سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 8

۱۷۳
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالثة
پر کہ ہم مسلمان ہو گئے اور مسلمان ہونے کے بعد جن قربانیوں کا اور جس شر کا اور جس تکلیف کو
برداشت کرنے کا اور جس قسم کا جگراتا کرنے کا اور دن کے اوقات میں روزے رکھنے کا اور بھوکے
رہنے کے متعلق کئے گئے تھے یہ ہم نے کسی پر احسان کیا لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ اور وہاں کہا
لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ : بَلِ اللهُ يَمُنُ عَلَيْكُمْ (الحجرات : ١٨) -
خدا کا احسان ہے تم پر اگر تم اس دعوی میں سچے ہو کہ تم واقعہ میں مومن اور خدا کے پیار کو حاصل
کرنے والے ہو تو خدا کا احسان ہے اپنے زور سے تم ایسا نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ ہدایت نہ نازل
ہوتی اور اگر اتنی عظیم تعلیم نہ آتی اگر اتنی بشارتیں ساتھ نہ لاتی اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وعدے نہ دیئے
جاتے کہ تیری اُمت کے وہ لوگ جو تیری اتباع کریں گے وہ میری محبت کو میرے پیار کو، حاصل کر
لیں گے۔تو پھر کہاں سے تم پاتے یہ سب چیزیں فرما یا لَقَد مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ خدا تعالیٰ نے ان
مومنوں پر احسان کیا اِذْ بَعَثَ فِيهِمُ کہ جب ان میں ایک رسول بھیجا ہے جو انہی میں سے ہے
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ وہی چار مقاصد آگئے جو خدا تعالیٰ کی آیات ان کے اوپر پڑھتا ہے وہ کھول کے ان
کے سامنے بیان کرتا ہے اور سمجھاتا ان لوگوں کی طبیعتوں پر اثر پیدا کرتا ہے خیر کل جو ہے اس کو وہ
قبول کرو اور اس سے استفادہ کرے اور خالی یہ نہیں کہتا، کرو، بلکہ بتاتا ہے اگر ایسا کرو گے تمہیں فائدہ
ب وَالْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ اس میں ایک اور چیز بڑی زائد آگئی کہ وہ
باتیں بتا تا ہے جو تمہیں پہلے پتا نہیں تھیں۔اگر چہ تم یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں تھے پہلے، لیکن جب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ پر شریعت قرآنیہ نازل ہوئی ایک عظیم کتاب اور بحر بے کنار
جس کا کوئی کنارہ نہیں ہے اتنے علوم اس میں بھرے ہوئے ہیں آگے ہی ، کہ ہر ایک نے اپنی ہمت
کے مطابق غوطے لگائے ہر ایک نے اپنی صلاحیت کے مطابق، اس سمندر کی تہہ سے بڑے قیمتی موتی
اور جواہرات نکالے خدا کا احسان ہے اگر یہ نہ ہوتا تو تم خدا کے پیار کو حاصل نہ کر سکتے ، اس کی ترتیب
میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی دعا میں ترتیب یہ رکھی تھی تو ایسا رسول آئے جو ان کو تیری آیات
ج
ورسووو
پڑھ کر سنائے پہلے آیات و يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب پھر کتاب کا ذکر و الحكمة پھر حکمت کا ذکر اور اس کے
بعد چوتھی بات حضرت ابراہیم کی دعا میں تزکیہ نفس کا ذکر لیکن جو قبولیت دعائے ابراہیمی ہے اس میں
اس ترتیب کو بدل دیا گیا اور اس میں یہ کیا گیا کہ آیات پڑھ کے سنائے اور ان کا تزکیہ کرے۔پھر

۱۷۴
سورة البقرة
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
کتاب سکھائے اور حکمت سکھائے اور اس میں علاوہ اور بہت سارے مضمون کے جن سے قرآن بھرا
پڑا ہے ایک حکمت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو ترتیب اختیار کی اس وقت کی ہدایت،
آسمانی ہدایت اسی ترتیب کو چاہتی تھی اس وقت کی آسمانی ہدایت کیونکہ تزکیہ نفس پر ساری کوشش ختم ہو
گئی ابدی ترقیات کا وعدہ نہیں تھا ان کو الکتاب کامل کتاب اُو تُوا نَصِيبًا مِّنَ الكِتب ایک حصہ دیا گیا
تھا۔اس واسطے ان کی روحانی ترقیات اور دوسری خیر جوان ہدائتوں کے ذریعے سے ان
کو ملتی تھی وہ
ایک جگہ پر ختم ہو جاتی تھی ابدی طور پر نہ ختم ہونے والی ترقیات ہمیشہ بڑھتے رہنے والا ہر آن بڑھتے
رہنے والا اللہ تعالیٰ کا پیار یہ وعدہ ان ہدایتوں ان شریعتوں میں نہیں دیا گیا تھا۔اس واسطے ان کے نزدیک کمال جو ہے وہ تزکیہ نفس ہے اور اسی ترتیب سے انہوں نے ذکر کر دیا
لیکن جو ہدایت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آئی وہ نہ ختم ہونے والی ترقیات، نہ ختم ہونے والے
انعامات ، ہمیشہ مسلسل بڑھتے چلے جانے والے اللہ تعالیٰ کے انعام کا وعدہ اس کے اندر ہے اور لیکن جو
نشان ہیں ، سکتے ، وہ صرف چار ہیں آیات سے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی میں ترتیب لیتا ہوں
آیات ہیں اور کتاب ہے اور حکمت ہیں اور تزکیہ نفس ہے۔یہ چارہی ہے ناں۔وہاں آکے ان کی شریعت ترقیات کو ختم کر دیتی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ختم ہونے والی
ترقیات ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے والی۔تو یہ چار جو ہیں پوائنٹ ( نکتے ) اس میں تو محدود بن جاتے ہیں
یعنی جب چوتھے پہ پہنچیں گے تو پانچواں نہیں آئے گا لیکن اگر چکر چلے تو پھر نہ ختم ہونے والا بن گیا اور
چکر اس طرح چلا یہ میں آپ کو بتاتا ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ ہے اس کو مختصر اشروع
میں بیان کیا تھا ھدی للمتقین جو تقی ہیں ان کے لئے بھی ہدایت ہے متقی بناتی بھی ہے متقیوں کو مزید
ہدایت دیتی ہے۔پھر پہلے سے بڑا ایک بڑھ کر متقی بن جاتا ہے انسان۔پھر جب بڑھ کر متقی بن جاتا
ہے بڑھ کر انعام حاصل کرتا ہے۔جب بڑھ کر انعام حاصل کرتا ہے جو اس کی صلاحیت ہے وہ اس
قابل ہو جاتی ہے کہ اسے پہلے کی نسبت زیادہ ہدایت نصیب ہو، پھر اس کو جب زیادہ ہدایت نصیب
ہوتی ہے زیادہ تزکیہ نفس نصیب ہوتا ہے زیادہ تزکیہ نفس ہوتا ہے زیادہ پیار ملتا ہے، جب زیادہ تزکیہ نفس
ہوتا تو پھر ، وہ حقدار ہو جاتا ہے ہدایت اس کو اور ملے تو اس تسلسل کی وجہ سے جو ایک دائرہ ہے چھوٹا ہو
یا بڑا جب اس کے گرد آپ چکر لگائیں وہ نہ ختم ہونے والی حرکت ہے ہماری عقل کہتی ہے۔بے شک

۱۷۵
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
پنسل سے لگا کے دیکھ لو اپنے کاغذوں کے اوپر ختم ہی نہ ہوگی ختم تو وہ ہوتی ہے جو ایک جگہ آگے آگے
ختم ہو گئی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دماغ میں جس شریعت کا تصور تھا اپنی ، وہ وہ تصور تھا ایک
نَصِيبٌ مِّنَ الكتب كامل کتاب کا ایک حصہ ہے ان کے پاس اور آیات ہیں آسمانی نشان ہیں پھر
ہدایت ہے چھوٹا سا، اس کی تھوڑی بہت حکمت بھی بیان کی گئی ہے، اس طرح کی نہیں لیکن کچھ نہ کچھ
ہے ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق ہے کامل سمجھ کامل فراست کے مطابق نہیں۔پھر اطمینان مل گیا پھر ختم
ہو گیا وہ شخص اپنی استعداد کی انتہا کو پہنچ گیا۔اُمت مسلمہ میں کوئی شخص بھی اپنی وقتی استعداد کی انتہا کو پہنچنے کے بعد وہاں ٹھہرتا نہیں کیونکہ جو
وقتی استعداد تھی اللہ تعالیٰ کا فضل اس استعداد میں شدت اور وسعت پیدا کرتا ہے اور مزید ہدایت
کے قبول کرنے کے سامان پیدا کرتا اور مزید فضلوں کے حصول کے سامان پیدا کر دیتا ہے،اسباب
پیدا کر دیتا ہے۔دوسری تین جگہ جہاں آیا ہے جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جہاں آیا ہے کہ خدا نے
وہ رسول مبعوث کر دیا کہ جس کے لئے دعا مانگی تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اور جو وہ چار مقاصد
لے کے آ گیا جن چار مقاصد والے رسول کے لئے دعامانگی تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے وہ تو ایسا
رسول ہے، فرق کر دیا پہلے سے کہ جس کے متبعین جو ہیں وہ غیر محدودترقیات کے وارث بن سکتے ہیں
اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحمت شامل حال ہو۔۔۔۔۔۔۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تزکیہ نفس آخری پوائنٹ پر ختم کر دیا تھا۔شریعت محمدیہ میں نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمہ وقت نازل ہونے والے فرزند کے نتیجہ میں اس چکر کی وجہ سے ہمیشہ ترقیات،
ابدی ترقیات کا حصول ممکن ہو گیا اور ترتیب کا بدلنا ضروری ہو گیا۔جیسا کہ میں نے کہا اس میں جو
آل عمران ہے اس میں (چیک کرلوں ) یہ جو میں نے بتایا ناں فرق جو ہے یہ اس وجہ سے ہے اس کو
خود الفاظ میں بھی ظاہر کیا ہے تینوں جگہ دوسری جانب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہو جانے کا
ذکر ہے ان تینوں جگہ پہ ہے کہ تمہیں وہ دیا جاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔یہی میں نے بتایا ہے
ناں۔تزکیہ آپ آتا ہے پھر وہ چیز دی جاتی ہے جو پہلے ان کے پاس نہیں تھی پھر ایک نیا دور شروع ہوتا
ہے، پھر ایک نیا دور شروع ہوتا ہے کیونکہ ہر دور کے بعد يُعلمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ اور وَإِنْ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة البقرة
كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَللٍ مُّبِينٍ ( الجمعة : ۳) اور جو چوتھی قرآن کریم کی ترتیب میں بھی آخری
موقعے پر یہ دوہرائے گئے ہیں چار مقاصد وہ سورہ جمعہ ہے۔یہ جو ابدی ترقیات کا حصول ممکن ہونا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں یہ خیال گزرسکتا تھا کہ یہ
انفرادی طور پر ہوتا ہے اور اس کا ذکر کیا گیا ہے لیکن سورۃ جمعہ میں امت محمدیہ کے لئے ، اُمت محمدیہ
بحیثیت امت محمد یہ ان دائروں میں سے گزرتی چلی جائے گی۔سمجھ نہیں آئے گی ان کو اور دنیا کے
بدلے ہوئے حالات میں جو فضل اخَرِينَ مِنْهُم پر نازل ہوں گے وہ بعض پہلوؤں کے لحاظ سے اس
میں کہیں خلط کر جائیں کیونکہ پہلوں کو جو ملا ہے۔وہ بڑا عظیم تھا۔وہ بے حد عظیم تھا لیکن بعض پہلوؤں
کے لحاظ سے ہر آنے والی نسل پہلوں سے کچھ زیادہ فضل بھی لے رہی ہے اس لئے چودہ سوسال جو
گزرے اس کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر صدی نئے مسائل لے کر آتی ہے جب ہر صدی نئے
مسائل لے کر آئی ہے تو ان مسائل کو حل کرنے کے لئے جو بطون قرآنی ہیں اور قرآن کریم کے بطون
ہر چار چیزوں سے تعلق رکھنے والے ہیں یعنی آیات جو پہلے ظاہر نہیں ہوئیں وہ ظاہر ہونی شروع ہو ئیں
کتاب کے معنی جو یعنی اصول اور فلسفہ مثلاً اشتراکیت کے مقابلے میں ہی جا کے بات کرتا ہوں پہلوں
کو ضرورت ہی نہیں تھی قرآن کریم کی آیات سے اس استدلال کی جو مجھے آج ضرورت پڑ گئی، میرے
رب نے مجھے وہ سکھا دیئے اور حکمت اور حکمت تو اب بہت پوچھتے ہیں جب نیا مسئلہ ہوگا نئے معنی ہوں
گے تو نئی حکمت بھی بتانی پڑے گی اور اگر ان تین کے نتیجہ میں نیا تزکیہ ہوگا تو وہ پہلوں سے بہر حال
مختلف ہوگا اور پہلے تو معروف ہیں یعنی ہر شخص جانتا ہے تو یہاں کچھ زیادہ مل گیا لیکن اپنی عظمت اور
شان کے لحاظ سے وہ جو دیوانہ وار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھومے اور جنہوں نے آپ کی جسم کی بھی
حفاظت کی اور آپ کے پیغام کی بھی حفاظت کی ان کے رہتے تو بہت بلند ہیں، اس لئے بھی کہ اس
وقت سے لے کے آج تک ہم ان پر بھی درود بھیج رہے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے وقت اور
ہماری دعائیں چودہ سو سال کی قبول ہونے والی دعائیں جو ہیں انہوں نے ان کی رفعتوں کو بلند کر دیا
ہے اس لحاظ سے وہ بلند ہیں بعض دوسرے پہلوں سے آنے والے زیادہ تزکیہ نفس حاصل کر لیتے
ہیں۔بہر حال ان کا مقام ، آنے والوں کا مقام آنے والوں کا مقام ، سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے وہ بادشاہ ہے ہر چیز اس کی

122
سورة البقرة
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
بادشاہت اور اس کی پاکیزگی اور اس کے غلبہ اور اس کے حقیر ہونے کا اظہار کر رہی ہے۔وہ جو ہر
زمانے میں نئے سے نئے علوم قرآن کریم سے نکلتے ہیں اس میں بھی خدا تعالیٰ نے جو کہا وہ میں بتا دیتا
ہوں آپ کو اِنَّه لَقُرْآن كَرِيمُ فِي كِتَب مَكْنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ
العلمين (الواقعة : ۷۹ تا) نئے علوم جو ہیں وہ یہ بتاتے ہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم رب العالمین کی
طرف سے آئی ہے تا کہ ہر زمانے کے مسائل کو حل کر دے اور رب العالمین ہے صرف پہلے زمانوں کا
رب نہیں تھا بلکہ قیامت تک کے لئے ہر زمانے کا وہ ربّ ، ہر زمانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے
لئے اس نے قرآن عظیم کو نازل کیا ہے۔اس واسطے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ جو بادشاہ
بھی ہے اور پاکیزگی مجسم اور پاکیزگی کا سر چشمہ اور منبع اور سب خوبیوں کا جامع اور غالب اور حکمت
والا اور قرآن کریم کو ہر زمانہ کے لئے نئی سے نئی حکمتوں سے معمور کر دینے والا ہے، هُوَ الَّذِي بَعَثَ
في الأمتينَ رَسُولاً مِنْهُم اللہ تعالیٰ کے متعلق پہلی آیت میں ذکر کا یہ اعلان کیا وہ اللہ جس کی تسبیح کر
رہے ہیں مَا فِي السّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وہ خدا جو بادشاہ بھی ہے، پاک بھی، سب خوبیوں کا جامع بھی
ہے، غالب اور حکمت والا بھی اس خدا نے بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ اُمیوں میں سے ہی
!
دنیوی لحاظ سے ان پڑھ لوگوں میں سے ایک شخص کو رسول بنا کے بھیج دیا اُٹی میں سے رسول اور رسول
وہ جو رسولوں کا سرتاج جو خاتم الانبیاء جس کے سامنے ہر ایک نے ہر آن گزشتہ پہلے نبی نے اس کی
عظمت کا اقرار کیا اور اس کے مقابلے میں اپنے لاشئے ہونے کا اقرار کیا۔اس اُمّی کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمّی ہونا اور آپ پہ جو کلام نازل ہوا اس کا ایک کامل اور
مکمل ہونا اور اتمام نعمت کرنے والا ہونا یہ بتاتا ہے کہ یہ کلام جو ہے اس خدا کی طرف سے نازل ہوا
ہے جو اس کی تسبیح کر رہی ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو بادشاہ بھی ہے پاک بھی ہے
پاکیزگی کا سرچشمہ بھی ہے۔غلبہ کا مالک بھی ہے اور ہر ایک کو اسی کا غلبہ عطا ہوتا ہے وہ حکیم بھی ہے
حکمت والا بھی ہے اس کی تعلیم حکمتوں سے بھری ہوئی اس کے نیک بندے اس معنوں میں حقیقی تھے
نئے ضرورتوں میں نئی حکمتیں سیکھتے اور دنیا میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کی
عظمتوں کو بیان کرتے اور اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور اس کی عظمت کے نعرے لگانے والے ہیں۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
12A
سورة البقرة
دو
ان آیات میں جو پہلی آیت ہے يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا
ب وَآخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کہ یہ ایک نسل یا ایک صدی یا صرف ایک محدود زمانہ کے اندر
اس کی برکتیں اور اس کی رحمتیں اور اس کی حکمتیں اور اس کے پاک کرنے اور تزکیہ کرنے کی قوت جو
ہے اور اس کا حسن جو ہے وہ ختم نہیں ہو جائے گا کیونکہ اس خدا کی طرف سے اُمّی کے اوپر نازل ہوا
ہے، ایک اور جماعتیں اس میں شامل ہوتی رہیں گی۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور آخرین
میں بھی ایک جماعت ہے جو انہیں کے ساتھ ، پہلوں کے ساتھ صحابہ کے ساتھ جاملے گی اور ان کے سپرد
جو کام ہوگا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ان کی کامیابیاں غلبہ اسلام کی جدو جہد اور جہاد میں دنیا پر یہ ثابت
کریں گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والا کلام غالب ہستی کی طرف سے نازل ہوا اور اس
ہستی کی طرف نازل ہوا جو حکیم ہے حکمت والا ہے اور حکمت سکھانے والا ہے پھر جس میں یہ اعلان کیا
گیا کہ جب یہ آخرین پیدا ہو جائیں گے تو دنیا میں ایک طمانیت اٹھے گی ، یہ ذلیل لوگ یہ غریب لوگ
یہ بے سہارا لوگ یہ بے بس لوگ یہ بے مایہ لوگ جن کی کوئی قدر نہیں ہے جن کا سیاست میں کوئی دخل
نہیں اس میں کوئی دلچسپی بھی نہیں۔انہیں کو چنا تھا خدا نے۔اسی واسطے یہاں امتین کا لفظ پہلے پڑھایا
گیا کہ جس طرح امتین میں سے ایک کو چنا اور اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنا دیا اسی طرح وہ عزیز اور
حکیم خدا آخرین میں سے ایک کو چنے گا اور اسے مہدی بنا دے گا اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم
روحانی فرزند بنادے گا اور اس حقیر جماعت دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت سے خدا جو قدرتوں والا خدا
ہے کام لے گا تا کہ انسان کا دل شیطانی امور سے نہ بھر جائے بلکہ ہر نفس اپنے گریبان میں جھانکے اور
اعلان کرے کہ میں خدا کا عاجز بندہ مجھے خود پتا نہیں کہ یہ انقلاب کیسے اور کیوں بپا ہورہا ہے لیکن
خدا تعالی کا منشا یہ ہے کہ بپا ہو اور اسلام غالب آئے خدا تعالیٰ نے بشارت دی تھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وہ زمانہ آ گیا ، وہ حالات پیدا ہو گئے ، انقلاب پہ انقلاب، انقلاب
پر انقلاب دیکھنے والی آنکھ دیکھتی ہے کم از کم پندرہ سولہ سال سے کچھ تھوڑا بہت دھند لکا سا تھا پہلے بھی،
میرے دماغ میں۔ہر تبدیلی انسانی زندگی میں اس لئے آرہی ہے کہ آخر کار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
عظمت جو ہے وہ انسان پر ظاہر ہو اور وہ تبدیلیاں ہم کر رہے ہیں تم کر رہے ہو کون کر رہا ہے ہمارے
مرد کر رہے ہیں عورتیں کر رہی ہیں خدا کر رہا ہے خدا کے فرشتے جو انسان کو نظر نہیں آتے وہ آسمانوں

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة البقرة
سے نازل ہوتے اور دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر دیتے ہیں وہ لوگ جن کی زبانیں اسلام کو برا بھلا کہتے
تھکتی نہیں تھیں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں سے خود میری آنکھوں نے اسلام کی تعریف سننے کے بعد
آنسو ٹپکتے دیکھے ہیں۔یہاں پہلی بات پہلا مقصد یہ بتایا گیا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ البتہ یہ جو آیات ہیں یہ خانہ کعبہ کا مقصد بھی ہے
ای بینت چوتھی غرض میں نے بتائی تھی ایسے بسنت اور میں نے بتایا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
کعبہ سے ظاہر ہونے والا نور ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں
گے آسمانی نشانوں کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھولا گیا ہے فرمایا بَلْ هُوَ ایتا یہ دوسری آیت ہے
قرآن کریم کی بَلْ هُوَ ايْتَ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلم کہ قرآن کریم کا حقیقی علم رکھنے
والوں کے سینوں کے اندر ایک بینت ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ان کے
سینوں میں پیدا ہوئیں اور ہر لحظہ وہاں سے نکلتی اور دنیا کو عظمت قرآنی اور عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بتا
رہی ہیں۔آیت کے معنی ہیں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ آیات کا مفرد ہے الا یہ اور اس کے معنی لغت میں لکھے
ہیں هِيَ الْعَلَامَةُ الظَّاهِرَةُ ظاہری علامت، ہر وہ ظاہری چیز ، ظاہری علامت جس کے ذریعے کسی
دوسری خفی چیز کا پتہ لگے، ایک معنے اس کے یہ ہیں اور دوسرے یہ جو آیات ہیں، آیات وہ عقلی امور
ہیں جو خدا کی ذات یا صفات کی نشاندہی کرتی ہیں ان کی طرف راہنمائی کرنے والی ہیں ان میں دلائل
عقلیہ بھی آتے ہیں وہ بھی آیت بنتی ہے دلائل عقلیہ جو قرآن کریم میں زبردست عقلی دلائل ہیں ان کو
بھی قرآن کریم کی زبان میں آیت کہا گیا ہے۔قرآن کریم کی ہر آیت ، آیت کہلاتی ہے ناں۔ہم کہتے
ہیں اس سورۃ کی اتنی آیات، اتنی آیات، جو دلائل عقلیہ ، جو خدا تعالیٰ کی معرفت عطا کرنے والی ہیں۔اسی طرح آیات سے وہ آسمانی نشانات اور معجزات مراد لئے جاتے ہیں جو اپنے پاک بندہ کے
ذریعے اللہ تعالیٰ ظاہر کرتا اور ان کے نتیجہ میں انسان کی ہدایت کے سامان پیدا کرتا ہے۔آسمانوں اور
زمین کی پیدائش کو بھی ، یہ یادرکھیں بہت سارے لوگ اس چیز کو بھول جاتے ہیں، آسمانوں اور زمین
کی پیدائش حرکت اور زمانہ کو بھی آیت کہا گیا قرآن کریم میں ، یعنی سورج کی پیدائش یہ آیت اللہ
ہے یعنی اگر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے سورج نہیں بنایا تو تم نے بنا یا کسی اور نے بنایا۔کون
ہے دعوی کرنے والا کہ میں نے جا کے سورج کو بنادیا تھا۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۸۰
سورة البقرة
جو چیز بھی اس کا ئنات میں، اس مادی دنیا میں اور جو غیر مادی ہے اس میں بھی ظہور پذیر ہوتی ہے
جو عدم سے وجود میں ظاہر ہوتی ہے یعنی پہلے نہیں تھی ہو گئی ، وہ آیت ہے۔۔۔۔۔۔والكتب یہ جو کتاب ہے یہ تو مضمون ویسے ساری دنیا کو ہی اپنے اندر سمیٹنے والا ہے قرآن کریم کی
تعلیم جو ہر شعبہ زندگی کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے ہے اور ہر چھوٹی بڑی چیز کے متعلق حکم دیا
قرآن کریم نے یا قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔مثلاً کھانا،
کتنے لوگ ہیں شرم آتی ہے مجھے آپ سے بھی پوچھتے ہوئے کہ آپ سے آپ تو بڑے آگے نکل گئے
دین میں لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے جو کھانے کے متعلق کی سوچتے ہیں کیا ہمیں تعلیم دی اتنی چھوٹی
بات که كُل يييييك وكُل مِمَّا يليك اس وقت تھال میں سارے کھاتے تھے کہا دائیں ہاتھ سے
کھا اور جو سامنے تیرے کھانا پڑا ہوا ہے پرات میں اسی میں سے لقمہ لو ادھر ادھر بوٹیوں کی تلاش نہ کر
دوسرے کو متلی شروع ہو جائے گی۔یعنی اس کو با اخلاق با ادب بنایا دوسرے کو گھن کی تکلیف سے بچایا
بڑے احسان کئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت محمدیہ پر۔پہلے اس سے کہہ دیا تھا کہ گندے
ہاتھ لے کے۔مثلاً آدمی ورکشاپ میں کام کرتا ہے کوئی اعتراض کی بات نہیں گریس لگی ہوئی ہوتی ہے
موبل آئل لگا ہوا ہے موٹر ورکشاپ میں اور اسی طرح ہاتھ دھوئے بغیر آکر وہ خوراک والے شوربے
میں سے بوٹیاں یا لقمے لینے شروع کر دے دوسرے آدمی کو گھن آئے گی۔کہا ہاتھ دھو پہلے آئے۔پاکیزگی کے متعلق اتنی تفصیل سے تعلیم دی گئی ہے جسم کے حصے ہیں میں نے اسی مضمون کے سلسلے میں
بہت سارے حوالے نکلوالیا کرتا ہوں۔وقت کے لحاظ سے مجھے پتا ہوتا ہے کام نہیں آئیں گے علم بڑھ
جاتا ہے زبان کی پاکیزگی ، اب زبان کی پاکیزگی کئی طرح کی ہے کتاب کے متعلق یعنی جو تعلیم
قرآن کریم نے دی الکتب ہے ناں اس کی تفاصیل بتا رہا ہوں ، جھوٹ نہ بول، ہر وقت بیچ نہ بول،
موقع اور محل کے مطابق بات کر محض سچ نہیں بولنا بلکہ قول سدید کرنا ہے بعض آدمی اس طرح سچ بولتے
ہیں وہ تھوڑا سا پیچ دار بھی کر دیتے ہیں اس کو یہ نہیں کرنا اور طبیب کہنا ہے اور قول حمید یعنی ایسی بات کہو
منہ سے نکالو اپنے ، معاشرے میں، کہ دنیا تمہاری تعریف کرے منگا لے کر تمہارے پیچھے نہ پڑے
ایسے بھی سچ ہیں جو غصہ دلا دیتے ہیں اگلے آدمی کو کیوں دلاتے ہو غصہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم )
نے منع فرمایا ہے۔یہ زبان کی پاکیزگی چل رہی ہے دھونے کے علاوہ کسی کی چغلی نہیں کرنی، کسی کی

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۱۸۱
سورة البقرة
غیبت نہیں کرنی ، زبان سے کرتے ہیں ناں آپ کسی پر تہمت نہیں لگانی، کسی کو گالی نہیں دینی ، کسی کو
زبان سے ایذا نہیں پہنچانی ، دکھ نہیں دینا وغیرہ وغیرہ۔اتنی تفصیل میں گئی ہے شریعتِ اسلامیہ اور کوئی
فلسفے تو نہیں ہیں جن کو سمجھانے کے لئے کسی بہت بڑے فلاسفر کی ضرورت ہو اور آپ کو سمجھنے کے لئے
مہینوں کی ضرورت ہو۔۔۔۔۔۔۔اور آپ کی تعلیم چار حصوں میں تقسیم ، جن میں سے دو کے متعلق مختصراً میں نے کہا ہے اور تیسری چیز
ہے حکمت اس کے بڑے پہلو ہیں۔قرآن کریم کے ہر حکم میں، میں ایک دو بنیادی حکمتیں ہیں وہ بیان کرنے لگا ہوں ہر حکم جو ہے اس
کے اندر اعتدال کے پہلو کو مد نظر رکھا گیا ہے تاکہ انسان تھک نہ جائے اور دلبرداشتہ نہ ہو جائے،
اعتدال کا پہلو مثلاً کھانے پینے کے متعلق اعتدال
کا حکم، روزہ رکھنے کے متعلق اعتدال کا حکم، ایک تو یہ
کہ ہر روزہ مہینے کے سارے دنوں کے چوبیس گھنٹے کا روزہ نہیں بلکہ دن کا روزہ رکھا ، تو دن اور رات
میں ایک اعتدال پیدا کر لیا جو دن کی جسمانی کوفت تھی یا جسمانی تکلیف تھی یا جو جسمانی طور پر روز مرہ
کی عادت میں فرق پڑا تھا عام طور پر لوگ کھانا کم نہیں کرتے ، میں نے بڑا مطالعہ کیا ہے کچھ زیادہ ہی
کھا لیتے ہیں مثلاً جو لوگ رمضان سے باہر پر اٹھا نہیں کھاتے وہ رمضان میں کھا لیتے ہیں باقاعدہ بھی
کے ساتھ، قطع نظر اس کے فوائد اس کے پھر بھی ہیں اس بحث میں نہیں میں اس وقت پڑتا۔۔۔۔۔۔جب طبعی قوتوں کو موقع محل اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے وہ اخلاق فاضلہ بن جاتے
ہیں۔پھر پاکیزگی ہے، پاکیزگی کے متعلق دو باتیں اصولی بیان کیں ایک انسان
کو یہ کہا فلا تركوا
اَنْفُسَكُم (النجم : ۳۳) اپنے آپ کو پاک نہ کہا کرو گنہگار ہو جاؤ گے غرور پیدا ہو جائے گا شیطان کی
گود میں چلے جاؤ گے ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کر کبھی جوش میں آئے نہ کہو میں بڑا پاک، میں بڑا
ولی میں بڑا یہ میں بڑا وہ ہر شخص خدا کے حضور ایک عاجز وجود ہے اور جس چیز کو اسلام پاکیزگی کہتا ہے وہ
یہ لپ سٹک اور سرخی کلوں پر لگانے کا نام نہیں ہے ظاہری آنکھ نے جسے دیکھنا ہے اس کا دل سے تعلق ہے
قرآن نے کہالا تُرَكُوا انفسکم دیکھ بھی اپنے آپ کو پاک نہ کہنا هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳)
اس بات کا علم اللہ تعالیٰ کو ہی ہے کہ کون متقی ہے اور کون نہیں ہے۔جب یہ کہا کہ خدا کو ہی علم ہے کہ کون پاک اور کون نہیں اور کون مطہر اور کون نہیں کون متقی اور کون

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۱۸۲
سورة البقرة
نہیں تو پھر انسان
کو تو تبھی پتا لگے گا، جب خدا بتائے گا کسی استاد سے اس کی سند نہیں لے سکتے قرآن کہتا
ہے نہیں نہیں هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی اللہ کو پتا ہے یہ بھی استاد کو نہیں پتا کسی مجسٹریٹ سے لے کے جاکے
کوئی پرانا کا غذ جو ہے اس کی تصدیق اور ثبوت مہیا نہیں کیا جاسکتا ہے اس کے سامنے، گواہوں کے
ساتھ ، کیونکہ گواہ بھی نہیں دے سکتے کہ کیا بات ہے اسلام نے یہ اعلان کیا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی
راہ میں پاک اور متقی ہوگا خدا تعالیٰ خود اس کے متقی اور پاک ہونے پر گواہی دے گا اللہ تعالی نے
قرآن کریم میں متعدد مقامات پر بتایا ہے کہ جو میری نگاہ میں پاک اور مطہر ہوں میں ان کے ساتھ
اس قسم کا سلوک کرتا ہوں۔ایک جگہ فرمایا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ( حم السجدة : ۳۱) جنہوں نے
کہا کہ رب حقیقی ہمارا اللہ تعالیٰ ہے ہم ہر قسم کی ربوبیت اور نشوونما کے لئے اس کے محتاج ہیں اسی سے
مانگیں گے اسی سے لیں گے وہ دے گا تو ہماری نشو و نما ہوگی ورنہ نہیں ہوگی ثُمَّ اسْتَقَامُوا پھر وہ اپنے
ا
اس عہد پر سختی سے قائم رہتے ہیں استقامت سے قائم رہتے ہیں تتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ اَلا تَخَافُوا
وَلَا تَحْزَنُوا اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو ان کے پاس بھیجتا ہے انہیں تسلی دیتا ہے خوف کے اوقات میں،
ان کو نسلی دیتا ہے جس وقت کوئی کوتاہی اور غفلت ہو جائے اور وہ بے چین ہوکر خدا سے تو بہ اور استغفار
کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ان کی تو بہ اور استغفار قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں اور بے چینی میں ان کے
اوقات گزر رہے ہوتے ہیں آسمان کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں لا تَحْزَنُوا غم نہ کرو خدا
نے تمہیں معاف کر دیا۔آسمانی نشانوں کے ساتھ وہ ان کی پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اس نے قرآن کریم
کی عظمت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا تھا
لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ( الواقعة: ۸۰) که قرآن کریم کا فہم وہی شخص حاصل کر سکتا ہے جو پاک اور
مطہر ہو کیونکہ یہ پاک کا کلام ہے اور پاک کے سینے میں ہی یہ نور پیدا کر سکتا ہے۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۳۰ تا ۴۵۳)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک الہامی دعا سکھائی گئی اور آپ نے وہ دعا خود بھی کی اور اپنی نسل
سے بھی کروائی۔جو یہ تھی کہ
اے ہمارے ربّ! انہی میں سے ایک ایسا رسول مبعوث فرما جو انہیں تیری آیات پڑھ کر سنائے
اور انہیں کتاب سکھائے اور حکمت اور دلائل سکھائے اور انہیں پاک کرے یقینا تو ہی غالب ہے اور

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۱۸۳
سورة البقرة
دو
تیری قدرتوں کا مظاہرہ حکمت کی بنیاد پر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے جو دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
کروائی اسے قبول بھی کرنا تھا اور قبول کیا اور اس کا اعلان قرآن کریم میں کیا گیا ، سورۃ جمعہ میں کہ وہی
خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی قوم میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو اُن کو خدا
کی آیات سناتا ہے اور اُن کو پاک کرتا ہے اور اُن کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے الفاظ کی ترتیب ان دو
آیات میں بدلی ہوئی ہے اور جس میں حکمت ہے کیونکہ قرآن کریم ، قرآن حکیم ہے حکمت بتاتا اور
دلیل دیتا ہے۔جو قبولیت دعائے ابراہیم کا اعلان ہے اور جس آیت میں یہ اعلان کیا گیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ الأقمان میں بھی انہیں میں سے ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے عظیم آیات دے کر مبعوث کیا
ويزكيهم تا کہ وہ ان آیات کے نتیجہ میں حصول تزکیہ نفس کی راہ پر چلنا شروع کر دیں۔وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب اور تزکیہ نفس کرتے ہوئے جو عظیم شریعت قرآن کریم محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعہ
سے اس قوم کو دی گئی ہے اُس کا علم زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے لگیں اور اس کی حکمتیں سیکھنے لگیں اس
آیت میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ نشانات کے ذریعے قبول ہدایت کا سامان پیدا ہوا اور ایک
حد تک تزکیہ ہو گیا لیکن قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) کہ اس
کے علوم حقیقی حقیقی طور پر وہی سیکھ سکتے اورسمجھ سکتے ہیں جن کے اندر تزکیہ نفس پایا جائے تو آیات کے
نتیجہ میں ایک حد تک تزکیہ نفس پیدا ہو گیا اور تزکیہ نفس کے نتیجہ میں قرآنی علوم پہلے سے زیادہ انہیں
ا
حاصل ہوئے اور قرآنی آیات اور تعلیم کی حکمتیں پہلے سے زیادہ ان کی سمجھ اور فراست اور عقل میں
آئیں جس کے نتیجہ میں ان کا تزکیہ ترقی کر گیا اور اس راہ پر وہ آگے بڑھ گئے مزید تزکیہ کے حصول کے
بعد انہیں قرآن کریم کے چھپے ہوئے مزید بطون حاصل ہوئے حکمتیں انہوں نے پائیں اور تزکیہ نفس
اور آگے بڑھ گیا زیادہ طہارت اور پاکیزگی انہیں حاصل ہوئی اور اس کے نتیجہ میں قرآنی علوم اور زیادہ
انہیں ملے اور کیونکہ قرآن کریم کے علوم غیر محدود ہیں اس لئے اُمت محمدیہ کے لئے غیر محدود ترقیات
اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کی راہیں کھول دی گئیں۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحہ ۵۱۳ و ۵۱۴)

تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۱۸۴
سورة البقرة
آیت ۱۵۱، ۱۵۲ وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۔وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُم
حُجَّةُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَبُوا مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَونِي وَلِأَئِمَّ نِعْمَتِي
عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا
(۱۵۱
ق
عليكم ايتِنَا وَيُزَرِّيكُمُ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتب وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَم
(۱۵۲
b
تَكُونُوا تَعْلَمُونَ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جہاں کہیں بھی ہو۔تمہیں اپنی زندگی کا یہ مقصد کبھی نہیں بھولنا چاہیے
کہ تمہاری بہتری کے تمام سامان اور تمہارے مقاصد کی یاد دہانی کرانے والی ساری علامتیں
حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد حرام یعنی بیت اللہ سے تعلق رکھتی ہیں۔کچھ عرصہ ہوا میں نے بیت اللہ پر متواتر کئی خطبات دیئے تھے جو چھپ چکے ہیں۔ان خطبات
میں میں نے بتایا تھا ( اور جن کے بتانے کا مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اذن ملا تھا) کہ مسجد حرام کے
ساتھ سیکس مقاصد وابستہ ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مکان کے لحاظ سے یا زمان کے لحاظ سے
دونوں پہلو اس کے اندر آتے ہیں) تمہیں اپنی وجہ یعنی تو جہ کو مسجد حرام کی طرف رکھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ فرمایا: وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ
(الرحمن: ۲۸)
اس کے معنے کرتے ہوئے امام راغب نے مفردات میں لکھا ہے۔جو باقی رہنے والی چیز ہے وہ ایسے اعمال صالحہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کئے
جاتے ہیں۔یعنی وہ اعمال صالحہ جنہیں انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر بجالاتا ہے وہ گویا
وَجهُ رَيْكَ کے مترادف ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو کوشش کی جاتی
ہے۔وہ قائم رہتی ہے اور باقی تو ہر عمل ضائع ہو جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک اور جگہ فرماتا ہے : كلُّ شَيْءٍ هَالِكُ إِلَّا وَجْهَهُ (القصص : ٨٩)
امام راغب نے اس آیت کے یہ معنی کئے ہیں کہ حل تمنی ءٍ مِنْ أَعْمَالِ الْعِبَادِ هَالِكَ وَبَاطِلُ إِلَّا

·

آج 10 میں سے 10 باقی