سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 5
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
میں بیان کیا گیا ہے۔۴۲۱
سورة ال عمران
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِن أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ
وہ پہلا گھر جو للناس وضع کیا گیا ہے بنایا گیا ہے مکہ میں ہے۔مختلف روایات اور قرآن کریم کی
آیات میں جو مفہوم مختلف جگہوں میں بیان ہوا ہے۔اس سے میرے ذہن نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ
جب ہمارے آدم کی پیدائش اور بعثت ہوئی (میں نے ہمارے آدم کے الفاظ اس لئے استعمال کئے
ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ لاکھ کے قریب آدم اس دنیا میں پیدا ہوئے
ہیں جو آدم پہلے گذرے تھے۔ان کی اولاد میں سے بعض کو اولیائے اُمت نے اپنے کشف میں دیکھا
بھی ہے۔جس کا انہوں نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے ) اس وقت دنیا ایک مختصر سے خطہ میں آباد تھی اور
اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے سب انسانوں کے لئے اپنی حکمت کا ملہ سے آدم پر یہ وحی فرما کر بیت اللہ
کی تعمیر کروائی ایک گھر بنوایا اور اس گھر کو تمام بنی نوع انسان کے ساتھ متعلق کر دیا جو اس آدم کی اولاد
میں سے تھے لیکن بعد میں جب یہ نسل بڑھی اور پھیلی اور دنیا کے مختلف مخطوں کو انہوں نے آباد کیا تو
اللہ تعالیٰ نے ان کی روحانی اور ذہنی نشوو نما کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قوم اور ہر خطہ میں علیحدہ علیحدہ نبی
بھیجنے شروع کئے تا ان کو ان راہوں پر چلانے کی کوشش کریں جن راہوں پر چل کر خدا تعالیٰ کا ایک
بندہ اپنی استعداد کے مطابق عبودیت کی ذمہ داریوں کو نباہ سکتا ہے اور احادیث سے یہ بھی پتہ لگتا ہے
کہ اس دنیا میں ایک لاکھ سے اوپر انبیاء گذرے ہیں تو جس آدم کی اولا داس طرح منتشر اور متفرق ہو
گئی تھی علیحدہ علیحدہ قوم بن گئی تھی جن کے اپنے اپنے نبی تھے انہوں نے اس گھر کی طرف توجہ دینی
چھوڑ دی جو خدا کا گھر اور تمام بنی نوع انسان کے لئے کھڑا کیا گیا تھا اور اس سے اس قدر بے توجہی برتی
کہ حوادث زمانہ کے نتیجہ میں اور مرمت اور آبادی نہ ہونے کی وجہ سے اس گھر ( بیت اللہ ) کے نشان
تک مٹ گئے لیکن جب اللہ تعالی کا یہ منشاء پورا ہونے کا وقت آیا کہ پھر تمام دنیا عَلى دِينِ واحِد جمع
کر دی جائے۔تو اللہ تعالی نے اس گھر کو از سر نو تعمیر کرنے اور اس گھر کی حفاظت کے لئے حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور ان کی نسل کو وقف کر دینے کا فیصلہ کیا تا ایک قوم اس بیت اللہ سے تعلق رکھنے والی
ایسی پیدا ہو جائے جن کے اندروہ تمام استعداد یں پائی جاتی ہوں جو اس قوم میں پائی جانی چاہئیں جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی پہلی مخاطب ہو۔چنانچہ اڑھائی ہزار سال تک دعاؤں
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۲۲
سورة ال عمران
کے ذریعہ سے اور وقف کے ذریعہ سے ایک ایسی قوم تیار ہوئی جو اگر خدا تعالیٰ کی بن جائے تو اس کے
اندر تمام وہ استعداد میں پائی جانی تھیں جو روحانی میدانوں میں بنی نوع انسان کی راہ نمائی اور قیادت کر
سکے اور چونکہ یہ استعداد میں اور قو تیں اپنے کمال کو پہنچ چکی تھیں ان کے غلط استعمال سے فتنہ عظیمہ بھی
پیدا ہو سکتا تھا۔اس لئے جب تک وہ گمراہ رہے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شدت سے
مخالفت کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنی ایذا پہنچائی کہ پہلی کسی امت نے اپنے نبی کو اس قسم کی
ایز انہیں پہنچائی غرض ان کے اندر استعداد میں بڑی تھیں ایک وقت تک وہ چھپی رہیں۔ایک وقت تک
شیطان کا ان پر قبضہ رہا لیکن جب وہ سوئی ہوئی استعدادیں بیدار ہوئیں اور انہوں نے اپنے ربّ کو
پہچانا تو دنیا نے وہ نظارہ دیکھا کہ اس سے قبل کبھی بھی انسان نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اس قسم کی
قربانیوں کا نظارہ نہیں دیکھا تھا۔غرض یہ وہ قوم تھی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں اور ان کی
دعاؤں اور ان کی نسل کی قربانیوں اور ان کی دعا کے نتیجہ میں پیدا ہوئی۔غرض وُضِعَ لِلنَّاسِ کا مفہوم حقیقی معنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔جیسا کہ تمام اغراض و مقاصد جو بیت اللہ سے متعلق ہیں وہ حقیقی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ تعلق رکھنے والے ہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ میں اس گھر کی
جو میرا گھر ہے از سر نو تعمیر ان اغراض کے پیش نظر کروا رہا ہوں اور اس کے لئے تمہیں قربانیاں دینی
پڑیں گی۔غرض پہلا مقصد جس کا تعلق بیت اللہ سے ہے یہ ہے کہ یہ بیت اللہ وہ سب سے پہلا خدا کا گھر
ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کے دینی اور دنیوی فوائد رکھے ہوئے ہیں۔وضع
للناس یعنی تمام لوگوں کی بھلائی کیلئے اس
کی تعمیر کی گئی ہے۔یہاں سے دنیا کی اقوام بلا امتیاز رنگ،
بلا امتیاز نسل اور قطع نظر ان امتیازات کے جو ایک کو دوسرے سے علیحدہ کر دیتے ہیں تمام اقوام
عالم اس گھر سے دنیوی فوائد بھی حاصل کریں گی اور دینی فوائد بھی حاصل کریں گی۔یہ پہلی غرض ہے
اس گھر کی از سر نو تعمیر ہے۔دوسری غرض بیت اللہ کی تعمیر سے یہ ہے کہ ہم ایک اپنے گھر کو ( بیت اللہ کو ) مبر کا بنانا چاہتے
ہیں اور مبر گا اس مقام کو کہتے ہیں جو نشیب میں ہو اور اگر بارش ہو تو چاروں طرف کا پانی وہاں آ کر
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۲۳
سورة ال عمران
جمع ہو جائے۔چونکہ یہاں بارش کے موضوع پر اللہ تعالیٰ بات نہیں کر رہا۔بلکہ انسان کی دینی اور
دنیوی ترقیات اور بہبود کے متعلق بات ہو رہی ہے اس لئے یہاں مُبرما کے معنی دو ہیں۔ایک یہ کہ
تمام اقوام عالم کے نمائندے اس گھر میں جمع ہوتے رہیں گے اور دوسرے یہ کہ ہم نے بیت اللہ کو اس
لئے تعمیر کروایا اور اسے معمور رکھنے (آباد ر کھنے) کا فیصلہ کیا ہے کہ یہاں ایک ایسی شریعت قائم کی
جائے گی یہاں ایک ایسا آخری شریعت والا نبی مبعوث کیا جائے گا کہ جس کی شریعت میں تمام
ہدایتیں اور صداقتیں (روحانی) جو مختلف اقوام کی شریعتوں میں متفرق طور پر پائی جاتی تھیں پھر اکٹھی
کر دی جائیں گی اور کوئی ایسی صداقت نہ ہو گی جو اس شریعت سے باہر رہ گئی ہو۔پس فرمایا کہ روحانی لحاظ سے ہم اس بیت اللہ کو م برگا بنانا چاہتے ہیں اور ہماری یہ غرض ہے
کہ یہ مولد ہوگا ایک ایسی شریعت کا کہ تمام انبیاء کی شریعتوں میں جو ہدایتیں متفرق طور پر پائی جاتی
ہوں گی وہ اس میں اکٹھی کر دی جائیں گی اور اس کے ساتھ برکت بھی ہوگی یعنی وہ تمام چیزیں جو
پہلوں کے لئے ضروری نہیں تھیں اور وہ انہیں برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ صداقتیں بھی اس میں بیان
ہوں گی اور ایک کامل اور مکمل شریعت ہوگی جو تمام قوم کے فائدہ کے لئے قائم کی جائے گی اور یہ جو گھر
ہے اور یہ جو بیت اللہ ہے یہ اس کامل اور مکمل اور ابدی شریعت کے لئے اُم القری ٹھہرے گا۔تیسری غرض بیت اللہ کے قیام کی ھدی للعلمین میں بیان کی گئی ہے۔آپ اس بات کو مدنظر
رکھیں کہ ان آیات کے شروع میں بیان کیا گیا تھا۔وُضِعَ لِلنّاس کہ تمام دنیا، تمام اقوام اور تمام
زبانوں کے لئے ہم اس گھر کو بنا رہے ہیں تمام اقوام کے ساتھ اس کا جو تعلق ہے اس کو اللہ تعالیٰ نے
ان آیات میں بار بار دہرایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیسری غرض اس گھر کی تعمیر سے یہ ہے کہ
هُدى العلمين تمام جہانوں کے لئے ہدایت کا موجب یہ بنے۔لفظ ھڈی کے معنوں میں بھی
عالمین کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے کیونکہ عقل اور فراست اور علم اور معارف جو مشترک طور پر
سارے انسانوں کا حصہ ہیں ان کو ہدایت کہتے ہیں۔اس کے بغیر آگے روحانی علوم چل ہی نہیں سکتے
کیونکہ جس میں مثلاً عقل نہ ہو وہ پاگل ہو جائے اس کو مرفوع القلم کہتے ہیں یعنی اب اس کے اوپر
شریعت کا حکم نہیں رہا غرض عقل بنیاد ہے شریعت کی اور ان معانی کی جو اس لفظ ہدایت کے اندر پائے
جاتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ ہم اس گھر کے ذریعہ سے ثابت کریں گے کہ تمام اقوام
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۲۴
سورة ال عمران
عالم عقل کے لحاظ سے اور فراست کے لحاظ سے اور معارف کے لحاظ سے اور علوم کے لحاظ سے ایک
جیسی قابلیت رکھتے ہیں۔کسی قوم کو اس لحاظ سے کسی دوسری قوم پر برتری نہیں ہے۔اس میں یہ اشارہ بھی پایا جاتا ہے کہ جس زمانہ میں حقیقتا ھدی للعلمین کا جلوہ دنیا پر ظاہر ہوگا
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اس وقت بعض قو میں دنیا میں ایسی بھی پیدا ہو جائیں گی
جو یہ کہنے لگیں گی کہ ہم زیادہ عقل مند ہیں۔ہمارے اندر زیادہ فراست اور علوم حاصل کرنے کی زیادہ
قابلیت ہے اور بعض قو میں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہی اس غرض سے ہے کہ وہ ہماری محکوم
رہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس گھر کے ذریعہ سے ہم ثابت کریں گے کہ اپنی عقل اور فراست اور
بنیادی علوم کے لحاظ سے قوم ، قوم میں تمیز نہیں کی جاسکتی۔اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو اپنی
عبادت کے لئے پیدا کیا ہے اور اس غرض کو حاصل کرنے کے لئے جس عقل کی ، جس فراست کی ، جن
معارف کی اور جن علوم کی ضرورت تھی وہ سب اقوام کو برابر دئے ہیں یعنی ان کے اندر برابر کی
استعدادیں ہیں۔فرد فرد کی استعداد میں تو فرق ہو سکتا ہے لیکن کسی ایک قوم کو دوسری قوم پر برتری
حاصل نہیں۔دوسرے معنی هدى للعلمین کے یہ ہیں کہ اللہ تعالی اس بیت اللہ کے مقام سے قرآن کریم کا
نزول شروع کرے گا کیونکہ مفردات راغب میں ہے کہ هَدَايَة کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ آسمانی
ہدایت کہ جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے ذریعہ اور پھر قرآن کریم کے نزول کے ساتھ بنی نوع
انسان کو بلایا ہو کہ ادھر آؤ یہ ہدایت کے راستے ہیں ان پر چلو تب مجھ تک پہنچ سکتے ہو۔تو ہدایت کے
معنی میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور پہلے تمام انبیاء ایک سے شریک ہیں لیکن هُدًى لِلْعَلَمِينَ
کے معنی حقیقی طور پر سوائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی نبی پر چسپاں نہیں ہوتے کیونکہ باقی
تمام انبیاء اپنے زمانوں اور اپنی اقوام کی طرف مبعوث کئے گئے تھے۔پس یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا
کہ یہ بیت اللہ قرآن کریم کے نزول کی جگہ ہے یہاں سے قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوگا۔اس
غرض سے ہم اس کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کی تطہیر وغیرہ کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔هدى للعلمین کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بیت اللہ ایک ایسا مقام ہے
کہ یہاں اس شریعت کی ابتدا ہو گی جو انسان پر غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھولے گی کیونکہ
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۴۲۵
سورة ال عمران
ہدایت کے تیسرے معنی امام راغب کے نزدیک یہ ہیں کہ ایک شخص جب ہدایت کی راہوں پر چل کر
بعض اعمال صالحہ بجالاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کو مزید ہدایت کی توفیق عطا کرتا ہے تو ہر عمل
صالحہ کے نتیجہ میں بہتر اور جو اللہ تعالیٰ کو نسبتا زیادہ محبوب عمل صالحہ ہے اس کی توفیق اس کو مل جاتی ہے
یعنی تدریجی طور پر انسان کو روحانی ترقیات کے مدارج پر چڑھاتی چلی جائے گی اور اس اُمت پر اس
کے ذریعہ سے غیر متناہی ترقیات کے دروازے کھولے جائیں گے اور پھر یہ فرمایا کہ بیت اللہ
کے قیام کی غرض یہ ہے کہ ھدی للعلمین ( اپنے چوتھے معنی کے لحاظ سے ) ایک ایسی امت
مسلمہ پیدا کی جائے گی جس کو اللہ تعالیٰ کے وہ انعامات ملیں گے جو ان سے پہلے کسی امت کو نہیں ملے
اور قیامت تک بنی نوع انسان کو اس قسم کے کامل اور اکمل اور مکمل ثواب اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس
کی رحمتیں ملتی چلی جائیں گی کیونکہ ہدایت کے چوتھے معنی امام راغب نے یہ لکھے ہیں۔الْهَدَايَةُ فِي الْآخِرَةِ إِلَى الْجَنَّةِ
چونکہ ان کے نزدیک صرف آخرت میں ہی جنت ملتی ہے اس لئے انہوں نے فِی الْآخِرَةِ“ کے
الفاظ ( میرے نزدیک ) اپنے اس عقیدے کی وجہ سے زائد کر دئے۔ورنہ لغوی لحاظ سے اس کے یہی
معنی ہیں الْهَدَايَةُ إِلَى الْجَنَّةِ یعنی جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے وہ غرض اسے حاصل ہو
جائے گی تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا کہ یہ جنت صرف اُخروی زندگی میں ہی نہیں بلکہ اس
دنیوی زندگی میں بھی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا تھا کہ بیت اللہ کو ہم اس لئے کھڑا کر رہے
ہیں اور اس کی حفاظت کے ہم اس لئے سامان پیدا کر رہے ہیں کہ یہاں ایک ایسی امت جنم لے گی جو
ثواب اور جزا ان کو ملے گی اور خدا تعالیٰ کی رضا کی جو جنت ان کے نصیب میں ہوگی وہ پہلی قوموں کے
نصیب میں نہیں ہوئی ہوگی یعنی بہترین نتیجہ جو انسانی روحانی عمل کا نکل سکتا ہے وہ اس اُمت کے
اعمال کا نکلے گا کیونکہ جو شریعت ان کو دی گئی ہے وہ ہر لحاظ سے کامل اور مکمل ہے۔پہلوں کی
شریعتیں چونکہ نسبتی طور پر ناقص تھیں۔اگر ان پر پورے طور پر عمل بھی کیا جاتا تو ان کا نتیجہ عقلاً بھی
وہ نہیں نکل سکتا تھا جو نتیجہ اس عمل کا نکل سکتا ہے جو ایسی شریعت کے مطابق ہو جو پورے طور پر کامل
ہو تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ ھدی للعلمین اس گھر سے جس عالمگیر شریعت کا چشمہ پھوٹے گا
اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں الجنّة ایک کامل جنت انسان کو ملے گی اس دنیا میں بھی اور اُخروی دنیا
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۲۶
سورة ال عمران
میں بھی۔پس تیسری غرض ( جو آگے بعض ذیلی اغراض میں تقسیم ہو جاتی ہے ) بیت اللہ کے قیام کی
هُدًى لِلْعَلَمِينَ ہے۔چوتھا مقصد اس گھر کی تعمیر کا یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ایت بینت ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ
سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم خاص قسم کی آیات بینات کا وعدہ انسان کو دیتا ہے یا ان کے متعلق
پیشگوئیاں بیان کرتا ہے تو یہاں میرے نزدیک آیات بینات کے عام معنی نہیں ہیں بلکہ یہاں وہ
آیات بینات مراد ہیں جو اس پہلے گھر سے تعلق رکھتی ہیں جو وُضِعَ لِلنَّاسِ ہے، جو مُبر گا ہے اور
66-9
جو هُدًى لِلْعَلَمِينَ “ ہے۔اس مفہوم کے بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرما یا فِیهِ أَيْتُ بَيِّنت
اور اس کے معنی یہاں یہ ہیں کہ اس گھر سے تعلق رکھنے والی ایسی آیات اور بینات ہوں گی اور یہ گھر
ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گی۔جو آیات اور بینات
پہلے انبیاء یا ان کی قوموں کو دیئے گئے وہ اپنے اپنے وقت پر ختم ہو گئیں اور پہلی امتوں میں سے ہر
ایک نے کوئی نہ کوئی منطقی اور غیر تسلی بخش دلیل ڈھونڈ کر یہ دعوی کر دیا کہ اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق قائم
نہیں ہوسکتا کہ انسان اس کے قرب کو، اس کی وحی کو، بچے رویا اور کشوف کو اور آئندہ کے متعلق
پیشگوئیوں کو حاصل کر سکے تو فرمایا کہ ان دروازوں کو پہلی ہر امت نے اپنے پر بند کر لیا۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایک ایسی اُمت مسلمہ کا قیام بیت اللہ کی تعمیر سے مدنظر ہے کہ قیامت تک ان کے ذریعے
اللہ تعالیٰ کے نشانات ظاہر ہوتے رہیں گے اور اپنے نشانات اور استجابت دعا اور قربانیوں کا دنیا میں
پھل پانے کے نتیجہ میں وہ اُمت دنیا پر یہ ثابت کرتی رہے گی کہ اس دنیا کا پیدا کرنے والا ایک زندہ
خدا ہے۔ایک طاقت ور خدا ہے۔وہ بڑا رحم کرنے والا اور پیار کرنے والا خدا ہے وہ ایسے بندوں کو جو
اس کے سامنے جھکتے ہیں ضائع نہیں کرتا بلکہ اُن سے تعلق کو وہ قائم کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کی عزت کو
دنیا میں قائم کرنے کے لئے اور دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ یہ میرے محبوب بندے ہیں وہ اس پر وحی
کرتا ہے کشوف ورڈ یا انہیں دکھاتا ہے وہ اس کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور ایسے بندے اس اُمت
میں پیدا ہوتے رہیں گے جو قیامت تک یہ ثابت کرتے رہیں گے کہ ہمارا خدا زندہ خدا ہے اور اس
سے تعلق رکھنے والے آیات بینات کو حاصل کرتے ہیں۔پانچویں غرض اس کا تعلق بیت اللہ سے ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کی ہے کہ یہ مقام ابراھیم
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۲۷
سورة ال عمران
ہے یہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ دیکھو ہمارے بندے ابراہیم (علیہ السلام) نے اور بہتوں نے اس کی
نسل میں سے انقطاع نفس کر کے اور تعشق باللہ اور محبت الہی میں غرق ہو کر سچے عاشق اور محب کی طرح
أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمينَ کا نعرہ لگایا اور دنیا کے لئے ایک نمونہ بنایا۔ہم نے اس بیت اللہ کی آبادی کا
اس لئے انتظام کیا ہے کہ اس کے ذریعہ عشاق الہی کی ایک ایسی جماعت پیدا کی جاتی رہے جو تمام
حجابوں کو دور کر کے اور دنیا کے تمام علائق سے منہ موڑ کر خدا تعالیٰ کے لئے اپنی مرضات سے ننگے ہو کر اور
تمام خواہشات کو قربان کر کے فنافی اللہ کے مقام کو حاصل کرنے والے ہوں اور اس عبادت کو احسن طریق پر
اور کامل طور پر ادا کرنے والے ہوں جس کا تعلق محبت اور ایثار سے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ عبادت دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ عبادت ہے جو تذلل اور انکسار کی
بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے اور ایک وہ عبادت ہے جو محبت اور ایثار کی بنیادوں پر قائم ہے۔ہماری نماز
جو ہے یہ اس قسم کی عبادت ہے جو تذلل اور انکسار کے مقام پر کھڑی ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ فرمایا ہے کہ نماز دعا ہے اور دعا کے لئے انتہائی تذلل اور انکسار کو اختیار کرنا ضروری ہے۔جس
شخص کے دماغ میں اپنے رب کے مقابلہ میں ایک ذرہ بھی تکبر ہو اس کی دعا کبھی قبول نہیں ہوسکتی۔پس ہماری نمازیں صرف اس صورت میں عبادت بنتی ہیں کہ جب وہ حقیقتا تذلل اور انکسار کے مقام پر
کھڑی ہوں۔اس کے مقابلہ میں دوسری عبادت وہ ہے جو محبت اور ایثار کی بنیادوں پر کھڑی ہوتی ہے
اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ عبادت جس کا تعلق تعمیر کعبہ سے ہے۔جس کا تعلق حفاظت کعبہ سے
ہے اور جس کا تعلق بیت اللہ کے لئے خود کو اور اپنی اولا د کو وقف کر دینے کے ساتھ ہے اور اس کے لئے
دعائیں کرنے کا تعلق ہے یہ محبت والی عبادت ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت اور خدا تعالیٰ کے عشق کا جو
مظاہرہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا وہ عدیم المثال تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ مقام ابراہیم ہے
اس مقام سے ہم ایک ایسی اُمت پیدا کریں گے جو لاکھوں کی تعداد میں ہوگی اور ہر زمانہ میں پائی جاتی
ہوگی اور اس اُمت کے کسی فرد کا اگر تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کے ساتھ مقابلہ کرو گے تو
اس کو ان سے کم نہیں پاؤ گے۔نبی کریم صلی اللہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اس قوم نے پیدا ہونا تھا لیکن اس قوت قدسیہ کے
جو اثرات ہیں ان کو دنیا میں مؤثر طریق پر پھیلانے کے لئے قریباً اڑھائی ہزار سال پہلے خانہ کعبہ کی
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۲۸
سورة ال عمران
بنیاد از سرنو رکھی گئی تھی تو یہاں یہ فرمایا کہ ظاہری شکل حج کے ارکان کی ، اس عبادت کی خود ہی ایسی ہے
جس کا تعلق محبت سے ہے۔مثلاً طواف کرنا ہے۔اب یہ تخیل قریباً ساری اقوام میں پایا جاتا ہے کہ
جب کسی کے لئے جان کی قربانی دینا ہوتی ہے تو اس کے گرد گھومتے ہیں۔ہمارے بعض بادشاہوں کے
متعلق بھی آتا ہے کہ ان میں سے کسی کا بچہ بیمار تھا۔اس نے اس کا طواف کیا اور دعا کی میری زندگی
اس کو مل جائے۔پس جان قربان کرنے کا جو تخیل ہے وہ طواف کے ساتھ گہراتعلق رکھتا ہے۔غرض اللہ
تعالیٰ یہاں
فرماتا ہے کہ یہاں سے ایک ایسی قوم پیدا کی جائے گی جو ہر وقت اپنے محبوب کے گرد
گھومتی رہے گی اور اس کے آستانہ کا بوسہ لیتی رہے گی۔ایک طرف وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد
کو تازہ رکھنے والی ہو گی اور دوسری طرف وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کو نہایت شان
کے ساتھ ظاہر کرنے والی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی ایک قوم پیدا کر دی۔صرف پہلے زمانہ میں
ہی نہیں صرف عرب میں بسنے والوں میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر خطہ میں اور قیامت تک ہر زمانہ میں جو
ابراہیمی عشق اور جو ابراہیمی محبت اپنے رب کے لئے رکھیں گے وہ اس کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں
دینے والے ہوں گے۔خطبات ناصر جلد اول صفحه ۶۲۶ تا ۶۳۴)
چٹھی غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا بیت اللہ کی تعمیر کی چھٹی غرض یہ ہے کہ جو
بھی اس کے اندر داخل ہو گا یعنی ہر وہ شخص جو ان عبادات کو بجالائے گا جن کا تعلق بیت اللہ سے ہے
دنیا اور آخرت کے جہنم سے وہ خدا کی پناہ میں آ جائے گا اور اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے
جائیں گے۔پس چھٹی غرض بیت اللہ کی تعمیر کی یہ ہے کہ اللہ کا ایک ایسا گھر بنایا جائے کہ جس کے ساتھ
بعض عبادات تعلق رکھتی ہوں اور جو شخص بھی خلوص نیت کے ساتھ اور کامل اور مکمل طور پر ان عبادات کو
بجالائے گا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے۔کہ اس کے تمام پچھلے گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا
اور نار جہنم سے وہ محفوظ ہو جائے گا۔ساتویں غرض بیت اللہ کی اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتائی ہے کہ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد یا اہل عرب پر ہی یہ فرض نہیں کہ وہ بیت اللہ کا حج کریں بلکہ بیت اللہ
کی تعمیر کا اصل مقصد تو یہ ہے کہ اقوام عالم بیت اللہ کے حج کے لئے اس مقام پر جمع ہوں (میں سمجھتا
ہوں
کہ یہ تمام اغراض مقاصد حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت اللہ کی تعمیر کے وقت ہی بتا دیئے گئے
۴۲۹
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
تھے جیسا کہ بہت سے قوی قرائن اس کے متعلق قرآن کریم سے ملتے ہیں ) غرض اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ کہا کہ یہ خدا تعالیٰ کا ایک ایسا گھر ہے کہ تمام اقوام عالم پر جو مجھ پر ایمان
لائیں گی اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لائیں گی اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ میں ہاتھ دے کر میری اطاعت کا جو اپنی گردنوں پر رکھیں گی ان کے لئے حج بیت اللہ فرض قرار
دیا جائے گا اور اس طرح اس جگہ کو مرجع خلائق اور مرجع عالم بنا دیا جائے گا۔آٹھویں غرض یا آٹھواں مقصد بیت اللہ کی تعمیر کا یہ بتایا کہ یہ مثابةً ہے۔اس لفظ میں یہ اشارہ
پایا جاتا ہے کہ دنیا کی اقوام فرقہ فرقہ بن گئی ہیں اور جس وقت یہ فرقہ بندی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گی اس
وقت ایک ایسا رسول مبعوث کیا جائے گا جو بیت اللہ کی اس غرض کو پورا کرنے والا ہو گا اور ان متفرق
اقوام کو ایک مرکز پر لا جمع کرے گا۔وہ سب کو علی دِینٍ وَاحِدٍ لے آئے گا۔پس یہاں بتایا کہ
باوجود اس کے کہ تفرقہ ایک وقت پر اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ اس وقت ایک
ایسے رسول کو مبعوث فرمائے جو تمام اقوام کو اُمَّةً وَاحِدَةً بنادے۔نواں مقصد یہاں یہ بیان کیا کہ آمنا یعنی یہ گھر جو ہے یہ آمنا لِلنَّاسِ ہے۔یہاں اس کے یہ معنی
ہیں کہ ہم نے اپنے اس گھر کو ایسا بنانا چاہا ہے کہ اس کے ذریعہ اور صرف اس کے ذریعہ دنیا کو امن
نصیب ہوگا کیونکہ صرف یہ ایک گھر ہو گا جسے بیت اللہ کہا جاسکتا ہے اس کو چھوڑ کر اور ان تعلیموں کو نظر
انداز کر کے جن کا تعلق اس گھر سے ہے دنیا کی کوئی تنظیم امن عالم کے لئے کوشش کر کے دیکھ لے وہ
کبھی اس میں کامیاب نہیں ہو گی۔حقیقی امن دنیا کو صرف اس وقت اور صرف اسی تعلیم پر عمل کرنے
کے نتیجہ میں مل سکتا ہے جو تعلیم وہ نبی دنیا کے سامنے پیش کرے گا جو خانہ کعبہ سے کھڑا کیا جائے گا۔امن کے ایک دوسرے معنی کے لحاظ سے آمنا لِلنَّاس کے معنی یہ بھی ہیں کہ دنیا روحانی طور پر
اطمینان قلب صرف مکہ معظمہ اور صرف اس آخری شریعت کے ساتھ پختہ تعلق پیدا کرنے کے نتیجہ میں
حاصل کر سکے گی جو آخری شریعت مکہ میں ظاہر ہوگی اور تمام اقوام عالم کو پکار رہی ہوگی اپنے رب کی
طرف اور چونکہ اطمینان قلب ہر انسان کو اس وقت حاصل ہوتا ہے جب اس کے فطری تقاضوں کو وہ
تعلیم پورا کرنے والی ہو اور اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جتنی قوتیں اور استعدادیں پیدا کی ہیں ان
سب کی راہ نمائی اور نشو نما کرنے کے قابل ہو پس یہاں یہ فرمایا کہ مکہ گھر ہو گا ایک ایسی تعلیم کا جو حقیقی
و
۴۳۰
سورة ال عمران
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
طور پر دنیا کو اطمینانِ قلب پہنچانے والی ہوگی یعنی ہر دو معنی یہاں چسپاں ہوتے ہیں۔ایک تو یہ کہ دنیا
کو اگر امن نصیب ہو سکتا ہے تو وہ مکہ کی وساطت سے دوسرے یہ کہ دنیا کی ارواح اگر اطمینان قلب
حاصل
کر سکتی ہیں۔دنیا کی عقلیں اگر تسلی پاسکتی ہیں تو صرف اس تعلیم کے نتیجہ میں جو مکہ میں نازل ہوگی۔دسویں غرض اور دسواں مقصد ان آیات میں خانہ کعبہ کا اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے۔کہ اتَّخِذُوا
مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی اس سے پہلی ایک آیت میں مَقَامُ الرجم کا ذکر تھا۔اس سے مراد یہ تھی کہ
یہ مقام ایسا گھر ہے جہاں بنیاد ڈالی گئی ہے اس حقیقی عبادت کی جو محبت اور ایثار اور عشق الہی کے چشمہ
سے بہہ نکلتی ہے اور اِتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرهِمَ مُصَلَّی میں اس عبادت کا ذکر ہے جو تذلل اور
انکسار کے منبع سے پھوٹتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا کہ بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض یہ ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا کی
جائے جو تذلل اور انکسار کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرنے والی ہو اور جو تذلل اور انکسار کی عبادت
کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقام کے کل ساری دنیا میں قائم کرے اور اشاعت اسلام کے
مرا کز کو قائم کرنے والی ہو۔گیارھویں غرض تعمیر بیت اللہ کی یہ بیان کی گئی ہے کہ طهرا بَيْتِی اور اس میں ہمیں یہ بتایا گیا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ خانہ کعبہ کو ظاہری صفائی اور باطنی طہارت کا سبق سیکھنے کے لئے ساری
دنیا کے لئے بطور ایک جامعہ اور یو نیورسٹی اور ایک مرکز کے بنایا جائے۔بارھویں غرض تعمیر کعبہ کی یہ بتائی گئی ہے کہ لِلطَّابِفین یعنی اقوام عالم کے نمائندے بار بار
یہاں جمع ہوا کریں گے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قریباً اڑھائی ہزار سال پہلے یہ بتایا
تھا کہ تمام اقوام عالم کے نمائندے بار بار یہاں آئیں گے طواف کرنے کے لئے بھی اور دوسری ان
اغراض کے پورا کرنے کے لئے بھی جن کا تعلق خانہ کعبہ سے ہے۔تیرھواں مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ والمکفین خانہ کعبہ اس غرض سے از سر نو تعمیر کروایا جارہا
ہے کہ اس کے ذریعہ سے ایک ایسی قوم پیدا کی جائے جو اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف
کرنے والے ہوں اور اس طرح بیت اللہ کے مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں۔چودھواں مقصد یہاں یہ بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ والزرع السُّجُودِ ایک ایسی قوم
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۳۱
سورة ال عمران
پیدا کی جائے جو تو حید باری پر قائم ہو اور جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے اپنی زندگیوں کو
گزارنے والی ہو۔پندرھواں مقصد یہ بیان ہوا ہے کہ بلدا امنا۔امن کا لفظ ان آیات میں تین مختلف مقاصد کے
بیان کے لئے اللہ تعالیٰ نے استعمال کیا ہے۔یہاں
اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم اس گھر کو دنیا کے ظالمانہ
حملوں سے اپنی پناہ میں رکھیں گے اور کوئی ایسا حملہ جو خانہ کعبہ کو مٹانے کے لئے کیا جائے گا وہ
کامیاب نہیں ہوگا بلکہ حملہ آور تباہ و برباد کر کے رکھ دیئے جائیں گے تا دنیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرے کہ
وہ نبی جسے ہم یہاں سے مبعوث کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہوگا اور دنیا کی کوئی طاقت
اس کی ذات کو ہلاک یا اس کے مشن کو نا کام نہیں کر سکے گی اور تا دنیا یہ بھی نتیجہ نکالے کہ جو شریعت نبی
معصوم کو دی جائے گی وہ ہمیشہ کے لئے ہوگی اور خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کا خود ذمہ دار ہوگا۔سولہویں غرض جو خانہ کعبہ سے وابستہ ہے وہ یہ ہے کہ وارزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اس میں اللہ تعالیٰ
نے ہمیں یہ بتایا کہ میں بیت اللہ کو از سر نو تعمیر کروا رہا ہوں اس غرض سے بھی کہ تا بیت اللہ اور اس کی
برکات کو دیکھ کر دنیا اس نتیجہ پر پہنچے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے پرموت وارد کرتے ہیں اور
اس کے ہو کر اس کی راہ میں قربانی دیتے ہیں اور دنیا سے کٹ کر صرف اسی کے ہی ہو رہتے ہیں ان کے
اعمال ضائع نہیں ہوتے بلکہ شیریں پھل انہیں ملتا ہے اور عاجزانہ اور عاشقانہ اعمال کے بہترین نتائج
ان کے لئے مقدر کئے جاتے ہیں۔سترھویں غرض بیت اللہ کے قیام کی یہ بتائی کہ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنا بیت اللہ کی تعمیر کی ایک غرض یہ
ہے کہ تا دنیا یہ جانے اور پہچانے کہ روحانی رفعتوں کا حصول دعا کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔جب دعا
میں انسان کا تضرع اور ابتہال انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور موت کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے تب فضل الہی
آسمان سے نازل ہوتا ہے اور معرفت کی راہیں بندہ پر کھولی جاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہاں بیت اللہ کے قیام کی غرض بتائی کہ یہاں ایک ایسی قوم پیدا ہوگی جو دعا
اپنی تمام شرائط کے ساتھ کرے گی اور دعا میں ان پر ایک موت کی سی کیفیت وارد ہو گی اور ان کا وجود
کلیۂ فنا ہو جائے گا اور پانی بن کر آستانہ رب پر بہہ نکلے گا اور وہ جانتے ہوں گے کہ ہم اپنے اعمال کے
نتیجہ میں محض اعمال کے نتیجہ میں) کچھ حاصل نہیں کر سکتے جب تک ہم دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۳۲
سورة ال عمران
فضل کو جذب نہ کریں اس لئے انتہائی قربانیاں دینے کے بعد بھی وہ اپنی قربانیوں
کو کچھ چیز نہ سمجھیں
گے اور ہر وقت اپنے رب سے ترساں اور لرزاں رہیں گے اور انتہائی قربانیوں کے باوجود ان کی دعا یہ
ہوگی کہ جو کچھ ہم تیرے حضور پیش کر رہے ہیں وہ ایک حقیر سا تحفہ ہے۔تیری شان تو بہت بلند ہے اور
ہم سمجھتے ہیں کہ تیرے حضور ہمارا یہ تحفہ قبول ہونے کے لائق نہیں لیکن تو بڑا رحم کرنے والا رب ہے
ہمارے اس حقیر تحفہ کو قبول فرما اور ہماری غفلتوں اور ہماری حقیر مساعی کو چشم مغفرت سے دیکھ اور رحمت
کے سامان پیدا کرتا کہ ہماری مساعی اور کوششیں تیرے حضور قبول ہو جائیں۔غرض اس قسم کی قوم پیدا
کرنے کے لئے اللہ تعالی نے خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی۔اٹھارہواں مقصد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خانہ کعبہ کی از سر نو تعمیر سے اٹھارہواں مقصد یہ ہے کہ دنیا
یہ جانے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے حضور اس رنگ میں دعائیں کرتے ہیں وہی ہیں جو اپنے رب کی صفت
سمیع کا نظارہ دیکھتے ہیں اور پھر دنیا دیکھتی ہے کہ ہمارا رب جو ہے وہ سننے والا ہے۔وہ ہماری دعاؤں کو
سنتا ہے اور فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری دعاؤں کو سنا۔پس خانہ کعبہ کے قیام کے نتیجہ میں خدائے سمیع
کی معرفت دنیا حاصل کرے گی۔انیسواں مقصد یہ ہے کہ دنیا اس کے ذریعہ سے خدائے علیم کی معرفت حاصل کرے گی یہ نہیں ہو
گا کہ بندہ نے اپنے علم ناقص کے نتیجہ میں جو دعا کی اسے اللہ تعالیٰ نے اسی رنگ میں قبول کر لیا بلکہ بندہ
دعا کرے گا اور دعا کو انتہا تک پہنچائے گا تو اس کا رب اس کی دعا کو سنے گا اور قبول کرے گا مگر قبول
کرے گا اپنے علم غیب کے تقاضا کو پورا کرتے ہوئے یعنی جس رنگ میں وہ دعائیں قبول ہونی چاہئیں
اس رنگ میں۔بعض دعاؤں کا رد ہو جانا یا بعض دعاؤں کا اس شکل میں پورا نہ ہونا جس رنگ میں کہ وہ
کی گئی ہیں یہ ثابت نہیں کرے گا کہ خدا سمیع نہیں ہے یا قادر نہیں ہے بلکہ وہ یہ ثابت کرے گا کہ
خدا تعالیٰ ہی کی ذات علام الغیوب ہے۔تو خانہ کعبہ کی بنیاد اس لئے رکھی گئی کہ خدا تعالیٰ کے بندے
خدائے علیم سے متعارف ہو جائیں اور اس کو جانے لگیں اور پہچانے لگیں۔بیسویں غرض یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ یعنی اُمت مسلمہ ہماری
ذریت میں سے بنائیو۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بتایا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا کی طرف مبعوث ہوں تو آپ کی قوم اُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ بننے کی اہلیت رکھتی ہو اور ابراہیمی دعاؤں