سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 11

تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۹۳
سورة ال عمران
نہیں، ہمارے اوپر کوئی پابندیاں نہیں، گناہوں سے بچنے کے لئے ہم نے کوئی کوشش نہیں کرنی۔نیکیاں کرنے کے لئے ہم نے ہر قسم کی جدو جہد اور سعی نہیں کرنی۔یہ خیال غلط ہے۔اصولی طور پر خدا تعالیٰ نے جو لِقَومٍ يُؤْمِنُون مؤمن قوم کو جو بشارت دی وہ بڑی زبردست ہے
وَانْتُمُ الأعلون ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی۔اعلیٰ کا لفظ بولا ہے نا۔ہر شعبہ زندگی
میں فوقیت تمہیں حاصل ہوگی یہ بشارت ہے مگر اس کے ساتھ میں نے قرآن کریم پر بڑا غور کیا ہر
بشارت کے ساتھ انذاری پہلو ساتھ لگا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ایک اندار ہے۔إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اگر تم ایمان کے عملی تقاضوں کو پورا نہیں کرو گے تو یہ بشارت تمہارے حق میں پوری نہیں ہو
گی۔الا غلون والی اور تیرہ چودہ سو سالہ اسلامی زندگی میں جو مسلمان ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں
ان کی آپ تاریخ دیکھیں اس کے دونوں پہلوانذار کے بھی اور تبشیر کے بھی بڑے زبردست طریقے پر
پورے ہوئے۔ایمان کے تقاضے جہاں بھی پورے کئے گئے، فوقیت بشارت کے مطابق لِقَومٍ
يُؤْمِنُونَ انہی کو حاصل ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی وہ تو اس زمانے کا تو ہر لمحہ اس کی
تائید کر رہا ہے کیونکہ آپ کی تربیت میں صحابہ رضی اللہ عنہم تھے وہ تقاضوں کو پورا کر رہے تھے ایمان
کے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی قیادت کر رہے تھے۔ہر وقت ان کی رہنمائی تھی۔جس وقت
انتہائی دکھوں کی زندگی تھی ان دکھوں میں سے کامیاب نکلے۔تیرہ سالہ زندگی کے دکھ اٹھا کے پھر چند
سال میں سارے عرب پر غالب آ جانا یہ کوئی معمولی معجزہ نہیں ہے۔ایسا معجزہ ہے جس کی مثال دنیا
آجانا
میں نہیں ملتی کہ کسی قوم کو تیرہ سال تک اس طرح پیسا گیا ہو کی زندگی میں اور آٹھ سال تک حملہ آور ہو کر
اس طرح کوشش کی گئی ہو ان کو نیست و نابود کرنے کی اور پھر میں سالہ اس ظالمانہ کوشش کا نتیجہ اسلام کی
موت نہیں بلکہ مسلمان کی زندگی کی شکل میں ظاہر ہوا۔پھر ہم صحابہ رضی اللہ عنہم کا زمانہ لیتے ہیں۔چھوٹی سی قوم ہے۔غیر مہذب ہے۔طاقت ان کے
پاس کوئی نہیں۔ہتھیار ان کے پاس اچھا نہیں۔تجربہ کار یہ نہیں ہیں جنگ کے میدان میں اور مال
و دولت ان کے پاس نہیں ہے پھر ہم کسریٰ کا یہ غرور دیکھتے ہیں۔ساری دنیا کے خزانے لوٹے ہوئے
تھے۔اتنے ہیرے جواہرات تھے کہ ہمارے جرنیلوں
کو تو شاید بیس روپے کی ٹوپی ملتی ہوگی پہنے کو اور
ان کے کور کمانڈر ایک لاکھ کے ہیرے جڑے ہوتے تھے اس کی ٹوپی میں۔یہ اس کا حکم تھا کہ ایک

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۹۴
سورة ال عمران
لاکھ ہیرے اور اس زمانہ میں ایک لاکھ میں جو ہیرا ملتا تھا اب شاید دوکروڑ میں بھی نہ ملے۔ان کو خیال
پیدا ہوا کہ ہم مٹادیں گے اور ہوا یہ کہ پہلے اس نے یہ ترکیب کی۔یہ اس کا بڑا زبردست منصوبہ ہے۔عام طور پر ہمارے جو مبلغ ہیں وہ اپنی تقریروں میں اس حصہ کو نہیں لیتے۔یہ جوار تداد کا فتنہ پیدا ہوا ہے
عرب میں، یہ سارا منصوبہ ایران کے کورٹ میں یعنی بادشاہ نے خود چھ سو عرب سرداروں کو بلا کے یہ
منصوبہ بنایا تھا اسلام کو مٹانے کے لئے۔تو حملہ تو کر دیا اس نے جس وقت یہ نا کام ہوا منصو بہ اس کا تو
چھیڑ چھاڑ اس نے اور دوسرے طریقے پر کی ہوگی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خالد بن ولید
ابھی مدینہ نہیں پہنچے تھے ان کو پیغام بھیجا کہ یہ سرحدیں جو ہیں وہ محفوظ نہیں ہیں۔فتنہ تو شروع ہو گیا تو
چلے جاؤ۔جو تمہارے پاس فوج ہے وہ بھی لے کے چلے جاؤ۔اٹھارہ ہزار فوج ان کے پاس۔چار ہزار
گھوڑ سوار اور چودہ ہزار پیادہ اور کسری کے مقابلے میں۔انہوں نے پھر بعد میں ان
کو حکم مل گیا تھا قیصر
کے مقابلے میں جانے کا چار پانچ لڑائیاں لڑکی ہیں۔ہر لڑائی میں کسری کی تازہ دم فوج ایک نئے
کور کمانڈر کے ماتحت ساٹھ ستر ہزار سے لے کے ایک لاکھ کی تعداد میں آتی تھی اور یہ بیچارے وہی
اٹھارہ ہزار کچھ شہید ہو گئے کچھ زخمی ہو گئے۔تھکے ہوئے اور ان کا مقابلہ اس زمانے میں اس قسم کا تو
نہیں تھا امریکہ سے بٹن دبایا اور گولہ برساد یا کسی چھ ہزار سات ہزار میل پر۔آمنے سامنے ہو کر لڑنا
پڑتا تھا۔فرق تعداد کا اتنا تھا کہ ہر آدھے گھنٹے ، گھنٹے کے بعد اگلی صف لڑنے والی کسری کی پیچھے چلی
جاتی تھی اور تازہ دم آگے آجاتی تھی اور مسلمانوں کی ایک ہی صف اور وہ صبح سے لے کے شام تک
لڑنے والے اور جیتتے چلے جاتے تھے۔کیا چیز جتارہی تھی ان کو؟ دنیا کا کوئی اصول تو نہیں ان کو جتا
سکتا۔یہ وعدہ تھا ان سے انتم الاعلون فوقیت تمہیں حاصل ہوگی۔اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ ایمان کے
تقاضے پورے کرتے چلے جاؤ اللہ تعالیٰ کی نعماء سے اپنی جھولیوں کو بھرتے چلے جاؤ۔پھر جس وقت یہ جنگ جو تھی ایران کے خلاف یہ اپنے عروج کو پہنچی ہوئی تھی اس وقت قیصر نے
سوچا پھنسا ہوا ہے عرب کا مسلمان۔یہ موقع ہے ان کو پیچھے سے حملہ کر کے مٹادو۔دو محاذ کھل گئے۔دونوں کی زبر دست طاقتیں سامنے آ گئیں۔اس وقت ان کو حکم ملا تھا کہ آدھی فوج لے کے تم اس محاذ
پر چلے جاؤ یعنی وہاں چھوڑ دیئے تھے پیچھے صرف نو ہزار ہی کسری کی فوجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے
لیکن اس وقت سر نہیں گنے جاتے تھے۔اُس وقت تو اِن کُنتُم مُّؤْمِنِينَ سامنے رکھ کے دلوں کی

۴۹۵
سورة ال عمران
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
حالت دیکھی جاتی تھی۔اسی زمانے میں مختصراً میں بیان کر دوں۔حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے جنگ سے بھی پہلے
خط لکھا پوری رپورٹ تفصیلی لکھ کر یہ ہوگا یہ نقشہ بنے گا۔اس طرح میرے مقابلہ میں تازہ دم فوجیں آئیں گی
مجھے کمک بھیجیں۔ہر نیا معر کہ کوئی دو دن بعد کوئی تین دن کے بعد ہوا ہے۔مہینوں کے وقفہ کے بعد نہیں،
دنوں کے وقفہ کے بعد ہوئے ہیں۔تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کی کمک بھیج دی۔حضرت
عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق آیا ہے وہ کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا یہ کیا کر رہے ہیں آپ۔اتنی تفصیل
سے ہمیں رپورٹ دی ہے یہ حالات ہیں اور آپ ایک آدمی کی کمک بھیج رہے ہیں۔اس خدا کے بندہ
نے آرام سے یہ جواب دیا کہ جس فوج میں اس جیسا آدمی ہو وہ شکست نہیں کھایا کرتی۔اور پھر خیر وہ
لمبا ایک واقعہ ہے اس نے بھی جا کے کارنامے جو دکھائے۔پھر یہاں جو ایک ہی جنگ کا میں ذکر کر دیتا
ہوں۔یرموک کی جنگ میں تین لاکھ فوج قیصر کی عیسائیوں کی اور اس کے مقابلے میں یہ کئی فوجوں
کے مختلف جگہوں کے یونٹ اکٹھے کر دیئے تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آ گیا ہے خلافت کا۔تو
چالیس ہزار اندازہ ہے یعنی ہر ۷۵ ہزار کے مقابلے میں دس ہزار یہ وہی قریباً نسبت رہ گئی اور پانچ دن
عملاً جنگ ہوئی۔ایک دن ان کے کہنے پر وقفہ ہو گیا تھا اور اس طرح بری طرح شکست کھائی انہوں
نے کہ کوئی حد نہیں۔اس میں ایک واقعہ اور ہوا جو میں ذکر کر دیتا ہوں کیونکہ وہ اصل مضمون میرا جو ہے اس کے متعلق
میں بیان کر رہا ہوں۔یہ اس کی مثالیں دے رہا ہوں۔پانچویں دن جس دن آخری معرکہ ہوا اور
انہوں نے شکست کھائی اور کہتے ہیں کہنے والے واللہ اعلم کہاں تک صحیح ہے کہ ستر ہزار لاشیں
میدان میں چھوڑ کے وہ تین لاکھ کی فوج بھاگی تھی چالیس ہزار کے مقابلے میں اور پہلے جو چار دن تھے
ان میں پتا نہیں کتنے زخمی ہوئے۔کیا ہوا اس کا پتا نہیں۔پانچویں دن خالد بن ولید نے اپنے دوستوں
کو جو سرداران مکہ کے بیٹے تھے جن میں عکرمہ بھی تھا ابوجہل کا بیٹا، ان کو بلایا اور کہا کہ دیکھو تم نے بڑا
لمبا عرصہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دشمنی کے مظاہرے کئے اور جنگوں میں شامل ہوئے،
اسلام کو مٹانے کی کوشش کی۔تمہارے چہروں پر ایسے داغ ہیں کہ تمہارے خون کے علاوہ کوئی چیز ان
کو نہیں مٹا سکتی اور آج موقع ہے اپنے چہروں کے دھبے دھو ڈالو۔ایک سو چالیس دوست اکٹھے کئے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۹۶
سورة ال عمران
انہوں نے۔ایک سو چالیس سے حملہ کروا دیا تین لاکھ کی فوج پر۔کوئی کہے گا پاگل پن تھا۔کوئی کہے گا
خدا تعالیٰ کے پیار کا سمندر موجزن تھا۔انہوں نے بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے
ایسے دھبے ہیں جو صرف ہمارا خون دھو سکتا ہے اور آج ہم دھوڈالیں گے۔ایک آدمی نہیں بچا ان میں
سے۔بیچ ہی نہیں سکتا تھا۔۱۴۰ آدمی تین لاکھ پر حملہ آور ہو جائے۔بچنے کا سامان ہی نہیں۔کہتے ہیں
ایک زخمی زندہ بعد میں ملا ان کو جو چند گھنٹے کے بعد وہ بھی فوت ہو گیا لیکن باقیوں کی تو لاشیں ہی وہاں
سے اٹھائی انہوں نے۔ان میں عکرمہ بھی تھے۔یہ کس برتے پر لڑ رہے تھے؟ آنْتُمُ الْأَعْلَونَ کے۔حضرت خالد بن ولید نے ایک جگہ فوج کو جوش
دلانے کے لئے انہوں نے کہا کہ فوجوں کی ہار اور جیت ان کی تعداد پر نہیں ہوا کرتی بلکہ خدا تعالیٰ کے
اس فضل پہ ہوتی ہے جو انہیں حاصل ہوتا ہے۔اس واسطے تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔بتا میں یہ رہا ہوں کہ اِن كُنْتُم مُّؤْمِنِین کے جب تقاضے پورے ہوں تو اس طرح بھی ہو جاتا
ہے جیسا تاریخ نے ریکارڈ کیا اگر اِن کُنتُم مُؤْمِنین کے تقاضے پورے نہ ہوں
تو پھر ایسا بھی ہمیں نظر
آتا ہے مختلف ملکوں میں کہ اس ملک میں جو جوتی بھی سر پر مارنے کے لئے اٹھائی جاتی ہے وہ مسلمان
کے سر پہ پڑتی ہے۔ایسے نظارے بھی تاریخ میں دیکھے۔ایک دفعہ ایک صحافی نے مجھ سے پوچھ لیا تھا کہ ہم سے کوئی وعدے بھی ہیں؟ ہمیں کوئی بشارتیں بھی
دی گئی ہیں؟ میں نے کہا کیوں نہیں بشارت بڑی زبردست ہے۔میں بتارہا ہوں یہ اصولی بشارت
ہے۔ہر شعبہ زندگی میں فوقیت تمہیں رہے گی حاصل اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ۔میں نے کہا اَنْتُم
الأعلون کی بشارت ہے اور تمہیں کون سی بشارت چاہیے۔ہر شعبہ زندگی میں تمہاری فوقیت لیکن
چھوٹی سی ایک شرط لگائی تھی ساتھ اِن كُنْتُم مُّؤْمِنِینَ۔یہ جو شرط لگانا ہے یہ انذار ہے۔اس سے
اندار پتا لگتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو بشارت میں تمہیں بہت زبر دست دے
رہا ہوں انتم الاعلون مگر ڈراتا بھی ہوں تمہیں۔اگر تم نے ایمان کے عملی تقاضوں کو پورا نہ کیا تو
تمہارے حق میں یہ بشارت پوری نہیں ہوگی۔خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۷)
آیت ۱۴۸،۱۴۷ وَ كَأَيِّنْ مِنْ نَبِي قُتَلَ مَعَهُ رِبّيُّونَ كَثِيرٌ ۚ فَمَا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۹۷
سورة ال عمران
وَهَنُوا لِمَا اَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَا ضَعُفُوا وَ مَا اسْتَكَانُوا وَاللهُ
يُحِبُّ الصُّبِرِينَ وَ مَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَاسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ )
١٤٨
ان آیات میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمیشہ سے ہی ایسا ہوتا چلا آیا ہے کہ جو لوگ انبیاء علیہم السلام
کی جماعت میں شامل ہوتے ہیں۔منکرین اور مخالفین انہیں دُکھ دینے اور ایذا پہنچانے کی کوششیں
کرتے رہتے ہیں۔قرآن کریم میں اس ایذا رسانی اور دُکھ دہی کے متعلق بڑی تفصیل اور وضاحت
سے بیان ہوا ہے کہ جماعت مومنین کو زبان سے بھی دُکھ پہنچایا جائے گا اور ہاتھ سے بھی تکلیف دینے کی
کوشش کی جائے گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک جگہ مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:۔اِنْ تَثْقَفُوكُم يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءَ وَ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَالْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَ وَدُّوا لَو
تَكْفُرُونَ ( الممتحنة : ۳) یعنی اگر وہ تم پر کبھی قابو پالیں اور اُن کو موقع ملے تو وہ تمہاری تباہی کے لئے
اپنے ہاتھ بھی استعمال کریں گے اور زبانیں بھی استعمال کریں گے۔پھر ایک دوسری جگہ فرما يا وَ لَتَسْمَعُنَ مِنَ الَّذِينَ أوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا
أَذًى كَثِيرًا (ال عمران : ۱۸۷) فرمایا تم اہل کتاب سے بھی اور مشرکوں سے بھی کثرت سے ایذا
پہنچانے والی اور دُکھ دینے والی باتیں سنو گے۔جہاں تک زبان سے دُکھ پہنچانے کا تعلق ہے، یہ بنیادی طور پر دو قسم کا ہوتا ہے۔ایک یہ کہ گندہ دہنی
سے کام لینا یعنی گالیاں دینا اور دوسرے یہ کہ افتراء کرتے ہوئے جھوٹے اتہام لگانا۔۔۔۔۔۔میں نے
شروع میں جو دو آیات تلاوت کی ہیں ان میں سے پہلی آیت میں تین قسم کے خوف اور دوسری آیت
میں ان کے علاج کی طرف توجہ دلائی گئی ہے
فرمایا اللہ تعالیٰ کی راہ میں تمہیں دُکھ اور تکلیف پہنچے گی مگر
تمہارا یہ کام ہے کہ تم اپنے اندر دھن، ضعف اور استکانت پیدا نہ ہونے دو۔میں سمجھتا ہوں یہ آیت
ایک لحاظ سے ہمارے لئے خوشخبری کا باعث بھی ہے کہ ہمیں مالی نقصان بھی پہنچایا جائے گا، جذباتی اور
روحانی نقصان بھی پہنچانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔لیکن یہ نقصان ہمیں اس لئے نہیں پہنچایا جائے
گا کہ ہم تباہ و برباد ہو جائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس نے ہمیں مارنے کے لئے پیدا نہیں کیا

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۹۸
سورة ال عمران
بلکہ ہمیں زندہ رکھنے اور ہمارے ذریعہ دوسروں کو زندہ کرنے کے لئے پیدا کیا ہے تاہم بشری
کمزوریوں کی وجہ سے ایسے موقع پر تین قسم کے رد عمل ممکن ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے۔پہلا وطن ہے یعنی مفوضہ فرائض میں ستی کا پیدا ہو جانا اللہ تعالیٰ انبیاء اور ان کی جماعتوں کے
متعلق فرماتا ہے۔فَمَا وَهَنُوا لِمَا اَصَابَهُمْ فِي سَبِیلِ اللهِ یعنی وہ اس تکلیف کی وجہ سے جو انہیں اللہ کی راہ میں
پہنچتی ہے۔سست نہیں ہوتے۔وھن کے معنے ضُعْفُ فِي الْأَمْرِ وَالْعَمْلِ (المنجد زير لفظ وَهَنَ )
کے بھی ہوتے ہیں۔ایک اجتماعی کوشش کے سلسلہ میں جو کام سپر د ہوا ہے اس میں کمزوری پیدا نہ ہو۔ضُعْفٌ فِي الْأَمر در اصل ضُعْفٌ فِي الْعَمل کی بنیاد ہے۔عمل میں جب قوت اور شدت پیدا ہوتی ہے
تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ امر میں قوت اور شدت موجود ہے یعنی اس میں ایک قسم کا جھکاؤ ، دلچپسی،
بشاشت اور ایثار کا جذبہ پایا جاتا ہے جماعت احمد یہ اسی روحانی بشاشت، شوق عمل اور جذبہ ایثار کا
ایک حقیقی نمونہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اسے اس لئے قائم کیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کو
ساری دُنیا میں غالب کرے۔پس یہ وہ عظیم مقصد ہے جس کے مطابق ہم عمل کریں گے اور انشاء اللہ
اسلام کو ساری دُنیا پر غالب کر کے دم لیں گے۔غرض یہ جذبہ برقرار رہنا چاہیے یعنی دنیا خواہ ادھر سے ادھر ہو جائے یا ساری دنیا مل کر ہماری تباہی
کے سامان پیدا کرنے کی کوشش کرے مگر ہم اس کی کوئی پرواہ نہیں کریں گے کیونکہ اس جذبہ میں جب
کمزوری واقع ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں انسان اپنے عمل میں ست پڑ جائے تو اس کو وھن کہتے
ہیں یعنی مایوسی اور شبہ کے آثار پیدا ہو جائیں کہ پتہ نہیں اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے بھی ہوں گے یا
نہیں پتہ کیسے نہیں ! اگر وہ خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں تو ضرور پورے ہوں گے۔پس یہ ایک خطرہ ہے جو لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ کی رو سے پیدا ہو سکتا ہے تاہم یہ خطرہ پیدا
نہیں ہوتا کہ خدا کی جماعت ہلاک ہو جائے گی۔ہلاکت تو در کنار اگر دھن ، ضعف اور استکانت کی وجہ
سے جماعت کا ایک حصہ چھوڑ بھی دے تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔الہی مقصد و منشا بہر حال پورا ہو گا۔خدا تعالیٰ ایک نئی قوم لے آئے گا جو صحیح طور پر قربانیاں دینے
والی ہوگی۔جسے اپنے مقصد سے پیار اور اس کی عظمت کا احساس ہوگا۔جو خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۹۹
سورة ال عمران
کے جلال سے لرزاں و ترساں رہے گی۔وہ دُنیا کی ایذارسانی اور دُکھ دہی کی کوئی پرواہ نہیں کرے گی۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جماعت الہیہ کو اس خطرہ سے ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے اور ان کے اندر
وھن نہیں پیدا ہونا چاہیے کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ وھن در اصل مومن کے جوش عمل اور جذبہ
جہاد میں کمزوری کی علامت ہے الہی جماعتوں کے اندر تو یہ جوش پایا جاتا ہے کہ ان کے ذمہ دین کا جو۔اہم کام ہے اسے انہوں نے بہر حال پورا کرنا اور خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے اس میں کامیاب
ہونا ہے۔اسی لئے مومنین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس جوش اور جذبہ میں کسی وقت کمی نہ آئے اور اس
میں ضعف پیدا نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک جگہ وھن کے معنے بڑے حسین پیرایہ میں بیان فرمائے ہیں۔الله تعالی فرماتا ہے وَلَا تَهنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ (النساء : ١٠٥)
فرمایا تم دشمن قوم کی تلاش میں سستی نہ کرو۔اب دشمن کی تلاش میں سستی کرنا۔یہ ضعف فی العمل کی
ایک شکل ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے کام میں ضعف نہیں پیدا ہونا چاہیے ورنہ رابطہ قائم
نہیں رہے گا۔فوج والوں نے ایک بڑا اچھا محاورہ ایجاد کیا ہے جب دشمن دو بدو لڑائی چھوڑ کر پیچھے
ہٹ جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں دشمن سے CONTACT ( کانٹیکٹ ) یعنی تعلق نہ رہا یعنی جب لڑائی ہو رہی
ہوتی ہے تو گویا لڑتے وقت دونوں فوجوں کا آپس میں ایک تعلق قائم ہوتا ہے لیکن جب کوئی شخص عین
میدانِ جنگ سے کھسک جاتا ہے تو ایسی صورت میں کہتے ہیں اس کا دشمن سے تعلق ( کانٹیکٹ ) نہیں
رہا چنا نچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا دشمن اگر تمہیں نقصان پہنچا کر اتنا دور ہو جائے کہ تمہاری گرفت سے نکل
جاۓ تو پھر ابتغاء القوم کے اس الہی ارشاد کی رُو سے اس کا پیچھا کرنا چاہیے ورنہ تمہاری یہ حالت
دھن یعنی سستی کہلائے گی۔اس لئے تمہیں اپنے دشمن سے کانٹیکٹ قائم رکھنا چاہیے۔اس کی تلاش
کرنی چاہیے۔جہاں بھی ہو اور جس محاذ پر وہ جائے وہاں تک اس
کا پیچھا کرنا چاہیے۔۔۔۔۔پس لِمَا أَصَابَهُمُ في سَبِیلِ اللہ کی رو سے مسلمانوں کی فوج کو خدا کی راہ میں شہادت اور
تھوڑے بہت زخموں کے نتیجہ میں جودُ کھ اور تکلیف پہنچی اور دنیا والوں کی نگاہ میں کمزوری پیدا ہوئی وہ
خدا کے ان پاک اور محبوب بندوں کی نگاہ میں کمزوری نہیں ثابت ہوئی ان میں نہ وَهُنَّ فِي الْأَمْرِ کا
کوئی شائبہ نظر آتا ہے اور نہ وَهُنَّ فِي الْعَمل کی کوئی مثال ملتی ہے۔وہ اسی جرات کے ساتھ اسی

سورة ال عمران
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
بہادری کے ساتھ خدا تعالیٰ پر اسی توکل کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اسی طرح جذب کرتے
ہوئے اگلے میدان میں چلے گئے۔پھر اگلے میدان میں چلے گئے اور پھر اس سے اگلے میدان میں
چلے گئے۔پھر لِما أَصَابَهُمْ کی رُو سے دوسری کمزوری جس کا خطرہ پیدا ہوتا ہے وہ ضعف کا پیدا ہوتا ہے۔غصے کی زیادتی کے نتیجے میں بھی ضعف پیدا ہو جاتا ہے ضعف کا لفظ یہاں اسی معنی میں استعمال ہوا ہے۔اس کا میں نے اگلی آیت سے استدلال کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں خدا کی راہ میں جو دکھ اور
تکلیفیں پہنچتی ہیں اور تمہارے دل میں غصہ پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے تمہارے اندر ایک قسم کا ضعف
پیدا ہو جاتا ہے مگر اس کے باوجود تم نے کسی پر زیادتی نہیں کرنی اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے بھی فرمایا ہے
گالیاں سُن کر دعا دو (در ثمین صفحه ۱۴۴)
جو شخص گالیاں سن کر دعا دینے کی بجائے گالیاں دیتا ہے وہ اپنے مجاہدانہ عمل میں ضعف پیدا کرتا
ہے کیونکہ اس کی توجہ دوسری طرف پھر جاتی ہے پھر آپ نے فرمایا :۔پا کے دکھ آرام دو (در ثمین صفحه ۱۴۴)
جو شخص دُکھ پاتا لیکن دُکھ سہتا نہیں بلکہ جوابی کارروائی کرتا ہے اور کہتا ہے میں تیری خبر لیتا ہوں ، تم
نے ایک چپیڑ لگائی ہے میں تجھے دو لگاؤں گا ، اس سے ضعف پیدا ہو گیا کیونکہ اس نے زیادتی کی ہے
حالانکہ اس کا اصل مقصد صراط مستقیم کو اختیار کرنا ہے۔مگر ایک نے دائیں طرف توجہ پھیر لی اور
دوسرے نے بائیں طرف پھیر لی اس لحاظ سے ضعف کا بڑا خطرہ ہے یعنی زیادتی ہو جانے کا خطرہ پیدا
ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے پاک اور محبوب بندے اس قسم کے ضعف میں مبتلا نہیں ہوتے
وہ اپنا کام جاری رکھتے ہیں۔تیسرا خطرہ استکانت کا ہے کچھ کمزور لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے متعلق
یہ خطرہ ہوتا ہے کہ وہ کہیں تذلل نہ اختیار کر لیں اور دشمن کا اثر قبول کر کے اس کے پیچھے نہ لگ جائیں مگر
وہ جماعت جسے خدا تعالیٰ نے دُنیا کا قائد بنایا ہوا سے نہ تو دشمن سے ڈرنا اور نہ اس کے پیچھے لگنا چاہیے۔غرض اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ خطرے بتا کر ان کے علاج کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔چنانچہ قرآن کریم کی اس دوسری آیت میں جس کی میں نے تلاوت کی ہے ان خطروں سے بچنے کی

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۵۰۱
سورة ال عمران
دُعا سکھائی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا منکرین اور مخالفین کے منہ سے تمہارے خلاف جو بات نکلتی
ہے اس کے مقابلہ میں تمہارے منہ سے یہ دُعا نکلنی چاہیے۔رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا۔یعنی انسان کمزور
ہے دنیوی معیار کے لحاظ سے اور فاتح بھی ہے اللہ کے فضلوں کے نتیجہ میں وہ گھر بھی جاتا ہے۔ہر قسم کی
مصیبتوں اور تکلیفوں میں، دشمن اُسے ذہنی، جسمانی اور مالی لحاظ سے نقصان پہنچاتا ہے لیکن وہ اس
نقصان کو برداشت کر لیتا ہے اُس سہارے کی وجہ سے جو اسے حاصل ہے یہ سہارا کیا ہے ایک رسی ہے
جو آسمان سے لٹکی ہوتی ہے۔یہ حبل اللہ ہے۔جسے وہ پکڑتا ہے اور دُعا کرتا ہے اس کے خلاف ہر قسم
کے گندا چھالے جاتے ہیں مگر اس کے دل میں نہ کوئی شکوہ اور نہ کوئی شکایت پیدا ہوتی ہے نہ گھبراہٹ
میں باتیں ہوتی ہیں اور نہ مشورے ہوتے ہیں کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا۔کیونکہ اس کو پتہ ہے کہ کیا ہونا
ہے۔وہی ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ چاہے گا۔اس کے منہ سے ان سارے دُکھ دہ حالات میں کچھ فرق نہیں
نکلتا سوائے اس دُعا کے ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا اے ہمارے رب! ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما۔ہمارے اندروھن پیدا نہ ہو کیونکہ وھن پیدا ہو جانے کا جو خطرہ ہے اس کا تعلق کوتاہیوں کے ساتھ
ہے۔بشر کمزور ہے جو کچھ اسے کرنا چاہیے وہ نہیں کر سکتا کیونکہ بعض دفعہ شیطان اس کی آنکھوں پر پردہ
ڈال دیتا ہے اور اس پردہ کو سوائے خدا تعالیٰ کی رحمت کے اور کوئی اُٹھا نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے مغفرت کے حقیقی معنوں پر بڑے حسین پیرایہ میں روشنی ڈالی ہے۔آپ فرماتے
ہیں کہ وہ خطرات جو بشری کمزوریوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کے متعلق یہ دُعا کرتے رہنا چاہیے کہ
اے خدا! میں انسان ہوں، بہر حال کمزور ہوں، ایسا نہ ہو کہ میری بشری کمزوریاں میری روحانی
رفعتوں کے حصول میں روک بن جائیں۔پس اے خدا! ایسا کر کہ مجھ سے کوتاہیاں سرزد نہ ہوں۔پس
وھن کا تعلق چونکہ کوتاہیوں سے تھا۔اس لئے یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اگر تم وہن سے بچنا چاہتے ہو تو
تمہیں اپنی کوشش اور سعی کے نتیجہ میں تکبر نہیں کرنا چاہیے۔اپنے ایثار اور اخلاص کی وجہ سے غرور نہیں
کرنا چاہیے۔دھن سے بچنے کے لئے تمہیں اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنی پڑے گی اور اس مدد کے
حصول کے لئے ہم تمہیں یہ دعا سکھا دیتے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم اپنے زور سے وھن سے نہیں بچ سکتے۔میری مدد سے بچ سکتے ہو اور
میری مدد کے حصول کے لئے تمہیں یہ دعا کرتے رہنا چاہیے ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا کہ اے خدا! ہم

۵۰۲
سورة ال عمران
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سے جو کوتاہیاں سرزد ہو گئی ہیں اُن کے بداثرات سے بھی ہمیں بچا اور ہمارے لئے ایسے سامان پیدا
کر کہ ہمارے اندر بشری کمزوریوں کی وجہ سے جو کوتاہیاں پیدا ہو سکتی ہیں وہ بھی پیدا نہ ہوں۔اگر تم یہ
دعا کرو گے اور اللہ تعالیٰ جب اس دُعا کو قبول فرمائے گا تو تمہارے اندر دھن یعنی کمزوری پیدا نہیں ہوگی۔دوسرا خطرہ ضعف کے پیدا ہو جانے کا ہے یعنی ضعف کے نتیجہ میں زیادتیاں نہ ہونے لگ
جائیں۔اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا کہ اے ہمارے
خدا! ہماری زیادتیاں معاف فرما میں نے بتایا کہ ضعف کی حالت میں مومن انسان بعض دفعہ زیادتی کا
مرتکب ہو جاتا ہے مثلاً دیکھو ایزا کے مقابلے میں دُعا نہیں
دیتا یا دُکھ پا کر سکھ پہنچانے کی کوشش نہیں
کرتا بلکہ دُکھ کے مقابلے میں دُکھ پہنچاتا اور گالی کے مقابلے میں گالی دیتا ہے۔پس خدا کا بندہ جب
اس قسم کے کام کرتا ہے تو یہ اس کی زیادتی متصور ہوتی ہے۔چنانچہ اس زیادتی سے بچنے کے لئے اللہ
تعالیٰ نے دُعا سکھائی اور فرمایا کہ تم ہمیشہ یہ دُعا کرتے رہو۔وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا ہمیں اس جدو جہد
میں ، اس مجاہدہ میں اور اس عظیم کوشش میں جو تیرے دین کے غلبہ کے لئے شروع کی گئی ہے۔اس میں
ہمیں اس بات سے بچا کہ ہم اسراف کے گناہ میں ملوث ہو جائیں۔تیسر ا خطره استکانت یعنی دشمن کے سامنے تذلل اختیار کرنا اور اس کا اثر قبول کر کے اس کے پیچھے
لگنے کا خطرہ ہے۔یہ کمزوری ایمان کی علامت ہے۔ایسے لوگوں کے متعلق قرآن کریم نے تفصیل سے
بتایا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جی ہم نے انتظام کر لیا ہے ہم مسلمانوں کے ساتھ بھی ہیں اور منافقوں کے
ساتھ بھی ہیں۔ہم نے کفار، منکرین اور دشمنان اسلام سے بھی ساز باز کی ہوئی ہے اور ہر ایک سے
کہتے ہیں کہ اگر تم کامیاب ہو گئے تو ہم تمہارے پیچھے چل پڑیں گے۔میں اس کی تفصیل میں تو اس
وقت نہیں جاسکتا۔اصولاً بتا رہا ہوں کہ اس گناہ اور کمزوری سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم یہ
دعا کرتے رہا کرو و ثبت اقدامنا کہ اے خدا ہمارے قدموں کو مضبوطی عطا فرما۔فرمایا تمہیں اپنی
کوششوں سے ثبات قدم حاصل نہیں ہو سکتا۔اللہ کے فضل سے حاصل ہو سکتا ہے اس لئے تم یہ دعا
کرتے رہا کرو کہ ہمارے قدموں میں مضبوطی عطا ہو۔پس جب ان کمزوریوں کا خدشہ باقی نہ رہے اور ابتغاء القوم کی قوت ہو اُن سے، کانٹیکٹ
کرنے اور جنگ کرنے کے لحاظ سے اور پھر زیادتی بھی نہ ہو بلکہ صبر سے کام لیتے ہوئے انسان گالی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۰۳
سورة ال عمران
کے مقابلے میں دعائیں کرنے والا اور دُکھ سہنے کے مقابلے میں سکھ پہنچانے کی تدبیر کرنے والا بن
جائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کے نتیجہ میں خود کو دشمن کے سامنے ذلیل کر کے اس کی اطاعت قبول کرنے
کی بجائے اس کے قول اور عمل میں ثبات قدم ہو۔اللہ کے فضل اور رحمت کے نتیجہ میں وہ جس جگہ کھڑا
ہو وہاں اس کے پاؤں میں کوئی لغزش نہ آئے تو وہ دشمنوں کے مقابلے میں کھڑا ہو جائے اور ان کی کوئی
پرواہ نہ کرے اور کہے تم تعداد میں زیادہ ہو تو ہوا کرو۔تمہارے پاس اموال زیادہ ہیں تو ہوا کریں۔اس سے میرے جذبہ ایمان اور شوق عمل میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں تو خدا کا سپاہی ہوں جہاں
کھڑا ہوں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا بلکہ آگے بڑھوں گا کیونکہ میں اس جماعت سے تعلق رکھتا
ہوں جسے آگے بڑھنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس مومن کے عمل میں ثبات قدم ہوتا ہے۔اس
کے پاؤں میں کوئی لغزش نہیں آتی۔پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جاتے ہیں لیکن مومن کے قدم اپنی جگہ
سے ٹلا نہیں کرتے۔مومن پیچھے نہیں ہٹا کرتا وہ اپنے مقصد کے حصول میں آگے سے آگے بڑھتا
چلا جاتا ہے۔جب یہ سب کچھ ہو جائے تو پھر بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھو تم ان خطرات سے بچنے کی دعا کے
ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کرتے رہا کرو وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِین کہ اے خدا! کا فرلوگوں کے خلاف
ہماری مددفرما۔میں پہلے بھی اشارہ کر چکا ہوں کہ ان تینوں خطرات کے بعد ایک چوتھا خطرہ بھی پیدا ہو
جاتا ہے اور وہ ہے تکبر پیدا ہونے کا خطرہ یعنی انسان نے سب کچھ حاصل کیا اللہ کے فضل اور اس کے
حضور عاجزانہ اور متضرعانہ دعاؤں کے نتیجہ میں مگر کامیابی کے وقت شیطان آ گیا اور اس نے کہہ دیا تم
نے یہ کامیابی اپنی کوشش اپنی ہمت اور اپنی طاقت سے حاصل کی ہے۔چنانچہ ایسی صورت میں باوجود
پہلی دعاؤں کی قبولیت کے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں پھر نا کامی اور ہلاکت کے سامان پیدا نہ ہو جائیں
اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ان دعاؤں کے بعد اور میرے فضلوں کو حاصل کرنے کے بعد یہ دعا بھی کیا
كرو وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الكَفِرِینَ کہ اے خدا! کافروں کے مقابلہ میں، دشمنانِ اسلام کے مقابلے
میں ہمیں فتح، تیری نصرت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ہمیں یہ فتح ہماری کسی قوت، کسی طاقت اور
ہمارے ثبات قدم یا کسی اخلاص یا ایثار کے نتیجہ میں نہیں مل سکتی۔اس لئے اے خدا! تو خود ہماری مدد کو آ اور
ہمارے اور اپنے دشمنوں کو ان کے منصوبوں میں نا کام کر۔(خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۴۷۹ تا ۴۹۳)

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۰۴
سورة ال عمران
لا
آیت ۱۶۰،۱۵۸،۱۵۵ تا ۱۶۲ ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُم مِّنْ بَعْدِ الْغَمِّ آمَنَةً
نُّعَاسًا يَغْشَى طَابِفَةً مِنْكُمْ وَ طَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ
بِاللهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَ الْجَاهِلِيَّةِ ، يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ
قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِم مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ
b
لَو كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٍ مَا قُتِلْنَاهُهُنَا قُل لَّوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُم
لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللهُ مَا فِي
b
ج
(100)
صُدورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَاللهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ وَ
ما
لَبِنْ قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ اَوْ مُثْمُ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّ
يَجْمَعُونَ فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظٌ
(۱۵۸)
ج
الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرُ لَهُم وَشَاوِرُهُم
فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ اِنْ
ج
ط
يَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۚ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُم فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُم
ط
مِن بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ • وَمَا كَانَ لِنَبِي اَنْ يَغُل۔وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَ يَوْمَ الْقِيمَةِ ثُمَّ تُوقُ كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَ
هُمْ لَا يُظْلَمُونَ )
(۱۲۲
اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران میں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو یا تو منافق ہیں یا ایمان کے کمزور
ہیں۔(ایمان کی ہر کمزوری نفاق پر دلالت نہیں کرتی تو وہ لوگ یا جو پورے منافق ہوں یا جن کے
ایمان پر پختگی نہ ہو بلکہ ایمان کی کمزوری ان میں پائی جاتی ہو۔ان کے متعلق آل عمران کی ۱۵۵ آیت
میں یہ فرمایا ہے۔ان کا قول نقل کرتے ہوئے کہ وہ کہتے ہیں کہ کیا اسلام اور مسلمانوں کے متعلق جو اہم
امور فیصلہ ہوتے ہیں یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی عزم کرتے ہیں کہ ایسا ہونا چاہیے اس سلسلہ میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی