سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 20
۳۱۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
اس آیت میں پھر آیات اللہ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ہمارے سامنے یہ مضمون بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ آیات اللہ کو حلِ استہزا نہ بناؤ بلکہ خدا تعالیٰ کی جو مادی
دنیا میں صفات ظاہر ہوئی ہیں۔اس مادی دنیا میں نعماء باری جو ہیں ان کو سمجھو اور ان کی معرفت حاصل
کرو تا کہ ان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت حاصل کر سکو تو نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ یہ
قرآن کریم کے محاورہ میں جسمانی روحانی ہر دو قسم کی نعمتوں پر بولا جاتا ہے ( یہاں چونکہ مقابلہ ہوا
ہے ہدایت کے ساتھ اس لئے ، ویسے تو خدا تعالیٰ کی روحانی نعمتیں اور اس کا کلام بھی بڑی نعمت ہے اور
جو انسان کو صلاحیتیں دی گئی ہیں وہ بڑی نعمتیں ہیں) لیکن یہاں چونکہ کتاب و ہدایت کا ذکر بعد میں
آیا ہے اس لئے یہاں مراد ہوگی ہر دو جہان کی ہر چیز جس کا ذکر سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجائية : ۱۴) میں آتا ہے یعنی ہر چیز انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے تم
ان کے متعلق علم حاصل کرو اور ان کے حسن کو دیکھو، دیکھو کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے بعض چیزوں کو
لاکھوں سال پہلے پیدا کیا اس معنی میں ارتقائی دور میں سے گذرنے کے لئے ان میں حرکت پیدا کی
اور پھر بعض چیزیں ایسی ہیں جو کئی لاکھ سال کے بعد اس شکل میں آئیں جس شکل میں آج انسان ان
سے فائدہ اٹھاتا ہے یہ بھی خدا تعالی کی نعمتیں ہیں نعماء ہیں ان کو یاد کرو اور یاد رکھو اور ان کے علاوہ
انْزَلَ عَلَيْكُم مِّنَ الْكِتَب وَالْحِكْمَةِ (البقرة:۲۳۲) خدا تعالیٰ نے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ تمہارے لئے ایک کامل کتاب نازل کی ہے ایک ہدایت کا ملہ تمہیں دی اور ایک حکمت کی
کتاب یعنی ایسی شریعت جو فطرت کے مطابق ہے اور بات حکم سے نہیں بلکہ حکمت سے منواتی ہے
یعنی ہر حکم جو ہے شریعت کا اس کی وجہ قرآن کریم نے بیان کی کہ یہ حکم تمہارے کس فائدے کے لئے
ہے اس لئے تمہیں یہ حکم دیا گیا ہے یہ تمہارے اوپر کوئی چٹی نہیں ہے کوئی بیگار نہیں لی جارہی تم سے
جس کو قربانی کہا جاتا ہے وہ تم اپنے نفس کے لئے قربانیاں دے رہے ہو اس کا فائدہ تمہیں پہنچے گا ،
تمہاری نسلوں کو پہنچے گا کسی چیز سے تمہیں محروم نہیں کیا جارہا۔جو مال کی مثلاً قربانی ہے اس کے متعلق
قرآن کریم نے کہا ہے کہ خدا مال کو لیتا ہے تا کہ بڑھا کر واپس کرے۔غرض قرض نہیں رکھتا وہ (یہ
عجیب قربانی ہے کہ پانچ روپے لئے اور پانچ سو دے دیئے اور انسان کہے کہ ہم نے خدا کی راہ
میں بڑی مالی قربانیاں دے دیں) مگر یہ اس کی شان ہے جو سب سے بڑا ہے کہ وہ اسی کو قربانی سمجھتا
۳۱۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
اور اپنے پیار سے اپنے بندے کو نوازتا ہے۔تو انسان خدا کا جو ذکر کرتا ہے وہ صحیح ذکر صرف اس
صورت میں ہو سکتا ہے کہ اس کی صفات کا علم ہو اور صفات کے علم کے لئے ہر قسم کی تحقیق ( علمی تحقیق
جو ہے وہ ضروری ہے یعنی جو خدا نے پیدا کیا اس کی عظمت جاننے کی کوشش کرنا اس کی جو پیدائش
ہے اس کے دست قدرت سے جو چیز نکلی ہے اس میں بھی بڑی عظمت ہے اس میں بھی بڑا حسن ہے
اس میں بھی بڑی افادیت ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے ہر ضروری چیز کو پیدا کیا۔جب تک ان چیزوں کا علم نہ ہو۔صحیح طور پر انسان اپنی فطرت پر اپنی صفات پر اللہ تعالیٰ کی صفات کا
رنگ چڑھا نہیں سکتا۔تو خالی یہ نہیں کہا کہ ذکر کرو بلکہ ذکر کا طریقہ بھی بتایا کہ ذکر کا مطلب یہ ہے۔ایک بچے کا سُبحان اللہ کہناذ کر کی ابتدا تو کہلا سکتا ہے مگر ذکر نہیں کہلا سکتا یا ایک کم علم اور ان باتوں
کی طرف توجہ نہ کرنے والے بالغ انسان کا سُبحان اللہ کہنا تو اب تو ہے لیکن خدا تعالیٰ جس رنگ میں
اس سے پیار کرنا چاہتا ہے وہ پیار اس کو بھی حاصل ہو سکتا ہے جب وہ خدا تعالیٰ کے حسن اور اس کے رنگ
کو پہچانے اور اس کی عظمت اور اس کا جلال اور اس کی رفعت اور اس کی شان جو ہے اور اس کی قدرتوں
کے جو جلوے ہیں اور ان میں جو حسن ہے اور جو احسان خدا تعالیٰ بے شمار شکلوں اور صورتوں میں ایک
فرد واحد کی ذات پر کر رہا ہے اس کا علم اسے حاصل ہوتا ہے۔تب اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت کا
ایک چشمہ پھوٹتا ہے جس سے وہ بھی سیراب ہوتا ہے اور اس کا خاندان اور نسل بھی سیراب ہوتی ہے اور
بہت سارے دوسرے بھی اس سے فائدہ اٹھانے والے بن جاتے ہیں۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ جود نیوی
علوم ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام یہ کہتا ہے کہ دنیوی علوم کی ہر برانچ ہر شعبہ کا جاننا اس
لئے ضروری ہے کہ اگر تم مومن ہو اور خدا کی معرفت حاصل کرنا چاہتے ہو تو جب تک تمہیں ان باتوں کا
علم نہیں ہو گا تم خدا تعالیٰ کی صحیح معرفت بھی حاصل نہیں کر سکتے مثلاً ستاروں کا علم ہے،افلاک کا علم ہے تو
یہ سمجھنا کہ رات کو بچے بھی دیکھتے ہیں۔بچپن میں میرے خیال میں ہر بچہ کبھی سوچتا ہو گا کہ میں گنوں
کتنے ستارے مجھے نظر آ رہے ہیں جو گن نہیں سکتا بالکل چھوٹی عمر میں بچے کہہ دیتے ہیں (ماں یا باپ
کو) کہ مجھے یہ ستارہ لا کے دو۔یعنی ان
کو پتا کچھ نہیں ہوتا لیکن نظر آ رہا ہے۔لیکن جب تک افلاک کا
یہ علم نہ ہو کہ کس قدر وسعت خدا تعالیٰ کی اس پیدائش میں ہے جس کو ہم زمین و آسمان کہتے ہیں اب
تک جو علم انسان نے بہت دور دیکھنے والی دور بینیں ہیں ان سے حاصل کیا ہے اور وہ سائنس کے نئے
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
٣١٩
سورة البقرة
طریقے یہ ہیں وہ جو پہلے شیشے سے دیکھنے والے طریقے تھے وہ اب نہیں رہے۔بہت زیادہ آگے بڑھ
چکا ہے انسان۔جو اب تک معلوم کیا وہ بھی یہ ہے کہ اس ہر دو جہان میں ان آسمانوں میں بے شمار ایسے
قبائل ہیں۔ستاروں کے بے شمار ایسے قبیلے ہیں جن کو یہ سیلیکسیز (Glaxies) کہتے ہیں سیکسی
ستاروں کے ایک ایسے قبیلے کا نام ہے جو اپنا ایک علیحدہ وجود رکھتا ہے اور بے شمار سورجوں پر مشتمل یہ
قبیلہ بحیثیت مجموعی ایک نامعلوم جہت کی طرف حرکت کر رہا ہے اور دوسروں کے ساتھ اس کا کوئی تعلق
نہیں۔جو دوسری کیلیکسیز دوسرے قبائل ہیں ان کا ایک مستقل وجود ہے قبیلے ہونے کے لحاظ سے اور
قبیلہ ہونے کے لحاظ سے۔اس کے اندر ان گنت ( یعنی جس کو انسان گن نہیں سکا ) سورج ہیں اور ان
سورجوں کے گردستارے گھوم رہے ہیں۔تو سورج بھی ان گنت ہیں تو جو ان کے ساتھ ستارے مل
جائیں تو ان کی تعداد کیا بن جاتی ہے، بے شمار گیلیکسیز ، بے شمار قبائل ہیں۔ہر یلیکسی میں بے شمار سورج
ہیں اور پھر حرکت کر رہے ہیں یہ ، اور ان کی حرکت متوازی نہیں بلکہ ہر آن ایک دوسرے سے پرے
ہو رہا ہے ہر قبیلہ ہر سیلیکسی اور درمیان میں ان کا فاصلہ بڑھتا چلا جارہا ہے اور سائنسدان کہتے ہیں کہ
جب دو سیلیکسیز میں یعنی ستاروں کے ایسے قبیلے میں جس کے اندر بے شمار سورج ہیں جن کے گرد
دوسرے ستارے پھر رہے ہیں اتنی جگہ ہو جائے کہ ایک میسی بے شمار ستاروں کی وہاں سما سکے تو وہاں
کیلیکسی
کن فیکون سے ایک نئی لیلیکسی (ستاروں کا قبیلہ ) پیدا ہو جاتی ہے۔بے شمار سورجوں پر مشتمل ایک
میلیکسی وہاں پیدا ہو جاتی ہے۔ہورہا۔یہ کہنا کہ اس علم کی ایک مومن متقی کو ضرورت نہیں غلط بات ہے۔قرآن کہتا ہے لَا تَتَّخِذُوا آیتِ
اللهِ هُزُواً خدا تعالیٰ کی مخلوق جو ہے اس کی گہرائیوں میں جو جاتے ہیں وہی معرفت صفات باری حاصل
کر سکتے ہیں۔ہر آدمی تو ان گہرائیوں میں جانہیں سکتا۔اتنا بڑا علم ہے یہ اور اس میں پھر خدا کی ایک
اور شان نظر آتی ہے۔پھر ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ یہ ساری بے شمار کیلیکسیز ( ان گنت قبائل جو ہیں یہ )
قانون کی پابندی کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کے لئے جو قانون اور قواعد بنائے ہیں۔ان کے
پابند ہیں۔آپس میں نہ لڑتے ہیں نہ جھگڑتے ہیں۔کبھی یہ نہیں ہوا کہ ایک قبیلہ کا ستارہ دوڑ کے
دوسرے قبیلے میں چلا جائے یا ادھر کا ادھر آ جائے یا ایک دوسرے کو نقصان پہنچا ئیں بلکہ جو حکم ہے وہ
کر رہے ہیں اور پھر یہ کہ (ایک تو نئی ٹیلیکسیز پیدا ہو رہی ہیں ) جو موجود ہیں ان کی صفات میں زیادتی
٣٢
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
ہورہی ہے خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں کے نتیجہ میں جس شخص کو صرف اتنا علم ہی حاصل ہو جائے
باقی ( سمجھیں آپ بالکل اندھیرا ہے۔صرف یہ روشنی اس کے سامنے آئی ہے اپنے رب کے متعلق
تب بھی اس کے دل سے نکلتی ہے تکبیر کہ خدا سب سے بڑا ہے بڑا بلند ہے اور سُبحان اللہ۔ایسا قانون
بنا دیا کہ جتنا گہرائیوں میں بھی جاؤ یہ پتا لگتا ہے کہ کوئی عیب اس کے فعل میں نظر نہیں آتا اور کوئی تضاد
ہمیں وہاں نظر نہیں آتا۔قرآن کریم میں کئی جگہ کہا ہے۔سورۃ ملک میں بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات
اور اس کے جلووں میں تمہیں کوئی تضاد نظر نہیں آئے گا۔یہ بڑا لطیف مضمون ہے۔ایک ہے سائنس، آپ یہ کہیں گے کہ ہر ایک کیسے ہر سائنس پر عبور حاصل کرلے۔ایک ہے وہ
سائنس جس کی تحقیق میں ایک جماعت سائنس دانوں کی مشغول ہوتی ہے اور بڑے پیسے خرچ کرتی
رہی ہے دنیا۔انتہائی قیمتی آلات بناتے ہیں مثلاً ستاروں کا جو یہ علم ہے اس کے لئے کروڑوں کروڑوں
ڈالر کی انہوں نے دور مینیں بنائی ہیں ستاروں کو دیکھنے کے لئے۔ہر علم کی ان باریکیوں اور گہرائیوں
میں تو ہر انسان نہیں جاسکتا لیکن جو ان کے اندر بنیادی اصول کام کر رہے ہیں وہ ہمیں ایک دوسرے
سے سیکھنا چاہیے تا کہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا جو سایہ ہے وہ ہماری روح کے اوپر پڑے اور ہم
بہکنے سے محفوظ ہو جائیں۔پھر ایٹم کی طاقت ہے ایک ذرے کے اندر اتنی طاقت خدا تعالیٰ نے بند کر
کے رکھ دی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایک طرف وسعت اتنی کہ گیلیکسیز کا شمار نہیں اور ہر گیلیکسی
میں اتنے سورج کہ کسی ایک گیلیکسی کے سورجوں کی تعداد بھی ہم پتا نہیں لگا سکے اور دوسری طرف ایک
ذرہ (ایٹم) لے لو اس کے اندر اتنی طاقت خدا تعالیٰ نے بند کی ہوئی ہے کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی
ہے۔اس کی طاقت جو ہے وہ انسان
کو فائدہ بھی پہنچا رہی ہے لیکن غلط استعمال کے نتیجہ میں ہلاکت کا
بھی سامان پیدا کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ کا اگر ذکر کرے انسان یعنی یہ علم جب اس کے سامنے آئے اور
ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی عظمت اور خدا تعالیٰ کی معرفت بھی اسے حاصل ہو اور عظمت کا جلوہ بھی اس پر
ظاہر ہو تو پھر وہ سمجھے گا کہ خدائے قادر و توانا نے جو یہ عظیم چیز پیدا کی ہے اس سے خدا کی مخلوق کو ہلاک
کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے لیکن اندھی ہے دنیا جو خدا کی معرفت حاصل کرنے کی بجائے خدا
کے بندوں کو دکھ دینے کے سامان پیدا کر دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے دماغوں کو ہدایت عطا کرے اور
خدا ایسے سامان پیدا کرے کہ سارے ہی انسان خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے والے ہوں۔
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
الثالثة
۳۲۱
سورة البقرة
گیلیکسیز کے متعلق ابھی جو میں نے آپ کو بتایا اس کے نتیجہ میں جب انسان کے سامنے یہ باتیں
آئیں تو اس میدان کے سائنسدانوں میں سے ایک حصہ جو پہلے دہریہ تھا انہوں نے کہا اب ہمیں
خدا تعالی کی ہستی پر یقین آگیا ہے۔یہ جوئی کیلیکسیز پیدا ہو ئیں تو یہ چیزیں سائنس دانوں کو اس
طرف لا رہی ہیں۔لَا تَتَّخِذُوا آیت الله هووا یعنی خدا تعالیٰ کی جو آیات ہیں (اور خدا تعالیٰ کے دست
قدرت سے پیدا ہونے والی ہر چیز قرآن کریم کی اصطلاح میں خدا تعالیٰ کی آیات میں سے ایک
آیت ہے نشان ہے۔ایک ایرو (Arrow) ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف اور اس کی صفات کی
طرف راہنمائی کرنے والا ہے ) ان کو محلِ استہزا نہ بناؤ کہ تم خدا کی طرف آنے کی بجائے اس سے
دور ہونے لگ گئے بلکہ ان چیزوں کو ذریعہ بناؤ خدا تعالیٰ کی صفات کو سمجھنے اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور
اس کے جلال کی معرفت حاصل کرنے کا تاکہ اس کے نتیجہ میں جو ایک عظیم ہدایت خدا تعالیٰ نے (ما
انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الكِتب وَالْحِكْمَةِ ) نازل کی ہے جو حکمت سے پر اور دلیل دے کے انسانی عقل کی
تسلی کرتی اور اسے سمجھاتی ہے کہ تمہارے فائدے کے لئے یہ سارے احکام دیئے گئے ہیں، اسی
طرح جس طرح تمہارے فائدے کے لئے ہر دو جہان کی ہر چیز پیدا کی گئی ہے یعنی ایک ہی خدا دنیا
کی ہر چیز کو انسان کے فائدے کے لئے پیدا کرے اور اس کے متعلق انسان یہ سمجھے کہ جو اس نے اپنی
وحی کے ذریعہ شریعت اور ہدایت نازل کی اس کا کوئی حکم انسان کو دکھ دینے کے لئے ہے یا اس کے
فائدے میں نہیں ہے یہ تو ایسی نا معقول بات ہے کہ میرے خیال میں اگر سمجھایا جائے تو ایک بچے کو
بھی آسانی سے سمجھ آجائے گی یہ بات۔اتنی بڑی دنیا جس کے ایک حصے، چھوٹے سے نقطے کا میں نے
ذکر کیا ہے وہ تو اس نے پیدا کی انسان کے فائدہ کے لئے اور بے شمار چیزیں ایسی بنادیں کہ انسان
فائدہ ان سے حاصل کرتا ہے، فائدہ حاصل کرتا چلا جاتا ہے اور نئی سے نئی چیز اس کے علم میں آتی ہے
اور اس کو پھر افسوس ہوتا ہے کہ میں نے پہلے کیوں نہیں یہ علم حاصل کیا۔پہلے اس سے فائدہ حاصل
کر لیتا لیکن اس کے مقابلہ میں جو اس نے انسان کی ہدایت کے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
کامل شریعت نازل کی وہ انسان کے فائدے کے لئے نہیں یا اس میں کوئی ایک بھی ایسا حکم ہے جو اس
کے فائدے کے لئے نہیں۔یہ نا معقول بات ہے۔انسانی عقل، انسانی فطرت اسے قبول نہیں کرے
گی۔اس واسطے خدا تعالیٰ نے اس آیت میں پہلے دنیا کی نعماء کا ذکر کیا کہ ہر چیز انسان کے فائدے
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
خلیفہ
۳۲۲
سورة البقرة
کے لئے پیدا کی گئی ہے۔وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُم خدا تعالیٰ نے کہا دیکھو ہر چیز جو ہے وہ نعمت کے
طور پر پیدا ہوئی ہے تو اس سے تمہیں نتیجہ نکالنا پڑے گا کہ مَا انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَبِ وَالْحِكْمَةِ اس
کی طرف سے آنے والی کامل ہدایت بھی خدا تعالیٰ کی طرف ہی لے جانے والی ہے وہ بھی ایک نعمت
روحانی ہے اس کو ہم ہدایت ، شریعت ، حکمت، اس کو ہم ایک حسین تعلیم ، اس کو ہم انسان کو ایک بہترین
انسان بنانے والی، اس کو ہم ایک وحشی کو متمدن، متمدن کو با اخلاق، با اخلاق کو روحانی انسان بنانے
والی تعلیم سمجھتے ہیں، اس طرح جس طرح دنیا کی ہر چیز سَخَّرَ لَكُمْ کے ماتحت انسان کے فائدے کے
لئے ہے۔اسی طرح قرآن کریم کا ہر حکم انسان کے فائدے کے لئے ہے اور جو شخص یہ نہیں سمجھتا وہ
بد قسمت اور محروم ہے کہ خدا تعالیٰ اسے دینا چاہتا ہے اور وہ لینے سے انکار کر رہا ہے۔مگر اس زمانہ میں یہ اندھی دنیا خدا سے دور جا چکی ہے اور خدا کی طرف واپس انہیں لے
آنے کا کام جماعت احمدیہ کے سپر د کیا گیا ہے اور اس کے لئے جماعت کو نمونہ بننا چاہیے اور نمونہ
بننے کے لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی معرفت انہیں حاصل ہو۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ
دنیوی علوم بھی سیکھیں اور قرآن کریم کے علوم بھی سیکھیں اور خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کریں اور
اس کے پیار کو پائیں اور جو پیار کے ڈر اس نے محض اپنی رحمت سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے متبعین کے اوپر کھولے وہ ڈران کی زندگی میں عملاً ان پر کھلے ہوں اور خدا تعالیٰ کے ہر رنگ کا
پیارا نہیں ملے۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ ۷۴ تا ۸۱ )
اور
آیت ۲۳۴ وَالْوَالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ
اَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا
تُكَلِّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَا تُضَارَ وَالِدَهُم بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ
بِوَلَدِهِ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ
تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا وَ اِنْ اَرَدتُّمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا
جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ مَّا أَتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۲۳
سورة البقرة
اللهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
اسی طرح عورتوں کا اپنے بچوں کو دودھ پلانے کا مسئلہ ہے۔انسان نے ایک وقت میں یہ کہہ دیا
کہ اس کے بڑے فائدے ہیں دوسرے وقت میں کہہ دیا اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔جب کہا ماں کا
دودھ پلانے کے فائدے ہیں یا جس نے کہا فائدے ہیں تو اس نے گویا قرآن کریم کی تعلیم کے
مطابق کہا کیونکہ دودھ بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ہر چیز میں اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے
فائدہ رکھا ہے اسلئے ظاہر ہے کہ ماں کی چھاتیوں کے دودھ میں بچے کے لئے فائدہ ہے۔مگر جب اس
دودھ کو بے فائدہ قرار دے کر عورتوں کی ایک یا دو نسلوں کی صحتیں اپنی تھیوریز اور اصول بیان کر کے
اور اُن پر عمل کروا کر خراب کر دیں تو پھر انسان نے بڑے آرام سے یہ کہہ دیا کہ اوہ ہو! ہم سے غلطی
ہوگئی تھی۔اب تو ہماری نئی ریسرچ یہ ہے کہ اگر ماں بچے کو دودھ نہ پلائے گی تو نہ بچ صحتمند ہوگا اور نہ
زچگی کے بعد ماں کی صحت عود کرے گی۔اور یہ سب کچھ اس انداز میں کہا کہ گویا انسان نے ہلاکت کا
کوئی کام ہی نہ کیا تھا۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ قرآن کریم نے جو فیملی پلاننگ ( خاندانی منصوبہ بندی ) کی ہے
اس کی اپروچ (Approach) اور طریق تعلیم آجکل کے سائنسدانوں ، ڈاکٹروں اور سیاستدانوں
سے بالکل مختلف ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جو شخص اپنے بچے کی رضاعت کو مکمل کروانا چاہتا ہے اس کو
چاہیے کہ دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلائے اور دودھ پلانے کے زمانہ میں عورت کو حمل نہیں ہونا
چاہیے۔اس طرح دو بچوں کے درمیان قریباً ۳ سال کا وقفہ پڑ جاتا ہے۔اب کل ہی ایک دوست ملنے
کے لئے آئے تو انہوں نے ایک کتاب کا ذکر کیا جو حال ہی میں چھپی ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ
بچے کی نوے فیصد سے زیادہ ذہنی طاقتیں دو سال کے اندر بتدریج ترقی کر رہی ہوتی ہیں گویا نوے
فیصد سے زیادہ ذہنی طاقت پہلے دو سال کے اندر نشو ونما پاتی ہے اور یہی وہ زمانہ ہے جسے قرآن کریم
نے رضاعت کا زمانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ماں بچے کو دو سال تک دودھ پلائے۔دودھ ویسے بھی
بڑی اچھی غذا ہے لیکن ماں کا دودھ بچے کی نشو و نما کے لئے بہترین غذا ہے مگر ایک وقت میں ڈاکٹروں
نے کہہ دیا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔اس طرح ماں بھی بیمار ہو جائے گی اور بچے کو بھی فائدہ نہ ہوگا۔
۳۲۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
جب دیکھا کہ اس طرح عورتوں کی صحت تباہ ہو رہی ہے تو پھر کہہ دیا کہ اس میں فائدہ ہے اور پھر اب
حال ہی میں یہ کہہ دیا کہ بچے کے نوے فیصد سے زیادہ ذہنی قومی دو سال کے اندر نشو ونما پاتے ہیں
اس کا مطلب یہ ہے کہ دو سال تک اس کو بہترین غذا ملنی چاہیے تا کہ اس کے دماغ کی بہترین نشوونما
ہو اور بہترین غذا ماں کا دودھ ہے۔پس قرآن کریم کی تعلیم پر لوگوں نے اعتراض شروع کر دیئے پھر وہ اعتراض واپس لے لئے۔پھر
خود ہی ریسرچ کی اور قرآن کریم نے جو پر حکمت تعلیم دی تھی اسکی تائید میں باتیں کرنی شروع
خطبات ناصر جلد ۵ صفحه ۴۹۵ تا ۴۹۷)
کردیں۔آیت ۲۴۶ مَنْ ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَةَ
ص
اَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللهُ يَقْبِضُ وَيَبْطُ وَالَيْهِ تُرْجَعُونَ۔کیا کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا کاٹ کر بطور قرض دے تا کہ وہ اس مال کو اس
کے لئے بہت بڑھائے اور اللہ ہی ہے جو بندہ کے مال میں تنگی یا فراخی پیدا کرتا ہے اور آخر تمہیں اس
کی طرف لوٹایا جائے۔اللہ تعالیٰ کے حضور تم جو مال بھی پیش کرتے ہو وہ اس کا ہے اس سے تم نے لیا اور اسی کو پیش کر دیا۔اپنے پاس سے تو تم نے کچھ نہیں دیا۔نہ تمہارا مال اپنا، نہ تمہاری جان اپنی ، نہ عزت اپنی ، نہ وقت اپنا، اور
نہ عمر اپنی ، غرض تمہارا اپنا کچھ بھی نہیں۔محض خدا تعالیٰ کی دین تھی۔اللہ تعالیٰ نے ہی یہ سب کچھ تمہیں دیا
لیکن اللہ تعالیٰ نے تم پر فضل کیا جیسا کہ وہ اس آیت میں فرماتا ہے کہ اگر تم میری دین اور میری عطاء میں
سے کچھ مجھے دو گے تو میں تمہیں اس کا ثواب دوں گا دراصل غور کے ساتھ دیکھا جائے تو ہماری سب
عبادتیں
اللہ تعالیٰ کی سابقہ عطاؤں پر بطور شکر کے ہوتی ہیں۔یہ محض اس کا فضل ہے کہ وہ ادائے شکر پر
مزید احسان کرتا ہے اس طرح شکر اور عطائے الہی کا ایک دور اور تسلسل قائم ہو جاتا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں کچھ دیتے ہو تو
وہ اسے بطور قرض کے لیتا ہے اور قرض دی ہوئی رقم خرچ نہیں سمجھی جاتی دیکھو اس دنیا میں بھی
ایک بھائی دوسرے بھائی کو قرض دیتا ہے مثلاً ایک شخص کے پاس دس ہزار روپیہ ہے اس کا بھائی
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
۳۲۵
سورة البقرة
اسے کہتا ہے بھائی مجھے اس میں سے تین ہزار روپیہ بطور قرض حسنہ دے دو۔میں چند ماہ کے بعد
اسے واپس کر دوں گا تو اب یہ تین ہزار روپے خرچ تو نہیں ہوئے اس کے پاس دس کا دس ہزار ہی
رہا۔کیونکہ یہ تین ہزار بھی کچھ عرصہ کے بعد اسے واپس مل جائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
کچھ تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیتے ہو وہ خرچ نہیں ہوتا۔نہ وہ ضائع ہوتا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ نے
قرض کے طور پر لیا ہے وہ اسے واپس کرے گا اور پھر اس شان سے واپس کرے گا جو ایک قادر اور
رزاق خدا کے شایان شان ہے۔ص
وَاللهُ يَقْبِضُ وَيَبْقَطُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ میں اللہ تعالیٰ نے تین بڑے لطیف مضامین بیان کئے
ہیں۔يَقْبِضُ وَيَبْقُطُ کے ایک معنی ہیں۔يَسْلُبْ قَوْمًا وَيُعْطِي قَوْمًا (المفردات راغب كتاب
القاف صفحه (۳۹) یعنی جسے چاہے غریب کر دیتا ہے اور اس کا مال لے کر دوسرے کو دیتا اور اسے
امیر کر دیتا ہے۔دوسرے معنی یہ ہیں۔يَسْلُبُ تَارَةً وَيُعْطِي تَارَةً (المفردات راغب كتاب القاف
صفحه ۳۹۱) یعنی جب چاہے ایک شخص کا مال چھین لیتا ہے اور جب چاہے پھر اسے اموال عطا کر دیتا
ہے۔تیسرے معنی قبض کے یہ ہیں۔تَنَاوُلُ الشَّنِی بِجَميعِ الْكَلِ (المفردات راغب كتاب
القاف صفحه ۳۹۱) گویا اس آیت میں يَقْبِضُ وَ يَبقُط اللہ تعالیٰ کی ایک صفت بیان کی گئی ہے اور
پہلے معنی کی رو سے اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا اظہار ایک بنیادی اقتصادی مسئلہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے
جسے اقتصادیات میں تقسیم پیداوار کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے یعنی ملک کی پیداوار آگے مختلف افراد
کے ہاتھوں میں کس طرح پہنچے گی اور ملکی پیداوار کی تقسیم کے متعلق آزاد اقتصادیات میں بھی اور ایک حد
تک بندھی ہوئی اور مقید اقتصادیات میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ایک وقت تک ایک شخص جس چیز کو بھی
ہاتھ لگاتا ہے سونا بن جاتی ہے لیکن پھر بغیر کسی ظاہری سبب اور وجہ کے اس شخص پر فراخی کی بجائے تنگی
آ جاتی ہے وہی شخص ہوتا ہے وہی سرمایہ ہوتا ہے۔وہی حالات ہوتے ہیں وہی کا روبار ہوتا ہے لیکن
اللہ تعالیٰ اس سے برکت چھین لیتا ہے وہ جہاں بھی ہاتھ ڈالتا ہے اسے نقصان ہی نقصان ہوتا ہے اس
کی مالی حالت تباہ ہو جاتی ہے اور وہ مفلس و قلاش ہو جاتا ہے ابھی چند دن ہوئے ایک دوست مجھے
ملنے کے لئے آئے۔وہ تاجر ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک وقت تھا اللہ تعالیٰ نے میرے اموال اور
میرے کاروبار میں برکت ڈال دی تھی اس نے مجھے وافر رزق دیا تھا اور اس قسم کے حالات پیدا کر
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۲۶
سورة البقرة
دیئے تھے کہ میں جو بھی کام کرتا رہا اس کے نتیجہ میں مجھے مال میں فراخی نصیب ہوئی لیکن اب اس قسم
کے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ گو کام میں اب بھی وہی کرتا ہوں جو پہلے کرتا تھا لیکن اب مجھے وہ نفع
نہیں ہوتا جو پہلے ہوتا تھا۔غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اصل قادر ذات جو اپنے ارادہ
کے ساتھ اس دنیا میں تصرف کر رہی ہے وہ میری ہی ذات ہے اور کوئی نہیں میں ہی ہوں جو تقسیم
پیداوار کے سلسلہ میں ایسی تاریں ہلا دیتا ہوں کہ ایک شخص کے پاس وہی کاروبار ہوتا ہے وہی سرمایہ
ہوتا ہے لیکن اس قسم کے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ پہلے وہ بہت کما رہا ہوتا ہے اور اب وہ کم کمانے
لگ جاتا ہے۔اس کی برکت اللہ تعالیٰ کسی دوسرے کو دے دیتا ہے اور اس کو حاصل ہونے والا نفع اب
دوسرے کو ملنا شروع ہو جاتا ہے۔لاہور میں ہم کچھ عرصہ رہے ہیں وہاں ہم نے دیکھا کہ کبھی کوئی
ریسٹورنٹ مقبول ہو جاتا تھا اور کبھی کوئی ایک ریسٹورنٹ کی مینجمنٹ (Mangement) اور انتظام بھی
وہی ہوتا تھا۔عمارت بھی وہی ہوتی تھی۔فرنیچر بھی وہی ہوتا تھا باقی سہولتیں بھی وہی ہوتی تھیں۔اس
کے کھانا پکانے والے بھی وہی ہوتے تھے۔اور ایک عرصہ تک وہ ہوٹل اپنے مالکوں کے لئے بہت
زیادہ آمد کا موجب بنا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کی طرف سے یکدم کوئی ایسی تبدیلی پیدا ہو
جاتی جو انسان کے اختیار اور سمجھ سے باہر ہے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس کی مقبولیت جاتی رہی۔لوگوں
نے وہاں جانا چھوڑ دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ مالک کو وہ ہوٹل بند کرنا پڑا اگر انسان اپنے ماحول پر گہری نظر
ڈالے اور فکر و تدبر سے کام لے تو اسے اس
قسم کی سینکڑوں مثالیں مل سکتی ہیں کوئی ظاہری سبب نظر نہیں
آتا لیکن یکدم برکت چھن جاتی ہے۔اسی طرح بعض اوقات اموال اور کاروبار میں برکت دے دی
جاتی ہے اور اس کا کوئی ظاہری سبب نہیں ہوتا۔ایک انسان عرصہ تک ابتلاء اور مصائب میں مارا مارا
پھرتا ہے اور بڑی تکلیف میں زندگی گزارتا ہے ایک دن اللہ تعالیٰ اس پر رحم کر دیتا ہے اور اس کے
اموال اور اس کے کاروبار میں برکت ڈال دیتا ہے اور اس کے نتیجہ میں اس پر فراخی اور کشائش کا دور
آجاتا ہے ابھی چند دن ہوئے مجھے اس قسم کی بھی ایک مثال ملی ہے ایک دوست مجھے ملنے کے لئے
آئے انہوں نے مجھے بتایا کہ میں ایک غریب گھرانہ کا فرد ہوں میری آمد بہت کم تھی اور گزارہ مشکل
سے ہوتا تھا لیکن ایک دن اللہ تعالیٰ نے کچھ اس قسم کی تبدیلی پیدا کر دی کہ اب میرے کاروبار میں
برکت ہی برکت ہے اور خدا تعالیٰ بہت کچھ دے رہا ہے میری غربت اور افلاس کی حالت دور ہوگئی
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
المسح
۳۲۷
سورة البقرة
ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے رزق میں فراخی پیدا ہوگئی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مال کو روک رکھنا کہ وہ کسی خاص فرد کو نہ ملے یا مال کو حکم دینا کہ فلاں
کے پاس چلے جاؤ۔یہ صرف میرا کام ہے اور کسی کا نہیں اور اگر یہ میرا کام ہے تو جب بھی کوئی شخص
میری راہ میں خرچ کرے گا تو اسے امید رکھنی چاہیے کہ میں جس نے اپنی قدرت کی تاریں ساری دنیا
میں پھیلا رکھی ہیں اسے مایوس نہیں کروں گا بلکہ اس کے مالوں میں اور اس کی زندگی میں زیادہ سے
زیادہ برکت ڈالتا چلا جاؤں گا۔دوسرے معنی يَقْبِضُ وَ يَبضُطُ کے یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی ملک یا کسی خاندان یا کسی فرد کے سرمایہ
یا جائیداد کی پیداوار میں اضافہ کر دیتا ہے یا کمی کر دیتا ہے اور یہ نہیں ہوتا کہ مال یہاں سے لیا اور وہاں
رکھ دیا اس سے لیا اور اسے دے دیا۔پہلے معنوں کی رو سے تو یہ تھا کہ مال کسی سے لیا اور دوسرے کو
دے دیا ایک کے کاروبار میں بے برکتی ڈالی اور دوسرے میں برکت ڈال دی۔لیکن ان معنوں کی رو
سے یہ شکل ہوگی کہ اللہ تعالیٰ بغیر اس کے کہ کس کے کاروبار اور اموال میں بے برکتی ڈالے۔وہ
دوسرے کے کاروبار اور اموال میں زیادتی اور افزائش پیدا کر دیتا ہے یا دوسرے کے کاروبار اور
اموال میں زیادتی کئے بغیر اس کے اموال اور کاروبار کو کم کر دیتا ہے مثلاً ایک زمیندار ہے اس کی زمین
بنجر تھی اس میں کوئی پیداوار نہیں ہوتی تھی یا اگر ہوتی تھی تو بہت کم۔اللہ تعالیٰ نے سمندروں سے پانی کو
بادلوں کے ذریعہ اُٹھایا پھر وہ بادل ایسی جگہ بر سے کہ بعض دریاؤں میں طغیانی آگئی۔اللہ تعالیٰ نے
اس طغیانی کے پانی کو اس شخص کی بنجر زمین میں پھیل جانے کا حکم دیا یہ پانی اپنے ساتھ پہاڑوں سے
پیداوار بڑھانے والی مٹی کے اجزا لے آیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے ان ذرات ارضی کو حکم دیا کہ اس شخص کی
زمین میں ٹھہر جاؤ۔تمہارا سفر ختم ہو چکا چنانچہ وہ ذرات ارضی اس کی بنجر زمین میں ٹھہر گئے اور اس طرح
جس ایکڑ سے وہ شخص بمشکل دو تین من گندم سالانہ پیدا کرتا تھا اور ادھی پچدھی کھا کر گزارا کرتا تھا اسی
زمین میں اتنی طاقت اور زندگی پیدا ہو گئی کہ اب اس میں پندرہ پندرہ من گندم سالانہ پیدا ہونے لگی۔اسی طرح ایک اور زمیندار ہے اس کی زمین بڑی اچھی ہے اس میں بہت زیادہ پیداوار ہوتی ہے اور
اس کی زرخیزی مالک کی آمد میں بہت اضافہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ جو آسمان سے حکم بھیج کر غریب اور
مفلس لوگوں کو مالدار بنا دیتا ہے اور مالداروں کو مفلس اور قلاش بنادیتا ہے اس زرخیز زمین میں تھور اور
۳۲۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سیم پیدا کر کے اسے بنجر بنا دیتا ہے اور اس طرح اس کی آمد کم ہو جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ اس آیت
میں فرماتا ہے کہ کسی مالدار کو مفلس اور قلاش بنادینا یا کسی غریب اور مفلس کو مالدار اور غنی بنادینا میرے
یا اور
اختیار میں ہے اس لئے اگر تم مجھ سے کوئی سودا کرو گے تو اس میں تمہیں کوئی گھاٹا نہیں ہوگا۔کیونکہ میں
قادر مطلق اور رزاق ہوں۔پھر قبض کے معنی مضبوطی سے پکڑ لینے کے بھی ہوتے ہیں اور مضبوطی سے اس شئے کو پکڑا جاتا ہے
جس کے متعلق فیصلہ ہو کہ اسے چھوڑنا نہیں۔کیونکہ اگر اسے چھوڑا تو نقصان ہوگا۔ان معنوں کے رو
سے اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ بیان فرماتا ہے کہ جو مال تم میرے سامنے بطور ہدیہ پیش کرو گے میں
اسے مضبوطی سے پکڑ لوں گا یعنی اسے ضائع نہیں ہونے دوں گا یہ میرا تمہارے ساتھ وعدہ ہے جسے
میں بہر حال پورا کروں گا ان معنوں کی رو سے اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو بڑی امید دلاتا ہے۔اس
میں شک نہیں کہ وہ غنی ہے اور اسے تمہارے اموال کی حاجت نہیں لیکن تمہاری پاک نیتوں اور محبت
اور فنافی الہی کو دیکھتے ہوئے وہ اپنی رحمت سے تمہیں نوازتا ہے اور شکر اور پیار کے ساتھ تمہاری مالی
قربانیوں کو قبول کرتا ہے اور مضبوطی کے ساتھ انہیں پکڑ لیتا ہے اور انہیں ضائع نہیں ہونے دیتا بلکہ
و ينقط اپنی بے پایاں عطا بھی اس میں شامل کرتا ہے اور انہیں بڑھا کر اور وسعت دے کر کہیں سے
کہیں لے جاتا ہے اور وہ تمہیں اس دنیا میں بھی اپنی عطائے کثیر کا حقدار بنا دیتا ہے اور جب تم لوٹ
کر اس کی طرف جاؤ گے تو وہ بڑے پیار سے تمہیں کہے گا یہ لو اپنے مال جو تم نے میری راہ میں خرچ
کئے تھے دیکھو میں نے تمہارے لئے انہیں کس قدر بڑھایا اور ان میں کس قدر کثرت اور وسعت
بخشی۔پس خوش ہو کر اپنے ربّ کے ساتھ بھی کوئی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا۔۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۱۵۰ تا ۱۵۴)
اس میں جو مضمون بیان ہوا اس میں سے میں نے چھ باتیں اٹھائی ہیں۔پہلی بات یہ کہی گئی کہ مَنْ
ذَا الَّذِی کیا کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا کاٹ کر دے؟ کیا کوئی ہے؟ یہ اعلان ہے
انسانیت کی طرف حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس رنگ میں مالی قربانی کا اعلان غالباً تاریخ انبیاء میں پہلی دفعہ کیا۔مَنْ ذَا الَّذِی کیا کوئی ہے؟
اس وقت تو جن کی پرستش کرتے تھے ، بتوں کی رؤسائے مکہ، ان کے لئے بھی خرچ نہیں کرتے تھے،