پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کسی تکلف اور بناوٹ سے خدا کی طرف جھکا رہتا ہے اور اپنے تئیں ہر دم خدا سے مدد پانے
کا محتاج دیکھتا ہے اور اس کی ان صفات کاملہ کے تصور سے یقین رکھتا ہے کہ وہ ضرور
کامیاب ہوگا کیونکہ خدا کے فیض اور کرم اور جود کے بہت سے نمونے اس کا چشم دید مشاہدہ
ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی دعا ئیں قوت اور یقین کے چشمہ سے نکلتی ہیں اور اس کا عقدِ ہمت
زور
نہایت مضبوط اور مستحکم ہوتا۔ مستحکم ہوتا ہے اور آخر کار بمشاہدہ آلاء اور نعماء الہی کے نور یقین بہت :
کے ساتھ اس کے اندر داخل ہو جاتا ہے اور اس کی ہستی بکلی جل جاتی ہے اور بباعث کثرت
تصور عظمت اور قدرت الہی کے اُس کا دل خدا کا گھر ہو جاتا ہے اور جس طرح انسان کی
روح اس کے زندہ ہونے کی حالت میں کبھی اُس کے جسم سے جدا نہیں ہوتی اسی طرح
خدائے قادر ذوالجلال کی طرف سے جو یقین اس کے اندر داخل ہوا ہے وہ کبھی اس سے
علیحدہ نہیں ہوتا اور ہر وقت پاک روح اس کے اندر جوش مارتی رہتی ہے اور اسی پاک روح
کی تعلیم سے وہ بولتا اور حقائق اور معارف اس کے اندر سے نکلتے ہیں اور خدائے
ذُو العِزت و الجبروت کی عظمت کا خیمہ ہر وقت اس کے دل میں لگا رہتا ہے اور یقین
اور صدق اور محبت کی لذت ہر وقت پانی کی طرح اس کے اندر بہتی رہتی ہے جس کی آبپاشی
سے ہر ایک عضو اس کا سیراب نظر آتا ہے۔ آنکھوں میں ایک جدا سیرابی مشہود ہوتی ہے۔
پیشانی پر الگ ایک نور اُس سیرابی کا لہراتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور چہرہ پر محبت الہی کی ایک
بارش برستی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اور زبان بھی اس نور کی سیرابی سے پورا حصہ لیتی ہے۔
اِسی طرح تمام اعضا پر ایک ایسی شگفتگی نظر آتی ہے جیسا کہ ابر بہار کے برسنے کے بعد موسم
بہار میں ایک دلکش تازگی درختوں کی ٹہنیوں اور پتوں اور پھولوں اور پھلوں میں محسوس ہوتی
ہے ۔ لیکن جس شخص میں یہ روح نہیں اتری اور یہ سیرابی اس کو حاصل نہیں ہوئی ۔ اس کا تمام
جسم مردار کی طرح ہوتا ہے اور یہ سیرابی اور تازگی اور شگفتگی جس کی قلم تشریح نہیں کر سکتی یہ
اُس مردار دل کو مل ہی نہیں سکتی جس کو نوریقین کے چشمہ نے شاداب نہیں کیا بلکہ ایک طرح

لد ۷
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
کی سڑی ہوئی بد بو اس سے آتی ہے۔ مگر وہ شخص جس کو یہ نور دیا گیا ہے اور جس کے اندر یہ
چشمہ پھوٹ نکلا ہے اس کی علامات سے یہ ایک علامت ہے کہ اس کا جی ہر وقت یہی چاہتا
ہے کہ ہر یک بات میں اور ہر ایک قول میں اور ہر یک فعل میں خدا سے قوت پاوے اِسی
میں اس کی لذت ہوتی ہے اور اسی میں اس کی راحت ہوتی ہے۔ وہ اس کے بغیر جی ہی نہیں
سکتا۔
( عصمت انبیاء علیہم السلام - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۶۸ تا ۶۷۱ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن)
کامل تعریف دو قسم کی خوبیوں کے لئے ہوتی ہے ایک کمال حسن اور ایک کمال
احسان اور اگر کسی میں دونوں خوبیاں جمع ہوں تو پھر اس کے لئے دل فدا اور شیدا ہو جاتا ہے
اور قرآن شریف کا بڑا مطلب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دونوں قسم کی خوبیاں حق کے طالبوں پر
ظاہر کرے تا اُس بے مثل و مانند ذات کی طرف لوگ کھینچے جائیں ۔ اور روح کے جوش اور
کشش سے اس کی بندگی کریں۔ اس لئے پہلی سورۃ میں ہی یہ نہایت لطیف نقشہ دکھلانا چاہا
ہے کہ وہ خدا جس کی طرف قرآن بلاتا ہے وہ کیسی خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔ سواسی غرض
سے اس سورۃ کو الْحَمْدُ لِله سے شروع کیا گیا جس کے یہ معنے ہیں کہ سب تعریفیں اس کی
ذات کے لئے لائق ہیں جس کا نام اللہ ہے۔ اور قرآن کی اصطلاح کی رُو سے اللہ اس
ذات کا نام ہے جس کی تمام خوبیاں حسن واحسان کے کمال کے نقطہ پر پہنچی ہوئی ہوں اور
کوئی منقصت اس کی ذات میں نہ ہو۔ قرآن شریف میں تمام صفات کا موصوف صرف اللہ
کے اسم کو ہی ٹھہرایا ہے تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اللہ کا اسم تب متحقق ہوتا ہے کہ جب
تمام صفات کا ملہ اس میں پائی جائیں۔ پس جبکہ ہر ایک قسم کی خوبی اس میں پائی گئی تو حسن
اس کا ظاہر ہے۔ اسی حسن کے لحاظ سے قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ کا نام نور ہے۔ جیسا کہ
فرمایا ہے۔ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ - یعنی اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے
ہر ایک نور اُسی کے نور کا پر توہ ہے۔
النور : ٣٦

اور احسان کی خوبیاں اللہ تعالیٰ میں بہت ہیں ۔ جن میں سے چار بطور اصل الاصول
ہیں۔ اور اُن کی ترتیب طبعی کے لحاظ سے پہلی خوبی وہ ہے جس کو سورہ فاتحہ میں رب العالمین
کے فقرہ میں بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت یعنی پیدا کرنا اور کمال
مطلوب تک پہونچا نا تمام عالموں میں جاری وساری ہے یعنی عالم سماوی اور عالم ارضی اور عالم
اجسام اور عالم ارواح اور عالم جواہر اور عالم اعراض اور عالم حیوانات اور عالم نباتات اور عالم
جمادات اور دوسرے تمام قسم کے عالم اس کی ربوبیت سے پرورش پا رہے ہیں۔ یہاں تک
که خود انسان پر ابتدا نطفہ ہونے کی حالت سے یا اس سے پہلے بھی جو جو عالم موت تک یا
دوسری زندگی کے زمانہ تک آتے ہیں وہ سب چشمہ ء ربوبیت سے فیض یافتہ ہیں۔ پس
ربوبیت الہی بوجہ اس کے کہ وہ تمام ارواح واجسام و حیوانات و نباتات و جمادات وغیرہ پر
مشتمل ہے فَيُضَانِ اعم سے موسوم ہے کیونکہ ہر ایک موجود اس سے فیض پاتا ہے اور اسی
کے ذریعہ سے ہر ایک چیز وجود پذیر ہے۔ ہاں البتہ ربوبیت الہی اگرچہ ہر ایک موجود کی
موجد اور ہر ایک ظہور پذیر چیز کی مربی ہے لیکن بحیثیت احسان کے سب سے زیادہ فائدہ اس
کا انسان کو پہونچتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی تمام مخلوقات سے انسان فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس لئے
انسان کو یاد دلایا گیا ہے کہ تمہارا خدا رب العالمین ہے تا انسان کی امید زیادہ ہو اور یقین
کرے کہ ہمارے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی قدرتیں وسیع ہیں اور طرح طرح کے عالم
اسباب ظہور میں لا سکتا ہے۔ دوسری خوبی خدا تعالیٰ کی جو دوسرے درجہ کا احسان ہے جس کو
فیضان عام سے موسوم کر سکتے ہیں رحمانیت ہے جس کو سورۃ فاتحہ میں الرحمن کے فقرہ میں
بیان کیا گیا ہے اور قرآن شریف کی اصطلاح کی رو سے خدا تعالیٰ کا نام رحمن اس وجہ سے ہے
کہ اس نے ہر ایک جاندار کو جن میں انسان بھی داخل ہے۔ اس کے مناسب حال صورت اور
سیرت بخشی یعنی جس طرز کی زندگی اس کے لئے ارادہ کی گئی اس زندگی کے مناسب حال جن
قوتوں اور طاقتوں کی ضرورت تھی یا جس قسم کی بناوٹ جسم اور اعضاء کی حاجت تھی وہ سب
۔

اس کو عطا کئے اور پھر اس کی بقاء کے لئے جن جن چیزوں کی ضرورت تھی وہ اس کے لئے مہیا
کیں۔ پرندوں کے لئے پرندوں کے مناسب حال اور چرندوں کے لئے چرندوں کے
مناسب حال اور انسان کے لئے انسان کے مناسب حال طاقتیں عنایت کیں۔ اور صرف
یہی نہیں بلکہ ان چیزوں کے وجود سے ہزار ہا برس پہلے بوجہ اپنی صفت رحمانیت کے اجرام
سماوی و ارضی کو پیدا کیا تا وہ ان چیزوں کے وجود کی محافظ ہوں۔ پس اس تحقیق سے ثابت ہوا
کہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت میں کسی کے عمل کا دخل نہیں بلکہ وہ رحمت محض ہے جس کی بنیاد
ان چیزوں کے وجود سے پہلے ڈالی گئی۔ ہاں انسان کو خدا تعالیٰ کی رحمانیت سے سب سے
زیادہ حصہ ہے کیونکہ ہر ایک چیز اس کی کامیابی کے لئے قربان ہو رہی ہے۔ اس لئے انسان
کو یاد دلایا گیا کہ تمہارا خدا رحمن ہے۔ تیسری خوبی خدا تعالیٰ کی جو تیسرے درجے کا
احسان ہے رحیمیت ہے۔ جس کو سورہ فاتحہ میں الرحیم کے فقرہ میں بیان کیا گیا ہے۔
اور قرآن شریف کی اصطلاح کے رُو سے خدا تعالیٰ رحیم اس حالت میں کہلاتا ہے جبکہ لوگوں
کی دعا اور تضرع اور اعمال صالحہ کو قبول فرما کر آفات اور بلاؤں اور تضییع اعمال سے اُن
کو محفوظ رکھتا ہے۔ یہ احسان دوسرے لفظوں میں فیض خاص سے موسوم ہے اور صرف انسان
کی نوع سے مخصوص ہے۔ دوسری چیزوں کو خدا نے دُعا اور تضرع اور اعمال صالحہ کا ملکہ نہیں
دیا مگر انسان کو دیا ہے۔ انسان حیوان ناطق ہے اور اپنی نطق کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا فیض پا
سکتا ہے۔ دوسری چیزوں کو نطق عطا نہیں ہوا۔ پس اس جگہ سے ظاہر ہے کہ انسان کا دُعا کرنا
اُس کی انسانیت کا ایک خاصہ ہے جو اس کی فطرت میں رکھا گیا ہے اور جس طرح خدا تعالیٰ کی
صفات ربوبیت اور رحمانیت سے فیض حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح صفت رحیمیت
سے بھی ایک فیض حاصل ہوتا ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ ربوبیت اور رحمانیت کی صفتیں
دعا کو نہیں چاہتیں کیونکہ وہ دونوں صفات انسان سے خصوصیت نہیں رکھتیں اور تمام اور تمام پرند چرند
کو اپنے فیض سے مستفیض کر رہی ہیں بلکہ صفت ربوبیت تو تمام حیوانات اور نباتات اور

جمادات اور اجرام ارضی اور سماوی کو فیض رسان ہے اور کوئی چیز اس کے فیض سے باہر نہیں
بر خلاف صفت رحیمیت کے کہ وہ انسان کے لئے ایک خلعت خاصہ ہے اور اگر انسان ہو
کر اس صفت سے فائدہ نہ اٹھاوے تو گویا ایسا انسان حیوانات بلکہ جمادات کے برابر ہے
جبکہ خدا تعالیٰ نے فیض رسانی کی چار صفت اپنی ذات میں رکھی ہیں اور رحیمیت کو جو
انسان کی دعا کو چاہتی ہے خاص انسان کے لئے مقرر فرمایا ہے پس اس سے ظاہر ہے کہ خدا
تعالیٰ میں ایک قسم کا وہ فیض ہے جو دعا کرنے سے وابستہ ہے اور بغیر دعا کے کسی طرح مل نہیں
سکتا ۔ یہ سنت اللہ اور قانون الہی ہے جس میں تخلف جائز نہیں یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام
اپنی اپنی اُمتوں کے لئے ہمیشہ دعائیں مانگتے رہے۔ توریت میں دیکھو کہ کتنی دفعہ بنی
اسرائیل خدا تعالیٰ کو ناراض کر کے عذاب کے قریب پہونچ گئے اور پھر کیونکر حضرت موسیٰ علیہ
السلام کی دعا اور تضرع اور سجدہ سے وہ عذاب ٹل گیا حالانکہ بار بار وعدہ بھی ہوتا رہا کہ میں
ان کو ہلاک کروں گا ۔
اب ان تمام واقعات سے ظاہر ہے کہ دُعا محض لغو ا مر نہیں ہے اور نہ صرف ایسی
عبادت جس پر کسی قسم کا فیض نازل نہیں ہوتا۔ یہ ان لوگوں کے خیال ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کا
وہ قدر نہیں کرتے جو حق قدر کرنے کا ہے اور نہ خدا کی کلام کو نظر عمیق سے سوچتے ہیں اور نہ
قانون قدرت پر نظر ڈالتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دُعا پر ضرور فیض نازل ہوتا ہے جو ہمیں
نجات بخشتا ہے اسی کا نام فیض رحیمیت ہے جس سے انسان ترقی کرتا جاتا ہے۔ اسی فیض
سے انسان ولایت کے مقامات تک پہنچتا ہے اور خدا تعالیٰ پر ایسا یقین لاتا ہے کہ گویا
آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے مسئلہ شفاعت بھی صفت رحیمیت کی بناء پر ہے۔ خدا تعالیٰ کی
رحیمیت نے ہی تقاضا کیا کہ اچھے آدمی بڑے آدمیوں کی شفاعت کریں۔
چوتھا احسان خدا تعالیٰ کا جو قسم چہارم کی خوبی ہے جس کو فَيْضَانِ اَخصَ سے موسوم
کر سکتے ہیں مالکیت یوم الدین ہے جس کو سورۃ فاتحہ میں فقرہ مالک یوم الدین میں

بیان فرمایا گیا ہے اور اس میں اور صفت رحیمیت میں یہ فرق ہے کہ رحیمیت میں دعا اور
عبادت کے ذریعہ سے کامیابی کا استحقاق قائم ہوتا ہے اور صفت مالکیت یوم الدین کے
ذریعہ سے وہ ثمرہ عطا کیا جاتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک انسان گورنمنٹ کا
ایک قانون یاد کرنے میں محنت اور جد و جہد کر کے امتحان دے اور پھر اس میں پاس ہو
جائے۔ پس رحیمیت کے اثر سے کسی کامیابی کے لئے استحقاق پیدا ہو جانا پاس ہو جانے
سے مشابہ ہے اور پھر وہ چیز یا وہ مرتبہ میسر آ جانا جس کے لئے پاس ہوا تھا اس حالت سے
مشابه انسان کے فیض پانے کی وہ حالت ہے جو پرتوہ صفت مالکیت یوم الدین سے
حاصل ہوتی ہے۔ ان دونوں صفتوں رحیمیت اور مالکیت یوم الدین میں یہ اشارہ ہے
کہ فیض رحیمیت خدا تعالیٰ کے رحم سے حاصل ہوتا ہے اور فیض مالکیت یوم الدین خدا
تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتا ہے اور مالکیت یوم الدین اگر چه وسیع اور کامل طور پر عالم
معاد میں متجلی ہو گی مگر اس عالم میں بھی اس عالم کے دائرہ کے موافق یہ چاروں صفتیں
تجلی کر رہی ہیں ۔
ایام الصلح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۷ ۲۴ تا ۲۵۱)
خدا تعالیٰ دنیا میں تین قسم کے کام کیا کرتا ہے۔ (۱) خدائی کی حیثیت سے (۲)
دوسری دوست کی حیثیت سے (۳) تیسرے دشمن کی حیثیت سے۔ جو کام عام مخلوقات سے
ہوتے ہیں وہ محض خدائی حیثیت سے ہوتے ہیں۔ اور جو کام محبین اور محبو بین سے ہوتے
ہیں وہ نہ صرف خدائی حیثیت سے بلکہ دوستی کی حیثیت کا رنگ ان پر غالب ہوتا ہے۔ اور
صریح دنیا کو محسوس ہوتا ہے کہ خدا اوس شخص کی دوستانہ طور پر حمایت کر رہا ہے۔ اور جو کام
دشمنوں کی حیثیت سے ہوتے ہیں اُن کے ساتھ ایک موذی عذاب ہوتا ہے اور ایسے نشان
ظاہر ہوتے ہیں جن سے صریح دکھائی دیتا ہے کہ خدا تعالی اس قوم یا اس شخص سے دشمنی کر رہا
ہے اور خدا جو اپنے دوست کے ساتھ کبھی یہ معاملہ کرتا ہے جو تمام دنیا کو اس کا دشمن بنا دیتا
ہے اور کچھ مدت کے لئے ان کی زبانوں یا اُن کے ہاتھوں کو اُس پر مسلط کر دیتا ہے یہ اس

لئے خدائے غیور نہیں کرتا کہ اس اپنے دوست کو ہلاک کرنا چاہتا ہے یا بے عزت اور ذلیل
کرنا چاہتا ہے بلکہ اس لئے کرتا ہے کہ تا دنیا کو اپنے نشان دکھاوے اور تا شوخ دیدہ مخالفوں
کو معلوم ہو کہ انہوں نے دشمنی میں ناخنوں تک زور لگا کر نقصان کیا پہنچایا۔
نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۱۸،۵۱۷)
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ کے اسماء مفعول کے لفظ میں نہیں جیسے قدوس تو ہے
مگر معصوم نہیں لکھا کیونکہ پھر بچانے والا اور ہوگا۔
(الحکم، مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۵ کالم نمبر ۳- ملفوظات جلد دوم صفحہ ۴۴۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
ہمارا خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ نہ اس نے رُوح
پیدا کی اور نہ ذرات اجسام وہ خدا سے غافل ہیں ہم ہر روز اس کی نئی پیدائش دیکھتے ہیں اور
ترقیات سے نئی نئی روح وہ ہم میں پھونکتا ہے اگر وہ نیست سے ہست کرنے والا نہ ہوتا تو ہم
تو زندہ ہی مرجاتے ۔ عجیب ہے وہ خدا جو ہمارا خدا ہے کون ہے جو اس کی مانند ہے؟ اور عجیب
ہیں اس کے کام ۔ کون ہے جس کے کام اس کی مانند ہیں ۔ وہ قادر مطلق ہے۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۳۵)
در حقیقت نفی صفات الہی کی کرنا اور خدا تعالیٰ کو قادر نہ تصرف سے معطل سمجھنا یہی
اصل موجب دیوتا پرستی اور تناسخ کا ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ اپنے مدبرانہ کاموں سے معطل
خیال کیا گیا تو حاجت براری کے لئے دیوتے گھڑے گئے اور تقدیری تغیرات اور
انقلابات کو گذشتہ عملوں کا نتیجہ ٹھہرایا گیا سو اس ایک ہی خیال سے یہ دونوں خرابیاں پیدا ہو
گئیں یعنی اواگون اور دیوتا پرستی ۔ شحنه حق ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۰۸،۴۰۷)
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
در ثمین متفرق اشعار صفحه ۱۵۸ شائع کرده نظارت اشاعت صدرانجمن احمد یہ ربوہ ) احمد پدر

ولد
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
ہمارے خدا میں بے شمار عجائبات ہیں مگر وہی دیکھتے ہیں جو صدق اور وفا سے اُس
کے ہو گئے ہیں وہ غیروں پر جو اس کی قدرتوں پر یقین نہیں رکھتے اور اس کے صادق وفادار
نہیں ہیں وہ عجائبات ظاہر نہیں کرتا۔ کیا بد بخت وہ انسان ہے جس کو اب تک یہ پتہ نہیں کہ
اُس کا ایک خدا ہے جو ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱)
اُس کی قدرتیں غیر محدود ہیں اور اس کے عجائب کام نا پیدا کنار ہیں اور وہ اپنے
خاص بندوں کے لئے اپنا قانون بھی بدل لیتا ہے مگر وہ بدلنا بھی اس کے قانون میں ہی
داخل ہے۔ جب ایک شخص اس کے آستانہ پر ایک نئی روح لے کر حاضر ہوتا ہے اور اپنے
اندر ایک خاص تبدیلی محض اس کی رضا مندی کے لئے پیدا کرتا ہے تب خدا بھی اس کے
لئے ایک تبدیلی پیدا کر لیتا ہے کہ گویا اس بندے پر جو خدا ظاہر ہوا ہے وہ اور ہی خدا ہے۔
نہ وہ خدا جس کو عام لوگ جانتے ہیں۔ وہ ایسے آدمی کے مقابل پر جس کا ایمان کمزور ہے
کمزور کی طرح ظاہر ہوتا ہے لیکن جو اس کی جناب میں ایک نہایت قوی ایمان کے ساتھ آتا
ہے وہ اس کو دکھلا دیتا ہے کہ تیری مدد کے لئے میں بھی قوی ہوں ۔ اس طرح انسانی تبدیلیوں
کے مقابل پر اُس کی صفات میں بھی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ جو شخص ایمانی حالت میں
ایسا مفقود الطاقت ہے کہ گویا میت ہے۔ خدا بھی اس کی تائید اور نصرت سے دستکش ہو کر
ایسا خاموش ہو جاتا ہے کہ گویا نعوذ باللہ وہ مر گیا ہے مگر یہ تمام تبدیلیاں وہ اپنے قانون کے
اندر اپنے تقدس کے موافق کرتا ہے اور چونکہ کوئی شخص اس کے قانون کی حد بست نہیں کر سکتا
اس لئے جلدی سے بغیر کسی قطعی دلیل کے جو روشن اور بد یہی ہو یہ اعتراض کرنا کہ فلاں امر
قانون قدرت کے مخالف ہے محض حماقت ہے کیونکہ جس چیز کی ابھی حد بست نہیں ہوئی اور
نہ اس پر کوئی قطعی دلیل قائم ہے اس کی نسبت کون رائے زنی کر سکتا ہے؟
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۰۴، ۱۰۵)
اگر خدا کو قادر نہ مانا جاوے تو پھر اس سے ساری اُمید میں باطل ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ

ہماری دعاؤں کی قبولیت اس بات پر موقوف ہے کہ خدا تعالیٰ جب چاہے ذرات اجسام
میں یا ارواح میں وہ قوتیں پیدا کر دے جو اُن میں موجود نہ ہوں مثلاً ہم ایک بیمار کے لئے
دعا کرتے ہیں اور بظاہر مرنے والے آثار اس میں ہوتے ہیں تب ہماری درخواست ہوتی
ہے کہ خدا اس کے ذرات جسم میں ایک ایسی قوت پیدا کر دے جو اس کے وجود کو موت سے
بچالے تو ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر وہ دُعا قبول ہوتی ہے اور بسا اوقات اول ہمیں علم د ہم دیا جاتا ہے
کہ یہ شخص مرنے کو ہے اور اس کی زندگی کی قوتوں کا خاتمہ ہے لیکن جب دعا بہت ما بہت کی جاتی
ہے اور انتہا تک پہنچ جاتی ہے اور شدت دعا اور قلق اور کرب سے ہماری حالت ایک موت
کی سی ہو جاتی ہے تب ہمیں خدا سے وحی ہوتی ہے کہ اس شخص میں زندگی کی طاقتیں پھر پیدا
کی گئیں تب وہ ایک دفعہ صحت کے آثار ظاہر کرنے لگتا ہے گو یا مردہ سے زندہ ہو گیا۔ ایسا
ہی مجھے یاد ہے کہ جب میں نے طاعون کے وقت میں دعا کی کہ اے خدائے قادر ! ہمیں
اس بلا سے بچا اور ہمارے جسم میں وہ ایک تریاقی خاصیت پیدا کر دے جس سے ہم طاعون
کی زہر سے بچ جائیں تب وہ خاصیت خدا نے ہم میں پیدا کر دی اور فرمایا کہ میں طاعون
کی موت سے تمہیں بچاؤں گا اور فرمایا کہ تیرے گھر کی چار دیواری کے لوگ جو تکبر نہیں
کرتے یعنی خدا کی اطاعت سے سرکش نہیں اور پرہیز گار ہیں میں اُن سب کو بچاؤں گا اور
نیز میں قادیان کو طاعون کے سخت غلبہ اور عام ہلاکت سے محفوظ رکھوں گا یعنی وہ سخت تباہی
جو دوسرے دیہات کو فنا کر دے گی اس قدر قادیان میں تباہی نہیں ہوگی ۔ سو ہم نے دیکھا
اور خدا تعالیٰ کی ان تمام باتوں کو مشاہدہ کیا۔ پس ہمارا خدا یہی خدا ہے جونئی نئی قو تیں اور گن
اور خاصیتیں ذرات عالم میں پیدا کرتا ہے۔ ہم نے اس کامل خدا سے خبر پا کر ٹیکہ کے
انسانی حیلہ سے دست کشی کی اور بہت سے لوگ ٹیکہ کرانے والے اس جہاں سے گذر گئے سے
اور ہم اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ موجود ہیں۔ پس اسی طرح خدا تعالیٰ ذرات
پیدا کرتا ہے جس طرح اوس نے ہمارے لئے ہمارے جسم میں تریاقی ذرات پیدا کر دیئے
اور

اور اسی طرح وہ خدا روح پیدا کرتا ہے جس طرح مجھ میں اُس نے وہ پاک روح پھونک دی
جس سے میں زندہ ہو گیا۔ ہم صرف اس بات کے محتاج نہیں کہ وہ رُوح پیدا کر کے
ہمارے جسم کو زندہ کرے بلکہ خود ہماری روح بھی ایک اور روح کی محتاج ہے جس سے وہ
مُردہ روح زندہ ہو۔ پس ان دونوں روحوں کو خدا ہی پیدا کرتا ہے جس نے اس راز کو نہیں
سمجھا وہ خدا کی قدرتوں سے بے خبر اور خدا سے غافل ہے۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۹۱،۳۹۰)
خدائے تعالیٰ کی خدائی اور الوہیت اس کی قدرت غیر محدودہ اور اسرار نا معدودہ
سے وابستہ ہے جس کو قانون کے طور پر کسی حد کے اندر گھیر لینا انسان کا کام نہیں ہے۔ خدا
شناسی کے لئے یہ بڑا بھاری بنیادی مسئلہ ہے کہ خدائے ذوالجلال کی قدرتیں اور حکمتیں بے
انتہا ہیں۔ اس مسئلہ کی حقیقت سمجھنے اور اس پر عمیق غور کرنے سے سب الجھاؤ اور پیچ
خیالات کا رفع ہو جاتا ہے اور سیدھا راہ حق شناسی اور حق پرستی کا نظر آنے لگتا ہے ہم اس جگہ
اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ خدائے تعالیٰ ہمیشہ اپنی ازلی ابدی صفات کے موافق کام
کرتا ہے اور اگر ہم دوسرے لفظوں میں انہی ازلی ابدی صفات پر چلنے کا نام قانون الہی
رکھیں تو بے جا نہیں مگر ہمارا کلام اور بحث اس میں ہے کہ وہ آثار صفات ازلی ابدی یا یوں کہو
کہ وہ قانون قدیم الہی محدود یا معدود کیوں مانا جائے ۔ ہاں بے شک یہ تو ہم مانتے ہیں اور
مان لینا چاہئے کہ جو کچھ صفتیں جناب الہی کی ذات میں موجود ہیں انہیں صفات غیر محدود کے
آثار اپنے اپنے وقتوں میں ظہور میں آتے ہیں نہ کوئی امران کا غیر ۔ اور وہ صفات ہر یک
مخلوق ارضی و سماوی پر مؤثر ہو رہی ہیں اور انہی آثار الصفات کا نام سنت اللہ یا قانون
قدرت ہے مگر چونکہ خدائے تعالیٰ معہ اپنی صفات کاملہ کے غیر محدود اور غیر متناہی ہے اس
لئے ہماری بڑی نادانی ہو گی اگر ہم یہ دعویٰ کریں کہ اس کے آثار الصفات یعنی قوانین
قدرت باندازہ ہمارے تجربہ یا فہم یا مشاہدہ کے ہیں اس سے بڑھ کر نہیں۔ آج کل کے

فلسفی الطبع لوگوں کی یہ بڑی بھاری غلطی ہے کہ اوّل وہ قانون قدرت کو ایسا سمجھ بیٹھے ہیں جس
کی من کل الوجوہ حد بست ہو چکی ہے اور پھر بعد اس کے جوامر نیا پیش آئے اس کو ہرگز نہیں
مانتے۔ اور ظاہر ہے کہ اس خیال کی بنا راستی پر نہیں ہے۔ اور اگر یہی سچ ہوتا تو پھر کسی نئی
بات کے ماننے کے لئے کوئی سبیل باقی نہ رہتا۔ اور امور جدیدہ کا دریافت کرنا غیر ممکن ہو
جاتا۔ کیونکہ اس صورت میں ہر ایک نیا فعل بصورت نقص قوانین طبعی نظر آئے گا۔ اور اس
کے ترک کرنے سے ناحق ایک جدید صداقت کو ترک کرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔ اگر کوئی صفحات
تاریخ زمانہ میں واقعات سوانح عمری حکماء پر غور کرے تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ اُن کے
خیالات کی ٹرین کتنی مختلف سڑکوں یا یہ کہ کس قدر متناقص چالوں پر چلی ہے اور کیسے داغ
خجالت اور ندامت کے ساتھ ایک رائے کو دوسری رائے سے تبدیل کرتے آئے ہیں اور
کیونکر انہوں نے ایک مدت دراز تک کسی بات کا انکار کر کے اور قانون قدرت سے اس کو
باہر سمجھ کر آخر نہایت متند مانہ حالت میں اسی بات کو قبول کر لیا ہے سو اس تبدیل آراء کا کیا
سبب تھا ؟ یہی تو تھا کہ جو کچھ انہوں نے سمجھ رکھا تھا وہ ایک ظنی بات تھی جس کی مشاہدات
جدیدہ نے تکذیب کی سوجن شکلوں اور حالتوں میں وہ مشاہدات جدیدہ جلوہ گر ہوئے
انہی کے موافق اُن کی راؤں کی پڑی بدلتی اور الٹتی پلٹتی رہی ۔ اور جدھر تجارب جدیدہ کا رُخ
پلٹتا رہا اُدھر ہی ان کے خیالات کی ہوائیں پلٹا کھاتی رہیں ۔ غرض فلسفیوں کے خیالات کی
لگام ہمیشہ امور جدید الظہور کے ہاتھ میں رہی ہے اور اب بھی بہت کچھ اُن کی نظروں سے
چھپا ہوا ہے جس کی نسبت اُمید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ ٹھوکریں کھا کھا کر اور طرح طرح کی
رسوائیاں اٹھا اٹھا کر کسی نہ کسی وقت قبول کریں گے ۔ کیونکہ قوانین قدرت انسانی عقل کے
دفتر میں ابھی تک ایسے منضبط نہیں اور نہ ہو سکتے ہیں جن پر نظر کر کے نئی تحقیقاتوں سے نو
امیدی ہو۔ کیا کوئی عقلمند خیال کر سکتا ہے کہ انسان دنیا کے مکتب خانہ میں باوجود اپنی اس قدر
عمر قلیل کے تحصیل اسرار ازلی ابدی سے بکلی فراغت پا چکا ہے اور اب اس کا تجربہ عجائبات

الہیہ پر ایسا محیط ہو گیا ہے کہ جو کچھ اس کے تجربہ سے باہر ہو وہ فی الحقیقت خدائے تعالیٰ کی
قدرت سے باہر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ایسا خیال بجز ایک بے شرم اور ابلہ آدمی کے کوئی
دانشمند نہیں کر سکتا ۔ فلاسفروں میں سے جو واقعی نیک دانا اور سچے روحانی آدمی گزرے ہیں
انہوں نے خود تسلیم کر لیا کہ ہمارے خیالات جو محدود اور منقبض ہیں خدا اور اس کے بے انتہا
بھیدوں اور حکمتوں کی شناخت کا ذریعہ نہیں ہو سکتے ۔ یہ نہایت محقق صداقت ہے کہ ہر
یک چیز اپنے اندر ایک ایسی خاصیت رکھتی ہے جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی غیر متناہی
قدرتوں سے اثر پذیر ہوتی رہی۔ سو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواص اشیاء ختم نہیں ہو سکتی گو
ہم ان پر اطلاع پائیں یا نہ پائیں ۔ اگر ایک دانہ خشخاش کے خواص تحقیق کرنے کے لئے
تمام فلاسفر اولین و آخرین قیامت تک اپنی دماغی قوتیں خرچ کریں تو کوئی عقلمند ہرگز باور
نہیں کر سکتا کہ وہ ان خواص پر احاطہ تام کر لیں ۔ سو یہ خیال کہ اجرام علوی یا اجسام سفلی کے
خواص جس قدر بذریعہ علم ہیئت یا طبعی دریافت ہو چکے ہیں اُسی قدر پرختم ہیں۔ اس سے
زیادہ کوئی بے سمجھی کی بات نہیں ۔
اب خلاصہ اس تمام مقدمہ کا یہ ہے کہ قانون قدرت کوئی ایسی شے نہیں ہے کہ ایک
حقیقت ثابت شدہ کے آگے ٹھہر سکے کیونکہ قانون قدرت خدائے تعالیٰ کے ان افعال سے
مراد ہے جو قدرتی طور پر ظہور میں آئے یا آئندہ آئیں گے لیکن چونکہ ابھی خدائے تعالیٰ
اپنی قدرتوں کے دکھلانے سے تھک نہیں گیا ہے اور نہ یہ کہ اب قدرت نمائی سے بے زور ہو
گیا ہے یا سو گیا ہے یا کسی طرف کو کھسک گیا ہے یا کسی خارجی قاسر سے مجبور کیا گیا ہے اور
مجبوراً آئندہ کے عجائب کاموں سے دست دستکش ہو گیا ہے اور ہمارے لئے وہی چند صدیوں کی
کارگذاری ( یا اس - یا اس سے کچھ زیادہ سمجھ لو ) چھوڑ گیا ہے۔ اس لئے ساری عقلمندی اور حکمت
اور فلسفیت اور ادب اور تعلیم اسی میں ہے کہ ہم چند موجودہ مشہودہ قدرتوں کو جن میں ابھی
صد با طور کا اجمال باقی ہے مجموعہ قوانین قدرت خیال نہ کر بیٹھیں اور اس پر نادان لوگوں کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی