سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 8
تغییر حضرت
خلیفتہ امسح الثالث
۴۵۷
سورة ال عمران
سو
ہے وہ عیسائیوں کے ہاتھ میں چلا جائے۔قرآن کریم کے سارے احکام ایسے ہیں جن پر ہمیں عمل کرنا چاہیے۔ان میں سے ایک یہ بھی
ہے۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء
فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ
مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ التِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اس حکم کو توڑ دیا۔خدا نے بھائی بھائی بنایا
تھا۔خدا نے اس اخوت کو، اس اتحاد روحانی اور جسمانی کو اپنی نعمت قرار دیا تھا اور حکم یہ تھا کہ یہ خدا کی رسی
ہے اسے مضبوطی سے پکڑو، گرفت جو ہے وہ ڈھیلی نہ ہو جائے اس پر۔اس حکم کو نہیں مانا اور بھی کئی حکم نہیں
مانے ہوں گے لیکن یہ تو نمایاں طور پر تاریخ ہمارے سامنے رکھتی ہے کہ اس حکم کو نہیں مانا اور ایک ایک کر کے
علاقے اور صوبے مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکلتے رہے اور عیسائیوں کے قبضے میں جاتے رہے حالانکہ
خود قرآن کریم میں یہ دعا پڑھتے تھے۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا ( ال عمران : ٩) اے خدا
ہدایت دینا بھی تیرا کام ہے وہ مل گئی ہمیں۔اے خدا! ہدایت پر قائم رکھنا بھی تیرا کام ہے۔ہم
عاجزانہ تیرے حضور جھکتے اور دعا کرتے ہیں کہ ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں میں کوئی بھی نہ
پیدا ہو جائے۔ہمارے دلوں کی حفاظت کر شیطان کے حملوں سے شیطان کا وار ہم پر کامیاب نہ ہو۔اس دعا کو جماعت احمد یہ بڑی کثرت سے پڑھے۔ہمارا یہ فرض ہے کیونکہ جو کام اس وقت ہونے
والا ہے اس دنیا میں اور جو جماعت احمدیہ کے سپرد کیا گیا ہے وہ ایک نسل کا کام نہیں۔ایک صدی تو قریباً
گزرگئی چند سال باقی رہ گئے ، کئی نسلیں آئیں اور گئیں۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی، انہیں ثبات قدم
عطا کیا ، ہدایت پر قائم رہے، قربانیاں دیتے رہے، قربانیوں میں آگے بڑھتے رہے، اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کرتے رہے۔اب ہم ہیں، ہمیں ہر وقت فکر رہنی چاہیے، ایک تو اپنے
متعلق کہ خدا تعالیٰ ہمیں ٹھوکر سے بچائے۔ہمیں دوسروں کے لئے فتنہ بھی نہ بنائے۔اس سے بھی ہمیں
بچائے۔ہماری نسلوں
کو بھی اس ارفع اور اعلیٰ مقام قرب پر قائم رکھے کہ جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی دینی
اور دنیوی نعماء انسان کو ملتی ہیں۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً
إنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ( ال عمران : ۹) کثرت سے پڑھیں اور چوکس اور بیدار ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں
اور کم عمر نسل کی تربیت چھوٹی عمر سے ہی شروع کر دیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ ۷۳۹ تا ۷۴۱)
9:
تغییر حضرت خلیفة المسیح الثالثة
۴۵۸
سورة ال عمران
اور جو شخص اللہ کی پناہ لے لے تو سمجھو کہ ) اسے سیدھی راہ پر چلا دیا گیا۔اس لئے اے ایماندارو!
اللہ کا تقویٰ اس کی تمام شرائط کے ساتھ اختیار کرو اور زندگی کے آخری سانس، موت کی گھڑی تک
اللہ تعالیٰ کے کامل فرمانبردار بنے رہو۔اور تم سب کے سب بغیر کسی استثناء کے) اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور پراگندہ اور
متفرق مت ہو اور اللہ کا احسان (جو اس نے ) تم پر (کیا) ہے یا درکھو کہ جب تم ایک دوسرے کے
دشمن تھے۔اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی اور تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن
گئے اور تم آگ کے ایک گڑھے کے کنارہ پر تھے مگر اس نے تمہیں اس سے بچا لیا۔اس طرح اللہ
تمہارے لئے اپنی آیات (وہدایات) کو بیان کرتا ہے تا کہ تم ( راہ ) ہدایت (اور صراط مستقیم پر چل
کر کامیابیوں) کو پالو۔۔۔آگ خواہ کسی قسم کی ہو وہ نیک بندوں کو بظاہر جلانے کے لئے ناسمجھ ،
جاہل اور خدا سے دور لوگوں کی طرف سے جلائی گئی ہو لیکن جو محبت کا نور بن گئی یا وہ اللہ تعالیٰ کے
غضب اور اس کے قہر کی آگ ہو۔ہر دو صورتوں میں اس سے بچنے کا طریق اللہ تعالی نے اس آیت
میں (۱) اعتصام باللہ اور (۲) تقوی اللہ بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم اللہ کی حفاظت کو حاصل کرو تو
اس آگ سے بچ جاؤ گے خواہ وہ خدا کے غضب کی آگ ہو یا مومنوں کا امتحان لینے کے لئے آگ
جلائی گئی ہو۔ہر دو صورتوں میں یہ خدا تعالی کی پناہ ہی ہے جو اس آگ کی تپش اور اس سے مجلس جانے
سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے زور بازو سے اس آگ سے محفوظ نہیں رہے
تھے جو ان کو جلانے کے لئے بھڑکائی گئی تھی اور نہ ہی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
صحابہ اپنی ذاتی قوت اور طاقت یا اپنی دولت اور اقتدار کے نتیجہ میں کفار کی بھڑکائی ہوئی آگ سے
محفوظ رہے تھے۔یہ تو خدائے ذو العرش کا فضل تھا جس نے یہ اعلان
فرمایا تھا تبَّتْ يَدَآ أَبِي لَهَبٍ و
تب (اللهب : ٢) اللہ تعالیٰ نے ہر دو موقعوں پر فرشتوں کو بھیجا چنانچہ حضرت ابراہیم کے لئے وہ آگ
ٹھنڈک اور سلامتی کا باعث اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کامیابی اور ترقی کا ذریعہ بن گئی۔پھر اس نبی کی قوم نے (یونس کی قوم ) جو ساری کی ساری خدا کے غضب سے محفوظ ہوگئی تھی اس نے
تمثیلی زبان میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ) اپنے آنسوؤں سے خدا کے پاؤں کو پکڑ لیا تھا۔تب اللہ تعالیٰ
نے ان کو قہری عذاب سے بچایا تھا۔
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۵۹
سورة ال عمران
پس ان آیات میں ایک چیز جو نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ جب تم اپنے
آپ
کو یا کسی اور کو آگ کے کنارہ پر کھڑا دیکھو گے تو اس آگ سے بچاؤ کا ایک ہی طریقہ ہے جو تمہیں
اپنی تاریخ میں بھی اور انسانی زندگی میں بھی نظر آئے گا اور وہ ہے اعتصام باللہ اور تقوی اللہ۔اگر اللہ
تعالیٰ کے ساتھ انسان چمٹ جائے اور اس کی پناہ میں آجائے اور وہ ان کا ذمہ لے لے تو اللہ تعالیٰ کی
مخلوق کسی کو کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟ اگر انسان خدا کو اپنی ڈھال بنالے تو دشمن کے تیر اس تک کیسے
پہنچ سکتے ہیں؟ کیا خدا تعالیٰ کی ڈھال کو چھیدنے والا کوئی تیر اس دنیا میں پایا جاتا ہے؟ نہیں، ہرگز
نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان آیات میں جو دوسری بات نمایاں طور پر ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ جو شخص مجموعی طور
پر اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی کوشش کرتا ہے وہ اس کے پیدا کردہ بندوں سے ایسے اختلاف نہیں رکھتا
جو ان کے لئے مضرت کا باعث اور قوم و ملک کے اتحاد یک جہتی کے لئے نقصان دہ اور انتشار کا
موجب ہوں۔وہ ایسے اختلافات کو مٹا دیتا ہے کیونکہ اعتصام باللہ کے نتیجہ میں تفرقہ کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا اور یہ اعتصام کا لازمی نتیجہ ہے۔اب جو شخص اللہ تعالی کی پناہ میں آگیا اور اس نے اللہ تعالیٰ
کی عظمت اور جلال اور اس کی صفات حسنہ کی معرفت حاصل کر لی وہ اس کی مخلوق سے نفرت کے ساتھ
کیسے پیش آسکتا ہے یا لوگوں کے لئے شفقت اور ایثار کے جذبات کیسے نہیں رکھ سکتا ؟
غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا مومنو! تمہارے اندر تفرقہ نہیں ہونا چاہیے تا ہم ایک تفرقہ تو وہ ہے جو
فطرتی ہے وہ تو ہونا چاہیے۔اس قسم کے تفرقہ سے میری مراد فطرتی اختلاف کا پایا جانا ہے یہ اختلاف تو
انفرادیت کو اجاگر کرنے والا ہے۔مثلاً ایک باپ کے بچے ایک قسم کی فطرت، ایک قسم کے اخلاق،
ایک قسم کی ذہنیت اور ایک جیسا حافظہ لے کر پیدا نہیں ہوتے۔حتی کہ ان کی شکلوں میں بھی اختلاف
ہوتا ہے لیکن یہاں وہ اختلاف مراد ہے جو بنی نوع انسان کے لئے رحمت کا موجب تھا جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت کا اختلاف ان کے لئے رحمت کا موجب ہوگا۔مگر شیطان آتا ہے اور اس اختلاف کو اس کے لئے رحمت کی بجائے زحمت اور ہلاکت کا موجب
بنانے کی کوشش کرتا ہے اس اختلاف سے جو انسان کے لئے رحمت کی بجائے ہلاکت اور تباہی کا
باعث ہو، اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے کیونکہ اعتصام کے بعد یعنی جب کہ خدا کو پہچان لیا، اس کے
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالثة
۴۶۰
سورة ال عمران
جلووں میں تنوع کی جھلک کا مشاہدہ کر لیا جب اس کی عظمت اور جلال کے نتیجہ میں اس کا خوف دل میں
پیدا ہو گیا اور جب اس کی صفات حسنہ نے دل میں اس کے لئے انتہائی محبت کا سمندر موجزن کر دیا تو
اس کی مخلوق کے ساتھ انسان کی شفقت اور پیار خود بخود قائم ہو جانا چاہیے اور قائم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ
اعتصام باللہ کا طبعی فطرتی نتیجہ ہے۔اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ اختلاف جو تفرقے اور انتشار کا
باعث ہے وہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ تقویٰ کا فقدان ہے۔زبان سے دعوی کرنا آسان ہے مگر عمل سے
ثابت کر دکھانا مشکل ہے۔(خطبات ناصر جلد چهارم ۴۱۵ تا ۴۲۱)
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا کے ارشاد میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں تین حکم دیئے ہیں۔ا۔حبل اللہ کے ایک معنی عہد کے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ فرمایا
کہ اے مومنو! جنہوں نے خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے رسول کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر
اپنے رب سے ایک عہد بیعت باندھا ہے تم اس عہد پر مضبوطی سے قائم رہنا کیونکہ جولوگ خدا سے عہد
باندھ کر بعد میں اسے بھول جاتے ہیں یا اسے توڑ دیتے ہیں اور اس عہد کی ذمہ واریوں کو نبھاتے
نہیں۔اللہ تعالیٰ ایک دن ان سے اس عہد کے توڑنے یا اس کی ادائیگی میں غفلت برتنے کے متعلق
ضرور سوال کرے گا۔۲۔دوسرا حکم اس میں یہ ہے کہ حبل اللہ کے دوسرے معنی ہیں وہ تمام وسیلے اور ذرائع اور تدابیر
جن کو اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے چنانچہ مفردات راغب (کتاب الحاء صفحہ ۱۰۷)
میں اس کے یہ معنی دیتے ہیں۔الَّذِي مَعَهُ التَّوَضُلُ بِهِ إِلَيْهِ مِنَ الْقُرْآنِ وَالْعَقْلِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
مِمَّا إِذَا اعْتَصَبْتَ بِهِ أَذَاكَ إِلى جَوَارِہ کہ وہ تمام وسیلے اور تدبیریں جن کو جب مضبوطی سے پکڑا
جائے اور ان پر عمل کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے قرب تک پہنچا دیتے ہیں۔جس میں سے انہوں نے بطور
مثال کے قرآن کریم اور عقل انسانی کا ذکر کیا ہے اور یہ بتانے کے لئے کہ بہت سی باتیں ہیں جو اس
میں شامل ہیں وغیر ذلک کے الفاظ رکھ دیئے ہیں۔تین بڑی چیزیں ہیں جو قرب الہی کی راہوں کو ہم
پر منکشف کرتی ہیں۔سب سے پہلے سب سے اہم تو قرآن کریم ہے جس نے شریعت کی تمام باتوں کو
کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہے۔آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنی عملی زندگی میں قرآن کریم کی تصویر کامل اور مکمل طور پر ہمارے سامنے پیش کی اور
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۱
سورة ال عمران
تیسری جگہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور احادیث ہیں۔جہاں تک قرآن کریم کا تعلق ہے اس میں ایک تو وہ ابدی صداقتیں اور بنیادی ہدایتیں ہیں جو اس
دن سے کہ قرآن کریم دنیا میں نازل ہوا قابل عمل ہیں اور اس وقت تک قابل عمل رہیں گی کہ دنیا پر
قیامت آ جائے۔پھر وقتی اُلجھنوں کو سلجھانے کے لئے قرآن کریم بعض ہدایتیں دیتا ہے جو جزئیات
سے تعلق رکھتی ہیں اور جو وقت کا مطالبہ ہوا سے پورا کرتا ہے۔پہلے زمانوں میں بھی پورا کرتا آیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی پورا کر رہا ہے اور آپ کے خلفاء کے زمانہ میں بھی پورا
کرتا چلا جائے گا اور جیسا کہ پہلے ہوا اگر خدانخواستہ کبھی خلافت کا سلسلہ منقطع ہوا تو اولیاء اللہ پیدا
ہوتے رہیں گے جو وقت کے تقاضوں کے مطابق قرآن کریم سے نور لے کر دنیا کے اندھیروں کو دور
کرتے رہیں گے۔تو پہلی چیز تو قرآن کریم ہے جس کے ذریعہ سے جسے پڑھ کے، جسے سمجھ کے، جس کی تفاصیل کا علم
حاصل کر کے اور پھر اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر ہم اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں۔پس پہلے تو یہ بتایا کہ تم نے ایک عہد باندھا ہے اسے مضبوطی سے پکڑے رکھنا اور ساتھ ہی اسی لفظ میں
ایک دوسرے معنی کے لحاظ سے ہمیں یہ بتایا کہ اس عہد کو مضبوطی سے کیسے پکڑا جا سکتا ہے ( یعنی قرآنی
ہدایت و شریعت پر عمل کر کے اور اسے حرز جان بنا کر )۔اور حبل
اللہ کے تیسرے معنی ہیں وصل اور وصال کے، مقام قرب کے حصول کے۔تو فرمایا
کہ جب تم اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاؤ اور تمہیں اس کا قرب حاصل ہو جائے تو اس مقام قرب کی حفاظت
کرتے رہنا اور صدق و وفا کے ذریعہ شیطانی حملوں سے اسے بچانا۔تو پہلے یہ کہا کہ اپنے عہدوں پر مضبوطی سے قائم رہو۔پھر یہ فرمایا کہ ان عہدوں پر مضبوطی سے
قائم ہونے کے یہ معنی ہیں کہ وہ راستے وہ طریق جو قرآن کریم نے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ
نے اور آپ کے ارشادات نے خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے تمہیں بتائے ہیں ان کو لازم پکڑو۔اس۔طرح تم خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر لو گے۔تیسرے یہ حکم دیا کہ جب تم مقام قرب کو پا لو تو پھر بھی تم
شیطان سے محفوظ نہیں جب تک کہ اسی حالت میں وفات نہ ہو جائے اور انسان کا انجام بخیر نہ ہو
جائے۔اس سے پہلے شیطان ساری زندگی میں انسان پر حملہ آور ہوتا رہتا ہے۔اپنی پوری کوشش کرتا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۲
سورة ال عمران
ہے کہ خدا کا وہ بندہ ہے جس نے اعمال صالحہ اور مجاہدات کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کر کے
اس کے قرب اور اس کی رضا کو حاصل کیا تھا وہ شیطان اس بندہ خدا کو اس مقام سے پرے ہٹا دے۔جیسا کہ مذہب کی تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں کہ خدا کے بعض بندوں نے اس کا قرب
حاصل کیا۔بعد میں شیطان نے ان پر کامیاب حملہ کیا اور مقام رفعت سے گرا کے انہیں نار جہنم میں
دھکیل دیا۔جیسا کہ خود حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض صحابہ کے متعلق کہیں گے کہ
یہ میرے صحابہ تھے ، جہاں تک میر اعلم ہے انہوں نے میری باتوں کو سنا اور مانا اور ان پر عمل بھی کیا، ان
کو جہنم کی طرف کیوں لے جایا جا رہا ہے۔تو آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کی وفات کے بعد جو
بداعمالیاں ان سے سرزد ہوئیں ، آپ ان سے واقف نہیں اور یہ لوگ اس مقام رفعت کو قائم نہیں رکھ
سکے، اس مقام سے گر گئے اور آج اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کی لعنت کا مورد بن گئے ہیں۔تو تیسرا حکم ہمیں وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا میں اللہ تعالی نے یہ دیا ہے کہ جب تم میری رضا کو
اس دنیا میں حاصل کرلو، میرے قرب کو پا لو تب بھی مطمئن نہ ہو جانا کہ تمہاری قربانیاں اور مجاہدات جو
تم کر چکے ہو وہی کافی ہیں اور میری رضا کے مقام پر قائم رہنے اور اس میں مزید ترقی کرنے کے لئے
تمہیں کچھ اور نہیں کرنا۔اس وقت بھی آگے سے آگے تمہارا قدم جانا چاہیے۔تمہاری پہلی قربانیاں بعد
میں آنے والی قربانیوں کے مقابلہ میں بیچ نظر آنے لگیں۔پوری کوشش تمہیں کرنی پڑے گی کہ شیطان
تم پر کامیاب حملہ نہ کر سکے حملہ تو وہ ضرور کرتا ہے اور کرتا رہے گا لیکن اصل بات یہ ہے کہ انسان
شیطان کے حملوں سے اپنے آپ کو بچائے اور اس کے دام فریب میں اپنے آپ کو نہ آنے دے۔تو یہ تین معنی وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللہ کے ہیں اور معانی کی اس ترتیب سے جو میں نے بیان کی ہے
اللہ تعالیٰ نے درجہ بدرجہ ہمیں تین سبق دیئے ہیں اور ہوشیار کیا ہے اور متنبہ کیا ہے اور ہمیں ڈرایا ہے
اس بات سے کہ اگر تم عہد توڑو گے تب بھی تباہی۔عہد کے نباہتے وقت قرآن کریم سے منہ موڑو گے
تب بھی ہلاکت۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ اور آپ کے ارشادات کی عظمت قائم نہیں کرو گے
تب بھی شیطان کا کامیاب وار تم پر ہو جائے گا اور پھر جب تم یہ سب کچھ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کرلو گے تو اس وقت بھی مقام خوف رہے گا۔جب تک تم اس دنیا میں زندہ ہو، جب تک تم
اپنے انجام
کو نہ پہنچ جاؤ اس وقت تک چوکس اور بیدار رہ کر اپنے مقام رفعت اور مقام روحانیت کی
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۳
سورة ال عمران
حفاظت کرنا تمہارے لئے ضروری ہے۔پس وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا میں اللہ تعالیٰ
نے یہاں یہ بتایا کہ اگر تم اس مفہوم کے مطابق جو عربی کے لحاظ سے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا کا
ہے۔ہمارے حکم بجا لاؤ گے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارے اندر کوئی ایسا تفرقہ پیدا نہیں ہوگا جو ملت
کے شیرازہ کو بکھیر دے اور ترقی کی جو منازل اُمت مسلمہ طے کر رہی ہے اس میں تنزل کا کوئی رخنہ
واقع ہو جائے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةِ اِخْوَانًا۔یہاں یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام لانے سے قبل یا اسلام سے باہر رہتے
ہوئے جو لوگ زندگی کے دن گزار رہے ہیں وہ تفرقہ کا شکار ہیں مذہبی اور روحانی لحاظ سے۔اور ان میں
سے کوئی جماعت یا فرقہ ایسا نہیں ہے کہ جو نیکی کے مقام پر کھڑا ہو یا نیکی کے مقام پر کھڑا رہ سکے۔کیونکہ یہاں نفی کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے عربی کا جو لفظ استعمال فرمایا ہے اس کے مقابلہ میں
الفت کا لفظ استعمال کیا ہے اور الفت کے معنی اکٹھے ہو جانے اور محض باہمی موڈت اور پیار کے نہیں
بلکہ ایسے اجتماع اور ایسی محبت و پیار کے ہیں جو نیکیوں پر قائم ہو، جو بدیوں پر قائم ہو کر ایک جتھہ بنتا
ہے۔اسے عربی زبان الفت کے لفظ سے یاد نہیں کرتی یہاں الفت کے مقابلہ میں نَفَرقُوا کا لفظ
استعمال ہوا ہے۔جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے اندر اس طرف بھی اشارہ ہے کہ وہ تمام فرقے
جو اسلام سے باہر ہیں یا وہ جو حقیقی اسلام سے باہر ہو جاتے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جو
نیکی اور تقویٰ اور طہارت پر قائم ہو۔بلکہ سارے کے سارے بلا استثنا ضلالت پر قائم ہیں تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا پر عمل کرو گے تو فرقہ فرقہ نہ بنو گے۔اور جب بھی
تمہارے اندر فرقے نظر آنے لگیں تو سمجھ لینا کہ قوم نے اِعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا پر عمل نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِعْتِصَامُ بِحَبْلِ اللہ کے نتیجہ میں ایک بڑا انعام جو تمہیں عطا کیا گیا ہے۔وہ باہمی مودت اور اخوت ہے دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ساری دنیا کی دولت بھی اگر خرچ
کی جاتی تو اس قسم کی الفت جو نیکی پر قائم ہوتی ہے اور نیکی پر قائم رکھتی ہے اس جماعت میں پیدا نہ ہو
سکتی۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے امت مسلمہ میں اس قسم کی محبت اور اخوت اور الفت کو
پیدا کیا ہے اِعْتِصَامُ بِحَبْلِ اللہ کے نتیجہ میں۔
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث
۴۶۴
سورة ال عمران
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ كُنْتُهُ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا۔چونکہ کوئی فرقہ بھی
ہدایت پر اور صراط مستقیم پر قائم نہیں تھا اس لئے ان کی مثال ایسی تھی جیسے کہ ایک گڑھا ہو، اس میں
بڑی تیز آگ جل رہی ہو اور اس کے کنارہ پر کوئی کھڑا ہو اور یہ خطرہ ہو کہ کہیں وہ اس کے اندر گر نہ
جائے لیکن اللہ تعالیٰ نے آسمان سے اس ہدایت عظمیٰ قرآن کو نازل کیا اور اس کے نتیجہ میں انسانوں
میں سے ایک گروہ اس جماعت میں داخل ہو کر ایسا بن گیا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے اس جلتی ہوئی آگ
کے گڑھے میں گرنے سے بچا لیا اور اپنی محبت کی ٹھنڈی چھاؤں میں اسے لا بٹھایا اور رضا کی جنتوں
میں اسے داخل کیا۔یہ واقعہ صرف اس شخص سے پیش نہیں آتا جو کفر سے اسلام لاتا ہے بلکہ امت مسلمہ میں شامل ہونے
کے بعد بھی اللہ تعالیٰ اُمت کو ایسے امتحانوں میں ڈالتا رہتا ہے۔جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے وقت جب ابھی کسی امام کا انتخاب نہیں ہوا تھا اس وقت ساری اُمت مسلمہ اسی قسم کے ایک
گڑھے کے کنارے پر کھڑی ہو چکی تھی جو خدا تعالیٰ کی بھڑکائی ہوئی آگ سے پر تھا۔پھر اللہ تعالی
نے فضل کیا اور پھر دنیا کو آنقَذَكُمْ مِنْهَا کا نظارہ دکھایا اور ان کے لئے اس آگ کے کنارے کی
بجائے اپنے قرب کی راہوں کو کھول دیا۔تو جب بھی اللہ تعالیٰ کا کوئی رسول یا اس کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ وفات پاتا ہے تو اس وقت
خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کی حالت وہ ہوتی ہے جس کا ذکر یہاں کیا گیا ہے کہ ایک گڑھا ہے جس
میں آگ بھڑک رہی ہے اور وہ اس کے کنارے پر کھڑے ہیں اور نہیں کہا جا سکتا کہ وہ آگ کے
گڑھے میں گر جائیں گے یا اللہ تعالیٰ کا فضل آسمان سے نازل ہوگا اور ان کو اس آگ سے بچالے گا۔ایسے موقع پر ( چند گھڑیاں ہوں یا چند گھنٹے ہوں یا چند دن ہوں ) شیطان کی ساری طاقت اس کام
میں صرف ہو رہی ہوتی ہے کہ خدا کی مقرب جماعت میں فتنہ پیدا کرے اور ان کو آگ میں دھکیل
دے اور خدا کی لعنت کا انہیں مورد بنائے اور خدا کے پیار سے انہیں دور لے جائے۔پس اس وقت
شیطانی طاقتیں پورا زور لگا رہی ہوتی ہیں اور ہر قسم کے فتنے جماعت میں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی
ہوتی ہیں بدظنی کو ہوا دے کر اور کمزور دل خوف سے بھر جاتے ہیں اور ہر تد بیر جس سے الہی سلسلہ میں
کمزوری پیدا کی جاسکتی ہے وہ تدبیر شیطان اور اس کے ساتھی کر رہے ہوتے ہیں اس وقت اللہ تعالیٰ
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة ال عمران
اپنے ایک نہایت کمزور بندے پر نگاہ ڈالتا اور اپنے لئے اسے چنتا ہے کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ
اللہ تعالیٰ ہی بناتا ہے اگر بندوں پر اس کو چھوڑا جاتا تو جو بھی بندوں کی نگاہ میں افضل ہوتا اسے ہی وہ
اپنا خلیفہ بنا لیتے لیکن خلیفہ خود اللہ تعالیٰ بناتا
ہے اور اس کے انتخاب میں کوئی نقص نہیں۔وہ اپنے ایک
کمزور بندے کو چتا ہے جس کے متعلق دنیا بجھتی ہے کہ اسے کوئی علم حاصل نہیں، کوئی روحانیت اور
بزرگی اور طہارت اور تقویٰ حاصل نہیں۔اسے وہ بہت کمزور جانتے ہیں اور بہت حقیر سمجھتے ہیں۔پھر
اللہ تعالیٰ اس کو چن کر اس پر اپنی عظمت اور جلال کا ایک جلوہ کرتا ہے۔اور جو کچھ وہ تھا اور جو کچھ اس کا
تھا اس میں سے وہ کچھ بھی باقی نہیں رہنے دیتا اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے سامنے کلی طور پر فنا
اور نیستی کا لبادہ وہ پہن لیتا ہے اور اس کا وجود دنیا سے غائب ہو جاتا ہے اور خدا کی قدرتوں میں وہ
چھپ جاتا ہے تب اللہ تعالیٰ اسے اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لیتا ہے۔اور جو اس کے مخالف ہوتے ہیں
انہیں کہتا ہے کہ مجھ سے لڑ واگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے۔یہ بندہ بے شک نحیف ، کم علم، کمزور، کم طاقت
اور تمہاری نگاہ میں طہارت اور تقویٰ سے عاری ہے لیکن اب یہ میری پناہ میں آگیا ہے اب تمہیں
بہر حال اس کے سامنے جھکنا پڑے گا۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ یہ ثابت کرنا چاہتا
ہے کہ انتخاب خلافت کے وقت اسی کی منشا پوری ہوتی ہے اور بندوں کی عقلیں کوئی کام نہیں دیتیں۔اس آیت کا آیت استخلاف کے ساتھ بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔وہاں بھی اللہ تعالیٰ نے ایک اور رنگ
میں اسی قسم کا مضمون بیان کیا ہے اللہ تعالیٰ سورۃ النور آیت ۵۶ میں فرماتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِم
اَمَنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور :۵۶)
اس وقت یہاں میں ساری آیت کی تفسیر میں نہیں جاؤں گا۔البتہ یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ولیكنن
لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ میں اِعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا کا مفہوم پایا جاتا ہے کہ
خلافت کے قائم ہونے پر اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے اس کے رسول کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے اِعْتِصَامُ بِحَبْلِ اللہ کیا تھا پھر اس کی آواز پراکٹھے ہو جاتے ہیں اور اپنے
عہد کو سمجھنے لگتے ہیں اور یا د رکھتے ہیں اور اس کے مطابق خدا تعالیٰ کی تعلیم پر عمل کرنے والے بن
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۶
سورة ال عمران
جاتے ہیں۔اور جب ان کو خدا کا پیارل جاتا ہے تو اگر دنیا کی ساری دولتیں اس کے عوض میں قربان ہو
جائیں تب بھی وہ نہیں چاہتے کہ وہ پیار ان سے کھو جائے اور خدا ان سے ایک سیکنڈ یا لمحہ کے لئے بھی
ناراض ہو۔پھر وَ لَيُبَرِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمَنا میں اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کی طرف اشارہ کیا
ہے جو وَ كُنْتُمُ عَلى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَانْقَذَكُمْ مِنْهَا میں بیان ہوا ہے تو جس خوف کا آیت
استخلاف میں ذکر ہے وہ وہی خوف ہے جس کو یہاں یوں بیان کیا کہ ایک گڑھا ہے، آگ اس میں
بھڑک رہی ہے اور اس کے کنارے پر وہ کھڑے ہیں۔اس سے زیادہ اور خوف کیا ہوسکتا ہے جبکہ وہ
آگ خدا تعالیٰ کی لعنت کی آگ ہے، اس کے قہر کی آگ ، اس کی ناراضگی کی آگ ہے۔تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت قوم پر ایک نہایت ہی خوف کا وقت ہوتا ہے کہ کہیں وہ اس کے
گڑھے میں نہ گر جائیں۔تب خدا تعالیٰ اپنی قدرت کا ایک نظارہ دنیا کو دکھاتا ہے۔خدا تعالیٰ کسی کا
محتاج نہیں، وہ غنی ہے، دنیا میں سب سے بڑا متقی، دنیا میں سب سے بڑا مطہر، دنیا میں سب سے بڑا
عالم، دنیا میں سب سے بڑا عاشق قرآن اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہلانے والے کا بھی خدا
محتاج نہیں ہے بلکہ یہی شخص خدا کا محتاج ہے۔پس اس وقت اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا نظارہ اس طرح دکھا تا ہے کہ کبھی وہ اپنی قدرت کے اظہار
کے لئے اس شخص کو چن لیتا ہے جو قوم کی نگاہ میں بوڑھا ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کو
بہت دفعہ طعنہ دیا گیا کہ بوڑھا آدمی ہے، سمجھ کوئی نہیں۔خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ بوڑھا ہے یا نہیں ہے
لیکن ہے میری پناہ میں، میری گود میں، اس واسطے تم اس کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتے۔کبھی خدا تعالیٰ اپنی قدرت کا اس طرح مظاہرہ کرتا ہے کہ ایک بچے کو چن لیتا ہے۔دنیا کہتی ہے
کہ بچہ ہے، قوم تباہ ہو جائے گی ، نا سمجھ ہے، کم علم ہے، کم تجربہ ہے مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ بے شک بچہ
ہے مگر میں
تو بچہ نہیں ہوں۔میں اپنی قدرت اس کے ذریعہ سے ظاہر کروں گا۔تب وہ قدرت ثانیہ کا
مظہر ہو جاتا ہے اور پھر وہی بچہ ان لوگوں کا منہ بند کر دیتا ہے جو اسے بچہ سمجھنے والے اور بچہ کہنے والے
ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کام خلیفہ وقت کے سپرد کئے جاتے ہیں ان میں سے ایک بڑا اہم کام یہ
ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی نگرانی کریں کہ قوم اِعْتِصامُ بِحَبْلِ اللهِ “ کے مطابق اپنی زندگی کے دن
تغییر حضرت خلیفة امسح الثالث
۴۶۷
سورة ال عمران
گزار رہی ہے کہ نہیں۔جس کے نتیجہ میں اللہ تعالی محض اپنی نعمت کے طور پر اور اپنے فضل اور برکت
کے نتیجہ میں ان کے درمیان مودت اور اُلفت پیدا کرتا اور انہیں بنیان مرصوص بنا دیتا ہے۔خطبات ناصر جلد اوّل صفحه ۴۹۸ تا ۵۰۵)
اُمت محمدیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ تاکیدی حکم فرمایا کہ حبل اللہ کو
مضبوطی سے پکڑے رکھو اور پراگندہ مت ہو۔حبل اللہ کے ایک معنے تو ان چیزوں کے یا ہدایت کے
ان اصول کے ہیں جن پر کار بند ہو کر انسان کو وصالِ الہی اور قرب الہی حاصل ہوتا ہے اس لئے
حبل اللہ سے مراد مفسرین کے نزدیک قرآنِ عظیم بھی ہے اور اس سے عقل سلیم کے اصول جو دراصل
فطرت صحیحہ انسانیہ کے اصول ہیں وہ بھی مراد لئے گئے ہیں۔اس معنے کے لحاظ سے یہ ارشاد ہے کہ
قرآن کریم میں جو اصول ہدایت اور اصول شریعت بیان ہوئے ہیں۔( یعنی جو اصول راہ راست پر
چلنے اور صراط مستقیم پر قائم رہنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ودیعت کئے ہیں ) وہ عقل سلیم اور فطرت صحیحہ
کے مطابق بھی ہیں۔اس لئے انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اگر وہ اس مقصد کے حصول میں
کامیاب ہونا چاہتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے تو وہ شریعت اسلامیہ جو فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ
النَّاسَ عَلَيْهَا ( الروم : ۳۱) کے مطابق ہے۔ان اصول شریعت یا اصول ہدایت کے مطابق اپنی
زندگی کے دن گزارے۔حبل اللہ کے دوسرے معنے اللہ کے عہد کے لئے، کئے گئے ہیں۔اس سے
مراد یہ ہے کہ جو عہد اللہ تعالی سے باندھا ہے یا جو عبد اللہ تعالیٰ نے باندھا ہے اس کو مضبوطی سے پکڑو۔اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے کون سے عہد باندھے ہیں یا اس کے لئے کون سے میثاق قرار دیئے ہیں؟
قرآن کریم میں اس کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔اس وقت میں صرف ایک بات لے کر اس پر کچھ روشنی
ڈالوں گا۔وو
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔" مَنْ صَلَّى صَلَو تَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا
وَاكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِى لَهُ ذِمَّةُ اللهِ وَذِ مَّةٌ رَسُوْلِهِ فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي
ذمته‘ ( بخاری کتاب الصلوۃ باب فَضْلِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ ( میں یہ حدیث بیان ہوئی ہے۔حضرت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جو شخص ہماری نماز جیسی نماز پڑھے یعنی جس طرح ہم نماز پڑھتے
ہیں ویسے ہی وہ نماز پڑھ رہا ہو اور قبلہ رُخ ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کر رہا ہو اور ہمارے ذبیحہ کو کھا رہا
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۴۶۸
سورة ال عمران
ہو اور جو چیزیں کھانے کے لحاظ سے حرام ہیں ان سے بچنے والا ہو تو ذلِكَ الْمُسْلِمُ۔یہ وہ مسلمان
ہے ( آگے یہ
نہیں فرمایا کہ جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے کیونکہ اور بہت ساری شرائط ہیں مثلاً نیت
کا تعلق۔احسان فی العمل کا تعلق ہے انسان پوری شرائط اور انتہائی جدو جہد کے ساتھ اعمالِ صالحہ
کو خوش اسلوبی سے انجام دینے والا ہو ، وہ اور چیزیں ہیں یہاں یہ فرمایا یہ وہ مسلمان ہے ) جو اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول کی امان اور حفاظت میں ہے پس اے مسلمانو ! جو عہد اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان
باندھا ہے کہ تم ہر ایسے شخص کو ( محولہ بالا حدیث کی رو سے ) مسلمان سمجھتے ہوئے اس کے سیاسی اور
معاشرتی حقوق کو ادا کرو گے، اس عہد کو نہیں توڑنا۔غرض وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا میں ایک اصولی
بات بتائی تھی اس کی بہت سی تفسیریں کی گئی ہیں ایک تفسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان
فرمائی ہے کہ جو شخص ہماری طرح کی نماز پڑھتا ہے اور قبلہ رخ ہو کر نماز ادا کرتا ہے۔ویسے ہم ہر دعا
کے وقت قبلہ رخ نہیں ہوتے مثلاً عید کی نماز ہے یا خطبہ جمعہ میں بھی امام دعا ئیں کر رہا ہوتا ہے
حالانکہ اس وقت قبلہ کی طرف اس کی پشت ہوتی ہے۔اس کی روح تو قبلہ حاجات کی طرف ہی متوجہ
ہوتی ہے لیکن اس کا چہرہ دوسری طرف ہوتا ہے اور پشت قبلہ کی طرف ہوتی ہے لیکن نماز ادا کرتے
وقت ہم قبلہ رخ ہوتے ہیں۔اس میں میرے نزدیک ایک بڑا ہی لطیف اشارہ بھی ہے مسلمانوں میں کئی فرقے پیدا ہو گئے ہم
ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں لیکن بعض لوگ مثلاً مالکی اور غالباً شافعی بھی نماز کے وقت ہاتھ چھوڑ دیتے
ہیں البتہ ایک مسلمان ہاتھ باندھ کر نماز پڑھ رہا ہے یا ہاتھ چھوڑ کر پڑھ رہا ہے اس کا رُخ قبلہ کی طرف
ہوتا ہے۔پس اسْتَقْبَلَ قِبلَتنا میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ ادائیگی نماز میں بھی اُمت میں اختلاف ہو سکتا
ہے اور بعض دیگر چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ادا ئیگی نماز میں بنیادی چیز یہ ہے
کہ قبلہ کی طرف رُخ ہو جس کا قبلہ کی طرف رُخ ہے اسے تم یہ کہہ کر مسلمان کے حقوق سے محروم نہیں
کر سکتے کہ تم نے ہاتھ باندھ کر نماز پڑھی یا ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی۔جہاں جس کا زور ہے وہ یہ نہیں کہہ
سکتا کہ چونکہ تم ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہو یا چونکہ ( دوسری جگہ کوئی کہے ) تم ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہو
اس لئے تمہیں مسلمانوں کے حقوق سے محروم کیا جائے گا۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ