سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 9

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۱۸۵
سورة البقرة
مَا أُرِيدَ بِهِ الله یعنی انسانوں کے اعمال میں سے ہر عمل ہلاک ہونے والا اور لایعنی اور باطل ہے
سوائے اس عمل کے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پس اس اعتبار سے فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ کے یہ معنے ہوں گے کہ تم اپنی نیتوں کو ایسا بناؤ کہ وہ
ہمیشہ تعمیر بیت اللہ کے مقاصد کی طرف متوجہ اور مائل رہیں۔تمہیں چاہیے کہ تعمیر بیت اللہ کے سلسلہ
میں قرآن کریم میں جو مقاصد بیان ہوئے ہیں تم اُن سے نظر نہ ہٹاؤ۔جسکا نتیجہ یہ ہوگا کہ لِئَلَّا يَكُونَ
لِلنَّاسِ عَلَيْكُم حُجةٌ عملاً ظاہری طور پر بھی خانہ کعبہ کی حکومت تمہیں مل جائے گی۔اس لئے کہ
حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دعویٰ تو یہ ہے کہ میں ابراہیمی دعاؤں کا پھل اور ثمرہ ہوں۔اگر میری بعثت کے مقاصد میں بنی نوع انسان کی دینی اور دنیوی ترقیات اور رفعتوں کے حصول خانہ کعبہ
کے مقاصد میں بیان ہوئے ہیں اور جن کے آخر میں یہ دعا کروائی تھی کہ ایسا نبی ہو جو تزکیہ کرنے والا ،
حکمت سکھانے والا ، آیات بیان کرنے والا ہو وغیرہ اس سچے دعوی کے ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خانہ کعبہ پر کوئی غیر مسلم یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے
والوں کے علاوہ اور کوئی قابض رہے۔پس ایک تو اس میں دوبارہ اس کو حاصل کرنے کی سعی کا بھی ذکر ہے کیونکہ اس کے بغیر تو وہ وعدے
پورے نہیں ہوتے اور الزام آتا ہے یعنی اگر ایسا نہ ہوا تو غیر لوگ یہ الزام لگا ئیں گے کہ تمہارا دعویٰ تو یہ
ہے کہ ہم ابراہیمی دعاؤں کے نتیجہ میں مبعوث ہوئے ہیں اور حالت یہ ہے کہ وہ مسجد حرام ، وہ بیت اللہ
جو حضرت ابراہیم کے ذریعہ از سر نو تعمیر کروایا گیا تھا اور اس کے جو مقاصد بیان ہوئے تھے ان کے
ساتھ تمہارا عملاً کوئی تعلق نہیں وہ تو غیر کے ہاتھ میں ہے۔فرمایا یہ تو تمہیں ملے گا۔تمہیں ملنا چاہیے مگر
اس کے لئے تمہیں جدو جہد کرنی پڑے گی اور تمہیں جدو جہد کرنی چاہیے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ
پورا ہو گیا لیکن ابھی بات ختم نہیں ہوئی۔اصل بات تو یہ ہے کہ تمہاری تو جہ قیامت تک اس خانہ کعبہ کی
طرف رہنی چاہیے۔تمہاری نگاہ ہمیشہ اس کی طرف اٹھنی چاہیے تا کہ تمہیں معلوم ہوتا رہے کہ اللہ تعالیٰ
نے اس ذریعہ سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جس عظمت اور جلال کا اعلان بنی نوع انسان
کے سامنے کیا ہے، آپ اس کے مستحق ہیں کیونکہ آدم کے وقت میں پہلے نبی کے وقت میں جو انسان کی
طرف آیا، اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک گھر تیار کروایا اور

۱۸۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
ہزار ہا سال تک اس کی حفاظت کروائی۔جب آپ کی بعثت کا وقت قریب آیا تو اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ اس کھوئے ہوئے خزانہ کو ڈھونڈیں چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور اس کی وحی کے ذریعہ انہوں نے اسے ڈھونڈ نکالا اور پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ حکم دیا کہ اس کی
از سر نو تعمیر کرو کیونکہ جس کی یہ چیز ہے وہ مبعوث ہونے والا ہے۔پس اس دعویٰ کے بعد مسجد حرام یعنی خانہ کعبہ یا بیت اللہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ماننے والوں کے سوا کسی اور کے پاس رہ ہی نہیں سکتا۔اس حقیقت کو جاننے کے بعد وہ مسلمان بڑا
ہی ناشکرا ہوگا جو اس کی طرف اپنے وجہ کو نہیں کرتا یعنی اپنی توجہ کو اس طرف نہیں رکھتا اور اپنے اندر
یہ احساس نہیں پیدا کرتا کہ ہماری ساری ترقیات کا راز ان مقاصد کے حصول کی کوشش میں ہے جو
خانہ کعبہ کے تعلق میں بیان کئے گئے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ اے مسلمانو! خانہ کعبہ کی تعمیر کے جملہ مقاصد حاصل
کرنے کی جدو جہد کرتے رہو تا کہ تم پر دشمن کا کسی طور پر بھی الزام نہ آئے نہ ظاہری طور پر کہ خانہ کعبہ
تمہارے پاس نہیں اور نہ روحانی طور پر کہ دعویٰ تو کرتے ہو مگر تم اس کے مطابق اپنی زندگیاں نہیں
گزارتے اس واسطے تمہارا یہ فرض ہے کہ فَوَلُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَة تم ہمیشہ اپنی نیت اور مقصد یہ رکھو
کہ خانہ کعبہ کے ساتھ جو برکات اللہ تعالیٰ نے رکھی ہیں یا خانہ کعبہ کے جو مقاصد اس نے بیان فرمائے
ہیں۔ہم اُن مقاصد کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ڈھالیں گے۔پھر اللہ تعالیٰ کے اس عظیم اور نہایت پر جلال فعل کو دیکھیں کہ اس نے کس طرح ہزار ہا سال پہلے
ایک منصوبہ بنایا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت ظہور کا۔جس سے آپ کی
عظمت اور جلال بھی ظاہر ہوتا ہے۔انسانوں کو پتہ ہی نہیں تھا۔انبیاء علیہم السلام کو اسی نور کی صرف ایک
جھلک
دکھائی گئی تھی یعنی علم الہی میں اس نور کا ادھر بھی اور اُدھر بھی پر تو پڑ رہا تھا۔ایک روشنی تھی جو ماضی
کو بھی منور کر رہی تھی۔ایک روشنی تھی جو مستقبل کو بھی روشن کر رہی تھی اور قیامت تک پھیلی ہوئی تھی۔باوجود اس کے کہ ایک لحاظ سے آپ اس مادی دنیا کے مادی بشر تھے مگر روحانی طور پر آپ کی عظمت
اور جلال کا اظہار دیکھو۔فرمایا میرا وہ محبوب آرہا ہے جو انسانیت کا نچوڑ ہوگا۔وہ میرے قریب تر
ہونے والا ہے اور عملاً قریب تر رہے گا۔کیونکہ روحانی طور پر آپ کی زندگی ماضی، حال اور مستقبل پر

تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۸۷
سورة البقرة
اثرانداز ہے ایک ابدی حیات۔باقی جب سے اور جب تک خدا تعالیٰ نے چاہا آپ کو زندگی عطا
فرمائی۔ہم تو عاجز بندے ہیں۔ہمارا تخیل تو ان چیزوں کا احاطہ نہیں کر سکتا۔بہر حال اتنا ہمیں مانا پڑتا ہے کہ پہلے نبی کے وقت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا
اظہار ہونا شروع ہو گیا تھا اور علم الہی میں تو یہ ہمیشہ سے موجود تھا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس عظمت اور جلال کو دیکھنے کے بعد کیا تم غیر اللہ سے ڈرو گے اور تمہارے دل
میں اُن کا خوف پیدا ہو گا۔تم خدا تعالیٰ سے ڈرو جس نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
برکات کو دنیا میں پھیلانے اور بڑھانے کے لئے حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے انسان کے
ذریعہ اپنا کام شروع کروایا تھا اور کہا تھا کہ میرا پیارا آنے والا ہے تم اس کے لئے تیاری کرو اور پھر اس
کی عظمت کو دیکھو کہ ہزار ہا سال تک ایک نبی کے بعد دوسرا نبی ، ایک قوم کے بعد دوسری قوم اور ایک
نسل کے بعد دوسری نسل آتی رہی لیکن اللہ تعالیٰ کی جو سکیم تھی وہ جاری رہی۔پس یہ اس کی عظمت اور
جلال کا اظہار ہے۔اب خانہ کعبہ اور اس کے مقاصد کے ذکر میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد خالی از حکمت نہیں ہے کہ
فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَونی یعنی غیر اللہ سے نہیں ڈرنا۔صرف میرا خوف تمہارے دل میں ہونا چاہیے۔چنانچہ جیسا کہ ہم میں سے سب چھوٹے بڑے جانتے ہیں اور یہ بات اکثر ان کے کانوں میں پڑتی
رہتی ہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے تو اس سے ہمارا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ ہمارے دل میں یہ خوف ہے کہ کہیں خدا تعالیٰ ہم سے ناراض نہ ہو جائے ہمارے دل میں یہ
خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں ہم اپنے گناہوں اور غفلتوں کی وجہ سے خود کو اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں سے
محروم نہ کر لیں جنہیں وہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہمیں عطا کرنا چاہتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا یہی خوف ہے جو ہمیں ہر وقت لاحق رہتا ہے اللہ تعالیٰ کی اس عظمت اور
جلال کا خوف رہتا ہے جس کے احساس سے انسان خود کو اور ہر دوسری مخلوق کو لاشئی محض سمجھتا ہے۔فرمایا تم نے اس عظمت اور جلال کو خانہ کعبہ اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود میں
دیکھا ہے اس لئے فَلا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَون کسی اور سے نہ ڈرنا۔مجھے سے ڈرتے رہنا فرما یا قرآن کریم
میں ہم نے خانہ کعبہ کے جملہ مقاصد بیان کر دیئے ہیں۔اس لئے ہر عقلمند آدمی یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۸۸
سورة البقرة
سارا منصوبہ بنی نوع انسان کی بھلائی اور رفعتوں کے لئے ہے اور یہ اس لئے بیان کیا گیا ہے کہ
ولاتم نعمتى عَلَيْكُم تا کہ میں اپنی کامل نعمتیں تم پر بارش کی طرح نازل کروں اور اس اتمام نعمت
کے نتیجہ میں لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُون
تتم ایسی فلاح اور کامیابی حاصل کرو کہ جس سے بہتر اور جس سے بڑھ کر
اور کوئی کامیابی ہو ہی نہیں سکتی۔جن آیات میں خانہ کعبہ کے مقاصد بیان ہوئے ہیں ان کے آخر میں حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی دعا کی گئی ہے جو آیات میں نے پڑھی ہیں ان میں اس دعا کی قبولیت کا
ذکر ہے۔فرمایا:۔كما اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ابْتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
تا انسان کو یہ یاد دہانی کرائی جائے کہ فَولُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ کے اصل معنے کیا ہیں۔قرآن کریم کی ہر آیت کے ایک سے زائد بطون اور بہت سے معافی ہوتے ہیں لیکن مضامین اور
معانی کا جو سلسلہ میں اس وقت بیان کر رہا ہوں اس میں قولوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ کے معنے کی وضاحت
کے لئے آگے یہ نتیجہ آ گیا ہے کہ
كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ابْتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
فرمایا وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وہ خدا کا پیارا اور محبوب جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعاؤں کا
نتیجہ اور امیدوں کا مرکز اور جس نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیش گوئیوں پیش خبریوں اور بشارتوں کے
مطابق مبعوث ہونا تھا۔وہ آ گیا اور جن مقاصد کے لئے اسے مبعوث کیا جانا تھا اُن مقاصد کے پورا
ہونے کا زمانہ آگیا۔اس لئے فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَة تم أن مقاصد کو نظر انداز نہ کر دینا اور نہ تم پر الزام
بھی آئے گا۔تم شیطان کے حربوں سے نقصان بھی اٹھاؤ گے۔اتمام نعمت کے راستے میں روکیں
بھی پیدا ہوں گی اور اس طرح تم آخری فلاح حاصل نہیں کر سکو گے لیکن اگر تم نے اپنی پوری توجہ
خلوص نیت اور پختہ عزم کے ساتھ ان مقاصد کو یادر کھا اور ان کے حصول کے لئے کوشش کی جن کا تعلق
خانہ کعبہ کی تعمیر کے ساتھ ہے تو پھر یا درکھو! دنیا تم پر الزام نہیں دھر سکے گی کیونکہ تم سے خدا تعالیٰ کا پیار
اور اس کی محبت کا سلوک دنیا کے سارے الزاموں کو مٹا دے گا۔پس تم اس پیار کو حاصل کرو۔دنیا اگر إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُم کی رو سے ظلم کی راہ اختیار کرے اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۸۹
سورة البقرة
خدا تعالیٰ کے پیار کو دیکھتے ہوئے بھی تم پر الزام لگائے تو تم اس کی پرواہ نہ کرو کیونکہ بصارت رکھنے
والی دنیا، آنکھیں رکھنے والی دنیا اور عقل رکھنے والی دنیا اعتراض نہیں کر سکے گی۔دنیا یہ اعتراض نہیں کر
سکے گی کہ تم ان مقاصد کو بھول گئے ہو یا یہ کہ اس زمانے میں خانہ کعبہ تمہارے قبضے میں نہیں ہے اللہ
تعالیٰ نے فرما یا مسلمانو! خانہ کعبہ یا بیت اللہ تمہیں ملے گا اور پھر قیامت تک تمہارے پاس رہے گا
لیکن جن ذمہ داریوں کا تعلق خدا تعالیٰ کے اس گھر سے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تحفظ اپنے پیارے
بندے، اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا تھا۔ان ذمہ داریوں کو ہمیشہ اپنی نگاہ میں رکھنا۔ان کو
کبھی نظر انداز نہ کر دینا۔پھر سوائے ظالموں کے کسی اور کا تم پر اعتراض نہیں رہے گا۔کوئی حجت نہیں
ہوگی۔تم اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے دیکھنے لگو گے۔پھر اندھیرے تمہاری نگاہ
کے سامنے نہیں آئیں گے کیونکہ جب تم اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کر لو گے تو پھر تم اللہ تعالیٰ
کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے دیکھو گے اور تم پر اس کی نعمتیں نازل ہوں گی۔فرمایا
وَلِأُتِمَّ نِعْمَى عَلَيْكُمْ ال
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والی امت ( جسے ہم امت مسلمہ
کہتے ہیں) تم پر اتمام نعمت ہو جائے گی۔پھر دنیا یہ مانے پر مجبور ہو جائے گی کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور تمام بنی نوع انسان اور تمام مخلوق کے رب نے وہ پیار جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس امت سے کیا
وہ پیار اور کسی سے نہیں کیا۔پھر فرمایا وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اس پیار کے نتیجہ میں کامل اور آخری کامیابی تمہیں
نصیب ہوگی۔مگر دامن محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک دفعہ پکڑ کر پھر اس کو چھوڑ نا نہیں۔پھر تم خدا تعالیٰ
کی آنکھوں میں اپنے لئے وہ پیار دیکھو گے جو دنیا کے سارے خزانوں اور دنیا کی ساری نعمتوں سے
کہیں بڑھ کر ہے پھر تمہیں کسی کی کیا پر واہ رہے گی۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۱۴۸ تا ۱۵۴)
اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی آیت کے اس ٹکڑے میں جس کی میں نے ابتداء میں تلاوت کی تھی فرمایا
ب فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوني یعنی تم ان شیطانی وساوس یا شیطان صفت لوگوں سے مت ڈرو اور مجھے
سے ڈرو۔اسی ضمن میں اللہ تعالی قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ فرماتا ہے۔إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَنُ
يُخَوفُ اَوْلِيَاءَة فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (آل عمران : ۱۷۶)
یعنی شیطان اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے۔جو لوگ شیطان کے دوست بن جاتے ہیں اور خدا کے
دوست نہیں رہتے ان کے دل میں شیطان خوف پیدا کرتا ہے کہتا ہے دیکھو! دولت چلی گئی تو پھر پتہ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۹۰
سورة البقرة
نہیں تمہیں ملے یا نہ ملے اور وہ بیوقوف یہ نہیں سمجھتا کہ پہلے جو دولت آئی تھی وہ شیطان نے تو نہیں دی
تھی بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس دولت کو پیدا کیا۔اور ان طاقتوں کو بھی پیدا کیا جن کی بدولت اسے وہ دولت
ملی۔اس کا اپنا تو کچھ نہیں۔اسی طرح جو شخص صاحب اقتدار بن جاتا ہے سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو پھر وہ
کہتا ہے اگر میں انصاف کروں تو شاید میرا اقتدار جاتا رہے کیونکہ صاحب اقتدارلوگوں سے بے انصافی
کے تقاضے بھی کئے جاتے ہیں۔ان سے ظلم کے تقاضے بھی کئے جاتے ہیں۔آخر شیطان کو قیامت تک
جو مہلت دی گئی ہے تو اس کا یہی مطلب تھا کہ شیطان کو قیامت تک دوست ملتے رہیں گے جن کو وہ
ڈراتا اور خوف دلاتا رہے گا۔چنانچہ مطالبہ ہوتا ہے کہ فلاں حصہ ملک پر یا فلاں جماعت پر یا فلاں
گروہ پر ظلم کرو ورنہ ایجی ٹیشن ہوگی، ورنہ اقتدار تمہارے ہاتھ سے جاتا رہے گا۔پس شیطان اپنے دوستوں کو اس قسم کی باتوں سے ڈراتا رہتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں ہمیں یہ ہدایت دیتا ہے کہ فَلا تَخْشَوهُم - شیطان کے دوست الہی احکام کے خلاف الہی شریعت
کے خلاف اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کے خلاف لوگوں کو مختلف حیلوں بہانوں
سے ڈراتے ہیں مگر تم نے ان سے نہیں ڈرنا۔ایک ہی چیز ہے ایک ہی وجود ہے اور ایک ہی ہستی ہے
جس کے خوف سے انسان کے دل میں خشیت پیدا ہونی چاہیے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے۔اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے فرما یا فَلَا تَخْشَوهُم وَاخْشَونِ شیطان کے دوستوں سے مت ڈرو صرف مجھ سے ڈرو اور
میری خشیت اختیار کرو۔میں نے اس وقت دنیا کی نعمتوں کے ضیاع کے خوف کا حصہ زیادہ نمایاں کیا ہے ورنہ یہ چیز ہر قسم
کے خوف کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔تاہم نعمتوں کے ضیاع کے خوف کی طرف میری توجہ
ولاتم نعمتى عَلَيْكُمْ کے نتیجہ میں پیدا ہوئی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اس عالمین کو پیدا کیا اور
اس قابل بنایا کہ وہ تمہاری خدمت کر سکے۔تم اُسے مسخر کر سکو تسخیر کائنات کے لئے تمہیں ہر قسم کی
طاقتیں دیں۔اس کائنات کی ہر چیز حتی کہ ان ستاروں سے لے کر جن کی روشنی ابھی تک زمین تک
نہیں پہنچی زمین کے ذروں تک کو تمہاری خدمت پر لگا دیا کہ تم اُن پر حکومت کرو اور اُن سے فائدہ
اُٹھاؤ۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو بڑی طاقتیں اور

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۹۱
سورة البقرة
صلاحیتیں عطا کی گئی ہیں جن کی بدولت انسان دولت اور اقتدار کا مالک بنتا ہے۔مگر شیطان اُسے یہ کہتا
ہے کہ تجھے دولت ملی ہے اس کو سمیٹنے اور جمع کرنے کی فکر کرو۔خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو کیونکہ خدا کی یہ
مخلوق اور یہ عالمین اور تیری طاقتیں تیرا ساتھ چھوڑ دیں گی تو پھر کیا کرو گے؟ آج دولت ملی ہے کل
نہیں ملے گی۔مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے جس طرح میں نے آج دولت دی ہے کل بھی دوں گا۔مگر شرط یہ
ہے کہ تم نے شیطانی خوف دل میں نہیں رکھنا بلکہ صرف مجھ سے ڈرنا ہے اور صرف میری خشیت کو اپنے
دل پر وارد کرنا ہے۔خشیت کے معنی دراصل ایسے خوف کے ہوتے ہیں کہ جس ہستی سے خوف کھایا
جائے اس کی عظمت اور جبروت کا دل پر اثر ہو۔چنانچہ یہ اللہ تعالیٰ ہی کی عظمت اور جلال کی دہشت،
اس کی عظیم قدرتوں کا احساس اور اس کے حاکم گل ہونے کا یقین ہے جو انسان کو خشیت اللہ پر مجبور کر
دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر تم اپنے دل میں شیطانی وساوس پیدا نہیں ہونے دو گے، میری عطا
کردہ دولت اور اقتدار یا میں نے جو دوسری چیزیں (مثلاً ) صلاحیتوں کے رنگ میں یا عقل کے
رنگ میں یا اخلاق کے رنگ میں عطا ہیں اُن کو میرے قرب کا ذریعہ بناؤ گے تو میں تم پر اور زیادہ
انعام کروں گا۔۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ شیطان کے دوست ہیں شیطان انہیں خوف دلاتا رہتا ہے۔مثلاً
وہ خوف دلاتا ہے کہ تمہاری دولت نہیں رہے گی۔وہ خوف دلاتا ہے کہ تمہارا اقتدار نہیں رہے گا۔چنانچہ
شیطان جس قسم کا بھی خوف دلاتا ہے اس کا مقصد اور مطلوب یہ ہوتا ہے کہ انسان نیکیوں سے محروم ہو
جائے اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شیطان کی آواز سنو گے تو نیک نہیں بنو گے۔تم ان عظیم
نعمتوں کو حاصل نہیں کر سکو گے۔جن کو میں نے اس دُنیا میں تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔لیکن اگر تم
شیطان کے دوست نہیں بنو گے اس کے خوف دلانے سے اثر قبول نہیں کرو گے۔بلکہ اللہ سے خوف
کھاؤ گے اس کی عظمت اور جلال کا احساس اور اس کی صفات حسنہ کی معرفت رکھو گے اور یہ یقین رکھو
گے کہ یہ کائنات یہ عالمین ہمیشہ تمہارے خادم رہیں گے۔اور یہ کہ تمہارے اندر وہ قوتیں موجود ہیں
جن کے ذریعہ تم ان سے خدمت لے سکتے ہو تو پھر میں (اللہ ) تم سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ تمہاری اس
خشیت ( کہ کہیں اللہ ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔کہیں ہم اس کی رحمتوں سے محروم نہ ہو جائیں ) اس

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۹۲
سورة البقرة
خوف کے نتیجہ میں لاتم نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ میں تم پر اتمام نعمت کروں گا۔چنانچہ قرآن کریم کے الفاظ
میں اتمام نعمت کی حسین شکل یہ ہے
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ٤)
اس آیہ کریمہ میں بتایا گیا ہے کہ اتمام نعمت یعنی کامل شریعت تمہیں مل چکی ہے اگر تم اس کامل
ہدایت پر عمل کرو گے، اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو گے اپنی زندگی
کو اسلامی تعلیم کے رنگ میں رنگین کر لو گے تو اس دُنیا میں بھی اور اُخروی زندگی میں بھی تم پر اتمام نعمت
ہو جائے گا تمہیں حسنات دُنیا بھی اپنے کمال میں ملیں گی اور حسنات اُخروی بھی کامل رنگ میں ملیں گی۔اب اگر ہمیں یہ حسنات نہیں ملتیں تو اس میں ہمارا اپنا قصور ہے ہم نے خدا تعالیٰ کی بجائے بنی اسرائیل
کا خوف اپنے دل میں بٹھالیا یا خدا تعالیٰ کی بجائے روس کا خوف اپنے دل میں پیدا کر لیا یا ہم خدا تعالیٰ
کی بجائے امریکہ سے ڈرنے لگے اور یہ نہ سو چاھوَ الرَّحْمٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا (الملك :٣٠)
یہ خدائے رحمان ہی ہے جس نے ہماری پیدائش سے قبل ہمارے لئے ان گنت نعمتیں پیدا کیں۔دُنیا
میں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور ہستی نہیں ہے جو عمل سے پہلے انعام دے رہی ہو۔جو لوگ خدا تعالیٰ کو
نہیں مانتے انہیں اللہ تعالیٰ کی صفات کی پر چھائیاں اور سائے سے نظر آئیں تو آئیں۔اللہ تعالیٰ کی
صفات کے کامل جلوے اسی انسان پر نازل ہوتے ہیں جو اس کی صفات کا مظہر بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔یہ تو شیطان کے دوست ہیں جن کے دل میں غیر اللہ کی خشیت پیدا ہوتی ہے۔شیطان خود سرکش
اور اپنے دوستوں کو خدا سے دور لے جانے والا ہے۔جو شخص خدا سے دور لے جانے والے کا دوست
ہوگا اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت کیسے پیدا ہو سکتی ہے۔اگر کسی کے دل میں غیر اللہ کی خشیت
پیدا ہوگی تو ہم اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور ہوں گے کہ شیطان کے ساتھ اس نے دوستی لگالی ہے۔کیونکہ
قرآن کریم کہتا ہے کہ جب کسی کے دل میں غیر اللہ کی خشیت پیدا ہوتی ہے تو یہ علامت ہوتی ہے
شیطان کی دوستی کی۔ہمیں ہر حال میں اس تعلیم پر عمل پیرا رہنا چاہیے جس کے متعلق قرآن کریم نے
بار بار زور دیا ہے۔چنانچہ فرمایا وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ (ابراهیم : ۱۳) بھروسہ کرنے والوں
کو تو اللہ تعالی ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔پھر فرمایا وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (المجادلة:1) اور
چاہیے کہ مومن صرف اللہ پر توکل کریں۔خطبات ناصر جلد چهارم صفحه ۳۹۶ تا ۴۰۳)

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۹۳
سورة البقرة
ایک تقاضا ہے محبت کا اس خوف کا پیدا ہو جانا کہ ہمارا محبوب ہم سے کہیں ناراض نہ ہو جائے اس کو
اسلام کی زبان میں خشیت اللہ کہتے ہیں۔خشیت وہ خوف نہیں جو ایک خونخوار درندے کو دیکھ کر انسان
کے دل میں پیدا ہوتا ہے خشیت وہ جذبہ ہے جو اللہ ، اس عظیم ہستی کے جلال
کو دیکھ کر اور اس کے حسن کا
گرویدہ ہو کر اس کے احسان تلے پس کر اس احساس کے ساتھ کہ اتنے احسانات ہیں کہ ہم اپنی
زندگیوں میں اس کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے۔یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں یہ عظیم اور صاحب جلال
واقتدار ہستی ہم سے ناراض نہ ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں ہم اس کی محبت کو کھو بیٹھیں اور اپنی اس
کوشش میں کہ ہم اس کی رضا کو حاصل کریں ناکام ہو جائیں۔یہ ہے خشیت جو اللہ تعالیٰ کی پیدا ہوتی
ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ میری معرفت کے حصول کے بعد جب تم محبت کے
میدانوں میں داخل ہو گے۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَونی اس وقت یہ یا درکھنا کہ صرف میری ہی ذات وہ
صاحب جلال ذات ہے کہ جس کے متعلق جذ بہ خشیت انسان کے دل میں پیدا ہونا چاہیے کسی اور ہستی
میں نہ وہ جلال ہے نہ وہ عظمت نہ اس کا وہ حسن نہ اس کا وہ احسان کہ انسان کے دل میں اس کے لئے
خشیت پیدا ہو۔ایک جابر اور ظالم بادشاہ کے لئے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے خشیت نہیں پیدا ہوتی
یعنی دل میں یہ جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں اس کے ظلم کا نشانہ ہم نہ بن جائیں لیکن اللہ تعالیٰ تو ظالم
اور جابر نہیں وہ تو رحیم اور رحمان ہے۔ہم کچھ بھی نہیں کرتے تب بھی وہ ہمیں اپنی عطا سے نوازتا ہے وہ
رحمان ہے۔اور جب ہم اس کے حضور کچھ پیش کرتے ہیں تو وہ کمال رحیمیت کی وجہ سے نہ ہمارے کسی
حق کے نتیجہ میں ہمارے اعمال کو قبول کرتا اور بہتر جزا ہمیں دیتا ہے اور انسان کے دل میں یہ خوف پیدا
ہوتا ہے کہ اس کے کسی گناہ کے نتیجہ میں اس کی کسی کمزوری کی وجہ سے وہ عظیم حسن و احسان کا مالک ہم
سے ناراض نہ ہو جائے اور اس کی محبت اور اس کی رضا سے ہم محروم نہ ہو جائیں۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۶۲۳)
آیت ۱۵۴ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللهَ مَعَ
الصبرين
(۱۵۴)
یعنی اے میرے مومن بندو! جو اس بات پر ایمان رکھتے ہو کہ میں خدائے قادر و توانا ہوں اور اپنی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۹۴
سورة البقرة
تمام صفات حسنہ کے ساتھ اپنی تمام قدرتوں کے ساتھ اور اپنے جلال کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہنے والا
اور زندہ رکھنے والاحتی و قیوم خدا ہوں جو اس بات پر ایمان رکھتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا
کی تمام اقوام کے لئے اور قیامت تک ہر زمانہ کے لئے نجات دہندہ کی شکل میں بھیجے گئے ہیں جو اس
بات پر ایمان رکھتے ہو کہ قرآن کریم انسان کے تمام دینی اور دنیوی مسائل کو حل کرتا ہے جو اس بات
پر ایمان لاتے ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ہی مبعوث فرمایا ہے۔جو ایمان لاتے ہو کہ جس مقصد کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث کئے گئے ہیں۔اس
مقصد میں آپ اور آپ کی جماعت ضرور کامیاب ہوگی تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں بے شک مشکل
بڑی ہے اور کام اس نوعیت کا ہے کہ عقل انسانی بظاہر یہ فیصلہ نہیں دے سکتی کہ اس میں ضرور کامیابی
حاصل ہو گی لیکن خدا تعالیٰ کا جو وعدہ ہے وہ پورا ہوگا۔اس لئے ہم تمہیں ہدایت دیتے ہیں کہ جس وقت
یہ دیوار تمہارے سامنے آجائے اور تم کو محسوس ہونے لگے کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسدود ہو گیا ہے اور
ان اقوام کے دلوں کو فتح کرنا بظاہر ناممکن ہے یا درکھو کہ اس وقت صبر اور صلوۃ کے ساتھ میری مدد اور
نصرت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔صبر کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ انسان استقلال کے ساتھ بُرائیوں سے بچنے کی کوشش کرتا رہے۔یعنی
اُسے اپنے نفس پر اتنا قابو ہو کہ وہ کبھی بے قابو ہو کر گناہ کی طرف مائل نہ ہو دوسرے معنی یہ ہیں کہ انسان
نیکی پر ثابت قدم رہے اور دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کا کوئی وسوسہ اور دنیا کا کوئی دجل صدق کے مقام
سے مومن کا قدم پرے نہ ہٹا سکے اور صبر کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ جب کوئی نازک وقت اور مشکل
پیش آئے اور دل میں شکوہ پیدا ہو تو وہ اسے خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کرے۔إِنَّمَا أَشْكُوا بَقِى
وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (يوسف : ۸۷)
یعنی اگر تم ایسا کرو گے تو وہ تمہاری امداد اور نصرت کے سامان پیدا کرے گا۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اس میں شک نہیں کہ ہم نے تمہیں مادی سامان بہت کم دیئے ہیں لیکن جتنا بھی تمہیں ملا ہے مال
کے لحاظ سے، طاقت کے لحاظ سے، وقت کے لحاظ سے ، عزت کے لحاظ سے کروڑوں نعمتیں ہیں جو
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی ہیں ) جو کچھ بھی ہماری نعماء سے
تمہیں ملا ہے۔اگر تم اس
کا صحیح استعمال کرو
اور قربانی کے ان تقاضوں کو پورا کرو جوتم پر عائد ہوتے ہیں اور کبھی اپنی نگاہ میری ذات سے ہٹا کرکسی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۹۵
سورة البقرة
اور کی طرف نہ لے جاؤ بلکہ اپنی کمزوری، ناتوانی، بے بضاعتی اور بے بسی کا رونا صرف میرے سامنے
ہی روڈ اور خوشی کے ساتھ نیکیوں پر قائم ہو جاؤ اور جو تدابیر بھی تم کر سکتے ہو۔ان تدابیر کو اپنے کمال تک
پہنچاؤ تو میں تمہاری مدد اور نصرت کے سامان کردوں گا۔پھر صلوۃ ہے اس کے ایک معنی تو اس نماز کے ہیں جو ہم پنج وقتہ ادا کرتے ہیں پھر کچھ سنتیں ہیں کچھ
نوافل ہیں ( جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے وہ نوافل بھی ادا کرتے ہیں ) یہ سارے معنی صلوۃ کے
لفظ میں آجاتے ہیں۔پس صلوۃ کے ایک معنی اس خاص عبادت کے ہیں جو اسلام میں ایک مسلمان
کے لئے لازم کی گئی ہے۔پھر صلوۃ کے ایک معنی رحمت کے ہیں اور ان معنوں میں یہ لفظ خدا تعالیٰ کے لئے استعمال ہوتا ہے
صلی اللہ کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے نوازے۔ہمارے کاموں میں برکت ڈالے۔ہم پر
احسان کرے اور ہمارے گناہوں کو معاف کر دے۔(استغفار کے معنی بھی صلوۃ کے اندر آ جاتے
ہیں ) پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ایک طرف اپنی تدبیر کو اپنے کمال تک پہنچا دو اور جو کچھ تم کر سکتے ہو وہ
کرگز رو اور پھر ہمارے پاس آجاؤ اور کہو اے خدا! جو کچھ تو نے ہمیں دیا تھا وہ ہم نے تیری راہ میں
قربان کر دیا ہے مگر وہ اتنا کم ہے کہ دنیا کی طاقتوں کے مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ہم اگر اپنا
سارا مال بھی تیری راہ میں قربان کر دیں تو بھی ہم امریکہ کی دولت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اگر ہم میں
سے ہر ایک احمدی فرد لنگوٹا کس لے اور بھوکا رہنے کیلئے تیار ہو جائے اور اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں قربان کر دے تب بھی ہم روس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔پس خدا تعالیٰ نصیحت فرماتا ہے کہ میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ جتنی دولت روس کے پاس ہے اتنی دولت
تم میری راہ میں خرچ کرو اور نہ میرا تم سے یہ مطالبہ ہے کہ جتنی دولت امریکہ اور انگلستان کے پاس
ہے یا جتنی دولت دوسرے ممالک کے پاس ہے اتنی ہی تم میری راہ میں خرچ کرو میں تم سے صرف یہ
مطالبہ کرتا ہوں کہ جتنا کچھ میں نے تمہیں دیا ہے اُسے میری راہ میں خرچ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہو
جب امام وقت کی آواز آئے تو تم اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار رہو
اور جب تم یہ سب کچھ کر گزرو تو میرے پاس آؤ اور کہو ہم نے تیرے ارشاد کے ماتحت جو کچھ بھی
ہمارے پاس تھا تیری راہ میں قربان کر دیا ہے یا قربان کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہماری یہ قربانیاں

۱۹۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ان طاقتوں کے ساتھ تو ٹکر نہیں لے سکتیں جن کو تو نے دنیا میں قائم رہنے کی اجازت دی ہے تو اے
ہمارے رب! ہم جو کچھ کر سکتے تھے وہ کر دیا ہے۔ہم انسان ہیں ہم میں کمزوریاں بھی ہیں۔ہم سے
خطائیں بھی سرزد ہوتی ہیں اس لئے ہم تیرے پاس آئے ہیں۔ہم تیری مغفرت کی چادر کے متلاشی
ہیں تو ہمیں اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے۔پھر ہم چاہتے ہیں کہ تو ہم پر احسان کرتے ہوئے
ہمیں اپنی رحمت سے نوازے ہمارے کاموں میں برکت دے اور ہمیں محض اپنے فضل سے اس
مقصد میں کامیابی عطا کرے جس کے لئے تو نے جماعت کو قائم کیا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم یہ دو باتیں کر لو گے یعنی ایک طرف صبر اور تد بیر کو انتہا ء تک
پہنچا دو گے اور پھر صرف مجھ پر بھروسہ کرو گے اور اپنے نفس کو کلیۂ میری راہ میں فنا کر کے کامل
توحید پر قائم ہو جاؤ گے تو یہ یا درکھو کہ إِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ میں تمہاری مدد کے لئے آسمان سے
اتروں گا اور جب میں آسمان سے اپنی تمام صفات حسنہ کے ساتھ اپنی عظمت اور کبریائی کے ساتھ
اور اپنے حسن اور جلال کے تمام جلوؤں کے ساتھ تمہاری مدد کیلئے نازل ہوں گا تو اس وقت نہ روس
کی طاقت تمہارا مقابلہ کر سکے گی اور نہ ہی تمہارے سامنے چین کی کوئی حیثیت رہے گی۔امریکہ اور
انگلستان کا غرور بھی توڑ دیا جائے گا اور یہ وعدہ پورا ہوگا کہ اسلام دنیا میں غالب آئے گا اور تمام
اقوام عالم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گی۔لیکن ہمیں بہر حال یہی ارادہ اور نیت رکھنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ صبر اور صلوٰۃ
کی جو تعلیم دیتا ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۹۱ تا ۱۹۴)
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة که حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
کا دعویٰ کرنے والو اللہ پر ایمان کا دعویٰ کرنے والو کہ ہم خدا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان
لائے جو بشارتیں تمہیں ملی ہیں اگر تم انہیں حاصل کرنا چاہتے ہو، وہ بلند تر مقام جو تمہارے مقدر میں
ہے اس بلندی اور رفعت تک تم پہنچنا چاہتے ہو تو یاد رکھو اپنے زور سے وہاں نہیں پہنچ سکتے۔نہ اپنی
کوششوں سے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتے ہو۔اس کے لئے ضروری ہے خدا تعالیٰ کی مدد کو
حاصل کرنا۔اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور اس کی مدد تمہارے شامل حال ہو۔اگر اس کی نصرت تمہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی