سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 21

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
۳۲۹
سورة البقرة
ان پر بلکہ ان کی وجہ سے پیسے بناتے تھے اور آمد پیدا کرتے تھے۔وہ دولت کمانے کا ذریعہ تھے اس
دنیا میں۔وہ اخروی زندگی میں کچھ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں تھے اور یہ اعلان، حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع میں اُمت محمدیہ کے جو چودہ سو سال گزرے ہیں اس میں تمام
خدا تعالیٰ کے مقرب مصلح اور ولی جو ہیں، یہ آواز دیتے رہے ہیں کیونکہ مختلف خطہ ہائے ارض میں ایک
چکر کے اندر مسلمانوں کے گروہ غافل ہوتے رہے۔خدا تعالیٰ کی راہ میں مالی قربانی کے میدان میں
ا
اور ان کو یہی کہا گیا۔مَن ذَا الَّذِی کیا کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے والا ہو؟
تاریخ کی باتیں تو دور کی باتیں ہیں، ہماری اپنی زندگی کی ابتدا میں جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا
ہونے کے لئے ایک جماعت کو قائم کیا تو اس وقت جو ہماری شروع کی تاریخ ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں دو آنے پیش کرنا بھی بڑا بار محسوس کرتا تھا، اس وقت کا ایک مسلمان، ایمان تھا،
دعویٰ تھا لیکن بہت سارے ایسے حالات پیدا ہو چکے تھے کہ وہ مالی قربانی کو بالکل بھول چکا تھا۔اس
واسطے ہمیں نظر آتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو آپ پر شروع میں ایمان لائے
اور انہوں نے مالی قربانی میں حصہ لینا شروع کیا تو جس نے دو آنے دیئے یا چار آنے دیئے ، ان کے
نام بھی اپنی کتابوں میں لکھ کے قیامت تک ایک دعا حاصل کرنے کی زندگی انہیں بخش دی۔ایک خاندان ایک اور ضمن میں میرے سامنے آیا۔ایک شخص اپنے اخلاص سے لنگر خانے میں کام
کرتا تھا اور چی کا اور اس کو تین روپے تنخواہ ملتی تھی مہینے کی اور کھانا لنگر خانے میں ملتا ہی ہے ہر ایک کو،
اس کا حق ہے اور تین روپے کے اوپر اگر وصیت بھی ہے تو پانچ آنے سے کچھ کم رقم بنتی ہے۔ماہانہ۔یہ
قربانی تھی لیکن اصل قربانی ی تھی کہ اپنی زندگی ایک طرح وقف کی ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اس پر یہ
فضل کیا کہ اس کے بچوں میں سے پانچ کے متعلق تو مجھے علم ہے کہ ہر ایک آٹھ ، دس ہزار ماہانہ کمانے
تو
لگ گیا ہے۔جس کا باپ تین روپے سے خدمتِ سلسلہ اور خدمت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام
کر رہا تھا۔مَنْ ذَا الَّذِی کیا کوئی ہے؟ یہ نعرہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لگایا۔اور یہ ایک نعرہ
ہے جس کا ایک پہلو یہ ہے کہ لوگ مالی میدان میں خدمت کا شوق بھول چکے ہیں اور ان میں شوق پیدا

۳۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کیا گیا اور دوسرا پہلو یہ ہے، ( جو آگے اگلی باتیں میں بتاؤں گا ان میں وہ نمایاں ہوتا ہے ) دوسری
بات اس میں یہ کی کہ مالی قربانی کرنے والے کیا ایسے ہیں کہ جو اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا کاٹ
کردیں؟ يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا پھر جیسا کہ میں نے بتایا کہ وہ جو دو دو آنے دینے والے تھے ان
میں سینکڑوں ہزاروں نے ، جب جائیداد بنائی تو اس کا ایک حصہ دے دیا اور ایسے بھی ہیں جنہوں نے،
جب ضرورت پڑی تو قریباً سارا مال ہی پیش کر دیا۔تو اچھا ٹکڑا کاٹ کر دیا۔دو آنے سے وسعت پیدا ہوئی اور ہزاروں لاکھوں کی رقم ایک وقت میں
دینے والے پیدا ہو گئے۔یعنی اب جماعت احمدیہ کے اخلاق اور کردار کا یہ حال ہے روحانی ترقی کے
نتیجہ میں کہ صد سالہ جو بلی میں بعض دوستوں نے لاکھوں میں وعدے لکھوائے ہیں۔پھیلا ہوا ہے وہ
لیکن بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے وعدہ کیا ہے ہم ہر سال ایک لاکھ روپیہ دیتے چلے جائیں گے۔تو
انہوں نے یا ان کے آباء نے آنوں میں قربانی دی خدا تعالیٰ نے دولت کے پہاڑ ان کے قدموں میں
لا کے رکھ دیئے اور دل میں جو جذبہ تھا قربانی کا اس میں اور جوش پیدا کیا اور اگلی نسل نے آنوں کی
قربانی کے مقابلے میں لاکھوں کی قربانی دینی شروع کر دی۔تیسری بات اللہ تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ اگر تم اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اس کے حضور پیش کر دو گے فَيُطْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً تو
اللہ تعالیٰ اس کے لئے بہت بہت بڑھائے گا۔آپ میں سے جو مشاہدہ کرنے والے ہیں اور غور اور فکر
اور دور بینی سے اپنے ماحول کا جائزہ لینے والے ہیں ان کے سامنے بہت ساری ایسی مثالیں آئیں گی
کہ جو أَضْعَافًا كَثِيرَةً بہت بہت بڑھا کر پیش کرنے والے ہیں۔ابھی جو اٹلی اور برازیل کی مساجد کے لئے خدام الاحمدیہ چاہتی تھی کہ ہمیں اجازت دی جائے ہم
قربانی پیش کریں ، تو لنڈن کے ایک احمدی نوجوان نے کئی سو پونڈ اپنے بنک سے قرض لے کر دے
دیئے۔پہلے وعدہ لکھایا، پھر اس کو خیال آیا کہ وعدے سے تو کچھ نہیں بنتا، بنک سے کہا مجھے قرض دے
دو۔اس کا لین دین بنک والوں سے اچھا تھا، انہوں نے قرض دے دیا اور ( صحیح مجھے یاد نہیں) شاید
ایک ہفتہ ہی گزرا تھا ( بہت کم وقت گزرا تھا ) کہ اسی بنک کی طرف سے اس کو چٹھی آئی کہ پچھلے سال ہم
نے تمہارا انکم ٹیکس ادا کرنے کے لئے جو قوم کاٹی تھیں غلطی سے زائد کاٹ لی تھیں اور یہ اب ہم تمہیں

"
٣٣١
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
واپس کر رہے ہیں اور بالکل وہ رقم جو اس نے چندے میں دے دی تھی اس کا چیک دیا۔تو اس طرح
اللہ تعالیٰ نے ایک چھپی ہوئی دولت جو تھی وہ اس کو لوٹا دی اور عملاً ذہنی لحاظ سے اس کو کوئی کوفت یا
تکلیف بھی نہیں ہوئی۔یہ بھی تکلیف نہیں اللہ تعالیٰ نے پہنچائی کہ میں نے آہستہ آہستہ بنک کو جو قرض
واپس کرنا ہے وہ کیسے کروں گا؟ بہت ساری جگہ لمبا سلسلہ چل پڑتا ہے قرض کی ادائیگی میں اور وہ
دے دیا۔بہت ساری مثالیں ہیں ایسی۔تو تیسری بات اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ جو شخص اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا کاٹ کر خدا تعالیٰ کے
حضور پیش کر دیتا ہے خدا تعالیٰ فیضعِفَهُ لَه أَضْعَافًا كَثِيرَةً ( یہ میں اب ترجمہ نہیں کر رہا، مفہوم بیان
کر رہا ہوں ) بہت بہت اضافہ کر کے اس کا مال اسے لوٹاتا ہے۔يه أَضْعَافًا كَثِيرةً دورنگ میں سامنے آتا ہے۔ایک اس دنیا میں ، اس زندگی میں اور ایک مرنے
کے بعد۔مرنے کے بعد جو فدائیت اور ایثار خدا تعالیٰ قبول کر لیتا ہے اس کا بدلہ جو ہے وہ تو ساری دنیا
بھی اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتی۔اتنی دولت ہے وہ اتنی قیمت ہے اس عطا کی۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے (پہلے تو مومنوں کو کہا نا مَنْ ذَا الَّذِی میرے حضور قربانی پیش کرے گا قرضا
حَسَنا کی شکل میں۔پھر بشارت دیتا ہے کہ میں اسے بڑھاؤں گا۔جیسا کہ میں نے ذرا مختصر تفصیل
سے بتایا یعنی اختصار بھی ہے تھوڑی تفصیل بھی ہے ) کہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے۔يَقْبِضُ وَ يَبْطُ کہ
اس دنیا میں جو اموال خدا بندوں کو دیتا ہے وہ لیتا ہے، دیتا بھی ہے اور اسے بڑھاتا بھی ہے۔یہاں
لیتا بھی ہے ( یہ عربی کا محاورہ ہے، قرآن کریم کی بہت ساری آیات سے بھی یہ ہمیں پتہ لگتا ہے )
کے معنی ہم یہ کریں گے۔وہ لیتا بھی ہے اور کبھی نہیں بھی لیتا۔بعض دوسری جگہ اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ جو بس دنیا کے ہور ہے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے اچھا! پھر
دنیالےلواور ان کو انذار یہ ہے کہ آخری زندگی میں پھر جو تمہارا حال ہو گا خدا کی پناہ۔پھر تمہیں پچھتاوا
ہوگا کہ کیوں ہم نے یہ حرکت کی۔تو اللہ تعالی بعض سے نہیں لیتا ، بعض سے لیتا ہے، جن سے وہ لیتا ہے ان کی شکل دو طرح سامنے
آتی ہے، دو شکلیں بنتی ہیں۔ایک یہ کہ یبط جو مال لیتا ہے اس میں بڑھوتی کرتا ہے اور ایک یہ شکل
ہے کہ مال لیتا ہے اور بڑھوتی نہیں کرتا۔سزا کے طور پر ہو تو وہ انعام نہیں نا ملتا۔دو

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۳۲
سورة البقرة
جو شخص اپنے مال کے بھروسے پر اور اس کو ذریعہ بنا کر خدا تعالیٰ کے منصوبہ کو نا کام کرنے کی کوشش
کرے، جب ایسے گروہ سے دولت اللہ تعالیٰ واپس لیتا ہے تو بڑھا کے دینے کا تو سوال نہیں پیدا ہوتا۔یہ تو سزا ملی ہے ان کو۔تو ویبضط کے بھی دو معنی ہوں گے یعنی ایک ذکر جس کا نہیں کیا لیکن اس کے
ساتھ لگے ہوئے ہیں کہ وہ بڑھاتا ہے اور ساتھ اس کے یہ کہ وہ چاہے تو نہیں بھی بڑھاتا“۔اور جن
کا مال وہ لیتا ہے اور اپنے فضل اور اپنی رحمت سے یہ مالی قربانی وہ قبول کرتا ہے اور اس قربانی کو قبول
کرنے کے نتیجہ میں سبط وہ ان کی دولت کو ، ان کے اموال کو ، مادی اموال کو بھی ، مادی دولت کو بھی ۱
ص
وو
اور روحانی طور پر بھی جو نعمتیں ہیں ان میں وہ برکت ڈالتا ہے اور بہت بڑھوتی ہے ان میں۔یہ جو میں نے دوسری زندگی کے متعلق کہا ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہے اس کی طرف یہی آیت اشارہ کر
رہی ہے کیونکہ اسے ختم کیا ( چھٹی بات یہ بتائی)۔آخر تمہیں اسی کی طرف لوٹایا جائے گا۔وَاللهُ يَقْبِضُ
وَ يَبْقُطُ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ اور جب اس کی طرف لوٹا یا جائے گا تو جو اموال خدا نے تمہارے قبول
کئے ہوں گے۔جب تم پیش کرو گے اللہ تعالیٰ قبول کرے گا۔جب قبول کرے گا ان میں بڑھوتی
کرے گا۔جب بڑھوتی کرے گا تو اس زندگی میں بھی وہ اس کا بدلہ دیتا ہے لیکن مرنے کے بعد جو ہے
بدلہ وہ تو اس قدر حسین اور وسعتیں رکھنے والا ہے کہ عَرْضُهَا السَّمواتُ وَالْأَرْضُ (ال عمران : ۱۳۴)
کہ آسمان وزمین کی دولت ایک آدمی کی جنت کی دولت کے برابر ہے۔خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۴۷۰ تا ۴۷۴)
آیت ۲۴۸ وَقَالَ لَهُمُ نَبِيُّهُمْ إِنَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِحًا
قَالُوا إِلى يَكُونُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ
سَعَةً مِنَ الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللهَ اصْطَفْهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَةَ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ
b
وَالْجِسْمِ وَاللهُ يُؤْتِى مُلكَهُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
66
(۲۴۸
ہمارے ہاں کہتے ہیں اللہ مالک ہے یہ محاورہ بڑا پیارا ہے حقیقت یہی ہے کہ اللہ ہی مالک ہے۔اللہ کے سوا وہ کونسی ہستی ہے جو کسی چیز کی بھی مالک ہو اور جو بھی غلبہ اور طاقت ملتی ہے وہ خدا تعالیٰ سے ہی

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۳۳۳
سورة البقرة
روو
ملتی ہے۔وَاللهُ يُؤْتِ مُلْكَهُ مَنْ يَشَاءُ (البقرة: ۲۴۸) اللہ جسے چاہتا ہے طاقت اور غلبہ اور حکومت
دیتا ہے۔حکومت سے مراد صرف کسی قوم یا ملک کی بادشاہت نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے ہر ایک گھر کا ایک بادشاہ ہے۔اپنے ماحول کا ایک بادشاہ ہے سکول کا ایک بادشاہ ہے یعنی
اپنے اپنے ماحول میں ہر ایک کو طاقت اور غلبہ حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ملک اور طاقت اور غلبہ
اور بادشاہت تو اللہ کی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنی حکمت کا ملہ سے اپنے بندوں میں سے بعض کو کسی نہ کسی
رنگ میں غلبہ یا اثر ورسوخ دیتا ہے۔طاقت عطا کرتا ہے اس لئے تم اس طاقت اور غلبہ اور اثر کو اسی
طرح استعمال کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور جس طرح اس نے ایک اور آیت میں اس کی طرف
اشارہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ذلِكُمُ اللهُ رَبَّكُم لَهُ الْمُلْكُ (فاطر: ۱۴) لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ
الْحَمْدُ ) التغابن : ۲) یعنی اللہ تعالی رب ہے۔ساری بادشاہت اور غلبہ اور طاقت اس کو حاصل ہے جہاں تک تمہارا تعلق ہے لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ
الْحَمْدُ تم اپنی زندگیوں کو اس طرح گزارو کہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اور اس کے مالک ہونے کا احساس
دنیا میں پیدا ہو اور یہ احساس پیدا ہو کہ وہ تمام تعریفوں کا مستحق ہے کیونکہ جو اس کے بندے بن جاتے
ہیں وہ ایسے کام کرتے ہیں کہ انسان کو مجبور ہو کر ان کی تعریف کرنی پڑتی ہے اور جب انسان کو مجبور ہو
کر اللہ کے بندوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے تو اللہ جس نے اس بندہ کو پیدا کیا کس قدر تعریف اور حمد کا
مستحق ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ انسان اپنی طاقت کے استعمال میں تمام بدیوں سے اپنے آپ کو
اس طرح بچائے کہ انسانی عقل اس سے یہ نتیجہ نکالے کہ جس اللہ کی طرف یہ منسوب ہونے والا ہے
اس کی حمد۔اس کی تعریف الفاظ اور بیان سے باہر ہے۔ایسے انسان میں تکبر نہیں پیدا ہوتا کیونکہ جب
انسان اس یقین پر قائم ہو کہ تمام طاقت اور غلبہ اور بادشاہت اللہ کی ہے۔وَاللهُ يُؤْتِي مُلكَهُ مَنْ
یشاء انسان کو جو کچھ ملتا ہے وہ اللہ کی منشا اور ارادہ سے ملتا ہے تو پھر اس کی اپنی تو کوئی خوبی نہ رہی۔اس لئے اس کی زبان پر اپنی بڑائی کی بجائے لا فخر کا نعرہ ہوتا ہے۔یعنی وہ کہے کہ مجھ میں کوئی فخر کی
بات نہیں۔میں اپنے اندر کوئی خوبی نہیں پاتا۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے رحم اور فضل سے مجھے یہ عطا کیا
ہے اور ایسا شخص کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جو اللہ ی مخلوق
کو دکھ پہنچانے والا ہو۔ایسا انسان کبھی ظالم نہیں
ہوگا کیونکہ وہ اس یقین پر کھڑا ہوگا کہ بادشاہت اللہ کی ہے۔اللہ تعالیٰ کے نمائندہ ہونے کی حیثیت

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۳۴
سورة البقرة
سے (باپ ہونے کی حیثیت سے، ماں ہونے کی حیثیت سے، ماسٹر ہونے کی حیثیت سے یا پرنسپل
ہونے کی حیثیت سے، اپنی جماعت کے صدر یا سیکرٹری ہونے کی حیثیت سے یا دوسری ہزار حیثیتوں
میں ) انسان کو طاقت اور غلبہ ملتا ہے صرف کسی ملک یا قوم کی بادشاہت کی حیثیت سے ہی نہیں۔انسان یہ کہتا ہے کہ یہ طاقت اور غلبہ تو دراصل خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہوتا ہے۔وہی ہر چیز کا مالک
ہے اس نے مجھے طاقت اور غلبہ میں جس کا وہ منبع اور سر چشمہ اور حقیقی مالک ہے اس لئے شامل کیا ہے کہ
میں اس کی مخلوق کی بھلائی کے کام کروں۔ایسا انسان ظلم کر ہی نہیں سکتا۔لا
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۸۵ تا ۵۸۷)
آیت ۲۵۰ فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللهَ مُبْتَلِيكُم
بِنَهَرٍ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنَى وَمَنْ لَمْ يَطْعَمَهُ فَإِنَّهُ مِنّى إِلَّا
مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَةٌ بِيَدِهِ فَشَرِ بُوا مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ فَلَمَّا جَاوَزَةً هُوَ
وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ قَالُوا لَا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالَ
الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا اللَّهِ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً
لا
لا
بإِذْنِ اللهِ وَاللهُ مَعَ الصُّبِرِينَ۔۲۵۰
اب میں اس واقعہ کو لیتا ہوں جو گزشتہ ستمبر میں ہماری قوم اور ہمارے ملک پر گزرا۔۶ ستمبر کو
ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے نہایت ظالمانہ طور پر اور فریب سے کام لیتے ہوئے پاکستان پر حملہ
کیا۔سترہ دن تک یہ جنگ لڑی گئی۔یہ جنگ عام معمولی جنگوں کی طرح نہیں تھی بلکہ اس میں ہمیں بعض
ایسی باتیں نظر آتی ہیں جو اسے ایک خاص قسم کی جنگ بنا دیتی ہیں کیونکہ دوران جنگ پاکستانی قوم پر
اللہ تعالیٰ کے مختلف اقسام کے افضال اور برکتیں نازل ہوتی نظر آئیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
نے کیا خوب فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کارخیر کنند
دعویٰ
حُبّ پیمبرم ( در ثمین فارسی صفحه ۱۰۷)

تفسیر حضرت خلیفہ امسیح الثالث
آپ نے ایک موقعہ پر فرمایا
۳۳۵
سورة البقرة
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورۃ بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدر اور مرتبہ ظاہر کیا
ہے اور وہ سورۃ ہے الم ترَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحب الفيل (الفيل : ۲) یہ سورۃ اس حالت کی
ہے کہ جب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اور دکھ اٹھا رہے تھے اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپ
کونسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر ہوں۔اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے
ساتھ کیا کیا۔یعنی اُن کا مکر اُلٹا کر اُن پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانور ان کے مارنے کے لئے بھیج
دیئے۔ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں بلکہ مٹی تھی بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔اس
سورہ شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے
واقعہ کو پیش کر کے آپ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔یعنی آپ کی ساری کارروائی
کو برباد کرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور جو تدابیر عمل میں لاتے ہیں۔ان کے تباہ کرنے کے
لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے کسی بڑے سامان کی ضرورت نہیں ہوتی
جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی۔جب کبھی کوئی
اصحاب الفیل پیدا ہو گا تب ہی اللہ تعالیٰ ان کے تباہ کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا
دینے کے سامان کر دیتا ہے۔۔۔۔۔اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے مسلمانوں کی حالت میں بہت
کمزوریاں ہیں اسلام غریب ہے اور اصحاب فیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے
چڑیوں سے وہی کام لے گا۔‘ ( الحکم ۷ ارجولائی ۱۹۰۱ صفحہ ۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہاں ہمیں بتایا ہے کہ جب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی عزت اور ناموس کا سوال پیدا ہو گا۔اللہ تعالیٰ مسلمان کہلانے والوں کی کمزوریوں کو نظر انداز کر
دے گا اور اپنے اس مقدس بندے کی عزت اور ناموس کی خاطر اس کے دشمنوں کو تباہ اور برباد کر دے
گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا گیا تھا کہ
وو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں تذکرہ نیا ایڈیشن صفحہ ۴۰۴)

۳۳۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
سو پاکستان وہ قلعہ ہند ہے جس پر بھارت نے حملہ کیا تو خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اُترے
اور مسلمانوں کی تائید میں اترے اس کے نتیجہ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دیکھنی پڑی۔جس کی
مثال دنیا میں نہیں مل سکتی۔بھارت اور پاکستان کا فوجی لحاظ سے کوئی باہم مقابلہ تھا ہی نہیں۔آج کل
جنگی نقطۂ نگاہ سے ہوائی جہازوں کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور بھارت کے ہوائی جہاز ہم سے چھ
گنا زیادہ تھے اور پھر وہ ہمارے جہازوں سے اچھے تھے۔تیز رفتار تھے اور ان کے پیچھے بڑی ٹرینگ
تھی لیکن خدا تعالی فرماتا ہے۔كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللهِ کہ میں یہ اذن
آسمان سے نازل کرتا ہوں کہ یہ تھوڑی تعداد والے جہاز بڑی تعداد والے جہازوں پر غالب آئیں
گے اور یہ ایک حقیقت ہے ایک واقعہ ہے جسے ہم نے دیکھا اور خود مشاہدہ کیا حالانکہ یہ ایک ایسی بات
ہے جسے بظاہر انسانی عقل تسلیم نہیں کرتی لیکن جو واقعہ ہمارے آنکھوں کے سامنے ہوا۔اس کو جھٹلا
نہیں جاسکتا۔پاکستان کی فضائیہ کے پاس جنگی جہاز بڑی کم تعداد میں تھے پھر بھی انہوں نے ایک ایسی حکومت
سے مقابلہ کیا جس کے پاس ان سے چھ گنا زیادہ جنگی جہاز تھے انہوں نے اپنی تعداد کے برابر یا اس
کے کچھ زیادہ دشمن کے جہازوں کو تباہ کر دیا اور ہمارے صرف بارہ ہوائی جہاز دشمن کے حملہ سے تباہ
ہوئے۔ہمارے ایک ہوا باز نے ایک وقت میں دشمن کے پانچ جہاز مار گرائے۔جب اخباری نمائندہ
اس کے پاس انٹرویو کے لئے آیا تو اس نے کہا میرا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے مجھے تو
صرف اتنا علم ہے کہ ایک وقت میں بھارت کے پانچ جہاز میرے سامنے زاویہ بنا کر لڑے میں بھی
ان کے پیچھے اسی زاویہ میں مڑ گیا پھر یکدم میرے سامنے اندھیرا آ گیا میں نے اپنے جہاز کا ایک خاص
بٹن دبا دیا اور کچھ دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ ان میں سے چار جہاز نیچے آرہے تھے اس نے یہ بھی
کہا مجھے اپنے کارنامہ پر نہ کوئی فخر ہے اور نہ میں اسے اپنی ذات سے منسوب کرتا ہوں یہ سراسر
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اس نے اس وقت فرمایا۔خطابات ناصر جلد ا صفحه ۲۲ تا ۲۴)
آیت ۲۵۱ ۲۵۲ وَ لَمَّا بَرَزُوا لِجَارُوتَ وَ جُنُودِهِ قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِعْ
ط
عَلَيْنَا صَبْرًا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ فَهَزَمُوهُمْ
(۲۵۱

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۳۷
سورة البقرة
باذْنِ اللهِ وَقَتَلَ دَاوُدُ جَالُوتَ وَاللهُ اللهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَمَة
لا
مِمَّا يَشَاءُ وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَاتِ
الْاَرْضُ وَلكِنَّ اللهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَلَمِينَ
۲۵۲
یہ دعا قرآن کریم میں روایتاً ہی بیان ہوئی ہے لیکن اللہ تعالی ہی انبیاء علیہم السلام کو دعائیں سکھاتا رہا
ہے اور جب ان کو قرآن کریم میں دوہرایا گیا ہے تو اسی غرض سے دو ہرایا گیا ہے کہ ایک مسلمان بھی ان
دعاؤں کی طرف متوجہ ہو اور ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس دعا میں یہ سکھایا ہے کہ یہ دعا کیا کرو کہ اے خدا! ہمیں کمال صبر عطا کر اور
ہمیں ثبات قدم بخش۔پاؤں میں کبھی لغزش نہ آئے اور وہ جو تیرے اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
منکر اور مخالف اور تیری توحید کے خلاف اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے خلاف منصوبے
باندھنے والے اور سازشیں کرنے والے ہیں ان کے مقابلہ میں خود ہماری مدد کو آتا کہ تیری توحید قائم
ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت کو انسان کا دل تسلیم کرنے لگے اور وہ آپ کی برکات اور
فیوض سے حصہ لے۔أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا - آفرغ کے اصل معنی تو یہ ہیں کہ جب کنوئیں سے ڈول میں پانی نکالا جائے
تو اس کو اس طرح اُنڈیلا جائے کہ وہ خالی ہو جائے۔یعنی پورے کا پورا پانی ڈال دیا جائے۔پس اس
ڈول کو خالی کر دینے کو افراغ کہتے ہیں۔آفرغ عَلَيْنَا صَبُرا کے یہ معنی ہوں گے کہ ہمیں صبر کا کمال
عطا کر ہم پر سارے کا سارا صبر نازل کر۔قرآنی محاورہ میں صبر کے بہت سے معانی ہیں۔صبر کے ایک معنی یہ ہیں کہ اپنے نفس کو سختی کے
ساتھ احکام شریعت کا پابند بنایا جائے اور ہوائے نفس اور نفسانی خواہشات کے خلاف کمال مجاہدہ کیا
جائے۔یعنی اوامر کی اتباع اور پیروی اور تعمیل احکام اور جونواہی ہیں ان سے پورے طور پر بچنا اور
اپنے نفس کے خلاف مجاہدہ کرنا کہ وہ کہیں ہوائے نفس کا شکار نہ بن جائے اور یہ سب کچھ رضائے الہی
کی خاطر کرنا۔تو یہ دعا ہے کہ اے خدا افْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا ہمیں اس رنگ میں کمال صبر عطا کر کہ ہم تیری

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۳۸
سورة البقرة
شریعت کے کامل اور بچے متبع بن جائیں اور وہ راہیں جو تیری ناراضگی کی طرف لے جانے والی ہیں ان
راہوں کو اپنے نفس پر گلی طور پر مسدود کر لیں۔ہوائے نفس کا شکار نہ بنیں اور یہ اس لئے نہ کریں کہ
ہمیں دنیا کے اموال ملیں اور ہمارے دل میں اس دنیا کی لذتوں کی جو خواہش ہے وہ پوری ہو بلکہ یہ
اس لئے کریں کہ ہمیں تیری رضا مل جائے۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا آفرغ عَلَيْنَا صَبْرًا کی یہ دعا کرتے
رہا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے کہ اوامر پر کار بند ر ہو اور نواہی سے بچتے رہو کہ عمل کی توفیق اسی
وقت ملتی ہے جب اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور دعا سے اسے حاصل کرنا چاہیے۔صبر کے ایک معنی یہ ہیں (اگر اس پہلے معانی کو دو کہہ دیں یعنی شریعت کے احکام کی پابندی اور
نواہی سے بچنا تو ) اس کے تیسرے معنی یہ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو مصائب آئیں ان سے
انسان گھبرائے نہیں بلکہ انہیں بشاشت کے ساتھ برداشت کرے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تم
میری شریعت پر عمل کرو گے اور منکر سے بچو گے۔جب تم میری بتائی ہوئی تعلیم کی دنیا میں اشاعت کرو
گے۔جب وہ دنیا جو نفس پرستی اور عیش پرستی میں محو ہے ان کو ان کی برائیوں سے روکو گے تو یقیناً وہ
تمہارے خلاف ہر قسم کے منصوبے کریں گے۔سازشیں کریں گے ان کے شر سے بچنے کیلئے مجھ سے
دعا کرو۔أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا کہ اے ہمارے رب! ہم تیرے منہ کی خاطر تیرے حکم پر کار بند
ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور تیری ناراضگی کے خوف سے تیری بتائی ہوئی نواہی سے بچتے ہیں لیکن
ہمیں یہ اندھی دنیاستا نے لگ جاتی ہے۔ہمیں دکھ دینے لگ جاتی ہے یہ نہیں چاہتی کہ تیرا بول بالا ہو۔تیری شریعت قائم ہو۔یہ اندھی دنیا نہیں چاہتی کہ اسلام کی جو مسرتیں ہیں وہ انہیں ملیں کیونکہ اس طرح
انہیں دنیا کی مسرتیں اور لذتیں اور عیش چھوڑنے پڑتے ہیں۔ہم تجھ سے یہ التجا کرتے ہیں کہ اگر اس
راہ میں مصائب آئیں جیسا کہ الہی جماعتوں پر آیا کرتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے فضل سے یہ توفیق دینا
کہ ہم ان مصائب کے مقابلہ میں صبر سے کام لیں اور ہمارے دل گھبرا نہ جائیں اور ہم ان مصائب
کے وقت ایسا نمونہ دکھا ئیں کہ دنیا پر ان کا اچھا اثر ہو اور دنیا یہ سمجھنے لگے کہ جب خدا کے اتنے کمزور
بندے ہر قسم کے مصائب کو برداشت کر رہے ہیں تو ضرور کوئی بات ہے ان کی توجہ اس طرف پھرے
کہ یہ تہی دست اور قوتوں سے خالی ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی ایسی قوت اور
طاقت ہے جس قوت اور طاقت کا انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔

۳۳۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پس صبر کے ایک معنی ہیں دشمن کے منصوبوں اور سازشوں کا حو صلے اور جرات کے ساتھ مقابلہ
کرنا۔اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ یہ دعا کرتے رہا کرو کہ اے ہمارے ربّ! أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا
جو منصو بے اسلام کے خلاف باندھے جائیں جو سازشیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کی جائیں تو
ہمیں حوصلہ اور جرات عطا کر کہ ہم ان کا مقابلہ کریں اور انہیں تیرے فضل سے ناکام بنا دیں۔پھر صبر کے چوتھے معنی اس امتحان کے ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا لیتا ہے کیونکہ قرآن کریم
میں بڑی وضاحت سے یہ بیان ہوا ہے کہ صرف ایمان کا اقرار اور دعویٰ یا اعلان جو ہے وہ
تمہارے کام نہیں آئے گا۔تمہارے ایمان کی صداقت کو پر کھنے کیلئے تمہارا امتحان لیا جائے گا اور
وہ امتحان مختلف طریقوں سے ہوگا۔ایک طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالی حوادث زمانہ کی شکل میں امتحان
کا پرچہ ڈالے گا۔بچے فوت ہو جائیں گے۔حوادث آئیں گے فصلیں تباہ ہو جائیں گی۔تجارتوں
میں گھاٹے پڑیں گے لوگ طعنے دیں گے کہ مسلمان ہو گئے، احمدی ہو گئے دیکھو! تمہیں کتنی
مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو خالی دعوی کافی نہیں بلکہ اللہ تعالی تمہارا امتحان لے گا اور تمہیں
حوادث زمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس وقت پورے صبر سے ان حوادث کو برداشت کرنا تمہارا
کام ہے۔تمہارا سینہ ایسے امتحان کے وقت تنگ نہیں ہونا چاہیے بلکہ تمہارے سینہ میں ایک بشاشت
پیدا ہونی چاہیے کہ خدا نے میرا امتحان لیا اور خدا نے اپنے فضل سے مجھے توفیق دی کہ میں اس کے
اس امتحان میں کامیاب ہو جاؤں۔فَالْحَمْدُ لِلهِ
تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ دعا کرتے رہو أفْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا کہ اے ہمارے رب ! تو جب بھی
ہمارا امتحان لینا چاہے ساتھ ہمیں اس کی توفیق بھی دے کہ ہم تیرے اس امتحان میں کا میاب بھی ہوں
اور جو ہمارے حقیر اعمال ہیں ان کا نتیجہ تیری خوشنودی اور رضا کی شکل میں نکلے۔صبر کے پانچویں معنی
ہیں زبان پر قابورکھنا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ دعا کرتے رہو ا فْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا کہ اے خدا! ہمیں
اس بات کی قوت بخش کہ ہم اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھیں اور اسلام کی اشاعت میں اور اسلام کے
حق میں جو جدو جہد کی جائے اس کے وہ پہلو جو اخفاء میں رکھے جانے چاہئیں ہم انہیں اخفاء میں
رکھیں ، ان کو ظاہر نہ کریں اور تو نے ہماری زبان پر جو پابندیاں لگائی ہیں ہم صبر کے ساتھ ان پابندیوں
کو اُٹھانے والے ہوں۔صبر کے چھٹے معنی ہیں برداشت کے ساتھ انتظار کرنا، بےصبری نہ دکھانا۔

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۰
سورة البقرة
سواللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ دعا کرتے رہا کرو کہ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا اے ہمارے رب ! ہمیں کمال
صبر عطا کر۔تو نے ہم سے بہت سے وعدے کئے ہیں جو اپنے وقت پر پورے ہوں گے ایسا نہ ہو کہ
ہمارے نفس جلدی کی خواہش کریں اور وہ یقین جو ایک مومن کے دل میں اپنے رب کے وعدوں پر
ہونا چاہیے وہ یقین قائم نہ رہے اور ہم بے صبری دکھا ئیں اور پھر بے صبری کے نتیجہ میں ایسے بول بول
دیں یا ایسے اعمال کرلیں جو تجھے ناراض کر دیں اور ہم تیری بشارتوں سے محروم ہو جا ئیں۔پھر تو کوئی
اور قوم یا کوئی اور نسل پیدا کرے جو تیرے وعدوں کی حامل ہو۔جن کے حق میں تیری بشارتیں پوری
ہوں۔اے خدا! ایسا نہ ہو بلکہ ہمیں صبر کے ساتھ انتظار کرنے کی توفیق عطا کر اور ہمیں اس میں بھی
کمال بخش تاہم بے صبری کی مضرات سے بچنے والے ہوں اور صبر کے ساتھ تیرے وعدوں کا انتظار
کرنے والے ہوں کیونکہ تو اپنے وعدوں کا سچا ہے تو نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا کہ اسلام کو تمام دنیا میں
تو
غالب کرے گا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت سب انسانوں کے دلوں میں بٹھائے گا۔اس
آسمانی فیصلے کا اس دنیا میں اجراء تو ضرور ہوگا لیکن اپنے وقت پر ہوگا۔اس کیلئے ہمارے امتحان لئے
جائیں گے اس کیلئے ہم سے مجاہد ے طلب کئے جائیں گے۔اس کے لئے ہمیں مصائب میں سے
گزرنا پڑے گا۔اس کیلئے ہمیں ان منصوبوں اور سازشوں کے خلاف تدابیر کرنی پڑیں گی جو اسلام اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کی جارہی ہیں۔اے خدا تو ہمیں ہر حالت میں اور ہر معنی میں صبر کی
توفیق عطا کر ربَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ شَيْتُ أَقْدَامَنَا صبر کے جو مختلف معنی مفردات راغب میں
بیان کئے ہیں وہ دراصل مختلف آیات قرآنی کی تفسیر ہی ہیں اور جب ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو
ان معانی کو خود قرآن کریم میں پاتے ہیں جیسا کہ سورہ یونس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَكِمِينَ (يونس: ١١٠)
اس میں پہلے معنی جو شریعت کے احکام پر سختی سے کار بند رہنے کے ہیں۔اس کی طرف اشارہ ہے
کہ جو وحی تمہاری طرف کی گئی ہے۔قرآن کریم کی شریعت نے جو احکام تمہارے سامنے رکھے ہیں
ان کی اتباع کرو۔واصبر اور پورے مجاہدہ کے ساتھ ، پورے زور کے ساتھ اپنے نفسوں کو احکام
شریعت کا جو دائرہ ہے اس کے اندر باندھے رکھو اور قید رکھو۔بے قیدی کی زندگی نہ گزارو۔یعنی
اتباع وحی محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں صبر سے کام لو۔یعنی پورے طور پر اپنے نفسوں پر زور دے کر شریعت کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی