سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 6
۴۳۳
سورة ال عمران
تغییر حضرت
خلیفة امسح الثالث
کے نتیجہ میں وہ اُمَّةً مسلمة بن بھی جائے گی اور اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ وہ نبی جس کا وعدہ دیا گیا
ہے کہ وہ مکہ میں پیدا ہو گا مگر تم دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہماری اور ہماری نسلوں کی کسی غفلت اور
کوتاہی کے نتیجہ میں کہیں ایسا نہ ہو کہ تیرے نزدیک ہم اس قابل نہ رہیں کہ وہ وعدہ ہمارے ساتھ پورا
ہو بلکہ کسی اور قوم میں وہ نبی مبعوث ہو جائے تو فرمایا میری اولاد کو ہی اُمت مسلمہ بنانا۔پہلے مخاطب
وہی ہوں اور سب کے سب قبول کرنے والے بھی وہی ہوں۔پس یہاں یہ بتایا ہے کہ وہ اُمت جو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل (علیہما السلام) کی ذریت
سے پیدا ہونے والی ہے وہ اُمت مسلمہ بنے۔اس نبی کا انکار نہ کرے۔اس نبی پر ایمان لا کر جو
ذمہ داریاں ان کے کندھوں پر پڑیں وہ ان کو نباہنے کی قوت اور استعداد ر کھنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم ان کو ایسی ہی قوم بنانا چاہتے ہیں اور اسی غرض سے ہم نے خانہ کعبہ کی از سرنو تعمیر کروائی ہے۔اکیسواں مقصد یہاں یہ بیان فرمایا کہ آرنا مناسكنا اس میں اس طرف اشارہ فرمایا کہ مکہ معظمہ
سے ایک ایسا رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہو گا جو دنیا کی طرف اس وقت آئے گا جب وہ اپنی روحانی
اور ذہنی نشوونما کے بعد ایسے مقام پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ کامل اور مکمل شریعت کی حامل بن سکے۔ایسی
شریعت جس میں پہلی شریعتوں کے مقابلہ میں لچک ہے۔ایسی شریعت جس میں مناسب حال عمل
کرنے کی تعلیم دی گئی ہو اور ایسی شریعت جو ہر قوم اور ہر زمانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہو۔آرنا
منا سكنا ہمارے مناسب حال جو کام اور جو عبادتیں ہیں جو ذمہ داریاں ہیں وہ ہمیں دکھا اور سکھا۔یعنی قرآنی شریعت کو ہم پر نازل فرما۔پس آرنا مناسگنا میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب وہ رسول آئے گا اس کا تعلق دنیا کی ساری اقوام
سے ہوگا اور ہر زمانہ سے ہوگا۔پس دعا کرتے رہو کہ اے ہمارے رب قوم قوم کی ضرورتوں اور
طبیعتوں میں فرق اور زمانہ زمانہ کے مسائل میں فرق کے پیش نظر شریعت ایسی کامل اور مکمل بھیجنا کہ جو
ہر قوم کے فطرتی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہو اور ہر زمانہ کے مسائل کو وہ سلجھانے والی ہو۔قیامت
تک زندہ رہنے والی ہوتا جس غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی ہے وہ پوری ہو۔بائیسویں غرض اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ تب عَلَيْنَا۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جو
آخری شریعت یہاں نازل کی جائے گی اس کا بڑا گہرا تعلق رَبّ تواب سے ہوگا اور اس شریعت کے
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة
۴۳۴
سورة ال عمران
پیرو اس حقیقت کو پہچاننے والے ہوں گے کہ تو بہ اور مغفرت کے بغیر معرفت کا حصول ممکن نہیں ہے اس
لئے وہ بار بار اس کی راہ میں قربانیاں بھی دینے والے ہوں گے اور بار بار اس کی طرف رجوع بھی
کرنے والے ہوں گے اور کہیں گے کہ اے خدا! ہماری خطاؤں کو معاف کر دے۔وہ ایسی قوم ہوگی
کہ جو نیکی کرنے کے بعد بھی اس بات سے ڈر رہی ہو گی کہ کہیں ہماری نیکی میں کوئی ایسا رخنہ نہ رہ گیا ہو
جس سے ہمارا رب ناراض ہو جائے وہ ہر وقت استغفار اور تو بہ میں مشغول رہنے والی قوم ہوگی۔تیسواں مقصد اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ کہ ہم محمد ( رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم ) کا مولد اسے بنانا چاہتے ہیں ہم اسے ایسا مقام بنانا چاہتے ہیں کہ جس کے ماحول
میں تضرع اور ابتہال کے ساتھ ، عاجزی اور انکسار کے ساتھ ، عشق اور محبت کے ساتھ کی گئیں دعاؤں
کے نتیجہ میں ہم اپنے ایک عبد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو محمدیت کے مقام پر کھڑا کریں گے اور اس کے
ذریعہ سے ایک ایسی شریعت کا قیام ہوگا اور ایک ایسی اُمت کو جنم دیا جائے گا کہ جو زندہ نشان اپنے
ساتھ رکھتی ہوگی يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِك اور زندہ خدا کے ساتھ اور زندہ نبی کے ساتھ اور زندہ شریعت کے
ساتھ ان کا تعلق ہوگا اور ان کو کامل شریعت کا سبق دیا جائے گا لیکن نا سمجھ بچوں کو جس طرح کہا جاتا ہے
ان سے یہ نہیں کہا جائے گا کہ ہم کہتے ہیں اور تم مانو۔اللہ تعالیٰ ان کی عقل اور فراست کو تیز کرنے کے
لئے اپنے احکام کی حکمت بھی ان کو بتائے گا اس نبی کے ذریعہ اور اس طرح وہ کچھ ایسے پاک کر دئے
جائیں گے کہ اس قسم کی پاکیزگی کسی پہلی قوم کو حاصل نہ ہوئی ہوگی اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے
ہماری عقل بھی تسلیم کرتی ہے کیونکہ اگر پہلی امتوں پر نسبتا ناقص شریعتوں کا نزول ہوا اور اس ناقص راہ نمائی
کے نتیجہ میں ان کا تزکیہ ہو تو وہ تزکیہ کامل نہیں وہ ان کی فطرت کے مطابق ان کی استعداد کے مطابق ،
ان کی قوت کے مطابق تو ہے لیکن وہ کامل تزکیہ نہیں ہے کیونکہ جو تعلیم انہیں دی گئی ہے وہ کامل نہیں
کیونکہ ان کی استعدادا بھی کامل نہیں۔پھر جب وہ قوم پیدا ہو گئی جو کامل شریعت کی حامل ہونے کی
استعدا در کھتی تھی تو ان میں سے جن لوگوں نے انتہائی قربانیاں دے کر اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے
اس کے تمام احکام پر عمل کر کے اور تمام نواہی سے بچتے ہوئے اس کے حضور گریہ وزاری میں اپنی
زندگی گزاری ان کو جو تزکیہ نفس حاصل ہو گا ( محض خدا تعالیٰ کے فضل سے نہ کہ ان کے اعمال کے نتیجہ
میں ) وہ ایک ایسا کامل تزکیہ ہو گا۔وہ ایک ایسی مکمل طہارت اور پاکیزگی ہو گی۔اللہ تعالیٰ کی ایسی
تفسیر حضرت خلیفہ امسح الثالث
۴۳۵
سورة ال عمران
خوشنودی اور رضا ہوگی کہ اس قسم کی رضا پہلی قوموں نے حاصل نہیں کی ہوگی۔پس اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ تیسویں غرض بیت اللہ کے قیام کی یہ ہے کہ ایک خیر الرسل صلی اللہ
علیہ وسلم دنیا کی طرف مبعوث کیا جائے اور پھر انسان کو اس ارفع مقام پر لاکھڑا کیا جائے جس ارفع
مقام پر کھڑا کرنے کے لئے ہم نے اسے پیدا کیا تھا۔(خطبات ناصر جلد اول صفحه ۷ ۶۳ تا ۴ ۶۴ )
بیت اللہ کے قیام کی پہلی غرض اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں جیسا کہ میں نے اپنے پہلے ایک خطبہ
میں بیان
کیا تھا یہ بتائی ہے کہ وضع للناس یہ اللہ کا گھر اس لئے از سر نو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
ہاتھ سے تعمیر کروایا جارہا ہے کہ تمام اقوام عالم کے دینی اور دنیوی فوائد اس بیت اللہ سے وابستہ کر دیئے
جائیں اور ظاہر ہے کہ یہ اڑھائی ہزار سالہ زمانہ جو حضرت
ابراہیم علیہ السلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ کے درمیان گزرا اس زمانہ میں یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ بیت اللہ سے تمام اقوام عالم دینی اور
دنیوی فوائد حاصل کر رہی ہیں۔بہت سی قومیں اس وقت ایسی بھی تھیں جو بیت اللہ یا مکہ کے جغرافیہ
سے بھی واقف نہیں تھیں۔اکثر اقوام عالم وہ تھیں کہ جن کے دلوں میں بیت اللہ کی کوئی محبت نہیں تھی۔وہ اس کی طرف کھنچے ہوئے نہیں آتے تھے۔ان کی نگاہ میں اس کی کوئی عزت اور احترام نہیں تھا اور
انہیں یہ یقین نہیں تھا کہ بیت اللہ سے بعض ایسی برکات اور فیوض بھی وابستہ ہیں کہ اگر ہم ان کو جانیں
اور پہچانیں تو ہم ان برکات اور فیوض سے حصہ لے سکتے ہیں لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
ظہور ہوا تو یہی گھر جسے دنیا بھول چکی تھی دنیا نے اس کو پہچان لیا اور اس کی برکات کو جان لیا اور دنیا کے
دل میں اکناف عالم میں بسنے والی اقوام کے سینہ میں اس کی محبت پیدا ہو گئی اور وہ تمام وعدے
پورے ہونے لگے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے رب نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ربّ
نے اور ہمارے رب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کئے تھے۔اب میں یہ بتاؤں گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ وعدہ ( وضع للناس کا ) کس طرح
اور کس شکل میں پورا ہوا ظاہر ہے کہ چونکہ وعدہ تمام اقوام کے لئے تھا اور وعدہ یہ تھا کہ تمام بنی نوع
انسان مکہ سے برکت حاصل کریں گے اور عقلاً یہ ممکن نہیں کہ شریعت کاملہ کے نزول کے بغیر ایسا ہو اس
لئے قرآن کریم کی کامل شریعت کا نزول اس وعدہ کے پورا ہونے سے قبل ضروری تھا۔قرآن کریم نے
دعویٰ کیا ہے کہ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ ( البقرة : ۳) یہ قرآن ایک کامل اور مکمل شریعت ہے۔۔۔۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۳۶
سورة ال عمران
یہی کتاب الکتب ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے سورہ نساء میں فرمایا کہ
يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَأُمِنُوا خَيْرًا لَّكُمْ - (النساء : ۱۷۱)
اے تمام بنی نوع انسان سنو کہ ایک کامل رسول کامل صداقت لے کر تمہارے رب کی طرف سے
تمہارے پاس پہنچ چکا ہے۔تمہارا رب جس نے تمہیں ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا تھا نشو ونما اور
ارتقا کے مختلف مدارج میں سے تمہیں گزارتا ہوا وہ اس مقام پر تمہیں لے آیا ہے کہ اپنی کامل جنتوں
میں تمہیں داخل کرے۔سن لو کہ یہ رسول آگیا فا مِنوا جو وہ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ زبان سے بھی،
دل سے بھی اور اپنے جوارح سے بھی تم اسے مانو اور اس
کی تعلیم پر عمل کرو۔اگر تم اس کامل رسول پر
ایمان لاؤ گے اور جو اکمل شریعت ہے اس کے مطابق تم اپنی زندگیاں گزارو گے تو تم خیر امت بن جاؤ
گے اور جب تم خیر امت بنو گے اور صرف اس وقت جب تم خیر امت بنو گے تو تم اس قابل ہو گے کہ
تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچا سکو تمہارے ذریعہ سے تمام اقوام اور ہر زمانہ کے لوگ دینی اور دنیوی
فوائد حاصل کریں گے جب تک تم اس مقام کو نہیں پاتے ساری دنیا اور دنیا کے ہر حصہ میں بسنے والی
اقوام تم سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتیں اور جب تک تم سے ساری اقوام عالم فائدہ نہ اٹھا سکیں اس وقت تک
نہیں کہا جا سکے گا کہ تم کو (اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ) تمام دنیا کی بھلائی کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور جب تک
تمہارے متعلق یہ نہیں کہا جاسکے گا کہ تمہیں تمام دنیا کی بھلائی کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس وقت تک وہ
وعدہ نہیں پورا ہوگا کہ اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ۔اس واسطے امنوا تم اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے قرآنی شریعت پر ایمان لاؤ۔اس کے مطابق اپنی
زندگیوں کو ڈھالو تم خیر امت بن جاؤ گے۔پس نزول قرآن کے ذریعہ وضع لِلنّاس کا مقصد حاصل ہوا
اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں فرماتا ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَوْ أَمَنَ اَهْلُ الكتب لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ - (ال عمران : ۱۱۱)
اس آیت میں دراصل یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ابراہیمی پیشگوئی اور وعدہ کے مطابق امت محمدیہ بنی
نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کر دی گئی ہے اور ایک اُمت ایسی تیار ہو چکی ہے جو اُخْرِجَتْ
للناس ہے۔وہ تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے۔اور اس کی دلیل یہاں یہ دی
ہے کہ یہ خیر امت ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ہے تمام دنیا کی بھلائی کے لئے
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۳۷
سورة ال عمران
اسے پیدا کیا گیا ہے اور یہ دلیل یوں ہے کہ اگر آپ تمام دنیا کی شریعتوں پر غور کریں تو آپ اس نتیجہ پر
پہنچیں گے کہ تمام شریعتیں اس قوم کی استعداد کے مطابق نازل ہوتی رہی ہیں جس قوم کی طرف ان کو
نازل کیا جاتا رہا ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کی طرف جو شریعت بھیجی گئی اس شریعت سے ہمیں
پتہ لگتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کی روحانی استعداد میں اور صلاحیتیں کیا تھیں جو شریعت
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف نازل ہوئی اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم
بنی اسرائیل کی روحانی صلاحیتیں اور استعدادیں کیا تھیں۔باقی سارے انبیاء کی قوموں کا بھی یہی حال
تھا بہر حال اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو شریعت بھی جس قوم کی طرف نازل کی جاتی ہے وہ اس قوم کی
روحانی صلاحیتوں اور استعدادوں کو مد نظر رکھ کر نازل کی جاتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی فرد یا کسی قوم پر وہ
بوجھ نہیں ڈالتا جس کو وہ برداشت نہ کر سکے۔دوسری حقیقت جو بڑی واضح ہے وہ یہ ہے کہ قرآنی شریعت پہلی تمام شریعتوں کے مقابلہ میں اکمل
اور اتم اور کامل اور مکمل ہے۔اگر آپ پہلی شرائع کے احکام ( اوامر و نواہی ) کو قرآن کریم کے احکام
کے مقابلہ پر رکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ قرآن کریم میں چھ سات صد سے زائد احکام ( اوامر و نواہی)
اس اُمت کے لئے نازل کئے گئے ہیں ان کے مقابلہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام پر معدودے چند
احکام کا نزول ہوا۔پھر سینکڑوں ایسے احکام قرآنیہ ہیں جو پہلی کسی شریعت میں بھی ہمیں نظر نہیں آتے
اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پہلی شرائع کے احکام ( اوامر و نواہی ) محدود تھے بوجہ اس کے کہ اس
قوم کی استعدادیں محدود تھیں جس کی طرف انہیں نازل کیا گیا تھا اور قرآن کریم کا ایک کامل اور مکمل
شریعت ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ بنی نوع انسان اس زمانہ میں جب قرآن کریم نازل ہوا کامل روحانی
استعدادوں کے حامل تھے ورنہ قرآن کریم ان کی طرف نازل نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔۔غرض وُضِعَ لِلنَّاسِ ایک مقصد بیت اللہ کی تعمیر کا تھا اور چونکہ یہ اس لحاظ سے بڑا ہی اہم ہے کہ
باقی سارے مقاصد کا اس پہلے مقصد کے ساتھ یا پھر جو آخری مقصد رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِک میں بیان ہوا میرا اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور میں چاہتا تھا کہ اس مقصد کو
تفصیل کے ساتھ بیان کروں تا کہ آپ اچھی طرح سمجھ جائیں کہ وضع لِلنَّاسِ کی پیشگوئی پوری نہیں
ہوسکتی تھی جب تک ایک ایسی اُمت دنیا میں پیدا نہ ہو جائے جو خیر الام ہو اور وہ اُمت پیدا نہیں ہوسکتی
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۳۸
سورة ال عمران
تھی جب تک کہ قرآن کریم کی شریعت جو کامل اور اکمل ہے اس کا نزول نہ ہو جائے اور ہر شریعت کا
نزول قوم کی استعداد کے مطابق ہوتا ہے قرآن کریم کی شریعت چونکہ ہر پہلو اور ہر لحاظ سے کامل اور
مکمل ہے اس لئے اس سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں (اور اس کے علاوہ کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے ) کہ
وہ اقوام جو اس زمانہ میں اور پھر قیامت تک اس کی مخاطب تھیں اور مخاطب رہیں گی وہ اپنی صلاحیتوں
اور استعدادوں کے لحاظ سے قرآن کریم کی حامل ہو سکتی تھیں اور قرآن کریم کی تربیت کو قبول کرنے
کے بعد اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات سے حصہ لینے کے بعد ان کی شکلیں ان
کے حلیے کچھ اس طرح بدلے کہ ایک حقیقت بین نگاہ میں وہ نئے انسان بن گئے یعنی ان کی جو پہلی
شکل تھی یا جو پہلے نقوش تھے ان کا کوئی حصہ باقی نہ رہا بلکہ نئے نقوش ابھر آئے جس طرح ریشم کا کیڑا
جب ریشم بنا چکتا ہے تو اگر انسان اس کو موقع دے اور ریشم کا وہ جال جو اس نے اپنے اردگرد بنایا ہوا ہوتا
ہے اس میں سے باہر نکل آئے تو وہ پہلا کیڑا نہیں رہتا بلکہ اس کا پہلا سر۔پہلی آنکھیں اور پہلا حلیہ
بالکل بدل جاتا ہے پہلے اس کے پر نہیں ہوتے لیکن ۲۴ یا ۴۸ گھنٹوں کے اندر اندر اس کے پر نکل
آتے ہیں۔نیا سر پیدا ہو جاتا ہے، نئی آنکھیں پیدا ہو جاتی ہیں بالکل یہی مثال ان لوگوں کی ہے کہ
جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے پہلے وہ زمین کے کیڑے تھے اور بعد میں ان
کو اللہ تعالیٰ
نے نئی بصارت دی، نئی آنکھیں دیں، نئے دماغ دیئے۔پرواز کی نئی قوت عطا کی پھر وہ آسمان کی
وسعتوں میں اڑنے لگے اور جب یہ قوم پیدا ہو گئی تو وضع للناس کا وعدہ بھی پورا ہو گیا۔ا
خطبات ناصر جلد اوّل صفحه ۶۴۹ تا ۶۶۰)
میں بتارہا ہوں کہ ان آیات کریمہ میں تئیں مقاصد تعمیر بیت اللہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔وہ
بعثت نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے کس طرح پورے ہوئے پچھلے ایک خطبہ میں وضع لِلنَّاسِ کی
تفسیر اس پس منظر میں میں نے پیش کی تھی۔دوسرا مقصد جوان آیات میں بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ خانہ کعبہ مُبارک ہے میں نے بتایا تھا
مُبَارَك کا لفظ یہاں دو معنوں میں لیا جا سکتا ہے۔اول یہ کہ خانہ کعبہ اقوام عالم کے نمائندوں کی قیام گاہ
بنے گا اور تمام اقوام سے ایسے لوگ یہاں جمع ہوتے رہیں گے جو روحانی میدانوں کے شیر ہوں گے۔بہادری کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے ابطال کی یہ قیام گاہ ہوگی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ اس
تفسیر حضرت
خلیفة امسح الثالث
۴۳۹
سورة ال عمران
معنی میں بیت اللہ ساری دنیا کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل مُبارك کبھی نہیں ہوا
یعنی اقوام عالم کے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل خانہ کعبہ کی ، اس بیت اللہ کی
محبت اس رنگ میں کبھی پیدا نہیں ہوئی کہ یہ اس کی طرف کھچے چلے آتے اور خانہ کعبہ میں کوئی ایسا
سامان بھی نہ تھا کہ اگر اقوام عالم کے نمائندے وہاں پہنچتے تو ان کے دلوں کی تسکین کا وہ باعث بنتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اس لحاظ سے دنیا کا نقشہ بدل گیا اقوام عالم کے دلوں میں
ایک طرف بیت اللہ کی محبت پیدا ہوئی تو دوسری طرف ایسے سامان بھی پیدا ہو گئے کہ لوگ وہاں جائیں
اور روحانی یا منقولی یا عقلی یا دینی علوم سیکھیں اور وہ ایسے علوم ہوں جو تمام قوموں کو ہر زمانہ کے رہنے
والوں کو دینی اور دنیوی فوائد پہنچاسکیں اس معنی کے لحاظ سے تاریخی ثبوت اتنا واضح ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ اس غرض کو پورا کیا گیا ہے کہ اس پر مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔دوسرے معنی مُبَارَكًا کے جو یہاں چسپاں ہوتے ہیں یہ ہیں کہ مکہ کو مولد بنایا جائے گا ایک ایسی
شریعت کا جس میں وہ تمام بنیادی صداقتیں اور ہدایتیں جمع کر دی جائیں گی جو انبیاء سابقین کی
شریعتوں میں متفرق طور پر پائی جاتی تھیں۔صرف قرآن کریم ہی ایک ایسی شریعت ہے جس نے یہ
دعوی کیا ہے کہ میں نے تمام پرانی صداقتوں کو اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے۔قرآن کریم سے قبل کسی
شریعت نے بھی ایسا دعوی نہیں کیا اور نہ وہ ایسا دعویٰ کر سکتی تھی۔کیونکہ ان کو نازل کرنے والا خدا جانتا
تھا کہ ان شرائع کا نزول خاص قوموں اور ایک خاص زمانہ تک کے لئے ہے۔قرآن کریم نے یہ دعوی مختلف آیات میں کیا ہے۔جن میں سے بعض میں اس وقت اپنے دوستوں
کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سورۃ الانعام میں فرماتا ہے: وَهَذَا كِتَبُ أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ
وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام : ۱۵۶) یعنی یہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے اور ایک ایسی شریعت
ہے جو مُبارک ہے تمام آسمانی کتابوں کی خوبیاں اور ان کی بنیادی صداقتیں گویا بہہ کر اس کے اندر
آگئی ہیں۔اب تم اس کتاب مبارک کی کامل پیروی کرو (اتَّبِعُوهُ ) اس سے تمہیں دو فائدے پہنچیں
گے۔ایک تو یہ کہ تم خدا کی پناہ میں آ جاؤ گے خدا تمہاری ڈھال بن جائے گا اور وہ تمام شیطانی
وساوس سے تمہیں بچائے گا کیونکہ اس کتاب مبارک کی اتباع کے بغیر تقویٰ کی صحیح راہوں کا
عرفان بھی حاصل نہیں ہوتا اور ان پر چل کر اللہ تعالیٰ کی کامل حفاظت کے اندر بھی انسان نہیں
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۴۰
سورة ال عمران
وو
آسکتا اور دوسرا نتیجہ اس کا یہ نکلے گا کہ تُرحمون اللہ تعالیٰ کے رحم کے تم مستحق ٹھہرو گے اور اس
کے انعامات بے پایاں کے نتیجہ میں جسمانی اور روحانی آسودگی حاصل ہو گی۔اسی طرح دوسری
جگہ (سورۃ الانعام میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وهذا كتب انزلنهُ مُبْرَكَ مُّصَدِقَ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ
وَلِتُنْذِرَ أَم القرى وَمَنْ حَوْلَهَا - (الانعام : (۹۳) یعنی یہ قرآن عظیم الشان کتاب ہے جسے ہم نے
اتارا ہے پہلی تمام امتوں کی ہر قسم کی برکات کی جامع ہے۔(مبروك ) اور ان بشارتوں اور پیشگوئیوں
کے مطابق نازل ہوئی ہے، جو اس کتاب کے متعلق پہلی کتاب میں پائی جاتی ہیں۔نیز ان تمام شرائع
سابقہ کی بنیادی صداقتوں اور ہدایتوں پر مہر تصدیق ثبت کرنے والی ہے ( اس کے اندر ان کو جمع کر دیا
گیا ہے ) اسی طرح ابراہیمی قربانیوں اور دعاؤں کا یہ ثمرہ ہے اس لئے تم اہل مکہ اور اہل عرب کو خبر دار
کرو کہ جس اکمل شریعت کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا ہوا اور موجودہ شریعت تم پر نازل ہوگئی۔اگر تم
اس سے منہ پھیرو گے تو جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ تمہیں پہلے سے خبردار کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ
کے غضب کے تم مورد بنو گے اور عَذَابُ النّارِ کی طرف گھسیٹ کر تمہیں لے جایا جائے گا۔اس آیت میں بڑی وضاحت سے یہ مضمون پایا جاتا ہے کہ منوں کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات اور ابراہیم کی پیشگوئیوں کے ساتھ ہے لِتُنذِرَ اُمَّ القُرى وَمَنْ حَوْلَهَا میں یہ مضمون بڑی
وضاحت سے بیان ہوا ہے۔تو ہر دو معنی کے لحاظ سے یہ خانہ خدا مبرك اس وقت بنا جس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے دنیا کے دل میں مکہ کی محبت پیدا کی گئی اور دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مکہ
میں شریعت اسلامی کا نزول ہوا۔تیسری غرض تعمیر کعبہ کی ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی کہ هُدى العلمين تمام
جہانوں کے لئے اسے ہدایت کا مرکز بنایا جائے گا۔یعنی یہاں ایک ایسی شریعت نازل ہوگی جس کا
تعلق کسی ایک قوم یا کسی ایک زمانہ کے ساتھ نہ ہوگا بلکہ عالمین کے ساتھ ہوگا۔تمام اقوام کے ساتھ
ہوگا۔تمام اکناف عالم کے ساتھ ہو گا تمام جہانوں کے ساتھ ہوگا اور تمام زمانوں کے ساتھ ہوگا۔اس سلسلہ میں پہلی بات یا درکھنے کے قابل یہ ہے کہ پہلی کتب سماوی کے نزول کے وقت انسان کی
کمزور استعداد میں اس لائق نہ تھیں کہ وہ کامل اور مکمل شریعت کی متحمل ہوسکتیں۔اس لئے ان میں سے
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالث
۴۴۱
سورة ال عمران
کسی کا بھی یہ دعوی نہ تھا کہ وہ تمام اقوام عالم اور ہر زمانہ کے لئے ہیں لِلعالمین ہونے کا دعویٰ قرآن
سے پہلے کسی شریعت نے نہیں کیا۔صرف قرآن کریم نے ہی یہ دعوی کیا ہے اور صرف محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی دنیا کو پکار کر کہا کہ میں تم سب کی طرف خدا کا رسول ہوں۔قرآن کریم میں
بہت سی آیات اس مضمون کی پائی جاتی ہیں۔میں نمونہ کے طور پر چند ایک یہاں بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے : وَ نَزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ - (النحل : ۹۰) یعنی ہم نے تیرے پر وہ
کتاب اتاری ہے جس میں ہر ایک چیز اور ہر ایک تعلیم کو بیان کر دیا گیا ہے، جو ہم بنی نوع انسان کی
روحانی ترقیات کے لئے بیان کرنا چاہتے تھے یعنی ہمارے علم کامل میں جو علیمیں بنی نوع انسان کی
اعلیٰ روحانی ترقیات کے لئے ضروری تھیں وہ ہم نے اس کتاب میں بیان کر دی ہیں اور دوسری جگہ
فرما يا مَا فَرَّطْنَا فِي الكِتب مِنْ شَيْءٍ (الانعام : ۳۹) بنی نوع انسان کی کامل استعدادوں کی صحیح نشو نما
کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت تھی وہ اس میں بیان ہو گئی ہے اور کوئی تعلیم اس کے باہر نہیں رہی اسی لئے
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ دعوی کیا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا۔(المائدہ: ۴) یعنی قرآن کریم کے ذریعہ دین اپنے کمال اور روحانی
نعمتیں اپنے انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔اب صرف اسلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ
اس آیت میں صریح یہ بیان ہے کہ قرآن شریف نے ہی کامل تعلیم عطا کی ہے اور
قرآن شریف کا ہی ایسا زمانہ تھا جس میں کامل تعلیم عطا کی جاتی۔پس یہ دعوی کامل تعلیم کا جو
قرآن شریف نے کیا۔یہ اُسی کا حق تھا۔اس کے سوا کسی آسمانی کتاب نے ایسا دعویٰ نہیں
کیا۔جیسا کہ دیکھنے والوں پر ظاہر ہے کہ تو رات اور انجیل دونوں اس دعویٰ سے دستبردار
دیباچه بر این احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴)۔۔۔۔میں نے بتایا تھا کہ ہدایت کے چار معنی لغت میں بیان ہوئے ہیں۔پہلے معنی کے متعلق جو
خطبہ چھپا ہے اس میں کچھ تھوڑا سا ابہام ہے۔اس کی میں وضاحت کر دیتا ہوں۔ہدایت کے پہلے معنی
یہ ہیں کہ عقل اور فراست کو جس راہنمائی کی ضرورت ہے اسے بھی ہدایت کہتے ہیں۔یعنی عقل اور
فراست میں اور علوم کے حصول میں اور اس کی تحقیق میں بھی انسان میں جو طاقتیں ودیعت کی گئی ہیں
ہیں۔
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۴۲
سورة ال عمران
محض وہ کافی نہیں بلکہ ان کے لئے بھی آسمان سے کسی ہدایت کی ضرورت ہے۔تو یہ ہدایت قدر مشترک ہے تمام انسانوں میں، اس کا کسی مذہب کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔اس
قدر مشترک کی راہنمائی بھی قرآن کہتا ہے کہ میں کرتا ہوں اور عقل تو خود اندھی ہے اگر نیر الہام اس
کے ساتھ نہ ہو اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ بتانے کے لئے کہ جسمانی قابلیتیں اور روحانی استعدادیں
کافی نہیں ہوتیں جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو کر آسمان سے اس کی ہدایت کا سامان پیدا نہ
کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔قرآن یہ کہتا ہے کہ علاوہ بعض دوسری ہدایتوں کے جو آسمان سے نازل ہوتی ہیں
ہم عقل کی بھی راہنمائی کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو
بڑے لطیف پیرا یہ میں بیان کیا ہے کہ وحی والہام کے ذریعہ انسانی عقلوں کو اللہ تعالی تیز کرتا ہے اور
پھر ذہن رسا سے جو علوم پرورش پاتے ہیں قرآن کریم ان سے خادموں کی طرح خدمت لیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
دو
خدا تعالی کی ہستی اور خالقیت اور اس کی توحید اور قدرت اور رحم اور قیومی اور مجازات
وغیرہ صفات کی شناخت کے لئے جہاں تک علوم عقلیہ کا تعلق ہے استدلالی طریق کو کامل طور
پر استعمال کیا ہے اور اس استدلال کے ضمن میں۔۔۔تمام علوم کو نہایت لطیف و موزوں طور پر
بیان کیا ہے۔۔۔اور۔۔۔علوم مذکورہ سے ایک ایسی شائستہ خدمت لی ہے جو کبھی کسی انسان نے
سرمه چشم آرید، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۷۲، ۷۳ حاشیہ)
اور یہ قرآن کریم کا کمال ہے کہ باقی ادیان تو رائج الوقت علوم کے سامنے دب سکتے ہیں لیکن
اسلام ہی ایک ایسا دین ہے اور قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے جو کسی عقلی علم کے سامنے دیتی نہیں بلکہ
اس کو خادم سمجھتی اور اس سے خدمت لیتی ہے۔نہیں لی۔ہدایت کے دوسرے معنی شریعت کے ہیں جو اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہو۔تو هُدًى لِلعلمین کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ شریعت جو عالمین کے لئے، تمام جہانوں اور تمام
زمانوں کے لئے ہے اور صرف قرآن کریم ہی ھدی للعلمین ہے اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے دنیا کو مخاطب کر کے فرما یا اِنّى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا - (الاعراف: ۱۵۹ قرآن کریم بھرا پڑا
ہے اس مضمون سے کہ وہ تمام جہانوں اور تمام زمانوں کے لئے ہے۔یہ صرف ایک دعویٰ نہیں بلکہ
تغییر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
۴۴۳
سورة ال عمران
ایک ناقابل تردید صداقت ہے جس کی وضاحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں سنیئے۔حضور فر ماتے ہیں
جس قدر معارف عالیہ دین اور اس کی پاک صداقتیں ہیں اور جس قدر نکات و لطائف
علم الہی ہیں جن کی اس دنیا میں تحمیل نفس کے لئے ضرورت ہے۔ایسا ہی جس قدر نفس اتارہ کی
بیماریاں اور اس کے جذبات اور اس کی دوری یا دائمی آفات ہیں یا جو کچھ ان کا علاج اور
اصلاح کی تدبیریں ہیں اور جس قدر تزکیہ اور تصفیہ نفس کے طریق ہیں اور جس قدر اخلاق
فاضلہ کے انتہائی ظہور کی علامات و خواص ولوازم ہیں یہ سب کچھ باستیفا ئے تام قرآن مجید
میں بھرا ہوا ہے اور کوئی شخص ایسی صداقت یا ایسا نکتہ الہیہ یا ایسا طریق وصول الی اللہ یا کوئی
ایسا نا در یا پاک طور مجاہدہ و پرستش الہی کا نکال نہیں سکتا جو اس پاک کلام میں درج نہ ہو“۔سرمه چشم آرید روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۷۴ حاشیہ )۔اس کی تفصیل آگے حضور نے بیان فرمائی ہے۔پس قرآن کریم کا ہی یہ دعوی ہے کہ انسانی نفس کو
روحانی کمالات تک پہنچانے کے لئے جس جس ہدایت اور صداقت کی ضرورت تھی وہ سب میرے
اندر پائی جاتی ہے، اگر تم میری اتباع کرو گے تو روحانی بیماریوں سے محفوظ ہو جاؤ گے اور روحانی
ترقیات کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے اور تم اپنے نفس کا کمال حاصل کر لو گے۔۔۔۔اور دوسرے قرآن کریم کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا ہے کہ قرآن کریم
کا بھی یہ دعوی ہے کہ میں غیر محدود انوار کے، میں غیر محدود برکات کے، میں غیر محدود مقامات قرب
کے دروازے اپنے ماننے والوں اور قرآن کریم کی اتباع کرنے والوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے پیار کرنے والوں پر کھولتا ہوں چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا آتِهِمْ لَنَا نُورَنَا
وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التحريم : ٩)
اس آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی اتباع اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کے نتیجہ میں اس دنیا میں نور عطا ہوتا ہے، وہ نور جس طرح اس دنیا
میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا ہے اور ان کی راہنمائی کرتا ہے اور روحانی راہوں کو ان پر روشن کرتا رہتا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۴۴
سورة ال عمران
ہے اسی طرح دوسری دنیا میں بھی یہ نور مومن سے جدا نہیں ہوگا اور یہ نہ سمجھ لینا کہ قرآن کریم کی کامل
اتباع کے نتیجہ میں صرف اس دنیا میں غیر محدود رحمتوں کے دروازے کھلتے ہیں بلکہ مرنے کے بعد بھی
ان رحمتوں پر کوئی حد بندی نہیں لگائی جاسکتی۔اس وقت بھی رحمتوں کے یہ دروازے کھلے رہیں گے
کیونکہ دوسری جگہ فرمایا ہے کہ جو اس دنیا میں اندھا ہو گا وہ اس دنیا میں بھی بینائی کے بغیر ہو گا۔یہاں
اس کے مقابل یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ جو اس دنیا میں روشنی اور نور رکھتا ہوگا وہ نور اس دنیا میں بھی
اس کے ساتھ جائے گا اور یہ نہیں کہ اس دنیا میں روحانی ترقی کے دروازے تو ایسے شخص پر کھلے رہیں
گے اور وہاں جا کے صرف فصل کٹنے کے بعد جو اس کے پھلوں کے کھانے کا وقت ہوتا ہے۔صرف
ویسا ہی وقت ہوگا پھر اور مزید ترقی اسے نہیں ملے گی۔جو پہلے اس نے حاصل کر لی ان نعمتوں سے
صرف وہی حظ اور سرور حاصل کرتا رہے گا۔یہ بات نہیں بلکہ مرنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے انسانی
روح کے لئے ایسے سامان پیدا کر دئے ہیں کہ جو نور وہ قرآن کریم کی متابعت اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے طفیل اس دنیا میں حاصل کرتا ہے۔وہ اس کے ساتھ جائے گا۔اور اللہ تعالیٰ وہاں بھی اس
کی ترقیات کے دروازے کھولتا رہے گا اور اس کی راہوں کو روشن کرتا چلا جائے گا اور کہیں بھی اس
راہ نے ختم نہیں ہونا۔کیونکہ بندے اور خدا کے درمیان جو فاصلے ہیں ان کی انتہا نہیں۔پس بندے
اور خدا کے درمیان جو مقامات قرب ہیں ان کی حد بندی اور تعین کیسے کی جاسکتی ہے؟ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
اس آیت میں یہ جو فرمایا کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ ہمارے نور کو کمال تک پہنچا
یہ ترقیات غیر متناہیہ کی طرف اشارہ ہے یعنی ایک کمال نورانیت کا انہیں حاصل ہو گا ، پھر
دوسرا کمال نظر آئے گا اس کو دیکھ کر پہلے کمال کو ناقص پائیں گے پس کمال ثانی کے حصول
کے لئے التجا کریں گے اور جب وہ حاصل ہوگا تو ایک تیسرا مرتبہ کمال کا ان پر ظاہر ہو گا پھر
اس کو دیکھ کر پہلے کمالات کو بیچ سمجھیں گے اور اس کی خواہش کریں گے۔یہی ترقیات کی
خواہش ہے جو آنیم کے لفظ سے سمجھی جاتی ہے۔غرض اسی طرح غیر متناہی سلسلہ ترقیات کا
چلا جائے گا۔تنزل بھی نہیں ہوگا“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۲، ۴۱۳)
تو قرآن کریم نے ایسا دعویٰ بھی کیا ، قرآن کریم نے ایسا کر کے بھی دکھایا یعنی ہزاروں لاکھوں