سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 4
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
صرف ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا۔ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔۱۲۵
سورة البقرة
هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا وَلِلَّهِ خَزَايِنُ السَّيُوتِ
وَالْأَرْضِ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ - يَقُولُونَ لَبِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْآعَةُ مِنْهَا
الْأَذَلَ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔( المتفقون : ٩،٨)
یہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول کے پاس جولوگ رہتے ہیں اُن پر خرچ نہ
کرو، یہاں تک کہ وہ ( فاقوں سے تنگ آکر ) بھاگ جائیں حالانکہ آسمان اور زمین کے
خزانے اللہ کے پاس ہیں ، لیکن منافق ( اس حقیقت کو ) سمجھتے نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم
مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو جو مدینہ کا سب سے معزز آدمی ہے ( یعنی عبد اللہ بن اُبی بن سلول
اپنے زعم میں ) وہ مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی کو اس سے نکال دے گا۔اور عزت اللہ اور
اس کے رسول اور مومنوں کو ہی حاصل ہے لیکن منافق جانتے نہیں۔قرآن کریم نے متعدد جگہوں پر مختلف رنگ میں منافقوں کا ذکر کیا ہے ان کی علامتیں بتائی ہیں اور وہ فتنہ
پھیلانے کی جورا ہیں اختیار کرتے ہیں ان کا ذکر کیا ہے چونکہ قرآن کریم صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے صحابہ کے لئے نہیں اُتر ا تھا بلکہ قیامت تک کے انسانوں کے لئے نازل ہوا تھا اور لوگوں کے لئے
ہدایت، کامیابی اور فلاح کا ذریعہ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں اور اس کے پیار کو حاصل کرنے کے
لئے آیا ہے اس لئے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے جن جن مضامین کا ذکر ہے ہمارا فرض ہے کہ
ہم اُن مضامین کو ذہن نشین کیا کریں۔ہم اپنے ماحول میں اور اپنے معاشرہ میں شیطان کے لئے کوئی
راہ کھلی نہ رہنے دیں اور جو طریقے قرآن کریم نے بتائے ہیں وہ واضح ہیں البتہ اُن میں یہ طریقہ نہیں
ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا جائے بلکہ دُعا کا طریقہ ہے سمجھانے کا طریقہ ہے اور پھر یہ یقین ہے
کہ اگر منافق اصلاح نہیں کریں گے تو اُن کو سزا دینا انسان کا کام نہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں
اُن کو اس دُنیا میں بھی سزا دوں گا اور وہ اُخروی زندگی میں جہنم میں جائیں گے۔یہ خدا کا کام ہے یہ
انسان کا کام نہیں ہے لیکن انسان کا یہ کام ہے کہ وہ کسی منافق کو اپنے معاشرہ میں فتنہ پیدا نہ کرنے
دے اللہ تعالیٰ ہمیں چوکس رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔( خطبات ناصر جلد ششم ۲۶۱ تا ۲۶۷)
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۲۶
سورة البقرة
آیت ۲۰ اَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ
ط
يَجْعَلُونَ اَصَابِعَهُمْ فِى أَذَانِهِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ ، وَاللهُ مُحِيطٌ
بِالْكُفِرِينَ
ج
والله محيط بالكفرين کہ وہ ان لوگوں کو جو اس کے منکر ہیں اور اس کی ذات اور صفات کا علم
نہ رکھنے کی وجہ سے اس سے دوری کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں اپنے غضب کا نشانہ بنانے کیلئے ان کا
احاطہ کئے ہوئے ہے وہ ان پر اپنا غضب نازل کرتا ہے اور اس طرح انہیں پھر واپس لے آتا ہے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۵۳۰ تا ۵۳۹)
آیت ۴۶ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبُرِ وَ الصَّلوةِ ۖ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى
الْخَشِعِينَ
۴۶
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے بندوں کی جو عاجزی ہے اور تواضع ہے اس میں زیادتی پیدا کرنے کے
سامان پیدا کرتا ہے اور ہماری روحانی ترقی کے لئے عجز و انکسار کا پایا جانا ہماری فطرت میں اور اس کی
کامل نشو و نما ہونا ضروری ہے۔اس لئے کہ ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ جب تک تم اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی کو
مضبوطی سے پکڑو گے نہیں، جو کہتا ہے وہ کرو گے نہیں ، جس سے روکتا ہے اس سے باز نہیں آؤ گے اور
دعا اور وہ دعا جس کو صلوٰۃ کے لفظ میں یاد کیا گیا ہے اس کے ذریعے سے میرے فضل اور رحمت کو
جذب نہیں کرو گے تم میرے قرب کو حاصل نہیں کر سکتے۔سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اور صبر اور دعا کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو۔بہت جگہ اور بھی
آیا ہے۔اس آیت کا انتخاب میں نے اس لئے کیا کہ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ صبر و صلوۃ کے بغیر کوئی
استعانت ، مدد نہیں مل سکتی ، اس کی رحمت اور اس کا فضل اور اس کی برکتیں تمہیں حاصل نہیں ہوسکتیں اور
صبر اور صلوۃ ، عجز اور انکساری کی بنیادوں کے اوپر اٹھتے ہیں۔وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلا عَلَى الْخَشِعِينَ اور
بے شک فروتنی اختیار کرنے والوں کے سوا دوسروں کے لئے یہ امر مشکل ہے یعنی جو فروتنی کرنے
والے ہیں صرف ان کے لئے یہ مشکل نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے اور اس کی ہدایت کے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۲۷
سورة البقرة
مطابق صبر اور صلوٰۃ پر کار بند ہوں۔صبر کے بنیادی معنی تو ہیں استقلال کے ساتھ اور استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے احکام کو ماننا اور
ان کے مطابق اپنی زندگی گزارنا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے احکام جو ہیں وہ ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں
سے تعلق رکھتے ہیں اور عربی زبان بہت سے بنیادی ایسے پہلوؤں کے ساتھ صبر کا لفظ استعمال کرتی ہے
اس لئے مفردات راغب نے اس کے معنی کرتے ہوئے یہ کہا کہ صبر کے اصل معنی تو یہ ہیں کہ حق
النَّفْسِ عَلَى مَا يَقْتَضِيْهِ الْعَقْلُ وَالشَّرْعُ کہ مضبوطی کے ساتھ اپنے نفس کو اس مقام پر قائم رکھنا
جس مقام پر قائم رہنے کا عقل اور شریعت مطالبہ کرتی ہے، تقاضا کرتی ہے لیکن اس کی وہ کہتے ہیں
مختلف شکلیں نکل آتی ہیں۔مصیبت کے وقت صبر کرنا، جس کا مطلب ہے واویلا نہ کرنا اور کوئی ایسی
بات نہ کرنا ، نہ بولنا جس سے یہ معلوم ہو کہ انسان کا تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں بلکہ اس کے غیر کی طرف وہ
رجوع کر رہا ہے یا خدا تعالیٰ پر اسے کامل بھروسہ نہیں اور اس کے جو احکام ہیں جس شکل میں بھی وہ
آتے ہیں ان پر وہ پوری طرح راضی نہیں۔دوسرے اس کے معنی میدان جنگ میں ایک کیفیت ہے اس کے متعلق بولا جاتا ہے۔وہ شجاعت
ہے جس معنی میں اسلام نے اسے استعمال کیا ہے۔شجاعت کے معنی ہیں وہ بہادری جس کا تقاضا
احکام قرآنی کر رہے ہیں۔مثلاً قرآن کریم نے شجاعت کے معنوں میں یہ تقاضا کیا کہ ایک وقت میں
کہا کہ اگر ایک ہو گے تو دو پر بھاری یعنی ایک ہزار تم ہو گے میدانِ جنگ میں تو دو ہزار پر بھاری
ہو گے۔پھر کہا تمہیں ہم روحانیت میں ترقی دیں گے تم ایک ہزار ہو گے دس ہزار پہ بھاری ہو گے۔تو یہ
شجاعت، یہ ہے شجاعت جس کو قرآن کریم کی اصطلاح میں صبر کہہ سکتے ہیں میدانِ جنگ میں۔بڑا بہادر تھا طارق جس نے اپنی کشتیاں جلائیں اور کامل تو کل خدا تعالیٰ پر کیا۔اس نے سوچا ہوگا
شاید کہ میرے مقابلہ میں ایک وقت میں میرے پاس ( کچھ اور فوج مل گئی تھی ان کو ) بارہ ہزار ہیں تو
ایک لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ تو کسی میدان میں جمع نہیں ہوں گے اس واسطے مجھے کشتیوں کے سہارے
کی ضرورت نہیں، میرے لئے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ کافی ہے۔کس قدر شجاعت کا مظاہرہ کیا خدا تعالیٰ
کے احکام پر قائم ہو کر اور دنیا کے لئے ایک حیرت اور ایک عجوبہ بن گیا طارق۔لیکن صرف طارق ہی
تو نہیں جس جگہ ہماری ساری تاریخ میں خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کی ہدایت
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۲۸
سورة البقرة
کے مطابق صبر کا نمونہ دکھا یا مسلمان نے اور کامل تو کل کیا اپنے رب پر دشمن کے تیر ان کی پیٹھ پر نہیں
پڑے سینوں پر کھائے۔ایک صبر کے معنی ہیں آفات سماوی آتی ہیں آزمائش کے لئے اس وقت زجر نہ کرنا۔چوتھے معنی ہیں زبان پر قابو رکھنا۔بہت سارے لوگوں کو عادت ہے ویسے ہی بولتے رہتے ہیں
اور فتنہ پیدا ہوتا ہے اور وہ خوشحال معاشرہ اور پر امن معاشرہ جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے ان کی زبان
اس میں رخنے پیدا کر دیتی ہے۔زبان پر قابو رکھنا اس معنی میں بھی صبر کا لفظ آیا ہے کہ اپنی زبان کو
احکام الہی کی رسیوں میں باندھو اور جتنی ، جب اجازت ہو جس حد تک بولنے کی اس سے زیادہ نہ بولو۔نہ کرنے والی بات کر نہ دینا، گالی نہ دینا، افترا نہ کرنا، اتہام نہ لگانا، بدظنی نہ کرنا وغیرہ وغیرہ خدا تعالیٰ
نے بہت سے احکام ایسے ہیں جن کے ذریعے سے زبان پر پابندیاں لگائی ہیں اور ان احکام کے
مطابق اپنی زبان کا استعمال کرنا اللہ تعالیٰ کی اصطلاح میں ایک یہ بھی صبر ہے۔پانچویں ، مفردات راغب میں ہے، یہ معنی ہیں اس کے کہ عبادت الہی میں جس حد تک ممکن ہو
مشغول رہنا اور ہمارے لئے تو اللہ تعالیٰ نے ہر وقت مشغول رہنے کا سامان پیدا کر دیا۔جس وقت ہم
باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں وہ بھی عبادت میں مشغول ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ یہ ضروری نہیں
کہ ایک اجتماعی نماز کے وقت بھی میری عبادت میں تم مشغول ہو، کھڑے ہونے کی حالت میں، بیٹھے
ہونے کی حالت میں، لیٹے ہونے کی حالت میں تم میرا ذکر کر سکتے ہو اور میری عبادت میں مشغول رہ
سکتے ، میری صفات کا ورد کر سکتے ہو، ان کے واسطے سے مجھ سے مانگ سکتے ہو اور دعائیں کر سکتے ہو،
اپنی ضرورتیں میرے سامنے پیش کر سکتے ہو ، دعا اور صلوٰۃ میں ہر وقت مشغول رہ سکتے ہو اور جو دعا
کرتے ہوئے سو جاتا ہے سوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ اس کو ایسا ہی ثواب دے دیتا ہے۔اور چھٹے یہ کہ اہوائے نفس کے خلاف ہر وقت جہاد میں مشغول رہنا۔یہ جو انسان کا نفس ہے نا یہ بڑا
تنگ کرتا ہے انسان کو اور چوکس اور بیداررہ کے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی عظمت اور اس کے جلال
کو سامنے رکھے بغیر انسان اپنے نفس سے کامیاب جنگ نہیں کر سکتا۔تو وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ میری مدد حاصل کرو مبر کے ساتھ۔اور جوصبر ہے وہ عاجزی کے بغیر تم نہیں
کر سکتے۔مثلاً ہم نے صبر کے معنی کئے تھے مصیبت کے وقت جزع فزع نہ کرنا۔جو عاجز بندہ ہے وہ تو
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۱۲۹
سورة البقرة
کہے گا کہ جو جتنی دیر میں اس مصیبت سے امن میں رہا اس کا بھی میرا کوئی میرے رب پر حق نہیں۔تو
جب وہ چیز مجھ سے لے لی گئی اور میرے پر بے اطمینانی کے حالات پیدا ہو گئے تو میں کیا شکوہ کروں
خدا سے۔جب وہ اطمینان جو میرے پاس تھا وہ میرا حق نہیں تھا تو جو مجھ سے لیا گیاوہ میرا حق چھینا نہیں
گیا لیکن اگر کوئی شخص کہے اتنا بڑا میرے رب نے میرے پر یہ ظلم کر دیا، بے صبری کی بات ہوگئی نا،
عاجزی کی بات نہ رہی نا، تکبر کی بات ہو گئی نا فخر کی بات ہو گئی نا، اباء کی بات ہو گئی نا، شیطانی کلمہ منہ
سے نکل گیانا، زبان
پر قابونہ رکھنا مثالوں پر گیا تو بہت مثالیں دیں تو دیر ہو جائے گی۔اکثر زبان کا وار جو
ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے احکام کو توڑنے والا ، وہ اپنی بڑائی کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ایک عاجز بندہ اپنی زبان
سے دوسرے کو دکھ دے ہی نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ نے تو یہاں تک حکم دیا کہ شرک سب سے بڑا گناہ،
مشرک کو میں اس کا گناہ معاف نہیں کروں گا لیکن تمہیں میں تمہاری زبان کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ جن
بتوں کی وہ پرستش کر رہے ہیں ان کو تم گالی دو وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ (الانعام : ١٠٩)
کہ جو شخص خدا کے اس حکم کو توڑ کے بت کو گالی دیتا یا کسی اس کے بندے کے خلاف بدزبانی کرتا ہے وہ
جس کے خلاف بدزبانی کرتا ہے اس سے خود کو بڑا سمجھتا ہے نا بھی اس نے اپنا یہ حق سمجھانا کہ اس کو
گالیاں دینی شروع کر دیں، بدزبانی اس کے خلاف شروع کر دی۔تو جب تک صحیح اور حقیقی خشوع نہ ہو، عاجزی نہ ہو، انکسار نہ ہو، تواضع نہ ہو صبر کے
تقاضے نہیں پورے کئے جاسکتے اور اسی واسطے میں نے شروع میں کہا کہ جو صبر ہے وہ عاجزی
اور انکسار کی بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے۔دوسرے ہے صلوٰۃ۔صلوۃ کے معنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔دعا سے
وو
مختلف ہیں۔صلوٰۃ دعا بھی ہے لیکن ہر دعا جو ہے وہ صلوٰۃ نہیں ہے۔آپ فرماتے ہیں:
جب انسان کی دعا محض دنیوی امور کے لئے ہو تو اس کا نام صلوۃ نہیں۔( یہ بات میں
اپنی طرف سے
واضح کر دوں کہ اللہ تعالیٰ نے دنیوی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بھی ہمیں
حکم دیا ہے کہ ہم خدا سے مانگیں لیکن یہاں یہ سوال نہیں کہ وہ حکم ہے یا نہیں، یہاں یہ ہے کہ
اس کو دعا نہیں ہم کہتے۔ضروری ہے آپ نے فرمایا جوتے کے تسمے کی بھی ضرورت ہے تو یہ نہ
سمجھو کہ کوئی دکان تمہیں تسمہ دے دے گی، مجھ سے مانگو ) لیکن جب انسان خدا کو ملنا چاہتا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
ہے اور اس کی رضا کو مد نظر رکھتا ہے اور عجز ، انکسار، تواضع اور نہایت محویت کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کے حضور میں کھڑا ہو کر اس کی رضا کا طالب ہوتا ہے تب وہ صلوۃ میں ہوتا ہے۔“
اور پھر آپ دوسری جگہ فرماتے ہیں
وو
دل پگھل جائے اور روح پانی کی طرح حضرت احدیت کے آستانہ پر گرے ( یہ ہے صلوۃ)
تو جو معنی صلوٰۃ میں صلوٰۃ کے لفظ میں ، موٹے تو ہر ذہن میں آتے ہیں دعا کرنا یا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ایک خاص دعا ہے، یہ آتے ہیں لیکن اس کے معنی میں عجز اور انکساری بھی
شامل ہے وہ جو چھپا ہوا حصہ تھا اس معنی کا اس آیت نے اسے کھول کر بیان کر دیا إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلا عَلَى
الخشعِينَ کہ جب تک عجز وانکسار کی راہوں کو اختیار نہ کیا جائے تم وہ حقیقی دعا جسے ہم صلوۃ کہہ سکتے
ہیں وہ خدا تعالیٰ سے مانگ نہیں سکتے۔خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۹۳ تا ۱۹۷)
آیت ۴۷ الَّذِيْنَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَجِعُونَ )
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (ماہ رمضان ) کو صبر کا مہینہ بھی کہا ہے اور جو آیت ابھی میں نے
تلاوت کی ہے یعنی وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اس میں اس طرف بھی اشارہ ہے۔اس کا ایک بطن
میرے نزدیک یہ بھی ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ صبر کے ذریعہ یعنی رمضان کی
ذمہ داریاں نبھا ہنے ، عبادات بجالانے اور دعا کے ساتھ مجھ سے مدد مانگو وہ دعا جو عبادت ہے وہ تو صبر
کے اندر آجاتی ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا ہے۔یہ ماہ صبر یاماہ رمضان پانچ عبادات پر مشتمل ہے۔ان عبادات میں دعا بھی شامل ہے۔رات کے نوافل بھی شامل ہیں لیکن اس ماہ کی دعا یعنی ماہ رمضان
کی دعا جو نوافل ہیں اور جو عبادات کے طور پر ہیں اس کے علاوہ ایک اور دعا کا یہاں ذکر کیا گیا ہے۔نماز جو عبادت ہے وہ تو صبر کے اندر آتی ہے لیکن یہاں الصلوۃ کے لفظ سے اس معنی میں جو میں کر رہا
ہوں ایک خاص دعا کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔اس لفظ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے یہاں یہ فرمایا ہے کہ اگر تمہیں مجھ سے استعانت حاصل کرنے ، مجھ سے مدد حاصل کرنے اور
استمداد کی خواہش ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ جتنی طاقت اور قوت اب تک تمہیں مل چکی ہے اور
عطا ہو چکی ہے اسے تم میری راہ میں خرچ کرو یعنی اپنی تد بیر کو اپنی انتہاء تک پہنچاؤ۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۳۱
سورة البقرة
صبر جن عبادات کی طرف اشارہ کر رہا ہے (میں نے بتایا ہے کہ یہ لفظ اصولی طور پر تمام ذمہ داریوں
کا احاطہ کئے ہوئے ہے ) وہ یہ ہیں۔ا۔دنیا کو خدا کے لئے چھوڑنا۔۲۔خدا کے لئے آفات نفس سے بچنا۔۳۔اللہ کی رضا کے لئے
دوسروں سے عدل و انصاف سے بڑھ کر جو دوسخا کا معاملہ کرنا۔۴۔اپنے محبوب کی محبت کی تڑپ کی
وجہ سے راتوں کی نیند بھول جانا اور اس کا احساس بھی نہ رکھنا۔ہر وقت اور راتوں کو اُٹھ کر بھی اللہ کے
حضور جھکنا اس سے پیار کا اظہار کرنا اور اس کے پیار کو طلب کرنا۔۵۔آفات نفس سے بچنا۔یہ
پانچوں چیزیں اس جگہ صبر کے لفظ کے اندر آ جاتی ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے ماہ رمضان کو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شَهْرُ الصَّبْرِ ( یعنی صبر کا مہینہ ) بھی کہا ہے اور صبر کے معنی ہیں استقلال
کے ساتھ ان باتوں پر کار بند رہنا اور بندھے رہنا ( جیسے ایک آدمی دو چیزوں کو باہم باندھ دیتا ہے اور
پھر وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتیں) اسی طرح صبر کے معنی میں یہ مفہوم بھی شامل ہے کہ انسان
خود کو ان چیزوں سے جن کا ہماری عقل تقاضا کرتی ہے یا جن کا ہماری شریعت ( قرآن کریم ) تقاضا
کرتی ہے اس طرح باندھ لے کہ پھر جُدائی کا امکان ہی باقی نہ رہے اور اس معنی کے لحاظ سے صبر کے
اندر تمام ذمہ داریاں اور ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ثبات قدم کا حصول اور ان کو پوری ہمت
اور عزم کے ساتھ ادا کرنا سب چیزیں آجاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم رب العالمین
کی مدد چاہتے ہو تو تمہیں آج تک رب العالمین نے جو کچھ دیا ہے وہ اس کی راہ میں خرچ کرو۔صلوٰۃ کا
لفظ جو یہاں نمایاں کر کے دیا گیا ہے اس سے مراد عام عبادت یعنی نماز نہیں۔ایک دعا تو وہ ہے جو
تدبیر اور دعا کو بریکٹ کرنے کی کیفیت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔یعنی دعا کرتے وقت انسان خدا کی
حمد بیان کرتا ہے اس کی قدوسیت بیان کرتا ہے اور اس کی تمام صفات کو اپنے ذہن میں حاضر رکھتا ہے
اور دعا کرتا ہے کہ اے خدا ہم کمزور ہیں ہم حتی الوسع طاقت خرچ کر رہے ہیں۔ہم خلوص رکھتے ہیں اور
نیک نیت بھی ہیں۔مگر نہیں کہہ سکتے کہ ہماری نیتیں نیک ہیں اور ہمارا خلوص واقعہ میں خلوص ہے اور
ہماری جو کوشش ہے واقعہ میں مقبول ہونے والی ہے تو ہماری کوششوں کو قبول کر۔اس آیت میں صلوۃ
کے لفظ کو جو علیحدہ کیا گیا ہے یہ میرے نزدیک یہ بتانے کے لئے ہے کہ یہ دعا بھی ہونی چاہیے کہ اے
خدا تو ہماری دعا قبول کر۔پس دعا ئیں دو قسم کی ہیں ایک دعا وہ ہے جو انسان
تسبیح اور تحمید کے ساتھ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۳۲
سورة البقرة
خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر مانگتا ہے اور ایک دعاوہ ہے جو انسان خدا سے مانگتا ہے کہ اے خدا تو ہماری
دعاؤں کو قبول کر کیونکہ محض دعا سے ہمیں تسلی نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ قبول نہ ہو۔اسی لئے اس آیت
میں صلوۃ کے لفظ کو دوبارہ لایا گیا ہے کیونکہ عام نماز تو صبر کے لفظ کے اندر آ جاتی ہے۔یہاں وہی مضمون نسبتاً وضاحت کے ساتھ بیان ہوا ہے جو سورہ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَستَعِينُ میں بیان ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی بڑی لطیف تشریح
کی ہے کہ ايَّاكَ نَعْبُدُ ( ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں ) کا مطلب یہ ہے کہ تو نے ہمیں
جو بھی قو تیں اور طاقتیں عطا کی ہیں ہم ان سب کو خرچ کرتے ہوئے تیری عبادت کرتے ہیں۔اگر کوئی شخص عمل نہ کرے اور صرف دعا کرے تو وہ شوخی دکھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے کہے گا
کہ میں نے جو تمہیں دیا تھا۔اس سے تو تو نے فائدہ نہیں اُٹھا یا پھر تو مجھ سے اور کیوں مانگ رہا
ہے۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان کو صبر کا مہینہ کہا اور اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا
ہے کہ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصلوۃ رمضان کی عبادتوں کو توجہ ، ہمت اور عزم سے ادا کرو اور اخلاص
اور نیک نیتی کے ساتھ ادا کرو۔عاجزی، فروتنی اور انکسار کے ساتھ ادا کرو۔دوسروں پر صرف عدل اور
انصاف ہی کا ہاتھ نہ رکھتے ہوئے بلکہ ان کے سروں پر جود اور سخا کا ہاتھ رکھتے ہوئے اور اپنے نفس کو
بُرائیوں سے بچاتے ہوئے ان عبادات کو ادا کرو اور اپنے نفس کو شریعت کے احکام کا اس طرح پابند
کرتے ہوئے ادا کرو کہ پھر احکام شریعت اور نفس انسانی میں دُوری پیدا نہ ہو سکے۔پھر اللہ تعالیٰ سے
یہ بھی کہو کہ اے خدا تو نے مجھے جو کچھ دیا تھا میں نے اس سے کام لیا ہے اور اتنا کام لیا ہے جتنی میری
طاقت تھی۔لیکن اے میرے رب تو نے ہمیں مزید رفعتوں کے حصول کی استعداد عطا کی ہے۔ان
مزید رفعتوں کے حصول کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ ہمیں عطا کر۔ہم تیرے ناشکرے
بندے ثابت نہیں ہوئے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اپنی طاقت سے آئندہ بھی نا شکر گزار بندے
نہیں بنیں گے۔اس لئے تیرے حضور ہماری یہ التجا بھی ہے کہ تو ہمیں ہمیشہ اپنے ہاتھ کا سہارا دے تو
ہمیں ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھتا کہ ہم ہمیشہ ہی تیرے شکر گزار بندے بنے رہیں۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۶۷ تا ۹۷۱)
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۳۳
سورة البقرة
آیت ۸۸ وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَب وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ وَ
أتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَ اَيَّدُنْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ افَكُلَّمَا
،
جَاءَكُمْ رَسُولُ بِمَا لَا تَهْوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا كَذَبْتُمْ وَ
دووور
فَرِيقًا تَقْتُلُونَ
(۸۸)
دوسری چیز جو تکبر کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے وہ الہی اور آسمانی تعلیم سے محرومی ہے اللہ تعالیٰ سورۃ بقرہ
میں فرماتا ہے:۔افَكُلَّمَا جَاءَكُمْ رَسُولُ بِمَا لَا تَهُوَى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكَبر تم یعنی جب بھی تمہارے پاس کوئی
رسول اس تعلیم کو لے کر آیا جسے تمہارے نفس پسند نہیں کرتے تھے تو تم نے تکبر کا مظاہرہ کیا یعنی اپنی
بد عادات، گندی روایات ، بد رسوم اور جھوٹے اعتقادات کو اپنے تکبر کی وجہ سے آسمانی تعلیم سے بہتر سمجھا
اور آسمانی تعلیم کو اپنے تکبر کی وجہ سے تم نے ٹھکرا دیا۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ جن لوگوں
میں تکبر پایا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو صاحب عظمت، صاحب رفعت اور صاحب طاقت و دولت
سمجھتے ہیں اور دوسروں کو اپنے جیسا نہیں سمجھتے ، پھر اس تکبر کے نتیجہ میں ہر وہ رسم ہر وہ عادت ہر وہ خیال
اور ہر وہ اعتقاد جو وہ بچپن سے سنتے آئے ہیں قبول کر لیتے ہیں اور جب ان گندی چیزوں کے مقابلہ
میں اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرماتے ہوئے اور صحیح عقائد ان کے سامنے رکھنے کے لئے اپنے رسول کو بھجواتا
ہے اور وہ اس کی لائی ہوئی آسمانی ہدایت کو سنتے ہیں تو بجائے اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہوں
اور کہیں کہ ہمارے رب نے ہم پر رحم کیا اور ہمارے لئے ہمارے کسی عمل کے بغیر اور ہمارے کسی
استحقاق کے بغیر آسمان سے ہدایت کو نازل کیا تا کہ ہم اپنی پیدائش کے مقصد کو حاصل کر سکیں اور
خدا تعالیٰ کے قرب کو پاسکیں انہوں نے وَاتَّبَعَ هَواهُ (الاعراف : ۱۷۷) کے ماتحت اپنی ہی پسند ، اپنی
ہی خواہش اور اپنی ہی عادتوں کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت، اس کی تعلیم اور آسمانی نور کے مقابلہ میں افضل،
اعلیٰ اور ارفع سمجھا اور اس طرح وہ الہی ہدایت اور آسمانی نور کے قبول کرنے سے محروم ہو گئے۔سو یہ بھی
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۳۴
سورة البقرة
ایک نہایت ہی بھیانک، بڑا اور مہلک نتیجہ ہے جو تکبر کی وجہ سے نکلتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آیت اس طرف بھی اشارہ کر رہی ہے کہ ایک تو وہ لوگ ہیں جو کافر ہوئے جو منکر
ہوئے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کے رسول کو نہیں مانا یہ لوگ تو خدا تعالیٰ کی ہدایت اور نور سے محروم تھے
ہی لیکن جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو ماننے والے ہیں وہ بھی بعض دفعہ اپنے تکبر کی وجہ سے الہی
ہدایت سے محروم ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ان
کا نفس مثلاً پسند نہیں کرتا کہ کوئی شخص ان کے پاس آئے اور
ان کو یہ بتائے کہ تمہارے اندر فلاں کمزوری پائی جاتی ہے تم اسے دُور کرو۔وہ کہتے ہیں ہماری بے عزتی
ہو گئی یا مثلاً کوئی شخص کسی بڑے مالدار کو یہ کہے کہ دیکھو تم غریبوں پر رحم کیا کرو تو وہ سمجھتا ہے کہ اس
شخص نے میری بے عزتی کی ہے اور اس طرح وہ اپنے آپ کو اسلامی حکم سے بالا سمجھنے لگتا ہے اور اپنے
آپ کو ان فیوض سے محروم کر لیتا ہے جن فیوض کو وہ اسلامی تعلیم کے ذریعہ حاصل کر سکتا ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۲۵۳ تا ۲۵۴)
آیت ۱۰۷ مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا
اَلَم تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ یہ قرآن پہلی کتب کی تصدیق کرتا ہے۔میں جو تصدیق کا ذکر ہے اس
کے متعلق یا د رکھنا چاہیے کہ تصدیق کا ایک طریق قرآن کریم نے یہ بیان فرمایا ہے۔مَا نَنْسَخُ مِنْ
أيَةٍ اَوْ تُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کہ جب بھی
ہم کسی پیغام کو منسوخ کریں یا بھلادیں اس سے بہتر یا اس جیسا پیغام ہم دنیا میں لے آتے ہیں۔اس
آیت میں تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔ایک یہ کہ پہلی کتب کی بعض باتوں کو بعض ہدایتوں کو قرآن کریم نے منسوخ کر دیا ہے اور
جب اللہ تعالیٰ یہ اعلان فرماتا ہے کہ میں نے پہلے جو کتاب بھیجی تھی اس کی یہ یہ ہدایتیں منسوخ کی جاتی
ہیں تو اس اعلان میں اس کتاب کی تصدیق بھی ہو رہی ہوتی ہے یعنی منسوخ کا اعلان خود تصدیق
کر رہا ہوتا ہے۔اس بات کی کہ وہ ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی نازل کی گئی تھی جسے اب
اللہ تعالیٰ منسوخ کر رہا ہے۔
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۳۵
سورة البقرة
دوسرے اس میں یہ بتایا کہ جوجو بنیادی صداقتیں پہلی کتب میں تھیں وہ تمام کی تمام ہم نے قرآن کریم
میں جمع کر دی ہیں۔مثلھا میں اسی طرف اشارہ ہے۔مثل اس لئے کہا۔پہلے مجمل طریق پر یہ
صداقتیں بیان ہوئی تھیں اور حکمت بتائے بغیر۔لیکن اب وہ کامل اور مکمل شکل میں قرآن کریم میں
رکھ دی گئی ہیں بالکل وہی نہیں۔کیونکہ بالکل وہی ہوں تو اس سے قرآن کریم میں نقص لازم آتا ہے
لیکن ہیں ویسی ہی مگر زیادہ اچھی شکل میں اور زیادہ تفصیل کے ساتھ۔بِخَيْرٍ مِنْهَا وہ باتیں جن کی پہلی امتیں حامل نہ ہو سکتی تھیں بیان کر دیں اس لئے اس میں وہ ابدی
صداقتیں بھی ہیں جو پہلی ہدایتوں کی جگہ آئیں اور ان سے زیادہ خوبصورت شکل میں۔اس میں ضمناً یہ
بھی بتا دیا کہ چونکہ پہلی کتب محرف و مبدل ہو گئیں اس لئے مجموعی طور پر ان شریعتوں کو منسوخ کرنا پڑا
مجموعی طور پر اس لئے کہ مثلاً موسیٰ علیہ السلام کی شریعت میں اب بھی بعض باتیں اسی شکل میں موجود
ہیں جس شکل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔لیکن مجموعی طور پر وہ شریعت انسانی دخل کی
وجہ سے اس قدر محترف ہو چکی ہے کہ اس میں وہ برکت، وہ حسن اور اللہ تعالیٰ کا وہ جلوہ نظر نہیں آ رہا ہے
جو برکت، جو حسن اور جو جلو ہ الہی اس میں نزول کے وقت تھا اس لئے قرآن کریم نے اسے منسوخ
کر دیا لیکن اس کی بنیادی صداقتوں کو لے لیا۔یہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اور بات بھی بتائی ہے وہ یہ کہ ہم انسان کے ذہن سے شریعت کو مٹا
کر ( کہ وہ اسے بالکل بھول جائے ) بھی منسوخ کیا کرتے ہیں۔اگر قرآن کریم ان نامعلوم شریعتوں کا (جو نا معلوم تعداد میں دنیا کی طرف بھیجی گئیں اور جن کا اب
نام ونشان نہیں ) نام لیتا تو ہمارے دماغوں میں بڑی الجھن پیدا ہو جاتی۔مثلاً اگر کہا جاتا کہ افریقہ
میں فلاں نبی پر فلاں شریعت نازل ہوئی۔حالانکہ نہ دنیا کی تاریخ نے اس نبی کے نام کو محفوظ رکھا ہوتا،
نہ اس کی شریعت کے نام کو محفوظ رکھا ہوتا۔اور نہ اس کی کتاب کے کسی حصے کو محفوظ رکھا ہوتا تو کیسی مشکل
پیش آتی ؟ تاریخ انسانی ان چیزوں کو بھلا چکی ہے۔فرمایا کہ بعض شریعتوں کو اور بعض کتب سماوی کو جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے گزری تھیں ہم نے ذہن انسانی سے بھلا کر انہیں منسوخ
کر دیا ہے۔خدا تعالیٰ تو علیم ہے وہ تو نام بھی لے سکتا تھا لیکن اگر وہ ایسا کرتا تو ہمارے لئے
پریشانی کا باعث بنتا۔اس واسطے اس کے رحم نے تقاضا کیا کہ ان کو بھولا رہنے دے اور اس طرح
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة البقرة
ان کو منسوخ کر دے۔سو یہ بھی منسوخ کرنے کا ہی ایک طریق ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ شریعت یا اس کا کوئی حصہ منسوخ کیا جائے (کسی اعلان کے نتیجہ میں )
یا شریعت کا کوئی حصہ زیادہ اچھی شکل میں قرآن کریم میں نازل کر دیا جائے یا یہ اعلان کر دیا جائے کہ
ہم نے نام لئے بغیر بعض شریعتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ہر سہ صورتوں میں قرآن کریم مصدق
بنتا ہے۔ان سب پہلی شریعتوں کا کیونکہ اعلان تنسیخ اور اعلان نسیان خود تصدیق ہے کہ وہ شریعتیں یا
ان شریعتوں کے وہ حصے جو بنیادی صداقتیں تھی جن میں انسان کی طرف سے کوئی ملاوٹ نہیں کی گئی وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے تھیں۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۶۵ تا ۳۶۷)
آیت ۱۱۲ ۱۱۳ وَقَالُوا لَنْ يَدخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أو
b
نَطرى تِلْكَ آمَانِتُهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُم صُدِقِينَ بَلَى
-
ص
ق
مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَةٌ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
( ترجمہ ) اور وہ (یعنی یہودی اور مسیحی) کہتے ہیں کہ جنت میں سوائے ان کے جو یہودی ہوں
یا مسیحی ہوں ہر گز کوئی داخل نہیں ہوگا۔یہ محض ان کی آرزوئیں ہیں۔تو انہیں کہہ دے کہ اگر تم سچے ہو تو
اپنی دلیل پیش کرو۔بھلا کیوں داخل نہ ہوں گے۔جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دے اور وہ نیک
کام کرنے والا بھی ہو تو اس کے رب کے ہاں اس کے لئے بدلہ مقرر ہے اور ایسے لوگوں
کو نہ کسی قسم کا
خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔سورۃ بقرہ کی ان دو آیات میں جو مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ بعض لوگ یا بعض فرقے یہ سمجھتے
ہیں کہ جنت کے دروازوں کی چابی ان کے پاس ہے اس لئے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ ان سے تعلق
رکھنے والے ہیں صرف وہی اس تعلق کی بنا پر جنت کے مستحق ہیں اور تمام وہ لوگ جو ان سے تعلق نہیں
رکھتے محض ان سے تعلق نہ رکھنے کی بنا پر ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کے پاس اس
دعوے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔یہ لوگ محض خوش فہمی میں مبتلا ہیں حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ جو