سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 7

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
سورة البقرة
تقاضوں کے پورا کرنے پر مجبور کرے کہ وہ نفاق کی راہوں کو اختیار نہ کریں یا کسی کو اس بات پر مجبور
کرے کہ وہ ایمان لانے کے بعد ارتداد اختیار نہ کریں۔پس اگر وہ کفر پر اصرار کریں یا نفاق کی راہوں کو اختیار کریں یا ایمان لانے کے بعد ارتداد اختیار
کریں اور فضول جھگڑا کریں تو اس میں تیرا کوئی نقصان نہیں اور تجھ پر کوئی الزام نہیں۔شیخ اسماعیل حقی کی تفسیر ہے روح البیان، وہ لکھتے ہیں۔(إِنَّا أَرْسَلْنَك حَالَ كَوْنِكَ مُتَلَيّسًا ( بِالْحَقِّ ( مُؤَيَّدًا بِهِ وَالْمُرَادُ الْحُجَجُ وَالْآيَاتُ
وَسُمِّيَتْ بِهِ لِتَأْدِيَتِهَا إِلَى الْحَقِّ (بَشِيرًا حَالَ كَوْنِكَ مُبَشِّرًا لِمَنِ اتَّبَعَكَ۔۔۔وَنَذِيرًا ) أَتَى
مُنْذِرًا وَمُخَوْفًا لِمَنْ كَفَرَبِكَ وَعَصَاكَ وَالْمَعْنَى أَنَّ شَأْنُكَ بَعْدَ إِظْهَارِ صِدْقِكَ فِي دَعْوَى
الرَّسَالَةِ بِالدّلائِلِ وَالْمُعْجِزَاتِ لَيْسَ إِلَّا التَّعْوَةُ وَالْإِبْلَاغُ بِالتَّبْشِيْرِ وَالْإِنْذَارِ لَا أَنْ
تُجْبِرَهُمْ عَلَى الْقُبُولِ وَالْإِيْمَانِ فَلَا عَلَيْكَ إِنْ أَصَرُّوا عَلَى الْكُفْرِ وَالْعِنَادِ (روح البيان)
کہتے ہیں کہ یہاں حق سے مراد دلائل اور نشانات ہیں اور بشیرا تو بشارت دینے والا ہے ان کو جو تیری
پیروی کریں اور نذیرا اور تو ڈراتا ہے انہیں جو تیرا انکار کریں، تیری نافرمانی کریں۔اس کا مطلب یہ
ہوا کہ دلائل اور معجزات کے ذریعہ تیرے دعوی رسالت کی سچائی کے اظہار کے بعد تیرا کام یہی ہے کہ
تو اس حق کی طرف دعوت دے اور اسے لوگوں تک پہنچا دے خواہ خوشخبری دے کر یا ڈرا کر۔تیرا یہ
کام نہیں کہ تو ان کو حق کے قبول کرنے یا اس پر ایمان لانے کے لئے مجبور کرے اور تیرے پر کوئی
الزام نہیں کہ دلائل اور معجزات کے بعد انہوں نے کفر اور مخالفت پر اصرار کیوں کیا۔تیرا کام پہنچانا تھا تو
نے پہنچادیا اور لَا تُسْلُ عَنْ أَصْحَب الْجَحِيمِ یہ باز پرس نہیں ہوگی کہ کیوں وہ ایمان نہیں لائے۔ایک تفسیر ہے تفسیر المنار الامام الشیخ محمد عبدہ لیکچر دیا کرتے تھے ان کے ایک شاگرد ہیں سید
رشید رضا صاحب انہوں نے ان کے جو لیکچر تھے یعنی قرآن کریم کے درس ان کو اکٹھے کر کے شائع کئے
ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ
انَّا اَرْسَلْنَاكَ بِالْعَقَائِدِ الْحَقِ الْمُطَابِقَةِ لِلْوَاقِعِ وَالشَّرَائِحِ الصَّحِيحَةِ الْمُوْصِلَةِ إِلَى
سَعَادَةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ بَشِيرًا لِمَنْ يَتَّبِعُ الْحَقَ بِالسَّعَادَتَيْنِ (یعنی سعادت دنیا اور
آخرت) وَ نَذِيرًا لِمَنْ لا يَأْخُذُ بِهِ بِشَقَاء الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ ۖ وَلَا تُسْئَلُ عَنْ أَصْحَابِ

۱۶۲
سورة البقرة
تغییر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
الْجَحِيمِ أَى فَلَا يَضُرُكَ تَكْذِيبُ الْمُكَذِّبِينَ الَّذِينَ يُسَاقُونَ بِجُعُوْدِهِمْ إِلَى الْجَحِيمِ
لأَنَّكَ لَمْ تُبْعَثْ مُلْزِمًا لَّهُمْ وَ لَا جَبَّارًا عَلَيْهِمْ فَيُعَدُ عَدُهُ إِيْمَانِهِمْ تَقْصِيرًا مِّنْكَ
تُسْأَلُ عَنْهُ بَلْ بُعِثْتَ مُعَلَّها وَ هَادِ بِالْبَيَانِ وَ الدَّعْوَةِ وَ حُسْنِ الْأَسْوَةِ لَا هَادِيًا بِالْفِعْلِ
وَلَا مُلزمًا بِالْقُوَّةِ۔لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ " (تفسیر المنار) یہ کہتے
ہیں کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تجھے عقائد حقہ کے ساتھ جو واقعات
کے مطابق ہیں اور صحیح احکام کے ساتھ جو دینی اور دنیوی سعادت تک پہنچانے والے ہیں بھیجا ہے۔بشيرا اور تُو بشارت دینے والا ہے دونوں قسم کی سعادت کی ہر اس شخص کو جو حق کی پیروی کرے۔وَنَذِيرًا اور ڈرانے والا ہے دنیا اور آخرت کی بدبختی سے اسے جو اسے اختیار نہ کرے۔وَلَا تُسْئَلُ
عَنْ اَصْحِبِ الْجَحِيمِ اُن مکذبین کی تکذیب تجھے کوئی ضرر نہیں پہنچائے گی جو اپنے انکار اور تکذیب
کی وجہ سے جہنم کی طرف دھکیلے جائیں گے کیونکہ تو اس لئے مبعوث نہیں کیا گیا کہ تو ان پر دباؤ ڈالے یا
انہیں مجبور کرے ایمان پر کہ ایمان نہ لانے کو تیری کو تا ہی شمار کیا جائے اور اس کے متعلق تجھ سے
باز پرس کی جائے بلکہ تو اس لئے بھیجا گیا ہے کہ تو تعلیم اور ہدایت دے۔حق کو بیان کرے۔اس کی
دعوت دے اور نیک نمونہ پیش کرے۔اپنے اُسوہ سے ان کو صداقت کی طرف بلائے نہ اس لئے کہ تو
انہیں عملاً مجبور کر کے بالجبر ہدایت یافتہ بنائے یا اپنی طاقت سے ان پر دباؤ ڈالے۔دوسری جگہ فرمایا تیرا ذمہ نہیں کہ تو انہیں ضرور ہدایت تک پہنچائے لیکن اللہ تعالیٰ خود ہدایت دیتا
ہے اسے جسے چاہتا ہے اور اس آیت میں ایک سبق بھی ہے کہ انبیاء کو بطور معلم کے بھیجا جاتا ہے نہ کہ
بطور داروغہ کے اور نہ انہیں لوگوں کے دلوں میں تصرف کرنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے یعنی ان کو یہ
طاقت ہی نہیں دی گئی کہ لوگوں کے دل بدلیں۔کسی نبی کو نہیں دی گئی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی
خدا تعالیٰ نے دل بدلنے کی طاقت نہیں دی تھی۔اس میں خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ میں نے
دلائل مہیا کر دیئے ، آسمانی نشان ان کو دکھا دیئے۔اس سے زیادہ ان کی دینی بہبود کے لئے میں (خدا
جو ساری طاقتوں کا مالک ہے ) بھی اور کچھ نہیں کروں گا۔ان کی مرضی پر چھوڑا ہے وہ میری رضا کی
راہوں پر چلتے ہیں یا اپنے بد عملیوں کے نتیجہ میں میرے غصے کو بھڑکاتے ہیں۔تو یہ کہتے ہیں کہ انبیاء کو بطور معلم کے بھیجا جاتا ہے نہ کہ بطور داروغہ کے اور نہ انہیں لوگوں کے دلوں

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۶۳
سورة البقرة
وہ
میں تصرف کرنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے نہ انہیں جبر و اکراہ کے لئے حکم ہوتا ہے۔پس جب کبھی
جہاد کرتے ہیں تو صرف حق کے دفاع کے لئے نہ اس لئے کہ لوگوں کو وہ حق ماننے پر مجبور کریں۔آخری حوالہ بہت پرانی تفسیر کا نہیں بلکہ ماضی قریب کی ہے یہ تفسیر۔تو جیسا کہ پہلے بھی خطبوں میں میں
بیان کر چکا ہوں ایک آیت اس مضمون پر روشنی ڈالتی ہے۔ہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن کریم کہتا
کیا ہے؟ حکم تو شریعت قرآنیہ کا چلے گا اور خدا کہتا ہے کہ میں بھی جبر نہیں کرتا اور میر احمد صلی اللہ علیہ وسلم
بھی جبر نہیں کرتا۔اس آیت کے یہی معنے کئے ہیں ان مفسرین نے کہ خدا نے اس آیت میں فرمایا ہے
کہ میں جبر نہیں کرتا۔میر امحمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی جبر نہیں کرتا اور اس وجہ سے وَلَا تُسْتَلُ عَنْ أَصْحَب
لجَحِيمِ اگر کوئی انکار کرتا ہے، کوئی نفاق کی راہوں کو اختیار کرتا ہے۔کوئی مرتد ہوجاتا ہے ایمان
لانے کے بعد ، کسی پہ جبر کوئی نہیں۔لیکن کام یہ ہے کہ ڈراؤ اُن کو نہیں مانو گے تو خدا تعالیٰ کے غضب کی
آگ میں جلو گے۔منافقانہ راہوں کو اختیار کرو گے تو قہر الہی کی وہ تجلی ظاہر ہوگی کہ تمہاری نسلیں بھی
کانپ اٹھیں گی۔یہ انذار کیا ہے اور اگر ارتداد کی راہوں کو اختیار کرو گے تو خدا تعالیٰ کی گرفت میں آؤ
گے۔یہ انذار کردو، ان کو سمجھا دو اور اگر مانو گے خدا کے پیار کو پاؤ گے۔۔۔۔اگر کوئی منافق بننا چاہتا
ہے تو جبرا اسے روکا نہیں جاسکتا لیکن سزا اس کی بڑی سخت ہے۔إِنَّ الْمُنْفِقِيْنَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ
مِنَ النَّارِ۔اگر کوئی ارتداد اختیار کرتا ہے تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ خدایا میں نے بیس سال تو تیری پاک
جماعت میں شامل رہ کر تیری راہ میں قربانیاں دی تھیں ان کا بدلہ تو مجھے دے۔حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي
الدنیا ان کے ایسے اعمال ضائع ہو جائیں گے ان کا بھی کوئی بدلہ نہیں ملے گا مرتد کو یہ یا درکھنا چاہیے
اور مرتد بنانے کی کوششیں بھی ہوتی ہیں شیطان کا یہ بھی کام ہے۔اَصْحَبُ الْجَحِيمِ کے جو تین معنے
ہیں ان کی رو سے شیطان کے بھی تعین کام ہیں۔ایک اس کا کام ہے کہ انسان سے کفر کروائے یعنی
قبول ہی نہ کرے صداقت کو جو إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَكَذَبُوا بِایتنا میں بیان ہوا ہے۔دوسرے
شیطان کا یہ کام ہے جس وقت کوئی ایمان لے آتا ہے تو بڑا تلملاتا ہے شیطان۔یہ کیا ہو گیا۔میرے
ہاتھ سے نکل گیا۔پھر وہ وسوسے پیدا کر کے انسان کو نفاق کی طرف لانے کی کوشش کرتا ہے اور یا
وسو سے پیدا کر کے اسے ارتداد کی طرف لانے کی کوشش کرتا ہے۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۹۵۳۸۳

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۶۴
سورة البقرة
ط
آیت ۱۲۶ تا ۱۳۰ وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا وَاتَّخِذُوا
مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّى ، وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْراهِمَ وَ اِسْعِيلَ أَن طَهَّرَا بَيْتِيَ
لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ وَ اِذْ قَالَ إِبْرَاهِم رَبِّ اجْعَلْ
هذا بَلَدًا مِنَّا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَأَمَتِّعُهُ قَلِيلًا ثُمَّ اَضْطَرُّةٌ إِلى عَذَابِ النَّارِ
وَبِئْسَ الْمَصِيرُ وَاذْيَرْفَعُ إِبْرَاهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاِسْعِيلُ ، رَبَّنَا
تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ
ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ وَ اَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَ تُبْ عَلَيْنَا ۚ إِنَّكَ أَنْتَ
التّوابُ الرَّحِيمُ۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَ
b
(۱۲۹)
ص
b
(١٣٠
يُعلِمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔آٹھویں غرض یا آٹھواں مقصد بیت اللہ کی تعمیر کا یہ بتایا کہ یہ مقابةٌ ہے۔اس لفظ میں یہ اشارہ پایا
جاتا ہے کہ دنیا کی اقوام فرقہ فرقہ بن گئی ہیں اور جس وقت یہ فرقہ بندی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گی اس
وقت ایک ایسا رسول مبعوث کیا جائے گا جو بیت اللہ کی اس غرض کو پورا کرنے والا ہو گا اور ان متفرق
اقوام کو ایک مرکز پر لا جمع کرے گا۔وہ سب کو علی دینین واحد لے آئے گا۔پس یہاں بتایا کہ باوجود
اس کے کہ تفرقہ ایک وقت پر اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ اس وقت ایک ایسے
رسول کو مبعوث فرمائے جو تمام اقوام کو اُمَّةً واحدةً بنادے۔نواں مقصد یہاں یہ بیان کیا کہ آمنا یعنی یہ گھر جو ہے یہ آمنا لِلنَّاسِ ہے۔یہاں اس کے یہ معنی
ہیں کہ ہم نے اپنے اس گھر کو ایسا بنانا چاہا ہے کہ اس کے ذریعہ اور صرف اس کے ذریعہ دنیا کو امن
نصیب ہوگا کیونکہ صرف یہ ایک گھر ہو گا جسے بیت اللہ کہا جاسکتا ہے اس کو چھوڑ کر اور ان تعلیموں کو
نظر انداز کر کے جن کا تعلق اس گھر سے ہے دنیا کی کوئی تنظیم امن عالم کے لئے کوشش کر کے دیکھ لے
وہ کبھی اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔حقیقی امن دنیا کو صرف اس وقت اور صرف اسی تعلیم پر عمل کرنے

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
ܬܪܙ
سورة البقرة
کے نتیجہ میں مل سکتا ہے جو تعلیم وہ نبی دنیا کے سامنے پیش کرے گا جو خانہ کعبہ سے کھڑا کیا جائے گا۔امن کے ایک دوسرے معنی کے لحاظ سے آمنا للناس کے معنی یہ بھی ہیں کہ دنیا روحانی طور پر
اطمینان قلب صرف مکہ معظمہ اور صرف اس آخری شریعت کے ساتھ پختہ تعلق پیدا کرنے کے نتیجہ
میں حاصل کر سکے گی جو آخری شریعت مکہ میں ظاہر ہوگی اور تمام اقوام عالم کو پکار رہی ہوگی اپنے ربّ
کی طرف اور چونکہ اطمینانِ قلب ہر انسان کو اس وقت حاصل ہوتا ہے جب اس کے فطری تقاضوں کو
وہ تعلیم پورا کرنے والی ہو اور اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جتنی قوتیں اور استعدادیں پیدا کی ہیں ان
سب کی راہ نمائی اور نشوونما کرنے کے قابل ہو بس یہاں یہ فرمایا کہ مکہ گھر ہوگا ایک ایسی تعلیم کا جو حقیقی
طور پر دنیا کو اطمینانِ قلب پہنچانے والی ہوگی یعنی ہر دو معنی یہاں چسپاں ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ دنیا کو
اگر امن نصیب ہو سکتا ہے تو وہ مکہ کی وساطت سے دوسرے یہ کہ دنیا کی ارواح اگر اطمینان قلب حاصل
کر سکتی ہیں۔دنیا کی عقلیں اگر تسلی پاسکتی ہیں تو صرف اس تعلیم کے نتیجہ میں جومکہ میں نازل ہوگی۔دسویں غرض اور دسواں مقصد ان آیات میں خانہ کعبہ کا اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے۔کہ اتَّخِذُوا
مِنْ مَقَامِ إِبْرهِم مُصلَّی اس سے پہلی ایک آیت میں مَقَامُ البرھم کا ذکر تھا۔اس سے مراد یہ تھی کہ
یہ مقام ایسا گھر ہے جہاں بنیاد ڈالی گئی ہے اس حقیقی عبادت کی جو محبت اور ایثار اور عشق الہی کے چشمہ
سے بہہ نکلتی ہے اور اتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی میں اس عبادت کا ذکر ہے جو تذلل اور انکسار کے
منبع سے پھوٹتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض یہ ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا کی
جائے جو تذلل اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرنے والی ہوا اور جو تذلل اور انکسار کی عبادت
کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقام کے ظل ساری دنیا میں قائم کرے اور اشاعت اسلام
کے مراکز کو قائم کرنے والی ہو۔گیارھویں غرض تعمیر بیت اللہ کی یہ بیان کی گئی ہے کہ ظفرا بنتی اور اس میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے
کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ خانہ کعبہ کو ظاہری صفائی اور باطنی طہارت کا سبق سیکھنے کے لئے ساری دنیا
کے لئے بطور ایک جامعہ اور یو نیورسٹی اور ایک مرکز کے بنایا جائے۔بارھویں غرض تعمیر کعبہ کی یہ بتائی گئی ہے کہ للطابفین یعنی اقوام عالم کے نمائندے بار بار یہاں

۱۶۶
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
جمع ہوا کریں گے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قریباً اڑھائی ہزار سال پہلے یہ بتایا تھا کہ
تمام اقوام عالم کے نمائندے بار بار یہاں آئیں گے طواف کرنے کے لئے بھی اور دوسری ان اغراض
کے پورا کرنے کے لئے بھی جن کا تعلق خانہ کعبہ سے ہے۔تیرھواں مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ والعکفین خانہ کعبہ اس غرض سے از سر نو تعمیر کروایا جا رہا ہے
کہ اس کے ذریعہ سے ایک ایسی قوم پیدا کی جائے جو اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کرنے
والے ہوں اور اس طرح بیت اللہ کے مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں۔چودھواں مقصد یہاں یہ بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ والدرع السُّجُودِ ایک ایسی قوم پیدا
کی جائے جو توحید باری پر قائم ہو اور جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے اپنی زندگیوں کو
گزار نے والی ہو۔پندرھواں مقصد یہ بیان ہوا ہے کہ بلدا امنا۔امن کا لفظ ان آیات میں تین مختلف مقاصد کے
بیان کے لئے اللہ تعالیٰ نے استعمال کیا ہے۔یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس گھر کو دنیا کے ظالمانہ
حملوں سے اپنی پناہ میں رکھیں گے اور کوئی ایسا حملہ جو خانہ کعبہ کو مٹانے کے لئے کیا جائے گا وہ
کامیاب نہیں ہو گا بلکہ حملہ آور تباہ و برباد کر کے رکھ دیئے جائیں گے تا دنیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرے کہ
وہ نبی جسے ہم یہاں سے مبعوث کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہوگا اور دنیا کی کوئی طاقت
اس کی ذات کو ہلاک یا اس کے مشن کو نا کام نہیں کر سکے گی اور تا دنیا یہ بھی نتیجہ نکالے کہ جو شریعت
نبی معصوم کو دی جائے گی وہ ہمیشہ کے لئے ہوگی اور خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوگا۔سولہویں غرض جو خانہ کعبہ سے وابستہ ہے وہ یہ ہے کہ وارزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اس میں اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ بتایا کہ میں بیت اللہ کو از سر نو تعمیر کروا رہا ہوں اس غرض سے بھی کہ تا بیت اللہ اور اس کی
برکات کو دیکھ کر دنیا اس نتیجہ پر پہنچے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے پر موت وارد کرتے ہیں اور
اس کے ہو کر اس کی راہ میں قربانی دیتے ہیں اور دنیا سے کٹ کر صرف اسی کے ہی ہو رہتے ہیں ان کے
اعمال ضائع نہیں ہوتے بلکہ شیریں پھل انہیں ملتا ہے اور عاجزانہ اور عاشقانہ اعمال کے بہترین نتائج
ان کے لئے مقدر کئے جاتے ہیں۔سترھویں غرض بیت اللہ کے قیام کی یہ بتائی کہ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِن بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض یہ ہے

172
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
کہ تا دنیا یہ جانے اور پہچانے کہ روحانی رفعتوں کا حصول دعا کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔جب دعا میں
انسان کا تضرع اور ابتہال انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور موت کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے تب فضل الہی
آسمان سے نازل ہوتا ہے اور معرفت کی راہیں بندہ پر کھولی جاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں بیت اللہ کے قیام کی غرض بتائی کہ یہاں ایک ایسی قوم پیدا ہوگی جو دعا
اپنی تمام شرائط کے ساتھ کرے گی اور دعا میں ان پر ایک موت کی سی کیفیت وارد ہو گی اور ان کا وجود
کلیۂ فنا ہو جائے گا اور پانی بن کر آستانہ رب پر بہہ نکلے گا اور وہ جانتے ہوں گے کہ ہم اپنے اعمال کے
نتیجہ میں ( محض اعمال کے نتیجہ میں ) کچھ حاصل نہیں کر سکتے جب تک ہم دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے
فضل کو جذب نہ کریں اس لئے انتہائی قربانیاں دینے کے بعد بھی وہ اپنی قربانیوں کو کچھ چیز نہ سمجھیں
گے اور ہر وقت اپنے رب سے ترساں اور لرزاں رہیں گے اور انتہائی قربانیوں کے باوجود ان کی دعا یہ
ہوگی کہ جو کچھ ہم تیرے حضور پیش کر رہے ہیں وہ ایک حقیر سا تحفہ ہے۔تیری شان تو بہت بلند ہے اور
ہم سمجھتے ہیں کہ تیرے حضور ہمارا یہ تحفہ قبول ہونے کے لائق نہیں لیکن تو بڑا رحم کرنے والا رب ہے
ہمارے اس حقیر تحفہ کو قبول فرما اور ہماری غفلتوں اور ہماری حقیر مساعی کو چشم مغفرت سے دیکھ اور رحمت
کے سامان پیدا کرتا کہ ہماری مساعی اور کوششیں تیرے حضور قبول ہو جائیں۔غرض اس قسم کی قوم پیدا
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی بنیا د رکھی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خانہ کعبہ کی ازسرنو تعمیر سے اٹھارہواں مقصد یہ ہے کہ دنیا یہ جانے کہ جولوگ
خدا تعالیٰ کے حضور اس رنگ میں دعائیں کرتے ہیں وہی ہیں جو اپنے رب کی صفت سمیع کا نظارہ
دیکھتے ہیں اور پھر دنیا دیکھتی ہے کہ ہمارا رب جو ہے وہ سننے والا ہے۔وہ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے اور
فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری دعاؤں کو سنا۔پس خانہ کعبہ کے قیام کے نتیجہ میں خدائے سمیع کی معرفت
دنیا حاصل کرے گی۔انیسواں مقصد یہ ہے کہ دنیا اس کے ذریعہ سے خدائے علیم کی معرفت حاصل کرے گی یہ نہیں ہوگا
کہ بندہ نے اپنے علم ناقص کے نتیجہ میں جو دعا کی اسے اللہ تعالیٰ نے اسی رنگ میں قبول کر لیا بلکہ بندہ
دعا کرے گا اور دعا کو انتہاء تک پہنچائے گا تو اس کا رب اس کی دعا کو سنے گا اور قبول کرے گا مگر قبول
کرے گا اپنے علم غیب کے تقاضا کو پورا کرتے ہوئے یعنی جس رنگ میں وہ دعائیں قبول ہونی چاہئیں
:

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۶۸
سورة البقرة
اس رنگ میں بعض دعاؤں کا رڈ ہو جانا یا بعض دعاؤں کا اس شکل میں پورا نہ ہونا جس رنگ میں کہ وہ
کی گئی ہیں یہ ثابت نہیں کرے گا کہ خدا سمیع نہیں ہے یا قادر نہیں ہے بلکہ وہ یہ ثابت کرے گا کہ
خدا تعالیٰ ہی کی ذات علام الغیوب ہے۔تو خانہ کعبہ کی بنیاد اس لئے رکھی گئی کہ خدا تعالیٰ کے بندے
خدائے علیم سے متعارف ہو جائیں اور اس کو جانے لگیں اور پہچانے لگیں۔بیسویں غرض یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ یعنی اُمّتِ مسلمہ ہماری
ذریت میں سے بنائیو۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتایا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا کی طرف مبعوث ہوں تو آپ کی قوم اُمَّةٌ مُسلِمَةٌ بننے کی اہلیت رکھتی ہو اور ابراہیمی دعاؤں کے
نتیجہ میں وہ اُمَّةً مُسْلِمَةٌ بن بھی جائے گی اور اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ وہ نبی جس کا وعدہ دیا گیا ہے
کہ وہ مکہ میں پیدا ہو گا مگر تم دعا کرتے رہو کہ اے خدا ! ہماری اور ہماری نسلوں کی کسی غفلت اور کوتا ہی
کے نتیجہ میں کہیں ایسا نہ ہو کہ تیرے نزدیک ہم اس قابل نہ رہیں کہ وہ وعدہ ہمارے ساتھ پورا ہو بلکہ
کسی اور قوم میں وہ نبی مبعوث ہو جائے تو فرمایا میری اولاد کو ہی اُمت مسلمہ بنانا۔پہلے مخاطب وہی
ہوں اور سب کے سب قبول کرنے والے بھی وہی ہوں۔پس یہاں یہ بتایا ہے کہ وہ اُمت جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل (علیہما السلام) کی ذریت
سے پیدا ہونے والی ہے وہ اُمت مسلمہ بنے۔اس نبی کا انکار نہ کرے۔اس نبی پر ایمان لا کر جو
ذمہ داریاں ان کے کندھوں پر پڑیں وہ ان کو نباہنے کی قوت اور استعدا در رکھنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم ان کو ایسی ہی قوم بنانا چاہتے ہیں اور اسی غرض سے ہم نے خانہ کعبہ کی ازسرنو تعمیر کروائی ہے۔اکیسواں مقصد یہاں یہ بیان فرمایا کہ آرنا مناسگنا اس میں اس طرف اشارہ فرمایا کہ مکہ معظمہ
سے ایک ایسا رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہو گا جو دنیا کی طرف اس وقت آئے گا جب وہ اپنی روحانی اور
ذہنی نشوونما کے بعد ایسے مقام پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ کامل اور مکمل شریعت کی حامل بن سکے۔ایسی
شریعت جس میں پہلی شریعتوں کے مقابلہ میں لچک ہے۔ایسی شریعت جس میں مناسب حال عمل
کرنے کی تعلیم دی گئی ہو اور ایسی شریعت جو ہر قوم اور ہر زمانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہو۔آرنا مناسگنا ہمارے مناسب حال جو کام اور جو عبادتیں ہیں جو ذمہ داریاں ہیں وہ ہمیں دکھا اور
سکھا۔یعنی قرآنی شریعت کو ہم پر نازل فرما۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۶۹
سورة البقرة
پس آرنا مناسگنا میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ رسول آئے گا اس کا تعلق دنیا کی ساری اقوام
سے ہوگا اور ہر زمانہ سے ہوگا۔پس دعا کرتے رہو کہ اے ہمارے رب قوم قوم کی ضرورتوں اور
طبیعتوں میں فرق اور زمانہ زمانہ کے مسائل میں فرق کے پیش نظر شریعت ایسی کامل اور مکمل بھیجنا کہ جو
ہر قوم کے فطرتی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہو اور ہر زمانہ کے مسائل کو وہ سلجھانے والی ہو۔قیامت
تک زندہ رہنے والی ہوتا جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی ہے وہ پوری ہو۔بائیسویں غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ تب عَلَینا۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جو آخری
شریعت یہاں نازل کی جائے گی اس کا بڑا گہرا تعلق آپ تواب سے ہوگا اور اس شریعت کے پیرو اس
حقیقت کو پہچاننے والے ہوں گے کہ تو بہ اور مغفرت کے بغیر معرفت کا حصول ممکن نہیں ہے اس لئے وہ
بار بار اس کی راہ میں قربانیاں بھی دینے والے ہوں گے اور بار بار اس کی طرف رجوع بھی کرنے
والے ہوں گے اور کہیں گے کہ اے خدا! ہماری خطاؤں کو معاف کر دے۔وہ ایسی قوم ہوگی کہ جو نیکی
کرنے کے بعد بھی اس بات سے ڈر رہی ہوگی کہ کہیں ہماری نیکی میں کوئی ایسا رخنہ نہ رہ گیا ہو جس سے
ہمارا رب ناراض ہو جائے وہ ہر وقت استغفار اور تو بہ میں مشغول رہنے والی قوم ہوگی۔تیسواں مقصد اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ کہ ہم محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مولد اسے بنانا چاہتے ہیں ہم اسے ایسا مقام بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے ماحول
میں تضرع اور ابتہال کے ساتھ ، عاجزی اور انکسار کے ساتھ عشق اور محبت کے ساتھ کی گئیں دعاؤں
کے نتیجہ میں ہم اپنے ایک عبد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو محمدیت کے مقام پر کھڑا کریں گے اور اس کے
ذریعہ سے ایک ایسی شریعت کا قیام ہوگا اور ایک ایسی اُمت کو جنم دیا جائے گا کہ جو زندہ نشان اپنے
ساتھ رکھتی ہوگی يَتْلُوا عَليهم اليك اور زندہ خدا کے ساتھ اور زندہ نبی کے ساتھ اور زندہ شریعت کے
ساتھ ان کا تعلق ہو گا اور ان کو کامل شریعت کا سبق دیا جائے گا لیکن ناسمجھ بچوں کو جس طرح کہا جاتا
ہے ان سے یہ نہیں کہا جائے گا کہ ہم کہتے ہیں اور تم مانو۔اللہ تعالیٰ ان کی عقل اور فراست کو تیز کرنے
کے لئے اپنے احکام کی حکمت بھی ان کو بتائے گا اس نبی کے ذریعہ اور اس طرح وہ کچھ ایسے پاک کر
دئے جائیں گے کہ اس قسم کی پاکیزگی کسی پہلی قوم کو حاصل نہ ہوئی ہوگی اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے
جسے ہماری عقل بھی تسلیم کرتی ہے کیونکہ اگر پہلی امتوں پر نسبتاً ناقص شریعتوں کا نزول ہوا اور اس ناقص

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة البقرة
راہ نمائی کے نتیجہ میں ان کا تزکیہ ہوتو وہ تزکیہ کامل نہیں وہ ان کی فطرت کے مطابق ان کی استعداد کے
مطابق، ان کی قوت کے مطابق تو ہے لیکن وہ کامل تزکیہ نہیں ہے کیونکہ جو تعلیم انہیں دی گئی ہے وہ کامل
نہیں کیونکہ ان کی استعدادا بھی کامل نہیں۔پھر جب وہ قوم پیدا ہو گئی جو کامل شریعت کی حامل ہونے
کی استعداد رکھتی تھی تو ان میں سے جن لوگوں نے انتہائی قربانیاں دے کر اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے
ہوئے اس کے تمام احکام پر عمل کر کے اور تمام نواہی سے بچتے ہوئے اس کے حضور گریہ وزاری میں
اپنی زندگی گزاری ان کو جو تزکیہ نفس حاصل ہوگا ( محض خدا تعالیٰ کے فضل سے نہ کہ ان کے اعمال کے
نتیجہ میں ) وہ ایک ایسا کامل تزکیہ ہو گا۔وہ ایک ایسی مکمل طہارت اور پاکیزگی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کی ایسی
خوشنودی اور رضا ہوگی کہ اس قسم کی رضا پہلی قوموں نے حاصل نہیں کی ہوگی۔۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۶۳۸ تا ۶۴۴)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا کی اور جسے میں نے اپنے خطبوں میں تیئیسواں مقصد بیان کیا
تھا وہ دعاية تى رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ابْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ
وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے ہمارے رب ہماری یہ بھی التجا ہے کہ تو انہی میں سے
ایک ایسا رسول مبعوث فرما جو انہیں تیری آیات پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور
انہیں پاک کرے یقینا تو ہی غالب اور حکمتوں والا ہے۔یہ دعا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے قبول ہوئی اور جو رسول اس دعا کے ذریعہ
سے مانگا گیا تھا عاجزانہ جھک کر خدا کے حضور، وہ آگیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ،
نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے ، قبولیت دعائے ابراہیمی کے نتیجہ میں، اللہ تعالیٰ کی یہ ساری
تدبیر تھی انسان کے ہاتھ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے خدا کا ہی منصوبہ تھا ، وہ ہمیں میں یہ جو ابھی ایک آیت
پڑھوں گا اس سے پتا لگے گا لیکن اس سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
التكَ وَيُعَلِمُهُمُ الكتب والحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ، إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ یہ جو چار مقاصد لے
کے دنیا کی طرف آنے والے رسول کے لئے دعا کی گئی تھی یہ قرآن عظیم میں اس یہ البقرۃ کی آیت
۱۳۰ ہے اس کے علاوہ چار اور جگہ بالکل انہیں چار مقاصد کا ذکر ہے کچھ زوائد کے ساتھ۔سورۃ بقرہ کی ہی ایک اور آیت ہے اور وہ ۱۵۲ ہے اور اس سے ہمیں پتا لگتا ہے اس میں یہ بتایا گیا
دو

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
121
سورة البقرة
ہے اشارہ کیا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کو قبول کیا گیا اور وہ نبی جو ان کو دعا خدا نے
سکھائی تھی کہ یہ دعا کرو محمد صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے ہیں۔۔۔۔۔تو یہ جو دعا جو قبول ہوئی اس کا ذکر بھی
اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ کی میں نے بتایا ۱۵۱ تا ۱۵۴ آیات میں ہے وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ
شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ یہ آیات یہاں سے شروع ہوتی ہیں بتانے کے لئے کہ اس دعا کے ساتھ اس کا
تعلق ہے۔وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اور تو جس جگہ سے بھی نکلے اپنی پوری توجہ
مسجد حرام کی طرف پھیر دے وَحَيْثُ مَا كُنتُم فَوَلُوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ اور تم جہاں کہیں بھی ہو اپنے
منہ اس کی طرف کیا کرو فولُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ
ظَلَمُوا مِنْهُم تا ان لوگوں کے سوا جو ان مخالفوں مرتکب ہوئے ہیں باقی لوگوں کی طرف سے تم پر الزام
نہ رہے۔الزام ایک، بہت سے معانی ہیں قرآن کریم کے، ایک یہ الزام بھی تھا کہ ابراہیم علیہ السلام کی
دعا تمہارے متعلق نہیں قبول ہوئی تم اس گروہ میں نہیں ہو یہ الا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ الزام باقی نہ رہے
فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوني ان ظالموں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔یہ حکم میں نے اس لئے دیا ہے کہ
تم پر لوگوں کا الزام نہ رہے تا کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کردوں اور تاکہ تم ہدایت پاؤ آگے پھر وہ
كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايتنا اسی طرح جس طرح ہم نے تم میں تم ہی میں
سے ایک رسول بھیجا جو تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سناتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب اور
حکمت سکھاتا ہے اور تمہیں وہ کچھ سکھاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔پس جب میں اس قدر فضل کرنے
والا ہوں تو تم مجھے یاد رکھو، میں بھی تمہیں یاد کرتا رہوں گا اور میرے شکر گزار بنواور میری ناشکری نہ کرو
اس میں لمبی تفصیل بھی ہو سکتی ہے لیکن اس وقت میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہی چار مقاصد لے
کے مبعوث ہوئے۔اعلان
کیا گیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا میں جن چار مقاصد کا ذکر تھا ان مقاصد
کے ساتھ مبعوث ہو گئے۔اور اس دعا کے ساتھ تعلق ہے تبھی کہا ہے ناں شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کا ذکر
کر کے اور واضح اشارہ کر دیا کہ اس کے ساتھ تعلق ہے۔باقی جو ہیں پوائنٹس وہ میں چھوڑتا ہوں پھر چار جگہ یہ ذکر ہے چوتھی جگہ سورہ جمعہ میں ہے یہ اتفاق ہوا ہے
141
کہ میرے کہے بغیر آج قاری صاحب نے وہی سورۃ جمعہ کی آیات پڑھ دیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَمَن

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۱۷۲
سورة البقرة
b
اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللهِ وَمَاونَهُ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (ال عمران : ۱۶۳)
کہ وہ شخص جو اللہ کی رضا کے پیچھے چلتا ہے یعنی جو خدا چاہتا ہے وہ کرتا ہے کوئی ایسا کام نہیں کرتا کہ سمجھتا
ہو کہ اللہ تعالی اس سے ناراض ہوگا، ہر وہ کام سمجھتا ہے کہ اللہ خوش ہوگا اللہ کو خوش کرنے کے لئے وہ
مارے حصے نید
کام کرتا ہے۔پھر میں سارے حصے نہیں لے رہا اس کے بعض چیزیں لے رہا ہوں آپ کو بات
سمجھانے کے لئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُم دَرَجتْ عِنْدَ اللهِ ( ال عمران : ۱۶۴) وہ جماعت وہ اُمت مسلمہ جو خدا تعالیٰ
کی رضا کی خاطر خدا کی خواہش کے مطابق اس کی ہدایت کی اتباع میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں،
اعمالِ صالحہ بجالانے والے ہیں۔هُمْ دَرَجتُ عِندَ اللهِ وہ ایک جیسے درجات رکھنے والے نہیں وہ مختلف
درجات رکھنے والے لوگ نہیں اور وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ اور یہ جو چھوٹا درجے کا مومن خدا کا پیارا
لیکن درجے میں بڑا کم اس سے ذرا اوپر ، اس سے ذرا اوپر سب سے اوپر یہ جو ہے یہ اس لئے نہیں ہے
بڑا
کہ ویسے ہی فیصلہ کر لیا بغیر کسی حکمت اور دلیل کے بلکہ واللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ہر شخص نے اپنے
اعمال کے مطابق ثواب حاصل کرنا اور ایک مقام کو ، ایک رفعت کو حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ والله
بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ہے اور وہ عالم الغیب ہے وہ ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق ، اس کے خلوص کے
مطابق، اس کی نیت کے مطابق ، ثواب دے گا اور اسی کے مطابق اس کا ایک درجہ ہوگا۔سارے ایک
درجہ کے نہیں ہیں بلکہ ترجیحات ہیں کچھ لوگ خدا کو بہت پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، کچھ
لوگ اس سے کم پیارے لیکن سارے کے سارے ہی خدا کے پیار کی جنتوں میں جانے والے ہیں پھر
فرمایا کہ اے وہ لوگوں جو ہمارے اس رسول پر ایمان لائے اور جس کے نتیجہ میں تم نے اپنے عقائد کو
درست کیا اور اعمال صالحہ بجالائے اور وہ درجے درجے میں تقسیم ہوئے لیکن میری رضا کی جنتوں میں تم
داخل ہوئے۔لَقَد مَنَ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۶۵) ایسے مومنوں جنہوں نے اس طرح میرے پیار کو
حاصل کیا ہے تم پر خدا کا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہدایت پانے کی خدا کا پیار حاصل کرنے کی
خدا کی رضا کی جنتوں میں جانے کی توفیق عطا کی۔تمہارا احسان نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے اور نہ
خدا تعالیٰ پر ہے ایک جگہ فرمایا خدا نے لَا تَمُنُّوا عَلَى اِسْلَامَكُمُ ( الحجرات : ۱۸)۔احسان نہ جتاؤ مجھ

·

آج 10 میں سے 10 باقی