سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
انوار القراٰن (جلد ۱), حصہ 3
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۶۹
سورة النساء
ہمارا وہ نور جو خدا تعالیٰ سے ہمیں حاصل ہوتا ہے اس نور کو خدا پسند کرتا ہے۔خدا اندھیروں کو پسند نہیں
کرتا اندھیروں سے وہ نفرت کرے گا کیونکہ اندھیرا ہے خدا سے دوری کا نام جس طرح مادی ظلمت
ہے نور سے دوری کا نام۔دن کے وقت آپ کھڑکیاں اگر آپ کی لائٹ پروف ہوں یعنی کوئی سورج
کی کرن اندر نہ جا سکے بند کر دیں گے تو دن کے باوجود سورج نصف النہار پر ہو گا آپ کے کمرے کے
اندراندھیرا ہو جائے گا۔تو جو شخص اپنے گناہوں کے نتیجہ میں اپنے وجود کی ان کھڑکیوں کو جو خدا تعالیٰ
کی طرف کھلنے والی ہیں بند کر دیتا ہے اور اپنے نفس میں اندھیرا پیدا کر دیتا ہے خدا کا نور وہاں کیسے
داخل ہو سکتا ہے۔تو یہاں دوسری آیت میں یہ بتایا کہ تم جو گناہ کرتے ہو دوسروں کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ حقیقی
نقصان اس لئے نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کا بدلہ ان کو دیتا ہے۔تمہیں حقیقی نقصان ہے کیونکہ تم خدا سے
دوری کی راہوں کو اختیار کر کے، اس نور سے دور ہٹ کے ظلمات کو اختیار کر کے، اس پاک سے جدائی
اختیار کر کے گندگی کو اختیار کرتے ، اس کی ناراضگی کی جہنم کو اپنے لئے پیدا کرتے ہو۔خدا تعالیٰ کی رضا
کی جنتوں کے وارث بننے کے لئے سامان پیدا نہیں کرتے۔اور تیسرے قسم کا جو گناہ مرکب ہے کہ گناہ کیا اور تہمت دوسرے پہ لگا دی، یہ اس کا بھی آج کل
فیشن ہوا ہوا ہے کہ نا کردہ گناہ پر گناہ کی تہمتیں لگائی جاتی ہیں اور پھر فخر بھی کیا جاتا ہے بعض حلقوں
میں اللہ تعالیٰ فضل کرے اور سمجھ دے ان لوگوں کو۔تو یہاں تین باتیں بیان ہوئی ہیں۔حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ، حقوق نفس کی ادائیگی کی
طرف توجہ، حقوق اللہ کی ادائیگی کی طرف توجہ اور انسان بشری کمزوری یا ضعف استعداد کے نتیجہ میں
اگر گناہ کرے تو استغفار کا دروازہ اس کے لئے کھلا ہے اور غفور رحیم خدا ہر وقت اسے جب وہ اس کی
طرف رجوع کرے رجوع بر رحمت اس کی طرف ہونے کے لئے تیار ہے اور پھر ہمیں یہ سمجھایا کہ
تمہارے اوپر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جارہا بلکہ ہر گناہ تمہارے لئے ابدی دکھ کا باعث بننے والا ہے اس
سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے تمہیں۔تمہارے اپنے فائدے کے لئے ہے۔چوری کے مال کا
نقصان جتنا اس مال کے مالک کو ہے اس سے زیادہ تمہیں ہے۔اس کو تو ہزار روپے کا نقصان یا ایک
بھینس چرا لیتے ہیں لوگ ، جا کے رستہ کھول لیتے ہیں رستہ گیر۔اس کو دو ہزار تین ہزار بہت اچھی بھینس
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۷۰
سورة النساء
ہے
تو پانچ دس ہزار کی اس کا اتنا نقصان ہے لیکن تم نے جنت کے دروازے اپنے اوپر بند کر لئے اس کا
نقصان تو تمہارے نقصان کے مقابلے میں کوئی چیز ہی نہیں ہے۔تو إِنَّمَا يَكْسِبُهُ عَلَى نَفْسِهِ ہر گناہ جو
ہے اس کا اصل وار جو ہے انسان کے، گناہگار کے اپنے نفس کے اوپر ہے اور ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے
کہ ہر حکم جو دیا گیا وہ علیم و حکیم کی طرف سے دیا گیا ہے جو جانتا تھا کہ تمہارے فائدے کے لئے تم پہ
حسن چڑھانے کے لئے تمہیں منور کرنے کے لئے تمہیں پاکیزہ اور مطہر بنانے کے لئے کن چیزوں
کی ضرورت تھی اس کے مطابق تمہیں ہدایت اور شریعت دی گئی ، اس کے مطابق تمہیں محمد صلی اللہ علیہ
وسلم جیسا ایک اسوہ دیا گیا اور تیسرے یہ کہ سب سے بڑا ظلم تو یہ ہے کہ انسان گناہ کرے اور تہمت
دوسرے پہ لگادے اس کو اپنی زیادہ فکر کرنی چاہیے۔ہر ایک کو ہی تو بہ اور استغفار کا جو دروازہ کھلا چھوڑا
ہے خدا تعالیٰ خدائے غفور رحیم نے ، گناہ ہوتے ہی خدا کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اس کی توفیق عطا کرے اور ہمیں اس طرح صاف اور ستھرا اور سفید کر دے اس سے بھی زیادہ جتنا
ایک دھوبی کپڑے کو پتھروں پہ مار مار کے شفاف پانی میں کرتا ہے۔آجکل کے بعض گندے پانیوں
میں بھی دھوبی دھو دیتے ہیں، شفاف پانی میں جو پہاڑی نالوں کا میٹھا شفاف پانی ہے اس کے اندر
ایسے اجزا ہیں جو گند کو نکالنے والے ہیں کوئی گند باقی نہ رہے تا کہ وہ جو نور ہے ہماری ہلکی سی روشنی کو وہ
پسند کرے اس کے نور کے مقابلے میں تو کچھ نہیں لیکن بہر حال اس سے مشابہت حاصل کرنے کی اس
کی صفات کا مظہر بننے کی کوشش کی گئی اور ہمیں وہ پاک بنے کی اور مطہر بننے کی توفیق عطا کرے تا کہ
ہمارا اس کے ساتھ ایک زندہ تعلق پیدا ہو جائے کہ ہم اسی زندگی میں اس کے پیار کی آواز سننے والے
ہوں تاکہ ہماری ساری خوشیاں اس آواز پر بنیا درکھنے والی ہوں کہ وہ ہمیں کہتا ہے کہ تم فکر نہ کرو تم
گھبراؤ نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں۔پھر اس کے بعد کسی اور چیز کی انسان کو ضرورت نہیں رہتی۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۱۳۹ تا۷ ۱۴)
پھر ہم لوگ جو حقیقت محمدیہ کو پہچانتے ہیں جانتے ہیں کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام
اخلاق فاضلہ کو اپنے وجود اور اسوہ میں جمع کرنے والے تھے جس کی جھلک ہمیں گزشتہ تمام انبیاء میں
مختلف طور پر نظر آتی ہے۔پس انبیائے ماسبق اور خدا تعالیٰ کے وہ پیارے جو بعد میں پیدا ہونے والے
تھے ان سب کے اندر ہمیں اخلاق فاضلہ کی جو جھلک نظر آتی ہے جو متفرق طور پر آدم علیہ السلام سے
تفسیر حضرت
خلیفہ المسح الثالث
۵۷۱
سورة النساء
لے کر قیامت تک بنی نوع انسان میں پھیلی ہوئی ہے وہ تمام اخلاق ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وجود میں جمع نظر آتے ہیں۔اسی لئے قرآنِ کریم نے یہ فرمایا : اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم:۵) پھر
ہم جو اس علم پر علی وجہ البصیرت قائم کئے گئے ہیں کہ حضرت بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور ختم
المرسلین ہیں۔ہم یہ جانتے ہیں اور دنیا میں اس کی منادی کرتے ہیں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
ہی مسجد داعظم ہیں جس کے معنے یہ ہیں کہ اظہار صداقت کے لئے آپ جیسا کوئی اور مجدد پیدا نہیں ہوا۔سچائی کے اظہار کے لئے گم گشتہ سچائی کو دوبارہ دنیا میں لانے کے لئے آپ ہی سب سے بڑے مجدد
ہیں۔روحانیت کے قیام کے لئے حقیقتا آپ ہی آدم ہیں کیونکہ آدم اول نے آپ ہی سے سچائی کو
حاصل کیا اور آپ ہی کے طفیل اس سچائی اور صداقت کو وقت کے تقاضے اور پہلی نسل کی صلاحیت کے
مطابق دنیا پر ظاہر کیا لیکن حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو مجد داعظم ہیں آپ کے طفیل تمام انسانی
فضائل اپنے کمال کو پہنچے۔پہلے کسی وجود میں یہ چیز ہمیں نظر نہیں آتی۔اس میں شک نہیں کہ انسان نے
بعض پہلوؤں سے ترقی کی اور ایک حد تک کمال کو حاصل کیا لیکن یہ کہ ہر انسان اپنے تمام فضائل کو
اپنے دائرہ استعداد کے اندر کمال تک پہنچانے کے قابل ہو سکے یہ صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے طفیل ہوا۔آپ دنیا میں آئے اور اپنا کامل نمونہ دنیا میں پیش کیا اور ایک کامل تعلیم انسان کے ہاتھ
میں دی جس کے نتیجہ میں انسانی فضائل اپنے کمال کو پہنچ سکنے کے قابل ہوئے۔انسان کی فطرت میں
اللہ تعالیٰ نے جس قدر بھی تقاضے رکھے ہیں یا انسانی وجود کی جس قدر بھی شاخیں ہیں ان تمام کے لئے
یہ سامان پیدا ہو گیا کہ وہ اپنے کمال کو پہنچ سکے اور ہم یہ جانتے ہیں کہ معلم اعظم بھی حضرت بنی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے " وَ عَلَيْكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ
فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيماً “ وہ علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں عطا ہوا ہے جو تم بحیثیت ایک بشر کے
اپنے زور سے خود بخود حاصل نہیں کر سکتے تھے اور فضل الہی سے فیضان الہی سب سے زیادہ آپ پر ہوا
جس کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت جس کو ہم معارف الہیہ بھی کہتے ہیں اور اسرار
اور علوم ربانی جو ہیں ان کے جاننے میں آپ اعلم تھے یعنی آپ سے زیادہ ان کا عرفان رکھنے والا کوئی
بھی نہیں ہوا اور جو زیادہ جانتا ہے جو سب سے زیادہ علم رکھتا ہے وہی سب سے زیادہ سکھا بھی سکتا ہے
اگر آپ علم کی سوا کائیاں فرض کریں تو جس شخص کو پچاس اکائی کا علم ہے وہ ساٹھ اکائی نہیں سکھا سکتا۔66
تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۷۲
سورة النساء
سو کی سوا کائی وہی سکھا سکتا ہے جو خودسوا کائی کا علم رکھتا ہو۔پس عَلَيْكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَ كَانَ
فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظيماً میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کو یہ بتایا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر علم کے
میدان میں ( علم روحانی لیکن علم جسمانی کے اصول بھی اسی علم روحانی کے نیچے آتے ہیں ) جتنا فضل
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوا اتنا کسی اور پر نہیں ہوا۔جس قدر انسان
کو علم روحانی کی ضرورت
تھی وہ سب آپ کو سکھایا گیا اور آپ کے طفیل نوع انسانی اس قابل ہوئی کہ اگر وہ کوشش اور ہمت
سے کام لے تو اپنے اپنے ظرف کے مطابق اپنی علمی استعدادوں کو کمال تک پہنچا سکتی ہے۔خطبات ناصر جلد سوم صفحه ۶۴ تا ۶۶ )
اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرُكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَ لَنْ تَجِدَ
نَصِيرًات
لَهُمْ
تیسرا ایک اور محاذ ہے جس کا ذکر شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اور پھر مختلف صورتوں میں کافی
لمبی بحث بھی اس مسئلہ پر قرآن کریم نے کی ہے اور وہ ہے نفاق کا محاذ ، سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی نفاق
کے متعلق جب بحث ہوئی ہے تو بہت سی آیتوں میں زیادہ تفصیل سے بات کی گئی ہے کیونکہ نفاق ایک
ایسی بیماری ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو سز املتی ہے اتنی بڑی سزا کسی اور گناہ کے نتیجہ
میں نہیں ملتی۔قرآن کریم نے کہا ہے۔إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ یعنی جو سزا خدا
کے حضور منافق کے لئے مقدر ہے وہ مشرک کے لئے بھی مقدر نہیں ، کافر کے لئے بھی مقدر نہیں۔( خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۵)
ياَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَأمِنُوا خَيْرًا تَكُم -
b
ط
وَ اِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ الْاَرْضِ وَ كَانَ اللهُ عَلِيمًا
حَكِيمًا
(141)
قرآن کریم نے یہ اعلان کیا۔فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِن اور یہ بھی اعلان کیا فَا مِنُوا خَيْرًا نَّكُمْ یعنی تمہیں
اختیار تو ہے کہ تمہاری مرضی ہو تو ایمان لاؤ اور مرضی ہو تو نہ لاؤ لیکن یہ بھی تمہیں بتادیا جاتا ہے کہ تمہاری
تغییر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
۵۷۳
سورة النساء
بھلائی اسی میں ہے کہ تم ایمان لے آؤ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ
بالحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَا مِنُوا خَيْرًا لَكُمْ -
خدا تعالی کی طرف سے رسول حق لے کر تو آ گیا ہے تمہیں اجازت بھی دے دی گئی۔تمہاری مرضی
ہے ایمان لاؤ یا نہ لاؤ لیکن تمہیں یہ بتا دینا ضروری ہے فَامِنُوا خَيْرًا لَكُمْ تم ایمان لاؤ گے تو اس میں
تمہاری اپنی بھلائی ہے۔غرض خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو بڑے پیار سے سمجھاتا ہے کہ بنیادی طور پر
مذہبی آزادی تو ہے لیکن حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ انسان خدا اور اس کے رسول پر ایمان لا کر اعمالِ
صالحہ بجالائے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۲، ۲۲۳)
ياَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُم وَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُم نُورًا
مُّبِينًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ
مِنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَات
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک
کھلا کھلانور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اس کے
ذریعہ سے اپنا بچاؤ کیا ہے انہیں وہ ضرور اپنی ایک بڑی رحمت اور بڑے فضل میں داخل کرے گا اور
انہیں اپنی طرف لے جانے والی ایک سیدھی راہ دکھلائے گا۔قرآنِ عظیم جو اسلامی شریعت کی حامل کتاب ہے وہ ایک برہان ہے اور ایک نور ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے دل سے تصدیق بھی کر رہا ہو، جرات سے اظہار بھی کر رہا
ہو اور اپنے ان عقائد پر اپنے اعمالِ صالحہ سے مہر بھی لگا رہا ہو اور پھر وہ یہ سمجھتا ہو کہ اتنا کافی نہیں ہے
بلکہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی خدا تعالیٰ کی حفاظت اور اس کی مدد اور اس کی رحمت اور اس کے فضل
کی ضرورت ہے۔وَاعْتَصَمُوا بِہ اور وہ اللہ تعالی کے ذریعہ سے، دعاؤں کے ساتھ اپنے بچاؤ کا
اپنی حفاظت کا سامان کرے تا کہ اس کے عقائد کے اندر شیطانی وسوسے داخل نہ ہو سکیں اس کے
۵۷۴
سورة النساء
تغییر حضرت
خلیفة لمسیح الثالث
اعمال کے اندر کوئی شیطانی کیڑاگھن کی طرح نہ لگا ہوا ہو اور دلیری اور جرأت کے ساتھ اظہار کی اسے
اللہ تعالیٰ سے توفیق ملتی رہے۔وَاعْتَصَمُوا بِہ میں جو حفاظت کا ذکر ہے عربی کے لحاظ سے اس کے یہ
معنی کئے گئے ہیں کہ وہ یہ دعا کرے کہ اللہ تعالٰی ہماری استعدادوں میں نور پیدا کر کے ، ہمارے جسم
اور نفس کو فضائل سے مزین کر کے، اپنی نصرت ہمارے شامل حال کر کے ہمیں ثبات قدم عطا فرما کر
ہم پر آسمانی سکینت نازل فرما کر، ہمارے قلب و ذہن کو شیطانی وساوس سے بچا کر ہمیں اپنی
اطاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں نیکیوں اور اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق
عطا کر کے ہماری حفاظت کرے۔یہ عصمت کے معنی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم صحیح عقائد
رکھتے ہو گے اور اعمالِ صالحہ بجالاتے ہوگے اور دلیری سے اپنے ایمان پر قائم ہو گے اور دعاؤں
سے اللہ تعالیٰ کی حفاظت کو اور اس کی عصمت کو حاصل کرنے والے ہو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت
میں داخل کرے گا اور اس کے فضل تم پر نازل ہوں گے اور تمہیں ایک ایسی راہ دکھائے گا جو سیدھی اس
کی طرف لے جانے والی ہے ، صراط مستقیم ہے جو خدا تعالیٰ تک پہنچا دیتی ہے اور اس کے بعد خدا تعالیٰ
کا قرب حاصل ہو جاتا ہے۔یہ صراط مستقیم جو خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی ہے یہ دین اسلام ہے۔اسی لئے دوسری جگہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے دین کو کامل کر دیا اور اپنی نعمت کو پورا کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کو بھیج
کر، اسلامی تعلیم اور ہدایت کو بھیج کر میں خوش ہوں اور تمہارے لئے دین کے طور پر میں نے اسلام کو
پسند کیا ہے۔جب ہم اسلام پر یعنی قرآن کریم کی جو تعلیم ہے قرآن کریم کی جو ہدایت ہے قرآن کریم
کا جو تفصیلی بیان ہے اس پر غور کرتے ہیں تو ہمیں اسلام میں مندرجہ ذیل خصوصیات نظر آتی ہیں ان
خصوصیات کو ہم تین گروہوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔پہلے نمبر پر اسلامی تعلیم ، ہدایت اور شریعت کی وہ خصوصیات ہیں جن کا تعلق عرفان باری تعالیٰ کے
ساتھ ہے۔اسلام ایک ایسا مذہب اور ایک ایسی کامل تعلیم ہے جس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات اور
صفات کی معرفت عطا کی ہے اور کھول کر بتایا ہے کہ اسلام کو بھیجنے والا اللہ اپنی ذات کے لحاظ سے اور
اپنی صفات کے لحاظ سے کس قسم کا وجود ہے، بڑی وضاحت سے بتایا گیا ہے۔توحید باری تعالیٰ کے
متعلق، اس کے قادر ہونے کے متعلق، اس کے عزیز اور حکیم ہونے کے متعلق، اس کی سزا اور اس کی
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۷۵
سورة النساء
رحمت وغیرہ کے متعلق ایک جامع بیان ہمیں قرآن کریم نے دیا ہے اور جب ہم قرآن کریم کے اس
بیان پر غور کرتے ہیں اور اس تعلیم کو مد نظر رکھتے ہیں کہ اس عظیم ہستی ، اس صاحب عظمت و جلال ہستی
کے ساتھ ہم عاجز بندے ہوتے ہوئے کیسے اپنا تعلق قائم کر سکتے ہیں تو ہمارے لئے وہ صراط مستقیم
کھلتا ہے جو خدا تعالی کی طرف لے جانے والا ہے۔اسلامی تعلیم ہدایت و شریعت کی خصوصیات کا دوسرا حصہ انسانوں کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے۔اس
میں سب سے پہلے تو انسان کا اپنا نفس ہے اور سب سے مقدم اس کا اپنا نفس ہے۔جہاں تک ہدایت
پانے اور خدا تعالیٰ کے قہر سے محفوظ ہونے کا تعلق ہے ہر ایک کو اپنی فکر کرنی چاہیے۔اس فکر کے بعد
پھر اپنے ساتھیوں کی اپنے ہمسایوں کی اپنے خاندان کی اور دوسروں کی فکر کرنی چاہیے۔جو شخص خود
دوزخ میں جارہا ہو وہ دوسروں کو جنت کی طرف تو نہیں لے جاسکتا۔بڑی مفصل تعلیم اور بڑی حسین
تعلیم ہمیں اسلام نے دی ہے اور ہمارے حقوق کو قائم کیا ہے۔مثلاً قرآن کریم نے ایک جگہ فرما یالا
يَضُرُكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ (المائدة : ١٠٢) کہ ہدایت پانے کے لحاظ سے تمہارا نفس تمہیں ہر
دوسرے پر مقدم ہونا چاہیے۔پہلے اپنے نفس کی فکر کرو اس کے بعد پھر دوسروں کی فکر کرنا۔یہ تو میں
نے ایک مثال دی ہے ورنہ قرآن کریم نے ہر شخص کے حقوق قائم کرنے کے بعد ان کی حفاظت کا
سامان کیا ہے تو خصوصیات کے اس دوسرے گروہ میں نمبر ایک انسان کا اپنا نفس ہے۔دوسرے نمبر پر ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اسلام نے عام طور پر انسانی چال چلن کے بارہ میں جو تعلیم دی
ہے وہ نہایت حسین تعلیم ہے، ایسی کہ اسلام سے پہلے نہ کسی مذہب نے ایسی تعلیم دی اور نہ کسی فلاسفر
اور حکیم نے ایک حد تک حکمت کی گہرائیوں میں جانے کے باوجود اس قسم کی تعلیم دنیا کے سامنے رکھی۔عجیب تعلیم ہے، بڑی عظیم تعلیم ہے عام انسانی چال چلن کے متعلق کہ ایک انسان کا چال چلن کس قسم کا
ہونا چاہیے۔-
تیسری خصوصیت اسلام میں یہ ہے کہ کوئی ایسی تعلیم اس میں نظر نہیں آتی جو انسانی حقوق کے باہمی
رشتہ کو توڑتی ہو بلکہ انسانی حقوق کے باہمی رشتہ کو جوڑنے والی تعلیم ہے، ان کو پختہ کرنے والی تعلیم
ہے، ان میں پیار پیدا کرنے والی تعلیم ہے، ان میں حسن پیدا کرنے والی تعلیم ہے۔خصوصیات کے اس گروپ میں سے چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اسلام میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو
تغییر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۵۷۶
سورة النساء
انسان کو دیوٹی کی طرح کھینچتی ہو یا دیوٹی اس کو مستلزم ہو بلکہ رذائل سے بچانے والی، گندگی سے نجات
دلانے والی اور عزت کے مقام پر کھڑا کرنے والی تعلیم ہے جو برائیوں سے روکتی ہے۔ایک کامل تعلیم
منہیات کے متعلق نہ کر کے متعلق ہمیں اسلام میں نظر آتی ہے۔پانچویں خصوصیت اسلامی تعلیم میں ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ اس میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو فطرتی حیا
اور شرم کے مخالف ہو۔انسان کی فطرت میں شرم اور حیا ہے لیکن دنیا اپنی عادتوں کی وجہ سے یا دنیا
اپنے ماحول کی وجہ سے بدقسمتی سے اس فطرتی حیا اور شرم کے مخالف عادات اپنے اندر پیدا کر لیتی اور
ذلت کا چولہ پہن لیتی ہے اور فطرتی حیا اور شرم کو ماردیتی اور کچل دیتی ہے اور اس کا کوئی ذرہ بھی باقی
نہیں رہنے دیتی لیکن اسلام میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو فطرتی حیا اور شرم کے مخالف ہو بلکہ اسلام کی
ساری تعلیم فطرتی حیا اور شرم کے عین مطابق اور فطرتی حیا اور شرم کی تکمیل کے لئے صراط مستقیم دکھانے
والی ہے۔چھٹی خصوصیت اسلام میں یہ ہے کہ اس میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو خدا تعالیٰ کے عام قانون قدرت
کے مخالف پڑی ہو۔قوانین قدرت اور انسانی فطرت میں، انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے جو قوتیں
اور استعداد میں اور صلاحیتیں رکھی ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں ہے کوئی مخالفت نہیں ہے۔قانونِ قدرت
اور انسانی فطرت میں اسلام نے کامل مطابقت پیدا کی ہے اور اس کی بنیاد یہ رکھی کہ خدا تعالیٰ نے
اسلام میں ہمیں یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت کو وہ تمام طاقتیں دے دی ہیں جو اس کی تکمیل
کے لئے ضروری تھیں۔تکمیل اسلام میں دو معنی میں استعمال ہوئی ہے ایک نوع انسانی کی تکمیل،
اس کی پیدائش کی غرض یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرے اور خدا تعالیٰ کے پیار کی جنتوں
میں داخل ہو اور دوسرے ہر فرد واحد کی تکمیل، ہر فرد کا دائرہ استعداد دوسرے سے مختلف ہے۔غرض ہر
فرد کی تکمیل بھی کی اور نوع انسانی کی تکمیل بھی کی یعنی اسلام نے فطرت انسانی کی تکمیل کی اور فطرت
انسانی کی تعمیل کرنے کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجود بطور اسوہ کے ہمارے سامنے پیش کر دیا۔ساتویں خصوصیت اسلام کی تعلیم میں یہ ہے کہ اس میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جس کی پابندی کرنا ممکن
ہی نہ ہو یا جس کے نتیجہ میں خطرات کا امکان ہو مثلاً ہمیں پانچ وقت مسجد میں جا کر نماز پڑھنے کا حکم
ہے لیکن انسانی زندگی میں بیماری کی بعض ایسی حالتیں ہوتی ہیں کہ مسجد میں جا کر نماز نہیں پڑھ سکتا تو
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث
۵۷۷
سورة النساء
اسلام نے یہ نہیں کہا کہ بیمار ہو یا تندرست ہر حال میں مسجد میں جا کر نماز ادا کرو بلکہ فرمایا کہ اگر بیمار ہو
گھر سے
تو اپنے گھر میں نماز پڑھ لیا کرو۔پھر ہمیں حکم دیا کہ نماز اس طریق سے پڑھا کرو۔اس میں قیام ہے،
اس میں رکوع ہے، اس میں سجدہ ہے، اس میں قعدہ ہے، نماز میں اٹھنے بیٹھنے کی ایک ظاہری شکل ہے
لیکن اسلام نے یہ نہیں کہا کہ ہر صورت میں تم ایسا کرو ورنہ گناہگار ہو جاؤ گے بلکہ اگر کوئی ایسی بیماری
ہے کہ انسان گھر میں بھی کھڑا نہیں ہو سکتا اور اس طرح رکوع نہیں کر سکتا جیسے ہم مسجد میں نماز پڑھتے
وقت کرتے ہیں تو اس کو اجازت دی کہ تو بیٹھ کر نماز پڑھ لیا کر جس میں قیام کی شکل بھی بدل گئی اور رکوع
کی شکل بھی بدل گئی۔دین اللہ یسر خدا تعالیٰ نے دینِ اسلام میں کوئی ایسی پابندی نہیں لگائی اور کوئی ایسی جبری تعلیم
نہیں دی جو انسان کے لئے بحیثیت انسان ممکن نہیں ہے یا کسی فرد کے لئے بعض حالات میں ممکن نہ
رہے اور اس کے لئے کوئی دوسرا جواز نہ پیدا کیا گیا ہو۔پھر ایک تو یہ ہے کہ ممکن ہی نہیں اور ایک یہ ہے
کہ اس میں خطرات کا امکان ہے۔مثلاً ایک بیمار ہے ڈاکٹر ا سے کہتا ہے کہ تیرے لئے ان دواؤں کا
استعمال ضروری ہے یہ اس کا طبی مشورہ ہے اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ اگر تو یہ دوائیں استعمال کرے گا تو
لمبا عرصہ بھوکا رہنا تیرے لئے جسمانی طور پر خطرات کا باعث ہے، بعض دفعہ ایسے حالات میں موت
بھی واقع ہو جاتی ہے تو اسلام نے یہ نہیں کہا کہ رمضان آجائے تو ایسی حالت میں بھی روزہ رکھ بلکہ اس
کو اجازت دی کہ اگر خطرات ہوں تو پھر تیرے لئے سہولت ہے۔اس وقت میں مختصر طور پر مثال دے کر بتا رہا ہوں کہ میرا آج کا خطبہ ایک لمبے مضمون کی تمہید ہے
اس کے بعد پھر میں ایک دو تین کر کے خصوصیات لوں گا اور انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کی توفیق سے،
اس نے زندگی دی تو پھر ان کی تفصیل میں جاؤں گا۔غرض اسلام کے اندر کوئی ایسی تعلیم نہیں جس کی
پابندی غیر ممکن ہو یا جس کے نتیجہ میں خطرات کا امکان ہو۔یہ اسلام کی خصوصیت ہے۔اور آٹھویں خصوصیت یہ ہے کہ اسلامی تعلیم اور ہدایت سے کوئی ایسی تعلیم باہر نہیں رہی اور ترک
نہیں کی گئی جو ہر قسم کے مفاسد کو روکنے کے لئے ضروری تھی یعنی کوئی ایسی بات کہ اگر اس کا حکم نہ دیا
جائے تو انسانی معاشرہ کے اندر یا انسان کی ذاتی زندگی کے اندر یا اس کی گھریلو زندگی کے اندر یا اس
کی خاندانی زندگی کے اندر مفاسد پیدا ہو سکتے تھے یا اس کے ماحول کے اندر پیدا ہو سکتے تھے یا اس
ا
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۷۸
سورة النساء
کے ملک کے اندر پیدا ہو سکتے تھے یا بین الاقوامی رشتوں کے اندر پیدا ہو سکتے تھے اس سے باہر نہیں
ا
رہی۔اسلامی ہدایت سے کوئی ایسی تعلیم باہر نہیں رہی جو ہر قسم کے مفاسد کو روکنے کے لئے ضروری تھی
اور کوئی ایسی تعلیم اسلام سے باہر نہیں رہی جس کے باہر رہنے سے کوئی چھوٹا یا بڑا فساد پیدا ہوسکتا تھا بلکہ
ہر قسم کے شر اور فساد کو روکنے کی تعلیم اسلام کے اندر پائی جاتی ہے۔یہ اسلامی تعلیم کی آٹھویں
خصوصیت ہے۔اور نویں خصوصیت یہ ہے کہ اسلام ایسے احکام سکھلاتا ہے کہ جو خدا تعالیٰ کو عظیم الشان محسن قرار
دے کر اس کے ساتھ رشتۂ محبت کو محکم کرتے ہیں اور اس طرح پر اسلام انسان کو تاریکی سے نور کی
طرف لے کر جاتا ہے اور اس طرح پر اسلام انسان کو غفلت سے حضور کی طرف کھینچتا ہے۔تمام ایسے
احکام اور ایسی تعلیمات جو خدا تعالیٰ کا پیار انسان کے دل میں پیدا کرنے والی ہوسکتی تھیں وہ قرآن
کریم میں بیان کر دیں اور اس طرح پر اسلامی تعلیم نے ایک انسان کے لئے یہ ممکن بنادیا کہ وہ اپنے
پیدا کرنے والے رب کریم کے ساتھ ذاتی محبت کا رشتہ قائم کرے۔محبت دو طرح سے ہی پیدا ہوتی ہے حسن سے یا احسان سے۔سوائے خدا کے اور کوئی حسنِ کامل
نہیں یا اس کے بعد انسانوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین نمونہ ہمارے لئے کامل ہے تا ہم حسن جس
شکل میں بھی انسان کے سامنے آئے مثلاً گلاب کا پھول سامنے آتا ہے تو انسان کے دل میں اس کے
لئے ایک کشش پیدا ہوتی ہے پسندیدگی اور محبت پیدا ہوتی ہے یا احسان انسان کے دل میں پیار پیدا
کرتا ہے۔جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے قرآن کریم نے اس تفصیل کے ساتھ خدا تعالیٰ
کے حسن کو اور اس کے احسان کو بیان کیا ہے اور اس وسعت کے ساتھ اور اس محسن کے ساتھ اس حسن
اور احسان کو بیان کیا ہے کہ اس تعلیم کو جاننے کے بعد ایک خوش قسمت انسان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں
رہتا کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے رب کریم کے ساتھ ذاتی محبت کا رشتہ قائم کرنے میں غفلت برتے۔اسلام کی خصوصیات کا تیسرا حصہ، پہلا حصہ تعلیم کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات سے
تعلق رکھتا تھا، اور یہ تیسرا حصہ خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے اور اس کے قادرا نہ تصرف ہماری زندگیوں
میں نظر آنے کے متعلق قرآن کریم کی اسلامی تعلیم کے بارہ میں ہے اور یہ اسلام کی ایک نمایاں خصوصیت
ہے کہ اسلام کا خدا فرضی خدا نہیں کہ بعض منطقی دلائل سن کر کوئی شخص ایمان لایا کہ کوئی خدا ہے۔ایسا خدا
تغییر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۵۷۹
سورة النساء
اسلام کا خدا نہیں ہے۔اسلام کا خدا فرضی خدا نہیں ہے جو محض قصوں اور کہانیوں کے سہارے سے مانا
جاتا ہو۔یہ نہیں ہے کہ محض عقلی دلائل یا محض پرانے قصے ہوں کہ فلاں وقت میں یوں ہوا اور فلاں
وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنی عظمت کا یا اپنی زندگی کا یہ جلوہ ظاہر کیا اور آج میری زندگی میں خاموشی۔پس اسلام کا خدا فرضی خدا نہیں ہے اور اسے کسی قصے یا کہانی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔پہلی بات یہ تھی کہ ہمارا خدا فرضی خدا نہیں ہے۔دوسری چیز یہ ہے کہ اسلام کا خدا ایک زندہ
خدا ہے۔ہم اسے محض اپنی خوش عقیدگی کی وجہ سے قبول نہیں کرتے بلکہ اس لئے قبول کرتے ہیں کہ
اس زندہ خدا کی زندہ قدرتیں ہماری زندگی کے اندر جلوہ دکھاتی ہیں اور اس کی زندہ طاقتوں کو ہم اپنے
حواس سے محسوس کرتے ہیں۔ہم اپنے جسمانی حواس سے بھی محسوس کرتے ہیں اور ہم اپنے روحانی
حواس سے بھی محسوس کرتے ہیں۔مختلف قسم کے حواس جو خدا تعالیٰ نے انسان کو دیئے ہیں ان کے
ذریعے وہ ہمیں اپنے وجود کا احساس دلاتا ہے۔یہ ہے اسلام کا خدا! ایک زندہ خدا، زندہ طاقتوں والا
خدا! جس کی زندگی کی علامات ہماری اپنی زندگیوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بتایا تھا بعض دفعہ انسان
نا سمجھی کی باتیں کہہ دیتا ہے۔خدا سے پیارے
رنگ میں ایک چیز مانگتا ہے اور پھر خدا دے بھی دیتا ہے۔ایک دن میں نے خدا تعالیٰ سے یہ دعا کی کہ
اے خدا! تو نے جسم کی جسمانی لذت کے لئے بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں آدمی اچھا کھانا کھا رہا ہو تو وہ
ایک لذت محسوس کرتا ہے۔اچھے نظارے دیکھ کر ایک لذت محسوس کر رہا ہوتا ہے۔بے شمار چیزیں ہیں۔میں تجھ سے یہ مانگتا ہوں کہ تیرے عام قانونِ قدرت کے مطابق جو انسان کو اچھی لگنے والی چیزیں
ہیں جو اس کی طبیعت میں اور اس کی روح میں سرور پیدا کرتی ہیں کے بغیر مجھے تو سرور اور لذت دے
اور چند منٹ نہیں گزرے تھے کہ میرا سارا جسم سر سے لے کر پاؤں تک ایک خاص قسم کی لذت اور
سرور محسوس کرنے لگ گیا اور قریباً چوبیس گھنٹے تک یہی حالت رہی۔یہ بظاہر چھوٹی سی بات ہے لیکن
بڑی عظیم بات بھی ہے۔پس ہمارے خدا کے سامنے کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔وہ زندہ خدا، زندہ
قدرتوں والا خدا ہے۔اس کی زندگی کی علامات ہمیں اپنے وجود کے اندر نظر آتی ہیں۔زندہ خدا کی زندہ قدرتوں کے نظارے جب ہم دیکھتے ہیں تو ہم اس کی طرف کھینچے چلے جاتے
ہیں۔خدا تو غنی ہے، صمد ہے، اس کو کسی کی احتیاج نہیں نہ کسی انسان کی نہ سارے انسانوں کی اور نہ
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۵۸۰
سورة النساء
بحیثیت مجموعی ساری کائنات کی۔اس کو تو کوئی احتیاج نہیں لیکن ہمیں اس کی احتیاج ہے۔ہمیں ہر آن
اس کی وقیوم خدا کی زندہ اور پیاری تجلیات کی ضرورت ہے اور احتیاج ہے۔اسی واسطے میں نے اپنے
خطبے کے شروع میں جو آیات پڑھی تھیں ان میں بتایا تھا کہ وَاعْتَصَمُوا بِه پس دعاؤں کے ذریعہ
خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر کے اس کی زندہ قدرتوں کی تجلیات اپنی زندگیوں میں دیکھنے کے لئے
جدو جہد کریں۔اس کے لئے مجاہدہ کریں۔اس کے لئے قربانیاں دیں۔اس کی ناراضگی سے بچنے والے
ہوں۔اس کی خوشنودی کو حاصل کرنے والے ہوں۔خدا کرے کہ ہم سارے کے سارے اپنے زندہ
خدا سے زندہ تعلق رکھنے والے بن جائیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۰۲،۱۹۵)
اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اگر میرے عذاب سے بچنا چاہتے ہو اگر میری ذلت سے بچنا
چاہتے ہو تو تمہیں میرے پاس آنا پڑے گا کوئی اور تمہیں بچ نہیں سکتا اور اگر میری رحمت کے تم وارث
ہو جاؤ تو دنیا کی طرف تمہیں نگاہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا تو ایک مرے ہوئے مچھر کے
کیڑے سے بھی کم حقیقت رکھتی ہے پھر تمہیں ان کی کیا پرواہ ہے؟
یہ مضمون مختلف آیات میں اپنے Context (کٹیکسٹ ) میں بھی ہے اور جو میں نے ان آیات
کی ترتیب دی ہے اس سے ایک اور مضمون ابھرتا ہے پہلی آیت میں یہ بتایا تھا کہ عذاب یا رحمت کا
پہنچا نا صرف اللہ تعالیٰ کا کام ہے اس واسطے اس میں یہ اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرو اگر تم
اس کے عذاب سے بچنا اور اس کی رحمت سے حصہ لینا چاہتے ہو۔سورۃ النساء کی اس دوسری آیات
میں (جس کی میں نے تلاوت کی ہے ) یہ کھول کر بتایا گیا ہے کہ اِعْتَصَمُوا بِہ اللہ تعالی کے ذریعہ
سے شیطانی یلغار، نفس کی یلغار، دل کے بد خیالات ہیں ان کی یلغار، نفاق کی یلغار، مخالفت کی
یلغار، انکار کی یلغار اور مخالفانہ منصوبوں کی یلغار اور سب لوگوں کے اکٹھے ہو کر مغلوب کر دینے کی یلغار
سے اپنے بچاؤ کا انتظام کرو۔جتنی بھی کوئی تصور میں لاسکتا ہے یا حقیقت میں پیدا ہوسکتی ہیں ان سے
ا
بچنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ کو اپنا ذریعہ بناؤ اس کی طرف آؤ اور اس کا ذریعہ یہ ہے
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو تب تم
اللہ تعالی کی پناہ میں آ جاؤ گے اور جب تم اللہ کی پناہ میں آ جاؤ گے تو پھر دنیا تمہیں ذلت کے گڑھے میں
پھینک نہیں سکے گی پھر دنیا تمہیں عذاب کے تندور کے اندر دھکیل نہیں سکے گی پھر دنیا تمہارے ناک