سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ

انوار القراٰن (جلد ۲), حصہ 3

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث
سورة المائدة
بات علم اور معرفت اور عرفان کا حصول ہے۔علم نقلی اور ساعی بھی ہے یعنی روایت اور پہلوں کے
مشاہدے سے انسان علم حاصل کرتا ہے اور پہلوں کے مشاہدات اور ان کے تجربوں کے نتائج سے
غفلت برت کر خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کرتا اور ایک اس کا اپنا مشاہدہ ہے وہ بھی علم کا ذریعہ
بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اگر یہ پہلو یعنی خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق علم اور معرفت رکھنا جو کہ پہلا پہلو
اور بنیادی چیز ہے اگر یہ نہ ہوگا تو اتقوا کا جو حکم ہے کہ خدا کی پناہ میں آجاؤ اور اپنی ترقیات کے لئے اور
اپنی جنتوں کے حصول کے لئے اس کے قرب کو حاصل کرو یہ حکم پورا نہیں ہوسکتا۔اس علم کے نتیجہ میں
پھر آگے دو چیزیں پیدا ہوتی ہیں ایک عبادت ہے خدا تعالیٰ کے حضور انسان کا سر جھک جاتا ہے اس کو
ہم حقوق اللہ کی ادائیگی کہتے ہیں اور دوسرے مکارمِ شریعت پر عمل کرنا ہے۔الغرض وسیلہ کے لئے یعنی قرب الہی کے حصول کے لئے تین باتیں بتائی گئی ہیں ان میں سے
پہلی بات علم ہے یعنی خدا تعالیٰ اور اس کی صفات کی معرفت اور عرفان اور ان صفات کے جلوؤں پرغور
کرنا جو اس نے انسان کے سامنے اپنے کلام میں ظاہر کئے اور جو خدا تعالیٰ اپنے اس تعلق میں ظاہر کرتا
ہے جو اس کے نیک بندے اس سے حاصل کر سکتے ہیں مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہے اس
پر غور کرنے سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کتنا پیار کرنے والا ، خدا تعالیٰ کس رنگ میں ربوبیت کا
مظاہرہ کرنے والا اور خدا تعالیٰ کس طرح اپنی رحمانیت کے جلوے انسان پر ظاہر کرنے والا ہے،
على هذا القیاس۔اور اس معرفت اور عرفان کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک تو حقوق اللہ کی ادائیگی کی طرف ہمیں
توجہ ہوتی ہے اور ہم عبادت کو اس کے پورے حقوق کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور دوسرے بنی نوع
انسان کے آپس کے تعلقات میں شریعت محمدیہ اور شریعت حقہ اسلامیہ کے مکارم کو اپنانے اور خدا
کے پیدا کردہ انسان کے ساتھ اُس سلوک کے کرنے کی طرف ہمیں توجہ ہوتی ہے جس سلوک کا حکم
قرآن کریم کی شریعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ اور ارشادات میں ہمیں نظر آتا ہے۔پس وسیله یعنی خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے کی جو راہ ہے اس کے تین طریقے بتائے گئے ہیں،
تین راہوں کی تعیین کی گئی ہے جو خدا تعالیٰ کے قرب تک لے جانے والی ہیں ایک علم ہے یعنی معرفت
اور عرفان ، دوسرے اس کا تقاضا عبادت اور حقوق اللہ کی ادائیگی ہے اور تیسرے مکارم شریعت کے
مطابق انسان کے ساتھ حسن سلوک اور خدا تعالیٰ کی دوسری مخلوق کے ساتھ وہ برتاؤ ہے جیسا برتاؤ کہ

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
سورة المائدة
خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا ہے کہ ہونا چاہیے اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ اور ارشادات میں
ہمیں نظر آتا ہے۔یہ تین باتیں جو اس وسیلہ کے اندر آتی ہیں اس کے تین دشمن ہیں اور جس وقت انسان خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ اس کی راہ میں روک بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔جب
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم رسول ایک کامل اور مکمل شریعت لے
کر دنیا کی طرف آیا، ایک ایسی
شریعت لے کر جس نے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا اتمام کر دیا اور ان کی تکمیل کر دی تو اس کے بعد یہ نہیں ہوا
کہ کوئی مقابلے میں کھڑا نہیں ہوا بلکہ اس کے بعد یہ ہوا کہ رؤسائے مکہ نے اپنی میانوں سے تلواریں
نکال لیں وہ یہ سمجھے کہ شاید تلوار کے ساتھ ہم خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کو، خدا تعالیٰ کے اسلام کو ، خدا تعالیٰ
کی کامل اور مکمل شریعت کو اور اس کامل اور مکمل شریعت کے لانے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو نا کام اور نامراد کر دیں گے۔اُنہوں نے یہ سمجھا اور انہوں نے تلوار میں نکال لیں لیکن اسلام کو نا کام
کرنے کے لئے صرف ظاہری دشمن کی مادی طاقت کا مظاہرہ ہی تو نہیں ہوا ، صرف تلواریں ہی میانوں
سے نہیں نکلیں، صرف کمانوں پر چلتے نہیں چڑھائے گئے اور ان میں تیر نہیں رکھے گئے،صرف نیزوں
کی انیوں کو تیز نہیں کیا گیا، صرف گھوڑوں کی پرورش نہیں کی گئی جن پر سوار ہو کر مسلمانوں کے قتل
کرنے کا اُنہوں نے منصوبہ بنایا تھا بلکہ اس ظاہری دشمن کے ساتھ ساتھ ایک مخفی دشمن بھی مقابلہ پر
آ گیا۔مذہب کی اصطلاح میں اس کو شیطان کہتے ہیں۔شیطان اپنا کام کافر کے ذریعے بھی کرتا ہے
اور شیطان اپنا کام منافق کے ذریعے بھی کرتا ہے۔وہ دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے، وہ جھوٹی افواہیں
پھیلاتا ہے، وہ غلط باتیں منسوب کرتا ہے، خدا تعالیٰ کی وحی میں جو کلمے ہیں قرآن کریم میں جو الفاظ
آئے ہیں وہ ان کو اپنی جگہ سے ہلا کر اور معانی کو بدل کر دُنیا کے سامنے پیش کرتا اور انسان کے دل میں
غلط فہمیاں پیدا کرتا ہے۔اور پھر انسان کے اندر بشری کمزوریاں ہیں یہ صداقت کا اور خدا تعالیٰ کے
قائم کردہ سلسلہ میں پروئے جانے والوں
کا تیسرا دشمن ہے جو کھڑا ہوتا ہے۔یہ ہر شخص کا اپنا نفس ہے
اسی واسطے قرآن کریم نے کہا کہ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِه امام راغب کہتے ہیں کہ اس جہاد اور مجاہدہ
میں تینوں دشمنوں کا مقابلہ آجاتا ہے، ظاہر دشمن کا بھی، شیطانی وساوس کا بھی اور اپنے نفس کی
کمزوریوں کا بھی ( جو کہ شہوات دُنیا کی طرف مائل ہو جاتا اور دُنیا کے لالچ کی طرف پھسلتا اور تباہی
ہے۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
کے سامان پیدا کرتا ہے )۔۲۷
سورة المائدة
پس جہاں خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کا عرفان حاصل کرنا ضروری ہے اور قرآن کریم نے اسے
بیان کیا وہاں اس کے مقابلہ میں تین دشمن بھی ہیں ایک نے کہا کہ سر پھوڑ دیں گے تمہارا اگر تم نے
نمازیں پڑھیں۔چنانچہ کی زندگی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لمبا عرصہ چھپ چھپ کر خدا تعالیٰ
کی عبادت کرتے رہے اور وہ معرفت اور علم، اتنا عظیم علم ! اتنا حسین علم ! ایسا علم جس کے اندر احسان کی
بڑی زبر دست طاقتیں ہیں اس کے متعلق ظاہری دشمن نے بھی یہ اعلان
کیا کہ یہ تو کوئی چیز نہیں ہے اور
اس کی طاقت کوئی طاقت نہیں ہے۔ان کے خیال میں یہ روحانی علم ایسا تھا کہ جسے تلوار کی دھار کاٹ
سکتی تھی۔تلوار کی دھار مادی چیزوں کو کاٹا کرتی ہے اور جو روحانی قوتیں اور طاقتیں ہیں انہیں تلوار کی
دھار اور انہیں تیر خواہ وہ کس قدر طاقتور کمان سے ہی کیوں نہ چھوڑے جائیں اور انہیں نیزہ کی انی نہیں
کاٹا کرتی وہ علم تو اپنی جگہ قائم رہنے والی روحانی طاقت ہے لیکن انہوں نے اپنے زعم میں یہی خیال کیا
تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے چند ایک ہیں شاید وہ ان کی گردنیں اڑا کر
خدا تعالیٰ کے سلسلہ کو ختم کر دیں گے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس ظاہری دشمن کا بھی
مقابلہ کرنا ہے جب وہ ظاہری اور مادی سامان لے کر آئے تو تمہیں ظاہری اور مادی سامان لے کر اس
کے مقابلہ میں جانا چاہیے خواہ اس کے مقابلہ کے لئے تمہارے پاس ظاہری اور مادی سامان ان کی
طاقت کے مقابلہ میں سو میں سے ایک بھی نہ ہوں یا ہزار میں سے ایک بھی نہ ہوں یا لا کھ میں سے ایک
بھی نہ ہوں لیکن اگر تمہیں کہا جائے کہ خدا تمہیں کہتا ہے کہ ان مادی سامانوں کا مقابلہ مادی سامانوں
سے کرو تو تم ان کا مقابلہ کرو۔یہ ظاہری مادی طاقت جو بعض سر پھرے انسانوں کے ہاتھ میں ہمیں نظر
آتی ہے اس کو نا کام کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے غیر مادی روحانی طاقتیں بھی پیدا کی ہیں اور یہی چیز
ہے جو مومن مسلم انسان کی طاقت کو ثابت کرتی ہے لیکن اس وقت میں اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں
گا۔غرض پہلے مفسرین نے بھی کہا ہے کہ جَاهِدُوا فِی سَبِیلِہ میں تینوں دشمنوں کا ذکر آتا ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی تینوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور پہلوں سے بہت زیادہ
تفصیل کے ساتھ اور بہت زیادہ حسن کے ساتھ اور بہت زیادہ مؤثر طریقے پر اور بہت زیادہ قائل
کرنے والے بیان کے ساتھ دنیا کو بتایا ہے۔

۲۸
سورة المائدة
تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
جَاهِدُوا میں جس دوسرے مخالف سے مقابلہ کرنے کا ذکر آتا ہے وہ ہے شیطانی کوششوں کا
مقابلہ۔شیطان چھپی ہوئی راہوں سے آتا اور خدا کے دین کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے مثلاً پچھلے
چودہ سو سال سے یہودی اور عیسائی اسلام کے خلاف وساوس پیدا کرنے کی انتہائی کوشش کرتے چلے
آ رہے ہیں لیکن پچھلے چودہ سو سال میں اسلام میں ترقی اور تنزل، اتار چڑھاؤ تو نظر آتا ہے لیکن کوئی
زمانہ ایسا نہیں ہوا کہ جس میں خدا تعالیٰ کے لاکھوں محبوب بندوں نے اسلام کی شمع کو روشن نہیں رکھا۔روشنی کبھی تیز تھی اور کبھی کم۔اس سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ
قریہ قریہ اور گاؤں گاؤں اور ملک ملک ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جنہوں نے اسلام کی شمع کو بجھنے نہیں دیا۔یہاں تک کہ پھر مہدی علیہ السلام بدر منیر کی حیثیت سے دنیا کی طرف مبعوث ہو کر آگئے اور اب خدا تعالیٰ
کے اس بندے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرزند کے ذریعہ سورج (صلی اللہ علیہ وسلم )
سے اخذ کی ہوئی روشنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ سے لی ہوئی روشنی ، ساری دنیا
میں پھیلانے کا کام شروع ہو چکا ہے اور یہ ہر شخص کو نظر آ رہا ہے عیسائیوں کو بھی اب نظر آ رہا ہے کہ
اسلام کی روشنی اُن جگہوں پر پہنچ گئی جن کے متعلق ان کو خیال بھی نہیں تھا کہ اسلام کبھی ان کے
اندھیروں
کو چیرتا ہوا اپنی روشنی کی شعاعوں کے ساتھ ان اندھیروں کے بعض مقامات کو منور کرنا شروع
کر دے گا۔بہر حال جَاهِدُوا فِي سَبِيلِہ میں یہ بھی حکم ہے کہ شیطانی وساوس اور اعتراضات کا
مقابلہ بھی اپنی انتہائی کوشش کے ساتھ کرو۔پھر انسان کا اپنا ہی نفس اس کا اپنا ہی شیطان بن جاتا ہے
اور اپنا ہی نفس اپنے ہی نفس کو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے اور دنیا کی
طرف مائل ہو جاتا ہے اور دنیا جو کسی سے وفا نہیں کرتی اس کی خاطر وہ اس کو جس سے بڑھ کر کوئی وفا
کرنے والا نہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات، اس کو وہ چھوڑ دیتا ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے کلام میں اس دشمن
کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی ہمیں ہدایتیں دی ہیں جنہیں ایک مسلمان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۴۴ تا ۴۵۱)

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
۲۹
مج
سورة المائدة
آیت ۴۱ تا ۵۱ اَلَم تَعْلَمُ اَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ
يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ ۖ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ
ياَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا
امَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ وَ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَمْعُونَ
لكَذِبِ سَمَّعُونَ لِقَوْمٍ أُخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ
مَوَاضِعِهِ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُهُ هذَا فَخُذُوهُ وَ إِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا
وَمَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَنْ تَبْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ أُولَبِكَ الَّذِينَ لَمْ
يُرِدِ اللهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيَّ وَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ
عَذَابٌ عَظِيمٌ سَتَعُونَ لِلْكَذِبِ أَكُلُونَ لِلسُّحْتِ فَإِنْ جَاءُوكَ
فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ وَإِنْ تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَنْ يَضُرُّوكَ
b
ج
شَيْئًا وَ إِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمُ بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
وكيف يُحَكِّمُونَكَ وَعِنْدَهُمُ التَّوَريةُ فِيهَا حُكْمُ اللهِ ثُمَّ يَتَوَلَّونَ مِنْ
بَعْدِ ذَلِكَ وَمَا أُولَبِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرِيةَ فِيهَا هُدًى وَنُور
يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبِنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ
بِمَا اسْتَحْفِظُوا مِنْ كِتَبِ اللهِ وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَ
اخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِأَيْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
فَأُولَبِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ۔وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَ
الْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَ
الْجُرُوحَ قِصَاصُ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ ۖ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
سورة المائدة
انْزَلَ اللهُ فَأُولَيكَ هُمُ الظَّلِمُونَ وَ قَفَّيْنَا عَلَى أَثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ
مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّورِيةِ وَأَتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ فِيهِ
هُدًى وَ نُوراً وَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرِيةِ وَهُدًى وَ مَوْعِظَةً
للْمُتَّقِينَ ، وَلْيَحْكُمُ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فِيهِ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ
بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ
ووو
مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَبِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ فَاحْكُمُ بَيْنَهُم بِمَا
اَنْزَلَ اللهُ وَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَهُم عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ لِكُلِّ جَعَلْنَا مِنْكُمُ
شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ لِيَبْلُوَكُمْ
في مَا الكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا
كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ وَ أَنِ احْكُمُ بَيْنَهُم بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُ
أهْوَاءهُمْ وَاحْذَرُهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكَ فَإِنْ
تَوَلَّوْا فَأَعْلَمُ أَنَّمَا يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُصِيبَهُمْ بِبَعْضٍ ذُنُوبِهِمْ وَ إِنَّ كَثِيرًا
مِنَ النَّاسِ لَفْسِقُونَ أَفَحُكُمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ
حلما لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ
سوره مائدہ کی آیات ۴۱، ۴۲، ۴۳، ۴۴، ۴۶،۴۵، ۴۷، ۵۱،۵۰،۴۹،۴۸ ان گیارہ آیات میں
ایک بنیادی مضمون بیان ہوا ہے اس مضمون کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور
حکومت اللہ کی ہے۔حکم اسی کا چلتا ہے ساری کائنات میں، کائنات کی ان اشیاء میں بھی جنہیں آزادی
نہیں اور جن کی فطرت کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بیان کیا۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ( التحريم : - ) جو حکم
ہوتا ہے ویسا کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی کا حکم چلتا ہے ان پر بھی جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص دائرہ میں

تفسیر حضرت
خلیفة المسح الثالث
سورة المائدة
آزادی ضمیر دی ہے۔بادشاہت اور حکومت اللہ ہی کی ہے۔حکم اسی کا چلتا ہے اس پر میں خطبہ دے
چکا ہوں۔ان آیات میں اس بنیادی حقیقت کو بیان کرنے کے بعد بہت سی باتیں بیان کی گئی ہیں۔ان میں
سے اس وقت چند باتوں کے متعلق میں کچھ کہوں گا۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بیان کیا ہے کہ حکم تو اللہ تعالیٰ ہی کا چلے گا۔اگر میرے حکم نہ مانو گے تب بھی
میرا چلے گا حکم۔یہاں یہ فرمایا کہ جس حصہ کا ئنات میں ہم آزادی ضمیر پاتے ہیں وہاں بھی حقیقت یہی
ہے کہ نیک و بد کی آزادی تو ہے مگر عذاب و مغفرت کی دو قوسوں نے ان اعمال
کو بھی ایک پورے دائرہ
کے اندر گھیرا ہوا ہے جس سے ظاہر و عیاں ہے کہ قادر مطلق اور متصرف بالا رادہ اللہ ہی کی ذات ہے اور
کوئی شے یا عمل اس کی حکومت سے باہر نہیں یعنی انسان کو آزادی بھی دی نیکی اور بدی کا اختیار بھی دیا،
اعمال سوء اور اعمال صالحہ کے بجالانے کی قوت اور طاقت بھی دی اور پھر جس طرح کا بھی وہ عمل کرے
اس کے اوپر حکم اللہ ہی کا چلے گا۔فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قدير (البقرة : ۲۸۵)۔ان آیات میں انسان کو کہا گیا کہ وَ آنِ احْكُمُ بَيْنَهُم بِمَا أَنْزَلَ اللہ کہ انسانوں کے درمیان اللہ
کی وحی کے مطابق احکام جاری کرو ( مخاطب ہیں یہاں محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر مخاطب
ہیں وہ جو آپ کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور پھر ان کے ذریعے سے ہر انسان کے لئے یہ حکم ہے
بنیادی طور پر ) کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام انسانی زندگی کے لئے نازل کئے ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ جو ایک کامل تعلیم انسان کے ہاتھ میں دے دی گئی۔( بِمَا أَنْزَلَ اللهُ ) اللہ تعالیٰ نے جو
نازل کیا اور جو احکام وحی کے ذریعہ اترے ان کے مطابق تم باہمی تعلقات کو استوار کیا کرو۔ولا
تتبع أهواء ھم اور خدا تعالیٰ کی مرضی کو چھوڑ کر دوسروں کی خواہشات بد کے پیچھے نہ چلا کرو۔اور پھر یہاں ان آیات میں اشارہ ہے کہ اس بنیادی حکم کے علاوہ جو اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے اس پر
عمل کرو۔تفصیلاً حکم بتائے ہیں مثلاً انہی آیات میں کہا۔وَ اِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمُ بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ إِنَّ
اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيین۔اگر تو فیصلہ کرے تو ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کر۔اللہ تعالیٰ یقیناً
انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۲
سورة المائدة
ان آیات میں اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ بما انزل
اللہ پر عمل کرنے میں جو چیز روک بنتی ہے،
وو
وہ ایک نہیں بہت سی ہیں۔جن کا ذکر لا تَتَّبِغ اھواء ھم میں ہے ان میں سے ایک چیز جو روک بنتی
ہے وہ اللہ تعالیٰ کی خشیت کو چھوڑ کے غیر اللہ کی خشیت دل میں پیدا کرنا ہے یعنی صاحب اقتدار سے
ڈرنا، صاحب دولت کے سامنے جھکنا، صاحب علم سے خوف کھانا کہ یہ پروفیسر لگا ہوا ہے ہمارے
ساتھ بے انصافی کرے گا اگر ہم نے اس کی بات نہ مانی اور خدا کی بات مان لی اس کے مقابلے میں۔بہت ساری چیزیں ہمارے سامنے آتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَلَا تَخْشَوا النَّاسَ - الناس کا خوف دل میں پیدا نہ ہو۔انسان کو خدا تعالیٰ نے جو کچھ بھی دیا ہے
علمی طاقتوں اور استعدادوں میں اس کو بلند بنایا یا صاحب دولت اس کو بنا دے وہ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ
بغَيْرِ حِسَاب (البقرة : ۲۱۳) جو الناس ہیں۔جس طرح ، جس رنگ میں ، جس حیثیت میں اللہ تعالیٰ نے
انہیں پیدا کیا ہے، صاحب اقتدار ہیں، کوئی نواب بن بیٹھے ہیں، کوئی رسہ گیر بن بیٹھے ہیں، کوئی چوہدری
بن بیٹھے ہیں۔انسان بعض دفعہ اپنی غفلت کے نتیجہ میں یا اپنی کمزوری کی وجہ سے یا بزدلی کے نتیجہ میں
ان سے ڈرنے لگتا ہے اور ان کے خوف سے خدا تعالیٰ کی بات ماننے سے عملاً انکار کر دیتا ہے۔تو
فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَونِ۔النَّاسَ سے جن کو میں نے پیدا کیا مختلف حیثیتوں میں ان سے مت
ڈرو۔صرف میری خشیت، صرف میری خشیت تمہارے دلوں میں ہونی چاہیے۔وَلَا تَشْتَرُوا بِأَيْتِي ثَمَناً قَلِیلاً جو احکام میں نے نازل کئے (ایة کا لفظ قرآن کریم میں قرآن کریم
کی آیات اور احکام کے متعلق بھی استعمال ہوا ہے ) اپنی عظمت اور کبریائی کی معرفت کے حصول کو
آسان کرنے کے لئے جو اس کائنات میں میری صفات کے جلوے ظاہر ہوئے (ان جلووں کو بھی
قرآن کریم نے آیات کہا) اور تمہیں تنبیہ کر کے انداری پیش گوئیاں جو نازل ہوئیں ان کی حقیقی قدر کو
پہچانو۔کہنے والے نے کہہ دیا انا ربکم الاعلى (النزعت : ۲۵) کس خدا کی تلاش میں ہو تم۔سب سے
بڑا رب تو میں ہوں۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میری خشیت تمہارے دل میں نہیں ہوگی اور میری بجائے
الناس کی خشیت تمہارے دل میں ہوگی تو تم گھاٹے کے سودے کر نے لگ جاؤ گے۔میرے ساتھ
تجارت کرو گے تو بغیر حساب کے بدلہ دوں گا۔ان سے تجارت کرو گے تو تمہارا مال بھی لوٹ کے لے
جائیں گے۔جیسا کہ دنیا میں ہو رہا ہے اور یاد رکھو۔وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ جو شخص یا جو

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۳
سورة المائدة
جماعت یا جو صاحب اقتدار اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کو چھوڑ کے کوئی اور حکم جاری کرتا ہے اور
خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف فیصلے کرتا ہے۔فَأُولَبِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ۔ان آیات میں مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ الله کے چار نتایج بیان کئے گئے ہیں۔( تین آیات ہیں)
کفر کے دو معنی ہیں انکار کے اور ناشکری کے تو جو شخص مَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ اللَّہ تعالیٰ نے
انسان کی بھلائی کے لئے جو کچھ اتارا ہے۔ان احکام کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ ناشکرا بنتا ہے اور
یا وہ خدا تعالیٰ کا منکر بنتا ہے اور قرآن کریم نے ہر دو کے متعلق سزاؤں کا ذکر خود بیان کیا ہے۔تو
یہاں یہ بتایا گیا کہ دیکھو اگر تم خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف اپنی زندگی کے فیصلے کرو گے تو اللہ تعالیٰ
کا تمہارے ساتھ سلوک وہ ہوگا جو قرآن کریم کہتا ہے کہ ایک کافر سے ہوا کرتا ہے۔تمہارے ساتھ
اللہ تعالیٰ کا سلوک وہ ہو گا جو قرآن کریم کہتا ہے کہ ایک ناشکرے کے ساتھ ہوا کرتا ہے۔ان آیات میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے بڑے تفصیلی حکم دے دیئے۔جان کے بدلے
جان ، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت، زخم
کے بدلے اس قسم کی سزا اس کو ہو جائے۔تفصیلی معین احکام بیان کر دیئے ہیں۔معاشرہ کو بُرائیوں
سے بچانے کے لئے اور امن کو قائم کرنے کے لئے مَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ
اللهُ - پہلے تفصیل بیان
کی حکم کی۔پھر اصول بیان کیا جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کی خلاف ورزی کرتا ہے۔فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ اُن کی زندگی ویسی بن جائے گی جیسی قرآن کریم کے مطابق ظالموں کی زندگی
ہوا کرتی ہے۔ظلم کے معنے ہیں کہ جس جگہ کوئی چیز ہونی چاہیے وہاں نہ رکھنا اس کو جس کا حق ہے وہ لے
لینا۔جو طاقت مثلاً ایٹم میں رکھی انسانیت کی بھلائی کے لئے انسان کی ہلاکت کے لئے اُسے استعمال
کرنا۔تو جب بھی تم احکام الہی کو توڑو گے، تمہاری زندگی ظالم اور مظلوم والی زندگی بن جائے گی۔فأوليكَ هُمُ الظَّلِمُونَ تو جہاں ظالم ہے وہاں مظلوم بھی تو ہے۔کسی ظالم نے کسی پر ظلم بھی کیا ہے نا۔تمہارا معاشرہ احسان کرنے والے اور شکر گزار بندوں کا نہیں ہوگا بلکہ ایک حصہ ظلم کر رہا ہوگا ایک
حصہ ظلم سہ رہا ہوگا اور ظلم سہنے والا حصہ جب اس کو موقع ملے گا وہ ظالم بن جائے گا اور ایک دوسرا
حصہ ظلم سہنے والا بن جائے گا اور اللہ تعالیٰ نے ظالموں کے متعلق جوسز اقرآن کریم میں بتائی ہے وہ تو
بہر حال اس کو ملنی ہے لیکن اس معاشرے میں بھی ایک گند پیدا ہوگا۔

تفسیر حضرت
خلیفة المسیح الثالث
۳۴
سورة المائدة
تیسری سزا یہ بتائی کہ مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ وہ شخص یا وہ لوگ یاده
معاشرہ یاده سیاسی اقتدار یا وہ اقتصادی ازم (ISM) جو اللہ تعالیٰ کے احکام کو توڑنے والا ہے۔فَأُولَيكَ هُمُ الفيسِقُونَ چوتھی ان کی صفت ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ وہ فاسق ہیں اور معصیت کے کام
کرنے والے ہیں وہ اپنے نیک کاموں سے اپنے نفس پر اسلامی حسن نہیں چڑھانے والے بلکہ گندا
معاشرہ پیدا کرنے والے ہیں۔وہ فسق و فجور میں مبتلا ہونے والے ہیں اور اگر تم خدا تعالیٰ کے احکام کو
نظر انداز کر دو گے، انہیں تو ڑ دو گے، ان
پر عمل نہیں کرو گے تو ایسا معاشرہ پیدا ہو جائے گا جو فاسقوں کا
معاشرہ ہے۔اخلاقی لحاظ سے گراوٹ، بدعہدی، بد نیتی ، امانتوں کا خیال نہ رکھنا، لوگوں کے حقوق تلف
کرنا ، بچیوں کی عصمت کی حفاظت کا خیال نہ رکھنا وغیرہ وغیرہ یہ چیزیں ہمیں ایسے معاشرہ میں آج نظر
آتی ہیں۔یورپ میں جو مہذب دنیا کہلاتی ہے اس میں بھی خدا تعالیٰ کے احکام کو توڑنے کے نتیجہ میں
انہوں نے ایک نہایت گندی زندگی کو قبول کیا۔یہاں یہ جو آیت ہے جس کے آخر میں آیا ہے۔مَن لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ
الْفُسِقُونَ اس سے پہلے ہے تو رات و انجیل کا ذکر اور سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنے تفسیری نوٹ میں ایک جگہ مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس سے یہ نہیں لینا چاہیے یعنی
غلط ہوگا اگر کوئی یہ استدلال کرے کہ تو رات اور انجیل (آج جو بگڑی ہوئی شکل میں ہیں ویسے بھی
قرآن کریم کے بعد تو ان کی ضرورت نہیں تھی) کے احکام پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو
حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ ان کتب بنی اسرائیل میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
آمد کی بشارت ہے اور ایک عظیم تعلیم نازل ہونے کی بشارت ہے جو قرآن کریم کی شکل میں نازل
ہو گیا۔تو اللہ تعالیٰ نے گویا یہ فرمایا کہ انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ تو رات اور انجیل کے تاکیدی حکم پر عمل
نہیں کرتے اور احکام الہی جو قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں ان کے مطابق حکم اور فیصلہ نہیں کرتے
بلکہ احکامِ قرآنی کو توڑتے ہیں۔اس طرح تو وہ ہدایت نہیں حاصل کرسکیں گے۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۱۰۱ تا ۱۰۶)
وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ - وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ تینوں
آیات میں ہے۔دوسری آیت میں ہے فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔تیسری آیت میں ہے۔وَمَنْ لَّمْ

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث
سورة المائدة
يَحْكُم بِمَا انْزَلَ اللهُ فَا وَلَبِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ۔یعنی جو لوگ اس کلام کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے اتارا
ہے فیصلہ نہیں کرتے۔حکم صادر نہیں کرتے ، وہی حقیقی کا فر بھی ہیں۔حقیقی ظالم بھی ہیں اور حقیقی اور پکے
باغی بھی ہیں۔مفردات راغب میں جو قرآن کریم کی لغت ہے ان تینوں لفظوں کو اس طرح اکٹھا ایک مضمون
میں باندھا ہے کہ فسق جو ہے اس کے متعلق وہ کہتے فَالفَاسِقُ اَعَةُ مِنَ الْكَافِر یق کا مفہوم زیادہ
وسیع ہے کفر کے مفہوم ہے۔وَالظَّالِمُ اعَةُ مِنَ الْفَاسِقِ اور ظلم کے معنی فسق کے معنی سے زیادہ
وسیع ہیں۔تو اگر ہم اسے سمجھنے کے لئے دائرے بنائیں (میں نے آپ کو سمجھانے کے لئے یہاں
دائرے بنائے ہوئے ہیں ) تو ایک دائرہ ہوگا بیچ کا چھوٹا وہ کفر کا دائرہ ہے۔اسی نقطے سے جہاں سے
آپ نے پر کار کھینچ کر دائرہ بنایا اس سے بڑا دائرہ بنائیں، وہ فسق کا دائرہ ہے اور اس سے تیسرا دائرہ
بڑا بنا ئیں تو وہ ظلم کا دائرہ ہے۔تو ہر فاسق کا فر ہے۔بڑا دائرہ ہے نا ہر فاسق کا فر ہے لیکن ہر کا فر فاسق
نہیں۔فسق کے معنی میں کچھ ایسے گناہ آتے ہیں جو کفر کے معنی میں نہیں آئے اور ہر ظالم فاسق بھی ہے
اور کا فر بھی ہے۔لیکن ہر کا فرظالم نہیں۔ہر فاسق ظالم نہیں۔ان تین الفاظ کے معانی کی وضاحت انہوں نے ان دو چھوٹے فقروں میں کی ہے۔کفر کے معنے
انہوں نے کئے ہیں وحدانیت اور شریعت اور نبوت یا تینوں کا کفر کرنا۔ان کی تکذیب کرنا۔ان پر
ایمان نہ لانا اور فاسق چونکہ بڑا دائرہ ہے انہوں نے لکھا ہے کہ وَإِذَا قِيْلَ لِلْكَافِرِ الْأَصْلِ فَاسِقُ
کہ جو اصلی کا فر ہو اسے جب فاسق کہا جاتا ہے تو وہ صرف خدا تعالیٰ کے احکام کو جو شریعت کی شکل میں
نازل ہوئے سارے احکام اس دنیا میں، اس کا ئنات میں اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں، لیکن جو حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر شریعت نازل ہوئی ، صرف ان احکام کا انکار نہیں کرتا تکذیب نہیں کرتا بلکہ
آخَلَّ بِحُكْمِ مَا الْزَمَهُ الْعَقْلُ وَاقْتَضَتُهُ الْفِطْرَةُ اس سے زائد بھی کچھ گناہ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے انسان کو جو عقلِ سلیم عطا کی ہے اس کا گناہ کرتا ہے۔اس کو توڑتا ہے اور جو فطرت کے تقاضے ہیں
انہیں وہ پورا نہیں کرتا۔اس لئے کفر سے زائد اس نے کیا تو الحافِرُ الْأَصْلِحُ اس معنی میں اس کو ہم کہہ
دیتے ہیں اور وہ آیات بھی بیچ میں لے آتے ہیں اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا۔مختصراً
کرنے کی کوشش کروں گا۔مجھے ضعف اور گرمی محسوس ہورہی ہے۔

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث
۳۶
سورة المائدة
وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ( النور : ۵۶ ) کفر کے ایک معنے یہ جو ایک معنے
ہیں نا کہ جو شریعت ، وحدانیت ،شریعت اور نبوت کا انکار کرنا۔کفر کے ایک دوسرے معنی بھی ہیں اور وہ
ہیں كَفَرُ النّعْمَةِ ناشکری کرنا اور اصل معنے اس کے بنیادی طور پر ہیں ڈھانکنے کے بھی وہ یہاں لگتے
ہیں۔تو مفردات راغب نے اس کے معنے کئے ہیں۔سَتْرُهَا بِتَرْكِ إِدَاءِ شُكْرِهَا شکر ادا نہ کرنے
سے اس کو خدا تعالیٰ کی نعمت کو چھپا دینا۔قرآن کریم میں شکر کے مقابلہ میں کفر کا لفظ آیا ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔لين شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمُ (ابراهیم : ۸) اگر میری نعمتوں پر میرا شکر ادا کرتے رہو
گے تو میں اور نعمتیں دیتا رہوں گا۔وَلَبِنْ كَفَرْتُم اور اگر تم میری نعماء پر شکر ادا کرنے کی بجائے
بغاوت کی راہوں کو اختیار کرو گے تو یاد رکھو اِنَّ عَذَابِي لَشَدِید اس آیت میں شکر کے مقابلہ میں کفر،
ناشکری کے معنے میں آیا ہے واضح ہو جاتی ہے بات۔ابھی میں یہ معنی لے رہا ہوں۔دوسرے جو ترتیب قرآن کریم کی ان گیارہ آیات میں ہے وہ کفر کے بعد ویسے وہاں ظلم ہے یعنی
جو زیادہ بڑا دائرہ ہے وہ دوسرے نمبر پر آیا ہے۔وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔حق کے تقاضوں کو پورا نہ کرنا۔جوحقوق
ہیں ان سے تجاوز کرنا۔غفلت کر جانا۔ادا نہ کرنا اور خواہ گناہ کبیرہ ہو یا گناہ صغیرہ ہر دو پر قرآن کریم
نے ظلم کا لفظ استعمال کیا ہے۔مفردات راغب والے کہتے ہیں ظلم تین قسم کے ہیں۔کچھ حقوق اللہ تعالیٰ
کے اس کے بندوں پر ہیں۔تو جو شخص خدا تعالیٰ کے حقوق تو ڑتا ہے حقوق ادا نہیں کرتا۔کفر کر کے شرک
کر کے یا نفاق سے یا فسق سے یا ظلم سے۔یہ ایک قسم کا ظلم ہے، خدا تعالیٰ کے حقوق کی عدم ادائیگی ظلم
کہلاتی ہے اور اس کو سامنے رکھ کے یہ معنی ظاہر ہوتے ہیں ان کے نزدیک، مفردات راغب کے
مؤلف کے نزدیک جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا الا لعنة الله على الظلِمِينَ (هود: ۱۹) کہ جو شخص میرے قائم
کردہ حقوق کو، میرے حقوق کو بجا نہیں لائے گا اور انہیں توڑے گا اور حق سے تجاوز کر جائے گا ( ہر کسی
سے تجاوز ہو جاتا ہے غفلت کر کے بھی ، آگے نکل کے بھی ) تو اس پر میری لعنت ہے۔لعنت کا جو مفہوم
ہے یہ میں آگے جاکے بتاؤں گا۔دوسری قسم کا ظلم معاشرہ کا ظلم ہے۔ظلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ النّاس انسان اس معاشرہ میں رہتا ہے۔اس کے تعلقات ہیں ہزار قسم کے، ہزار قسم سے بھی زیادہ دوسرے انسانوں کے ساتھ تو جب وہ اپنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی