تقریر ۲۸ دسمبر ۱۹۱۵ء برموقعہ جلسہ سالانہ
انوار خلافت, حصہ 4
۱۳۶ نے ان سے دریافت کیا کہ یہ شور کیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ شور تو کوئی نہیں بعض شریروں کی
شرارت ہے اور آپ نے اکابر صحابہ کو بھیج کر خود دریافت کر لیا ہے کہ اس میں ہمارا کوئی قصور
نہیں بلکہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا کہ اچھا آئندہ کے لئے کیا مشورہ
دیتے ہو۔سعید بن العاص نے کہا کہ یہ ایک خفیہ منصوبہ ہے جو الگ تیار کیا جاتا ہے اور پھر
ایسے لوگوں کے کان بھر دیئے جاتے ہیں جو حالات سے ناواقف ہیں اور اس طرح ایک سے
دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک بات پہنچتی جاتی ہے۔پس علاج یہی ہے کہ اصل
شریروں کو تلاش کر کے انہیں سزادی جائے اور قتل کر دیا جائے۔عبداللہ بن سعد نے مشورہ دیا
کہ آپ نرمی کرتے ہیں جب آپ لوگوں کو ان کے حقوق دیتے ہیں تو لوگوں سے ان حقوق کا
مطالبہ بھی کریں جو ان کے ذمہ واجب ہیں۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ یہ دونوں بزرگ
اپنے اپنے علاقہ کے واقف ہوں گے۔میرے علاقہ میں تو کوئی شور ہی نہیں۔وہاں سے آپ
نے کبھی کوئی فساد کی خبر نہ سنی ہوگی۔اور جہاں شورش ہے وہاں کے متعلق میرا مشورہ یہی ہے کہ
وہاں کے حکام انتظام کی مضبوطی پر زور دیں۔حضرت عمرو بن العاص نے فرمایا کہ آپ بہت
پ
نرمی کرتے ہیں اور آپ نے لوگوں کو ایسے حقوق دے دیئے ہیں جو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر
نہ دیتے تھے۔پس آپ اب لوگوں سے ویسا ہی سلوک کریں جیسا کہ یہ دونوں کرتے تھے۔اور
جس طرح نرمی سے کام لیتے ہیں سختی کے موقعہ پر سختی سے بھی کام لیں۔ان سب مشوروں کو سن کر
حضرت عثمان نے فرمایا کہ یہ فتنہ مقدر ہے اور مجھے اس کا سب حال معلوم ہے کوئی سختی اس فتنہ کو
روک نہیں سکتی۔اگر رو کے گی تو نرمی۔پس تم لوگ مسلمانوں کے حقوق پوری طرح ادا کرو۔اور
جہاں تک ہو سکے ان کے قصور معاف کرو۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے لوگوں کو نفع پہنچانے
میں کوئی کمی نہیں کی۔پس میرے لئے بشارت ہے اگر میں اسی طرح مرجاؤں اور فتنہ کا باعث نہ
بنوں۔لیکن تم لوگ یہ بات یاد رکھو کہ دین کے معاملہ میں نرمی نہ کرنا بلکہ شریعت کے قیام کی
۱۳۷ طرف پورے زور سے متوجہ رہنا۔یہ کہہ کر سب حکام کو واپس روانہ کر دیا۔حضرت معاویہؓ جب روانہ ہونے لگے تو عرض کیا۔اے امیر المؤمنین آپ میرے ساتھ
شام کو چلے چلیں سب فتنوں سے محفوظ ہو جائیں گے۔آپ نے جواب دیا کہ معاویہ میں
رسول اللہ لا یا یتیم کی ہمسائیگی کو کسی چیز کی خاطر بھی نہیں چھوڑ سکتا۔خواہ میرے چمڑے کی
رسیاں ہی کیوں نہ بنادی جائیں۔اس پر حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ آپ یہ بات نہیں
مانتے تو میں ایک لشکر سپاہیوں کا بھیج دیتا ہوں جو آپ کی اور مدینہ کی حفاظت کریں گے آپ
نے
فرمایا کہ میں اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایک لشکر رکھ کر مسلمانوں کے رزق میں کمی نہیں
کرنا چاہتا۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ امیر المؤمنین! خدا کی قسم آپ کو شریر لوگ دھوکا
سے قتل کر دیں گے یا آپ کے خلاف جنگ کریں گے۔آپ ایسا ضرور کریں لیکن آپ نے
یہی جواب دیا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا خدا میرے لئے کافی ہے۔پھر حضرت معاویہؓ نے عرض
کیا کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو پھر یہ کریں کہ شرارتی لوگوں کو بڑا گھمنڈ بعض اکابر صحابہ پر
ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے بعد وہ کام سنبھال لیں گے اور ان کا نام لے لے کر
لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔آپ ان سب کو مدینہ سے رخصت کر دیں اور دور دراز ملکوں میں
پھیلا دیں۔شریروں کی کمریں ٹوٹ جائیں گی۔آپ نے فرمایا کہ جن کو رسول اللہ صلی سی ایم نے
جمع کیا تھا میں تو انہیں جلا وطن نہیں کر سکتا۔اس پر حضرت معاویہ رو پڑے اور فرمایا کہ معلوم ہوتا
ہے اس فتنہ کے لئے منشائے الہی ہو چکا ہے۔اور اے امیر المؤمنین !شاید یہ میری آپ سے
آخری ملاقات ہے۔اس لئے ایک عرض میں آخر میں اور کرتا ہوں کہ اگر آپ اور کچھ بھی نہیں
کرتے تو اتنا کریں کہ اعلان کر دیں کہ میرے خون کا بدلہ معاویہ لے گا۔( یعنی بصورت آپ
کے شہید ہونے کے) آپ نے فرمایا کہ معاویہ ! تمہاری طبیعت تیز ہے۔میں ڈرتا ہوں کہ تم
مسلمانوں پر سختی کرو گے۔اس لئے یہ اعلان بھی نہیں کر سکتا۔اس پر روتے روتے حضرت
۱۳۸ معاویہ آپ سے جدا ہوئے اور مکان سے نکلتے ہوئے یہ کہتے گئے کہ لوگو ہوشیار رہنا۔اگر اس
بوڑھے ( یعنی حضرت عثمان ) کا خون ہوا تو تم لوگ بھی اپنی سزا سے نہیں بچو گے۔اس واقعہ پر ذرا غور کرو اور دیکھو اس انسان کے جس کی نسبت اس قدر بدیاں مشہور کی
جاتی تھیں کیا خیالات تھے اور وہ مسلمانوں کا کتنا خیر خواہ تھا اور ان کی بہتری کے لئے کس قدر
متفکر رہتا تھا اور کیوں نہ ہوتا۔آپ وہ تھے کہ جنہیں آنحضرت صلی الیہ امام نے یکے بعد دیگرے
اپنی دو بیٹیاں بیاہ دی تھیں اور جب دونوں فوت ہوگئیں تو فرمایا تھا کہ اگر میری کوئی تیسری بیٹی
ہوتی تو اس کو بھی میں ان سے بیاہ دیتا۔افسوس لوگوں نے اسے خود آ کر نہ دیکھا اور اس کے
خلاف شور کر کے دین و دنیا سے کھو گئے۔جب مفسدوں نے دیکھا کہ اب حضرت عثمان نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اور اس
طرح ہمارے منصوبوں کے خراب ہو جانے کا خطرہ ہے تو انہوں نے فوراً ادھر ادھر خطوط دوڑا کر
اپنے ہم خیالوں کو جمع کیا کہ مدینہ چل کر حضرت عثمان سے روبرو بات کریں۔چنانچہ ایک
جماعت جمع ہو کر مدینہ کی طرف روانہ ہوئی۔حضرت عثمان کو ان کے ارادہ کی پہلے سے ہی
اطلاع ہو چکی تھی۔آپ نے دو معتبر آدمیوں کو روانہ کیا کہ ان سے مل کر دریافت کریں کہ ان کا
منشاء کیا ہے۔ان دونوں نے مدینہ سے باہر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کا عندیہ دریافت
کیا۔انہوں نے اپنا منشاء ان کے آگے بیان کیا پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا مدینہ والوں میں سے
بھی کوئی تمہارے ساتھ ہے تو انہوں نے کہا کہ صرف تین آدمی مدینہ والوں سے ہمارے ساتھ
ہیں۔ان دونوں نے کہا کہ کیا صرف تین آدمی تمہارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا ہاں صرف تین
ہمارے ساتھ ہیں۔(اب بھی موجودہ فتنہ میں قادیان کے صرف تین چار آدمی ہی پیغام والوں
کے ساتھ ملے ہیں یا دو تین ایسے آدمی جو مؤلفۃ القلوب میں داخل تھے اور جو بعد میں پیغام
والوں سے بھی جدا ہو گئے ) انہوں نے دریافت کیا کہ پھر تم کیا کرو گے۔ان مفسدوں نے
۱۳۹ جواب دیا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم حضرت عثمان سے وہ باتیں دریافت کریں گے جو پہلے ہم نے
ان کے خلاف لوگوں کے دلوں میں بٹھائی ہوئی ہیں۔پھر ہم واپس جا کر تمام ملکوں میں مشہور
کریں گے کہ ان باتوں کے متعلق ہم نے (حضرت) عثمان سے ذکر کیا لیکن اس نے ان کو
چھوڑنے سے انکار کر دیا اور تو بہ نہیں کی۔اس طرح لوگوں کے دل ان کی طرف سے بالکل پھیر کر
ہم حج کے بہانہ سے پھر لوٹیں گے اور آکر محاصرہ کریں گے۔اور عثمان سے خلافت چھوڑ دینے کا
مطالبہ کریں گے۔اگر اس نے انکار کر دیا تو اسے قتل کر دیں گے۔ان دونوں مخبروں نے ان سب
باتوں کی اطلاع آکر حضرت عثمان کو دی تو آپ ہنسے اور دعا کی کہ یا اللہ ان لوگوں پر رحم کر۔اگر تو
ان پر رحم نہ کرے تو یہ بد بخت ہو جائیں گے۔پھر آپ نے کوفیوں اور بصریوں کو بلوایا اور مسجد
میں نماز کے وقت جمع کیا اور آپ منبر پر چڑھ گئے اور آپ کے ارد گر دوہ مفسد بیٹھ گئے۔جب
صحابہ کو علم ہوا تو سب مسجد میں آکر جمع ہو گئے اور ان مفسدوں کے گرد حلقہ کر لیا۔پھر آپ نے
اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی۔اور ان لوگوں کا حال سنایا اور ان دونوں آدمیوں نے جو حال
دریافت کرنے گئے تھے سب واقعہ کا ذکر کیا۔اس پر صحابہ نے بالاتفاق بآواز بلند پکار کر کہا کہ
ان
کوقتل کر دو۔کیونکہ رسول اللہ مایا اسلام نے فرمایا ہے کہ جو کوئی اپنی یا کسی اور کی خلافت کے لئے
لوگوں کو بلائے اور اس وقت لوگوں میں ایک امام موجود ہو تو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوگی اور تم
ایسے شخص کو قتل کر دو۔اور حضرت عمر کا بھی یہی فتویٰ ہے اس پر حضرت عثمان نے فرمایا کہ انہیں
ہم معاف کریں گے اور اس طرح ان کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کریں گے۔پھر فرمایا کہ یہ لوگ
بعض باتیں بیان کرتے ہیں وہ ایسی باتیں ہیں کہ تم بھی جانتے ہو لیکن فرق یہ ہے کہ یہ ان کے
ذریعہ سے لوگوں کو میرے خلاف بھڑ کا نا چاہتے ہیں۔مثلاً کہتے ہیں کہ اس نے سفر میں نماز قصر
نہیں کی حالانکہ پہلے ایسا نہ ہوتا تھا۔سنو میں نے نماز ایسے شہر میں پوری پڑھی ہے جس میں کہ
میری بیوی تھی۔کیا اسی طرح نہیں ہوا۔سب صحابہ نے کہا کہ ہاں یہی بات ہے۔پھر فرمایا یہ لوگ
۱۴۰ یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ اس نے رکھ بنائی ہے حالانکہ اس سے پہلے رکھ نہ بنائی جاتی تھی مگر یہ
بات بھی غلط ہے حضرت عمرؓ کے وقت سے رکھ کا انتظام ہے۔ہاں جب صدقات کے اونٹ زیادہ
ہو گئے تو میں نے رکھ کو اور بڑھا دیا۔اور یہ دستور بھی حضرت عمرؓ کے وقت سے چلا آیا ہے۔باقی
میرے اپنے پاس تو صرف دو اونٹ ہیں اور بھیڑ اور بکری بالکل نہیں۔حالانکہ جب میں خلیفہ ہوا
تھا تو میں تمام عرب میں سب سے زیادہ اونٹوں اور بکریوں
والا تھا۔لیکن آج میرے پاس نہ
بکری ہے نہ اونٹ سوائے ان دو اونٹوں کے کہ یہ بھی صرف حج کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔کیا یہ
بات درست نہیں سب صحابہ نے عرض کیا کہ بالکل درست ہے۔پھر فرمایا کہ یہ لوگ یہ اعتراض
بھی کرتے ہیں کہ قرآن کئی صورتوں میں تھا میں نے اسے ایک صورت میں لکھوا دیا ہے۔سنو!
قرآن ایک ہے اور ایک خدا کی طرف سے آیا ہے اور اس بات میں میں سب صحابہ کی رائے کا
تابع ہوں۔میں نے کوئی بات نہیں کی کیا یہ بات درست نہیں۔سب صحابہ نے عرض کیا کہ بالکل
درست ہے اور یہ لوگ واجب القتل ہیں ان کو قتل کیا جائے۔غرض اسی طرح حضرت عثمان نے
ان کے سب اعتراضوں کا جواب دیا اور صحابہؓ نے ان کی تصدیق کی۔اس کے بعد بہت بحث
ہوئی۔صحابہ اصرار کرتے تھے کہ ان شریروں کو قتل کیا جائے لیکن حضرت عثمان نے اس مشورہ
کو قبول نہ کیا اور ان کو معاف کر دیا اور وہ لوگ واپس چلے گئے۔مدینہ سے واپسی پر ان مفسدوں نے سوچا کہ اب دیر کرنی مناسب نہیں۔بات بہت بڑھ
چکی ہے اور لوگ جوں جوں اصل واقعات سے آگاہ ہوں گے ہماری جماعت کمزور ہوتی جائے
گی۔چنانچہ انہوں نے فوراً خطوط لکھنے شروع کر دیئے کہ اب کے حج کے موسم میں ہمارے
سب ہم خیال مل کر مدینہ کی طرف چلیں لیکن ظاہر یہ کریں کہ ہم حج کے لئے جاتے ہیں۔چنانچہ ایک جماعت مصر سے، ایک کوفہ سے، ایک بصرہ سے ارادہ حج ظاہر کرتی ہوئی مدینہ
کی طرف سے ہوتی مکہ کی طرف روانہ ہوئی۔اور تمام لوگ بالکل بے فکر تھے اور کسی کو وہم
۱۴۱ و گمان بھی نہ تھا کہ کیا منصوبہ سوچا گیا ہے۔بلکہ راستہ میں لوگ ان کو حاجی خیال کر کے خوب
خاطر و مدارات بھی کرتے۔لیکن بعض لوگوں کے مونہہ سے بعض باتیں نکل جاتی ہیں۔چنانچہ
کسی نہ کسی طرح سے ان لوگوں کی نیت ظاہر ہوگئی۔اور اہل مدینہ کو ان کی آمد کا اور نیت کا علم
ہو گیا۔اور چاروں طرف قاصد دوڑائے گئے کہ اس نیت سے ایک جماعت مدینہ کی طرف
بڑھی چلی آرہی ہے چنانچہ آس پاس جہاں جہاں صحابہ مقیم تھے وہاں سے تیزی کے ساتھ
مدینہ میں آگئے۔اور دیگر قابل شمولیت جنگ مسلمان بھی مدینہ میں اکٹھے ہو گئے اور ان
مفسدوں کے مدینہ پہنچنے سے پہلے ایک لشکر جرار مدینہ میں جمع ہو گیا جب یہ لوگ مدینہ کے
قریب پہنچے اور انہیں اس بات کی خبر ہوگئی کہ مسلمان بالکل تیار ہیں اور ان کی شرارت کامیاب
نہیں ہو سکتی تو انہوں نے چند آدمی پہلے مدینہ بھیجے کہ امہات المؤمنین اور صحابہ سے مل کر ان کی
ہمدردی حاصل کریں چنانچہ مدینہ میں آکر ان لوگوں نے فرداً فرداً امہات المؤمنین سے
ملاقات کی لیکن سب نے ان سے بیزاری ظاہر کی۔پھر یہ لوگ تمام صحابہ سے ملے لیکن کسی
نے ان کی بات کی طرف توجہ نہ کی اور صاف کہہ دیا کہ تم لوگ شرارتی ہو۔ہم تمہارے ساتھ
نہیں مل سکتے۔اور نہ تم کو مدینہ میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں۔اس کے بعد مصری
حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ ہم آپ کی بیعت کرتے ہیں۔آپ ہماری
بیعت قبول کریں اس پر حضرت علی نے ان کو دھتکار دیا اور کہا کہ نیک لوگ جانتے ہیں کہ مردہ
اور ذی خشب کے لشکر پر رسول کریم سانی ایم نے لعنت کی ہے۔( یہ وہ مقامات ہیں جہاں مدینہ
کے باہر باغیوں
کا لشکر اترا تھا ) اسی طرح بصرہ کے لوگ طلحہ کے پاس گئے اور ان سے ان کا
سردار بننے کے لئے کہا لیکن انہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ مروہ اور ذی خشب کے لشکروں پر
رسول اللہ سال کی ہم نے لعنت فرمائی ہے میں تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوسکتا۔اسی طرح کوفہ کے
لوگ حضرت زبیر کے پاس گئے اور ان سے یہی درخواست کی لیکن انہوں نے بھی یہی جواب
۱۴۲ دیا کہ میرے پاس سے دور ہو جاؤ میں تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوسکتا۔کیونکہ سب مسلمان
جانتے ہیں کہ رسول کریم سان سلیم نے مروہ ، ذی خشب اور اعوص کے لشکروں پر لعنت کی
ہے۔جب باغی سب طرف سے مایوس ہو گئے تو انہوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کیا کہ ان کی اصل
غرض تو بعض عاملوں کا تبدیل کروانا ہے۔ان کو تبدیل کر دیا جائے تو ان کو پھر کوئی شکایت نہ
رہے گی۔چنانچہ حضرت عثمان نے انکو اپنی شکایت پیش کرنے کی اجازت دی اور انہوں نے
بعض گورنروں کے بدلنے کی درخواست کی۔حضرت عثمان نے ان کی درخواست قبول کی اور
ان کے کہنے کے مطابق محمد بن ابی بکر کو مصر کا گورنر مقرر کر دیا اور حکم جاری کر دیا کہ مصر کا گورنر
اپنا کام محمد بن ابو بکر کے سپر د کر دے۔اسی طرح بعض اور مطالبات انہوں نے کئے جن میں
سے ایک یہ بھی تھا کہ بیت المال میں سے سوائے صحابہ کے دوسرے اہل مدینہ کو ہر گز کوئی روپیہ
نہ دیا جایا کرے۔یہ خالی بیٹھے کیوں فائدہ اٹھاتے ہیں (جس طرح آج کل بعض لوگ
اعتراض کرتے ہیں کہ بعض لوگ قادیان میں یونہی بیٹھے رہتے ہیں اور لنگر سے کھانا کھاتے ہیں
ان کے کھانے بند کرنے چاہئیں مگر جس طرح پہلوں نے اصل حکمت کو نہیں سمجھا ان معترضوں
نے بھی نہیں سمجھا) غرض انہوں نے بعض مطالبات کئے جو حضرت عثمان نے قبول کئے اور وہ
لوگ یہ منصوبہ کر کے کہ اس وقت تو مدینہ کے لوگ چوکس نکلے اور مدینہ لشکر سے بھرا ہوا
ہے۔اس لئے واپس جانا ہی ٹھیک ہے لیکن فلاں دن اور فلاں وقت تم لوگ اچانک مدینہ کی
طرف واپس لوٹو اور اپنے مدعا کو پورا کر دو۔جب یہ لوگ واپس چلے گئے تو جس قدر لوگ مدینہ
میں جمع ہو گئے تھے سب اپنے اپنے کاموں کے لئے متفرق ہو گئے۔اور ایک دن اچانک ان
باغیوں کا لشکر مدینہ میں داخل ہو گیا اور تمام گلیوں میں اعلان کر دیا کہ جو شخص خاموش رہے گا
اسے امن دیا جائے گا۔چنانچہ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور اس اچانک حملہ کا مقابلہ نہ
کر سکے کیونکہ اگر کوئی شخص کوشش کرتا بھی تو اکیلا کیا کر سکتا تھا اور مسلمانوں کو آپس میں ملنے کی
۱۴۳ اجازت نہ دیتے تھے سوائے اوقات نماز کے کہ اس وقت بھی عین نماز کے وقت جمع ہونے
دیتے اور پھر پراگندہ کر دیتے اس شرارت
کو دیکھ کر بعض صحابہ ان لوگوں کے پاس گئے اور کہا
کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے انہوں نے کہا ہم تو یہاں سے چلے گئے تھے۔لیکن راستہ میں ایک
غلام حضرت عثمان کا ملا۔اس کی طرف سے ہمیں شک ہوا ہم نے اس کی تلاشی لی تو اس کے
پاس ایک خط نکلا جو گورنر مصر کے نام تھا اور جس میں ہم سب کے قتل کا فتویٰ تھا۔اس لئے ہم
واپس آگئے ہیں کہ یہ دھوکا ہم سے کیوں کیا گیا ہے۔ان صحابہ نے ان سے کہا کہ تم یہ تو ہمیں بتاؤ
کہ خط تو مصریوں کو ملا تھا اور تم تینوں جماعتوں ( یعنی کو فیوں ، بصریوں اور مصریوں) کے راستے
الگ الگ تھے اور تم کئی منزلیں ایک دوسرے سے دور تھے پھر ایک ہی وقت میں اس قدر جلد
تینوں جماعتیں واپس مدینہ میں کیونکر آگئیں اور باقی جماعتوں کو کیوں کر معلوم ہوا کہ مصریوں کو
اس مضمون کا کوئی خط ملا ہے۔یہ تو صریح فریب ہے جو تم لوگوں نے بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ
فریب سمجھو یا درست سمجھو ہمیں عثمان کی خلافت منظور نہیں۔وہ خلافت سے الگ ہو جا ئیں۔اس
کے بعد مصری حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ اب تو اس شخص کا قتل جائز ہو گیا
ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور عثمان کا مقابلہ کریں۔حضرت علی نے بھی ان کو یہی جواب دیا
کہ تم جو واقعہ سناتے ہو وہ بالکل بناوٹی ہے کیونکہ اگر تمہارے ساتھ ایسا واقعہ گزرا تھا تو بصری
اور کو فی کس طرح تمہارے ساتھ ہی مدینہ میں آگئے۔ان کو اس واقعہ کا کس طرح علم ہوا معلوم
ہوتا ہے کہ تم نے پہلے سے ہی منصوبہ بنارکھا تھا چلے جاؤ۔خدا تعالیٰ تمہارا برا کرے۔میں
تمہارے ساتھ نہیں مل سکتا۔(مصری لوگ خط ملنے کا جو وقت بتاتے تھے اس میں اور ان کے
مدینہ میں واپس آنے کے درمیان اس قدر قلیل وقت تھا کہ اس عرصہ میں بصریوں اور کو فیوں کو
خبر مل کر وہ واپس مدینہ میں نہیں آسکتے تھے پس صحابہ نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ مدینہ سے جاتے
وقت پہلے سے ہی منصوبہ کر گئے تھے کہ فلاں دن مدینہ پہنچ جاؤ اور خط کا واقعہ صرف ایک فریب
۱۴۴ تھا ) جب حضرت علی کا یہ جواب ان باغیوں نے سنا تو ان میں سے بعض بول اٹھے کہ اگر یہ
بات ہے تو آپ ہمیں پہلے خفیہ خط کیوں لکھا کرتے تھے۔حضرت علی نے فرمایا کہ میں نے کبھی
کوئی خط تم لوگوں کو نہیں لکھا آپ کا یہ جواب سن کر وہ آپس میں کہنے لگے کہ کیا اس شخص کی خاطر
تم لوگ لڑتے پھرتے ہو ( یعنی پہلے تو اس نے ہمیں خط لکھ کر اکسایا اور اب اپنی جان بچاتا
ہے)۔۔اس گفتگو سے یہ بات صاف معلوم ہو جاتی ہے کہ یہ باغی جھوٹے خط بنانے کے پکے
مشاق تھے اور لوگوں کو حضرت علیؓ کی طرف سے خطہ بنا کر سناتے رہتے تھے کہ ہماری مدد
کے لئے آؤ۔لیکن جب حضرت علیؓ کے سامنے بعض ان لوگوں نے جو اس فریب میں شامل نہ
تھے خطوں کا ذکر کر دیا۔اور آپ نے انکار کیا تو پھر ان شریروں نے جو اس فریب کے مرتکب
تھے یہ بہانہ بنایا کہ گویا حضرت علی نعوذ باللہ پہلے خط لکھ کر اب خوف کے مارے ان سے
انکار کرتے ہیں حالانکہ تمام واقعات ان کے اس دعوی کی صریح تردید کرتے ہیں اور حضرت
علی کا رویہ شروع سے بالکل پاک نظر آتا ہے لیکن یہ سب فساد اسی بات
کا نتیجہ تھا کہ ان
مفسدوں کے پھندے میں آئے ہوئے لوگ حضرت علی سے بھی واقف نہ تھے۔الغرض حضرت علی کے پاس سے نا امید ہو کر یہ لوگ حضرت عثمان کے پاس گئے اور کہا کہ آپ
نے یہ خط لکھا آپ نے فرمایا کہ شریعت اسلام کے مطابق دو طریق ہیں یا تو یہ کہ دو گواہ تم پیش کرو کہ
یہ کام میرا ہے۔یا یہ کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں
کہ یہ تحریر ہرگز میری نہیں اور نہ میں نے کسی سے
لکھوائی اور نہ مجھے اس کا علم ہے اور تم جانتے ہو کہ لوگ جھوٹے خط لکھ لیتے ہیں اور مہروں کی بھی نقلیں
بنا لیتے ہیں مگر اس بات پر بھی ان لوگوں نے شرارت نہ چھوڑی اور اپنی ضد پر قائم رہے۔اس واقعہ سے بھی ہمیں یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ مدینہ کے لوگ ان کے ساتھ شامل نہ
تھے کیونکہ اگر مدینہ میں سے بعض لوگ ان کی شرارت میں حصہ دار ہوتے تو ان کے لئے دو
۱۴۵ جھوٹے گواہ بنا لینے کچھ مشکل نہ تھے لیکن ان کا اس بات سے عاجز آجانا بتاتا ہے کہ مدینہ
میں سے دو آدمی بھی ان کے ساتھ نہ تھے (سوائے ان تین آدمیوں کے جن کا ذکر پہلے کر چھ
ہوں مگر ان میں سے محمد بن ابی بکر تو ان لوگوں کے ساتھ تھے۔مدینہ میں نہ تھے اور صرف
عمار اور محمد بن ابی حذیفہ مدینہ میں تھے لیکن یہ دونوں بھی نیک آدمی تھے اور صرف ان کی
فریب دینے والی باتوں کے دھوکے میں آئے ہوئے تھے ) اور یہ لوگ اپنے میں سے گواہ
نہیں بنا سکتے تھے کیونکہ یہ لوگ مدینہ میں موجود نہ تھے ان کی گواہی قابل قبول نہ تھی۔گو ہر طرح ان لوگوں کو ذلت پہنچی لیکن انہوں نے اپنی کارروائی کو ترک نہ کیا اور برابر
مدینہ کا محاصرہ کئے پڑے رہے۔شروع شروع میں تو حضرت عثمان کو بھی اور باقی اہل مدینہ
کو بھی مسجد میں نماز کے لئے آنے کی اجازت انہوں نے دے دی تھی۔اور حضرت عثمان
بڑی دلیری سے ان لوگوں میں آکر نماز پڑھاتے لیکن باقی اوقات میں ان لوگوں کی
جماعتیں مدینہ کی گلیوں میں پھرتی رہتیں اور اہل مدینہ کو آپس میں کہیں جمع ہونے نہ دیتیں
تا کہ وہ ان پر حملہ آور نہ ہوں۔جب جمعہ کا دن آیا تو حضرت عثمان جمعہ کی نماز کے لئے مسجد
نبوی میں تشریف لائے اور منبر پر چڑھ کر فرمایا کہ اے دشمنانِ اسلام ! مدینہ کے لوگ خوب
اچھی طرح جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی شما اینم نے تمہاری نسبت پیشگوئی کی ہے اور تم پر لعنت
کی ہے پس تم نیکیاں کر کے اپنی بدیوں کو مٹاؤ۔کیونکہ بدیوں کو سوائے نیکیوں کے اور کوئی چیز
نہیں مٹاتی۔اس پر محمد بن سلمہ کھڑے ہوئے اور فرمایا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں لیکن
حکیم بن جبلہ (وہی چور جس کا ذکر پہلے آچکا ہے ) نے ان کو بٹھا دیا۔پھر زید بن ثابت
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا مجھے قرآن کریم دو ( ان کا منشاء بھی ان لوگوں کے خلاف
گواہی دینے کا تھا ) مگر باغیوں میں سے ایک شخص نے ان کو بھی بٹھا دیا اور پھر اس خیال سے
کہ ایسا نہ ہو صحابہ اسی طرح گواہی دے دے کر ہمارا ملعون اور خلاف قرآن امور پر عامل
۱۴۶ ہونا ظاہر کر دیں پتھر مار مار کر صحابہ کو مسجد سے باہر نکال دیا اور اس کے بعد حضرت عثمان " پر
پتھر پھینکنے شروع کئے جن کے صدمہ سے وہ بیہوش ہو کر زمین پر جا پڑے۔جس پر بعض لوگوں
نے آپ کو اٹھا کر آپ کے گھر پہنچا دیا۔جب صحابہ کو حضرت عثمان کا حال معلوم ہوا تو
باوجود اس بے بسی کی حالت کے ان میں سے ایک جماعت لڑنے کے لئے تیار ہو گئی۔جن
میں ابوہریرہ ، زید بن ثابت کا تب رسول کریم ال ای ایم اور حضرت امام حسن بھی
تھے۔جب حضرت عثمان کو اس بات کا علم ہوا۔تو آپ نے انکو قسم دے کر کہلا بھیجا کہ جانے
دو اور ان لوگوں سے جنگ نہ کرو۔چنانچہ بادل ناخواستہ یہ لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے اور
حضرت علی حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے آپ کے گھر پر جا کر اس واقعہ کا بہت افسوس
کیا۔اس واقعہ کے بعد بھی حضرت عثمان نماز پڑھاتے رہے لیکن محاصرہ کے تیسویں دن
مفسدوں نے آپ کو نماز کے لئے نکلنے سے بھی روک دیا۔اور اہل مدینہ کو بھی دق کرنا شروع
کیا۔اور جو شخص ان کی خواہشات کے پورا کرنے میں مانع ہوتا اسے قتل کر دیتے اور مدینہ کے
لوگوں میں کوئی شخص بغیر تلوار لگائے کے باہر نہ نکل سکتا کہ کہیں اس کو یہ لوگ ایذاء نہ
پہنچا ئیں۔انہی دنوں میں کہ حضرت عثمان ” خود نماز پڑھاتے تھے۔آخری جمعہ میں آپ نماز
پڑھانے لگے تو ایک خبیث نے آپ کو گالی دے کر کہا کہ اتر منبر سے اور آپ کے ہاتھ میں
رسول کریم ساینی پیام کا عصا تھا وہ چھین لیا اور اسے اپنے گھٹنے پر رکھ کر توڑ دیا لیکن اللہ تعالیٰ نے
اس کو یہ سزادی کہ اس کے گھٹنے میں کیڑے پڑ گئے۔اس کے بعد حضرت عثمان صرف ایک یا
دو دفعہ نکلے۔پھر نکلنے کی ان باغیوں نے اجازت نہ دی۔ان محاصرہ کے دنوں میں حضرت
عثمان نے ایک شخص کو بلوایا اور پوچھا کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔اس نے کہا کہ دو باتوں میں
سے ایک چاہتے ہیں یا تو یہ کہ آپ خلافت ترک کر دیں اور یا یہ کہ آپ پر جو الزام لگائے
جاتے ہیں ان کے بدلہ میں آپ سے قصاص لیا جائے۔اگر ان دونوں باتوں میں سے آپ
۱۴۷ ایک بھی نہ مانیں گے تو یہ لوگ آپ کو قتل کر دیں گے۔آپ نے پوچھا کہ کیا کوئی اور تجویز نہیں
ہوسکتی۔اس نے کہا نہیں۔اور کوئی صورت نہیں ہو سکتی۔اس پر آپ نے فرمایا۔کہ خلافت تو
میں چھوڑ نہیں سکتابی قمیض خدا تعالیٰ نے مجھے پہنائی ہے اسے تو میں ہرگز نہیں اتاروں گا۔مجھے
اپنا قتل ہونا اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں خدا تعالی کی پہنائی ہوئی قمیض کو اتار دوں اور
مسلمانوں کو آپس میں لڑنے مرنے دوں۔باقی رہا قصاص کا معاملہ۔سو مجھ سے پہلے دونوں
خلیفوں سے کبھی ان کے کاموں کے بدلہ میں قصاص نہیں لیا گیا۔باقی رہا یہ کہ وہ مجھے قتل
کر دیں گے سو یا د رکھو کہ اگر وہ مجھے قتل کر دیں گے تو اس دن کے بعد سب مسلمان
کبھی ایک
مسجد میں نماز نہیں ادا کریں گے اور کبھی سب مسلمان مل کر ایک دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکیں
گے۔اور نہ مسلمانوں کا اتحاد قائم رہے گا۔(چنانچہ تیرہ سو سال کے واقعات اس قول کی
صداقت پر شہادت دے رہے ہیں )۔تاریخ طبری جلد ۶ صفحه ۲۹۹۰ مطبوعہ بیروت)
اس کے بعد مفسدوں نے حکم دے دیا کہ کوئی شخص نہ حضرت عثمان کے پاس جا سکے نہ
اپنے مکان سے باہر نکل سکے۔چنانچہ جب یہ حکم دیا تو اس وقت ابن عباس اندر تھے جب
انہوں نے نکلنا چاہا تو لوگوں نے ان کو باہر نکلنے کی اجازت نہ دی۔لیکن اتنے عرصہ میں محمد بن
ابو بکر آگئے اور انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ ان کو جانے دو۔جس پر انہوں نے انہیں نکلنے
کی اجازت دے دی۔اس کے بعد محاصرہ سخت ہو گیا اور کسی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہ
دی جاتی۔حتی کہ حضرت عثمان اور آپ کے گھر والوں کے لئے پانی تک لے جانے کی
اجازت نہ تھی اور پیاس کی شدت سے وہ سخت تکلیف اٹھاتے تھے۔جب نوبت یہاں تک
پہنچ گئی تو حضرت عثمان نے اپنی دیوار پر چڑھ کر اپنے ایک ہمسایہ کے لڑکے کو حضرت علی
حضرت طلحہ اور حضرت زبیر اور امہات المؤمنین کے پاس بھیجا کہ ہمارے لئے پانی کا کوئی
رض