پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چنانچہ اسی کی طرف دوسری جگہ بھی اشارہ فرما کر کہا ہے لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ
الْقَهَّارِ یعنی اس دن ربوبیت الہیہ بغیر توسط اسباب عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھلائے گی
اور یہی مشہود اور محسوس ہوگا کہ بحر قوت عظمی اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے اور سب
بیچ ہیں۔ تب سارا آرام و سرور اور سب جزا اور پاداش بنظر صاف و صریح خدا ہی کی طرف
سے دکھلائی دے گا اور کوئی پردہ اور حجاب درمیان میں نہیں رہے گا اور کسی قسم کے شک کی
گنجائش نہیں رہے گی ۔ تب جنہوں نے اس کے لئے اپنے تئیں منقطع کر لیا تھا وہ اپنے تئیں
ایک کامل سعادت میں دیکھیں گے کہ جو ان کے جسم اور جان اور ظاہر اور باطن پر محیط ہو
جائے گی اور کوئی حصہ وجود ان کے کا ایسا نہیں ہو گا کہ جو اس سعادت عظمی کے پانے سے
بے نصیب رہا ہو اور اس جگہ مالک یوم الدین کے لفظ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس روز
راحت یا عذاب اور لذت یا درد جو کچھ بنی آدم کو پہنچے گا اس کا اصل موجب خدائے تعالیٰ کی
ذات ہوگی اور مالک امر مجازات کا حقیقی طور پر وہی ہوگا یعنی اسی کا وصل یا فصل سعادت
ابدی یا شقاوت ابدی کا موجب ٹھہرے گا۔ اس طرح پر کہ جو لوگ اس کی ذات پر ایمان
لائے تھے اور توحید اختیار کی تھی اور اس کی خالص محبت سے اپنے دلوں کو رنگین کر لیا تھا اُن
پر انوار رحمت اُس ذات کامل کے صاف اور آشکار ا طور پر نازل ہوں گے اور جن کو ایمان
اور محبت الہیہ حاصل نہیں ہوئی وہ اس لذت اور راحت سے محروم رہیں گے اور عذاب
آلیم میں مبتلا ہو جائیں گے۔
یہ فیوض اربعہ ہیں جن کو ہم نے تفصیل وار لکھ دیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ صفت رحمن کو
صفت رحیم پر مقدم رکھنا نہایت ضروری اور مقتضائے بلاغت کا ملہ ہے کیونکہ صحیفہ قدرت
پر جب نظر ڈالی جائے تو پہلے پہل خدائے تعالیٰ کی عام ربوبیت پر نظر پڑتی ہے۔ پھر اس کی
رحمانیت پر ۔ پھر اس کی رحیمیت پر ۔ پھر اُس کے مالک یوم الدین ہونے پر اور کمال بلاغت
المؤمن :۱۷

اسی کا نام ہے کہ جو صحیفہ فطرت میں ترتیب ہو وہی ترتیب صحیفہ الہام میں بھی ملحوظ رہے
کیونکہ کلام میں ترتیب قدرتی کو منقلب کرنا گویا قانون قدرت کو منقلب کرنا ہے اور نظام
طبعی کو الٹا دینا ہے۔ کلام بلیغ کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ نظام کلام کا نظام طبعی کے ایسا
مطابق ہو کہ گویا اُسی کی عکسی تصویر ہو اور جو امر طبعاً اور وقوعاً مقدم ہو اس کو وضعاً بھی مقدم
رکھا جائے ۔ سو آیت موصوفہ میں یہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت ہے کہ باوجود کمال فصاحت اور خوش
بیانی کے واقعی ترتیب کا نقشہ کھینچ کر دکھلا دیا ہے اور وہی طرز بیان اختیار کی ہے جو کہ ہر یک
صاحب نظر کو نظام عالم میں بدیہی طور پر نظر آ رہی ہے کیا یہ نہایت سیدھا راستہ نہیں ہے کہ
جس ترتیب سے نعماء الہی صحیفہ فطرت میں واقعہ ہیں اُسی ترتیب سے صحیفہ الہام میں بھی
واقع ہوں۔ سوایسی عمدہ اور پر حکمت ترتیب پر اعتراض کرنا حقیقت میں اُنہی اندھوں کا کام
ہے جن کی بصیرت اور بصارت دونوں یکبارگی جاتی رہی ہیں ۔
Π
چشم بد اندیش که بر کنده باد عیب نماید هنرش در نظر
اب ہم پھر تقریر کو دوہرا کر اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ جو کچھ خدائے تعالیٰ نے
سورۃ ممدوحہ میں رَبُّ العَالَمِین کی صفت سے لے کر مَالِكِ يَومِ الدِّین تک بیان فرمایا
ہے۔ یہ حسب تصریحات قرآن شریف چار عالی شان صداقتیں ہیں جن کا اس جگہ کھول کر
بیان کرنا قرین مصلحت ہے۔ پہلی صداقت یہ کہ خدائے تعالیٰ رب العالمین ہے یعنی عالم
کے اشیاء میں سے جو کچھ موجود ہے سب کا رب اور مالک خدا ہے۔ اور جو کچھ عالم میں
نمودار ہو چکا ہے اور دیکھا جاتا ہے یا ٹولا جاتا ہے یا عقل اس پر محیط ہوسکتی ہے وہ سب
چیزیں مخلوق ہی ہیں اور ہستی حقیقی بجز ایک ذات حضرت باری تعالیٰ کے اور کسی چیز کے لئے
حاصل نہیں ۔ غرض عالم بجميع اجزائہ مخلوق اور خدا کی پیدائش ہے۔ اور کوئی چیز اجزائے
عالم میں سے ایسی نہیں کہ جو خدا کی پیدائش نہ ہو اور خدائے تعالیٰ اپنی ربوبیت تامہ کے
بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے۔

ساتھ عالم کے ذرہ ذرہ پر متصرف اور حکمران ہے اور اس کی ربوبیت ہر وقت کام میں لگی
ہوئی ہے۔ یہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ دنیا کو بنا کر اُس کے انتظام سے الگ ہو بیٹھا ہے اور اُسے
نیچر کے قاعدہ کے ایسا سپر دکیا ہے کہ خود کسی کام میں دخل بھی نہیں دیتا۔ اور جیسے کوئی گل بعد
بنائے جانے کے پھر بنانے والے سے بے علاقہ ہو جاتی ہے ایسا ہی مصنوعات صانع حقیقی
سے بے علاقہ ہیں بلکہ وہ رب العالمین اپنی ربوبیت تامہ کی آبپاشی ہر وقت برابر تمام عالم
پر کر رہا ہے اور اس کی ربوبیت کا مینہ بالاتصال تمام عالم پر نازل ہو رہا ہے اور کوئی ایسا وقت
نہیں کہ اس کے رشح فیض سے خالی ہو بلکہ عالم کے بنانے کے بعد بھی اُس مبدء فیوض کی فی
الحقیقت بلا ایک ذرہ تفاوت کے ایسی ہی حاجت ہے کہ گویا ابھی تک اُس نے کچھ بھی نہیں
بنایا اور جیسا دنیا اپنے وجود اور نمود کے لئے اُس کی ربوبیت کی محتاج تھی ایسا ہی اپنے بقا اور
قیام کے لئے اس کی ربوبیت کی حاجت مند ہے۔ وہی ہے جو ہر دم دنیا کو سنبھالے ہوئے
ہے اور دنیا کا ہر ذرہ اُسی سے تروتازہ ہے اور وہ اپنی مرضی اور ارادہ کے موافق ہر چیز کی
ربوبیت کر رہا ہے۔ یہ نہیں کہ بلا ارادہ کسی شے کے ربوبیت کا موجب ہو۔ غرض آیات
قرآنی کی رُو سے جن کا خلاصہ ہم بیان کر رہے ہیں اس صداقت کا یہ منشا ہے کہ ہر یک چیز
کہ جو عالم میں پائی جاتی ہے وہ مخلوق ہے اور اپنے تمام کمالات اور تمام حالات اور اپنے
تمام اوقات میں خدائے تعالیٰ کی ربوبیت کی محتاج ہے اور کوئی روحانی یا جسمانی ایسا کمال
نہیں ہے جس کو کوئی مخلوق خود بخود اور بغیر ارادہ خاص اُس متصرف مطلق کے حاصل کر سکتا
ہو اور نیز حسب توضیح اسی کلام پاک کے اس صداقت اور ایسا ہی دوسری صداقتوں میں یہ
معنے بھی ملحوظ ہیں کہ رب العالمین وغیرہ صفتیں جو خدائے تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں یہ اُسی کی
ذات واحد لاشریک سے خاص ہیں اور دوسرا کوئی ان میں شریک نہیں جیسا کہ اس سورۃ کے
پہلے فقرہ میں یعنی اَلْحَمْدُ لِلہ میں یہ بیان ہو چکا ہے کہ تمام محامد خدا ہی سے خاص ہیں۔
دوسری صداقت رحمن ہے کہ جو بعد رب العالمین بیان فرمایا گیا۔ اور رحمن کے

معنے جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں یہ ہیں کہ جس قدر جاندار ہیں خواہ ذی شعور اور خواہ
غیر ذی شعور اور خواہ نیک اور خواہ بدان سب کے قیام اور بقاء وجود اور بقائے نوع کے لئے
ان کی تکمیل کے لئے خدائے تعالیٰ نے اپنی رحمت عامہ کے رُو سے ہر یک قسم کے اسباب
مطلوبہ میسر کر دیئے ہیں اور ہمیشہ میسر کرتا رہتا ہے۔ اور یہ عطیہ محض ہے کہ جو کسی عامل کے
عمل پر موقوف نہیں۔
تیسری صداقت رحیم ہے کہ جو بعد رحمن کے مذکور ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ
خدائے تعالیٰ سعی کرنے والوں کی سعی پر بمقتضائے رحمت خاصہ ثمرات حسنہ مترتب کرتا
ہے۔ تو بہ کرنے والوں کے گناہ بخشتا ہے۔ مانگنے والوں کو دیتا ہے۔ کھٹکھٹانے والوں کے
لئے کھولتا ہے۔
چوتھی صداقت جو سورۃ فاتحہ میں مندرج ہے مالک یوم الدین ہے یعنی با کمال و
کامل جزا سزا کہ جو ہر ایک قسم کے امتحان و ابتلا اور توسط اسباب غفلت افترا سے منزہ ہے
اور ہر یک کدورت اور کثافت اور شک اور شبہ اور نقصان سے پاک ہے اور تجلیات عظمی کا
مظہر ہے اس کا مالک بھی وہی اللہ قادر مطلق ہے اور وہ اس بات سے ہرگز عاجز نہیں کہ اپنی
کامل جزا کو جو دن کی طرح روشن ہے ظہور میں لاوے اور اس صداقت عظمی کے ظاہر کرنے
سے حضرت احدیت کا یہ مطلب ہے کہ تاہر یک نفس پر بطور حق الیقین امور مفصلہ ذیل
کھل جائیں ۔ اول یہ امر کہ جزا سزا ایک واقعی اور یقینی امر ہے کہ جو مالک حقیقی کی طرف
سے اور اُسی کے ارادۂ خاص سے بندوں پر وارد ہوتا ہے۔ اور ایسا کھل جانا دنیا میں ممکن نہیں
کیونکہ اس عالم میں یہ بات عام لوگوں پر ظاہر نہیں ہوتی کہ جو کچھ خیر و شر و راحت و رنج پہنچ
رہا ہے وہ کیوں پہنچ رہا ہے اور کس کے حکم اور اختیار سے پہنچ رہا ہے اور کسی کو ان میں سے یہ
آواز نہیں آتی کہ وہ اپنی جزا پا رہا ہے اور کسی پر بطور مشہود ومحسوس منکشف نہیں ہوتا کہ جو کچھ
وہ بھگت رہا ہے حقیقت میں وہ اس کے عملوں کا بدلہ ہے۔

دوسرے اس صداقت میں اس امر کا کھلنا مطلوب ہے کہ اسباب عادیہ کچھ چیز نہیں
ہیں اور فاعل حقیقی خدا ہے اور وہی ایک ذات عظمی ہے کہ جو جمیع فیوض کا مبدء اور ہر یک جزا
سزا کا مالک ہے۔
تیسرے اس صداقت میں اس بات کا ظاہر کرنا مطلوب ہے کہ سعادت عظمی اور شقاوت
عظمی کیا چیز ہے۔ یعنی سعادت عظمی وہ فوز عظیم کی حالت ہے کہ جب نور اور سرور اور لذت
اور راحت انسان کے تمام ظاہر و باطن اور تن اور جان پر محیط ہو جائے اور کوئی عضو اور قوت
اس سے باہر نہ رہے۔ اور شقاوت عظمیٰ وہ ہے۔ اور شقاوت عظمی وہ عذاب الیم ہے کہ جو بباعث نافرمانی اور نا پا کی
اور بعد اور ڈوری کے دلوں سے مشتعل ہو کر بدنوں پر مستولی ہو جائے اور تمام وجود فی
النَّارِ وَ السَّقَر معلوم ہو اور یہ تجلیات ہو اور یہ تجلیات عظمی اس عالم میں ظاہر نہیں ہو سکتیں کیونکہ اس تنگ اور
منقبض اور مکدر عالم کو جور و پوش اسباب ہو کر ایک ناقص حالت میں پڑا ہے ان کے ظہور
کی برداشت نہیں بلکہ اس عالم پر ابتلا اور آزمائش غالب ہے۔ اور اس کی راحت اور رنج
دونوں نا پائیدار اور ناقص ہیں اور نیز اس عالم میں جو کچھ انسان پر وارد ہوتا ہے وہ زیر پردہ
اسباب ہے جس سے مالک الجزاء کا چہرہ مجوب اور مکتوم ہو رہا ہے اس لئے یہ خالص اور کامل
اور منکشف طور پر یومُ الجَزَاء نہیں ہو سکتا بلکہ خالص اور کامل اور منکشف طور پر یوم الدین
یعنی یوم الجزاء وہ عالم ہوگا کہ جو اس عالم کے ختم ہونے کے بعد آوے گا ۔ اور وہی عالَمِ
تجلیاتِ عظمی کا مظہر اور جلال اور جمال کے پوری ظہور کی جگہ ہے۔ اور چونکہ یہ عالم
دنیوی اپنی اصل وضع کی رُو سے دار الجزاء نہیں بلکہ دارالا بتلاء ہے اس لئے جو کچھ عسر و ئیسر
وراحت و تکلیف اور غم اور خوشی اس عالم میں لوگوں پر وارد ہوتی ہے اُس کو خدائے تعالیٰ کے
لطف یا قہر پر دلالت قطعی نہیں ۔ مثلاً کسی کا دولت مند ہو جانا اس بات پر دلالت قطعی نہیں
کرتا کہ خدائے تعالیٰ اس پر خوش ہے اور نہ کسی کا مفلس اور نادار ہونا اس بات پر دلالت
کرتا ہے کہ خدائے تعالیٰ اُس پر ناراض ہے۔ بلکہ یہ دونوں طور کے ابتلاء ہیں تا دولتمند کو

لد۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
اس کی دولت میں اور مفلس کو اُس کی مفلسی میں جانچا جائے۔ یہ چار صداقتیں ہیں جن کا
قرآن شریف میں مفصل بیان موجود ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۴۴ تا ۴۶۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
یہ بات به بداہت ثابت ہے کہ عالم کے اشیاء میں سے ہر یک موجود جو نظر آتا ہے اُس کا
وجود اور قیام نظراً علی ذاتہ ضروری نہیں مثلاً زمین کروی الشکل ہے اور قطر اس کا بعض
کے گمان کے موافق تخمیناً چار ہزار کوس پختہ ہے مگر اس بات پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی کہ
کیوں یہی شکل اور یہی مقدار اس کے لئے ضروری ہے اور کیوں جائز نہیں کہ اس سے زیادہ
یا اس سے کم ہو یا بر خلاف شکل حاصل کے کسی اور شکل سے متشکل ہو اور جب اس پر کوئی
دلیل قائم نہ ہوئی تو یہ شکل اور یہ مقدار جس کے مجموعہ کا نام وجود ہے زمین کے لئے ضروری
نہ ہوا اور علی ہذا القیاس عالم کی تمام اشیاء کا وجود اور قیام غیر ضروری ٹھہرا۔ اور صرف یہی بات
نہیں کہ وجود ہر یک ممکن کا نظرًا عَلَی ذَاتِہ غیر ضروری ہے بلکہ بعض صورتیں ایسی نظر آتی
ہیں کہ اکثر چیزوں کے معدوم ہونے کے اسباب بھی قائم ہو جاتے ہیں ۔ پھر وہ چیزیں
معدوم نہیں ہوتیں ۔ مثلاً با وجود اس کے کہ سخت سخت قحط اور و با پڑتی ہیں مگر پھر بھی ابتدا زمانہ
سے تخم ہر یک چیز کا بچتا چلا آیا ہے حالانکہ عند العقل جائز بلکہ واجب تھا کہ ہزار ہا شدائد اور
حوادث میں سے جو ابتدا سے دنیا پر نازل ہوتی رہی کبھی کسی دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ شدت قحط
کے وقت غلہ جو کہ خوراک انسان کی ہے بالکل مفقود ہو جاتا یا کوئی قسم غلہ کی مفقود ہو جاتی یا
کبھی شدت وبا کے وقت نوع انسان کا نام و نشان باقی نہ رہتا یا کوئی اور انواع حیوانات
میں سے مفقود ہو جاتے یا کبھی اتفاقی طور پر سورج یا چاند کی کل بگڑ جاتی یا دوسری بے شمار
چیزوں سے جو عالم کی درستی نظام کے لئے ضروری ہیں کسی چیز کے وجود میں خلل راہ پا جاتا
کیونکہ کروڑ با چیزوں کا اختلال اور فساد سے سالم رہنا اور کبھی اُن پر آفت نازل نہ ہونا قیاس
سے بعید ہے۔ پس جو چیزیں نہ ضروری الوجود ہیں نہ ضروری القیام بلکہ ان کا کبھی نہ کبھی بگڑ

جانا ان کے باقی رہنے سے زیادہ تر قرین قیاس ہے۔ ان پر کبھی زوال نہ آنا اور احسن طور پر
به ترتیب محکم اور ترکیب ابلغ ان کا وجود اور قیام پایا جانا اور کروڑ ہا ضروریات عالم میں سے
کبھی کسی چیز کا مفقود نہ ہونا صریح اس بات پر نشان ہے کہ ان سب کے لئے ایک محی اور
محافظ اور قیوم ہے جو جامع صفات کاملہ یعنی مدبر اور حکیم اور رحمان اور رحیم اور اپنی ذات
میں ازلی ابدی اور ہر یک نقصان سے پاک ہے جس پر کبھی موت اور فنا طاری نہیں ہوتی بلکہ
اونگھ اور نیند سے بھی جو فی الجملہ موت سے مشابہ ہے پاک ہے۔سو وہی ذات۔ جامع صفاتِ
کاملہ ہے جس نے اس عالم امکانی کو برعایت کمال حکمت و موز و نیت وجود عطا کیا اور ہستی کو
نیستی پر ترجیح بخشی اور وہی بوجہ اپنی کمالیت اور خالقیت اور ربوبیّت اور قیّومیّت
کے مستحق عبادت ہے۔ یہاں تک تو ترجمہ اس آیت کا ہوا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ
الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اب بنظرِ
انصاف دیکھنا چاہئے کہ کسی بلاغت اور لطافت اور متانت اور حکمت سے اس آیت میں
وجود صانع عالم پر دلیل بیان فرمائی ہے اور کس قدر تھوڑے لفظوں میں معانی کثیرہ اور
لطائف حکمیہ کو کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے اور مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ کے لئے ایسی
محکم دلیل سے وجود ایک خالق کامل الصفات کا ثابت کر دکھایا ہے جس کے کامل اور محیط
بیان کے برابر کسی حکیم نے آج تک کوئی تقریر بیان نہیں کی بلکہ حکماء ناقص الفہم نے
ارواح اور اجسام کو حادث بھی نہیں سمجھا اور اس راز دقیق سے بے خبر رہے کہ حیات حقیقی اور
ہستی حقیقی اور قیام یام حقیقی صرف خدا ہی کے لئے مسلّم ہے۔ یہ عمیق معرفت اسی آیت سے
انسان کو حاصل ہوتی ہے جس میں خدا نے فرمایا کہ حقیقی طور پر زندگی اور بقاء زندگی صرف
اللہ کے لئے حاصل ہے جو جامع صفات کا ملہ ہے۔ اس کے بغیر کسی دوسری چیز کو وجود حقیقی
اور قیام حقیقی حاصل نہیں اور اسی بات کو صانع عالم کی ضرورت کے لئے دلیل ٹھہرایا اور
البقرة : ۲۵۶

فرمایا - له ما فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ یعنی جبکہ عالم کے لئے نہ حیات حقیقی حاصل
ہے نہ قیام حقیقی تو بالضرور اس کو ایک علت موجبہ کی حاجت ہے جس کے ذریعہ سے اس کو
حیات اور قیام حاصل ہوا اور ضرور ہے کہ ایسی علت موجبہ جامع صفات کاملہ اور مدبر
بالا رادہ اور حکیم اور عالم الغیب ہو۔ سو وہی اللہ ہے کیونکہ اللہ بموجب اصطلاح قرآن
شریف کے اس ذات کا نام ہے جو تجمع کمالات تامہ ہے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف میں
اللہ کے اسم کو جمیع صفات کا ملہ کا موصوف ٹھہرایا ہے اور جا بجا فرمایا ہے کہ اللہ وہ ہے جو کہ
رب العالمین ہے۔ رحمن ہے۔ رحیم ہے مدبر بالا رادہ ہے۔ حکیم ہے۔ عالم الغیب ہے۔
قادر مطلق ہے۔ ازلی ابدی ہے وغیرہ وغیرہ۔ سو یہ قرآن شریف کی ایک اصطلاح ٹھہر گئی
ہے کہ اللہ ایک ذات جامع جمیع صفات کا ملہ کا نام ہے۔ اسی جہت سے اس آیت کے سر پر
بھی اللہ کا اسم لائے اور فرمایا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۔ یعنی اس عالم بے ثبات کا
قيوم ذات جامع الکمالات ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ عالم جس ترتیب
محکم اور ترکیب ابلغ سے موجود اور مترتب ہے اس کے لئے یہ گمان کرنا باطل ہے کہ انہی
چیزوں میں سے بعض چیزیں بعض کے لئے علت موجبہ ہو سکتی ہیں۔ بلکہ اس حکیمانہ کام کے
لئے جو سراسر حکمت سے بھرا ہوا ہے ایک ایسے صانع کی ضرورت ہے جو اپنی ذات میں
مدیر بالا رادہ اور حکیم اور علیم اور رحیم اور غیر فانی اور تمام صفات کا ملہ سے متصف ہو۔ سو وہی
اللہ ہے جس کو اپنی ذات میں کمال تام حاصل ہے۔ پھر بعد ثبوت وجود صانع عالم کے
طالب حق کو اس بات کا سمجھانا ضروری تھا کہ وہ صانع ہر یک طور کی شرکت سے پاک ہے۔
سواس کی طرف اشارہ فرما یا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ الخ ۔ اس اقل عبارت کو جو
بقدر ایک سطر بھی نہیں دیکھنا چاہئے کہ کس لطافت اور عمدگی سے ہر یک قسم کی شراکت سے
وجود حضرت باری کا منزہ ہونا بیان فرمایا ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ شرکت از روئے حصر
الاخلاص : ٢

عقلی چار قسم پر ہے۔ کبھی شرکت عدد میں ہوتی ہے اور کبھی مرتبہ میں اور کبھی نسب میں اور کبھی
فعل اور تاثیر میں ۔سواس سورۃ میں ان چاروں قسموں کی شرکت سے خدا کا پاک ہونا بیان
فرمایا اور کھول کر بتلا دیا کہ وہ اپنے عدد میں ایک ہے دو یا تین نہیں اور وہ صمد ہے یعنی
اپنے مرتبہ ء وجوب اور محتاج الیہ ہونے میں منفرد اور یگانہ ہے اور بجز اس کے تمام چیزیں
ممکن الوجود اور ہا لک الذات ہیں جو اس کی طرف ہر دم محتاج ہیں اور وہ لکھ یاد ہے یعنی
اُس کا کوئی بیٹا نہیں تا بوجہ بیٹا ہونے کے اس کا شریک ٹھہر جائے اور وہ لحد يُولد ہے یعنی
اس کا کوئی باپ نہیں تا بوجہ باپ ہونے کے اس کا شریک بن جائے اور وہ وَلَمْ يَكُن لَّهُ
کھوا ہے یعنی اس کے کاموں میں کوئی اس سے برابر میں کوئی اس سے برابری کرنے والا نہیں تا باعتبار فعل کے
اس کا شریک قرار پاوے۔ سو اس طور سے ظاہر فرما دیا کہ خدائے تعالیٰ چاروں قسم کی
شرکت سے پاک اور منزہ ہے اور وحدہ لاشریک ہے۔ پھر بعد اس کے اُس کے وحدہ
لاشریک ہونے پر ایک عقلی دلیل بیان فرمائی اور کہا۔ لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللهُ
لَفَسَدَنَا وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ الهِ الخ - قا یعنی اگر زمین آسمان میں بجز اس ایک ذات
جامع صفات کاملہ کے کوئی اور بھی خدا ہوتا تو وہ دونوں بگڑ جاتے کیونکہ ضرور تھا کہ کبھی وہ
جماعت خدائیوں کی ایک دوسرے کے برخلاف کام کرتے۔ پس اسی پھوٹ اور اختلاف
سے عالم میں فساد راہ پاتا اور نیز اگر الگ الگ خالق ہوتے تو ہر واحد اُن میں سے اپنی ہی
مخلوق کی بھلائی چاہتا اور اُن کے آرام کے لئے دوسروں کا برباد کرنا روا رکھتا پس یہ بھی
موجب فساد عالم ٹھہرتا۔ یہاں تک تو دلیل لِمّی سے خدا کا واحد لاشریک ہونا ثابت کیا۔
پھر بعد اس کے خدا کے وحدہ لاشریک ہونے پر دلیل انی بیان فرمائی اور کہا قُلِ ادْعُوا
الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا الخ )
یعنی مشرکین اور منکرین وجود حضرت باری کو کہہ کہ اگر خدا کے کارخانہ میں خدا کے کارخانہ میں کوئی اور لوگ بھی
الاخلاص : ۳ تا ۵ تا الانبياء : ۲۳ الانبياء : ٢٣ لقا المؤمنون: ۹۲ ابنی اسرائیل : ۵۷
ما
A

ママ
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
شریک ہیں یا اسباب موجودہ ہی کافی ہیں تو اس وقت کہ تم اسلام کے دلائل حقیت اور اس کی
شوکت اور قوت کے مقابلہ پر مقہور ہورہے ہو ان اپنے شرکاء کو مدد کے لئے بلاؤ اور یاد رکھو
کہ وہ ہرگز تمہاری مشکل کشائی نہ کریں گے اور نہ بلا کو تمہارے سر پر سے ٹال سکیں گے۔
اے رسول ! ان مشرکین کو کہہ کہ تم اپنے شرکاء کو جن کی پرستش کرتے ہو میرے مقابلہ پر بلاؤ
اور جو تدبیر میرے مغلوب کرنے کے لئے کر سکتے ہو وہ سب تدبیریں کرو اور مجھے ذرا
مہلت مت دو اور یہ بات سمجھ رکھو کہ میرا حامی اور ناصر اور کارساز وہ خدا ہے جس نے قرآن
کو نازل کیا ہے اور وہ اپنے سچے اور صالح رسولوں کی آپ کا رسازی کرتا ہے مگر جن چیزوں
کو تم لوگ اپنی مدد کے لئے پکارتے ہو وہ ممکن نہیں ہے جو تمہاری مدد کر سکیں اور نہ کچھ اپنی
مدد کر سکتے ہیں۔ پھر بعد اس کے خدا کا ہر یک نقصان اور عیب سے پاک ہونا قانون قدرت
کے رو سے ثابت کیا اور فرمایا تُسَبِّحُ لَهُ السَّمُوتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ الخ
یعنی ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے خدا کی تقدیس کرتے ہیں اور کوئی چیز
نہیں جو اُس کی تقدیس نہیں کرتی۔ پر تم اُن کی تقدیسوں کو سمجھتے نہیں۔ یعنی زمین آسمان پر
نظر غور کرنے سے خدا کا کامل اور مقدس ہونا اور بیٹوں اور شریکوں سے پاک ہونا ثابت ہو
رہا ہے۔ مگر ان کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں۔ پھر بعد اس کے جزئی طور پر مخلوق پرستوں کو ملزم
کیا اور اُن کا خطا پر ہونا ظاہر فرمایا اور کہا قَالُوا التَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ الخ )
یعنی بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ حالانکہ بیٹے کا محتاج ہونا ایک نقصان ہے اور
خدا هر یک نقصان سے پاک ہے وہ تو غنی اور بے نیاز ہے جس کو کسی کی حاجت نہیں۔ جو کچھ
آسمان وزمین میں ہے سب اُسی کا ہے۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو جس کی تائید میں
تمہارے پاس کسی نوع کا نوع کا علم نہیں ۔ ں ۔ خدا کیوں بیٹوں کا محتاج ہونے لگا۔ وہ کامل ہے اور
فرائض الوہیت کے ادا کرنے کے لئے وہ ہی اکیلا کافی ہے کسی اور منصوبہ کی حاجت نہیں۔
بنی اسرائیل : ۴۵ یونس : ۱۶۹

لده
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹیاں رکھتا ہے حالانکہ وہ ان سب نقصانوں سے پاک ہے۔ کیا
تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو ٹھیک ٹھیک تقسیم نہ ہوئی ۔ اے لوگو! تم اس
خدائے واحد لاشریک کی پرستش کرو جس نے تم کو اور تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا۔
چاہئے کہ تم اس قادر توانا سے ڈرو جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا اور آسمان کو تمہارے
لئے چھت بنایا۔ اور آسمان سے پانی اُتار کر طرح طرح کے رزق تمہارے لئے پھلوں میں
سے پیدا کئے ۔ سو تم دیدہ و دانستہ انہیں چیزوں کو خدا کا شریک مت ٹھہراؤ جو تمہارے فائدہ
کے لئے بنائی گئی ہیں۔ خدا ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں ۔ وہی آسمان میں خدا ہے اور
وہی زمین میں خدا۔ وہی اول ہے اور وہی آخر ۔ وہی ظاہر ہے وہی باطن ۔ آنکھیں اُس کی
گنه در یافت کرنے سے عاجز ہیں اور اس کو آنکھوں کی گنہ معلوم ہے۔ وہ سب کا خالق ہے
اور کوئی چیز اس کی مانند نہیں ۔ اور اُس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے کہ ہر یک چیز کو
ر اور
ایک اندازه مقرری میں محصور اور مح محصور اور محدود پیدا کیا ہے۔ جس سے وجود اس کا سے وجود اس ایک حاصر
محدّد کا ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لئے تمام محامد ثابت ہیں اور دنیا و آخرت میں وہی منعم
حقیقی ہے۔ اور اسی کے ہاتھ میں ہر یک حکم ہے اور وہی تمام چیزوں کا مرجع و مآب ہے۔ خدا
ہر یک گناہ کو بخش دے گا جس کے لئے چاہے گا پر شرک کو ہرگز نہیں بخشے گا۔ سو جو شخص خدا
کی ملاقات کا طالب ہے اُسے لازم ہے کہ ایسا عمل اختیار کرے جس میں کسی نوع کا فسادنہ
ہو اور کسی چیز کو خدا کی بندگی میں شریک نہ کرے۔ تو خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز کو ہرگز کو
شریک مت ٹھہراؤ۔ خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔ تو بجز خدا کے کسی اور سے مُرادیں
مت مانگ ، سب ہلاک ہو جائیں گے۔ ایک اسی کی ذات باقی رہ جاوے گی۔ اُسی کے
ہاتھ میں حکم ہے اور وہی تمہارا مرجع ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۵ تا ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
خدا کا قانون قدرت اور ایسا ہی صحیفہ فطرت جس کا سلسلہ قدیم سے اور انسان کی

دید پیدا
بنیاد کے وقت سے ۔ سے چلا آتا ہے۔ وہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ خدا کے ساتھ تعلق شدید
ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے احسان اور حسن سے تمتع اٹھایا ہو اور ابھی ہم لکھ
چکے ہیں کہ احسان سے مراد خدا تعالیٰ کے وہ اخلاقی نمونے ہیں جو کسی انسان نے اپنی ذات
کی نسبت بچشم خود دیکھے ہوں مثلاً بیکسی اور عاجزی اور کمزوری اور یتیمی کے وقت میں خدا
اس کا متولی ہوا ہو۔ اور حاجتوں اور ضرورتوں کے وقت میں خدا نے خود اس کی حاجت
براری کی ہو اور سخت اور کمر شکن غموں کے وقت میں خدا نے خود اس کو مدد کی ہو اور خدا کی طلبی
کے وقت میں بغیر توسط کسی مرشد اور ہادی کے خود خدا نے اس کو رہنمائی کی ہو اور حسن سے
مراد بھی وہی خدا کی صفات حسنہ ہیں جو احسان کے رنگ میں بھی ملاحظہ ہوتی ہیں مثلاً خدا کی
قدرت کاملہ اور وہ رفق اور وہ لطف اور وہ ربوبیت اور وہ رحم جو خدا میں پایا جاتا ہے اور وہ
عام ربوبیت اس کی جو مشاہدہ ہو رہی ہے اور وہ عام نعمتیں اس کی جو انسانوں کے آرام کے
لئے بکثرت موجود ہیں اور وہ علم اس کا جس کو انسان نبیوں کے ذریعہ سے حاصل کرتا اور اس
کے ذریعہ سے موت اور تباہی سے بچتا ہے اور اس کی یہ صفت کہ وہ بے قراروں درماندوں
کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ اور اُس کی یہ خوبی کہ جو لوگ اس کی طرف جھکتے ہیں وہ اُن سے
زیادہ ان کی طرف جھکتا ہے یہ تمام صفات خدا کی اس کے حسن میں داخل ہیں اور پھر وہی
صفات ہیں کہ جب ایک شخص خاص طور پر ان سے فیضیاب بھی ہو جاتا ہے تو وہ اس کی
نسبت احسان بھی کہلاتی ہیں گو دوسرے کی نسبت فقط حسن میں داخل ہیں۔ اور جو شخص خدا
تعالیٰ کی ان صفات کو جو در حقیقت اس کا حسن اور جمال ہے احسان کے رنگ میں بھی دیکھ
لیتا ہے تو اس کا ایمان نہایت درجہ قوی ہو جاتا ہے اور وہ خدا کی طرف ایسا کھنچا جاتا ہے جیسا
کہ ایک لوہا آہن ربا کی طرف کھنچا جاتا ہے۔ اس کی محبت خدا سے بہت بڑھ جاتی ہے اور
اس کا بھروسہ خدا پر بہت قوی ہو جاتا ہے اور چونکہ وہ اس بات کو آزما لیتا ہے جو اس کی تمام
بھلائی خدا میں ہے اس لئے اُس کی اُمید میں خدا پر نہایت مضبوط ہو جاتی ہیں اور وہ طبعاً نہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی