اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور صارف یہاں کوئی پایا نہیں جاتا ہے۔ آپ نے اس کا کچھ جواب نہ دیا۔ قولہ اور فہم ابو ہریرہ حجت ۴۹)
کے لائق نہیں ۔ اقول فہم ابو ہریرہ کو میں حجت نہیں کہتا ہوں استدلال تو لفظ ابن مریم سے ہے جو
حدیث میں واقع ہے۔ قولہ یہ حدیث مرسل ہے۔ پھر کیونکر قطعية الدلالت ہوگی ۔ اقول اس
حدیث کو قطعية الدلالت نہیں کہا گیا ہے صرف تائید کیلئے لائی گئی ہے۔ قولہ یہ بخاری کی حدیث صحیح
مرفوع متصل سے جو حضرت مسیح کی وفات پر دلالت کرتی ہے اور نیز قرآن کی تعلیم سے مخالف ہے۔
اقول ۔ آپ وہ حدیث صحیح مرفوع متصل بیان فرمائیے تا کہ اس میں نظر کی جاوے اور مخالفت تعلیم
قرآن غیر مسلم ہے ومن يدعى فعليه البيان واخر دعواينا ان الحمد لله رب العلمين
والصلوة والسلام على خير خلقه محمد واله واصحابه اجمعين
محمد بشیر عفی عنه تاریخ ۲۵ اکتوبر ۱۸۹۱ء
حضرت اقدس مرزا صاحب
نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ آمین ۔
اما بعد واضح ہو کہ حضرت مولوی محمد بشیر صاحب نے اپنے جواب الجواب میں باوجود اس کے
کہ اپنے ذمہ بار ثبوت حیات مسیح علیہ السلام قبول فرما چکے تھے۔ پھر اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا ہے
کہ وفات ابن مریم علیہ السلام کا بار ثبوت آپ کے ذمہ ہے۔ کیونکہ آپ کی طرف سے یہ مستقل دعویٰ
ہے کہ حضرت مسیح وفات پاچکے اور اصل امر آپ کے الہام میں یہی ٹھہرایا گیا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت
ہو چکا ہے۔ اور اگر آپ کے ذمہ بار ثبوت نہیں تھا تو یہ عبث کام آپ نے کیوں کیا کہ توضیح مرام وازالہ
اوہام میں دلائل وفات مسیح بہ بسط تمام بیان کئے ۔
میں کہتا ہوں کہ اس بات کو ادنی استعداد کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ بار ثبوت کسی امر
متنازعہ فیہ کی نسبت اس فریق پر ہوا کرتا ہے کہ جو ایک امر کا کسی طور سے ایک مقام میں اقرار
۵۰ کر کے پھر کسی دوسری صورت اور دوسرے مقام میں اسی امر قبول کردہ کا انکار کر دیتا ہے سو وہ اپنے پہلے
اقرار سے ہی پکڑا جاتا ہے اور اس مواخذہ کے لائق ٹھہر جاتا ہے کہ جس امر کو وہ کسی دوسری صورت یا
دوسرے وقت اور مقام میں آپ ہی مانتا اور قبول کرتا تھا اب اس سے کیوں انکار کر کے ایک مستحدث
اور نئے دعوے کی طرف رجوع کر گیا ہے سو واقعی اور حقیقی طور پر مدعی کا لفظ اس شخص پر بولا جاتا ہے جو
اپنے پہلے اقرار سے منحرف ہو کر ایک نئے اور جدید امر کا دعویٰ کرتا ہے اور اسی وجہ سے بار ثبوت اس پر
ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے منہ کے اقرار سے ہی اپنی جدت دعوی کا قائل ہوتا ہے۔ یعنی اس نے اس بات کو
تسلیم کر لیا ہوا ہوتا ہے کہ یہ دعوئی اس کا نیا ہے اور اس کے اس قدیم اقرار سے قطعاً مخالف ہے جس سے
اب بھی اس کو انکار نہیں۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی کسی عدالت میں دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے
فلاں شخص سے ہزار روپیہ قرضہ لینا ہے اور خود اس بات کا اقرار کر دیتا ہے کہ فلاں تاریخ میں نے اس کو
بطور قرضہ روپیہ دیا تھا اور اس تاریخ سے پہلے میرا اس سے کچھ واسطہ نہیں تھا اور یہ میرا دعوئی نیا ہے جو
فلاں تاریخ سے پیدا ہوا سو اسی وجہ سے وہ مدعی کہلاتا ہے اور ثبوت اس کے ذمہ ہوتا ہے کہ وہ بعد اس
اقرار کے کہ فلاں تاریخ سے پہلے فلاں شخص میرا قرض دار نہیں تھا پھر مخالف اپنے اس پہلے بیان کے یہ
دعویٰ کرتا ہے کہ فلاں تاریخ سے وہ میرا قرض دار ہے پس اس سے عدالت اسی وجہ سے ثبوت مانگتی ہے
کہ وہ اپنے پہلے بیان کے مخالف دوسرا بیان کرتا ہے اور اس کے دعوے میں ایک جدت ہے جس کا وہ
آپ ہی قائل ہے کیونکہ وہ خود قبول کر چکا ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی گذرا ہے جب کہ وہ شخص جس کو اب
مقروض ٹھہرایا گیا ہے مقروض نہیں تھا۔ سواس اقرار کے بعد انکار کر کے وہ اپنی گردن پر آپ بار ثبوت
لے لیتا ہے۔ غرض واقعی اور حقیقی طور پر اسی شخص کو مدعی کہتے ہیں جو ایک صورت میں ایک بات کا اقرار
کر کے پھر اسی بات کا انکار کرتا ہے اور بار ثبوت اس پر اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ وہ اپنے پہلے اقرار کی وجہ
سے پکڑا جاتا ہے تمام عدالتیں اسی اصول محکم کو پکڑ کر مدعی اور مد عاعلیہ میں تمیز کرتی ہیں اگر یہ اصول
مد نظر نہ ہو تو ایسا حاکم اندھے کی طرح ہوگا اور اس کو معلوم نہیں ہوگا کہ واقعی طور پر مدعی کون ہے اور
مدعا علیہ کون ۔ خلاصہ کلام یہ کہ مدعی ہونے کی فلاسفی یہی ہے جو ہم نے اس جگہ بیان کر دی ہے اور
ظاہر ہے کہ بار ثبوت اسی پر ہوگا جو واقعی اور حقیقی طور پر مدعی ہو یعنی ایسی حالت رکھتا ہو کہ ایک
صورت میں ایک بات کا اقرار کر کے پھر دوسری صورت میں برخلاف اس اقرار کے بیان کرے۔
اب اس معیار کو نظر کے سامنے رکھ کر ہر ایک منصف دیکھ لے کہ کیا واقعی طور پر حضرت مسیح ابن مریم ۵۱
کی وفات کے بارے میں اس عاجز کا نام مدعی رکھنا چاہئے یا حضرت مولوی محمد بشیر صاحب اور ان
کے ہم خیال مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب وغیرہ حیات جسمانی مسیح ابن مریم کے بارے میں مدعی
ٹھہرتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ جو ہم مدعی کی تعریف ابھی بیان کر چکے ہیں یعنی یہ کہ حقیقی اور واقعی مدعی
کیلئے ایسی حالت کا پایا جانا ضروری ہے کہ ایک صورت میں ایک بات کا علیٰ وجہ بصیرت ہمیشہ کیلئے
اقرار کر کے پھر دوسری صورت میں اسی بات کا انکار کرے۔ یہ تعریف میرے پر صادق نہیں آ سکتی
کیونکہ میرا بیان تو اس طرز پر نہیں کہ پہلے میں حضرت مسیح ابن مریم کی یہ غیر طبعی حیات قبول کر کے پھر
اس سے انکار کر گیا ہوں تا بوجہ جدت دعوئی اور مخالفت پہلے اقرار کے بار ثبوت میرے پر ہولیکن
مدعی ہونے کی یہ تعریف حضرت مولوی محمد بشیر صاحب اور ان کے گروہ پر صادق آتی ہے۔ کیونکہ
پہلے ان کو اب تک اس بات کا اقرار ہے کہ یہ حیات مسیح کی جس کی نسبت دعوی ہے ایک غیر طبعی
حیات ہے جو اللہ تعالیٰ کے عام قانون قدرت اور دائمی سنت اللہ سے مغائر ومخالف پڑی ہوئی ہے
اور نہ صرف سنت اللہ کے مخالف بلکہ نصوص صریحہ بینہ قطعیہ قرآن کے بھی مخالف ہے کیونکہ قرآن
کریم نے جو عام طور پر انسان کی بے ثبات ہستی کے بارے میں ہدایت فرمائی ہے وہ یہی ہے جو
انسان اپنی عمر طبعی کی حد کے اندر مر جاتا ہے اور اگر جوانی اور درمیانی حالت میں نہیں تو ارذل عمر تک
پہنچ کر اس کا خاتمہ ہوتا ہے اور زمانہ اس پر اثر کر کے اور انواع اقسام کے تغیرات اس پر وارد کر کے
ارذل عمر تک اس کو پہنچاتا ہے یا وہ شخص پہلے ہی مر جاتا ہے۔ اس اقرار کے بعد مولوی صاحب
موصوف اور ان کے گروہ کا یہ بیان ہے کہ مسیح ابن مریم جو انسان تھا اور انسانوں میں بلا کم و بیش
داخل تھا اب تک نہیں مرا بلکہ صد ہا برس سے زندہ چلا آتا ہے بڑھا بھی نہیں ہوا اور نہ ارذل عمر تک
پہنچا اور نہ زمانہ نے کچھ بھی اس پر اثر کیا سو مولوی صاحب موصوف نے پہلے جس بات کا اقرار کیا
تھا اسی بات کا پھر انکار کر دیا۔ اس لئے حسب قاعدہ متذکرہ بالا حقیقی اور واقعی طور پر وہ مدعی
ٹھہر گئے ۔ کیونکہ میں بیان کر چکا ہوں کہ حقیقی اور واقعی طور پر مدعی اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ کسی امر کی
نسبت ایک صورت میں اقرار کر کے پھر دوسری صورت میں اسی امر کا انکار کر دیوے۔ کیا مولوی صاحب
فقہ کے قوانین پر نظر ڈال کر یا دنیوی عدالتوں کے مقدمات پر نگاہ کر کے کوئی نظیر پیش کر سکتے ہیں کہ
کسی شخص کو حقیقی طور پر مدعی تو کہا جائے مگر وہ اس تعریف سے باہر ہو۔ اور اگر اس عاجز نے مسیح ابن
۵۲ مریم کی وفات پر دلائل لکھے ہیں یا اس کی وفات کی نسبت اپنا الہام بیان کیا ہے تو اس کو حقیقی طور پر مدعی
ہونے سے کیا تعلق ہے۔ وہ تمام دلائل تو محض بطریق تنزل لکھے گئے جیسے ایک مدعا علیہ کسی مدعی کا افترا
ظاہر کرنے کیلئے کسی عدالت میں ایسی سند پیش کر دیوے جس سے اور بھی اس مدعی کی پردہ دری ہو تو کیا
اس سے یہ سمجھا جائے گا کہ در حقیقت اس پر وہ تمام ثبوت پیش کرنا واجب ہو گیا جو ایک واقعی اور حقیقی
مدعی پر واجب ہوتا ہے۔ افسوس ہے کہ مولوی صاحب نے اس مسئلہ شناخت مدعی و مدعا علیہ پر نظر غور
نہیں کی ۔ حالانکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو قاضیوں اور حکام اور علماؤں کو دھوکوں اور لغزشوں سے بچاتا
ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ مولوی صاحب نے یہ دعوی تو کر دیا کہ ہم حیات جسمانی مسیح ابن مریم
آيات قطعية الدلالت سے پیش کریں گے۔ لیکن بحث کے وقت اس دعوے سے نومیدی پیدا ہوگئی
اس لئے اب اس طرف رخ کرنا چاہتے ہیں کہ دراصل مسیح ابن مریم کی حیات جسمانی ثابت کرنا
ہمارے ذمہ نہیں ۔ لہذا مولوی صاحب کو یاد رہے کہ جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں۔ حقیقی اور واقعی
طریق عدالت یہی ہے کہ جو شخص حیات غیر طبعی مسیح ابن مریم کا مدعی ہے اسی پر واجب ہے کہ وہ آیات
قطعية الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ سے حضرت مسیح کی حیات جسمانی ثابت کرے اور اگر ثابت
نہ کر سکے تو یہ اول دلیل ہو گی کہ مسیح فوت ہو گیا بلا شبہ قوانین عدالت کے رو سے حقیقی اور واقعی طور پر آپ
مدعی ہیں کیونکہ طبعی اور مسلم امر کو چھوڑ کر ایک ایسا عقیدہ آپ نے اختیار کیا ہے جس کا ماننا اور قبول کرنا
محتاج دلیل ہے۔ لیکن کسی انسان کا اپنی عمر طبعی تک مر جانا اور صد ہا برس تک زندہ نہ رہنا محتاج دلیل نہیں
بلکہ اس کے مرنے پر قانون قدرت اور سنت اللہ خود محکم دلیل ہے۔ غور فرماویں کہ اگر مثلاً کسی مفقود
الخبر کی اٹھارہ سو برس تک خبر نہ ملے کہ وہ مرا ہے یا نہیں تو کیا اس سے یہ سمجھا جائے گا کہ وہ اب تک زندہ
ہے اور کیا شریعت غزا محمد یہ کسی تنازع کے وقت اس کی نسبت وہی احکام صادر کرے گی جو ایک زندہ کی
نسبت صادر کرنے چاہئے۔ بینوا توجروا۔
پھر اس کے بعد آپ نے نصوص صریحہ بینہ قرآن اور حدیث سے نومید ہو کر دوبارہ آیت ليؤمنن
کے نون ثقیلہ پر زور مارا ہے اور جمہور مفسرین اور صحابہ اور تابعین سے تفرد اختیار کر کے محض اپنے خیال خام
کی وجہ سے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ آیت بوجہ نون ثقبیلہ کے خالص استقبال کیلئے ہوگئی ہے جس کے
فقط یہی ایک معنے ہو سکتے ہیں کہ حضرت عیسی کے نزول کے بعد کسی خاص زمانہ کے لوگ سب کے
سب ان پر ایمان لے آئیں گے اور ان معنوں پر زور دینے کے وقت آپ نے اپنی اس شرط کا کچھ ۵۳
خیال نہیں رکھا جو پہلے ہم دونوں کے درمیان قرار پا چکی تھی جو قال اللہ اور قال الرسول سے باہر نہیں
جائیں گے اور نہ ان بزرگوں کی عزت اور مرتبت کا کچھ پاس کیا جو اہل زبان اور صرف اور نحو کو آپ سے
بہتر جاننے والے تھے۔ صرف اور نحو ایک ایسا علم ہے جس کو ہمیشہ اہل زبان کے محاورات اور بول چال
کے تابع کرنا چاہئے اور اہل زبان کی مخالفانہ شہادت ایک دم میں نحو وصرف کے بناوٹی قاعدہ کو رد کر دیتی
ہے۔ ہمارے پر اللہ اور رسول نے یہ فرض نہیں کیا کہ ہم انسانوں کے خود تراشیدہ قواعد صرف ونحو کو اپنے
لئے ایسار ہبر قرار دیدیں کہ باوجود یکہ ہم پر کافی اور کامل طور پر کسی آیت کے معنے کھل جائیں اور اس پر
اکابر مومنین اہل زبان کی شہادت بھی مل جائے تو پھر بھی ہم اس قاعدہ صرف یا نحو کو ترک نہ کریں اس
بدعت کے الزام کی ہمیں حاجت کیا ہے۔ کیا ہمارے لئے کافی نہیں کہ اللہ اور رسول اور صحابہ کرام ایک
صحیح معنے ہم کو بتلاویں۔ نحو اور صرف کے قواعد اطراد بعد الوقوع ہے اور یہ ہمارا مذہب نہیں کہ یہ
لوگ اپنے قواعد تراشی میں بکلی غلطی سے معصوم ہیں اور ان کی نظریں ان گہرے محاورات کلام الہی
پر
پہنچ گئی ہیں جس سے آگے تلاش اور تنبع کا دروازہ بند ہے میں جانتا ہوں کہ آپ بھی ان کو معصوم نہیں
سمجھتے ہوں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ قرآن کریم میں ان هذينِ لَسْحِران کے بھی آیت موجود
ہے۔ لیکن کیا آپ نظیر کے طور پر کوئی قول عرب قدیم کا پیش کر سکتے ہیں جس میں بجائے ان هذين
کے ان هذان لکھا ہو۔ کسی نحوی نے آج تک یہ دعوی بھی نہیں کیا کہ ہم قواعد صرف و نحو کو ایسے کمال تک
پہنچا چکے ہیں کہ اب کوئی نیا امر پیش آنا یا ہماری تحقیق میں کسی قسم کا نقص نکلنا غیرممکن ہے۔ غرض التزام
قواعد مخترع صرف و نحو کا حجج شرعیہ میں سے نہیں ۔ یہ علم محض از قبیل اطراد بعد الوقوع ہے اور ان لوگوں
کی معصومیت پر کوئی دلیل شرعی نہیں مل سکتی ۔ خواص علم لغت ایک دریا نا پیدا کنار ہے۔ افسوس کہ ہماری
صرف ونحو کے قواعد مرتب کرنے والوں نے بہت جلد ہمت ہار دی اور جیسا کہ حق تفتیش کا تھا بجا نہیں
لائے ۔ اور کبھی انہوں نے ارادہ نہیں کیا اور نہ کر سکے کہ ایک گہری اور عمیق نظر سے قرآنی وسیع المفہوم
الفاظ کو پیش نظر رکھ کر قواعد تامہ کاملہ مرتب کریں اور یوں ہی نا تمام اپنے کام کو چھوڑ گئے ہمارے ایمان کا
تقاضا یہ ہونا چاہئے کہ ہم کسی طرح قرآن کریم کو ان کا تابع نہ ٹھہر اویں بلکہ جیسے جیسے خواص وسیع المفہوم
قرآن کریم کے الفاظ کے کھلنے چاہئیں اسی کے مطابق اپنی پرانی اور نا تمام نحو کو بھی درست کر لیں۔ یہ
بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر یک زبان ہمیشہ گردش میں رہتی ہے اور گردش میں رہے گی۔ جو شخص اب
اطه : ۶۴
الله
الحق مباحثہ دہلی
۵۴ ملک عرب میں جا کر مشاہدہ کرے تو اسے معلوم ہوگا کہ کس قدر پہلی زبانوں سے اب عربی زبان میں
فرق آ گیا ہے یہاں تک کہ اقعد کی جگہ اگر بولا جاتا ہے ایسا ہی کئی محاورات بدل گئے ہیں ۔ اب
معلوم نہیں کہ جس زمانہ میں صرف ونحو کے قواعد مرتب کرنے کیلئے توجہ کی گئی وہ زمانہ کس قدر آ نحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے فرق کر گیا تھا اور کیا کچھ محاورات میں تبدل واقعہ ہو گیا تھا۔ نحوی اور
صرفی اس بات کے بھی تو قائل ہیں کہ با وجود تر تیب قواعد کے ایک حصہ کثیرہ خلاف قیاس الفاظ اور
خلاف قیاس ترتیب الفاظ کا بھی ہے۔ جس کی حد بھی غیر معلوم ہے جو ابھی تک کسی قاعدہ کے نیچے
نہیں آسکا۔ غرض یہ صرف اور نحو جو ہمارے ہاتھ میں ہے صرف بچوں کو ایک موٹی قواعد سکھلانے کیلئے
ہے اس کو ایک رہبر معصوم تصور کر لی م تصور کر لینا اور خطا اور غلطی سے پاک سمجھنا انہیں لوگوں کا کام ہے جو بجز اللہ
اور رسول کے کسی اور کو بھی معصوم قرار دیتے ہیں۔ اللہ جل شانہ نے ہمیں یہ فرمایا ہے فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ
فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ لا یعنی اگر تم کسی بات میں تنازع کرو تو اس امر کا
فیصلہ اللہ اور رسول کی طرف رد کرو۔ اور صرف اللہ اور رسول کو حکم بناؤ نہ کسی اور کو ۔ اب یہ کیونکر
ہو سکے کہ ناقص العلم صرفیوں اور نحویوں کو اللہ اور رسول کو چھوڑ کر اپنا حکم بنایا جائے ۔ کیا اس پر کوئی
دلیل ہے۔ تعجب کہ متبع سنت کہلا کر کسی اور کی طرف بجز سر چشمہ طیبہ مطہرہ اللہ رسول کے رجوع
کریں۔ آپ کو یادر ہے کہ میرا یہ مذہب نہیں ہے کہ قواعد موجودہ صرف و نحو غلطی سے پاک ہیں یا بہمہ
رہ تم و مکمل ہیں ۔ اگر آپ کا یہ مذہب ہے تو اس مذہب کی تائب مذہب کی تائید میں تو کوئی آیت قرآن کریم پیش
کیجئے یا کوئی حدیث صحیح دکھلائیے ورنہ آپ کی یہ بحث بے مصرف فضول خیال ہے حجت شرعی نہیں میں
ثابت کرتا ہوں کہ اگر فی الحقیقت نحویوں کا یہی مذہب ہے کہ نون ثقیلہ سے مضارع خالص مستقبل
کے معنوں میں آ جاتا ہے اور کبھی اور کسی مقام اور کسی صورت میں اس کے برخلاف نہیں ہوتا تو انہوں
نے سخت غلطی کی ہے۔ قرآن کریم ان کی غلطی ظاہر کر رہا ہے اور ا کا بر صحابہ اس پر شہادت دے رہے
وجوه م و
پ حدیث
ہیں ۔ حضرت انسانوں کی اور کوششوں کی طرح نحویوں کی کوششیں بھی خطا سے خالی نہیں آر
اور قرآن کو چھوڑ کر کسی جھگڑے میں پڑ گئے ۔ اور اس خیال خام کی نحوست سے آپ کو تمام اکابر کی
نسبت بدظنی کرنی پڑی کہ وہ سب تفسیر آیت ليؤمنن بہ میں غلطی کرتے رہے ابھی میں انشاء اللہ القدیر
آپ پر ثابت کروں گا کہ آیت لیؤمنن بہ آپ کے معنوں پر اس صورت میں قطعية الدلالت ٹھہر سکتی
ہے کہ ان سب بزرگوں کے قطعية الجهالت ہونے پر فتوی لکھا جائے اور نعوذ باللہ نبی معصوم
ا النساء: ٦٠
کو بھی ان میں داخل کر دیا جائے ورنہ آپ کبھی اور کسی صورت میں قطعیت کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ۵۵
اور کوئی تقوی شعار علماء میں سے اس قطعیت کے دعوے میں آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوگا اور کیونکر
شریک ہو۔ شریک تو تب ہو کہ بہت سے بزرگوں اور صحابہ کو جاہل قرار دیوے اور نبی صلعم پر بھی
اعتراض کرے۔سُبحانه هذا بهتان عظیم۔
اب میں آپ پر واضح کرنا چاہتا ہے پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اکابر مفسرین نے اس آپی کی ائی ی کو حضرت عیسی کے
نزول کیلئے قطعية الدلالت قرار دیا ہے یا کچھ اور ہی معنے لکھے ہیں۔ سو واضح ہو کہ کشاف صفحہ ۱۹۹
میں لیؤمنن به بہ کی آیت کے نیچے یہ تفسیر ہے یہ تفسیر ہے جملة قسمية واقعة صفة لموصوف محذوف
تقدیره وان من اهل الكتب ۔ احد الا ليؤمنن قبل موته بعیسی و بانه عبدالله و
رسوله يعني اذا عاين قبل ان تزهق روحه حين لا ينفعه ایمانه لانقطاع وقت التكليف
وعن شهر بن حوشب قال لى الحجاج أية ما قرأتها الا تخالج في نفسي شيء منها
يعني هذه الآية ۔۔۔۔۔۔ انى أوتى بالاسير من اليهود والنصارى فأضرب عنقه فلا اسمع
منه ذالک فقلت ان اليهودى اذا حضره الموت ضربت الملائكة دبره ووجهه
وقالوا يا عدو الله اتاک عیسی نبیا فکذبت به فیقول آمنت انه عبد نبی و تقول
للنصرانی اتاک عیسى نبيا فزعمت أنه الله أو ابن الله فيؤمن أنه عبدالله و رسوله
وعن ابن عباس انه فسره كذلك فقال له عكرمة فان أتاه رجل فضرب
عنقه۔ قال لا تخرج نفسه حتى يحرك بها شفتيه قال وان خرمن فوق بيت
أو احترق أو أكله سبع قال يتكلم بها في الهواء ولا تخرج روحه حتى يؤمن به و تدل
عليه قراءة أبى الا ليومنن قبل موتهم بضم النون على معنى وان منهم احد الا
سيؤمنون به قبل موتهم ۔۔۔۔۔۔۔ وقيل الضميران لعيسى بمعنى وان منهم احد الاليومنن
بعیسی قبل موت عيسی و هم اهل الكتب الذين يكونون في زمان نزوله - روى أنه
ينزل ۔۔۔۔۔۔ في آخر الزمان فلا يبقى أحد من اهل الكتب الا يومن به حتى تكون الملة
واحدة وهي ملة الاسلام ۔۔۔۔۔ و قيل الضمير في به يرجع الى الله تعالى وقيل الى
محمد صلی الله علیه و سلم ۔
ترجمه یعنی لیؤمنن به جمله قسمیہ ہے اور آیت موصوف محذوف کے لئے صفت ہے اور محذوف کو ملانے
کے ساتھ اصل عبارت یوں ہے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے پہلے عیسی پر ایمان نہ
لا وے اور نیز اس بات پر ایمان لاوے کہ وہ اللہ کا رسول اور اس کا بندہ ہے یعنی جس وقت جان کندن
النساء: ۱۶۰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تفسیر الکشاف کی عبارت تلخیصاً یہاں درج فرمائی ہے۔ ( ناشر )
۵۶ کا وقت ہو جب کہ ایمان بوجہ انقطاع وقت تکلیف کے کچھ نفع نہیں دیتا۔ اور شہر بن حوشب سے روایت
ہے کہ مجھے حجاج نے کہا کہ ایک آیت ہے کہ جب کبھی میں نے اس کو پڑھا تو اس کی نسبت میرے دل
میں ایک خلجان گذرا یعنی یہی آیت اور خلجان یہ ہے کہ مجھے کتابی اسیر قتل کرنے کیلئے دیا جاتا ہے اور میں
یہود یا نصاری کی گردن مارتا ہوں اور میں اس کے مرنے کے وقت یہ نہیں سنتا کہ میں عیسی پر ایمان لایا۔
ابن حوشب کہتا ہے کہ میں نے اس کو کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب یہودیوں پر جان کندن کا وقت آتا
ہے تو فرشتے اس کے منہ پر اور پیچھے مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے دشمن خدا تیرے پاس عیسی نبی آیا
اور تو نے اس کی تکذیب کی پس وہ کہتا ہے کہ اب میں عیسیٰ پر ایمان لایا کہ وہ بندہ اور پیغمبر ہے اور نصرانی
کو فرشتے کہتے ہیں کہ تیرے پاس عیسی نبی آیا اور تو نے اس کو خدا اور خدا کا بیٹا کہا تب وہ کہتا ہے کہ اب
میں نے قبول کیا کہ وہ خدا کا بندہ اور رسول ہے۔ اور ابن عباس سے روایت ہے کہ اس نے ایک موقعہ
پر یہی تفسیر کی تب عکرمہ نے اس کو کہا کہ اگر نا گاہ کسی شخص کی گردن کاٹ دی جائے تو کس وقت اور کیونکر
وہ عیسی کی نبوت کا اقرار کرے گا ۔ تب ابن عباس نے کہا کہ اس کی اس وقت تک جان نہیں نکلے گی
جب تک اس کے لبوں پر کلمہ اقرار نبوت مسیح کا جاری نہ ہولے پھر عکرمہ نے کہا کہ اگر وہ گھر کی چھت پر
سے گرے یا جل جائے یا کوئی درندہ اس کو کھا لیوے تو کیا پھر بھی اقرار نبوت عیسی کا اس کو موقعہ ملے گا
تب ابن عباس نے جواب دیا کہ وہ گرتے گرتے ہوا میں یہ اقرار کر دے گا۔ اور جب تک یہ اقرار نہ کر
لے تب تک اس کی جان نہیں نکلے گی اور اسی پر دلالت کرتی ہے قراءت اُبی بن کعب کی ۔ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ
به قبل موتهم بضم النون یعنی دوسری قراءت میں بجائے قبل موتہ کے قبل موتهم لکھا ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت موتہ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف پھرتی ہے نہ حضرت عیسیٰ کی
طرف ۔ اور ایک قول ضعیف یہ بھی ہے کہ دونوں ضمیریں بہ اور موتہ کی حضرت عیسی کی طرف پھرتی
ہیں جس کا مطلب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ عیسیٰ کے نزول کے بعد تمام اہل کتاب ان کی نبوت پر ایمان
لے آویں گے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ضمیر بہ کی اللہ تعالیٰ کی طرف پھرتی ہے اور ایک قول یہ بھی ہے
کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ضمیر بہ کی پھرتی ہے۔
پھر نو وی میں یہ عبارت لکھی ہے ذهب - یہ عبارت بھی ہے ذهب كثيرون بل اكثرون الى ان الضمير في أية الا
ليؤمنن به يعود الى اهل الكتب ويؤيد هذا ايضًا قراءة من قرأ قبل موتهم یعنی بہت سے
لوگ بلکہ نہایت کثرت سے لوگ اسی طرف گئے ہیں کہ آیت إلا ليؤمنن بہ میں موتہ کی ضمیر ۵۷
اہل کتاب کی طرف پھرتی ہے اور اس کی مؤید قراءت قبل موتهم ہے۔
پھر تفسیر مدارک میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے و المعنى ما من اليهود والنصارى احد
الا ليؤمنن قبل موته بعیسی و بانه عبدالله و رسوله وروى ان الضمير في به يرجع الى
الله اوالى محمد صلى الله عليه و سلم والضمير الثاني الى الكتابی یعنی اس آیت کے یہ
معنے ہیں کہ یہود اور نصاری میں سے ایسا کوئی نہیں کہ جو اپنی موت سے پہلے عیسی پر ایمان نہ لاوے اور اس
کی رسالت اور عبدیت کو قبول نہ کرے اور یہ بھی روایت ہے کہ ضمیر بہ کی اللہ کی طرف پھرتی ہے اور یہ
بھی روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرتی ہے۔ ایسا ہی بیضاوی میں زیر آیت ليؤمنن بہ یہ
تفسیر کی ہے۔ والمعنى ما من اليهود و النصارى احد الا ليؤمنن بان عيسى عبد الله و
رسوله قبل ان يموت ۔۔۔۔ ويؤيد ذالك انه قرئ الا ليؤمنن به قبل موتهم ۔۔۔۔۔۔ وقيل
الضميران لعيسى یعنی اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور نصاری میں سے ایسا کوئی نہیں جو
اپنی موت سے پہلے عیسی پر ایمان نہ لاوے اور قبل موتهم کی قراءت انہیں معنوں کی مؤید ہے اور
ایک قول ضعیف یہ بھی ہے کہ دونوں ضمیر میں عیسیٰ کی طرف پھرتی ہیں۔
اور تفسیر مظہری کے صفحہ ۷۳۱ اور ۷۳۲ میں زیر آیت موصوفہ یعنی لیو منن بہ کے لکھا
ہے۔ روى عن عكرمة ان الضمير في به يرجع الى محمد صلى الله عليه وسلم وقيل
راجعة الى الله عز وجل والمآل واحد فان الايمان بالله لا يعتد مالم يؤمن بجميع
رسله والايمان بمحمد صلى الله عليه و سلم يستلزم الايمان بعيسى علیه السلام ۔
قبل موته ای قبل موت ذالک الاحد من اهل الكتب عند معائنة ملائكة العذاب
عند الموت حين لا ينفعه ايمانه - هذا رواية على بن طلحة عن ابن عباس رضى الله
عنهما قال فقيل لابن عباس أَرَأَيْتَ ان خرمن فوق بيت قال يتكلم (به) في الهواء فقيل
أَرَأَيْتَ ان ضرب عنقه قال تلجلج لسانه والحاصل انه لايموت كتابي حتى يومن
بالله عز وجل وحده لا شريك له وان محمدا صلى الله علیه و سلم عبده و رسوله
وان عيسى عبدالله و رسوله قيل يومن الكتابي في حين من الاحيان ولو عند معاينة
العذاب ۔۔۔۔ وقال الضميران لعيسى والمعنى انه اذا نزل ۔۔۔ امن به اهل الملل
اجمعون ولا يبقى احد الا ليومنن به وهذا التاويل مروى عن ابي هريرة
۵۸ لكن كونه مستفادًا من هذه الآية و تأويل الآية بارجاع الضمير الثاني الى عيسى
ممنوع انما هو زعم من ابى هريرة ليس ذلك في شيء من الاحاديث المرفوعة و
كيف يصح هذا التاويل مع ان كلمة ان من اهل الكتاب شامل للموجودين في
زمن النبي صلى الله عليه و سلم البتة سواء كان هذا الحكم خاصا بهم اولا فان
حقيقة الكلام للحال ولا وجه لان يراد به فريق من اهل الكتاب يوجدون حين نزول
عيسى عليه السلام فالتأويل الصحيح هو الاول و يؤيده قراءة أبي بن كعب اخرج
ابن المنذر عن ابى هاشم و عروة قالا في مصحف ابي بن كعب وان من اهل الكتاب
الا ليومنن به قبل موتهم
ترجمہ۔ عکرمہ سے روایت ہے آیت ليؤمنن بہ میں ۔ بہ کی ضمیر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف پھرتی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ اللہ جل شانہ کی طرف راجع ہے اور مال واحد ہے
کیونکہ ایمان باللہ معتبر نہیں جب تک تمام رسولوں پر ایمان نہ لایا جائے اور محمد مصطفی صلعم مصطفی صلعم پر ایمان
لانا عیسی پر ایمان لانے کو مستلزم ہے۔ اور قبل موتہ کی یہ تفسیر ہے کہ ہر ایک کتابی اپنی موت
سے پہلے عذاب کے فرشتوں کے دیکھنے کے بعد رسول اللہ صلعم پر ایمان لائے گا جب کہ اس کو ایمان
کچھ فائدہ نہیں دے گا۔ یہ علی بن طلحہ کی روایت ابن عباس سے ہے رضی اللہ عنہما۔ علی بن طلحہ کہتا ہے
کہ ابن عباس کو کہا گیا کہ اگر کوئی چھت پر سے گر پڑے تو پھر وہ کیونکر ایمان لائے گا ۔ ابن عباس
نے جواب دیا کہ وہ ہوا میں اس اقرار کو ادا کرے گا پھر پوچھا گیا کہ اگر کسی کی گردن ماری جاوے تو
وہ کیونکر ایمان لاوے گا تو ابن عباس نے کہا کہ اس وقت بھی اس کی زبان میں اقرار کے الفاظ
جاری ہو جائیں گے ۔ حاصل کلام یہ کہ کتابی نہیں مرے گا جب تک اللہ جل شانہ اور محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسی پر ایمان نہ لاوے بعض کہتے ہیں کہ کتابی فی حین من الاحيان ایمان
لائے گا اگر چہ عذاب کے معائنہ کے وقت ہو اور بعض کہتے ہیں کہ دونوں ضمیریں عیسی کی طرف
پھرتی ہیں ۔ اور یہ معنے لیتے ہیں کہ جب عیسی نازل ہوگا تو تمام اہل ملل اس پر ایمان لے آئیں
گے اور کوئی منکر باقی نہیں رہے گا اور یہ تاویل ابو ہریرہ سے مروی ہے لیکن آیت لیو منن به
سے یہ معنے جو ابو ہریرہ نے خیال کئے ہیں ہرگز نہیں نکلتے اور قبل موتہ کی ضمیر عیسیٰ کی طرف کسی
طرح پھر نہیں سکتی یہ صرف ابو ہریرہ کا گمان ہے ۔ احادیث مرفوعہ میں اس کا کوئی اصل صحیح نہیں پایا
جاتا اور کیونکر یہ تاویل صحیح ہو سکتی ہے باوجود یکہ کلمہ ان موجودین کو بھی تو شامل ہے یعنی ان
اہل کتاب کو جو آنحضرت صلعم کے زمانہ میں موجود تھے۔ خواہ یہ کلمہ انہیں سے خاص ہو یا خاص نہ ہو
لیکن حقیقت کلام کا مصداق ٹھہرانے کیلئے حال سب زمانوں سے زیادہ استحقاق رکھتا ہے اور کوئی وجہ
اس بات کی نہیں پائی جاتی کہ کیوں وہی اہل کتاب خاص کئے جائیں جو حضرت عیسیٰ کے نزول کے
وقت موجود ہوں گے پھر صحیح تاویل وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں یعنی ضمیر بہ کی عیسی کی طرف
نہیں پھرتی بلکہ کتابی کی طرف پھرتی ہے اور اسی کے قراءت ابی بن کعب مؤید ہے جس کو ابن المنذر
نے ابی ہاشم سے لیا ہے اور نیز غروہ سے بھی ۔ اور وہ قراءت یہ ہے ۔ وان من اهل الكتب الا
ليؤمنن به قبل موتهم - یعنی اہل کتاب اپنی موت سے پہلے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسی پر
ایمان لاویں گے۔ اسی کے قریب قریب ابن کثیر اور تفسیر کبیر اور فتح البیان و معالم التنزیل وغیرہ
تفاسیر میں لکھا ہے۔ اب دیکھئے کہ حضرت عکرمہ اور حضرت ابن عباس اور علی بن طلحہ رضی اللہ عنہم یہی
تأويل ليؤمنن به کی کرتے ہیں کہ پہلی ضمیر محمد مصطفی صلعم اور عیسیٰ کی طرف پھرتی ہے اور دوسری
ضمير قبل مو ته اہل کتاب کی طرف پھرتی ہے اور قراءت قبل موتهم کس قدر وثوق سے ثابت
ہوتی ہے پھر باوجود یکہ یہ تاویل صحابہ کرام کی طرف سے ہے اور بلا شبہ قراءت شاذہ حدیث صحیح کا حکم
رکھتی ہے مگر آپ اس کو نظر انداز کر کے اور نحوی قواعد کو اپنے زعم میں اس کے مخالف سمجھ کر تمام بزرگ
اور اکابر قوم اور صحابہ کرام کی صریح ہجو اور توہین کر رہے ہیں گویا آپ کے نحوی قواعد کی صحابہ کو بھی
خبر نہیں تھی اور ابن عباس جیسا صحابی جس کیلئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے فہم قرآن کی دعا
بھی ہے وہ بھی آپ کے ان عجیب معنوں سے بے خبر رہا۔ آپ پر قراءت قبل موتهم كا بھی
وثوق کھل گیا ہے اب فرض کے طور پر اگر قبول کر لیں کہ ابن عباس اور علی بن طلحہ اور عکرمہ وغیرہ صحابہ
ان معنوں کے سمجھنے میں خطا پر تھے اور قراءت اُبی بن کعب بھی یعنی قبل موتهم كامل درجہ پر ثابت
نہیں تو کیا آپ کے دعوئی قطعية الدلالت ہونے آیت ليؤمنن بہ پر اس کا کچھ بھی اثر نہ پڑا۔ کیا
وہ دعوے جس کے مخالف صحابہ کرام بلند آواز سے شہادت دے رہے ہیں اور دنیا کی تمام مبسوط
تفسیریں با تفاق اس پر شہادت دے رہی ہیں اب تک قطعی الدلالت ہے۔ يا أخى اتق الله۔
وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ
مَسْئُولًا لے اور جب ان روایتوں کے ساتھ وہ روایتیں بھی ملا دیں جن میں انی متوفیک کے
معنے ممیتک لکھے ہیں جیسے ابن عباس کی روایت اور وہب اور محمد بن اسحاق کی روایت کے کوئی
ان میں سے عام طور پر حضرت مسیح کی موت کا قائل ہے اور کوئی کہتا ہے کہ تین گھنٹہ تک مر گئے تھے
بنی اسرائیل : ۳۷
۶۰ اور کوئی سات گھنٹہ تک ان کی موت کا قائل ہے اور کوئی تین دن تک جیسا کہ فتح البیان اور معالم التنزیل
اور تفسیر کبیر وغیرہ تفاسیر سے ظاہر ہے تو پھر اس صورت میں اس وہم کی اور بھی بیخ کنی ہوتی ہے کہ مسیح
کی موت سے پہلے سب اہل کتاب ایمان لے آویں گے ۔ غرض آپ کا نور قلب شہادت دے سکتا
ہے کہ جس قدر میں نے لکھا ہے آپ کے دعوے قطعية الدلالت کے توڑنے کیلئے کافی ہے
قطعية الدلالت اس کو کہتے ہیں جس میں کوئی دوسرا احتمال پیدا نہ ہو سکے مگر آپ جانتے ہیں کہ اکابر
صحابہ اور تابعین کے گروہ نے آپ کے معنے قبول نہیں کئے اور مفسرین نے جا بجا اس آپ کی تاویل کو
قبل کے لفظ سے بیان کیا ہے جو ضعف روایت پر دلالت کرتا ہے۔ عام رائے تفسیروں کی یہی پائی
جاتی ہے کہ قراءت قبل موتھم کے موافق معنے کرنے چاہیے اور ضمیر بہ کا نہ صرف حضرت عیسی
کی طرف بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ جل شانہ کی طرف پھیرتے ہیں ۔ اب آپ کی
رائے کی قطعیت کیونکر باقی رہ سکتی ہے۔ برائے خدا خوف الہی کو ہاتھ سے نہ دیں آپ کے منہ کی
طرف صدہا آدمی دیکھ رہے ہیں اس زمانہ میں تمام لوگ اندھے نہیں فریقین کے بیانات شائع
ہونے کے بعد پبلک خود فیصلہ کرلے گی لیکن جن لوگوں کے دلوں پر آپ کی رائے کا اثر پڑے گا اس
کے ذمہ دار اور اس کے مواخذہ کے جوابدہ آپ ٹھہریں گے۔ اور میں نے جو آپ کے قاعدہ نون
ثقیلہ کا نام جدید رکھا تو اس کی یہی وجہ ہے کہ اگر آپ کا یہ قاعدہ تسلیم کر لیا جائے تو نعوذ باللہ بقول آپ
کے ابن عباس جیسے صحابی کو جاہل و نادان قرار دینا پڑتا ہے اور قراءت قبل موتهم کو خواه نخواه افتراقرار
دینا پڑے گا اور آپ کے نحویوں کو معصوم عن الخطا ماننا پڑے گا آپ تو اللہ رسول کے متبع تھے ۔ سیبویہ اور
خلیل کے کب سے متبع ہو گئے اب میں آپ کے اقوال باقی ماندہ کو بطرز قولہ اقول کے رد کرتا ہوں۔
قوله ایسے معنے کرنا فاسد ہے کہ یہ کہا جائے کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو اپنی موت سے
پہلے مسیح پر ایمان نہیں لائے گا کیونکہ یہ معنے نفس الامر میں تینوں زمانوں پر شامل ہیں۔
اقول جب کہ یہ معنی ابن عباس اور عکرمہ اور علی بن طلحہ و غیرہ صحابہ و تابعین کرتے ہیں اور قرآن
ابی بن کعب انہی معنوں کے مطابق ہے تو کیا آپ کا یہ نحوی قاعدہ ان اکابر کو جاہل قرار دے سکتا
ہے اور کیا صد ہا مفسرین بلکہ ہزار ہا جواب تک یہ معنے کرتے آئے وہ جاہل مطلق اور آپ کی نحو
سے غافل تھے۔ جب تک ان ہزاروں اکابر کا نام آپ قطعی طور پر جاہل نہ قرار دے دیں