سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 11
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۰۹
سورة البقرة
تھیں اور تمہاری کچھ اور ہیں۔ان کے روزے کے اوقات کچھ اور تھے تمہارے کچھ اور ہیں۔اس
واسطے یہ الفاظ کر دیئے کہ جو تمہیں کہا گیا اس اس کے مطابق گنتی کا پورا کرنا فرض ہے اور جو ان کو کہا گیا
اس کے مطابق ان کے لئے ضروری تھا کہ وہ گنتی کو پورا کریں۔جو دائم المریض ہوں۔یہ دو جگہ آیا ہے دو آیتوں میں۔مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ پہلى
آیت میں جو مریض کا لفظ ہے اس سے مراد دائم المریض ہے اور اس کی طرف اشارہ کرتا ہے آیت کا
یہ اگلا ٹکڑا کہ جو روزے کی طاقت کھو بیٹھے ہوں کیونکہ اطاق يُطِيقُ باب افعال جو ہے اس کی ایک
خاصیت سلب کی ہے تو جو روزہ رکھنے کی طاقت کھو بیٹھے ہوں یعنی روزہ رکھ ہی نہ سکتے ہوں وہ روزہ نہ
رکھیں اور اگر طاقت رکھتے ہوں تو ہر روزہ کے بدلہ میں بطور فدیہ کے طَعَامُ مِسکین چوبیس گھنٹے کا
کھانا جو ہے وہ فدیہ کے طور پر دیں۔یعنی وہ لوگ جن کی طاقت کمزور ہوگئی ہے، ان کا روزہ نہ رکھنا
کیونکہ ایک اجتہادی امر ہوگا۔یہ فیصلہ تو ہر شخص نے خود کرنا ہے کہ میں اتنا کمزور ہو چکا ہوں۔بیماریوں
کی کثرت کے نتیجہ میں یا عمر کی زیادتی کے نتیجہ میں یا ڈاکٹروں کے مشورہ کے نتیجہ میں کہ اب مجھ میں
روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رہی۔زیادہ لمبا فاقہ نہیں میں کر سکتا۔تو یہ اجتہاد ہوگا اور جب اجتہاد ہوگا تو
اجتہادی غلطی کا بھی امکان ہوگا۔جب اجتہادی غلطی کا امکان ہوگا تو اس نامعلوم یا غیر محسوس گناہ پر
مغفرت کی چادر ڈالنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انتظام کیا ہے کہ طَعَامُ مِسکین بطور فدیہ کے دے دیا
کرو۔کہ اگر تو اجتہادی امر ہے اس میں غلطی نہیں مزید تو اب تمہیں مل جائے گا اور اگر اجتہادی امر جو
ہے اس میں غلطی ہے کچھ تو خدا تعالیٰ اس طرح تمہاری مغفرت کر دے گا۔ایک اور ذریعہ سے تم اس
کے فضل کو حاصل کرنے والے ہو گے۔اور چھٹے یہ کہ اگر سفر پر ہو تو روزہ نہ رکھو۔ساتویں یہ کہ اصل چیز یہ ہے کہ نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی پوری اور سچی اور حقیقی فرمانبرداری
کرتی ہے۔آٹھویں بات یہ بتائی گئی ہے کہ روزوں کا حکم تمہاری بہتری کے لئے ہے اب جو درس دینے والے
ہیں وہ آپ کو بتا ئیں گے کہ بہتری کی کتنی قسمیں ان کو نظر آئیں۔بے شمار قسمیں ہیں بہتری کی۔نویں بات ہمیں یہ بتائی گئی کہ ماہ رمضان کا دوہرا تعلق قرآن کریم سے ہے۔اس لئے کہ قرآن کریم
۲۱۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
میں اس کے احکام ہیں۔ماہ رمضان کی عبادات صوم کی جو عبادات ہیں اس کے احکام جو ہیں وہ
قرآن کریم میں نازل ہوئے اور دوسرے یہ کہ قرآن کریم ماہ رمضان میں نازل ہوا۔حدیث میں آتا
ہے کہ ہر رمضان میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جتنا قرآن نازل ہوتا تھا
فـ
اس کا دور کیا کرتے تھے۔تو ماہ رمضان کا ایک گہرا تعلق اور دو ہرا تعلق قرآن کریم سے ہے۔پھر دسویں یہ بتایا گیا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے انسانوں
کے کسی ایک گروہ کے لئے نہیں۔کسی ایک خطہ ارض کے لئے نہیں اور ہمیں اس طرف توجہ دلائی گئی کہ
ماہ رمضان میں قرآن کریم کے پڑھنے اور اس کے مطالب سیکھنے کی طرف دوسرے دنوں کی نسبت
زیادہ توجہ دیا کرو۔اور جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے اس لئے جو ماننے والے ہیں اس حقیقت
کو کہ قرآن تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے ان کا یہ فرض ہو جاتا ہے کہ اس عالمگیر ہدایت کی طرف
بنی نوع انسان کو ( جو ابھی تک اس سے واقف نہیں ) لانے کے لئے قرآن کریم کے علوم سیکھیں۔گیارھویں ہمیں یہ بات بتائی گئی۔قرآن کریم جس کا ماہ رمضان سے گہرا تعلق ہے ایسے دلائل
اپنے اندر رکھتا ہے جو ہدایت پیدا کرتے ہیں۔یعنی یہ تصور اسلام نے نہیں دیا کہ مسلمان ہوتے ہی یا
اصلاح نفس کے ابتدائی دور میں ہی انسان ہدایت کے عروج کو اس کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔قرآن کریم
نے ہمیں یہ ہدایت دی ہے قرآن کریم نے ہمیں یہ علم عطا کیا ہے۔قرآن کریم نے ہمیں اس بات کے
لئے ابھارا ہے کہ دیکھو وصلِ الہی اصلی اور آخری انتہائی مقصود ہے اور انسان اور خدا کے درمیان
غیر محدود بعد ہے۔وہاں تک پہنچنے کے لئے ایک ہدایت کے بعد دوسری ہدایت کا پانا ضروری ہے۔اس کی رضا کو تم پاؤ گے تمہیں روحانی سرور ملے گا۔تم خدا کے پیارے ہو گے اس حد تک۔لیکن یہ پیار
وہ انتہائی پیار تو نہیں ہوگا۔جو تم حاصل کر سکتے ہو اس لئے قرآن کریم میں شروع میں ہی کہہ دیا گیا تھا
کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہدایت کے بعد دوسری ہدایت۔نئی راہیں ہدایت کی جو اور آگے لے جانے والی
ہیں۔ایک منزل کے بعد اگلی منزل پر پہنچیں گے پھر ہدایت ملے گی۔یہ تو نہیں تمہاری منزل آگے چلو۔پھر اور راہ دکھا دی۔پھر اور آگے لے گئے۔پس اپنے نفس کے لئے اور دوسروں کی ہدایت کے لئے یہ ضروری ہے کہ قرآن کریم کی جو یہ صفت
ہے کہ وہ ہدایت کے بعد ہدایت دیتا چلا جاتا ہے اس کا ہمیں علم ہو اور اس کے لئے ہماری جدو جہد اور
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
جہاد اور مجاہدہ ہو۔۲۱۱
سورة البقرة
اور بارھویں یہ ہے کہ ہدایت کی نئی راہیں کھولنے والے دلائل ہیں۔دوسرے نئی راہوں کی
ضرورت پڑتی ہے نئے زمانوں کے ساتھ۔ہر زمانہ نئے مسائل انسان کے سامنے رکھتا اور نئے
علوم قرآنی کا تقاضا کرتا ہے تو پچھلے دروازے پچھلی راہیں بند ہو جاتی ہیں آگے نہیں چلتیں۔انسان
کے مسائل کو حل کرنے کے لئے انسان کا ساتھ نہیں دے رہی ہوتیں۔نئی راہیں کھلنی چاہیے اس لئے
اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا ہے کہ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ کے ایسے محبوب بندے اُمت محمدیہ میں موجود
رہتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے نئے علوم روحانی سیکھ کر ہدایت کی نئی راہوں کا علم حاصل کر کے زمانہ کے
نئے مسائل کو حل کرنے کا سامان پیدا کرتے ہیں۔اور تیرھویں ہمیں یہ بتایا گیا کہ قرآن کریم ایک ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس کے ساتھ محض دلائل کا یا
تعلیم کا ، ہدایت کا ہی تعلق نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے فرقان بھی اس کو دیا گیا اور اس کے ساتھ
الہی نشان بھی ہیں۔پہلے کہا گیا تھا کہ روزے تم پر فرض کئے گئے جس طرح پہلوں پر فرض کئے گئے۔اب چودھویں بات ہمیں یہ بتائی گئی کہ تمہیں حکم دیا جاتا ہے کہ رمضان کے روزے رکھو امر کے صیغہ
میں۔پہلے فرضیت بتائی تھی، اب حکم کا رنگ ہے۔تمہیں حکم ہے کہ رمضان کے روزے رکھو۔اور پندرھویں یہ کہ اگر عارضی وقتی بیماری ہو۔پہلے جس بیماری کا ذکر تھا وہ دائی تھی جب روزہ رکھنے
کی طاقت ہی جاتی رہتی ہے لیکن اب یہ ذکر ہے کہ عارضی طور پر انسان بیمار ہو جاتا ہے مثلاً بہت ساری
بیماریاں ہیں ایک کو بطور مثال کے لے لیتے ہیں۔رمضان سے دو چار دن پہلے آٹھ دس دن پہلے اگر
کسی نوجوان بالغ کو ٹائیفائیڈ ہو جاتا ہے ڈاکٹر اس کو کہے گا تم روزہ نہیں رکھ سکتے تو اگر وقتی بیماری ہو تو
تعداد جو ہے، جتنے چھٹ گئے مثلاً بیماری جو ہے وسط رمضان میں بھی آسکتی ہے شروع میں بھی آسکتی
ہے پہلے بھی آسکتی ہے۔کچھ روزے بھی چھڑوا سکتی ہے۔سارے روزے بھی چھڑوا سکتی ہے تو جو تعداد
رہ گئی ہے وہ تعداد اور دنوں میں پورا کرو اور تمہیں ثواب رمضان کے روزوں کا ہی ملے گا یہ شان ہے
اسلامی تعلیم کی۔اگر وقتی بیماری ہے اور عذر صحیح ہے اور نیت میں اخلاص ہے تو دوسرے وقت میں
ماہ رمضان سے باہر جو تم فرض روزے پورے کر رہے ہو گے تمہیں تو اب وہی ملے گا جو رمضان کے دوران
روزہ رکھنے والوں کو ثواب ملے گا اور اگر مسافر ہو تب بھی اور دنوں میں تعداد پوری کرنا واجب ہے۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۱۲
سورة البقرة
و
سولہویں بات ہمیں یہ بتائی (اللہ بدعات سے محفوظ رکھے ) کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا
ہے۔ایک یہ بتایا کہ ان آیات میں يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْر اللہ تعالی تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے
بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اللہ آسانی چاہتا ہے اس کی بڑی مہربانی ہے پر ہم تکلیف اٹھا کے اس کو
راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔اسلام کہتا ہے کہ تم اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں
کر سکتے۔کامل فرمانبرداری کے نتیجہ میں اس کی رضا کو حاصل کرو گے تو سولہویں کہا کہ اللہ تعالیٰ
تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے۔اور ستر ہوئیں ہمیں کہا وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْر۔اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو تو جو
شخص اپنے لئے تنگی پیدا کر کے خدا تعالیٰ کی طرف سے جو میسر اور آسانی ( يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ )
کی سہولت دی گئی ہے اس کے خلاف کام کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کام کر رہا ہے کیونکہ
اعلان کیا گیا ہے وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ اللہ تعالیٰ یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو تو خدا تعالیٰ
کچھ چاہتا ہے اور تم اس کے خلاف چاہتے ہو اس کو کیسے خوش کرو گے۔اور اٹھارہویں بات اس میں یہ بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ
یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو۔اس لئے اللہ کہتا ہے دوسرے وقتوں میں تعداد کو پوری کرو۔اگر مریض ہو تب بھی اگر عارضی طور پر مریض ہو تب بھی اور اگر مسافر ہو تب بھی اور یہ حکم اس نے اس
لئے دیا ہے کہ تم تنگی میں نہ پڑو اور تعداد کو بھی پورا کر لو یعنی تنگی میں پڑے بغیر روزوں کی تعداد پوری
کر کے اس کی رضا بھر پور جو لے سکتے ہو تم حاصل کر لو۔اور انیسویں یہ کہ روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جا سکتے ہو۔اور بیسویں یہ کہ تم ایک دوسرے کے لئے لباس ہو۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ ہر دو کے تعلقات ایسے
ہیں اور ہر دو کی ذمہ داریاں ایسی ہیں ( مرد اور عورتیں دونوں سن لیں ) کہ خاوند بیوی کی عزت کا نگہبان
اور بیوی خاوند کی عزت کی نگہبان بن جاتی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو کسی فرانسیسی مترجم نے
فرانسیسی میں قرآن عظیم کا ترجمہ کیا تو اس آیت کا یہ ترجمہ کر دیا کہ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ انْتُمْ لِبَاسٌ
گھن کہ عورتیں تمہاری پتلونیں ہیں اور تم ان کے گھگرے ہو They are your trousers
and you are their shirts تو یہ مطلب نہیں ہے ظاہری لباس مراد نہیں۔لباس ڈھانکتا
تفسیر حضرت خلیفہ لمسح الثالثة
امسح
۲۱۳
سورة البقرة
ہے۔لباس سردی گرمی سے حفاظت کرتا ہے۔لباس زینت بنتا ہے۔لباس کے متعلق خود قرآن کریم
نے دوسری جگہ بہت سے فوائد بتائے ہیں۔یہاں روحانی فوائد مراد ہیں اور صرف اتنا کہا ہے کہ تم ان
کے لئے لباس اور وہ تمہارے لئے لباس۔اکیسویں بات یہ بتائی گئی کہ کھاؤ پیوروزہ کھولنے کے بعد کوئی پابندی نہیں یہاں تک کہ صبح کی سفید
دھاری سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔شروع میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں
بعض ایسے مخلص مسلمان تھے ( پوری طرح احکام ابھی واضح نہیں تھے ) کہ جب روزوں کا حکم ہوا تو
انہوں نے روزے سے روزہ ملانا شروع کر دیا یعنی دو دن کا روزہ اکٹھا رکھ لیا اور بہت زیادہ تنگی میں
اپنے آپ کو ڈالا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے منع کیا۔اب یہ حکم ہے کہ روزہ کھولنے کے
بعد سحر تک جوسحری بند ہونے کا وقت ہے جس کو قرآن کریم کی اصطلاح میں روشنی کی سفید دھاری سیاہ
دھاری سے الگ نظر آنے لگ جاتی ہے کہتے ہیں اس وقت تک کھاؤ پیوا اپنی ضرورت کے مطابق۔یہ نہیں کہ اسراف کرو۔اپنی ضرورت کے مطابق ہر شخص کھائے اور پئے۔کسی کی دو چھٹانک کی
ضرورت ہے ممکن ہے کسی کی ایک سیر کی ہو جائے لیکن بہر حال کہا ہے کہ اپنی ضرورت کے مطابق
کھاؤ اور پیو صبح تک۔اور بائیسویں یہ بتایا کہ اس کے بعد جس وقت سفید دھاری سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے
اس کے بعد رات تک غروب آفتاب تک روزوں کی تکمیل کرو۔ادھورے روزے نہیں جس طرح
چڑی روزہ بچے رکھا کرتے ہیں یعنی دن میں چار پانچ روزے بالغ مسلمانوں کے لئے وہ روزے
"
نہیں ہیں۔تنمیسویں یہ ہے کہ اعتکاف کی حالت میں رات کو بھی بیویوں کے پاس نہ جاؤ اور یہ تفصیل بیان
کرنے کے بعد پھر اللہ تعالیٰ نے بنیادی باتیں بیان کرنی شروع کیں۔اور چوبیسویں یہ بتایا کہ یہ جو میں نے حکم نازل کئے ہیں ان کو ایسا سمجھو کہ یہ اللہ تعالی کی طرف سے
قائم کردہ حدود ہیں۔ان کے قریب بھی مت جاؤ۔بعض لوگ دیر بعد سحری شروع کرتے ہیں اور دیر
تک کھاتے رہتے ہیں اور حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں۔یہ تو صحیح ہے کہ ایک مؤذن مدینہ میں کوئی آدھ
منٹ یا ایک منٹ پہلے صبح کی اذان دے دیتے تھے تو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ
۲۱۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
زیادہ محتاط ہیں وہ جو آخری ایک منٹ ہے وہ تو تمہارا ہے کھانے کا۔اس میں بے شک کھالیا کرو لیکن
اصل یہ ہے کہ سفید دھاری روشنی کی ، کالی دھاری سے الگ نظر آنے لگ جائے۔اس کے بعد کچھ نہیں
کھانا۔یہ حد ہے اس کے قریب بھی مت جاؤ اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ جو اس تفصیل کے ساتھ اپنے احکام
بیان کرتا ہے۔اس طرح لوگوں کے لئے احکام بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ لوگ
ہلاکتوں سے بچ جائیں تو یہ باتیں تفصیل سے
تمہیں بتادیں۔روزہ کی مصلحتیں بتا دیں۔روزے کے آداب بتا دیئے۔روزہ کے آداب میں سے سب سے بڑا ادب قرآن کریم کی کثرت
سے تلاوت۔کثرت سے دعائیں کرنا ہے اور بیچ میں سے ایک آیت میں چھوڑ گیا تھا کیونکہ میں اس
کے اوپر ذرا لمبا کہنا چاہتا تھا میرا خیال تھا کہ اگر وقت ہوا تو بتا دوں گا۔وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِ فَانِ قریب اس کا روزوں کے ساتھ اور ماہ رمضان کے ساتھ اور
کثرت عبادت کے ساتھ اور کثرت قراءت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے
(خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۸۱ تا ۲۹۱)
اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم پر روزوں کا رکھنا فرض کیا گیا ہے۔جس طرح ان لوگوں پر (ان کی
شریعتوں کے مطابق ) فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے تھے تا کہ تم روحانی اخلاقی کمزوریوں سے بچو۔سو
تم روزے رکھو چند گنتی کے دن (رمضان کا مہینہ ) اور تم میں سے جو شخص مریض ہو یا مسافر تو اور دنوں
میں تعداد پوری کرنی ہوگی اور ان لوگوں پر جو اس روزہ کی طاقت نہ رکھتے ہوں بطور فدیہ ایک مسکین کا
کھانا واجب ہے یعنی جتنے روزے پھٹے ہیں اس کے مطابق بشرط استطاعت۔رمضان کا مہینہ وہ ہے
جس میں قرآن کریم اترا یا جس کے بارہ میں قرآن کریم نے ہدایت فرمائی۔یہ بھی درست ہے کہ
رمضان میں پورے کا پورا قریباً قرآن اترا کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر رمضان میں اس وقت تک
جس قدر قرآن کریم نازل ہو چکا ہوتا حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا
دور کرتے تھے۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اترا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے جو
کھلے دلائل، جو ہدایت کا رنگ رکھتے ہیں اپنے اندر رکھتا ہے اور فرقان ہے، مابہ الامتیاز پیدا کرتا ہے
مسلم اور غیر مسلم کے درمیان۔اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے اسے چاہیے کہ وہ روزے
رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اس پر اور دنوں میں تعداد پوری کرنی واجب ہوگی۔اللہ
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۱۵
سورة البقرة
تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم تعداد کو پورا کر لو اور
اس بات پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی ہے اور تا کہ تم اس کے شکر گزار بندے بنو۔اور
جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو میں ان کے پاس ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا
مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سوچاہیے کہ وہ بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر
ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔یہ تو درست ہے کہ حکومت وقت نے اپنے ایک فیصلہ کے ذریعے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم اور دائرہ اسلام
سے خارج کر دیا ہے۔اس لئے جو ان کے فیصلے ان کے معین کردہ دائرہ اسلام کے اندر نفوذ اسلام کے
لئے ہوں ان کا اطلاق جماعتِ احمدیہ پر نہیں ہوتا ، نہ ہو سکتا ہے۔اپنی جگہ یہ درست لیکن جو ہدایت
اس نے قرآن عظیم کے ذریعے دی ہے ہماری اپنی ہی بھلائی کے لئے اور ترقیات کے لئے اس کی
پابندی کرنا ہم میں سے ہر ایک پر ایک بنیادی فرض ہے ان ہدایات کے مطابق جو اللہ تعالی نے
قرآن کریم میں دی ہیں۔قرآن کریم نے شہر رمضان کی جو خصوصیات اور ذمہ داریاں ہیں وہ بیان کر
دی ہیں ، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر عمل کر کے وضاحت کے ساتھ ہمارے سامنے عملی
تفسیر ان آیات کی رکھ دی ہے۔میں نے جو طریق اس وقت منتخب کیا ہے وہ یہ نہیں کہ میں ان آیات کی تفسیر کروں بلکہ اس میں سے
میں نے بارہ پوائنٹس (Points) اٹھائے ہیں اور وہ یہ ہیں۔نمبر ایک یہ کہ روزہ رکھنا ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے، ہر اس احمدی کے لئے ضروری ہے جس
کے لئے اللہ تعالیٰ نے روزہ رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔بعض آسانیاں پیدا کیں اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر
بعد میں آئے گا لیکن کسی احمدی کی خو” بہانہ جو نہیں ہونی چاہیے کہ بہانہ ڈھونڈ کے روزوں سے
بچنے کی راہ کو اختیار کرے۔روزہ فرض ہے روزہ رکھنا ہر اس احمدی پر جس کو رکھنا چاہیے فرض ہے اور
ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو اس کی سزا مقرر کی نہ رکھنے کی ، اس کے حکم توڑنے کی ، وہ کوئی دنیوی
سزا نہیں ہے اور یہ یا درکھیں کہ دنیا کی کوئی سزا اللہ تعالیٰ کی سزا کا کفارہ نہیں بن سکتی کہ آپ سمجھیں کہ
دنیا میں چونکہ انسان کی بنائی ہوئی سزا مل گئی اس لئے کفارہ ہو جائے گی۔قرآن کریم میں بعض ایسی
سزاؤں کا ذکر ہے جو کفارہ بن جاتی ہیں۔تفصیل میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔ابھی یہ مضمون چلے گا
وو
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۱۶
سورة البقرة
انشاء اللہ تعالیٰ پھر موقع ہوا تو اس کو بھی بتا دوں گا۔بہر حال خدا تعالیٰ کا یہ حکم توڑنا کہ خدا کہے کہ اے فرد
واحد، ( ہر فرد کو مخاطب کیا ہے قرآن کریم نے ) اے احمدی! تجھ پر روزہ فرض ہے کیونکہ فرض کی جو
شرائط ہیں وہ تیرے وجود میں، تیری ذات میں تیری زندگی میں پوری ہوتی ہیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ
کے اس حکم کو توڑے تو خدا تعالیٰ کی سزا کا عذاب کا وہ مستحق ٹھہرے گا اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور دنیوی
کوئی سزا بطور کفارہ کے اس کے لئے نہیں بن سکتی کہ انسان کی سزا خدا تعالیٰ کی سزا سے اسے بچالے۔قرآن کریم، قرآن حکیم ہے دلیل دیتا اور ہمیں سمجھاتا ہے کہ جو میرا حکم ہے اس پر کیوں عمل کرو۔تو
یہاں دو چیزوں کی طرف اشارہ کیا گیا۔ایک یہ کہ اخلاقی بیماریاں ہیں بہت سی ، روزہ ان سے بچاتا
ہے کیونکہ پاکیزگی پیدا کرتا اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں کھولتا ہے اور جن پر اللہ تعالیٰ کے قرب کی
راہیں کھولی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کر دیتا ہے کہ ان راہوں پر چل کر اخلاقی اور روحانی
بیماریاں پیدا نہیں ہوسکتیں اور نہ ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ایسے لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو
نیک نیتی کے ساتھ اور پورے اخلاص کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ اور انتہائی عاجزانہ جھک کے
اس کے حضور روزہ بھی رکھتے ہیں اور قبولیت روزہ کے لئے اس کے حضور دعا ئیں بھی کرتے ہیں۔تیسری بات جو ان آیات سے ہمیں پتا لگتی ہے، ظاہر ہے کہ جو بیمار ہو روزہ نہ رکھے۔اور چوتھی
بات یہ کہ جو سفر پر ہو وہ روزہ نہ رکھے۔سفر پر ہونے کے متعلق نہ یہ بتایا ہے قرآن کریم نے کہ دس دن
کے سفر پر ہو یا دس مہینے کے سفر پر ہو یا تین دن کے سفر پر ہو، نہ یہ بتایا ہے کہ دس میل کے سفر پر ہو یا
پچاس میل کے سفر پر ہو یا پانچ ہزار میل کے سفر پر ہو۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے
اس لئے فرمایا ہے کہ جو عرف عام میں سفر کہلاتا ہے وہ سفر ہوگا۔آپ نے فرمایا ہم سیر کے لئے نکلتے
ہیں، کئی میل سیر کے لئے چلے جاتے ہیں کسی کے دماغ میں یہ بات نہیں آتی کہ ہم سفر پر ہیں اور ہم سفر
کی نیت سے نکلتے ہیں اور ابھی دو میل نہیں گئے ہوتے تو ہمارا دماغ جان رہا ہوتا ہے کہ ہم سفر پہ نکلے
ہوئے ہیں۔جو بیمار یا جو سفر پہ ہو، اس کے لئے جو سہولت دی گئی یہ اختیاری نہیں جس طرح یہ حکم ہے کہ
جب روزہ رکھنا تم پر واجب ہو جائے شرائط کے لحاظ سے، روزہ رکھو۔اسی طرح یہ حکم ہے کہ جب تم
بیمار ہو یا سفر پہ ہو تو روزہ نہ رکھو۔اصل چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔اصل چیز یہ ہے کہ جو حضرت اسمعیل علیہ السلام نے
۲۱۷
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا تھا جب انہوں نے کہا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کر رہا
ہوں خدا تعالیٰ کی راہ میں تو انہوں نے بڑا ہی لطیف جواب دیا۔انہوں نے یہ نہیں کہا پھر ذبح کر دو۔انہوں نے یہ کہ تابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ ( الصفت : ۱۰۳) جو حکم ہے اس پر عمل کرو۔تو اصل روح یہ ہے
کہ جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے اس کی اطاعت میں برکت اور ثواب اور خدا کی رضا کا راز ہے۔اپنے زور
بازو سے تم خدا تعالیٰ کے پیار کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکتے۔کوشش کرنے والے تو بعض لوگ ایسے ہیں جو
غلط راہ پر چل کے ساری عمر اس طرح ہاتھ اونچار کھتے ہیں اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے یہاں تک کہ
دورانِ خون ختم ہو کے سارا باز وخشک ہو جاتا ہے۔ناسمجھ دماغ کہے گا کہ اس نے خدا کے لئے بڑی
قربانی دی لیکن جو صاحب فراست اور جس کو تفقه في الدِّینِ حاصل ہے وہ کہے گا کہ اس نے
اطاعت باری تعالی سے گریز کیا اور خدا تعالیٰ کو ناراض کیا تو اس نکتے کو سمجھو۔صرف جماعت احمدیہ کو
کہ ان
کو سمجھانا میرا فرض ہے۔یہ کہہ رہا ہوں کہ کوئی بدعت بیچ میں نہ آئے۔خدا نے جو کہا ہے وہ کرو۔جو خدا نے کہا ہے وہ کرو گے تمہیں خدا کا پیا مل جائے گا۔اگر اپنی طرف سے بیچ میں بدعات کو شامل
کرو گے خدا تعالیٰ کو ناراض کر دو گے۔پانچویں بات ہمیں یہ پتا لگی کہ ایسے لوگ جو عارضی طور پر بیمار اور روزہ چھوڑ رہے ہیں۔مثلاً تین
دن ۱۰۶ بخار ہو گیا ملیر یا ہمارے ملک میں بڑا ہے دودن ، تین دن اس کی کمزوری رہی پانچ چھ دن میں
وہ روزہ نہیں رکھ سکا، پھر رمضان میں ( رمضان تو انتیس ، تیس دن کا ہے ) اس نے روزے رکھنے شروع
کر دیئے لیکن پانچ چھ روزے جو چھٹ گئے اس کے تو حکم یہ ہے کہ بعد میں رکھے، اگلے رمضان سے
پہلے ان روزوں کو پورا کرے اور مسافر ساری عمر کے لئے تو مسافر نہیں ہوتا۔کوئی پانچ دن کے لئے
باہر جائے گا اس کے پانچ روزے چھوٹیں گے اگر رمضان میں گیا، کوئی ممکن ہے کہ سارا رمضان بھی
سفر میں گزارے حکم ہے کہ چھٹے ہوئے روزے انتیس دن کا اگر رمضان تھا تو انتیس روزے اگلے
رمضان سے پہلے رکھے۔اگر وہ تیس دن کا رمضان ہے تو اگلے رمضان سے پہلے وہ تمیں روزے اپنے
پورے کرے۔یہ حکم ہے ان آیات میں۔کچھ لوگ ایسے ہیں جو، جو بیمار ہے، جو سفر پہ ہے قسم کی
کیٹیگری (Categary) میں نہیں آتے۔یہ وہ لوگ ہیں جو آگے دو قسمیں ہیں ان کی ، جو ہمیشہ کے
لئے اپنی عمر میں روزہ رکھنے کی طاقت کو کھو بیٹھے ہیں۔ایک پچھتر اسی سال کا بوڑھا ہے، وہ بالکل ہی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۱۸
سورة البقرة
کمزور ہو گیا ہے، چلنے پھرنے کی بھی طاقت نہیں، لوگوں کے سہارے سے اٹھ رہا ہے اور اس حالت
میں رمضان آیا پھر خدا تعالیٰ نے اس کو دس سال اور زندگی دی تو دس رمضان کے روزے اس نے
گزارے ہیں۔اس کے لئے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ رمضان کے روزے جو چھوٹ گئے ہیں وہ
بعد میں رکھ لے۔ایک یہ گروہ ہے۔یا مثلاً ٹی بی کا بیمار ہو گیا نو جوان اور بیمار ہی رہا اس کو آٹھ ، دس،
پندرہ بیس سال خدا نے زندگی دی اور ڈاکٹر اس کو دن میں پانچ دفعہ انجیکشن (Injection) لگاتے
ہیں یا دوائی دیتے ہیں یا کینسر کا بیمار ہے وہ کہتے ہیں اتنے اتنے وقفے کے بعد ایک دن میں چار
خوراکیں دوائی کی کھاؤ، روزہ رکھنے کا سوال ہی نہیں اس کے لئے اور چند سالوں کے بعد اس کی وفات
ہو جاتی ہے۔یہ دوسری قسم ہے اور یا ایسا عذر ہے جو سال بھر اس کو روزہ نہیں رکھنے دے گا چونکہ اگلے
سال سے پہلے پورے کرنے تھے نا اس واسطے اس کے روزے نہیں رکھے یعنی اس ماہ رمضان کے
روزے اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دئیے۔مثلاً ایک حاملہ ہے، حاملہ کے لئے روزے رکھنے کی
اجازت نہیں ہے۔ایک حاملہ ہے جس نے بچہ جننے کے بعد دودھ بھی پلانا ہے اپنے بچے کو دودھ
پلانے والی ماں نے روزہ نہیں رکھنا۔تو سال گذر گیا ممکن ہے اس سے بھی زیادہ زمانہ گذر جائے لیکن
ایک سال تو یقیناً گذر گیا نا۔رمضان میں وہ حاملہ ہے، چھ مہینے کے بعد اس نے بچہ جنا، دودھ پلانا
شروع کر دیا وہ اگلے رمضان تک کے جو گیارہ مہینے ہیں ان میں وہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں ہوئی، یہ
اجازت اس کو ملی ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ بھی اس کے روزے نہیں رکھیں گی اور نہ
روزے پورے کریں گی بعد میں۔اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے شریعت کی بنا آسانی پر، ٹیسر پر رکھی ہے
عسر پہ نہیں رکھی اور ہمیں دعا بھی سکھائی وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِه (البقرة: ۲۸۷) اس کے یہ معنی
نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے لئے یہ ممکن تھا کہ وہ ہمارے اوپر ایسا بوجھ ڈال دے جس کے اٹھانے کی اس نے
ہمیں قوت ہی نہ عطا کی ہو خدا تعالی تو ایسا کر ہی نہیں سکتا اس کا مطلب ہی یہ ہے کہ ہم تیرے دین کے
احکام کی ایسی انٹر پر ٹیشن (Inter-Pretation) ایسی تفسیر نہ کر لیں کہ اس پر عمل ما لا يطاق بن
جائے ہمارے لئے ہمیں فراست عطا کر کہ تیری مرضی کے مطابق ہم تیرے احکام کو بجالانے والے
ہوں اور مَا لَا طَاقَةَ لَنَا نہ ہو بلکہ بشاشت اور شرح صدر کے ساتھ ہم تیرے احکام کو پورا کرنے
والے ہوں۔
۲۱۹
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ساتویں بات یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ تمہیں سوچنا چاہیے کہ ہم جو تمہارے پیدا کرنے والے ہیں
جو تمہیں قو تیں اور استعدادیں عطا کرنے والے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ تم میں کس قسم کی صلاحیت پائی
جاتی ہے ہم نے اپنے کامل علم کی بنا پر اور حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا کہ تمہاری طرف جو ایک
کامل اور مکمل شریعت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعہ سے بھیجی جائے اس کی
بنیاد آسانی پر رکھی جائے يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وہ تنگی نہیں چاہتا اور حکم ہے
تمہارے لئے کہ جب خدا تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا تو تم بھی اپنے لئے تنگی نہ چاہو۔آٹھویں بات یہ ہے کہ اسلام کی روح بشاشت اور شرح صدر ہے یہ روح نہیں ہے کہ مشقت کرو
مشقت سمجھو کوئی بھی عبادت مشقت نہیں کیونکہ جو سچا اور حقیقی مسلمان ہے وہ شرح صدر سے احکام
بجالاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ اور جو شخص پوری فرمانبرداری سے کوئی نیک کام
کرے گا یہ اس کے لئے بہتر ہو گا یعنی اصل بنیا د فرمانبرداری ہے۔نویں بات یہ کہ جو شخص رخصت سے فائدہ نہیں اٹھاتا وہ زور بازو سے خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے، یہ
جہالت ہے، یہ بیوقوفی ہے۔کوئی شخص دنیا میں، کوئی وجود دنیا کا اپنے زور سے اپنے رب کو خوش نہیں
کر سکتا۔اس کی اطاعت کر کے، اس کے حضور عاجزانہ جھک کے، اس سے دعائیں کر کے، اس کی
رحمت کو ، اس کے فضل کو ، اس کی برکتوں کو جذب کر کے، اس کو خوش کر سکتا ہے ویسے نہیں کر سکتا۔دسواں یہ کہ رمضان کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے۔یہ ایک بنیادی چیز ہے اور سمجھنے والی اور یا درکھنے
والی، رمضان
کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے اس لئے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کہ یہ وہ
وه
مہینہ ہے جس میں قرآن کریم جیسی ہدایت نازل ہوئی۔ھدی للناس یہ انسانوں کے لئے ہدایت
ہے۔وَبَيِّنةٍ من الهدی اور ایسے دلائل اپنے اندر رکھتی ہے ( انسان
کو سمجھاتی ہے کہ جو تمہارے
سامنے تعلیم رکھی جارہی ہے وہ ان راہوں کی طرف ہدایت دیتی ہے ) جو خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی
طرف لے جانے والی ہیں اور ایسی تعلیم ہے جو فرقان ہے، حق و باطل میں تمیز کرنے والا ہے۔گیارہویں بات اور یہ جو یہاں روزہ رکھنے کا حکم ہے پہلا حکم تھا نماز پڑھنے کا وہ ان آیات
میں نہیں ہے لیکن صوم کی وجہ سے اس کا ذکر ضروری ہے۔نماز جو ہے الصَّلوةُ الدُّعَاءُ نماز پڑھتے
ہی ہم دعا کے لئے ہیں نماز میں دو قسم کی دعائیں ہیں، ایک وہ مسنون دعائیں ہیں یعنی قرآن کریم
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة البقرة
کی آیات اور وہ دعائیں ہیں جو مروی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے اور ایک وہ
دعائیں ہیں اور یہ یا درکھو اس میں بھی بدعت پیدا ہو گئی۔اللہ تعالیٰ نے یہ اجازت دی ہے بلکہ پسند
کیا ہے کہ تم مسنون دعاؤں کے علاوہ اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرو اور اس سے
ما نگو نماز کے اندر۔سید نا حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے ہیں کہ نماز جو ہے صلوۃ ، یہ تزکیہ نفس کرتی ہے اور تزکیہ نفس
( آپ فرماتے ہیں ) یہ ہے کہ نفس اتارہ کی شہوات سے بعد حاصل ہوتا ہے یعنی اہوائے نفس جو ہیں
نفسانی خواہشات جو ہیں ان سے انسان بچتا ہے۔إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت:۴۶) اور جو روزہ ہے یہ محلی قلب کرتا
ہے اور اس کے معنی یہ ہیں ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کئے ) کہ کشف کا دروازہ کھلتا
ہے اور دیدار الہی کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔تو کتنی عظمت ہے ماہ رمضان میں کہ اگر نیک نیتی سے
مقبول روزے رکھ لو گے تو دیدار الہی کے سامان پیدا کئے جائیں گے اور قرب کی راہیں جو ہیں وہ
کشادہ کی جائیں گی تمہارے لئے۔بارہویں بات اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ قرآن کریم کی کثرت سے
تلاوت اس مہینے میں کی جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی سنت تھی اور جیسا کہ میں نے بتایا
حضرت جبرائیل علیہ السلام ماہ رمضان میں دور کیا کرتے تھے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ سیدنا حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے صرف
66
یہی کتاب پڑھنے کے قابل ہے
اس واسطے میں کہتا ہوں جماعت کو کہ آپ کثرت سے قرآن کریم پڑھیں خصوصا رمضان کے مہینے
میں بہت زیادہ زور تلاوت قرآن کریم کے اوپر ڈالیں۔ایک محدث یا فقیہ تھے ( مجھے یاد نہیں رہا امام
بخاری تھے یا دوسرے ) ان کے متعلق آتا ہے کہ رمضان کا جب مہینہ شروع ہوتا تھا تو ساری کتابیں
بند کر کے رکھ دیتے تھے اور صرف قرآن کو پکڑ لیتے تھے ، سارے رمضان میں سوائے قرآن کریم کے
اور کچھ نہیں پڑھتے تھے آپ فرماتے ہیں۔اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہیں سکتی“ آپ فرماتے