تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ

انوار خلافت, حصہ 3

۱۲۴ دریا تک جو یہاں سے سات آٹھ میل کے فاصلہ پر ہے پھیل جائے گا۔چنانچہ ایک میل تک تو
اس تھوڑے سے عرصہ میں ہی پھیل گیا ہے۔قاعدہ ہے کہ ابتداء میں ہر ایک چیز آہستہ آہستہ
ترقی کرتی ہے اور کچھ عرصے کے بعد یک لخت بہت بڑھ جاتی ہے۔مثلاً بچہ پہلے تھوڑا تھوڑا
بڑھتا ہے لیکن ایک وقت میں یک لخت بڑھ جاتا ہے۔تو یہ قادیان کی ابتدائی ترقی ہے اس
سے اس کی انتہائی ترقی کا اندازہ کر لو۔غرض قادیان کی ہر ایک چیز ہر ایک درخت ہر ایک
اینٹ ہر ایک مکان نشان ہے۔بہشتی مقبرہ ، حضرت صاحب کا باغ، بورڈنگ سکول ،مسجد میں
وغیرہ سب حضرت صاحب کا معجزہ ہیں اور یہاں کی گلیاں بھی بہت بابرکت ہیں کیونکہ ان میں
خدا کا مسیح چلا۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ مکہ اور مدینہ کیوں اب بھی بابرکت ہیں۔ان میں کیا ایسی
چیز ہے جو کسی اور جگہ نہیں ہے۔وہ یہ کہ مکہ کی بنیاد حضرت ابراہیم جیسے برگزیدہ انسان نے
رکھی۔اور مدینہ میں رسول کریم ملای سی یہ رونق افروز رہے لیکن اب کیا وہاں رسول اللہ موجود
ہیں۔پھر کیوں اس کی عزت اور توقیر کی جاتی ہے۔اور رسول اللہ نے یہ کیوں فرمایا ہے کہ
میری مسجد میں نماز پڑھنے والے کو بہ نسبت کسی اور مسجد میں پڑھنے والے کے زیادہ ثواب
ہوگا حالانکہ وہاں رسول اللہ کیا آپ کے صحابہؓ بھی نہیں ہیں اور اب تو وہاں ایسے علماء رہتے
ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود پر بھی کفر کا فتوی لگا دیا مگر چونکہ وہاں آنحضرت سائلہ پیہم کے
قدم پڑے تھے اس لئے وہ اب بھی مقدس اور مطہر ہی ہے۔پھر مکہ کو دیکھو وہاں نہ حضرت
ابراہیم ہیں اور نہ حضرت اسماعیل۔اور نہ ہی ان کے صحابہ موجود ہیں۔مگر چونکہ ان کے متبرک
انسانوں نے اس کی بنیاد رکھی تھی اس لئے باوجود اس وقت ان کے وہاں موجود نہ ہونے کے
مکہ ویسا ہی متبرک ہے۔تو جن مقاموں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا تعلق ہوتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے
متبرک بنادیئے جاتے ہیں۔قادیان بھی ایک ایسی ہی جگہ ہے۔یہاں خدا تعالیٰ کا ایک
برگزیدہ مبعوث ہوا اور اس نے یہاں ہی اپنی ساری عمر گزاری۔اور اس جگہ سے وہ بہت
محبت رکھتا تھا۔چنانچہ اس موقعہ پر جبکہ حضرت مسیح موعود لاہور گئے ہیں۔اور آپ کا وصال

۱۲۵ ہو گیا ہے۔ایک دن مجھے آپ نے ایک مکان میں بلا کر فرمایا۔محمود دیکھو یہ دھوپ کیسی زردی
معلوم ہوتی ہے۔چونکہ مجھے ویسی ہی معلوم ہوتی تھی جیسی کہ ہر روز دیکھتا تھا۔میں نے کہا نہیں
اسی طرح کی ہے جس طرح کی ہر روز ہوا کرتی ہے۔آپ نے فرمایا نہیں یہاں کی دھوپ کچھ
زرد اور مدھم سی ہے۔قادیان کی دھوپ بہت صاف اور عمدہ ہوتی ہے۔چونکہ آپ نے
قادیان میں ہی دفن ہونا تھا۔اس لئے آپ نے یہ ایک ایسی ہی بات فرمائی جس سے قادیان
سے آپ کی محبت اور الفت کا پتہ لگتا تھا۔کیونکہ جب کہیں سے جدائی ہونے لگتی ہے تو وہاں کی
ذراذرا چیز سے بھی محبت اور الفت کا خیال آتا ہے۔تو اس جگہ کی چھوٹی سے چھوٹی چیز سے بھی
خدا کے مسیح کو وہ الفت تھی جس کا ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے۔پھر خدا تعالیٰ نے تمہیں ایک
سلک میں منسلک کر دیا ہے اور تم ایک لڑی میں پروئے گئے ہو۔خدا تعالیٰ نے تمہیں اتفاق
و اتحاد کی مضبوط چٹان پر کھڑا کر دیا ہے۔اس لئے یہاں صرف مقام ہی کی برکتیں نہیں بلکہ
اتحاد کی برکتیں بھی ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں اگر خدانخواستہ اتحاد نہ بھی ہو تو بھی یہاں آنا بہت
ضروری ہے۔ورنہ وہ شخص جو یہاں نہیں آتا۔یادر کھے کہ اس کا ایمان خطرہ میں ہے۔پس وہ
لوگ جو پرانے ہیں اور وہ بھی جو نئے ہیں یہاں بار بار آئیں۔میں بڑے زور سے کہتا ہوں
کہ ان کے یہاں آنے جانے کے روپے ضائع نہیں جائیں گے بلکہ خدا تعالیٰ انہیں واپس
کر دے گا۔اور بڑے نفع کے ساتھ واپس کرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کسی کا حق نہیں
مارتا۔اسے بڑی غیرت ہے اور اس معاملہ میں وہ بڑا غیور ہے۔دیکھو اس میں اتنی غیرت ہے
کہ جب مؤذن کھڑا ہو کر اذان میں کہتا ہے۔حَتى عَلَى الصَّلوة کہ اے لوگو نماز کا وقت
ہو گیا ہے نماز کے لئے آؤ۔تو خدا تعالیٰ اتنا برداشت نہیں کر سکتا کہ اس آواز سے لوگ یہ خیال
کر کے آئیں کہ چلو خدا کا حکم ہے مسجد میں چلیں۔اور اس طرح ایک طرح کا احسان
جتائیں۔اس لئے ساتھ یہ بھی فرما دیا کہ حَتی عَلَی الْفَلَاحِ کسی کا نماز پڑھنے کے لئے آنا
مجھ پر کوئی احسان نہیں ہے اگر کوئی نماز پڑھے گا تو خود ہی فلاح حاصل کرے گا۔تو جولوگ خدا

۱۲۶ تعالیٰ کے لئے اپنا مال خرچ کریں گے اس کی رضامندی کے لئے اپنا وطن چھوڑیں گے اس کی
رضا کے لئے سفر کی تکلیفیں برداشت کریں گے۔ان کی یہ باتیں ضائع نہیں جائیں گی۔بلکہ وہ
اس درجہ کو پائیں گے کہ خدا ان کا ہاتھ ، خدا ان کی زبان، خدا ان کے کان ، اور خدا ان کے
پاؤں ہو جائے گا۔اور جو کچھ وہ اس راستہ میں ڈالیں گے وہ بیج ہو گا جو انہیں کئی گنا ہو کر واپس
ملے گا۔پس کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ قادیان آنا خرچ کرنا ہے یہ خرچ کرنا نہیں بلکہ برکتیں
حاصل کرنا ہے۔دیکھو کھیتی میں بیج ڈالنے والا بھی بیج کو خرچ کرتا ہے لیکن اس سے گھبراتا نہیں
بلکہ امید رکھتا ہے کہ کل مجھے بہت زیادہ ملے گا۔پس تم بھی یہاں آنے جانے کے اخراجات سے
نہ گھبراؤ۔خدا تعالیٰ تمہیں اس کے مقابلہ میں بہت بڑھ کر دے گا۔پس تمہارے یہاں آنے
میں کوئی چیز روک نہ ہو اور کوئی بات مانع نہ ہوتا کہ تم اپنے دین اور ایمان کو مضبوط کر لو۔اور اپنے
میں آنے والوں سے پہلے ان کے لینے کے لئے تیار ہو جاؤ۔اور اگر آنے والے ہزاروں ہوں تو
تم بھی ہزاروں ہی ان کے لینے کے لئے موجود رہو۔اس بات کو خوب ذہن نشین کر کے اس پر عمل کرو۔صحابہ کا بڑا تلخ تجربہ ہمارے سامنے
موجود ہے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کیسی درد ناک مصیبت ان پر آئی تھی۔اور کس قدر
مصائب اور آلام کا وہ نشانہ بنے تھے۔یہ فساد جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے صحابہ سے پیدا نہیں
ہوا تھا۔بلکہ ان لوگوں نے کیا تھا جو مدینہ میں نہیں آتے تھے۔اور صحابہ میں شامل نہ
تھے۔چنانچہ اس فساد کا بانی مبانی ایک شخص عبداللہ بن سبا تھا۔اس کی ابتدائی زندگی کا حال تو
معلوم نہیں ہوتا کہ سیاست کے ساتھ اس کو کیا تعلق تھا لیکن تاریخ میں اس کا ذکر حکیم بن جبلہ
کے ساتھ آتا ہے۔حکیم بن جبلہ ایک چور تھا جب فارس پر چڑھائی ہوئی تو یہ بھی صحابہ کے لشکر
میں شامل تھا۔لشکر کی واپسی پر یہ راستہ میں غائب ہو گیا۔اور غیر مسلموں پر حملہ کر کے ان کے
اموال لوٹ لیا کرتا تھا اور بھیس بدل کر رہتا تھا۔جب غیر مسلم آبادی اور مسلم آبادی نے اس کی

۱۲۷ شرارتوں کا حال حضرت عثمان کولکھا تو آپ نے اس کے نظر بند کرنے کا حکم دیا اور بصرہ سے
باہر جانے کی اسے ممانعت کر دی گئی اس پر اس نے خفیہ شرارتیں اور منصوبے شروع
کئے۔چنانچہ ۲۳ ھ میں اس کے گھر پر عبد اللہ بن سبامہمان کے طور پر آکر اترا۔اور لوگوں کو
بلا کر ان کو ایک خفیہ جماعت کی شکل میں بنانا شروع کیا اور آپس میں ایک انتظام قائم کیا۔جب
اس کی خبر والی کوملی تو اس نے اس سے دریافت کیا کہ تو کون ہے تو اس نے کہلا بھیجا کہ میں ایک
یہودی ہوں اسلام سے مجھے رغبت ہے اور تیری پناہ میں آکر رہا ہوں۔چونکہ اس کی شرارتوں کا
علم گورنر کو ہو چکا تھا انہوں نے اسے ملک بدر کر دیا۔یہ پہلا واقعہ ہے جو تاریخ عبداللہ بن سبا کی
سیاسی شرارتوں کے متعلق ہمیں بتاتی ہے اور اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حکیم بن جبلہ بھی سچے
دل سے مسلمان نہ تھا اور اس کا ذمیوں پر حملہ کرنا اس لئے نہ تھا کہ غیر مسلموں سے اسے دشمنی
تھی۔بلکہ غیر مسلموں کو اسلامی حکومت کے خلاف بھڑ کانے کے لئے وہ ڈاکہ مارتا تھا جیسا کہ
آج کل بنگالہ کے چند شریر ہندوستانی آبادی پر ڈاکہ مارتے ہیں۔اور ان کی غرض صرف اس
قدر ہوتی ہے کہ عام آبادی انگریزی حکومت کو نا قابل سمجھ کر اس سے بگڑ جائے۔اور یہ نتیجہ اس
بات سے نکلتا ہے کہ عبداللہ بن سبا ایک یہودی جو دل سے اسلام کا دشمن تھا اسی کے پاس آکر
ٹھہرا ہے اگر حکیم سچا مسلمان ہوتا اور غیر مسلموں کا دشمن تو کبھی عبداللہ بن سبا جو دل سے اسلام کا
دشمن تھا سب بصرہ میں سے اس کو نہ چنا بلکہ اسے اپنا دشمن خیال کرتا۔-
جب عبداللہ بن سبا بصرہ سے نکالا گیا تو کوفہ کو چلا گیا۔اور وہاں ایک جماعت اپنے ہم
خیالوں کی پیدا کر کے شام کو گیا لیکن وہاں اس کی بات کسی نے نہ سنی۔اس لئے وہ وہاں سے
مصر کو چلا گیا۔مصری لوگ تازہ مسلمان تھے۔ان میں ایمان اس قدر داخل نہ ہوا تھا۔جیسا کہ
دیگر بلاد کے باشندوں میں پھر مدینہ سے زیادہ دور تھے اور مرکز سے تعلق کم تھا اس لئے بہت
کثرت سے اس کے فریب میں آگئے۔اور عبداللہ بن سبا نے دیکھ لیا کہ مصر ہی میرے قیام

۱۲۸ کے لئے مناسب ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے مصر میں ہی رہائش اختیار کی اور لوگوں کو اکسانا
شروع کیا۔ادھر تو یہ فتنہ شروع تھا ادھر چند اور فتنے بھی پیدا ہور ہے تھے اور ان کے بانی بھی وہی لوگ
تھے جو بعد میں مسلمان ہوئے تھے اور مدینہ سے ان کا تعلق بالکل نہ تھا اس لئے ان کی تربیت
نہ ہو سکتی تھی۔چنانچہ جس طرح بصرہ میں حکیم بن جبلہ عبداللہ بن سبا کے ساتھ مل کر یہ شرارتیں
کر رہا تھا۔کوفہ میں بھی ایک جماعت اسی کام میں لگی ہوئی تھی۔سعید بن العاص گورنر کوفہ تھے
اور ان کی صحبت اکثر ذی علم لوگوں کے ساتھ رہتی تھی۔مگر کبھی کبھی تمام لوگوں کو وہ اپنے پاس
آنے کی اجازت دیتے تھے تاکل حالات سے باخبر رہیں۔ایک دن ایسا ہی موقعہ تھا با تیں
ہورہی تھیں۔کسی نے کہا فلاں شخص بڑا سخی ہے سعید بن العاص نے کہا کہ میرے پاس دولت
ہوتی تو میں بھی تم لوگوں کو دیتا۔ایک بیچ میں بول پڑا کہ کاش آل کسری کے اموال تمہارے
قبضہ میں ہوتے۔اس پر چند نو مسلم عرب اس سے لڑ پڑے اور کہا کہ یہ ہمارے اموال کی
نسبت خواہش کرتا ہے کہ اس کو مل جائیں۔سعید بن العاص نے سمجھایا تو اس نے کہا کہ تم نے
اس کو سکھایا ہے کہ ایسی بات کہے اور اٹھ کر اس شخص کو مارنے لگے اس کی مدد کے لئے اس کا
باپ اٹھا تو اسے بھی ماراحتیٰ کہ دونوں بیہوش ہو گئے۔جب لوگوں
کو علم ہوا کہ اس قسم کا فساد
ہو گیا ہے تو وہ قلعہ کے ارد گرد جمع ہو گئے۔مگر سعید بن العاص نے ان کو سمجھا کر ہٹا دیا کہ کچھ
نہیں سب خیر ہے اور جن لوگوں کو مار پڑی تھی انہیں بھی منع کر دیا کہ تم اس بات کو مشہورمت
کرنا خواہ مخواہ فساد پڑے گا۔اور آئندہ سے اس فسادی جماعت کو اپنے پاس آنے سے روک
دیا۔جب انہوں نے دیکھا کہ ہمیں والی اپنے پاس نہیں آنے دیتا تو انہوں نے لوگوں میں
طرح طرح کے جھوٹ مشہور کرنے شروع کر دیئے اور دین اسلام پر طعن کرنے لگے۔اور
مختلف تدابیر سے لوگوں کو دین سے بدظن کرنے کی کوشش شروع کی۔اس پر لوگوں نے

۱۲۹ حضرت عثمان سے شکایت کی اور آپ نے حکم دیا کہ ان کو کوفہ سے جلا وطن کر کے شام بھیج دیا
جائے۔اور حضرت معاویہؓ کو لکھ دیا کہ ان کی خبر رکھنا۔حضرت معاویہؓ نے نہایت محبت سے
ان کو رکھا اور ایک دن موقعہ پا کر ان کو سمجھایا کہ رسول کریم صلی یا پی ایم کی آمد سے پہلے عرب کی کیا
حالت تھی اسے یاد کرو اور غور کرو کہ خدا تعالیٰ نے قریش کے ذریعہ سے تم کو عزت دی ہے پھر
قریش سے تمہیں کیوں دشمنی ہے ( وہ لوگ اس بات پر بھی طعن کرتے تھے کہ خلیفہ قریش میں
سے کیوں ہوتے ہیں قریشیوں نے خلافت کو اپنا حق بنا چھوڑا ہے یہ نا جائز ہے ) اگر تم حکام
کی عزت نہ کرو گے تو یا درکھو جلد وہ دن آتا ہے کہ خدا تعالیٰ تم پر ایسے لوگوں کو مقرر کرے گا جو
تم کو خوب تکلیف دیں گے۔امام ایک ڈھال ہے جو تم کو تکلیف سے بچاتا ہے۔انہوں نے کہا
کهہ قریش کا کیا احسان ہے کیا وہ کوئی بڑی جماعت تھی جن کے ذریعہ سے اسلام کامیاب ہو گیا
اور باقی رہا کہ امام ڈھال ہے اور ہمیں تکلیف سے بچا رہا ہے۔سو یہ خیال مت کرو جب وہ
ڈھال ٹوٹ جائے گی تو پھر ہمارے ہاتھ میں دے دی جائے گی۔یعنی خلافت اگر قریش کے
ہاتھ سے نکل جائیگی تو پھر ہم ہی ہم اس کے وارث ہیں اس لئے ہمیں اس کا فکر نہیں کہ خلافت
قریش کے ہاتھ سے نکل گئی تو پھر کیا ہوگا۔اس پر حضرت معاویہؓ نے ان کو سمجھایا کہ ایام
جاہلیت کی سی باتیں نہ کر و اسلام میں کسی قوم کا زیادہ یا کم ہونا موجب شرف نہیں رکھا گیا۔بلکہ
دیندار و خدا رسیدہ ہونا اصل سمجھا گیا ہے۔پس جبکہ قریش کو خدا تعالیٰ نے جاہلیت اور اسلام
دونوں زمانوں میں ممتاز کیا۔اور ان کو دین کی اشاعت و حفاظت کا کام سپرد کیا ہے تو تم کو اس
پر کیا حسد ہے اور تم لوگ اپنی پہلی حالت کو دیکھو اور سوچو کہ اسلام نے تم لوگوں پر کس قدر
احسانات کئے ہیں۔ایک وہ زمانہ تھا کہ تم اہل فارس کے کارندہ تھے اور بالکل ذلیل تھے
اسلام کے ذریعہ سے ہی تم کو سب عزت ملی۔لیکن تم نے بجائے شکریہ ادا کرنے کے ایسی باتیں
شروع کر دی ہیں جو اسلام کے لئے ہلاکت کا باعث ہیں تم شیطان کا ہتھیار بن گئے ہو وہ جس

طرح چاہتا ہے تمہارے ذریعہ سے مسلمانوں میں پھوٹ ڈلوار ہا ہے۔مگر یا درکھو کہ اس بات
کا انجام نیک نہ ہوگا اور تم دکھ پاؤ گے۔بہتر ہے کہ جماعت اسلام میں شامل ہو جاؤ۔میں
خوب جانتا ہوں کہ تمہارے دل میں کچھ اور ہے جسے تم ظاہر نہیں کرتے لیکن اللہ تعالیٰ اسے
ظاہر کر کے چھوڑے گا (یعنی تم اصل میں حکومت کے طالب ہو اور چاہتے ہو کہ ہم بادشاہ
ہو جائیں اور دین سے متنفر ہو لیکن بظاہر اپنے آپ کو مسلم کہتے ہو ) اس کے بعد حضرت معاویہؓ
نے حضرت عثمان کو ان کی حالت سے اطلاع دی اور لکھا کہ وہ لوگ اسلام و عدل سے بیزار
ہیں اور ان کی غرض فتنہ کرنا اور مال کمانا ہے پس آپ ان کے متعلق گورنروں کو حکم دے دیجئے
کہ ان کو عزت نہ دیں یہ ذلیل لوگ ہیں۔پھر ان لوگوں کو شام سے نکالا گیا اور وہ جزیرہ کی
طرف چلے گئے۔وہاں عبد الرحمن بن خالد بن ولید حاکم تھے انہوں نے ان کو نظر بند کر دیا اور
کہا کہ اگر اس ملک میں بھی لوگوں کے دلوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور فتنہ ڈالنے کی
کوشش کی تو یاد رکھو میں ایسی خبر لوں گا کہ سب شیخی کرکری ہو جائے گی۔چنانچہ انہوں نے
انہیں سخت پہرہ میں رکھا۔حتی کہ ان لوگوں نے آخر میں تو بہ کی کہ اب ہم جھوٹی افواہیں نہ
پھیلائیں گے۔اور اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں گے۔اس پر حضرت عبدالرحمن
بن خالد بن ولید نے ان کو اجازت دے دی کہ جہاں چاہو چلے جاؤ۔اور اشتر کو حضرت عثمان
کی خدمت میں بھیجا کہ اب یہ معافی کے طالب ہیں۔آپ نے انہیں معاف کیا اور اختیار دیا
کہ جہاں چاہیں رہیں۔اشتر نے کہا کہ ہم عبدالرحمن بن خالد کے پاس ہی رہنا چاہتے ہیں
چنانچہ وہیں ان کو واپس کیا گیا۔اس گروہ کے علاوہ ایک تیسرا گروہ تھا جو تفرقہ کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔اس کا سر گروہ ایک
شخص حمران بن ابان تھا اس نے ایک عورت سے عدت کے اندر شادی کر لی تھی جس پر اسے
مارا گیا اور بصرہ کی طرف جلا وطن کر دیا گیا۔وہاں اس نے فساد ڈلوانا شروع کیا اور تفرقہ

۱۳۱ اور فساد ڈالنے کے لئے یہ صورت اختیار کی کہ شرفاء کے خلاف موقعہ پا کر جھوٹ منسوب کر دیتا
اور اس طرح تفرقہ ڈلواتا۔غرض یہ تین گروہ اسلام کی تباہی میں کوشاں تھے اور تینوں گروہ ایسے تھے جو دین اسلام
سے بے خبر اور اپنی وجاہت کے دلدادہ تھے۔اسلام کی ناواقفی کی وجہ سے اپنی عقل سے
مسائل ایجاد کر کے مسلمانوں کے اعتقاد بگاڑتے تھے اور چونکہ حکومت اسلامیہ ان کے اس
فعل میں روک تھی اور وہ کھلے بندوں اسلام کو بازیچہ اطفال نہیں بنا سکتے تھے اس لئے حکومت
کے مٹانے کے درپے ہو گئے تھے۔چنانچہ سب سے پہلے عبداللہ بن سبانے مصر میں بیٹھ کر با قاعدہ سازش شروع کر دی اور
تمام اسلامی علاقوں میں اپنے ہم خیال پیدا کر کے ان کے ساتھ خط و کتابت شروع کی اور
لوگوں کو بھڑ کانے کے لئے یہ راہ نکالی کہ حضرت عثمان کے عمال کے خلاف لوگوں کو بھڑ کا نا
شروع کیا۔اور چونکہ لوگ اپنی آنکھوں دیکھی بات کے متعلق دھوکا نہیں کھا سکتے اس لئے یہ
تجویز کی کہ ہر ایک جگہ کے لوگ اپنے علاقہ میں اپنے گورنر کے عیب نہ مشہور کریں بلکہ
دوسرے علاقہ کے لوگوں کو اس کے مظالم لکھ کر بھیجیں۔وہاں کے فتنہ پرداز ان کو اپنے گورنر
کے عیب
لکھ کر بھیجیں۔اس طرح لوگوں پر ان کا فریب نہ کھلے گا۔چنانچہ بصرہ کے لوگ مصر
والوں کی طرف لکھ کر بھیجتے کہ یہاں کا گورنر بڑا ظالم ہے اور اس اس طرح مسلمانوں پر ظلم کرتا
ہے اور مصر کے لوگ یہ خطوط لوگوں کو پڑھ کر سناتے اور کہتے کہ دیکھو تمہارے بصرہ کے بھائی
اس دکھ میں ہیں اور ان کی فریاد کوئی نہیں سنتا۔اسی طرح مصر کے متفنی کسی اور صوبہ کے
دوستوں کو مصر کے گورنر کے ظلم لکھ کر بھیجتے اور وہ لوگوں کو سنا کر خلیفہ کے خلاف اکساتے کہ اس
نے ایسے ظالم گورنر مقرر کر رکھے ہیں جن کو رعایا کی کوئی پرواہ نہیں۔علاوہ ازیں لوگوں کو
بھڑ کانے کے لئے چونکہ اس بات کی بھی ضرورت تھی کہ ان کے دل ان کی طرف جھک

۱۳۲ جائیں۔اس کے لئے عبداللہ بن سبا نے یہ تجویز کی کہ عام طور پر وعظ ولیکچر دیتے پھرو تا کہ لوگ
تمہاری طرف مائل ہوجائیں اور بڑا خادم اسلام سمجھیں۔چنانچہ اس کے اصل الفاظ یہ ہیں جو
طبری نے لکھے ہیں وَ أَظْهِرُوا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهَى عَنِ الْمُنْكَرِ تَسْتَمِيلُوا
النَّاسَ وَادْعُوهُمْ إِلى هَذَا الْأَمْرِ فَبَثَّ دُعَاتَهُ ( تاریخ طبری جلد ۶ صفحه ۲۹۴۲ مطبوعه
مکتبه خیاط بیروت ) یعنی اس نے نصیحت کی کہ ظاہر میں تو تمہارا کام لوگوں کو نیک باتوں کا وعظ کرنا
اور بری باتوں سے روکنا ہوتا کہ اس ذریعہ سے لوگوں کے دل تمہاری طرف مائل ہو جائیں کہ کیا
عمدہ کام کرتے ہیں لیکن اصل میں تمہاری غرض ان وعظوں سے یہ ہو کہ اس طرح لوگوں کے دل
جب مائل ہو جائیں تو انہیں اپنا ہم خیال بناؤ۔یہ نصیحت کر کے اس نے اپنے واعظ چاروں طرف
پھیلا دیئے۔غرض ان لوگوں نے ایسا طریق اختیار کیا کہ سادہ لوح لوگوں کے لئے بات کا سمجھنا
بالکل مشکل ہو گیا۔اور فتنہ بڑے زور سے ترقی کرنے لگا۔اور عام طور پر مسلمان خلافت عثمان
سے بدظن ہو گئے اور ہر جگہ یہی ذکر لوگوں کی زبانوں پر رہنے لگا کہ ہم تو بڑے مزے میں
ہیں۔باقی علاقوں کے لوگ بڑے بڑے دکھوں میں ہیں۔بصرہ کے لوگ خیال کرتے کہ کوفہ اور
مصر کے لوگ سخت تکلیف میں ہیں اور کوفہ کے لوگ سمجھتے کہ بصرہ اور مصر کے لوگ سخت دکھ میں ہیں
حالانکہ اگر وہ لوگ آپس میں ملتے تو ان کو معلوم ہوجا تا کہ یہ شریروں کی شرارت ہے ورنہ ہر جگہ
امن و امان ہے۔ہر جماعت دوسری جماعت کو مظلوم قرار دیتی تھی حالانکہ مظلوم کوئی بھی نہ تھا۔اور
ان سازشیوں نے ایسا انتظام کر رکھا تھا کہ اپنے ہم خیالوں کو ایک دوسرے سے ملنے نہ دیتے تھے
تا راز ظاہر نہ ہو جائے۔آخر یہ فساد بڑھتے بڑھتے خیالات سے عمل کی طرف لوٹا۔اور لوگوں نے یہ تجویز کی کہ ان
گورنروں کو موقوف کروایا جائے۔جن کو حضرت عثمان نے مقرر کیا ہے چنانچہ سب سے پہلے
حضرت عثمان کے خلاف کوفہ کے لوگوں کو اکسایا گیا اور وہاں فساد ہو گیا۔لیکن بعض بڑے

۱۳۳ آدمیوں کے سمجھانے سے فساد تو دب گیا۔مگر فساد کے بانی مبانی نے فوراً ایک آدمی کو خط دے کر
حمص روانہ کیا کہ وہاں جو جلا وطن تھے انکو بلا لائے۔اور لکھا کہ جس حالت میں ہو فوراً چلے آؤ کہ
مصری ہم سے مل گئے ہیں۔وہ خط جب ان
کو ملا تو باقیوں نے تو اسے رد کر دیا لیکن مالک بن اشتر
بگڑ کر فوراً کوفہ کی طرف روانہ ہو گیا۔اور تمام راستہ میں لوگوں کو حضرت عثمان اور سعید بن العاص
کے خلاف اکساتا گیا اور ان کو سنا تا کہ میں مدینہ سے آرہا ہوں۔راستہ میں سعید بن العاص سے
ملا تھا وہ تمہاری عورتوں کی عصمت دری کرنا چاہتا ہے اور فخر کرتا ہے کہ مجھے اس کام سے کون روک
سکتا ہے۔اسی طرح حضرت عثمان کی عیب جوئی کرتا۔جو لوگ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ کے
واقف نہ تھے اور مدینہ آنا جانا ان کا کم تھاوہ دھوکے میں آتے جاتے تھے اور تمام ملک میں آگ
بھڑ کتی جاتی تھی عقلمند اور واقف لوگ سمجھاتے لیکن جوش میں کون کسی کی سنتا ہے۔اس زمانہ میں بھی حضرت مسیح موعود کے خلاف لوگ قسم قسم کے جھوٹ مشہور کرتے تھے اور
ایسے احمدی بھی جو قادیان کم آتے تھے ان کے دھوکے میں آجاتے تھے۔اب بھی ہمارے مخالف
میری نسبت اور قادیان کے دوسرے دوستوں کی نسبت جھوٹی باتیں مشہور کرتے ہیں کہ سب
اموال پر انہوں نے تصرف کر لیا ہے اور حضرت صاحب کو حقیقی نبی ( جس کے معنی حضرت مسیح
موعود نے تشریعی نبی کئے ہیں ) مانتے ہیں اور نعوذ باللہ من ذالک رسول کریم صلام کی تک
کرتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ جو لوگ قادیان نہیں آتے ان میں سے بعض ان کے فریب میں
آجاتے ہیں۔ایک رئیس نے مسجد کوفہ میں لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک تقریر کی اور سمجھا یا لیکن
دوسرے لوگوں نے انہیں کہا کہ اب فتنہ حد سے بڑھ گیا ہے۔اب اس کا علاج سوائے تلوار کے
کچھ نہیں۔اس ناشکری کی سزا اب ان کو یہی ملے گی کہ یہ زمانہ بدل جائے گا اور بعد میں یہ لوگ
خلافت کے لوٹنے کی تمنا کریں گے لیکن ان کی آرزو پوری نہ ہوگی۔پھر سعید بن العاص ان کو
سمجھانے گئے انہوں نے جواب دیا کہ ہم تجھ سے راضی نہیں۔تیری جگہ پر اور گورنر طلب

۱۳۴ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس چھوٹی سی بات کے لئے اس قدر شور کیوں ہے۔ایک آدمی کو
خلیفہ کی خدمت میں بھیج دو کہ ہمیں یہ گورنر منظور نہیں وہ اور بھیج دیں گے۔اس بات کے لئے
اس قدر اجتماع کیوں ہے؟ یہ بات کہہ کر سعید نے اپنا اونٹ دوڑایا اور مدینہ کی طرف روانہ
ہوئے اور حضرت عثمان کو سب حالات سے آگاہ کیا۔آپ نے فرمایا کسے گورنر بنانا چاہتے
ہیں انہوں نے کہا۔ابو موسیٰ اشعری کو۔فرمایا ہم نے ان کو گورنر مقرر کیا اور ہم ان لوگوں کے
پاس کوئی معقول عذر نہ رہنے دیں گے۔جب حضرت ابو موسیٰ اشعری کو یہ اطلاع ملی تو آپ
نے سب لوگوں کو جمع کر کے اس خبر سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا تو آپ ہمیں نماز
پڑھا ئیں۔مگر انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ جب تک کہ تم آئندہ کے لئے تو بہ نہ کرو اور حضرت
عثمان کی اطاعت کا وعدہ نہ کرو میں تمہاری امامت نہ کروں گا اور تم کو نماز نہ پڑھاؤں
گا۔انہوں نے وعدہ کیا تب آپ نے انہیں نماز پڑھائی۔لیکن فتنہ اس پر بھی ختم نہ ہوا کیونکہ
ان لوگوں کی اصل غرض تو خلافت کا اڑانا تھا۔عمال و حکام کی تبدیلی تو صرف ایک بہانہ اور
حضرت عثمان کے مظالم ( نعوذ باللہ ) کا اظہار ایک ذریعہ تھے جس سے وہ لوگ جو مدینہ آتے
جاتے نہ تھے اور اس برگزیدہ اور پاک انسان کے حالات سے آگاہ نہ تھے وہ دھو کے میں
آجاتے تھے اور اگر وہ خود آ کر حضرت عثمان کو دیکھتے تو بھی ان شریروں کے دھوکے میں نہ
آتے اور اس فساد میں نہ پڑتے۔غرض یہ فتنہ دن بدن بڑھتا ہی گیا اور آخر حضرت عثمان نے صحابہ کو جمع کیا اور دریافت کیا
کہ اس فتنہ کے دور کرنے کے لئے کیا تدبیر کرنی چاہئے۔اس پر مشورہ ہوا اور یہ تجویز ہوئی کہ
پہلے یہ دیکھا جائے کہ حکام کی شکایت درست بھی ہے یا نہیں اور اس بات کے معلوم کرنے کے
لئے تمام صوبوں میں کچھ ایسے آدمی بھیجے جائیں جو یہ معلوم کریں کہ آیا گورنر ظالم ہیں یا یونہی ان
کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔اس کام کے لئے جو آدمی بھیجے گئے ان سب نے لکھ

۱۳۵ دیا کہ ہر ایک صوبہ میں اچھی طرح امن اور امان قائم ہے۔گورنروں کے متعلق کوئی شکایت نہیں
ہے۔لیکن عمار بن یاسر جو مصر میں بھیجے گئے تھے۔ان کو عبد اللہ بن سبا کے ساتھی پہلے ہی مل گئے
اور اپنے پاس ہی ان کو رکھا اور لوگوں سے ملنے نہ دیا بلکہ ایسے ہی لوگوں سے ملایا جو اپنے ڈھب
کے اور ہم خیال تھے۔اور انہیں سارے جھوٹے قصے سنائے اس لئے وہ ان کے دھوکے میں
آگئے۔یہ واقعہ اسی طرح ہوا جس طرح کہ آنحضرت سالم اسلام
کے عہد میں ابو جہل کرتا تھا کہ جب
لوگ رسول کریم مالی اسلام کو ملنے کے لئے آتے۔تو وہ ان کو روکتا کہ اول تو اس کے پاس ہی نہ
جاؤ۔اور اگر جاتے ہو تو اپنے کانوں میں روئی ٹھونس کر جاؤ تا کہ اس کی آواز تمہارے کانوں تک
نہ پہنچے۔اسی طرح عمار بن یاسر کو گورنر اور دوسرے امراء مصر سے ملنے ہی نہ دیا گیا۔ان لوگوں کے واپس آنے کے بعد جو تحقیقات کے لئے مختلف بلاد کی طرف بھیجے گئے تھے
حضرت عثمان نے مزید احتیاط کے طور پر ایک خط تمام ممالک کے مسلمانوں کی طرف لکھا اور
اس میں تحریر فرمایا کہ مجھے ہمیشہ سے مسلمانوں کی خیر خواہی مدنظر رہی ہے مگر میں شکایتیں سنتا
ہوں کہ بعض مسلمانوں کو بلا وجہ مارا جاتا ہے اور بعض کو بلا وجہ گالیاں دی جاتی ہیں اس لئے میں
اعلان کرتا ہوں کہ لوگ جن کو شکایت ہو۔اس سال حج کے لئے جمع ہوں اور جو شکایات انہیں
ہیں وہ پیش کریں خواہ میرے حکام کے خلاف ہوں خواہ میرے خلاف، میری جان حاضر ہے
اگر مجھ پر کوئی شکایت ثابت ہو تو مجھ سے بدلہ لے لیں۔جب یہ خط تمام ممالک کی مساجد میں
سنایا گیا۔تو شریروں پر تو کیا اثر ہونا تھا مگر عام مسلمان اس خط کو سن کر بے تاب ہو گئے اور جب
یہ خط سنایا گیا تو مساجد میں ایک کہرام مچ گیا اور روتے روتے مسلمانوں کی داڑھیاں تر
ہو گئیں اور انہوں نے افسوس کیا کہ چند بد معاشوں کی وجہ سے امیر المؤمنین کو اس قدر صدمہ ہوا
ہے۔اور سب جگہ پر حضرت عثمان کے لئے دعا کی گئی۔موسم حج کے قریب حضرت عثمان نے
تمام گورنروں کے نام خطوط لکھے کہ حج میں حاضر ہوں۔چنانچہ سب گورنر حاضر ہوئے اور آپ

·

آج 10 میں سے 10 باقی