اَیَا اَرْضَ مُدٍّ قَدْ دَفَاکِ مُدَمَّرُ

القصائد الاحمدیہ, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَمَا الْبِرُّ إِلَّا تَرْكُ بُخْلٍ مِّنَ التَّقَى وَمَا الْبُخْلُ إِلَّا رَدُّ مَنْ يَتَبَقَّرُ
ور نیکی بر اسکے کوئی چیز نہیں کہ تقوی کی رو سے بل کو دور کر دیا جائے۔ اور نکل بجز اس کے کچھ نہیں کہ جسکا علم وسیع اور کامل ہے اور اپنے سے بہتر ہے اس کوقبول نہ کیا جائے۔ راہ
وَ قَالُوا إِلَى الْمَوْعُودِ لَيْسَ بِحَاجَةٍ فَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ يَهْدِى وَيُخْبِرُ
اور انہوں نے کہا کہ مسیح موعود کی طرف کچھ حاجت نہیں۔ کیونکہ اللہ کی کتاب ہدایت دیتی اور خبر دیتی ہے۔
وَمَاهِيَ إِلَّا بِالْغَيُورِ دُعَابَةٌ فَيَا عَجَبًا مِّنْ فِطْرَةٍ تَتَهَوَّرُ
اور یہ تو خدائے غیور کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا ہے۔ پس ایسی بیباک فطرتوں پر تعجب آتا ہے۔
وَقَدْ جَاءَ قَوْلُ اللهِ بِالرُّسُلِ تَوْأَمًا وَمِنْ دُونِهِمْ فَهُمُ الْهُدَى مُتَعَسِّرُ
اور اصل حقیقت یہ ہے کہ خدا کا کلام اور رسول باہم تو ام ہیں۔ اور ان کے بغیر خدا کے کلام کا سمجھنا مشکل ہے۔
فَإِنَّ ظُبَى الأَسْيَافِ تَحْتَاجُ دَائِمًا إِلَى سَاعِدِ يُجْرِي الدِّمَاءَ وَيُنْدِرُ
کیونکہ تلواروں کی دھار ہمیشہ ایسے بازو کی محتاج ہے۔ جو خون کو جاری کرتا اور سر کو بدن سے الگ کر دیتا ہے۔
بِعَضُبِ رَّقِيقِ الشَّفْرَتَيْنِ هَزِيمَةٌ إِذَا نَاشَهُ طِفْلٌ ضَعِيفٌ مُّحَقَّرُ
تلوار گو بار یک دھاریں رکھتی ہو مگر تب بھی شکست ہوگی ۔ جبکہ اس کو کمزور اور حقیر بچہ ہاتھ میں پکڑے گا۔
وَأَمَّا إِذَا أَخَذَ الْكَمِيُّ مُفَقِّرًا كَفَى الْعَوْدَ مِنْهُ الْبَدْءُ ضَرْبًا وَ يَنْحَرُ
لیکن جب ایک بہادر آدمی ایک سخت تلوار کو پکڑے تو اس کا پہلا وار دوسرے وار کی حاجت نہیں رکھے گا اور ذبح کر دیگا۔
إِذَا قَلَّ تَقْوَى الْمَرْءِ قَلَّ اقْتِبَاسُهُ مِنَ الْوَحْيِ كَالسَّلْحِ الَّذِي لَا يُنَوِّرُ
جب انسان کی تقوی کم ہو جاتی ہے تو خدا کی کلام سے استنباط اور اقتباس اس کا بھی کم ہو جاتا ہے جیسا کہ مہینہ کی آخری رات میں کچھ روشنی نہیں رہتی۔
فَيَا أَسَفَا أَيْنَ التَّقَاةُ وَأَرْضُهَا وَإِنِّي أَرَى فِسْقًا عَلَى الْفِسْقِ يَظْهَرُ
پس افسوس ! کہاں ہے تقوی اور کہاں ہے زمین اس کی۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ فسق پر فسق ظاہر ہورہا ہے۔
أرَى ظُلُمَاتٍ لَّيُتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَ ذُقْتُ كُؤُوسَ الْمَوْتِ أَوْ كُنتُ انْصَرُ
اور میں وہ تاریکیاں دیکھتا ہوں کہ کاش میں ان سے پہلے مر جاتا۔ اور موت کے پیالے چکھ لیتا اور یا مد د دیا جاتا۔

أَرَى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقِّرُ
میں ہر ایک محجوب کو دیکھتا ہوں جو اپنی دُنیا کیلئے رو رہا ہے۔ پس کون ہے جو اس دین کیلئے روتا ہے جس کی تحقیر کی جاتی ہے۔
وَلِلدِّينِ أَطْلَالُ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَ دَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ
اور دین کیلئے شکستہ ریختہ نشان باقی ہیں جن کو میں حسرت کے ساتھ دیکھ رہا ہوں۔ اور اُس کے محلوں کو یاد کر کے میرے آنسو جاری ہیں۔
تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ مُّجِيحَةٍ وَارْحَى سَدِيلَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَدَّرُ
گمراہیاں ایک آندھی کی طرح ظاہر ہو گئیں ایسی آندھی جو درختوں کو جڑ سے اکھاڑتی ہے۔ اور ایک تاریک رات نے گمراہی کے پردے نیچے چھوڑ دیئے۔
تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ كَأَنَّهَا سِبَاعٌ بِأَرْضِ الْهِنْدِ تَعْوِى وَتَزْعَرُ
سخت آندھیاں چل رہی ہیں گویا کہ وہ درندے ہیں ۔ ملک ہند میں ۔ جو بھیڑیئے اور شیر کی آواز نکال رہے ہیں۔
أَرَى الْفَاسِقِينَ الْمُفْسِدِينَ وَزُمْرَهُمْ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْغَيُّ يَكْفُرُ
میں فاسقوں اور مفسدوں کی جماعتوں کی جماعتیں دیکھ رہا ہوں۔ اور نیکی کم ہوگئی اور گمراہی بڑھ گئی ۔
أَرى عَيْنَ دِينِ اللَّهِ مِنْهُمْ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِينُ وَ الْآرَامُ تَمْشِي وَتَعْبُرُ
میں دین الہی کے چشمہ کو دیکھتا ہوں کہ مکہ رہو گیا۔ اور اس میں وحشی چار پائے چل رہے اور عبور کر رہے ہیں۔
أَرَى الدِّينَ كَالْمَرْضَى عَلَى الْأَرْضِ رَاغِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ
میں دین کو دیکھتا ہوں کہ بیمار کی طرح زمین پر پڑا ہوا ہے۔ اور ہر ایک جاہل اپنی ہو ا و ہوس کے جوش میں ناز کے ساتھ چل رہا ہے۔
وَمَا هَمُّهُمْ إِلَّا لِحَظِّ نُفُوسِهِمْ وَمَا جُهْدُهُمْ إِلَّا لِحَ يُوَفَّرُ
اور ان کی ہمتیں اس سے زیادہ نہیں کہ وہ نفسانی حفوظ کے طالب ہیں۔ اور ان کی کوششیں اس سے بڑھ کر نہیں کہ وہ حظ نفسانی کثرت سے چاہتے ہیں۔
نَسُوا نَهْجَ دِينِ اللَّهِ خُبُنًا وَّ غَفْلَةً وَقَدْ سَرَّهُمُ سُكُرٌ وَ فِسْقٌ وَ مَيْسِرُ
انہوں نے دین کی راہ کو خبث اور غفلت کی وجہ سے بھلا دیا۔ اور ان کو مستی اور بدکاری اور قمار بازی پسند آ گئی۔
أَرَى فِسْقَهُمْ قَدْ صَارَ مِثْلَ طَبِيعَةٍ وَمَا إِنْ أَرَى عَنْهُمْ شَقَاهُمْ يُقَشَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ ان کا فسق طبیعت میں داخل ہو گیا اور میرے نزدیک اب بظاہر غیر ممکن ہے کہ ان کی شقاوت ان سے الگ کر دی جائے۔
یک

فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُيْدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ
پس جبکہ فسق ہلاک کنندہ ایک طوفان کی حد تک پہنچ گیا۔ تو میں نے آرزو کی کہ ملک میں طاعون پھیلے اور ہلاک کرے۔
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَأَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُدَمِّرُ
کیونکہ لوگوں کا مر جانا عقلمندوں کے نزدیک۔ اس سے بہتر ہے کہ گمراہی کی موت اُن پر آوے۔
وَمَنْ ذَا الَّذِي مِنْهُمْ يَخَافُ حَسِيبَهُ وَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْغِي السَّدَادَ وَيُؤْثِرُ
اور ان میں سے کون ہے جو اپنے خدا سے ڈرتا ہے؟ اور ان میں سے کون ہے جو نیکی کی راہ اختیار کر رہا ہے؟
وَمَنْ ذَا الَّذِي لَا يَفْجُرُ اللهَ عَامِدًا وَمَنْ ذَا الَّذِي بَرٌ عَفِيفٌ مُّطَهَّرُ
اور کون ان میں ہے جو عمد اخدا کا گناہ نہیں کرتا۔ اور کون ان میں نیک پر ہیز گار پاک دل ہے؟
وَمَنْ ذَا الَّذِي مَا سَبَّنِي لِتُقَاتِهِ وَقَالَ ذَرُونِي كَيْفَ أُوْذِي وَا كُفِرُ
اور کون ان میں ہے جس نے بوجہ پر ہیز گاری مجھ کو گالیاں نہ دیں؟ اور کہا مجھ کو چھوڑ دو میں کیونکر دُکھ دوں اور کافر ٹھہراؤں۔
وَكَيْفَ وَإِنَّ أَكَابِرَ الْقَوْمِ كُلَّهُمْ عَلَى حِرَاصٌ وَالْحُسَامُ مُشَهَّرُ
اور بد زبانی سے بچنا کیونکر ہو سکے۔ وہ تو میری جان لینے کے حریص ہیں اور تلوار کھینچی گئی ہے۔
وَلَكِنْ عَلَيْهِمْ رُعْبُ صِدْقِى مُعَظَّمٌ فَكَيْفَ يُبَارِي اللَّيْتَ مَنْ هُوَ جَوْذَرُ
لیکن میری شان کا رعب ان پر عظیم ہے۔ پس کیونکر شیر کا مقابلہ کر سکتا ہے وہ جو گوسالہ ہے۔
فَلَيْسَ بِأَيْدِي الْقَوْمِ اِلا لِسَانُهُمْ مُنَجَّسَةً بِالسَّبِّ وَاللَّهُ يَنظُرُ
پس قوم کے ہاتھ میں بجز زبان کے کچھ نہیں ، وہ زبان جو دشنام دہی کی نجاست سے آلودہ ہے اور خداد دیکھ رہا ہے۔
قَضَى اللَّهُ أَنَّ الطَّعْنَ بِالطَّعْنِ بَيْنَنَا فَذَالِكَ طَاعُونْ أَتَاهُمُ لِيُبْصِرُوا
خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کی سز اطعن ہے۔ پس وہ یہی طاعون ہے کہ ان کے ملک میں پہنچ گئی ہے تا ان کی آنکھیں کھلیں۔
وَلَيْسَ عِلَاجُ الْوَقْتِ إِلَّا إِطَاعَتِي أَطِيعُونِ فَالطَّاعُونُ يُفْنَى وَيُدْحَرُ
علاج وقت (صرف) میری اطاعت ہے۔ پس میری اطاعت کر و طاعون دور ہو جائے گی۔

وَ قَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِينِنَا وَاَعْلَمُ مَالَا يَعْلَمُونَ وَابْصِرُ
اور میرا دل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے۔ اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو انہیں معلوم نہیں ۔
وَبَشِّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَ لَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ
اور میرا غم اور حزن حد سے بڑھ گیا ہے۔ اور اگر خدا کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔
وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّا يَرَاهُ الْمُكَفِّرُ
اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہء آنکھ کے اوپر چڑھ رہے ہیں۔ اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا۔
وَلِيُّ دَعَوَاتٌ صَاعِدَاتٌ إِلَى السَّمَا وَلِى كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ
اور میری وہ دعائیں ہیں جو آسمان پر چڑھ رہی ہیں۔ اور میری وہ باتیں ہیں جو پتھر میں دھنس جاتی ہیں۔
وَ أُعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللَّهِ خَالِقِي وَتَأْوِي إِلَى قَوْلِى قُلُوبٌ تُطَهَّرُ
اور میں خدا سے جو میرا پیدا کرنے والا ہے ایک تاثیر دیا گیا ہوں ۔ اور میری طرف پاک دل میل کرتے ہیں۔
وَ إِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصِفَاتِهِ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَكِّرُ
اور میرا دل اپنے صفات کے ساتھ کشش کر رہا ہے۔ اور میرابیان پتھروں میں تاثیر کرتا ہے۔
حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِي مِثْلَ نَهْرٍ تُفَجَّرُ
میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی طاقت سے کھو ددیا۔ پس میرا دل اس نہر کی طرح ہو گیا جو جاری کی جاتی ہے۔
وَ أُعْطِيتُ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ مِّنَ الْهُدَى فَكُلُّ بَيَانٍ فِي الْقُلُوبِ أُصَوِّرُ
اور مجھے ایک نئی پیدائش ہدایت کی دی گئی ۔ پس میں ہر ایک بیان دلوں میں نقش کر دیتا ہوں ۔
فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ آذَوْا وَ أَنْكَرُوا
ایک گروہ منصف مزاجوں کا مجھ سے انکار نہیں کرتا۔ اور ایک گروہ شریروں کا دُکھ دے رہے ہیں اور انکار کرتے ہیں۔
وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَ اَدْبَرُوا
اور ہر ایک امر جس کا میں نے ارادہ کیا اس کی انہوں نے مزاحمت کی ۔ پس خدا نے میری مدد کی ۔ پس بھاگ گئے اور منہ پھیر لیا۔

وَ كَيْفَ عَصَوْا وَاللَّهِ لَمْ يُدْرَ سِرُّهَا وَكَانَ سَنَا بَرْقِي مِنَ الشَّمْسِ أَظْهَرُ
اور کیوں نا فرمان ہو گئے؟ اس کا بخدا ! بھید کچھ معلوم نہ ہوا۔ اور میری برق کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ظاہر تھی۔
لَزِمُتُ اصْطِبَارًا عِنْدَ جَوْرِ لِنَامِهِمْ وَكَانَ الْأَقَارِبُ كَالْعَقَارِبِ تَأْبُرُ
میں نے ان کے ظلم کی برداشت کی اور اس پر صبر کیا۔ اور اقارب عقارب کی طرح نیش زنی کرتے تھے۔
وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِي عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ
اور میرا رب میرے بھید اور اُن کے بھید کو جانتا ہے۔ اور ہر ایک پوشیدہ اُس کے نزدیک حاضر ہے۔
وَ لَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَ مَنْ قَامَ لِلتَّكْسِيرِ بَغْيًا فَيُكْسَرُ
اور خدا کی تلوار کو کوئی توڑنے والا نہیں۔ اور جو توڑ نا چاہے وہ خود ٹوٹ جائے گا۔
وَ مَنْ ذَايُعَادِينِي وَإِنِّي حَبِيبُهُ وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي إِذِ اللَّهُ يَنْصُرُ
اور کون میرا دشمن ہو سکتا ہے جبکہ خدا مجھے دوست رکھتا ہے۔ اور کون سنگ اندازی کے ساتھ مجھ سے لڑائی کر سکتا ہے جبکہ خدا میرا مد گار ہے۔
وَلَوْ كُنتُ كَذَّابًا كَمَا هُوَ زَعْمُهُمْ لَقَدْ كُنتُ مِنْ دَهْرٍ أَمُوتُ وَأَقْبَرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوتا جیسا کہ اُن کا گمان ہے۔ تو میں ایک مدت سے مرا ہوتا اور قبر میں داخل ہوتا۔
يَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وَ بَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ مُنْكَرُ
وہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں نے عمد اجھوٹ بنالیا اور مکر سے جھوٹ بنایا اور بعض ظن ایسے گناہ ہیں جو شرع اور عقل کو ان کے قبول کرنے سے انکار ہے۔
وَ كَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَائِتِي وَجَاءَ بِآيَاتِ تَلُوحُ وَتَبْهَرُ
اور یہ کیونکر درست ہو سکتا ہے اور خدا نے تو میری بریت ظاہر کر دی ۔ اور وہ نشان دکھلائے جو روشن اور واضح ہیں ۔
وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ
اور خدا کا وعدہ اس طور سے تجھے پہنچے گا کہ تجھے خبر نہیں ہوگی ۔ پس اس کو وہ آنکھ شناخت کر یگی جو اس دن تیز اور بینا ہوگی ۔
امُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّهَكُمِ وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ ، فَاحْذَرُ
اے میرے کافر کہنے والے ! اس غم و غصہ کو کچھ کم کر۔ اور اس خدا سے ڈر جس نے کہا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ

وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں ۔ تو نے کہا کہ کافر ہے۔ پس تیری تقویٰ کہاں ہے اے دلیری کرنے والے!
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَّ يَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ
اور اگر تو ڈرتا نہیں ہے پیس کہہ دے کہ تو مومن نہیں۔ اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ ۔ اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تو پوچھا جائیگا اور آگاہ کیا جائیگا ۔
وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ
اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہوا و ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔ پس اب مجھے نہ تو گالی دُکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے۔
وَ كَمْ مِّنْ عَدُوٌّ كَانَ مِنْ اَكْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا أَتَانِي صَاغِرًا صِرْتُ أَصْغَرُ
اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔ پس جب ایسا دشمن کسر نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کسر نفسی کی۔
وَ لَسْتُ بِذِي كُهُرُورَةٍ غَيْرَ انَّنِي إِذَا زَادَ فُحْشَا ذُوعِنَادٍ أُصَدِّرُ
اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں ۔ ہاں اس قدر ہے۔ کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں ۔
وَلَا غِلَّ فِي قَلْبِي وَلَا مِنْ جَبَانَةٍ وَالْقِيُّ حُسَامِي مُغْضِيًا وَ اشَهرُ
اور نہ میرے دل میں کچھ کینہ ہے اور نہ میں بزدل ہوں ۔ اور میں عفو کر کے اپنی تلوار پھینک دیا کرتا ہوں مگر مقابلہ میں کھینچ بھی لیتا ہوں ۔
فَإِنْ تَبْغِنِي فِي حَلْقَةِ السِّلْمِ تُلْفِنِى وَإِن تَطْلُبَنِّي فِي الْمَيَادِيْنِ أَحْضُرُ
پس اگر تو مجھے صلح کاری کے حلقہ میں طلب کرے تو وہیں پائیگا۔ اور اگر تو مجھے جنگ کے میدان میں ڈھونڈے تو وہیں مجھے دیکھ لے گا۔
وَأَرْسَلَنِي رَبِّي لِاِصْلَاحٍ خَلْقِهِ فَيَاصَاحِ لَا تَنْطِقُ هَوًى وَ تَصَبَّرُ
اور خدا نے مجھے بھیجا ہے کہ تا میں مخلوق کی اصلاح کروں ۔ پس اے میرے صاحب ! نفسانی طور پر بات مت کر اور صبر سے میرے کام میں فکر کر۔
وَإِنْ أَكُ كَذَّابًا فَكِذْبِى يُبيدُنِي وَإِنْ اَكُ مِنْ رَّبِّي فَمَالَكَ تَهْجُرُ
اور اگر میں جھوٹا ہوں تو میرا جھوٹ مجھے ہلاک کر دے گا۔ اور اگر میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ پس کیوں تو بیہودہ گوئی کرتا ہے؟
فَذَرْنِي وَ رَبِّي وَانْتَظِرُ سَيْفَ حُكْمِهِ لِيَقْطَعَ رَأْسِي أَوْ قَفَا مَنْ يُكَفِّرُ
پس مجھے میرے خدا کے ساتھ چھوڑ دے اور اس کے حکم کی تلوار کا منتظر رہ۔ تا وہ میرا اسر کاٹے یا اس کا جو مجھے کافر کہتا ہے۔

تَحَامَ قِتَالِي وَاجْتَنِبُ مَا صَنَعْتَهُ وَ إِنَّا إِذَا جُلْنَا فَإِنَّكَ مُدْبِرُ
میرے جنگ سے تو پر ہیز کر اور اپنے بدکاموں سے الگ ہو جا۔ اور جب ہم میدان میں آئے تو تو بھاگ جائے گا۔
ارَى الصَّالِحِيْنَ يُوَفَّقُونَ لِطَاعَتِي وَأَمَّا الْغَوِيُّ فَفِي الضَّلَالَةِ يُقْبَرُ
میں نیک بختوں کو دیکھتا ہوں کہ میری فرمانبرداری کے لئے وہ توفیق دیئے جاتے ہیں۔ مگر جو از لی گمراہ ہے وہ گمراہی میں قبر میں جائے گا۔
وَ ذَالِكَ خَتْمُ اللَّهِ مِنْ بَدْوِ فِطْرَةٍ وَإِنَّ نُقُوشَ اللَّهِ لَا تَتَغَيَّرُ
اور یہ ابتدائے پیدائش سے خدا کی مہر ہے۔ اور خدا کے نقش متغیر نہیں ہو سکتے ۔
كَذَالِكَ نُورُ الرُّشْدِ مَا يُخْطِيءُ الْفَتَى وَكُلُّ نَخِيلٍ لَّا مَحَالَةَ تُشْمِرُ
اسی طرح جس فطرت میں رشد کا نور ہے وہ اس مرد سے علیحدہ نہیں ہوتا۔ اور ہر ایک کھجور انجام کار پھل لاتی ہے۔
وَ مَنْ يَّكُ ذَا فَضْلٍ فَيُدْرِكُ مَقَامَهُ وَلَوْ فِي شَبَابِ أَوْ بِوَقْتٍ يُعَمَّـرُ
پس جس کے شامل حال فضل الہی ہے وہ اپنے مقام کو پالے گا۔ اگر چہ جوانی میں یا اس وقت کہ جب بڑھا ہو جائے۔
وَ لَا يَهْلِكُ الْعَبْدُ السَّعِيدُ جِبِلَّةً إِذَا مَا عَمِي يَوْمًا بِآخَرَيَنظُرُ
اور جس کی فطرت میں سعادت ہے وہ ہلاک نہیں ہوگا ۔ اگر آج اندھا ہے تو کل دیکھنے لگے گا۔
وَلِلْغَيِّ آثَارٌ وَلِلرُّشْدِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَانْظُرُوا
اور گمراہی کے لئے نشان ہیں اور ایسا ہی رشد کے لئے بھی ۔ پس تم علامات کی تفتیش کرو اور خوب دیکھو۔
أَرَى الظُّلْمَ يَبْقَى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمُهُ وَيُنْصَرُ مَظْلُومٌ ضَعِيفٌ مُّخَسَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ انسان کی ناک میں ظلم کی علامتیں باقی رہ جاتی ہیں۔ اور مظلوم کو آئ ر مظلوم کو آخر مدد دی جاتی ہے جو ضعف اور نقصان والا ہوتا ہے۔
وَ قَدْ أَعْرَضُوا عَنْ كُلِّ خَيْرٍ بِغَيْظِهِمُ كَانَي أَرَاهُمُ مِّثْلَ نَارِ تُسَعَرُ
اور انہوں نے ہر ایک نیکی سے غصہ سے منہ پھیر لیا جو میں نے پیش کی ۔ گویا میں ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ان کو دیکھ رہا ہوں ۔
وَيُنْصَرُ مَظْلُومٌ بِآخِرِ اَمْرِهِ وَلَا سِيَّمَا عَبْدٌ مِّنَ اللَّهِ مُنْذِرُ
اور مظلوم آخر کار مدد دیا جاتا ہے۔ بالخصوص وہ بندہ جو خدا کی طرف سے ہے۔

إِذَا مَا بَكَى الْمَعْصُومُ تَبْكِى الْمَلَائِكُ فَكَمْ مِّنْ بِلَادٍ تُهْلَكَنَّ وَ تُجْذَرُ
جب معصوم روتا ہے تو اس کے ساتھ فرشتے روتے ہیں۔ پس بہت بستیاں ہلاک کی جاتی ہیں اور اجاڑی جاتی ہیں۔
إِذَا ذَرَفَتْ عَيْنَا تَقِيّ بِغُمَّةٍ يُفَرَّجُ كَرُبٌ مَّسَّهُ أَوْ يُبَشِّرُ
جب ایک پر ہیز گار کی آنکھیں آنسو جاری کرتی ہیں ایک غم کی وجہ سے۔ پس وہ بے قراری اس سے دور کی جاتی ہے یا بشارت دی جاتی ہے۔
عَلَى الْأَرْضِ قَوْمٌ كَالسُّيُوفِ دُعَاتُهُمْ فَمَنْ مَّسَّ هَذَا السَّيْفَ بِالشَّرِّ يُبْتَرُ
زمین پر ایک قوم ہے کہ تلواروں کی طرح ان کی دعا ہے۔ پس جو شخص اس تلوار کو چھو جاتا ہے وہ کاٹا جاتا ہے۔
تَرَى كَيْفَ نَرْقَى وَالْحَوَادِتُ جُمَّةٌ وَيُهْلَكُ مَنْ يَبْغِي هَلَاكِي وَ يَمْكُرُ
تو دیکھتا ہے کہ ہم کیونکر ترقی کر رہے ہیں حالانکہ حوادث چاروں طرف سے جمع ہیں اور جو شخص میری ہلاکت چاہتا ہے اور مکر کرتا ہے وہ ہلاک کیا جاتا ہے۔
لَنَا كُلَّ آن مِّنْ مُّعِينٍ حِمَايَةٌ نُغَادِرُ صَرْعى مَاكِرِينَ وَنَظْفَرُ
ہمارے لئے ایک مدد گار کی طرف سے حمایت ہے۔ ہم مکر کرنے والوں کو گرا دیتے ہیں اور فتح پاتے ہیں۔
آيا شَاتِمًا لَّا شَاتِمَ الْيَوْمَ مِثْلَكُمْ وَمَا إِنْ أَرَى فِي كَفَّكُمْ مَا يُبْطِرُ
اے گالی دینے والے ! آج تیرے جیسا دشنام دہندہ کوئی نہیں۔ اور میں تمہارے ہاتھ میں وہ چیز نہیں دیکھتا کہ تمہیں اس ناز پر آمادہ کرتی ہے۔
تَسُبُّ وَمَا أَدْرِى عَلَى مَا تَسُبُّنِي وَآذَاكَ قَوْلِي فِي حُسَيْنٍ فَتُوْغَرُ
اور تو مجھے گالی دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیوں مجھے گالی دیتا ہے۔ کیا امام حسین کے سبب سے تجھے رنج پہنچا پس تو برافروختہ ہوا۔
ا تَحْسَبُهُ أَتْقَى الرِّجَالِ وَخَيْرَهُمْ فَمَا نَالَكُمْ مِّنْ خَيْرِهِ يَا مُعْذِرُ
کیا تو اسکو تمام دنیا سے زیادہ پر ہیز گار سمجھتا ہے۔ اور یہ تو بتلاؤ کہ اس سے تمہیں دینی فائدہ کیا پہنچا؟ اے مبالغہ کر نیوالے !
أَرَاكُمْ كَذَاتِ الْحَيْضِ لَا مِثْلَ طَاهِرٍ تَطِيبُ وَمِنْ مَّاءِ الْعَذَابَةِ تَطْهَرُ
میں تمہیں حیض والی عورت کی طرح دیکھتا ہوں ۔ نہ اس عورت کی طرح جو حیض سے پاک ہوتی ہے۔
حَسِبْتُمْ حُسَيْنًا أَكْرَمَ النَّاسِ فِي الْوَرَى وَأَفْضَلَ مَا فَطَرَ الْقَدِيرُ وَيَفْطُرُ
تم نے حسین کو تمام مخلوق سے بہتر سمجھ لیا ہے۔ اور تمام ان لوگوں سے افضل سمجھا ہے جو خدا نے پیدا کئے ۔

كَأَنَّ امْرَءًا فِي النَّاسِ مَا كَانَ غَيْرُهُ وَطَهَّرَهُ الرَّحْمَانُ وَالْغَيْرُ يَفْجُرُ
گو یا لوگوں میں وہی ایک آدمی تھا۔ اور اس کو خدا نے پاک کیا اور غیر نا پاک ہیں۔
وَ هَذَا هُوَ الْقَولُ الَّذِي فِي ابْنِ مَرْيَمَ يَقُولُ النَّصَارَى أَيُّهَا الْمُتَنَصِّرُ
اور یہ تو وہی قول ہے جو حضرت عیسیٰ کی نسبت نصاری کہا کرتے ہیں ۔اے نصاری سے مشابہ !
فَيَاعَجَبًا كَيْفَ الْقُلُوبُ تَشَابَهَتُ فَكَادَ السَّمَا مِنْ قَوْلِكُمْ تَتَفَطَّرُ
پس تعجب ہے کہ کیونکر دل باہم مشابہ ہو گئے ۔ پس نزدیک ہے کہ آسمان ان کی باتوں سے پھٹ جائیں ۔
اَ تُطْرِءُ عَبْدًا مِّثْلَ عِيسَى وَتَنْحِتُ لَهُ رُتْبَةً كَالَا نَبِيَاءِ وَ تَهْذَرُ
کیا تو عیسی کی طرح ایک بندہ کی حد سے زیادہ تعریف کرتا ہے ۔ اور اس کے لئے انبیاء کا رتبہ قرار دیتا ہے۔
ا لَا لَيْتَ شِعْرِى هَلْ رَأَيْتَ مَقَامَهُ كَمِثْلِ بَصِيرٍ أَوْ عَلَى الظَّنِّ تَعْمُرُ
کاش مجھے سمجھ ہوتی ۔ کیا تو نے اس کا مقام دیکھ لیا ہے ۔ یا ساری عمارت ظن پر ہے۔
اتُعْلِيْهِ اِطْرَاءً وَ كِذبًا وَ فِرْيَةً اَتَسْقِيهِ كَأْسًا مَا سَقَاهُ الْمُقَدِّرُ
کیا تو اس کو محض جھوٹ اور افترا کی راہ سے بلند کرنا چاہتا ہے کیا تو اس کو وہ پیالہ پلاتا ہے جو خدا نے اس کو نہیں پلایا۔
تَكَادُ السَّمْوَاتُ العُلَى مِنْ كَلَامِكُمْ تَفَطَّرْنَ لَوْلَا وَقْتُهَا مُتَقَرِّرُ
قریب ہے کہ آسمان تمہارے کلام سے۔ پھٹ جائیں اگر ان کے پھٹنے کا وقت مقرر نہ ہو۔
أَكَانَ حُسَيْنُ أَفْضَلَ الرُّسُلِ كُلِّهِمْ أَكَانَ شَفِيعَ الْأَنْبِيَاءِ وَ مُوثَرُ
کیا حسین تمام نبیوں سے بڑھ کر تھا۔ کیا وہی نبیوں کا شفیع اور سب سے برگزیدہ تھا
الَا لَعْنَةُ اللَّهِ الْغَيُّوُرِ عَلَى الَّذِي يَمِينُ بِاطْرَاءِ وَ لَا يَتَبَصَّرُ
خبر دار ہو کہ خدائے غیور کی لعنت اس شخص پر ہے جو مبالغہ آمیز باتوں سے جھوٹ بولتا ہے اور نہیں دیکھتا۔
وَأَمَّا مَقَامِي فَاعْلَمُوا أَنَّ خَالِقِى يُحَمِّدُنِي مِنْ عَرْشِهِ وَيُوَقِّرُ
اور میرا مقام یہ ہے کہ میرا خدا۔ عرش پر سے میری تعریف کرتا ہے اور عزت دیتا ہے۔

لَنَا جَنَّةٌ سُبُلُ الْهُدَى اَزْهَارُهَا نَسِيمُ الصَّبَا مِّن شَأْنِهَا تَتَحَيَّرُ
ہمارے لئے ایک بہشت ہے کہ ہدایت کی راہیں اس کے پھول ہیں۔ اور نسیم صبا اس کی شان سے حیران ہورہی ہے۔
تَكَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِينَ وَعَيْنُنَا إِلَى آخِرِ الأَيَّامِ لَا تَتَكَدَّرُ
پہلوں کا پانی مکر رہو گیا۔ اور ہمارا پانی اخیر زمانہ تک مکد رنہیں ہوگا۔
رَأَيْنَا وَأَنْتُمْ تَذْكُرُونَ رُوَاتَكُمْ وَهَلْ مِنْ نُّقُولٍ عِنْدَ عَيْنٍ تُبَصَّرُ
ہم نے دیکھ لیا اور تم اپنے راویوں کا ذکر کرتے ہو۔ اور کیا قصے دیکھنے کے مقابل پر کچھ چیز ہیں؟
وَ شَانَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ حُسَيْنِكُمْ فَإِنِّي أُؤَيَّدُ كُلَّ أَن وَّ انْصَرُ
اور مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔ کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اور مد دل رہی ہے۔
وَأَمَّا حُسَيْنٌ فَاذْكُرُوا دَشْتَ كَرْبَلَا إِلَى هَذِهِ الأَيَّامِ تَبْكُونَ فَانظُرُوا
مگر حسین، پس تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔ اب تک تم روتے ہو۔ پس سوچ لو۔
وَ إِنِّي بِفَضْلِ اللَّهِ فِي حُجْرِ خَالِقِي أَرَبَّى وَ أَعْصَمُ مِنْ لِيَامٍ تَنَمَّرُوا
اور میں خدا کے فضل سے اس کے کنار عاطفت میں پرورش پارہا ہوں اور ہمیشہ لیموں کے حملہ سے جو پلنگ صورت ہیں بچایا جاتا ہوں ۔
وَإِنْ يَأْتِنِي الْأَعْدَاءُ بِالسَّيْفِ وَالْقَنَا فَوَاللَّهِ إِنِّي احْفَظَنَّ وَأَظْفَرُ
اور اگر دشمن تلواروں اور نیزوں کے ساتھ میرے پاس آویں ۔ پس بخدا میں بچایا جاؤں گا اور مجھے فتح ملے گی ۔
وَإِنْ يَلْقَنِي خَصْمِي بِنَارٍ مُّذِيبَةٍ تَجِدُنِي سَلِيمًا وَّ الْعَدُوُّ يُدَمَّرُ
اور اگر میرا دشمن ایک گداز کرنے والی آگ میں مجھے ڈال دے۔ تو مجھے سلامت پائے گا اور دشمن ہلاک ہو گا۔
وَ أَوْعَدَنِي قَوْمٌ لِّقَتْلِى مِنَ الْعِدَا فَادْرَكَهُمْ قَهُرُ الْمَلِيْكِ وَخُسِّرُوا
اور بعض دشمنوں نے مجھے قتل کرنے کے لئے وعدہ کیا۔ پس خدا کے قہر نے ان کو پکڑ لیا اور وہ زیاں کا رہو گئے ۔
كَذَالِكَ تَبْغِي قَهُرَ رَبِّ مُّحَاسِبٍ وَمَا إِنْ أَرَى فِيْكَ الْكَلَامَ يُؤَكِّرُ
اسی طرح تو بھی خدائی حساب لینے والے سے قہر طلب کر رہا ہے۔ اور میں نہیں دیکھتا کہ تجھ میں کلام اثر کرے۔

بُعِثْتُ مِنَ اللهِ الرَّحِيمِ لِخَلْقِهِ لِأُنْذِرَ قَوْمًا غَافِلِينَ وَأُخْبِرُ
میں خدائے رحیم کی طرف سے اس کی مخلوق کیلئے بھیجا گیا ہوں ۔ تا کہ میں غافلوں کو متنبہ کروں اور ان کو خبر دوں ۔
وَ ذَلِكَ مِنْ فَضْلِ الْكَرِيمِ وَلُطْفِهِ عَلَى كُلِّ مَنْ يَبْغِي الصَّلَاحَ وَيَشْكُرُ
اور میرا آنا خدائے کریم کا فضل ہے اور اس کا لطف ان تمام لوگوں پر ہے جو صلاحیت کے طلب گار ہیں اور شکر کرتے ہیں۔
أَرَى النَّاسَ يَبْغُونَ الْجِنَانَ نَعِيْمَهَا وَ اَحْلَى أَطَائِبِهَا الَّتِي لَا تُحْصَرُ
میں لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ بہشت اور اس کی نعمتوں کے طلب گار ہیں۔ اور بہشت کی وہ لذات طلب کرتے ہیں جو اعلیٰ اور بے حد و پایاں ہیں ۔
وَ أَبْغِي مِنَ الْمَوْلَى نَعِيمًا يَسُرُّنِى وَمَا هُوَ إِلَّا فِي صَلِيبٍ يُكَسَّرُ
اور میری خواہش ایک مراد ہے جس پر میری خوشی موقوف ہے۔ اور وہ خواہش یہ ہے کہ کسی طرح صلیب ٹوٹ جائے۔
وَ ذَلِكَ فِرْدَوْسِی وَخُلْدِى وَ جَنَّتِي فَادْخِلْنِ رَبِّي جَنَّتِي أَنَا أَضْجَرُ
یہی میرا فردوس ہے یہی میرا بہشت ہے۔ یہی میری جنت ہے۔ پس اے میرے خدا! میرے بہشت میں مجھے داخل کر کہ میں بے قرار ہوں
وَإِنِّي وَرِثْتُ الْمَالَ مَالَ مُحَمَّدٍ فَمَا أَنَا إِلَّا آلُهُ الْمُتَخَيَّرُ
اور میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کا وارث بنایا گیا ہوں ۔ پس میں اس کی آل برگزیدہ ہوں جس کو ورثہ پہنچ گیا۔
وَكَيْفَ وَرِثْتُ وَلَسْتُ مِنْ أَبْنَاءِ هِ فَفَكِّرُ وَهَلْ فِي حِزْبِكُمْ مُّتَفَكَّرُ
اور میں کیونکر اس کا وارث بنایا گیا جب کہ میں اس کی اولاد میں سے نہیں ہوں، پس اس جگہ فکر کر کیا تم میں کوئی بھی فکر کرنے والا نہیں؟
ا تَزْعَمُ أَنَّ رَسُولَنَا سَيِّدَ الْوَرى عَلَى زَعْمِ شَانِئِهِ تُوُفِّيَ ابْتَرُ
کیا تو گمان کرتا ہے کہ ہمارے رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے بے اولاد ہونے کی حالت میں وفات پائی جیسا کہ دشمن بد گو کا خیال ہے۔
فَلَا وَالَّذِي خَلَقَ السَّمَاءَ لِأَجْلِهِ لَهُ مِثْلُنَا وَلَدٌ إِلَى يَوْمِ يُحْشَرُ
مجھے اس کی قسم جس نے آسمان بنایا کہ ایسا نہیں ہے۔ بلکہ ہمارے بنی صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے میری طرح اور بھی بیٹے ہیں اور قیامت تک ہوں گے
وَإِنَّا وَرِثْنَا مِثْلَ وُلْدِ مَتَاعَهُ فَأَيُّ ثُبُوتٍ بَعْدِ ذَلِكَ يُحْضَرُ
اور ہم نے اولاد کی طرح اس کی وراثت پائی۔ پس اس سے بڑھ کر اور کون سا ثبوت ہے جو پیش کیا جائے؟

لَهُ خَسَفَ الْقَمَرُ الْمُنِيرُ وَإِنَّ لِى غَسَا الْقَمَرَانِ الْمُشْرِقَانِ أَتُنْكِرُ
اس کے لئے چاند کے خسوف کا نشان ظاہر ہوا اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا ۔ اب کیا تو انکار کرے گا ؟
وَكَانَ كَلَامٌ مُعْجِزَآيَةً لَّهُ كَذَلِكَ لِي قَوْلِي عَلَى الْكُلِّ يَبْهَرُ
ا
اور اس کے معجزات میں سے معجزانہ کلام بھی تھا۔ اسی طرح مجھے وہ کلام دیا گیا جو سب پر غالب ہے۔
إِذَا الْقَوْمُ قَالُوا يَدَّعِي الْوَحْيَ عَامِدًا عَجْتُ فَإِنِّي ظِلُّ بَدْرٍ يُنَوِّرُ
جب قوم نے کہا کہ یہ تو عمد أوحی کا دعویٰ کرتا ہے۔ میں نے تعجب کیا کہ میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ہوں ۔
وَ أَنَّى لِظِلَّ اَنْ تُخَالِفَ أَصْلَهُ فَمَا فِيهِ فِي وَجْهِي يَلُوحُ وَيَزْهَرُ
اور سایہ کیونکر اپنے اصل سے مخالف ہو سکتا ہے۔ پس وہ روشنی جو اس میں ہے وہ مجھ میں چمک رہی ہے۔
وَإِنِّي لَذُو نَسَبٍ كَاصْلٍ أُطِيعُهُ وَمِنْ طِينِهِ الْمَعْصُومِ طِينِي مُعَطَّرُ
اور میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ذو نسب ہوں۔ اور اس کی پاک مٹی کا مجھ میں خمیر ہے۔
كَفَى الْعَبْدَ تَقْوَى الْقَلْبِ عِنْدَ حَسِيْبِنَا وَلَيْسَ لِنَسَبِ ذُو صَلَاحٍ مُعَيِّرُ
اور بندہ کو دل کا تقوی کافی ہے اور ایک صالح کو اس لئے سرزنش نہیں کر سکتے کہ اس کی نسب اعلیٰ نہیں ۔
وَلَكِنْ قَضَى رَبُّ السَّمَا لِأَئِمَّةٍ لَهُمْ نَسَبٌ كَيْلَا يَهِيجَ التَّنَفُرُ
مگر خدا نے اماموں کے لئے چاہا کہ وہ ذو نسب ہوں ۔ تا کہ لوگوں کو ان کی کمی نسب کا تصور کر کے نفرت پیدا نہ ہو۔
وَمَنْ كَانَ ذَانَسَبٍ كَرِيمٍ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَبٌ فَهُوَ الدَّنِيُّ الْمُحَقَّرُ
اور جو شخص اچھی نسب رکھتا ہے مگر اس میں ذاتی صفات کچھ نہیں تو وہ کمینہ اور حقیر ہے۔
وَلِلَّهِ حَمْدٌ ثُمَّ حَمْدٌ فَإِنَّنَا جَمَعْنَاهُمَا حَقًّا فَلِلَّهِ نَشْكُرُ
اور خدا کو حمد ہے اور پھر حمد ہے کہ ہم نے اپنے اندر حسب اور نسب دونوں کو جمع کیا ہے پس ہم خدا کا شکر کرتے ہیں۔
كَذَلِكَ سُنَنُ اللهِ فِي أَنْبِيَائِهِ جَرَتْ مِنْ قَدِيمِ الدَّهْرِ فَاخْشَوْا وَ أَبْصِرُوا
اسی طرح خدا کی سنت اس کے نبیوں میں ہے۔ جو قدیم زمانہ سے جاری ہے۔ پس ڈرو اور دیکھو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی