اَلْحق مباحثہ دہلی

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آیت کو اس طرح پر زیروز بر کرنا پڑے گا۔ یا عیسی انی رافعک الی السماء و مطهرک
من الذين كفروا وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيمة ثم
منزلك الى الارض و متوفیک اب فرمائیے کیا اس تحریف پر کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل مل
سکتی ہے۔ یہودی بھی تو ایسے ہی کام کرتے تھے کہ اپنی رائے سے اپنی تفسیروں میں بعض آیات کے
معنے کرنے کے وقت بعض الفاظ کو مقدم اور بعض کو مؤخر کر دیتے تھے جنکی نسبت قرآن مجید میں یہ
آیت موجود ہے کہ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِہ کے ان کی تحریف ہمیشہ لفظی نہیں تھی بلکہ
معنوی بھی تھی ۔ سوایسی تحریفوں سے ہر یک مسلمان کو ڈرنا چاہئے ۔ اگر کسی حدیث صحیح میں ایسی تحریف
کی اجازت ہے تو بسم اللہ وہ دکھلائیے۔ غرض آیت یا عیسی انی متوفیک میں اگر قرآن کریم کا
عموم محاورہ ملحوظ رکھا جائے اور آیت کو تحریف سے بچایا جائے تو پھر موت کے بعد اور دوسرے معنے کیا
نکل سکتے ہیں ۔ یہ بات بھی یادرکھنے کے لائق ہے کہ آیت میں رَافِعُكَ إِلَی وارد ہے رافعک
إلى السماء وارد نہیں ۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ روح کوئی مکانی چیز نہیں ہے بلکہ اسکے تعلقات
مجهول الكنہ ہوتے ہیں ۔ مرنے کے بعد ایک تعلق روح کا قبر کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور کشف قبور
کے وقت ارباب مکاشفات پر وہ تعلق ظاہر ہوتا ہے کہ صاحب قبور اپنی اپنی قبروں میں بیٹھے ہوئے نظر
آتے ہیں۔ بلکہ ان سے صاحب کشف کے مخاطبات و مکالمات بھی واضح ہو جاتے ہیں ۔ یہ بات
احادیث صحیحہ سے بھی بخوبی ثابت ہے۔ صلوۃ فی القبر کی حدیث مشہور ہے اور احادیث سے
ثابت ہے کہ مردے جوتی کی آواز بھی سن لیتے ہیں اور السّلام علیکم کا جواب دیتے ہیں باوجود
اسکے ایک تعلق ان کا آ ان کا آسمان سے بھی ہوتا ہے اور اپنے نفسی نقطہ کے مکان پرا اپنے نفسی نقطہ کے مکان پر ان کا تمثل مشاہدہ
میں آتا ہے اور ان کا رفع مختلف درجات سے ہوتا ہے بعض پہلے آسمان تک رہ جاتے ہیں بعض
دوسرے تک بعض تیسرے تک لیکن موت کے بعد رفع روح بھی ضرور ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیث صحیح
اور آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ا صریح اشارہ کر رہی ہے لیکن ان کا آسمان پر ہونا یا
قبروں میں ہونا ایک مجهول الكنه امر ہے۔ عنصری خاکی جسم تو ان کے ساتھ نہیں ہوتا کہ خاکی
اجسام کی طرح ایک خاص اور حیز اور مکان میں ان کا پایا جانا ضروری ہو۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے
رَافِعُكَ إِلَيَّ فرمایا رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ نہیں کہا کیونکہ جو لوگ فوت ہو جاتے ہیں وہ خاص طور پر
ل المائدة : ۲۱۴ الاعراف: ۴۱

۸۶ کسی مکان کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے بلکہ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ !
ہوتے ہیں۔ یعنی اگر ان کا کوئی خاص مکان ہے تو یہی مکان ہے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا مکان جو
حسب استعداد ان کو ملتا ہے اب جب کہ قرآن کریم میں رافعک الی ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ
میں تجھ کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ اگر جسمانی طور پر رفع مراد لیا جائے تو سخت اشکال پیش آتا
ہے۔ کیونکہ احادیث صحیحہ بخاری سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح معہ اپنے خالہ زاد بھائی کے دوسرے
آسمان پر ہیں۔ تو کیا خدا تعالیٰ دوسرے آسمان میں بیٹھا ہوا ہے تا دوسرے آسمان میں ہونا رافعک
الی کا مصداق ہو جائے ۔ بلکہ اس جگہ روحانی رفع مراد ہے جس کا حسب مراتب ایک خاص آسمان
سے تعلق ہے۔ بخاری میں حدیث معراج کی پڑھو اور غور سے دیکھو۔ اب خلاصہ کلام یہ کہ ان تمام
وجوہات کی رو سے قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہے کہ حضرت عیسی وفات پاگئے ہیں بلا شبہ آیت انی
مُتَوَفِّیک حضرت عیسی کی وفات پر قطعية الدلالت ہے۔ عموم محاورہ قرآن شریف کا اسی پر
دلالت کرتا ہے۔ بخاری میں حضرت ابن عباس کی روایت سے متوفیک کے معنے ممیتک لکھے
ہیں اور بخاری نے کسی صحابی کی روایت سے کوئی دوسرے متوفیک کے معنے ہرگز اپنی صحیح میں نہیں
لکھے اور نہ مسلم نے لکھے ہیں۔ بلکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔ کہ خدا تعالیٰ کے فاعل ہونے اور انسان
کے مفعول ہونے کی حالت میں بجر قبض روح کے اور کوئی معنے نہیں ہو سکتے ۔ اسی بنا پر میں نے ہزار
روپیہ کا اشتہار بھی دیا ہے۔ اب اگر یہ آیت مسیح ابن مریم کی وفات پر قطعية الدلالت نہیں تو دلائل
مذکورہ بالا اور نیز دلائل مفصلہ مبسوطہ ازالہ اوہام کا جواب دینا چاہئے تا آپ کو ہزار روپیہ بھی مل جائے
اور اپنے بھائیوں میں علمی شہرت بھی حاصل ہو جائے ۔
دوسری دلیل مسیح ابن مریم کی وفات پر خود جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث
ہے جس کو امام بخاری اپنی کتاب التفسیر میں اسی غرض سے لایا ہے کہ تا یہ ظاہر کرے کہ لما
تو فیتنی کے معنے لَمَّا اَمَتَنِی ہے اور نیز اسی غرض سے اس موقعہ پر ابن عباس کی روایت سے
متوفیک ممیتک کی بھی روایت لایا ہے تا ظاہر کرے کہ لما تو فیتنی کے وہی معنی ہیں جو
انی متوفیک کے معنی ابن عباس نے ظاہر فرمائے ہیں ۔ اس مقام پر بخاری کو غور سے دیکھ کر ا دنی
درجہ کا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے کہ تو فیتنی کے معنی امتنی ہیں یعنی تو نے مجھے مار دیا۔ اس میں تو کچھ شبہ
ل القمر : ۵۶

نہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ کا مزار موجود ہے۔ پھر ۸۷
جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی لفظ فلما تو فیتنی کا حدیث بخاری میں اپنے لئے
اختیار کیا ہے اور اپنے حق میں ویسا ہی استعمال کیا ہے جیسا کہ وہ حضرت عیسی کے حق میں مستعمل تھا تو
کیا اس بات کو سمجھنے میں کچھ کسر رہ گئی کہ جیسا کہ آنحضرت صلعم وفات پاگئے ویسا ہی حضرت مسیح ابن
مریم بھی وفات پا گئے ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم کی آیات اور مفہوم آیات میں کسی طور سے
تحریف جائز نہیں ۔ اور جو کچھ اصل منشاء اور اصل مفہوم اور اصل مراد ہر یک لفظ کی ہے اس سے عمداً
اس کو اور معنوں کی طرف پھیر دینا ایک الحاد ہے جس کے ارتکاب کا کوئی نبی یا غیر نبی مجاز نہیں ہے
اسلئے کیونکر ہو سکتا ہے کہ نبی معصوم بجز حالت تطابق کلی کے جو فی الواقع مسیح کی وفات سے اس کی
وفات کو تھی لفظ فلما تو فیتنی کو اپنے حق میں استعمال کر سکتا اور نعوذ باللہ تحریف کا مرتکب ہوتا بلکہ
ہمارے سید ومولی صلی اللہ علیہ وسلم امام المعصو مین وسید المحفوظین نے (روحی فداء سبيله ) لفظ
فلما توفیتنی کا نہایت دیانت وامانت کے ساتھ انہیں مقررہ معینہ معنوں کے ساتھ اپنے حق میں
استعمال کیا ہے کہ جیسا کہ وہ بعینہ حضرت عیسی کے حق میں وارد ہے ۔ اب بھائیو اگر حضرت سید و
مولانا بجسده العنصری آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور فوت نہیں ہوئے اور مدینہ
میں ان کا مزار مطہر نہیں تو گواہ رہو کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ ایسا ہی حضرت عیسی بھی آسمان کی طرف
بجسده العنصری اٹھائے گئے ہوں گے اور اگر ہمارے سید و مولی وسید الکل ختم المرسلین افضل
الاولين و الآخرين اول المحبوبين والمقربین در حقیقت فوت ہو چکے ہیں تو آؤ خدا تعالیٰ سے ڈرو
اور فلما توفیتنی کے پیارے لفظوں پر غور کرو جو ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
میں اور اس عبد صالح میں مشترک بیان کئے ۔ جس کا نام مسیح ابن مریم ہے بخاری اس مقام میں سورۂ
آل عمران کی یہ آیت انى مُتَوَفِّيكَ کیوں لایا اور کیوں ابن عباس سے روایت کی کہ
مُتَوَفِّيْكَ مُمِیتُک اس کی وجہ بخاری کے صفحہ ۶۶۵ میں شارح بخاری نے دیکھی ہے ۔ ھذه
الآية مُتَوَفِّيكَ من سورة ال عمران ذكر ههنا لمناسبة فلما توفيتني يعنى يہ آيت
إِنِّي مُتَوَفِّیک سورت آل عمران میں ہے اور بخاری نے جو اس جگہ اس آیت کے ابن عباس سے
یہ معنے کئے کہ متوفیک مُمِیتُک تو اس کا یہ سبب ہے کہ بخاری نے فلما توفیتنی

۸۸ کے معنی کھولنے کیلئے بوجہ مناسبت یہ فقرہ لکھ دیا ورنہ آل عمران کی آیت کو اس جگہ ذکر کرنے کا کوئی محل نہ
تھا۔ اب دیکھئے شارح نے بھی اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ امام بخاری انی متوفیک ممیتک کے
لفظ کو شہادت کے طور پر یہ تقریب تفسیر آیت فلما تو فیتنی لایا ہے اور کتاب التفسیر میں جو بخاری نے
ان دونوں متفرق آیتوں کو جمع کر کے لکھا ہے تو بجز اس کے اس کا اور کیا مدعا تھا۔ کہ وہ حضرت عیسی کی
وفات خاص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ثابت کر چکا ہے۔ اب جب کہ اصح الکتاب کی
حدیث مرفوع متصل سے جس کے آپ طالب تھے حضرت عیسی کی وفات ثابت ہوئی۔ اور قرآن کی
قطعية الدلالت شہادت اس کے ساتھ متفق ہو گئی ۔ اور ابن عباس جیسے صحابی نے بھی موت مسیح کا
اظہار کر دیا۔ تو اس دوہرے ثبوت کے بعد اور کسی ثبوت کی حاجت رہی ۔ میں اس جگہ اور دلائل لکھنا
نہیں چاہتا۔ میری کتاب ازالہ اوہام موجود ہے آپ اس کو رڈ کر کے دکھلاویں۔ خود حق کھل جائے گا۔
حضرت عیسی وفات پاچکے اب آپ کسی طور سے ان کو زندہ نہیں کر سکتے ۔
اب میں نے حضرت ! اصل مدعا کا فیصلہ کر دیا۔ زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں ۔ جب میری اور
آپ کی تحریریں شائع ہونگی ۔ منصف لوگ خود دیکھ لیں گے ۔ آپ نے ایک ذوالوجوہ آیت کو جس کے
قطعی طور پر ایک معنے ہرگز قائم نہیں ہو سکتے قطعية الدلالة ٹھہرانا چاہا تھا۔ میں نے اس طرح کہ جیسے
دن چڑھ جاتا ہے آپ کو دکھلا دیا کہ وہ آیت حضرت عیسی کی زندگی پر ہرگز ہرگز قطعية الدلالت
نہیں ۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اسکے ضمیروں میں ہی کسی قدر گڈ مڈ پڑا ہوا ہے ۔ کوئی کسی طرف پھیرتا
ہے اور کوئی کسی طرف ۔ نہ حال کے ایک معنے ٹھہر سکتے ہیں اور نہ خالص استقبال کے ایک معنے ۔ پھر
وہ قطعية الدلالت کیونکر ہوگئی ؟ کیا قطعية الدلالت اسی کو کہتے ہیں کہ کوئی اسکی ضمیر خدا تعالیٰ
کی طرف پھیرے اور کوئی ہمارے سید و مولا نبی عربی خاتم الانبیاء کی طرف اور کوئی حضرت عیسی کی
طرف اور کوئی قبل موتہ کی ضمیر حضرت عیسیٰ کی طرف پھیرے اور کوئی کتابی کی طرف جب کہ تعین
مرجع میں ہی ابتداء سے یہ تفرقہ چلا آیا ہے۔ اور پھر اہل کتاب کے لفظ میں بھی تفرقہ اور اختلاف ہے
کہ وہ کسی زمانہ کے اہل کتاب میں ہیں۔ اور پھر بقول آپ کے ایمان لانے والوں کا زمانہ بھی
ایک نشاندہی کے ساتھ مقرر اور معین نہیں ۔ تو پھر انصا ف فرمائیے کہ باوجود ان سب آفتوں کے یہ
آيت قطعية الدلالت کیونکر ٹھہرے گی ۔ قرآن کریم کے کئی مقامات سے ثابت ہورہا ہے

کہ اس دنیا کے زوال تک کفا ر اہل کتاب باقی رہیں گے پھر یہ تاویل کہ کسی وقت قیامت سے پہلے پہلے ﴿۸۹
کل اہل کتاب مسلمان ہو جائیں گے کس طور سے صحیح ٹھہر سکتی ہے۔ کیا کوئی اور بھی آیت اپنے کھلے کھلے
اور بین منطوق سے اس بات کی مصدق ہے کہ ضرور ہے کہ آخری وقت میں قیامت سے پہلے تمام
اہل کتاب مسلمان ہو جائیں گے ۔ قرآن کریم کی نصوص بینہ قطعية الدلالت کو محض ایک ذوالوجوه
اور متشابہ آیت پر نظر رکھ کر رڈ کر دینا دیانت کا کام نہیں ہے۔ اللہ جلشانہ فرماتا ہے کہ متشابہات کا
اتباع وہ کرتے ہیں جن کے دل میں بھی ہے اور صراط مستقیم کے پابند نہیں ہیں۔ پھر وہب اور محمد بن
اسحاق اور ابن عباس واقع موت کے قائل ہیں۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موت مسیح پر صریح
شہادت دیتے ہیں اور امام بخاری خود اپنا مذہب یہی ظاہر کرتے ہیں تو پھر باوجود ان مخالفانہ ثبوتوں کے
قبل موتہ کی ضمیر کیونکر قطعی طور پر حضرت عیسی کی طرف پھر سکتی ہے۔ اور میں نے آپ کے خالص
مستقبل کا بھی پورا پورا فیصلہ کر دیا ہے طالب حق کیلئے کافی ہے۔
پھر آپ اپنے پرچہ کے اخیر میں فرماتے ہیں کہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ جہان کے
مفسرین و جمله صحابه و تا بعین مسیح ابن مریم کی موت سے منکر اور حیات جسمانی کے قائل ہیں اس
کے جواب میں عرض کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی عامی اور بے خبر مفسر ہوگا ۔ ہمارے
ساتھ اللہ جل شانہ اور اس کا پیارا اور برگزیدہ رسول ہے ۔ کیا اس حدیث کے موافق جو
کتاب التفسیر میں امام بخاری نے لکھی ہے اور ابن عباس کا قول اسکی تائید میں ذکر کیا ہے۔
آپکے پاس اس پایہ کی کوئی حدیث ہے جسکے الفاظ متنازعہ فیہ کے بارے میں ابن عباس جیسے صحابی
کی شرح ہی ہو تو وہ حدیث آپکو شائع کرنی چاہئے اور جیسا کہ اصح الکتب بخاری میں ابن عباس
سے انی متوفیک کی شرح اِنِّی مُمیتک منقول ہے۔ بھلا ایسی اصح الکتب میں سے کسی اور
صحابی کے حوالہ سے متوفیک کے کوئی اور معنے بھی تو ثابت کر کے دکھلا دیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ
بخاری تنقید میں اول درجہ پر ہے اور وہ حضرت عیسی کی وفات بیان کر چکا ہے اور اسکے صفحہ ۶۶۵ میں
ایک جلیل الشان صحابی ابن عم رسول اللہ متوفیک کے معنے مسمیتک بتلا رہا ہے۔ اور جو آنکھیں
رکھتا ہے وہ خوب جانتا ہے کہ امام بخاری اس آل عمران کی آیت کو بر موقعہ تفسیر فلما تو فیتنی کیوں
لایا۔ اور ابن عباس کا قول کیوں پیش کیا ۔ اور آیت فلما تو فیتنی کو کتاب التفسیر میں کیوں درج
کیا۔ میں نے تو صحابی کیا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمودہ بھی آپ کے سامنے رکھ دیا۔

۹۰ اور صحابی بھی پیش کر دیا۔ آپ اگر سچے ہوں تو اسی کتاب اصح الکتب سے کوئی حدیث اس پایہ کی پیش
کریں جس سے حضرت مسیح کی زندگی جسمانی ثابت ہوتی ہو لیکن ایسا نہ کریں کہ آیت لیؤمنن کی طرح
کوئی ذوالوجوہ اور محجوب المفہوم حدیث پیش کر دیں آپ جانتے ہیں کہ آیت لیؤ منن کے متعلق چند
روز کسی قدر ہم دونوں کا وقت ضائع ہوا۔ اور آخر آپ کا دعوی قطعية الدلالت صریح باطل نکلا اور
آپ نے جن پانچ دلیلوں پر حصر کیا تھا وه هباءً منثورا کی طرح نابود ہو گئیں ۔ حضرت آپ ناراض نہ
ہوں ۔ اگر پہلے سے آپ سوچ لیتے تو میرا عزیز وقت ناحق آپ کے ساتھ ضائع نہ ہوتا ۔ اب جب کہ
آپ کے ان اول درجہ کے دلائل کی جن کو آپ نے تمام ذخیرہ سے چن کر پیش کیا تھا۔ آخر میں یہ
کیفیت نکلی تو میں کیونکر اعتبار کروں کہ آپ کے دوسرے دلائل میں کچھ جان ہوگی ۔ اور آج جیسا کہ
آپ کی طرف سے تین پرچے لکھے جاچکے ہیں میری طرف سے بھی تین پرچے ہو گئے۔ اب یہ چھ
پرچے ہم دونوں کی طرف سے بجنسہ چھپ جانے چاہئیں پبلک خود فیصلہ کرلے گی کہ میں نے آپ
کے دلائل پیش کردہ کو توڑ دیا ہے یا نہیں۔ اور آپ کی پیش کردہ آیت کیا در حقیقت قطعية الدلالت
ہے یا ذ والوجوہ بلکہ آپ کے طور پر معنے کرنے سے قابل اعتراض ٹھہرتی ہے یا نہیں ۔ چونکہ مساوی طور
پر ہم دونوں کے پرچے تحریر ہو چکے ہیں۔ تین آپ کی طرف سے اور تین میری طرف سے۔ اس لئے
یہی پرچے بلا کم و بیش چھپ جائیں گے اور ہم دونوں میں سے کسی کو اختیار نہ ہوگا کہ غائبانہ طور پر کچھ اور
زیادہ یا کم کرے۔ یہ پھر یادر ہے کہ تین پر چوں پر طبعی طور پر فریقین کے بیانات ختم ہو گئے ہیں اور اس
مضمون کے شائع ہونے کے بعد جب پبلک کی طرف سے منصفانہ رائیں شائع ہوں گی اور ثالثوں کے
ذریعہ سے صحیح رائے جو حق کی مؤید ہو پیدا ہو جائے گی۔ تو اس تصفیہ کیلئے آپ تحریری طور پر دوسرے امور
میں بھی بحث کر سکتے ہیں۔ لیکن اس تحریری بحث کیلئے میرا اور آپ کا دہلی میں مقیم رہنا ضروری نہیں ۔ جب
کہ تحریری بحث ہے تو دور رہ کر بھی ہوسکتی ہے۔ میں مسافر ہوں اب مجھے زیادہ اقامت کی گنجائش نہیں۔
ملاحظہ :۔ اس مباحثہ سے متعلق مولوی محمد بشیر صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب کے مابین جو مراسلت ہوئی اور ”الحق“ میں
طبع شدہ ہے ذیل میں اس غرض سے شائع کی جاتی ہے کہ تا اس زمانہ کے مولویوں کی طرز مناظرہ اور ان کی علوم رسمیہ سے وابستگی اور
علم قرآن مجید سے بیگانگی پوری طرح آشکارا ہو جائے ۔ (شمس)

مراسلت نمبر (1)
مابین
مولوی محمد بشیر صاحب
اور
مولوی سید محمد احسن صاحب
مولوی محمد بشیر صاحب
حامداً مصلياً مبسملا
مکرم معظم بندہ جناب مولوی محمد احسن صاحب دام مجد کم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ مو عنایت نامه مورخه ۲ / ربیع الثانی پہنچا۔ مشرف فرمایا مندرجہ پر آگاہی
حاصل ہوئی چونکہ بحث حیات و وفات مسیح علیہ السلام کی بنی ادلہ شرعیہ پر ہے الہام کو اس میں کچھ دخل
نہیں ہے۔ اور گو جناب مرزا صاحب کو الہام میں کیسا ہی ید طولی ہو لیکن خاکسار کے زعم میں علوم رسمیہ
میں آپ کو ان پر ترجیح ہے اس لئے آپ کو میں احق بالمباحثہ جانتا ہوں ۔ علاوہ اس کے خاکسار کے
اور آپ کے درمیان میں جو علاقہ محبت قبل اس کے کہ آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے
کے معتقد ہوں مستحکم تھا وہ اظہر من الشمس ہے۔ گویا ہم دونوں مصداق اس شعر کا تھے۔ ۔
وكنا كندماني جذيمة حقبة + من الدهر حتى قيل لن يتصدعا ۔ اور یہ محبت محض دینی تھی
نہ دنیوی اور جب سے آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کے معتقد ہوئے ہیں۔ جب سے ہم
دونوں مصداق اس شعر کا ہیں - فلما تفرقنا کانی ومالكا + لطول اجتماع لم نبت ليلة معا

اور یہ ہجران بھی محض دین کیلئے ہے نہ کسی غرض دنیوی سے اور اس مرض ہجران کا علاج میرے
نزدیک کوئی نہیں ہے۔ سوا اس کے کہ میرے اور آپ کے درمیان میں مباحثہ تحریر حیات و وفات مسیح
علیہ السلام میں محض اظهارا للصواب واقع ہو جاوے کیونکہ میں سچے دل سے آپ سے کہتا ہوں کہ
اگر وفات میرے نزدیک ثابت ہو جاوے گی تو میں بے تامل اپنے قول سے رجوع کرلوں گا۔ واللہ
على ما اقول وکیل اور آپ کے ساتھ بھی مجھ کو حسن ظن یہی ہے۔ پس امید قوی ہے کہ بعد مباحثہ
کے سبب مرض انشاء اللہ تعالیٰ زائل ہو جائے گا۔ رہے لوازم بشریت وظهور فساد فی البر والبحر سواگر
میں اور آپ تہذیب عقلی ونقلی کا التزام کر لیں تو ان کے مفاسد وشرور سے بچنا آسان امر ہے اور
طریقہ مناظرہ مستحسن یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہم میں سے مدعی بنے اور دوسرا مجیب اور مدعی کی تین
تحریریں ہوں نہ کم نہ زیادہ اور مجیب کی دو تحریریں ہوں نہ کم نہ زیادہ۔ اس کے بعد عکس الامر ہو یعنی جو
مجیب تھا وہ مدعی بنے اور مدعی مجیب اور یہاں بھی مدعی کی تین تحریریں ہوں نہ کم نہ زیادہ۔ اور مجیب کی دو
تحریریں ہوں نہ کم نہ زیادہ۔ اس طریقہ میں فائدہ یہ ہے کہ بحث اس امر کی اٹھ جائے گی کہ دراصل کون
مدعی ہے اور کون مجیب اور ہر ایک کو اپنے دعوے کی دلیل بیان کرنے اور مخالف کی دلیل کے رد کرنے کا
علی سبیل المساوات خوب موقع ملے گا۔ اور پرچے بھی دونوں کے مساوی العدد ہو جائیں گے۔ خاکسار
کی جانب سے آپ کو اختیار ہے چاہے پہلے مدعی بنئے چاہے مجیب ۔ امید کہ جواب رقعہ ھذا سے جلد
اور ضرور مشرف فرمائیے و السلام خير الختام مورخہ ۷ / ربیع الثانی ۱۳۰۹ھ
مولوی سید محمد احسن صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محمد بشیر عفی عنہ
مبسملا محمد لا مصليا مسلمًا - مخدوم و مکرم جناب مولوی محمد بشیر صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ
و برکاتہ نامہ نامی عز ثانی نے مذاق و چاشنی قند مکرر عطا فرما کر سرفراز و ممتاز فرمایا اور درخواست مکرر مباحثہ کو دیکھ کر
حیران ہوا کہ مولانا صاحب تو معرکۃ العلماء میں دہلی سے بقول خود فتح عظیم حاصل کر کے تشریف لائے ہیں اور

ایک ایسے نامی گرامی شخص کو جو دنیا بھر میں معروف و مشہور ہے شکست دی ہے پھر اس ہیچمدان و نالائق ۹۳
سے درخواست مباحثہ کیوں ہے۔ من المثل السائر في الورى وكل الصيد في جوف
الفرى یه امر مجرب ہے۔ کہ اعالی پر فتح پا کر ادنی کی طرف توجہ نہیں رہتی ۔ یا الہی ! یہ عالم رویا ہے یا
یقظه کیونکہ جناب کا صرف درخواست مباحثہ کرنا اس ہیچمد ان سے خصوصاً کل بروز جمعہ جلسہ وعظ میں
باعث نہایت عزت اور فخر کا ہے اگر چہ رو برو جناب کے بیچمید ان محض ساکت و صامت ہی ہو جاوے تو
بھی باعث فخر ہے اکھاڑے میں نامی پہلوان سے بھاگے ہوئے کو بڑی عزت حاصل ہو جاتی ہے۔
کاش اگر یہ درخواست مباحثہ قبل اس فتح عظیم کے واقع ہوتی تو بھی شائد اپنے موقع اور محل پر ہوتی ۔
یا الہی یہ ترقی معکوس کیسی ہے۔ ۔ اینکه می بینم به بیداریست یا رب یا بخواب ۔ ہر حال اس خواب کی
تعبیر جو خیال ناقص میں آئی ہے خیر لنا وشر لاعدائنا پھر عرض کروں گا ۔ جواب عنایت نامہ
گزارش کرتا ہوں ۔
گزارش اول
جناب والا نے بر وقت تشریف آوری کے دہلی سے جب نیازمند خدمت مبارک میں حاضر ہوا تو
زبان فیض ترجمان سے یہ مضمون ارشاد فرمایا تھا الفاظ کچھ ہوں مگر مطلب یہی تھا کہ یہ مباحثہ میرا
على الرغم مولانا سید نذیر حسین صاحب و محمد حسین وغیرہ کے واقع ہوا ہے بلکہ ان علماء نے بہ سبب نہ
شریک کرنے انکے کے مباحثہ میں حتی کہ جلسہ بحث میں بھی جب شریک نہ کیا تو بخدمت حضرت مرزا
صاحب سلمہ ان علما نے یہ تحریر کر بھیجا کہ اس مباحثہ کی فتح و شکست کا اثر ہم پر نہ پہنچے گا اور یہ خبر سب دہلی
میں بھی مشہور ہوگئی تھی اور یہ بات علاوہ ہے کہ یہ درخواست فریق ثانی کی تھی مگر آپکی رائے عالی بھی یہی
تھی۔ اسی ضمن میں اور بھی چند باتیں ارشاد فرمائیں جن کو پھر عرض کروں گا۔ آخر اسی جلسہ میں یہ بھی فرمایا کہ
بشرط اسکے کہ تم ہماری تحریر میں کوئی نقص وجرح نہ کرو تو ہم اسکو سنا بھی دیویں گے۔ اس پر امنا وسلّمنا کہا گیا
اور وعدہ یہ قرارداد پایا کہ غریب خانہ پر بوقت صبح آپ تشریف لاویں گے اور خلوت میں سب سنا دیا
جاوے گا ۔ صبح کو بیچمید ان منتظر رہا کہ مولوی صاحب حسب الوعدہ اب تشریف لاتے ہوں گے
الكريم اذا وعد وفا لیکن یہ امید مبدل بیاس ہو گئی اے بسا آرزو کہ خاک شدہ صرف
نوازش نامہ صادر ہوا جس میں چند امور تحریر فرمائے گئے تھے منجملہ ان کے خلف وعدہ کا یہ عذر تھا۔ کہ یہ
مباحثہ تم کو تمہارے مکان پر سنانا و جتانا خلاف مصلحت ہے کیونکہ خدا خدا کر کر تو مجھ پر سے الزام و اتہام ۹۴

رفع ہوا ہے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ مولوی صاحب ایسے مباحثہ کا اس ہیچمد ان سے اخفا کرنا جس
کی نسبت سنتا ہوں کہ ہمارے مولوی صاحب کو فتح ہوئی اور حضرت مرزا صاحب کی شکست اور برملا
ایک شہر کلاں دہلی میں واقع ہوا۔ ہر ایک تحریر پر فریقین کے دستخط ہوئے۔ جس میں تحریف و تبدیل کی
گنجائش نہیں اور عنقریب بذریعہ طبع اس کو آپ شائع بھی کرنے والے ہیں خواہ ادھر سے شائع ہو یا نہ ہو
پھر اس کے اخفا میں کیا مصلحت تھی ، نہاں کے ماند آں رازے کز و سازند محفلہا ۔ اگر کوئی مقدمہ اس
کا بطور مقاصد کے لکھا جا رہا ہے جیسا کہ سننے میں آیا ہے تو وہ بعد از جنگ یاد آید کا مصداق ہے۔ اصول
مقاصد مباحثہ میں اس کو دخل ہی کیا ہے ۔ جملہ مقدمات مقاصد جو مناط اور مدار استدلال ہیں سب اس
میں موجود اور مرتب ہو چکے ہوں گے پھر اس کے اخفا میں کبھی تو یہ عذر فرمانا کہ وہ تحریرات ابھی پراگندہ
ہیں اس لئے بالفعل بھیج نہیں سکتا ہوں اور کبھی اس کے اخفا میں کسی مصلحت کی رعایت فرمانا ہم ناقص
میں نہیں آتا خصوصاً ایسی حالت میں کہ پیچید ان آپ کو اظہار حق وصواب میں ایک شمشیر برہنہ تصور کرتا
ہے۔ الحاصل جب کہ اس ہیچمد ان کی نسبت زبانی یہ تاکید تھی کہ یہ مباحثہ تجھ کو جب سنایا جاوے گا کہ تو
اس میں بالکل خاموش رہے اور پھر با وجود قبول کر لینے اس شرط کے وہ سنایا بھی نہ گیا کہ مصلحت کے
خلاف تھا تو اب احقر کو واسطے مباحثہ کے امر فرمانا مناقض اس امر کے ہے جس کا حکم اول ہو چکا ہے
امور متناقضہ کے ساتھ کسی مجھ سے عاجز ناتوان یا بیچمیدان کا مکلف کرنا تکلیف مالا يطاق ہے
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اب اگر مباحثہ ہی مطلوب ہے تو اول وہی مباحثہ دہلی واسطے
مطالعہ کے روانہ فرمایا جاوے اسی پر نظر عاجز ہوسکتی ہے۔
L
گزارش ثانی
مدت تخمینا سات آٹھ ماہ کی گذری ہوگی کہ جب حضرت مرزا صاحب کے بارے میں
فیما بین احقر و جناب کے تذکرہ ہوا کرتا تھا تو جناب نے اس پیچید ان کو یہ مشورہ بدیں خلاصہ مضمون دیا
کہ اس بارہ میں بر ملا گفتگو ہونا مناسب نہیں عوام بھڑک جاتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ خلوت میں ہی گفتگو
ہوا کرے احقر نے بھی اس کو مصلحت سمجھ کر قبول کیا اور یہ قرارداد ہوا کہ تمہارے ہی مکان میں یہ جلسہ
ہوا کرے گا۔ چنانچہ خلوت میں تین جلسے ہوئے اور پیچید ان نے اللہ تعالیٰ کو شاہد کر کر اول بدیں خلاصہ
البقرة : ۲۸۷

مضمون اقرار کیا کہ چونکہ یہ جلسہ خالصاً اللہ ہے اس واسطے میں عہد کرتا ہوں کہ جو امر احقر کے فہم ناقص ۹۵
میں صواب ہو اور نفس الامر میں غلط تو اللہ کے واسطے آپ اس کو ضرور رڈ فرماویں گے اور میں اس کو
قبول کروں گا۔ علی ھذا القیاس جناب والا نے بھی احقر کے اس اقرار کے بعد خود اللہ تعالیٰ کو گواہ قرار
دے کر یہ مضمون ارشاد فرمایا کہ میں بھی ایسا ہی کروں گا۔ اس میں سرمو تجاوز نہ ہوگا۔ مطلب یہی تھا
الفاظ گو اور ہوں ۔ بعد اس عہد و پیمان کے احقر نے مسوده اعلام الناس حصہ اول جناب والا کو سنانا
شروع کیا۔ جس جگہ جناب نے اس میں بطور تائید کے کوئی مضمون ارشاد فرمایا اس کو بھی میں نے درج
کر لیا۔ اور مجھ کو خوب یاد ہے کہ کسی مضمون پر آپ نے جرح نہیں کیا بلکہ تائیداً کچھ ارشاد فرمایا۔ شائد
ایک جگہ جرح کیا تھا اس کو میں نے کاٹ دیا تھا اور اس پر بڑی دلیل ایک یہ ہے کہ حصہ اول اعلام کو
شائع ہوئے عرصہ تخمینا سات آٹھ ماہ کا ہوا ہو گا اور جناب کے پاس بھی نسخہ مطبوعہ اس کا پہنچ گیا ہے جو
مضمون تائیداً آپ کی طرف سے اس میں لکھا گیا ہے اس کی تکذیب آپ نے اب تک شائع نہیں
فرمائی اگر آپ مقام توقف میں نہ ہوتے تو اب تک ضرور اس کی تکذیب کا اشتہار دے دیتے۔
الحاصل تین جلسے متفرق ہو چکے تھے جو عوام نے جناب پر اتہام اور الزام لگانے شروع کئے پھر جلسہ
خلوت کا نہ ہوا۔ آں قدح بشکست و آں ساقی نماند - پس جب کہ حصہ اول میں تخمینا دوا ایک ورق
سنانے سے باقی رہ گئے ہیں یا شاذ و نادر کوئی ایک آدھ مضمون بھی رہ گیا ہو جو بر وقت نظر ثانی کے درج
کیا گیا ہو۔ غرض کہ حصہ اول آپ کا سنا ہوا ہے۔ وللا كثر حكم الكل پھر مولانا میرا کیا قصور
ہے۔ مثل مشہور ہے کہ خود کردہ را علاجے نیست ۔ ان سب واقعات سے مجھ کو پوری جرات ہوگئی تب
حصہ اول کو احقر نے حق سمجھ کر شائع کر دیا پھر اگر تدارک مافات کرنا ہے تو حصہ دوم بھی شائع ہو چکا ہے
جس کو جناب نے ابھی شاید مطالعہ نہیں فرمایا ہوگا اور مدت ہوئی کہ حصہ اول تو حسب الطلب خدمت
اقدس میں حاضر کیا گیا ہے جس جس جگہ دونوں حصوں میں جناب کو کلام ہو جواب ورد تحریر فرمائیے
انشاء اللہ تعالیٰ اگر حق ہوگا تو قبول کرلوں گا اور بڑا باعث حصہ دوم کی اشاعت کا یہ بھی ہوا کہ ایک روز
اثنائے راہ میں جناب نے چپکے سے یہ مضمون فرمایا کہ حیات مسیح فی الحقیقت ثابت نہیں اگر چہ خلاف
مذہب جمہور ہے مگر اس کو کسی سے تم کہومت ۔ مطلب یہی تھا الفاظ گو اور ہوں ۔ جب چاروں طرف
سے آپ پر عوام الزام لگانے لگے تب آپ نے وعظ میں حضرت اقدس مرزا صاحب کو دجال کذاب
تعریضاً یا کنایتاً فرمایا۔ جب بھوپال میں اس وعظ کی خبر مشہور ہوئی تو ایک روز میرے ایک محب مکرم احقر
سے اثنائے راہ محلہ نظر کنج میں فرمانے لگے کہ مولوی محمد بشیر صاحب تو حضرت مرزا صاحب کو دجال
کذاب کہتے ہیں میں نے عرض کیا کہ آج کل کی روایات کا کیا اعتبار ہے مولوی صاحب سے

بالمشافہ دریافت کر لیا جاوے۔ احقر اور محب ممدوح آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور محب ممدوح
نے اس بارے میں بطور خود خواہ کن ہی الفاظ سے ہو جناب سے استفسار کیا۔ جناب نے احقر کے
سامنے در جواب یہ مضمون ارشاد فرمایا کہ میں نے دجال کذاب نہیں کہا۔ مرزا صاحب کو اس امر میں
خطا پر جانتا ہوں خواہ خطا الہامی ہو یا خطاء اجتہادی یا خطاء عمدی ۔ الفاظ کچھ ہوں مطلب یہی تھا۔
ان واقعات کا افشاء احقر نے آج تک نہیں کیا تھا لیکن جب خدام جناب احقر کو بہت تاکید سے کسی
مصلحت کے سبب مباحثہ پر مجبور فرماتے ہیں تب مجبور ہو کر یہ اسرار مخفیہ اظہاراً للصواب ظاہر کئے
جاتے ہیں پھر مع هذا ہیچمدان کو مباحثہ سے احقاق حق اور اظہار صواب کی امید ہو تو کیونکر ہو۔ اس کی
کیا سبیل ہے وہ ارشاد ہو۔ بعد اس کے تعمیل ارشاد کے لئے حاضر ہوں ۔
گزارش سوم
عنایت نامہ میں الہام کو جو جناب نے ادلہ شرعیہ سے خارج فرمایا ہے یہ مسئلہ بھی درمیان فحول
علماء کے طویل الذیل ہے اور بیچمید ان اس کی بحث سے اعلام الناس حصہ دوم میں بطور استدلال علوم
رسمیہ کے اپنے زعم میں فارغ ہو چکا ہے۔ پس یہ بھی ضرور ہے کہ جناب اس پر قبولاً یا ردا نظر فرمالیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ ہیچمدان اعلام الناس میں یہ سب ابحاث درج کر کر فارغ ہو چکا ہے۔ بلکہ حضرت
اقدس مرزا صاحب سلمہ ازالہ اوہام میں تمام ابحاث متعلقہ مسئلہ متنازعہ فیہا کو درج فرما چکے ہیں اور جملہ
مراتب مندرجہ عنایت نامہ ( کہ کبھی مدعی کو منصب مجیب کا دیدینا چاہئے اور کبھی مجیب کو منصب مدعی کا )
طے فرما چکے ہیں پس جو جو امور کہ جناب کی رائے کے خلاف ہیں خواہ ازالہ اوہام میں ہوں یا اعلام الناس
میں اولا اظهارا للصواب و احقاقا للحق بطور مناظرہ حقہ کے ان میں بھی نظر فرما لیجئے ۔ خصوصاً
ایسی حالت میں کہ جناب نے اثناء مباحثہ دہلی میں مکر رسہ کر ر یہ وعدہ بھی فرمایا ہے کہ ازالہ کا رد میں
خوب بسط سے کروں گا۔ پس اول ان سب رسائل کا جواب ہو جانا بھی ضرور ہے اس کے بعد اگر احقر
نے آپ کے جوابات کو تسلیم کر لیا۔ فهو المراد ور نہ ہیچمدان کی نظر اظهارا للصواب بشرائط مفيده
ہو سکتی ہے کیونکہ اس جانب سے تو اپنے زعم میں صحیح ہو یا خلاف پورا اتمام حجت کر دیا گیا ہے۔
گزارش چهارم
یہ جو ارشاد فرمایا گیا کہ مرزا صاحب کو الہام میں کیسا ہی ید طولی حاصل ہو لیکن جناب کے زعم

·

آج 10 میں سے 10 باقی