اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تب تک آپ کے یہ معنے جس میں آپ منفرد ہیں کیونکر قطعی بن سکتے ہیں کوئی مبسوط تفسیر تو پیش کرو جو ۶۱
ان معنوں سے خالی ہے یا جس نے ان معنوں کو سب سے مقدم رکھا۔ تیرہ سو برس کی تفسیریں اکٹھی کرو
اور ان پر نظر ڈال کر دیکھو کیا کوئی بھی آپکی طرح ان معنوں کو نا جائز ٹھہراتا ہے بلکہ سب کے سب آپ
ہی کے معنوں کو خفیف ٹھہراتے ہیں ۔ قوله قبل موتهم کی قراءت پر بھی معنے دوم صحیح نہیں ہوتے اور
یہ قراءت ہمارے معنے کے مخالف بھی نہیں ہے کیونکہ اس قراءت پر یہ معنے ہونگے کہ ہر یک اہل کتاب
اپنے مرنے سے پہلے زمانہ آئندہ میں مسیح پر ایمان لائے گا اور یہ معنے معنے اوّل کے ساتھ جمع ہو سکتے ہیں۔
کیونکہ زمانہ آئندہ سے زمانہ نزول مسیح مراد لیا جاوے گا۔ اقول حضرت اس قراءت سے مسیح ابن مریم
کی زندگی کیونکر اور کہاں ثابت ہوئی آپ تو قبل موتہ کی ضمیر سے مسیح کی زندگی ثابت کرتے تھے اور
یہ کہتے تھے کہ مسیح کی موت سے پہلے لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے اب جب کہ قبل موتہ کی ضمیر
اہل کتاب کی طرف پھیری گئی تو مسیح کی زندگی جس کا ثابت کرنا آپکا مدعا تھا کہاں اور کن الفاظ سے
ثابت ہوئی مجرد ایمان لانے میں تو بحث نہیں بحث تو اس امر میں ہے کہ مسیح ابن مریم زندہ ہے یا نہیں ۔
قوله قراءت قبل موتهم غیر متواترہ ہے۔ اقول ہم نے تفاسیر معتبرہ کے ذریعہ سے اس کی
سند پیش کر دی ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ بھی اسی کے موافق کہتے ہیں جمہور علماء کا اس کو مقدم رکھتا آیا
ہے یعنے اسی کے مطابق معنی کرتا چلا آیا ہے۔ پس اسی قدر ثبوت آپکے دعوے قطعية الدلالت
توڑنے کیلئے کافی ہے بھلا اگر آپ حق پر ہیں تو تیرہ سو برس کی تفسیروں میں سے کوئی ایسی تفسیر تو پیش
کیجئے جو ان معنوں کی صحت پر معترض ہو تفسیر مظہری کا بیان آپ سن چکے ہیں۔ الہامی معنے جو میں نے
کئے ہیں وہ در حقیقت ان معنوں کے معارض نہیں اگر چہ وہ بجائے خود ایک معنے ہیں چونکہ آیت
ذوالوجوہ ہے اس لئے جب تک سخت تعارض نہ ہو ہر یک معنی قبول کے لائق ہیں ۔
قوله آیت ولینک میں پڑھنے سے یہ مراد نہیں کہ ہم تجھ کو ہے سے یہ مراد نہیں کہ ہم تجھ کو ہاتھ پکڑ کر قبلہ کی طرف پھیرتے ہیں
بلکہ مراد یہ ہے کہ ہم تجھ کو قبلہ کی طرف پھیرنے کا حکم کرتے ہیں اور شاہ ولی اللہ صاحب و شاہ رفیع الدین
☆
صاحب و شاہ عبد القادر صاحب نے ترجمہ اس لفظ کا بمعنی مستقبل کیا ہے۔ مگر مستقبل قریب ہے۔
اقول ۔ آپ اس بات کے تو قائل ہو گئے کہ یہ مستقبل بعید نہیں ہے بلکہ قریب ہے اور ایسا قریب کہ ایک
طرف حکم ہوا اور ساتھ ہی اس کے عمل بھی ہو گیا تو گویا آپ ایک صورت سے ہمارے بیان کو مان گئے کیونکہ
ہمارے نزدیک حال کسی ٹھہرنے والے زمانہ کا نام نہیں اور نہ زمانہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ ٹھہر سکے بلکہ وقت
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” میں “ زائد ہے۔ (ناشر)

مقدار غیر قار کا نام ہے۔ پھر حال اپنے حقیقی معنوں کے رو سے کیونکر تحقق ہو کیونکہ جب زمانہ غیر قار
ہے تو ماضی کے بعد ہر دم استقبال ہی استقبال ہے لیکن جب حال بولا جاتا ہے تو اس کے معنے ہرگز
حقیقی نہیں لئے جاتے ۔ کیونکہ حقیقی معنوں کا مرا د رکھنا محال ہے اس وقت تک کہ ہم حال کا لفظ زبان پر
جاری کریں کئی بار یک حصے زمانہ کے گذر جاتے ہیں پھر حال کا وجود کہاں اور کیونکر متحقق ہے بلکہ حال
سے مراد مجازی طور پر وہ زمانہ لیا جاتا ہے جو ہماری نظر کے سامنے واقع ہے جو کسی دوسرے حصہ زمانہ
میں تصور نہیں کیا گیا۔ اس صورت میں تو ہماری اور آپ کی نزاع لفظی ہی نکلی اور جس زمانہ کا نام ہم
حال رکھتے ہیں اسی کا نام آپ نے مستقبل قریب رکھ لیا۔ اور اس اتفاق رائے سے ہمارا مدعا ثابت
ہو گیا۔ ہاں اگر آپ کے نزدیک کوئی زمانہ حقیقی معنوں کے رو سے بھی حال ہے۔ تو پہلے مہربانی فرما کر
وقت کی تعریف فرمائیے میں تو ابتدا سے یہ سنتا آیا ہوں کہ وقت کی تعریف یہی ہے کہ الوقت مقدار
غیر قار ۔ یعنی وقت اسی مقدار کا نام ہے جس کو ذرہ قرار نہیں اب جب کہ وقت کو قرار نہیں تو حقیقی طور
پر حال کیونکر پیدا ہوا۔ آپ سوچ کر جواب دیں اور شاہ ولی اللہ وغیرہ صاحبوں کا ترجمہ جو آپ نے
پیش کیا ہے یہ ہمارے کچھ مضر نہیں ۔ جب آپ خود مستقبل قریب کے قائل ہو گئے اسی طرح وہ بھی
قائل ہیں اور آیت وَانْظُرْ إِلَى الهِكَ لا میں وہی ہماری طرف سے جواب ہے جو اس میں
جواب ہے۔ قوله آیت وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا کے استمراری معنے پر
دلالت نہیں کرتی کیونکہ اس جگہ عادت مستمرہ کا بیان کرنا مقصود نہیں یہ تو صرف وعدہ ہے اور امر موعود
وعدہ کے بعد تحقق ہوتا ہے۔ اقول ۔ یہ تو ہم نے تسلیم کیا کہ وعدہ ہے بلکہ یہ کہاں سے ثابت ہے
کہ یہ وعدہ آ ۔ نے والے لوگوں کیلئے ہی خاص ہے اور اس نعمت سے وہ لوگ بے نصیب ہیں جو پہلے
گزر چکے ہیں یا حال میں مجاہدہ میں لگے ہوئے ہیں حضرت یہ وعدہ بھی استمراری ہے جو از منہ ثلاثہ پر
مشتمل ہے۔ اس میں آپ ضد نہ کیجئے اور خدا تعالیٰ کے بندوں کو اس کے اس قانون قدرت سے جو
مجاہدہ کرنے پر ضرور ہدایت مترتب ہوتی ہے محروم تصور نہ فرمائیے ورنہ مطابق آپ کے معنوں کے ہر
یک زمانہ جو حال کے نام پر موسوم ہو گا اس نعمت سے بکلی محروم قرار دینا پڑے گا مثلاً ذرا غور کر کے دیکھئے
کہ اس آیت کو نازل ہوئے تیرہ سو برس گزر گیا ہے اور کچھ شک نہیں کہ بر طبق مضمون اس آیت کے ہر
یک جو اس عرصہ میں مجاہدہ کرتا رہا ہے وہ وعدہ لنهدينهم سے حصہ مقسومہ لیتا رہا ہے اور اب بھی لیتا ہے
اور آئندہ بھی لے گا پھر آپ اس آیت کے استمراری معنوں سے جواز منہ ثلاثہ پر اپنا اثر ڈالتی چلی آئی ہے
ا طه : ۹۸ ۲ العنكبوت: ۷۰

کیونکر منکر ہوتے ہیں یہی میرا بیان باقی آیات پیش کردہ میری کے متعلق ہے۔ علیحدہ لکھنے کی حاجت
نہیں پبلک خود فیصلہ کرلے گی اور یا درکھنا چاہئے یہ ترجمے کوئی توقیفی نہیں ہیں یا آپ کے نون ثقبیلے
ہرگز آپ کو وہ فائدہ نہیں پہنچا سکتے جس کی آپ کو خواہش ہے۔ قولہ حضرت عیسی کے نزول کے
بعد اور ان کی موت سے پہلے ایک زمانہ ایسا ضرور ہو گا کہ اس وقت اہل کتاب سب مسلمان ہو جائیں
گے۔ اقول حضرت آپ کیوں تکلفات رکیکہ کر رہے ہیں آپ کے ان تکلفات کو کون تسلیم کرے
گا قرآن کریم اس بات کا گواہ ہے کہ سلسلہ کفر کا بلا فصل قیامت کے دن تک قائم رہے گا اور یہ کبھی
نہیں ہوگا کہ سب لوگ ایک ہی مذہب پر ہو جائیں اور اختلاف کفر اور ایمان اور بدعت اور توحید کا
درمیان سے اُٹھ جائے چنانچہ اس اختلاف کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ضروری الوجود انسانوں کی فطرت
کیلئے قرار دیتا ہے اور کفر کا تخم قیامت تک قائم رہنے کیلئے یہ آیات صريحة الدلالت ہیں جو پہلے
پرچہ میں لکھ چکا ہوں یعنے وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
اور آیت فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کے اب دیکھئے کہ ان آیات
سے ہی آپ کا دعویٰ قطعية الدلالت ہونا آيت ليؤمنن بہ کا کس قدر باطل ثابت ہوتا ہے
ہر یک طرف سے آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ کی آپ پر زد ہے پھر بھی آپ اس خیال کو نہیں
چھوڑتے۔ آپ نے جب دیکھا کہ مسیح کے دم سے بہت لوگ کفر پر مریں گے تو آپ پہلے دعوے
سے کھسک گئے لیکن آیات موصوفہ بالا سے آپ کسی طرح پیچھا چھڑا نہیں سکتے۔ آپ نے جو اس
بارے میں جواب دیا۔ اب دیا ہے خود منصف لوگ دیکھیں لوگ دیکھیں گے حاجت اعادہ کی نہیں۔ اعادہ کی نہیں۔ قوله آ له آپ پر واجب
ہے کہ آپ ثابت کریں کہ حلیم کے لفظ سے جوان مضبوط کیونکر سمجھا جاتا ہے۔ اقول حضرت حلیم وہ
ہے جو یبلغ الحلم کا مصداق ہو اور جو حلم کے زمانہ تک پہنچے وہ جوان مضبوط ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ خورد
سال کے کچے اعضا شدت اور صلابت کے ساتھ بدل جاتے ہیں قاموس بھی ملاحظہ ہو اور کشاف
وغیرہ بھی اور بالغ عاقل کیلئے بھی یہی لفظ آیا ہے۔ قولہ انی متوفیک میں موت مراد ہونا غیر مسلم
ہے۔ اقول غیر مسلم ہے تو میرے اشتہار ہزار روپیہ کا جواب دیجئے جو ازالہ اوہام کے آخر میں ہے۔
کیونکہ اس اشتہار میں غیر مسلم ثابت کرنے والے کیلئے ہزار روپیہ انعام کا وعدہ ہے۔ قوله نزول
عیسی ابن مریم سے آپ کو انکار ہے۔ اقول جب کہ عیسی ابن مریم کی حیات ثابت نہیں ہوتی اور
موت ثابت ہو رہی ہے۔ تو عیسی کے حقیقی معنے کیونکر مراد ہو سکتے ہیں۔ واطلاق اسم الشیء على ما
یہاں کسی قدر عبارت نقل کے وقت چھوٹ گئی ہے۔ مطابق ایڈیشن اوّل شائع کردہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب ۔ (ناشر)
ال عمران : ۵۶ - المائدة: ۱۵

يشابهه في اكثر خواصه وصفاته جائز حسن تفسیر کبیر صفحہ ۶۸۹ جب آپ حیات مسیح کو ثابت
کر دکھا ئیں گے تو پھر ان کا نزول بھی مانا جائے گا ورنہ بخاری میں وہ حدیثیں بھی ہیں جن میں ابن مریم
کا ذکر کر کے اس سے مراد اس کا کوئی مثیل لیا گیا ہے ۔ قولہ آپ بخاری کی وہ حدیث مرفوع متصل
بیان فرمائیے جس سے مسیح ابن مریم کی وفات ثابت ہوتی ہے۔ اقول میں تو وہ حدیث ازالہ اوہام
میں لکھ چکا اور آخری پرچہ میں تنزلا ثبوت وفات کے وقت وہ حدیث بھی لکھوں گا ابھی تو دیکھ
رہا ہوں کہ آپ مسیح کی حیات کے بارے میں کون سی آیت قطعية الدلالت پیش کرتے ہیں
افسوس کہ اب تک آپ کچھ پیش نہ کر سکے۔
پر چه نمبر (۳)
فقط مرز اغلام احمد
مولوی محمد بشیر صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حامدًا مصليا مسلما
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ۔
قوله ۔ میں کہتا ہوں کہ اس بات کو ادنی استعداد کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ بار ثبوت کسی امر متنازع فیہ
کی نسبت اس فریق پر ہوا کرتا ہے کہ جو ایک امر کا کسی طور سے ایک مقام میں اقرار کر کے پھر کسی دوسری
صورت اور دوسرے مقام میں اسی امر قبول کردہ کا انکار کر دیتا ہے۔
اقول ۔ یہاں کلام ہے بچند وجوہ اول یہ کہ آپ قبل ادعاء مسیحیت براہین احمدیہ میں اقرار حیات
مسیح کا کر چکے ہیں اور اب آپ حیات کا انکار کرتے ہیں تو موافق اپنی تعریف کے آپ مدعی
ٹھہرے دوم خاکسار آپ سے ایک سوال کرتا ہے ایمانا اس کا جواب دیجئے وہ یہ ہے کہ آپ کا یہ
خیال که مسیح ما کہ مسیح علیہ السلام وفات پاچکی به وفات پا چکے بعد آپ کے اس الہام کے پیدا ہوا ہے کہ مسیح فوت ہو گیا یا قبل اسکے
اگر بعد پیدا ہوا ہے تو گویا یہ کہنا ہوا کہ الہام سے پہلے میرا اس خیال سے کچھ واسطہ نہ تھا اور یہ میرا دی دعوی نیا
ہے جو وقت الہام کے پیدا ہوا سو اس وجہ سے آپ مدعی ہوئے اور ثبوت آپ کے ذمہ ہوا کہ آپ بعد
اس اقرار کے کہ الہام سے پہلے مجھ کو اس خیال سے کچھ واسطہ نہ تھا پھر مخالف اپنے اس پہلے بیان
آل عمران : 9

کے
الحق مباحثہ دہلی
، یہ دعوی کرتے ہیں کہ وقت الہام سے مجھ کو یہ خیال ہے کہ مسیح فوت ہو گیا پس اسی وجہ سے آپ ۶۵۶
سے ثبوت مانگا جاتا ہے کہ آپ اپنے پہلے بیان کے مخالف دوسرا بیان کرتے ہیں اور اس دعوے میں
ایک جدت ہے جسکے آپ خود قائل ہیں اور اگر قبل سے یہ خیال تھا تو اس خیال کا یقین قانون قدرت
یعنی سنت اللہ و آیات قرآن کریم سے آپ کو حاصل ہو گیا تھا یا نہیں ۔ بر تقدیر اول آپ نے قبل
الہام مذکور براہین وغیرہ میں اسکو کیوں نہیں ظاہر فرمایا اور اپنے پرانے باطل خیال پر باوجود یقین
بطلان کے کیوں اڑے رہے اور بر تقدیر ثانی بعد الہام کے اس خیال کا یقین آپ کو حاصل ہوا یا
نہیں اگر نہیں ہوا تو صرف ایک ظنی یا شکی یا وہمی بات پر اصرار خلاف دیانت ہے اور اگر بعد الہام
کے یقین اس خیالی وفات کا آپکو حاصل ہوا تو ظاہر ہے کہ مفید یقین اس وقت آپکا الہام ہوا نہ
سنت اللہ و آیات قرآن کریم اور آپکا ملہم ہونا ابھی تک پایہ ثبوت کو نہیں پہنچا اس تقدیر پر آپ پر
واجب ہے کہ پہلے اپنا ملہم ہونا ثابت کیجئے پھر ہر الہام کا حجت ہونا ملہم وغیر ملہم پر ثابت کیجئے بعد
اثبات ان دونوں امر کے دعوئی وفات مسیح اور اپنے مسیح موعود ہونے کا پیش کیجئے بغیر اسکے آپکا دعویٰ
وفات مسیح و مسیح موعود ہونے کا عندالعقلاء ہرگز لائق سماعت نہیں ہے۔ سیوم اس مقام پر نصوص
قرآنیہ قطعی طور پر وفات مسیح پر دلالت کرتی ہیں یا نہیں بر تقدیر ثانی آپکا انکو صریحہ بینہ قطعیہ کہنا باطل
ہے اور بر تقدیر اول لازم آتا ہے کہ آپکے نزدیک وہ سب صحابہ و تابعین و تبع تابعین اور تمام مسلمین
الى يومنا جو حیات مسیح کے قائل ہیں اعاذنا اللہ منہ کافر ہوں اور آپ خود بھی جس زمانہ میں
اعتقاد حیات مسیح کا رکھتے تھے کافر ہوں ۔ کیونکہ منکر نصوص صریحہ بینہ قطعیہ کا کافر ہوتا ہے۔ چہارم
آپ نے جو تعریف مدعی کی بیان کی ہے یہ محض اپنی رائے سے بیان کی ہے یا کوئی دلیل کتاب اللہ
وسنت رسول اللہ اس کیلئے ہے یہ نہ سہی کوئی قول کسی صحابی یا تابعی یا کسی مجتہد یا کسی محدث یا فقیہ کا
اسکے ثبوت کیلئے پیش کیجئے ۔ پنجم یہ تعریف مدعی کی مخالف ہے اسکے جسکو علماء مناظرہ نے لکھا ہے۔
رشیدیہ میں ہے والمدعى من نصب نفسه لاثبات الحكم اى تصدى لان يثبت الحكم
الجزى الذي تكلم به من حيث انه اثبات بالدليل او التنبيه مولانا عصام الحملة والدين
نے شرح رسالہ عضد یہ میں لکھا ہے المدعى من يفيد مطابقة النسبة للواقع اور یہ دونوں تعریفیں
آپ پر صادق آتی ہیں اور آپکی تعریف مخالف ہے ان دونوں تعریفوں کے ۔ (قوله) معلوم
ہوتا ہے کہ چونکہ مولوی صاحب نے یہ دعویٰ تو کر دیا کہ ہم حیات جسمانی مسیح ابن مریم آیات
قطعية الدلالت سے پیش کریں گے لیکن بحث کے وقت اس دعوی سے نا امیدی پیدا ہو گئی اسلئے اب
اس طرف رخ کرنا چاہتے ہیں کہ دراصل مسیح ابن مریم کی حیات جسمانی ثابت کرنا ہمارے ذمہ نہیں ۔

صرف ایک امر نفس الام
(اقول ) یہ آپ کا سوء ظن ہے اور ہر مسلم مامور ہے اپنے بھائی کے ساتھ حسن ظن کرنے
کیلئے چہ جائیکہ آپ سا شخص مدعی الہام و مجددیت و مسیحیت آپ کو بالا ولی حسن ظن چاہئے میں نے ما ومجد
امر نفس الامری کا اظہار کر دیا ورنہ میں تو بار ثبوت حیات حیات اپنے ذمہ لے چکا ہوں اور اس کا
ثبوت ایک قاعدہ نحویہ اجماعیہ کی بناء پر آپ کے روبرو پیش کیا گیا مگر افسوس کہ آپ نے اس قاعدہ
اجماعیہ کے انکار میں کچھ حیاء کو کام نہ فرمایا اب میں اس قاعدہ سے قطع نظر کر کے عرض کرتا ہوں ۔ بفضلہ
تعالی میرا دعوی حیات مسیح آپ کے اقرار سے قطعی طور پر ثابت ہے۔ بیان اس کا یہ ہے کہ آپ نے
توضیح المرام وازاللہ الا وہام میں اس امر کا اقرار کیا ہے کہ ضمیر موتہ کی طرف حضرت عیسی علیہ السلام کے
راجع ہے اب آپ کو چاہئے قاعدہ نحو یہ اجماعیہ کو ماننے یا نہ مانے ہر طرح میرا مدعا ثابت ہے کیونکہ یا تو
آپ ليؤمنن کو بمعنے استقبال لیجئے گا یا بمعنے حال یا بمعنی استمرار یا بمعنی ماضی ۔ شق اول میں تو میں
میرے
مطلوب کا حاصل ہونا محتاج بیان نہیں ہے ۔ شق ثانی اول تو بدیہی البطلان ہے سوا اس کے مطلوب میرا
اس سے بھی حاصل ہے کیونکہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ زمانہ نزول آیت میں سب اہل کتاب حضرت
عیسی عم پر قبل ان کی موت کے ایمان لاتے تھے پس معلوم ہوا کہ زمان نزول آیت تک زندہ تھے اور
رفع یقیناً اس سے پہلے ہوا تو معلوم ہوا کہ زندہ اٹھائے گئے وهو المطلوب شق ثالث اول تو
بدیہی البطلان ہے سوا اس کے اس شق مدعا کا ثبوت پر شق اول سے بھی زیادہ ظاہر ہے کیونکہ اس تقدیر
پر یہ معنے ہوں گے کہ سب اہل کتاب زمانہ گزشتہ و حال و استقبال میں حضرت عیسی پر ان کے مرنے
سے پہلے ایمان لاتے ہیں پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ زمانہ ماضی و حال میں زندہ تھے اور استقبال
میں بھی ایک زمانہ تک زندہ رہیں گے رفع کے وقت زندہ تھے رابع باطل ہے اسلئے کہ ایسا مضارع کہ اس کے
اول میں لام تاکید اور آخر میں نون تاکید ہو بمعنی ماضی کہیں نہیں آیا۔ آپ قواعد نحو کو مانتے ہی نہیں ہیں ایسے
مضارع کا بمعنی ماضی آنا قرآن یا حدیث صحیح سے ثابت کیجئے و دونه خرط القتاد افسوس کہ آپکو جب الزام
موافق قواعد نحو یہ اجماعیہ کے دیا جاتا ہے تو اسکو آپ تسلیم نہیں کرتے اور اگر آپکے مسلمات سے آپکو الزام
دیا جاتا ہے تو بھی آپ قبول نہیں کرتے یہ امر اول دلیل ہے اس بات پر کہ آپکو احقاق حق اور اظہار
صواب ملحوظ نظر نہیں ہے۔ قولہ پھر اس کے بعد آپ نے نصوص صریحہ بینہ قرآن وحدیث سے نوامید
ہوکر دوبارہ آیت ليؤمنن کے نون ثقیلہ پر زور دیا ہے ۔ اقول خودآيت وان من اهل الكتاب
صریح و بین ہے۔ اور نون ثقیلہ کا بمعنی استقبال کر دینا اس کے قطعیت میں مخل نہیں ہے۔ قولہ اور جمہور
مفسرین صحابہ اور تابعین سے تفرد اختیار کر کے محض اپنے خیال خام کی وجہ سے اس بات پر زور دیا ہے

کہ آیت بوجہ نون ثقیلہ کے خالص استقبال کیلئے ہو گئی ہے۔ اقول یہ قول غلط محض ہے جمہور مفسرین ۶۷
صحابہ اور تابعین نے اس آیت کو ہرگز بمعنی حال یا استمرار نہیں لیا ہے اگر سچے ہو تو ثابت کرو رہی یہ بات
کہ بعض مفسرین نے ضمیر کتابی کی طرف راجع کی ہے اس سے معنی حال یا استمرار لینا کسی طرح لازم نہیں
آتا ہے سوائے آپ کے کوئی اہل علم ایسی بات منہ سے نہیں نکال سکتا علاوہ ازیں اس تقدیر پر بھی استقبال
ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ پہلی تحریر میں اقرار کر چکے ہیں ۔ قوله ان معنوں پر زور دینے کے وقت آپ
نے اس شرط کا کچھ خیال نہیں رکھا جو پہلے ہم دونوں کے درمیان قرار پا چکی تھی کہ قال الله وقال
الرسول سے باہر نہیں جائیں گے۔ اقول ایک قاعدہ نحویہ اجماعیہ کو قال اللہ میں جاری کرنا قال
اللہ سے کسی کے نزدیک خارج ہونا نہیں یہ صرف آپ کا اجتہاد ہے جس کا کوئی ثبوت آپ نہیں دے سکتے
بلکہ یہ خروج بقول آپ کے آپ پر لازم آ گیا کیونکہ آپ خود ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۰۲ میں اسکے مرتکب
ہوئے ہیں عبارت آپ کی یہ ہے۔ وہ نہیں سوچتے کہ آیت فلما توفیتنی سے پہلے یہ آیت ہے وَاذْ
قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ الخ ظاہر ہے کہ قال کا صیغہ ماضی کا ہے اور
اسکے اول از موجود ہے جو خاص واسطے ماضی کے آتا ہے انتہی ۔ أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ
أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ) - قولہ اور نہ ان بزرگوں کی عزت و
مرتبت کا کچھ پاس کیا جو اہل زبان اور صرف اور نحو کو آپ سے بہتر جاننے والے تھے۔ اقول آپ ایسی
باتیں کرنے سے لوگوں کو مغالطہ دینا چاہتے ہیں بھلا صاحب اس قاعدہ کے جاری کرنے سے ان
بزرگوں کی عزت و مرتبت میں معاذ اللہ کسی طرح نقصان آسکتا ہے ان کے کلام میں تصریح حال یا استمرار
کی کہاں ہے یہ تو صرف آپ کا اجتہاد ہے۔ آپ اپنے ساتھ ان بزرگوں کو ناحق شریک کرتے
ہیں۔ قولہ ہمارے اوپر اللہ و رسول نے یہ فرض نہیں کیا کہ ہم انسانوں کے خود تراشیدہ قواعد صرف ونحو کو
اپنے لئے ایسا رہبر قرار دیں کہ باوجود یکہ اس پر کافی و کامل طور پر کسی آیت کے معنی کھل جائیں اور اس پر
اکابر مومنین اہل زبان کی شہادت بھی مل جائے تو پھر بھی ہم اس قاعدہ صرف ونحو کو ترک نہ کریں۔
اقول یہ بات بھی آپ کی سراسر مغالطہ دہی پر مبنی ہے۔ کافی و کامل طور پر آیت کے معنے کا کھل جانا اور
اس پر ا کا بر مومنین اہل زبان کی شہادت کا ملنا غیر مسلم ہے و وجهه مر انفا فتذكر علاوہ اسکے آپ
نے جو باوجود نہ کھلنے معنے آیت کے اور عدم شہادت اکا بر مومنین اہل زبان کے ایک قاعدہ نحو یہ اجماعیہ کا
محض اپنی بات بنانے کی غرض سے انکار کیا ہے اس سے یہ احتمال قوی پیدا ہوتا ہے کہ جب آپ کو الزام
علوم لغت و صرف و نحو و معانی اصول فقہ و اصول حدیث سے جو کہ خادم کتاب سنت ہیں دیا جاوے گا
المائدة : ۱۱۷ ٢ البقرة: ۴۵

تو آپ فوراً اس قاعدہ کا انکار کر جائیں گے اور یہ بات آپ کی علم و دیانت سے خلاف ہے کیونکہ
اہل علم کو ان علوم سے چارہ نہیں ہے اور ہم کو الفاظ قرآن وحدیث کے معانی موافق لغت و محاورہ عرب
کے سمجھنا ضروری امر ہے ورنہ کسی مسئلہ پر استدلال نہیں ہو سکتا ہے اور یہ امر فی زماننا غیر ممکن ہے کہ خود
عرب میں جا کر ہر لغت و محاورہ اور جمیع قواعد صرف و نحو و معانی وغیرہ کی تحقیق کی جاوے پس اگر آپ کو
کسی اہل اسلام سے مباحثہ کرنا منظور ہے تو پہلے ان دو کاموں سے ایک کام کیجئے اور اگر ایک بھی آپ
قبول نہ کریں گے تو یہ امر آپ کی گریز پر محمول ہوگا یا تو لغت صرف و نحو و معانی واصول فقه واصول حدیث
کی اجماعی باتوں کی تسلیم کرنے کا اقرار کیجئے یا بالفعل مناظرہ سب اہل اسلام سے موقوف کر کے ایک
الگ کتاب علوم مذکورہ میں تصنیف فرمائیے اور جو کچھ اول علموں میں آپ کو ترمیم کرنا ہو وہ کر لیجئے اس
کے بعد مباحثہ کیجئے تا کہ آپ کی مسلّمات سے آپ کو الزام دیا جاوے ورنہ موافق اس طریقہ کے جو
آپ نے اختیار کیا ہے کوئی عاقل کسی عاقل کو الزام نہیں دے سکتا ہے۔ قولہ آپ جانتے ہیں کہ قرآن
کریم میں ان لهذين لسحران کے آیت موجود ہے ۔ اقول اس کا جواب عامہ تفاسیر میں مذکور
ہے۔ عبارت بیضاوی کی اس مقام پر نقل کی جاتی ہے و هذان اسم ان على لغة بلحارث ابن
كعب فانهم جعلوا الالف للتثنية واعربوا المثنى تقديرا وقيل اسمها ضمير الشان
المحذوف و هذان لساحران خبرها وقيل ان بمعنى نعم وما بعدها مبتداء و خبر
فيهما ان اللام لا يدخل خبر المبتداء و قيل اصله انه هذان لهما ساحران فحذف
الضمير و فيه ان الموكد بالام لا يليق به الحذف انتهى - قوله جس میں بجائے ان هذان
کے ان ھذین لکھا ہو۔ ا قول یہ خطائے فاحش ہے صواب یہ ہے کہ جس میں بجائے ان هذين
کے ان ھذان لکھا ہو قولہ آپ کو یاد ہے کہ میرا یہ مذہب نہیں ہے کہ قواعد موجودہ صرف و نحو غلطی
سے پاک ہیں یا ہمہ وجوہ ستم مکمل ہیں ۔ اقول یہ بات اگر قواعد اختلافیہ کی نسبت کہی جاوے تو
مسلّم ہے لیکن قواعد اجماعیہ کی نسبت ایسا کہنا گویا دروازہ الحاد کا کھولنا اور سب احکام شرعیہ کا باطل کرنا
ہے کیونکہ قواعد جب غلط ٹھہرے خود عرب میں جا کر فی زماننا تحقیق لغت و قواعد صرف و نحو غیر ممکن ۔ پس
پابندی قواعد کی باقی نہ رہے گی ہر شخص اپنی ہوا کے موافق قرآن وحدیث کے معنے کرے گا آپ
کو چاہئے کہ قواعد اجماعیہ کے تسلیم کا جلد اشتہار دے دیجئے یا کوئی کتاب لغت وقواعد صرف ونحو
موافق قرآن وحدیث کے اپنے اجتہاد سے بنا کر جلد شائع کیجئے تا کہ انہی قواعد کی بنا پر آپ سے
بحث کی جاوے۔ قولہ قرآن کریم ان کی غلطی ظاہر کرتا ہے اورا کا برصحابہ اس پر شہادت دے رہے
اطه : ۶۴

☆
ہیں۔ اقول سُبْحَنَكَ هُذَا بُهْتَانُ عَظِيمٌ قوله اور اس خیال خام کی نحوست سے آپ کو 19
تمام اکابر کی نسبت بدظنی کرنی پڑی ۔ اقول ۔ آپ ان اکابر کا مطلب نہیں سمجھے ہیں فافهم - قوله
ابھی میں انشاء اللہ تعالیٰ یہ آپ پر ثابت کر دوں گا کہ آیت لیؤمنن بہ آپ کے معنوں پر اس صورت
میں قطعی الدلالہ ٹھہر سکتی ہے جب ان سب بزرگوں کے قطعی الجہالت ہونے پر فتوی لکھا جاوے اور
نعوذ باللہ نبی معصوم کو بھی اس میں داخل کر دیا جاوے۔ اقول توضیح المرام سے معلوم ہوتا ہے کہ آیت
وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ " بتصريح وفات مسیح پر دلالت کرتی ہے صفحہ ۸
میں مرقوم ہے اور قرآن شریف میں اگر چہ حضرت مسیح کے بہشت میں داخل ہونے کا بتصریح کہیں ذکر
نہیں لیکن ان کے وفات پا جانے کا تین جگہ ذکر ہے حاشیہ میں وہ تین آئتیں آپ نے لکھی ہیں ان میں
سے آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ بھی ہے ازالہ الاوہام کے صفحہ ۳۸۵ میں ہے۔ غرض قرآن شریف
میں تین جگہ مسیح کا فوت ہو جانا بیان کیا گیا ہے۔ ازالہ الا و ہام صفحہ ۳۰۶ میں ہے ۔ چوتھی آیت جو مسیح
کی موت پر دلالت کرتی ہے وہ یہ آیت ہے کہ " وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ
موته ، انتھی ۔ جاننا چاہئے کہ آپ کی یہ تقریر بادنی تغیر آپ پر منعکس ہو جاتی ہے۔ تقریر اس کی
یہ ہے کہ آ آیت : لیؤ مننّ کی وفات مسیح پر اس وقت صريحة الدلالة ٹھہر سکتی ہے کہ ان سب بزرگوں
کی جہالت پر فتوی لکھا جاوے نعوذ باللہ نبی معصوم کو بھی ان میں داخل کیا جاوے۔ ورنہ آپ کبھی اور کسی
صورت میں دلالت کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ۔ قولہ اب میں آپ پر واضح کرتا ہوں کہ کیا اکابر
مفسرین نے اس آیت کو حضرت عیسیٰ کے نزول کیلئے قطعی الدلالۃ قرار دیا ہے یا کچھ اور بھی معنے لکھے
ہیں۔ اقول یہ طعن بادنی تغییر آپ پر بھی وارد ہوتے ہیں بلکہ جو آپ نے طعن کی ہے اس سے اشد ہے
یعنی آپ نے فرمایا ہے کہ آیت وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ موت مسیح پر دلالت کرتی ہے اور آپ کی بعض
عبارات سے مستنبط ہوتا ہے کہ یہ دلالت صریحی ہے۔ پس کیا اکابر مفسرین نے اس آیت کو حضرت
عیسی کی وفات پر دلیل ٹھہرایا ہے۔ ایک نے بھی نہیں۔ قولہ کشّاف صفحہ ۱۹۹ میں لیو منن به کی
آیت کے نیچے یہ تفسیر ہے آہ۔ اقول اس عبارت سے صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ مفسرین نے
قطعية الدلالة ہونے کی تصریح نہیں کی اسکے معنے لکھے ہیں لیکن مفسرین کا قطعية الدلالة تصریح نہ
کرنا قطعیت کو باطل نہیں کرتا ہے آپ کے نزدیک انی متوفیک اور فلما تو فیتنی قطعية
الدلالة ہے موت حضرت عیسی علیہ السلام پر حالانکہ مفسرین نے اس آیت کو حضرت عیسی کی موت
لى النور: ١٧ النساء : ۱۶۰ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۶۰۳ “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

۷۰ کے لئے قطعية الدلالة نہیں قرار دیا ہے کچھ اور ہی معنی لکھے ہیں۔ قولہ پھر نو وی میں یہ عبارت
لکھی ہے۔ اقول نووی کی عبارت سے صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ اکثروں نے ضمیر موتہ کی
کتابی کی طرف راجع کی ہے اس سے آپ کے نزدیک بھی قطعية الدلالة میں فرق نہیں ہوتا ہے
کیونکہ آپ کے نزدیک آیت وانی متوفیک و آیت فلما توفيتنى، قطعية الدلالة ہے
وفات مسیح پر ۔ حالانکہ تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے وقال الاكثرون المراد بالوفاة هنا النوم
انتھی ۔ اور ایسا ہی آپ کے نزدیک آیت و ان من اهل الكتاب دلیل صریح ہے وفات مسیح علیہ
السلام پر اور حالانکہ وفات مسیح کا اس میں رایحہ بھی نہیں ہے نہ بر تقدیر اس قول کے جس کو نو وی نے
اکثرین کا قول قرار دیا ہے اور نہ بر تقدیر قول آخر کے جو اس کا مقابل ہے اس کے بعد آپ نے
عبارت مدارک اور بیضاوی و تفسیر مظہری کی نقل کی ہے اور ہر ایک کا ترجمہ کر کے اوراق کو بڑھایا ہے
اور حالانکہ ان سب سے اور کسی امر جدید کا فائدہ نہیں ہے سوائے اسکے ضمیر موتہ میں اختلاف ہے اور
اوپر ثابت ہوا کہ مجرد اختلاف معانی قطعیت و دلالت صریحہ کے مخالف نہیں ہے ورنہ چاہئے کہ آپ
سے ادلہ وفات آیت انی متوفیک اور آیت فلما تو فیتنی اور آیت وان من اهل الكتاب
ادلہ قطعیہ اور دلیل صریح نہ ہوں و هو خلاف ما ادعيتم اور تفسیر مظہری والے کا یہ قول و کیف
يصح هذا التاويل ما ان كلمة ان من اهل الكتاب شامل للموجودين في زمن النبي صلى
الله عليه وسلم - البته سواء كان هذا الحكم خاصا بهم اولا فان حقيقة الكلام للحال
ولا وجه لان يراد به فريق من اهل الكتاب يوجدون حين نزول عیسی علیه السلام مخدوش
ہے اور مخالف ہے عامہ تفاسیر کے کیونکہ کلام کا حال کیلئے حقیقت ہونا اس تقدیر پر ہے کہ کوئی صارف نہ پایا
جاوے اور یہاں نون تاکید صارف موجود ہے اور یہی وجہ ہے اس امر کی اہل کتاب سے ایک فریق
خاص مراد لیا جاوے پس صاحب تفسیر مظہری کا یہ قول لا وجہ کوئی وجہ نہیں رکھتا اور یہ جو تفسیر مظہری
میں ہے اخرج ابن المنذر عن ابى هاشم و عروة قال في مصحف ابی بن کعب وان
من اهل الكتاب الا ليومنن به قبل موتهم مخدوش ہے کہ تفسیر مظہری میں اس قراءت کی پوری
سند مذکور نہیں ابن کثیر نے اس قراءت کو اس طرح پر روایت کیا ہے حدثني اسحاق بن ابراهیم
ابن حبيب الشهيد حدثنا عتاب بن بشير عن خصيف عن سعيد بن جبير عن ابن
عباس وان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته قال هي في قراء ت ابي قبل موتهم
اس میں دوراوی مجروح ہیں اول خصیف دوم عتاب ابن بشیر - خصیف کے ترجمہ میں تقریب میں لکھا

واء
روحانی خزائن جلد
الحق مباحثہ دہلی
ہے صدوق سيىء الحفظ خلط بآخره رمی بالارجاء - میزان میں ہے ضعفه احمد
وقال ابو حاتم تكلم في سوء حفظه وقال احمد ايضا تكلم في الارجاء وقال عثمان
بن عبدالرحمن رأيت على خصيف ثيابا سودا كان على بيت المال انتهى
ملخصا ۔ عتاب کے ترجمہ میں میزان میں مرقوم ہے قال احمد أتى عن خصيف بمناكير
اراها من قبل خصيف قال النسائى ليس بذاك فى الحديث وقال ابن المديني كان
اصحابنا يضعفونه وقال على ضربنا على حديثه انتهى ملخصا - قوله اور بلاشبہ
قراءت شاذه حکم صحیح حدیث کا رکھتی ہے۔ اقول عموماً یہ بات غلط ہے۔ ہاں قراءت شاذہ جو بسند صحیح
متصل که شد وذ و دیگر علل خفیہ غامضہ قادحہ سے خالی ہو البتہ حکم حدیث صحیح کا رکھتی ہے اور ابھی واضح ہوا
کہ اس کی سند میں دور جال مجروح ہیں ۔ قولہ اب فرض کے طور پر اگر قبول کر لیں کہ اگر ابن
عباس اور علی ابن طلحہ اور عکرمہ وغیرہ صحابہ ان معانوں کی سمجھ میں خطا پر تھے اور قراءت ابی ابن
کعب بھی یعنے قبل موتهم کامل درجہ پر ثابت نہیں ۔ تو کیا آپ کے دعوی قطعیۃ الدلالت ہونے
آیت ليؤمنن به پر اس کا کچھ بھی اثر ٹھہرا کیا وہ دعوی جس کے مخالف صحابہ کرام بلند آواز سے
شہادت دے رہے ہیں اور دنیا کی تمام مبسوط تفسیریں باتفاق اس پر شہادت دے رہی ہیں اب
تك قطعية الدلالة ہے۔ اقول نہ صحابہ کا اتفاق خلاف پر ہے اور نہ تمام تفسیروں کا ہاں دو قول
مرجع ضمیر قبل موتہ میں البتہ منقول ہیں اس سے قطعية الدلالة اور صریح الدلالة ہونے
میں فرق نہیں آتا ہے اس کے نظائر کتاب وسنت میں بکثرت موجود ہیں من شاء فليرجع
اليهما علاوہ اس کے اس بنا پر آپ کے ادلہ وفات میں سے آ یت انی متوفیک آیت فلما
توفيتني وآيت وان من اهل الكتاب بھی نہ قطعية الدلالت ٹھہرتی ہے نہ صريحة الدلالة
کیونکہ ان آیات میں چند اقوال منقول ہیں فما هو جوابكم فهو جوابنا - قوله مگر آپ
جانتے ہیں کہ اکابر صحابہ اور تابعین سے کسی گروہ نے آپ کے معنے قبول نہیں کئے ہیں۔ اقول یہ کذب
صریح ہے تحریر اول میں عبارت ابن کثیر نقل کی گئی ہے اس سے ابن عباس وابو مالک وحسن بصری وقتادہ
و عبدالرحمان بن زید بن اسلم وغیر واحد کا اس معنی کو قبول کرنا ثابت ہے اور ابو ہریرہ کا اس معنے کو قبول کرنا
صحیحین میں مصرح ہے۔ ابن کثیر نے کہا ہے کہ یہ معنی بدلیل قاطع ثابت ہیں اور بھی ابن کثیر میں ہے
واولى هذه الاقوال بالصحة القول الاول وهوانه لا يبقى احد من اهل الكتاب بعد نزول
عيسى عليه السلام الا آمن به قبل موته ای قبل موت عیسی علیه السلام ولاشک

ان هذا الذي قاله ابن جرير هو الصحيح المقصود من سياق الآي في تقرير بطلان
ما ادعته اليهود من قتل عیسی و صلبه و تسليم من سلم لهم من النصارى الجهلة
ذالک ۔ انتهی قولہ اور میں نے جو آپ کے قاعدہ نون ثقیلہ کا نام جدید رکھا تو اس کی یہ وجہ ہے
کہ اگر آپ کا یہ قاعدہ تسلیم کر لیا جاوے نعوذ باللہ بقول آپ کے ابن عباس جیسے صحابی کو جاہل نادان
قرار دینا پڑتا ہے۔ اقول میں نے تو وہی معنے جو تمام صحابہ و تابعین و غیر هم سے منقول ہیں اور وہی
قاعدہ جو عامہ مسلمین کا معمول رہا ہے لکھے ہیں البتہ آپ کے مسائل مخترعہ کی بنا پر سارے صحابہ کو جاہل
مانناپڑتا ہے فما هو جو ابكم فهو جوابی علاوہ اس کے اول صحابہ کے کلام میں کہیں تصریح معنے
حال کی نہیں ہے ان کا کلام معنے مستقبل پر بھی محمول ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ تحریر اول میں اس کا اعتراف
کر چکے ہیں باقی رہا یہ امر کہ جن لوگوں نے ضمیر کتابی کی طرف پھیری ہے وہ اس امر میں خطا پر ہیں یہ
کوئی مقام استبعاد نہیں۔ آپ بہت سے صحابہ کو اکثر مسائل میں خطا پر جانتے ہیں۔ قولہ اور قراءت
قبل موتهم کو خواه نخواه افتر اقرار دینا پڑے گا ۔ اقول خواہ مخواہ چہ معنی دارد۔ قراءت مذکورہ
فی الواقع ضعیف ہے لائق احتجاج نہیں ۔ كما مر بيانه انفا ۔ قولہ کیا آپ کا یہ نحوی قاعدہ ان
اکابر کو جاہل قرار دے سکتا ہے اور کیا صدہا مفسرین کو بلکہ ہزار ہا جواب تک یہ معنے کرتے آئے وہ جاہل
مطلق اور آپ کے نحو سے غافل تھے۔ اقول سراسر مبنی سوء فہم پر ہے معنے مذکور کا فساد اس وجہ سے نہیں کہ
وہ مخالف ہے قاعدہ نحو کے بلکہ یہ معنے تو سراسر موافق ہیں قاعدہ نحو کے کیونکہ اس معنے پر تو مضارع صریح
بمعنے استقبال کیا گیا ہے ذرا سوچ کر جواب دیجئے ۔ قولہ کوئی مبسوط تفسیر تو پیش کرو جوان معنوں
سے خالی ہے یا جس نے ان معنوں کو سب سے مقدم نہ رکھا إلی قولہ بلکہ سب کے سب آپ ہی کے
معنوں کو ضعیف ٹھہراتے ہیں۔ اقول دو بڑی تفسیر میں معتبر پرانی پیش کرتا ہوں ایک تفسیر ابن کثیر
دوسری تفسیر ابن جریر که ان دونوں نے معنے مذکور کو مقدم نہیں رکھا اور نہ میرے معنے کو ضعیف کہا بلکہ
صحت کی تصریح کی ہے۔ پس اس مقام پر کذب اس قول کا گالشمس في نصف النهار ظاہر
ہو گیا ۔ قولہ حضرت اس قراءت سے حضرت مسیح ابن مریم کی زندگی کیونکر اور کہاں ثابت ہوئی اب تو
قبل موتہ کے ضمیر سے مسیح کی زندگی ثابت کرنی تھی ۔ اقول یہ قول بھی سوء فہم پر بنی ہے میں نے یہ
نہیں کہا ہے کہ قراءت مذکورہ سے مسیح بن مریم کی زندگی ثابت ہے میں نے تو صرف یہ کہا ہے کہ قراءت
مذکورہ مخالف ہمارے معنے کے نہیں بالجملہ مقصود رفع مخالفت ہے نہ اثبات دعولى وبينهما فرق ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی