سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 10

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۹۷
سورة البقرة
توفیق دے کہ تم اس کے حضور قربانیاں پیش کر سکو۔اگر اس کی رحمت اور اس کا فضل تمہاری کوششوں
میں تمہارے اعمالِ صالحہ میں ایک حسن پیدا کرے۔ایک نور پیدا کرے تب یہ ممکن ہے اور صرف
اس وقت ممکن ہے۔اس کے بغیر ممکن نہیں ہے۔اس لئے اگر اپنا مقدر حاصل کرنا چاہتے ہو۔یعنی
جہاں تک تم پہنچ سکتے ہو جس غرض کے لئے تمہیں پیدا کیا امت مسلمہ میں، اس غرض کو اپنے زندگی کے
اس مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہو، اس مقدر کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو خدا سے استعانت چاہو، اس کی
مدد، اس کی نصرت ، اس کا فضل، اس کی رحمت حاصل کرنے کی کوشش کرو۔کیسے کوشش کرو، صبر کے
ساتھ اور صلوۃ کے ساتھ۔صبر کا تعلق انسان کی اپنی جدوجہد، اس کی اپنی سعی کے ساتھ ہے۔اپنے مجاہدہ کے ساتھ ہے جو
روحانی میدانوں میں وہ بجالاتا ہے۔صبر کا ایک پہلو یہ ہے کہ استقامت کے ساتھ برائیوں سے بچے ، اپنے نفس کو نواہی سے بچنے پر
باندھے رکھے۔یہ ہیں صبر کے معنی ایک پہلو کے لحاظ سے۔پوری کوشش کرے کہ کوئی ایسا عمل اس
سے سرزد نہ ہو جو ( خدا کے فرمان کے مطابق ) خدا کو ناراض کرنے والا ہے اور صبر کے دوسرے معنی یہ
ہیں کہ جرات اور شجاعت کے ساتھ نیکیوں کی راہوں پر گامزن رہے۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میری
مدد حاصل کر وصبر کے ذریعہ سے کوشش کرو کہ تم سے گناہ سرزد نہ ہو اور کوشش کرو کہ ہمیشہ نیکیاں سرزد
ہوتی رہیں۔اعمالِ صالحہ تم بجالاتے رہو اور یہ تمہاری کوشش ہو۔لیکن یہ کافی نہیں اس کے لئے بنیاد بناؤ
اپنے عمل کو ، اور صلوٰۃ کو ، خدا سے دعائیں مانگو ، خدا کو یا درکھو، خدا کی صفات اور اس کی ذات کی معرفت
حاصل کرو اور خدا تعالیٰ کی عظمتوں کو اپنے ذہن میں حاضر رکھتے ہوئے ان عظیم صفات کا واسطہ دے
کر اس سے مانگو (مدد) کہ وہ قدم صدق ظاہر و باطن طور پر جو ایک کامل درجہ مقرر ہے وہاں تک
تمہیں پہنچا دے۔اعمالِ صالحہ بجالا و بدیوں سے پر ہیز کر دمگر اس کے نتیجہ میں نخوت پیدا نہ ہو بلکہ سمجھو اور یقین کرو کہ
اپنی کوشش کوئی شے نہیں جب تک اس کے ساتھ صلوٰۃ دعا اور مقبول دعا کا جو نتیجہ ہے یعنی خدا تعالیٰ کا
فضل، اس کا نزول نہ ہو اس وقت تک کچھ ہو نہیں سکتا۔اگر اس استعانت میں مدد کے حاصل کرنے
میں تم اپنی نیت کے خلوص کے نتیجہ میں، اگر تم اپنے جذبۂ ایثار اور قربانی کے نتیجہ میں ، اگر تم اپنے پیار کی

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۹۸
سورة البقرة
شدت کے نتیجہ میں اگر تم اپنے فدائیت کے حسن کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کر سکو گے تو
تمہارے اعمال مقبول ہو جائیں گے جو صبر کی تعلیم کی روشنی میں تم بجالائے اور جب تمہارے اعمال
مقبول ہو جائیں گے تب تم اس قسم کے مومن بن جاؤ گے۔وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا کہ جن کے متعلق
بشارت دی گئی ہے آن لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ جن کا خدا تعالیٰ کے حضور ظاہر و باطن طور پر
اَنَّ
ایک کامل درجہ ہے۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۸۴۲۴۸۲)
آیت ۶ ۱۵ تا ۱۵۸ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ
الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم
مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتَ مِنْ
،
ربِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ۔*
اللہ تعالی نے اس جگہ ہمیں اس طرف توجہ دلائی کہ آزمائش کے بغیر، امتحان کے بغیر تمہیں چھوڑا
نہیں جائے گا۔جو دعاوی محبت اور پیار کے اور فدائیت اور ایثار کے تم کرو گے اس سلسلہ میں تمہاری
آزمائش بھی کی جائے گی، تمہارا امتحان بھی لیا جائے گا۔کسی قدر خوف پیدا ہوگا بِشَی ءٍ مِنَ الْخَوْفِ
خوف کے حالات مختلف قسموں کے ہیں۔دو ایکسٹریمز (Extremes) یعنی سب سے زیادہ خوف،
سب سے کم خوف۔سب سے زیادہ خوف اس وقت ہوتا ہے جب انسان یہ دیکھے کہ دنیوی طاقتیں
اسے مٹا رہی ہیں اور سب سے کم خوف نہ ہونے کے برابر اس وقت ہوتا ہے جب انسان یہ محسوس
کرے کہ جو سب سے زیادہ طاقت ور ہے اللہ ہمارا، وہ ہماری مدد کے لئے ہمارے پاس کھڑا ہے
اور دشمن ہمیں ایذا تو پہنچا سکتا ہے کچھ خوف کے حالات تو پیدا کر سکتا ہے لیکن اپنے منصوبہ میں کامیاب
نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بھوک سے بھی تمہاری آزمائش کی جائے گی۔جو صنعت و تجارت سے خدا تعالیٰ
کے فضل اور رحمت اُس کی تم حاصل کرو گے اس میں کمی اموال تمہارے ہوں گے، ان تجارتوں میں
گھانا، صنعتی جو تمہارے منصوبے ہیں ان میں نقصان ہوگا اور ہم تمہاری آزمائش کریں گے۔تمہاری

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۹۹
سورة البقرة
جان لے کر بھی تمہاری آزمائش کریں گے یعنی جان لے کر آزمائش تو اس کی ہے جس کی جان نہیں لی
گئی۔یعنی تمہاروں کی جان لوں گا میں اور تمہاری آزمائش کروں گا وہ تمام فدائی جو پہلے زمانہ میں نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے وقت اپنی جان شماری کا ثبوت دے رہے تھے اور شہادت حاصل کر
رہے تھے وہ توججوں میں چلے جاتے تھے۔تکلیف اٹھانے والے، امتحان میں پڑنے والے تو وہ رہ
جاتے تھے جو پیچھے زندہ چھوڑے جائیں۔اور پھلوں کا نقصان ہو گا۔باغات ہیں زراعت ہے،
ثمرات کے لفظ میں صرف درخت کا پھل نہیں آتا بلکہ زمین کی پیداوار ساری کی ساری اس کے اندر
آجاتی ہے۔تو تمام ذرائع آمد کا ذکر کیا ہے مختلف پہلوؤں سے، مختلف وقتوں میں، مختلف شکلوں
میں اللہ تعالیٰ نقصان کے ذریعے ان چیزوں میں ہماری آزمائش کرتا ہے۔دوسری بات جو اس آیت میں بیان ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ یہ مصیبتیں جو تم پر نازل ہوں گی ، وہ ایک
دوسری قسم کی مصیبت جو ہے ویسی نہیں ہوں گی۔قرآن کریم سے ہمیں پتا چلتا ہے اور اس آیت میں
بھی اس طرف اشارہ ہے کہ مصیبت دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک آزمائش ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہونے والے عذاب کی شکل میں آتی ہے اور ایک وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے
امتحان کی شکل میں آتی ہے۔تو یہاں یہ فرمایا کہ یہ مصیبتیں عذاب نہیں، آزمائش ہیں۔جو مصیبتیں عذاب
یہ
کی شکل میں ہوتی ہیں ان کا تعلق انذار اور اللہ تعالیٰ کے غضب کی جہنم سے ہے لیکن جو مصیبتیں آزمائش
کے رنگ میں آتی ہیں ان کا تعلق بشارتوں اور خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کے ساتھ ہے۔اس لئے
یہاں اعلان کیا گیا کہ یہ مصیبتیں جو تم پر آئیں گی یہ تمہاری آزمائش کے لئے ہوں گی۔یہ بریکیٹڈ
(Bracketed) ہوں گی ہماری بشارتوں کے ساتھ ہمارا عذاب نہیں ہوگا۔جس پر آئیں گی ، اس سے
یہ نہیں ثابت ہوگا کہ خدا ان سے ناراض ہوا یہ ثابت ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیار کے جلوے ان پر ظاہر
کرنا چاہتا ہے۔تیسری بات یہاں یہ بیان کی گئی کہ اس امتحان میں ہر امتحان کے ساتھ یہ لگا ہوا ہے کہ فیل بھی
ہو جاتے ہیں لوگ اور کامیاب بھی ہوتے ہیں۔تو یہاں یہ اعلان کیا گیا کہ اس امتحان میں ) پورے وہ
اترتے ہیں جو آزمائشی مصیبت، امتحان کے رنگ میں جو مصیبت آتی ہے جب وہ آئے تو ان کی توجہ
اپنے دکھ اور درد کی طرف نہیں ہوتی ، اپنے نقصان کے خیال سے وہ اذیت نہیں اٹھارہے ہوتے بلکہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
آزمائش والی مصیبت ان کو دھکا دے کر اور بھی ان کے رب کے انہیں زیادہ قریب کر دیتی ہے اور وہ
شیطانی وسوسوں سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ ان کے وجود کا ذرہ ذرہ یہ پکارتا ہے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہم اور ہماری ہر چیز اللہ کی ہے اور اسی کی طرف ہم نے لوٹ کے جانا اور اسی سے ہم نے اس کی رحمتوں
اور اس کے فضلوں کو حاصل کرنا ہے۔اور چوتھی بات یہاں یہ فرمائی کہ اگر تم اپنے امتحان میں پورے اُتر و گے توایسوں پر ہی اس کی
رحمت کا نزول ہوتا ہے نمبر ایک أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتَ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ (ایسوں پر ہی اللہ تعالیٰ کی
رحمت کا نزول ہوتا ہے ) و أولبِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ اور ایسے ہی ان تمام انعامات کے وارث ہوتے
ہیں جو ہدایت یافتہ جماعتوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے مقدر کئے ہیں اور جن کی بشارتیں ہمیں قرآن کریم
میں نظر آتی ہیں۔(خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۳۳ تا ۳۳۵)
فتنه یا آزمائش جس سے مومن آزمائے جاتے ہیں وہ قضاء و قدر کی آزمائش سے کبھی کبھی اللہ تعالیٰ
مومنوں کو قضاء و قدر کی آزمائش میں ڈال کر ان کا امتحان لیتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں فرمایا وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ کہ ہم اپنی مشیت اور اذن
سے تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہارے مالوں میں نقصان کی صورت پیدا کر دیں گے۔احمدیت میں بھی جو اللہ تعالیٰ کا سچا سلسلہ ہے ہر روز ایسی مثالیں ملتی رہتی ہیں مجھے کئی خطوط آتے
رہتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ ہم احمدی ہوئے تھے مگر بیعت کے بعد ہمیں نقصان ہونا شروع ہو گیا
ہے۔اگر یہ لوگ قرآن کریم کی ذرا بھی سمجھ رکھتے ہوں تو وہ فوراً جان لیں کہ یہ نقصان احمدیت کی
صداقت کی دلیل ہے نہ کہ اس کے غلط یا جھوٹا ہونے کی کیونکہ قرآن کریم نے پہلے ہی بوضاحت بتا دیا
تھا کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو کبھی خدا تعالیٰ تمہارے مالوں میں تنگی پیدا کرے گا اور تمہیں آزمائے گا
کہ آیا تم مال کو خدا تعالیٰ پر ترجیح دیتے ہو یا خدا تعالیٰ کی مرضی کو مال پر ترجیح دیتے ہو۔و الانفس اور کبھی یہ کرے گا کہ ادھر تم ایمان لائے اُدھر تمہارا بچہ مر گیا یا کوئی دوسرا رشتہ دار فوت
ہو گیا۔اس وقت شیطان آئے گا اور تمہارے دل میں وسوسہ ڈالے گا کہ یہ مذہب جو تم نے اختیار کیا بڑا
منحوس ہے۔دیکھوا بھی تم ایمان لائے اور تمہارا بچہ فوت ہو گیا یا تمہاری ماں کا انتقال ہو گیا یا تمہارا باپ
چلتا بنا وغیرہ وغیرہ لیکن اگر تم قرآن کریم کو جانتے اور سمجھتے ہو گے تو تم اس آیت کے ماتحت ایک قسم کی

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۰۱
سورة البقرة
بشاشت محسوس کرو گے کہ کتنا سچا ہے ہمارا خدا اور کتنا مہربان ہے وہ کہ وقت سے پہلے ہی اس نے یہ بتا
دیا تھا کہ ہم اس قسم کی آزمائش میں تمہیں ڈالیں گے۔و الثَّمرات اور
کبھی وہ یہ کرے گا کہ دنیا کے حصول کے لئے جو تمہاری کوششیں ہوں گی دنیوی میدان میں
اس کا نتیجہ ٹھیک نہیں نکلے گا اور ہم اس کو تمہارے لئے ایک آزمائش بنادیں گے۔تو اس قسم کی آزمائشوں
کو قضاء و قدر کی آزمائش کہا جاتا ہے یہ دوسری قسم کی آزمائش ہے جس میں سے مومن کو گزرنا پڑتا ہے۔۔۔۔پھر قضاء و قدر کی آزمائش میں بھی ہمیں نہایت اچھا اور نیک نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔اس
وقت مسلمان کہلانے والوں میں سے ایسے خاندان بھی آپ کو نظر آئیں گے جو گھر میں فوت وموت
ہونے کے وقت یا تو خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں یا پھر اس کا شکوہ شروع کرنے لگتے ہیں۔وہ اس بشارت کے مستحق نہیں بن سکتے جس کا ذکر خدا تعالیٰ نے ان الفاظ میں فرمایا ہے۔وبَشِّرِ الصّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ -
جس کی چیز تھی اس نے لے لی شکوہ کی گنجائش ہی کہاں ہے لیکن انسان بعض دفعہ بڑی حماقت کی
باتیں کرتا ہے اور اپنے رب کا بھی شکوہ شروع کر دیتا ہے۔تو قضاء و قدر کی آزمائش اور امتحان جو
ہمارے لئے مقدر ہیں ان میں بھی ہم نے ایسا نمونہ دکھانا ہے کہ خدا تعالی کی بشارتیں ہمیں ملیں اس کا
غضب یا نا راضگی ہم پر نہ اترے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۱۷ تا ۲۲۱)
آیت ۱۷۸ لَيْسَ الْبِرَّ اَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ
ج
الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ الْمَلَكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِينَ وَأَتَى
الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِى الْقُرْبى وَالْيَتَى وَ الْمَسْكِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ
وَالسَّابِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَ أَتَى الزَّكَوةَ وَالْمُوفُونَ
بِعَهْدِهِمْ اِذَا عُهَدُوا ۚ وَالصُّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَاسِ
أولَبِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ )
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اکبر کا لفظ دو دفعہ مختلف معانی میں استعمال کیا ہے۔البر کے ایک معنی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
ہیں الطاعَةُ - الصلاح الصدق (المنجد زير لفظ بر)
اس لحاظ سے اکبر کے معنی یہاں یہ ہوں گے ہر قسم کے فساد سے پاک ہونا اور ہر قسم کے حقوق اور
واجبات پوری اطاعت کے ساتھ ادا کریں۔پس فرمایا حقیقی نیکی یہ نہیں کہ تم نمازوں کی ادائیگی کے
وقت مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرو۔یا ان بشارات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں
قرآن مجید میں دی ہیں کہ مشرق و مغرب کے تمام ممالک پر تمہارا قبضہ ہوگا۔اور وہ اللہ تعالیٰ کے ہو
جائیں گے اَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقره: ۱۱۲) کہ جس طرف تم رُخ کرو گے اللہ تعالیٰ کی مدد اور
نصرت اور اس کے ملائکہ کی فوج کو اپنی امداد کے لئے پاؤ گے۔تو فرمایا ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے
لئے تم مشارق اور مغارب کی طرف نکلو یا عبادت کی غرض سے تم مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو تو
محض یہ بات وہ نیکی نہیں جس کا تمہارا رب تم سے تقاضا کرتا ہے۔فرمایا وَلكِنَّ الْبِرِّ (اور یہاں البر کا
لفظ دوسرے معنی میں استعمال ہوا ہے۔( مَنْ آمَنَ بِاللهِ کہ ہر قسم کے مفاد سے پاک اور حقوق اللہ اور
حقوق العباد کو پوری اطاعت اور فرمانبرداری سے ادا کرنے والا وہ ہے جو ایمان باللہ کے تمام تقاضوں
کو پورا کرنے والا ہو۔یعنی علی وجہ البصیرۃ خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھتا ہو۔اور اس کی ذات اور
صفات میں کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو اور یقین رکھتا ہو کہ صحیفہ فطرت صحیحہ انسانیہ پر اس کی صفات کا
انعکاس ہے اور تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللہ ہی سب نیکی ہے اور أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة : ۱۳۲) کا
نعرہ لگاتے ہوئے فنا فی اللہ کے سمندر میں اپنی ذات کو غرق کر دینا ہی سچی اور صحیح اور حقیقی اطاعت ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہاں نیکی کی اصل صفت کی طرف اشارہ کیا ہے اور وہ ہے مَنْ آمَنَ بِاللهِ یعنی
نیک وہ ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہے اور کہ وہ واحد یگانہ ہے کوئی
اس کا شریک نہیں اور وہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ اس زندگی کے ساتھ تمہاری حیات ختم
نہیں بلکہ حشر کے روز پھر تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ضرور پورا ہوگا اور اس روز ہم اپنے اعمال کو اپنے
سامنے موجود پائیں گے اور وہ بھی یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو اس کا رخانہ علت و معلول
میں آخری مخلوق علت قرار دیا ہے اور اپنے اور مخلوق کے درمیان بطور واسطہ کے قائم کیا ہے اور وہ یہ
بھی ایمان لاتا ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ عَلَامُ الْغُيُوبِ ہے اور انسان کی انفرادی نشو ونما اور ارتقاء اور
انسان کی اجتماعی نشو ونما اور ارتقاء ایک خاص الہی منصوبہ کے ماتحت ہی ہے۔اس لئے اس نے اپنے علم

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
کامل کے مطابق ابتدائے پیدائش سے ہی الکتاب قرآن کریم کو ربانی ہدایت مقرر فرمایا ہے بے
شک حضرت آدم کے زمانہ سے ہی انبیاء پیدا ہوتے رہے جو انسان کو درجہ بدرجہ پست مقامات سے
اُٹھا کر بلند مقامات کی طرف لے جاتے رہے لیکن ان کو جو کچھ بطور شریعت کے ملا وہ کامل اور مکمل
شریعت نہ تھی بلکہ نَصِيبًا مِنَ الكتب ( النساء :۵۲) ای کامل کتاب کا ایک حصہ تھا جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے انہیں عطا ہوا تھا۔اصل کتاب، اصل شریعت اور ہدایت جو اللہ تعالیٰ کے علم کامل میں ہے وہ
قرآن کریم میں ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کامل نیک جو حقوق اللہ اور حقوق العباد کو صحیح طور پر بجالاتا ہے اور اپنے رب کی
کامل فرمانبرداری اور اطاعت کرتا ہے۔وہ ہے جو الکتاب پر ایمان لاتا ہے۔یعنی قرآن کریم کو اس
کا حق دیتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے جیسے کہ واقعی قدر کرنی چاہیے کیونکہ یہی وہ کامل کتاب ہے جس
کے بعض حصوں نے آدم علیہ السلام کی تربیت کی، بعض حصوں نے نوح علیہ السلام کی تربیت کی ، ان
کے بعد موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کی تربیت کی اور آخر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی اصلی
اور حقیقی اور کامل اور مکمل شکل میں نازل ہوئی۔پس کامل تربیت پانے والے صرف حامل قرآن ہی ہیں۔والتبيين وہ شخص تمام انبیاء اللہ پر بھی ایمان لاتا ہے۔ایمان بالنبوۃ کے لئے بھی کامل فرمانبرداری
کی ضرورت ہے حتی کہ اس کے اپنے نفس کا کچھ بھی باقی نہ رہے اور انسان اپنا سب کچھ اپنے رب کی
راہ میں قربان کرنے کیلئے تیار ہو جائے اپنی عزت بھی، اپنی روایات بھی، اپنے تو ہمات اور خوش
اعتقادیاں بھی۔۔۔۔۔۔آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَ أَتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِى الْقُرْبَى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينَ وَابْنَ
السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِی الرِّقَابِ کہ وہ اپنا مال دیتا ہے۔رشتہ داروں کو ، بیتامی ، مسکینوں اور
مسافروں کو اور مانگنے والوں کو اور غلاموں کے آزاد کرانے کے لئے بھی۔لیکن یہ نیکی نہیں جب تک
على حبه نہ ہو۔یہ خرچ مومن بھی کرتا ہے اور کافر بھی کرتا ہے کیونکہ بہت سے دنیا دار آپ کو نظر آئیں
گے۔جو اپنے رشتہ داروں پر اس لئے خرچ کر رہے ہوں گے کہ اس طرح خاندانی اتحاد اور اتفاق قائم
رہے گا اور ان کی عزت اور وجاہت قائم رہے گی وہ اپنے خاندان میں بھی بڑے سمجھے جائیں گے اور
دنیا بھی ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۲۰۴
سورة البقرة
اسی طرح بہت سے دنیا دار مختلف اغراض کے پیش نظر یتامی کی پرورش کے لئے خرچ کرتے ہیں
اسی طرح مساکین کی حمایت کا دم بھرنے والے دنیا دار محض دنیا کی خاطر اپنے مال دیتے ہیں۔بہت
سی پارٹیاں آپ کو انگلستان اور امریکہ میں نظر آئیں گی کہ جنہیں کمزوروں کے ساتھ کوئی محبت اور پیار
نہیں ہوتا۔لیکن اس خیال سے کہ اگر ہم نے ان کو اپنے سینے سے لگایا تو ہمیں سیاسی برتری حاصل
ہو جائے گی۔وہ ان کے لئے دوڑ دھوپ کرتی رہتی ہیں۔اسی طرح مسافروں پر بھی اپنا پیسہ خرچ کر کے احسان کیا جاتا ہے تا کہ جب وہ اپنے وطن جائیں تو
وہ کہیں کہ زید بڑا اچھا، بڑا خرچ کرنے والا اور بڑا پیار کرنے والا ہے اور مسافروں کا بڑا خیال رکھنے
والا ہے ہم اس کے ہاں گئے تو اس نے ہماری بڑی خاطر کی یہی حال اس خرچ کا ہے جو غلاموں کے
لئے کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ نیکی نہیں، نیکی یہ ہے کہ انسان اپنے پیسے یا مال کو مال کے معنی مملوکہ چیز
کے ہیں انسان اپنے نفس کا بھی مالک ہے، اپنی عزت کا بھی مالک ہے۔اپنے پیسے کا بھی مالک ہے۔وغیرہ ) خرچ کرے تو عَلى حُبه صرف خدا تعالیٰ کی محبت میں خرچ کرے۔خدا تعالیٰ کی محبت اور اس
کی خوشنودی کے سوا کوئی غرض اسے مد نظر نہ ہو۔نہ تو اسے عزت کی خواہش ہو۔نہ وجاہت کی خواہش
ہو نہ دنیوی شہرت کی خواہش۔اور نہ اس کا ذہن فخر و مباہات کے غبار سے آلود ہو بلکہ جب بھی اور جو کچھ
بھی وہ خرچ کرے خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے نتیجہ میں اور اس کی خوشنودی کے حصول اور اس کی
رضا کے پانے کے لئے خرچ کرے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ نیک شمار نہیں ہوگا
اور کسی ثواب کا مستحق نہیں ٹھہرے گا۔اسی طرح فرما یا کہ عبادت بجالا نا خواہ وہ نماز ہو۔یا مالی فرائض ( مثلاً زکوۃ ) ہوں یہ بھی حقیقی نیکی
نہیں بلکہ نماز کو ان شرائط کے ساتھ بجالا نا جواللہ تعالیٰ نے مقرر کی ہیں حقیقی نیکی ہے۔ان شرائط میں سے بنیادی شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے سوائے اس کے اور کوئی
غرض نہ ہو کہ اس کی خوشنودی حاصل ہو۔تب یہ عبادت صحیح عبادت شمار ہوگی۔اگر کسی نے اپنے نفس کو پالا اور اسے موٹا کیا اور قربانی دینے کے لئے تیار نہ ہوا تو اس کے متعلق یقیناً
نہیں کہا جا سکتا۔واقام الصلوة کہ اس نے نماز کو پورے شرائط کے ساتھ ادا کیا۔

۲۰۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
وَابْنَ السَّبِيلِ (مسافر) کے متعلق میں ایک بات بیان کر کے اپنے خطبہ کو بند کر دوں گا۔(ورنہ
اس آیت کے مضامین بہت وسیع ہیں) اللہ تعالیٰ نے مسافر کے ساتھ ہمدردی، اخوت کا سلوک کرنے
اور اسے مالی امداد دینے پر بڑا زور دیا ہے اور مختلف مقامات میں زور دیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم
ہر اس شخص سے جو ہمیں اپنے ماحول میں اجنبی نظر آئے واقفیت پیدا کریں ورنہ ہم اس کی خدمت نہیں
کر سکیں گے۔ابھی چند روز ہوئے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ میں باہر کی ایک جماعت میں گیا مسجد میں پہنچ کر
میں نے اپنا بیگ رکھا اور نماز ادا کی وہ دوست کہتے ہیں کہ مجھے ان لوگوں کی مہمان نوازی کی ضرورت
یہ تھی کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بہت کچھ دیا ہوا ہے، میری جیب میں پیسے تھے اور مجھے خیال بھی نہ تھا کہ
میں کسی کے پاس جا کر کھانا کھاؤں۔لیکن مجھے یہ احساس ہوا کہ خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ مسافر کا خیال
رکھو مگر ہمارے ان دوستوں نے میری طرف کوئی توجہ ہی نہیں کی۔ہو سکتا ہے کہ میری طرح کوئی اور
مسافر یہاں آئے اور وہ ضرورت مند ہو۔اگر اس سے بھی ایسا ہی بے توجہی کا سلوک ہو تو اس کی
ضرورت پوری نہ ہو گی اسی احساس کے ماتحت میں یہ رپورٹ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں
تا کہ آپ دوستوں کو اس طرف متوجہ کریں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۷۰ تا ۲۷۴)
آیت ۱۸۴ ۱۸۸ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى
الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أَيَّامًا مَّعْدُودَتِ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ
مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ
طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَ اَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ
اِن كُنتُم تَعْلَمُونَ شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى
®
لِلنَّاسِ وَ بَيّنَتِ مِنَ الْهُدى وَ الْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَهرَ
b
b
فَلْيَصُهُ ، وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ - يُرِيدُ
اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
٢٠٦
سورة البقرة
عَلى مَا هَدَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا فِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ أَحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَا بِكُم هُنَّ
ط
لِبَاسٌ تَكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ
اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ فَالْنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ
اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْاَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ
الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِمُّوا القِيَامَ إِلَى الَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَ
ص
ص
ج
اَنْتُمْ عَكِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ
اللهُ ايَتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
(۱۸۸
آیات کی تو میں نے تلاوت کر دی، ان کا ترجمہ تفسیر صغیر کے ترجمہ کی روشنی میں یہ ہے یایھا
الَّذِينَ آمَنُوا اے لوگو! جو ایمان لائے ہو خدا اور اس کے رسول اور اس عظیم کتاب پر تم پر بھی روزوں
کا رکھنا اسی طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح ان لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں تا کہ
تم روحانی اور اخلاقی کمزوریوں سے بچو۔آیا ما معدودت سو تم روزے رکھو چند گنتی کے دن اور تم
میں سے جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اسے اور دنوں میں تعداد پوری کرنی ہوگی اور ان لوگوں پر جو
اس کی طاقت نہ رکھتے ہوں یعنی روزے کی بطور فدیہ ایک مسکین کا کھانا دینا بشرط استطاعت واجب
ہے اور جو شخص پوری فرمانبرداری سے کوئی نیک کام کرے گا تو اس کے لئے بہتر ہوگا اور تم سمجھوتو تمہارا
روزے رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے۔رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس کے بارہ میں قرآن کریم نازل کیا گیا۔( میں ترجمہ میں کوئی
تھوڑا سا رد و بدل بھی کر رہا ہوں ) اور جس مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا اور قرآن کریم وہ عظیم کتاب
ہے جسے تمام انسانوں کے لئے ہدایت بنا کر بھیجا گیا ہے اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے۔ایسے
دلائل جو ہدایت پیدا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی قرآن کریم میں الہی نشان بھی ہیں اس لئے تم میں

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۰۷
سورة البقرة
سے جو شخص بھی اس مہینہ کو پائے یا دیکھے، اس حالت میں کہ نہ وہ مریض ہونہ مسافر اسے چاہیے کہ وہ
اس کے روزے رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اس پر اور دنوں میں تعداد پوری کرنا واجب
ہوگی۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور یہ حکم اس نے اس لئے دیا
ہے
کہ تم تنگی میں نہ پڑو اور تاکہ تم تعداد کو پورا کر لو اور اس بات پر اللہ کی بڑائی کرو اس نے تم کو ہدایت
دی ہے تا کہ تم اس کے شکر گزار بنو۔اور اے رسول ! جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو جواب دو کہ میں ان کے پاس
ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔سو چاہیے کہ وہ دعا
کرنے والے بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔تمہیں روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جانے کی اجازت ہے وہ تمہارے لئے
ایک قسم کا لباس ہیں اور تم ان کے لئے ایک قسم کا لباس ہو۔اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم اپنے نفسوں کی
حق تلفی کرتے تھے۔اس لئے اس نے تم پر فضل سے توجہ کی اور تمہاری اس حالت کی اصلاح کر دی۔سواب تم ہلا تامل ان کے پاس جاؤ اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے مقدر کیا ہے اس کی جستجو کرو اور
کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہیں صبح کی سفید دھاری سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔اس کے بعد
صبح سے رات تک روزوں کی تعمیل کرو اور جب تم مساجد میں مختلف ہو تو ان بیویوں کے پاس نہ جاؤ۔یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں اس لئے تم ان کے قریب بھی مت پھٹکو۔اللہ اسی طرح لوگوں کے لئے
اپنے احکامات بیان کرتا ہے۔تا کہ وہ ہلاکتوں سے بچیں۔ان آیات میں جو احکام دیئے گئے ہیں وہ یہ ہیں۔اب میں مفہوم بتاؤں گا۔نمبر ایک روزہ رکھنا تم
پر اس طرح فرض ہے جس طرح پہلوں پر فرض کیا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ
نہیں کہ پہلوں پر ماہ رمضان
میں اسی طرح روزے فرض کئے گئے تھے جس طرح مسلمان پر کئے گئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے
کہ پہلوں پر بھی روزے فرض کئے گئے تھے اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اپنی اپنی شریعت کے احکام
کے مطابق روزے رکھو تو جس طرح پہلوں پر فرض تھا کہ وہ اپنی شرائع کے مطابق اور ان کے احکام کی
پابندی کرتے ہوئے روزے رکھیں۔اسی طرح تم پر فرض ہے کہ تم اپنی شریعت کے مطابق اور ان
کے احکام کی پابندی کرتے ہوئے روزے ان دنوں میں جن دنوں میں روزہ رکھنے کا حکم ہے۔ان

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۰۸
سورة البقرة
شرائط کے ساتھ جن شرائط کے ساتھ روزہ رکھنے کا حکم ہے۔تو روزہ رکھنے کا جو حکم ہے وہ مختلف ہے شریعت ، شریعت میں۔لیکن بنیادی حکم جو ہے وہ ایک ہی
ہے کہ اپنی شریعت کے مطابق جو شریعت کے احکام ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے بتائے ہوئے طریق
پر روزے رکھو۔دوسرے یہ کہا گیا ہے کہ روزہ رکھنا روحانی اور اخلاقی کمزوریاں دُور کرنے کا ذریعہ
ہے۔تقویٰ پیدا کرتا ہے۔اب ظاہر ہے (پہلا مضمون بھی اس سے واضح ہوتا ہے ) کہ پہلوں کی
روحانی کمزوریاں اور قسم کی تھیں اور ان کی اخلاقی حالتیں کچھ اور رنگ رکھتی تھیں۔لیکن انسان ارتقائی
مدارج میں سے گزرتا ہوا اس حالت کو پہنچ گیا کہ قرآن کریم کی شریعت کا متحمل ہو سکے تو اب اس کی
ضرورت کے مطابق اور اس کی طاقت اور قابلیت اور صلاحیت کے مطابق اس کو قرآن کریم نے حکم
دیئے۔پہلی شریعتوں کا بھی مقصد یہی تھا کہ ان کے ماننے والوں کی روحانی اور اخلاقی کمزوریاں دور
ہوں۔لیکن ضرورتیں اور تھیں احکام اور تھے اور شریعت محمدیہ کا بھی یہ مقصود ہے کہ ایک ایسے شخص کی جو
اُمت محمدیہ کی طرف منسوب ہوتا اور جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو پکڑا ہے اس کی
روحانی اور اخلاقی کمزوریاں دور ہوں۔یہ جو کہا گیا کہ روحانی اور اخلاقی کمزوریاں دُور کرنے کا ذریعہ ہے۔تقویٰ کا ذریعہ ہے اس میں
اس طرف توجہ دلائی گئی ہے اس عبادت کے چھلکے پر اگر تم نے اکتفا کیا اور سمجھا کہ یہ کافی ہے اور اس کی
روح کو پانا اور اس سے فائدہ اٹھانا ضروری نہیں تو تمہاری روحانی اور اخلاقی کمزوریاں دُور نہیں ہوں
گی تو سوچو اور غور کرو کہ وہ تمام حکمتیں جو قرآن کریم نے بیان کی اور وہ تمام روحانی اور اخلاقی بیماریاں
جن کے متعلق کہا گیا کہ قرآن کریم شفا ہے ان کے لئے۔وہ کونسی ہیں اور روزے کے دنوں میں
Consciously اور بیدار مغزی کے ساتھ اس عبادت کو اس رنگ میں ادا کرو کہ روحانی اور اخلاقی
کمزوریاں دور ہو جائیں اور تم شریعت محمدیہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہو۔تیسرے یہ کہا گیا ہے کہ مقررہ گنتی پوری کرنا فرض ہے۔یہ مضمون پہلی شریعتوں اور شریعت محمدیہ
دونوں کے ساتھ Parallel چل رہا ہے۔ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو کہ مقررہ گنتی پوری کرنا
ضروری ہے۔جس شریعت میں جس گنتی میں روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے۔یہ نہیں کہا کہ سب شریعتوں
میں رمضان کے روزے رکھنا فرض کیا گیا ہے اس واسطے کہ جہاں پہلوں کا ذکر تھا ان کی گنتیاں کچھ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی