سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 5
۱۳۷
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
خلوص نیت کے ساتھ اپنا سارا وجود خدا کے سپرد کر دے یعنی اس کا ہور ہے اور جو احکام خدا نے دیئے
ہیں انہیں پورے اخلاص اور تعہد کے ساتھ بجالائے اور اس طرح نیک اعمال بجالانے میں کوئی کسر
اٹھا نہ رکھے وہ جنت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ان آیات سے صاف عیاں ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ
اپنے آپ کو جنت کا مستحق قرار دے۔یہ فیصلہ تو خدا نے کرنا ہے کہ کون بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ
هُوَ مُحْسِن کا مصداق ہونے کے باعث جنت کا مستحق ہے اور کون خدا تعالیٰ کا نافرمان ہونے کے
باعث جہنم کا حقدار ہے۔محض نام کی بنا پر کوئی شخص بھی جنت کا مستحق نہیں ٹھہر سکتا۔خدا تعالیٰ تو صرف
اُس کو ہی جنت کا مستحق قرار دے گا جو اس کے احکام پر چلنے والا ہوگا۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی ان دو آیات میں یہ بتایا ہے کہ یہود اور نصاریٰ کا اپنی اپنی جگہ یہ کہنا کہ
بجز یہودیوں کے اور کوئی جنت میں نہیں جائے گا یا بجز نصاریٰ کے جنت میں جانے کا اور کوئی مستحق قرار
نہیں پائے گا ایک ایسا دعویٰ ہے جس کی کوئی دلیل نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ اس حقیقی مسلمان کو جنت میں
جانے کا حقدار قرار دے گا جو اپنے وجود کو اعتقادی اور عملی طور پر خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دکھائے
اور جو اس درجہ محسن اللہ ہو کہ بجز طاعت خالق اور ہمدردی مخلوق کے اس میں اور کچھ باقی نہ رہے اس
کے جنت کا مستحق ہونے کی دلیل یہ ہے کہ فَلَةٌ أَجُرُه عِندَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
کی رو سے خدا تعالیٰ ایسے حقیقی اور کامل فرمابردار مومن کو اسی دنیا میں جنت عطا کر دیتا ہے۔وہ جس
حال میں بھی ہو دم نقد بہشت میں ہوتا ہے۔پھر وہ اگلے جہان میں بھی اسے جنت عطا کرے گا۔سو
گویا وہ ایک جنت سے نکل کر دوسری جنت میں داخل ہو جائے گا۔دو
ص
سورۃ بقرۃ کی ان آیات کی رُو سے کسی کے جنت کا مستحق ہونے کا فیصلہ خدا نے کرنا ہے۔انسانوں کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ خود اپنے یا کسی اور کے جنّت میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ
کریں۔جو یہ فیصلہ کرتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔اصل چیز تو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی زندگی کو وقف
رکھنا ہے جس نے اپنی زندگی خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر کے اور محسن اللہ ہو کر اسی دنیا میں جنت
حاصل نہیں کی وہ محض رسمی تعلق کی بنا پر اگلے جہان میں جنت میں کیسے چلا جائے گا جائے گا وہی جو
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنُ کا مصداق ہوگا اور کون اس کا مصداق ہے اور کون نہیں
ہے یہ خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔اس کا فیصلہ اس نے ہی کرنا ہے یہ فیصلہ کرنے کا اختیار بجز اس
۱۳۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے اور کسی کو حاصل نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ایک سیدھا راستہ دکھا دیا ہے، وہی راستہ جو اسلام
کا راستہ ہے اور ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اس پر چل کر اپنے آپ کو ایسا بنا ئیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی
نگاہ میں مومن اور جنت کے مستحق قرار پاتے چلے جائیں۔پس ہم اس امر کی پرواہ کئے بغیر کہ
دائیں طرف سے آوازیں آرہی ہیں یا بائیں طرف سے آواز میں آرہی ہیں اس راستہ پر چلتے چلے
جائیں گے۔( خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۴۵ تا ۱۴۸)
جہاں تک کمیونزم (اشتراکیت ) یا سوشلزم یا دوسرے مختلف ازم جن میں کیپٹیل ازم بھی شامل
یاد
ہے، کا تعلق ہے ان کے متعلق ہم مسلمانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اسلام اس قدر کامل اور مکمل نظام
زندگی پیش کرتا ہے کہ دنیا میں معاشی اور اقتصادی مساوات کے قیام کی کوئی انسانی کوشش اس کی ہوا کو
بھی نہیں پہنچتی وہ اس کی رفعتوں کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔اس لئے ہمیں اسلامی نظام زندگی کو سمجھنے اور
اس کو قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اسلام کا نظام زندگی جس میں معاشیات اور اقتصادیات بھی شامل ہیں ایک مرکزی نقطہ پر قائم ہے
اور وہ ہے اللہ اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اللہ تمام صفات حسنہ سے متصف اور اپنی ذات میں اور
صفات میں کامل ہے ہمارا پیدا کرنے والا ہے، وہ ہمارا آقا ہے، ہمارا رب ہے وہ ہمیں زندگی بخشتا ہے
اور ہماری زندگی کو قائم رکھنا بھی اسی کا کام ہے اور ہر چیز اسی کی ملکیت ہے اس لئے ہمیں ہر وقت اس
سے ایک زندہ تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے ہر مخلوق کا وہی خالق ہے اور ہر خلق کا کوئی مقصد ہے اور
وہ مقصد یہ ہے اے انسان! کہ ہر چیز کو تیرے لئے پیدا کیا گیا ہے پس کسی فرد واحد کو یہ حق نہیں پہنچتا
کہ وہ حقیقی اور غیر مشروط ملکیت کا دعویٰ کرے۔ہر انسان کے پاس جو چیز بھی ہے وہ بطور امانت کے
ہے اور اپنی امانتوں کو دیانتداری کے ساتھ ادا کرنا اس کا فرض ہے۔اسلام نے اللہ تعالی کی تمام ایسی
صفات کا ذکر کیا ہے جن کا تعلق مخلوق کے ساتھ ہے اور وہ شبیہی صفات کہلاتی ہیں۔اس مرکزی نقطہ یعنی اللہ کے تصور سے دو خط ممتد ہوئے یعنی دو لکیریں نکلیں ایک خط یا لکیر کو ہم وہ
صراط مستقیم" کہتے ہیں جو بندے کو خدا تک پہنچاتا ہے یعنی حقوق اللہ کی ادائیگی اور دوسرا وہ خط ہے
جو بندہ کو بندہ کے ساتھ اخوت اور محبت اور ہمدردی اور غم خواری اور احسان اور ایتاء ذی القربی“ کے
رشتوں کے ساتھ باندھتا ہے اسے ہم حقوق العباد کا راستہ کہتے ہیں یعنی وہ راستہ جس پر چل کر اسلام کی
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۳۹
سورة البقرة
تعلیم کے مطابق حقوق العباد حاصل کئے جانے چاہئیں۔ان دونوں خطوط یا لکیروں کا ذکر اس آیۃ کریمہ
میں ہے جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی تعلیم دوحصوں میں منقسم
ہو جاتی ہے ایک یہ کہ اللہ کی رضا کے لئے اپنی تمام خواہشات کو ترک کر دیا جائے اور اس کی رضا کے
لئے اپنے پر موت وارد کی جائے اور اس سے ایک نئی اخلاقی اور روحانی زندگی حاصل کی جائے۔اس
حصہ كا ذكر مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ میں ہے دوسرا خط یا لکیر جو اس مرکزی نقطہ سے نکلی وہ " وَهُوَ مُحْسِنٌ
وه
“ کا خط یا لکیر ہے اسلام کی مادی، تمدنی، معاشی، سیاسی ، اقتصادی تعلیم اسی سے تعلق رکھتی ہے۔احسان کے ایک معنی ہیں خوبصورت بنانا اور دوسرے معنی ہیں نیک عقائد اور نیک تعلیم کا علم حاصل
کرنا اور ان پر عمل کرنا۔انسان کو انسان سے باندھنے والے اس خط کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بیان کیا
ہے کہ ہم نے انسانی معاشرہ کی جو تعلیم دی ہے اگر تم اس پر چلو تو دنیا میں ایک نہایت حسین اور جمیل
معاشرہ قائم ہو جائے گا تو اس معاشرہ کی بنیا د احسان پر ہے۔احسان کے معنی ہیں جتنا حق دوسرے کا
مجھ پر ہے میں اسے اس سے زیادہ دوں اور جتنا حق میرا دوسرے پر ہے میں اس سے کم حق اس سے
وصول کروں۔جتنے جھگڑے آج دنیا میں یا آج کل بد قسمتی سے ہمارے ملک میں پیدا ہو گئے ہیں یہ
احسان کی نیگیشن (Negation) یعنی نفی ہے یعنی ہر ایک شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے میرے حق سے
زیادہ دو یا وہ یوں کہتا ہے کہ جو میر احق ہے وہ مجھے دو اور جو تمہاراحق ہے وہ میں دینے کے لئے تیار نہیں
اور اس طرح فتنہ کا دروازہ کھل گیا ہے۔اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اسلامی معاشرہ احسان کی بنیاد پر
قائم ہے یعنی ہر شخص اور ہر گروہ اپنے حق سے کم وصول کرنے میں بشاشت محسوس کرے اور جو حق
دوسرے کے اس پر ہیں اسے اس سے زیادہ دینے میں خوش ہو اگر یہ معاشرہ قائم ہو جائے تو کوئی جھگڑا
باقی نہیں رہتا مثلاً قرآن کریم نے ہر انسان کا یہ حق قائم کیا ہے کہ وہ بھوکا نہیں رہے گا یعنی کم سے کم
خوراک جو اس کی زندگی کے قیام اور اس کی صحت کی بحالی کے لئے ضروری ہے وہی اسے ملنی چاہیے
اگر قرآن کریم میں صرف اسی قدر بیان ہوتا تو پھر بھی جھگڑا پیدا ہونے کا احتمال تھا کہ معلوم نہیں ابھی
ضرورت پوری ہوئی ہے یا نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ انسان کی زندگی کے قیام اور صحت کی
بحالی کے لئے جو کم سے کم خوراک درکار ہے اس کو اس سے کچھ زیادہ دوتا کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو، بدظنی
پیدا نہ ہو، اگر مثلاً ایک کارخانہ دار ایک مزدور کو اس کے حق سے کچھ زائد دینے پر اصرار کرے اور۔
۱۴۰
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
مزدور سے اپنے حق سے کچھ کم لے رہا ہو تو بڑا پر سکون اور اطمینان بخش معاشرہ پیدا ہو جاتا ہے اگر کوئی
مزدور اپنے حق سے کچھ لینے پر بھی غصہ میں نہ آئے اور دوسرے کو اس کے حق سے بھی زیادہ دینے کو
تیار ہو تو پھر بھی کوئی جھگڑا پیدا نہیں ہوگا یعنی ہر شخص کی یہ خواہش ہونی چاہیے کہ میں نے دوسرے کو اس
کے حق سے زیادہ دینا ہے۔ایک سرمایہ دار کی یہ کوشش ہوگی کہ مزدور یا کسان کو اس کے حقوق سے
زیادہ ہل جائے اور مزدور اور کسان یہ کوشش کریں گے کہ اسلامی تعلیم کے مطابق دوسروں کا اس پر جو
حق بنتا ہے ہم اس سے کچھ زیادہ ہی دے دیں تو کوئی حرج نہیں اگر اس بات میں مقابلہ ہو جائے تو بڑا
ہی حسین اور اطمینان بخش معاشرہ قائم ہو جاتا ہے۔اللہ تعالی خالق کل مالک کل کے مرکزی نقطہ سے نکلا ہوا پہلا خط ( یعنی حقوق اللہ ) جو ہے اس کا بھی
ایک اثر اور ایک عکس آپس کے تعلقات پر پڑتا ہے اور اس آیت سے جو میں نے تلاوت کی ہے تعین
باتوں کا پتہ لگتا ہے جن کی طرف میں مختصراً اشارہ کر دیتا ہوں۔ق
اصل بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جو حقوق بندہ پر ہیں ان کو ادا کیا جائے وہ ہمیں پیدا کرنے والا
ہمیں زندگی بخشنے والا ، ہمیں قائم رکھنے والا، ہماری ربوبیت کرنے والا ہمیں استعدادیں بخشنے والا اور
ان استعدادوں کو کمال تک پہنچانے والا اور ساری دنیا کو ہماری خدمت پر لگانے والا ہے ہر آن ہمارا
ہر ذرہ اس کے احسانوں کے نیچے دبا ہوا ہے ہمیں اس کے شکر گزار بندے کی حیثیت سے زندگی کے
دن گزارنے چاہئیں اور جو شخص ان حقوق کی ادائیگی میں اپنے نفس پر ایک موت وارد کرتا اور اپنی
خوشیوں کو اس کی رضا کے لئے چھوڑتا ہے اس کے اس فعل کا اثر انسان کے آپس کے تعلقات پر بھی
بہت گہرا پڑتا ہے مثلاً پہلی بات ہمیں ایسے مسلم کے متعلق جو بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ کی تعلیم پر
کار بند ہے یہ نظر آئے گی کہ وہ ایک خوف زدہ دل سے اپنے مخالف کی بات سنے گا اور تحمل سے اس کو
جواب دے گا۔جو شخص خوف زدہ دل کے ساتھ اپنے مخالف کی بات نہیں سنتا اس میں انانیت ابھی باقی
ہے اور جو عمل کے ساتھ اسے جواب نہیں دیتا اس کا نفس ابھی موٹا ہے اس نے ابھی اپنے نفس کو
خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان نہیں کیا۔دوسرا اثر ان حقوق اللہ کی ادائیگی کے نتیجہ میں انسانی معاشرہ پر یہ پڑتا ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے
حقوق کو دیانت داری کے ساتھ اور ایثار اور قربانی اور اخلاص کے ساتھ ادا کرنے والے ہیں اور
۱۴۱
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
وحدت باری میں گم اور فنا ہیں وہ خشک جھگڑوں میں
کبھی نہیں پڑتے وہ سخت گوئی اور بدزبانی کو بھی اپنا
شیوہ نہیں بناتے وہ دوسروں پر وحشیانہ حملے نہیں کیا کرتے ان کو تو ہر وقت اپنی فکر رہتی ہے وہ اپنے
نفسوں کی اصلاح میں لگے رہتے ہیں ان کا دل ہر وقت دھڑکتا رہتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی حرکت سرزد نہ
ہو جائے کہ جس کے نتیجہ میں وہ اپنے محبوب حقیقی سے سچا تعلق پیدا کرنے میں نا کام ہو جائیں اور اس
کے غضب کو مول لے لیں۔غرض حقوق اللہ کی ادائیگی کے نتیجہ میں باہمی محبت اور پیار اور انکساری اور
عاجزی کی فضا پیدا ہوتی ہے اور انسان ایک دوسرے کو کھانے کو نہیں دوڑتا۔زبانیں تیز نہیں کی جاتیں
بلکہ دعائیں دی جاتی ہیں کیونکہ سب اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔تیرا ارجو حقوق اللہ کی ادائیگی کے نتیجہ میں انسانی معاشرہ پر پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ جو شخص کسی کے
عقائد اور خیالات اور نظریات کا مخالف ہو وہ اپنے مخالف کی جان اور مال اور عزت کو تباہ کرنے کے
پیچھے نہیں پڑتا، اس کا دشمن نہیں بن جاتا اور اسے نابود کرنے کی کوشش نہیں کرتا ، وہ تشدد کا نعرہ نہیں لگاتا
اور نہ ظالمانہ راہوں کو اختیار کرتا ہے بلکہ انصاف اور خدا ترسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھتا ہے وہ پیار اور
محبت سے اپنے نظریات کو قائم کرنا چاہتا ہے اور پیار اور محبت کے ساتھ اپنے حقوق کو لینا چاہتا ہے
کیونکہ جو شخص غیر کی جان یا اس کے مال یا اس کی عزت کا دشمن ہوا اس کے دل میں ایک بت ہے وہ
خدائے واحد و یگانہ کی پرستش نہیں کر رہاوہ خدا میں ہو کر اپنے حقوق کے حصول کی کوشش نہیں کر رہاوہ
اپنے نفس کو اتنا مضبوط اور طاقت ور سمجھتا ہے کہ کہتا ہے کہ جس بات کو میں صحیح سمجھتا ہوں وہ ہونی چاہیے
نہیں تو میں دوسرے کی گردن کاٹ دوں گا لیکن وہ شخص جو بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ کی ہدایت کا
قائل ہو اور اس پر عمل پیرا ہو وہ اپنے مخالف کے عقائد اور اس کے نظریات کو سن کر اس سے دشمنی کی
بجائے محبت کا سلوک کرتا ہے اور اس کو کاٹنے کی بجائے اس کی مد کو آتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ ظالم کو ظلم سے روکنے سے اس کی مدد کر۔(صحیح البخاری کتاب المظلوم باب آین
اتحاك طالعا أو مظلوما ( پھر دشمنی کہاں رہی پھر تو محبت قائم ہوگئی۔غرض یہ تین موٹے اثر ہیں جو حقوق اللہ کی ادائیگی کے نتیجہ میں حقوق العباد، باہمی تعلقات اور نظام
حیات پر پڑتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم صحیح معنی میں مسلم بن جاؤ اور اپنے پر ایک موت وارد
کر کے اپنی ساری خوشیوں کو خدا کی خوشی اور رضا پر قربان کر دو تو اس کے دو نتیجے نکلیں گے، ایک تو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۴۲
سورة البقرة
حقوق اللہ کی ادائیگی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے اجر پاؤ گے دیکھو دنیا میں کوئی ایسا معاشرہ یا کوئی ایسا
نظریہ یا کوئی ایسی جدو جہد نہیں جس کا یہ دعویٰ ہو کہ ہم غریب کو اس کا حق دلاتے ہیں اور اس کے نتیجہ
میں ہمیں خدا تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ سے ہمیں اجر ملے گا۔کمیونزم کیپیٹل ازم
یا دوسرے جو ازم ہیں ان میں یا تو خدا کا تصور نہیں یا اللہ تعالی کی طرف سے جزا ملنے کا تصور نہیں
کیپیٹیلسٹ اقوام اگر چه زبانی طور پر اپنے ایک خود تراشیدہ معبود کو مانتی ہیں لیکن وہ یہ دعوی نہیں کرتیں
کہ اگر ہم نے اقتصادی مساوات قائم کی تو اس کے بدلہ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یا اپنے
محبوب کی طرف سے اجر ملے گا لیکن اسلام یہ کہتا ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے نتیجہ
میں سب سے بڑا فائدہ تمہیں یہ ہو گا کہ اس دنیا میں بھی تمہیں ایک جنت مل جائے گی اور اُخروی دنیا
کے جنت کے بھی تم وارث بنو گے ( فَلَةٌ أَجُرُهُ عِندَ رَبِّهِ ) پھر جو جنت اس دنیا میں ملے گی اس میں دو
خصوصیتیں ہوں گی ایک تو خوف نہیں ہوگا دوسرے حزن نہیں ہوگا۔جب ہر شخص دوسرے کو اس کے حق
سے زیادہ دینے کے لئے تیار ہوگا تو کسی کو یہ ڈر تو نہیں ہوگا کہ میرا حق مارا گیا ہے یا مارا جا سکتا ہے خوف کا
تو سوال ہی نہیں رہتا ہر شخص اس کوشش میں ہوگا کہ وہ اپنے بھائی کو اس کے ان حقوق سے کچھ زیادہ دے
جو اسلام نے مقرر کئے ہیں اور جب ہر شخص کو اس کے حق سے بھی زیادہ مل جائے گا تو غم کس بات کا ؟
خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۷ ۵۴ تا ۵۵۱)
و
الہی سلسلوں کے دو امتیازی نشان ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ الہی سلسلوں میں داخل ہونے والا اور
اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت کا فرد عبد مسلم ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ وہ عبد محسن ہوتا ہے۔میں نے جو آیت ابھی تلاوت کی ہے اس میں ان دونوں باتوں کی طرف اشارہ ہے۔اسلام نام
ہے اس بات کا کہ انسان کا اپنا کوئی ارادہ باقی نہ رہے اور اس پر ایک موت وارد ہو جائے۔انسان اپنی
تمام خواہشات کے ساتھ اور اپنی تمام قوتوں کے ساتھ اپنے رب کے پاؤں پر گر جائے اور اس سے یہ
کہے کہ اے میرے پیدا کرنے والے محبوب! جو کچھ مجھے ملا وہ تیرے فضل سے ملا۔جو کچھ مجھے مل رہا
ہے وہ تیرے فضل سے مل رہا ہے اور جو کچھ مجھے ملے گا وہ بھی تیرے فضل سے ہی ملے گا کیونکہ میں تو
کچھ بھی نہیں ہوں۔میری آنکھ صرف اس وقت دیکھ سکتی ہے جب تیرا فضل اسے کہے کہ وہ دیکھے۔میری زبان صرف اس وقت بول یا چکھ سکتی ہے، جب زبان پر تیرا حکم نازل ہو کہ وہ بولے اور لذت
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۴۳
سورة البقرة
اور سرور حاصل کرے۔اسی طرح میرے کانوں کی شنوائی بھی تیری رحمت کی محتاج اور میرے حواس
کی جس بھی تیرے فضل کے بغیر زندہ اور قائم نہیں رہ سکتی۔اے خدا ! تو نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔تو
قادر وتوانا ہے اور بہت کچھ دے سکتا ہے۔ہماری امیدوں سے بھی زیادہ، ہماری توقعات سے بھی
زیادہ، ہمارے تخیل اور تصور سے بھی زیادہ دے سکتا ہے۔ہمیں جو کچھ بھی مل سکتا ہے، وہ تیری رحمت
کے طفیل ہی مل سکتا ہے۔ہم تیرے حضور جھکتے اور تیری رضا کی خاطر اور تیرے وصال کے لئے تیری
محبت پانے کے لئے ہم اپنے اوپر ایک موت وارد کرتے ہیں۔اے زندہ اور زندگی بخش ! تو ہماری اس
موت کو اپنی راہ میں قبول کر اور ہمیں وہ زندگی دے جس پر فرشتے بھی رشک کریں۔۔۔۔۔۔دوسرا امتیازی نشان الہی جماعتوں اور ان جماعتوں کے افراد میں یہ نظر آتا ہے کہ وہ عبد محسن
ہوتے ہیں۔ان میں سے ہر شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں تمام شرائط کے ساتھ اعمالِ صالحہ کو بجالانے والا
ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر احسان کرنے والا ہوتا ہے۔احسان کے لفظ کو جب دوسروں پر احسان کے معنوں میں استعمال کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو حقوق دیئے تھے، وہ اپنے یہ حقوق بھی اپنے بھائیوں کو دے دیتا ہے
اور اسی طرح اپنے حق سے کم لینے پر اس لئے تیار رہتا ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کی رضا مل جائے اور پھر
احسان کے یہ معنے بھی ہوتے ہیں کہ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے ہر فرد واحد کے جو حقوق قائم کئے ہیں،
انسان ان حقوق سے زیادہ دینے کے لئے تیار ہو جائے۔ایسا شخص محسن ہوتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ پیار
کرتا ہے۔قرآن میں آیا ہے کہ محسنوں سے اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے۔یہ وہ محسن ہوتا ہے جس کے متعلق
قرآن کریم کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔پس جب ہم عبد مسلم بننے کے بعد عبد محسن بھی بن جائیں ( یا مجھے شاید یوں کہنا چاہیے کہ ) عبدِ
مسلم بنے بغیر کوئی شخص حقیقی معنے میں محسن نہیں بن سکتا، اس لئے عبد مسلم بھی بنے اور عبد محسن بھی بنے
اور خدا تعالیٰ کے بندوں سے پیار کرنے لگے اور ان کے لئے اپنے حقوق کو قربان کرنے کے لئے تیار
ہو جائے اور اُن کے اللہ تعالیٰ نے جو حقوق قائم کئے ہیں اُن سے زائد دینے کے لئے تیار ہو جائے تو یہ
وہ محسن ہوتا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے میں تمہارے ساتھ ہوں چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ - (العنكبوت : ۷۰ ) غرض جسے اللہ تعالی کی معیت
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۴۴
سورة البقرة
حاصل ہو جائے اُسے کسی غیر کی احتیاج کہاں باقی رہتی ہے مگر جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نہ ہو، وہ ساری
دنیا پر غرور کر کے بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔( خطبات ناصر جلد سوم صفحہ ۷ ۴۵ تا ۴۵۹)
قرآن کریم میں یہ بیان ہے کہ مومن، مومن میں بڑا فرق ہوتا ہے۔جو اسلام لاتے ہیں ان کی
ابتدا تو اس نچلے مقام سے شروع ہوتی ہے کہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کرو۔وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيْمَانُ
في قُلُوبِكُمُ (الحجرات : ۱۵) ابھی تمہارے دل ایمان سے خالی ہیں لیکن وہ مبتدی جن کی ابتدا یہاں
سے شروع ہوتی ہے وہ درجہ بدرجہ روحانی میدانوں میں ترقی کرتے ہوئے آخر میں ایک ایسے مقام
تک پہنچتے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ( الانفال : ۵ ) کہ وہ سچے
اور پورے اور حقیقی مومن ہیں۔جو آیت میں نے ابھی تلاوت کی اس میں اس آخری رفعت کا ذکر ہے اور ان لوگوں کا ذکر اشارہ
ہے کہ جن کا خاتمہ بالخیر اس مقام پر ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔أوليكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ جو گروہ ہے اس کی کیفیت اللہ تعالیٰ نے بَلَى مَنْ أَسْلَم والی
آیت میں بیان کی ہے۔وہ آئیڈیل (ldeal) ہے۔کوئی شخص اس آیت کوشن کے اور اس کی تفسیر ( جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان کی ہے جسے پڑھ کر سناؤں گا آپ کو اسے ) سُن کے اس شبہ میں
نہ رہے۔ایک: کہ سارے کے سارے مومن اس مقام تک پہنچے ہوئے ہیں۔نہیں، سارے نہیں پہنچے
ہوئے لیکن جو پہنچے ہوئے ہیں وہ بھی اور جو نہیں پہنچے ہوئے اس مقام کو، وہ بھی مسلسل اس کوشش میں
ہیں کہ زندگی کے ہر آنے والے لمحہ میں ان پر اللہ تعالیٰ کی اس سے زیادہ برکات نازل ہوں جو گزرنے
والے لمحے میں ان پر نازل ہوئیں۔یہ ایک مسلسل حرکت روحانی میدانوں میں جاری ہے۔نہ یہ غلط
فہمی ہونی چاہیے کہ جو مُؤْمِنُونَ حَقًّا بن گئے ، مرتے دم تک ان
کو کوئی خطرہ نہیں۔دوم :۔اس لئے کہ
اس میدان کا کوئی کنارہ نہیں کہ جہاں پہنچ کے انسان کی کنارے پر پہنچنے کی کوشش ختم ہو جاتی ہے کیونکہ
یہ ساری کوشش خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لیے ہے اور جو بعد انسان اور خدا میں ہے وہ
غیر محدود ہے، نہ ختم ہونے والا ہے لیکن قریب سے قریب ہوتا چلا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پیار
انسان
اللہ تعالیٰ کا حاصل کرتا رہتا ہے اپنی زندگی میں۔یہ صحیح ہے کہ یہ آئیڈیل ہے بَلَى مَنْ أَسْلَمَ
وَجْهَهُ لِلَّهِ میں جو بیان ہوا۔سارے یہاں تک نہیں پہنچے لیکن یہ بھی درست ہے کہ ہر ایک کو اس
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۴۵
سورة البقرة
آئیڈیل ، اس اعلیٰ ترین مقام تک پہنچنے کے لیے کا نسلی (Consciously) بیدار زندگی گزارتے
ہوئے کوشش کرنی چاہیے ورنہ ہلاکت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مقام کے متعلق جو
فرماتے ہیں ایک مختصر سا اقتباس اس وقت میں پڑھ کے دوستوں کو سناؤں گا۔اس کا ایک ایک حرف جو
ہے وہ یاد رکھنے کے قابل ہے اور اس کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اور اصطلاحی معنے اسلام کے وہ ہیں جو اس آیت کریمہ میں اس کی طرف اشارہ ہے
یعنی یہ کہ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ فَلَةً أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ یعنی مسلمان وہ ہے (وہ مسلمان جسے مُؤْمِنُونَ حَقًّا کے گروہ
وَلَاهُمْ
میں اللہ تعالیٰ نے شامل کیا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ ) جو خدا تعالی کی راہ میں اپنے تمام وجود
کو سونپ دیوے یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے لئے اور اس کے ارادوں کی پیروی کے
لئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کے لئے وقف کر دیوے اور پھر نیک کاموں
پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جائے اور اپنے وجود کی تمام عملی طاقتیں اس کی راہ میں لگا
دیوئے ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۸) ( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۴۹ تا ۳۵۱)
میں نے بتایا ہے کہ اصطلاحی معنے لغوی معنی کو محدود کرتے ہیں۔اسی لئے جب میں ۱۹۶۷ء میں
یورپ کے دورے پر گیا تو ایک موقع پر یہ لطیفہ ہوا کہ تین مختلف سوسائٹیز کے چار چار نمائندے بارہ
کی تعداد میں جب مجھے ملے (جن میں دو گروہ عیسائی پادریوں کے تھے اور ایک گروہ سکالرز کا تھا ) تو
اُن سے بڑی اچھی طرح باتیں ہوتی رہیں لیکن ایک پادری کچھ شوخ اور بے ادب تھا۔اسلام کے
متعلق اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق جب اس کی زبان سے بے ادبی کا کلمہ نکلا تو
خدا تعالیٰ کی عطا کردہ تفہیم کے پیش نظر میں نے اس کو اس معاملے میں جواب نہ دیا بلکہ باتوں باتوں
میں یہ کہا کہ سن آف مین (Son of man) نے یہ کہا ہے کہ وہ چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا
بھی مانتے ہیں۔(حالانکہ سن آف مین کا محاورہ انجیل میں بڑی کثرت سے استعمال ہوا ہے ) اس لئے
وہ بڑا سٹپٹا یا۔اس پر ان سب کی توجہ بٹ گئی اور وہ حملہ سے دفاع کی طرف آگئے۔کہنے لگے یہ تو ہماری
اصطلاح ہے۔میں نے کہا ٹھیک ہے یہ تمہاری اصطلاح ہے لیکن سن آف مین ( Son of
۱۴۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
man) کے معنے سن آف مین (Son of man) کے علاوہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ
اصطلاح لغوی معنے کو محدود کرتی ہے اس میں وسعت پیدا نہیں کرتی وہی پادری کہنے لگا نہیں۔میں نے
دل میں کہا میرا مقام بحث کرنے کا نہیں بلکہ اللہ پر توکل کرنے کا ہے چنانچہ جو ان کا لیڈر تھا اس کو میں
نے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔میں اس کو جواب دینا نہیں چاہتا تم اس کا جواب دو۔ان
کے لیڈر نے کہا یہ ٹھیک کہتے ہیں تم غلط کہتے ہو۔غرض اسلام میں اسلام کی اصطلاح لغوی معنی کو
بہر حال محدود کرے گی یعنی لغت اگر اسلام کے لفظ کو چار معانی میں استعمال کرتی ہے تو یہ اس سے کم
معانی میں استعمال کرے گی۔چنانچہ اسلام کی اصطلاح بلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ
میں استعمال ہوتی ہے۔اس آیہ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اسلام کے اصطلاحی معنے
یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا تمام وجود اللہ تعالیٰ کو سونپ دینا۔گو یا لغوی معنی کے برعکس اپنے
آپ
کو کسی کے سونپ دینا اصطلاحی معنے ہیں اسلام کے اور بھی معنی ہیں لیکن باقیوں کی نسبت اس کو
اصطلاحی معنوں کے لحاظ سے اسلام نے پیش کیا ہے اور یہ اللہ کے حضور اپنے آپ کو سپرد کر دینے کے
متعلق ہے زید بکر یا یہ اور وہ یا بہت یا قوم کی طاقت یا سٹیٹ (State) کمیونسٹ بعض دفعہ کہہ دیتے
ہیں کہ عوام ہمارا خدا ہے ان سب کو چھوڑ کر صرف ایک اللہ کو اسلام نے اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ
گویا انسان اپنا سب کچھ اس کو سونپ دیتا ہے یہ اور دو قسم کا ہوتا ہے ایک اعتقادا اور ایک عملاً۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ مختصراً یہ مضمون بڑے لطیف پیرایہ میں بیان فرمایا ہے۔آپ کے نزدیک اعتقاداً سونپ دینے کے معنے یہ ہیں کہ انسان یہ اعتقاد رکھے کہ میرا وجود خدا تعالیٰ
کے ارادوں کے ماتحت ارادے رکھنے اور اس کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ایک مسلمان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ انسانی پیدائش کی کیا وجہ ہے۔خدا نے اُسے کیوں پیدا کیا
ہے؟ اعتقاد مسلمان وہ شخص ہے جو یہ اعتقاد رکھتا ہے اور یہ یقین رکھتا ہے کہ میرے رب نے مجھے اس
لئے پیدا کیا ہے کہ میں آوارہ ارادوں کا مالک نہ بنوں بلکہ اپنے ارادے اور خواہشات کو خدا تعالیٰ کے
لئے وقف کر دوں اپنی ہر خواہش کو اُس کے ارادوں کے ماتحت کر دوں۔جو اللہ کا ارادہ ہے وہی ہمارا
ارادہ ہو جائے۔جو اللہ کی رضا ہے وہی ہماری رضا بن جائے اور عملاً مسلمان ہونا اور اپنے وجود کو اللہ کو
سونپ دینے کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنی طاقتیں دی ہیں وہ ساری کی ساری نیکی
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۴۷
سورة البقرة
کے کاموں پر خرچ ہوں اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی طاقتیں دی
ہیں۔اتنی طاقتیں دیں کہ اگر وہ اپنی ساری قوتوں کو بحیثیت انسان مجموعی طور پر استعمال کرے تو زمین
و آسمان کو اپنا خادم بنا سکتا ہے اسی لئے انسان کو نہ صرف جسمانی اور ذہنی اور علمی قو تیں عطا کی گئیں بلکہ
اللہ تعالیٰ نے اس کو اخلاقی اور روحانی قوتیں بھی بخشیں۔جس طرح خلق خدا میں اتنی وسعت ہے کہ
اسے ہم غیر محدود کہتے ہیں اسی طرح انسان
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے محدود طاقتیں اور قو تیں عطا کی گئی
ہیں۔انسان کہتے ہی اس وجود کو ہیں جو خداداد طاقتوں اور استعدادوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔اگر آپ سوچیں کہ یہ میرا جسم ہے یہ آپ کا جسم ہے ویسے دراصل انسان صرف جسم کا نام نہیں ہے
کیونکہ مادی جسم کے لحاظ سے گدھے کا جسم بھی مٹی کے اجزاء سے بنا ہے اور کتے کا بھی بنا، اونٹ اور
بیل اور شیر اور ہاتھی اور بے شمار مخلوق دُنیا کی چرند پرند اور درندے ہیں ان کے وجود بھی بنے اس لئے
جہاں تک انسانی نفس کے مادی وجود کا تعلق ہے۔انسان اور حیوان میں کوئی فرق نہیں۔اس واسطے
صرف مادی جسم کے لحاظ سے کسی کو ہم انسان نہیں کہہ سکتے۔آخر جانور اور انسان میں کوئی امتیاز پیدا
ہونا چاہیے۔جہاں تک احساس کا تعلق ہے ایک درخت میں بھی جس ہے اور ایک انسان میں بھی حِس ہے۔ایک درخت ایسا بھی ہے کہ اگر انسان اس کو جرات کر کے ہاتھ لگالے تو اس کے پتے شرما کر سکڑ جاتے
ہیں۔درخت میں جس ہے تو سکڑتے ہیں۔ان کو اگر آپ ضرورت سے زیادہ غذا دے دیں تو جس
طرح انسان کو نقصان پہنچتا ہے۔اسی طرح اس درخت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔بعض دفعہ انسان زیادہ
کھانے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔میں اس کا عینی شاہد ہوں۔ایک دفعہ غلطی سے ایک درخت
کو شام کے وقت میں نے ضرورت سے زیادہ غذا دے دی۔اور صبح جب میں اُٹھا تو وہ مرا ہوا تھا۔تو یہ
جس انسان اور درختوں کی زندگی میں برابر ہے۔یہ زندگی حیات کا نام ہے۔اس میں حیوان اور انسان
برابر ہیں پس وہ کیا چیز ہے جو فرق پیدا کرتی ہے اور امتیاز پیدا کرتی ہے اور فرقان پیدا کرتی ہے انسان
اور دوسری خلق میں وہ یہی انسانی قوت اور استعداد ہی تو ہے۔تمام قوتوں کے حصول کے نتیجہ میں
انسان کے لئے تسخیر عالمین کا امکان پیدا ہوا۔اگر انسان کو قو تیں دی جاتیں لیکن اس کے اندر ہمت نہ
ہوتی اسے عزم نہ عطا کیا جاتا اس کے دل میں کوئی خواہش نہ پیدا ہوتی۔وہ کوئی بڑا ارادہ نہ رکھتا۔اس
۱۴۸
سورة البقرة
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے دل میں کوئی امنگ نہ ہوتی تو ساری قوتیں بیکار تھیں۔اس لئے ایک طرف تسخیر عالمین کے لئے
اس کو قو تیں عطا کی گئیں دوسری طرف اس کے دل میں خواہشات اور ہمت اور ارادہ پیدا کیا گیا۔کس
کام کے لئے تھا یہ عزم اور خواہش اور ارادہ ؟ اس کام کے لئے کہ میں اپنی تمام قوتوں کو انتہائی طور پر
استعمال کروں گا اور جب اس نے اپنے روحانی مقام کو پہچانا اور روحانی قوتوں کا اُس نے اندازہ لگایا
تو وہ اس نتیجہ پر پہنچا کہ میں اپنے وجود میں کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھوں گا جو اللہ تعالیٰ کے ارادہ سے تضاد
رکھنے والا ہو اور اس کے مخالف ہو۔جو خدا کا ارادہ ہو گا وہی میرا ارادہ ہوگا۔جو خدا تعالیٰ کی خواہش ہو
گی وہی میری خواہش ہوگی۔تاہم خدا تعالیٰ کے متعلق ہمارے نو جوان سمجھ لیں کہ یہ الفاظ اُس پر پوری
طرح چسپاں نہیں ہوتے کیونکہ وہ ہر پہلو ہر لحاظ سے ایک منفرد واحد اور یگانہ ذات ہے لیکن ہم خودان کو
سمجھتے اور دوسرے کو سمجھانے کے لئے اپنے وہ محاورے اور الفاظ استعمال کرتے ہیں جو آپس میں ایک
دوسرے سے متعلق ہیں۔دوسرے معنی میں بھی اللہ تعالیٰ کا عزم اور اس کی خواہش اور اس کا ارادہ ہے
مگر جہاں تک انسان کا تعلق ہے اس کے ماتحت اس کے سائے میں اس کے عکس کے طور پر اس کی
تشریح کے طور پر انسان کا ارادہ اور اس کی خواہش ہونی چاہیے۔خدا نے کہا میں نے انسان کو اس لئے
پیدا کیا ہے کہ وہ میری صفات کا مظہر بنے۔اس لئے انسان کو یہ چاہیے کہ بنیادی طور پر اُس کی ایک ہی
خواہش ہو اس کا ایک ہی ارادہ ہو اور وہ یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنوں گا۔اسلام کے یہ معنے بلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ کے اندر آتے ہیں۔اعتقادی طور پر
اس طرح کہ میری کوئی ایسی خواہش نہ ہوگی میرا کوئی ایسا عزم نہ ہوگا میری کوئی ایسی ہمت نہ ہوگی کوئی
ایسا ارادہ نہ ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے خلاف ہو۔جو اس کے عزم اور اس کی ہمت سے متضاد ہو
تا ہم انسان اور اللہ تعالیٰ کی ہمت میں بڑا فرق ہے۔اس لئے ظاہر ہے کہ تمہاری اور اس کی ہمت میں
بھی بڑا فرق ہے۔ہم بڑی کوشش کرتے ہیں اور بڑی محنت کرتے ہیں اور بڑی تکلیف اُٹھاتے ہیں
اور بڑا مجاہدہ کرتے ہیں۔تب اس کے فضل سے نتائج کو پاتے ہیں لیکن وہ تو کسی امر کے متعلق گن کہتا
ہے اور وہ وجود میں آجاتا ہے۔یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے لیکن کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے ارادے
اور عزم اللہ تعالیٰ کے عزم اور ارادہ کے ماتحت ہونے چاہئیں۔انسان کا عزم اور ارادہ تو بہر حال اتنا
نہیں ہوتا جتنا خدا کا ہوتا ہے پھر انسان انسان کے عزم وارادہ میں بھی فرق ہوتا ہے۔اس مضمون میں