اَلْحق مباحثہ دہلی
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قوله ہم نے تفاسیر معتبرہ کے ذریعہ سے اس کی اسناد پیش کر دی ہیں۔ اقول سند میں جو جرح ہے ﴿۷۳)
وہ میں نے اوپر بیان کردی فتذكر قوله بھلا اگر آپ حق پر ہیں تو تیرہ سو برس کی تفسیروں میں
سے کوئی ایسی تفسیر تو پیش کیجئے جو ان معنوں کی صحت پر معترض ہو۔ اقول تفسیر ابن جریر اور تفسیر ابن
کثیر اس معنی کی صحت پر معترض ہیں ۔ قولہ الہامی معنے جو میں نے کئے ہیں وہ در حقیقت ان معنوں
کے معارض نہیں۔ اقول محض غلط ہے کیونکہ الہامی معنے کا مدار اس پر ہے کہ ضمیر موتہ کی راجع
طرف عیسی علم کے ہے اور معنی مذکور کا مدار اس پر ہے کہ ضمیر موتہ کی راجع طرف کتابی کے ہے پس سخت
تعارض و بین تخالف موجود ہے۔ مجھ کو سخت تعجب ہے آپ کی دیانت سے کہ آپ باوجود یکہ ضمیر موتہ کا
مرجع عیسی ہونا اپنی کتب میں تسلیم کر چکے ہیں اور آیت وان من اهل الكتاب وصريحة الدلالة
وفات عیسی پر کہتے ہیں پھر اس اقراری حق سے کیوں اعراض کرتے ہیں اور جَحَدُوا بِهَا
وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ لے کے وعید سے نہیں ڈرتے ۔ قولہ کیونکہ ہمارے نزدیک حال کسی
ٹھہر نے الے زمانہ کا نام نہیں ہے۔ اقول یہ امر مسلم ہے بے م ہے بے شک زمانہ نام مقدار غیر قار کا ہے اور
حال ایک فرد ہے زمانہ کا اور حد حقیقی حال کے باعتبار عرف کے یہی ہے کہ تکلم فعل کے پہلے کا زمانہ تو
ور
اور تکلم فعل - ل کے مبدا سے منتہی تک زمانہ حال ہے اس بنا
ا
ہےاس
ماضی ہے اور تکلم فعل کے بعد کا زمانہ مستقبل ہے اور
پر ظاہر ہے کہ استقبال قریب ہرگز حال نہیں ہو سکتا ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ قول کے تکلم کا زمانہ بعد ہے
زمانہ تکلم فَلَنُوَلِيَنَّک سے پس اس کے استقبال ہونے میں کیا شک ہے۔ قوله جب آپ خود
مستقبل قریب کے قائل ہو گئے اسی طرح وہ بھی قائل ہیں۔ اقول فرق نہ کرنا در میان مستقبل قریب
و حال کے محصلین سے بعید ہے جیسا کہ ماہر علم نحو پر بلکہ قاصر پر بھی مخفی نہیں ہے۔ قولہ یہ تو ہم نے تسلیم کیا
کہ وعدہ ہے مگر یہ کہاں سے ثابت ہے کہ وعدہ آنے والے لوگوں کیلئے خاص ہے۔ اقول یہ کس نے کہا
کہ یہ وعدہ آنے والے لوگوں کیلئے ہی خاص ہے بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ اس کا ایفاء زمانہ آئندہ ہی میں ہو سکتا
ہے نہ حال میں اور اس بات میں جو آپ نے طول کیا ہے اس کو اصل مطلب سے کچھ علاقہ نہیں اور ہم کو اس
سنت اللہ سے ہرگز انکار نہیں کہ مجاہدہ کرنے پر ضرور ہدایت مرتب ہوتی ہے صرف بحث اس میں ہے کہ یہ
سنت اللہ ان آیات وعد ود عید سے ثابت نہیں ہے بلکہ اس کیلئے دوسری آیات دلیل ہیں۔ قولہ اب دیکھئے
کہ ان آیات سے بھی آپ کا دعویٰ قطعية الدلالت ہونا آیت ليؤمنن به کاکس قدر باطل ثابت ہوتا
ہے۔ اقول آیات منافی قطعية الدلالت ہونے آیت ليؤمنن کے نہیں بلکہ آیت ليؤمنن آیات
مذکورہ کے مخصص واقع ہوئی ہے۔ قولہ حلیم وہ ہے جو یبلغ الحلم کا مصداق ہو۔ اقول یہ حصر غیر مسلم
ہے کیونکہ حلیم قرآن مجید میں صفت غلام کی آئی ہے فرمایا اللہ تعالیٰ نے فَبَشِّرْتُهُ بِخُلْمٍ حَلِيمٍ ، اور
غلام کے معنے کودک صغیر کے ہیں کما فی الصراح پس محتمل ہے کہ حلیم اس مقام پر ماخوذ فلم سے
النمل : ۱۵ ۲ الصفت: ۱۰۲
ہو جو آہستگی و بردباری کے معنے میں ہے کما فی الصراح - قاموس میں ہے والحلم بالكسر
الاناءة والعقل جمعه احلام و حلوم و منه ام تامر هم احلامهم وهو حليم جمع حلماء
و احلاما - قوله جب کہ عیسی بن مریم کی حیات ہی ثابت نہیں ہوتی اور موت ثابت ہو رہی ہے تو
عیسی کے حقیقی معنے کیونکر مراد ہو سکتے ہیں۔ اقول اس کلام میں بد و وجہ شک ہے۔ اوّل یہ کہ آیت
وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ سے آپ کے اقرار سے صراحتاً موت ثابت ہے کیونکہ آپ نے تو ضیح المرام و
ازالہ الا وہام میں اقرار کیا ہے کہ ضمیر موتہ کا عیسیٰ کی طرف راجع ہے اور بعد اقرار اس امر کے حیات کا
اقرار لازم آتا ہے کمامر تقريره بحيث لا يحوم حوله شک ۔ دوم بر تقدیر موت بھی نزول خود
حضرت عیسی کا نہ محال عقلی ہے اور نہ محال عادی اور جو چیز محال عادی و عقلی نہ ہو اور مخبر صادق اس کی خبر
دے تو اس سے انحراف جائز نہیں اور احادیث صحیحہ میں نزول عیسی کی خبر متواتر موجود ہے۔ قوله
جب آپ حیات مسیح کو ثابت کر دکھائیں گے تو پھر ان کا نزول بھی مانا جائے گا۔ اقول اس میں کچھ
ملازمہ نہیں بر تقدیر وفات بھی نزول کے نہ ماننے کی کوئی وجہ معقول نہیں ہے۔ قولہ ورنہ بخاری
میں وہ حدیثیں بھی ہیں جن میں ابن مریم کا ذکر کر کے ان سے مراد کوئی مثیل لیا گیا ہے۔ اقول ظاہر
اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سوائے احادیث نزول کے دیگر احادیث بھی بخاری میں ایسی ہیں جن میں
ابن مریم کا ذکر کر کے اس سے مراد اس کا کوئی مثیل لیا گیا ہے پس آپ کو چاہئے کہ براہ عنایت ان
احادیث کو نقل فرمائیے تا کہ اس میں نظر کی جاوے کہ وہاں مثیل مراد لیا گیا ہے یا نہیں ۔ قولہ افسوس
کہ اب تک آپ کچھ پیش نہ کر سکے۔ اقول ۔ افسوس کہ باوجود اسکے کہ آپ کے اقرار سے حیات
مسیح آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ کے صراحة ثابت ہو گئی پھر بھی آپ ایسا فرماتے ہیں۔ انا للہ وانا
اليه راجعون والى الله المشتكى اب سنئے یہ تو آپ کی تحریر کا جواب تر کی بتر کی ہوا اب ایک
نہایت منصفانہ اور فیصلہ کرنے والا جواب دیا جاتا ہے آپ اگر انصاف کے مدعی اور حق کے طالب ہیں تو
اسی جواب کا جواب دیں اور جواب ترکی بترکی سے تعارض نہ کریں ایسا کریں گے تو یقیناً سمجھا جائے گا کہ
آپ فیصلہ کرنا نہیں چاہتے اور احقاق حق سے آپ کو غرض نہیں ہے وہ جواب یہ ہے کہ مرزا صاحب! میں
نے کمال نیک نیتی سے احقاق حق کی غرض سے اپنے ان جملہ دلائل کو جن کو میں اس وقت پیش
کرنا چاہتا تھا یکبارگی قلم بند کر کے آپ کی خدمت میں پیش کر دیا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی
کہہ دیا تھا کہ میرا اصل متمسک اور مستقل دلیل پہلی آیت ہے اور اس کے قطعية الدلالت کے
ثبوت میں قواعد نحو یہ اجماعیہ کو پیش کیا آپ بھی نیک نیت اور طالب حق ہوتے تو اس کے جواب میں
دوصورتوں میں سے ایک صورت اختیار کرتے یا تو میرے جملہ دلائل وجوابات سے تعرض کرتے
اور ان میں سے ایک بات کا جواب بھی باقی نہ چھوڑتے یا صرف میری اصل دلیل سے تعرض فرماتے
اسکے سواکسی بات کے جواب سے معترض نہ ہوتے آپ نے نہ پہلی صورت اختیار کی نہ دوسری بلکہ میری ۷۵
اصلی دلیل کے علاوہ اور باتوں سے بھی تعرض کیا مگر ان کو بھی ادھورا چھوڑا اور بہت سی باتوں کا حوالہ
آئندہ پر چھوڑا اور ان کے مقابلہ میں اپنے دلائل احادیث بخاری وغیرہ کے بیان کو بھی آپ نے آئندہ
پرچہ پر ملتوی کیا اور جو کچھ بیان کیا ایسے انداز سے بیان کیا کہ اصل دلیل سے بہت دور چلے گئے اور
اپنے بیان کو ایسے پیرا یہ میں ادا کیا کہ اس سے عوام دھوکہ کھائیں اور خواص نا خوش ہوں اس کی ایک
مثال آپ کی یہ بحث ہے کہ آپ مدعی نہیں ہیں۔ صاحب من جس حالت میں میں خود مدعی ہو کر دلائل
پیش کر چکا تھا تو آپ کو اس بحث کی کیا ضرورت تھی۔ دوسری مثال یہ ہے کہ حضرت شیخنا و شیخ
الکل کی رائے کا ذکر بے موقع کر کے لوگوں کو پھر جتانا چاہا کہ حضرت شیخ الکل بھی اس بحث میں آپ
کے مخاطب ہیں حالانکہ شیخ الکل کی بحث سے فرار اختیار کر کے آپ نے مجھے مخاطب بحث بنایا تھا لہذا
شیخ الکل کا ذکر میرے خطاب میں محض اجنبی و نا مناسب تھا۔
تیسری مثال یہ ہے کہ آپ نے چند تفاسیر کی عبارات و اقوال بعض صحابہ رضوان اللہ علیہم نقل
کر کے عوام الناس کو یہ جتانا چاہا ہے کہ تمام مفسرین اور عامہ صحابہ و تابعین مسئلہ حیات وفات مسیح میں
آپ کے موافق اور ہمارے مخالف ہیں اور یہ محض مغالطہ ہے کوئی صحابی کوئی تابعی کوئی مفسر اس بات کا
قائل نہیں ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام اس وقت زندہ نہیں ہیں۔
چوتھی مثال آپ کا عوام الناس کو یہ جتانا ہے کہ نون لیؤمنن کو استقبال کے لئے ٹھہرانا تمام
صحابہ و مفسرین کو جاہل قرار دینا ہے جو سراسر آپ کا دھوکا و مغالطہ ہے آپ کی اس قسم کی باتوں کا
میں تین دفعہ تو جواب ترکی بترکی دے چکا آئندہ بھی یہ ہی طریق جاری رہا تو اس سے آپ کو یہ
فائدہ ہوگا کہ اصل بات ٹل جائے گی اور آپ کے اتباع میں آپ کی جواب نویسی ثابت ہو جائے
گی مگر اس میں مسلمانوں کا یہ حرج ہوگا کہ ان پر نتیجہ بحث ظاہر نہ ہوگا اور آپ کا اصل حال نہ کھلے گا
کہ آپ لا جواب ہو چکے ہیں اور اعتقاد وفات مسیح میں خطا پر ہیں اور بات کو ادھر ادھر لیجا کر ٹلا
رہے ہیں لہذا آئندہ آپ کو اس پر مجبور کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کو بحث منظور اور الزام فرار سے
احتراز مد نظر ہے تو زائد باتوں کو چھوڑ کر میری اصل دلیل پر کلام و بحث کو محدود و محصور کریں اور جو
میں نے یہ شہادت قواعد نحو یہ اجماعیہ مضمون آیت کا زمانہ استقبال سے مخصوص ہونا اور بصورت
صحت تخصیص اس مضمون کا وقت نزول مسیح سے مخصوص ہونا ثابت کیا ہے اس کا جواب درصورت
عدم تسلیم قواعد نحو یہ اجماعیہ دو حرفی یہ دیں کہ تمام قواعد نحوی بیکا رو بے اعتبار ہیں یا خاص کر یہ قاعدہ بیکار
غلط ہے اور اس کو فلاں شخص نے غلط قرار دیا ہے اور اس کی غلطی پر قرآن یا حدیث صحیح یا اقوال
۷۰ عرب عرباء سے یہ دلیل ہے اور بجائے اسکے قاعدہ صحیحہ فلاں ہے یا یہ کہ فہم معنی قرآن کیلئے کوئی قاعدہ
مقرر نہیں ہے جس طرح کوئی چاہے قرآن کے معنے گھڑ سکتا ہے اور در صورت تسہ تسلیم قاعدہ اور تسلیم تخصیص
مضمون آیت بزمانہ استقبال اس مضمون کے تخصیص زمانہ نزول مسیح سے فلاں دلیل کی شہادت سے
باطل ہے یا اس تخصیص سے جو فائدہ بیان کیا گیا ہے وہ اور صورتوں اور معنی سے بھی جو بیان کئے گئے
ہیں حاصل ہو سکتا ہے اور اگر مجرد اختلاف مفسرین تفسیر آیت میں اس تخصیص کا مبطل ہو سکتا ہے اور مجرد
اقوال مفسرین آپ کے نزدیک لائق استدلال و استناد ہیں تو آپ مفسرین صحابہ وتابعین کے ان اقوال
کو جو در باب حیات مسیح وارد ہیں قبول کریں یا ان کے ایسے معنے بتاویں جن سے وفات مسیح ثابت ہو۔
ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ جہان کے مفسرین اور جملہ صحابہ و تابعین ہمارے ساتھ ہیں ان میں کوئی اس کا
قائل نہیں مسیح ابن مریم اب زندہ نہیں ہیں آپ ایک صحابی یا ایک تابعی یا ایک امام مفسر سے یہ سند صحیح اگر
یہ ثابت کر دیں کہ حضرت مسیح اب زندہ نہیں ہیں تو ہم دعوی حیات مسیح سے دست بردار ہو جائیں گے۔
لیجئے ایک ہی بات میں بات طے ہوتی ہے اور فتح ہاتھ آتی ہے اب اگر آپ یہ ثابت نہ کر سکے تو ہم سے
جمله مفسرین و صحابہ و تابعین کے اقوال سنیں جن کو ہم آئندہ پرچہ میں نقل کریں گے آپ مانیں یا نہ
مانیں عام ناظرین تو اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس سے نتیجہ بحث نکالیں گے آپ سے ہم کو امید
نہیں رہی کہ آپ اصل مدعا کی طرف آئیں اور زائد باتوں کو چھوڑ کر صرف وہ دو حرفی جواب دیں جو
اس منصفانہ جواب میں آپ سے طلب کیا گیا ہے۔ واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين
والصلوة والسلام على خير خلقه محمد و آله وصحبه اجمعین۔
نمبر ۳
دستخط محمد بشیر عفی عنہ ۲۷ اکتوبر ۱۸۹۱ء
حضرت اقدس مرزا صاحب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدَهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سبحانک ما اعظم شانک تهدی من تشاء و تضل من تشاء و تعلم من تشاء من لدنك
علما - اما بعد اے ناظرین آپ صاحبوں پر واضح ہے کہ حضرت مولوی محمد بشیر صاحب نے مجھ سے
تحریری مباحثہ شروع کر کے اس بات کا ثابت کرنا اپنے ذمہ لیا تھا کہ حضرت عیسی بن مریم زندہ اپنے ﴿۷۷﴾
خاکی جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور آسمان پر اسی خاکی جسم کے ساتھ زندہ موجود ہیں۔
اب اے ناظرین یہ عاجز آپ صاحبوں کی خدمت میں صاف اور سہل اور مختصر طور پر اس بات کو بیان
کرنا چاہتا ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے اپنے اس دعوی کا اپنے تین پر چوں میں کیا ثبوت دیا اور
میری طرف سے اس ثبوت کے باطل اور پیچ اور لغو محض ہونے پر اپنے اس تیسرے پرچہ تک کیا کیا
ثبوت پیش ہوا ہے تا آپ لوگ خود منصف بن کر دیکھ لیں کہ کیا در حقیقت مولوی صاحب نے کسی
قطعية الدلالت آیت سے جیسا کہ ان کا دعوی تھا حضرت مسیح ابن مریم کا خاکی جسم کے ساتھ زندہ ہونا
ثابت کر دکھایا ہے یا وہ ایسے قطعی ثبوت پیش کرنے سے ناکام رہے اور کوئی ایسی آیت پیش نہ کر سکے کہ
جو یقینی اور قطعی طور پر حضرت مسیح کی جسمانی زندگی پر دلالت کرتی ہو اور بنظر تحقیق کوئی دوسرے معنی
مخالف ان معنوں کے اس سے نکل نہ سکتے ہوں ۔
سو میں آپ صاحبوں کو سناتا ہوں کہ اول حضرت مولوی صاحب نے اپنے اس دعوے کی تائید
میں کہ حضرت مسیح جسم خاکی کے ساتھ زندہ ہیں پانچ آیتیں اپنی طرف سے پیش کی تھیں پھر چار آیتوں
کو تو خود اس اقرار کے ساتھ چھوڑ دیا کہ ان سے حضرت مسیح کا جسم خاکی کے ساتھ زندہ ہونا قطعی طور پر
ثابت نہیں ہوتا یعنی یہ کئی احتمال رکھتی ہیں اور قطعية الدلالت نہیں ہیں اور تمام مدار اپنے دعوے کا اس
آیت پر رکھا کہ جو سورت النساء میں موجود ہے اور وہ یہ ہے وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
قَبْلَ مَوْتِه ب مولوی صاحب اس آیت کو حضرت عیسی کی جسمانی زندگی پر قطعية الدلالت قرار
دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اس آیت کے کے قطعی قطعی طعی طور پر یہی میں معنے ہیں کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا
نہیں کہ جو عیسی پر اس کی موت سے پہلے ایمان نہیں لائے گا۔ اور چونکہ اب تک تمام اہل کتاب کیا
عیسائی اور کیا یہودی حضرت عیسیٰ پر سچا اور حقیقی ایمان نہیں لائے بلکہ کوئی ان کو خدا قرار دیتا ہے اور کوئی
ان کی نبوت کا منکر ہے اسلئے ضروری ہے کہ حسب منشاء اس آیت کے حضرت عیسی کو اس زمانہ تک
زندہ تسلیم کر لیا جائے جب تک کہ سب اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں۔ مولوی صاحب اس بات
پر حد سے زیادہ ضد کر رہے ہیں کہ ضرور یہ آیت موصوفہ بالا حضرت مسیح کی جسمانی زندگی پر قطعی طور پر
دلالت کرتی ہے اور یہی صحیح معنے اسکے ہیں کسی دوسرے معنے کا احتمال اس میں ہرگز نہیں اور اس بات کو
قبول کرتے ہیں کہ گو بعض صحابہ اور تابعین اور مفسرین نے اور بھی کتنے معنے اس آیت کے کئے ہیں مگر وہ
معنے صحیح نہیں ہیں۔ کیوں صحیح نہیں ہیں؟ اس کا سبب یہ بتلاتے ہیں کہ اس جگہ لیؤمنن کا صیغہ نون ثقیلہ
ا النساء : ١٦٠
۷۸ کے لگنے کی وجہ سے خالص استقبال کے معنوں میں ہو گیا ہے اور خالص استقبال کے معنے صرف اسی
طریق بیان سے محفوظ رہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کا کسی آئندہ زمانہ میں نازل ہونا قبول کر کے پھر اس
زمانہ کے اہل کتاب کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ سب کے سب حضرت عیسی پر ایمان لے آویں
گے اور فرماتے ہیں کہ جو حضرت ابن عباس وغیرہ صحابہ نے اسکے مخالف معنے کئے ہیں اور قبل موتہ کی
ضمیر کتابی کی طرف پھیر دی ہے یہ معنے ان کی نحو کے اجماعی قاعدہ کے مخالف ہیں۔ کیوں مخالف ہیں؟
اس وجہ سے کہ ایسے معنوں کے کرنے سے لفظ لیؤ من کا خالص استقبال کیلئے مخصوص نہیں رہتا۔ سو
مولوی صاحب کی اس تقریر کا حاصل کلام یہ معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ ابن عباس اور عکرمہ اور ابی ابن کعب کو
وغیرہ صحابہ خو نہیں پڑھے ہوئے تھے اور نحو کے وہ اجماعی قواعد جو مولوی صاحب کو معلوم ہیں انہیں معلوم
نہیں تھے اسلئے وہ ایسی صریح غلطی میں ڈوب گئے جو انہیں وہ قاعدہ یاد نہ رہا جس پر تمام منحویوں کا اجماع
اور اتفاق ہو چکا تھا بلکہ انہوں نے اپنی زبان کا قدیمی محاورہ بھی چھوڑ دیا جس کی پابندی طبعاً ان کی
فطرت کے لئے لازم تھی۔ ناظرین برائے خدا غور فرماویں کہ کیا مولوی صاحب اس بات کے مجاز ٹھہر
سکتے ہیں کہ ابن عباس جیسے جلیل الشان صحابی کو نحوی غلطی کا الزام دیویں۔ اور اگر مولوی صاحب نحوی
غلطی کا ابن عباس پر الزام قائم نہیں کرتے تو پھر کیا کوئی اور بھی وجہ ہے جس کے رو سے مولوی
صاحب کے خیال میں ابن عباس کے وہ معنے اس آیت متنازع فیہ میں رد کے لائق ہیں جن کی تائید
میں ایک قراءت شادہ بھی موجود ہے یعنی قبل موتهم فرض کرو کہ وہ قراءت بقول حضرت مولوی
صاحب ایک ضعیف حدیث ہے مگر آخر حدیث تو ہے۔ یہ تو ثابت نہیں ہوا کہ وہ کسی مفتری کا افترا ہے
پس وہ کیا ابن عباس کے معنوں کو ترجیح دینے کیلئے کچھ بھی اثر نہیں ڈالتی یہ کس قسم کا تحکم ہے کہ ایسا خیال
کیا جائے کہ ابن عباس کے یہ معنی نحوی قاعدہ کے مخالف ہیں اور قراءت قبل موتهم کسی راوی کا
افترا ہے۔ ابن عباس اور عکرمہ پر یہ الزام دینا کہ وہ نحوی قاعدہ سے بے خبر تھے میری سمجھ میں نہیں آتا
کہ کیا مولوی صاحب یا کسی اور کا حق ہے کہ ان بزرگوں پر ایسا الزام رکھ سکے جن کے گھر سے ہی نخونکلی
ہے۔ ظاہر ہے کہ نحو کو ان کے محاورات اور ان کے فہم کی تابع ٹھہرانا چاہئے نہ کہ ان کی بول چال اور ان
کے فہم کا محک اپنی خود تراشیدہ نحو کو قراردیا جائے۔
اب اگر مولوی صاحب اپنی ضد کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتے اور ابن عباس اور عکرمہ کو
نجو کے اجماعی قاعدہ سے بے خبر ٹھہراتے ہیں اور قراءت ابی بن کعب کو بھی جو قبل موتهم ہے بکلی ۷۹
مردود اور متحقق الافترا خیال کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ صرف ان کے دعوے سے ہی یہ ان کا بہتان قابل
تسلیم نہیں ٹھہر سکتا بلکہ اگر وہ اپنے معنوں کو قطعیۃ الدلالت بنانا چاہتے ہیں تو ان پر فرض ہے کہ ان
دونوں باتوں کا قطعی طور پر پہلے فیصلہ کر لیں۔ کیونکہ جب تک ابن عباس اور عکرمہ کے مخالفانہ معنوں
میں احتمال صحت باقی ہے اور ایسا ہی گو حدیث قراءت شاذه بقول مولوی صاحب ضعیف ہے مگر احتمال
صحت رکھتی ہے تب تک مولوی صاحب کے معنے باوجود قائم ہونے ان تمام احتمالات کے کیونکر قطعی ٹھہر
سکتے ہیں۔ ناظرین آپ لوگ خود سوچ لیں کہ قطعی معنے تو انہی معنوں کو کہا جاتا ہے جن کی دوسری وجوہ
سرے سے پیدا نہ ہوں یا پیدا تو ہوں ۔ لیکن قطعیت کا مدعی دلائل شافیہ سے ان تمام مخالف معنے کو توڑ
دے۔ لیکن مولوی صاحب نے اب تک ابن عباس اور عکرمہ کے معنوں اور قبل موتهم کی قراءت کو
توڑ کر نہیں دکھلایا ان کا توڑنا تو صرف ان دو باتوں میں محدود تھا اول یہ کہ مولوی صاحب صاف بیان
سے کرد۔ اس بات کو ثابت کر دیتے کہ ابن عباس اور عکرمہ ان کے اجماعی قاعدہ نحو سے بکلی بے خبر اور غافل
تھے اور انہوں نے سخت غلطی کی کہ اپنے بیان کے وقت نحو کے قواعد کو نظر انداز کر دیا۔ دوسرے مولوی
صاحب پر یہ بھی فرض تھا کہ قراءت شاذه قبل موتهم کے راوی کا صریح افترا ثابت کرتے اور یہ
ثابت کر کے دکھلاتے کہ یہ حدیث موضوعات میں سے ہے۔ مجرد ضعف حدیث کا بیان کرنا اس کو بکلی
اثر سے روک نہیں سکتا ۔ امام بزرگ حضرت ابو حنیفہ فخر الائمہ سے مروی ہے کہ میں ایک ضعیف حدیث
کے ساتھ بھی قیاس کو چھوڑ دیتا ہوں ۔ اب کیا جس قدر حدیثیں صحاح ستہ میں بباعث بعض راویوں کے
قابل جرح یا مرسل اور منقطع الاسناد ہیں وہ بالکل پایۂ اعتبار سے خالی اور بے اعتبار محض ہیں؟ اور کیا وہ
محد ثین کے نزدیک موضوعات کے برابر مجھی گئی ہیں؟
ناظرین متوجہ ہو کر سنواب میں اس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہوں کہ اگر فرض کے طور پر ابن عباس
اور عکرمہ اور مجاہد اور ضحاک وغیرہ کے معنے جو مخالف مولوی صاحب کے معنوں کے ہیں غلط ٹھہرائے
جاویں اور قبول کیا جائے کہ یہ تمام اکابر اور بزرگ مولوی صاحب کے اجماعی قاعدہ نحو سے عمداً یا سہواً
باہر چلے گئے تو پھر بھی مولوی صاحب کے معنے قطعية الدلالت نہیں ٹھہر سکتے ۔ کیوں نہیں ٹھہر سکتے ؟
اس کی وجوہ ذیل میں لکھتا ہوں ۔
(۱) اول یہ کہ مولوی صاحب کے ان معنوں میں کئی امور ہنوز قابل بحث ہیں جن کا وہ یقینی
۸۰ طور پر فیصلہ نہیں کر سکے اور نہ ان کا ایک ہی معنوں پر قطعية الدلالت ہونا بپایہ ثبوت پہنچا چکے ہیں۔
از انجملہ ایک یہ کہ اہل الکتاب کا لفظ اکثر قرآن کریم میں موجودہ اہل کتاب کیلئے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھے بیان فرمایا گیا ہے اور ہر ایک ایسی آیت کا جس میں اہل کتاب کا ذکر
ہے وہی مصداق اور شان نزول قرار دیئے گئے ہیں۔ پھر مولوی صاحب کے پاس باوجود اس دوسرے
معنے ابن عباس اور عکرمہ کے کونسی قطعی دلیل اس بات پر ہے کہ اس ذکر اہل کتاب سے وہ لوگ قطعاً
باہر رکھے گئے ہیں اور کون سی حجت شرعی یقینی قطعية الدلالت اس بات پر ہے کہ اہل کتاب سے مراد
اس زمانہ نامعلوم کے اہل کتاب ہیں جس میں تمام وہ لوگ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے۔
از انجملہ ایک یہ کہ مولوی صاحب نے تعیین مرجع ليؤمنن بہ میں کوئی قطعی ثبوت پیش نہیں کیا۔
کیونکہ تفسیر معالم التنزیل وغیرہ تفاسیر معتبرہ میں حضرت عکرمہ وغیرہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے یہ بھی روایت
ہے کہ ضمیر بہ کی جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھرتی ہے اور یہ روایت قوی ہے کیونکہ مجرد
مسیح ابن مریم پر ایمان لانا موجب نجات نہیں ٹھہر سکتا۔ ہاں خاتم الانبیاء پر ایمان لانا بلا شبہ موجب
نجات ہے کیونکہ وہ ایمان تمام نبیوں پر ایمان لانے کو مستلزم ہے۔ پس اگر حضرت عیسیٰ کو بہ کے ضمیر کا
مرجع ٹھہرایا جائے تو اس کا فساد ظاہر ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی اہل کتاب شرک سے توبہ کر کے
صرف حضرت عیسی کی رسالت اور عبدیت کا قائل ہو لیکن ساتھ اس کے ہمارے سید و مولی حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت سے قطعاً منکر ہو تو کیا وہ اسی ایمان سے نجات پاسکتا ہے ہرگز
نہیں ۔ پھر یہ ضمیر بہ کی حضرت عیسیٰ کی طرف آپ کے معنوں کے رو سے کیونکر پھر سکتی ہے۔ اگر یہ
تثنیہ کی ضمیر ہوتی تو ہم یہ خیال کر لیتے کہ اس میں حضرت عیسی بھی داخل ہیں لیکن ضمیر تو واحد کی ہے
صرف ایک کی طرف پھرے گی اور اگر وہ ایک بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی دوسرا ٹھہرایا
جائے تو معنے فاسد ہوتے ہیں۔ لہذا بالضرورت ماننا پڑا کہ اس ضمیر کا مرجع ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔ اس صورت میں موتہ کی ضمیر کتابی کی طرف پھیری جائے گی۔
اگر آپ اس جگہ یہ اعتراض کریں کہ ایسے معنوں سے لیؤمنن کا لفظ استقبال کے خالص معنوں
میں کیونکر رہے گا تو میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ جیسے آپ کے معنوں میں رہا ہوا ہے۔ اس وقت ذرہ
آپ متوجہ ہو کر بیٹھ جائیں اور اس قادر سے مدد چاہیں جو سینوں کو کھولتا اور دلوں میں سچائی کا نور
نازل کرتا ہے۔ حضرت سنیئے آپ اس آیت کے یہ معنے کرتے ہیں کہ ایک زمانہ قبل موت عیسی کے ایسا ﴾
آئے گا کہ اس زمانہ کے موجودہ اہل کتاب سب کے سب حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے۔ اور
بموجب روایت عکرمه برعایت آپ کے نحوی قاعدہ کے یہ معنے ٹھہریں گے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ
اس زمانہ کے موجودہ اہل کتاب سب کے سب نبی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی موت سے پہلے
ایمان لے آئیں گے جس ایمان کے طفیل مسیح ابن مریم پر بھی ایمان لانا انہیں نصیب ہو جائے گا۔اب
حضرت الله جلشانہ سے ڈر کر فرمائیے کہ کیا آپ کے قطعية الدلالت ہونے کا دعوی بکلی نابود
ہو گیا۔ یا ابھی کچھ کسر باقی ہے۔ آپ خوب سوچ کر اور دل کو تھام کر بیان فرماویں۔ کہ آپ کی طرز
تاویل میں کونسی خالص استقبال کی علامت خاص طور پر پائی جاتی ہے جو اس تاویل میں وہ نہیں پائی
جاتی ۔ ناظرین برائے خدا آپ بھی ذرا سوچیں۔ بہت صاف بات ہے ذرہ توجہ فرماویں۔ اے
ناظرین آپ لوگ جانتے ہیں کہ کئی دن سے مولوی صاحب کی یہی بحث لگی ہوئی تھی اور فقط اسی بات پر
ان کی ضد تھی کہ لفظ لیؤمنن لام اور نون ثقیلہ کی وجہ سے خالص استقبال کے معنوں میں ہو گیا ہے۔ اور
مولوی صاحب اپنے گمان میں یہ سمجھ رہے تھے کہ خالص استقبال صرف اس طور کے معنے کرنے سے متحقق
ہوتا ہے کہ قبل موتہ کی ضمیر مسیح ابن مریم کی طرف پھیریں اور اس کی حیات کے قائل ہو جائیں ۔ اور اب
اے بھائیو میں نے ثابت کر کے دکھلا دیا کہ خالص استقبال کیلئے یہ ضروری نہیں کہ قبل موتہ کی ضمیر
حضرت عیسیٰ کی طرف پھیری جائے بلکہ اس جگہ حضرت عیسیٰ کی طرف ضمیر بہ اور ضمیر قبل موتہ پھیر نے
سے معنے ہی فاسد ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ فقط عیسی پر ایمان لانا نجات کے لئے کافی نہیں۔ بلکہ سچے اور واقعی
معنے اس طرز پر یہی ہیں کہ ضمیر بہ کی ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھیری جائے
اور ضمیر قبل موتہ کی کتابی کی طرف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں خود حضرت عیسی وغیرہ
انبیاء سب ہی آجائیں گے ۔ نام احمد نام جملہ انبیا است + چونکہ ندا آمد نود ہم نزد ماست ۔ بھائیو برائے
خدا خود سوچ لو کہ ان معنوں میں اور حضرت مولوی صاحب کے معنوں میں خالص مستقبل ہونے میں
برابری کا درجہ ہے یا ابھی کچھ کسر باقی ہے۔ بھائیو میں محض للہ آپ لوگوں کے سمجھانے کیلئے پھر دوہرا
کر کہتا ہوں کہ مولوی صاحب آیت ليؤمنن بہ کے معنے یوں کرتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ
اس زمانہ کے موجودہ اہل کتاب حضرت عیسیٰ کی موت سے پہلے سب کے سب ان پر ایمان لے آئیں
گے۔ اور میں حسب روایت حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ جیسا کہ معالم وغیرہ میں لکھا ہے۔ مولوی صاحب
۸۲ کی ہی طرز پر یہ معنے کرتا ہوں کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے سب موجودہ اہل کتاب اپنی
موت سے پہلے ہمارے نبی کریم صلعم پر ایمان لے آئیں گے۔ بھائیو برائے خدا ذرہ نظر ڈال کر
دیکھو کہ کیا خالص استقبال میری تاویل اور مولوی صاحب کی تاویل میں برابر درجہ کا ہے یا ابھی فرق
رہا ہوا ہے۔ اب بھائیو انصاف دیکھو کہ ان معنوں میں بہ نسبت مولوی صاحب کے معنوں کے کس قدر
خوبیاں جمع ہیں۔ وہ اعتراض جو مولوی صاحب کی طرز پر ضمیر بہ کے تعین مرجع میں ہوتا تھا۔ وہ اس
جگہ نہیں ہو سکتا ۔ قراءت شاذہ اس تاویل کی مؤید ہے۔ اور بایں ہمہ خالص استقبال موجود ہے۔
اب اے حاضرین مبارک ۔ مولوی صاحب کے دعویٰ قطعیت کا بھانڈا پھوٹ گیا مگر تعصب اور
طرف داری سے خالی ہو کر غور کرنا ۔ مولوی صاحب نے اس بحث حیات مسیح کا حصر پانچ دلیلوں پر کیا
تھا۔ چار دلیلوں کو تو انہوں نے خود چھوڑ دیا اور پانچویں کو خدا تعالیٰ نے حق کی تائید کر کے نیست و نابود
کیا ۔ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ۱۵ اب اے حاضرین ۔ اے
خدا تعالیٰ کے نیک دل بندو ۔ سوچ کر دیکھو اور ذرہ اپنے فکر کو خرچ کر کے نگاہ کرو کہ حضرت مولوی
محمد بشیر صاحب کا کیا دعوی تھا۔ یہی تو تھا کہ آیت لیؤمنن بہ کے وہ سچے اور صحیح معنے ٹھہر سکتے ہیں جن
میں لفظ ليؤمنن کو خالص مستقبل ٹھہرایا جائے اور مولوی صاحب نے اپنے مضمون کے صفحوں کے
صفحے اسی بات کے ثابت کرنے کیلئے لکھ مارے کہ نون ثقیلہ مضارع کے آخر مل کر خالص مستقبل کے
معنوں میں لے آتا ہے۔ اسی دھن میں مولوی صاحب نے حضرت ابن عباس کے معنوں کو قبول نہیں
کیا اور یہ عذر پیش کیا کہ وہ معنے بھی نحویوں کے اجماعی عقیدہ کے برخلاف ہیں۔ سو ہم نے مولوی
صاحب کی خاطر سے ابن عباس کے معنوں کو پیش کرنے سے موقوف رکھا اور روایت عکرمہ کی بنا پر وہ
معنے پیش کئے جو خالص مستقبل ہونے میں بکلی مولوی صاحب کے معنوں سے ہمرنگ اور ان نقصوں
سے مبرا ہیں جو مولوی صاحب کے معنوں میں پائے جاتے ہیں ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ مسیح پر ایمان
لانے کے وقت ہمارے سید و مولا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری ہے اور اس کے
ضمن میں ہر یک نبی پر ایمان لانا داخل ہے۔ پھر کیا ضرورت ہے کہ اس ایمان کے لئے حضرت مسیح
کو آسمانوں کے دارالسرور سے اس دارالا بتلا میں دوبارہ لایا جائے ۔ مثلاً دیکھئے کہ جو لوگ بقول
آپ کے آخری زمانہ میں آنحضرت صلعم پر ایمان لائیں گے یا اب ایمان لاتے ہیں ۔ کیا ان کے
بنی اسرائیل: ۸۲
ایمان کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لے آئیں۔ پس ایسا ہی یقین ۸۳
کیجئے کہ حضرت مسیح پر ایمان لانے کیلئے بھی دوبارہ ان کا دنیا میں آنا ضروری نہیں اور ایمان لانے اور
دوبارہ آنے میں کچھ تلازم نہیں پایا جاتا اور اگر آپ اپنی ضد نہ چھوڑیں اور ضمیر لیؤمنن بہ کو
خواہ نخواہ حضرت عیسی کی طرف ہی پھیرنا چاہیں باوجود اس فساد معنے کے جس کا نقصان آپ کی طرف
عائد ہے۔ ہماری طرز بیان کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ ہمارے طور پر برعایت خالص استقبال کے پھر
اس کے یہ معنے ہوں گے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس زمانہ کے سب اہل کتاب اپنی موت سے پہلے
حضرت عیسی پر ایمان لے آویں گے۔ سو یہ معنے بھی خالص استقبال ہونے میں آپ کے معنے کے
ہم رنگ ہیں کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ ابھی تک وہ زمانہ نہیں آیا جو سب کے سب موجودہ اہل کتاب
حضرت عیسی پر یا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایم لم پر ایمان لے آئے ہوں ۔ لہذا خالص استقبال کے رنگ
میں اب تک یہ پیشگوئی موافق ان معنوں کے چلی آتی ہے۔ اب اگر ہماری اس تاویل میں آپ کوئی
جرح کریں گے تو وہی جرح آپ کی تاویل میں ہوگی ۔ یہاں تک کہ آپ پیچھا چھڑا نہیں سکیں گے۔
جن باتوں کو آپ اپنے پرچوں میں قبول کر بیٹھے ہیں انہیں کی بنا پر میں نے یہ تطبیق کی ہے۔ اور جس طرز
سے آپ نے آخری زمانہ میں اہل کتاب کا ایمان لانا قرار دیا ہے اسی طرز کے موافق میں نے آپ کو
ملزم کیا ہے اور اسی خالص استقبال کے موافق خالص استقبال پیش کر دیا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ صحابہ
کے وقت سے اس آیت کو ذوالوجوہ قرار دیتے چلے آئے ہیں۔ ابن کثیر نے زیر ترجمہ اس آیت کے یہ
لکھا ہے قال ابن جریر اختلف اهل التاویل فی معنی ذلک فقال بعضهم معنى ذلك
وان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته - یعنی قبل موت عيسى وقال آخرون یعنی
بذلك وان من اهل الكتاب إلا ليؤمنن بعيسى قبل موت الكتابي ذكر من كان يوجه
ذلك الى انه اذا عاين علم الحق من الباطل۔ قال على بن ابي طلحة عن ابن عباس
في الآية قال لا يموت يهودى حتى يومن بعیسی و گذاروی ابوداؤد الطيالسي عن
شعبة عن ابي هارون الغنوى عن عكرمة عن ابن عباس فهذه كلها اسانيد صحيحة
الى ابن عباس وقال آخرون معنى ذلك وان من اهل الكتاب إلا ليؤمنن
۸۴) بمحمد قبل موت الكتابی یعنی اس آیت کے معنے میں اہل تاویل کا اختلاف چلا آیا ہے ۔
کوئی ضمیر قبل موتہ کی عیسی کی طرف پھیرتا ہے اور کوئی کتابی کی طرف اور کوئی یہ کی ضمیر حضرت عیسی
کی طرف پھیرتا ہے اور کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ۔ پس گو ابن جریر یا ابن کثیر کا اپنا
مذہب کچھ ہو یہ شہادت تو انہوں نے بڑی بسط سے بیان کر دی ہے کہ اس آیت کے معنے اہل تاویل
میں مختلف فیہ ہیں اور ہم اوپر ثابت کر آئے ہیں ئے ہیں کہ مسیح ابن مریم کے نزول اور حیات پر قطعی دلالت
اس آیت کی ہر گز نہیں اور یہی ثابت کرنا تھا۔
اب بعد اس کے کسی قدر بطور نمونہ مسیح ابن مریم کی وفات پر دلائل لکھے جاتے ہیں واضح ہو کہ
قرآن کریم میں يُعينَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ الى ۳ موجود ہے۔ قرآن کریم
کے عموم محاورہ پر نظر ڈالنے سے قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ تمام قرآن میں تو فی کا لفظ قبض
روح کے معنوں میں مستعمل ہوا ہے۔ یعنی اس قبض روح میں جوموت کے وقت ہوتا ہے دو جگہ
قرآن کریم میں وہ قبض روح بھی مراد لیا ہے جو نیند کی حالت میں ہوتا ہے۔ لیکن اس جگہ قرینہ قائم
کر دیا ہے جس سے سمجھا گیا ہے کہ حقیقی معنے تو فی کے موت لئے ہیں ۔ اور جو نیند کی حالت میں
قبض روح ہوتا ہے وہ بھی ہمارے مطلب کے مخالف نہیں ۔ کیونکہ اسکے تو یہی معنے ہیں کہ کسی وقت
تک انسان سوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی روح کو اپنے تصرف میں لے لیتا ہے اور پھر انسان جاگ
اٹھتا ہے سو یہ وقوعہ ہی الگ ہے اس سے ہمارے مخالف کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ بہر حال جب کہ
قرآن میں لفظ تو فی کا قبض روح کے معنوں میں ہی آیا ہے اور احادیث میں ان تمام مواضع میں
جو خدا تعالیٰ کو فاعل ٹھہرا کر اس لفظ کو انسان کی نسبت استعمال کیا ہے جا بجا موت ہی معنے لئے ہیں ۔ تو
بلا شبہ یہ لفظ قبض روح اور موت کیلئے قطعیۃ الدلالت ہو گیا۔ اور بخاری جو اصح الکتب ہے اس میں
بھی تفسیر آیت فلما تو فیتنی کی تقریب میں متوفیک کے معنے ممیتک لکھا ہے۔اور یہ
بات ظاہر ہے کہ موت اور رفع میں ایک ترتیب طبیعی واقع ہے ہر ایک مومن کی روح پہلے فوت ہوتی
ہے پھر اس کا رفع ہوتا ہے۔ اسی ترتیب طبعی پر یہ ترتیب وضعی آیت کی دلالت کر رہی ہے کہ پہلے
انی متوفیک فرمایا اور پھر بعد اسکے رافعک کہا اور اگر کوئی کہے کہ رافعک مقدم اور متوفیک
مؤخر ہے۔ یعنی رافعک آیت کے سر پر اور متوفیک فقره جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا کے بعد اور بیچ میں یہ فقرہ محذوف ہے ثم منزلك الى الارض سو یہ
ان یہودیوں کی طرح تحریف ہے جن پر بوجہ تحریف کے لعنت ہو چکی ہے کیونکہ اس صورت میں اس
ا آل عمران : ۵۶