سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 7
۴۴۵
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
مقدس بندے خدا تعالیٰ کے اسلام میں ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام سے نور حاصل کر کے
جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے روشنی حاصل کر کے، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے عشق
سے ایک چنگاری لے کر ایسا نور حاصل کیا کہ وہ اس دنیا میں غیر متناہی ترقیات کے حامل ہوئے اور جو
انہیں اُخروی زندگی میں ملے گا جس کا وعدہ ان سے کیا گیا ہے اس کا تو ہم تصور بھی نہیں کر سکتے جیسا کہ
احادیث میں بیان ہوا ہے کہ وہ ایسی عجیب نعمتیں ہیں کہ ان کا تصور بھی انسان یہاں نہیں کر سکتا۔ہدایت کے چوتھے معنی جیسا کہ میں نے بتایا تھا۔انجام بخیر ہونے کے ہیں یعنی جنت کے مل جانے
کے اور مقصد حیات کے حصول کے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اولیكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ (البقره:۶) کہ وہ لوگ جو قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہیں اس پر وہ مضبوطی سے
قائم ہیں اور ان کے رب کی ربوبیت کاملہ نے جس کامل ہدایت کو نازل کیا وہ اس ہدایت کے اوپر قائم
ہیں - و أوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔فلاح کا لفظ عربی زبان میں کامل
کامیابی کو کہتے ہیں کہ جس کے مقابلہ میں کوئی کامیابی کا میابی نہیں رہتی جس میں کسی قسم کا کوئی نقص نہ
ہو جس میں کسی قسم کی کوئی خامی نہ ہو جو بھر پور کامیابی ہو تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا کہ جو لوگ اپنے
رب کی (جو انسان کی ربوبیت کرتا ہوا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں ایک خاص بلند مقام
پر ان کو لے آیا اور کامل استعدادیں اور کامل صلاحیتیں ان کو عطا کیں ) ہدایت پر قائم ہیں۔وہ ایک
حقیقی اور کامل فلاح اور کامیابی کو پاتے ہیں اور پہلی تمام امتوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔تو اس وقت اس خطبہ میں میں نے تعمیر کعبہ سے تعلق رکھنے والے دو مقاصد کے متعلق کچھ بیان کیا
ہے۔ایک یہ کہ (مُبَارَكًا) اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ کعبہ کو مبارک بنائے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت کے ساتھ ہر دو معنی میں بیت اللہ مبارک بن گیا اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ یہاں ایک
ایسی ہدایت بھیجے جو هُدى للعلمین ہو۔شریعت کے کمال کی وجہ سے بھی اور اپنے افاضہ کے لحاظ
سے بھی اور یہ وعدہ بھی قرآن کریم کے ذریعہ پورا ہوا ہے۔ورنہ مکہ میں تو کوئی اور شریعت تھی ہی نہیں
لیکن جو دوسری شریعتیں ہیں انہوں نے بھی نہ یہ دعوی کیا۔اور نہ وہ یہ دعوی کر سکتی تھیں قرآن کریم نے
ہی یہ دعویٰ کیا ہے اور قرآن کریم نے اس دعوی کو عملی میدان میں ثابت بھی کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اسلام میں ہزاروں لاکھوں ایسے مقدس وجود پیدا ہوئے جن کی زندگیاں دلیل ہیں اس بات پر کہ
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۴۶
سورة ال عمران
جو بھی قرآن کریم کی اتباع کرتا اور اس ہدایت کے پیچھے چلتا ہے جسے خدا تعالیٰ نے هُدًى لِلْعَلَمِينَ
قرار دیا ہے وہ خدا تعالیٰ کی انتہائی برکتوں سے حصہ لیتا اور اس کا انجام بخیر ہوتا ہے اور انسانی نفس کو
کمال تک پہنچانے کے لئے اور اس کے تزکیہ کو پورا کرنے کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ
قرآن کریم میں پائی جاتی ہے کیونکہ ان لوگوں نے قرآن کریم پر عمل کیا اور خدا تعالی کی نگاہ میں ان کا
وجود مبارک اور کامل وجود بنا اور اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت اس بات پر گواہ ہے کہ فی الواقع یہ لوگ
خدا تعالیٰ کے مقرب بندے ہیں اور روحانی میدانوں میں ہر لحظہ اور ہر آن ان کا قدم آگے ہی آگے کی
طرف چلا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس گروہ میں شامل کرے۔(خطبات ناصر جلد اوّل صفحه ۶۶۴ تا ۶۷۵)
چوتھی غرض تعمیر کعبہ سے یہ تھی یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کا چوتھا وعدہ یہ تھا کہ فِیهِ ایت بَيِّنت میں نے بتایا تھا کہ اس فقرہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ خدا کا یہ گھر ایسی آیات و بینات اور ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا
منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گی یعنی اس تعمیر سے ایسی امت مسلمہ کا قیام مدنظر تھا جس کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ کے نشان قیامت تک دنیا پر ظاہر ہوتے رہیں۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صرف اسی کی اتباع کے نتیجہ میں قیامت تک کے لئے یہ دروازہ
کھولا گیا ہے اور یہ کہ ہر قوم اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو اس کی برکتوں سے حصہ
لیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنے نشانوں کو ظاہر کرتا رہے گا۔آیات بینات پہلے انبیاء کو بھی دیئے گئے تھے لیکن وہ ایسی آیات بینات تھیں جن کا تعلق صرف ان
کی قوم اور ان کے زمانہ سے تھا۔تمام بنی نوع انسان سے ان
کا تعلق نہ تھا اور ہر زمانہ سے ان کا کوئی
واسطہ نہ تھا لیکن ان آیات میں تو مضمون ہی یہ بیان ہوا ہے کہ یہ وہ مقاصد ہیں جن کا تعلق تمام بنی نوع
انسان کے ساتھ ہے ہر قوم اور ہر زمانہ کے ساتھ ہے اسی لئے اس مضمون کی ابتدا ہی اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ
وضِعَ لِلنَّاسِ (ال عمران: ۹۷) میں للناس کے ساتھ کی گئی ہے تو اگر چہ آیات بینات پہلی امتوں کو
بھی دیئے گئے لیکن ایسی آیات بینات جن کا تعلق ہر قوم اور ہر زمانہ سے تھاوہ صرف اور صرف محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے بَلْ هُوَ ايتٌ بَيِّنت في
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۴۷
سورة ال عمران
b
صُدُورِ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ (العنکبوت :۵۰) اس آیت کریمہ میں
یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ سے ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے
رہیں گے جنہیں کامل علم اور کامل معرفت عطا ہوتی رہے گی اور اس کامل معرفت کے نتیجہ میں ان کے
ولوں میں اپنے رب کے لئے کامل خوف بھی پایا جائے گا اور اس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں اپنے
رب کے لئے کامل محبت بھی پیدا کی جائے گی اور وہ اپنے رب کی قدر کرنے والے ہوں گے تو ایسے
ا
لوگ چونکہ پیدا ہوتے رہیں گے اس لئے وہ آیات بینات جن کا قرآن کریم کے ساتھ بڑا گہرا تعلق
ہے بلکہ کہا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم مجسم ہے آیات بینات سے۔وہ ان کے سینوں سے نکلتے رہیں
گے۔اور اس روشنی سے دنیا ہمیشہ منور ہوتی رہے گی لیکن کچھ لوگ امت مسلمہ میں ایسے بھی پیدا ہوں
گے جو ظالم ہوں گے اور قرآن کریم کے فیوض کے ان دروازوں کو اپنے پر بند کرنے والے ہوں گے
ایسے لوگوں کے ذریعہ سے بے شک اللہ تعالیٰ کی آیات بینات ظاہر نہیں ہوں گی لیکن اُوتُوا الْعِلم
یعنی وہ لوگ جنہیں کامل علم عطا کیا جائے گا وہ ہمیشہ اُمت مسلمہ میں پیدا ہوتے رہیں گے اور آیات
بینات کا دروازہ قیامت تک امت مسلمہ پر کھلا رہے گا۔یہ صرف ایک دعوی نہیں ہے بلکہ تاریخ اسلام اس بات پر شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی سچائی
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کرنے کے لئے زمین اور آسمان اور ہر زمانہ کو
نشانوں سے بھر دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” دوسری علامت سچے مذہب کی یہ ہے کہ مردہ مذہب نہ ہو بلکہ جن برکتوں اور عظمتوں
کی ابتدا میں اس میں تخم ریزی کی گئی تھی وہ تمام برکتیں اور عظمتیں نوع انسان کی بھلائی کے
لئے اس میں اخیر دنیا تک موجود رہیں تا موجودہ نشان گزشتہ نشانوں کے لئے مصدق ہو کر
اس سچائی کے نور کو قصہ کے رنگ میں نہ ہونے دیں۔سو میں ایک مدت دراز سے لکھ رہا ہوں
کہ جس نبوت کا ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ کیا تھا اور جو دلائل
آسمانی نشانوں کے آنجناب نے پیش کئے تھے وہ اب تک موجود ہیں اور پیروی کرنے
والوں کو ملتے ہیں تا وہ معرفت کے مقام تک پہنچ جائیں اور زندہ خدا کو براہ راست دیکھ
( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۱۱)
لیں۔
۴۴۸
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث۔۔۔۔۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ فِیهِ این بینت کا جو وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیا گیا تھا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وعدے کو پورا کرنے والے ہیں اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے پھر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں دنیا نے اللہ تعالیٰ کے لاکھوں نشانات کا مشاہدہ کیا ہے اور
آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے بھی اور دوسرے جو بزرگ جماعت احمدیہ میں پائے جاتے
ہیں ان کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نشان ظاہر کرتا رہتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت کے
طفیل آپ کے ماننے والوں پر یہ حقیقت بھی وضاحت کے ساتھ ثابت ہو چکی ہے کہ اس قسم کی باتیں
عام طور پر ظاہر نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ان کے نتیجہ میں انانیت پیدا ہوتی ہے اور بعض دفعہ یہ خطرہ ہوتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو انسان مول لینے والا نہ ہو جائے۔تو قرآن کریم سے نیز جو نمونہ اولیاء امت کا تاریخ میں محفوظ ہے اور جو سلوک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عشاق اور اپنی رضا کی راہوں میں فدا ہونے والوں سے اللہ تعالیٰ کرتا رہا ہے۔اس سے یہ بات
ثابت ہو جاتی ہے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تمام اقوام میں اور ہر زمانہ میں آیات بینات موجود
ہیں اور ان کا تعلق صرف مسلمانوں سے ہے۔دوسرے مذاہب نہ ایسا دعویٰ کر سکتے ہیں اور نہ اسے
ثابت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پانچویں غرض تعمیر کعبہ سے یہ بتائی گئی تھی۔مَقَامُ ابرھیم اور یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس ابراہیمی
مقام کے ذریعہ سے عشاق الہی کی ایک ایسی جماعت پیدا کی جاتی رہے گی جو تمام دنیوی علائق سے
منہ موڑ کر خدا کی رضا پر اپنی تمام خواہشات کو قربان کر کے مقام فنا کو حاصل کرنے والی ہوگی۔سوچا
جائے تو ایت بینت کے نتیجہ میں ہی مقام ابراہیم کا حصول ممکن ہوتا ہے ورنہ نہیں۔یہ آیت بَيِّنت
اور مقام ابراہیم کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔تو چونکہ اُمت محمدیہ میں ایت بینت کا ایک سمندر
ہمیشہ موجزن رہتا ہے اس لئے اُمت محمدیہ میں ممکن ہو گیا ہزاروں لاکھوں ایسے بزرگوں
کا پایا جانا کہ جو
مقام ابراہیم کو حاصل کرنے والے ہوں دراصل مقام ابراہیم مقام محمدیت کا ظل ہے۔عین اس
مقام تک پہنچ جانا جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہے یہ تو ممکن نہیں لیکن اس کے بعد جو دوسرا
مقام ہے وہ مقام ابراہیم ہے۔ایک ظل کی شکل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان ایت بيّنت
سے حصہ لیا ہے۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرے ماننے والوں میں ایسے لوگ کثرت سے
وو
تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالثة
۴۴۹
سورة ال عمران
پیدا ہوں گے جو فنا کے اس مقام کو حاصل کرنے والے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ وہ مقامِ ابراہیم ہے جس کا وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیا گیا۔اس کی بشارت اپنے رب کی
طرف سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پائی اور خدا تعالیٰ جو سچے وعدوں والا ہے اس نے اپنے
اس وعدے کو سچا ثابت کر دکھایا اور امت مسلمہ میں لاکھوں وجود ایسے پیدا کئے جو مقام ابراہیم تک
پہنچنے والے تھے۔چھٹا وعدہ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کیا گیا تھا وہ ان آیات کے اس ٹکڑے میں بیان ہوا
ه وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا، میں نے بتایا تھا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جو بیت اللہ میں داخل ہوگا
یعنی ان عبادات کو بجالائے گا جن کا تعلق خدا تعالیٰ کے اس گھر سے ہے۔دنیا اور آخرت کے جہنم سے
خدا کی پناہ میں آ جائے گا اور اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئے جائیں گے اور نار جہنم سے وہ
محفوظ ہو جائے گا وَمَنْ دَخَلَه كَانَ آمِنًا۔جو اس گھر میں داخل ہو گا اس آگ سے محفوظ ہو جائے گا
( جو خدا تعالیٰ نے منکروں کے لئے بھڑکائی ہے ) چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ نمل میں فرماتا ہے وَهُمْ مِنْ
فَزَعَ يَوْمَيذٍ أمِنُونَ (النحل : ٩٠) یعنی اسلامی ہدایت کے مطابق اعمال صالحہ بجالانے والوں کو اللہ تعالیٰ
بہتر اور احسن بدلہ دے گا اور نفخ صور کی گھڑی میں ایسے لوگ خوف جہنم سے محفوظ رہیں گے۔اس وقت
اللہ تعالیٰ ان کو یہ بشارت دے گا کہ تمہیں نار جہنم کی طرف نہیں لے جایا جائے گا بلکہ جنت کی طرف
لے جایا جائے گا اس واسطے کسی قسم کا خوف نہ کرو۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا۔اِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنْتِ وَعُيُونِ ادْخُلُوهَا بِسَلِمٍ
أمنين ( الحجر :۴۷۰۴۶) متقی لوگ یقیناً باغوں اور چشموں والے مقام میں داخل ہوں گے انہیں کہا
جائے گا کہ تم سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطران میں داخل ہو جاؤ تو یہ امن ہے جو قرآن کریم کے
ذریعہ سے اس کے کامل متبعین کو ملتا ہے۔فرمایا تھا " مَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا ، عین یہی الفاظ اللہ تعالیٰ
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمائے اور فرمایا کہ ہم نے تم سے وعدہ کیا تھا۔لَتَدْخُلُنَ الْمَسْجِدَ
الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللهُ امِنينَ (الفتح : ۲۸ ) کہ تم مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہو گئے اور وہ وعدہ :
پورا ہوا۔66
ایک تو اس کی ظاہری تفسیر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فتح مکہ کے سامان پیدا کئے اور بغیر جنگ کے کفار مکہ
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۵۰
سورة ال عمران
:
نے (جنہوں نے اپنی ساری عمریں اسلام کو مٹانے کے لئے صرف کر دی تھیں ) ہتھیار ڈال دیئے اور
فرشتوں نے جن کا آسمان سے نزول ہوا ان کے دلوں میں اس قدر خوف پیدا کر دیا کہ لڑائی کی ان کو
ہمت ہی نہ پڑی۔لیکن اس کے دوسرے معنی یہ بھی ہیں کہ تم ہی وہ امت ہو جو اس وعدہ کو پورا کر نیوالی ہو جو حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے ان الفاظ میں کیا گیا تھا کہ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِناً جو اس میں داخل ہو گا وہ
امن میں آجائے گا تمہارے ذریعہ سے وہ وعدہ پورا ہوا میں اس کی وضاحت کر چکا ہوں کہ یہ تمام
وعدے وہ ہیں جن کا تعلق تمام بنی نوع انسان سے ہے۔ہر قوم اور ہر زمانہ کے ساتھ کسی خاص قوم یا
کسی خاص زمانہ کے ساتھ یہ مخصوص نہیں ہیں تو مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا کے معنی یہ ہوئے کہ خواہ دنیا کی
کسی قوم سے ہی تعلق نہ رکھتا ہو یا کسی زمانہ میں ہی رہنے والا کیوں نہ ہو جو شخص بھی مناسک حج خلوص
نیت سے ادا کرے گا وہ نار جہنم سے محفوظ ہو جائے گا۔چنانچہ حدیث میں ابو ہریرہ سے روایت ہے
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا مَنْ حَجَّ فَلَمْ يَرْفَتْ وَلَمْ يَفْسُقُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِن
ذنبه ( ترمذی کتاب الحج باب ماجاء فى ثواب الحج والعمرة ) ( یا درکھیں کہ توفیق اور تزفیت اور
پر فٹ
يَفْسُقُ اور يُفسیقی دونوں طرح عربی زبان میں یہ الفاظ بولے جاتے ہیں ) کہ جو شخص گندی اور مخش
باتوں سے پر ہیز کرے یعنی جو شخص حج کرے اور مناسک حج ادا کرتے ہوئے فحش کلامی سے بچتا
رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا اندرونہ اس قدر پاکیزہ ہو کہ مخش بات اس کی زبان پر آہی نہ سکتی
ہو۔یہ مطلب نہیں کہ وہ باقی گیارہ ماہ کچھ دن تو ہر قسم کی فحش کلامی کرتار ہے صرف ان دنوں رفت سے
بچے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس کا اندرونہ اتنا پاک ہو چکا ہو اور گندگی اس کے سینہ سے اتنی دور ہو چکی ہو
کہ مخش بات گندی بات اس کے منہ پر آہی نہ سکے اور جو حق اور صلاح کے طریق سے خروج نہ کرے
یعنی شرعی حدود سے باہر نہ ہو ان کی پابندی کرنے والا ہو اور اطاعت کا حق ادا کرنے والا ہو۔تو جو شخص
اس خالص نیت کے ساتھ اور ان خالص اعمال کے ساتھ اور ان پاکیزہ آداب کے ساتھ حج بیت اللہ
کرتا ہے اللہ تعالیٰ کا اس سے وعدہ ہے کہ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جس
کے تمام پچھلے گناہ معاف ہو گئے وہ یقینا نار جہنم سے بچا لیا گیا۔ایک اور طرح بھی انسان اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی نار جہنم سے بچ جاتا ہے اور وہ
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۴۵۱
وو
سورة ال عمران
اس طرح کہ مَنْ دَخَلَه جو مقامِ ابراہیم میں داخل ہو " كَانَ آمِنًا “ اللہ تعالیٰ کی امان میں اور امن۔میں آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ساتواں وعدہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے یہ کہا گیا تھا کہ صرف تیری نسل پر ہی یہ حج فرض نہ
رہے گا بلکہ ایک ایسا نبی یہاں مبعوث کیا جائے گا جس کی شریعت عالمگیر ہوگی اور اس شریعت کے
نزول کے بعد اقوام عالم پر حج کو فرض کر دیا جائے گا اور اس طرح اس خانہ خدا کو مرجع خلائق اور مرجع
عالم بنا دیا جائے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے یہ وعدہ
پورا نہیں ہوا۔جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور قرآنی شریعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر
نازل ہوئی تب اس شریعت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان پر حج کو فرض کر دیا۔چنانچہ
سورۃ بقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الْحَجُ اَشْهُرٌ مَعْلُومَتُ ، فَمَنْ فَرَضَ فِيْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَتَ
وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَج وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمُهُ اللهُ (البقرة : ۱۹۸) کہ اے بنی نوع
انسان ! تم یا درکھو کہ حج کے مہینے سب کے جانے پہچانے ہیں پس جو شخص حج کو اپنے پر فرض سمجھتے
ہوئے حج کرنے کا پختہ ارادہ کرے وہ حج کے ایام میں (جیسا کہ دوسرے دنوں میں ) کوئی شہوت کی
بات یا کوئی نافرمانی کی بات یا کسی قسم کے جھگڑے کی بات نہ کرے یہ اس کے لئے جائز نہ ہوگا اور پھر
فرمایا کہ جو کام بھی تم کرو گے اللہ ضرور اس کی قدر کو پہچان لے گا۔وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ تمہارا تعلق سفید
نسل سے ہے یا تمہارا تعلق سیاہ نسل سے ہے۔بلکہ خواہ تم کسی بھی قوم کے فرد کیوں نہ ہو، کسی بھی خطہ
زمین کے رہنے والے کیوں نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حج کو خدا کے کہنے کے مطابق
اپنے لئے ضروری عبادت سمجھو گے اور جب وہ شرائط تمہارے حق میں پوری ہو جائیں گی جن کا تعلق حج
کرنے کے ساتھ ہے اور اس فریضہ کو فریضہ جانتے ہوئے تم حج کرو گے اور حج کے دوران بھی ان تمام
ہدایتوں کا پاس کرو گے جو ہدایتیں اللہ تعالیٰ نے اس ضمن میں تمہیں دی ہیں تو پھر اسے تمام بنی نوع
انسان ! یہ سن لو کہ نیکی کا جو کام بھی تم کرو گے اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تمہاری قدر قائم ہو جائے گی۔وہ
تمہاری نیکی کو پہچانے گا۔کوئی چیز اس کی نظر سے غائب نہیں ہے اور اس قدر کے نتیجہ میں اس کی بے شمار
نعمتوں کے تم وارث ہو گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حج بیت اللہ صرف ظاہری
مناسک حج کا ہی نام نہیں بلکہ ہر عبادت اسلامی کے پیچھے اس کی ایک روح ہے ظاہری عبادت جسم کا
۴۵۲
سورة ال عمران
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
رنگ رکھتی ہے۔اس کے پیچھے ایک روح ہے جو شخص روح کا خیال نہ رکھے اور صرف جسم پر فریفتہ ہووہ
ایک مردہ کی پرستش کر نیوالا ہے۔اس کو ان عبادات کا جن کی روح کا خیال نہیں رکھا گیا۔کوئی ثواب نہیں
ملے گا۔بلکہ اس کے ساتھ اس کے رب کا وہی سلوک ہوگا جو ایک مردہ پرست کے ساتھ ہونا چاہیے۔خطبات ناصر جلد اوّل صفحہ ۶۷۸ تا ۶۸۸)
قرآن عظیم نے بتایا ہے کہ اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِس کی رو سے وہ گھر جو شریعت کے قیام
کے لئے پہلے پہل انسان کو ملا تھا، وہ مکہ میں ہے اور اس وجہ سے مکہ کو قرآن کریم کی ہدایت کے
مطابق اُم القریٰ کہتے ہیں۔جس طرح ماں سے اس کے بچے وابستہ ہوتے ہیں اسی طرح وہ شہر جس
سے بہت سے دوسرے شہر وابستہ ہوتے ہیں اُقد القرنی (یعنی بستیوں کی ماں ) کہلاتا ہے اور یہ حیثیت مکہ
مکرمہ کو حاصل ہے۔قرآن کریم کی دو بنیادی صفات ہیں۔ایک یہ کہ قرآن عظیم پہلی صداقتوں کا جامع ہے اور
دوسرے یہ کہ ان صداقتوں کو بھی اپنے اندر لئے ہوئے ہے جن تک پہلوں
کی پہنچ نہیں تھی۔چونکہ مکہ مکرمہ
کا تعلق إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِّلْعَلَمِينَ (ال عمران : ۹۷) کی
رو سے تمام پہلی شریعتوں سے ہے اور قرآن کریم کے متعلق آیا ہے کہ پہلے انبیاء پہلی کتب اور پہلی
قوموں کو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو بشارتیں دی گئی تھیں وہ ان کو پورا کرنے والا
ہے ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہر نبی کو بتایا گیا تھا اور آپ کی بشارت دی گئی تھی ) اس لئے
گویا قرآن عظیم ان بشارتوں کا مصدق ہو کر بھیجا گیا ہے۔جہاں تک پہلی بشارتوں کی تصدیق کا تعلق
ہے قرآن کریم جس امت پر نازل ہوا اور جس کی بدولت عظیم ذمہ داریاں ان پر ڈالی گئیں مکہ مکرمہ اس
لحاظ سے ان کے لئے اُم القریٰ بنا اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ نوع انسانی کی عام
اور وسیع اور کامل ہدایت کے لئے مدینہ کو اپنا مرکز بنایا تھا۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
مدینہ نوع انسان کے لئے اُم القریٰ بن گیا۔چنانچہ موطا امام مالک کی ایک حدیث بھی اس طرف
اشارہ کرتی ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ پہلے مکہ کو حرم بنایا گیا تھا اور اب
میرے ذریعہ مدینہ کو حرم بنایا گیا ہے۔پس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہم مسلمانوں کے لئے ام القریٰ کی حیثیت رکھتے ہیں یعنی یہ وہ مراکز
ہیں جن سے دنیا کے سارے شہروں کا تعلق ہے اور جہاں سے دنیا کی رہنمائی کی مہم شروع ہوئی۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۵۳
سورة ال عمران
اُم القریٰ کی یہ اصطلاح ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ قرآنی ہدایت اور شریعت کو مستحکم کرنے اور
اسلام کو پھیلانے کی غرض سے مکہ اور مدینہ کے ماتحت بہت سے اور مراکز بھی بنیں گے۔چنانچہ جب
ہم اپنی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر کئی ایسے مراکز نظر آتے ہیں
جن کا تعلق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے ہے مثلاً سین ہے۔سپین میں اسلامی حکومت کا جو دارالخلافہ تھا
ایک دو جگہ بدلا بھی ہے تاہم ایک وقت میں جو بھی دارالخلافہ تھا) وہ یورپ میں اسلام کے
نور کو پھیلانے اور اسلام کی اشاعت کیلئے مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا۔اسی طرح تاشقند وغیرہ علاقوں
میں جو مجدد پیدا ہوئے یا افریقہ کے صحراؤں سے تعلق رکھنے والے جو مجد دین اور اولیاء اللہ آئے ان
کے مرکز خانہ کعبہ ہی کے طفیل اور اس کے ظل کے طور پر اس غرض کیلئے بنے تھے کہ اسلام کی اشاعت
ہو۔گویا ایسی جگہیں اپنے اپنے دائرہ اور اپنے اپنے زمانہ کے لحاظ سے اشاعت اسلام کا مرکز بن گئیں
اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ام القری ٹھہرے۔خطبات ناصر جلد پنجم صفحه ۳۴۱ تا ۳۴۲)
تعمیر نو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ نے کروائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ا
بعثت سے قریباً دو ہزار سال قبل اس میں تمیس مقاصد ملحوظ تھے۔اور میں نے بتایا کہ سارے کے
سارے مقاصد ایسے تھے جن کا تعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے نہیں تھا نہ اس زمانہ سے
تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قبل کا زمانہ تھا۔نہ اس زمانہ سے تھا جو حضرت ابراہیم کے زمانہ سے
بعد کا زمانہ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بعثت تک کا زمانہ تھا بلکہ یہ سارے ہی مقاصد محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بعثت سے تعلق رکھتے تھے اور جو چار بنیادی فرائض آپ کے تھے اور جو مقاصد
تھے آپ کی بعثت کے، ان چاروں سے تعلق تھا ان مقاصد کا۔مثلاً قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ ان
اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى ببكة که نوع انسان جو ہے ساری کی ساری، سب انسانوں کیلئے
پہلا گھر ، افادیت کے لحاظ سے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کے لحاظ سے، دنیوی ترقیات کے لحاظ
سے، روحانی رفعتوں کے لحاظ سے، جو تعمیر کیا گیا جس کی بنیاد رکھی گئی ، وہ بیت اللہ ہے۔حضرت ابراہیم
اللہ
علیہ السلام نے یہ اعلان بعثت نبوی سے قریباً دو ہزار سال پہلے کیا اس وقت جبکہ دنیا کی آبادی کی
اکثریت شاید خانہ کعبہ کا نام بھی نہیں جانتی تھی جس وقت یہ اعلان ہوا یہ دعا خدا تعالیٰ نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو جس وقت سکھائی تو اس وقت یا جو باتیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے
تغییر حضرت
خلیفہ امسح الثالث
۴۵۴
سورة ال عمران
بتا ئیں اس وقت تو نوع انسانی میں سے ایک چھوٹے سے حصہ کا تعلق تھا خانہ کعبہ سے۔اکثریت تو
ایسی تھی یا انکو علم ہی نہیں تھا، علم تھا تو ان کو کوئی تعلق ہی نہیں تھا، کوئی پیار ہی نہیں تھا، خانہ کعبہ کے ساتھ
تو ان کا کوئی مقصد ہی وابستہ نہیں تھا نہ دنیوی اور نہ دینی۔پھر وہ عظیم رسول دنیا کی طرف آیا جس نے یہ اعلان کیا قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِلى رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُم
جمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹) دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے مردو! اور عورتو! اللہ تعالیٰ نے تم سب کی طرف
مجھے رسول بنا کر بھیج دیا۔اور آج کے بعد تمہاری ہر قسم کی فلاح اور بہبود مجھ سے وابستہ ہو گئی اور اس تعلیم
کے ساتھ جو میں لے کے تمہاری طرف آیا ہوں یہ پہلا ہے جو اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ۔الناس کے لئے۔۔۔۔۔۔عربی زبان میں النّاس یارانس یا انسان یہ سارے لفظ مردوزن ہر دو کے لئے بولے جاتے
ہیں یعنی عورت کے لئے بھی اور مرد کے لئے بھی اور اگر سیاق و سباق مضمون کا محض مرد کو منتخب نہ کرتا ہو یا
محض عورت کے لئے اس مضمون کو بیان کرنا ظاہر نہ کرتا ہو تو ہر دو مراد ہوں گے۔تو یہاں یہ اعلان کیا
گیا کہ دنیا کی ہر عورت اور ہر مردسن لے کہ میں ساری دنیا کی طرف رسول بن کے آ گیا۔پھر آپ
نے کہا کہ رسول کے معنے پیغام لایا ہوں ایک، اس کی بنیاد کیا ہے، کیا وہ پیغام ہے، اس کی حقیقت کیا
ہے تمہیں جو میں کہتا ہوں کہ لوگوسنو کہ میں تمہاری طرف آیا ہوں، تمہارا فائدہ کیا ہے؟ آپ نے کہا
رحمت اللعالمین بن کے آیا ہوں۔تم میں سے ہر مرد اور ہر عورت کے لئے میں رحمت بن کر آیا ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان مقاصد کا آخری مقصد جو میں نے منتخب کیا تھا وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا تھی۔نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے متعلق ابھی آؤں گا اس طرف لیکن بتا میں یہ رہا ہوں کہ پہلا مقصد بتاتا
ہے کہ ان لوگوں نے جن کو کہا گیا تھا کہ یہ سارے انسانوں کے لئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی
بھلائی کے لئے ان کی خیر کے لئے پہلا گھر جو بنایا گیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھوں از سرنو
اس کی تعمیر ہورہی ہے وہ خانہ کعبہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وُضِعَ لِلنَّاس سے جو استدلال کئے جاسکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ تمام اقوام عالم بلا امتیاز رنگ ونسل، بلا
دیگر امتیازات کے جو انسان انسان کو ایک دوسرے سے علیحدہ اور ممتاز کر دیتے ہیں اور ان میں تفرقہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۵۵
سورة ال عمران
اور انتشار پیدا کر دیتے ہیں دینی اور دنیوی فوائد حاصل کریں گے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۲۷ تا ۴۳۰)
آیت ۱۰۲ تا ۱۰۵ ۱۰۹، ۱۱۱ وَ كَيْفَ تَكْفُرُونَ وَ اَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُم أَيتُ اللهِ وَ
b
فِيكُمْ رَسُولُهُ وَمَنْ يَعْتَصِمُ بِاللهِ فَقَد هُدِى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
١٠٢
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ
مُّسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ
عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِة
اِخْوَانًا وَكُنْتُمُ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَانْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ
يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ التِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَلْتَكُن مِّنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ
۱۰۵
ވ
إلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَ أُولبِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ تِلْكَ أَيْتُ اللهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ، وَ مَا اللهُ يُرِيدُ ظُلمًا
لِلْعَلَمِينَ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ
تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ لَوْ أَمَنَ أَهْلُ الْكِتَبِ لَكَانَ خَيْرًا
لَهُمُ - مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاكْثَرُهُمُ الفَسِقُونَ )
اسی سفر میں غرناطہ ایک جگہ ہے۔وہاں ایک بہت پرانا حل ہے۔بڑا خوبصورت وہ آخری شہر جس
نے جب شکست کھائی تو سارے سپین سے مسلمانوں کو مٹا دیا گیا۔وہاں ایک کھڑکی میں ہم کھڑے
دیکھ رہے تھے تو ہمارا جو گائیڈ تھا وہ کہنے لگا وہ سامنے پہاڑ میں آپ کو غار میں نظر آتی ہیں۔ان کے اندر
چیز (Gepsies) رہتے ہیں اور وہ کہنے لگا (وہ کہتا تھا کہ میں عرب خاندان کا عیسائی ہوں۔زبردستی ہمیں عیسائی بنا لیا گیا تھا اس وقت ) کہ ان جیسیز کو اس وقت شرف انسانی، عزت اور احترام ملا
جب مسلمان یہاں کے حاکم بن گئے اور مسلمان حکومت میں ان پر زبردستی نہیں کی نہ مذہب میں نہ ان
۴۵۶
سورة ال عمران
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
کی عادات میں، نہ رہن سہن کے طریقے میں۔انہوں نے کہا ہم ان غاروں میں رہیں گے مسلم
حکومت نے کہا ٹھیک ہے وہیں رہو، تم انسان ہو تمہاری بہر حال عزت کی جائے گی تمہارا احترام کیا
جائے گا اور پہلے بھی عیسائی حکومت کے ماتحت اور بعد میں بھی عیسائی حکومت کے ماتحت ان لوگوں کو وہ
عزت نہیں ملی جو خدا چاہتا ہے کہ انسان، انسان سے سلوک کرے اور جو قرآن کریم میں بیان ہوا کہ
آپس میں باہمی پیار اور محبت کے ساتھ اس طرح رہنا چاہیے اس کے مطابق مسلمانوں نے زندگی
گزاری اور اس کے مطابق انہوں نے وہاں حکومت بھی کی اور تھوڑے ہوتے ہوئے کثرت پر بھاری
ہوئے خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں سے کیونکہ ان کے دل خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی ہدایت
جسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے پر تھے، اور فدائی تھے خدا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے۔ان کی ذہنیت یہ تھی کہ اِفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ (الصفت: ۱۰۳) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب
اپنے صاحبزادے سے یہ پوچھا کہ یہ میں نے خواب دیکھی ہے تو بتاؤ تم کیا کہتے ہو؟ بڑا عجیب جواب
ہے جو انہوں نے دیا یہ نہیں کہا کہ اگر آپ نے خدا تعالیٰ کا منشا یہ معلوم کیا اپنی رویا میں کہ مجھے ذبح
کر دیں تو ذبح کر دیں۔حضرت اسماعیل نے یہ جواب دیا کہ افعَلُ مَا تُؤْمَرُ جو بھی خدا تعالیٰ کا حکم ہے
وہ کرو۔افعَل مَا تُؤْمَرُ انسان کی نیت بتاتا ہے، انسان کا تقویٰ بتاتا ہے، خدا تعالی کے لئے انسان
کی محبت بتاتا ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کردہ حسن اور نور بتاتا ہے۔افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ
وہ ہے جو اسلام ایک مسلمان میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔پھر کچھ عرصے کے بعد بگاڑ پیدا ہوا اور وہ لوگ ہدایت پر اس طرح قائم نہ رہے جس طرح اللہ تعالیٰ
چاہتا تھا کہ وہ ہدایت پر قائم رہیں۔جب تھوڑے تھے اکثریت پر غالب آئے۔جب بہت ہو گئے تو
مقابلہ نہ کر سکے اور ایک شہر کے بعد دوسرا شہر عیسائیوں نے فتح کرنا شروع کیا اور اتنا دکھ ہوتا ہے پڑھ
کے ان کی تاریخ کو کہ جب عیسائی حملہ کرتے تھے کسی مسلمان شہر پر تو کسی علاقے کے مسلمان نواب
صاحب عیسائیوں کے ساتھ مل کے اس شہر کو فتح کرنے میں ان کے مد ہوتے تھے اور وہ عیسائیوں کے
ہاتھ میں چلا جاتا تھا۔قرطبہ بھی جو آج سے سات سو چوالیس سال پہلے فتح کیا گیا اور عیسائیوں کے
ہاتھ میں چلا گیا۔اس وقت بھی ایک بہت بڑے علاقے کے مسلم حاکم عیسائیوں سے ملے ہوئے تھے
اور مسلمانوں کے خلاف انہوں نے قرطبہ کے اوپر چڑھائی کی اس لئے تا کہ قرطبہ جو مسلمانوں کا علاقہ