سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 18
۲۹۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
وہ خرچ بھی نہیں کر سکتا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص نامرد ہے
وہ پاک باز ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔کیونکہ اُسے طاقت ہی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو چار قسم
کی طاقتیں اور صلاحیتیں بخشی ہیں اور ان کے اوپر اُخروی نعمتوں کا انحصار ہے، یہ طاقتیں ماں ہیں
اُخروی نعمتوں کے حصول کی ، ان کے بغیر کوئی اُخروی نعمت نہیں مل سکتی۔خطبات ناصر جلد ۴ صفحه ۲۲۲ ۲۲۳)
پس یہاں عمل ہے اور امتحان ہے اور دوسری زندگی میں عمل تو ہے ( نکما پن نہیں کہ پوستیوں کی
طرح افیم کھا کر بیٹھ گئے اور اونگھتے رہے ) عمل ہے مگر امتحان نہیں۔یہاں عمل ہے اور امتحان ہے۔وہاں عمل ہے اور ترقیات کے دروازے کھلے ہیں۔وہاں پیچھے ہٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے آگے ہی آگے
بڑھنا ہے ہر روز زیادہ ترقیات ملتی ہیں اور ہر روز زیادہ عمل کی توفیق ملتی ہے۔پس یہ شکل ہے ایک
مومن کی زندگی کی۔پھر دنیا میں اُس کے اعمال بھی یہی رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں۔اور دوسری دُنیا میں
بھی اُس کے اعمال یہی رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں۔اس دنیا میں انسان مومن صالح ، خدا کا محبوب اور
مقرب دو قسم کا عمل کرتا ہے۔ایک عمل ہے اُس کا شکر ادا کرنے کے لئے اور ایک عمل ہے مزید شکر کے
سامان کے حصول کے لئے یعنی پہلے سے زیادہ ملے اور زیادہ وہ شکر ادا کرے۔ہمیں اتنا في الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً کی دعا سکھائی کہ ہمیں ایسے اعمال کی توفیق عطا کر کہ اس دنیا کی حسنات
بھی ہمیں ملیں ( مثلاً درخت لگے ہوئے ہوں اور گرمی کم ہو۔یہ دنیا کے حسنات میں سے ہے ) اور ہمیں
ایسے مقبول اعمال کی توفیق عطا کر کہ تیری جنتیں ہمیں یہاں سے جانے کے بعد حاصل ہوں۔جنتوں
کے ہم حقدار ٹھہریں وہاں جانے کے بعد ایک ہی زندگی ہے یہاں ہمارے سامنے دو زندگیاں ہیں۔ایک اس دنیا کی زندگی اور ایک اُس دنیا کی زندگی اس لئے اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ
حَسَنَةً ہمیں سکھایا لیکن اُس دنیا میں ایک ہی زندگی ہے یعنی جنت کی زندگی اور اس میں امتحان نہیں
ہے لیکن ترقیات ہیں اس لئے وہ ایک ہی قسم کے اعمال ہیں۔وہ اعمال شکر بھی ہیں اور مزید ترقیات
کے حصول کے بھی ہیں یہاں فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کی جو دعا ہے وہ شکر کے لئے ہے اور ناکامیوں سے
بچنے کے لئے بھی ہے کہ جو تو نے دنیا کی نعمتوں کے حصول کے دروازے ہمارے لئے کھولے ہیں۔ان سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور ہمیں توفیق دے کہ ان
پر تیرا شکر ادا کر سکیں اور کبھی محروم نہ رہ
۲۹۴
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
جائیں۔بہر حال یہ مومن کی زندگی کی تصویر ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ مومن جب حقیقی مومن
بن جاتا ہے تو اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ استقامت اور
صراط مستقیم قریباً ایک مفہوم میں استعمال ہو جاتے ہیں۔پس استقلال کے ساتھ اور استقامت کے
ساتھ کام کرتے چلے جانا یہ مومن کی زندگی کی ایک نمایاں علامت ہے۔خطبات ناصر جلد ۵ صفحه ۴۸۲،۴۸۱)
آیت ۲۰۵ تا ۲۰۷ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَولُهُ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَ
يُشْهِدُ اللهَ عَلَى مَا فِي قَلْبِهِ وَهُوَ الدُّ الْخِصَامِ وَ إِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي
الْاَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَه
(۲۰۵)
b
وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَ لَبِثْسَ
الْمِهَادُ
اسلامی تعلیم نے اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا۔وہ اسے اچھا نہیں
سمجھتا۔وہ اس سے نفرت کرتا ہے۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عربی زبان میں فساد کا لفظ صلاح کے
مقابلے پر آتا ہے اور معنی کے لحاظ سے دونوں لفظ آپس میں متضاد ہیں۔صلاح کے لفظ کا بنیادی مفہوم یہ ہے کہ انسانی حقوق و واجبات کو ادا کیا جائے اور حقوق و واجبات
کی ادائیگی کی اہلیت بھی ہو۔اس کے مقابلے میں فساد کے معنے یہ ہونگے کہ حقوق و واجبات کی اہمیت
نہیں۔یا اُنہیں جان بوجھ کر ادا نہیں کیا جا رہا۔تا ہم اہلیت نہیں کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
حق واجب قرار دیا اور اہلیت پیدا نہیں کی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں
اہلیت تو رکھی تھی لیکن اس کی نشو و نما نہیں ہو سکی اور نشوو نما اس لئے نہیں ہوسکی کہ جس شخص کو وہ خداداد
قوتیں ملی تھیں اس نے ان کی نشوو نما کی طرف توجہ نہیں کی اور خود گناہگار بنا یا ماحول نے اسے نشو نما کا
موقع نہیں دیا۔اس کے لئے سامان میسر نہیں آسکے۔اس لئے اس کی نشو و نما نہیں ہوسکی۔بہر حال فساد کے حقیقی اور بنیادی معنی ادا ئیگی حقوق کی اہلیت کے فقدان نیز حقوق و واجبات کے ادا
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۲۹۵
سورة البقرة
نہ کرنے کے ہوتے ہیں۔اس کے مقابلے میں صلاح کے معنی بنیادی طور پر یہ ہیں کہ حقوق وواجبات
کے ادا کرنے کی اہلیت بھی ہو اور حقوق و واجبات ادا بھی کئے جائیں۔غرض فساد اور صلاح کے معنوں پر میں نے پچھلے خطبہ میں بھی مختصر روشنی ڈالی تھی اور بتایا تھا کہ
اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا فساد کا وہ خوشکن اور حسین نتیجہ نہیں نکلتا جو صلاح کا لکھتا ہے اور جو اس دنیا کو
بھی جنت میں تبدیل کر دیتا ہے کیونکہ اگر انسانوں کے حقوق و واجبات ادا نہ ہوں۔اگر انسان انسان
کے حقوق پامال کر رہا ہو تو وہ جنت پیدا نہیں ہو سکتی جو اس صورت میں پیدا ہوتی ہے کہ جب ہر شخص
کے جو بھی حقوق اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں وہ اس کو مل جائیں۔پھر میں نے اپنے گذشتہ خطبہ میں یہ بھی بتایا تھا کہ فطرتی اہلیت یعنی وہ قو تیں اور استعدادیں جو
انسان کو دی گئی ہیں وہ حقیقت اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے دی گئی ہیں۔صلاح میں ہمیں
صفات باری تعالٰی کا عکس نظر آتا ہے۔فساد اس کے الٹ ہے۔کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی صفات کے
مقابلے پر آتا ہے، اس کے اعمال کا وہ نتیجہ تو نہیں ہو سکتا جو اس شخص کے اعمال
کا نتیجہ ہوسکتا ہے اور ہوتا
ہے جس کے اعمال اللہ تعالیٰ کی صفات کی مظہریت کے جلوے دکھا رہے ہوں۔چنانچہ سورۃ بقرہ کی ان آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمِنَ
النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَوْله في الحیوۃ الدنیا تمہیں دنیا میں ایسے لوگ بھی نظر آئیں گے جو بظاہر بڑی
اچھی باتیں کرتے ہیں۔سیاست کے متعلق، سیاسی حقوق کے متعلق، معاشرہ میں حسن پیدا کرنے کے
متعلق اور اقتصادی حقوق کو ادا کرنے کے متعلق بڑی دھواں دھار تقریریں کرتے ہیں۔جن میں
حقیقت تھوڑی اور لفاظی زیادہ ہوتی ہے اور پھر یہی نہیں بلکہ وَيُشْهِدُ اللهَ عَلَى مَا فِي قَلْبِهِ وہ ساتھ
ہی ساتھ قسمیں بھی کھاتے ہیں اور اپنی ہر بات پر خدا تعالیٰ کو گواہ ٹھہراتے ہیں۔وہ ہر ایک سے یہ کہتے
پھرتے ہیں کہ دیکھو! جس طرح ہماری زبان سے یہ باتیں نکل رہی ہیں اسی طرح ہمارا دل بھی خلوص
سے پُر ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ الدُّ الخِصَامِ ایسا شخص سخت جھگڑالو ہوتا ہے۔یہ اس کی خصوصیت ہوتی ہے۔یہ اس کی
طبیعت ہوتی ہے جو اس کی لچھے دار تقریروں کے بعد ہر ایک کے سامنے ظاہر ہو جاتی ہے۔اس کے
برعکس کوئی بھی شخص جو صلاح چاہتا ہے۔وہ اک الْخِصَامِ کے زمرہ میں شامل نہیں ہوسکتا کیونکہ صلاح
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۲۹۶
سورة البقرة
خلوص اور ایثار پر مبنی ہوتی ہے۔ایسا شخص دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتا اور اس کے لئے ہر ممکن
قربانی بھی دیتا ہے۔کیونکہ اس قسم کے خلوص اور ایثار کے بغیر باہمی جھگڑے ختم نہیں ہوتے۔مگر جو
شخص جھگڑالو ہوتا ہے وہ ایثار کی جڑیں کاٹتا ہے۔وہ دوسرے کی ہر بات کو اپنی بے عزتی پر محمول کرتا
ہے۔کہنے والے کے ذہن میں وہ بات نہیں ہوتی مگر یہ اس کی بات کو نئے رنگ میں دوسرے لوگوں
کے دماغ میں ڈال دیتا ہے۔جس سے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں میں اشتعال پیدا ہو اور وہ جھگڑا
کریں۔اب یہ تو ظاہر ہے کہ جھگڑے کے نتیجہ میں فساد ہوتا ہے۔صلاح تو پیدا نہیں ہوتی۔پس يُعْجِبُك قوله في الحيوةِ الدُّنْيَا کی رو سے اس کا دعویٰ تو صلاح کا ہوتا ہے لیکن اس کے
قول اور فعل کا تضاد نمایاں ہو کر سامنے آجاتا ہے۔گو بعض چیزیں تو لوگ اپنی منافقت کی وجہ سے چھپا
لیتے ہیں۔تاہم جو چیز چھپائے نہیں چھپتی۔وہ ان کا اللُّ الْخِصَامِ ہونا ہے۔وہ ذرا ذراسی بات پر
جھگڑا کرنے لگ جاتے ہیں اور اس سے ان کی اصلیت ظاہر ہو جاتی ہے۔دو
66
66
اب آج کل جو سیاسی فساد ہمارے ملک میں رونما ہے اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم
ہوگا کہ اس کے پس پردہ الدُّ الخِصَامِ کی خصوصیات کارفرما ہیں۔مثلاً ( اور ب دو سیاسی پارٹیاں
ہیں کہتی ہے ”ب“ نے میرے خلاف یہ کہا ہے اور ”ب“ ” کے خلاف الزام لگاتی ہے کہ
تم نے جو بات کہی ہے اس کا مطلب یہ ہے۔چنانچہ جھگڑا کرنے کے لئے اپنے مطلب کی بات نکال
لیتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔جو شخص آلن الْخِصَامِ کے گروہ میں ہے وہ خواہ کتنا ہی مَنْ يُعْجِبُكَ
قوله في الحيوةِ الدُّنیا کے زمرہ میں آجائے اور خواہ کتنی ہی چرب زبانی سے کام لے اور بظاہر بڑی
ہی پسندیدہ باتیں کرے اور قسمیں کھا کھا کر کہے میں بڑا مخلص ہوں۔ملک کا استحکام میرا مقصد ہے اور
یہ ہے اور وہ ہے۔یا وہ یہ کہے کہ ہم بھی دنیا میں غلبہ اسلام چاہتے ہیں، اسلامی معاشرہ کے لحاظ سے
برسر اقتدار جماعت کی طرح ہم بھی مساوات محمد ی چاہتے ہیں لیکن ان تمام باتوں کے بعد ذراسی
بات میں نہ وہ مساوات باقی رہتی ہے اور پھر جہاں تک انسان کے اقتصادی حقوق کا تعلق ہے نہ وہ
حقوق کی ادائیگی باقی رہتی ہے۔نہ وہ حب الوطنی باقی رہتی ہے اور نہ ہی پاکستان کے استحکام کا خیال
باقی رہتا ہے۔وہ لڑائی شروع کر دیتا ہے کہتا ہے اچھا تمہارا مطلب یہ ہے یا جو تم نے فقرے کہے ہیں،
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۲۹۷
سورة البقرة
اس میں تم نے ہمیں گالیاں دی ہیں۔کہنے والے کی بات کچھ اور ہوتی ہے مگر یہ اس میں سے اپنے
مفسدانہ مطلب کی بات نکالتا ہے اور اسے گالی بنالیتا ہے اور پھر اپنے حریف کو بغیر مطلب کے بے نقط
گالیاں دینے لگ جاتا ہے۔ہمیں یعنی امت محمدیہ کے ان افراد کو جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے خلوص
پیدا کیا ہے اور جو اپنے دل میں غلبہ اسلام کی تڑپ رکھتے ہیں اور ملکی اتحاد چاہتے ہیں اور نیکی اور تقویٰ
کی راہوں کو اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں یہ دیکھ کر بڑی کوفت ہوتی ہے۔ہمارے دل میں بڑی
گھبراہٹ ہوتی ہے کہ یہ کیا مسخرہ پن ہے۔یہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ایک طرف مذہب سے ، دوسری
کہ۔طرف ملک سے، تیسری طرف معاشرہ سے اور چوتھی طرف اقتصادی حقوق کی ادائیگی سے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایسے لوگ جن کی زبان بظاہر بہت میٹھی اور باتیں بڑی اچھی معلوم ہوں۔اصولی طور پر وہ دعوے بھی بڑے کریں کہ ہم یہ ہیں، ہم وہ ہیں۔ہم یہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم وہ کرنا چاہتے
ہیں۔مگر ذرا ذراسی بات پر جھگڑا شروع کر دیں یعنی ایک طرف زبان بڑی میٹھی بھی ہے اور دوسری
طرف وہ تلوار کی تیز دھار بھی ہے۔ایسا شخص اپنے دعویٰ میں سچا نہیں ہوتا۔وہ عملاً فسادی ہوتا ہے۔(پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ) واذا توٹی یہ وہ لوگ ہیں کہ جس وقت ان کو کسی سیاسی جماعت کی قیادت
ملے۔دراصل تولی کے معنے صرف صدر مملکت یا بادشاہ وقت کے نہیں ہوتے بلکہ ہر چھوٹی موٹی
قیادت پر توٹی کا لفظ بولا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب بھی ان کو کسی قسم کے چھوٹے
یا بڑے دائرہ میں قیادت مل جائے ) تو سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا کے مصداق بن جاتے ہیں۔ملک میں خوب دورے کرتے پھرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں فساد اور بدامنی پیدا ہو۔پھر فرمایا : يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ آیت کے اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ نے اقتصادی اور معاشرتی
خرابیوں کی نشاندہی فرمائی ہے۔مالک اور مزدور یا صاحب اقتدار اور حزب اختلاف کے جھگڑوں کی
نوعیت کو اس چھوٹے سے فقرے میں بیان کر دیا ہے۔دراصل میرے پچھلے خطبہ کی تمہید اسی فقرے
کے معانی اور مفہوم کو بیان کرنے کے لئے تھی۔اس حصہ آیت یعنی يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنِّسْلَ کے تینوں
لفظ بڑے اہم ہیں۔ان کے معانی اگر ہمارے ذہن میں حاضر ہوں تو پھر اس فقرے کا مفہوم واضح ہو
جائے گا۔عربی زبان میں لفظ أهلَكَ يا اَلهَلاک کے تین معنے بیان ہوئے ہیں۔یہ معنے میں نے مفردات
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
۲۹۸
سورة البقرة
امام راغب سے لئے ہیں۔اس لفظ کے ایک معنے انہوں نے کسی چیز کا انسان کے ہاتھ سے نکل جانا
کے کئے ہیں۔اگر چہ وہ چیز تلف نہیں ہوتی ، ضائع نہیں ہوتی لیکن وہ ایک انسان کے ہاتھ سے نکل
جاتی ہے۔تو اس معنی میں بعض دفعہ ہم کہتے ہیں کہ فلاں چیز ہلاک ہوگئی یا مثلاً یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص
کی دولت میں سے اس قدر سونا ہلاک ہو گیا۔عربی محاورہ میں اس کے معنے ہونگے رات کو چور آیا اور
سونا چرا کر لے گیا۔اگر چہ ایک انسان کے ہاتھ سے تو وہ سونا نکل گیا لیکن سونا تو ضائع نہیں ہوا۔وہ تو
اپنی شکل میں موجود ہے۔اور نہ ہی سونے کی خصوصیت میں کوئی فرق پڑا۔وہ بازار میں مارکیٹ کے
نرخ پر بک جائے گا اور چور کو اس کے پیسے مل جائیں گے یا کسی سنار کے ہاتھ میں یہ مال حرام چلا
جائے گا اور وہ اس سے کسی کی بیوی یا لڑکی کے لئے زیور بنا دے گا۔غرض سونا چونکہ ایک بڑی قیمتی
دھات ہے۔اس کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کی قیمت میں اس قسم کی ہلاکت سے کوئی فرق نہیں پڑتا
لیکن جب یہ چوری ہو جاتا ہے تو گویا جو اس کا مالک تھا اس کے ہاتھ سے نکل گیا اور اس کا جو حق دار
نہیں تھا اس کے پاس چلا گیا۔پس اس معنی میں عربی زبان میں أَهْلَكَ یا الْهَلَاكُ کا لفظ بولا جاتا ہے
اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ چیز مثلاً سونا ہے وہ ضائع نہیں ہوا لیکن ایک آدمی کے ہاتھ سے نکل کر
دوسرے کے ہاتھ میں چلا گیا۔جس کے ہاتھ سے نکلا اس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس شخص کا سونا بلاک
ہو گیا۔اس کے دوسرے معنے ہیں هَلَاكُ الشَّيْء بِاسْتِحَالَةٍ وَ فَسَادٍ یعنی کوئی چیز خراب ہونے کی وجہ
سے ہلاک ہو گئی۔مثلاً کھانے کے متعلق جب عربی میں یہ کہیں گے کہ هَلَكَ الطَّعَامُ تو اس کے معنے
ہوں گے کھانا خراب ہو گیا ہمارے جلسہ سالانہ پر صبح دال کی دیگیں پکتی ہیں بعض دفعہ اگر وہ بچ جائیں
تو دوسرے وقت تک وہ اہل رہی ہوتی ہیں ایسے موقع پر عربی میں کہیں گے هَلكَ الطَّعَامُ کھانا
ہلاک ہو گیا یعنی خراب ہو گیا۔پھر اِسْتِحَالَةٌ کے ایک معنی تَحَولَ مِنْ حَالٍ إلى اخر کسی چیز کی حالت بدل کر دوسری حالت
میں آگئی۔دراصل هَلَكَ الطَّعَامُ کے بنیادی معنی بھی یہی ہیں تاہم اس کی شکل تھوڑی سی بدلی ہوئی
ہے۔استحالة کے دوسرے معنے صَارَ مَحَالا کے ہوتے ہیں اور محال کے معنے باطل کے ہیں یعنی
ایسی چیز جو ہر جہت سے فساد کی مقتضی ہو عربی زبان میں محال کہلاتی ہے۔
۲۹۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
أَهْلَكَ يا ( الْهَلَ) کے تیسرے معنے موت کے ہوتے ہیں۔یعنی انسانی زندگی میں بنیادی تبدیلی
کا رونما ہونا ہم تو روح کو زندہ سمجھتے ہیں ہم روح اور مادی اجزاء کے ملاپ کو دنیوی زندگی سمجھتے ہیں۔اس ملاپ کے نتیجہ میں ایک نئی چیز پیدا ہوتی ہے اور وہ انسان ہے جسے اس دنیا کا عقل اور شعور دیا گیا
ہے۔جب انسان کی یہ کیفیت باقی نہ رہے تو اس پر موت وارد ہو جاتی ہے۔البتہ جسم کے ذرے بالکل
ضائع نہیں ہو جاتے یہ موت والی ہلاکت بھی ایک خاص معنی میں استعمال ہو سکتی ہے۔چنانچہ اسی واسطے
امام راغب نے اس
کو علیحدہ تیسری شکل میں ہمارے سامنے رکھا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ صلاح کا دعویٰ کرنے والے بڑے بڑے لوگ ہیں۔یہ در حقیقت
دنیا میں فساد کرنا چاہتے ہیں۔یہ ہر قسم کی (ہر سہ معنی میں ) ہلاکت کی تدبیریں کرتے ہیں۔ایک یہ کہ
جن لوگوں کا کسی چیز کا حق بنتا ہے ایسے سامان پیدا کر دیتے ہیں کہ ان کے ہاتھ میں وہ چیز نہ رہے یعنی
وہ چیز تو قائم رہے مگر جس کا اس پر حق تھا اس کے پاس نہ رہے دوسرے یہ کہ جو چیز ان کے پاس ہواس
کے اندر خرابی پیدا ہو جائے جیسا کہ مثلاً ( ذرا سوچنے کی بات ہے ) بلیک مارکیٹنگ ہے۔یہ کھانے میں
پیدا ہونے والی خرابی تو نہیں لیکن انسان کے ہاتھ میں مثلاً نقدی ہے اس میں یہ خرابی پیدا ہوگئی کہ پہلے
ایک روپے میں مثلاً تین سیر آٹا ملتا تھا مگر بلیک مارکیٹنگ کے نتیجہ میں اسی روپے سے ڈیڑھ سیر آٹا ملتا
ہے۔پس اس روپے کا جو استعمال اور استفادہ ہے اس کے اندر خرابی پیدا ہوگئی۔گو یہ دال کے ابلنے
والی خرابی تو نہیں ہے مگر روپے کی قدر یا قیمت میں خرابی کے مترادف ضرور ہے۔پھر یہ کہ ایسی صورت میں صلاح کی بجائے فساد کی حالت پیدا ہو جاتی ہے مثلاً یہ کارخانوں کی جو
تالہ بندی ہے اس سے بھی فساد پیدا ہوتا ہے۔اس سے صلاح کی حالت فساد کی حالت میں بدل جاتی
ہے۔اس
ہے اور وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے مزدوروں کو کام کرنے کی جو قو تیں اور طاقتیں عطا فرمائی ہیں
کارخانے داران کا وہ حق ادا نہیں کر سکتے۔مگر جتنا وہ کام کر سکتے تھے تالہ بندی کے نتیجہ میں اس کے
دروازے بھی الٹے بند ہو گئے۔دوسرا کام ان کو کوئی ملا نہیں تو ظاہر ہے وہ خود بھوکے رہیں گے۔ان
کے بچے بھوکے رہیں گے جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔حالت صلاح کی بنیادی کیفیت یہ ہے کہ حقوق ادا
ہوں لیکن جس مزدور کے اوپر تالہ بندی کے نتیجہ میں کام کا دروازہ بند کر دیا گیا تو ایک طرف اس کی
طاقتوں اور قوتوں کی نشو و نمارک گئی دوسری طرف اس کے حقوق کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اور
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
بھی زیادہ مفلوک الحال ہو گیا۔پس هَلَاكُ الشَّيْء بِاسْتِحَالَةٍ وَ فَسَادٍ کی رو سے صلاح یعنی امن
کے حالات میں تالہ بندی کے نتیجہ میں فساد کی کیفیت پیدا کرنا ہلاکت ہے اور یہ عمل سراسر باطل ہے
اور حق کے صریحاً خلاف ہے۔اس سے باہمی طور پر ہم آہنگی نہیں بلکہ دوری پیدا ہو جاتی ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان
کو بنیادی طور پر استعدادیں بخشی ہیں اور اس دنیا
کی ہر چیز کو استعدادوں کے ذریعہ استعمال کے لئے پیدا کیا ہے اس کا نام ہم تسخیر عالمین رکھتے ہیں۔چنا نچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارے لئے ہم نے اس عالمین کی ہر چیز کو مسخر کر دیا ہے دنیا کی ہر چیز
کو تمہارا خادم بنا دیا ہے۔تمہاری قوتوں سے اثر قبول کرنے کے لئے اس کائنات کی ہر چیز کے اندر
اللہ تعالیٰ نے ایک خاصیت رکھ دی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بار بار فرمایا ہے کہ تم
کوشش کرو اور ان سے فائدہ اٹھاؤ۔أهلك يا الهَلاک کے تیسرے معنے موت کے ہوتے ہیں۔ظاہر ہے جب فساد ہوتا ہے تو مزدور
مارا جاتا ہے اور مارا وہ جاتا ہے جو معصوم ہوتا ہے۔مثلاً پچھلے دنوں خواہ مخواہ زبان کا جھگڑا کھڑا کر دیا گیا
تھا۔چنانچہ ہنگامے ہوئے جلوس نکالے گئے۔اب جس وقت جلوس نکلتا ہے تو وہ بیچارا غریب مزدور
جسے پانچ روپے دے کر کہا کہ جا کر جلوس نکالو یا کسی کے خلاف غلط باتیں بتا کر کہا کہ جا کر جلوس نکالو
دراصل وہ گنہگار نہیں وہ تو دھو کا خوردہ اور فریب خوردہ ہے۔گناہگاروہ ہیں جو غریب آدمیوں کو دھوکا اور
فریب دیتے ہیں۔چنانچہ جب جلوس نکلتے ہیں تو مرتے ہیں تو بیچارے مزدور۔جو لوگ انہیں دھوکا
دیتے ہیں وہ پیچھے مزے سے بیٹھے ہوتے ہیں۔پس یہ جو موت ہے یہ صریح طور پر فساد ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ بغیر حق کے کسی کی
جان نہیں لینی۔اس لئے ان بیچاروں کی جان لینے کا تو حق ہی نہیں بنتا لیکن ہنگامہ کھڑا کر کے شکل ایسی
بنا دی کہ جان لینے والوں نے کہا کہ ان کو مارو۔حالانکہ وہ فسادی نہیں ہوتے فسادی تو پیچھے کوئی اور
دماغ ہے کوئی جیب ہے جس میں پیسے بھرے ہوئے ہیں۔وہ فسادی ہے۔اس کے اوپر فساد کو دور
کرنے والی تلوار چلنی چاہیے نہ کہ اس بیچارے معصوم پر جس کا دراصل قصور نہیں ہے کیونکہ وہ یا تو
دھو کے میں آکر یا اپنی غربت کی وجہ سے یا پھر اس وجہ سے کہ پہلے اس کے حقوق ادا نہیں ہوئے جلوس
میں شامل ہوتا ہے جس شخص کو اس کے حقوق مل چکے ہیں وہ پانچ روپے کی خاطر فساد نہیں کرے گا۔وہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
٣٠١
سورة البقرة
اتنی تھوڑی سی رقم کی خاطر اپنی موت کو دعوت نہیں دے گا۔فساد کرنے پر وہی شخص آمادہ ہوگا جسے یا تو
بہکایا، ورغلایا گیا ہو یا جس کے حقوق تلف کئے گئے ہوں اور اس کو اس حالت میں کر دیا گیا ہو کہ وہ
فساد میں کود پڑے یعنی خدا تعالیٰ نے اس کی جو حالت بنائی تھی اس کو بدل کر اس حالت میں کر دیا
جائے کہ وہ مجبوراً پیسے لے کر فسادی گروہ میں شامل ہو جائے۔اب یہ تو ظلم ہے کہ جنہوں نے دوہرا گناہ
کیا وہ تو چھوڑ دیئے جائیں لیکن جو در حقیقت معصوم تھے وہ گولیوں کا نشانہ بن جائیں۔ویسے ہم تو
خدا تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں۔اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے۔اس کا علم کامل ہے وہ جانتا ہے کہ کون
فسادی ہے اور کون نہیں ہے لیکن بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی طرح ایسے شخص کا بھی
گناہ کا منشاء نہیں ہوتا بلکہ وہ دھوکے میں آجاتا ہے۔جس طرح حضرت آدم علیہ السلام شیطان کے
دھوکے میں آگئے تھے یہ مزدور بیچارے بھی دھوکے میں آجاتے ہیں اور بعض اپنی قیمتی جانوں سے
ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔بهر حال يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ میں يُهْلِكَ کے یہ تین معنے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ اس وقت
صرف ہمارے ملک ہی میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کی حالت ہمیں نظر
آتی ہے۔قرآن کریم کی اس پیشگوئی کے مطابق ہمیں ہر جگہ فتنہ وفساد دکھائی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ جو مفسد ہے وہ ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے۔چنانچہ اردو میں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص
ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے یا عربی زبان میں کہیں اهلک تو اس کے تین معنے ہوتے ہیں۔ایک یہ
کہ جن چیزوں پر ان کا ( مزدور کا حق تھا اور جو ان کو ملی تھیں وہ ان سے چھین لی جائیں اور وہ کسی اور
ا
کے پاس چلی جائیں۔یہ معنے آج کی دنیا پر چسپاں ہوتے ہیں۔دوسرے معنے کچھ تھوڑے سے
اختلاف اور شاخوں کے ساتھ تَحَوَّلَ مِنْ حَالٍ إلى آخر اور صَارَ مَحَالًا کے لحاظ سے یہ ہیں کہ
مفسد ہلاکت کے اسباب پیدا کر دیتے ہیں جن کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا۔جن سے اللہ تعالی پیار نہیں
کرتا بلکہ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تیسرے معنے موت کے ہیں۔مفسد بے گناہوں کی موت
کے سامان بھی پیدا کر دیتا ہے۔غرض تینوں معنوں میں ہلاکت کا لفظ اس دنیا کے فساد کے ماحول پر
چسپاں ہوتا ہے لیکن آگے ہلاکت کے بنیادی طور پر عقلاً اور مشاہدۂ دومفعول بن سکتے ہیں ایک
حرث " کی ہلاکت اور دوسرے نسل کی ہلاکت۔عربی زبان کے لحاظ سے حرث کے جو معنے ہیں
وو
66
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اور جس رنگ میں اسے اس آیت میں رکھا گیا ہے اس سے ایک بڑا عجیب مفہوم پیدا ہوتا ہے اور
در حقیقت یہ لفظ ایک وسیع معنوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔چنانچہ حرث کے معنی عربی زبان میں صرف
کھیتی کے نہیں ہوتے۔ویسے کھیتی کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے یعنی جو محروث ہے اسے بھی
حرث کہتے ہیں لیکن اس کے اصل معنے کھیتی کے نہیں ہوتے۔اس کے اصل معنے مادی ذرائع پیداوار
کے ہیں۔جن کے اندر انسان کا اپنی محنت سے ایسی تبدیلیاں پیدا کرنا مقصود ہے کہ وہ انسان کی فلاح
کے سامان کا ذریعہ بن جائیں تاہم یہ لفظ جب زمین میں استعمال ہوتا ہے تو اس کے معنے ہوتے ہیں۔الْقَاءِ الْبَشْرِ فِي الْأَرْضِ وَ تَهَيُّوهَا لِلزِّرْع یعنی کھاد وغیرہ ڈال کر اور ہل وغیرہ چلا کر زمین کو
کاشت کے قابل بنا دینا یعنی جو اس سے ہم نے پیداوار لینی ہے زمین کو اس کے قابل بنادینا اسی طرح
کھیتی کو یا کمائی کو جو ہم اس سے حاصل کرتے ہیں اس کو بھی حرث کہتے ہیں۔تا ہم اس کا اصل اور
بنیادی مفہوم یہ ہے کہ مادی ذرائع کو اپنی کوشش کے نتیجہ میں اس قابل بنا دینا کہ اس سے ہم اپنی
انفرادی اور خاندانی اور ملکی اور عالمگیر فلاح و بہبود کے سامان پیدا کر سکیں۔یہ ہیں حرث کے اصل معنے۔ویسے جب عربی میں ہم یہ کہتے ہیں کہ حَرَت ناقتہ تو اس کے معنے ہوتے ہیں إِذَا اسْتَعْمَلَهَا یعنی
اونٹنیوں کا استعمال کیا اور اونٹنیوں کا استعمال تو ان کی سواری ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی اونٹ بڑا مفید
جانور ہے۔اس کا گوشت کھائیں تب فائدہ پہنچتا ہے۔اس کی کھال کو استعمال کریں تب فائدہ پہنچتا
ہے۔اس کی ہڈیوں کو مختلف کاموں میں استعمال کریں تب فائدہ پہنچتا ہے۔اس کے دودھ کو استعمال
کریں تب فائدہ پہنچتا ہے یا پھر اس پر سواری کریں خصوصاً خلوص نیت کے ساتھ حج کے لئے جائیں
تب فائدہ پہنچتا ہے۔چنانچہ ایک صحابی سے کسی نے پوچھا کہ فلاں موقع پر تم نے اپنی اونٹنیوں کا کیا کیا
تھا۔تو انہوں نے کہا حر تتھا ہم نے ان کا موقع کے لحاظ سے استعمال کیا یعنی ان پر سواری کی۔یہ سارے معنے امام راغب نے کئے ہیں نیز وہ لکھتے ہیں: " كَمَا أَنَّ بِالْأَرْضِ زَرْعُ مَابِهِ
بَقَاءُ اشْخَاصِهِمْ یعنی زمین مادی ذرائع پیداوار کی علامت ہے۔سورج کی شعاعیں زمین کے
اندر جذب ہونے کے بعد ہمارے کام آتی ہیں۔زمین سے مراد یہ سارا کرہ ارض اور اس کی ہوا وغیرہ
ہے اسے قرآن کریم کی رو سے الارض کہا جاتا ہے اور یہ ذرائع پیداوار کی ایک علامت ہے۔پس
قرآن کریم نے زمین کو ذرائع پیداوار کی ایک علامت ٹھہرایا ہے۔66
وو
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة البقرة
چنانچہ ان معنوں کی رو سے حرث سے یہ مراد لی جائے گی کہ زمین سے ایسا کام لیا جائے جس سے
انفرادی اور اجتماعی بقاء کے سامان پیدا ہو جائیں۔اس کو اصل میں حرث کہتے ہیں۔اب زمین سے
کام لینے کا مطلب یہ ہے انسان کی جو جسمانی طاقتیں ہیں انکی کمال نشو ونما کے لئے ذرائع پیداوار
سے کام لیا جائے کیونکہ جب تک انسان کی جسمانی طاقتیں اپنے نشو نما کے کمال تک نہیں پہنچتیں اس
وقت تک دوسری صلاحیتیں اور استعدادیں مثلاً ذہنی، اخلاقی اور روحانی استعدادوں کی نشوو نما ممکن ہی
نہیں جسمانی طاقت دوسری استعدادوں کے پہنچنے کے لئے بنیاد کا کام دیتی ہے مثلاً انسانی جسم میں
دماغ کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو ایسے شخص کو ہم کہتے ہیں کہ یہ مجنون ہو گیا ہے۔اس خاص قسم
کی خرابی کے نتیجہ میں نہ وہ ذہنی نشو و نما حاصل کر سکتا ہے نہ اخلاقی اور روحانی نشو ونما حاصل کرسکتا ہے یا
جب کوئی شخص لنگڑا ہو جائے یا کسی اور وجہ سے معذور ہو جائے تو وہ جسمانی طاقتوں کے نشو ونمانہ پانے کی
وجہ سے ذہنی اور اخلاقی استعدادوں کی نشو ونما سے ایک حد تک محروم ہو جاتا ہے۔مثلاً ایسا شخص جہاد
میں شامل نہیں ہو سکتا۔وہ جہاد کے ثواب سے محروم ہو جاتا ہے۔جہاد میں شامل نہ ہو کر انسان صرف
اخلاقی اور روحانی قوتوں کی نشو و نما ہی سے محروم نہیں ہوا وہ ذہنی قوتوں کی نشو و نما سے محروم ہو گیا۔انگریزی کا محاورہ ہے یو لوٹولرن (You live to learn) یعنی زندگی کا ہر مشاہدہ ہمارے لئے
بڑا اہم ہے اللہ تعالیٰ نے اسے ہمارے لئے معلم کے طور پر بنایا ہے۔ہمارا مشاہدہ ہمیں کچھ نہ کچھ
ضرور سکھاتا ہے۔اگر ہماری جسمانی طاقتیں کسی لحاظ سے ہمارے مشاہدات کو ایک حد تک محدود کر
دیں تو ہماری ذہنی نشو ونما اتنی وسیع نہیں ہو سکے گی جو دوسری صورتوں میں ممکن ہے۔پس حرث کے معنے بنیادی طور پر یہ ہیں کہ بنیادی ذرائع پیداوار کو ایسے رنگ میں استعمال کرنا کہ
انسان کی تمام قوتیں اور صلاحیتیں اپنے اپنے دائرہ استعداد میں اپنے نشو و نما کے کمال
کو پہنچ جائیں۔جہاں تک نسل کی ہلاکت کا سوال ہے۔نسل کے معنے ولد یا اولا دہی کے نہیں ہوتے نسل کے بنیادی
اور حقیقی معنے جس سے آگے شاخوں کی طرح دوسرے معنے نکلتے ہیں (امام راغب لکھتے ہیں ) یہ ہیں
الْإِنْفِصَالُ عَنِ القَنی کسی چیز سے علیحدہ ہو کر اس کا حصہ نہ رہنا نسل کہلاتا ہے۔یعنی اس رنگ میں
حصہ نہ رہنا اور نہ تو بہت سے پہلوؤں کے لحاظ سے حصہ رہتا ہے اسی وجہ سے جو شخص جگہ کو جلدی جلدی
چھوڑے تو ہم کہتے ہیں وہ دوڑ رہا ہے۔عربی میں کہتے ہیں نَسَلَ - يَنْسَلُ إِذَا سَرَعَ یعنی جب آدمی
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۰۴
سورة البقرة
تیزی سے دوڑنے کے نتیجہ میں جلدی جلدی جگہ بدلتا ہے تو اس کونسل کہتے ہیں۔امام راغب نے
مفردات میں ایک عجیب محاورہ دیا ہے۔دراصل میں اسی چیز کو نمایاں کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ امام
راغب نے مفردات میں لکھا ہے کہ نسل کا لفظ اس محاورے میں استعمال ہوا ہے۔إِذَا طَلَبْتَ فَضْلَ إِنْسَانٍ
فَخُذُ مَا نَسَلَ لَكَ مِنْهُ عَفُوا
یعنی اگر تم کسی آدمی کی بزرگی کو دیکھنا چا ہو تو تم اس کے حسن سلوک کو دیکھو جو رضائے الہی کے لئے
وہ تم سے کر رہا ہے۔تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ وہ کس قسم کا انسان ہے۔دراصل عَفُوا کے معنے ہوتے
ہیں رضائے الہی کے حصول کے لئے حسن سلوک کرنا۔کیونکہ عفوا کہیں تو اس سے الْقَصْدُ لِتَنَاوُلِ
الشيء مراد ہوتی ہے۔پس مَا نَسَلَ لَكَ مِنْهُ عَفُوًا کے معنے ہوں گے جو اس نے تجھ سے حسن
سلوک کیا عفو کے طور پر یعنی کسی چیز کے حصول کے لئے تو چونکہ انسانی فضل رضائے الہی ہی کی
بنیادوں پر استوار ہوتا ہے۔اس لئے میں نے اس کے یہ معنے کئے ہیں کہ جو شخص رضائے الہی کے
حصول کے لئے تجھ سے حسن سلوک کرتا ہے اس سے اس کا فضل ظاہر ہوتا ہے۔اسی طرح نسل کے معنے چھوڑ دینے کے بھی ہوتے ہیں مثلاً جب شہد اپنے چھتے سے خود بخود نکلے تو
اس شہد کو النَّسِيْلَةُ کہتے ہیں یعنی اس کو آگ کے اوپر گرم کر کے نہیں نکالا جاتا بلکہ بعض دفعہ وہ خود بخود
بہہ نکلتا ہے۔ہمارے پاس بہت سارے دوست شہد لے آتے ہیں یا ہم خود اپنے باغ سے چھتے
اتر واتے ہیں۔چنانچہ ہم شہد نکالنے کے لئے یہ آسان طریق اختیار کرتے ہیں کہ ایک ململ کے کپڑے
میں چھتے کا شہر والا حصہ باندھ کر لٹکا دیتے ہیں اور نیچے برتن رکھ دیتے ہیں۔اس طرح شہد اپنے ہی
وزن سے کشش ثقل کی وجہ سے بہہ نکلتا ہے غرض جس شہد کونکالنا نہ پڑے بلکہ خود بخود بہہ نکلے۔اس کو
نسيلة کہتے ہیں۔اسی طرح جب دودھ دینے والے جانوروں کے تھنوں سے دودھ نکالا نہ جائے
بلکہ خود بخود بہہ نکلے تو ایسے دودھ کو اک نسل کہتے ہیں۔بعض عورتوں کے پستان سے بھی دودھ بہہ نکلتا
ہے اور کپڑوں کو خراب کر دیتا ہے عورتیں سمجھتی ہیں کہ ان کے کپڑے خراب ہو گئے اسی طرح بھینس یا
بکری کا دودھ بھی بعض دفعہ خود بخو دگر تا رہتا ہے۔پس اس کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کوئی چیز جو خود بخو دعلیحدہ ہو جائے وہ نسئلة کہلاتی ہے۔اس جگہ نسل