سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 17
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۱
سورة البقرة
فرمایا کہ تو بہ کا جو اشارہ ہے اس میں، یہ ہمیں بتاتا ہے کہ انسان ایک وقت تک اللہ کے علاوہ ، رب حقیقی
کے علاوہ بعض دیگر ارباب بھی اپنے سامنے رکھتا ہے۔اس نے حقیقی رب ، رب کریم کو چھوڑ کے یا اس
کے ساتھ ہی دوسرے خدا، ارباب بنالئے ہیں۔تو یہاں جو اشارہ ہے تو بہ کا اس کے یہ معنے ہیں کہ جو
ہم نے بہت سے ارباب اس سے پہلے بنائے ہوئے تھے اب ہم ان کو چھوڑتے ہیں اور ان سے تعلق
جو تھا ہمارا اس سے تو بہ کرتے ہیں اور اے رب حقیقی ! ربنا ! ہم تیری طرف آتے ہیں اس تو بہ کے
بعد۔اور جب یہ حقیقی معنے میں استعمال ہو دعا میں تو اس میں درد بھی ہے اس احساس کی وجہ سے کہ
غیراللہ کو رب بنائے رکھا اور سوز و گداز بھی ہے اس غم کی وجہ سے کہ جورب حقیقی تھا اس سے پورا اور
کامل اور حقیقی اور ذاتی تعلق ہم نے قائم نہیں کیا اور اس ہستی کو جو رب ہے اور بتدریج کمال کو پہنچانے
والی اور پرورش کرنے والی ہے اس سے ہم دور رہے اور اس حقیقت کو نہیں پہچانا کہ انسان کی زندگی کا
ایک مقصد تھا اور یہی دنیا سب کچھ نہیں تھی۔مرنے کے بعد زندہ رہنا تھا انسان کی روح نے اور
خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو بتدریج ارتقائی ادوار میں سے گزرنے کے بعد پہلے سے زیادہ حسن میں، پہلے
سے زیادہ لذت والی خاصیت رکھنے میں ہمیں وہ نعما ملتی تھیں اور ان کو ہم بھول گئے اور اسی کو سب کچھ
سمجھ لیا تو اس درد اور سوز وگداز کے ساتھ انسان کہتا ہے رہنا اے ہمارے حقیقی رب ! اے رب کریم !!
ہم بھٹکے ہوئے تھے، ہمیں تو نے روشنی دکھائی اور اب ہم تیری طرف لوٹتے ہیں۔اس معنی میں اس ندا
اور التجا میں تو بہ کا ایک پہلو بھی ہے لیکن جو ربنا کہنے والے اس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کا ذکر پہلی
آیت میں ہے انہیں تو غیر اللہ سے انہوں نے جوار باب بنالئے اللہ کے علاوہ ان سے ) انہیں چھٹکارا
نہیں ملا، وہ اللہ پر بھی ایمان لاتے ہیں بظاہر ، اپنے حیلوں پر اور دغابازیوں پر بھی بھروسہ رکھتے ہیں
جھوٹ اور افتراء پر ان کا تو کل ہے۔اپنے علم اور قوت پر ان کو گھمنڈ ہے، اپنے حسن یا مال یا دولت پر
ان کو فخر ہے، چوری اور راہنر نی اور فریب کو انہوں نے اپنا رب بنایا ہوا ہے اور ساتھ ہی رب حقیقی کو بھی
پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس دنیا کا مال ہمیں دے، مال حلال ہو یا حرام ہو ہمیں دنیا کا مال چاہیے،
اس دنیا کا اقتدار دے خواہ وہ تیرے بندوں کی خدمت کرنے والا ہو یا نہ ہو، جو خیلے اور دغا بازیاں ہم
کریں، جو جھوٹ اور افتر اہم باندھیں ، جو علم ہم نے حاصل کیا ہو، جو قوت تو نے ہمیں عطا کی ہے اس کو
صحیح استعمال کریں یا غلط ہماری منشاء کے مطابق ان کا نتیجہ نکال اور اس دنیا میں ہمیں کامیاب کر،
۲۸۲
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
ہمارے ذاتی حسن ، جسمانی حسن کے لوگ عاشق بنیں اور حقیقی حسن جو اخلاق کا حسن ، روح کا حسن
ہے وہ ہم میں پیدا ہو یا نہ ہو وغیرہ وغیرہ، سینکڑوں بت ہیں جو بنائے ہوئے ہیں۔رب کے علاوہ
سینکڑوں رب ہیں جن کی پرستش کرتے ہیں اور جو رب حقیقی ہے اس کی دھندلی سی تصویر کو جس کی
حقیقت اور معرفت ابھی انہوں نے حاصل نہیں کی اس کو بھی اپنے سامنے رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں
اور دعا یہی ہوتی ہے کہ یہی دنیا ہے سب کچھ اس دنیا میں صحیح یا غلط طور پر ہمارے رفعتوں کے سامان
دنیوی لحاظ سے کر دے اور ہمیں اونچا کر دے، ہماری قوت کو زیادہ کر دے خواہ وہ ظالمانہ ہی کیوں نہ
ہو۔ہمارے فریب کو اور ہماری چوری کو ننگا نہ ہونے دے اور جو ہم فائدہ حاصل کریں چوری کے
ذریعہ سے وہ مال ہمارے پاس ہی رہے اصل مالک کے پاس واپس نہ جانے پائے۔یہ دعا ہے ان کی جب وہ کہتے ہیں کہ اس دنیا کی چیز ہمیں دے دے اس حال میں کہ آخرت کا، خدا
کے پیار کا ، خدا کی نعمتوں کا ان کے دماغ میں صحیح تصور قائم نہیں ہوتا۔وہ جو ربنا کہا گیا ہے۔پہلی آیت میں جس کا تعلق مانگنے والوں کا تعلق ، وہ ندا کرنے والوں کا تعلق صرف اس دنیا اور اس
دنیا کی زندگی کے ساتھ ہے لیکن یہ جو دوسرا گروہ ہے وہ تو رب حقیقی کو ماننے والا ہے اور غیر اللہ سے
کامل طور پر قطع تعلق کرنے کے بعد جو حقیقی مولا اور رب ہے اس کی طرف وہ رجوع کرنے والا
ہے اور اسی کے سامنے سر نیاز کو جھکانے والا ہے اور اس کے علاوہ ہر شے کو مرے ہوئے کیڑے جتنی
بھی وقعت نہیں دیتا۔تو جو رہنا یہاں دو آیتوں میں ہے ان کے معانی میں فرق ہے ایک معنی وہ ہیں جو ایک دنیا دار،
دماغ کے ذہن میں ہیں اور جو حقیقی معنے نہیں، جس میں خدا کی خوشنودی کے حصول کے لئے ربنا کی ندا
نہیں کی جاتی۔اور ایک دوسرے معنی ہیں جو ایک عارف کی ندا ہے، جو خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت
رکھنے والے کی دعا ہے جو خدا کے علاوہ ہر شے سے بیزار ہونے والے کی دعا ہے جو ہر چیز اپنے ربّ
سے پانے کی امید رکھنے والے کی دعا ہے اور وہ دعا یہ نہیں کہ صرف یہ دنیا مجھے چاہیے۔دعا یہ ہے کہ
اے خدا! اس دنیا کی وہ چیز مجھے نہ دے جو آخرت کی نعماء سے مجھے محروم کرنے والی ہو۔صرف وہ نعماء
اس دنیا کی مجھے دے جو بتدریج تیری ربوبیت کے سایہ میں تیری بہتر سے بہتر نعماء تک لے جانے
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۳
سورة البقرة
والی اور تیرے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے میں میری ممد اور معاون ہونے والی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔انسان اپنے نفس کی خوشحالی کے واسطے دو چیزوں کا محتاج ہے دنیا کی مختصر زندگی اور اس میں آنے
والے مصائب، شدائد، ابتلا وغیرہ جو ہیں ان سے وہ امن میں رہے۔( یہ بیان میں اپنے الفاظ میں
کر رہا ہوں ) اور دوسرے یہ کہ فسق و فجور اور روحانی بیماریاں جو انسان
کو اللہ تعالیٰ سے دور لے جاتی
ہیں، دنیوی نعمتوں کا غلط استعمال، دنیوی نعمتوں کا مہلک استعمال جن کے نتیجہ میں جسمانی بیماریاں
بھی پیدا ہوتی ہیں جن کے نتیجہ میں ذہنی تنزل بھی پیدا ہوتا ہے، جن کے نتیجہ میں اخلاق بھی جل کے
راکھ بن جاتے ہیں، جن کے نتیجہ میں وہ روحانی طاقتیں جو اس لئے انسان کو دی گئی تھیں کہ اللہ تعالیٰ
زمین سے اٹھا کر اسے آسمانوں پر لے جائے وہ ضائع ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ تو بعض لوگ جو ایک
حد تک رفعتیں حاصل کرتے ہیں وہاں سے گرتے ہیں زمین پر اور ریزہ ریزہ کر دیئے جاتے ہیں
اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے تو فسق و فجور اور روحانی بیماریاں جو اسے خدا سے دور لے جانے والی ہیں وہ
اس سے نجات یا دے۔دو چیزوں کی اپنی خوشحالی کے لئے انسانی نفس کو ضرورت ہے۔مصائب اور شدائد اور ابتلا ان سے
امن میں رہے اور فسق و فجور اور روحانی بیماریوں سے نجات اسے حاصل ہو۔پس دوسری آیت میں اتنا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً جو کہا گیا ہے دنیا کا حسنہ یعنی دنیا سے تعلق رکھنے والی
خدا کی نگاہ میں جو اچھی چیز انسان کو ملتی ہے وہ یہ ہے کہ کیا جسمانی اور کیا روحانی، انسان ہر ایک بلا اور
گندی زیست اور ذلت سے محفوظ رہے یعنی خدا ہر ایک پہلو سے، دنیا کا ہو یا آخرت کا، اسے ہر بلا
سے محفوظ رکھے اور جس رنگ میں خداد یکھنا چاہتا ہے انسان کو اور اس کے اعمال کو اس رنگ میں اسے
اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق عطا ہو۔یہ ہے فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے معنی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئے ہیں اور وفی
الْآخِرَةِ حَسَنَةً کے معنے آپ نے یہ کئے کہ دنیوی حسنہ کا اس طور پر استعمال کہ جس کے نتیجہ میں
اُخروی حسنات انسان کو ملیں اور آپ فرماتے ہیں آخرت کا جو پہلو ہے وہ دنیا کی حسنہ کا ثمرہ ہے۔اس
تمثیل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کی حسنات کو ایک درخت کی شکل میں پیش کیا
۲۸۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
اور اُخروی زندگی کی حسنات کو ان درختوں کے پھل کی حیثیت سے پیش کیا تو جو خدا کا مومن بندہ اور
معرفت الہی رکھنے والا ہے وہ دعا کرتا ہے رہنا ! اے ہمارے رب! تو بہ کرتے ہوئے تیری طرف
واپس لوٹتا ہوں، تیرے غیر کو کچھ چیز نہیں سمجھوں گا، کامل بھروسہ تجھ پر رکھوں گا، ساری امیدیں تجھ
سے وابستہ رہیں گی میری ، مجھے جو اس دنیا میں تو نے (جیسا کہ قرآن کریم نے اعلان کیا ) ان گنت
نعماء سے نوازا ہے ان کے استعمال کی صحیح توفیق دے۔جس کے نتیجہ میں میری قوتیں اور استعدادیں
صحیح نشو نما حاصل کر کے ایسے اعمال صالحہ بجالانے والی ہوں جو تجھے پسندیدہ ہوں جن پر تو مجھے انعام
بھی دے، مقبول اعمال صالحہ کی مجھے توفیق دے اور اس کی شکل یہ بن جاتی ہے کہ اگر دنیا کے اعمال اور
دنیا کی جد و جہد اور مجاہدہ حسنہ جسے کہا گیا ہے وہ درخت ہے تو اُخروی حسنہ جو ہے وہ ان درختوں کے
پھل ہیں،اس لئے جب یہ شکل بنی تو ضمناً یہ بات بھی ہمارے سامنے آگئی کہ اسلام جو ہے وہ رہبانیت
ان معنی میں کہ دنیا کی بہت سی جائز چیزوں کو بھی چھوڑ دینا، اس کو جائز نہیں سمجھتا۔اسلام یہ
نہیں کہتا کہ
دنیا کو چھوڑ اور میرے پاس آ۔اسلام یہ کہتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز کا صحیح استعمال کر اور میرے پاس آ۔اگر چھوڑے گا ناشکرا ہوگا اور خدا کے نزدیک ناشکرا اور کافرہم معنے لفظ ہیں اور اگر دنیا کو چھوڑے گا
نہیں میرے بتائے ہوئے طریق پر میری نعمتوں کو استعمال نہیں کرے گا، میری عطا کردہ قوتوں کو
میرے بتائے ہوئے طریق پر خرچ نہیں کرے گا تو جنت سے نکال دوں گا تجھے۔دنیا کو چھوڑنا نہیں،
دنیا میں رہ کر خدا کا بنا ہے، خدا کا ہو کر خدا کے لیے دنیوی زندگی گزارنی ہے، یہ ہے رَبَّنَا آتِنَا فِي
الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً دنیا میں جو حسنہ ملتی ہیں جو چیزیں جو نعما ملتی ہیں وہ سب اُخروی
حسنہ کے حصول کا سامان پیدا کرنے والی ہیں۔موٹی مثال ہے صحت جسمانی صحت کا ہونا خدا تعالیٰ کا
بہت بڑا انعام ہے اور ایک صحت مند بد معاشیوں میں بھی اپنی صحت خراب کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی
ناراضگی کو مول لیتا ہے لیکن خدا کا صحت مند بندہ خدا کے حضورا اپنی صحت کے نتیجہ میں ایثار و اخلاص کے
وہ کارنامے دکھاتا ہے کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے۔مثلاً صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں جو کسرگئی اور قیصر سے جنگیں ہوئیں ان میں ( تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے ) اتنا فرق ہوتا تھا تعداد
میں۔مسلمانوں کی تعداد اس قدر کم اور کسریٰ کی حکومت جو بہت بڑی ایمپائر تھی اس وقت کی دنیا میں
اور قیصر کی حکومت جو بہت بڑی ایمپائ تھی اس وقت کی دنیا میں ان کی فوجیں پانچ گنا سات گنا بعض
۲۸۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
دفعہ آٹھ گنا زیادہ ہوتی تھیں۔اگر پانچ گنا زیادہ بھی ہوں اور ساڑھے سات گھنٹے لڑائی ہو دن میں تو ہر
ڈیڑھ گھنٹے کے بعد نئی تازہ دم فوج مسلمان کے سامنے آجائے گی اور ایک مسلمان ساڑھے سات گھنٹے
لڑتا رہے گا ہر ڈیڑھ گھنٹے کے بعد تازہ دم فوج میں سے کسرئی اور قیصر کی فوجوں کا ہر سپاہی صرف ڈیڑھ
گھنٹہ لڑے گا۔مسلمان سپاہی ساڑھے سات گھنٹے ان کے مقابلہ میں لڑ رہا تھا۔یہ شکل بنی لڑائی میں۔میں نے بڑا سوچا اور بڑا ہی حیران ہوا ہوں کہ کس قدر صحت اور عزم ایک مسلمان کو خدا تعالیٰ نے دیا۔اگر عزم ہوا اور صحت نہ ہو تو کچھ نہیں ہوسکتا۔اگر صحت ہو اور عزم نہ ہو تو کچھ نہیں ہوگا۔میں نے کہا ہے کچھ
ہو نہیں سکتا۔اب میں کہتا ہوں کچھ نہیں ہو گا تو ان کو صحت بھی دی خدا نے۔عزم بھی دیا خدا نے۔تو
صحت جسمانی دنیوی حسنہ ہے اس دنیا سے جسم کا تعلق ہے۔خدا کہتا ہے مجھ سے مانگو صحت اس لئے
نہیں کہ عیاشی میں اسے ضائع کرو گے اس لئے مانگو کہ میری راہ میں اس کو خرچ کرو گے اور میرے
پیار کو حاصل کرو گے۔ہر دنیوی نعمت کی ایسی ہی مثال ہے تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔صحت کے علاوہ عزت ہے، دنیوی مال و دولت ہے۔دنیا کی اولاد ہے خاندان ہیں، عافیت کی فضا
ہے وغیرہ وغیرہ۔ہر چیز جو ہے خدا کہتا ہے مجھ سے مانگو لیکن مجھ سے لے کر میری خوشنودی کے لئے
میری بتائی ہوئی راہ پر اسے خرچ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کی تفسیر یہ کی ہے کہ انسانی تجربہ بتاتا
ہے کہ جہنم اس دنیا کی بھی ہے۔جہنم وہ بھی ہے جو مرنے کے بعد ہے (اللہ محفوظ رکھے )۔خدا تعالیٰ ان
پر اپنے قہر کی بجلی نازل کرنا چاہے گا جہنم میں بھیج دے گا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ انسان کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اس ورلی
زندگی کے ساتھ طرح طرح کے عذاب اور تکلیفیں لگی ہوئی ہیں۔خوف کے حالات پیدا ہو جاتے
ہیں۔خون خرابہ لڑائی ہو جاتی ہے۔یہاں میں بعض دفعہ کھیتوں کے کنارے، زمیندار آدھے مرلے
پر بھی لڑ مرتے ہیں۔فقر وفاقہ کے حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ایک غربت ہے جو ورثہ میں ملتی اور
آگے اگلی نسل کو ورثہ میں چھوڑی جاتی ہے۔ایک غربت ہے جو ایک امیر آدمی دیوالیہ ہو جاتا ہے اور
وہ جو لاکھوں کا مالک ہوتا ہے وہ چند لقموں کے کھانے کی بھی توفیق نہیں رکھتا، مانگنا پڑتا ہے اس کو،۔بیماریاں ہیں، کوشش انسان کرتا ہے ، اس کے مختلف اور سینکڑوں میدان ہیں، ناکامیاں بھی سینکڑوں
۲۸۶
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہیں۔ذلّت واد بار کے اندیشے ہیں۔ہزار قسم کے دوسرے دکھ ہیں۔اولا د بیوی وغیرہ کے متعلق تکلیف
ہے۔بچہ بیمار ہو جائے رات کا چین اٹھ جاتا ہے۔بیوی کے ساتھ ناراضگی پیدا ہو جائے وہ پریشانی
کا باعث بن جاتی ہے۔پھر رشتے داریاں ہیں اور رشتہ داروں کے ساتھ معاملات میں الجھن پیدا
ہو جاتی ہے۔کبھی ورثہ کی کبھی یہ کہ مجھ سے پیار کا اتنا سلوک نہیں کیا جتنا کسی دوسرے رشتہ دار سے
کر دیا وغیرہ وغیرہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں یہ ساری تکالیف اور پریشانیاں جو ہیں یہ دنیا کی
جہنم ہے اور مومن دعا کرتا ہے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کہ اے خدا! اس دنیا کی آگ سے ہمیں
بچا۔ہر قسم کی تکلیف، دکھ درد پریشانی جو ہے اس سے تو ہمیں محفوظ رکھ اور ہماری زندگی کبھی بھی تلخ نہ
ہو اور انسان یہ دعا کرتا ہے کہ اے خدا! تو ہمیں صحت سے رکھ ، ہم سب کو ساری جماعت کو خدا صحت
سے رکھے۔ہر نماز میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ ساری جماعت کو خدا صحت سے رکھے اور
بیماروں کو شفا دے۔ہمیں وعدے دیئے گئے کہ تمہارے مال میں کثرت بخشی جائے گی اولاد میں
کثرت بخشی جائے گی۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۴۱۹ تا ۴۲۶)
اسلامی شریعت ایک کامل شریعت ہے اس میں انسان کے لئے کسی قسم کی تنگی اور حرج نہیں ہے بلکہ
یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ شریعت ہر پہلو سے تمہارے لئے بزرگی اور شرف کے سامان پیدا کرتی ہے۔اسلامی شریعت جہاں روحانی ترقیات پر روشنی ڈالتی ہے اور ان کے حصول کے لئے ہدایت دیتی
اور نصیحت کرتی ہے وہاں
اللہ تعالیٰ کی جو دنیوی نعماء ہیں ان سے بھی انسان کو محروم نہیں کرتی اور اس
کے لئے ہمیں یہ دعا سکھائی۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
دنیا کی حسنات کے لئے کوشش کرنے کا بھی حکم ہے۔ہماری دعا تد بیر اور تد بیر دعا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ تم شریعت کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق حسناتِ دنیا کے حصول کی کوشش کرو لیکن
صرف اپنی کوششوں پر بھروسہ نہ رکھو بلکہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات کی ہدایت دے اور پھر
ایسے طریقوں سے تمہیں وہ دنیوی حسنات عطا کرے جو تم پر خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں کھولنے والی
ہوں اور خدا سے دور لے جانے والی نہ ہوں۔پس تم دعا کرو کہ حقیقی معنے میں جو حسنات ہیں وہ تمہیں ملیں یعنی محض کوشش اور تدبیر ہی نہ کرو بلکہ
۲۸۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
دعا بھی کرو۔چنانچہ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے الفاظ میں خدا نے خود ہی دعا بھی سکھا دی اور
چونکہ دنیا کی اس مختصری زندگی کے بعد ایک نہ ختم ہونے والی اُخروی زندگی ملنی ہے اس لئے ساتھ ہی
وَ في الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ أخر وى حسنات کے ملنے کا بھی ذکر کر دیا اور پھر وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کے الفاظ
میں اُخروی زندگی کی تکالیف سے بچنے کا بھی ذکر ہے۔بہر حال جب ہم دنیوی لحاظ سے سوچتے ہیں تو
اسلامی تعلیم ہمارے لئے دنیوی حسنات اور شرف اور بزرگی کے سامان پیدا کرتی ہے بشرطیکہ انسان کی
تدا بیر دعاؤں کی بنیاد پر استوار ہوں۔دنیوی حسنات میں سے مثلاً تجارت ہے۔اسلام میں تجارت کے جو اصول بتائے گئے ہیں ان پر
عمل پیرا ہو کر تجارتیں کامیابی سے چلتی ہیں۔اگر چہ کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت تو دعا ہے لیکن
اس کے جو دوسرے اصول بتائے ہیں ان کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے۔مثلاً دیانت داری ہے اسلام
نے اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ لین دین میں دیانت داری سے کام لو اور کوئی کھوٹ نہ ہو نہ طبیعت
میں کھوٹ ہو اور نہ مال میں تو اس سے تجارت خوب چمکتی ہے۔چنانچہ دنیا کی تجارت کی تاریخ پر جب
ہم نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں تجارت میں وہی افراد اور قو میں کامیاب نظر آتی ہیں جن کی ساکھ قائم تھی۔وہ
جو کچھ کہتے تھے اس کے مطابق مال سپلائی کرتے تھے لیکن اگر یہ ساکھ نہ ہو تو تجارت چل نہیں سکتی۔مثلاً چند دن ہوئے اخبار میں یہ
خبر آئی تھی کہ فیصل آباد میں حکومت نے مسالے بنانے والی ایک کمپنی پر
چھاپہ مارا تو اخبار کے کہنے کے مطابق انہیں پتا لگا کہ ایک من ہلدی میں صرف تین سیر ہلدی ہے اور
باقی گند ڈالا ہوا ہے۔پس یہ جو تجارتی بددیانتی ہے اور اشیاء خوردنی میں کھوٹ کی ملاوٹ ہے اس سے تجارت چمکتی
نہیں۔اسی لئے جن خطوں میں تجارتی لحاظ سے بددیانت دماغ ہیں ان کی تجارت کا گراف اس طرح
بنتا ہے کہ شروع میں وہ بڑی دیانتداری کے ساتھ اچھی طرح گاہکوں کو دیتے ہیں لیکن جب ان کی
تجارت چمک اٹھتی ہے تو پھر وہ دھوکا دہی کے ذریعہ سے پیسے کمانے لگتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پھر وہ
دیوالیہ ہو جاتے ہیں کیونکہ جب لوگوں کو پتہ لگتا ہے کہ مثلاً ہلدی کے علاوہ اس میں مضر صحت چیزیں بھی
پڑی ہوئی ہیں تو لوگ ایسا مال نہیں خریدیں گے۔آج کی دنیا میں ترقیات کا ایک بہت بڑا حصہ بین الاقوامی تجارت سے وابستہ ہے اور بین الاقوامی
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۸۸
سورة البقرة
تجارت صرف ساکھ پر قائم ہے مثلاً یہاں کا آدمی انگلستان سے مال منگواتا ہے اور انگلستان والا
پاکستان سے مال منگواتا ہے یا اس سے بھی دور دراز کے علاقے ہیں وہاں سے سامان آتا اور جاتا
ہے۔اگر اس میں دیانتداری سے کام نہیں لیا جائے گا تو شاید عارضی طور پر کچھ فائدہ ہو جائے لیکن
انجام کار پریشانیاں اٹھانی پڑیں گی۔انکوائریاں ہوں گی۔مقدمے چلیں گے۔پس مستقل کامیابی اس
قسم کی بددیانت تجارت میں ہمیں نظر نہیں آتی۔تجارت کے لئے فراست کی بھی ضرورت ہے اور یہ تو ہے ہی اللہ کی عطا اور دعا ہی سے مل سکتی ہے یا
دعا سے قائم رہ سکتی ہے۔ایک بزرگ صحابی جو کسی زمانے میں مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں پیٹ پر پتھر
باندھ کر پھرتے تھے مگر بعد میں ان کے اموال میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت ڈال دی اور وہ اسی
کتاب کی وجہ سے تھی جسے خدا تعالیٰ نے نازل کیا اور فرمایا فِیهِ ذکر کر اس میں تمہاری بزرگی اور
شرف کے سامان رکھے گئے ہیں۔پس صحابہ رضوان اللہ علیہم کو جو بزرگی اور عزت حاصل ہوئی تھی وہ
اس کتاب کے ذریعہ لی تھی۔انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر اور خدا سے برکات حاصل کر کے
تجارت میں بھی فراست پائی تھی چنانچہ اس بزرگ صحابی کے متعلق آتا ہے کہ جب مدینہ میں اموال
آئے اور وہاں بڑی دولت جمع ہوگئی اور تجارت کی ایک بہت بڑی منڈی بن گئی تو اس منڈی میں ایک
صبح کو کچھ تجار ایک لاکھ اونٹ لے کر آگئے تو انہوں نے جا کر سودا کیا۔ان کے دوست ایک اور صحابی
نے کہا میں باہر گیا ہوا تھا میں نے ان اونٹوں کو باہر دیکھا تھا لیکن چونکہ اس بات کی اجازت نہیں کہ
منڈی میں آئے بغیر سودے ہوں اس لئے میں نے ان سے کوئی بات نہیں کی لیکن میری نیت یہ تھی کہ
جب یہ اونٹ منڈی میں آجائیں گے تو میں خریدوں گا لیکن تم پہلے پہنچ گئے اس لئے تم نے خرید
لئے۔انہوں نے کہا کہ اب تم لے لو۔کہا کس دام پر۔بولے جس دام میں میں نے لئے ہیں سوائے
اس کے کہ ان کی تکمیلیں مجھے دے دو۔تو اگر ایک نکیل کی قیمت ایک روپیہ ہو تو چند منٹوں میں ان کو ایک
لاکھ روپے کا فائدہ ہو گیا۔اگر نکیل اٹھنی سمجھ لی جائے تب بھی پچاس ہزار روپے کا فائدہ ہو گیا۔پس جو خدا دادفراست ہے اس کا اثر دنیوی مال و دولت کی تجارت میں بھی نظر آتا ہے۔اس کا
فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے ساتھ تعلق ہے۔تاریخ اسلام میں ہمیں اس قسم کی کئی مثالیں ملتی ہیں جن سے
پتہ چلتا ہے کہ اس زمانے میں مسلمانوں کی تجارت بھی خوب چھمکی اور اسی طرح ہر دوسری چیز میں
۲۸۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
بھی جو دنیوی حسنات میں شامل ہے انہوں نے بہت ترقی کی۔مثلاً زراعت ہے اس میں
مسلمانوں نے بہت ترقی کی۔سپین میں مسلمانوں نے بڑی ترقی کی اگر چہ مسلمانوں کو وہ ملک
چھوڑنا پڑا اور اس وقت ان پر بڑا ظلم ہوا لیکن اپنے زمانہ حکومت میں انہوں نے درختوں پر بعض
ایسے پیوند کئے جو حیرت انگیز تھے۔انہوں نے بادام وغیرہ کے درختوں پر گلاب کا کامیاب پیوند کیا چنانچہ جس طرح آڑو اور بادام کے
بڑے بڑے درخت ہوتے ہیں اسی طرح وہاں گلاب کے درخت تھے جن پر گلاب کے پھول لگتے
تھے۔غرض شجر کاری اور پھول اُگانے اور ترکاریاں وغیرہ لگانے کے میدان میں مسلمانوں نے جو
ترقی کی اس کو دیکھ کر اب بھی دنیا حیران رہ جاتی ہے۔یہ بھی ایک حیرت انگیز دنیوی حسنہ ہے جو اسلام
کی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں مسلمانوں کو نصیب ہوئی۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحہ ۲۸۷ تا ۲۹۰)
کوشش کے ساتھ ساتھ اسلام نے دعا کرنے پر بھی زور دیا اور یہ دعا سکھادی ربنا اتنا في
الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ اس دعا میں صرف یہی نہیں کہا کہ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ بلکہ
آخرت کی بھلائی کے ساتھ ساتھ دنیا کی بھلائی چاہنے کی بھی دعا سکھلا دی۔ظاہر ہے دُنیا کی حسنات
ہم نے دنیوی مخلوقات سے حاصل کرنی ہیں۔انہی سے فائدہ اٹھا کر اپنی آخرت سنوارنی ہے۔اس لئے
اسلام نے یہ اعلان کیا کہ مذہب افیون نہیں ہے۔وہ شخص بڑا بیوقوف ہے جو یہ کہتا ہے کہ مذہب اسلام
بھی افیون کا کام دیتا ہے۔اسلام نے تو یہ کہا ہے کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی
ہے اور انسان کی خدمت پر لگا رکھی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق کہ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ
الا مَا سَعى (النجم : ٤٠) کی رو سے انسان کو اتنا فائدہ ملے گا جتنا وہ اسکے لئے کوشش کرے گا۔تب
سَعْيَة سَوْفَ يُرى (النجم : ۳۱) کی رو سے اور عام قانون کے مطابق کوشش نتیجہ خیز ہوگی۔انسان کو
محنت کا پھل مل جائے گا ایک شخص مثلاً ہزار یونٹ کوشش کرتا ہے اس کو ہزار یونٹ کا پھل مل جاتا ہے۔میں عام تقدیر کے مطابق بات کر رہا ہوں جو اس دُنیا میں کارفرما ہے خاص تقدیریں جن کو ہم معجزات
کہتے ہیں اُن کے متعلق میں بات نہیں کر رہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ افیون کھا کر سونہ جانا اور تقدیر کا یہ
مطلب نہ لینا کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر تم نے اپنی جھولیاں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ
مخلوق سے فائدہ اُٹھا کر بھرنی ہیں تو تمہاری جھولیاں تبھی بھریں گی جب تم اس کے لئے محنت، کوشش
۲۹۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اور مجاہدہ کرو گے۔محنت نہیں کرو گے تو تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۹۹)
اللہ تعالی سورہ بقرہ میں فرماتا ہے:۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا
عَذَابَ النّارِ یہاں دعاؤں کی بنیاد رکھی گئی۔یہاں یہ فرمایا گیا کہ دنیوی نعماء کے حصول کے لئے بھی
دعائیں کریں اور اُخروی نعماء کے حصول کے لئے بھی دعائیں کرو اور وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ کا فقرہ
ورلی زندگی اور اُخروی زندگی کو باندھ دیتا ہے کیونکہ اسی زندگی کی بنیاد پر اخروی زندگی کی جنتوں کا
انحصار ہے تو بہت بڑا عالم ہمارے سامنے رکھ دیا گیا۔فی الدُّنْيَا حَسَنَةً دنیا کی ساری نعمتیں جو
خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے پیدا کی ہیں تم ان کے حصول کے لئے دعائیں کرو۔صرف یہ کہہ کر کہ
دعائیں مانگو خاموشی نہیں اختیار کی بلکہ کیا دعائیں مانگو اس کے اوپر بھی بڑی وسیع روشنی ڈالی گئی ہے۔في الدُّنْيَا حَسَنَةً کے دو پہلو ہیں۔ایک ایسی نعمتیں ہیں ہماری اس ؤر لی زندگی سے تعلق رکھنے والی
جن کا تعلق خود ہمارے نفس کے ساتھ ہمارے وجود کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو بے شمار
قوتیں اور استعداد میں عطا کی ہیں ان کے لئے دعائیں مانگو کہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق پروان
چڑھیں اور ان قوتوں کو اس لئے دیا گیا انسان کو کہ جو یہ کہا گیا تھا کہ تمہاری خدمت پر ہر شے کو
مامور کیا گیا ہے وہ ہر شے سے خدمت لینے کے قابل ہو جائے۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّبُوتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) تمہیں ہر طاقت دے دی گئی تا تم ہر شے سے خدمت لے سکو تو دعا
مانگو کہ اس قدر عظیم نعمتیں جو تمہیں ملیں ، آنکھ ہے خدا تمہیں توفیق دے کہ آنکھ سے بہترین اور اعلیٰ ترین
اور پورے کا پورا فائدہ اٹھانے والے بنو تم۔یہ دعا خدا تعالیٰ سے مانگو۔بہت سے آنکھوں والے ہیں
جو آنکھیں رکھتے ہوئے بھی آنکھوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے اور اندھے کے اندھے اس دنیا سے گزر
جاتے ہیں۔قرآن کریم میں بہت جگہ ان کا ذکر آیا ہے۔کان ہیں جن سے ایک تو تمہارا اپنا مشاہدہ
تعلق رکھتا ہے ایک تو تمہارا اپنا حصول علم تعلق رکھتا ہے مثلاً کلاس میں بیٹھا ہوا طالب علم اگر کان کھول
کے نہ رکھے تو فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تو رب زدني علمًا (ظہ : ۱۱۵) کی دعا میں یہ ساری چیز میں آگئیں۔تو
یہ جتنی نعمتیں ہیں ان سب کے حصول کے لئے دعا کرو۔انسان یہ دعا کرے اپنے رب سے کہ اے
خدا! جو تو نے مجھے قو تیں اور استعدادیں دی ہیں اپنے فضل سے مجھے یہ توفیق عطا کر کہ میں اپنی ہر قوت
اور استعداد کی نشو نما کروں اور اسے کمال تک پہنچاؤں اور ان سے بہترین فائدہ تیری رضا کے حصول
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۹۱
سورة البقرة
کے لئے میں حاصل کروں اور اپنے نفس کی اس کامل اور صحیح نشوونما کے بعد جب خدا تعالیٰ کا فضل
شامل حال ہو جائے انسان کے تو جو دنیا کی نعمتیں ہیں ان کو حاصل بھی کروں اس رنگ میں جو تجھے
پسند ہو اور استعمال بھی کروں اس طریق پر جو تیری رضا کے حصول میں مرد اور معاون ہو۔بہت سارے
لوگ ہیں جو غلط طریق سے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کر کے گناہگار بن جاتے ہیں اور بہت سے
لوگ ہیں جو صحیح طریق پر تو خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرتے ہیں لیکن غلط استعمال کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ کو ناراض کر دیتے ہیں۔تو ایک نہ ختم ہونے والا سمندر ہے دعاؤں کا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے
اس فقرے کے اندر جو خدا تعالیٰ نے بیان کر دیا۔۔وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہیں جو میں نے نعماء عطا کیں جو رحمت اور
فضل موسلا دھار بارش کی طرح تم پر نازل ہوئے وہ تمہاری دُنیوی اور ور لی زندگی کے ساتھ ہی تو
تعلق نہیں رکھتے اُخروی زندگی کے ساتھ بھی ان کا تعلق ہے بلکہ اُخروی زندگی کے ساتھ ہی ان کا
صحیح تعلق ہے اور یہ ساری چیزیں اسی لئے تمہیں دی گئی ہیں کہ تم اپنی آخرت کو سنوارو۔اس واسطے
دعا کرو کہ اے خدا! ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا اور یہ دنیا کی نعمتیں ہمیں اخروی زندگی کی جنتوں کی
راہوں پر چلا کر ان جنتوں تک پہنچانے والی ہوں تجھے ناراض کر کے ہمیں جہنم کی طرف لے جانے والی
نہ ہوں۔میں نے بتایا کہ یہ دعا جو ہے اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِيهِ
ایک ایسی دعا ہے جس میں دعا کا ایک عالم کا عالم کھولا گیا اور ہمیں اس چھوٹی سی آیت میں بہت کچھ
خدا تعالیٰ نے بتادیا کہ کیا مانگنا ہے کس طرح مانگتا ہے پھر اسی سے آگے ہم چلتے ہیں اس دروازے میں
داخل ہوکر۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۹۸،۲۹۷)
پس رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کی جب دُعا سکھائی گئی تو اس کے ایک معنے یہ ہوئے کہ ہم خدا
سے یہ کہیں کہ اے خدا! ہم نے انتہائی محنت اور انتہائی تدبیر کر دی دُنیا کمانے کے لئے ہم نے اپنی
تدبیر کو انتہا تک پہنچا دیا اور اسی طرح دعا کو بھی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور اب اس مقام پر کھڑے ہو کر
ہم یہ کہتے ہیں رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کہ اے ہمارے رب! ہماری تدبیر اور ہماری دُعا تیرے
فضل اور تیری رحمت کے بغیر نتیجہ نہیں پیدا کر سکتی اس لئے تو اپنے فضل سے اس کا نتیجہ پیدا کر اور اس
۲۹۲
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
دُنیا کی حسنات میں ہمیں شریک اور حصہ دار بنا اور ہمیں اس کا وارث قرار دے تاکہ ہم دُنیا کی نعمتوں کو
حاصل کر کے اور پھر ان نعمتوں کو تیری راہ میں قربان کر کے اپنی روحانی اور اُخروی حسنات کے لئے
سامان پیدا کریں۔غرض حقیقت یہی ہے کہ دُنیا کی حسنات کے بغیر اُخروی حسنات مل نہیں سکتیں۔میں اس کی ایک
مثال دے دیتا ہوں تا کہ بچے بھی سمجھ جائیں۔جو شخص دُنیا کی حسنات سے کلی طور پر محروم ہو جاتا ہے
اس کے اوپر روحانی حکم لگتا ہی نہیں۔اس کے متعلق لوگ کہہ دیتے ہیں کہ وہ پاگل ہے۔اس لئے جہاں
تک ایک مجنون کی دنیوی حسنات کے بارے میں محنت اور کمائی کا تعلق ہے یا اس کی کوشش اور مجاہدہ کا
وہ۔سوال ہے وہ یہ کام کر ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ پاگل ہے۔اس لئے ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے
اسے جسم اور زندگی بخشی۔اللہ تعالیٰ نے اس کو بھائی دیئے ، اس کو دوست دیئے اور اس کے ارد گر دخیال
رکھنے والے انسان بنائے۔چنانچہ وہ اس کا خیال رکھتے ہیں لیکن جہاں تک اس کی اپنی طاقتوں کا
سوال ہے۔اس کی کسی طاقت کے اوپر کوئی حکم نہیں چلا سکتا۔وہ اپنے جنون میں کسی آدمی کو قتل کر دیتا
ہے تو حج کہتا ہے کہ پاگل تھا اس سے قتل ہو گیا۔ظلم ہو گیا لیکن اس کے اوپر کوئی الزام نہیں پس جو شخص
مجنون ہے اس کے لئے دنیوی حسنات کی کمائی کے دروازے بند ہیں اور چونکہ دنیوی حسنات کی کمائی
کے دروازے اس کے لئے بند ہیں اسی لئے اُخروی حسنات کی کمائی کا دروازہ بھی اس کے لئے نہیں
کھولا جائے گا۔پس ہم ایسے شخص کو مرفوع القلم کہہ دیتے ہیں۔ہم اس پر نہ نیکی کا حکم لگاتے ہیں اور نہ بدی کا، نہ
ہم یہ کہتے ہیں کہ اس نے مالی قربانی دی اور نہ یہ کہ اُس نے مالی قربانی نہیں دی مثلاً اگر کوئی مجنون یا
مرفوع القلم آدمی اپنے باپ کی تجوری کو گھلا پائے اور وہاں سے دس ہزار روپے نکال کر جنون کی
حالت میں کسی مستحق کو دے دے تو یہ نیکی شمار نہیں ہوگی کیونکہ اس نے جنون میں آکر ایسا کیا ہے یہ
نیکی نہیں جنون ہے۔غرض یہ ایک حقیقت ہے اور قرآن کریم نے اسے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے کہ دنیوی
حسنات کے بغیر اُخروی حسنات کے سامان پیدا نہیں ہوتے ، اس لئے کہ اُخروی حسنات کے سامان
اللہ تعالیٰ کی راہ میں دنیوی نعمتوں کو خرچ کرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔جس کے پاس نعمت ہی کوئی نہیں