سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 3

تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۱۳
سورة البقرة
ہے اسی کے مطابق اس سے اس کا سلوک بھی ہوتا ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مرض گھٹتا نہیں بلکہ فطرتی
تقاضوں کی غلط روش سے ان کا مرض بڑھتا ہی چلا جاتا ہے چنانچہ قرآن کریم نے امراض قلوب پر
متعدد جگہ روشنی ڈالی ہے۔دل کی ایک مرض نہیں ہوتی بلکہ متعدد امراض ہیں جس طرح جسم کی بھی ایک
مرض نہیں انسان مختلف قسم کی غلطیاں کرتا رہتا ہے۔صبح ایک قسم کی غلطی کر بیٹھتا ہے اور شام کو دوسری
قسم کی غلطی کا مرتکب بن جاتا ہے ہر مرض کا تعلق انسان کے کسی نہ کسی غلط اقدام سے ہے انسان کی کسی
نہ کسی غلط روش کے نتیجہ میں مرض لاحق ہوتی ہے اور ان آیات میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کیا گیا
ہے۔۔۔۔۔۔۔بہر حال منافق کی دوسری علامت یہ بتائی کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے مومن بندوں کو تو دھوکا دینا
چاہتا ہے مگر اس کا اپنا یہ حال ہے کہ ہر قسم کی روحانی بیماریوں میں مبتلا ہے۔منافقت نے اس کے
درخت وجود کو پراگندہ کر کے رکھ دیا ہے اس کا جسم ایک آتشک زدہ کے جسم کے مشابہ ہے۔جس طرح
آتشک وغیرہ کے مریض کے اعضاء گلنے سڑنے لگ جاتے ہیں اس صورت میں وہ انسانی جسم
کہلانے کا مستحق نہیں رہتا بلکہ عفونت اور گندگی کے ایک لوتھڑے کا مصداق بن جاتا ہے اسی طرح
منافق بھی روحانی طور پر گندگی اور نا پاکیزگی اور عدم طہارت کی وجہ سے ایک لوتھڑا ہی ہوتا ہے وہ حقیقی
معنوں میں انسان کہلانے کا مستحق نہیں ہوتا حالانکہ وہ انسان کے زمرہ میں شامل ہے اور انسان کو تو
اللہ تعالیٰ نے لا محد و دروحانی ترقیات کے لئے پیدا کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس گروہ کی تیسری بیماری یا کمزوری یہ بتائی ہے کہ یہ اپنے آپ
کو مصلح سمجھتے ہیں یعنی یا
تو اپنی جہالت کے نتیجہ میں خود ہی مصلح بنے پھرتے ہیں اور یا پھر شرارت کی نیت سے ایک مصلح کا
روپ دھار لیتے ہیں۔بہر حال وہ ایک مصلح کے لباس میں اُمت مسلمہ میں گھسے رہتے ہیں اور اسے
اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر دینے کے لئے منافقانہ کارروائیوں میں سرگرداں رہتے ہیں۔چنانچہ ہماری
تاریخ میں اس قسم کی منافقانہ سرگرمیوں کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ بیسیوں مثالیں پائی جاتی ہیں کہ بعض
یہودی مسلمان علماء کی شکل میں مسلم معاشرہ کے جزو بن کر تباہی و بربادی پھیلاتے رہے۔سپین میں
مسلمانوں کی صدیوں تک حکومت رہی اور ایک وقت تک ان کے رعب اور ان کے علم وفضل اور ان
کے اخلاق فاضلہ نے سارے یورپ پر اپنی دھاک بٹھائے رکھی۔بڑے بڑے مشہور پادریوں نے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۱۴
سورة البقرة
سپین میں آکر مسلمانوں سے علوم وفنون سیکھے۔اگر چہ ظاہری طور پر یا سیاسی لحاظ سے مسلمانوں کا
اقتدار سپین کے خطہ ہی پر تھا لیکن حقیقت میں ان کی حکومت سارے یورپ کے ذہن پر اور سارے
یورپ کے دل پر تھی لیکن بعض یہودی مسلمانان اندلس کی صفوں میں داخل ہوئے اور مسلمانوں کی
عبرتناک تباہی کا باعث بنے۔شروع میں اُنہوں نے مسلمانوں سے کتابی علوم سیکھے کیونکہ اسلامی علوم
سیکھنے کے لئے ایمان لانے کی شرط نہیں ہے۔اب عام آدمی بھی مسلمان ہوئے بغیر اپنے ذہن اور
حافظہ کی مدد سے اسلامی علوم کے ظاہری حصہ پر حاوی ہو سکتا ہے البتہ کتاب مکنون والے حصے میں
جا کر حقیقی نیک اور ظاہری نیک میں عقل و فکر اور غورند برکرنے والے فرق کر لیتے ہیں۔بہر حال یہ لوگ
دشمنی کی نیت سے اسلام میں داخل ہوئے ظاہری علوم سیکھ کر حضرت مولانا‘ بن بیٹھے اور پھر اندر ہی
اندروہ فتنہ بپا کیا کہ چشم فلک نے شاید ہی پہلے بھی دیکھا ہو۔مگر ایمان رکھنے والے اللہ تعالیٰ سے محبت
کا دم بھرنے والے مسلمانوں نے اُس وقت اپنی اس عظیم ذمہ داری کو فراموش کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے
بڑے اعتماد سے فرمایا تھا کہ مجھے اور میرے مومن بندوں کو یہ منافق دھوکا نہیں دے سکتے۔مگر
مسلمانان اندلس نے ایسے منافقوں کے فتنوں سے بچنے کیلئے ہوشیاری اور بیدار مغزی کا ثبوت نہ
دیا۔دراصل ایک منافق کا ایک بہت بڑا حربہ یہ ہوتا ہے کہ وہ شیطان بن کر ایک آدمی کے پاس
چلا جاتا ہے اور اس کو کہتا ہے کہ دیکھو آپ اتنے نیک اور بزرگ اور یہ اور وہ ہیں اور خلیفہ وقت کتنا ظالم
ہے کہ اس نے پبلک میں آپ کو جھاڑ دیا حالانکہ آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے بڑی عقل دی ہے آپ بڑے
بزرگ ہیں۔اگر وہ آدمی بد بخت ہے تو وہ اس کے دھوکے میں آ جاتا ہے لیکن اگر اس آدمی پر اللہ تعالیٰ
کی رحمت کا سایہ ہے تو وہ آگے سے اسے جواب دیتا ہے کہ تم غلطی سے میرے دروازے پر آگئے ہو
تمہیں کسی اور طرف جانا چاہیے تھا۔مجھے تو یہ پتہ ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ کو کبھی نہ نیند آتی ہے اور نہ
کبھی اُونگھ اور نہ ہی کبھی اس پر غفلت طاری ہوتی ہے میں بھی ظلی طور پر خدا تعالیٰ کی ان صفات سے
متصف ہونے کی حیثیت میں ہوشیار اور بیدار ہوں تم میرے پاس کیا لینے آگئے ہو ہماری جماعت
میں ایسے دس ہیں، سو دو سو واقعات سال میں رونما ہو ہی جاتے ہیں مجھے اطلاع ملتی رہتی ہے لکھا ہوتا
ہے کہ میرے پاس منافق آیا تھا اور میں نے اسے یہ جواب دیا ہے۔لیکن جن پر غفلت طاری ہوتی ہے یا جن کی حالت ایمان اور نفاق کے درمیان ہوتی ہے دل اور

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۱۵
سورة البقرة
دماغ اور روح میں کچھ روحانی کمزوری ہوتی ہے۔جن کو اللہ تعالیٰ نے منافق نہیں قرار دیا بلکہ فرمایا ہے
کہ یہ کمزوری ایمان رکھنے والے ہیں دل کی ساری امراض کو نفاق نہیں کہا اگر چہ یہ امراض نفاق کا حصہ
ضرور ہیں لیکن ان کو کلیہ نفاق بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ اگر کسی کے دل میں ایک فیصدی نفاق ہے تو وہ
منافق نہ ہوا مگر اس کی حالت خطرہ سے باہر بھی نہیں ہوتی ایسے شخص کی اصلاح اور تربیت آسانی سے کی
جاسکتی ہے۔پس منافق مصلح کے لباس میں دوست اور ہمدرد کی حیثیت سے لوگوں کے پاس جاتے اور ان کے
ایمان کے اندر رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ رخنہ ابتداء میں سوئی کے ناکے کے برابر ہوتا ہے
بظاہر بالکل معمولی سا نظر آتا ہے لیکن اندر سے گند کا ایک لوتھڑا بن جاتا ہے مثلاً آج کل سیب کا پھل
عام ہے آپ نے دیکھا ہو گا بعض کیڑے سیب پر حملہ آور ہوتے ہیں آپ ایک سیب اُٹھا ئیں اس پر
سوئی کے ناکے کے برابر داغ نظر آئے گا اور جب اسے کھولیں گے تو دیکھیں گے کہ اندر موٹی موٹی
سونڈیاں پھر رہی ہوں گی حالانکہ اس سیب پر بظاہر شوئی کے ناکے سے زیادہ سوراخ نظر نہیں آئے
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ منافق ایک مصلح کے روپ میں تمہارے سامنے
آئے گا جب کبھی وہ تمہارے سامنے اس روپ میں آئے تو ہم تمہیں ایک جواب سکھاتے ہیں وہ جو
اب تم اس کو دے دیا کرو تم اس سے کہہ دیا کرو کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ
تم اصلاح کا جو بھی جامہ پہنو ہم تمہیں پہچانتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی یہ آواز ہمارے کانوں میں گونج
رہی ہے کہ تم ہی مفسد ہو تمہارا مصلح کے روپ میں ہمارے سامنے آنا ہمیں دھوکا نہیں دے سکتا۔منافق کی چوتھی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ منافق لوگ اپنے آپ کو بڑا عقل مند اور ہوشیار سمجھتے
ہیں اور اپنے نفاق کو اپنی ہوشیاری کا نتیجہ سمجھتے ہیں حالانکہ ان کی یہ حالت اول درجے کی حماقت کے
مترادف ہوتی ہے لیکن یہ بات ان کے دماغ میں آتی ہی نہیں ان کا مرض لاعلاج ہو چکا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب ان سے کہا جائے کہ آخر یہ سارے مسلمان جو ہیں ان کے دلوں میں ایمان
اور بے نفسی پائی جاتی ہے اللہ تعالیٰ کے لئے خلوص اور ایثار پایا جاتا ہے جس طرح اُنہوں نے اپنی تمام
خواہشات اور اپنی بزرگیوں اور بڑائیوں
کو اللہ تعالیٰ کی عزت اور عظمت پر قربان کر دیا ہے تم کیوں

١١٦
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
نہیں ان کے رنگ کو اختیار کرتے اور اپنے اندر ایمان اور بے نفسی پیدا کرتے منافق یہ سن کر جواب
دیتے ہیں کہ کیا ہم ان بیوقوفوں کی طرح ایمان لے آئیں۔یہ تو احمق ہیں مالی قربانی کا مطالبہ ہوتا ہے تو
یہ اپنے بیوی بچوں کو بھوکا مار دیتے ہیں مگر قربانی ضرور دیتے ہیں بھلا یہ بھی کوئی عقلمندی ہے کہ بیوی بچے
بھوکے مرتے رہیں اور مالی قربانیوں پر زور ہو پھر جن منافقین کے گھر باہر ہوتے ہیں اور بظاہر ان کے
گھروں کے پہرے یا حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا ادھر انہیں وقت کی قربانی دینے سے بھی گریز
ہوتا ہے اور بہانہ بنا لیتے ہیں کہ اِن بُيُوتِنَا عَورَةُ (الاحزاب : ۱۴) ہمارے یہاں تو پہرے کا انتظام
نہیں اس لئے ہم سے وقت کی قربانی کا مطالبہ نہ کریں اور ہمیں باہر نہ بھیجیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ
حفاظت کا سارا دارو مدار ان کی موجودگی پر ہے حالانکہ حقیقی محافظ تو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ہوتے
ہیں ہمارے ملک میں بھی مختلف مواقع پر فسادات رونما ہوتے رہے ہیں اور بہت سے احمدیوں نے
اللہ تعالیٰ کی شان
کو بچشم خود دیکھا ہے۔بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ احمدی کا اکیلا گھر تھا ایک بھرا ہوا مجمع
اس پر حملہ آور ہوا مگر واپس چلا گیا اور اس گھر کے مکین احمدیوں
کو کسی قسم کی گزند نہ پہنچ سکا اور بعض دفعہ
ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں کہ بعض احمدی گھرانوں میں مرد موجود نہیں تھے صرف عورتیں تھیں۔چنانچہ جب بھی اس قسم کے گھر پر مشتعل ہجوم حملہ آور ہوا تو ان کے سامنے اکیلی عورت کھڑی ہو گئی اور
خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اس گھر کو اپنی حفظ و امان میں لے لیا اس حفاظت کا ایک زبر دست نظارہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں اللہ تعالیٰ نے اس وقت دکھا یا جب آپ صرف بارہ
آدمیوں کے ساتھ دہلی تشریف لے گئے تھے جہاں ایک بڑے مشتعل ہجوم نے آپ پر حملہ کیا اور یہ
نہتے دُہری چاردیواری کے اندر اپنے قادر و توانا خدا کے سہارے بیٹھے تھے۔مادی لحاظ سے یا دنیوی
سامانوں کے لحاظ سے اپنی مدافعت کا کوئی سامان ان کے پاس نہ تھا مگر اللہ تعالی جو عظیم قدرتوں کا
مالک ہے اس کی حفاظت کا شرف انہیں حاصل تھا چنانچہ ہجوم باہر کا دروازہ توڑ کر اندر صحن میں داخل ہو
گیا پھر اندر کے صحن کا دروازہ توڑ ہی رہے تھے کہ کسی نامعلوم وجہ سے اپنے آپ ہی واپس چلے گئے
اب دنیا کو تو وہ وجہ نظر نہیں آتی لیکن ہمیں تو وہ وجہ نظر آتی ہے یہ دراصل اللہ تعالیٰ کا زبر دست رُعب تھا
جوان کے دلوں پر ڈالا گیا اور وہ اس وجہ سے ڈر کر واپس چلے گئے چنانچہ یہ ایک عظیم معجزہ اور اللہ تعالیٰ
کے پیار کا ایک عجیب مظاہرہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں رونما ہوا۔جس

تفسیر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
112
سورة البقرة
سے ہمیں بھی یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم بھی اسی طرح اللہ تعالیٰ پر توکل کریں گے تو ہمیں بھی اس طرح
اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان حاصل رہے گی اور مخالف کا کوئی وار کامیاب تو کیا ہوگا وہ اس موقعہ پر خود ہی
خائب و خاسر ہو کر لوٹ جائے گا۔پس یہاں خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ جو شخص اپنے گھر بار کو خدا کے سپر د کر کے خدا تعالیٰ کے لئے اپنا
وقت دینے کیلئے چلا جاتا ہے وہی عقل مند ہے اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ میرا گھر نگا ہے پہرے کا کوئی
انتظام نہیں اجازت دیجئے کہ میں جہاد میں شامل ہونے کی بجائے گھر بار کی حفاظت کروں۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ایسا شخص دراصل غیر محفوظ ہے وہ چاہے جتنے مرضی انتظام کرے،مضبوط سے مضبوط قلعے بنا
لے وہ ملک الموت سے بچ نہیں سکتا وہ ایسے وقت میں اس کے پاس پہنچ جاتا ہے کہ اس کے وہم و گمان
میں بھی نہیں ہوتا۔بعض دفعہ دشمن الہی سلسلہ پر حملہ آور ہوتا ہے اور ظاہری لحاظ سے وہ سمجھتا ہے کہ میں غالب آ گیا
ہوں چنانچہ وہ جماعت کے امام کو کہلا بھیجتا ہے کہ آپ لوگوں کی جان صرف اس صورت میں بیچ
سکتی ہے کہ آپ اس قسم کا ایک بیان جاری کردیں لیکن اسے یہی جواب سنا پڑتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی
حفاظت میں ہیں تم کیا تمہارے جیسے کروڑوں بھی آجائیں ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے ہمیں اپنے
قادر و توانا خدا پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ اس کی حفاظت ہمارے شامل حال ہے۔اس حقیقی
حفاظت اور سچی امان کو چھوڑ کر ہمارا جھوٹے وعدوں کی طرف متوجہ ہو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پس الہی سلسلوں کا یہی حال ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہی جذبہ عقلمندی کہلاتا ہے لیکن جو
منافق ہیں جن کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے ہوشیار ہیں دیکھو ہم نے دنیوی
حفاظت کیلئے کیسی عقلمندی، ہوشیاری اور چالا کی سے کام لیا کہ بیک وقت دعوئی ایمان کی وجہ سے
مسلمانوں کی صفوں میں بھی شامل رہے اور پس پردہ منکرین اسلام سے بھی بنائے رکھی۔وہ اپنی اس
حماقت کو عقلمندی سمجھتے ہیں حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد ہیں ان کے سروں پر اللہ تعالیٰ کے
غضب کا کوڑا اسی طرح لہراتا ہے جس طرح بجلی آسمان سے کوندتی ہے اور جس چیز پر گرتی ہے آنکھ
جھپکنے میں اس کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے۔کراچی میں پتہ نہیں آپ کو ایسے موقعے ملتے ہیں یا نہیں مگر
خدا تعالیٰ کے اس قہر کے کئی نشان دیہاتوں میں اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنے قہر

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۱۸
سورة البقرة
سے بچائے۔انسانی ہمدردی کے لحاظ سے احمدی یا غیر احمدی سب برابر ہیں۔چنانچہ ابھی پچھلے دنوں کا
یہ واقعہ ہے کہ ہماری زمینوں کے قریب ہی ایک غیر از جماعت زمیندار کے پانچ جانور ( تین ایک
طرف اور دو دوسری طرف آمنے سامنے ) باندھے ہوئے تھے۔اچانک بجلی گری اور ایک طرف کے
دونوں جانوروں اور پاس کے درخت کے ایک حصے کو ایک سیکنڈ کے اندر بالکل راکھ بنا کر رکھ دیا اگر
انسان اس درخت کو کاٹ کر اس کی راکھ بنانا چاہتا تو شاید اس کو کئی دن لگ جاتے مگر خدا تعالیٰ کے قہر
کے اس ایک جلوے نے ایک سیکنڈ کے اندر درخت کو جلا کر راکھ کر دیا۔اللہ تعالیٰ کے یہ جلوے بھی
اپنے اندر کئی سبق رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنے بندوں کو متنبہ کرتا ہے کہ دیکھو میرے فضل
اور میری رحمت کے بغیر ایک پل بھر کے لئے بھی تمہاری زندگی اس کی صحت اور بقاء قائم نہیں رہ سکتی۔اگر میر افضل شامل حال نہ ہو تو میرے قہر کا ایک معمولی سا جلوہ تمہارے درخت وجود کو جلا کر خاکستر کر
دے۔اس لئے اپنی حفاظت کے لئے میری پناہ میں آجاؤ اور میرے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کر
لو۔پس مومن بندہ اس حقیقت سے آگاہ اور باخبر ہوتا ہے اور اسی لئے وہ ہمیشہ اپنے رب کے حضور
سجدہ ریز رہتا ہے لیکن جب ایک منافق سے یہ کہا جائے کہ اپنے رب سے بے نفس ایثار اور سچے
خلوص کا تعلق قائم کرو اور اس کے لئے جس قربانی کا مطالبہ ہو اس کو پورا کرو تو وہ آگے سے کہہ دیتے ہیں
کہ اس
قسم کا ایمان تو دراصل ایک پاگل پن کی دلیل ہے ایک مجنونانہ فعل اور احمقانہ حرکت ہے۔ہم
اتنے عقلمند ہو کر بھلا کیوں اس قسم کا ایمان لائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سے کہہ دو هُمُ السُّفَهَاءُ
بیوقوف اور احمق تو دراصل تم ہی ہو لیکن بیوقوف اور احمق ہونے کے علاوہ بڑے بد بخت بھی ہو کہ تمہیں
اپنی بیوقوفی اور حماقت کا احساس بھی نہیں ہوتا۔وہ احمق جو اپنی حماقت کا احساس رکھتا ہے وہ خود بھی
بہت سی تکلیفوں سے محفوظ رہتا ہے اور دوسرے بھی اس کے آزار سے بہت حد تک محفوظ رہتے ہیں
کیونکہ اسے یہ احساس ہو جاتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اتنا دماغ نہیں دیا جتنا دوسروں کو دیا گیا ہے
لیکن جو شخص اپنی حماقت کا احساس نہیں رکھتا وہ ہر وقت معرض خطرہ میں رہتا ہے اور نقصان سے دو چار
رہتا ہے۔اسی واسطے دانشمندوں کا یہ قول ہے کہ ایک بیوقوف دوست کی نسبت ہزار عقلمند دشمن اچھے
ہوتے ہیں کیونکہ بسا اوقات ہزار عقلمند دشمن کسی کو وہ نقصان
نہیں پہنچا سکتے جو ایک بیوقوف دوست کے
ہاتھوں اسے اُٹھانا پڑتا ہے۔

١١٩
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سے کہہ دو کہ میری نگاہ میں اور میری صفات سے متصف میرے بندوں
کی نگاہ میں بھی بیوقوف تم ہی ہو خواہ تم کتنے ہی عقلمند کیوں نہ بنتے پھرو۔پس منافقین کی یہ بنیادی
علامات ہیں جن کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے۔جیسا کہ میں نے ابھی اشارہ کیا ہے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ وہ اپنی منافقت کو عقلمندی سمجھتے ہیں خدائے رحمن کو بھی اپنا سردار سمجھتے ہیں اور شیطان کو بھی
اپنا سردار سمجھتے ہیں اور جو خدا کا بندہ خدا کی صفت رحمانیت کا مظہر ہے وہ بھی ظلی طور پر رحمن ہے ہر
انسان اپنے محدود دائرہ میں ظلی طور پر اپنے اندر اللہ تعالیٰ کی صفات کو منعکس کر کے رب بھی ہے رحمن
بھی ہے رحیم بھی ہے اور مالک بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر میں بیان فرمایا ہے کہ ہماری جماعت پر
یہ فرض لازم ہے کہ دوست ان صفات باری تعالیٰ کو ظلی طور پر اپنے اندر بھی پیدا کریں۔پس ایک ایسا
شخص جو رحمن اور شیطان میں فرق نہیں کر سکتا وہ بھلا عقلمند کیسے ہوسکتا ہے؟ منافق بے شک اپنے آپ کو
عظمند سمجھتے پھریں اللہ تعالیٰ کا ان کے متعلق فیصلہ یہ ہے کہ وہ پرلے درجے کے سفیہ بڑے ہی
بیوقوف اور سخت احمق ہیں کیونکہ یہ تو رحمن اور شیطان میں بھی فرق نہیں کر سکتے۔یہ ان کی بیوقوفی اور
حماقت کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے اس دورنگی کو عقلمند کون کہہ سکتا ہے کہ جب اپنے شیطان سرداروں کے
پاس جاتے ہیں تو ان کی وفاداری کا دم بھرتے ہیں لیکن مومنوں کے پاس آکر اسی زبان سے مومنانہ
جذبات کا اظہار بھی کر رہے ہوتے ہیں اور بڑی چرب زبانی سے یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم تو آپ کے
ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص خدائے رحمن اور شیطان ملعون میں فرق نہ کر سکے وہ سفیبہ یعنی
پرلے درجے کا بیوقوف نہیں تو اور کیا ہے لیکن اپنی سفاہت کا احساس نہ رکھنے کی وجہ سے یا محض
شرارت کی نیت سے عقلمند کے روپ میں تمہارے سامنے آئیں گے۔بظاہر بڑے عقلمند بڑے مصلح
نہایت ہمدرد اور پکے مومن۔لیکن در پردہ منافق ہوں گے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے جماعت مومنہ !
میں تم پر یہ اعتماد کر رہا ہوں اور تمہارے سامنے ان کی علامات کو کھول کھول کر اس لئے بیان کر رہا ہوں
کہ تم بھی ہمیشہ ایسے گروہ سے چوکس اور بیدار رہو جس طرح یہ لوگ مجھے بیوقوف نہیں بنا سکے اسی طرح
یہ تمہیں بھی بیوقوف نہیں بنا سکتے۔(بِقُدْرَتِهِ الْكَامِلَةِ )
پس اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں ہر سہ جماعتوں کے متعلق ان کی خصوصیات، کیفیات اور علامات

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۲۰
سورة البقرة
کو ظاہر فرما دیا ہے مومنوں کے لئے غیر محدود ترقیات کے دروازے کھولے۔منکرینِ اسلام کے متعلق
فرمایا کہ جب تک ان کی یہی کیفیت رہے گی یہ ایمان لانے کی سعادت سے محروم رہیں گے انہیں
اس وقت تک ایمان کی توفیق نہیں مل سکتی جب تک اپنی اس بنیادی کمزوری کو دور نہ کریں کہ اپنے
ہاتھوں سے انہوں نے جو غلط قسم کی مہریں اور پر دے اپنے دل ، کان اور آنکھ پر ڈال لئے ہیں وہ
ہٹا نہ دیں۔جب تک ان کی یہ حالت تبدیل نہیں ہوتی انہیں ڈرانا یا نہ ڈرانا برا بر ہے۔اس سے
ہمیں بھی یہ بتانا مقصود ہے کہ تم بھی دیکھو کہ وہ مہریں کیسی ہیں ان کو کس طرح تو ڑا جا سکتا ہے تا کہ
ایمان سے محروم اپنے ان بھائیوں کی خدمت کر سکو چنا نچہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا کہ وہ پر دے اس
شکل کے ہیں، اس رنگ کے ہیں اور ان اثرات کے حامل ہیں لہذا تم ان پردوں کو ہٹا کر اپنے
بھائیوں کو جو اس وقت تک ایمان کی دولت سے محروم ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے نشان دیکھنے اور ان پر
ایمان لانے کے قابل بنا سکتے ہو۔پھر اس گروہ کا ذکر فرمایا جو مومن ہونے کا لیبل لگا کر مومن ہی کے روپ میں امت مسلمہ میں گھسے
رہتے ہیں اور اندر ہی اندر نفاق کا بیج بوتے ہوئے اُمت کے شیرازہ کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ان
آیات کے علاوہ بھی قرآن کریم نے کئی دوسری جگہ اس گروہ کی مختلف روحانی بیماریوں اور اس کی
مفسدانہ کارروائیوں پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے لیکن یہاں ان آیات میں اس گروہ سے متعلق
چند بنیادی علامات کو واضح کیا گیا ہے جہاں تک ان کی بیماریوں اور ان کے فتنوں
کا تعلق ہے ان
دونوں میں فرق یہ ہے کہ جب بیماری کہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کا اس کی اپنی ذات کو
نقصان پہنچ رہا ہے لیکن جب فتنہ کہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ساری جماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یوں دراصل ان کی بیماریاں اور ان کے فتنے ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں پس قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
نے منافق کی بیماریوں، اس کے فتنوں وغیرہ کے متعلق اور پھر ان کا کس طرح ازالہ کیا جا سکتا ہے اس
کے متعلق وضاحت سے بیان فرمایا ہے کہ اگر چہ ان بیماریوں کا علاج اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے لیکن چونکہ
اس کے مومن بندے اس کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں اس لئے وہ بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر
ہونے کی حیثیت میں ان کی بیماریوں کے علاج میں کوشاں رہتے ہیں۔پس ان آیات میں منافقین کی
بنیادی کمزوریوں
کو بیان فرمایا۔ان سے بچنے کی تلقین فرمائی اس لئے یہ مضمون اس اعتبار سے بنیادی۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۲۱
حیثیت کا حامل ہے کہ اس میں ان بیماریوں سے بچنے کی راہیں بتائی گئی ہیں۔سورة البقرة
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۵۰ تا ۸۶۵)
اگر چہ ہر نبی کے ساتھ یہی معاملہ رہا ہے لیکن بڑا نمایاں ہوکر ہمارے محبوب آقامحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی بعثت پر ہمیں یہ نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ کچھ لوگ تو ایمان لائے سچا اور حقیقی ایمان اور اُنہوں نے
اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیں۔وہ ہر دم اور ہر آن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی آواز پر لبیک کہتے رہے اور اسی میں اپنی عزت سمجھتے رہے اور اسی میں اپنی فلاح پاتے رہے اور
اسی کے ذریعہ اُخروی زندگی میں اپنے لئے جنتوں کی تلاش کرتے رہے۔ایک گروہ تھا جو آپ کی صداقت کا منکر ہوا۔اس گروہ میں سے آہستہ آہستہ ایمان لا کر کئی لوگ
جماعت مومنین میں شامل ہوئے یا پھر اپنے اپنے وقت پر اس جہان سے گوچ کر گئے اور اُن کا معاملہ
اللہ تعالیٰ سے جا پڑا۔جس سلوک کے وہ مستحق تھے وہ اُن سے ہوا ہوگا لیکن چونکہ اُس زندگی سے ہمارا
تعلق نہیں اس لئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں سے جو وعدہ کیا ہے اس کے مطابق
اُن کو یقینا سزادی ہوگی۔ایک تیسرا گروہ جو بڑا نمایاں ہوکر ہمارے سامنے آتا ہے وہ منافقین کا گروہ ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی زندگی میں جس قسم کا خیا نہ نفاق پایا جاسکتا ہے اور جس کا ذکر خود قرآن کریم نے کیا ہے اُس کے
متعلق یہ سمجھنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد امت محمدیہ میں ایسا نفاق ظاہر نہیں ہوگا صحیح
نہیں ہے۔اس بات کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔قرآن کریم نے ایک جگہ پر یہ ہدایت کی ہے کہ منافقوں
کی سال میں ( مَرَّةٌ أو مرتين ) ایک دو بار آزمائش کرتے رہنا چاہیے اور اُن کو ٹولتے رہنا چاہیے۔اس سے بھی بعض اصلاح کر لیتے ہیں اور بعض گند کے اس مقام پر جہاں کھڑے تھے وہاں کھڑے
رہتے ہیں یا بعض اس گند میں ترقی کرتے ہیں بہر حال الہی سلسلوں کو چوکس اور بیدار رہ کر اپنی
اجتماعی ، اخلاقی اور روحانی زندگی گزارنی چاہیے۔اِس وقت میں اس سلسلہ میں بعض آیات جن کا میں نے انتخاب کیا ہے پڑھوں گا اور ساتھ اُن کا
ترجمہ کروں گا۔ویسے قرآن کریم نے بہت سے دیگر مقامات پر بھی منافقین کا ذکر کیا ہے لیکن اگر وہ
آیات بھی میں پڑھنے لگوں تو یہ بہت لمبا مضمون بن جائے گا اس لئے میں نے چند آیات کو منتخب کیا

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۲۲
سورة البقرة
ہے دوست ان کو غور سے سنیں۔قرآن عظیم نے ہماری بھلائی اور ہدایت کے لئے جو باتیں بیان کی
ہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کریں انہیں یا درکھیں اور ان سے فائدہ اُٹھا ئیں۔سورۃ بقرہ کی ابتدا میں تینوں گروہوں کا ذکر ہے تیسرے گروہ کا ذكر وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا
باللہ سے شروع ہوتا ہے۔ان آیات کی میں نے آغاز خطبہ میں تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے:۔اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آنے والے دن پر ایمان رکھتے
ہیں حالانکہ وہ ہرگز ایمان نہیں رکھتے۔وہ اللہ کو اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں دھوکا دینا
چاہتے ہیں مگر ( واقعہ میں ) وہ اپنے سوا کسی کو دھوکا نہیں دیتے لیکن وہ سمجھتے نہیں۔اُن کے دلوں
ا
میں ایک بیماری تھی پھر اللہ نے اُن کی بیماری کو (اور بھی) بڑھا دیا اور اُنہیں ایک دردناک
عذاب پہنچ رہا ہے کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے۔اور جب اُن سے کہا جائے (کہ ) زمین
میں فساد نہ کرو ( فتنہ نہ پیدا کرو ) تو کہتے ہیں ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں۔( کان کھول کر ) سنو ! یہی لوگ بلا شبہ فساد کرنے والے ہیں۔مگر وہ (اس حقیقت کو )
سمجھتے نہیں اور جب اُنہیں کہا جائے کہ (اسی طرح) ایمان لاؤ جس طرح ( دوسرے مخلص )
لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیا ہم (اس طرح) ایمان لائیں جس طرح بیوقوف
(لوگ) ایمان لائے ہیں۔یا درکھو! ( یہ جھوٹ بول رہے ہیں ) وہ خود ہی بیوقوف ہیں مگر (اس
بات کو ) جانتے نہیں۔اور جب وہ اُن لوگوں سے ملیں جو ایمان لائے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ
ہم تو (اس رسول کو ) مانتے ہیں اور جب وہ اپنے سرغنوں سے علیحدگی میں ملیں تو کہہ دیتے ہیں
کہ ہم یقیناً تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ان مومنوں سے ) ہنسی کر رہے تھے۔اللہ انہیں
(اُن کی جنسی کی سزا دے گا اور انہیں اپنی سرکشیوں میں بہکتے ہوئے چھوڑ دے گا۔یہ وہ لوگ
ہیں جنہوں نے ہدایت کو چھوڑ کر گمراہی کو اختیار کر لیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہ تو انہیں دنیوی فائدہ
پہنچا اور نہ اُنہوں نے ہدایت پائی۔“
پھر اللہ تعالیٰ سورۃ توبہ میں فرماتا ہے:۔لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَ قَلَبُوا لَكَ الْأَمُورَ حَتَّى جَاءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ اَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ
ج
كرِهُونَ إِن تُصِبُكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِنْ تُصِبكَ مُصِيبَةٌ يَقُولُوا قَد أَخَذْنَا أَمْرَنَا مِنْ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۲۳
سورة البقرة
وو
ج
قَبْلُ وَيَتَوَلَّوا وَهُمْ فَرِحُونَ قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللهُ لَنَا هُوَ مَوْلنَا ۚ وَعَلَى اللهِ
فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ وَمِنْهُمْ مَنْ يَلْمِرُكَ فِي الصَّدَقَتِ : فَإِنْ أَعْطُوا مِنْهَا رَضُوا وَ إِنْ لَمْ
يُعْطُوا مِنْهَا إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ وَمِنْهُمُ الَّذِينَ يُؤْذُونَ النَّبِ وَ يَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌ قُلْ أَذُن
خَيْرٍ لَكُمْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ
اللهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمُ۔يَحْلِفُونَ بِاللهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ ۚ وَاللَّهُ وَرَسُولُةٌ أَحَقُّ أَنْ
يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ وَلَبِنْ سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ قُلْ أَبِاللهِ وَ
ايته وَ رَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِعُونَ الْمُنْفِقُونَ وَ الْيُنْفِقْتُ بَعْضُهُمْ مِّنْ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ
بِالْمُنْكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ نَسُوا اللَّهَ فَنَسِيَهُمْ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ
الْفَسِقُونَ۔وَعَدَ اللهُ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خُلِدِينَ فِيهَا هِيَ
حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ (التوبة: ۶۸،۶۷،۶۵،۶۲،۶۱،۵۸،۵۱،۵۰،۴۸)
انہوں نے اس سے پہلے بھی فتنہ (پیدا کرنا ) چاہا تھا اور تیرے لئے حالات کو کئی کئی
طرح بدلا تھا یہاں تک کہ حق آگیا اور اللہ کا فیصلہ ظاہر ہو گیا اور وہ اس فیصلہ کو نا پسند کرتے
تھے۔اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچے تو اُن کو بڑا لگتا ہے اور اگر تجھ پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہتے
ہیں ہم نے تو پہلے ہی سے اپنے پیش آنے والے دنوں کا انتظام کر لیا تھا اور وہ خوشی کے مارے
پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں۔تو (اُن سے ) کہہ دے ہم کو تو وہی پہنچتا ہے جو اللہ نے ہمارے
لئے مقرر کر چھوڑا ہے وہ ہمارا کارساز ہے اور مومنوں کو چاہیے کہ وہ اللہ پر ہی تو کل رکھیں۔اور
اُن میں سے کچھ (منافق) ایسے ہیں جو صدقات کے بارے میں تجھ پر الزام لگاتے ہیں اگر
ان صدقات میں سے کچھ اُن کو دے دیا جائے تو وہ راضی ہو جاتے ہیں اور اگر ان میں سے
انہیں کچھ نہ دیا جائے تو فوراً خفا ہو جاتے ہیں۔اور اُن میں سے بعض ایسے (منافق) بھی ہیں
جو نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو ( کان ہی) کان ہے تو کہہ دے کہ وہ تمہارے لئے
بھلائی سننے کے کان رکھتا ہے وہ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور جو تم میں سے مومن ہوں اُن (کے
وعدوں ) پر ( بھی ) یقین رکھتا ہے اور مومنوں کے لئے رحمت کا موجب ہے اور وہ لوگ جو اللہ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۲۴
سورة البقرة
کے رسول کو دُکھ پہنچاتے ہیں اُن کے لئے درد ناک عذاب ہے۔وہ تمہارے خوش کرنے کے
لئے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اللہ بھی اور اس کا رسول بھی زیادہ حق دار ہیں کہ اُس کو
خوش کیا جائے بشرطیکہ یہ (منافق) سچے مومن ہوں۔اور اگر تو اُن سے پوچھے ( کہ تم ایسی
باتیں کیوں کرتے ہو) تو وہ ضرور یہی جواب دیں گے ہم تو صرف مذاق اور ہنسی کرتے تھے۔تو ان کو جواب دیجیو کہ کیا اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول سے مذاق اور ہنسی کرتے
تھے؟ منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔وہ بُری
باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھی باتوں کے خلاف تعلیم دیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو ( خدا کی راہ
میں خرچ کرنے سے ) روکتے ہیں۔اُنہوں نے اللہ کو ترک کر دیا سو اللہ نے بھی ان کو ترک کر
دیا۔منافق یقیناً اطاعت سے نکلنے والے ہیں۔اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور
کفار سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے وہ اس میں رہتے چلے جائیں گے۔وہی ان ( کی پوری
تو جہ کھینچنے کے لئے کافی ہے (اور اس کے علاوہ) اللہ نے ان کو (اپنی درگاہ سے ) دھتکار بھی
66
دیا ہے اور اُن کے لئے ایک قائم رہنے والا عذاب ( مقدر) ہے۔“
پھر غزوہ احزاب کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ
تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا - هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا - وَإِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ
وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولةَ اللَّا غُرُورًا - (الاحزاب :۱۱ تا ۱۳)
ہاں ! اس وقت کو یاد کرو) جب کہ تمہارے مخالف تمہاری اوپر کی طرف سے بھی (یعنی
پہاڑی کی طرف سے بھی) اور نیچے کی طرف سے بھی (یعنی نشیب کی طرف سے بھی ) آگئے
تھے اور جب کہ آنکھیں گھبرا کر ٹیڑھی ہو گئی تھیں اور دل دھڑکتے ہوئے حلق تک آگئے تھے اور
تم اللہ کے متعلق مختلف شکوک میں مبتلا ہو گئے تھے۔اس وقت مومن ایک ( بڑے ) ابتلا میں
ڈال دیئے گئے تھے اور سخت ہلا دیئے گئے تھے اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب کہ منافق
اور جن لوگوں کے دلوں میں بیماری تھی کہنے لگ گئے تھے کہ اللہ اور اُس کے رسول نے ہم سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی