سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 9

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۹
سورة ال عمران
نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ جس نے قبلہ رُخ ہو کر نماز ادا کی ، ہاتھ باندھا یا چھوڑا، اس کے حقوق ایک
مسلمان کے حقوق ہیں، یہ ادا ہونے چاہئیں۔یہ اللہ تعالیٰ نے ایک عہد باندھا ہے اور اسی کی طرف
حدیث کے شارحین کی توجہ گئی ہے کہ یہ ایک عہد ہے جس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے امت م
ڈالی ہے شارحین نے یہ لکھا ہے کہ (جو شخص محولہ بالا حدیث کی رو سے مسلمان کہلاتا ہے ) وہ خدائی
حفاظت اور امان میں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اے مسلمانو! تم نے اس کی جان کی بھی حفاظت
کرنی ہے تم نے اس کے مال کی بھی حفاظت کرنی ہے۔تم نے اس کی عزت کی بھی حفاظت کرنی ہے۔یہ نہیں کہ ایک شخص نماز مسلمانوں والی ادا کرتا ہے اور قبلہ رُخ ہو کر نماز ادا کرتا ہے اور ذبیحہ کھاتا ہے
اور غیر ذبیحہ سے پر ہیز کرتا ہے، تم اپنی طرف سے کچھ اصول بنا کر اسے گالیاں دینے لگ جاتے ہو۔خدا معلوم گندہ دہانی مسلمانوں کے ایک گروہ میں کہاں سے آگھسی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ گندی زبان اور
فحش کلامی سے ثواب حاصل ہوتا ہے حالانکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں
فرمایا ہے جس کی شارحین نے بڑی وضاحت سے یہ تشریح کی ہے کہ ہر وہ شخص جو نماز مسلمانوں کی قبلہ
رُخ ہو کر پڑھنے والا اور ہماری طرح ذبیحہ کھانے والا ہے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ سے یہ عہد لیا ہے
کہ اس کی جان اور مال اور عزت کی حفاظت کی جائیگی اور جو شخص اس کی جان اور مال اور عزت کی
حفاظت نہیں کرتا۔وہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد اور آپ کے اسوہ اور قرآن کریم کی
ہدایت کے خلاف کرتا ہے آپ نے بڑی تاکید سے فرمایا ہے کہ یہ اللہ کا عہد ہے اس کو نہ توڑنا ورنہ کیا
ہوگا ؟ آگے کچھ نہیں فرمایا کیونکہ ہر عقلمند آدمی جانتا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کا عہد توڑتا ہے۔پھر اللہ
تعالیٰ اس سے جو معاملہ کرتا ہے وہ مالک ہے۔انسان کو تو لرزاں اور ترساں اپنی زندگی کے دن
گزار نے چاہئیں۔شارحین نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے کہ فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللهِ وَذِمَّةُ
رَسُولِہ میں خِمَّةُ الله اور ذِمَّةُ رَسُولِہ کے معنی یہ ہیں کہ آمَا نُهُمَا وَعَهْدُهُمَا ، یعنی ایسا انسان الله
تعالیٰ اور رسول کی حفاظت اور امان میں اور اللہ تعالیٰ اور رسول نے جو عہد کیا ہے اس عہد کے اندر آجاتا
ہے۔پھر فَلَا تُخْفِرُوا الله في ذِمَّتِہ کی تشریح یہ کی گئی ہے کہ لَا تَخُونُوا اللهَ فِي عَهْدِهِ۔اللہ تعالٰی نے
ایک عہد باندھ دیا ہے اس میں خیانت نہیں کرنی اور فَلَا تَتَعَرَّضُوا فِي حَقِّهِ ( مرقاۃ شرح مشکوۃ صفحہ ۷۴

تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۷۰
سورة ال عمران
جلد 1) جو حق اس کا قائم کیا گیا ہے۔اس میں تعرض نہیں کرنا اور اس کو ضائع کر کے فساد کے حالات نہیں
پیدا کرنے۔علاوہ ازیں اس کے یہ بھی معنے ہیں کہ مِن مَالِهِ وَدَمِهِ وَعِرْضِهِ" (مرقاۃ شرح مشكوة
صفحہ ۷۴ جلد (1) یعنی اس کے مال کی حفاظت بھی اور اس کی جان کی حفاظت بھی اور اس کی عزت کی
حفاظت بھی تمہارے ذمہ ہے۔پس وَاعْتَصِبُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا میں اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی ہی حسین اور وسیع تعلیم دی ہے اور
اگر اُمت مسلمہ اس پر عمل کرے اور یہی خدا اور اس کا رسول چاہتے ہیں تو پھر ایک ایسی حسین فضا اور
معاشرہ پیدا ہوتا ہے جس کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اخْتِلَافُ أُمتى
رحمة “بھائی بھائی میں اختلاف ہوتا ہے میاں بیوی میں اختلاف ہوتا ہے ماں بیٹی میں اختلاف ہوتا
ہے باپ بیٹے میں اختلاف ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے اپنی ہر خلق میں اپنی ایک شان ظاہر کی ہے کثرت مزاج
انسانی وحدت خالقِ انسانی ثابت کرتی ہے چنانچہ آپ نے فرمایا کہ تمہاری طبیعیتوں ، مزاج اور عادات کے
اندر اختلاف تو ہوتا ہے مثلاً کھانے میں ہزار اختلاف ہوتا ہے جس خاندان میں کھانے والے افراد
زیادہ ہوں وہاں بڑی مشکل پڑ جاتی ہے اور کئی دفعہ بعض نا سمجھوں کو اعتراض کا موقعہ بھی مل جاتا ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۴۳۱ تا ۴۳۵)
پس انسان کو ہر دم اور ہر آن اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت ہے اس لئے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ
جبيعا میں حبل اللہ کے معنے ہمارے بزرگ صلحاء (لغت کے ماہرین نے بھی اور مفسرین نے بھی )
یہ کئے ہیں کہ وہ ذرائع جو وصلِ الہی تک پہنچانے والے ہوں حبل اللہ کہلاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
نے حضرت امام راغب کو بڑی فراست عطا کی تھی اُنہوں نے قرب الہی کے ذرائع میں سے نمبر 1
قرآن کریم کو ٹھہرایا ہے یعنی شریعت قرآنیہ جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل
ہوئی۔گو اصل روحانی ذریعہ تو یہی ہے مگر اُنہوں نے ساتھ ہی عقل کو دوسرا ذریعہ قرار دیا ہے۔عقل
خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہے اس کا بھی ایک مصرف ہے انسان اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے بشرطیکہ یہ
اندھیروں میں بھٹکتی نہ پھرے بشرطیکہ اسے الہی رہنمائی حاصل رہے ورنہ جس طرح قانون اندھا ہے
اسی طرح عقل بھی اندھی ہے۔انسان کی عقل نے یہ تو تسلیم کر لیا کہ آج کا قانون جسے انسانی عقل نے
بنایا ہے، وہ اندھا ہے لیکن یہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ جس عقل نے اندھا قانون بنایا ہے وہ خود

تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۷۱
سورة ال عمران
اندھی کیوں نہیں؟ ظاہر ہے کہ جس عقل نے ایک اندھا قانون بنا دیا ہو وہ خود بھی اندھی ہے کیونکہ نور
سے اندھیرے پیدا نہیں ہوتے جہاں بھی اندھیرا نظر آئے گا اُس کے منبع میں بھی اندھیرے ہی کی
تلاش کرنی پڑے گی۔ہماری عقل نور کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے یہ کہتی ہے کہ ظلمات کا سرچشمہ
نور نہیں پیدا کرتا ، ظلمت کا سرچشمہ ظلمت ہے۔پس جو قانون عقل سے نکلاوہ اندھا ہے وہ عقل خود بھی
اندھی ہے البتہ اس کے وہ پہلو جو خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہو چکے ہوں اور اُن میں بیداری پیدا ہو چکی
ہو وہ اندھے نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا میں یہ بنیادی اور تاکیدی حکم دیا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے قرب کی جو راہیں ہیں اور خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے جو ذرائع ہیں اور خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے
کے جو د سیلے ہیں اُن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو۔اگر مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو پراگندہ نہیں ہوگے
اور اگر مضبوطی سے نہیں پکڑو گے تو پراگندہ ہو جاؤ گے تمہارے اندر تفرقہ پیدا ہو جائے گا۔گویا اللہ تعالیٰ
نے بنیادی طور پر دو باتیں بتائی ہیں ان میں سے ایک کا تعلق قرآن کریم کی ہدایت سے ہے اور دوسری
کا عقل سے۔پھر فرمایا وَ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ - خدا تعالیٰ کا تم پر یہ احسان ہے کہ اُس نے تمہیں
قرآن کریم کی شکل میں ایک ایسی ہدایت دی جس کے نتیجہ میں تمہارے دلوں میں باہمی محبت اور
اخوت پیدا ہوئی اور اس کا تعلق شریعت حقہ کے ساتھ ہے لیکن چونکہ عقل انسانی سے بھی کام لینا
ضروری ہے اس لئے فرمایا :-
وَلَتَكُن مِنْكُمُ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ محض شریعت جو ہے یا قرآن کریم کتابی شکل میں جزدانوں
میں بند کر کے رکھ دیا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔عقل کے ساتھ قرآن کریم کا سمجھنا اور سیکھنا
ضروری ہے۔عقل جب اس نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ اللہ تعالیٰ جو ہدایت دیتا ہے اس پر عمل کرنا اور اس کے
مطابق اعمالِ صالحہ بجالانا ضروری ہے۔خدا تعالیٰ نے شریعت دے دی لیکن شریعت پر عمل کرنا
انسان کا کام ہے اور اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت دعاؤں کے ذریعہ جذب کی جاتی
ہے۔امت محمدیہ کے لئے سب سے زیادہ دعا ئیں تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی ہیں
آپ نے کسی قوم کو کسی ملک کو اور کسی زمانہ کو نہیں چھوڑا جس کے لئے دعائیں نہ کی ہوں ہمارے اس
زمانہ کو بھی نہیں چھوڑا ہمارا یہ ایمان ہے۔دوسرے لوگ ہمارے ساتھ اتفاق رکھیں یا نہ رکھیں لیکن ہمارا

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۷۲
سورة ال عمران
یہ ایمان ہے اور ہم اسے ظاہر کریں گے کہ مہدی آگئے اور ہم اُن پر ایمان لائے ہیں۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۱۲۰ تا ۱۲۲)
وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
کہ اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے کہ مختلف قو میں جو آپس میں برسر پیکار تھیں ان میں سے ایک
ایک کو لیا اور ان کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا۔اسلام لانے سے پہلے ان کا آپس کا
با ہمی تعلق دشمنی اور عداوت کا تعلق تھا اور پھر اسلام لانے کے بعد کا انہی کا آپس کا باہمی تعلق الفت اور
اخوت کا تعلق بن گیا۔الف کے معنے بڑے حسین ہیں اور وہ ہمارے سامنے رہنے چاہئیں۔مفردات میں آیا ہے الْمُؤلّف
مَا جُمِعَ مِنْ أَجْزَاءِ مُخْتَلِفَةٍ وَرُتِّبَ تَرْتِيبًا قُتِمَ فِيهِ مَاحَقُهُ أَنْ يُقَدِّمَ وَأُخِرَفِيْهِ مَاحَقُهُ
أن يُؤْخَر -
مؤلّف کے معنی انہوں نے بیان کئے ہیں (یعنی جن کی تالیف کی گئی ) یعنی جو امت محمدیہ ہے
ہمارے اس مضمون کے لحاظ سے۔کیونکہ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءَ فَأَلَّفَ بَيْنَ
قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا ہے۔یہ سیسہ پلائی ہوئی مضبوط دیوار ہی نہیں بلکہ اپنے اجزا کی
ایک حسین نسبتیں رکھنے والی دیوار ہے۔یہ نہیں کہ پٹھان جس طرح دیوار بناتے ہیں۔مٹی کا لوتھڑا ڈالا
( جسے پنجابی میں تھوپا کہتے ہیں ) اور دیوار کھڑی کر دی۔بلکہ جس چیز کی جہاں ضرورت ہے وہاں لگائی
گئی ہو۔کیونکہ مؤلّف (مؤلف) یہاں آجائے گا مسلمان کے معنوں میں یا مؤلفہ امت محمدیہ ) جوا جزا
مختلفہ کو جمع کر کے اور ان کو ایسی ترتیب دے کر جسے مقدم رکھنا چاہیے اسے موقر رکھا گیا ہو اور جسےمؤتمر
ہونا چاہیے اسے مؤتمر رکھا گیا ہو۔ان کو جمع کر کے یکجان کر دیا گیا ہے اس معنی میں ایک واضح اصول کی
طرف اشارہ ملتا ہے یعنی مسابقت کی جو ہدایت ہمیں دی گئی ہے فرمایا جذ بہ مسابقت میں قُدِّمَ فِيهِ
مَا حَقُهُ أَنْ يُقَدِّمَ وَأُخِرَفِيْهِ مَاحَقُهُ أَنْ يُؤَخِّرَ کا خیال ہمیں رکھنا پڑے گا۔ورنہ اسلام کی تعلیم
اور ہدایت کے مطابق مسابقت نہیں ہوگی۔پس اسلام نے الفت و اخوت اسلامی کو ایک بنیادی چیز قرار دیا ہے۔کوئی ایسا کام ایک احمدی
مسلمان کو نہیں کرنا چاہیے جو اللہ کی محبوب اجتماعی ہیئت کذائی پر برے رنگ میں اثر انداز ہو۔ہر کام

تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۴۷۳
سورة ال عمران
ایسا ہونا چاہیے۔جو خدا تعالیٰ کی محبت کو زیادہ جذب کرنے والا اور اس اتحاد اور الفت اور اخوت کو
زیادہ مضبوط بنانے والا ہو اور اس حقیقت کے باوجود کہ سب ایک جان ہو گئے یہ بھی ضروری ہے کہ
جذبہ مسابقت پایا جائے۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۶۰،۵۵۹)
دو بنیادی صفات جن کا ذکر قرآن وحدیث میں ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ امت مسلمہ اس معنی
میں خیر ہے کہ تمام پہلی امتوں کے مقابلے میں اپنی استعداد کے لحاظ سے بھی اور اپنی صلاحیت کی
نشوونما کے لحاظ سے بھی اقومی ہے۔زیادہ طاقتور ہے اور القومی “ کا مفہوم دراصل یہ بھی ہے کہ جس
اُمت نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو اللہ تعالیٰ کی کامل شریعت اور تعلیم کی روشنی میں اس طرح کامل
نشو نما دیا ہو اور اپنی قوتوں کا کامل نشو ونما کیا ہو کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو اور نبی
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی معنی میں یہ کہا کہ الیدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِّنَ الْيَدِ السُّفْلَى (ترمذى
كتاب صفة القيامة ) کہ دینے والا ہاتھ خیر کا ہاتھ ہے اور لینے والا ہاتھ ایسا نہیں اور اس کی تفصیل
میں نے جتنا ممکن تھا بتائی تھی۔دوسری صفت جو خَيْر أُمَّةٍ کی بنیادی صفت ہے اور جس کا ذکر قرآن کریم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات میں ہے وہ یہ ہے کہ وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ کہ ایک جماعت ) ایک
گروہ اس امت مسلمہ یعنی خَيْرَ أُمَّةٍ کا ایسا ہونا چاہیے کہ جن کا کام ہی صرف یہ ہو کہ وہ گروہ خیر کی
طرف بلانے والا ہو۔خیر کے ایک معنی یہاں ”قرآن“ کے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک حدیث کی روشنی
میں جس کا میں ذکر کروں گا ایک الہام اس معنی میں ہوا اور حدیث یہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ (بخارى كتاب فصائل القرآن باب خيركم من تعلم القرآن
وعلمه ( پس اُمت مسلمہ کا وہ گروہ جس کے متعلق کہا کہ وہ گروہ ایسا ہونا چاہیے وَلَتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةً
يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ تو يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ کی بنیادی صفت یہ ہے کہ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ
وَعَلَّبَهُ - قرآن کریم سیکھنا اور سکھانا اور قرآن کریم کی ساری دنیا میں اشاعت کرنا یہ خَيْرَ أُمَّةٍ
ست مسلمہ کی ایک دوسری بنیادی صفت بیان کی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کو اسی حدیث اور قرآن کی بعض اور آیات کی تفسیر کے طور پر یہ
امت

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
الہام ہوا الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ
66
۴۷۴
سورة ال عمران
( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۷۸)
پس آیت وَ لَتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ مِينَ إِلَى الْخَيْرِ سے مراد قرآن عظیم ہے یعنی
ایسی امت اور جماعت تم میں ہر وقت رہنی چاہیے جو قرآن عظیم پر کامل عمل کرنے والی ہو جیسا کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آیا ہے کہ جب پوچھا گیا کہ آپ کے اخلاق کیسے تھے تو حضرت عائشہ نے
فرمایا ” قرآن یعنی قرآن کریم نے جو تعلیم دی جن اصول اور حدود کو قائم کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں بھی وہی نظر آتا ہے اور ہمیں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی زندگیوں کے لئے اُسوہ
بناؤ۔پس اُمت مسلمہ میں ایک ایسی اُمت اور گروہ بزرگوں کا ہونا چاہیے ( بزرگ عمر کے لحاظ سے نہیں
بلکہ اپنی عاجزی کے لحاظ سے اور عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے کے لحاظ سے نیز بزرگ ہستی کے
اعلان کے بعد اپنے رب سے بے لوث محبت کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے کے
لحاظ سے ) جو نمایاں طور پر دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال اور اپنی استعداد کے معراج پر پہنچنے کے بعد
جتنا کسی انسان کیلئے اسوہ کا بنا ممکن ہے مثیل بن جانے والے ہوں۔اصل میں تو "الأسوة “ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ ہی ہمارے لئے ایک مثال ہیں ان معنوں میں کہ ہم وہی رنگ اپنے اوپر
چڑھا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگے جائیں اور اس طرح پر اس نیک مثال کے قائم
کرنے کے ساتھ دنیا کو قرآن عظیم کی طرف بلائیں۔۔۔۔۔۔۔۔"خیر" کے متعلق اصل میں میں بتا رہا ہوں کہ خیر امت جو ہمیں کہا گیا تو اس خیر امت کی بہت
کی صفات بیان کی گئی ہیں۔بعض جگہ لفظ خیر کو استعمال کر کے، بعض جگہ خیر “ کے معانی کو
استعمال کر کے۔دو بنیادی چیزیں ان دو خطبوں میں میں بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ایک میں
نے بیان کی تھی کہ قوی ہونا۔یعنی امت مسلمہ کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا چاہیے کیونکہ
ا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ یہ بتاتا ہے۔قرآن کریم کی تعلیم یہ کہتی ہے کہ غیر اللہ کے سامنے ہم نے
ہاتھ نہیں پھیلانا اور جب تک امت مسلمہ میں اس کی شان کے مطابق یہ صفت پیدا نہیں ہو جاتی اس وقت
تک اسلام کی طرف انسان منسوب تو ہو سکتا ہے لیکن اسلام کی عظمت میں انسان حصہ دار نہیں بن سکتا۔اور دوسرے خیر کا بنیادی اصل جو ہمیں بتایا گیا ہے وہ ہے قرآن کریم کو سیکھنا۔یہ صفت ایسی
ہے جو امت مسلمہ کو كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ بناتی ہے۔یعنی خیر امت ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ایک

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۷۵
سورة ال عمران
ایسی امت ہے جو قرآن کریم میں سے کتاب مبین کو بھی اور کتاب مکنون کو بھی سیکھتی ہے اور محفوظ رکھتی
ہے اور اپنے نمونہ اور خدا داد فراست کے ذریعہ یا اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے تو اس سے سیکھی ہوئی تعلیم
کے ذریعہ دنیا تک قرآن کریم کے نئے سے نئے علوم پہنچاتی رہتی ہے۔پس یہ خَيْرَ أُمَّةٍ اُمت مسلمہ
کی ایک بنیادی صفت ہے۔اس سے انکار نہیں کیا جاتا اگر خدا کی نگاہ میں خیر امت بننا ہے تو ایسا بننا
پڑے گا۔( خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۳۰۶۳۲۹۵)
میں نے اس وقت قرآن کریم کی آیت کے جس ٹکڑے کی تلاوت کی ہے اس کے ایک حصے کی
طرف ہی توجہ دلاؤں گا اور وہ ہے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہارے لئے ایسے سامان
پیدا کئے گئے ہیں کہ تم تمام امتوں اور جماعتوں سے زیادہ برکت والی اُمت اور خیر والی جماعت بن
سکتے ہو اور یہ اس لئے کہ قرآن عظیم ایک کامل شریعت کی شکل میں نوع انسانی کے ہاتھ میں دیا گیا
ہے۔اس میں اُمت مؤمنہ اور امت مسلمہ کے لئے روحانی اور دوسری رفعتوں کے سامان بھی بہت
زیادہ مہیا کئے گئے ہیں۔پس خَيْرَ أُمَّةٍ میں جس حقیقت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ ایک بنیادی چیز ہے۔اس میں بتایا
گیا ہے کہ تم سے بڑھ کر تم سے بہتر اور تم سے افضل کوئی اور گروہ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ جس قدر رفعتوں
تک پہنچنے کے سامان امت مسلمہ کو دئے گئے ہیں اس قدر رفعتوں تک پہنچنے کے سامان پہلی امتوں کو
نہیں دئے گئے تھے۔چنانچہ خَيْرَ أُمَّةٍ میں ایک بڑا وسیع مضمون بیان ہوا ہے اور دراصل ساری
قرآنی تعلیم ہمیں اسی طرف لا رہی ہے۔تاہم جہاں تک لفظ خیر کا تعلق ہے قرآن کریم میں بعض جگہ اس کے استعمال سے لفظا اور بعض جگہ معناً
یہ بتایا گیا ہے کہ خیر امت کی کیا کیا صفات ہونی چاہئیں۔اسی طرح حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات میں بھی لفظاً اور معنا ہر دو لحاظ سے خیر امت کی صفات کے متعلق ہمیں بہت کچھ بتایا گیا
ہے۔اس وقت میں ”خیر “ کی دو ایسی صفات کی طرف احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جن میں خیر کا
الفظ معنا بھی استعمال ہوا ہے اور لفظاً بھی۔چنانچہ خیر امت بننے کے لئے ہمیں ایک یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو
بروئے کار لا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے والے بنیں۔نہ صرف ہم اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے

تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة ال عمران
والے ہوں بلکہ ہم دنیا جہاں کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے بھی ہوں نہ صرف یہ کہ ہم خود دوسروں
کے سامنے مدد کے لئے ہاتھ نہ پھیلائیں بلکہ جب ہمارے سامنے دنیا جہاں کے ہاتھ لمبے ہوں اور
ہمارے سامنے امداد کے لئے ہاتھ پھیلائے جائیں تو ہم اُن کے ہاتھوں کو ان کی وسعت سے زیادہ
بھر دینے والے ہوں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے جس کے دو حصے ہیں۔ایک حصے کا تعلق اُمت کے اندر باہمی معاونت کرنے سے ہے اور دوسرے کا تعلق مسلم و غیر مسلم سب
کے ساتھ بھلائی کرنے سے ہے۔آپ نے فرمایا: الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلى (مسلم کتاب الصلوۃ) گویا اس میں لفظاً
بھی اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو خیر امت میں پنہاں ہے یعنی امت مسلمہ کا ہاتھ ، مومنوں
کے گروہ کا ہاتھ ہمیشہ علیا یعنی بالا رہنا چاہیے۔اُن
کا ہاتھ دینے والا ہونا چاہیے سفلی یعنی لینے والا نہیں
ہونا چاہیے۔خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۲۸۲، ۲۸۳)
ہم جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں مخاطب
کر کے یہ فرمایا ہے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ یعنی نوع انسان کے سب افراد کی بھلائی کے
لئے ، ان کی خیر خواہی کے لئے اور ان کی خدمت کے لئے تم پیدا کئے گئے ہو۔یہ بات کہ خیر “ کے
لفظ کو قرآن کریم کن معنوں میں استعمال کرتا ہے۔خود قرآن کریم ہی میں ہمیں اس کی تفصیل ملتی ہے
لیکن اس تفصیل کی طرف تو میں اس وقت توجہ نہیں دلا سکتا کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔میں مثال
کے طور پر ایک دو باتیں بتا دیتا ہوں۔ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو بھی غیر کہا گیا ہے اور اپنے اعمال کو تقویٰ کی بنیادوں
پر کھڑا کرنے کو بھی قرآن کریم نے خیر کہا ہے۔گویا ہر مسلمان کا جو رشتہ دوسرے مسلمان کے ساتھ
ہو وہ دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت رکھنے اور اس کے احکام کی بجا آوری میں ہونا چاہیے۔اس ضمن میں
اور بہت سی باتیں ہیں تفصیل کی بھی اور اصول کی بھی جنہیں قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔بہر حال
اُمت مسلمہ کو بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے لئے ، ان کی بھلائی کے لئے اور ان کی خدمت کے لئے
قائم کیا گیا ہے۔یہ جو بھلائی کرنے کا عمل ہے یہ مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے۔اصولی طور پر خیر پہنچانے کے

تغییر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
۴۷۷
سورة ال عمران
متعلق احکام پر اس حد تک عمل کیا جاسکتا ہے جتنے کی توفیق ملے اور اس خیر اور اس بھلائی کی توفیق کے
نتیجہ میں کسی ایک آدمی کو یا چند آدمیوں کو یا ایک محدود گروہ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس سے زیادہ کی
توفیق ہی نہیں ہوتی۔مثلاً کسی کا اپنے مال میں اپنے بھائی کو حصہ دار بنانا۔اب جتنا کسی کے پاس مال
ہوگا اسی میں وہ دوسرے کو حصہ دار بنا سکتا ہے۔جب ہجرت کے بعد مہاجرین اور انصار بھائی بھائی
بنائے گئے تو انصار میں سے جس کے پاس جتنا مال تھا اس میں اپنے مہاجر بھائی کو برابر کا شریک کرنے
کے لئے تیار ہو گئے تھے۔یہ ٹھیک ہے کسی کے پاس مال تھوڑا تھا اور کسی کے پاس زیادہ تھا لیکن جتنا
جتنا تھا وہ کہتے تھے آؤ ہم نصف نصف کر لیتے ہیں لیکن لینے والوں نے کہا کہ ہمیں تمہارا مال لینے کی
ضرورت نہیں۔بعض نے بڑی معمولی معمولی رقمیں قرض کے طور پر لے لیں انہوں نے کہا خدا تعالیٰ
نے ہمیں صحت دی ہے، طاقت دی ہے، ہمت دی ہے اور پھر یہ بھی کہ ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے۔الید
الْعُلْيَا خَيْرٌ مِّنَ اليَدِ السُّفلی (بخاری کتاب الزكاة ) دینے والا ہا تھ لینے والے ہاتھ سے بہر حال
اچھا ہے تو ہم کیوں نچلے درجے کو قبول کریں ہم محنت کر کے کھائیں گے بھی اور کوشش کریں گے کہ
اپنے بھائیوں کی مالی لحاظ سے مدد بھی کریں۔غرض یہ مضمون بہت وسیع ہے اور یہ واقعات بڑے
ایمان افروز ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدنی زندگی میں رونما ہوئے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ مال میں شریک اپنے ضرورت مند بھائی کے لئے بھلائی کے سامان پیدا کرنا۔یہ بھی غیر کا حصہ ہے لیکن محدود ہے۔دنیا کے جو اموال ہیں اور دنیا کی جو طاقت ہے اور دنیا کے جو
اوقات ہیں۔یہ سارے محدود ہیں کیونکہ انسان کی زندگی محدود ہے لیکن خدا تعالیٰ کی طاقت غیر محدود
ہے۔وہ غیر محدود طاقتوں کا مالک ہے۔اس لئے اس کی خیر کا عمل اپنی وسعت اور افادیت کے لحاظ
سے سب سے بڑا ہے اور غیر محدود ہے گویا ہر ایک بھلائی خدا سے مانگنے سے تعلق رکھتی ہے۔انسان دعا کے ذریعہ بھلائی کے سامان پیدا کرتا ہے اپنے معاشرہ میں اور اس زندگی میں جسے وہ
اس جہان میں گزار رہا ہے۔خدا چاہے تو دعا کا اثر ساری دنیا کے انسانوں پر پڑسکتا ہے۔اللہ کے لئے
تو یہ چیز آسان ہے اس کے سامنے تو کوئی چیز انہونی نہیں۔پس اگر دعا قبول ہو جائے تو ساری دنیا کی
بھلائی کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۵۱ ۵۳)
تنْزِيلُ الكتب مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ کہ یہ کتاب اس اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے جو الْعَزِیزِ

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۷۸
سورة ال عمران
صفت سے متصف ہے۔جو غالب ہے اور کوئی اور ہستی اس پر غالب نہیں آ سکتی۔کیونکہ اس جیسا کوئی
ہے ہی نہیں۔عزیز کے ایک معنی اس قسم کی عزت اور طاقت اور غلبہ رکھنے والی ہستی کے ہوتے ہیں کہ
جس کے مقابلہ میں اس جیسی قوت اور طاقت اور غلبہ رکھنے والی کوئی اور ہستی نہ ہو۔اس لحاظ سے وہ
بے مثل ہو۔تو اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس طرف متوجہ کیا کہ اس عزیز خدا کی طرف سے جو کتاب
نازل کی گئی اس کتاب میں بھی یہ خوبی ہے کہ وہ بے مثل ہے۔ایسی خوبیوں کی حامل ، رضا ء الہی کی اس
قدر فراخ راہیں دکھانے والی ہے کہ دنیا میں جس قدر کتب سماوی گزری ہیں وہ اس کا مقابلہ نہیں کر
سکتیں اور نہ کسی انسان کی طاقت میں یہ ہے کہ اس کا مثل معرض وجود میں لا سکے۔اس کتاب میں کامل
حسن اور کامل تعلیم اور کامل ہدایت پائی جاتی ہے۔اس بے مثل اور یگانہ ذات کے پر تو نے اس کتاب
کو بھی بے مثل کر دیا ہے۔اگر تم اس کتاب کی تعلیم پر عمل کرو گے تو تم بھی ایک واحد و یگانہ بے مثل قوم
بن جاؤ گے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم وہ اُمت ہو
جس سے بہتر امت اس دنیا میں پیدا نہیں کی گئی تم وہ اُمت ہو جس سے زیادہ احسان، انسان پر کسی
اُمت نے نہیں کیا۔پس پہلی خوبی اس کتاب کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتائی کہ اپنے کمال کے باعث یہ
کتاب بے مثل ہے۔اور اپنی تعلیم کی وجہ سے یہ کتاب اُمت مسلمہ کو ایک بے مثل و بے مثال اُمت
بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۳۳)
اے اُمت مسلمہ ! اے وہ لوگوں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتے ہو۔چاہیے
کہ تم میں سے ایک گروہ ہمیشہ ایسا رہے جنہوں نے اپنی زندگی خدا اور اس کے دین کے لئے وقف کی
ہو اور وہ خیر کی طرف بلانے والے ہوں امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کرنے والے ہوں
اور اس گروہ سے ہمارا یہ وعدہ ہے کہ اگر وہ وقف کی روح کو سمجھیں گے اور اس روح کے مطابق اپنی
زندگیوں کو گزاریں گے۔تو بہت بڑی کامیابی ان کے نصیب میں ہوگی۔أُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ان کو
فلاح ملے گی کہ اس سے بڑی کامیابی اور کوئی متصور نہیں ہو سکتی۔یہاں جس گروہ کا ذکر ہے۔اس کے نتیجہ میں انفرادی طور پر واقف کے لئے جو اپنے وقف میں
اخلاص رکھنے والا اور خدا اور رسول کے لئے صدق وصفا ر کھنے والا ہو ثبات قدم رکھنے والا ہو۔ایثار اور

تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۷۹
سورة ال عمران
قربانی کے جذبات رکھنے والا ہو۔یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ تمہیں حسب استطاعت اجر ملے گا۔لیکن واقفین کے اس گروہ کے نتیجہ میں اُمت محمدیہ کا کوئی مقام متعین نہیں کیا گیا۔اس کے لئے
اللہ تعالیٰ اسی سورۃ میں ایک دوسری جگہ یوں فرماتا ہے۔کنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ کہ تمہاری اُمت جو اُمت مسلمہ کہلاتی ہے۔تمام امتوں
سے بہتر ہے۔اس لئے کہ تمہیں یہ سبق دیا گیا ہے اور تم اس سبق کو سمجھتے ہو اور جانتے ہو اور اس سبق کے
مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہو تو تمہاری اُمت کو تمہارے فائدہ کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے
فائدہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔تو خَيْرَ أُمَّةٍ تم اس وجہ سے ہو کہ تم اپنے نفسوں کو بھلا دیتے ہو اور دنیا
کی بھلائی کا خیال رکھتے ہو۔ان دو آیتوں پر جب ہم مجموعی نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اُمت محمدیہ میں واضح طور پر دو جماعتیں نظر
آتی ہیں۔ایک وہ جماعت جنہوں نے اپنی زندگی خدا کی راہ میں وقف کی اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے
اس عہد کو نباہا یہ وہ گروہ ہے جو امت محمدیہ کو خیر کی طرف بلانے والا ہے۔يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ جو
اُمت محمدیہ کی تربیت اس رنگ میں کرنے والا ہے کہ یہ اُمت بحیثیت اُمت دنیا کی بہترین امت بن
جائے اور اس کے بدلے میں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اللہ تعالیٰ پیار کا سلوک کرے گا۔دوسری آیت میں یہ بتایا کہ خیر امت بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اُمت کی اکثریت ہر نکتہ کو سمجھنے
والی ہو کہ انہوں نے اپنے نفس کو قربان کرنا اور غیر کے نفس کو فائدہ پہنچانا ہے۔اپنے نفس کو تکلیف میں
ڈالنا اور غیر کے نفس کو نار جہنم سے بچانے کی کوشش کرنا ہے۔اپنے نفس پر مجاہدات طاری کرنے ہیں،
قربانی اور ایثار کی راہوں کو اختیار کرنا ہے اس لئے کہ قرب کی راہیں پالیں۔خطبات ناصر جلد دهم صفحه ۳۰۰،۲۹۹)
آیت ۳۲ تا ۱۴۰ وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِى أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ وَ أَطِيعُوا اللَّهَ
ج
وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ وَسَارِعُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ
(۱۳۳)
لا
عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ) الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي
السَّرَّاءِ وَالصَّرَاءِ وَالْعَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۸۰
سورة ال عمران
(۱۳۵)
الْمُحْسِنِينَ ، وَ الَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ
فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا
عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ۔أُولَبِكَ جَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَجَنَّتُ
تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ ، قَدْ خَلَتُ
مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ
المُكَةِ بينَ هذَا بَيَانَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَ مَوْعِظَةٌ لِلْمُتَّقِينَ وَلَا تَهِنُوا
وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَونَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ۔اور اس آگ سے ڈرو ( نار جہنم سے ) جو منکروں کے لئے تیار کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی اور اس
کے رسول کی اطاعت کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے اور اپنے رب کی طرف سے نازل ہونے والی بخشش کی
طرف اور اس جنت کی طرف جس کی قیمت آسمان اور زمین ہیں اور جو متقیوں کے لئے تیار کی گئی ہے
بڑھو۔وہ متقی جو خوشحالی میں بھی اور تنگ دستی میں بھی خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ دبانے
والے اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اور اللہ محسنوں سے محبت کرتا ہے۔ہاں ان لوگوں کے لئے
جو کسی بُرا کام کرنے کی صورت میں یا اپنی جانوں پر ظلم کرنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں
اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں اور اللہ کے سوا کون قصور معاف کر سکتا ہے اور جو کچھ انہوں نے کیا
ہوتا ہے اس پر دیدہ و دانستہ ضد نہیں کرتے۔یہ لوگ ایسے ہیں کہ ان کی جزا ان کے رب کی طرف سے
نازل ہونے والی مغفرت اور ایسے باغات ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں
بستے چلے جائیں گے اور کام کرنے والوں کا یہ بدلہ کیا ہی اچھا بدلہ ہے۔تم سے پہلے کئی دستور العمل گزر
چکے ہیں جن کے نتائج دیکھنے ہوں تو زمین میں پھرو اور دیکھو کہ ان قوانین کو جھٹلانے والوں کا کیسا بُرا
انجام ہوا۔هذا بیان یہ قرآن کریم جو ہے یہ ذکر لوگوں کے لئے بہت وضاحت کرنے والا ہے اور
متقیوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے اور تم کمزوری نہ دکھاؤ اور نہ غم کرو اور اگر تم مومن ہو تو تم ہی بالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔_EN
رہو

·

آج 10 میں سے 10 باقی