سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 10
۴۸۱
سورة ال عمران
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
قرآن کریم نے متعدد جگہ مختلف طریق پر ہمیں خدا تعالیٰ کے غضب کی آگ سے بچنے کی تعلیم دی
اور اس کی راہیں جو بیان کی ہیں ان آیات میں سے میں نے بعض کا انتخاب کیا ہے۔جو میں نے ابھی
پڑھی ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِى أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِین اس آیت میں اول ہمیں یہ بتایا
گیا ہے کہ کافروں کے لئے خدا تعالیٰ کے قہر کی آگ بھڑ کائی گئی ہے، وہ کافر اور منکر جو اللہ تعالیٰ کی
اطاعت نہیں کرتے ، وہ مخالف ہیں خدا کے دین کے، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی اتباع
نہیں کرتے۔آپ سے پیار کا تعلق نہیں رکھتے ، ان کافروں کے لئے ایک آگ تیار کی گئی ہے اور حکم دیا
گیا ہے کہ اس آگ سے اپنا بچاؤ کرو وَاتَّقُوا یہ بچاؤ تقویٰ کے ذریعہ سے کرو اور دوسرے یہ کہ
خدا تعالیٰ کے قہر کی آگ سے بچنے کے سامان خدا کی پناہ میں آکر پیدا کرو۔تیسرے یہ کہ اس کی راہ
کیا ہے؟ وَ اطِیعُوا اللہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو، اس کے سب احکام کو ہمہ وقت بجالانے کے لئے ہر
دم تیار رہو یعنی یہ نہیں کہ جس طرح جاہلیت کے زمانہ میں نسی“ کے طریق پر حرمت والے مہینوں کو
آگے پیچھے کر دیتے تھے تو ہماری زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالیٰ کے لئے وقف ہونا چاہیے۔اس معنی میں کہ
اس کی جو بے شمار دنیوی نعمتیں ہمارے اوپر نازل ہوئی ہیں ہم ان کو جائز طریقے سے حاصل کرنے کی
کوشش کریں اور جائز طریقے پر ان کو خرچ کرنے والے ہوں تو اس آگ سے بچنے کا ایک ذریعہ یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو، اس کے احکام ہر دم بجالانے کے لئے تیار رہو اور مجاہدہ اپنے نفس کے
ساتھ کرو۔یو
چوتھے یہ کہ اطیعوا اللهَ وَالرَّسُول کہ اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرو حضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى (یونس : ١٢) میں اس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو میرے
پر خدا تعالیٰ نے نازل کی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو اس معنی میں کہ تم بھی اس
وحی کی اتباع کرو جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی۔دوسرے قرآن کریم نے حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے انسانوں کے لئے، رہتی دنیا تک کے لئے ، اُسوہ بنا کر ہمارے
سامنے رکھا یعنی ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنا اور آپ کے اسوہ کے مطابق زندگی گزارنا خدا تعالیٰ کی
محبت اور اس کے پیار کو حاصل کرنا ہے۔پانچویں بات یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم رنگ بنے کی کوشش کرو اور فرمایا کہ اس کا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة
۴۸۲
سورة ال عمران
نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تم سے رحم کا سلوک کرے گا اور اس کی محبت اور اس کے پیار کے تم وارث
ہو گے۔چھٹے یہ کہ اللہ تعالیٰ جو رحم اور پیار کا سلوک کرے گا اس کی دو صورتیں یا دو شکلیں ان آیات میں
بتائی گئی ہیں۔آگے یہ ذکر ہے وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُم اس آیت میں اللہ تعالیٰ کے رحم کی
دو شکلیں بیان ہوئی ہیں۔ایک اس کی مغفرت، جب وہ اپنی مغفرت سے ڈھانپ لے تو انسان اس
آگ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔جس سے یہاں ڈرایا گیا، جس سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے اور یہ مغفرت
رب کی طرف سے نازل ہونے والی بخشش ہے جس کے بغیر انسانی اعمال بے ثمر ہیں اور نار جہنم سے بچنا
ناممکن ہے۔ساتویں یہ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ایک ایسی جنت کی شکل میں انسان کے سامنے رکھی گئی ہے جس کی
قیمت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ اس کی وضاحت کی ضرورت
ہے۔ہر آدمی یہ بات آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔چنانچہ سورۃ لقمان میں فرمایا کہ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ
لَكُم مَّا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمان : ۲۱) اور
سورة جاشیہ میں فرمایا وَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۴) اس سے
ہمیں پتا لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اس شکل میں بھی آتی ہے ( میں یہ ترتیب ذرا بدل دوں گا آپ کو
سمجھانے کے لئے ) کہ ایسی جنت ملتی ہے جس کی قیمت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے یعنی آسمانوں
اور زمین میں ہر شے جو ہے تم اس کی جو بھی قیمت لگاؤ وہ خدا تعالیٰ کی موعودہ جنت کی قیمت ہے اور وہ
اس طرح پر کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں انسان اسلام کی ہدایت کی روشنی میں اپنی سب طاقتوں
اور استعدادوں کو بروئے کارلاتا ہے۔حکم یہ ہے انسان کو کہ جو تمہیں میں نے طاقتیں قو تیں ،صلاحیتیں
اور استعداد میں دی ہیں وہ ساری میرے حضور پیش کر دو۔میرے حکم کے مطابق، میری بتائی ہوئی تعلیم
کے مطابق ، میری رضا کے حصول کے لئے ، میرے پیار کو پانے کے لئے تم ان کو خرچ کرو تو آسمانوں
اور زمین کی ہر شے کے فقرہ میں نوع انسان کی وہ طاقتیں بھی شامل ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیں
اور یہ استعدادیں، یہ طاقتیں اتنی عظیم ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین
میں، کہ جن سے انسان خدمت نہ لے رہا ہو یا خدمت نہ لے سکتا ہو اور بعض جگہ بعض چیزیں پوشیدہ
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۸۳
سورة ال عمران
ہیں۔ابھی تک ہمارے علم میں نہیں انسان کو یہ طاقت دی کہ دنیا کی ہر شے سے خدمت لے سکتا ہے،
اپنی بھلائی اور خوشحالی کے سامان پیدا کر سکتا ہے اس دنیا کی خوشحالی کے بھی اور مرنے کے بعد کی زندگی
اُخروی زندگی کی خوشحالی کے بھی۔کیونکہ فرمایا کہ جو اس دنیا میں اندھا ہوگا وہ اُخروی زندگی میں بھی
اندھا ہوگا تو وہاں دیکھنے کی آنکھ یہاں حاصل کرنی پڑتی ہے۔ان سامانوں کو استعمال کر کے قوتوں اور
استعدادوں کی صحیح اور کامل نشو و نما کر کے وہاں کے سامانوں سے استفادہ کرنے اور لذت حاصل کرنے
کی طاقتیں اور احساسات حاصل کرنے پڑتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کی رضا کی طلب میں انسان اپنی
سب طاقتوں اور استعدادوں کو بروئے کار لاتا اور آسمانوں اور زمین کی ہر شئے سے خدمت لیتا اور اسے
خرچ کرتا ہے۔انسان جب اپنی ساری کی ساری طاقتوں اور آسمانوں اور زمین کی ہر شے خرچ کر کے
جنت کا سودا کرتا ہے تو جنت کی یہی قیمت ہوئی۔یہ مراد ہے عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ سے۔آٹھویں یہ کہ اس جنت کی اتنی بڑی قیمت ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے بہت طاقتیں دیں اور
زمین و آسمان کو تمہاری خدمت پر بھی لگا دیا تمہیں یہ طاقت دی کہ تم ان سے خدمت لے سکو اور یہ جنت
جس کی اتنی بڑی قیمت ہے تقویٰ کی راہوں پر عمل کرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔نویں خلاصہ یہ کہ جس جنت کے حصول پر تمہاری ساری ہی قو تیں، تمہاری ساری ہی استعدادیں،
تمہاری صلاحیتیں ایک طرف اور آسمانوں اور زمین سے تعلق رکھنے والی ہر شئے اور ظاہری اور باطنی اور
آسمانی اور زمینی ہر نعمت باری دوسری طرف خرچ ہوئی ہے اس عظیم جنت کے پانے کے لئے آگے
بڑھو ( سَارِعُوا ) اور یہ ہے وہ عظیم جنت جو متقیوں کے لئے تیار کی گئی ہے اور جسے متقی مغفرت باری
وہ
کے حصول کے بعد حاصل کریں گے اور پھر متقیوں کی کچھ بنیادی صفات بیان کی گئی ہیں۔دسویں ان کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ فراخی اور خوشحالی کی حالت میں خدا کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں۔جب اللہ تعالی مال دیتا ہے تو یہ منعم علیہ جنات کا علیحدہ رہنے والوں کا عوام سے بے تعلقی اختیار
کرنے والوں کا، ان کے مسائل سے بے توجہی برتنے والوں کا گروہ نہیں بن جاتے بلکہ جس وقت
فراخی ہوتی ہے اور خوشحالی ان کے نصیب میں ہوتی ہے تو تکبر کی راہوں کو وہ اختیار نہیں کرتے بلکہ تکبر
سے بچتے اور مستحقین سے غفلت نہیں برتتے بلکہ جو حق دار ہیں جو مستحق ہیں، جن کے حقوق اللہ تعالیٰ
نے قائم کئے ہیں، جن سے اخوت کا رشتہ باندھا گیا ہے ان کے تمام حقوق خدا تعالیٰ کی منشا اور رضا کے
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
مطابق وہ ادا کرنے والے ہیں۔۴۸۴
سورة ال عمران
گیارھویں فرمایا کہ ہمیشہ فراخی اور خوشحالی کی حالت ہر انسان کے لئے تو نہیں رہتی تنگی بھی ہے
تکلیفوں کا زمانہ بھی ہے ، قحط کے آثار بھی ظاہر ہو جاتے ہیں اور قحط کے آثار میں بھی ، طبقات طبقات
میں فرق پڑ جاتا ہے، غریب کے لئے زیادہ مشکلیں پیدا ہو جاتی ہیں۔امیر کے لئے نسبتا کم مشکلیں ، تو
فرمایا کہ وہ تکلیفوں اور تنگی کی حالت میں اور قحط کے دنوں میں سخاوت سے تنگ دل نہیں ہو جاتے وہ
اپنے مقدور کے مطابق سخاوت کرتے چلے جاتے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت کے ذریعہ وہ اپنے پیدا
کرنے والے رب کریم کے پیار کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جس موعودہ جنت کا یہاں ذکر
ہے اس کے حق دار بننے کے لئے وہ ایک جہاد کر رہے ہوتے ہیں۔بارھویں یہاں یہ بات بتائی کہ یہ متقی وہ ہیں جو غصہ پی جاتے ہیں۔غصہ ایک جذباتی کیفیت ہے،
غصہ انسان کو پاگل کر دیتا ہے۔غصہ اور عقل سلیم ایک جا اکٹھے نہیں ہو سکتے ، غصہ کرنے والے ہمیشہ
بے وقوفی کی باتیں کرتے اور احمقانہ اعمال بجالاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا مومن غصہ نہیں کرتا۔متقی غصہ پی جاتا ہے اس کے سب کام خدا کی رضا اور اس کی مخلوق کی بہبود کے لئے ہوتے ہیں۔وہ
غصے میں آکر لوگوں کے اوپر ظلم کے لئے تیار نہیں ہو جاتا۔پھر تیرھویں یہ بتایا کہ متقی وہ ہیں جو یاوہ گو اور ظالم طبع لوگوں کے حملہ کو معاف کر دیتے ہیں۔بیہودگی کا بیہودگی سے جواب نہیں دیتے۔بڑا وقار ہے متقی میں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں یہ بات یا درکھو کہ
قرآنی تعلیم یہ نہیں کہ خواہ نخواہ اور ہر جگہ شر کا مقابلہ نہ کیا جائے اور شریروں اور ظالموں کو
سزا نہ دی جائے۔بلکہ یہ تعلیم ہے کہ دیکھنا چاہیے کہ وہ محل اور موقعہ گناہ بخشنے کا ہے یا سزا دینے
کا۔پس مجرم کے حق اور نیز عامہ خلائق کے حق میں جو کچھ فی الواقع بہتر ہو وہی صورت اختیار
کی جائے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد نمبر ۱۰ صفحه ۳۵۱)
چودھویں بات ان آیات میں ( اگلی آیت شروع ہوگئی ہے ) یہ بتائی کہ ان متقیوں کے لئے یہ
جنتیں بنائی گئی ہیں کہ جب وہ کسی بشری کمزوری کے نتیجہ میں بے حیائی کا کام کر بیٹھیں یا اپنی جانوں پر
ظلم کریں اور پھر اللہ تعالیٰ کو یاد کریں یعنی غلطی بشری کمزوری سے ہو ہی جاتی ہے لیکن اس کمزوری
66
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۴۸۵
سورة ال عمران
پر اصرار نہ کریں بلکہ جب گناہ سرزد ہو تو وہ فوراً تو بہ کریں۔اگر بے حیائی کا، فحشاء کا کوئی فعل ان سے
سرزد ہو جائے ، ماہ رمضان میں کوچہ بازار میں لڑ پڑیں کسی سے یا اپنے نفسوں کے حقوق کی ادائیگی میں
غفلت برتیں یا دوسروں کے حقوق تلف کر کے اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اسی وقت تو بہ کریں اور خدا
سے کہیں کہ اے خدا ! میں نے غلطی کی۔میں کمزور انسان ہوں تو مالک ہے مجھے سزا بھی دے سکتا ہے
لیکن تو بڑا پیار کرنے والا ہے اور معاف کرنے والا بھی ہے میری استدعا ہے کہ تو میرے گناہوں کو
معاف کر دے جو میری غلطی اور گناہ ہے اس کے بداثرات سے، اپنے قہر کے جہنم سے، عذاب سے
مجھے بچالے ، مغفرت کی چادر کے اندر مجھے ڈھانپ لے۔اور پھر پندرھویں بتایا کہ بے حیائی کا کام کرنے اور جانوں پر ظلم کرنے کے بعد اپنے گناہوں پر
اصرار نہیں کرتے۔جو حالت اصرار کی ہے وہ زمانہ سے تعلق رکھتی ہے۔ایک گناہ کرنا پھر اسی کو دوبارہ
کرنا پھر اسی کو دوبارہ کرنا پھر اور دلیر ہو جانا، اگر کوئی توجہ بھی دلائے تو اس کے سامنے اکٹر جانا کہ تو بڑا
متقی بنا ہوا ہے مجھے سمجھاتا ہے۔سمجھانے والوں کو بھی چاہیے کہ علیحدگی میں سمجھا ئیں جہاں شیطان کے
وار کی کوئی گنجائش نہ رہے۔پس اس میں یہ بتایا کہ متقی وہ ہیں جو اپنے گناہوں پر اصرار نہیں کرتے۔بے حیائی ہو جاتی ہے، بشری کمزوری ہے۔اپنی جانوں پر ظلم ہو جاتا ہے کمزور ہے انسان لیکن فوراً
سنبھلتا ہے، اپنی طاقت کی طرف رجوع نہیں کرتا، اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف رجوع کرتا
ہے اور خدا کو کہتا ہے کہ اے خدا تو بخش سکتا ہے، تو مجھے بخش دے، تو مغفرت کی چادر کے نیچے مجھے
ڈھانپ سکتا ہے تو مجھے ڈھانپ لے تجھی میں یہ طاقت ہے مجھ میں نہیں کہ میرے گناہ کے بداثرات
جو ہیں ان سے میں محفوظ رہوں۔اے خدا! تو مجھے میری بداعمالیوں، میرے گناہوں کے بداثرات
سے محفوظ رکھ۔تو ان کا خدا انہیں بخش دے گا۔لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے۔بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا چونکہ بخش دے گا اس واسطے جو مرضی کرتے
جاؤ۔خدا مالک ہے، وہ بخشتا بھی ہے مالک کی حیثیت سے اور مالک کی حیثیت سے وہ سزا بھی دیتا
ہے۔خدا مالک ہے چاہے سزا دے چاہے گناہ بخش دے۔اس واسطے انسان کو گناہ پر دلیر نہیں ہونا
چاہیے لیکن انسان سے انسانی کمزوری، بشری کمزوری کے نتیجہ میں چھوٹی بڑی غفلتیں، گناہ، کوتاہیاں
اور قصور ہو جاتے ہیں۔انسان انسان میں فرق ہے۔اس وقت انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے رب کی
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۸۶
سورة ال عمران
طرف رجوع کرے اور اسی سے معافی مانگے اور بخشش طلب کرے اور اس کے پیار کو حاصل کرے۔اس کے دامن کو پکڑے اور کہے کہ ہاتھ تو گندے ہیں اے میرے خدا! پر تیرے دامن کی پاکیزگی کو
میرے گندے ہاتھ نا پاک نہیں کر سکتے۔تیری پاکیزگی میرے ہاتھوں کو پاکیزہ بناسکتی ہے۔مجھے
پاک بنادے۔سولہویں یہ بتایا کہ یہ متقی وہ لوگ ہیں جو اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کرنے والے، اپنی تمام
طاقتوں کو خدا کے لئے پرورش کرنے والے اور خرچ کرنے والے اور زمین و آسمان کی نعمتوں کو پھر اس
کے حضور پیش کر دینے والے اور اس کی تعلیم کے مطابق اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے والے ہیں۔ان متقیوں کی جزا ان کے رب کی طرف سے نازل ہونے
والی مغفرت ہے اور چار باتیں یہاں بیان ہوئی ہیں۔(۱) ان کے رب کی طرف سے نازل ہونے والی مغفرت ایسے متقیوں کی جزا ہے۔مغفرت کے
معنی ہیں گناہ کو ڈھانپ لینا، گناہ کو معاف کر دینا، گناہ کی اصلاح کر دینا، آئندہ کے لئے گناہ کے
دروازے کو بند کر دینا اور عذاب سے محفوظ کر لینا ، حفاظت کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہاں اس آیت میں بتایا کہ متقیوں کے لئے یہ مغفرت ہے کہ عذاب سے حفاظت خدا تعالیٰ کہتا ہے
نہ تمہیں جنت میں جانے سے پہلے میرا عذاب پہنچے گا نہ جنت میں جانے کے بعد میرا عذاب پہنچے گا۔اس واسطے بہت سارے مذاہب کا بطلان یہاں ہو گیا کیونکہ مغفرت ان کا جواب ہے یعنی خدا تعالیٰ کی
قوت مغفرت ، اس کی صفتِ غفور جو ہے وہ ضامن ہے کہ انسان جنت میں جائے تو پھر باہر نہ نکلے۔(ب) اور یہاں یہ بھی بتایا کہ وہ ایسے باغات ہیں جو ہمیشہ سرسبز رہنے والے اور ہمیشہ ہر آن
ثمر آور رہنے والے ہیں۔تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ اس کی تھوڑی سی تفسیر ایک وقت میں پہلے بھی بتا
چکا ہوں اور باغات بھی ہمیشہ سرسبز اور ثمر آور یعنی اس کی افادیت پوری کی پوری ہمیشہ رہنے والی ہے
خدا تعالیٰ کے حکم اور اس کے فضل کے ساتھ۔(ج) اور انسان کی جتنی زندگی بھی ابدی ہے وہ اس میں بستے چلے جائیں گے۔( د ) اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو متقی میرے احکام پر عمل کر کے میرے بتائے ہوئے طریقے
پر اعمال صالحہ بجالائیں گے ان کے میں ( دوسری جگہ آتا ہے کہ میں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۸۷
سورة ال عمران
بھی دوں گا اور پھر اور بھی دوں گا ، فضل دوں گا ، مغفرت خدا کے فضل کو کھینچنے والی ہے، جذب کرنے
والی ہے۔سترھویں اس سے ہمیں پتا لگا کہ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِى أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ میں وَاتَّقُوا کے کیا معنی
ہیں۔یہ ساری تفصیل جو آئی ہے یہ واتَّقُوا کی وضاحت کر رہی ہے اور اس کو بیان کر رہی ہے۔ان ساری تفاصیل کا خلاصہ یہ بنتا ہے کہ تم اپنے رب کریم کا دامن پکڑو تو کبھی چھوڑو نہ، وفا کا تعلق
پیدا کرو تو بے وفائی کبھی نہ کرو، ثبات قدم رکھو، اور کامل تو کل اس پر رکھو، کامل بھروسہ اس پر رکھو اس کو
سب طاقتوں کا مالک بھی سمجھو اور انتہائی طور پر پیار کرنے والا ، پوری جزا دینے والا بھی سمجھو۔مغفرت
میں ڈھانپ لینے والا اپنے فضل سے، تھوڑے کئے پر ابدی جنت کا مستحق بنا دینے والا یقین کرو۔بڑا
ہی فضل کرتا ہے۔وہ مالک ہے، قادر ہے جو چاہے کرے۔فرمایا اور ست مت ہو۔اس دنیا میں جو خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں ان کے اوپر تو اس دنیا کے حالات
پیدا ہوئے ہیں نا۔جب خدا تعالیٰ سے تعلق قائم ہو گیا ایک دفعہ ست مت ہو۔جس کا مطلب ہے کہ
اگر مخالف مقابلے پر اتر آئے تو مقابلہ سے ہمت مت ہارو۔سست مت ہو مقابلہ سے ، ہمت مت ہارو
اور غم مت کرو اور کچھا ندیشہ مت کرو۔کچھ اندیشہ دل میں نہ لاؤ۔انجام کا رغلبہ اس دنیا میں بھی تم ہی کو
ہو گا مگر شرط یہی ہے کہ جو تمہیں کہا گیا کہ تقویٰ کی راہوں کو اختیار کر کے خدا تعالیٰ کے غضب سے اپنی
حفاظت کرو، خدا تعالیٰ کے تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرو اور اگر تم ایمان پر قائم رہو گے اور حقیقی اور واقعی
مومن رہو گے تو تمہیں کوئی اندیشہ نہیں۔آخر اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ہر شعبۂ زندگی میں فوقیت
تمہیں حاصل رہے گی۔اگر خدا تعالیٰ سے
تمہارا تعلق پختہ اور حقیقی اور وفا اور ثبات قدم کا ہے اور اگر تم
نے اس دامن کو پیار اور محبت اور ایثار سے پکڑا اور ایک لحظہ کے لئے بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تو ہر
شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل رہے گی۔خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۲۰ تا ۳۳۲)
مال یا اولاد کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کا آنا اس بات کی علامت نہیں ہے تسارع
لَهُم فِي الْخَيْراتِ کہ ہم ان کو نیکیوں میں جلد جلد بڑھا رہے ہیں اور ان کے اوپر یہ حض انعام کے طور
پر فضل ہورہا ہے کہ ان کے مالوں میں بھی برکت ڈالی جارہی ہے اور ان کی اولاد میں بھی برکت ڈالی جا
رہی ہے وہ سمجھے نہیں اور اس طرف متوجہ نہیں ہوتے کہ وہ جو يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرُتِ وَهُمْ لَهَا سِبِقُونَ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۸۸
سورة ال عمران
نیکیوں کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق جو سورۃ آل عمران میں
ہ وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ (ال عمران : ۱۳۴) اور
وہ جن میں مسابقت کی روح پائی جاتی ہے۔ان میں چار علامتیں پائی جاتی ہیں۔اوّل یہ کہ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ وخشية الله سے لرزاں رہتے ہیں اور دوسری جگہ
فرما يا وَلَا يَخْشَوْنَ اَحَدًا إِلَّا الله (الاحزاب :۴۰) کہ وہ اپنے دل کی اس کیفیت میں کسی اور کو اللہ کے
سواشریک نہیں بناتے۔یعنی خشیۃ اللہ ہے اور صرف اللہ کی خشیت ہے کسی اور کی خشیت کو اس میں
ملونی نہیں ہے یہاں اللہ نہیں کہا بلکہ اللہ تعالیٰ کی بنیادی اور اصولی صفات میں سے صفت رب کو منتخب
کیا ہے اور فرمایا ہے کہ وہ اپنے رب کی خشیت سے لرزاں رہتے ہیں۔خشیة کے معنی ایسے خوف
کے ہیں کہ جس سے خوف پیدا ہو اس کی ذات اور صفات کا علم بھی ہو اور وہ ذات ایسی ہو کہ جب اس کا
علم انسان کو حاصل ہو جائے تو اس کی عظمت بھی دل میں پیدا ہو تو خشیة کے معنی یہ ہوئے کہ ایسا
انسان اپنے رب سے یہ جانتے ہوئے کہ وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور ربوبیت کی انتہائی
اور آخری ذمہ داری اسی پر ہے۔مشابه بربّ شاید اس دنیا میں بھی ملیں لیکن اللہ کے علاوہ جو بھی
درجہ بدرجہ جسمانی یا روحانی ارتقا کا باعث بنتے ہیں وہ اس کے اذن اور اسی کی توفیق سے ایسا بنتے
ہیں۔حقیقی طور پر اب وہی واحد یگانہ ہے پس جن لوگوں میں اس معنی میں رب کی خشیت پائی جاتی ہو
اور هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ وہ سمجھتے ہوں کہ قرآن عظیم کا نزول انسان کی جسمانی اور روحانی ترقیوں
کے لئے ہے۔آیات سے یہاں مراد ایک تو قرآن کریم ہے اور دوسرے وہ تمام آسمانی تائیدات ہیں
جو قرآن کریم کی آیات کے ظلّ کے طور پر اس دنیا میں ہمیشہ نازل ہوتی ہیں اور نازل ہوتی رہیں
گی۔تو جو لوگ اپنے رب کی خشیت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور اس سے لرزاں اور ترساں رہتے
ہیں اور وہ جو قرآن کریم پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور قرآن کریم کے فیوض کو جاری یقین کرتے ہیں اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی فیوض پر ایمان لاتے ہیں اور جو اس طرح پر شرک کے ہر پہلو سے
محفوظ ہو گئے ہیں پربھم لا يُشْرِكُون خفیہ یا ظاہری شرک بڑا یا چھوٹا شرک کوئی بھی ان کے قریب
پھٹکنے نہیں پاتا اور وہ لوگ جن کے دل اس بات سے وَجِلَةٌ خوف زدہ رہتے ہیں کہ ہم اپنی سمجھ کے
مطابق اعمال صالحہ بجا تو لائے ہم نے صدقہ و خیرات بھی دیا دوسری نیکیاں کرنے کی بھی کوشش کی مگر
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۸۹
سورة ال عمران
ہم نہیں جانتے کہ یہ ہمارے رب کو مقبول بھی ہوں گی یا نہیں ہم نے سوائے اس کے کسی اور کے سامنے
جواب دہ نہیں ہونا اور جس کے سامنے ہم جواب دہ ہیں اس کے متعلق ہم کہہ نہیں سکتے کہ قبولیت کو
ہماری نیکیاں پہنچی ہیں یا نہیں پس وہ لوگ نیکیاں تو قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق ہر
آن اور ہر وقت بجالاتے رہتے ہیں لیکن تمام نیکیاں بجالانے کے بعد بھی ان کے دلوں میں یہ خوف
رہتا ہے کہ جس کے سامنے جواب دہ ہیں ہم نا معلوم اس نے ہماری نیکیوں کو قبول بھی کیا ہے یا نہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جن میں چار باتیں پائی جاتی ہیں وہ ہیں أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ
جن کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ہمارے اس حکم کی تعمیل کی کہ وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ
ربَّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ -
اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے اندر مسابقت کی روح پیدا ہو سکتی ہے وہ جو اپنے رب کی خشیت کا
احساس نہیں رکھتے وہ جو اپنے رب کی آیات عظیمہ ( قرآن کریم ) پر ایمان نہیں لاتے وہ جن کے
دلوں میں شرک کی باریک معصیت پائی جاتی ہے اور وہ جو جب نیکی کرتے ہیں تکبر سے کام لیتے ہیں
سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایسے کام کئے ہیں کہ اب ہمارا رب مجبور ہے کہ ہماری ان باتوں کو قبول کرے اور
ہمیں بہتر جزا دے وہ لوگ مُسَابَقَتْ فِي الْخَيْرَات اور يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْراتِ کے مصداق نہیں ہوا
کرتے نہ ان میں مُسَابَقَتْ فِي الْخَيْرَات پائی جاتی ہے نہ وہ جلدی جلدی نیکیوں کی طرف متوجہ
ہونے والے اور حرکت کرنے والے ہوتے ہیں۔اس واسطے وہ لوگ جو صرف ہمارے دنیوی احسانوں کو دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انہوں نے
سَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ پر عمل کیا اور يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سِبِقُونَ کے گروہ میں
شامل ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو انہوں نے حاصل کیا حالانکہ ان کے اندر یہ چار خوبیاں پائی نہیں
جاتیں۔وہ غلطی پر ہیں لا يَشْعُرُونَ مومنوں میں روح مسابقت کا پایا جانا ضروری ہے۔یا فراد میں بھی
ہوتی ہے اور جماعتوں میں بھی اور سب سے زیادہ اس کی طرف مرکز کو متوجہ ہونا چاہیے۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۸۳ تا ۸۵)
ایمان کا لفظ جو عام طور پر اور بڑی کثرت کے ساتھ استعمال ہوا ہے اس کے ساتھ آئے تفصیل نہیں
ہوتی یہ فرمایا ہے کہ ایمان لاؤ ایمان کا یہ فائدہ ہے ایمان کا یہ ثواب ہے ایمان سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
۴۹۰
سورة ال عمران
ہے مگر وہاں یہ ذکر نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی بات ہورہی ہے یا غیب پر ایمان لانے کی
بات ہو رہی ہے یا رُسل پر ایمان لانے کی بات ہو رہی ہے یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لانے کی بات ہورہی ہے یا قرآن کریم پر ایمان لانے کی بات ہو رہی ہے وغیرہ۔غرض ایسی
صورت میں تفصیل نہیں دی ہوتی اللہ تعالیٰ صرف یہ فرماتا ہے کہ ایمان لاؤ۔دراصل جہاں کہیں بھی ایمان کے لفظ کو اس طریق پر استعمال کیا گیا ہے وہاں ایمان کے تمام
تقاضے مراد ہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایمان کے جو بھی تقاضے مقرر فرمائے ہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تشریح کی ہے ان تقاضوں کو پورا کرنا مراد ہے مثلاً ایک جگہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم ایمان لانے والے ہو گے تو کوئی غیر تم پر غالب نہیں آئے گا۔آندھ
الأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اب یہاں مومن کے لفظ کے ساتھ مُؤْمِن بِاللهِ یا مُؤْمِنُ بِالْغَيْبِ يَا مُؤْمِنْ بِالْآخِرَةِ وغيره
نہیں ہے بلکہ محض مومن کا لفظ ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم ایمان کے سب تقاضوں کو پورا
کرنے والے ہو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی نصرت تمہارے شامل حال ہوگی اور تم ہی غالب
آؤ گے غیر تم پر غالب نہیں آئے گا۔پس جب اللہ تعالی کی ساری محبت اور ساری نصرت اور ساری رحمت اور ساری برکت کو جذب
کرنے اور اس کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے ایمان کے سب تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ٹھہرا تو پھر
ہمیں ایمان کے سب تقاضوں کا علم بھی ہونا چاہیے اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایمان
کے جو مختلف تقاضے بیان فرمائے ہیں ان کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ کی توفیق سے سلسلہ وار کچھ بیان
کروں گا۔ایمان کا پہلا تقاضا اور وہی دراصل ایمان کی روح اور اسلام کی جان ہے وہ ایمان باللہ ہے پس
جب میں نے کہا تھا کہ ایمان میں پختگی پیدا کرو تو میرا یہی مطلب تھا کہ ایمان کے جتنے پہلو اور جتنی
شاخیں ہیں ہر پہلو اور شاخ کے متعلق اپنے ایمانوں میں پختگی پیدا کرو ایمان کے مضمون کے اندر جو
بنیادی چیز ہے وہ ایمان باللہ ہے یعنی اللہ پر ایمان لانا۔اللہ پر ایمان لانا اور لانے میں بڑا فرق ہے
ایک شخص اللہ تعالیٰ کو جانتا ہی نہیں لیکن زبان سے کہتا ہے کہ میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں اللہ پر حقیقی
تغییر حضرت
خلیفة امسح الثالث
۴۹۱
سورة ال عمران
ایمان لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اس کی معرفت حاصل ہو اور جب پوری معرفت حاصل
ہو جائے تو پھر سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے۔معرفت کے بغیر وہ چیز ہمیں مل نہیں سکتی جو اسلام ہمیں دینا
چاہتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا۔۔۔۔۔۔۔۔پس صرف زبان سے یہ کہہ دینا کہ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے خدا اور رسول کے نزدیک یہ کافی
نہیں ہے اللہ تعالیٰ پر اس طرح ایمان لانا چاہیے جس طرح قرآن کریم کہتا ہے کہ ایمان لاؤ مثلاً اللہ
تعالیٰ کو ہر حالت اور زندگی کے ہر موڑ پر قادر مطلق سمجھنا دنیا میں کسی قوم یا کسی انسان کی زندگی میں کوئی
ایسا موقعہ نہیں آیا کہ جس وقت یہ کہا جائے کہ اب خدا بھی اس کی مدد نہیں کر سکتا۔پس اللہ تعالیٰ پر ایمان
لانے کا یہ بھی ایک پہلو ہے۔۔اللہ تعالیٰ اس قسم کی قدرت رکھنے والا ہے۔اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے لَا تَقْنَطُوا (الزمر : ۵۴) کیونکہ مایوسی شرک ہے۔اس سے اللہ تعالیٰ کے لئے ایک ضعف کا
احتمال ہوتا ہے یہ ایمان باللہ نہیں ہے ہم اس قادر مطلق پر ایمان لاتے ہیں جو ایک ذرہ حقیر کے ذریعہ
دنیا میں ایک عظیم انقلاب برپا کر دیتا ہے۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ پر رب ہونے کے لحاظ سے ایمان لاؤ کیونکہ
ساری ربوبیت عالمین کا منبع اور سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔آپ دنیا کے ماحول پر نگاہ ڈالیں تو پتہ
لگتا ہے کہ سارا کارخانہ عالم اس کی اس صفت پر چل رہا ہے یعنی ایک تدریجی ارتقا ہے جور بوبیت کا
تقاضا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔دوسرے لوگ تو دعا پر کامل ایمان ہی نہیں رکھتے قرآن کریم ایک ایسے خدا کو
ہمارے سامنے پیش کرتا ہے جس نے اپنی ایک صفت یہ بتائی ہے کہ وہ دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور وہ
تقدیر معلق کو بدل بھی دیتا ہے اور ایسی تقدیر جو مبرم سے ملتی جلتی ہو اور یہ ساری نسبتیں دراصل انسان
کے فیصلہ پر منحصر ہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے تو ہر چیز واضح ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ - ( العمل : ٦٣)
یعنی اللہ تعالیٰ کی ایک صفت یہ ہے کہ جب انسان تضرع اور ابتہال کے ساتھ اس کے حضور جھکتا اور
اپنے یا اپنوں کی تکلیفیں دور ہونے کے لئے دعائیں مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کی تکلیف کو دور کر دیتا
ہے۔۔۔۔۔پس ایمان باللہ محض یہ نہیں ہے جسے عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ اللہ پر وہ ایمان لانا چاہیے
جس کا اسلام ہم سے تقاضا کرتا ہے مثلاً وہ رب العالمین ہے اس کے سوا کوئی رب نہیں ہے وہ رحمان
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۹۲
سورة ال عمران
ہے اس کے علاوہ کوئی بغیر استحقاق کے دینے والا نہیں اور وہ رحیم ہے وہ رحیمیت کی صفت کے نتیجہ میں
بدلے کا حق پیدا کر دیتا ہے دراصل رحیمیت حق دلواتی نہیں بلکہ حق پیدا کرتی ہے۔۔۔۔۔۔پس ایمان باللہ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کہہ دیا کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں ایمان باللہ کے بعد
تو دوسری کوئی چیز ہی نہیں رہتی۔ایمان باللہ کے بعد رشوت پر انحصار، ایمان باللہ کے بعد یہ نہین اور
دوسری بدعنوانیوں کا سہارا لینا یہ باتیں ایمان کے ساتھ کیسے اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ایمان باللہ کے ساتھ
کوئی چیز نہیں رہتی صرف اللہ ہی اللہ رہتا ہے یا وہ شخص ہوتا ہے جس نے اللہ تعالیٰ سے فیض حاصل کرنا
ہوتا ہے اور کچھ نہیں رہتا پس اس اللہ پر ایمان لانا ہے اور یہ بنیادی چیز ہے اس کی تفصیل بہت لمبی
ہے۔دراصل اگر اس سارے کارخانہ پر تقریر کی جائے تو سارا اللہ ہی اللہ آجاتا ہے۔چند باتیں میں
نے بیان کر دی ہیں اور اللہ پر اس رنگ میں ایمان لانے کے نتیجہ ہی میں پھر ایمان بالآخرة ، ایمان
بالغیب اور ایمان بالرسل اور ایمان بالکتب وغیرہ جس کی قرآن کریم نے تفصیل بیان کی ہے جو دراصل
ایمان کے مختلف شعبے اور شکلیں ہیں ان پر ایمان پختہ ہوتا ہے اس لئے اگر ایمان باللہ صحیح نہیں تو آگے
کچھ نہیں۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۲۶۲ تا ۲۷۷)
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح نذیر ہیں کافر کے لئے اس طرح بشیر بھی ہیں کافر کے لئے
اور یہ خیال بھی غلط ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے لئے محض بشیر ہیں جو اعلان کرتا
ہے کہ میں آپ پر ایمان لایا اور آپ کے رب پر ایمان لایا۔آپ بشیر بھی ہیں اس کے لئے اور نذیر
بھی ہیں اس کے لئے یعنی جس طرح کافر کے لئے نذیر اور بشیر ہیں اسی طرح مومن کے لئے بھی نذیر
اور بشیر ہیں۔قرآن کریم بھرا پڑا ہے اس مضمون کے ساتھ اور ایک آیت میں نے اٹھائی ہے جس
میں صاف ، بالکل وضاحت کے ساتھ یہ ہے کہ مومنوں کے لئے آپ نذیر بھی ہیں اور بشیر بھی ہیں۔قرآن کریم میں ہے۔إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (الاعراف: ۱۸۹) کہ میں صرف نذیر اور بشیر ہوں مومن
قوم کے لئے۔تو یہ خیال کہ مومنوں کے لئے محض بشیر اور نذیر نہیں اور کافروں کے لئے محض نذیر اور
بشیر نہیں یہ غلط ہے۔اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ایک دفعہ ایمان کا دعویٰ کر دیا پھر بشارتیں ہی بشارتیں ہیں، پھر
خیر ہی خیر ہے، پھر خوشحالی ہی خوشحالی ہے، پھر اللہ تعالیٰ کی رضا ہی رضا ہے اور ہماری کوئی ذمہ داری