پیش لفظ

اللہ تعالیٰ, حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طرح ضد نہ کریں کہ ہمارے مشاہدات سے خدائے تعالیٰ کا فعل ہرگز تجاوز نہیں کر سکتا ۔
میں سوچ میں ہوں کہ کیونکر ایسی چیزیں کامل اور قطعی طور پر مقیاس الصداقت یا میزان الحق
ٹھہر سکتے ہیں جن کے اپنے ہی پورے طور کے انکشاف میں ابھی بہت سی منازل باقی ہیں
اور اس پیچ در پیچ معمانے یاں تک حکماء کو حیران اور سرگردان کر رکھا ہے کہ بعض ان میں
سے حقائق اشیاء کے منکر ہی ہو گئے ( منکرین حقائق کا وہی گروہ ہے جس کو سوفسطائی کہتے
ہیں ) اور بعض اُن میں سے یہ بھی کہہ گئے کہ اگر چہ خواص اشیاء ثابت ہیں تا ہم دائمی طور پر
ان کا ثبوت نہیں پایا جاتا۔ پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ مگر ممکن ہے کہ کسی ارضی یا سماوی تاثیر
سے کوئی چشمہ پانی کا اس خاصیت سے باہر آ جائے ۔ آگ لکڑی کو جلا دیتی ہے۔ مگر ممکن
ہے کہ ایک آگ بعض موجبات اندرونی یا بیرونی سے اس خاصیت کو ظاہر نہ کر سکے کیونکہ
ایسی عجائب باتیں ہمیشہ ظہور میں آتی رہتی ہیں۔ حکماء کا یہ بھی قول ہے کہ بعض تاثیرات
ارضی یا سماوی ہزاروں بلکہ لاکھوں برسوں کے بعد ظہور میں آتی ہیں جو نا واقف اور بے خبر
لوگوں کو بطور خارق عادت معلوم دیتی ہیں اور کبھی کبھی کسی کسی زمانہ میں ایسا کچھ ہوتا رہتا ہے
کہ کچھ عجائبات آسمان میں یا زمین میں ظاہر ہوتے ہیں جو بڑے بڑے فیلسوفوں کو حیرت
میں ڈالتے ہیں۔ اور پھر فلسفی لوگ اُن کے قطعی ثبوت اور مشاہدہ سے خیرہ اور متندم ہو کر کچھ
نہ کچھ تکلفات کر کے طبعی یا ہیئت میں اُن کو گھسیڑ دیتے ہیں تا ان کے قانون قدرت میں کچھ
فرق نہ آ جائے ۔ ایسا ہی یہ لوگ ادھر کے اُدھر لگا کر اور نئی باتوں کو کسی علمی قاعدہ میں جبراً
دھنسا کر گزارہ کر لیتے ہیں ۔ جب تک پردار مچھلی نہیں دیکھی گئی تھی تب تک کوئی فلسفی اس کا
قائل نہ تھا اور جب تک متواتر دم کے کٹنے سے دم کٹے کٹے پیدا نہ ہونے لگے تب تک اس
خاصیت کا کوئی فلاسفر اقراری نہ ہوا اور جب تک بعض زمینوں میں کسی سخت زلزلہ کی وجہ
سے کوئی ایسی آگ نہ نکلی کہ وہ پتھروں کو پگھلا دیتی تھی مگر لکڑی کو جلا نہیں سکتی تھی تب تک
فلسفی لوگ ایسی خاصیت کا آگ میں ہونا خلاف قانون قدرت سمجھتے رہے۔ جب تک

اپنی ریٹر کا آلہ نہیں نکلا تھا کسی فلسفی کو معلوم تھا کہ عمل ٹرینس فیوژن آف بلڈ ( یعنی ایک
انسان کا خون دوسرے انسان میں داخل کرنا ) قانون فطرت میں داخل ہے؟ بھلا اس
فلاسفر کا نام لینا چاہئے جو الیکٹرک مشین یعنی بجلی کی کل نکلنے سے پہلے اس بجلی لگانے کے عمل
کا قائل تھا ؟
علامہ شارح قانون جو طبیب حاذق اور بڑا بھاری فلسفی ہے ایک جگہ اپنی کتاب
میں لکھتا ہے جو یونانیوں میں یہ قصے بہت مشہور ہیں جو بعض عورتوں کو جو اپنے وقت میں
عفیفہ اور صالحہ تھیں بغیر صحبت مرد کے حمل ہو کر اولا د ہوئی ہے۔ پھر علامہ موصوف بطور رائے
کے لکھتا ہے کہ یہ سب قصے افتراء پر محمول نہیں ہو سکتے کیونکہ بغیر کسی اصل صحیح کے مختلف افراد
اور مہذب قوموں میں ایسے دعاوی ہر گز فروغ نہیں پاسکتے ۔ ان سب قصوں کی نسبت گو
کسی منکر کی کیسی ہی رائے ہو مگر صرف ان کے نادر الوقوع ہونے کی وجہ سے وہ سب کی
سب رد نہیں کی جاسکتی اور ان کے ابطال پر کوئی دلیل فلسفی قائم نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔ اور علامہ
موصوف نے اس مقام میں ایک تقریر بہت ہی عمدہ لکھی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اگر چہ سب
انسان ایک نوع میں ہونے کی وجہ سے باہم مناسب الطبع واقعہ ہیں مگر پھر بھی اُن میں سے
بعض کو نا در طور پر کبھی کبھی کسی کسی زمانہ میں خاص خاص طاقتیں یا کسی اعلیٰ درجہ کی قوتیں عطا
ہوتی ہیں جو عام طور پر دوسروں میں نہیں پائی جاتیں جیسے مشاہدہ سے ثابت ہوا ہے کہ بعض
نے حال کے زمانہ میں تین سو برس سے زیادہ عمر پائی ہے جو بطور خارق عادت ہے اور بعض
کی قوت حافظہ یا قوت نظر ایسے کمال درجہ کو پہنچی ہے جو اس کی نظیر نہیں پائی گئی اور اس قسم
کے لوگ بہت نادر الوجود ہوتے ہیں جو صد ہایا ہزاروں برسوں کے بعد کوئی فردان میں سے
ظہور میں آتا ہے اور چونکہ عوام الناس کی نظر اکثر امور کثیر الوقوع اور متواتر الظہور پر ہو
ہوا
کرتی ہے اور یہ بھی ہوتا ہے کہ عام لوگوں کی نگاہ میں جو باتیں کثیر الوقوع اور متواتر الظہور
ہوں وہ بطور قاعدہ یا قانون قدرت کے مانی جاتی ہیں اور انہی کی سچائی پر انہیں اعتماد ہوتا

ہے اس لئے دوسرے امور جو نادر الوقوع ہوتے ہیں وہ بمقابل امور کثیر الوقوع کے نہایت
مضحل اور مشتبہ بلکہ باطل کے رنگ میں دکھائی دیتے ہیں ۔ اسی وجہ سے عوام کیا بلکہ خواص کو
بھی اُن کے وجود میں شکوک اور شبہات پیدا ہو جاتے ہیں۔ سو بڑی غلطی جو حکماء کو پیش آتی
ہے اور بڑی بھاری ٹھو کر جو اُن کو آگے قدم رکھنے سے روکتی ہے یہ ہے کہ وہ امور کثیر الوقوع
کے لحاظ سے نادر الوقوع کی تحقیق کے درپے نہیں ہوتے اور جو کچھ اُن کے آثار چلے آتے
ہیں اُن کو صرف قصے اور کہانیاں خیال کر کے اپنے سر پر سے ٹال دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ قدیم
سے عادت اللہ ہے جو امور کثیر الوقوع کے ساتھ نادر الوقوع عجائبات بھی کبھی کبھی ظہور میں
آتے رہتے ہیں۔ اس کی نظیریں بہت ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے۔ اور حکیم بقراط
نے اپنی ایک طبی کتاب میں چند چشم دید بیماروں کا بھی حال لکھا ہے جو قواعد طبی اور تجربہ
اطباء کی رو سے وہ ہرگز قابل علاج نہیں تھے مگر ان بیماروں نے عجیب طور پر شفا پائی جس کی
نسبت اُن کا خیال ہے کہ یہ شفا بعض نادر تاثیرات ارضی یا سماوی سے ہے۔ اس جگہ ہم اس
قدر اور لکھنا چاہتے ہیں کہ یہ بات صرف نوع انسان میں محدود نہیں کہ کثیر الوقوع اور نادر
الوقوع خواص کا اس میں سلسلہ چلا آتا ہے بلکہ اگر غور کر کے دیکھیں تو یہ دو ہرا سلسلہ ہر یک
نوع میں پایا جاتا ہے مثلاً نباتات میں سے آک کے درخت کو دیکھو کہ کیسا تلخ اور زہر ناک
ہوتا ہے مگر کبھی مدتوں اور برسوں کے بعد ایک قسم کی نبات اس میں پیدا ہو جاتی ہے جو
نہایت شیریں اور لذیذ ہوتی ہے۔ اب جس شخص نے اس نبات کو کبھی نہ دیکھا ہو اور معمولی
قدیمی تلخی کو دیکھتا آیا ہو بے شک وہ اس نبات کو ایک امر طبعی کی نقیض سمجھے گا۔ ایسا ہی بعض
دوسری نوع کی چیزوں میں بھی دور دراز عرصہ کے بعد کوئی نہ کوئی خاصہ نادر ظہور میں آ جاتا
ہے۔ کچھ تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ مظفر گڑھ میں ایک ایسا بکرا پیدا ہوا کہ جو بکریوں کی طرح
دودھ دیتا تھا۔ جب اس کا شہر میں بہت چرچا پھیلا تو میکالف صاحب ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو
بھی اطلاع ہوئی تو انہوں نے یہ ایک عجیب امر قانون قدرت کے برخلاف سمجھ کر وہ بکرا

اپنے روبرو منگوایا۔ چنانچہ وہ بکرا جب اُن کے رو برو دو ہا گیا تو شاید قریب ڈیڑھ سیر دودھ
کے اُس نے دیا ۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد تین معتبر اور ثقہ اور معزز آدمی نے میرے پاس بیان کیا کہ ہم نے بچشم
خود چند مردوں کو عورتوں کی طرح دودھ دیتے دیکھا ہے۔ ایسا ہی بعض لوگوں کا تجربہ ہے
کہ کبھی ریشم کے کیڑے کی مادہ بے نر کے انڈے دے دیتی ہیں اور اُن میں سے بچے نکلتے
ہیں ۔ بعض نے یہ بھی دیکھا کہ چوہا مٹی خشک سے پیدا ہوا جس کا آدھا دھڑ تو مٹی تھا اور
آدھا چوہا بن گیا۔ حکیم فاضل قرشی یا شائد علامہ نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ایک بیمار ہم نے
دیکھا جس کا کان ماؤف ہو کر بہرہ ہو گیا تھا۔ پھر کان کے نیچے ایک ناسور سا پیدا ہو گیا
جو آخر وہ سوراخ سے ہو گئے۔ اس سوراخ کی راہ سے وہ برابرشن لیتا تھا گویا خدا نے اس
کے لئے دوسرا کان عطا کیا ۔۔۔۔ جالینوس سے سوال کیا گیا کہ کیا انسان آنکھوں کی راہ سے
سن سکتا تھا ؟ اُس نے جواب دیا کہ ہنوز تجربہ شہادت نہیں دیتا لیکن ممکن ہے کہ کوئی ایسی
مشارکت کانوں اور آنکھوں کی مخفی ہو جو کسی ہاتھ کے عمل سے یا کسی سماوی موجب سے ظہور
پذیر ہو کر اس خاصیت کے ظہور کا موجب ہو جائے ۔ کیونکہ ابھی علم استدراک خواص مختتم
نہیں۔ ڈاکٹر برنی آرنے اپنے سفر نامہ کشمیر میں پیر پنجال کی چڑھائی کی تقریب بیان پر
بطور ایک عجیب حکایت کے لکھا ہے کہ جو ترجمہ کتاب مذکور کے صفحہ ۸۰ میں درج ہے کہ
ایک جگہ پتھروں کے ہلانے جلانے سے ہم کو ایک بڑا سیاہ بچھو نظر پڑا جس کو ایک نوجوان
مغل نے جو میری جان پہچان والوں میں سے تھا اٹھا کر اپنی مٹھی میں دبا لیا اور پھر میرے
نوکر کے اور میرے ہاتھ میں دے دیا۔ مگر اُس نے ہم میں سے کسی کو بھی نہ کاٹا۔ اس
نوجوان سوار نے اس کا باعث یہ بیان کیا کہ میں نے اس پر قرآن کی ایک آیت پڑھ کر
پھونک دی ہے اور اسی عمل سے اکثر بچھوؤں کو پکڑ لیتا ہوں ۔ اور صاحب کتاب فتوحات و
خصوص جو ایک بڑا بھارا نامی فاضل اور علوم فلسفہ و تصوف میں بڑا ماہر ہے۔ وہ اپنی کتاب

فتوحات میں لکھتا ہے کہ ہمارے مکان پر ایک فلسفی اور کسی دوسرے کی خاصیت احراق
آگ میں کچھ بحث ہو کر اس دوسرے شخص نے یہ عجیب بات دکھلائی کہ فلسفی کا ہاتھ اپنے
ہاتھ میں لے کر کوئلوں کی آگ میں جو ہمارے سامنے مجمر میں پڑی ہوئی تھی ڈال دیا اور
کچھ عرصہ اپنا اور فلسفی کا ہاتھ آگ پر رہنے دیا مگر آگ نے اُن دونوں ہاتھوں میں سے کسی
پر ایک ذرا بھی اثر نہ کیا۔ اور راقم اس رسالہ نے ایک درویش کو دیکھا کہ وہ سخت گرمی کے
موسم میں یہ آیت قرآنی پڑھ کر وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِینَ ۔ زنبور کو پکڑ لیتا تھا
اور اُس کی نیش زنی سے بکلی محفوظ رہتا تھا اور خود اس راقم کے تجربہ میں بعض تاثیرات عجیبہ
آیت قرآنی کی آچکی ہیں جن سے عجائبات قدرت حضرت باری جلشانہ معلوم ہوتے
ہیں۔ غرض یہ عجائب خانہ دنیا کا بے شمار عجائبات ت سے بھرا ہوا ہے۔ جو دانا اور شریف حکیم
گزرے ہیں انہوں نے اپنی چند معدود معلومات پر ہرگز ناز نہیں کیا اور وہ اس بات کو بہت
بے شرمی اور گستاخی سمجھتے رہے ہیں کہ اپنے محدود تجربہ کا نام خدائے تعالیٰ کا قانون قدرت
رکھیں ۔۔۔ کیا جس نے یہ پر بہار آسمان جو مہر و ماہ اور ستاروں کے چراغوں سے سج رہا ہے
اور یہ رشک گلزار زمین جو رنگا رنگ مخلوقات سے آباد ہو رہی ہے بغیر ایک ذرہ مشقت
اٹھانے کے صرف اپنے ارادہ سے پیدا کر دیا اس کی قدرتوں کا کوئی انتہا پا سکتا ہے؟
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۹۰ تا ۱۰۱)
یہ ایک ستر ربوبیت ہے جو کلمات اللہ سے مخلوقات الہی پیدا ہو جاتی ہے اس کو اپنی
اپنی سمجھ کے موافق ہر یک شخص ذہن نشین کر سکتا ہے۔ چاہے اس طرح سمجھ لے کہ مخلوقات
کلمات الہی کے اخلال و آثار ہیں یا ایسا سمجھ سکتا ہے کہ خود کلمات الہی ہی ہیں جو بقدرت
الہی مخلوقیت کے رنگ میں آجاتے ہیں ۔ کلام الہی کی عبارت ان دونوں معنوں کے سمجھنے کے
لئے وسیع ہے اور بعض مواضع قرآن کی ظاہر عبارت میں مخلوقات کا نام کلمات اللہ رکھا گیا
الشعراء : ١٣١

ہے جو تجلیات ربوبیت سے بقدرت الہی لوازم و خواص جدیدہ حاصل کر کے حدوث کے
کامل رنگ سے رنگین ہو گئے ہیں اور در حقیقت یہ ایک سر ان اسرار خالقیت میں سے ہے
جو عقل کے چرخ پر چڑھا کر اچھی طرح سمجھ میں نہیں آسکتے اور عوام کے لئے سیدھا راہ سمجھنے
کا یہی ہے کہ خدائے تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کرنا چاہا وہ ہو گیا اور سب کچھ اسی کا پیدا کردہ اور
اُسی کی مخلوق اور اُسی کے دست قدرت سے نکلا ہوا ہے۔ لیکن عارفوں پر کشفی طور سے بعد
مجاہدات یہ کیفیت حدوث کھل جاتی ہے اور نظر کشفی میں کچھ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام
ارواح واجسا و اجسام کلمات اللہ ہی ہیں ۔ جو ، اللہ ہی ہیں۔ جو بحکمت کا ملہ الہی پیرا یہ حدوث و منح و مخلوقیت سے متلبس
ہو گئے ہیں۔ مگر اصل محکم جس پر قدم مارنا اور قائم رہنا ضروری ہے یہ ہے کہ ان کشفیات و
معقولات سے قدر مشترک لیا جائے یعنی یہ کہ خدائے تعالیٰ ہر یک چیز کا خالق اور محدث
ہے اور کوئی چیز کیا ارواح اور کیا اجسام بغیر اس کے ظہور پذیر نہیں ہوئے اور نہ ہو سکتی ہے
کیونکہ کلام الہی کی عبارت اس جگہ در حقیقت ذو الوجوہ ہے اور جس قدر قطع اور یقین کے طور
پر قرآن شریف ہدایت کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک چیز خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر و وجود
پذیر ہوئی ہے اور کوئی چیز بغیر اس کے پیدا نہیں ہوئی اور نہ خود بخود ہے۔ سو اس قدر اعتقاد
ابتدائی حالت کے لئے کافی ہے۔ پھر آگے معرفت کے میدانوں میں سیر کرنا جس کو نصیب
ہو گا اس پر بعد مجاہدات خود وہ کیفیت کھل جائے گی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا -
Π
(سرمہ تم آریہ۔ روحا آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۳ تا ۱۷۵ حاشیه )
اس جگہ اس نکتہ کا بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ خدائے تعالیٰ جو علت العلل ہے جس
کے وجود کے ساتھ تمام وجودوں کا سلسلہ وابستہ ہے جب وہ کبھی مربیانہ یا قاہرانہ طور پر کوئی
جنبش اور حرکت ارادی کسی امر کے پیدا کرنے کے لئے کرتا ہے تو وہ حرکت اگر اتم اور اکمل
العنكبوت : ۷۰

۔
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
طور پر ہو تو جميع موجودات کی حرکت کو مستلزم ہوتی ہے اور اگر بعض شیون کے لحاظ سے یعنی
جزئی حرکت ہو تو اُسی کے موافق عالم کے بعض اجزاء میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔ اصل
حقیقت یہ ہے کہ خدائے عز وجل کے ساتھ اُس کی تمام مخلوقات اور جمیع عالموں کا جو علاقہ ہے
وہ اُس علاقہ سے مشابہ ہے جو جسم کو جان ۔ ن سے ہوتا ہے اور جیسے جسم کے تمام اعضاء روح کے
ارادوں کے تابع ہوتے ہیں اور جس طرف رُوح جھکتی ہے اُسی طرف وہ جھک جاتے ہیں۔
یہی نسبت خدائے تعالیٰ اور اس کی مخلوقات میں پائی جاتی ہے۔ اگرچہ میں صاحب فصوص کی
طرح حضرت واجب الوجود کی نسبت یہ تو نہیں کہتا کہ خَلَقَ الْأَشْيَاءَ وَهُوَ عَيْنُهَا مَگر یہ ضرور
کہتا ہوں کہ خلقَ الْأَشْيَاء وَهُوَ كَعَيْنِهَا هُذَا الْعَالَمُ كَصَرْجٍ ثُمَرَدٍ مِنْ قَوَارِيرَ وَمَا
الطاقَةُ العُظمى يَجْرِي تَحْتَهَا وَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ يُخَيَّلُ فِي عُيُونٍ قَاصِرَةٍ كَأَنَّهَا هُوَ -
يَحْسَبُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُؤَثِرَاتٍ بِذَاتِهَا وَلَا مُؤَثِرَ إِلَّا هُوَ -
حکیم مطلق نے میرے پر یہ راز سر بستہ کھول دیا ہے کہ یہ تمام عالم معہ اپنے جمیع اجزا
کے اس علت العلل کے کاموں اور ارادوں کی انجام دہی کے لئے سچ مچ اس اعضاء کی
طرح واقع ہے جو خود بخود قائم نہیں بلکہ ہر وقت اس روح اعظم سے قوت پاتا ہے۔ جیسے جسم
کی تمام قوتیں جان کی طفیل سے ہی ہوتی ہیں اور یہ عالم جو اس وجود اعظم کے لئے قائم مقام
اعضاء کا ہے۔ بعض چیزیں اس میں ایسی ہیں کہ گویا اس کے چہرہ کا نور ہیں جو ظاہری یا باطنی
طور پر اس کے ارادوں کے موافق روشنی کا کام دیتی ہیں اور بعض ایسی چیزیں ہیں کہ گویا اس
کے ہاتھ ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ گویا اُس کے پیر ہیں اور بعض اس کے سانس کی طرح
ہیں۔ غرض یہ مجموعہ عالم خدائے تعالیٰ کے لئے بطور ایک اندام کے واقعہ ہے۔ اور تمام
آب و تاب اس اندام کی اور ساری زندگی اس کی اسی روح اعظم سے ہے جو اس کی قیوم
ہے۔ اور جو کچھ اس قیوم کی ذات میں ارادی حرکت پیدا ہوتی ہے وہی حرکت اس اندام
کے کل اعضاء یا بعض میں جیسا کہ اس قیوم کی ذات کا تقاضا ہو پیدا ہو جاتی ہے۔

اس بیان مذکورہ بالا کی تصویر دکھلانے کے لئے تخیلی طور پر ہم فرض کر سکتے ہیں کہ
قيوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے جس کے ۔ کے بے شمار ہاتھ بے شمار پیر اور ہر یک عضو اس
کثرت سے ہے کہ تعداد سے خارج اور لا انتہا عرض اور طول رکھتا ہے اور تندوے کی طرح
اس وجود اعظم کی تاریں بھی ہیں جو صفحہ ہستی کے تمام کناروں تک پھیل رہی ہیں اور کشش کا
کام دے رہی ہے یہ وہی اعضاء ہیں جن کا دوسرے لفظوں میں عالم نام ہے۔ جب
قیوم عالم کوئی حرکت جزوی یا کلی کرے گا تو اس کی حرکت کے ساتھ اس کے اعضاء میں
حرکت پیدا ہو جانا ایک لازمی امر ہو گا اور وہ اپنے تمام ارادوں کو انہیں اعضاء کے ذریعہ
سے ظہور میں لائے گا نہ کسی اور طرح سے۔ پس یہی ایک عام فہم مثال اس روحانی امر کی ہے
کہ جو کہا گیا ہے کہ مخلوقات کی ہر یک جزو خدائے تعالیٰ کے ارادوں کی تابع اور اُس کے
مقاصد مخفیہ کو اپنے خادمانہ چہرہ میں ظاہر کر رہی ہے۔ اور کمال درجہ کی اطاعت سے اُس
کے ارادوں کی راہ میں محو ہورہی ہے۔ اور یہ اطاعت اس قسم کی ہر گز نہیں ہے جس کی صرف
حکومت اور زبردستی پر بنا ہو بلکہ ہر ایک چیز کو خدائے تعالیٰ کی طرف ایک مقناطیسی کشش
پائی جاتی ہے اور ہر ایک ذرہ ایسا بالطبع اس کی طرف جھکا ہوا معلوم ہوتا ہے جیسے ایک وجود
کے متفرق اعضاء اُس وجود کی طرف جھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ پس در حقیقت یہی سچ ہے اور
بالکل سچ ہے کہ یہ تمام عالم اُس وجود اعظم کے لئے بطور اعضاء کے واقعہ ہے اور اسی وجہ
سے وہ قیوم العالمین کہلاتا ہے کیونکہ جیسی جان اپنے بدن کی قیوم ہوتی ہے ایسا ہی وہ تمام
مخلوقات کا قیوم ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو نظام عالم کا بالکل بگڑ جاتا۔
هر یک ارادہ اس قیوم کا خواہ وہ ظاہری ہے یا باطنی ۔ دینی ہے یا دنیوی اسی
مخلوقات کے توسط سے ظہور پذیر ہوتا ہے اور کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ بغیر ان وسائط کے زمین
پر ظاہر ہوتا ہو۔ یہی قدیمی قانونِ قدرت ہے کہ جو ابتداء سے بندھا ہوا چلا آتا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۸ تا ۹۱)

اس میں کلام کی جگہ نہیں کہ جو کچھ اجرام فلکی اور عناصر میں جسمانی اور فانی طور پر
صفات پائی جاتی ہیں وہ روحانی اور ابدی طور پر خدا تعالیٰ میں موجود ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ نے
یہ بھی ہم پر کھول دیا ہے کہ سورج وغیرہ بذات خود کچھ چیز نہیں ہیں ۔ یہ اسی کی طاقت
زبردست ہے جو پردہ میں ہر ایک کام کر رہی ہے۔ وہی ہے جو چاند کو پردہ پوش اپنی ذات کا
بنا کر اندھیری راتوں کو روشنی بخشتا ہے جیسا کہ وہ تاریک دلوں میں خود داخل ہو کر اُن کو منور
کر دیتا ہے اور آپ انسان کے اندر بولتا ہے۔ وہی ہے جو اپنی طاقتوں پر سورج کا پردہ
ڈال کر دن کو ایک عظیم الشان روشنی کا مظہر بنا دیتا ہے اور مختلف فصلوں میں مختلف اپنے کام
ظاہر کرتا ہے۔ اُسی کی طاقت آسمان سے برستی ہے جو مینہ کہلاتی ہے اور خشک زمین کو سر سبز
کر دیتی ہے اور پیاسوں کو سیراب کر دیتی ہے۔ اُسی کی طاقت آگ میں ہو کر جلاتی ہے اور
ہوا میں ہو کر دم کو تازہ کرتی اور پھولوں کو شگفتہ کرتی اور بادلوں کو اٹھاتی اور آواز کو کانوں تک
پہنچاتی ہے۔ یہ اُسی کی طاقت ہے کہ زمین کی شکل میں مجسم ہو کر نوع انسان اور حیوانات کو
اپنی پشت پر اٹھا رہی ہے۔ مگر کیا یہ چیزیں خدا ہیں؟ نہیں بلکہ مخلوق مگر ان کے اجرام میں خدا
کی طاقت ایسے طور سے پیوست ہو رہی ہے کہ جیسے قلم کے ساتھ ہاتھ ملا ہوا ہے۔ اگر چہ ہم
کہہ سکتے ہیں کہ قلم لکھتی ہے مگر قلم نہیں لکھتی بلکہ ہاتھ لکھتا ہے یا مثلاً ایک لوہے کا ٹکڑا جو آگ
میں پڑ کر آگ کی شکل میں بن گیا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ جلاتا ہے اور روشنی بھی دیتا
ہے۔ مگر دراصل وہ صفات اس کی نہیں بلکہ آگ کی ہیں۔ اسی طرح تحقیق کی نظر سے یہ بھی
سچ ہے کہ جس قدر اجرام فلکی و عناصر ارضی بلکہ ذرہ ذرہ عالم سفلی اور علوی کا مشہود اور محسوس
ہے یہ سب با عتبارا اپنی مختلف خاصیتوں کے جو اُن میں پائی جاتی ہیں خدا کے نام ہیں اور خدا
کی صفات ہیں اور خدا کی طاقت ہے جو ان کے اندر پوشیدہ طور پر جلوہ گر ہے اور یہ سب
ابتدا میں اسی کے کلمے تھے جو اس کی قدرت نے ان کو مختلف رنگوں میں ظاہر کر دیا۔ نادان
سوال کرے گا کہ خدا کے کلے کیونکر مجسم ہوئے۔ کیا خدا ان کے علیحدہ ہونے سے کم ہو گیا۔

مگر اس کو سوچنا چاہئے کہ آفتاب سے جو ایک آتشی شیشی آگ حاصل کرتی ہے وہ آگ
کچھ آفتاب میں سے کم نہیں کرتی ۔ ایسا ہی جو کچھ چاند کی تاثیر سے پھلوں میں فربہی آتی ہے
وہ چاند کو بلا نہیں کر دیتی ۔ یہی خدا کی معرفت کا ایک بھید اور تمام نظام روحانی کا مرکز ہے کہ
خدا کے کلمات سے ہی دنیا کی پیدائش ہے۔
نسیم دعوت روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۳، ۴۲۴)
جب میں ان بڑے بڑے اجرام کو دیکھتا ہوں اور ان کی عظمت اور عجائبات پر غور
کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ صرف ارادہ الہی سے اور اس کے اشارہ سے ہی سب کچھ ہو گیا
تو میری روح بے اختیار بول اُٹھتی ہے کہ اے ہمارے قادر خدا تو کیا ہی بزرگ قدرتوں
والا ہے۔ تیرے کام کیسے عجیب اور وراء العقل ہیں۔ نادان ہے وہ جو تیری قدرتوں سے
انکار کرے اور احمق ہے وہ جو تیری نسبت یہ اعتراض پیش کرے کہ اس نے ان چیزوں کو
کس مادہ سے بنایا ؟
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۵ حاشیہ )
خدا تعالیٰ جو ہمارا خدا کہلاتا ہے اُس کی خُدائی کی اصل حقیقت ہی یہی ہے کہ وہ
ایک مبدء فیض وجود ہے جس کے ہاتھ سے سب وجودوں کا نمود ہے۔ اُسی سے اس کا
استحقاق معبودیت پیدا ہوتا ہے اور اسی سے ہم بخوشی دل قبول کرتے ہیں کہ اس کا ہمارے
بدن و دل و جان پر قبضہ استحقاقی قبضہ ہے۔ کیونکہ ہم کچھ بھی نہ تھے اسی نے ہم کو وجود بخشا۔
پس جس نے عدم سے ہمیں موجود کیا وہ کامل استحقاق سے ہمارا مالک ہے۔
شحنه حق - روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۲۹،۴۲۸)
اصل بات یہ ہے کہ خدا کی قدرت میں جو ایک خصوصیت ہے جس سے وہ خدا کہلاتا
ہے وہ روحانی اور جسمانی قوتوں کے پیدا کرنے کی خاصیت ہے۔ مثلاً جانداروں کے جسم کو
جو اوس نے آنکھیں عطا کی ہیں اس کام میں اوس کا اصل کمال یہ نہیں ہے کہ اُس نے یہ
آنکھیں بنائیں بلکہ کمال یہ ہے کہ اُس نے ذرات جسم میں پہلے سے یہ پوشیدہ طاقتیں پیدا

५१
اللہ تعالیٰ جل شانہ و عزاسمہ
کر رکھی تھیں جن میں بینائی کا نور پیدا ہو سکے۔ پس اگر وہ طاقتیں خود بخود ہیں تو پھر خدا کچھ بھی
چیز نہیں۔ کیونکہ بقول شخصے کہ گھی سنوارے سالنا بڑی بہو کا نام ۔ اس بینائی کو وہ طاقتیں
پیدا کرتی ہیں خدا کو اس میں کچھ دخل نہیں اور اگر ذرات عالم میں وہ طاقتیں نہ ہوتیں تو خدائی
بے کار رہ جاتی ۔ پس ظاہر ہے کہ خدائی کا تمام مدار اس پر ہے کہ اوس نے روحوں اور ذرات
عالم کی تمام قوتیں خود پیدا کی ہیں اور کرتا ہے اور خود اُن میں طرح طرح کے خواص رکھے ہیں
اور رکھتا ہے۔ پس وہی خواص جوڑنے کے وقت اپنا کرشمہ دکھلاتے ہیں ۔ اور اسی وجہ سے خدا
کے ساتھ کوئی موجد برابر نہیں ہو سکتا کیونکہ گوگوئی شخص ریل کا موجد ہو یا تار کا یا فوٹو گراف کا یا
پریس کا یا کسی اور صنعت کا اس کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ ان قوتوں کا موجد نہیں جن قوتوں
کے استعمال سے وہ کسی صنعت کو طیار کرتا ہے۔ بلکہ یہ تمام موجد بنی بنائی قوتوں سے کام لیتے
ہیں جیسا کہ انجن چلانے میں بھاپ کی طاقتوں سے کام لیا جاتا ہے۔ پس فرق یہی ہے کہ خدا
نے عنصر وغیرہ میں یہ طاقتیں خود پیدا کی ہیں ۔ مگر یہ لوگ خود طاقتیں اور قوتیں پیدا نہیں کر
سکتے ۔ پس جب تک خدا کو ذرات عالم اور ارواح کی تمام قوتوں کا موجد نہ ٹھہرایا جائے تب
تک خدائی اُس کی ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی اور اس صورت میں اس کا درجہ ایک معمار یا
نجار یا حداد یا گلگو سے ہرگز زیادہ نہیں ہوگا ۔ یہ ایک بدیہی بات ہے جو رڈ کے قابل
نہیں۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸۳، ۳۸۴)
ہم اپنے کامل ایمان اور پوری معرفت سے یہ گواہی دیتے ہیں کہ یہ اصول آریہ
سماجیوں کا ہرگز درست نہیں کہ ارواح اور ذرات اپنی تمام قوتوں کے ساتھ قدیم اور انادی
اور غیر مخلوق ہیں ۔ اس سے تمام وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے جو خدا میں اور اوس کے بندوں میں
ہے۔ یہ ایک نیا اور مکروہ مذہب ہے جو پنڈت دیانند نے پیش کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ
وید سے کہاں تک اس مذہب کا تعلق ہے لیکن ہم اس پر بحث کرتے ہیں کہ یہ اصول جو آریہ
سماجیوں نے اپنے ہاتھ سے شائع کیا ہے یہ عقل سلیم کے نزدیک کامل معرفت اور کامل غور

اور کامل سوچ کے بعد ہرگز درست نہیں۔ سناتن دھرم کا اصول جو اس کے مقابل پر پڑا ہوا
ہے اس کو اگر چہ ویدانت کے بے جا مبالغہ نے بد شکل کر دیا ہے اور وید انتیوں کی افراط نے
بہت سے اعتراضات کا موقعہ دے دیا ہے تاہم اس میں سچائی کی ایک چمک ہے۔ اگر اس
عقیدے کو زوائد سے الگ کر دیا جائے تو ماحصل اس کا یہی ہوتا ہے کہ ہر ایک چیز پرمیشر
کے ہی ہاتھ سے نکلی ہے۔ پس اس صورت میں تمام شبہات دور ہو جاتے ہیں اور ماننا پڑتا
ہے کہ بموجب اصول سناتن دھرم کے وید کا عقیدہ بھی یہی ہے کہ یہ تمام ارواح اور ذرات
اجسام اور ان کی قوتیں اور طاقتیں اور گن اور خاصیتیں خدا کی طرف سے ہیں۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۸۷)
قرآن شریف نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ انسان مع اپنی روح اور تمام قوتوں اور ذرہ
ذرہ وجود کے خدا کی مخلوق ہے۔ جس کو اُس نے پیدا کیا۔ لہذا قرآن شریف کی تعلیم کی رو
سے ہم خدا تعالیٰ کے خالص ملک ہیں اور اُس پر ہمارا کوئی بھی حق نہیں ہے جس کا ہم اُس
سے مطالبہ کریں۔ یا جس کے ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ ملزم ٹھہر سکے۔ اس لئے ہم اپنے
مقابل پر خدا کا نام منصف نہیں رکھ سکتے بلکہ ہم بالکل تہی دست ہونے کی وجہ سے اُس کا
نام رحیم رکھتے ہیں۔ غرض منصف کہنے کے اندر یہ شرارت مخفی ہے کہ گویا ہم اس کے مقابل
پر کوئی حقوق رکھتے ہیں اور اُس حق کے ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کو حق تلفی کی طرف
منسوب کر سکتے ہیں۔
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۶)
لیکن قرآن شریف نے وید کی طرح بے وجہ اور محض زبردستی کے طور پر اللہ جل
شانہ کو تمام ارواح اور ہر ایک ذرہ ذرہ اجسام کا مالک نہیں ٹھہرایا۔ بلکہ اُس کی ایک وجہ
بیان کی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ
فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ۔ ( ترجمہ ) یعنی زمین اور آسمان اور جو کچھ اُن میں ہے سب خدا تعالیٰ کی
الحديد: الفرقان : ٣

·

آج 10 میں سے 10 باقی