سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 12

ود
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
ہمارا بھی کوئی دخل ہے۔؟؟ اور وہ یہ اعتراض کے طور پر اور طعنہ کرتے ہوئے ایسا منہ سے نکالتے ہیں
کہ ہم سے مشورہ کے وقت مشورہ نہیں لیا جاتا اور جو مشورہ ہم دیں چاہے ہم نہایت ہی اقلیت میں
ہوں وہ سنا نہیں جاتا تو اس صورت میں ہم پر کوئی ذمہ داری نہیں آنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان
الأمر كُتُه لِلهِ کہ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے الآخر اللہ کے ہاتھ میں ہے اس کے اختیار میں اور
اس کے تصرف میں ہے۔اس واسطے تمہارا جواب تو یہ ہے۔هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ کہ کیا ہمارا
بھی ان معاملات میں کوئی دخل ہے؟ فرمایا نہیں !!! تمہارا کوئی دخل نہیں ! ! سب کام اللہ تعالیٰ نے اپنے
ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں اور اس نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام کو اس کے دو دوروں میں دنیا پر
غالب کرے گا۔اس کا فیصلہ بہر حال پورا ہو گا وہ جو چاہے گا جس رنگ میں چاہے گا کرے گا کسی کا کوئی
حق اس سلسلہ میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا نہ کسی کا کوئی حق ہے کیونکہ اللہ کے خلاف کوئی شخص اپنا حق پیش
نہیں کر سکتا جس نے پیدا کیا جس کے احسانوں کے نیچے انسان اس قدر دیا ہوا ہے کہ اس کے ایک
ایک دن کے احسانوں کا ساری عمر میں شکر ادا نہیں کر سکتا اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو کے یہ حق جتائے
اِنَّ الاَمرَ كُلُّه لِلهِ لیکن الْأَمْرُ كُلُّهُ لِلهِ ہے اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا
کہ ہم نے تجھے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور مومنوں کا بڑا خیال رکھنے والا ان کے احساسات کا بھی اور ان
کی تربیت کا بھی۔اس لئے اے نبی ! ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ فَاعْفُ عَنْهُمْ تربیتی کمزوری کے نتیجہ
میں ان سے جو غلطیاں سرزد ہو جا ئیں ان سے درگزر کرو اور وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اور اللہ تعالیٰ سے یہ
دعائیں کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کمزوریوں کو دور کرے اور روحانی طاقت انہیں عطا
کرے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے بہترین انعاموں کے وارث ہوں۔وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ اور ان کے دلوں پر بشاشت پیدا کرنے کے لئے اور دنیا میں ان کی عزت کو
قائم کرنے کیلئے الآمر میں ان سے مشورہ کیا کرو کام سب خدا نے کرنے تھے۔فیصلے سب اللہ تعالیٰ
کے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے۔لیکن چونکہ مخلصین ان مشوروں میں شامل ہوتے تھے۔آج بھی ہم بڑی عزت سے ان کا نام لیتے اور بڑی عزت سے ان کی یاد اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔تو
فرما يا شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ اسلام کے اہم امور کے متعلق ان میں سے جن سے چاہو جن امور کے
متعلق چاہو مشورہ کر لیا کرو۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ سب مشورے سننے کے بعد جب کسی نتیجہ

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
سورة ال عمران
پر پہنچو اور پختہ ارادہ کرو کہ یوں ہونا چاہیے اور یوں نہیں ہونا چاہیے تو اس وقت کثرت کی طرف نظر نہ
کرو۔فَتَوَكَّلْ عَلَی اللہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور یقین رکھو کہ حقیقتا وہی کارساز ہے کیونکہ اگر تم اللہ تعالیٰ
پر ہی تو کل رکھنے والے ہو گے تو تمہیں بشارت دی جاتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ
ان سے پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے اور مسلمانوں
کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا
غالِبَ لَكُمْ۔اگر اللہ تعالیٰ کسی کی مدد اور نصرت کرتا ہے اور اسے کامیاب کرنا چاہے تو کوئی طاقت دنیا
کی ایسے گروہ اور جماعت کو اور اُمت کو مغلوب نہیں کر سکتی نہ قانون کر سکتا ہے لیکن اگر اللہ مدد چھوڑ
دے فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ - تو کسی کی مدد پر بھروسہ کرتے ہوئے تم کوئی کام کرو گے اور
کامیابی کی امید رکھو گے۔وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ یعنی جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
محض اللہ پر توکل رکھنے والے ہیں اسی طرح آپ کی سنت کی اور آپ کے اسوہ کی اتباع کرتے ہوئے
مومنوں کا یہ فرض ہے کہ وہ بھی صرف اللہ ، صرف اللہ پر توکل کرنے والے ہوں۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ نے یہاں شاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے ارشاد فرمایا ہے کہ ان سے مشورہ
لیا کرو۔مشورہ لینے کا حق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ہے یا آپ کی نیابت میں آپ کے خلفاء کو
اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ۱۹۳۰ ء کی شوریٰ میں یہ فرما یا تھا۔مشورہ لینے کا حق اسلام نے نبی کو اور اس کی نیابت میں خلیفہ کو دیا ہے مگر کوئی یہ ثابت نہیں کر سکتا
کہ نبی یا خلیفہ کے سامنے تجاویز پیش کرنے کا حق دوسروں کے لئے رکھا گیا ہے“۔اسی طرح آپ نے فرمایا " مجلس شوری اپنی ذات میں کوئی حق نہیں رکھتی۔وہ میرے بلانے پر
آتی اور آکر مشورہ دیتی ہے اور ہمیشہ خلیفہ کے بلانے پر آئے گی، اسے مشورہ دے گی وہ اپنی ذات
میں کوئی حق نہیں رکھتی کہ مشورہ دئے۔تو شاور کے اول مخاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کی نیابت میں آپ کے خلفاء
اس کے مخاطب ہیں تو مشورہ لینے کا حق نبی کو اور نیابت کے طور پر خلیفہ کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے پچھلے سال
غالباً مجلس شوریٰ میں میں نے ایک اور زاویہ نگاہ سے بھی اس پر روشنی ڈالی تھی اور وہ یہ کہ اگر یہ سمجھا
جائے کہ جماعت کا حق ہے خلیفہ وقت کا حق نہیں تو جس کا حق ہے اس کا یہ بھی حق ہوتا ہے کہ وہ اپنا حق
چھوڑ دے اگر کسی سے زید نے ایک سور و پیہ لینا ہو تو اسے یہ حق خدا نے بھی اور رسول نے بھی ، اخلاق

۵۰۷
سورة ال عمران
تغییر حضرت خلیفہ المسح الثالث
نے بھی ،شریعت نے بھی اور ملک کے قانون نے بھی دیا ہے کہ وہ کہے کہ میں اپنا یہ سوروپیہ وصول نہیں
کرتا اگر جماعت کو یا اس کے بعض گروہوں کو یا افراد جماعت کو بحیثیت افراد کے یہ حق دیا جاتا اور یہ
ان کا حق تسلیم کیا جائے تو کہہ سکتے ہیں وہ ہمارا حق ہے ہم اسے استعمال نہیں کرتے ہم خلیفہ وقت کو کوئی
مشورہ نہیں دیں گے لیکن اس کے برعکس اگر مشورہ لینے کا حق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی
نیابت میں آپ کے خلفاء کا ہے تو پھر کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ جب مجھ سے مشورہ مانگا جائے مشورہ
کیلئے مجھے بلایا جائے میری مرضی ہے جاؤں مشورہ دوں یا نہ دوں اس لئے کہ یہ حق خلیفہ وقت کا ہے
اور جماعت پر یہ حق ہے خلیفہ وقت کا کہ جب جن لوگوں کو جن امور کے متعلق وہ مشورہ کیلئے بلائے وہ
اس کے کہنے اور ہدایت کے مطابق اس کے سامنے اپنے مشورہ کو رکھیں۔شَاوِرُهُمْ ان سے سوال پیدا ہوتا ہے کن سے؟؟؟ تو اس میں بھی ٹھنڈ کے فیصلہ کرنے کا حق
خلیفہ وقت کو نبی اکرم کی نیابت میں ہے۔اور کن سے مشورہ کرنا ہے اور جن سے مشورہ کرنا ہے اگر ان کا
انتخاب ہونا ہو تو کس طریق سے ان کا انتخاب ہوگا یہ فیصلہ بھی خلیفہ وقت نے ہی کرنا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے اُسوہ میں بھی ہمیں یہی نظر آتا ہے بعض مواقع پر
جب مسلمان تھوڑے تھے اور قریباً بہت بھاری اکثریت مدینہ میں بھی رہتی تھی تو اس وقت مسلمانوں کا
سواد اعظم مدینہ میں رہائش پذیر تھا اس وقت چند سو جو تھے وہی سواد اعظم بن جاتا تھا تو آپ سب کو
اکٹھا کر لیتے تھے اور ایک چھوٹی بے تکلف برادری تھی اس میں وہ اکٹھے ہوتے اور آپ کو مشورہ دیتے
تھے جو آپ فیصلہ کرتے خدا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے آپ کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش
کرتے اور بعض دفعہ آپ نے صرف چند آدمیوں کو بلا کے بھی مشورہ لیا ہے اور بعض دفعہ دوسروں کو
صرف یہ پتہ لگا بعض قرائن سے کہ فلاں فلاں شخص مسجد میں مشورہ کے لئے روک لئے گئے۔نہ خود
آپ نے اعلان کیا کہ میں نے مشورہ کرنا ہے ایک موقع پر صرف دو آدمیوں کو کہا عشاء کے بعد کہ تم
ٹھہرے رہو میں تم سے بات کرنا چاہتا ہوں کیا بات تھی؟ اس کا ہمیں آج تک نہیں پتہ تو مشورہ کا یہ
طریق بھی ہوتا ہے۔تو ھم کا یہ فیصلہ کرنا ہاں جب مسلمان سارے عرب میں پھیل گئے تو اس کے بعد
سواد اعظم سے مشورہ کرنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔ساری دنیا میں پھیل گئے۔آج بھی خدا کے
فضل سے جماعت احمد یہ دنیا کے کونے کونے میں پائی جاتی ہے اور مشورہ کے لئے جماعت احمدیہ کی

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة
۵۰۸
سورة ال عمران
تمام جماعتوں کو مرکز میں جمع کرنا قریباً ناممکن ہے اس لئے سب کو اکٹھا کر کے تو مشورہ نہیں لیا جا سکتا
پھر کن سے مشورہ لیا جائے اور ان کا انتخاب کس رنگ میں ہو؟ یہ کام بھی جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی سنت سے ظاہر ہوتا ہے خلیفہ وقت کا ہے چنانچہ یہ جو آل عمران ہی کی آیت کا ایک حصہ جو پہلے میں
نے پڑھا تھا يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ بعض لوگوں کو خاص طور
پر مشورہ سے باہر رکھا جاتا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ یہ نہ کہتے يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ
تو بعض ایسے لوگ جن کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ ان میں نفاق پایا جاتا ہے
یا یہ دل کے مریض ہیں روحانی طور پر اور معاملہ ایسا ہے کہ ان لوگوں کے سامنے رکھا نہیں جانا
ہیے تو ان لوگوں کے سامنے وہ معاملہ نہیں رکھتے اور ان کا مشورہ بھی نہیں لیتے تھے گواگر اس
قسم کے امور نہ ہوں تو پھر کھلم کھلا جو منافق ہو بعض دفعہ ان سے بھی مشورہ لے لیا جا تا۔اس میں
کوئی حرج نہیں ہوتا کیونکہ فیصلہ تو بہر حال نبی نے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت میں خلیفہ
نے ہی کرنا ہے تو ھم جو کہا گیا ہے اس کا فیصلہ خلیفہ وقت نے کرنا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
سنت بھی یہی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ارشاد بھی یہی ہے بعض لوگوں کو روکا جاسکتا ہے اور
ان کی نمائندگی کو ر ڈ کر دیا جا سکتا ہے آپ شوری کی ایک تقریر میں فرماتے ہیں۔جو لوگ لڑا کے اور فسادی ہوں، نمازوں کی پابندی کرنے والے نہ ہوں ، جھوٹ بولنے
والے ہوں ، معاملات میں اچھے نہ ہوں ، بلا وجہ ناجائز افتراء اور اعتراض کرنے والے ہوں یا
منافق یا کمزور ایمان والے ہوں ان کو بطور نمائندہ انتخاب کرنا جماعت کی جڑ پر تبر رکھنا ہے۔ہمارے لئے وہی لوگ مبارک ہیں جن کے اندر دین اور تقویٰ ہے خواہ وہ اچھی طرح بول بھی
نہ سکتے ہوں۔۔۔۔۔۔في الأمر مشورہ جن سے کرنا ہے وہ بھی خلیفہ وقت کو اختیار دیا گیا ہے اور جن معاملات میں کرنا ہے
وہ بھی خلیفہ وقت نے کرنا ہے کہ الآمر سے کیا مراد ہے اور وہ جو پہلے میں نے آیت پڑھی تھی اس کے
اس ٹکڑہ سے یہ بھی استدلال ہوتا ہے وہاں دراصل دو استدلال ہوتے ہیں ایک یہ کہ ہم سے مشورہ نہیں
لیا جاتا هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ کہ جن امور کے متعلق مشورہ لیتا ہے۔نبی یا خلیفہ وقت اس کی
نیابت میں اس کا فیصلہ ہم سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا بلکہ خود کر دیا جاتا ہے کہ الامر کیا ہے؟ اس کے

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة ال عمران
متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔میں نے تجاویز پیش کرنے کا جو طریق رکھا تھا وہ اس خیال سے رکھا تھا کہ تجاویز میرے
پاس آئیں گی اور میں ان میں سے جو مفید سمجھوں گا وہ لے لوں گا مگر اب یہ صورت ہوگئی ہے کہ
جس کی تجویز نہ لی جائے وہ سمجھتا ہے کہ اس کا حق مارا گیا۔(رپورٹ مجلس شوری ۱۹۳۰ء)
تو جن اہم امور کے متعلق مشورہ دینا ہے یہ امور ایسے ہونے چاہئیں جن کا تعلق نصوص قرآنیہ یا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح جوار شاد ہیں ان کا ان سے تعلق نہ ہو وہ تو ایک قانون ہے جس کو دنیا
کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی اس میں انسان کی بہتری ہے اس رنگ کی جمہوریت جو آج کل مقبول ہو
رہی ہے وہ نہ یہ کہ اسلام میں نہیں بلکہ اسلام اسے ناپسند کرتا ہے اور اسلام نے مسلمان کی آزادی
قرآن کریم کی شریعت کے احاطہ کے اندر رکھی ہے اس سے باہر نہیں آج کی جمہوریت کا تو یہ حال ہے
کہ انگلستان کی جمہوریت نے عوام کے نمائندوں نے یہ قانون پاس کر دیا ہے کہ بداخلاقی جائز ہے
اس قسم کی جمہوریت اسلام کیسے پسند کر سکتا ہے؟ اور اگر آج کی جمہوریت کے مطابق اسلام مسلمانوں
کو آزادی دیتا تو کسی وقت میں اپنے تنزل کے زمانہ میں مسلمان بھی اس قسم کی باتیں کر لیتے۔اگر اس
قسم کی جمہوریت مسلمانوں میں ہوتی تو اکثریت نے تو کہہ دیا تھا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہ زکوۃ
لینے میں کچھ ڈھیل کر دی جائے مگر خدا کے اس پیارے بندے نے یہ کہا تھا کہ میں تمہارا نائب نہیں
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب اور خلیفہ ہوں اور آپ کی نیابت میں جو میرے حقوق ہیں وہ
حقوق تم سے منواؤں گا اور دین کے معاملہ میں تمہارے کسی مشورہ کو سننے کے لئے تیار نہیں ہوں کل ( تو
نہیں مجھے کہنا چاہیے لیکن گزشتہ کل جو گزر چکی تھی ) جب اسلام ۱۸ ویں صدی میں اپنے تنزل کی
انتہائی گہرائیوں میں پڑا ہوا تھا اس وقت جب شاید ننانوے فی صدی یا اس سے بھی زائد مسلمان
تارک الصلوۃ تھے اگر رائے عامہ کی جاتی تو بھاری اکثریت یہ کہتی کہ زمانہ بدل گیا اب اس قسم کی
نمازیں پڑھنے کی ضرورت نہیں چلو نمازیں معاف ، تو اس قسم کی جمہوریت جو ہے اسلام اس کا قائل
نہیں اور جب تک خلفاء، نبی کے بعد اس کی نیابت میں اسلام کے کاموں کے ذمہ دار ٹھہرائے جاتے
ہیں وہ ان باتوں کے متعلق کسی سے بھی مشورہ نہیں کرتے ہاں جب کوئی الجھن پیدا ہو جائے تو وہ اپنے
رب کے حضور جھکتے اور اس سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں اور وہ ہمارا پیارا رب ایسے اوقات میں

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۱۰
سورة ال عمران
راہنمائی کرتا ہے اور ہدایت کے رستوں کی نشان دہی کرتا ہے تو فی الامر کا فیصلہ کرنا کہ وہ کون سے
اہم امور ہیں کہ جن کے متعلق مشورہ لینا ہے یہ بھی خلیفہ وقت کا کام ہے اس واسطے کوئی شخص یہ نہیں کہہ
سکتا کہ ہم جو کہتے ہیں ان امور پر مشاورت میں بات ہونی چاہیے مشاورت کے سامنے وہی امر جائے
گا جس کی اجازت خلیفہ وقت دے گا اور جس کے متعلق وہ سمجھے گا کہ مجھے جماعت کے اہل الرائے
احباب سے مشورہ لینا چاہیے۔پھر فرمایا فَإِذَا عَزَمْتَ عزم کرنا اور فیصلے پر پہنچنا یہ بھی خلیفہ وقت کا کام ہے جماعت کا کام نہیں،
مجلس شوری کا کام نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تو عزم کر لے فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ پھر مسلمانوں کا
خیال بھی تو رکھنا ہے ان سے نرمی اور پیار کا سلوک بھی کرنا ہے اور ان کی تربیت بھی کرنی ہے لیکن یہ نہیں
دیکھنا کہ نانوے فی صدی مشورہ دینے والوں کی اکثریت اس میرے فیصلے کے خلاف ہے
کبھی کہیں
کوئی خرابی پیدا نہ ہو جائے جب دیانتداری سے تم کسی فیصلہ پر پہنچو تو خدا کے سوا کسی اور پرنگاہ نہیں رکھنی
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ کیونکہ اسی میں کامیابی کا راز ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔مجلس شوری کوئی فیصلہ نہیں کرتی مجلس شوری خلیفہ وقت کے مطالبہ پر اپنا مشورہ پیش کرتی
ہے پس مجلس مشاورت شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ کہ تو لوگوں سے مشورہ لے خلیفہ وقت لوگوں سے
مشورہ مانگتا ہے اس پر لوگ مشورہ دیتے ہیں اور اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خلیفہ وقت
فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی بات ہونی چاہیے اور کونسی نہیں“۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تم کسی نتیجہ پر پہنچ جاؤ تو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور پختہ یقین پر
قائم ہوتے اور رہتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے وہی ہماری مدد کرے تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں
اگر وہ ہمارا ساتھ چھوڑ دے تو ہم ناکامی کا منہ دیکھیں گے خدا پر توکل رکھتے ہوئے اپنے فیصلہ کو جاری کر
دو اور فَإِذَا عَزَمت کے اوقات میں جب خلیفہ وقت اپنے فیصلے کا اعلان کرے مسلمانوں کو مخاطب کر
کے اللہ تعالیٰ نے یوں فرمایا۔فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ (محمد: ۲۲)
کہ جب کسی کام کے کرنے کے متعلق خلیفہ (یہاں عزم جو کہا گیا ہے وہ دوسری جگہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ وہ سوائے خلیفہ کے کسی نے عزم نہیں کرنا نبی کے بعد جب خلیفہ) کسی فیصلہ کو پہنچ جائے اور اپنے دل
میں پختہ ارادہ کر لے کہ اگر یوں کیا جائے تو جماعت کو روحانی اور جسمانی فائدہ ہے اس لئے یوں کیا
قف

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۱۱
سورة ال عمران
جائے گا تو مسلمانوں کا کیا فرض ہے؟ مسلمانوں کا یہ فرض ہے کہ جو انہوں نے اپنے خدا کے ہاتھ پر
ہاتھ دے کر خدا اور خلیفہ وقت کے لئے عہد اطاعت باندھا تھا اس کو وہ پورا کریں اور کامل اطاعت کا
نمونہ دکھاتے ہوئے خلیفہ وقت کے فیصلوں کی تعمیل میں لگ جائیں۔لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ دنیا کی بہتر
سے بہتر جزا اور اُخروی زندگی میں اعلیٰ سے اعلیٰ ثواب انہیں ملے گا۔لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ -
ود
( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۱۰۰ تا ۱۰۸)
ایک آیت کا کچھ حصہ اور ایک پوری آیت میں نے اس وقت تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ فَاعْفُ عَنْهُمْ تو ان سے در گزر کر۔عضو کے معنی یہ ہیں کہ ایسا برتاؤ کرنا ایسا سامان پیدا کرنا کہ
جو کمزوریوں اور غفلتوں کے بدنتائج ہوں ان سے وہ شخص جس سے در گذر کیا جائے محفوظ رہے محض یہ
معنے نہیں ہیں کہ معاف کر دیا بلکہ اس کے اندر یہ معنی بھی آجاتے ہیں کہ اس رنگ میں معاف کیا کہ اگلے
کی اصلاح ہو گئی۔محض معافی جو ہماری زبان میں معافی کہلاتی ہے عربی زبان میں عفو کے محض یہ معنے
نہیں ہیں بلکہ عفو کے معنوں کے اندر یہ بات بھی آتی ہے کہ ایسے رنگ میں درگز رکیا جائے کہ اس شخص
کی اصلاح ہو جائے اور توبہ کی اسے توفیق ملے کیونکہ تو بہ ہی ایک ایسا دروازہ ہے جس سے انسان پچھلے
گناہوں کے عذاب اور مضرتوں سے بچتا ہے۔پس عفو کے یہ معنی ہوئے کہ ایسے رنگ میں معاف کیا جائے کہ اصلاح ہو اور توبہ کی توفیق ملے اور
جو غلطیاں ہو چکی ہیں ان کے بدنتائج سے وہ شخص محفوظ ہو جائے۔اسی مصدر سے عافاہ بھی نکلا ہے
جسکے معنے ہیں رَفَعَ عَنْهُ كُلّ سُوءٍ “ یعنی ہر قسم کی تکلیف اور دکھ کو اس سے دور کر دیا۔پس اللہ تعالیٰ
نے یہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام نائبین کو یہ حکم دیا ہے کہ مومنوں کی
جماعت سے اس طرح کا سلوک کیا جائے کہ در گذر بھی ہو اور اصلاح بھی ہو اور بدنتائج سے ان کی
حفاظت بھی ہو۔دوسرے فرمایا وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمُ اس کے معنی لغت کے لحاظ سے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے یہ بھی دعا
کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں اور غفلتوں اور گناہوں کے بد نتائج اور عذاب سے ان کی حفاظت
کرے یعنی خود بھی یہ کوشش کرو کہ جو غفلتیں ہو گئی ہیں ان کے بدنتائج سے وہ محفوظ ہو جا ئیں اور اپنی
کوشش پر ہی بھروسہ نہیں کرنا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر اس سے یہ بھی استدعا کرنی ہے کہ مومنوں

تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۱۲
سورة ال عمران
کی جماعت اگر بشری کمزوریوں کے نتیجہ میں باوجود مخلص اور فدائی ہونے کے غفلتیں کر جائیں تو
اے خدا! تو ان کی مدد کو آ اور ان کی کمزوریوں ، گناہوں اور غفلتوں کو اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ
لے اور ایسے سامان پیدا کر دے کہ ان کی اصلاح احوال ہو جائے۔پس صرف یہ معنے نہیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو زبان سے توبہ کی توفیق دے کیونکہ مغفرت کے معنی
میں قول اور فعل سے مغفرت طلب کرنا ہے غرض یہاں یہ دعا ہے کہ اے خدا! تو ان لوگوں کو یہ توفیق
دے کہ اپنی زبان سے بھی تیرے حضور تو بہ کرتے ہوئے عاجزانہ طور پر گر جائیں اور اپنے افعال کی
بھی اس طرح اصلاح کریں کہ دنیا بھی یہ مشاہدہ کرے کہ ان لوگوں کی زندگیوں میں ایک تبدیلی پیدا
ہوگئی ہے۔اقرب میں ہے اَصْلَحَهُ بِمَا يَنْبَغِي أَنْ يُصْلِحَ بِهِ “۔یہ بھی استغفار کے معنوں کے اندر ہے کہ
اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے یا انسان کو ایسے ذرائع میسر آجائیں کہ جو اصلاح احوال کا سامان پیدا
کر دیں پھر چونکہ اس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ابدی زندگی عطا کی گئی ہے اور یہ ابدی زندگی دورنگوں میں
ہمارے سامنے آتی ہے ایک تو آپ کا افاضہ روحانی قیامت تک جاری ہے اور دوسرے آپ سے انا
اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ٢) میں اور بعض دوسری جگہ بھی یہ وعدہ ہے کہ قیامت تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے غلام اور بندے پیدا ہوتے رہیں گے جو آپ کے دین کی مدد کرنے والے ہونگے اللہ تعالیٰ سے
تعلق پیدا کرنے والے ہونگے اور قرآن کریم کے ظاہر و باطن کی حفاظت کی فرشتوں کی طرح وہ بھی
توفیق پائیں گے۔پس فرمایا کہ ایک تو کوشش کرو کہ جماعت مومنین کی اصلاح ہو جائے دوسرے ان کے لئے بڑی
دعائیں کرو کہ وہ اپنی غلطیوں کے بدنتائج اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رہیں اور اپنی زبان سے
بھی تو بہ کرنے والے ہوں اور ان کے اعمال بھی دُھلے ہوئے صاف شفاف کپڑے کی طرح ہو جائیں
اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی کرنیں ان کے وجود میں سے باہر آرہی ہوں یہ کرنے کے بعد شَاوِرُهُم في
الأمر پھر یہ جماعت اس بات کی مستحق ہو گی کہ ان سے مشورہ کیا جائے۔آج جب میرے ذہن کو اس طرف متوجہ کیا گیا کہ میں اس آیت پر خطبہ دوں تو میں نے پھر
ا قرب اور لغت کی بعض دوسری کتابیں دیکھیں چنانچہ ایک بڑی اور حسین چیز میرے سامنے آئی اور وہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۱۳
سورة ال عمران
یہ کہ مشاورت جو ہے اس کا روٹ یعنی اس کا مخرج شَارَ الْعَسُل ہے یعنی شہد نکالنا۔اور اس شار
العسل کے معنے ہوتے ہیں اسْتَخْرَجَهُ وَاجْتَنَاهُ جس طرح مکھی کا جو کام ہے نا پھول سے اپنی
مرضی کے مطابق وہ چیز حاصل کرنا جس سے کبھی نے شہد بنانا ہے یعنی Nectar (نیکٹر ) جو پھول
سے لیتی ہے۔شہد کی مکھی کے بارے میں اب جونئی تحقیق ہوئی ہے اس سے یہ پتہ لگتا ہے کہ وہ اپنی
مرضی سے ایک پھول
کا انتخاب کرتی ہے اور پھر اس پھول سے وہ شہد بناتی رہتی ہے یعنی پھول کا ایک
حصہ لیتی ہے اور اپنے جسم کا ایک حصہ اس میں داخل کرتی ہے اس طرح پر شہد بنتا ہے۔بہت سے
دوستوں کو اس کا علم نہیں وہ سمجھتے ہیں کہ شہد صرف پھولوں کے رس سے بنتا ہے۔یہ درست نہیں ہے شہد
میں قریباً پچاس فیصد پھول کے رس کا حصہ ہے اور قریباً پچاس فیصد مکھی کے اپنے غدود میں سے ایک
چیز نکلتی ہے مختلف قسم کے Enzymes (انزائمز) اور مختلف قسم کی دوسری چیزیں وہ شہد میں ملاتی
ہے یعنی وہ جو پھول کا حصہ ہے اس کے اندر ملاتی ہے تب جا کر شہد بنتا ہے۔پس دونوں برابر کے حصے جارہے ہیں جہاں تک اسکے معنے کا سوال ہے لیکن جہاں تک محنت اور
کوشش کا سوال ہے حقیقت یہی ہے کہ پھول نے شہد بنانے کے لئے کوشش نہیں کی کبھی پھول نے بھی
جا کر اپنے شہد کو کھیوں کے چھتے تک پہنچایاہے شہد کی مکھی جو ہے اس کی ساری کوشش شہد بنانے کی ہے
اور اس طرح
اللہ تعالیٰ کی وحی کے مطابق وہ اپنے اس کام میں لگی ہوتی ہے۔جن لوگوں نے شہد کی مکھیوں اور ان کے چھتوں پر تحقیق کی ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ شہد کی مکھی کے چھتے
کے نیچے کبھی کوئی مردہ کبھی نہیں ملے گی اور وہ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ کام کرتے ہوئے کبھی پھول
کے قریب ،کبھی پھول اور اپنے چھتے کے درمیان مرکز گر جاتی ہے یعنی وہ اپنے کام کے لحاظ سے ایک قسم
کی شہید ہی ہے کام کے اندر اسکی جان نکلتی ہے وہ آخری سانس تک کام کرتی رہتی ہے۔یکھی پھول کے اندر سے اپنی مرضی سے انتخاب کر کے وہ حصہ جسے انگریزی میں Nectar
(ٹیکٹر ) کہتے ہیں تھوڑا سا پتلا مایہ ہوتا ہے جو شہد کی طرح کا قوام نہیں رکھتا بلکہ شہد کی نسبت پھول میں
اس چیز کی حالت پانی کے زیادہ قریب ہے لیکن مکھی پھر اسے وہاں سے لے کر آتی ہے پھر اسکو اپنی
زبان پر رکھ کر خشک کرتی ہے اور ہزاروں لاکھوں دفعہ زبان باہر نکال کر اندر منہ میں لے جاتی ہے اور
اس حرکت سے وہ اسے قوام کی شکل دیتی ہے پھر اپنے Enzymes (انزائمز ) بیچ میں ملاتی ہے

تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالث
۵۱۴
سورة ال عمران
تب جا کر وہ شہد بنتا ہے تب ہمیں وہ شہر ملتا ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر کر کے شہد کے چھوٹے
سے حصہ کو چاہتے ہیں پورے احساس کے ساتھ کہ اگر یہ کام شہد کی مکھی کی بجائے انسان کے سپر د ہوتا
تو شاید لا کھ دولاکھ روپے کا ایک سیر شہد ملا کرتا اور یہ بات ایک عام انسان کی طاقت سے باہر ہوتی ہاں
شیطان انسان جو ہے اس کی طاقت کے اندر ہوتی۔پس اصل مشاورت کا مخرج شار العسل کا جو عربی میں محاورہ ہے اس میں شوری کا جو لفظ ہے
وہ ہے اور اس سے پھر آگے مشاورت نکالی اور مشورہ اور شوریٰ کا مضمون اس مثال سے بہت واضح
ہو جاتا ہے یعنی جو مضمون یہاں بیان ہوا اگر یہ مضمون سامنے نہ ہو تو بہت سے پہلو مخفی رہ جائیں۔اس میں ایک تو یہ آ گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کن پھولوں کا شہد یا کن انسانوں کی آراء طلب کرنی
ہیں یہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے نائین کا کام ہے پھول کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ مکھی کو
یہ کہے کہ تم گلاب کے پھول پر کیوں جارہی ہو جب کہ تم سے زیادہ قریب شیشم کا پھول موجود ہے یہ
پھول کا کام ہی نہیں اور نہ اس کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے یہ مشاورت کرنے والے مشورہ لینے
والے کا کام ہے کہ وہ کن لوگوں سے مشورہ لے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مختلف شکلیں ہمیں حضرت میں اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتی ہیں۔آپ کے بعض ایسے مشیر بھی تھے کہ مجھے یہ شبہ ہے میری
بعد
طبیعت پر یہ اثر ہے کہ شاید تاریخ نے بھی ان سب کے نام محفوظ نہیں رکھے کیونکہ آپ ان کو خفیہ طور پر
بلا لیتے تھے اور جس معاملے کے متعلق مشورہ لینا ہوتا آپ ان سے مشورہ لے لیا کرتے تھے بعض کے
نام آئے ہیں اس سے ہمیں پتہ لگ گیا کہ اس طرح بھی آپ مشورہ لیتے تھے اور بعض دفعہ آپ سب کو
جمع کر لیتے تھے بعض دفعہ نمائندے آجاتے تھے اور آپ کی یہ سنت تھی اور خلفائے راشدین کی بھی یہ
سنت تھی اس وقت بھی یہ سنت تھی جس زمانے میں بھی یہ رہی ہے کہ نمائندگی کے طور پر ساری جماعت تو
یہاں اکٹھی نہیں ہو سکتی۔زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ مشورہ کے لئے ربوہ کے مکینوں کو اکٹھا کر لیا
جائے چونکہ جماعت پھیل گئی اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ایک آواز جو ایک منہ سے نکلا کرتی تھی اب وہی
آواز لاکھوں کروڑوں کے منہ سے نکل رہی ہے سارے اکٹھے ہو کر کس طرح رائے دے سکتے ہیں یا
ان سے رائے لی جاسکتی ہے نمائندگی کا اصول ہمیں چلانا پڑے گا مگر جب ضرورت ہو تو دوسری طرح
بھی مشورہ ہو جائے گا۔

تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۵۱۵
سورة ال عمران
پس شَاوِرُهُمْ میں بتایا گیا ہے کہ جس طرح شہد کی مکھی پھول سے شہد کا استخراج اور اجتنا کرتی
ہے اسی طرح تم مومنین کی جماعت کی آراء کا استخراج کرو کیونکہ شاور کے معنے استخراج الرائے اور
شار العسل کے معنے استخراج العسل یعنی شہد کا نکالنا مثال بالکل واضح ہو گئی ہے ایک فرمایا کہ جس
طرح اور جن سے چاہو آرا ء لو۔وہ جو دوسرا حصہ تھا کہ اپنی بیچ میں ملا کر اپنے جسم کی اپنی روح کی اور اپنے ذہن کی جب تک (اگر
انسانی مثال ہو ) ساتھ نہ ملائی جائے شہر نہیں بنتاوہ مشورہ درست نہیں رہتا اس واسطے فَإِذَا عَزَمت۔وہ
عزم جو ہے وہ کبھی والے Enzymes ( انزائمز) کی آمیزش ہے کہ جب آراء لے لیں وہ سامنے
آگئیں پھر اپنے عزم اسکے اندر ملاؤ اور پھر وہ فیصلہ بنے گا ورنہ جب تک رسول یا نائب رسول کی اپنی
رائے اپنا عزم اپنا فیصلہ اپنے Enzymes ( انزائمز ) (اس مثال کے لحاظ سے جو پھول سے حاصل
کیا گیا اور مومنین کی جماعت سے یا ان کے نمائندوں سے آراء کی شکل میں حاصل کیا گیا ) اسکے اندر
شامل نہ ہوں۔اس وقت تک نہ شہد بنے گا اور نہ وہ جو آراء دیں وہ پختہ بنیں گے اور مفید ہونگی اور نہ
ایسی بنیں گی کہ جن کے اندر شفا ہو اور شفا میں بھی اللہ تعالیٰ نے دونوں کو برابر کر دیا۔شہد کے اندر بھی
کہہ دیا کہ اسکے اندر شفا ہے اور جس رنگ میں احکام الہی کا اجراء کرنا ہے اسکے متعلق یہ کہا کہ اس کے
اندر شفا ہے۔پس تیسری چیز یہ بتائی کہ شاوِرُهُم خالی آراء کافی نہیں بلکہ خوددعا کر کے اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت
طلب کر کے اور اپنی خدا داد فراست کو استعمال کر کے (یہ کتنی قسم کی Enzymes ( انزائمز ) ہیں اگر
ان کو بطور مثال Enzymes ہی کہا جائے ) وہ ان آراء میں شامل کرو تب جا کر وہ چیز ایسا قوام
اختیار کرے گی کہ بنی نوع انسان کے لئے وہ شفا بن جائے گی تدبیر اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔یہاں تو فرمایا
کہ تدبیر کرو جو اہم امور ہیں اُمت مسلمہ کے استحکام کے لئے اور تمکین دین کے لئے اور اصلاح
انسانیت کے لئے اور تبلیغ واشاعت کے لئے بڑے امور ہیں تم پہلے تو ایک ایسی قوم تیار کرو کہ جو
Nectar ( نیکٹر ) پیدا کر سکے یعنی بعض دفعہ ویسے تو اللہ تعالیٰ نے ہر پھول میں Nectar (نیکٹر )
یعنی وہ چیز پیدا کی ہے جو شہد کا ایک حصہ بن جاتی ہے لیکن بعض دفعہ ایسا حادثہ ہوتا ہے کہ پھول نظر
آتا ہے لیکن وہ حصہ غائب ہوتا ہے کوئی بیماری ایسی بھی آجاتی ہے پس اگر چہ وہ پھول ہے اور عام

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۱۶
سورة ال عمران
پھول میں Nectar (نیکٹر ) بھی ہے جو شہد کا جزو بھی ہے لیکن اس حادثہ کی وجہ سے شہد نہیں بن سکتا
اسلئے فرمایا کہ امت مسلمہ کو یا جماعت مومنین کو ایسا بناؤ کہ وہ صاحب الرائے ہوں اور ایسے ہوں کہ
جن سے شہد کا ایک جزو Nectar (نیکٹر ) جو ہے یا رائے کی اصابت جو ہے وہ ان سے حاصل کی
جاسکے اور ان کا نفس بیچ میں نہ آئے۔اب جو پھول ہے اس کا نفس بیچ میں نہیں آتا کوئی شخص کہہ سکتا
ہے کہ بیچارے پھول نے اپنا نچوڑ شہد کی مکھی کے حضور پیش کر دیا اور آپ وہاں کھڑا ہے تو اس کا نفس تو
بیچ میں نہیں آیا اس نے تو اپنے نفس کی بہترین چیز تھی اس کو اس کے حضور پیش کر دیا جس کی طرف اللہ
تعالیٰ کی وحی تھی یعنی شہد کی مکھی کہ تم نے شفا کے سامان پیدا کرنے ہیں ایک ایسی جماعت بنے جو تقویٰ
اور طہارت کی بنیادوں پر اپنی زندگیوں کو گزارنے والی ہو اللہ تعالیٰ سے جن کا تعلق پیدا ہو جن کا
دعاؤں پر زور ہو جو واقعہ میں اُمت مسلمہ ہو یعنی ان کا اپنا کچھ بھی باقی نہ رہے اپنا سب کچھ اپنا وجود بھی
اپنا ذہن بھی اپنی فکر کبھی اپنی ساری قوتیں اور طاقتیں اور زندگی اور موت سب خدا کے حضور پیش
کردیں۔یہی اسلام ہے اسکے بغیر تو کوئی اسلام نہیں ہے۔غرض فرمایا عفو اور استغفار کے ذریعہ ایک ایسی جماعت بناؤ جو صاحب الرائے ہو مغلوب الغضب
نہ ہو دھیمی ہو فدائی ہو مشورہ دیتے وقت یہ نہ سوچے کہ پھر اسکے بعد ہم پر کتنی ذمہ داریاں عائد ہو جائیں
گی مشورہ دیتے وقت صرف یہ سوچے کہ آج اسلام کی زندگی کی بقا اور احیا اور اشاعت اور اس کے
استحکام کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ ہمیں پیش کر دینی چاہئیں خواہ ہم بھوکے رہیں یا
ہمارے بچے بھوکے رہیں یا ان کو کھانے کے لئے کچھ ملے۔خواہ ہم زندہ رہیں یا ہمیں اپنی جانوں کی
قربانی دینی پڑے ہمیں اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دینا ہے۔یہ جماعت جب پیدا ہو جائے پھر
ان کا یہ حق بن جاتا ہے کہ وہ صاحب الرائے ہیں کیونکہ ان سے مشورہ لیا جاتا ہے شہر کا ایک جزو تیار
ہو گیا۔دوسرا جز وعزم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور عزم انہوں نے نہیں کرنا۔انہوں نے تو جو کچھ تھا پیش
کر دیا تھا جس طرح چاہیں آپ اسکو استعمال کر سکتے ہیں۔پھول زبان حال سے مکھی کو یہی کہتا ہے کہ
میرا نچوڑ تیرے حضور پیش، تو اب جس طرح چاہے اسکو استعمال کر لے اور جس طرح چاہے وہ استعمال
بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں اپنے Enzymes(انزائمز ) ملاتی ہے اس کو خشک کرتی ہے قوام بناتی
ہے اپنے Enzymes (انزائمز ) ملاتی ہے اور پھر وہ فیصلہ کرتی ہے (اس میں انسان کا بھی تھوڑا سا

·

آج 10 میں سے 10 باقی