سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 19
۳۰۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کے معنے ہوں گے کہ انسان کی وہ قوتیں اور طاقتیں جن سے اس کے اعمال خود بخو د فطری بہاؤ کے ساتھ
سرزد ہوتے ہیں مثلاً ایک صاف شفاف اور ٹھنڈے اور لذیذ پانی کے چشمے سے جس طرح پانی خود بخود
بہہ نکلتا ہے اسی طرح انسان کے اعمال اس کی طاقتوں سے خود بخود بہہ نکلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی
نے ہمیں جو طاقتیں اور استعداد میں دی ہیں جتنا جتنا ہم ان کا استعمال کرتے اور ان کی نشو و نما کرتے
چلے جاتے ہیں اتنا اتنا وہ چشمہ سے بہنے والے پانی کی طرح خود ہی فلو آؤٹ (Flow out) یعنی
اہل کر باہر نکل رہی ہوتی ہیں اور اسی معنی میں نسل کا لفظ استعمال ہوتا ہے یعنی انسانی قوتوں اور
استعدادوں سے افعال اور اعمال خود بخودسرزد ہونے لگتے ہیں مثلاً مال ہے، روپیہ پیسہ ہے سوائے چند
کنجوس لوگوں کے جو دنیا میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں باقی لوگ اپنے مال و دولت کو خرچ کرتے ہیں۔روپیہ خرچ کے ذریعہ خود بخود ہماری جیبوں سے علیحدہ ہوتا رہتا ہے۔اب مثلاً آپ اپنے بچے کو
پڑھانے کے لئے استاد مقرر کرتے ہیں اور اسے روپے دیتے ہیں تو گویا اس طرح آپ کے ہاتھ سے
روپیہ نکل گیا یا مثلاً گندم ہے آپ اسے کھاتے ہیں اسے کنزیوم (Consume) کر جاتے ہیں گندم کی
شکل میں کھاتے ہیں اس سے آپ کو مثلاً چلنے کی طاقت مل گئی آپ نے آٹھ میل سیر کی۔کچھ طاقت
آپ کے جسم سے نکل گئی۔انسانی وجود کے اندر ساری قوتیں بند تو نہیں رہتیں۔وہ انسانی جسم سے باہر
نکل رہی ہوتی ہیں۔غرض جسمانی طاقتوں کے آؤٹ فلو (Out flow) کو باندھ دیا ہے نشوونما کے
ساتھ۔ہم جتنا جتنا ان طاقتوں کو استعمال کرتے ہیں اتنا ہی یہ چیزیں نشود نما میں مد و معاون بن جاتی ہیں۔پس بنیادی طور پر یہی دو چیزیں اس دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر رہی ہیں مثلاً ایٹم کی ایجاد ہے۔ایٹم پاور کی ایجاد ہے۔دوسری مادی چیزیں ہیں جنہوں نے مختلف شکلیں اختیار کر رکھی ہیں۔پھر یہ
ساری یو نیورس ہے۔یہ ذرائع پیداوار کی علامت ہے۔ذرائع پیداوار کے اندرنسل یعنی انسانی
طاقتیں تبدیلیاں پیدا کرتی ہیں اور اس طرح یہ کام کی چیزیں بن رہی ہیں۔گویا آسمان سے لے کر
زمین تک ہم نے انسانی ہاتھ کا تصرف دکھا دیا مثلاً انسان چاند پر پہنچ گیا۔اب چاند پر پہنچنے کے لئے
آسمان سے کوئی اڑن کھٹولا تو نہیں آگیا تھا۔یہ انسان کی استعداد میں اور قو تیں تھیں جو پھوٹ پھوٹ کر
باہر نکل رہی تھیں یعنی سائنس دانوں نے فزکس کے اصول پر سائنسی تحقیق کی ان قواعد اور قوانین کے
مطابق عمل کیا جو خدا تعالیٰ نے بنائے ہوئے ہیں تو وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہو گئے۔اب مثلاً جو
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۰۶
سورة البقرة
حساب دان سائنٹسٹ ہیں انہوں نے اپنی دریافت اور ایجاد کی بنیاد حساب پر رکھی۔حساب بھی ایک
سائنس اور فلسفہ بن گیا ہے۔چنانچہ وہ از روئے حساب سوچ رہے تھے فکر و تدبر کر رہے تھے۔خود
ہمارے ڈاکٹر سلام بھی فکر و تدبر میں لگے رہتے ہیں اس کی کچھ خصوصیتیں علم طبعی سے ملتی ہیں۔تاہم
جہاں تک سائنسی تحقیق میں حساب کا تعلق ہے سائنس دان بے شمار ار بعے لگاتے ہیں اور بڑی لمبی لمبی
ضر ہیں اور سیمیں کرتے ہیں۔یہ چونکہ بڑا لمبا حساب بن جاتا ہے اس لئے انسان نے اس کو آسان
کرنے کے لئے ایک مشکل سا مضمون بنا دیا ہے جسے الجبرا کہا جاتا ہے۔چونکہ مجھے یہ مضمون سکول کے
زمانے میں مشکل لگتا تھا اس لئے میں نے اسے مشکل کہہ دیا ہے۔بہر حال حساب کے مضمون کو آسان
کرنے کے لئے لوگوں نے الجبرا بنادیا۔اور اس کی علامتیں بنالیں مثلاً کہہ دیا ا۔ب۔ج کا یہ مطلب
ہے اور پھر لوگ اس سے اصولاً کچھ نتائج اخذ کرتے ہیں۔چنانچہ سائنس دانوں نے انہی اصول وقواعد
کے مطابق کچھ نتائج اخذ کئے اور چاند پر جانے کے قابل ہو گئے یا زمین میں اٹامک انرجی کو استعمال
کرنے لگے۔وغیرہ وغیرہ۔غرض سائنس دانوں نے اپنی خداداد طاقتوں اور قوتوں کو قوانین قدرت کے مطابق استعمال کیا۔آخر ایٹم کی طاقت کا پتہ کیسے لگا؟ یہ انسان کی طاقت تھی، یہ اس کی استعداد تھی جو اس کے جسم سے باہر
نکل آئی گویا اس کی طاقت کی نسل ہوگئی۔اس کا انفصال ہو گیا۔یہ باہر نکلی اور باہر نکلتی چلی جارہی ہے۔یہ ایک چشمہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔اسی طرح جب تک انسان زندہ ہے اس کی طاقتیں باہر نکلتی چلی
جائیں گی۔یہ ایک تبدیلی ہے جو مسلسل رونما ہوتی چلی جائے گی۔پس حرث سے مراد مادی ذرائع ہیں اور نسل انسان کی محنت ہے۔انسان اپنی طاقتوں کو کام پر
لگاتا ہے۔یہ دو بنیادی چیزیں ہیں یہ دو بنیادی نعمتیں ہیں جو انسان کو دی گئی ہیں۔انسان اپنی فطرتی
اہمیت کے صحیح استعمال کرنے پر ان سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن مفسدان ہر دو قسم کی نعمتوں کو ہلاک اور
برباد کر دیتا ہے۔ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے وہ کبھی ایٹم بم سے زمین کی پیداوار کو ختم کر دیتا ہے
کبھی وہ کیمیکل اجزاء چھڑک کر اچھے پودوں کو ضائع کر دیتا ہے۔ایسے مفسد آدمی نے ایک وقت میں کہا
یہ تھا کہ اس نے یہ کیمیکل اجزاء اس لئے بنائے ہیں کہ وہ ان سے مضرت رساں کیڑوں کو ہلاک کرے
گالیکن جب وہ تحقیق کرتے ہوئے ایسے کیڑوں
پر پہنچا جو مفید ہیں مضرت رساں نہیں تو ایسے مفسد اور
۳۰۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
ناشکرے انسان نے ان کیڑوں کو بھی ہلاک کر دیا۔اب مثلاً یہ اینٹی بائیوٹک وغیرہ قسم کی دوائیاں
ہیں۔اللہ تعالیٰ معاف کرے کبھی مجبوری ہو تو استعمال کرنی پڑتی ہیں مگر ان کے غلط استعمال سے
بے شمار کیڑے جو مفید اور زندگی رکھنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں مثلاً انسان کے معدے، جگر
اور انتڑیوں میں پیدا کیا ہے اور وہ نظام ہضم میں ممد و معاون ہیں۔یہ ایک نابینا ہتھیار ( اینٹی بایوٹک
ادویہ ) انسان کے جسم میں جو مضرت رساں کیڑے ہیں یعنی پیچش اور ہیضہ کے کیڑے ہیں ان کا بھی
قتل عام کر دیتا ہے اور جو مفید کیڑے ہیں اُن کا بھی قتل عام کر دیتا ہے۔بہر حال میں بتا یہ رہا ہوں کہ یہ ہماری استعدادیں ہیں جو باہر نکلیں ان کا صحیح استعمال کرنے والے
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں صالح کہلائے اور ان کا غلط استعمال کرنے والے مفسد کہلائے قرآن کریم نے کہا
ہے کہ تم ان مفسدوں کے کاموں کا بھی جائزہ لو، غور اور تحقیق کرو اور ان کے دل اور معدہ کو پھاڑ و یعنی
ان کی تھیوریز جس رنگ میں روبہ عمل ہیں اور ان کی طاقتیں جس رنگ میں باہر نکل کر کام کر رہی ہیں اور
جس رنگ میں ان کی استعداد میں مادی اشیاء میں کام کر رہی ہیں ان کو غور سے دیکھو تو تمہیں نظر آئے گا
کہ ہلاکت کی تینوں قسمیں ان کے اندر پائی جاتی ہیں۔یہ ہے مفسد جسے قرآن کریم نے بھی کہا ہے۔اب جہاں تک مادی ذرائع پیداوار کا تعلق ہے اس کی ایک تو بہت خطرناک شکل ایٹم کی طاقت
کے غلط استعمال کی شکل میں نظر آتی ہے۔دوسرے کارخانوں کا بند رہنا ہے۔کارخانہ بھی ایک ذریعہ
ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انسان کی بہتری کے لئے پیدا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل دی اور اس
نے مادی ذرائع کو بروئے کار لا کر کارخانہ قائم کر دیا۔اب جس دن کا رخانہ بند رہا اس دن کی پیداوار
سے نہ صرف مزدور بلکہ بنی نوع انسان اور ملک بھی محروم ہو گیا۔ایک کارخانہ مثلاً دولاکھ گز کپڑا ایک
دن میں تیار کرتا ہے اگر وہ کارخانہ تالہ بندی یا ہڑتال کی وجہ سے ایک دن بند رہتا ہے تو اس ملک کے
باشندے دو لاکھ گز کپڑے سے محروم ہو گئے۔غرض اقتصادی اور معاشرتی لحاظ سے اس کے کیا نتیجے
نکلے یہ ایک الگ اور مستقل مضمون ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ فساد پیدا ہو گیا۔حقوق کی ادائیگی پر
یہ چیز بہر حال اثر انداز ہوگی مثلاً کپڑے کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جائیں گی وہ
غریب آدمی جو یہ سوچ رہا تھا کہ اب میرے پاس اتنے پیسے ہو گئے ہیں کہ میں اپنے بچوں کو کپڑے
بنادوں۔اس کے پاس اتنے پیسے نہیں رہیں گے کیونکہ کپڑے کی قیمت زیادہ ہوگئی اب اس کے پاس
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
اتنے پیسے نہیں رہے کہ وہ کپڑا خرید سکے۔پھر وہ کہے گا کہ میں پانچ دن اور مزدوری کرتا ہوں تا کہ بچوں
کے کپڑے بن جائیں۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہاں تک عزت کا تعلق ہے لوگ فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں یعنی ذرائع
پیداوار سے انسان انفرادی اور اجتماعی طور پر جتنی پیداوار حاصل کر سکتا ہے اس کے راستے میں وہ روک
بن جاتے ہیں۔انسانی طاقتوں اور قوتوں کے استعمال میں مخل ہوتے ہیں۔اس لئے کہ ذرائع پیداوار
کے ساتھ جب تک محنت شامل نہ ہو اس وقت تک کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔چنانچہ انسانی قوتوں اور
استعدادوں کے تعطل کی وجہ سے انسان کو گویا بھوکا مار دیا۔اس کی قوتوں کی نشوونما میں روک پیدا کر
دی۔اس کا جتناد ماغ تھا اس کے مطابق اس کے لئے سامان نہیں پیدا کئے۔مثلاً ایک غریب آدمی ہے
اس کے گھر ایک ذہین بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔دسویں تک تو وہ اسے جوں توں کر کے پڑھاتا ہے مگر پھر
اس کی غربت آڑے آتی ہے بچے کو پڑھائی چھوڑنی پڑتی ہے۔اب وہ لڑکا جو مثلاً ڈاکٹر سلام کا ہم پلہ
بن سکتا تھا اس کا دماغ اور اس کی ذہانت ضائع ہو جاتی ہے۔وہ کلر کی کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔ہمارے پھوپھا جان حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک دفعہ دھوبی کے لئے
اشتہار دیا تو ایک بی۔اے یا ایم۔اے پاس کی درخواست آگئی وہ تو خیر پڑھ گیا تھا پھر بھی اس کو
ملازمت نہ ملی لیکن کسی بیچارے کو تو مزید پڑھنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔پس یہ نسل کشی ہے۔نسل کشی کا صرف یہی مطلب نہیں ہوتا کہ غلط فیملی پلاننگ کی جائے یا بیٹیوں کو
زندہ گاڑ دیا جائے یا انہیں بھوکا رکھ کر مار دیا جائے یا جس طرح بعض ظالم عیسائی بادشاہ کیا کرتے تھے
کہ پہلے وہ عیش کرتے اور پھر نا جائز بچوں کو قتل کر کے تہہ خانوں میں پھنکوا دیتے یہ اور اس طرح کے
ہزاروں ظلم ہیں جو انسان انسان پر کر رہا ہے۔غرض قوتوں اور استعدادوں کا ضیاع بھی نسل کشی ہے۔اللہ تعالیٰ نے در حقیقت بنیادی طور پر ہمیں دو ہی چیزیں دی ہیں اور ایک ایسی بڑی نعمت ہے جو نہ
ہمارے تصور میں آسکتی ہے اور نہ اس کی وسعتوں کا احاطہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس پر اللہ تعالیٰ کا
کما حقہ شکر ادا کیا جاسکتا ہے۔ایک تو انسان کے اندر یعنی انسانی فطرت کے اندر جو استعدادیں پیدا
کیں اور ان استعدادوں کی کامل نشوونما ہے۔تسخیر کائنات کے لئے اور دوسرے انسان کی بہبود کے
لئے تخلیق کا ئنات یعنی اس عالمین کی مادی اشیاء یا ذرائع پیداوار ہیں۔یہ دونوں چیزیں ہیں یعنی مادی
٣٠٩
سورة البقرة
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ذرائع پیداوار اور ان سے کما حقہ مستفید ہونے کے لئے۔دو۔انسانی قوتیں اور استعداد یں۔ایک کو
قرآن کریم کہتا ہے حرث اور دوسرے کونسل۔ایک وہ ہے جس کو انسان تیار کرتا ہے۔پھر اس سے کچھ
حاصل کرتا ہے۔بعض دفعہ اچھی نیت سے بعض دفعہ بری نیت سے بہر حال انسان جس چیز کو تیار کرتا
ہے اس سے پیار کرتا ہے۔مثلاً زمین کو تیار کرتا ہے تا کہ اس سے گندم حاصل کرے، کپاس حاصل
کرے وغیرہ وغیرہ۔وہ کارخانوں کو تیار کرتا ہے کارخانے بھی مادی چیزوں کی تیاری کی جگہ ہیں۔کچھ
اینٹیں ہیں، کچھ لوہا ہے، کچھ مشینری ہے۔یہ ساری چیزیں مل کر کارخانے کی شکل اختیار کرتی ہیں۔تا کہ
انسان اس سے مثلاً کپڑا پیدا کرے یا اس سے کھاد پیدا کرے یا لوہا پیدا کرے یا اس میں موٹریں
بنائے۔وغیرہ۔اب تو بے شمار قسم کی چیزیں بنے لگی ہیں۔بے شمار سے مراد یہ ہے کہ ہم ان کو گن نہیں
سکتے۔اللہ تعالیٰ کو تو ان سب کا علم ہے۔غرض ایک مادی ذرائع پیداوار اور دوسرے انسانی استعداد یں۔یہ دو بنیادی چیزیں ہیں جو اللہ تعالیٰ
نے انسان کو عطا فرمائی ہیں اور ایک مفسدان دونوں کی ہلاکت کا موجب بنتا ہے یا ہلاکت کی کوشش
میں مشغول نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مفسد بھی بنو یعنی جو مادی ذرائع پیداوار ہیں ان کو تم
ہلاک کرو۔ان کو تم ضائع کرو۔دوسرے جو تمہیں استعداد یں دی ہیں ان سے تم غفلت بر تو اور ان کی
نشوونما نہ کرو۔ان کا صحیح استعمال نہ کرو اور پھر یہ سمجھو کہ میں تمہارے ان بد اعمال اور مفسدانہ اعمال کا
صالحانہ اعمال جیسا نتیجہ نکال دوں گا تو یہ خیال غلط ہے۔ایسا نہیں ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ مفسدوں سے
پیار نہیں کرتا یعنی جو لوگ حرث اور نسل کو فساد میں مبتلا اور معرض ہلاکت میں ڈالتے ہیں۔اس کے نتیجہ
میں انہیں اللہ تعالیٰ کا پیار تو نہیں ملے گا۔اس کے نتیجہ میں انہیں اللہ تعالیٰ کا قہر ملے گا۔اللہ تعالیٰ کی
ناراضگی کی جہنم انہیں ملے گی۔اللہ تعالیٰ کا پیار اور اس کی رضا کی جنتیں تو ان
کو نہیں ملیں گی۔خطبات ناصر جلد چهارم صفحه ۳۲۱ تا ۳۴۲)
قرآن کریم کا ایک حکم یہ ہے کہ فساد نہ کرو اور قرآن کریم کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فساد کر نے والوں سے
پیار نہیں کرتا بلکہ ایسے لوگ اس کے غضب کے نیچے آجاتے ہیں فساد کے لغوی معنی ہیں حد اعتدال سے
نکل جانا معنی کی اس وسعت کے لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ قرآن کریم کے ہر حکم سے بغاوت فساد ہے
کیونکہ قرآن کریم کا ہر حکم استقامت اور اعتدال پر قائم رکھتا ہے فساد کئی شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے اور
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
٣١
سورة البقرة
کسی شکل میں بھی وہ ہمارے محبوب کو محبوب نہیں۔اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ میں فرماتا ہے کہ دنیا میں بعض
لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ جب وہ باتیں کرتے ہیں تو ان کی باتیں پسندیدہ معلوم ہوتی ہیں وہ ملک
اور قوم کے خیر خواہ دین کے بھائی اور خدا سے پیار کرنے والے سمجھے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہوتی
ہے کہ وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَ يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ -
یعنی جب بھی اسے موقع اور طاقت ملے وہ فساد پیدا کرنے کی غرض سے سارے ملک میں دوڑتا پھرتا
ہے اور اس طرح حرث اور نسل کو ہلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے بہت سے معنی ہو سکتے ہیں۔ایک معنی یہ بھی ہیں ایسا شخص جو خود کو ملک اور قوم کا ہمدرد اور خیر خواہ ظاہر کرتا ہے ان ذرائع اور اسباب
پر ضرب لگاتا ہے جو دنیوی لحاظ سے قومی تعمیر کے کام آنے والے ہیں اور اُخروی لحاظ سے وہ کسی کو ان
جزاؤں اور ان انعامات کا وارث کرتے ہیں جن کے لئے خدا تعالیٰ کا ایک مومن بندہ اس دنیا میں اس
امید پر ہوتا ہے کہ وہ اس دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھ کر کھیتی کو کاٹے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
مَنْ كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْأَخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ وَمَنْ كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ - (الشورى: ۲۱) *
کہ جو شخص آخرت کے انعامات کے لئے اس دنیا میں کام کرتا ہے اسے بہت ملے گا اس نے جو کام
کئے ہیں ان سے بھی بہت زیادہ ملے گا اور جو اس دنیا کے لئے کام کرتا ہے اسے بھی ہم عام قانون کے
ماتحت محروم نہیں رکھیں گے اس کو بھی ہم اس دنیا میں اس کے کام کا اجر دیں گے۔لغت نے یہاں حرث کے معنی تعمیری کاموں کے بھی کئے ہیں یعنی ایسے کام جن کے نتیجہ میں ملک
اور قوم
کی تعمیر ہوتی ہے پس جو لوگ قوم کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں توڑ پھوڑ کے ذریعہ یا لوٹ
کے ذریعہ یا کوئی اور خرابی پیدا کرنے کے نتیجہ میں، وہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کو توڑنے والے ہیں
کیونکہ جہاں عقل، اخلاق اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کسی دوسرے کی املاک کو یا
قومی املاک کو نقصان پہنچایا جائے وہاں شریعت اسلامیہ اس سے بھی زیادہ سختی کے ساتھ اس بات
سے روکتی ہے کہ ان اموال کو نقصان پہنچایا جائے جو دوسروں کے ہیں یا خود اپنے ہیں کیونکہ اموال
کے متعلق اسلام کا نظریہ یہ ہے کہ اصل ملکیت اللہ تعالیٰ کی ہے اسی لئے اسلام نے خود کشی کو حرام قرار
دیا ہے کیونکہ اس نے کہا ہے کہ جان تیری نہیں جان تو خدا کی ہے تجھے کس نے حق دیا ہے کہ تو جان کو
لے چاہے وہ تیری اپنی ہی کیوں نہ ہو اور اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
٣١١
سورة البقرة
پلیٹ اور رکابی میں اتنا سالن نہ ڈالو کہ اس میں سے ایک لقمہ بھی ضائع ہو جائے کیونکہ کھانے کا جو لقمہ
تمہاری ضرورت سے زیادہ ہے وہ تمہارا نہیں تم تو صرف اللہ تعالیٰ کے حکم سے کھا رہے تھے اس نے
تمہیں اس لقمہ کو ضائع کرنے کا اختیار نہیں دیا غرض کھانے کے ایک لقمہ کا ضیاع بھی خدا اور اس کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نا پسند کیا ہے کجا یہ کہ لاکھوں روپیہ کی املاک کو ضائع کر دیا جائے۔پس دوسرے کی املاک کو نقصان پہنچانے یا ان پر قابض ہو جانے کی اسلام اجازت نہیں دیتا یہی
وجہ ہے کہ کوئی ایک مہینہ ہوا میں نے اعلان کیا تھا کہ ربوہ میں ہر وہ دکان دار یا مکان والا جس نے غیر
کی زمین پر (جو نہ تو اس کی ذاتی ملکیت ہے اور نہ اس نے وہ کرایہ پر لی ہے ) دکان یا مکان بنایا ہوا
ہے تو اسے اپنا وہ مکان یا دکان ۳۰ / نومبر تک اٹھا لینی چاہیے اور یہ میعاد اس لئے دی گئی تھی کہ ایسا
کرنے پر کچھ وقت لگتا ہے اور ایسا حکم نہیں ملنا چاہیے جو طاقت سے بالا ہو اعلان کرتے وقت میرا
اندازہ تھا کہ اس عرصہ میں ایسی دکانیں اور مکان اٹھائے جا سکتے ہیں اور کاروبار سمیٹے جا سکتے ہیں اب
تو رمضان کی ذمہ داری بھی آگئی ہے رمضان کے مقدس مہینہ میں خصوصاً کسی کو اس بات کی اجازت
نہیں دی جاسکتی اور نہ جلسہ سالانہ کے بابرکت ایام میں اس بات کی اجازت کسی کو دی جاسکتی ہے کہ
قرآن کریم کے احکام کے خلاف دوسرے کی ملکیت پر نا جائز تصرف قائم رکھے ابھی تک جور پورٹ
مجھے ملی ہے وہ یہی ہے کہ دوست اس طرف متوجہ ہوئے ہیں اور انشاء اللہ کل ۳۰ ر نومبر تک یعنی وقت
کے اندراندرنا جائز طور پر تعمیر کردہ دکانیں اور مکانات خالی کر دیئے جائیں گے جو ایسا نہیں کرے گا وہ
خدا تعالیٰ کے اس انذار کے مطابق کہ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ (القصص :۷۸) یعنی اللہ تعالیٰ
فساد کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے خلفاء اس کے
صلحاء اور نیک بندوں کی محبت سے محروم ہو جائے گا اور اگر کوئی ایسا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو ہدایت
دے امید تو یہی ہے کہ ایسا ہم میں سے کوئی نہیں نکلے گا۔فساد جس کا اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے کہ وَاِذَا تَوَلّى سعى في الْأَرْضِ اس سے مراد روحانی اور
مذہبی فساد بھی ہے جب ملک میں بدامنی کے حالات پیدا کر دیئے جائیں تو وہ لوگ جو اپنے اوقات کو
اللہ تعالیٰ کی یاد میں اور اس کے ذکر میں خرچ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی روحانی غذا کے حصول کی طرف
اپنی توجہ اس طرح قائم نہیں رکھ سکتے جس طرح وہ دوسرے حالات میں رکھ سکتے ہیں ان کے لئے
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۱۲
سورة البقرة
بہت سی فکریں اور پریشانیاں پیدا کر دی جاتی ہیں غرض قرآن کریم نے فساد کو پسند نہیں کیا اسی طرح
فرماتا ہے: فَاذْكُرُوا الآء الله وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (الاعراف : ۷۵ )
اگر چه یہ آیت حضرت صالح کی قوم ثمود سے تعلق رکھتی ہے لیکن جہاں پرانے انبیاء کی زبان سے
اصولی احکام بیان ہوتے ہیں ان
کا تعلق ہر مسلمان سے بھی ہے اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ تم
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں جان بوجھ کر فساد مت کرو گویا اللہ تعالیٰ نے فساد کی طرف
مائل ہونے کو اس کی نعمتوں کی ناشکری قرار دیا ہے اور فرماتا ہے اگر تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو یا درکھو اور
اس کے شکر گزار بندے بنو تو پھر تم فساد نہیں پیدا کر سکتے اس لئے کہ (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) نہ
جان تمہاری اپنی ہے، نہ مال اپنا ہے، نہ مکان اپنا ہے، نہ زمین اپنی ہے ہر چیز خدا تعالیٰ کی ملکیت ہے
اللہ تعالیٰ ہی ان سب کا حقیقی مالک ہے ان اشیاء میں کسی فرد یا قوم کو اس حد تک تصرف کرنے کی
اجازت ہے جس حد تک اللہ تعالیٰ نے اس فرد یا قوم کو اجازت دی ہو ورنہ نہیں پس یہ ساری نعمتیں ہیں
تم خدا کی ان نعمتوں کا شکر ادا کرو، اگر تم فساد کرو گے، توڑ پھوڑ سے کام لو گے، لوٹ مچاؤ گے، لوگوں کی
جانوں
کو یا ان کے اوقات کو نقصان پہنچانا چاہو گے تو تم اس کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کر رہے ہو گے مثلاً
ایک شخص ہے اس نے آٹھ گھنٹے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا ہے اور تم نے ایسے سامان
پیدا کر دیئے ہیں کہ وہ اپنے کام پر جا نہیں سکتا فساد کی وجہ سے اس کے رستے رک گئے ہیں تو اس کے
بچے بھو کے رہیں گے گویا خدا تعالیٰ نے اسے ایک نعمت دی تھی اور تم اس نعمت سے اسے محروم کرنے
والے بن گئے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ نعمت خداوندی کو یا در کھتے اور اس کا شکر بجالاتے ہیں
وہ فساد نہیں کیا کرتے بلکہ اپنے مال کی ، اپنی جانوں اور اپنے ہمسائیوں۔بھائیوں۔ہم ملک ہم قوم اور
دنیا میں بسنے والے ہم عصروں کی جانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کے اموال کی حفاظت کرتے
ہیں کیونکہ ہر چیز اور ہر مخلوق جو ان کی بصیرت اور بصارت کے سامنے آتی ہے اسے وہ اللہ تعالیٰ کی ایک
نعمت سمجھتے ہیں اور اللہ تعالی کی نعمتوں سے نہ وہ خود کو محروم کرنا چاہتے ہیں نہ دوسروں کو محروم کرنے کی
کوشش کرتے ہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۰۷ تا ۴۱۰)
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۳۱۳
سورة البقرة
آیت ۲۰۸ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللهُ
رءوف بِالْعِبَادِه
یہ حکم سننے کے بعد کہ ایک کامل اور مکمل شریعت کا نزول ہو چکا اور ایک حقیقی اور سچے تعلق باللہ کا
سامان پیدا ہو گیا اس لئے اے نوع انسان فَاسْتَقِیمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ایک ایسا گروہ پیدا ہو گیا جنہوں نے اپنے نفوس کو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے
حصول کے لئے بیچ ہی ڈالا اور عمر بھر کا سودا کر لیا یہ نہیں کہ آج ایک عہد باندھا اور کل اسے توڑ دیا۔یہ
نہیں کہ آج تو اپنے رب سے ایک سودا کیا اور کل اسے فسخ کیا اور بلکہ عمر بھر کے لئے انہوں نے اپنی
جانوں اور اپنے نفوس کا اپنے رب کی رضا کے لئے سودا کر لیا اور اس طرح پر انہوں نے اپنے اس رب
کی رافت اور رحمت کے جلوے دیکھے جو ان لوگوں کے لئے رؤوف ہے جو اس کے حقیقی بندے بن
جاتے ہیں اور اس قدر حسین جلوے دیکھے کہ ان کی وجہ سے اُمم سابقہ امت مسلمہ پر رشک کریں۔جس نفس کے سودے کا یہاں ذکر ہے اس کی حقیقت یہ ہے کہ انسان کو جو اندرونی اور بیرونی
اعضاء دیئے گئے ہیں اسے جو باطنی اور ظاہری قوتیں اور استعداد میں عطا ہوئی ہیں وہ اس غرض کے
لئے ہیں کہ انسان اپنے رب سے سودا کر لے یعنی یہ عطا ہے وہ ظاہری اعضاء کے لحاظ سے ہو یا باطنی
اور روحانی قوتوں اور استعدادوں کے لحاظ سے ہو، ہے ہی اس غرض کے لئے کہ انسان اپنے رب سے
ایک زندہ اور سچا تعلق پیدا کر لے اور اس کی نعمتوں کا وارث بنے۔جو قو تیں اور استعداد میں اللہ تعالیٰ
نے انسان کو عطا کی ہیں ان کی اصل غرض یہی ہے کہ ایک اسے اللہ تعالیٰ کی کمال معرفت حاصل ہو
جائے دوسرے اس معرفت کے نتیجہ میں حقیقی پرستش اور عبودیت پر دوام اسے مل جائے اور تیسرے
اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے جلوے دیکھنے کے بعد وہ اس کی محبت میں فنا ہو جائے۔انسانی فطرت
بھی اسی کی گواہی دیتی ہے اور اس پر شاہد ہے کہ انسان نے جب بھی اپنے اعضاء کو جو خدا تعالیٰ کی عطا
تھے اور اپنی قوتوں اور استعدادوں کو جو روحانی ارتقاء کے لئے اسے دی گئی تھیں غلط راہوں پر استعمال
کیا تو اس کے نفس نے تسلی نہیں پائی۔ہم ایک موٹی مثال لے لیتے ہیں آج کی دنیا میں انسان نے
خداداد قوتوں اور طاقتوں کے استعمال سے ذرے کی طاقت (جسے ایٹامک انرجی Atomic
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۱۴
سورة البقرة
Energy کہتے ہیں ) کا علم حاصل کیا یعنی اللہ تعالیٰ نے ایک ذرہ میں جو قوت چھپر کھی تھی انسان
نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی عقل، فراست اور سائنس ( انسان جو سائنس کے تجربے کرتا ہے ان میں بھی
اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہی روشنی پیدا ہوتی ہے ) کے نتیجہ میں اس کا علم حاصل کیا لیکن جہاں اس نے اس
کا ایک حد تک صحیح استعمال کیا یعنی اس نے اسے انسان کے فائدہ کے لئے استعمال کیا وہاں بڑی حد
تک اس کا استعمال اس رنگ میں بھی کیا کہ وہ انسان کی ہلاکت کا موجب بن جائے۔اب دیکھو یہ ایک قوت ہے اور ہمیں نظر آ رہا ہے کہ انسان نے اس کا ایک حد تک غلط استعمال کیا
ہے اور اس غلط استعمال یا غلط استعمال کے امکان کے خلاف وہ لوگ بھی آئے دن مظاہرے کر رہے
ہیں جو خدا تعالیٰ کے بھی منکر ہیں۔ایٹمی قوت کے غلط استعمال کے خلاف یہ مظاہرے اس بات پر شاہد
ہیں اور ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ انسانی فطرت ان چیزوں کو پسند نہیں کرتی۔ابھی ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی
ہستی کا علم نہیں ابھی انہوں نے اس کا عرفان حاصل نہیں کیا اس کے باوجود ان کے اندر سے یہی
آواز نکل رہی ہے کہ ان قوتوں اور استعدادوں کو غلط طریق پر استعمال نہیں کرنا۔انہیں اس کے صحیح
استعمال کا پتہ بھی نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کے خلاف احتجاج جاری ہے۔اسی طرح اور ہزاروں
مثالیں ہیں کہ جب انسان اپنے اندرونی اور بیرونی اعضاء کو یا اپنی ظاہری اور باطنی قوتوں اور
استعدادوں کو اس رنگ میں استعمال کرتا ہے کہ وہ اپنے رب سے دور ہو جاتا ہے تو انسانی فطرت اندر
سے اس کے خلاف احتجاج کرتی ہے اور کہتی ہے کہ تم یہ کیا کر رہے ہو اور یہ اس بات پر شاہد ہے کہ یہ
ہے؟
تمام قومی اور قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں انسان کو اس لئے ملیں کہ وہ اس مقصد کو حاصل کر لے
جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی معرفت اسے حاصل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کی عبودیت کا
دائمی مقام اسے حاصل ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے جلوے دیکھ کر اس کی محبت کا شعلہ
اس طور پر انسان کے صحن سینہ میں بھڑ کے کہ اس کا وجود بالکل فنا ہو جائے کیونکہ اس کے بغیر وہ دلی
سکون اور اطمینان اور خوش حال زندگی کا احساس اپنے اندر نہیں پاتا۔۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۱۹ تا ۵۲۱)
b
آیت ۲۱۸ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ قُلْ قِتَالُ فِيهِ
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
b
ج
۳۱۵
سورة البقرة
كَبِيرُ - وَصَدُّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ كُفْرَ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِخْرَاجُ
أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِنْدَ اللّهِ ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَ لَا يَزَالُونَ
يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّى يَرُدُّوكُمْ عَنْ دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُوا وَمَنْ يَرْتَدِدُ
مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتُ وَهُوَ كَافِرُ فَأُوليكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا
وَالْآخِرَةِ وَ أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ۔ووو
(۲۱۸)
تم میں سے جو بھی اپنے دین سے پھر جائے اور راہ ارتداد اختیار کرے پھر وہ طبعی موت مرے اس
حالت میں کہ وہ ارتداد کے ذریعہ سے جس کفر میں داخل ہوا تھا ( ایمان کو چھوڑ کے ) اس کفر پر وہ قائم
تھا۔تو یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایمان کی حالت میں جو نیکیاں کی تھیں اور جو بظاہر قربانیاں دی تھیں
لیکن بعد میں ارتداد اختیار کیا تو حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وہ نیک اعمال بھی ان کے کسی کام نہیں آئیں گے
اور اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ان کی نیکیوں کا بدلہ ثواب اور خدا تعالیٰ کی رضا کی شکل میں نہیں
ملے گا۔وَ أُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ اور ایسے مرتد جو ہیں وہ اصحبُ النَّارِ ہیں، أَصْحَبُ الْجَحِيمِ ہیں۔دوزخی ہیں، دوزخ کی آگ میں پڑنے والے ہیں اور لمبا عرصہ اس میں رہنے والے ہیں۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۸۵،۸۴)
آیت ۲۱۹ اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ
أولبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللهِ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ٥
(۲۱۹)
لا
جس تجارت کی طرف میں تمہیں بلاتا ہوں اور جس کی طرف تمہاری راہنمائی کرتا ہوں۔وہ یہ ہے
کہ تم اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے اپنی جانوں کو مجاہدہ میں ڈالو۔اور تمہارا یہ مجاہدہ اور تمہارا یہ
جہاد اموال کے ذریعہ سے بھی ہو۔اور تمہارے نفوس کے ذریعہ سے بھی ہو ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُم
تعْلَمُونَ اور اگر تمہیں حقیقت کا علم ہو جائے تو تم سمجھ جاؤ کہ دراصل اسی چیز میں تمہاری بھلائی ہے۔اس خیر لکم کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ آیت ۲۱۹ میں یوں فرمائی ہے۔اِنَّ الَّذِينَ
کہ
امَنُوا وَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللَّهِ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - که
٣١٦
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے مجاہدہ کیا اس رنگ میں کہ انہوں نے خواہشات نفسانی کو
خدا تعالیٰ کی خاطر چھوڑا۔اس رنگ میں کہ انہوں نے اپنے پیدا کرنے والے کی خوشنودی کے حصول
کے لئے گناہوں سے اجتناب کیا۔( هَاجَرُوا ) اور انہوں نے اپنے ماحول، اپنے املاک (اپنی
جائدادوں ) اپنے کنبہ اور اپنے شہر اور اپنے علاقہ کو خدا تعالیٰ کی خاطر ترک کیا۔اور خدا تعالیٰ کی رضاء
کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ کر کسی دوسری جگہ چلے گئے۔وَجَاهَدُوا اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی محبت
کے حصول کے لئے نیکی کے راستوں پر شوق اور بشاشت کے ساتھ قدم مارا۔أُولَبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ
اللہ یہی وہ لوگ ہیں جو امید رکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت انہیں حاصل ہو جائے گی۔أولبِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللہ یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید رکھ سکتے ہیں۔یہ نہیں فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت انہیں ضرور مل جائے گی۔پھر اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ جو شخص بدیوں کو ترک
نہیں کرتا اور نیکیوں کو اختیار نہیں کرتا۔وہ یہ امید نہیں رکھ سکتا کہ اللہ تعالیٰ اس سے رحمت کے ساتھ
سلوک کرے گا۔یہ امید کہ میرا رب میرے ساتھ رحمت کا سلوک کرے گا وہی رکھ سکتا ہے جو بدیوں کو
ترک کرتا اور نیکی کی راہوں کو اختیار کرتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۴۴۰،۴۳۹)
آیت ۲۳۲ وَ اِذَا طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ
بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرْحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ صِرَارًا لِتَعْتَدُوا وَ
مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَقَد ظَلَمَ نَفْسَهُ ۖ وَلَا تَتَّخِذُوا أيتِ اللهِ هُزُوًا وَاذْكُرُوا
نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُم بِهِ وَ
اتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
(٢٣٢
وَلَا تَتَّخِذُوا أَيْتِ اللهِ هُزُوا خدا تعالیٰ کی جو آیات ہیں انہیں معمولی سمجھ کے محل تمسخر اور استہزا نہ
بناؤ کیونکہ اس کے بغیر ان آیات کے سمجھنے کے بغیر تم خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل نہیں کر سکتے ، خدا تعالیٰ
کی معرفت حاصل کئے بغیر تم خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں کر سکتے ، خدا تعالیٰ کا ذکر صحیح رنگ میں کئے بغیر تم حقیقی
نجات اور کامیابی اور فلاح نہیں حاصل کر سکتے اپنی زندگی میں۔