔ اللهم انصر من نصر الحق وخذل الباطل واجعلنا
منهم واخذل من خذل الحق ونصر الباطل ولا تجعلنا منهم۔ اما بعد واضح ہو کہ جناب
مرزا صاحب نے بہت امور کا جواب اپنی تحریر میں نہیں دیا ہے۔ ناظرین کو مطالعہ سے معلوم ہو جائے گا
اور اصل اور عمدہ بحث خاکسار کی تحریر میں نون تاکید کی ہے۔ جناب مرزا صاحب نے اس کے جواب
میں نہ کوئی عبارت کسی کتاب نحو کی نقل کی اور نہ ان عبارات میں جو خاکسار نے نقل کی تھیں کچھ جرح کی
فقط ۔ اور یہ امر بھی مخفی نہ رہے کہ میری اصل دلیل حیات مسیح علیہ السلام پر آیت اولی ہے میرے نزدیک
یہ آیت اس مطلوب پر دلالت کرنے میں قطعی ہے۔ دوسری آیات محض تائید کے لئے لکھی گئی ہیں۔
جناب مرزا صاحب کو چاہئے کہ اصل بحث آیت اُولیٰ کی رکھیں دوسری ابحاث کو تبعی واستطرادی تصور
فرماویں فقط ۔
قوله ۔ یہ بات ہر گز صحیح نہیں ہے کہ مسئلہ وفات حیات مسیح میں بار ثبوت اس عاجز کے ذمہ ہو۔
اقول ۔ اس میں کلام ہے بچند وجوہ ۔ اوّل یہ کہ جب حسب ارشاد آپ کے بار ثبوت حیات خود
خاکسار نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ تو اب یہ بحث بے فائدہ ہے۔ دوم بار ثبوت وفات کا آپ کے
ذمہ نہ ہونا خاکسار کی سمجھ میں نہیں آتا ہے کیونکہ آپ نے تو ضیح مرام میں دعویٰ کیا ہے کہ حضرت مسیح
دنیا میں نہ آویں گے اور جو دلیل اس پر پیش کی ہے حاصل اس کا یہ ہے کہ مسیح وفات پا چکے اور جو کوئی
وفات پا چکتا ہے وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے اور جو جنت میں داخل ہو جاتا ہے وہ جنت سے نکالا
نہیں جاتا۔ پس یہ دلیل متضمن تین مقدموں کو ہے اور دلیل کے ہر مقدمہ کا بارثبوت مدعی کے ذمہ ہوتا
ہے۔ سوم آپ نے اپنے خط موسومہ مولوی محمد حسین صاحب نمبر ۱۲ میں لکھا ہے۔ جناب آپ خوب
جانتے ہیں کہ اصل امر اس بحث میں جناب مسیح ابن مریم کی وفات یا حیات ہے اور میرے الہام میں
بھی یہی اصل قرار دیا گیا ہے کیونکہ الہام یہ ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے
رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے سو پہلا اور اصل امر الہام میں بھی یہی ٹھہرایا گیا ہے کہ مسیح
ابن مریم فوت ہو چکا ہے۔ پس وفات مسیح ابن مریم آپ کا مستقل دعویٰ ہے اس لئے بار ثبوت
وفات آپ کے ذمہ ہے۔ بالجملہ بار ثبوت وفات دو حیثیت سے آپ کے ذمہ ہے۔ ایک اس
حیثیت سے کہ یہ اصل دعوی آپ کا ہے۔ دوسرے اس حیثیت سے کہ مسیح موعود ہونے کے دعوی کی

دلیل کا یہ ایک مقدمہ ہے۔ چہارم اگر بار ثبوت آپ کے ذمہ نہیں ہے تو یہ کام عبث آپ نے کیوں کیا ۲۱
کہ آپ نے ادلہ وفات مسیح توضیح مرام وازالۃ الا وہام میں بہ بسط تمام بیان کئے ۔
قوله مولوی صاحب نے اس کامیابی کی امید پر کہ کسی طرح آیت موصوفہ بالا قطعية
الدلالت ہو جاوے یہ ایک جدید قاعدہ بیان فرمایا ہے کہ آیت کے لفظ لیومنن میں نون تاکید ہے۔
اور نون تاکید مضارع کو خالص استقبال کیلئے کر دیتا ہے۔ اقول اس قاعدہ کو جدید قاعدہ کہنا نہایت
محل استبعاد ہے۔ اگر مرزا صاحب میری ہی تحریر کو غور سے پڑھ لیتے تو معلوم ہو جاتا کہ از ہری اور
ملا جامی اور عبد الحکیم اور صاحب مغنی اور شیخ زادہ نے اس قاعدہ کی تصریح کی ہے اور سب کتب نحو میں یہ
قاعدہ مرقوم ہے کسی نے اس میں خلاف نہیں کیا یہاں تک کہ میزان خوان اطفال بھی جانتے ہیں کہ نون
تاکید مضارع کو بمعنی استقبال کر دیتا ہے۔ قولہ۔ چنانچہ انہوں نے اپنے خیال میں اس مدعا کے
اثبات کیلئے قرآن کریم سے نظیر کے طور پر ایسے الفاظ نقل کئے ہیں جن کی وجہ سے ان کے زعم میں
مضارع استقبال ہو گیا ہے۔ اقول۔ خاکسار کی اصل دلیل اتفاق ائمہ نحات کا ہے اس قاعدہ پر ۔ اس
کا جواب مرزا صاحب نے مطلق نہیں دیا۔ ہاں آیات اس قاعدہ کی تائید کیلئے البتہ لکھی گئی ہیں ۔
مرزا صاحب پر واجب ہے کہ اس قاعدہ کے توڑنے کیلئے کوئی عبارت کسی کتاب معتبر نحو کی پیش کریں۔
قوله - کیا استقبال کے طور پر یہ دوسرے معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو
اپنی موت سے پہلے مسیح پر ایمان نہیں لائے گا۔ اقول ۔ مخفی نہ رہے کہ اس معنے کا مناط اس پر ہے کہ
احتضار کے وقت ہر شخص پر وہ حق کھل ہر شخص پر وہ حق کھل جاتا ہے جس کو وہ نہ جانتا تھا جیسا کہ تفسیر ابن کثیر وغیرہ میں
لکھا ہے اور یہ امر نفس الامر میں تینوں زمانوں کو شامل ہے یعنی نزول آیت کے قبل کے زمانہ اور
وقت نزول کا زمانہ اور بعد کا زمانہ اب آیت اگر خالص استقبال کیلئے کیجئے گا تو یہ شبہ ہوگا کہ یہ امر
زمانہ ماضی و حال کو شامل نہیں ہے اور یہ خلاف نفس الامر ہے پس اس کلام میں یہ عیب ہوا کہ خلاف
نفس الامر کا موہم ہے اور فائدہ کوئی نہیں ہے کہ اگر کہا جاوے کہ اس آیت میں وعید ہے
اہل کتاب کے لئے اور تحریض ہے ان کو ایمان لانے پر قبل اس کے کہ مضطر ہوں اس کی طرف جیسا کہ
بیضاوی وغیرہ میں لکھا ہے اور اس وعید و تحریض سے وہی اہل کتاب منتفع ہو سکتے ہیں جو بعد نزول آیت
کے مرنے والے ہیں نہ وہ جو پہلے مر چکے اور نہ وہ جو وقت نزول کے زہوق روح کی حالت میں تھے
اس فائدہ کیلئے تخصیص استقبال کی گئی تو جواب یہ ہے کہ اگر ایسا لفظ اختیار کیا جاتا جو تینوں زمانوں کو
شامل ہوتا تو یہی وعید و تحریض ان اہل کتاب کی حاصل ہوتی جو بعد نزول آیت کے مرنے والے ہیں۔

۴۲ اور خلاف نفس الامر کا بھی موہم نہ ہوتا ۔ یعنی بجائے لیؤمنن کے لفظ يؤمن اختیار کیا جاتا۔ یعنی
یوں کہا جاتا وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَّا يؤمن بِهِ قَبْلَ مَوْتِہ یہ عبارت ایسی عمدہ ہے کہ اس میں
وعید و تحریض جو مطلوب ہے وہ بھی حاصل ہے اور موہم خلاف نفس الامر بھی نہیں ہے اور اختصار بھی
حاصل ہے یعنی لام ونون نہیں ہے پس قرآن مجید کی بلاغت کی جو حد اعجاز کو پہنچ گئی ہے خلاف ہے کہ
ایسی عمدہ عبارت چھوڑ کر بجائے اس کے لیومنن اختیار کیا جاوے کہ جس میں ایہام خلاف نفس الامر
ہے اور اطناب بلا فائدہ فائدہ اور اور بہ یہ سب محذور خالص معنے استقبال ستقبال پر پر حمہ حمل کرنے سے پیدا ہوتا ا ہے۔ ہے۔ محصل
کلام اس مقام پر یہ ہے کہ معنے دوم آیت کے بہر تقدیر باطل ہیں اگر خالص استقبال پر محمول کیجئے تو کلام
حق تعالیٰ جو بلاغت میں حد اعجاز کو پہنچ چکا ہے بلاغت سے گرا جاتا ہے اور اگر خالص استقبال پر محمول نہ
کیجئے تو مخالف ہوتا ہے قاعدہ مجمع علیہا نحاۃ کے۔
قوله ۔ بلکہ ان معنوں پر آیت کی دلالت صریحہ ہے اس واسطے کہ دوسری قراءت میں یوں آیا ہے جو
بیضاوی وغیرہ میں لکھا ہے ۔ اِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِمْ اقول ۔ اس میں کلام ہے بچند
وجوہ اول یہ کہ اس قراءت کی بناء پر بھی معنی دوم صحیح نہیں ہوتے ہیں کیونکہ لیؤ من کو یا تو خالص
استقبال پر محمول کیا جائے گا تو کلام حق تعالیٰ جو بلاغت میں حد اعجاز کو پہنچ گیا ہے۔ بلاغت سے نازل
ہوا جاتا ہے اور اگر خالص استقبال پر محمول نہ کیجئے تو مخالف ہوتا ہے قاعدہ مجمع علیہا نحاۃ کے۔ دوم یہ کہ
یہ قراءت ہمارے معنے کے مخالف نہیں ہے کیونکہ اس قراءت پر یہ معنی ہیں کہ ہر اہل کتاب اپنے مرنے
سے پہلے زمانہ آئندہ میں مسیح پر ایمان لاوے گا اور یہ معنے معنے اول کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں اس طرح
پر کہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول حضرت عیسی علیہ السلام مراد لیا جاوے۔ سوم یہ کہ یہ قراءت غیر متواترہ
ہے اور قراءت غیر متواترہ عموماً قابل احتجاج نہیں ہے بلکہ جب بسند صحیح متصل منقول ہو اور یہاں سند
متصل صحیح اسکی مرزا صاحب نے تحریر نہیں فرمائی۔ مرزا صاحب پر واجب ہے کہ اسکی سند بیان فرماویں
اور اس کے سب رجال کی توثیق کریں - ودونه خرط القتاد - چهارم یہ کہ مرزا صاحب نے
قبل موتہ کی ضمیر توضیح المرام اور ازالہ الاوہام میں جو الہامی ہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف راجع
کی ہے اور یہ قراءت اس خیال کو بکلی باطل ٹھہرا رہی ہے۔ مرزا صاحب یہ تو خیال فرماویں کہ وہ معنے کہ جس
کی تصحیح و تقویت کے وہ آپ درپے ہیں اور یہ محض بغرض توڑ نے دعوئی اس خاکسار کے ہے وہ خود نفس الامر
میں ان کے نزدیک غیر صحیح ہیں کیونکہ اس تقدیر پر استدلال ان کا موت مسیح پر آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
سے مطلق غیر صحیح ٹھہرتا ہے پس کیا یہی مقتضائے دیانت و انصاف ہے کہ جس چیز کو وہ خود نفس الامر

میں غیر صحیح جانتے ہیں اس کو بمقابلہ خصم صحیح بناویں یہ تو مناظرہ نہ ہوا محض مجادلہ ٹھہرا۔
قوله ۔ پہلی آیات کی نظیر یہ ہے کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا فَوَلِ
وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کے اب ظاہر ہے کہ اس جگہ حال مراد ہے۔ اقول قرآن مجید میں
فلنولینک ہے نہ ولنولینک جیسا کہ مرزا صاحب لکھتے ہیں یہاں ارادہ حال غلط محض ہے بلکہ
یہاں خالص مستقبل مراد ہے بچند وجوہ۔ اول یہ کہ بیضاوی میں مرقوم ہے فول وجهک
اصرف و جهک شطر المسجد الحرام نحوه - عبدالحکیم اصرف و جھک کے تحت میں
لکھتے ہیں ولم يجعله من المتعدى الى المفعولين بان يكون شطر مفعوله الثاني لان
ترتبه بالفاء وكونه انجازا للوعد بان الله تعالى يجعل النبى مستقبلا القبلة او قريبا
من سمتها بان يامر بالصلوة اليها يناسبه ان يكون النبي مامورا بصرف الوجه اليها لا
بان يجعل نفسه مستقبلا اياها او قريبا من جهتها - انتهى اس عبارت سے صاف ظاہر ہے
کہ حق تعالیٰ نے اپنے قول فلنولینک میں وعدہ فرمایا۔ اور فول وجھک کے ساتھ اس کا انجاز
کیا۔ دوم یہ کہ اگر یہاں حال مراد لیا جائے تو فلنولینک کے یہ معنے ہوں گے پس البتہ پھیرتے
ہیں ہم تجھ کو اور پھیرنے سے یہ تو مراد ہی نہیں کہ ہم تجھ کو ہاتھ پکڑ کے قبلہ کی طرف پھیرتے ہیں بلکہ مراد
یہ ہے کہ ہم تجھ کو قبلہ کی طرف پھیرنے کا حکم کرتے ہیں۔ اس تقدیر پر قول اللہ تعالیٰ کا فول وجهک
زاید ولا طائل ہوگا۔ سوم یہ کہ شاہ ولی اللہ صاحب و شاہ رفیع الدین صاحب و شاہ عبد القادر صاحب
نے ترجمہ اس لفظ کا بمعنے مستقبل کیا ہے۔ عبارت شاہ ولی اللہ صاحب کی یہ ہے۔ پس البتہ متوجہ گردانیم
ترابان قبله که خوشنود شوی لفظ شاه ری ظ شاہ رفیع الدین صاحب کا بہ احب کا یہ ہے۔ پس البتہ پھیریں گے ہم تجھ کو اس قبلہ
کو کہ پسند کرے اس کو ۔ لفظ شاہ عبدالقادر کا یہ ہے۔ سوالبتہ پھیریں گے تجھ کو جس قبلہ کی طرف تو راضی
ہے۔ قولہ اور ایسا ہی یہ آیت وَانْظُرُ إِلَى الْهِكَ الَّذِي ظَلْتَ عَلَيْهِ عَاكِفًا
نُحَرِقَنَّهُ اقول اراده حال اس آیت میں غلط ہے بدو وجہ اول یہ کہ آیت میں وعید ہے اور
جس چیز کی وعید کی جاتی ہے وہ اس کے بعد متحقق ہوتی ہے۔ پس استقبال یہاں متعین ہوا۔ دوم یہ کہ تراجم
ثلاثہ سے معنے استقبال واضح ہیں۔ عبارت شاہ ولی اللہ صاحب کی یہ ہے۔ البتہ بسوزانیم آنرا پس پراگندہ
سازیم آنرا۔ لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کا یہ ہے۔ ابھی جلاویں گے ہم اس کو پھر اڑاویں گے ہم اس کو ۔ لفظ
شاہ عبدالقادر صاحب کا یہ ہے ہم اس کو جلاویں گے پھر بکھیر دیں گے۔ ان دونوں آیتوں میں جو مرزا صاحب
نے حال کے معنی سمجھے تو منشاء غلط یہ معلوم ہوتا ہے کہ استقبال دو طرح کا ہوتا ہے ایک استقبال قریب
دوسرا استقبال بعید مرزا صاحب استقبال قریب کو قرب کی وجہ سے حال سمجھ گئے ہیں وهذا بعيد من
یہ۔
البقرة : ۱۴۵ ۲ طه: ۹۸

شان المحصلين ۔ واضح ہو کہ آپ نے جو آیات مذکورہ میں سے بعض کو حال پر اور بعض کو استمرار پر
محمول کیا ہے اس میں آپ متفرد ہیں اور محض اپنی رائے سے فرماتے ہیں یا سلف وخلف امت میں سے
کسی نے یہ معنے کئے ہیں۔ بینوا توجروا ۔ قولہ اور دوسری آیات جو حال اور استقبال کے سلسلہ
متصلہ ممتدہ پر استمرار کے طور پر مشتمل ہیں ۔ ان کی نظیر ذیل میں پیش کرتا ہوں پہلی یہ آیت وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - - اقول اس میں کلام ہے بدو وجہ اول یہ کہ یہ امر مسلم ہے
کہ اللہ تعالیٰ کی یہ عادت مستمرہ ہے کہ مجاہدہ کرنے والوں کو اپنی راہیں دکھلایا کرتا ہے لیکن یہاں اس
عادت کا بیان مقصود نہیں ۔ مقصود بالذات صرف وعدہ ہے اور امر موعود وعدہ کے بعد متحقق ہوتا ہے جیسا
کہ خود مرزا صاحب نے آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ کے معنے دوم کی تائید میں صحیح خالص استقبال
کی کی ہے حالانکہ اہل کتاب کا زہوق روح کے وقت ایمان لانا امر مستمر ہے خصوصیت کسی زمانہ کی اس
میں نہیں ہے۔ دوم یہ کہ تراجم ثلاث تعین استقبال کرتے ہیں لفظ شاہ ولی اللہ صاحب کا یہ ہے۔ وآنانکہ
جهاد کردند در راه ما البته دلالت کنیم ایشان را برا ہائے خود۔ عبارت شاہ رفیع الدین کی یہ ہے اور جن
لوگوں نے کہ محنت کی بیچ راہ ہمارے کے البتہ دکھاویں گے ہم ان کو راہیں اپنی۔ عبارت شاہ عبدالقادر
صاحب کی یہ ہے اور جنہوں ۔ نے محنت کی ہمارے واسطے ہم سمجھا دیں گے ان کو اپنی راہیں ۔ قوله
دوسری یہ آیت كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى ، اقول یہاں ارادہ استمرار قطعاً باطل ہے اور
اراده استقبال متعین بدو وجہ ۔ اول یہ کہ بیضاوی میں لکھا ہے كَتَبَ اللَّهُ فِي اللَّوْحِ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَ
رُسُلِي بالحجة ظاہر ہے کہ لوح محفوظ میں جب لکھا ہے اس وقت اور اس سے پہلے غلبہ متصور نہیں
ہے کیونکہ غلبہ کیلئے غالب و مغلوب ضروری ہے اس وقت نہ رسل تھے نہ ان کی امت تھی یہ سب بعد ان
کے ہوئے ہیں۔ دوم تراجم ثلاثہ استقبال پر دلالت کرتے ہیں۔ لفظ شاہ ولی اللہ صاحب کا یہ ہے حکم کر د خدا
البته غالب شوم من و غالب شوند پیغمبران من لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کا یہ ہے لکھ رکھا ہے خدا نے البتہ
غالب آؤں گا میں اور پیغمبر میرے۔ لفظ شاہ عبدالقادر صاحب کا یہ ہے۔ اللہ لکھ چکا کہ میں زبر ہوں گا اور
میرے رسول قوله تیسری آیت یہ ہے مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ
فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔ اقول اس
آیت میں بھی استقبال مراد ہے بچند وجوہ اول یہ کہ یہ وعدہ ہے۔ تفسیر ابن کثیر میں مرقوم ہے هذا وعد من الله
تعالى فمن عمل صالحا وهو العمل المتابع لكتاب الله و سنة نبيه صلى الله عليه وسلم
العنكبوت : ٧٠ ٢ المجادلة : ۲۲ - النحل : ۹۸

کنم
من ذكر او انثى من بنی آدم و قلبه مومن بالله ورسوله وان هذا العمل المامور به ۲۵
مشروع من عند الله بان يحي الله حيوة طيبة في الدنيا وان يجزيه باحسن ما عمله
في الدار الآخرة۔ انتھی ۔ اور جس کا وعدہ ہوتا ہے وہ چیز وعدہ کے بعد پائی جاتی ہے۔ دوم تراجم
ثلاثہ سے استقبال معلوم ہوتا ہے۔ لفظ شاہ ولی اللہ صاحب کا یہ ہے ہر کہ عمل نیک کرد مرد باشد یا زن واو
مسلمان است هرانیه زنده نمش بزندگانی پاک۔ پاک۔ لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کا یہ ہے ہے جو ؟ کوئی کرے
اچھا مردوں سے یا عورتوں سے اور وہ ہو ایمان والا پس البتہ زندہ کریں گے ہم اس کو زندگی پاکیزہ۔
عبارت شاہ عبدالقادر صاحب کی یہ ہے جس نے کیا نیک کام مرد ہو یا عورت ہو اور وہ یقین پر ہے تو اس
کو ہم جلا دیں گے ایک اچھی زندگی ۔ قولہ۔ چوتھی آیت یہ ہے وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ
إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ ا اقول یہاں استقبال مراد ہے بچند وجوہ ۔ اول یہ کہ یہ وعدہ مہاجرین و
انصار سے ہے قال البيضاوى وقد انجز وعده بان سلط المهاجرين والانصار على
صناديد العرب واكاسرة العجم وقياصرتهم و اورثهم ارضهم و ديارهم انتهى -
اور جس کا وعدہ کیا جاتا ہے وہ چیز بعد زمانہ وعدہ کے پائی جاتی ہے۔ دوم یہ کہ تراجم ثلاثہ میں استقبال
مصرح ہے۔ عبارت شاہ ولی اللہ صاحب کی یہ ہے۔ والبتہ نصرت خواهد داد خدا کسے را که قصد نصرت دین
وے کند ۔ لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کا یہ ہے۔ اور البتہ مدد دیوے گا اللہ اس کو کہ مدد دیتا ہے اس کو لفظ
شاہ عبدالقادر صاحب کا یہ ہے۔ اور اللہ مقرر مدد کرے گا اس کی جو مدد کرے گا اس کی ۔ قولہ۔ پانچویں
آیت یہ ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّلِحِينَ ، اقول -
یہاں بھی مستقبل مراد ہے بد و وجہ اول یہ کہ یہ وعدہ ہے اور جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے وہ وقت وعدہ کی
متحقق نہیں ہوتی ہے بعد کو پائی جاتی ہے۔ دوم - تراجم ثلاثہ اس پر دال ہیں۔ عبارت شاہ ولی اللہ
صاحب کی یہ ہے و آنانکہ ایمان آوردند و کار ہائے شائسته کردند البته در آریم ایشان را در زمره شائستگان
لفظ شاہ رفیع الدین صاحب کا یہ ہے۔ اور وہ لوگ کہ ایمان لائے اور کام کئے اچھے البتہ داخل کریں گے ہم ان کو
بیچ صالحوں کے۔ لفظ شاہ عبدالقادر صاحب کا یہ ہے۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے ہم ان کو
داخل کریں گے نیک لوگوں میں ۔ آپ کا محذور جب لازم آوے کہ یہ بیان ہو عادت کا بلکہ یہ تو وعدہ
ہے۔ قولہ ۔ اب میں آپکے اس قاعدہ کو توڑ چکا کہ نون ثقیلہ کے داخل ہونے سے خواہ نخواہ اور ہر ایک جگہ
خاص طور پر استقبال کے معنے ہی ہوا کرتے ہیں۔ اقول بالا معلوم ہوا کہ آپ نے جتنی آیتیں ذکر کی ہیں
الحج : العنكبوت : ١٠

سب میں مراد صرف معنے مستقبل ہیں نہ حال اور نہ استمرار ۔ قولہ اور آپ کو معلوم ہے کہ تمام مفسرین
قدیم وجدید جن میں عرب کے رہنے والے بھی داخل ہیں لیو منن کے لفظ کے حال کے معنے بھی کرتے
ہیں۔ اقول ۔ ان لوگوں کے کلام میں کہیں تصریح حال کی نہیں ہے محتمل ہے کہ ان کی مراد استقبال ہو
جیسا کہ آپ خود او پر لکھ چکے ہیں ۔ کیا استقبال کے طور پر دوسرے معنے بھی نہیں ہو سکتے کہ کوئی
اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے مسیح پر ایمان نہیں لائے گا دیکھو یہ بھی تو خالص
استقبال ہی ہے۔ اگر کوئی شبہ کرے کہ پھر اس دوسرے معنے کا رد قاعدہ مقررہ نحاۃ کے موافق کیسے ہوگا۔
تو جواب یہ ہے کہ بے شک اس صورت میں قاعدہ مقررہ کی بنا پر البتہ رد نہ ہو سکے گا بلکہ اس کا رد منوط
ہو گا امر آخر پر جس کا ذکر اوپر ہو چکا یعنی یہ کہ اس صورت میں کلام الہی اعلیٰ درجہ بلاغت سے نازل ہوا
جاتا ہے۔ فليتأمل فانه احرى بالتأمل ۔ قولہ اور آپ نے تفسیر ابن کثیر کے حوالہ سے جو لکھا
ہے کہ نزول عیسی ہوگا اور کوئی اہل کتاب میں سے نہیں ہوگا جو اس کے نزول کے بعد اس پر ایمان نہیں
لائے گا۔ یہ بیان آپ کیلئے کچھ مفید نہیں الی قولہ اور پھر اس قول کو مانحن فیہ سے تعلق کیا ہے۔
اقول اس مقام پر آپ نے میرے کلام کو غور سے ملاحظہ نہیں فرمایا۔ میرا مطلب وہ نہیں ہے جو آپ
سمجھے ہیں میرا مطلب تو عبارت ابن کثیر کی نقل سے صرف اس قدر ہے کہ یہ معنے جو میں نے اختیار کئے
ہیں اس طرف ایک جماعت سلف میں سے گئی ہے اور یہ امر میری تحریر میں مصرح ہے۔ چنداں غور کا بھی
محتاج نہیں ہے۔ قوله واضح رہے کہ آپ اس عاجز کے اعتراضات کو جوازالہ اوہام میں آیت
موصوفہ بالا کے ان معنوں پر وارد ہوتے ہیں جو آپ کرتے ہیں اٹھا نہیں سکے بلکہ رکیک عذرات سے
میرے اعتراضات کو اور بھی ثابت کر دیا۔ اقول میرے ادلہ کا قوی ہونا ابھی ثابت ہو چکا۔ پس یہ آپ کا
فرمانا بجائے خود نہیں ہے۔ قولہ آپکے نونِ ثقیلہ کا حال تو معلوم ہو چکا۔ اقول آپ نے نون ثقیلہ
کے بارہ میں جو کچھ تحریر فرمایا وہ سب هَبَاء مُنبَنا ہو گیا ۔ قولہ اور لیؤمنن کے لفظ کی تعمیم بدستور قائم
رہی۔ اقول جب یہ امر ثابت ہو گیا کہ نون مضارع کو خالص استقبال کیلئے کر دیتا ہے تو اب تمیم کہاں
قائم رہی۔ قولہ اب فرض کے طور پر اگر آیت کے یہ معنے لئے جاویں کہ حضرت عیسی کے نزول کے وقت
جس قدر اہل کتاب ہوں گے سب مسلمان ہو جائیں ۔ ائیں گے جیسا کہ ابو مالک سے آپ نے روایت کیا ہے تو
مجھے مہربانی فرما کر سمجھا دیں کہ یہ معنے کیونکر درست ٹھہر سکتے ہیں۔ اقول آپ نے اس معنے کی تقریر میں
جو میرے نزدیک متعین ہیں تھوڑی سی خطا کی ہے۔ آیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حضرت عیسی کے

نزول کے وقت جس قد ر اہل کتاب ہوں گے سب مسلمان ہو جائیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسی ۳۷
کے نزول کے بعد اور ان کی موت سے پہلے ایک زمانہ ایسا ضرور ہو گا کہ اس وقت کے اہل کتاب سب
مسلمان ہو جائیں گے اور ابو مالک کے کلام کا بھی یہی مطلب ہے ذرا غور سے ملاحظہ فرمائیے ۔قوله
آپ تسلیم کر چکے ہیں الی قولہ تو پھر اس لفظ کے لانے سے فائدہ کیا ہے۔ اقول حضرت من اس
مقام پر بھی آپ نے میرے مطلب پر مطلق غور نہیں کیا اسلئے میں پھر اس کی تقریر کا اعادہ کرتا ہوں امید
ہے کہ اگر آپ توجہ فرمائیں گے تو سمجھ میں آجائے گا اور تسلیم بھی کر لیجئے گا۔ حاصل میری کلام کا یہ ہے
کہ آپ کے اعتراض کا جواب بدوطور ہے اول یہ کہ آیت سے یہ نہیں ثابت ہوتا ہے کہ مسیح کے نزول
کے بعد فوراً سب اہل کتاب ایمان لے آویں گے بلکہ یہ کہ بعد نزول مسیح اور قبل موت مسیح ایک زمانہ ایسا
آئے گا کہ اس زمانہ میں سب اہل کتاب ایمان لے آئیں گے۔ پس احادیث صحیحہ اس کی منافی نہ
ہوئیں کیونکہ جو کفار مسیح کے دم سے مرنے والے ہوں گے وہ پہلے مریں گے باقی ماندہ سب ایمان لے
آویں گے۔ دوم یہ کہ مراد ایمان سے یقین ہو نہ ایمان شرعی ۔ اس تقدیر پر بھی احادیث صحیحہ آیت کے
اس معنی کی معارض نہیں ٹھہرتی ہیں الحاصل مقصود دفع تعارض ہے جو آپ نے آیت کے معنے اور
احادیث صحیحہ میں بیان فرمایا ہے آپ معلوم نہیں کہ کہاں سے کہاں چلے گئے غور کر کے جواب لکھا
کیجئے ۔ اب یہ انصاف سے غور کر کے فرمائیے کہ آپ کا یہ فرمانا کہ ان کا لفظ تو ایسا کامل حصر کیلئے
استعمال کیا جاتا ہے کہ اگر ایک فرد بھی باہر رہ جاوے تو یہ لفظ بے کار اور غیر موثر ٹھہرتا ہے کیسا بے محل
ہے۔ کیونکہ جس زمانہ کے لئے یہ حضر کیا گیا ہے اس کی نسبت پورا حصر ہے اور ایسا ہی یہ فرمانا کہ اول
تو آپ نے ان کے لفظ سے زمانہ قبل از نزول کو باہر کیا۔ پھر اب زمانہ بعد از نزول میں بھی اس کا
پورا پورا اثر ہونے سے انکار کیا تو پھر اس لفظ کے لانے سے فائدہ ہی کیا تھا محض بے موقع ہے کیونکہ
خاکسار نے از خود زمانہ قبل از نزول کو باہر نہیں رکھا اور نہ زمانہ بعد از نزول میں پورا پورا اثر
ہونے سے انکار کیا بلکہ یہ ومقتضی نون ثقیلہ ولفظ بعد موتہ کا ہے جو کلام الہی میں واقع ہوا ہے اور
ایسا ہی آپ کا یہ فرمانا کہ اب اگر ان کفار کو جو کفر پر مر گئے مومن ٹھہراتے ہیں یا اس جگہ ایمان سے مراد
یقین رکھتے ہیں تو اس دعوے پر آپ کے پاس دلیل کیا ہے۔ محض بے ربط ہے۔ کیونکہ خاکساراس
مقام پر نہ مدعی ان کے ایمان کا ہے اور نہ مدعی اس امر کا ہے کہ مراد ایمان سے یقین ہے۔ مقصود اس
مقام پر صرف رفع تناقض ہے جو آپ نے درمیان آیت و احادیث کے سمجھا ہے اس امر

۴۸ کے فیصلہ کیلئے خاکسار آپ کے دو معتقد خاص حکیم نورالدین صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب
امروہی کو حکم تسلیم کرتا ہے کہ آپ میری اس کلام کا مطلب بالکل نہیں سمجھے ۔ قولہ یا حضرت آپ ان
آیتوں پر متوجہ ہوں الى قوله اب دیکھئے کہ قرآن مجید میں اللہ جل شانہ کا صاف وعدہ ہے کہ
قیامت کے دن تک دونوں فرقے متبعین اور کفار باقی رہیں گے۔ اقول اس میں کلام ہے بدو وجہ
اوّل یہ کہ آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِل میں صاف وعدہ ہے کہ قبل موت حضرت عیسی علیہ السلام کے
سب اہل کتاب مومن ہو جائیں گے پس یہ آیت مخصص ہے آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کے ۔ دوم احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ قبل قیامت سب شریر
رہ جائیں گے جن پر قیامت قائم ہوگی ۔ پس معلوم ہوا کہ آیت عام مخصوص البعض ہے۔ قولہ پھر اللہ
جل شانہ فرماتا ہے ۔ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ کے اب ظاہر
ہے کہ اگر قیامت کے پہلے ہی ایک فرقہ ان دونوں میں سے نابود ہو جاوے تو پھر عداوت کیونکر قائم
رہے گی ۔ اقول یہ آیت بھی عام مخصوص البعض ہے۔ مخصص اس کی آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ
ہے۔ قولہ۔ دوسری آیت آپ نے پیش کی ہے۔ کہ يُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا
اقول کھل کے معنے میں فی الواقع اہل لغت نے اختلاف کیا ہے۔ اسی واسطے اس آیت کو قطعية الدلالة
لذاتھا نہیں کہا گیا بلکہ قطعية الدلالة لغيرها کہا گیا یعنی با نضمام آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
جو قطعية الدلالت ہے یہ بھی قطعی ہو جاتی ہے اور آپ نے جو شبہ وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ کے
قطعية الدلالت ہونے میں کیا ہے وہ بالکلیہ مرتفع ہو گیا۔ قولہ صحیح بخاری میں دیکھئے جو بعد کتاب
اللہ اصح الکتب ہے اس میں کھل کے معنے جو ان مضبوط کے ہیں۔ اقول عبارت بخاری یہ ہے
وقال مجاهد الكهل الحلیم انتھی۔ آپ پر واجب ہے کہ یہ امر ثابت کیجئے کہ اس سے جوان
مضبوط کس طرح سمجھا جاتا ہے۔ قوله حضرت اس رَافِعُكَ اِلی میں جو رفع کا وعدہ دیا گیا ہے یہ
وہی وعدہ تھا جو آیت بَلْ رَفَعَهُ الله میں پورا کیا گیا۔ اقول مسلم ہے کہ آیت اِنِّی مُتَوَفِّيكَ وَ
رافعک میں جو وعدہ تھا وہ آیت بل رفعہ اللہ میں پورا کیا گیا۔ لیکن انی متوفیک میں موت مراد ہونا
غیر مسلم ہے جیسا کہ اس کی تقریر تحریر اول میں لکھ چکا ہوں اور آپ نے اس کا کچھ جواب نہیں دیا۔ قوله
نزول مسیح موعود سے کسی کو انکار ہے۔ اقول آپ کو نزول عین عیسی ابن مریم سے انکار ہے اور حالانکہ تحریر
اول میں لکھا گیا ہے کہ حدیث میں لفظ ابن مریم جس کے معنے حقیقی عین ابن مریم ہے موجود ہے
النساء : ۱۶۰ ۲ ال عمران : ۵۶ - المائدة: ۱۵ ال عمران: ۴۷

·

آج 10 میں سے 10 باقی