سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 6

۱۴۹
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
جانے کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جتنی طاقتیں دی ہیں خواہش اور ارادے سے استعمال ہونی
چاہیں گویا ان کا استعمال اس رنگ میں ہونا چاہیے کہ تسخیر عالمین کا مقصد پورا ہو جائے اور اس رنگ
میں تسخیر عالم ہو کہ سارے عالمین زمین و آسمان میں جو کچھ ہے ان کو اس رنگ میں خدمت پر لگایا
جائے کہ نیکی دُنیا میں قائم ہو جائے۔انسان
کا نیکی پر پختگی سے قائم ہو جانے کا مطلب یہ ہے کہ انسان عملی طور پر اپنی زندگی وقف کر
دے یا اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دے۔اس کو سونپ دے اعتقادا اور عملاً ہر دوطریق پر
اپنے سارے وجود اور اپنے وجود کی سب خواہشات اور ہر عزم اور ہمت جو ہے اور ہر قوت اور اس کا
استعمال خدا کو سونپ دیا جائے۔اس کی خواہش کے مطابق ہماری خواہشات اور اس کے حکم کے مطابق
ہماری اپنی قوتوں کا استعمال تسخیر عالمین کی کوشش کے لئے وقف ہو جائے۔بعض نادان کہہ دیتے ہیں کہ مذہب کا مطلب ہے درویش پین۔یہ غلط ہے۔مذہب کا اگر یہ
مطلب ہوتا تو اللہ تعالی تسخیر عالمین کی قوتیں انسان کو عطا نہ کرتا۔اس لئے مذہب کا یہ مطلب نہیں کہ
درولیش بن جاؤ۔گوشہ نشین بن جاؤ، دُنیا سے قطع تعلق کر لوجنگل میں چلے جاؤ، درخت کے نیچے اپنا ڈیرہ
ڈال لو اور صبح شام اللہ ھو اللہ ھو کہتے رہو۔مذہب کا یہ مطلب نہیں۔مذہب کا تو یہ مطلب ہے کہ
اصلاح ہو یعنی اعتقاداً اور عملاً اپنے وجود کو خدا تعالیٰ کے حضور سونپ دینا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ
عالمین جس کی تسخیر کے لئے جو قو تیں عطا کی گئیں ہیں اس سے ہم قطع تعلق نہیں کر سکتے۔یہ تو خدا تعالیٰ
کے منشاء کے خلاف ہے ورنہ وہ ہمیں طاقت ہی نہ دیتا لیکن تسخیر عالمین کے لئے اپنی قوتوں کے
استعمال کا مطلب یہ ہے کہ انہیں خدا کے منشاء کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔اس کے حکم کے نیچے
ہونا چاہیے ورنہ پھر آدمی بیٹھ جائے پھر وہ اس سے تو ایک قدم آگے بڑھے گا جس نے کہا تھا کہ اس
عالمین سے انسان کا کیا تعلق؟
گودہ ایک قدم آگے بڑھا اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہاں آکر وہ ٹھہر گیا۔وہ روسی کمیونسٹ بن
گیا اور کہہ دیا میں اپنی قوتوں کو استعمال کر کے اس عالمین کی تسخیر اللہ تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کے
لئے نہیں بلکہ اپنی منشاء کو پورا کرنے کے لئے کروں گا۔پھر انسانی جان کی کوئی قدر نہیں رہے گی۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ یہ عالمین اور یہ ساری خلق یعنی زمین و آسمان کے اندر جو کچھ پایا جاتا ہے ان

تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۱۵۰
سورة البقرة
سے خدمت لو۔گویا انسان کی خدمت کرنے کے لئے کائنات معرض وجود میں آئی لیکن ایسے آدمی پیدا
ہو گئے جو کہتے ہیں ہم ان سے خدمت لیں گے۔انسان کو دکھ پہنچانے کے لئے انسان کی ایذاء دہی
کے لئے انسان
کو قتل کرنے کے لئے انسان کا گلا گھونٹنے کے لئے ، انسان کی نورانیت کو اندھیروں میں
تبدیل کرنے کی کوشش کے لئے۔یہ تو اسلام نہیں سکھاتا۔اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو مسلمان اس لئے بنایا
ہے اور اس لئے ہدایت نازل کی ہے کہ وہ اس ارادہ کے ماتحت رہتے ہوئے اپنی تمام قوتوں کو تسخیر
عالمین کے لئے استعمال کرے اور اس استعمال کی جو غرض ہے اس غرض کو بھی سامنے رکھے اور وہ ہے
حقوق العباد کی ادائیگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بار بار فرمایا ہے کہ اسلام کا خلاصہ حقوق اللہ کی ادائیگی اور
حقوق العباد کی ادائیگی ہے۔جہاں تک حقوق العباد کا تعلق ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ نے ہی قائم کئے ہیں۔انسان
کو اتنی سمجھ بوجھ نہیں کہ وہ حقوق العباد قائم کر سکے لیکن اسلام نے انہیں کھول کر بیان کر دیا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق العباد کو قائم کرنا ضروری ہے۔اس طرح اعتقاداً اور عملاً اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دینا اُسے سونپ دینا اپنی ساری
خواہشات اور ارادے اپنی انتہائی ہمت اور اپنے عزم کو اس کی منشاء کے مطابق کر دینا حقیقی اسلام ہے
یعنی انسان کہے کہ اے میرے خدا میں وہی خواہش کروں گا جو تیری خواہش ہوگی میں وہی کام کروں گا
جو تیری منشاء ہوگی۔اعتقاد کے بعد عمل شروع ہوتا ہے۔اگر اعتقاد صیح ہے توعمل صحیح ہوگا اور اعتقاد غلط
ہے تو عمل بھی غلط ہوگا۔گو یا عملاً بھی خود کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو جتنی قوتیں عطا کی ہیں ان کو استعمال کرنا چاہیے جو شخص استعمال نہیں کرتا وہ
بھی خدا سے دور چلا جاتا ہے کیونکہ خدا اسے انعام دینا چاہتا ہے مگر وہ کہتا ہے میں نہیں لیتا۔یہ تو شوخی
کرنے ، استکبار کرنے اور اباء کرنے کے مترادف ہے۔خدا تعالیٰ نے ہر انسان کو اس بات کا مکلف
ٹھہرایا ہے کہ اس نے جو طاقت اسے دی ہے وہ اس کا استعمال کرے اور اس سے فائدہ اٹھائے۔جنگلوں میں جا کر اس کا نام جپنا یہ تو انسان کے سپرد نہیں کیا گیا۔اس کو خدا تعالیٰ نے طاقت دی یہاں
تک کہ اس نے کہا کہ انسان چاند پر کمند ڈال سکتا ہے اور ڈال رہا ہے اور چاند تک پہنچنے میں کامیاب
ہو چکا ہے لیکن اس کوشش کے نتیجہ میں سیٹلائٹ تو بنا لیا مگر عجیب مضحکہ خیز باتیں کرنے لگ گئے کہتے

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۵۱
سورة البقرة
ہیں ان مصنوعی سیاروں کے ذریعہ اپنے دشمنوں پر ایٹم بم گرائیں گے۔بھلا ان سے پوچھو تمہارا دشمن
کون ہے کیا خدا کا بنایا ہوا تمہارا ایک بھائی دشمن ہے؟ لیکن جب خدا کو نہیں پہچانا اور اسلام کی روشنی
سے منور نہ ہوئے تو اس قسم کی باتیں نہ کریں تو اور کیا کریں؟
غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تمہارے ارادے میرے ارادے ہو جائیں اور تمہاری قوتوں کا
استعمال میرے حکم میرے امر کے نیچے آجائے۔اگر اپنی طاقتوں کو غلط جگہ استعمال کرنے سے رُک
جاؤ۔آخر او امر و نواہی دیئے ہی اس لئے گئے ہیں کہ تم اپنے اچھے بُرے اعمال کا جائزہ لے سکو اور
نیک و بد میں تمیز کر سکو تو تم میرے نیک بندے بن جاؤ گے۔انسانی قوت کا استعمال صحیح بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے۔اگر تم میرے اوامر ونواہی کے
مطابق اعمال بجا لاؤ گے تو فَلَة اجْرُهُ عِنْدَ رَبِّہ کی رو سے تم میرے بندے بن جاؤ گے۔میری
صفات کا مظہر بن جاؤ گے۔یہ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ کی جزا ہے جو حقیقی مسلمان ہوتا ہے اس کو
6991
فائدہ کیا ہوتا ہے؟
فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ ان کے اعتقادات جو انہوں نے رکھے اور وہ جو نیک اعمال انہوں نے کئے
اس کا اجر انسان نہیں دے گا خود خدا دے گا یہ بڑا عظیم اور خوشکن وعدہ ہے۔انسان جب بدلہ نہیں
دے گا تو اور کون دے گا۔انسانی اعمال کا بدلہ اللہ دے گا۔فرما یا فلةٌ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّہ اور یہاں اللہ
نہیں کہا رب کہا ہے اس میں ایک حکمت ہے کیونکہ جس نے پیدا کیا ہے وہ تمہیں پہچانتا ہے۔تمہاری
قوتوں اور استعدادوں کو پہچانتا ہے۔تم تھوڑا مانگو گے اپنی قوت اور استعداد سے وہ تمہیں زیادہ دے گا
کیونکہ وہ ربّ ہے کیونکہ کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے اور تم زیادہ مانگو گے جو کہ تمہاری تباہی اور
ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے۔یہ زیادتی ہے تو وہ تمہیں تھوڑا دے گا کیونکہ وہ رب ہے تم جتنا برداشت کر
سکتے ہو اتنا دے گا۔ماں اپنی ساری محبت کے باوجود بعض دفعہ بیٹے کو کم دے دیتی ہے اور بعض دفعہ زیادہ دے دیتی
ہے۔میرے پاس دوست آتے رہتے ہیں کوئی کہتا ہے میرا یہ بچہ ہے کچھ کھا تا نہیں ہے اور عام طور پر
یہ بات صحیح ہوتی ہے۔سوال یہ نہیں کہ یہ کھاتا ہے یا نہیں کھاتا بلکہ سوال تو یہ ہے جو یہ کھانا چاہتا ہے وہ تم
دینے کے لئے تیار ہو یا نہیں۔یہ کہتا ہے میں نے چنے کھانے ہیں تم کہتے ہو نہ ! نہ !! نہ!!! ماں وہمی

تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۱۵۲
سورة البقرة
ہوتی ہے باپ وہمی ہوتا ہے کہتے ہیں تمہارے پیٹ میں درد ہو جائے گی حالانکہ اس کے اندر سے جسم
کی اپنی فطرت کی آواز یہ ہوتی ہے اس لئے چنا اس کو ملنا چاہیے۔جو اندر سے آواز آ گئی ہے کہ اتنا مجھے
کھانے کے لئے ملنا چاہیے تم اس سے کم دیتے ہو۔بعض دفعہ ہم نے خود دیکھا ہے ماں دو سال کے
بچے کو چھپڑ مار دیتی ہے اور کہتی ہے دودھ پیتے ہو یا نہیں تم اسے زیادہ دودھ دے دیتی ہو اس کا جسم کہتا
ہے میں نے نہیں پینا۔کیوں اسے زیادہ دے رہی ہو لیکن جو رب ہے اس کو پتہ ہے کہ میرے اس
پیارے بندے کی اس انسان کی اس فرد کی جس نے کوشش کی میری صفات کا مظہر بننے کی اس کا دائرہ
استعداد کتنا ہے۔میں اس کے مطابق اسے دوں گا۔اس واسطے اس جزا اور اس اجر میں کوئی تکلیف کا
پہلو نہیں ہے کیونکہ اللہ دینے والا ہے۔دوسرے یہ فرمایا کہ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ تم
میرے بن جاؤ پھر دُنیا میں جو تمہیں ستانے کی کوشش کرتا ہے، کرتا رہے تمہاری ہلاکت کی کوشش کرتا
ہے، کرتا ر ہے تمہیں ڈر نہیں ہونا چاہیے۔جب انسان اللہ تعالیٰ کا بن گیا تو پھر اُسے دُنیا سے ڈرنے کی
کیا ضرورت ہے۔جو شخص اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنے کے لئے تیار نہیں اس کی عطا کردہ خواہشات اور قوتوں کو صحیح
استعمال کرنے کے لئے تیار نہیں اس سے تمہیں کیا ڈرنا ہے؟ تم اللہ کی حفاظت میں ہو۔اس لئے انبیاء
اور مامورین کی جماعتیں جو ہیں ان کا کردار ایسا ہوتا ہے کہ چودہ سو سال کے بعد آج مورخ حیران
ہیں کہ یہ کیسے ہو گیا اور قریباً ستر ، اسی سال کے بعد ہم بھی حیران ہیں کہ یہ کیسے ہو گیا۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اپنے بارہ ساتھیوں کو لے کر دہلی کے شور شرابے کے باوجود اور ان کی بے وفائی اور دھوکہ دہی
کے باوجود جو اُنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم انتظام کریں گے کہ کوئی نقص امن نہ ہو اس وقت علماء ظاہر
کے کہنے پر بارہ ساتھیوں کے ساتھ دہلی کی بہت بڑی جامع مسجد میں تشریف لے گئے اور ان کو کہلا
بھیجا۔میں تمہارے پاس آرہا ہوں اور اس لئے آ رہا ہوں کہ تم نے کہا تھا کہ تم امن قائم رکھنے کے
ذمہ دار ہو۔تم نے دھوکہ دہی کی اب میں نے اپنی حفاظت کا انتظام کر لیا ہے اب میں آرہا ہوں۔اتنے
بڑے ہجوم کے اندر آپ بے دھڑک چلے گئے۔اگر کسی کو حالات کا پتہ نہ ہو اور وہاں یورپ میں جا کر آدمی یہ بتائے وہ کہے گا اُنہوں نے کہانی بنالی
ہے۔کسی کو سمجھ نہیں آسکتا ایسا دماغ جس نے خدا کی معرفت کو حاصل نہیں کیا اور اس نے خدا تعالیٰ کی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۵۳
سورة البقرة
صفات سے لذت وسرور نہیں پایا۔وہ کہے گا یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔لیکن یہ کتنی عجیب بات ہے خدا
نے فرمایا وَ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔میں تمہارے ساتھ ہوں تمہیں فکر کی کیا بات ہے؟
جاؤ میں تمہارے ساتھ ہوں۔اس وقت انگریزوں کی حکومت تھی ایک انگریز (S-P) ایس پی تھا۔غالباً وہ وہاں پولیس لے کے گیا ہوا تھا وہ تو مسجد سے باہر رہا اور آپ تو مسجد کے اندر چلے گئے تھے۔جب واپس آئے تو ہجوم حملہ آور ہوا ایک وہ ایس پی تھا انگریز جس پر دوسروں کی حفاظت کی ذمہ داری
تھی اور ایک وہ خدا کا بندہ مہدی معہود جس کو خدا نے کہا تھا کہ تم میری حفاظت میں ہو۔دونوں باہر
آئے۔ایک جگہ پر اکٹھے ہوئے۔ایس پی صاحب کے پتھر پڑے اور چوٹ آگئی لیکن خدا کے اس
محبوب کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور بڑے آرام سے گزر گئے۔جب انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو پھر کوئی
خوف باقی رہتا ہے اور نہ کوئی حزن رہتا ہے۔پس خدا کی گود میں خود کو بٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے جو بلی
مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِن کے مطابق حقیقی معنی میں مسلمان ہو گیا۔اعتقادا اور عملاً اس نے
اپنے وجود کو اللہ کے حضور پیش کر دیا اور اسے سونپ دیا اسے کوئی خوف اور حزن نہیں ہوسکتا۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۴۵ تا ۵۴)
آیت ۱۲۰ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا وَلَا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحَب
الْجَحِيمِ
اس آیت میں حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مخاطب ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے
تجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے ، مبعوث کیا ہے بشیر اور نذیر بنا کر اور اصحبُ الْجَحِيمِ کے متعلق تجھ سے
باز پرس نہیں کی جائے گی۔قرآن کریم نے یہاں یہ نہیں کہا کہ کافروں کے متعلق تجھ سے باز پرس نہیں کی جائے گی بلکہ یہ کہا
کہ اصحبُ الْجَحِيمِ کے متعلق تجھ سے باز پرس نہیں ہوگی۔تیری یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ کوئی دوزخ
میں جاتا ہے یا نہیں جاتا۔اَصْحَبُ الْجَحِيمِ کے معنی سمجھنے کے لئے جب ہم قرآن کریم ہی کو دیکھتے ہیں اور وہیں سے ہمیں صحیح

۱۵۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
معنی پتا لگ سکتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے اَصْحَبُ الْجَحِيمِ يَا أَصْحَبُ النَّارِ ،
دوزخ کی آگ میں پڑنے والوں کا جہاں ذکر کیا ہے وہاں تین بڑے گروہ ہیں جن کا ذکر اصحب
الْجَحِيمِ يا أَصْحَبُ النَّارِ کے الفاظ سے کیا گیا ہے۔ان کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے معنی یہ ہوں
گے کہ تجھ سے ان
تینوں گروہوں کے جہنم میں جانے کے متعلق باز پرس نہیں ہوگی۔پہلا گروہ ان میں سے وہ ہے جس کا ذکر سورۃ مائدہ کی آیت میں بیان ہوا۔فرمایا وَ الَّذِينَ كَفَرُوا
وَ كَذَّبُوا بِأيتِنَا أوتيكَ اَصْحَبُ الْجَحِيمِ وہ لوگ جنہوں نے کفر کی راہوں کو اختیار کیا اور اللہ تعالیٰ کی
آیات کا انکار کیا، جو دلائل صداقت کے تھے ان کی تکذیب کی اور خدا تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلا یا اوليك
اَصْحَبُ الْجَحِيمِ ـ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے نزدیک اصحُبُ الْجَحِيمِ ہیں، دوزخ میں پھینکے جائیں
گے۔یہ گروہ جو ہے آگ میں پڑنے والا ہے۔دوسرا گروہ جو آگ میں پڑنے والا ہے قرآن کریم کی اصطلاح میں ، یہ بھی ایک بڑا گروہ ہے جس کا
ذکر سورۃ نساء کی آیت ۱۴۶ میں ہے۔اللہ تعالی فرماتا ہے اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ
النّارِ کہ منافق یقیناً جہنم کی گہرائی کے سب سے نچلے حصہ میں ہوں گے۔پس ایک تو کفار ہوئے جن کا
پہلے ذکر تھا اور دوسرے منافق ہوئے جو قرآن کریم کی اصطلاح میں اَصْحَبُ الْجَحِيمِ یا اصحب
النَّارِ ہیں۔ج
اور تیسرا گروہ جن کا ذکر قرآن کریم نے اصحبُ النَّارِ کے زمرہ میں کیا ہے وہ یہ ہے۔سورۃ بقرہ کی
آیت ۲۱۸ میں اللہ تعالی فرماتا ہے وَمَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَمُتْ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَبِكَ
أ
حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ أُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ تم میں سے جو
بھی اپنے دین سے پھر جائے اور راہ ارتداد اختیار کرے پھر وہ طبعی موت مرے اس حالت میں کہ وہ
ارتداد کے ذریعہ سے جس کفر میں داخل ہوا تھا ( ایمان کو چھوڑ کے ) اس کفر پر وہ قائم تھا۔تو یہ وہ لوگ
ہیں جنہوں نے ایمان کی حالت میں جو نیکیاں کی تھیں اور جو بظا ہر قربانیاں دی تھیں لیکن بعد میں
ارتداد اختیار کیا تو حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وہ نیک اعمال بھی ان کے کسی کام نہیں آئیں گے اور اس دنیا میں
بھی اور آخرت میں بھی ان کی نیکیوں کا بدلہ ثواب اور خدا تعالیٰ کی رضا کی شکل میں نہیں ملے گا۔وأوليك
اصحبُ النَّارِ اور ایسے مرتد جو ہیں وہ اصحبُ النَّارِ ہیں، اَصْحَبُ الْجَحِيمِ ہیں۔دوزخی ہیں، دوزخ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۵۵
سورة البقرة
کی آگ میں پڑنے والے ہیں اور لمبا عرصہ اس میں رہنے والے ہیں۔ان آیات کی روشنی میں ہمیں تین گروہ نظر آئے اور وَلَا تُسْعَلُ عَنْ أَصْحِبِ الْجَحِيمِ کے یہ معنی
ہوں گے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !
تجھ سے اس بات پر باز پرس نہیں ہوگی کہ جب تو نے دنیا پر
اسلام کو پیش کیا اور صداقت کے دلائل جو خدا تعالیٰ نے ظاہر کئے تھے اور نشانات آسمانی جو تیری
صداقت کے لئے آئے تھے وہ تو نے بتائے اور تبلیغ کی اور دعوت دی کہ یہ حق ہے اس کی طرف آؤ۔لیکن جہاں ایک حصہ نے اس کو قبول کیا وہاں ایک دوسرا حصہ تھا جنہوں نے قبول نہیں کیا اور وہ کافر بن
گئے تو کافروں کے متعلق تجھ سے یہ باز پرس نہیں ہوگی، یہ پوچھ کچھ نہیں ہوگی کہ کیوں وہ کفر کی حالت
میں مرے اور ایمان نہیں لائے۔یہ تیری ذمہ داری نہیں ہے۔تیرا کام صرف البلاغ ہے، دعوت دینا
ہے، سمجھانا ہے، ان کے لئے دعائیں کرنا ہے لیکن ہدایت پانے والے نے خود اپنی مرضی سے ہدایت
پانی ہے اگر اللہ تعالیٰ اُسے اس کی توفیق دے یا بدقسمت ہوگا اور توفیق نہ پائے گا تو انکار کرے گا۔بہر حال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی الزام عائد نہیں ہوتا کہ کیوں اتنے دلائل سننے کے بعد اور
معجزات دیکھنے کے بعد ایک دنیا منکرین کے گروہ میں شامل ہوئی اور انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور
محمد کے خدا کا کفر کیا۔دوسرے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ وَلَا تُسْلُ عَنْ اَصْحِبِ الْجَحِيمِ کہ وہ لوگ جو ایمان لائے ،
جنہوں نے کہا کہ ہم خدا اور رسول کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھتے ہیں لیکن ان
کا یہ دعویٰ صرف
زبان سے تھا عملاً انہوں نے ایثار اور قربانی اور وفا اور ثبات قدم کی راہوں کو اختیار کرنے کی بجائے نفاق
کی راہوں کو اختیار کیا اور خدا اور رسول سے محبت کر کے اور خدا کی مخلوق سے شفقت کر کے ان کی
اسلامی تعلیم اور ہدایت کے مطابق خدمت کرنے کی بجائے فتنہ پیدا کیا اور فساد پیدا کیا اور وسوسے پیدا
کئے اور نفاق کی چالوں کو پسند کیا وفا کو چھوڑ کر اور منافق نے کیوں نفاق اختیار کیا؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سے باز پرس نہیں ہوگی۔فرمایا، تیرا کام یہ نہیں کہ ایمان لانے والے کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ
ایمان کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے والا ہو۔ایمان کے تقاضوں کو اپنی مرضی سے پورے کرنے
والے جو ہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا ہے۔ان کے اوپر کوئی جبر نہیں کیا جا سکتا اور
اگر کوئی منافق منافقانہ مفسدانہ راہوں کو اختیار کرتا ہے ( منافق تو پہلے دن سے ہی ہمارے ساتھ

ܪܬܙ
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
لگے ہوئے ہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی ہمیں ایسے واقعات نظر آتے
ہیں کہ خطرناک نفاق کا مظاہرہ کرنے والے عبد اللہ بن ابی ابن سلول جیسے لوگ موجود تھے )۔پس
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بری قرار دیا گیا اس الزام سے کہ کیوں بعض نے نفاق کی راہوں کو
اختیار کیا۔وَلَا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحَب الْجَحِيمِ یہ منافق جو إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ
النَّارِ کی رو سے جہنم کے بدترین حصوں میں پھینکے جانے والے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی
وجہ سے کوئی الزام عائد نہیں ہوتا، نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی وجہ سے کوئی باز پرس ہوگی۔تیسرے وَلَا تُسْلُ عَنْ أَصْحَب الْجَحِيمِ کے تیسری آیت جو میں نے پڑھی ہے اس کی روشنی
میں، یہ ہیں کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر باز پرس نہیں کرے گا خدا کہ ایمان لانے کے بعد لوگ
مرتد کیوں ہو گئے۔یہ ذمہ داری محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہیں ہے کہ جو ایمان لے آیا اسے
زبردستی دائرہ اسلام کے اندر پکڑ کے رکھیں۔سی اس کا کام ہے۔ساری بنا ہی آزادی پر ہے جزا اور سزا۔خدا تعالیٰ کی رضا اور خدا تعالیٰ کے قہر کا جلوہ جو ہے، اس کا انحصار ہر شخص کے اپنے افعال پر ہے حضرت
66
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ کوئی ذمہ داری ہے نہ آپ سے کوئی پوچھ کچھ اس کے متعلق کی جائے گی۔جماعتوں اور گروہوں کے لحاظ سے یہ تین گروہ ہی ہیں۔کفر کرنے والے، نفاق کی راہوں کو اختیار
کرنے والے اور ارتداد اختیار کرنے والے۔اور تینوں وَ لا تُسْلُ عَنْ أَصْحِبِ الْجَحِيمِ “ کے
مفہوم کے اندر آتے ہیں کیونکہ تینوں کے متعلق قرآن کریم نے دوزخی اور دوزخ کی آگ میں پڑنے
والوں کا لفظ استعمال کیا ہے۔تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تجھے بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا۔پہلے مفسرین اس بحث میں بھی پڑے ہیں کہ اس آیت میں بشیر اور نذیر کا تعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ ہے یا حق کے ساتھ ہے کہ ہم نے ایسے حق کے ساتھ تجھے بھیجا ہے جو حق بشارت دینے والا اور
تنبیہ کرنے والا ہے مگر دوسری جگہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق واضح طور پر بشیر اور نذیر کا لفظ استعمال
ہوا ہے۔بات یہ ہے کہ یہ بحث لفظی ہے اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کیا ، خدا تعالیٰ نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اعلان کروایا اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى ، پس محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۵۷
سورة البقرة
نے اگر کسی کو بشارت دی ہے تو وحی کے نتیجہ میں دی ہے اپنی طرف سے تو نہیں دی کوئی بشارت، اور اگر
کسی کو کوئی تنبیہ کی ہے اور ڈرایا ہے کہ اگر تم یہ کرو گے تو اللہ تعالی ناراض ہو جائے گا تو اپنی طرف سے تو
نہیں ڈرایا۔وہ تو اسی واسطے ڈرایا کہ خدا نے کہا تھا کہ میں ناراض ہو جاؤں گا اگر تم ایسے کام کرو گے۔تو
محمد رسول
اللہ صل اللہ علیہ وسلم کا بشیر اور نذیر ہونا ہی بتاتا ہے کہ جو تعلیم آپ لے کر آئے ، جو قرآن کریم
آپ پر نازل ہوا وہ قرآن کریم خود بتا رہا ہے کہ کن لوگوں کو خدا تعالی بشارتیں دے رہا اور کن لوگوں پر
خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہونے والا ہے اور قرآن کریم ان کو ڈرا رہا ہے کہ دیکھو ایسے کام نہ کرو ورنہ
اللہ تعالیٰ ناراض ہو جائے گا۔تو اس آیت سے بھی ہمیں پتا لگتا ہے کہ اسلام نے کامل مذہبی آزادی دی ہے اور ایک مفسر نے
جیسا کہ میں ابھی بتاؤں گا یہ کہا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے دلوں پر تصرف کرنے
کی طاقت ہی نہیں دی گئی تھی۔جب طاقت ہی نہیں دی گئی تو الزام کیسے۔یعنی لا تسل کا لفظ بتاتا ہے
کہ آپ کو یہ طاقت نہیں دی گئی تھی کہ زبر دستی کسی کے دل کی حالت کو بدلیں۔جب طاقت ہی نہیں تھی تو
الزام بھی نہیں۔پوچھ کچھ بھی نہیں ، باز پرس بھی کوئی نہیں۔اس سلسلہ میں میں نے چند ایک نمونے مشہور مفسرین کے بھی لئے ہیں کیونکہ جب ہم بات کرتے ہیں
تو ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ہمیں کہتا ہے کہ تم خود ساختہ تفسیر کر رہے ہو۔پہلوں نے بھی اس کے متعلق
کچھ کہا ؟ اس لئے میں کچھ نمونے پہلوں کے بھی اس سلسلہ میں لیتا ہوں اور ان کو بیان کر دیتا ہوں۔ایک مشہور مفسر امام رازی جن کی تفسیر تفسیر کبیر" کے نام سے مشہور ہے إِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَق کی
تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔دو
إِعْلَمُ أَنَّ الْقَوْمَ لَمَّا أَصَرُوا عَلَى الْعِبَادِ وَ التَّجَاجِ الْبَاطِلِ وَاقْتَرَحُوا الْمُعْجِزَاتِ
عَلى سَبِيلِ التَّعَتُتِ بَيْنَ اللهُ تَعَالَى لِرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لا مَزيلٌ عَلى مَا
فَعَلَهُ فِي مَصَالِحٍ دِينِهِمْ مِنْ إظْهَارِ الْآدِلَّةِ وَ كَمَا بَيَّنَ ذلِكَ بَيْنَ أَنَّهُ لَا مَزِيدٌ عَلَى مَا فَعَلَهُ
66
الرَّسُولُ فِى بَابِ الإِبلاغ وَالتَّنْبِيْهِ لِكَى لَا يَكْثُرَ عَنهُ بِسَبَبِ إِحْدَارِهِمْ عَلَى كُفْرِهِمْ “
پھر لکھتے ہیں اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہ اس کے معنی یہ ہیں۔وو
” قَالَ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ يَا مُحَمَّدُ! بِالْحَقِّ لِتَكُونَ مُبَشِّرًا لِمَنِ اتَّبَعَكَ وَ اهْتَدَى بِدِينِكَ

۱۵۸
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
وَمُنْذِرًا لِمَنْ كَفَرَبِكَ وَ ضَلَّ عَنْ دِينِكَ أَمَّا قَوْلُهُ تَعَالَى وَلَا تُسْأَلُ عَنْ أَصْحُبِ الْجَحِيمِ۔۔۔۔۔فَفِي التَّأْوِيلِ وُجُوهٌ کہتے ہیں بہت سارے معنے لا تُسْلُ کے ہو سکتے ہیں۔اَحَدُهَا : أَنَّ
مَصِيرَهُمْ إِلَى الْجَحِيمِ فَمَعْصِيَتُهُمْ لَا تَضُرُّكَ وَ لَسْتَ يَمَسْئُوْلٍ عَنْ ذُلِكَ وَهُوَ كَقَوْلِهِ
فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ وَقَوْلُهُ عَلَيْهِ مَا حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُلْتُمْ -
(الثاني) إِنَّكَ هَادٍ وَ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْ ءٍ فَلَا تَأْسَفُ وَلَا تَغْتَمَّ لِكُفْرِهِمْ
66
وَمَصِيرِهِمْ إِلَى الْعَذَابِ وَنَظِيرُهُ قَوْلُهُ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ -
(الثالث ) لا تَنْظُرُ إِلَى الْمُطِيعِ وَالْعَاصِي فِي الْوَقْتِ فَإِنَّ الْحَالَ قَدْ يَتَغَيَّرُ فَهُوَ غَيْبٌ
فَلَا تُسْئَلُ عَنْهُ وَ فِي الْآيَةِ دَلَالَةٌ عَلى أَنَّ أَحَدًا لَا يُسْتَلُ عَنْ ذَنْبٍ غَيْرِهِ وَ لَا يُؤْخَذُ تِمَا
اجْتَرَمَهُ سِوَاهُ سَوَاءٌ كَانَ قَرِيبًا اَمَ بَعِيدًا "
امام رازی لکھتے ہیں اس آیت کی تفسیر میں کہ تمہیں علم ہونا چاہیے کہ جب کفار نے مخالفت اور بے فائدہ
ضد پر اصرار کیا اور ہٹ دھرمی کے طور پر اقتراحی معجزات کا متواتر مطالبہ کیا تو خدا تعالیٰ نے اپنے
رسول کو کہا کہ اس نے یعنی اللہ تعالی نے دلائل ظاہر کر کے ان لوگوں کی دینی بہتری کے لئے جو کچھ کیا
ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا یعنی خدا تعالیٰ نے اس سے زیادہ نہیں کیا دلائل دے دیئے۔آیات آسمانی
نازل کر دیں۔امام رازی کہتے ہیں اس آیت میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے یہ کہتا ہے کہ جو میں کر چکا ہوں اس سے زیادہ میں ان لوگوں کی دینی صلاح کے لئے ، دینی مصالح
کے لئے نہیں کر سکتا۔میں نے دلائل قائم کر دیئے ، حج قاطعہ ظاہر کر دیں، آیات آسمانی آگئے صداقت
کے اظہار کے لئے اور جیسے خدا تعالیٰ نے یہ بات بیان کی ہے خدا تعالیٰ نے یہ بھی بیان کر دیا کہ جو کچھ
رسول نے انہیں تبلیغ کرنے اور تنبیہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوسکتا تھا اور
ایسا اس لئے فرمایا کہ حضور علیہ السلام کا غم ان کے کفر پر مصر ہو جانے کی وجہ سے زیادہ نہ ہو جائے۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !ہم نے تجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے تا
کہ تو ان لوگوں کو جو تیری پیروی کریں اور تیرے دین کے ذریعہ ہدایت پائیں بشارت دے اور جو تیرا
انکار کریں اور تیرے دین سے گمراہ ہو جائیں انہیں ڈرائے اور خدا تعالیٰ کا جو فرمان ہے کہ وَلَا تُسْتَلُ
عَنْ أَصْحِبِ الْجَحِيمِ “ مختلف پہلوؤں سے اس کی تفسیر کی جاسکتی ہے اوّل یہ کہ اصحبِ الْجَحِيمِ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۵۹
سورة البقرة
ہیں وہ۔ان کفار کا ٹھکانا جہنم ہوگا اور ان کی نافرمانی تجھے کوئی نقصان نہیں دے گی یعنی جو ان کی نافرمانی ہے،
خود ان کو اس کا نقصان پہنچے گا تجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی تجھ سے اس کے متعلق پوچھ کچھ
ہوگی۔جیسے کہ خدا تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے کہ تیرا فرض تو تبلیغ ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے اور ایک
اور جگہ فرمایا کہ اس رسول پر وہ کام کرنا ضروری ہے جو اس کے ذمہ لگایا گیا اور تم پر وہ کام کرنا ضروری ہے
جو تمہارے ذمہ لگایا گیا۔نمبر دو کہتے ہیں کہ دوسرے اس کا مطلب یہ ہے کہ تو ہدایت دینے والا ہے۔ہدایت دینے والا دعوت دینے والا، ہدایت پہنچا دینے والا ہے ان تک اور اس معاملہ میں تیرا کوئی
اختیار
نہیں یعنی اس معاملہ میں کہ وہ مانتے ہیں کہ نہیں تیرا کوئی اختیار نہیں۔پس تو ان کے کفر اور دوزخ
میں جانے کی وجہ سے غم نہ کر۔اس مطلب کی ایک دوسری آیت بھی ہے جس میں فرمایا کہ تیری جان ان پر افسوس کرتے ہوئے
ضائع نہ ہو جائے۔تیسرے فرمایا کہ تو موجودہ وقت میں مطیع اور نا فرمان کا خیال نہ کر حالات بدلتے
رہتے ہیں۔انہی میں سے تو پھر مسلمان ہو گئے۔پھر وہ کہتے ہیں اس آیت سے ایک اور بات کا بھی پتا
چلتا ہے وہ یہ کہ کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہ کی وجہ سے نہ پوچھا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے کے
گناہ کی وجہ سے اس کا مؤاخذہ ہو گا خواہ وہ گنہگار قریبی ہو یا قریبی نہ ہو۔وو
ابن جریر ایک مشہور مفسر ہیں اپنی تفسیر جامع البیان میں وہ لکھتے ہیں۔وَ مَعْلَى قَوْلِهِ جَلَّ شَانُهُ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا إِنَّا أَرْسَلْنَكَ يَا مُحَمَّدُ بِالْإِسْلَامِ الَّذِي
لَا أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ غَيْرَهُ مِنَ الْأَدْيَانِ وَهُوَ الْحَقُّ مُبَشِّرًا مَنِ اتَّبَعَكَ فَأَطَاعَكَ وَ قَبِلَ مِنْكَ مَا
دَعَوْتَهُ إِلَيْهِ مِن الْحَقِّ بِالنَّصْرِ فِي الدُّنْيَا وَ الظَّفَرِ بِالثَّوَابِ فِي الْآخِرَةِ النَّعِيمِ الْمُقِيمِ فِيْهَا وَ
مُنْذِرًا مَنْ عَصَاكَ فَخَالَفَكَ وَرَدْعَلَيْكَ مَا دَعَوْتَهُ إِلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ بِالْخِزْيِ فِي الدُّنْيَا وَالنَّلِ فِيْهَا
وَالْعَذَابِ الْمُهِيْنِ فِي الْآخِرَةِ ( وَلَا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحب الْجَحِيم ) وہ کہتے ہیں اس کے معنے ہیں
يَا مُحَمَّدُ إِنَّا اَرْسَلْنَك بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَبَلَّغْتَ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ وَ إِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ
وَالْإِنْذَارُ وَلَسْتَ مَسْئُولًا عَمَّنْ كَفَرَ مَا آتَيْتَهُ بِهِ مِنَ الْحَقِّ وَكَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَحِيمِ “
( تفسیر جامع البیان) وہ کہتے ہیں کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے اس
دین اسلام کے ساتھ بھیجا ہے جس کے سوا میں کسی اور دین کو کسی سے قبول نہیں کروں گا اور دینِ اسلام

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
حق ہے۔جو
۱۶
17۔سورة البقرة
جو شخص تیری پیروی کرے، تیری اطاعت کرے اور جس حق کی تو نے اسے دعوت دی ہے
اسے وہ قبول کرے تو یہ حق جو ہے وہ اسے بشارت دیتا ہے کہ دنیا میں اس کی مدد کی جائے گی اور
آخرت میں اسے ثواب دیا جائے گا اور اسے دائمی نعمتوں سے نوازا جائے گا۔اس کے برعکس جو تیری
بات نہ مانے ، تیری مخالفت کرے اور جس حق کی طرف تو نے اسے دعوت دی ہے اسے وہ رڈ کر دے
تو اسے یہ حق جو ہے وہ تنبیہ کرتا ہے کہ اسے دنیا میں ذلت پہنچے گی اور وہ خوار ہو گا اور آخرت میں اسے
ذلت آمیز عذاب دیا جائے گا۔وَلَا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحَب الْجَحِيمِ کہتے ہیں پس معنی یہ ہوئے کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم
نے تجھے بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔پس جو پیغام تجھے دیا گیا تو نے وہ پہنچا دیا اور تیرا کام پہنچادینا اور
تنبیہ کر دینا ہے اور تجھ سے ان لوگوں کے متعلق سوال نہ کیا جائے گا جنہوں نے اس حق کا انکار کیا جو تو
ان کے پاس لے کر آیا اور وہ دوزخیوں میں شامل ہو گئے۔تیسرا حوالہ میں نے لیا ہے امام قرطبی کی تفسیر سے۔وہ اپنی تفسیر الجامع لاحکام القرآن میں لکھتے
ہیں کہ الْمَعْلى إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بَشِيرًا وَنَذِيرًا غَيْرَ مَسْئُوْلٍ کہ ہم نے تجھے بشیر اور نذیر کر کے بھیجا ہے
اور تجھ سے ان لوگوں کے بارہ میں پوچھ کچھ نہ ہوگی ، باز پرس نہ کی جائے گی۔علامہ محمود الوسی کی ایک مشہور تفسیر ہے روح المعانی اس میں اس آیت کی تفسیر یوں آئی ہے۔انَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّقِ اى مُتَلَبِّسًا مُؤَيَّدًا بِه۔۔۔۔۔وَ الْمُرَادُ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ لِأَنْ تُبَيَّرَ مَنْ
أَطَاعَ وَتُنْذِرَ مَنْ عَلَى لَا لِتُجْبِرَ عَلَى الْإِيْمَانِ فَمَا عَلَيْكَ إِنْ أَصَرُّوا وَكَابَرُوا۔اور وہ وَلَا تُسْلُ
کے متعلق کہتے ہیں آئی آر سَلْنَك غَيرَ مَسْئُولٍ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيْمِ مَا لَهُمْ يُؤْمِنُوا بَعْدَ أَنْ
بَلَّغْتَ مَا أُرْسِلْت بِهِ وَالْزَمْتَ الْحُجَّةَ عَلَيْهِمْ “ (روح المعانی)۔وہ کہتے ہیں کہ اس کے معنی یہ ہیں
کہ ہم نے تجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے اور اس کے ذریعہ تیری تائید کی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ مطلب یہ
ہے کہ اے رسول ہم نے تجھے اس لئے بھیجا ہے تاتو ان کو جو اطاعت اختیار کریں خوشخبری دے اور جو
نا فرمانی کریں تنبیہ کرے۔مجھے اس لئے نہیں بھیجا گیا کہ تو کسی کو ایمان لانے پر مجبور کرے۔یہاں
میں یہ زائد کروں گا کہ اصحبُ الْجَحِيمِ کے جو قرآن کریم نے تین گروہ بیان کئے تھے تو اس کے یہ
معنے ہوں گے کہ تجھے اس لئے نہیں بھیجا گیا کہ تو کسی کو ایمان لانے پر مجبور کرے یا کسی کو ایمان کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی