سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 22

۳۴۱
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
پابندی کرو اور شریعت کا جوا اپنی گردن پر رکھو اور بے قید زندگی گزارنے کی کوشش نہ کرو۔وَاصْبِرُ
حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ اور اس میں چھٹے معنی بھی آجاتے ہیں جو میں نے ابھی بیان کئے ہیں کہ تم صبر کے
ساتھ انتظار کرو۔ہوگا وہی جو خدا نے چاہا اور پسند کیا۔ہوگا وہی جس کا اللہ نے فیصلہ کر دیا ہے لیکن ہوگا
وہ اپنے وقت پر۔اس واسطے بے صبری نہ دکھاؤ۔صبر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فیصلہ کر لے۔۔۔۔صبر کے ایک معنی مصائب کو خدا کی راہ میں برداشت کرنا اور ان پر گھبراہٹ ظاہر نہ کرنا ہے۔اس
کے متعلق سورہ لقمان میں فرمایا - وَاصْبِرُ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ (لقمان: ۱۸)
کہ تجھے خدا کی راہ میں جو تنگی و ترشی، دکھ اور مصیبت پہنچے اس پر صبر سے کام لے اور یقیناً یہ بات ہمت
والے کاموں میں سے ہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں ہی کو پسند کرتا ہے جن کے اندر ایک عزم ہوتا ہے
جن کے اندر یہ یقین ہوتا ہے کہ میں خدا کے لئے اپنی زندگی گزار رہا ہوں اور جو شخص خدا کے لئے اپنی
زندگی کو گزارتا ہے وہ ناکام اور نامراد نہیں ہوا کرتا بلکہ اللہ تعالی کی بشارتیں اس کے حق میں پوری ہوتی
ہیں اور وہی جماعت آخر کار دنیا میں کامیاب ہوتی ہے جس جماعت کے متعلق خدا تعالی کا یہ وعدہ ہو کہ
وہ اسے کامیاب کرے گا۔۔۔۔۔۔۔میں نے کہا ہے کہ صبر کے ایک معنی یہ ہیں کہ زبان کو قابو میں رکھا جائے۔زبان زیادہ تر اس وقت
بے قابو ہوتی ہے جس وقت ایک دوسری بے قابو زبان انسان پر اندھا دھند وار کر رہی ہوتی ہے۔طبیعت میں ایک جوش اور غصہ پیدا ہوتا ہے اور زبان سختی کے مقابلہ میں سختی کی طرف جھک جاتی ہے
لیکن ہمارا خدا ہمیں کہتا ہے فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ ( طه : ۱۳۱) جو کچھ بھی وہ کہتے ہیں تمہیں غصہ تو
آئے گا۔تمہارے نفسوں میں جوش تو پیدا ہو گا۔تمہاری زبان بے قابو ہونے کے لئے تڑپ رہی ہوگی
مگر اس زبان پر وہ لگام ڈالے رکھو جو لگام میں نے تمہیں دی ہے۔اسے بے قابو نہ ہونے دو۔۔۔۔۔ان آیات میں جو میں نے بعد میں دوستوں کے سامنے رکھی ہیں اللہ تعالیٰ نے صبر کے مختلف معانی
اور اس کی حکمتیں بیان کی ہیں رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبرًا الخ دعائیہ الفاظ میں ہے ہمیں اس طرف
متوجہ کرنے کیلئے اور ہمارے دل میں ایک تڑپ پیدا کرنے کیلئے کہ ہمیں صبر کے حصول کیلئے دعا کرنی
چاہیے۔اللہ تعالیٰ سورہ نحل ( آیت : ۱۲۸) میں فرماتا ہے: واصبر صبر کر ولیکن اللہ کی توفیق کے بغیر تم
صبر نہیں کر سکو گے۔وَمَاصَبُرُكَ إِلَّا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر تم صبر کر نہیں سکتے اس واسطے جب

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۲
سورة البقرة
ہمارے اس حکم کی تعمیل کرنا چاہو کہ صبر سے کام لو تو تمہارے لئے ضروری ہو کہ خدا کے حضور جھکو کہ اے
خدا! تو نے ہمیں ( ان تمام معانی میں جن کا ذکر میں نے ابھی کیا ہے ) صبر کرنے کا حکم دیا ہے لیکن ہم
کمزور ہندے جانتے ہیں اور تو بھی جانتا ہے کہ اپنے طور پر صبر کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں اس لئے تو
ہماری مددكر - وَمَا صَبْرُكَ إِلا بالله کے تقاضا کے مد نظر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھا دی کہ ربنا افرغ
علينا صبرا الخ اے ہمارے رب! ہمیں کمال صبر عطا کر کیونکہ خود ہی دوسری جگہ فرمایا تھا۔وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللہ اللہ کی مدد کے بغیر صبر نہیں ہو سکتا۔صبر کے حصول کے لئے خدا تعالیٰ کی مدد کو
اگر ہم اپنے الفاظ میں حاصل کرنے کی کوشش کریں تو الفاظ کے نقص کی وجہ سے شاید اس کو پانہ سکیں۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی دعا کے ذریعہ صبر کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور
چونکہ خدا تعالیٰ کے کلام میں جو دعائیں ہوتی ہیں وہ کامل ہوتی ہیں اس لئے اس کامل دعا کے نتیجہ میں
اگر ہم خلوص نیت کے ساتھ اور عاجزی اور تضرع کے ساتھ اس دعا کو کریں اس حقیقت اور ان معانی کو
سمجھتے ہوئے جو اس میں بیان کئے گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ دعا ہمارے حق میں پوری ہو
جائے گی اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے خود وہ دعا سکھا دی یہ بتانے کے بعد کہ وَمَا صَبُوكَ إِلَّا بِاللهِ صبر
خدا کی مدد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔اللہ کی مدد کیسے حاصل کرنی ہے؟ خدا تعالیٰ کہتا ہے دعا میں تمہیں سکھا
دیتا ہوں جو یہ ہے۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبرًا اب اس سے فائدہ اُٹھانا تمہارا کام ہے اور اللہ تعالیٰ
یہاں فرماتا ہے کہ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمُ (النحل : ۱۲۸) کہ جب خدا کی مدد اور خدا کے فضل سے اس دعا
کی قبولیت کے نتیجہ میں جو صبر کے حصول کے لئے ہم نے تجھے سکھائی ہے تو صبر کی طاقت پائے تو ولا
تَحْزَنْ عَلَيْهِم دشمن کے جو حالات ہیں وہ تجھے اس غم میں نہ ڈالیں کہ کہیں اسلام کو وہ نقصان نہ پہنچا
دیں اور جو تدبیریں وہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو کوئی تکلیف محسوس نہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب
میری ہدایت کے مطابق تم صبر کرو گے تو میں تمہارے اس غم کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دوں گا کہ کہیں
دشمن اپنی مخالفانہ تدابیر میں کامیاب نہ ہو جائے اور تمہیں دل کے اس درد اور دل کے اس احساس سے
بھی نجات دے دوں گا کہ منا يمكرُونَ (النحل: ۱۲۸) ان کی جو سازشیں ہیں ان سے اسلام کو اور محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔نہ ان کے مکر کامیاب ہوں گے نہ ان کے
منصوبے اپنی مراد کو پہنچیں گے۔اگر تم میری ہدایت کے مطابق صبر سے کام لو گے اور اس صبر کو دعا کے

۳۴۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
الثالثة
ذریعہ سے کمال طور پر حاصل کر لو گے تو پھر جو دشمن کے منصوبے اور سازشیں ہیں وہ کامیاب نہ ہوں گی۔تمہیں جو خوف اور غم ہے وہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ یا درکھو کہ إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ ( البقره : ۱۵۴)
اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی ثبت اقدامنا پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر کرو اور صبر پر
دوام کے حصول کے لئے بھی دعا کر د یعنی یہ بھی دعا کرو کہ تمہیں کمال صبر کی توفیق ملے اور یہ بھی دعا کرو
کہ تمہیں صبر پر دوام کی توفیق بھی ملے۔ہمیشہ ملتی رہے یہ نہیں کہ چند سال تو خدا کے لئے تکالیف
برداشت کر لیں اور پھر دل ٹوٹ گیا اور ہمت ہار بیٹھے اور جو کچھ حاصل کیا تھا وہ بھی کھو بیٹھو اور انجام بخیر
نہ ہوا۔اس واسطے ثبات قدم کے لئے دعائیں کرتے رہا کرو اور ثبات قدم خدا کے فضل سے اس کو ملتا
ہے جو صبر سے کام لیتا ہے۔سورہ محمد میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ وَيُثَبِّتُ
اقدامكم (محمد: ۸) اے مومنو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو یقینا تمہیں اس کی مدد حاصل ہو جائے گی
اور جب اس کی مدد حاصل ہوگی تو تمہیں ثبات قدم بھی مل جائے گا۔یہاں اِنْ تَنْصُرُوا اللہ کا فقرہ
استعمال کیا گیا ہے اور مفردات راغب ہمیں بتاتی ہے کہ جب قرآن کریم نے یہ محاورہ استعمال کیا ہو کہ
انسان اگر اللہ کی مدد کرے۔وہ اللہ جو کہ قادر مطلق اور غنی اور بے نیاز ہے اس کو اللہ کی مدد ملتی ہے تو
جب یہ محاورہ استعمال کیا گیا ہو کہ جو شخص اللہ کی مدد کرے تو یہ نتیجہ نکلے گا یا وہ نتیجہ نکلے گا تو اس کے یہ معنی
نہیں ہوتے کہ اللہ تعالیٰ بندے کی مدد کا محتاج ہے بلکہ اس کے معنی ہوتے ہیں۔اول یہ کہ اس کے بندے کی مدد کرے۔دوسرے یہ کہ اس کے دین کی مدد کرے۔تیسرے یہ کہ
اپنی مدد کرے اللہ کی قائم کردہ حدود کی حفاظت کرنے سے اپنی مدد کرے اس عہد کی رعایت کرنے
سے جو اس نے اپنے رب سے باندھا ہے پس اللہ کی مدد کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اللہ کے احکام
کا جوا اپنی گردن پر رکھ لے اور جن باتوں سے اللہ نے اسے روکا ہے ان سے وہ بچے ، یہ معنی ہیں اللہ
کی مدد کرنے کے اور یہی معنی جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں صبر کرنے کے ہیں۔یعنی صبر اور نصرت ایک
مفہوم کے لحاظ سے قریباً ہم معنی ہیں تو اللہ تعالیٰ اگر چہ یہاں نصرت کا لفظ استعمال کرتا ہے لیکن اس معنی
میں استعمال کرتا ہے جس معنی میں صبر کے لفظ کو بھی استعمال کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۴
سورة البقرة
دو
بالفاظ دیگر یہ فرمایا کہ ان تَنْصُرُوا اللہ اگر تم صبر سے کام لو گے ینصرکم تو وہ تمہاری مدد کو آئے گا اور
اُس کی مدد کا ایک نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہیں نیکیوں پر دوام حاصل ہو جائے گا۔تمہیں مصائب کے برداشت
کرنے کی اور دکھوں اور سازشوں اور دشمن کے مکر کے برداشت کرنے کی اور زبان کو قابو میں رکھنے کی
دائمی قوت عطا ہو جائے گی ، ثبات قدم عطا ہوگا یعنی یہ نہیں کہ ایک سال تو نہیں طاقت ملی اور اگلے سال
پھر تم جہنم میں چلے جاؤ بلکہ جب تم اللہ کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے تو تمہارا ثبات قدم تمہیں اس جنت
سے پھر نکلنے نہیں دے گا کیونکہ وقت جو بھی تقاضا کرے گا تم اس کو پورا کرنے والے ہو گے۔آج کا دن اسلام کے غلبہ کے لئے جو تقاضا کرتا ہے ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس کو پورا
کرے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر صبر سے کام لو گے تو تمہیں ثبات قدم عطا ہوگا۔پھر تم نیکیوں پر ایک
دوام پاؤ گے اور رضائے الہی کے حصول کے بعد تمہیں اس کی ناراضگی کبھی نہیں ملے گی۔پھر فرمایا : وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اسلام کا جو منکر اور مخالف ہے وہ اسلام کو کمزور کرنے کیلئے
جو بھی تدبیر کرے اس کے خلاف ہماری مدد کر۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں مرد تو کرتا ہوں لیکن میں مددان لوگوں کی کرتا ہوں جو میرے احکام کو
مانتے اور میری خاطر اور میرے حضور ہر قسم کی مطلوبہ قربانیوں کو پیش کرتے ہیں اور تم اس کی توفیق بھی
مجھ سے ہی پاسکتے ہو اس لئے تم دعا کرتے رہا کرو۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَ
انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
پس میں آج اس دعا کے کرنے کی تحریک کر رہا ہوں۔اس دعا کے جو وسیع معانی ہیں میں نے ان کو
ایک حد تک بیان کر دیا ہے۔ان معانی کو ذہن میں رکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور جس حد تک ممکن ہو یہ دعا
کریں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ دن میں کم از کم ۳۳ بار یہ دعا کیا کریں۔اس پر زیادہ وقت نہیں لگے گا
اور یہ کام زیادہ قربانی نہیں چاہتا لیکن اگر آپ ان معانی کو ذہن میں رکھ کر یہ دعا کریں تو یہ بات بڑی
برکتوں کا موجب ہوگی۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۰۵ تا ۵۱۵)
أفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ شَيْتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اے ہمارے رب ہم پر
قوت برداشت نازل کر صبر عطا کر اور ہمیں ثبات قدم عطا کر اور منکر مخالف کے خلاف ہماری مدد
کر۔صبر کے معنی عربی زبان اور قرآنی محاورہ میں بڑے وسیع ہیں۔صبر کے معنی ہیں عقلی قوانین

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۳۴۵
سورة البقرة
اور شریعت کے احکام کی روشنی میں اپنے نفس کو قابو میں رکھنا یہ ہے صبر اور مختلف شکلوں میں یہ
ہماری زندگی میں ابھرتا ہے۔مثلاً اگر کوئی مصیبت نازل ہو جائے تو اس پر بھی صبر کرتا ہے انسان
میدانِ جنگ ہو تو مومنانہ شجاعت کے مظاہرے کو عربی زبان اور قرآنی اصطلاح صبر کہتی ہے۔میدان جنگ میں اور ثبات قدم۔اگر قضا و قدر کے امتحان و ابتلا میں مبتلا ہو کوئی شخص جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ میں تمہیں آزماؤں گا۔تو ایسے امتحان کے وقت بشاشت قلب سے اس ابتلاء کو
برداشت کرنا یہ بھی صبر ہے اور اپنی زبان
کو قابو میں رکھنا یہ بھی صبر ہے۔بے موقع اور بے محل بات
سے رکے رہنا۔زبان کو قابو میں رکھنا اس کو بھی صبر کہتے ہیں۔یعنی ہر پہلو سے جہاں نفس کو قابو میں
رکھنا ہو عقل کے قانون کے ماتحت یا شریعت کے احکام کے نتیجہ میں۔عربی زبان اور قرآن کریم
کی اصطلاح اسے صبر کہتی ہے۔تو رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبُرا میں یہ دعا ہوئی کہ اے خدا!! ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے نفس کو اس
طرح قابو میں رکھیں کہ کبھی بھی وہ بے قابو ہو کر تیری ناراضگی مول لینے والا نہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اس کی توفیق عطا کرے۔( خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۰۴)
آیت ۲۵۴ تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَّنْ
كَلَمَ اللهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ
وَ ايَّد لهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ
مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنْتُ وَلكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ وَمِنْهُم
مَّنْ كَفَرَ وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلُوا وَلَكِنَّ اللهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ
قف
rom
اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن عظیم میں نبوت اور رسالت کے متعلق بہت سی بنیادی باتیں بتائی ہیں۔میں اس وقت اُن میں سے بعض کا ذکر کروں گا۔پہلی بات ہمیں یہ بتائی گئی ہے کہ انبیاء اور مرسلین میں
بعض کو بعض پر فضیلت بخشی گئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تِلكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى
بعض اس کے علاوہ بھی انبیاء کی ایک دوسرے پر فضیلت کا ذکر آتا ہے لیکن قرآن کریم نے اس کی

۳۴۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
تفصیل نہیں بتائی البتہ بعض باتیں بتائی ہیں اور بعض قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض باتوں کے بیان
کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی مثلاً تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ( جو تیسرے سپارے
کی پہلی آیت ہے اس میں فضیلت کی ایک وجہ یہ بیان ہوئی ہے کہ بعض انبیاء صاحب شریعت ہوتے
ہیں اور بعض انبیاء صاحب شریعت نہیں ہوتے۔شاید بعض دوسری جگہ کوئی دوسری وجہ فضیلت بیان ہوئی
ہولیکن اس وقت میرے ذہن میں مستحضر نہیں لیکن قرآن کریم سے ہمیں یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے اور
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ فضیلت کی بعض وجوہ
کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی باوجود اس کے کہ بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت بخشی گئی ہے پھر
بھی ہمیں یہ بتایا گیا ہے لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ (البقرۃ: ۲۸۲) یعنی فی نفسِ رسالت رسول اور
رسول میں فرق نہیں کرنا۔اسی قسم کی بعض دوسری آیات میں بھی اسی قسم کا مفہوم بیان ہوا ہے۔پس فضیلت بھی ہے اور ان رسل میں فرق بھی نہیں کرنا یعنی نفسِ رسالت میں کوئی فرق نہیں ہے جو
صاحب شریعت رسول ہے اور جو صاحب شریعت رسول نہیں ان دونوں رسالتوں میں نفسِ رسالت
میں کوئی فرق نہیں دونوں رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اُن کو اپنی حکمت کا ملہ سے مختلف زمانوں اور مختلف
ممالک میں بسنے والی قوموں کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔ان میں ایک رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) ایسے
بھی ہیں جن کو ساری دُنیا کی طرف سارے زمانوں کیلئے اور تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے بھیجا
گیا۔بایں ہمہ نفسِ رسالت میں ان میں اور دیگر رسل میں کوئی فرق نہیں۔پس فضیلت بھی ہے نفسِ رسالت میں کوئی فرق بھی نہیں ہے۔یہ رسل کے بعض بنیادی حقائق ہیں
جن کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر قرآن عظیم
صرف رسول کہتا تو نفس رسالت میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے درمیان کوئی فرق نہ رہتا یا حضرت بیٹی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان نفسِ رسالت
میں کوئی فرق نہ رہتا اگر چہ فضیلت اپنی جگہ پر ہوتی لیکن اتنی نمایاں فضیلت کہ جو تمام انبیاء سے آپ کو
ممتاز کر دے اس کی ہمیں سمجھ نہ آتی۔اس لئے قرآن کریم نے جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کو رسول کہہ کر رسالت کے مقام پر تمام رسل اور انبیاء کے برابر کھڑا کر دیا وہاں آپ کو ایک اور اعلیٰ
مقام عطا فر ما یا جس کا ذکر سورۃ احزاب کی آیت ۴۱ میں موجود ہے۔اس لحاظ سے آپ رسول بھی ہیں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۴۷
سورة البقرة
اور خاتم الانبیاء بھی ہیں۔خاتم الانبیاء یا ختم المرسلین ختم نبوت یا ختم رسالت کا جو مقام ہے اسے اسلامی
خاتم
اصطلاح میں مقام محمد بیت کہتے ہیں اور اس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منفرد ہیں۔یہ وہ
فضیلت نہیں جس کا فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ میں ذکر ہے نسبتی فضیلت میں بھی نسبتی لحاظ سے اوّل
اور آخر ہوتا ہے۔اگر نفسِ رسالت میں کوئی فرق نہ ہو اور چشم تصور میں تمام انبیاء ا یک میدان میں
کھڑے ہوں تو مشرق کی طرف سے دیکھیں گے تو شمال والا آخری ہوگا۔جنوب کی طرف سے دیکھیں
گے تو جو نبی غربی کونے میں ہے وہ آخری نبی ہوگا۔پس ایک تو یہ نسبتی طور پر آخری ہے۔اس میں کسی
فضیلت کا ذکر نہیں بلکہ یہ ایک نسبتی چیز ہے جس زاویہ سے آپ دیکھیں گے مقابلہ کی انتہا آخری بن
جاتی ہے۔پس فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ ایک بنیادی حقیقت ہے اور لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ بھی
اپنی جگہ ایک بنیادی حقیقت ہے دراصل حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پیدا کرنے والے ربّ
کے حضور جو منفرد مقام حاصل تھا اس کے اظہار کے لئے آپ کو خاتم النبیین کہا گیا ہے
تم النبین یعنی
مقام محمدیت قرب اتم کا مقام ہے۔بالفاظ دیگر آپ صفات باری کے مظہر اتم تھے۔یہ شرف صرف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوا ہے دوسرا کوئی نبی اس مقام تک پہنچ نہیں سکا۔کہنے والے یہ
کہتے ہیں کہ رسالت میں ایک لاکھ بیس ہزار رسول شامل ہیں۔ان میں ہم نے کوئی فرق نہیں کرنا لیکن
مقام محمدیت کے لحاظ سے آپ کو جو منفرد مقام حاصل ہے وہ صفات باری کے مظہر اتم ہونے کا مقام
ہے اس مقام کو انسانوں کے مقابل میں انسان کامل کہتے ہیں اور قرب کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے
قریب تر دوسرا کوئی شخص خدا کے پیار کے حصول میں آپ سے زیادہ اور قریب تر ہوا نہ ہوسکتا ہے غرض
اس مقام محمدیت کو بیان کرنے کے لئے مختلف اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں۔پس سورہ احزاب کی آیت ۴۱ میں ایک تو یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے رسولوں کی
طرح ایک رسول ہیں اور اس جہت سے رسول رسول میں فرق کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور
دوسرے آپ خاتم النبیین ہیں اس جہت سے آپ بے مثل و مانند ہیں اور کوئی رسول آپ کے ہم پلہ
نہیں۔اس حیثیت میں کسی کو آپ کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس مقام محمد یت
کے لحاظ سے آپ تمام رسولوں میں منفر دو ممتاز ہیں۔

۳۴۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پھر سورہ احزاب کی اس آیہ کریمہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ كَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ
عَلِيمًا (الاحزاب: ۴۱ ) کہ ہر چیز کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس بیان کا ایک گہرا اور
ضروری تعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام ختم نبوت یعنی مقام محمدیت کے ساتھ ہے ورنہ
بظاہر یہ کہہ کر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جسمانی طور پر کسی مرد کے باپ نہیں لیکن (۱) اللہ کے رسول
ہیں اور (۲) خاتم النبیین ہیں اور پھر یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر ایک چیز کا علم ہے اس میں کوئی حکمت ہونی
چاہیے۔اس میں کوئی فلسفہ ہونا چاہیے ؟ اس میں کسی گہرے اور عمیق مضمون کا بیان ہونا چاہیے؟ چنانچہ
میرے نزدیک علاوہ اور معانی کے ایک معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں فرمایا کہ خاتم
النبیین کے خود معنے نہ کرنا ختم نبوت کے معنے تمہارا پیدا کرنے والا رب
تمہیں بتائے گا۔اگر خود معنے کرو
گے تو غلطی کھاؤ گے اسلئے خود قرآن کریم نے اس کے معنی کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ رَفَعَ
بَعْضَهُم دَرَجت جس کے ایک معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عرش رب کریم تک
رفعت روحانی بخشی۔قرآن کریم کی ہر آیت اور ہر فقرے اور فقرے کے ہر لفظ کے بہت سے بطون ہوتے
ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے ایک معنے یہ کئے ہیں کہ ایک وہ رسول جو ارفع ہے اپنے
درجات کے لحاظ سے اور منفرد ہے رفعت روحانی میں۔کوئی رسول اس مقام میں آپ کا شریک نہیں
ہے۔قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : ۵)
که متخلق با خلاق اللہ کے مقام میں کوئی دوسرا انسان تو کیا کوئی دوسرا نبی بھی آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ
کوئی انسان آپ کے بلند مقام کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔یہ آپ کا مقام محمدیت ہے جس میں آپ
تمام رسولوں میں افضل ہیں۔قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ آپ کا کلام خدا کا کلام اور آپ کا ظہور خدا کا
ظہور اور آپ کا آنا خدا کا آنا ہے (پہلے آسمانی نوشتوں نے بھی اسی رنگ میں اس مفہوم کو بیان کیا ہے )
فرمایا جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (بنی اسراءیل: ۸۲) اس آیت کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ حق کے لفظ سے اللہ تعالیٰ قرآن عظیم کی آخری اور کامل شریعت اور
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہر سہ مراد ہیں۔ان پر حق کا لفظ حقیقی طور پر چسپاں ہو سکتا ہے۔قرآن کریم نے مقام محمدیت یعنی مذکورہ منفرد مقام کو مختلف طریقوں اور مختلف زاویوں سے بیان
کیا ہے۔چنانچہ ہم عاجز بندوں کو تصویری زبان میں مقام محمدیت کی حقیقت کے سمجھانے کے لئے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۴۹
سورة البقرة
اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج سے نوازا۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا مقام محمدیت مقام خاتم النبیین اور اس نسبت سے دوسرے انبیاء کے ساتھ آپ کا تعلق بڑی
وضاحت سے ظاہر ہو جاتا ہے۔اس کو حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے۔حضرت
مصلح موعو رضی اللہ عنہ نے اس کو اپنے تفسیر صغیر کے نوٹوں میں بھی بیان فرمایا ہے اور وہ یہ کہ
”معراج میں مقام محمدیت کی حقیقت بیان کی گئی ہے اور اس کی امت مسلمہ کے سامنے یہ تصویر رکھی
گئی کہ اہل زمین جو نبی نہیں عوام ہیں ( اور امت محمدیہ کے فرد ہوں یا دیگر تمام بنی نوع انسان ہوں ان
کو ہم کہیں گے وہ اہل زمین ہیں یعنی زمین میں بسنے والے انسان ہیں ) اور جنہیں روحانی رفعت کا وہ
مقام حاصل نہیں جسے ہم رسالت کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔آپ نے گویا اہل زمین کو فر ما یا کہ
اپنے زمینی مقام سے اوپر نگاہ کرو تمہیں پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام نظر آئیں گے تمہیں
دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ اور حضرت بیحجمی علیہما السلام نظر آئیں گے ( واضح رہے کہ ہر آسمان پر
ایک ایک یا دو دو کا گروہ علامت کے طور پر ہے یعنی وہ سارا گر وہ جو حضرت آدم علیہ السلام کا مقام رکھتا
ہے اُن کے لئے پہلا آسمان ہے جن کی روحانی رفعت حضرت عیسی اور حضرت کیمیا علیہما السلام کے ساتھ
نسبت رکھتی ہے اُن کے لئے دوسرا آسمان ہے۔وعلی ھذا القیاس ) تمہیں تیسرے آسمان پر حضرت
یوسف علیہ السلام نظر آئیں گے۔چوتھے آسمان پر حضرت ادریس علیہ السلام نظر آئیں گے۔پانچویں
آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام نظر آئیں گے۔چھٹے آسمان پر صاحب شریعت حضرت موسیٰ علیہ
السلام نظر آئیں گے۔ساتویں آسمان پر غیر شرعی نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام نظر آئیں گے اور اس
سے بھی او پر یعنی عرش رب کریم پر حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔گویا حقیقت
معراج میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام عرشِ ربّ کریم ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ
خدا جو تمام صفات کا ملہ حسنہ سے متصف ہے اُس نے اپنے نہایت ہی پیار کے ساتھ مظہر اتم الوہیت بنا
کر اپنی دائیں طرف آپ
کو بٹھایا۔یہ ہے مقام ختم نبوت جو حقیقت معراج میں تصویری زبان میں
بتایا گیا ہے۔جسے ایک عام انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام، دوسرے
آسمان پر حضرت عیسی اور حضرت یحیمی علیہما السلام، تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام، چوتھے
آسمان پر حضرت اور میں علیہ السلام، پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام ، چھٹے آسمان پر

۳۵۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوں گے اور اس کے بھی اوپر
مقام محمدیت ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدائے ذوالعرش کے دائیں طرف بیٹھے ہوئے ہیں، یہ
شرف آپ کے مقام کے لحاظ سے اور اس محبت کی وجہ سے ہے جو آپ کو اپنے خدا سے تھی اور اس پیار
کی وجہ سے جس سے آپ کو نوازا گیا تھا۔یہ ہے وہ مقام ختم نبوت جو خدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا۔اب اہل زمین جب اس تصویر میں زمین سے آسمانوں کی طرف دیکھیں گے تو جیسا کہ میں نے
بتایا ہے ایک ایک نبی ( اور ایک آسمان پر دونبیوں) کا ذکر آیا ہے وہ محض نبیوں کے گروہ کی علامت کے
طور پر ہے کیونکہ اگر واقع میں ایک لاکھ بیس ہزار پیغمبر دنیا کی طرف آئے تو پھر تو پہلے آسمان پر حضرت
آدم علیہ السلام کے ساتھ بہت سے اور انبیاء بھی ہوں گے۔اسی طرح دوسرے حتی کہ ساتویں آسمان
پر بھی بہت سارے انبیاء ہوں گے۔تاہم ساتویں آسمان تک پہنچ کر یہ سارے انبیاء ختم ہو جائیں
گے۔اس کے بعد صرف ایک وجود ہو گا۔وہ اپنے رب سے اتنا پیوست اور ایک جان ہوگا کہ اس کا آنا
خدا کا آنا اور اس کا کلام کرنا خدا کا کلام کرنا اور اس کی حرکات خدا کی حرکات متصور ہوں گی۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بھی بڑی وضاحت سے بیان فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا
جنگ بدر کے موقع پر کنکریوں کی جو ٹھی پھینکی گئی تھی وہ دعاؤں کے نتیجہ میں نہیں بلکہ آپ کے اس قرب الہی
کے نتیجہ میں تھی اور آپ کے صفات باری کے مظہر اتم ہونے کی وجہ سے تھی۔یہ آپ کے بلند مقام کا کرشمہ
تھا کہ وہ کفار کی آنکھوں میں پڑی اور اُن کی تباہی کا باعث بن گئی سرداران مکہ میدان جنگ میں اپنی
لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے یہ ایک مستقل اور لمبا مضمون ہے۔اس وقت اس کے بیان کا موقع نہیں۔میں
بتایہ رہا ہوں کہ یہ مقام یعنی عرش رب کریم پر مقام محمدیت یا مقام ختم المرسلین یا مقام خاتم النبین
اس تصویر میں اور حقیقتاً بھی اتنا اعلیٰ اور ارفع مقام ہے کہ وہاں تک کوئی اور انسان پہنچ ہی نہیں سکتا۔یہی
وہ مقام اور صاحب مقام ہے جس کی خاطر اس ساری کائنات کو پیدا کیا گیا ہے۔حدیث قدی لولاك
لَمَا خَلَقْتُ الأفلاك ( موضوعات کبیر صفحہ ۵۹) اسی حقیقت کی مظہر ہے اور اسی لئے یہ وہ مقام ہے جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت بھی ملا ہو ا تھا جب آدم ابھی معرض وجود میں نہیں آیا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بھی خاتم النبین تھے جب کہ آدم کا وجود مٹی میں کروٹیں لے رہا
تھا۔یہی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے۔یہی تو آپ کا آخری مقام ہے۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
وو
۳۵۱
سورة البقرة
اَحَدٍ مِنْ رُسُلِے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رسولوں میں سے ایک رسول کہا گیا ہے۔یہ وہ مقام
ہے جو سورہ احزاب کی آیہ کریمہ میں ولکن رَّسُولَ اللہ کے الفاظ میں بیان ہوا ہے جس کے بعد آپ
کو خاتم النبین قرار دیا گیا ہے یعنی آپ رسول ہیں مگر ایسے رسول کہ آپ خاتم النبیین بھی ہیں اور اس
لحاظ سے آپ تمام رسولوں سے منفرد ہیں۔غرض ایک طرف فرما یا رسول رسول میں فرق نہیں کیا جا سکتا
باوجود فضیلت کے فرق نہیں کیا جا سکتا۔آخر فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ کی آیت کو لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ
اَحَدٍ مِنْ رُسُلِہ کی آیت یا آیت کے ٹکڑے نے منسوخ تو نہیں کر دیا کیونکہ قرآن کریم کی کوئی آیت
کوئی فقرہ کوئی لفظ کوئی شعشہ کوئی زیر اور کوئی زبر منسوخ نہیں ہوتی اور نہ کبھی ہوئی ہے۔پس فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ اپنی جگہ پر صیح اور لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ اپنی جگہ پر
درست ہے۔لفظ رسالت میں کوئی فرق نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رسول بھی ہیں اس سے انکار
نہیں کیا جا سکتا۔رسالت کے اعتبار سے آپ میں اور آدم میں کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا لیکن آپ محض
ایک رسول ہی نہیں بلکہ آپ خاتم النبیین بھی ہیں۔خاتم النبیین کے ارفع مقام کے لحاظ سے کسی اور نبی
کو یہ حجرات نہ ہوسکتی کہ وہ اس ارفع و اعلیٰ مقام کا دعویدار بنے۔اس میں آپ منفرد ہیں۔آپ کا مقام
خدائے ذوالجلال کے داہنی جانب عرش رب کریم پر ہے۔جسے ہم مقام محمدیت کہتے ہیں۔اس معنی
میں حقیقتا آپ ایک عظیم الشان آخری نبی ہیں اور ہم علی وجہ البصیرت آپ کے آخری نبی ہونے پر
ایمان لاتے ہیں وہ آخری مقام جو آپ کو معراج میں دکھایا گیا اور آپ نے اس کی جو تصویر کھینچی ہے
ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کو آخری نبی مانتے ہیں۔ہم تو ایک لمحہ کے لئے بھی یہ کہنے کی
جرات نہیں کر سکتے کہ قرآن کریم یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قسم کے عظیم رویا اور کشوف
اور عظیم روحانی تجربات سے انکار کریں۔اس معنی میں آپ تمام انبیاء پر فضیلت رکھتے ہیں کیونکہ آپ
خاتم الانبیاء ہیں اور یہی معنی آپ پر چسپاں ہوتے ہیں۔لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ اپنی جگہ
درست مگر مقام محمدیت مقام ختم نبوت جس کا سورہ احزاب میں ذکر ہے۔اس مقام محمدیت میں منفرد
ہونے کے لحاظ سے آپ آخری نبی ہیں اور خاتم النبیین اور خاتم المرسلین ہیں۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ ۷۹ تا ۸۶)

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۳۵۲
سورة البقرة
آیت ۲۵۶ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ : لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا
نَوْم لَهُ مَا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةٌ إِلَّا
دو
b
ج
بِاِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ
علمةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَعُودُه
حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
ہاں میں یہ بتا دوں کہ قرآن کریم کا ہی ذکر ہے اس آیت میں جس میں ہے۔وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي
عِلْمًا (طه: ۱۱۵) یہ دعا ہمیں سکھائی گئی ہے قرآن کریم نے کہ اے ہمارے رب! ہمیں علم میں بڑھاتا
چلا جا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ قرآن عظیم غیر محدود علوم کا خزانہ ہے کیونکہ اگر وہ محدود ہوں تو اس
وقت جب وہ پہلی ساری باتیں ختم ہو گئیں اس کے بعد اس دعا کا کوئی فائدہ نہیں لیکن قیامت تک آنے
والے انسان کو یہ دعا سکھائی قرآن کریم نے کہ یہ دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہمیں قرآنی علوم میں
بڑھاتا ہی چلا جا۔قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔اور یہ بھی ہمیں بتایا اللہ تعالیٰ نے کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمة إِلَّا بِمَا شَاءَ ( يه سورة بقره
کی ۲۵۶ ویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے ) اس سے پہلے اس آیت میں یہ بیان ہوا ہے کہ جو کچھ انسان
کے سامنے ہے اور جو کچھ انسان کے پیچھے ہے یعنی جو کچھ اس کے علم میں ہے اور جو کچھ وہ اپنے عدم
علم کی وجہ سے جانتا نہیں ، جاہل ہے اُس سے ، وہ سب کچھ ہی اللہ تعالیٰ جانتا ہے یعنی جو کچھ بھی ہے
خواہ وہ انسان جانتا ہو یا نہ جانتا ہو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِةَ
الا بِمَا شَاءَ اللہ تعالیٰ کا ئنات کو پیدا کرنے والا ، کائنات کی کنہ کو جاننے والا ہے اور اس کی مرضی کے
سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی کوئی شخص پا نہیں سکتا۔تو ہر علم میں جو زیادتی ہوتی ہے وہ خدا تعالیٰ
کی منشا اور مرضی کے مطابق ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایک
وہر یہ سائنس دان جب کوئی Problem حل کر رہا ہو یا اپنا کوئی فارمولا بنا رہا ہو اور اس کو سمجھ نہ آرہی
ہو، دماغ میں اندھیرا ہو اور ایک تڑپ اس کے اندر پیدا ہوتی ہے کہ کہیں سے مجھے روشنی ملے ، تو وہ
تڑپ ایک غافل کی دعا کی مانند ہے اور اللہ تعالیٰ ایسا ہی سمجھتا اور اس کے دماغ میں روشنی پیدا کر دیتا

·

آج 10 میں سے 10 باقی